اختلافاتِ سلسلہ کی سچی تاریخ کے صحیح واقعات

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 7

خلافة على منهاج النبوة
۴۵۳
جلد اول
اس پر مولوی صاحب نے کہا کہ اس میں دقت ہے۔چونکہ عقائد کا اختلاف ہے اسلئے تعیین
میں اختلاف ہو گا ہم لوگ کسی ایسے شخص کے ہاتھ پر کیوں کر بیعت کر سکتے ہیں جس کے ساتھ
ہمیں اختلاف ہو میں نے جواب دیا کہ اول تو ان امور اختلافیہ میں کوئی ایسی بات نہیں جس
کا اختلاف ہمیں ایک دوسرے کی بیعت سے رو کے۔( اُس وقت تک اختلاف عقائد نے
اس طرح سختی کا رنگ نہ پکڑا تھا ) لیکن بہر حال ہم اس امر کے لئے تیار ہیں کہ آپ میں سے
کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لیں۔اس پر مولوی صاحب نے کہا کہ یہ مشکل ہے آپ سوچ لیں
اور مشورہ کر لیں اور کل پھر گفتگو ہو جاوے۔میں نے بھی ان سے درخواست کی کہ آپ بھی
میرے خیالات کے متعلق اپنے دوستوں سے مشورہ کر لیں اور پھر مجھے بتائیں تا کہ دوبارہ
گفتگو ہو جاوے۔پس ہم دونوں جدا ہو گئے۔خلافت سے انکار نہیں ہو سکتا رات کے وقت میں نے اپنے دوستوں کو جمع کیا
اور ان کو سب گفتگو سنائی۔سب نے اس امر کا
مشورہ دیا کہ خلافت سے انکار تو چونکہ مذہباً جائز نہیں قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو
خلفاء کا انکار کرتا ہے وہ فاسق ہے اور خلافت کو اپنی نعمت قرار دیتا ہے اس نعمت کو چھوڑ نا تو جائز
نہیں۔میں نے ان کو بتایا کہ مولوی صاحب کی باتوں سے میں سمجھتا ہوں کہ وہ اس امر پر
زور دیں گے۔مگر یہی رائے قرار پائی کہ یہ ایک مذہبی بات ہے جس کو دوسروں کے لئے قربان
نہیں کیا جا سکتا۔وہ لوگ ایک خلیفہ کی بیعت کر چکے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے
نزد یک بیعت جائز ہے حرام نہیں اور ہمارے نزدیک بیعت نہ کرنا اور خود خلافت کو چھوڑ دینا
حرام ہے۔پس جب وہ اس امر کے انکار میں جسے وہ جائز سمجھتے ہیں اس قدر مصر ہیں تو ہم اس
بات کو جسے ہم فرض سمجھتے ہیں کیونکر ترک کر سکتے ہیں۔اس پر مجلس برخواست ہوگئی۔حضرت خلیفہ اول کی وفات پر جیسا کہ میں نے پہلے دن تاکید کی تھی بہت
سے لوگوں نے روزہ رکھنے کی تیاری کی ہوئی
مولوی محمد علی صاحب کا ٹریکٹ تھی۔جن لوگوں کو تہجد کے لئے اٹھنے کا موقع
نہیں ملا کرتا تھا انہوں نے بھی نماز تہجد ادا کرنے کا تہیہ کیا ہوا تھا۔دو بجے کے قریب میں اُٹھا

خلافة على منهاج النبوة
۴۵۴
جلد اول
اور نماز تہجد ادا کرنے کی تیاری کی۔ابھی میں وضو کر رہا تھا کہ ایک شخص نے میرے ہاتھ میں
ایک ٹریکٹ دیا اور کہا کہ یہ ٹریکٹ تمام راستہ میں بیرونجات سے آنے والے احمدیوں میں
تقسیم کیا گیا ہے جب میں نے اُس ٹریکٹ کو دیکھا تو وہ مولوی محمد علی صاحب کا لکھا ہوا تھا اور
اس میں جماعت کو اُکسایا گیا تھا کہ آئندہ خلافت کا سلسلہ نہ چلے اور یہ کہ حضرت خلیفتہ اسیح الاوّل
کی بیعت بھی انہوں نے بطور خلیفہ کے نہ کی تھی بلکہ بطورا یک پیر اور صوفی کے۔اور یہ کہ
مولوی محمد علی صاحب کو معلوم نہیں کہ کون خلیفہ ہو گا بلکہ صرف بطور خیر خواہی کے وہ کہتے ہیں کہ
آئندہ خلیفہ نہ مقرر ہو اور یہ کہ میاں صاحب ( یعنی مصنف رسالہ ) غیر احمد یوں کو کا فرکہتا ہے
اور یہ درست نہیں اور تقویٰ کے خلاف ہے اور یہ کہ اگر کوئی شخص جماعت کا سر بر آوردہ بنایا
جاوے تو وہ ایسا شخص ہونا چاہئے جو غیر احمدیوں کو کافر نہ کہتا ہو۔کیونکہ حضرت خلیفۃ المسیح کا
