اختلافاتِ سلسلہ کی سچی تاریخ کے صحیح واقعات
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 6
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۱
جلد اول
مولوی محمد علی صاحب کا حضرت خلیفہ جب مولوی صاحب نے مضمون لکھ لیا
تو نہ معلوم کس خوف سے اس بات کی
اول کو مضمون سنانے کی حقیقت بے حد کوشش کی کہ علیحدہ وقت
میں سنایا جاوے۔چناچہ ایک دن رات کے وقت پہرہ کر کے مضمون سنانا چاہا مگر عین وقت پر
ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب پہنچ گئے اور بات رہ گئی۔دوسری دفعہ جمعہ کی نماز کا ناغہ کر کے
مضمون سنایا۔حضرت خلیفہ اول کے بڑے بیٹے میاں عبدالحی مرحوم کا بیان ہے کہ حضرت
خلیفہ اسیح نے فرمایا کہ ابھی اسے شائع نہ کریں اور اس قسم کی بات بھی کہی کہ میرا مطلب کچھ
اور تھا مگر چونکہ مرحوم کی عمر اُس وقت چھوٹی تھی ہم ان کی شہادت پر اپنے دعویٰ کی بناء نہیں
رکھتے۔ہمارے پاس ایسی زبر دست اندرونی شہادت موجود ہے جو اس بات کو ثابت کرتی
ہے کہ یا تو مضمون کو حضرت خلیفتہ المسیح نے نا پسند کیا اور یا پھر ان کے دکھانے کے بعد اسے
بدل دیا گیا اور یا اسے ایسے وقت میں سنایا گیا کہ جس وقت آپ کی توجہ کسی اور کام کی طرف
تھی اور آپ نے اس کو سنا ہی نہیں اور وہ شہادت خود مولوی محمد علی صاحب کا مضمون ہے۔اس مضمون میں کئی ایسی باتیں لکھی گئی ہیں جو حضرت خلیفہ امسیح الاوّل جیسے عالم و فاضل کی
طرف تو کجا ایک معمولی سمجھ کے آدمی کی طرف بھی منسوب نہیں ہوسکتیں۔مثال کے طور پر ہم
چند باتیں ذیل میں درج کرتے ہیں :۔پہلی شہادت اس میں اسلام کی تعریف قرآن کریم و احادیث سے یہ ثابت کی ہے کہ
اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان لے آنا کافی ہے اور کسی امر کی ضرورت
نہیں۔چنانچہ مولوی محمد علی صاحب اس رسالہ میں لکھتے ہیں :۔بلکہ خود قرآن کریم نے اس مضمون کو ایک ہی آیت میں بالکل صاف کر دیا ہے
جہاں
فرمایا وَ مَا يُؤْ مِنْ أَكْثَرُهُمْ بِاللهِ إلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ ا جس میں سمجھایا
ہے کہ اکثر لوگوں کا تو یہی حال ہے کہ اللہ پر ایمان لانے کے باوجود دل کے کسی نہ کسی کو نہ میں
شرک باقی رہتا ہے۔پس باوجود مشرک ہونے کے بھی مومن کا لفظ ان پر بولا جاتا ہے۔1766
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۲
جلد اول
یہ آیت جو مولوی محمد علی صاحب نے لکھی ہے کفار مکہ کے حق میں ہے اور سورۃ یوسف کے
آخری رکوع میں وارد ہے۔اس آیت سے استدلال کر کے مولوی محمد علی صاحب نے یہ ثابت
کر دیا ہے کہ اسلام کی تعریف ایسی وسیع ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہ لانے
والے بھی مومن ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا ایک جزوی امر ہے جس کے
فقدان پر انسان کا فرنہیں ہو جا تا۔اسی طرح اسی صفحہ پر وہ لکھتے ہیں :۔جو شخص لا اله الا الله کا انکار کر دے تو وہ اس دائرہ سے ہی خارج
ہو گیا لیکن جو شخص لا اله الا اللہ کا اقرار کر کے کسی اور حصہ کو چھوڑتا ہے تو وہ دائرہ
،،كا
کے اندر تو ہے مگر اس خاص حصہ کا کا فر ہے۔“
اس حوالہ سے یہ بھی ثابت ہے کہ ان کے نزدیک جو شخص لا إِلهَ إِلَّا الله مان لے وہ
مسلمان ہو جاتا ہے کسی اور بات کے انکار سے جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی
انکار شامل ہے اس کے مسلم ہونے میں کچھ شبہ نہیں پڑتا۔صرف اس قدر ثابت ہوتا ہے کہ وہ