جانشین متقی ہونا چاہئے اور غیر احمدیوں کو کافر کہنے والا متقی نہیں۔اور میں اہل بیت اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے دیگر صحابہ کا خیر خواہ اور ان کا احترام کرنے والا ہوں۔یہ مضمون جو
کچھ ظاہر کرتا ہے اس پر اس جگہ کچھ لکھنے کی مجھے ضرورت نہیں۔ہر ایک شخص ادنی تامل سے
اس مضمون کا بین السطور مدعا خود سمجھ سکتا ہے۔مولوی محمد علی صاحب کی جس وقت یہ ٹریکٹ میں نے دیکھا میں حیران ہو گیا اور
میری حیرت کی کوئی حد نہ رہی کیونکہ ابھی دو دن نہ
مغالطہ دہی کا انکشاف گزرے تھے کہ میرے اس ارادہ پر کہ جماعت میں
اعلان کیا جاوے کہ اختلافی مسائل میں اُس وقت تک بحث نہ کریں جب تک کوئی سردار ہم
میں ایسا نہ ہو جو نگرانی کر سکے اور افراط اور تفریط کو روک سکے۔مولوی محمد علی صاحب نے یہ
مشورہ دیا تھا کہ چونکہ بیرونجات کے لوگ ان جھگڑوں سے ہی نا واقف ہیں اس لئے ان کو اس
اشتہار سے ابتلاء آئے گا اور آج اس ٹریکٹ سے معلوم ہوا کہ نہ صرف اشتہار بلکہ ایک ٹریکٹ
لکھ کر مولوی محمد علی صاحب پہلے سے لاہور چھپنے کے لئے بھیج چکے تھے اور نہ صرف اسے خود
شائع کرانے کا ارادہ تھا بلکہ اس کے اوپر تمام احمد یوں
کو ہدایت لکھی گئی تھی کہ وہ اس ٹریکٹ کو
دوسروں تک پہنچا دیں۔یہ بات میری سمجھ سے بالا تھی اور میں حیران تھا کہ میں مولوی

خلافة على منهاج النبوة
۴۵۵
جلد اول
محمد علی صاحب کی نسبت کیا سمجھوں جو شخص دو دن پہلے مجھے اس امر کے اعلان سے کہ اختلافی
مسائل پر آپس میں اُس وقت تک بحث نہ کرو کہ کوئی نگران تم میں موجود ہو اس لئے روکتا
تھا کہ اس سے لوگوں کو ابتلاء آجائے گا اور وہ خیال کریں گے کہ ہمارا آپس میں اختلاف ہے
وہ اس سے ایک ہفتہ پہلے خود ایک ٹریکٹ اختلافی مسائل پر لکھ کر اور چھپنے اور شائع کئے جانے
کیلئے لاہور بھیج چکا تھا۔کیا یہ فعل تقویٰ کا فعل تھا ؟ کیا اس جواب میں صداقت کا کوئی پہلو تھا ؟
کیا یہ صریح مغالطہ رہی نہ تھی ؟ کیا یہ ایک پالیسی نہ تھی ؟ کیا مولوی محمد علی صاحب کے اس فعل
میں خدا تعالیٰ کے خوف کو پس پشت نہ ڈال دیا گیا تھا ؟ ہاں کیا ان کا یہ طریق عمل اسی تعلیم کے
ماتحت تھا جو خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوئی ہے۔جس کا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
ارشاد فرمایا ہے۔جس کی طرف مسیح موعود علیہ السلام نے رہنمائی کی ہے۔جس پر عمل درآمد
کرنے کے لئے انہوں نے حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کے ہاتھ پر دوبارہ عہد کیا تھا۔مولوی محمد علی صاحب کی غرض صرف وقت گزار نے کی تھی۔ان کی غرض مجھے روکنے سے
جماعت کو ابتلاء سے بچانا نہیں اس کو ابتلاء میں ڈالنا تھی۔کیونکہ کیا وہ اس سے پہلے اختلافی
مسائل پر ایک ٹریکٹ لکھ کر اسے خفیہ خفیہ طبع ہونے کے لئے لا ہور نہیں بھیج چکے تھے ؟ کیا
جماعت کو اختلافی بحثوں میں پڑنے سے روکنے پر تو اس کو علم ہو جاتا تھا کہ ہم میں آپس میں
اختلاف ہے اور اس کے ابتلاء میں پڑ جانے کا ڈر تھا لیکن خود اختلافی مسائل پر ٹریکٹ لکھنے
جماعت کے ایک حصہ کو غیر متقی قرار دینے پر سازشوں کا الزام لگانے سے کسی فتنہ اور ابتلاء کا
ڈر نہ تھا اور نہ کسی کو اس ٹریکٹ کے پڑھنے سے اندرونی اختلاف کا علم ہوسکتا تھا ؟ مولوی
صاحب جانتے تھے کہ اگر انہوں نے اس ٹریکٹ پر دستخط کر دیئے تو دنیا ان سے دریافت
کرے گی کہ خود انہوں نے کیوں ایسا ٹریکٹ لکھ کر شائع کیا تھا اور ان سے کہے گی کہ
اناً مُرُونَ النَّاس بالبروتنسون آنفُسَكُمْ ٧ لیکن دوسری طرف وہ یہ بھی
جانتے تھے کہ اس اشتہار کے مضمون میں جو میں شائع کرنا چاہتا تھا کوئی ایسی بات نہ تھی جس پر
وہ گرفت کر سکیں۔پس انہوں نے اُس وقت اس بہانہ سے اپنی جان بچانی چاہی۔اگر و
وہ
دیانتداری سے کام لیتے تو اگر وہ اشتہار کے مضمون سے متفق تھے جیسا کہ اس وقت

خلافة على منهاج النبوة
۴۵۶
جلد اول
انہوں نے ظاہر کیا تھا تو اپنے پہلے ٹریکٹ کو واپس منگوا لیتے اور اس کو شائع نہ کرتے اور اگر
اس سے اختلاف رکھتے تھے تو مجھے یہ جواب دیتے کہ اختلاف سے جماعت کو واقف کرنا
نہایت ضروری ہے۔چنانچہ میں خود ایک ٹریکٹ لکھ کر چھپنے اور شائع کرنے کیلئے لاہور بھیج
چکا ہوں اس لئے میں اس اشتہار پر دستخط نہیں کر سکتا۔مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے
اس اشتہار پر پسندیدگی کا اظہار کیا لیکن مجھے اس کی اشاعت سے رُکنے کا مشورہ اس بناء پر
دیا کہ لوگوں کو اختلاف کا علم ہو گا اور خود ایک ٹریکٹ لکھا جس میں یہاں تک لکھ دیا کہ ہمارا
اختلاف اس حد تک بڑھا ہوا ہے کہ ایک فریق دوسرے کی نسبت کہتا ہے کہ وہ کافر ہے
اور واجب القتل ہے۔حالانکہ اختلاف کو آج پانچ سال گزر چکے ہیں اور پہلے کی نسبت اختلاف
بہت زیادہ ہے مگر اب تک بھی کسی نے ان کو کافر اور واجب القتل قرار نہیں دیا۔گوان کو شوق
ضرور ہے کہ اپنی نسبت ایسا فتویٰ حاصل کریں جیسا کہ پچھلے دنوں تشحیذ الا ذہان کے ایک
مضمون سے جس میں غلطی سے ڈائری نویس نے ان کی طرف اشارہ کر دیا تھا با وجود اس کی
تردید ہو جانے کے انہوں نے اس کو تشہیر دے کر اپنی مظلومیت کا اظہار شروع کر رکھا ہے۔غرض جس وقت یہ ٹریکٹ میں نے پڑھا میں حیران
خدا تعالیٰ سے طلب امداد ہو گیا اور میں نے فتنہ کو آتا ہوا دیکھ لیا اور سمجھ لیا
که مولوی محمد علی صاحب بغیر تفریق کے راضی نہ ہوں گے۔ایسے وقت میں ایک مومن سوائے
اس کے اور کیا کر سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے حضور گر جائے اور اس سے مدد طلب کرے۔میں نے بھی ایسا ہی کیا اور خود بھی دعا میں لگ گیا اور دوسرے لوگ جو اس کمرہ میں میرے
ساتھ تھے اُن کو جگایا اور اُن کو اس ٹریکٹ سے آگاہی دی اور ان کو بھی دعا کے لئے تاکید کی۔ہم سب نے دعائیں کیں اور روزے رکھے اور قادیان کے اکثر احمدی جو میرے ہم خیال تھے
اس دن روزہ دار تھے۔حضرت خلیفہ اول سے آخری وقت میں مولوی مولوی محمد علی صاحب کا
یہ ٹریکٹ ان کے باطنی
محمد علی صاحب کا نہایت سنگدلانہ سلوک خیالات پر بہت کچھ

خلافة على منهاج النبوة
۴۵۷
جلد اول
روشنی ڈالتا ہے۔میں نے بتایا ہے کہ کس طرح اس ٹریکٹ کی خاطر انہوں نے مجھ سے دھوکا
کیا مگر میں اب اس سلوک کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو اس ٹریکٹ کی اشاعت سے انہوں نے
حضرت خلیفة المسیح الاوّل سے کیا۔سنگدل سے سنگدل آدمی بھی جب اپنے کسی عزیز کو
بستر مرگ پر دیکھتا ہے تو اس سے دھوکا کرنا پسند نہیں کرتا۔لیکن مولوی محمد علی صاحب نے
حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل سے کیا سلوک کیا ؟ آپ نے اپنی وصیت لکھ کر مولوی محمد علی صاح
کو دی اور ان سے تین بار پڑھوائی اور پھر دریافت کیا کہ کیا کوئی بات رہ تو نہیں گئی؟ اور
انہوں نے اقرار کیا کہ نہیں بالکل درست ہے۔یہ وصیت صحت میں نہیں لکھی گئی بلکہ بیماری میں اور عین اُس وقت جبکہ دنیا وی سامانوں
کے لحاظ سے زندگی کی امید بالکل منقطع ہو چکی تھی۔یہ وصیت اُس وقت لکھی گئی جبکہ حضرت