اسلام کے ایک حصہ کا کافر ہے دائرہ اسلام سے وہ خارج نہیں۔اور اس سے وہ نتیجہ نکالتے
ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انکار بھی ایک جزو کا انکار ہے نہ کہ دائرہ اسلام سے
خارج کر دیتا ہے۔یہ عقیدہ ایک ایسا خطرناک عقیدہ ہے کہ اس سے اسلام کی ہی بیخ کنی ہو جاتی
ہے۔کیونکہ قرآن کریم اسلام کے لئے اللہ ، ملائکہ ، کتب سماویہ، رسل اور یوم آخر پر ایمان
لا نا ضروری قرار دیتا ہے۔پس یہ بات جو مولوی محمد علی صاحب نے لکھی ہے ہر گز حضرت خلیفہ
المسیح الاوّل کی لکھائی ہوئی یا پسند کی ہوئی نہیں ہو سکتی کیونکہ آپ کا مذہب بدر ۹ مارچ ۱۹۱۱ء
کے پرچہ میں اس طرح درج ہے۔" لَا إِلَهَ إِلَّا الله کے ماننے کے نیچے خدا کے سارے ما موروں کے
ماننے کا حکم آجاتا ہے حضرت آدم ، حضرت ابراہیم ، حضرت موسی ، حضرت مسیح ان
سب کا ماننا اسی لا اله الا الله کے ماتحت ہے حالانکہ ان کا ذکر اس کلمہ میں نہیں۔قرآن مجید کا ماننا، سیدنا حضرت محمد خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا ،
قیامت کا ماننا ، سب مسلمان جانتے ہیں کہ اس کلمہ کے مفہوم میں داخل ہے۔66
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۳
جلد اول
پس حضرت خلیفہ اسی الاول کے اس فتوی کی موجودگی میں اور خود اس فتوی کے صریح
باطل ہونے کے باوجود کون شخص خیال کر سکتا ہے کہ مولوی محمد علی صاحب نے یہ مضمون
حضرت خلیفہ اسیح کے لکھوائے ہوئے نوٹوں کے مطابق لکھا ہے اور آپ کی پسندیدگی کے بعد
شائع کیا ہے۔دوسری اندرونی شہادت یہ ہے کہ مولوی محمد علی صاحب نے اپنے
دوسری شہادت اس رسالہ میں قرآن کریم کی ایک آیت کے ایسے غلط معنی کئے
ہیں کہ وہ عربی زبان کے قواعد کے بالکل خلاف ہیں اور حضرت خلیفۃ المسیح کے کئے ہوئے
معنوں کے بھی خلاف ہیں بلکہ ایک رنگ میں ان کی تردید حضرت خلیفہ المسیح نے کی ہے۔مولوی محمد علی صاحب لکھتے ہیں۔وو
1966
" قُلِ اللهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ لا یعنی اللہ منوا کر ان کو چھوڑ دو۔19
یعنی آیت قل اللهم رحم کے یہ معنی ہیں کہ لوگوں سے خدا منوا لو اور پھر ان کو چھوڑ
دو۔اسی قدر ان کے اسلام کیلئے کافی ہے۔لیکن جب ہم آیت کریمہ کو دیکھتے ہیں تو وہ اس طرح ہے۔وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقٌّ قَدْرة إذ قالُوا مَا أَنزَلَ اللهُ عَلَى بَشَرِ مِن شَيْءٍ قُلْ مَنْ
انزل الكتب الَّذِي جَاءَبِه مُوسى نُورًا وَهُدًى لِلنَّاسِ تَجْعَلُونَهُ قَرَاطِيْسَ
تبدونَهَا وَتُخْفُونَ كَثِيرًا وَ عَلِمْتُمْ ما لَمْ تَعْلَمُوا أَنْتُمْ وَلا أَبَاؤُكُمْ ، قُلِ
الله ، ثُمَّ ذَرْهُمْ في خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ ٣٠ يعنی ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی
صفات کا اندازہ پورے طور پر نہیں لگایا جبکہ انہوں نے یہ بات کہی کہ اللہ تعالیٰ نے کسی
بندے پر کچھ نہیں اُتارا۔کہہ کون ہے جس نے وہ کتاب اُتاری تھی جو موسیٰ لائے تھے جونور
تھی اور لوگوں کے لئے ہدایت تھی۔جس کتاب کو تم ٹکڑے ٹکڑے کرتے ہو اس میں سے بعض
کو ظاہر کرتے ہو اور بہت حصے کو چھپاتے ہو اور تم وہ بات سکھائے گئے ہو جو نہ تم جانتے ہو
اور نہ تمہارے باپ دادے جانتے تھے ( یعنی قرآن کریم میں تو ایسے علوم ہیں جو تو ریت
میں نہ تھے پھر وہ خدا کی کتاب ہو گئی اور یہ نہ ہوئی ) کہ یعنی تو ان کو اپنی طرف سے کہہ دے
کہ خدا تعالیٰ نے موسی کی کتاب اُتاری تھی اور یہ جواب مُسکت ان کو دے کر ان کو چھوڑ