خلیفہ امسیح الاوّل اپنی موت کو قریب دیکھ رہے تھے اور اس دنیا کو چھوڑ کر اپنے آقا ومولیٰ
سے ملنے کی امید میں تھے۔یہ وصیت اُس وقت لکھی گئی تھی جبکہ اس جماعت کو جسے چھ سال
سخت تکلیف کے ساتھ خطرناک سے خطرناک ابتلاؤں کی آندھیوں اور طوفانوں سے بچا کر
آپ کامیابی کے راستہ پر لے جا رہے تھے آپ چھوڑنے والے تھے اور اس کی آئندہ بہتری
کا خیال سب باتوں سے زیادہ آپ کے پیش نظر تھا۔یہ وصیت اُس وقت لکھی گئی تھی جبکہ آپ
اپنے آقا مسیح موعود علیہ السلام کے پاس جا کر اسے اپنے کام کو امانت سے ختم کرنے کی خبر
دینے والے تھے۔یہ وصیت اُس وقت لکھی گئی تھی جس وقت آپ اپنی عمر کا آخری باب ختم کر
رہے تھے۔یہ وصیت اُس وقت لکھی گئی تھی کہ جس کے بعد آپ جماعت کی اور کوئی خدمت
کرنے کی امید نہ رکھتے تھے۔یہ وصیت اُس وقت لکھی گئی تھی جس وقت ضعف و نقاہت سے
آپ بیٹھ بھی نہیں سکتے تھے اور یہ وصیت بھی نہایت تکلیف سے آپ نے لیٹے لیٹے ہی لکھی
تھی۔غرض یہ وصیت اُس وقت لکھی گئی تھی جبکہ ایک عظیم الشان انسان اپنی مقدس زندگی کی
آخری گھڑیاں گزار رہا تھا۔جس وقت ایک طرف تو اپنے پیدا کرنے والے اپنے محبوب حقیقی
کی ملاقات کا شوق اس کے دل کو گد گدا رہا تھا اور دوسری طرف اپنی وفات کے ساتھ ہی
اپنی آخری عمر کی محنت و کوشش کے اکارت جانے کا خوف اس کے دل کو ستار ہا تھا۔غرض وہ

خلافة على منهاج النبوة
۴۵۸
جلد اول
اس کی گھڑیاں خوف ورجا کی نازک گھڑیاں تھیں۔یہ وصیت اُس نے لکھی تھی جس کے ہاتھ پر تمام جماعت احمد یہ سوائے معدودے چند
آدمیوں کے بیعت کر چکی تھی۔یہ وصیت اُس نے تحریر کی تھی جو علاوہ خلیفہ المسیح ہونے کے
یوں بھی تقویٰ اور دیانت میں تمام جماعت پر فضیلت رکھتا تھا۔یہ وصیت اُس نے لکھی تھی
جس کے احسانات دینی و دنیاوی جماعت کے کثیر حصہ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
ایام زندگی سے ہی ہوتے چلے آئے تھے۔یہ وصیت اُس نے لکھی تھی جو قرآن وحدیث کا
کامل ماہر اور ان کا عاشق تھا۔یہ وصیت اُس نے لکھی تھی جس کے ہر ایک حکم کی اطاعت کا
اقرار مولوی محمد علی صاحب کر چکے تھے۔یہ وصیت اُس نے لکھی تھی جس کی شاگردی کا جوا
مولوی محمد علی صاحب کی گردن پر رکھا ہوا تھا۔یہ وصیت اُس نے لکھی تھی جس نے با وجو دسخت
نقاہت اور ضعف کے اپنی بیماری کے آخری ایام میں مولوی محمد علی صاحب کو قرآن پڑھایا۔غرض یہ وصیت اُس نے لکھی ہوئی تھی جس کی اطاعت خدا تعالیٰ کی طرف سے مولوی محمد علی
صاحب پر فرض ہو چکی تھی اور جس کے احسانات کے نیچے ان کی گردن جھکی جاتی تھی۔یہ
وصیت مولوی محمد علی صاحب کو پڑھوائی گئی تھی اور ایک دفعہ نہیں بلکہ تین بار۔یہ وصیت جب
لکھی جا چکی اور مولوی محمد علی صاحب اس کو پڑھ چکے تو ان سے دریافت کیا گیا تھا کہ کیا اس
میں کوئی بات رہ تو نہیں گئی؟ ہاں جب یہ وصیت لکھی جا چکی اور مولوی محمد علی صاحب سے
دریافت کیا گیا کہ اس میں کوئی بات رہ تو نہیں گئی؟ تو انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ یہ بالکل
ہے۔غرض یہ وصیت ایک زبر دست وصیت تھی۔اس کا کوئی پہلو نامکمل نہ تھا۔اس
کے لکھنے والا کامل ، اس کے لکھنے کا وقت خاص الخاص ، اس کا علم مولوی محمد علی صاحب کو پوری
طرح دیا گیا اور ان سے اس کے درست ہونے کا اقرار لیا گیا۔پس اس کی تعمیل ان پر
واجب اور فرض تھی مگر انہوں نے کیا کیا ؟ مولوی صاحب نے اس امانت سے وہ سلوک کیا جو
کسی نے
کبھی نہ کیا تھا۔جس وقت وہ حضرت
خلیفہ امسیح کی وصیت پڑھ رہے تھے اُس وقت اُن کے دل میں یہ
خیالات جوش زن تھے کہ میں ایسا کبھی نہیں کرنے دوں گا۔وہ اپنے پیر کو اس کے بستر مرگ پر

خلافة على منهاج النبوة
۴۵۹
جلد اول
دھوکا دے رہے تھے۔ان کا جسم اس کے پاس تھا مگر ان کی روح اس سے بہت دور اپنے
خیالات کی اُدھیڑ بن میں تھی۔اور انہوں نے وہاں سے اُٹھ کر غالبا سب سے پہلی تحریر جو لکھی
وہ وہی تھی جس میں اس وصیت کے خلاف جماعت کو اُکسایا گیا تھا اور گو مخاطب اس میں مجھے
یا اور بعض گمنام شخصوں کو کیا گیا تھا مگر در حقیقت اس وصیت کی دھجیاں اُڑائی گئی تھیں جس کی
تصدیق چند ساعت پہلے وہ اپنے مرشد و ہادی کے بستر مرگ کے پاس نہایت سنجیدگی کے
ساتھ کر چکے تھے۔مولوی محمد علی صاحب یہ نہیں کہہ سکتے کہ ان کی وہ تحریر اس وصیت سے پہلے کی تھی۔کیا
اگر وہ پہلے کی تھی تو کیا وہ اس کو واپس نہیں منگوا سکتے تھے ؟ کیا وصیت کے بعد کافی عرصہ اس
کے واپس منگوانے کا ان کو نہیں ملا ؟
وہ یہ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ان کے ٹریکٹ میں یہ لکھا ہوا موجود ہے کہ حضرت خلیفۃ المسیح
نے فرما دیا ہے کہ ان کا ایک جانشین ہو۔مولوی محمد علی صاحب صرف ایک بہانہ بناتے ہیں اور وہ یہ کہ حضرت طریقہ اسیح کا
جانشین سے یہ مطلب تھا کہ ایک ایسا شخص جماعت میں سے چنا جاوے جس کے حکموں کی
قدر کی جاوے۔لیکن ان کی یہ تشریح جھوٹی تشریح ہے۔وہ قسم کھا کر بتا دیں کہ کیا حضرت
خلیفہ امسیح کا یہ مذہب نہ تھا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلیفہ ہیں اور آپ کی بیعت
بطور خلیفہ کے کئی گئی ہے نہ کہ بطور بڑے صوفی اور بزرگ ہونے کے اور یہ کہ ان کے بعد بھی
اسی قسم کے خلفاء ہوں گے۔مگر وہ ایسا کبھی نہیں کر سکتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے
غلط بیانی سے کام لیا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کی شائع شدہ تقریر میں
کثرت سے اس امر پر شاہد ہیں۔مولوی محمد علی صاحب کا یہ فعل واقعہ میں حیرت میں ڈال دینے والا ہے لیکن جب کہ ہم
دیکھتے ہیں کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وصیت کو بھی پس پشت ڈال دیا ہے تو
ان کے اس فعل پر زیادہ حیرت نہیں رہتی۔کیونکہ باوجود اس کے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی وفات پر حضرت مولوی نورالدین کو ” مطابق فرمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
وو

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۰
جلد اوّل
مندرجہ رسالہ الوصیت جماعت کا خلیفہ تسلیم کر کے اس بارے میں اعلان کر چکے ہیں ( دیکھو
اخبار بدر پر چه ۲ / جون ۱۹۰۸ جلد ۷ نمبر ۲۲ صفحه ۶ ) کہ سب احمدی ان کی بیعت کریں۔آج
لکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وصیت میں کہیں خلافت کا ذکر ہی نہیں اور آپ
نے خلفاء کے لئے احمدی جماعت سے بیعت لینے کی اجازت ہی نہیں دی۔غرض جبکہ بعض لوگوں نے
جماعت کا رجحان معلوم کرنے کیلئے دستخط دیکھا کہ مولوی محمد علی صاحب
نے نہ صرف یہ کہ ہم سے دھوکا کیا ہے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت
خلیفہ المسیح کی وصایا کی بھی بے قدری کی ہے اور جماعت میں اختلاف ڈلوانا چاہا ہے اور
لوگوں سے اپنی تحریر پر رائیں بھی طلب کی ہیں تو انہوں نے بھی ایک تحریر لکھ کر تمام آنے
والے احباب میں اس غرض سے پھرائی کہ جماعت کا عندیہ معلوم ہو جاوے اور جو لوگ ان