خلافة على منهاج النبوة
۴ ۴ ۴
جلد اول
دے کہ یہ اپنی شرارتوں میں کھیلتے رہیں۔اس آیت میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں کہ خدا کو منوا کر چھوڑ دو۔اس میں تو یہ بتایا گیا ہے کہ
یہود کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے بندہ پر
کبھی الہام نازل نہیں کیا۔اس کے جواب میں تو ان سے
پوچھ کہ موسیٰ کی کتاب کس نے نازل کی تھی؟ اور پھر اپنی طرف سے کہہ دے کہ وہ خدا تعالیٰ
نے نازل کی تھی اور چونکہ یہ جواب ان کے عقیدہ کے مطابق ہے اور یہ اس کا جواب کچھ
نہیں دے سکتے اس لئے اس جواب کے بعد اس مسئلہ پر زیادہ گفتگو کرنے کی ضرورت نہیں
پھر ان کو چھوڑ دو کہ دین پر ہنسی کرتے ہیں۔عربی زبان کے مطابق مولوی محمد علی صاحب کے کئے ہوئے معنی کسی طرح جائز نہیں۔خودان کے شائع کردہ ترجمہ قرآن میں بھی یہ معنی نہیں کئے گئے بلکہ وہی معنی کئے گئے ہیں جو
میں نے لکھے ہیں۔چنانچہ وہ لکھتے ہیں۔And they do not assign to Allah the attributes due to
Him, when they say: Allah has not revealed any thing to a
mortal۔say: who revealed the Book which moses brought a light,
and a guidance to men, which you make into scattered writing,
which you show, while you conceal much? And you were taught
did not know, (neither) you nor your fathers۔say: Allah
what
then leave them sporting in their vain discourses۔you
p
30
اگر وہ معنی درست ہوتے جو مولوی صاحب نے اس رسالہ میں لکھے ہیں تو کیوں وہ
قرآن کریم میں وہ ترجمہ نہ لکھتے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یا تو وہ پہلے سے جانتے تھے کہ یہ
ترجمہ غلط ہے اور محض دھوکا دینے کیلئے انہوں نے اس رسالہ میں غلط معنی کر دیئے ہیں اور یا یہ
کہ اعتراضوں سے گھبرا کر انہوں نے اپنے ترجمہ میں چھپنے سے پہلے تبدیلی کر دی۔ان کا خود
ان معنوں کو غلط تسلیم کر لینا اس امر سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ اس کے بعد کفر و اسلام کے
متعلق انہوں نے متعد دتحریروں میں بحث کی ہے مگر کبھی اس آیت سے پھر استدلال نہیں کیا۔غرض ایسے غلط معنی حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کی طرف کبھی منسوب نہیں کئے جا سکتے اور نہ یہ
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۵
جلد اول
خیال کیا جا سکتا ہے کہ آپ نے ان معنوں کو پسند کیا ہوگا۔اس امر کی تائید میں کہ حضرت خلیفہ اسیح نے ہرگز ان معنوں کو پسند نہیں کیا یہ ثبوت بھی
ہے کہ آپ کے درس قرآن کریم کے نوٹوں میں آپ نے وہی معنے کئے ہیں جو ہم نے پہلے
لکھے ہیں آپ فرماتے ہیں :۔فرمایا: قل الله ثُمَّ ذَرْهُمْ کے یہ معنی نہیں کہ اللہ اللہ کرتے رہو۔کیونکہ محض اللہ
اللہ ذکر ہماری شریعت اسلامی میں ثابت نہیں بلکہ یہ تو جواب ہے من انزل الكتب کا۔یہ
کتاب کس نے اُتاری؟ تو کہہ اللہ نے اس
پس آپ کے مطبوعہ معنوں کے خلاف ایک اور معنی جو عربی زبان کے خلاف ہیں آر
کی طرف منسوب کرنا کس قدر ظلم اور دیدہ دلیری ہے۔اور جس رسالہ میں قرآن کریم کی
وہ
آیت کے ایسے غلط معنی کر کے مسئلہ کفر و اسلام کو ثابت کیا گیا ہو کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ و
حضرت خلیفۃ المسیح کی پسند کردہ ہے۔حضرت خلیفہ المسیح نہ تو صرف یہ کہ ان معنوں کے خلاف
ایک اور معنی کرتے ہیں بلکہ یہ فرما کر کہ قل الله جواب ہے من انزل الكتب كا “