کے خیالات سے متفق تھے ان سے دستخط چاہے تا معلوم ہو کہ جماعت کا رُجحان کدھر ہے۔چنانچہ ان دستخطوں سے معلوم ہوا کہ موجودہ جماعت کا نوے فیصدی سے بھی زیادہ حصہ اس
بات پر متفق تھا کہ خلیفہ ہونا چاہئے اور وہ بھی اسی رنگ میں جس رنگ میں کہ حضرت خلیفہ اول
تھے۔مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء اسے سازش قرار دیتے ہیں لیکن کیا لوگوں کی
رائے دریافت کرنی سازش ہے ؟ کیا وہ اپنے ٹریکٹ میں اس سے پہلے جماعت سے رائے
طلب نہیں کر چکے تھے ؟ کیا خود انہوں نے ہی یہ دروازہ نہیں کھولا تھا ؟ پس جس دروازہ کو وہ
ول چکے تھے اس میں سے مجبوراً آکر دوسروں کو گزرنا پڑا تو اس پر کیا اعتراض ہے بلکہ
مولوی صاحب کے طریق عمل اور دوسرے فریق کے طریق عمل میں یہ فرق ہے کہ اُنہوں نے
اس دروازہ کے کھولنے میں دھوکے سے کام لیا اور اس نے علی الاعلان حق کی راہ پر چل کر
اس کا رُخ کیا انہوں نے بھی لوگوں سے اپنے خیال پر رائے مانگی دوسرے فریق نے بھی اپنی
رائے کی تصدیق چاہی۔مہمانوں کی آمد کا انتظار ہفتہ کے دن برابر مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور
اس بات کا انتظار کیا گیا کہ کافی آدمی پہنچ جاویں

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۱
جلد اول
تا پورے طور پر مشورہ ہو سکے۔ظہر تک قریباً ہزار آدمی سے زیادہ مختلف جماعتوں سے پہنچ
گیا اور ایک بڑا مجمع ہو گیا۔*
اپنے رشتہ داروں سے مشورہ ظہر کے بعد میں نے اپنے تمام رشتہ داروں کو
جمع کیا اور ان سے اس اختلاف کے متعلق
مشورہ طلب کیا۔بعض نے رائے دی کہ جن عقائد کو ہم حق سمجھتے ہیں ان کی اشاعت کے لئے
ہمیں پوری طرح کوشش کرنی چاہئے اور ضرور ہے ایسا آدمی خلیفہ ہو جس سے ہمارے عقائد
متفق ہوں۔مگر میں نے سب کو سمجھایا کہ اصل بات جس کا اس وقت ہمیں خیال رکھنا چاہئے
وہ اتفاق ہے خلیفہ کا ہونا ہمارے نزدیک مذہباً ضروری ہے۔پس اگر وہ لوگ اس امر کو تسلیم
کر لیں تو پھر مناسب یہ ہے کہ اول تو عام رائے لی جاوے اگر اس سے وہ اختلاف کریں تو
کسی ایسے آدمی پر اتفاق کر لیا جاوے جو دونوں فریق کے نزدیک بے تعلق ہو۔اور اگر یہ
بھی وہ قبول نہ کریں تو ان لوگوں میں سے کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لی جاوے اور میرے
اصرار پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تمام اہل بیت نے اس بات کو تسلیم کر لیا۔یہ فیصلہ
کر کے میں اپنے ذہن میں خوش تھا کہ اب اختلاف سے جماعت محفوظ رہے گی مگر خدا تعالیٰ کو
کچھ اور ہی منظور تھا۔مولوی محمد علی صاحب اور میں باہر آیا تو مولوی محمد علی صاحب کا رقعہ مجھے ملا کہ
کل والی گفتگو کے متعلق ہم پھر کچھ گفتگو کرنی چاہتے
ان کے ساتھیوں سے گفتگو
ہیں۔میں نے اُن کو بلوا لیا اُس وقت میرے پاس
مولوی سید محمد احسن صاحب، صاحب خان محمد علی خان صاحب اور ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین
صاحب موجود تھے۔مولوی صاحب بھی اپنے بعض احباب سمیت وہاں آگئے اور پھر کل کی
بات شروع ہوئی۔میں نے پھر اس امر پر زور دیا کہ خلافت کے متعلق آپ لوگ بحث نہ
کریں صرف اس امر پر گفتگو ہو کہ خلیفہ کون ہو اور وہ اس بات پر مصر تھے کہ نہیں ابھی کچھ بھی
مجھے ایسا ہی یاد ہے کہ یہ گفتگو ہفتہ کو ہوئی لیکن بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جمعہ کو ہی یہ مشورہ بھی ہوا تھا۔

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۲
جلد اول
نہ ہو۔کچھ عرصہ تک انتظار کیا جاوے۔سب جماعت غور کرے کہ کیا کرنا چاہئے پھر جو متفقہ
فیصلہ ہو اُس پر عمل کیا جاوے۔میرا جواب وہی کل والا تھا اور پھر میں نے اُنکو یہ بھی کہا کہ اگر
پھر بھی اختلاف ہی رہے تو کیا ہوگا ؟ اگر کثرتِ رائے سے فیصلہ ہونا ہے تو ابھی کیوں کثرتِ رائے
پر فیصلہ نہ ہو۔درمیان میں کچھ عقائد پر بھی گفتگو چھڑ گئی جس میں مولوی سید محمد احسن صاحب
نے نبوت مسیح موعود علیہ السلام پر خوب زور دیا اور مولوی محمد علی صاحب سے بحث کی اور میں
امید کرتا ہوں کہ اگر مولوی محمد علی صاحب کو حلف دی جاوے تو وہ کبھی اس سے انکار نہ کریں
گے۔مگر میں نے اس بحث سے روک دیا کہ یہ وقت اس بحث کا نہیں۔اس وقت جماعت کو
تفرقہ سے بچانے کی فکر ہونی چاہئے۔جب سلسلہ گفتگو کسی طرح ختم ہوتا نظر نہ آیا اور باہر
بہت شور ہونے لگا اور جماعت کے حاضر الوقت اصحاب اس قدر جوش میں آگئے کہ دروازہ
توڑے جانے کا خطرہ ہو گیا اور لوگوں نے زور دیا کہ اب ہم زیادہ صبر نہیں کر سکتے آپ لوگ
کسی امر کو طے نہیں کرتے اور جماعت اس وقت تک بغیر کسی رئیس کے ہے تو میں نے مولوی
محمد علی صاحب سے کہا کہ بہتر ہے کہ باہر چل کر جو لوگ موجود ہوں اُن سے مشورہ لے لیا
جاوے۔اس پر مولوی محمد علی صاحب کے منہ سے بے اختیار نکل گیا کہ آپ یہ بات اس لئے
کہتے ہیں کہ آپ جانتے ہیں کہ وہ لوگ کسے منتخب کریں گے۔اس پر میں نے ان سے کہا کہ
نہیں میں تو فیصلہ کر چکا ہوں کہ آپ لوگوں میں سے کسی کے ہاتھ پر بیعت کرلوں۔مگر اس پر
بھی انہوں نے یہی جواب دیا کہ نہیں آپ جانتے ہیں کہ ان لوگوں کی کیا رائے ہے یعنی وہ
آپ کو خلیفہ مقرر کریں گے۔اس پر میں اتفاق سے مایوس ہو گیا اور میں نے سمجھ لیا کہ
خدا تعالیٰ کا منشاء کچھ اور ہے کیونکہ باوجود اس فیصلہ کے جو میں اپنے دل میں کر چکا تھا میں
نے دیکھا کہ یہ لوگ صلح کی طرف نہیں آتے اور مولوی صاحب کے اس فقرہ سے میں یہ بھی
سمجھ گیا کہ مولوی محمد علی صاحب کی مخالفت خلافت سے بوجہ خلافت کے نہیں بلکہ اس لئے ہے
کہ ان کے خیال میں جماعت کے لوگ کسی اور کو خلیفہ بنانے پر آمادہ تھے اور یہی بات
درست معلوم ہوتی ہے کیونکہ اس سے چھ سال پہلے وہ اعلان کر چکے تھے کہ :۔مطابق فرمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مندرجہ رسالہ الوصیت ہم

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۳
جلد اول
احمدیان جن کے دستخط ذیل میں ثبت ہیں اس امر پر صدق دل سے متفق ہیں کہ اول المہاجریں
حضرت حاجی مولوی حکیم نورالدین صاحب جو ہم سب میں سے اعلم اور اتقی ہیں اور
حضرت امام کے سب سے زیادہ مخلص اور قدیمی دوست ہیں اور جن کے وجود کو حضرت امام
علیہ السلام اُسوۂ حسنہ قرار فرما چکے ہیں جیسا کہ آپ کے شعر
چہ خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے
ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقیں بودے
سے ظاہر ہے کے ہاتھ پر احمد کے نام پر تمام احمدی جماعت موجودہ اور آئندہ نئے ممبر بیعت
کریں اور حضرت مولوی صاحب موصوف کا فرمان ہمارے واسطے آئندہ ایسا ہی ہو جیسا کہ
حضرت اقدس مسیح موعود مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کا تھا۔یہ اعلان جماعت کے بہت سے سر بر آوردہ لوگوں کی طرف سے فرداً فردا ہر ایک
کے دستخط کے ساتھ ہوا تھا جن میں سے مولوی محمد علی صاحب بھی تھے۔) یہ تحریر جو ۲ / جون