مولوی محمد علی صاحب کے معنوں کو بالکل رڈ کر دیتے ہیں۔تیسری شہادت اس بات کے رد میں یہ ہے کہ مولوی محمد علی صاحب
تیسری شہادت
نے اپنے اس رسالہ میں حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق
لکھا ہے کہ امام ابو حنیفہ کا یہ مذہب ہے کہ اگر کوئی شخص ایک دفعہ دل سے اَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ
إلا الله کہہ دے تو وہ مومن ہو جاتا ہے۔چاہے پھر اس سے شرک، کفر یا ظلم سرزد ہو۔۲۲
یہ قول ایسا بے معنی اور بیہودہ ہے کہ عقل اس کے سننے سے انکار کرتی ہے۔مگر مولوی
محمد علی صاحب نہ صرف یہ کہ اس کو حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی طرف منسوب کرتے
ہیں بلکہ اسے ان کا مذہب قرار دیتے ہیں مگر با وجود بار بار کے مطالبہ کے کہ امام ابو حنیفہ کی
کون سی مخفی کتاب آپ کے ہاتھ آگئی ہے جس میں یہ مذہب ان کا بیان ہے یا ان کے کسی
شاگرد نے ان سے یہ مذہب نقل کیا ہے وہ بالکل ساکت و خاموش ہیں اور کوئی جواب
نہیں دیتے اور صرف کہہ دیتے ہیں کہ حضرت خلیفہ المسیح نے ان کو ایسا ہی لکھوایا تھا حالانکہ
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۶
جلد اول
حضرت خلیفۃ المسیح خود تو امام ابو حنیفہ کے وقت میں تھے نہیں ، آپ نے جو کچھ فرمایا ہوگا
حنفیوں کی کتابوں سے ہی فرمایا ہوگا۔مگر جس قدر کتب امام ابو حنیفہ کے اقوال کے بیان
میں ہیں ان میں سے ایک میں بھی یہ قول درج نہیں پس ایسے بیہودہ قول کو ایسے امام کی طرف
منسوب کرنا حضرت خلیفہ اسیح کی طرف منسوب نہیں کیا جا سکتا۔ضرور ہے کہ یہ مولوی محمد علی
صاحب کے دماغ کی اختراع ہو یا حضرت خلیفہ مسیح کی کسی بات کو نہ سمجھ کر انہوں نے اس
طرح لکھ دیا ہو۔ان دونوں صورتوں میں یہ رسالہ حضرت خلیفہ اسیح کا پسندیدہ اور ان کے
منشاء کے مطابق نہیں ہوسکتا۔یہ تین شاہد اندرونی ہمارے پاس موجود ہیں جو شہادت دیتے
ہیں کہ یہ رسالہ حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کا پسندیدہ نہیں۔لیکن ہم ان شواہد کے علاوہ یہ امر
بھی دیکھتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ قریبا ایک ماہ حضرت خلیفہ اسیح کی وفات سے پہلے یہ
رسالہ حضرت خلیفتہ المسیح کو سنایا گیا ہے اسے شائع آپ کی وفات کے بعد کیا گیا حالانکہ اس
کے بعد کا لکھا ہوا ایک مضمون جو اس سے بڑا ہے اس سے پہلے چھاپ کر شائع کیا گیا۔جس
معلوم ہوتا ہے کہ کسی خاص حکمت کے ماتحت اس کی اشاعت رو کی گئی تھی اور وہ حکمت
ނ
اس کے ہوا اور کیا تھی کہ حضرت خلیفہ امسیح کی وفات کا انتظار کیا جا تا تھا۔حضرت خلیفۃ المسیح کی وصیت حضرت خلیفہ اسیح کی بیماری چونکہ زیادہ ہوگئی۔فروری ۱۹۱۴ء میں ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ آپ
قصبہ سے باہر کسی جگہ رہیں تا کہ کھلی ہوا کے مفید اثر سے فائدہ اُٹھا سکیں۔خان محمد علی خان صاحب
رئیس مالیر کوٹلہ نے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے رشتہ دامادی رکھتے ہیں اپنی
کوٹھی کے ایک حصہ کے خالی کر دینے کا انتظام کر دیا اور آپ وہاں تشریف لے گئے۔چونکہ
آپ کی طبیعت زیادہ کمزور ہوتی جارہی تھی میں بھی وہیں جا رہا۔چار مارچ کو عصر کے قریب
آپ نے کاغذ و قلم و دوات منگوایا اور لیٹے لیٹے ایک وصیت لکھی۔جس کا مضمون یہ ہے :۔خاکسار بقائمی ہوش وحواس لکھتا ہے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ
میرے بچے چھوٹے ہیں۔ہمارے گھر میں مال نہیں۔ان کا اللہ حافظ ہے۔ان کی
پرورش بیتا می و مساکین سے نہیں کچھ قرض حسنہ جمع کیا جائے لائق لڑکے ادا کریں۔
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۷
جلد اول
یا کتب جائداد وقف علی الا ولا د ہو۔میرا جانشین متقی ہو۔ہر دلعزیز عالم باعمل۔حضرت صاحب کے پرانے اور نئے احباب سے سلوک چشم پوشی درگز رکو کام میں
لا وے۔میں سب کا خیر خواہ تھا وہ بھی خیر خواہ رہے۔قرآن وحدیث کا درس
جاری رہے۔والسلام
نورالدین۴ / مارچ ۱۹۱۴ء۲۳
جب آپ نے دمیرت کبھی مولوی تو
وصیت کا مولوی محمد علی صاحب سے پڑھوانا محمد علی صاحب پاس بیٹھے
ہوئے تھے لکھ کر ان کو دی اور کہا کہ اسے پڑھ کر لوگوں کو سنا دیں پھر دوبارہ اور سہ بارہ
پڑھوائی اور پھر دریافت فرمایا کہ کیا کوئی بات رہ تو نہیں گئی ؟ مولوی محمد علی صاحب جو اپنے دل
میں خلافت کے مٹانے کی فکر میں تھے اور تدابیر سوچ رہے تھے اس وصیت کو پڑھ کر حیران رہ
گئے اور اُس وقت ہر ایک شخص ان کے چہرہ پر ایک عجیب قسم کی مردنی اور غصہ دیکھ رہا تھا جو
حضرت خلیفہ اسیح کے وصیت لکھوانے کے باعث نہ تھا بلکہ اپنی سب کوششوں پر پانی پھرتا ہوا
دیکھنے کا نتیجہ تھا۔مگر حضرت خلیفہ اول کا رُعب ان کو کچھ بولنے نہ دیتا تھا۔باوجود مخالفت خیالات
کے انہوں نے اُس وقت یہی لفظ کہے کہ بالکل درست ہے۔مگر آئندہ واقعات بتائیں گے کہ
کسی مرید نے کسی خادم نے کسی اظہار عقیدت کرنے والے نے اپنے پیر اور اپنے آقا اور
اپنے شیخ سے عین اُس وقت جبکہ وہ بستر مرگ پر لیٹا ہوا تھا اس سے بڑھ کر دھوکا اور فریب
نہیں کیا جو مولوی محمد علی صاحب نے کیا۔حضرت خلیفہ المسیح کی
خلیفة امسیح کی بیماری میں اختلافی مسائل کا چرچا بیماری کی وجہ سے
چونکہ نگرانی اُٹھ گئی تھی اور کوئی پوچھنے والا نہ تھا اختلافی مسائل پر گفتگو بہت بڑھ گئی اور جس
جگہ دیکھو یہی چر چا ر ہنے لگا۔اس حالت کو دیکھ کر میں نے ایک اشتہا رلکھا جس کا یہ مضمون تھا
کہ جس وقت کہ حضرت خلیفہ اسیح تندرست تھے اختلافی مسائل پر آپس میں ہماری بحثوں کا
کچھ حرج نہ تھا۔کیونکہ اگر بات حد سے بڑھے یا فتنہ کا اندیشہ ہو تو روکنے والا موجود تھا لیکن
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۸
جلد اول
اب جبکہ حضرت
خلیفتہ اسی بہار ہیں اور سخت بیمار ہیں مناسب نہیں کہ ہم اس طرح بخشیں کریں
اس کا انجام فتنہ ہوگا۔اس لئے اختلافی مسائل پر اُس وقت تک کہ اللہ تعالیٰ حضرت خلیفہ اسیح
کو شفاء عطا فرما دے اور آپ خود ان بحثوں کی نگرانی کر سکیں نہ کوئی تحریرلکھی جائے اور نہ
زبانی گفتگو کی جاوے تا کہ جماعت میں فتنہ نہ ہو۔ی اشتہار لکھ کر میں نے مولوی محمد علی صاحب کے پاس بھی بھیجا کہ آپ بھی اس پر دستخط کر
دیں تا کہ ہر قسم کے خیالات کے لوگوں پر اس کا اثر ہواور فتنہ سے جماعت محفوظ ہو جاوے۔مولوی محمد علی صاحب نے اس کا یہ جواب دیا کہ چونکہ جماعت میں جو کچھ اختلاف ہے اس سے
عام طور پر لوگ واقف نہیں ایسا اشتہا ر ٹھیک نہیں اس سے دشمنوں کو واقفیت حاصل ہو گی اور ہنسی
کا موقع ملے گا۔بہتر ہے کہ قادیان کے لوگوں کو جمع کیا جاوے اور اس میں آپ بھی اور میں
بھی تقریریں کریں اور لوگوں کو سمجھائیں کہ اختلافی مسائل پر گفتگو ترک کر دیں۔گو میں حیران
تھا کہ اظہار الحق نامی ٹریکٹوں کی اشاعت کے بعد لوگوں کا جماعت کے اختلاف سے ناواقف
ہونا کیا معنی رکھتا ہے مگر میں نے مولوی صاحب کی اس بات کو قبول کر لیا۔میں اُس وقت تک
نہیں جانتا تھا کہ یہ بھی ایک دھوکا ہے جو مجھ سے کیا گیا ہے لیکن بعد کے واقعات نے ثابت
کر دیا کہ مولوی محمد علی صاحب نے اپنے مدعا کے پورا کرنے کیلئے کسی فریب اور دھو کے سے
بھی پر ہیز نہیں کیا اور اس اشتہار پر دستخط کرنے سے انکار کی وجہ یہ نہ تھی کہ عام طور پر معلوم ہو
جاوے گا کہ جماعت میں کچھ اختلاف ہے بلکہ ان کی غرض کچھ اور تھی۔ہے
خلیفہ مسیح کے ایام بیماری قادیان کے لوگ مسجد نور میں جو سکول کی مسجد۔اور خان محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ کی
میں ایک خاص اجتماع کوٹھی کے قریب ہے جہاں کہ اُن دنوں حضرت
خلیفہ المسیح بیمار تھے جمع ہوئے اور میں اور مولوی محمد علی صاحب تقریر کرنے کے لئے وہاں
گئے۔مولوی محمد علی صاحب نے پہلے خواہش ظاہر کی کہ پہلے میں تقریر کروں اور میں بغیر کسی
خیال کے تقریر کے لئے کھڑا ہو گیا اور اس میں میں نے وہی اشتہار کا مضمون دوسرے الفاظ
میں لوگوں کو سنا دیا اور اتفاق پر زور دیا۔جب مولوی محمد علی صاحب کھڑے ہوئے تو انہوں
خلافة على منهاج النبوة
۴۴۹
جلد اول
نے بجائے اتفاق پر زور دینے کے پچھلے قصوں کو دُہرانا شروع کیا اور لوگوں کو ڈانٹنا
شروع کیا کہ وہ خواجہ صاحب پر یا ان کے دوسرے ہم خیالوں پر کیوں حملہ کرتے ہیں
اور خوب زجر و توبیخ کی۔لوگ میرے لحاظ سے بیٹھے رہے ورنہ ممکن تھا کہ بجائے فساد کے
رفع ہونے کے ایک نیا فساد کھڑا ہو جاتا اور اسی مجلس میں ایک نئی بحث چھڑ جاتی۔آخر میں کچھ
کلمات اتفاق کے متعلق بھی انہوں نے کہے مگر وہ بھی سخت لہجہ میں جس سے لوگوں میں زیادہ
نفرت پیدا ہوئی اور افتراق میں ترقی ہوئی۔ششدر چونکہ حضرت خلیفتہ المسیح کی طبیعت کچھ دنوں سے
جماعت کے اتحاد کی کوششیں
زیادہ علیل تھی اور لوگ نہایت افسوس کے ساتھ
آنے والے خطرہ کو دیکھ رہے تھے طبعاً ہر ایک شخص کے دل میں یہ خیال پیدا ہورہا تھا کہ اب کیا
ہوگا ؟ میں تو برابر دعاؤں میں مشغول تھا اور دوسرے دوستوں کو بھی دعاؤں کے لئے تاکید کرتا
تھا۔اُس وقت اختلافی مسائل میرے سامنے نہ تھے بلکہ جماعت کا اتحاد مدنظر تھا اور اس کے
زائل ہو جانے کا خوف میرے دل کو کھا رہا تھا۔چنانچہ اس امر کے متعلق مختلف ذی اثر
احمد یوں سے میں نے گفتگوئیں کیں۔عام طور پر ان لوگوں کا جو خلافت کے مقر تھے اور نبوت
مسیح موعود علیہ السلام کے قائل تھے یہی خیال تھا کہ ایسے شخص کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی جاسکتی
جس کے عقائد ان عقائد کے خلاف ہوں کیونکہ اس سے احمدیت کے مٹنے کا اندیشہ ہے۔مگر
میں اس نتیجہ پر پہنچا تھا کہ اتحاد سب سے ضروری ہے۔شخصیتوں کے خیال سے اتحاد کو قربان
نہیں کرنا چاہئے۔چنانچہ میں نے اپنے دوستوں کو خاص طور پر سمجھانا شروع کیا کہ خدانخواستہ
حضرت خلیفۃ المسیح کی وفات پر ا گرفتنہ کا اندیشہ ہو تو ہمیں خواہ وہ لوگ تھوڑے ہی ہیں ان میں
سے کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لینی چاہئے کیونکہ میں نے ان سے کہا کہ اگر کوئی ہمارا ہم عقیدہ
شخص خلیفہ ہوا تو وہ لوگ اس کی بیعت نہیں کریں گے اور جماعت میں اختلاف پڑ جائے گا اور
جب میں ان میں سے کسی کی بیعت کرلوں گا تو امید ہے کہ میرے اکثر احباب اس کی بیعت
اختیار کر لیں گے اور فساد سے جماعت محفوظ رہے گی۔چنانچہ ایک دن عصر کے بعد جب کہ
مولوی سید محمد سرور صاحب جو ہماری جماعت کے سب سے بڑے علماء میں سے ایک ہیں
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۰
جلد اول
میرے ساتھ سیر کو گئے تو تمام سیر میں دو گھنٹہ کے قریب ان سے اسی امر پر بحث ہوتی رہی اور
آخر میں نے ان کو منوالیا کہ ہمیں اس بات کیلئے پورے طور پر تیار ہونا چاہئے کہ اگر اس بات
پر اختلاف ہو کہ خلیفہ کس جماعت میں سے ہو تو ہم ان میں سے کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لیں۔حضرت خلیفہ اول کی وفات آخر وہ دن آگیا جس سے ہم ڈرتے تھے
۱۳ / مارچ کو جمعہ کے دن صبح کے وقت حضرت
خلیفتہ المسیح کو بہت ضعف معلوم ہونے لگا اور ڈاکٹروں نے لوگوں کا اندر جا نامنع کر دیا۔مگر
پھر بھی عام طور پر لوگوں کا یہ خیال نہ تھا کہ وہ آنے والی مصیبت ایسی قریب ہے۔آپ کی
بیماری کی وجہ سے آپ کی جگہ جمعہ بھی اور دیگر نمازیں بھی آپ کے حکم کے ماتحت میں پڑھایا
کرتا تھا چنانچہ جمعہ کی نماز پڑھانے کے لئے میں مسجد جامع گیا۔نماز پڑھا کر تھوڑی دیر کے
لئے میں گھر گیا۔اتنے میں ایک شخص خان محمد علی خان صاحب کا ملازم میرے پاس اُن کا
پیغام لے کر آیا کہ وہ میرے انتظار میں ہے اور ان کی گاڑی کھڑی ہے چنانچہ میں ان کے
ہمراہ گاڑی میں سوار ہو کر ان کے مکان کی طرف روانہ ہوا۔ابھی ہم راستہ میں تھے تو ایک
نص دوڑتا ہوا آیا اور اُس نے ہمیں اطلاع دی کہ حضرت خلیفۃ المسیح فوت ہو گئے ہیں اور
اس طرح میری ایک پرانی رویا پوری ہوئی کہ میں گاڑی میں بیٹھا ہوا کہیں سے آرہا ہوں کہ
راستہ میں مجھے حضرت خلیفہ اسیح کی وفات کی خبر ملی ہے۔یہ خبر اُس وقت کے حالات کے
ماتحت ایک نہایت ہی متوحش خبر تھی۔حضرت خلیفہ المسیح کی وفات کا تو ہمیں صدمہ تھا ہی مگر
اس سے بڑھ کر جماعت میں تفرقہ پڑ جانے کا خوف تھا۔حضرت خلیفہ اول کی وفات پر پہلی تقریر اسی وقت تمام جماعت کو اطلاع
کیلئے تاریں روانہ کر دی گئیں۔خدا تعالیٰ کے حضور دعا میں اکثر حصہ جماعت لگ گیا۔عصر کے وقت مسجد نور میں جبکہ جماعت
کا اکثر حصہ وہاں جمع تھا میں نے ایک تقریر کی جس کا خلاصہ یہ تھا۔حضرت خلیفتہ المسیح کی وفات کے ساتھ ہم پر ایک ذمہ داری رکھی گئی ہے جس کے پورا
کرنے کے لئے سب جماعت کو تیار ہو جانا چاہئے۔کوئی کام کتنا ہی اعلیٰ ہوا گر ارادہ بد ہو تو وہ
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۱
جلد اول
خراب ہو جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم کے پڑھنے سے پہلے اللہ تعالیٰ نے اَعُوذُ
پڑھنے کا حکم دیا ہے اور ہر سورۃ سے پہلے بشیر اللہ نازل کی ہے۔اَعُوذُ میں انسان بدنیتی
سے پناہ مانگتا ہے اور پشیر اللہ کے ذریعہ عمل نیک کی تو فیق چاہتا ہے۔پس جبکہ
قرآن کریم کی تلاوت جو خدا تعالیٰ کا کلام ہے اور جس کا پڑھنا خدا تعالیٰ نے فرض کیا ہے اس
کیلئے اس قدر احتیاط سے کام لیا گیا ہے تو دوسرے کاموں کے لئے خواہ کتنے ہی نیک
ہوں کس قدرت احتیاط کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں نماز کے متعلق فرماتا ہے
فَوَيلُ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ ۲۴
یعنی عذاب ہے ان نمازیوں کے لئے جو غرض نماز سے ناواقف ہوتے ہیں اور لوگوں
کے دکھانے کے لئے نماز پڑھتے ہیں۔وہ نماز جو خدا تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے اسی کو اس
آیت میں نیت کے فرق کے ساتھ موجب عذاب قرار دیا ہے۔پس جو امانت اب ہمارے
سپرد کی گئی ہے اس کے پورا کرنے کے لئے ہمیں خاص دعاؤں میں لگ جانا چاہئے اور
اهدنا الصراط الْمُسْتَقِيمَ ۲۵ بہت پڑھنا چاہئے تا کہ خدا تعالیٰ کا خاص فضل ہم پر
نازل ہو اور اس کی رضا ہم پر ظاہر ہو۔اگر خدا تعالیٰ نے مدد نہ کی تو خطرہ ہے کہ ہم ہلاکت
میں نہ پڑ جاویں۔پس آج سے ہر ایک شخص چلتے پھرتے نمازوں میں اور نمازوں سے باہر
دعا میں لگ جاوے تا خدا ہماری حفاظت کرے اور سیدھے راستہ سے نہ ہٹنے دے اور رات
کو اُٹھ کر بھی دعا کرو اور جن کو طاقت ہو روزہ رکھیں۔اس کے بعد سب لوگوں کے ساتھ مل
کر میں نے دعا کی اور سب لوگ اپنے اپنے گھروں کو واپس گئے۔۲۶
مولوی محمد علی صاحب سے گفتگو میں مسجد سے نکل کر مکرمی خان صاحب محمد علی
خان صاحب کے مکان کی طرف آرہا تھا کہ
مولوی محمد علی صاحب مجھے کو ملے اور کہا کہ میں آپ سے کچھ باتیں کرنی چاہتا ہوں۔میں ان
کے ساتھ ہو گیا اور ہم دونوں جنگل کی طرف نکل گئے۔مولوی محمد علی صاحب نے مجھ سے ذکر
کیا کہ چونکہ ہر ایک کام بعد مشورہ ہی اچھا ہوتا ہے اور حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کی وفات
کے بعد جلدی سے کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ پورے مشورہ کے بعد کوئی کام ہونا چاہئے۔
خلافة على منهاج النبوة
۴۵۲
جلد اول
میں نے ان سے کہا کہ جلدی کا کام بیشک بُرا ہوتا ہے اور مشورہ کے بعد ہی کام ہونا چاہیے۔لوگ بہت سے آ رہے ہے اور کل تک امید ہے کہ ایک بڑا گر وہ جمع ہو جاوے گا۔پس کل
جس وقت لوگ جمع ہو جاویں مشورہ ہو جاوے۔جو لوگ جماعت میں کچھ اثر رکھتے ہیں وہ تو
قریب قریب کے ہی رہنے والے ہیں اور کل تک امید ہے کہ پہنچ جاویں گے۔مولوی
صاحب نے کہا کہ نہیں اس قدر جلدی ٹھیک نہیں۔چونکہ اختلاف ہے اس لئے پورے طور پر
بحث ہو کر ایک بات پر متفق ہو کر کام کرنا چاہئے۔چار پانچ ماہ اس پر تمام جماعت غور
کرے۔تبادلۂ خیالات کے بعد پھر جو فیصلہ ہو اس پر عمل کیا جاوے۔میں نے دریافت کیا
کہ اول تو سوال یہ ہے کہ اختلاف کیا ہے؟ پھر یہ سوال ہے کہ اس قدر عرصہ میں اگر بغیر کسی
راہنما کے جماعت میں فساد پڑا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی وفات کے موقع پر بھی اسی طرح ہوا تھا کہ جو لوگ جمع ہو گئے تھے انہوں نے مشورہ کر لیا
تھا اور یہی طریق پہلے زمانہ میں بھی تھا۔چھ چھ ماہ کا انتظار نہ پہلے کبھی ہوا نہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے بعد۔مولوی محمد علی صاحب نے جواب دیا کہ اب اختلاف ہے پہلے نہ تھا۔دوسرے اس انتظار میں حرج کیا ہے؟ اگر خلیفہ نہ ہو تو اس میں نقصان کیا ہوگا ؟ وہ کون سا
کام ہے جو کل ہی خلیفہ نے کرنا ہے؟ میں نے ان کو جواب دیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی وفات پر جماعت اس بات کا فیصلہ کر چکی ہے کہ اس جماعت میں سلسلہ خلفاء چلے گا اس پر
دوبارہ مشورہ کی ضرورت نہیں اور یہ سوال اب نہیں اُٹھایا جا سکتا۔اگر مشورہ کا سوال ہے تو
صرف تعیین خلیفہ کے متعلق اور یہ جو آپ نے کہا کہ خلیفہ کا کام کیا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ
خلیفہ کا کام علاوہ روحانی نگہداشت کے جماعت کو متحد رکھنا اور فساد سے بچانا ہے اور یہ کام
نظر نہیں آیا کرتا کہ میں آپ کو معین کر کے وہ کام بتا دوں۔خلیفہ کا کام روحانی تربیت اور
انتظام کا قیام ہے نہ روحانی تربیت مادی چیز ہے کہ میں بتا دوں کہ وہ یہ یہ کام کریگا۔اور نہ
فساد کا کوئی وقت معین ہے کہ فلاں وقت تک اس کی ضرورت پیش نہ آوے گی۔ممکن ہے کل
ہی کوئی امر ایسا پیش آجاوے جس کے لئے کسی نگران ہاتھ کی ضرورت ہو۔پس آپ اس
سوال کو جانے دیں کہ خلیفہ ہو یا نہ ہو۔مشورہ اس امر کے متعلق ہونا چاہئے کہ خلیفہ کون ہو؟