۱۹۰۸ء کے بدر میں بغرضِ اعلان شائع کی گئی تھی ۲۷ مئی ۱۹۰۸ء کو حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کی
خدمت میں بطور درخواست پیش کی گئی تھی اور پھر حضرت ممدوح کی بیعت خلافت ہو چکنے
کے بعد اخبار بدر کے پرچہ مذکورہ بالا میں ہی جناب خواجہ کمال الدین صاحب نے بحیثیت
سیکرٹری صدرانجمن احمد یہ اس بارہ میں حسب ذیل اعلان شائع کیا تھا۔در حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا جنازہ قادیان میں پڑھا جانے سے پہلے
وصا یا مندرجہ رسالہ الوصیت کے مطابق۔۔۔۔۔جناب حکیم نور الدین صاحب سلمہ کو آپ کا
جانشین اور خلیفہ قبول کیا اور آپ کے ہاتھ پر بیعت کی۔یہ خط بطور اطلاع گل سلسلہ کے
ممبران کولکھا جاتا ہے کہ وہ اس خط کے پڑھنے کے بعد فی الفور حضرت حکیم الامۃ خلیفۃ المسیح
والمہدی کی خدمت با برکت میں بذات خود یا بذریعہ تحریر حاضر ہو کر بیعت کریں۔“
اب کوئی نئی وصیت تو ان کے ہاتھ میں آئی نہ تھی کہ جس کی بناء پر وہ خلافت کو ناجائز
مجھنے لگے تھے۔پس حق یہی ہے کہ ان کو خیال تھا کہ خلافت کے لئے جماعت کی نظر کسی اور
شخص پر پڑ رہی ہے۔

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۴
جلد اول
جب فیصلہ سے مایوسی ہوئی تو میں نے مولوی محمد علی صاحب سے کہا کہ چونکہ ہمارے
نزد یک خلیفہ ہونا ضروری ہے اور آپ کے نزدیک خلیفہ کی ضرورت نہیں اور یہ ایک مذہبی
امر ہے اس لئے آپ کی جو مرضی ہو کر میں ہم لوگ جو خلافت کے قائل ہیں اپنے طور پر ا کٹھے
ہو کر اس امر کے متعلق مشورہ کر کے کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لیتے ہیں۔یہ کہ کر میں اُٹھ کھڑا
ہوا اور مجلس برخواست ہوئی۔عصر کی نماز کا وقت تھا۔عصر کی نماز پڑھ کر ڈیڑھ ہزار سے دو ہزار
خلیفہ کا انتخاب تک آدمیوں کے مجمع میں مکرمی خان محمد علی خان صاحب جاگیردار
مالیر کوٹلہ نے بحیثیت حضرت خلیفہ اول کے وصی ہونے کے مجلس میں آپ کی وصیت پڑھ کر
سنائی اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ آپ کی وصیت کے مطابق کسی شخص کو آپ کا جانشین
تجویز کریں۔اس پر لوگوں نے میرا نام لیا۔جس کے بعد مولوی محمد احسن صاحب نے کھڑے
ہو کر ایک تقریر کی اور کہا کہ میرے نزدیک بھی یہی خلیفہ ہونے چاہئیں۔اس پر لوگوں نے
شور کیا کہ بیعت لی جاوے۔میں نے اس امر میں پس و پیش کیا اور باوجو دلوگوں کے اصرار
کے انکار کیا۔مگر لوگوں کا جوش اسی طرح زور پر تھا جس طرح حضرت ابو بکر کے وقت میں۔اور وہ ایک دوسرے پر ٹوٹے پڑتے تھے اور بعض لوگوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر کھینچا کہ آپ
بیعت لیں۔میں نے پھر بھی پس و پیش کیا تو بعض لوگوں نے جو قریب بیٹھے تھے اصرار کیا کہ
جماعت کی حفاظت اور بچاؤ کے لئے آپ ضرور بیعت لیں۔اور میں نے دیکھا کہ لوگ
بیعت کے جوش سے اس قدر بھرے ہوئے تھے اور آگے کی طرف بڑھ رہے تھے کہ میں پالکل
آدمیوں میں چھپ گیا اور بعض لوگ ہمت کر کے میری پیٹھ کے پیچھے حلقہ نہ بنا لیتے تو قریب تھا
کہ میں کچلا جاتا۔مجھے بیعت کے الفاظ یاد نہ تھے اور میں نے اسی بات کو عذر بنانا چاہا اور کہا
کہ مجھے بیعت کے الفاظ یاد نہیں ہیں۔اس پر مولوی سید سرور شاہ صاحب نے کہا کہ میں
الفاظ بیعت دُہرا تا جاؤں گا آپ بیعت لیں۔تب میں نے سمجھا کہ خدا تعالیٰ کا یہی منشاء ہے
اور اس کے منشاء کو قبول کیا اور لوگوں سے بیعت لی اور جو ازل سے مقدر تھا با وجود میرے
پہلو تہی کرنے کے ظہور میں آیا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی