اختلافاتِ سلسلہ کی سچی تاریخ کے صحیح واقعات

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول), حصہ 8

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
ان دو ہزار کے قریب آدمیوں میں سے جو اُس وقت وہاں موجود تھے صرف پچاس کے
قریب آدمی ہوں گے جو بیعت سے باز رہے۔باقی سب لوگ بیعت میں داخل ہوئے اس
کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کا جنازہ پڑھایا گیا۔بیعت ہوگئی اور اس سے زیادہ لوگوں نے بیعت کی جنہوں نے حضرت
خلیفہ المسیح الاول
کی بیعت کی تھی اور اس سے زیادہ مجمع نے بیعت پر اتفاق کیا جتنے مجمع نے کہ حضرت خلیفہ اول
کی بیعت پر اتفاق کیا تھا مگر باوجود اس کے مولوی صاحب اور آپ کے رفقاء کی تسلی نہ ہوئی
اور انہوں نے اس سب کا رروائی کو منصوبہ قرار دیا۔اور تمام جماعت کو اطلاع دی گئی کہ
خلافت کا فیصلہ کوئی نہیں ہوا۔قادیان میں جو کارروائی ہوئی سب دھوکا اور سازش کا نتیجہ تھی۔پیغام کی غلط بیانیاں مخالفت کا جوش اس قدر بڑھ گیا کر جھوٹ
کا پر ہیز بالکل جاتا
آدمیوں نے پڑھا۔۲۸
رہا خود پیغام لکھتا ہے کہ حضرت خلیفہ اسیح کا جنازہ اڑھائی ہزار
اور پھر یہی پیغام لکھتا ہے کہ :۔وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت طلایی امسیح کی آنکھیں
دیکھی ہوئی تھیں انہوں نے اس قسم کی بیعت سے احتراز کیا اور حاضر الوقت جماعت میں سے
نصف کے قریب لوگوں نے بیعت نہ کی۔۲۹
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفتہ المسیح کے
صحبت یافتہ لوگوں میں سے کسی نے بیعت نہ کی۔اور جو لوگ قادیان میں موجود تھے ان میں
سے نصف نے انکار کر دیا۔مگر حق یہ ہے کہ پچاس سے زائد آدمی نہ تھے جنہوں نے بیعت سے
اجتناب کیا اور اس دو یا بقول پیغام اڑھائی ہزار آفرمیوں میں سے نصف سے زیادہ وہ لوگ
تھے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلیفہ المسیح الاوّل کی صحبت حاصل کی ہوئی تھی۔قادیان کے مہاجرین میں سے جن کی تعداد تین چار سو سے کم نہ تھی کل چار پانچ آدمی بیعت
سے رہا ہر رہے اور یہ لوگ پیغام کی نظر میں گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت
خلیفہ اسیح کے صحبت یافتہ ہی نہ تھے مرزا یعقوب بیگ صاحب سیکرٹری احمدیہ انجمن اشاعت اسلام

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۶
جلد اول
لاہور نے تو اس سے بھی بڑھ کر کمال کیا اور اخبار عام لاہور میں لکھ دیا کہ کثیر التعداد حاضرین
کو اس بات کا پتہ بھی نہیں کہ کون خلیفہ مقرر ہوئے ہیں۔جب اس صریح جھوٹ پر نوٹس لیا گیا تو
ڈاکٹر صاحب اوّل الذکر مضمون کے راقم نے ۲ / اپریل کے پیغام میں شائع کیا کہ میری مراد
اس فقرہ سے یہ تھی کہ سمجھدار لوگوں میں سے زیادہ حصہ نے بیعت نہ کی اور یہ سمجھداری کا فقرہ
ایسا گول مول ہے کہ اس کی تشریح در بطن شاعر ہی رہ سکتی ہے دوسرے لوگ اس کو سمجھنے سے
قاصر ہیں۔کیونکہ ہر ایک شخص کہہ سکتا ہے کہ جو لوگ میرے ہم خیال ہیں وہ سمجھدار ہیں اور
دوسرے لوگ ناسمجھ۔لیکن اگر سمجھ کا کوئی معیار ہے تو ہر ایک معیار کے مطابق ہم بتا سکتے ہیں کہ
نہ صرف زیادہ لوگوں نے بلکہ بہت زیادہ لوگوں نے بیعت اختیار کی۔راقم مضمون نے اور اس
کے مضمون کو شائع کر کے پیغام نے ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب کے اس جھوٹ کی خود ہی تر دید
کی کیونکہ اس نے لکھا کہ مجمع حاضر الوقت یا انصار اللہ تھے یا جٹ جو بیعت کے لئے تڑپ رہے
تھے اور جنہوں نے فوراً بیعت کر لی۔وہ لوگ انصار اللہ تھے یا کون اس کا سوال نہیں۔جولوگ
بھی تھے خود پیغام کی روایت کے مطابق نہ صرف انہوں نے بیعت کی بلکہ وہ بیعت کے لئے
تڑپ رہے تھے اور ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ نے صریح اور بالکل صریح جھوٹ لکھا تھا کہ
کثیر التعداد حاضرین کو اس امر کا علم بھی نہ تھا کہ خلیفہ کون ہوا ہے۔پیغام کے مضمون نگار کا یہ جھوٹ کہ کثیر التعداد بیعت کنندگان میں سے انصار اللہ تھے
صرف اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ انصار اللہ کی کل تعداد پونے دوسو سے کم تھی لیکن سب
انصار اللہ اُس وقت قادیان میں موجود نہ تھے حالانکہ خود انہی کے بیان کے مطابق اُس وقت
اڑھائی ہزار کے قریب لوگ قادیان میں موجود تھے۔انصار اللہ پر سازش کا جھوٹا الزام دوسرا طریق لوگوں کو بہکانے کا یہ اختیار
کیا گیا کہ انصار اللہ کی نسبت مشہور کیا
جانے لگا کہ انہوں نے سازش کر کے یہ کام کرایا ہے۔حالانکہ انصاراللہ کی کل جماعت
سارے ہندوستان میں پونے دوسو سے کم تھی۔پس اگر یہ مان بھی لیا جاوے کہ انصار اللہ کی
سازش تھی تو سو ڈیڑھ سو آدمی اپنی رائے کا کیا بوجھ ڈال سکتا تھا۔اڑھائی ہزار لوگوں کی

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۷
جلد اول
رائے کے مقابلہ میں سو ڈیڑھ سو آدمی کی رائے کیا حیثیت رکھتی ہے۔انصار اللہ نے خلافت
کے متعلق کیا سازش کی اس کے متعلق مولوی محمد علی صاحب کے داہنے باز وحکیم محمد حسین
صاحب عرف مرہم عیسی مبلغ احمدیہ انجمن اشاعت اسلام کی شہادت کا درج کر دینا کافی ہے
جو اُس نے الزام کے وقت لکھ کر دی۔میں سچے دل سے اس امر کی شہادت دیتا ہوں کہ میں انصار اللہ کا ممبر ایک مدت تک
تھا اور اب بھی اگر میاں صاحب نے مجھے انصار اللہ میں سے نہ نکالا تو میں انصار اللہ کا ممبر
اپنے آپ کو سمجھتا ہوں۔جس قدر کمیٹیاں انصار اللہ کی لاہور میں ہوئیں اور جن میں میں شامل
ہوا میں نے کبھی کسی کو حضرت صاحبزادہ صاحب بزرگوار کے لئے خلیفہ بنانے کی سازش
کرتے ہوئے یا اس قسم کی گفتگو کرتے ہوئے نہیں پایا وَاللَّهُ عَلَى مَانَقُولُ شَهِيدٌ اور نہ ہی
حضرت صاحبزادہ صاحب بزرگوار کی طرف سے مجھے کبھی کوئی تحریر اس قسم کی آئی کہ جس سے
خلیفہ بنانے کی سازش کا کوئی شائبہ پایا گیا ہو اور حضرت صاحبزادہ صاحب کی کوئی اس قسم کی
سازش کی گفتگو میرے ساتھ نہیں ہوئی۔“
محمد حسین بقلم خود
اس کے علاوہ ماسٹر فقیر اللہ صاحب سپر نٹنڈنٹ دفتر سیکرٹری انجمن احمد یہ اشاعت اسلام
بھی انجمن انصار اللہ کے ممبر تھے۔اور انہوں نے بھی شہادت لکھ کر دی ہے کہ میں اس انجمن کا
ممبر تھا۔اس میں اس قسم کی سازش پر کبھی کوئی گفتگو میرے سامنے نہیں ہوئی۔علاوہ ازیں یہ
بات اس الزام کو پورے طور پر رد کر دیتی ہے کہ انجمن انصار اللہ کے ممبروں میں سے ایک
معقول تعداد مولوی محمد علی صاحب کے ساتھ ہے۔اگر یہ انجمن میری خلافت کی سازش کے
لئے بنائی گئی تھی تو کیونکر ہو سکتا ہے کی عین اُس وقت جبکہ میں خلیفہ ہو گیا وہ لوگ اُدھر جا ملتے۔اور پھر یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ جو لوگ ان سے جاملے تھے وہ باوجود اس سازش سے آگاہ
ہونے کے پھر اسے مخفی رکھتے۔انجمن انصار اللہ میں سے کم سے کم دس آدمی اس وقت ان کے
ساتھ ہیں۔ان کا وجود ہی اس بات کی کافی شہادت ہے کہ انجمن انصار اللہ پر خلافت کے
متعلق سازش کرنے کا الزام ایک جھوٹ ہے جو محض نفسانیت کے شر سے فریب دہی کے لئے

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۸
جلد اول
بنایا گیا ہے۔انصار اللہ کے متعلق یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے حضرت
خلیفۃ المسیح کی وفات
کے قریب ایک کارڈ باہر بھیجا تھا کہ حضرت کی طبیعت بہت کمزور ہے اور زندگی کا عرصہ کم
معلوم ہوتا ہے جو لوگ زیارت کے لئے آنا چاہیں آ جائیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ
انصار اللہ کی سازش تھی۔بے شک انجمن انصاراللہ کے سیکرٹری نے ایسا کارڈلکھا کیونکہ انجمن
انصار اللہ کے فرائض میں سے خدمت احباب بھی ایک فرض تھا مگر سوال یہ ہے کہ یہ کارڈ
انہوں نے کس کو لکھا۔اگر صرف انصار اللہ کو لکھا جاتا تب بھی کوئی قابل اعتراض بات نہ تھی۔مگر دشمن اپنے عناد سے کہہ سکتا تھا کہ اس کے لکھنے کی اصل غرض یہ تھی کہ اپنے ہم خیال لوگوں
کو بلوا لیا جاوے مگر ایسا نہیں کیا گیا۔یہ کارڈ تمام انجمن ہائے احمد یہ کے سیکرٹریوں کو لکھا
گیا اور صرف انصار اللہ کے نام نہیں گیا۔پس اس کا رڈ سے اگر خلافت کے متعلق ہی نتیجہ نکالا
جاوے تو یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ انجمن انصار اللہ چاہتی تھی کہ جہاں تک ہو سکے اس موقع پر تمام
جماعت کے نمائندہ موجود ہوں تا کہ کافی مشورہ ہو سکے۔یہ اس کا فعل قابل تحسین ہے یا
قابل ملامت ؟ اور کیا یہ کارڈ ہی انجمن انصار اللہ کی بریت نہیں کرتا ؟ اگر انجمن انصار اللہ کی
کوئی سازش ہوتی تو ان کی تمام تر کوشش لوگوں کو یہاں آنے سے روکنے میں صرف ہوتی اور
وہ ایسی اطلاع صرف انجمن انصار اللہ کے ممبروں کو دیتے تا کہ من مانی کا رروائی کر سکیں۔مگر
انجمن انصار اللہ نے وقت پر سب جماعتہائے احمدیہ کو نہ کہ اپنے خاص معتبروں کو اطلاع کر
دی اور اسی کا نتیجہ تھا کہ قریباً دو ہزار آدمی اس موقع پر جمع ہو گیا۔اور پھر کیا یہ درست
نہیں کہ حضرت خلیفہ المسیح کی بیماری کے ایام میں دو دفعہ اسی قسم کی اطلاعیں مولوی
صدرالدین صاحب کی طرف سے شائع کی گئی تھیں اگر کارڈ سازش تھا تو کیا ان کی تحریر
سازش نہ تھی ؟
ایک اور غلط الزام ہمارے بد نام کرنے کے لئے ایک اور ترکیب یہ کی گئی کہ مشہور
کیا گیا کہ جولوگ مجمع میں جمع ہوئے تھے وہ پہلے سے سکھائے ہوئے
تھے کہ وقت پر میرا نام خلافت کے لئے لے دیں اور اس کا ثبوت یہ دیا جاتا ہے کہ

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۹
جلد اول
مولوی محمد اسماعیل صاحب نے حضرت خلیفہ المسیح کی حیات میں بعض لوگوں سے کہا کہ
چالیس آدمی ایسے تیار ہو جاویں جو اس وقت میرے ہاتھ پر بیعت کر لیں۔مجھے اس موقع پر
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض پیش آمدہ واقعات سے مجبور ہوکر مولوی صاحب موصوف سے
ایک قسم کی غلطی ضرور ہوئی اور جس قدر بات حق ہے اُنہوں نے نہایت صفائی سے مجھ سے
بیان کر دی ہے۔مولوی صاحب کا بیان ہے کہ مجھ سے ایک دوست نے بیان کیا کہ ہم نے
سنا ہے کہ مولوی محمد علی صاحب کو ڈاکٹر مرزا یعقوب صاحب نے کہا کہ آپ خلافت کے لئے
تیار ہیں۔لیکن انہوں نے جواب دیا کہ میں اس بوجھ کو نہیں اُٹھا سکتا۔اس پر انہوں نے
جواب میں کہا کہ آپ گھبرائیں نہیں ہم سب بندو بست کر لیں گے ( یہ روایت قادیان میں
اُن دنوں مشہور تھی اور اس کے ساتھ یہ فقرہ بھی زائد کیا جاتا تھا کہ آخر میں ڈاکٹر صاحب نے
کہا کہ اگر آپ اس بوجھ کو اُٹھانے کیلئے تیار نہیں تو مجھے کھڑا کر دیں اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ یہ
روایت کہاں تک درست ہے چونکہ اس کا ثبوت اس وقت تک میرے پاس کوئی نہیں اس لئے
میں اس کے باور کرنے سے معذور ہوں۔خاکسار مرزا محمود احمد )
ایسا نہ ہو کہ یہ لوگ وقت پر کوئی چالا کی کریں اور چند آدمیوں کو ملا کر خلافت کا دعویٰ
کریں اس کے لئے ہمیں بھی تیار رہنا چاہئے۔وہ کہتے ہیں کہ اس پر میں نے بعض دوستوں
سے ذکر کیا کہ ایسا خطرہ ہے ایک جماعت ہم میں سے بھی تیار رہنی چاہئے۔بعض لوگ جن
سے ذکر کیا تھا انہوں نے اسے پسند کیا لیکن بعض نے مخالفت کی۔چنانچہ مخالفت کرنے
والوں میں سے وہ میاں معراج الدین صاحب کا نام لیتے ہیں انہوں نے بڑا زور دیا کہ یہ
کام خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ایسی کارروائی ہرگز مناسب نہیں۔اسی طرح میر محمد اسحق
صاحب کی نسبت بیان کرتے ہیں کہ گوان سے ذکر نہ کیا تھا مگر ایک جگہ پر ایک شخص۔میں گفتگو کر رہا تھا کہ انہوں نے کچھ بات سن لی اور کہا کہ آپ لوگ اس خیال کو جانے دیں
ہو گا وہی جو خدا چاہتا ہے۔آپ لوگوں کو آخر شرمندہ ہونا پڑے گا۔ان کا بیان ہے کہ آٹھ
دس آدمیوں سے زیادہ سے ایسا ذکر نہیں ہوا اور ان میں سے بہت سے ایسے لوگ تھے جو
انجمن انصار اللہ کے ممبر نہ تھے۔لیکن کسی قدر بعض دوستوں کے اس خیال پر کہ یہ کام
ނ

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۰
جلد اول
خدا تعالیٰ کا ہے اس پر چھوڑ دو۔اور زیادہ تر یہ بات معلوم ہونے پر کہ میں نے فیصلہ کر دیا
ہے کہ خواہ ان لوگوں کے ہاتھ پر بیعت کر لینی پڑے جماعت کو فتنہ سے بچانا چاہئے اس امر کو
ترک کر دیا گیا۔یہ اصل واقعہ ہے اور گو مولوی محمد اسماعیل صاحب کی اس میں ضرور غلطی ہے
لیکن قابل غور یہ امور ہیں کہ اس میں نہ میرا نہ انجمن انصار اللہ کا کوئی دخل تھا۔یہ کام انہوں
نے اپنے خیال میں خود حفاظتی کے طور پر ایک مشہور روایت کی بناء پر کرنا چاہا تھا۔آٹھ دس
آدمیوں سے زیادہ سے یہ ذکر نہیں کیا گیا۔فوراً ہی اس کا رروائی کو چھوڑ دیا گیا۔خود بعض
انصار اللہ کی انجمن کے ممبروں نے اور میرے خاندان کے ایک آدمی نے ان کو سختی سے اس
بات سے روکا اور میرے قطعی فیصلہ کے معلوم ہونے پر وہ اس امر سے بالکل باز آ گئے۔پس
یہ واقعہ ہر گز کسی سازش پر دلالت نہیں کرتا۔مولوی محمد علی صاحب ہاں اس کے مقابلہ میں ایک اور واقعہ ہے جس کے
راوی ماسٹر عبدالحق صاحب مرحوم مشہور مضمون نگار
کے ساتھیوں کی سازش ہیں۔انہوں نے شروع میں میری بیعت نہ کی تھی۔انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ مولوی صدرالدین صاحب و و کنگ مشنری اور ہیڈ ماسٹر مسلم
ہائی سکول لاہور اور ٹرسٹی احمد یہ انجمن اشاعت اسلام لا ہور نے حضرت خلیفتہ المسیح کی وفات
کے بعد اس خیال سے کہ لوگ خلافت کو کسی طرح چھوڑ نہیں سکتے یہ تجویز کی تھی کہ کوئی خلیفہ بنایا
جاوے۔مولوی محمد علی صاحب اپنے ٹریکٹ کی اشاعت کی وجہ سے اپنے ہاتھ کاٹ چکے تھے۔اس لئے سید حامد علی شاہ صاحب کی نسبت تجویز کی گئی کہ ان کی خلافت کیلئے چالیس آدمی تیار
کئے جاویں اور وہ بیان کرتے ہیں کہ رات کے وقت مولوی صدرالدین صاحب ہاتھ
میں لالٹین لے کر دو ہزار احمدیوں کے ڈیروں پر ماسٹر عبدالحق صاحب اور ایک اور صاحب
سمیت چکر لگاتے رہے کہ چالیس آدمی ہی اس خیال سے مل جاویں۔مگر اتنے آدمی بھی (اس
دو ہزار کے مجمع میں سے جس میں بقول ان کے اکثر مجھ سے نفرت کرتے تھے ) ایسے نہ ملے
جوان کا ساتھ دیتے۔ماسٹر صاحب تو فوت ہو گئے ہیں مولوی صدرالدین صاحب ہی قسم
کھا کر بیان کر دیں کہ کیا یہ واقعہ درست نہیں اور کیا اس واقعہ کی موجودگی میں ان کا مولوی

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۱
جلد اول
محمد اسماعیل صاحب کے واقعہ کو پیش کرنا جسے خود اپنے ہی احباب کے سمجھانے پر چھوڑ دیا گیا
تھا درست ہوسکتا تھا۔علاوہ اس واقعہ کے ان لوگوں کے متعلق ایک اور شہادت بھی ملتی ہے
اور وہ ڈاکٹر الہی بخش صاحب کی ہے۔ڈاکٹر صاحب فرماتے ہیں :۔” مجھے یاد ہے کہ ابھی حضرت اقدس خلیفہ امسیح الا ول ایسے سخت بیمار نہ تھے مگر حالت
ان کی دن بدن نازک ہوتی چلی جاتی تھی۔ایک روز جس کی تاریخ مجھے ٹھیک یاد نہیں ہے
اکبر شاہ خان صاحب سے میں نے پہلے ذکر کیا کہ حضرت صاحب کی حالت دن بدن نازک
ہوتی جاتی ہے اللہ تعالیٰ خیر کرے۔اسی اثناء میں خلافت کا ذکر بھی آگیا اس پر خان صاحب
نے کہا کہ فساد کا تو ڈر ہے کیونکہ میاں صاحب کی خلافت لا ہوری صاحبان نہیں مانیں گے۔اگر خواجہ صاحب کی طرف توجہ کی تو دوسرے لوگ نہیں مانیں گے ہاں ایک صورت ہے جس
سے فساد بھی نہیں ہوتا اور خلافت بھی قائم ہو سکتی ہے۔میں نے دریافت کیا کہ وہ کونسی؟ اس
وقت خان صاحب نے کہا کہ اگر میاں صاحب اپنا حوصلہ وسیع کریں تو بات بن جاتی ہے اور وہ
مولوی محمد علی صاحب ہیں اگر ان کی بیعت کر لی جائے تو لا ہوری بھی مان جاویں گے اور
دوسرے بھی مان جاویں گے۔یہ آپس میں گفتگو تھی۔مگر حضرت کی زندگی میں۔بہت دن پہلے۔الہی بخش بقلم خو د ۲۹ را پریل ۱۹۱۴ء )
اس شہادت سے معلوم ہوتا ہے کہ جس قسم کا الزام یہ لوگ ہم پر لگاتے ہیں وہ خود ان پر
لگتا ہے اور جو الزام ہم پر لگایا جاتا ہے اس کی نسبت میں ثابت کر چکا ہوں کہ وہ ایک دو
آدمیوں کی غلطی سے ہوا اور خود ہماری طرف سے ہی پیشتر اس کے کہ کوئی نتیجہ نکلتا اس کا
تدارک کر دیا گیا۔اس طرح اور کئی باتیں ہارے بد نام
کتنی جماعت بیعت میں داخل ہے کرنے
کیلئے مشہور کی گئیں مگر خدا تعالی
نے سلسلہ کو مضبوط کیا۔اور باوجود اس کے کہ خود انہی کی تحریروں کے مطابق ننانوے فیصدی
جماعت ابتدا میں ان کے ساتھ تھی مگر تھوڑے ہی عرصہ میں خدا تعالیٰ نے سب کو کھینچ کر میرے
پاس لا ڈالا اور اب قریباً نا نوے فیصدی جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے میرے ساتھ ہے۔

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۲
جلد اول
لاہور میں جماعت سے مشورہ کی تجویز ان لوگوں نے شور مچایا کہ جو لوگ
قادیان میں اس وقت جمع تھے ان کی
رائے نہ تھی ان کا مشورہ جماعت کا مشورہ نہ تھا اس لئے اخباروں اور خطوط کے ذریعہ سے
تمام جماعت احمدیہ کو دعوت دی گئی کہ و ہ ۲۲ مارچ کو لاہور میں جمع ہوں تا کہ پورے طور پر
مشورہ کیا جاوے۔اس تحریک عام پر پیغام صلح کے اپنے بیان کے مطابق لاہور کی جماعت کو
ملا کر کل ایک سو دس آدمی جمع ہوئے جن میں قریباً بیالیس آدمی لاہور سے باہر کے تھے۔جن
میں سے چار پانچ آدمیوں کے سوا باقی کسی جماعت کے نمائندہ نہیں کہلا سکتے۔بلکہ باقی لوگ
اپنے اپنے طور پر ذاتی دلچسپی سے اس جلسہ میں شامل ہوئے تھے۔مولوی محمد علی صاحب کے
لاہور کے ہم خیالوں نے ان بیالیس آدمیوں کے مشورہ سے جن میں صرف چار پانچ آدمی
کسی جماعت کی نیابت کا حق رکھتے تھے جو کچھ فیصلہ کیا اسے کل جماعت احمدیہ کا مشورہ اور
فیصلہ قرار دیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ میری خلافت جائز و درست نہیں۔مگر ان ایک سو دس
آدمیوں سے بھی دس آدمی بعد میں میری بیعت میں شامل ہو گئے جن میں سے ایک سید
میر حامد شاہ صاحب مرحوم تھے جن کو انہوں نے خلیفہ المسیح بھی منتخب کیا تھا اور کل سو آدمی رہ
گئے مگر باوجود اس کے اس جلسہ میں جو فیصلہ ہوا وہ جماعت کا فیصلہ تھا اور جو کل جماعت کا
فیصلہ تھا وہ سازش کا نتیجہ اور انصار اللہ کی فریب بازی تھی۔ان لوگوں کا قادیان کو چھوڑ نا قادیان کی جماعت میں سے سب کے سب سوائے
چار پانچ آدمیوں کے میری بیعت میں شامل تھے
اور اب قادیان میں کسی کامیابی کی امید یہ لوگ دل سے نکال بیٹھے تھے اس لئے انہوں نے
فیصلہ کیا کہ لا ہور کو مرکز بنایا جاوے۔مولوی محمد علی صاحب کے قادیان سے جانے کے لئے
عذر تلاش کئے جانے لگے اور آخر ایک دن مجھے اطلاع دی گئی کہ مولوی صاحب جمعہ کی نماز
پڑھ کر باہر نکل رہے تھے کہ تین چار بچوں نے ( جو پانچ سات سال تک کی عمر کے تھے ) ان
پر کنکر پھینکنے کے ارادہ کا اظہار کیا۔میں نے اس پر درس کے وقت سب جماعت کو سمجھایا کہ
گوبچوں نے ایسا ارادہ ظاہر کیا ہے مگر پھر ایسی بات سنی گئی تو میں ان کے والدین کو ذمہ دار

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۳
جلد اول
قرار دوں گا اور سختی سے سزا دوں گا۔مولوی محمد علی صاحب کو قادیان بعد میں میں نے سنا کہ مولوی محمد علی
سے جانے سے باز رکھنے کی کوشش ا قادیان سے جانا چاہتے ہیں۔میں نے
صاحب کو یہاں خوف ہے اس
اس لئے
وہ
ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کو ایک خط لکھ کر دیا کہ آپ مولوی محمد علی صاحب کے پاس
جاویں اور ان کو تسلی دیں کہ آپ کسی قسم کی فکر نہ کریں میں آپ کی حفاظت کا ذمہ دار ہوں
اور آپ قادیان نہ چھوڑیں۔خط میں بھی اسی قسم کا مضمون تھا۔خط کا جواب مولوی محمد علی
صاحب نے یہ دیا کہ یہ کب ہوسکتا ہے کہ میں قادیان چھوڑ دوں۔میں تو صرف گرمی کے
سبب پہاڑ پر ترجمہ قرآن کا کام کرنے کیلئے جاتا ہوں اور اس کیلئے حضرت خلیفۃ امسیح الاوّل
کی زندگی میں ہی میں نے انجمن سے رخصت لے رکھی تھی اور میرا شکر یہ بھی ادا کیا کہ میں
نے ان کی ہمدردی کی۔میں نے صرف اسی قدر کافی نہ سمجھا بلکہ اس کے بعد ان سے اسی
مضمون کے متعلق زبانی گفتگو کرنے کے لئے خود ان کے گھر پر گیا۔میرے ہمراہ خان محمد علی
خان صاحب اور ڈاکٹر رشید الدین صاحب تھے۔جب ہم وہاں پہنچے تو ابتداء کچھ ذکر ترجمہ
قرآن کے متعلق ہوا۔اس کے بعد میں نے اس امر کے متعلق کلام کا رُخ پھیرا جس کے لئے
میں آیا تھا کہ فوراً مولوی محمد علی صاحب نے ایک شخص المعروف میاں بگا کو جو کسی قدر موٹی
عقل کا آدمی تھا آواز دی کہ ادھر آؤ اور اس سے اِدھر اُدھر کی باتیں شروع کر دیں۔جب
میں نے دیکھا کہ مولوی محمد علی صاحب میاں بگا سے کلام ختم ہی نہیں کرتے تو لا چا راُٹھ کر چلا
آیا۔اس کے بعد مولوی صاحب قادیان سے چلے گئے اور قریباً تین ہزار روپیہ کا
سامانِ کتب و ٹائپ رائٹر وغیرہ کی صورت میں ترجمہ قرآن کے نام سے اپنے ساتھ لے
گئے۔اس وقت بعض احباب نے مجھ سے کہا کہ ان سے یہ اسباب لے لیا جاوے کیونکہ یہ پھر
واپس نہ آویں گے اور محض دھوکا دے کر یہ اسباب لئے جارہے ہیں اور بعض نے تو یہاں
تک کہا کہ یہ خدا تعالیٰ کی امانت ہے آپ اس کی حفاظت میں کوتا ہی نہ کریں مگر میں نے ان
سب احباب کو یہی جواب دیا کہ جب وہ کہتے ہیں کہ میں قرآن کریم کے ترجمہ کیلئے ان کتب

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۴
جلد اوّل
کو اور اسباب کو لئے جا رہا ہوں اور صرف چند ماہ کے لئے اپنی سابقہ رخصت کے مطابق
جا رہا ہوں تو ہما راحق نہیں کہ ان کی نیت پر حملہ کریں اور میں نے ان کو کچھ نہ کہا۔جیسا کہ بعد کے واقعات نے ثابت کیا ان
مولوی محمد علی صاحب کا سرقہ کرنا احباب کی رائے درست تھی۔مولوی صاحب
قادیان سے گئے اور ہمیشہ کے لئے گئے اور جو کچھ انہوں نے مجھے لکھا وہ سب ایک بہانہ تھا
جس کے نیچے کوئی حقیقت پوشیدہ نہ تھی۔وہ کتب و اسباب جو وہ لے گئے تھے بعد میں اس کے
دینے سے انہوں نے باوجود تقاضا کے انکار کر دیا اور جب تک دنیا کے پردہ پر مولوی محمد علی
صاحب کا نام باقی رہے گا اُس وقت تک ان کے نام کے ساتھ یہ سرقہ کا بد نما عمل بھی یادگار
رہے گا۔جو شخص اس طرح عاریتاً کتب و اسباب لیکر چند ماہ کے بہانہ سے جاتا اور پھر اس کی
واپسی سے انکار کر دیتا ہے وہ ہر گز کسی جماعت کا لیڈر ہونے کا مستحق نہیں۔خصوصاً مسلمانوں
کی سرداری کا عہدہ اس سے بہت ہی بالا ہے۔لا ہور کو مدينة أمسیح بنانا مولوی صاحب کا قادیان سے جاتا تھا کہ لاہور مین ام
کا مدينة
بن گیا حتی کہ لوگوں کے دلوں میں طبعا یہ سوال پیدا ہونے
لگا کہ کیا مولوی محمد علی صاحب مسیح موعود ہیں کہ جب تک وہ قادیان میں تھے قادیان
مدینہ امسیح تھا اور جب وہ لا ہور چلے گئے تو لا ہور مدینہ المسیح ہو گیا۔خیر اسی طرح لا ہور کو بھی
او
کچھ خصوصیت مل گئی اور منتظمانِ پیغام صلح کی وہ خواہش بر آئی جو ۱۰ / مارچ کے پرچہ میں
بے اختیار ان کی قلم سے نکل گئی تھی اور جس کے یہ الفاظ ہیں :۔آخر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے یہاں وفات پانے سے کچھ خصوصیت تو اسے
(لا ہور کو ) بھی ملنی چاہئے“۔اس فقرہ میں جس جاہ طلبی ، جس حصول مرتبت ، جس لجاجت ، جس امید ، جس خواہش کو
مختصر الفاظ میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اس کا لطف وہی لوگ حاصل کر سکتے ہیں جو خن فہمی
سے کوئی حصہ رکھتے ہیں۔

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۵
جلد اول
مولوی محمد علی صاحب کا لا ہور جانا تھا کہ مخالفت کا دریا اور بھی
رائی کا پہاڑ بنانا تیزی سے اُٹڈ نے لگا۔وہ بچوں کے کنکر پھینکنے کا ارادہ ظاہر کرنے
کا واقعہ تھوڑے دنوں میں تبدیل ہو کر یوں بن گیا کہ بعض لڑکوں نے مولوی صاحب پر کنکر
پھینکے مگر شکر ہے لگے نہیں۔پھر ترقی کر کے اس نے یہ صورت اختیار کی کہ بعض لڑکوں نے آپ
پر کنکر پھیکےمگر شکر ہے کہ آپ کی آنکھ بچ گئی اور پھر اس سے بھی ترقی کر کے اس نے یہ ہیئت
اختیار کی کہ قادیان کے لوگوں نے کنکر پھینکے اور اس کے بعد یہ کہ قادیان کے لوگوں سے
آپ کی جان محفوظ نہ تھی۔چنانچہ ابتدا اس طرح شروع بھی ہوگئی تھی کہ قادیان کے لوگوں
نے آپ پر پتھر پھینکے اور یہ آخری روایت مولوی محمد علی صاحب نے امرتسر میں متعدد آدمیوں
کے سامنے بیان کی۔مولوی محمد علی صاحب کے مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے اور خیال
کیا گیا کہ قادیان کا سورج غروب ہو گیا مسیح موعود
چلے جانے کے بعد قادیان علیہ السلام کا بنایا ہوا مرکز ٹوٹ گیا۔مولوی صاحب
قادیان سے چلے گئے اور سمجھ لیا گیا کہ اب اسلام کا یہاں نام باقی نہ رہے گا۔مرزا یعقوب
بیگ صاحب نے تعلیم الاسلام ہائی سکول کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ ہم جاتے ہیں ابھی
دس سال نہ گزریں گے کہ یہ جگہ عیسائیوں کے قبضہ میں ہوگی۔مولوی محمد علی صاحب قادیان
سے چلے گئے اور گویا قادیان کی روح فاعلی نکل گئی عام طور پر کہا جانے لگا کہ اب وہاں کوئی
آدمی کام کے قابل نہیں۔زیادہ دن نہ گزریں گے کہ قادیان کا کام بند ہو جائے گا۔مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے اور گویا قادیان کی برکت سب جاتی رہی
على الإعلان اس امر کا اظہار ہونے لگا کہ چندہ بند ہو جاوے گا اور یہ لوگ بھو کے مرنے
لگیں گے تو خود ہوش آ جاوے گا۔مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے اور قادیان کی دیانت بھی گویا ساتھ ہی چلی
گئی کیونکہ اس بات کا خطرہ ظاہر کیا جانے لگا کہ سب روپیہ خلیفہ خود لے لے گا اور جماعت کا
روپیہ برباد ہو جاوے گا۔

خلافة على منهاج النبوة
جلد اول
مولوی محمد علی صاحب چلے گئے اور گویا اسلام پر قادیان میں موت آگئی کیونکہ سمجھ لیا گیا
کہ اب اسلام کے احکام کی علی الاعلان ہتک ہو گی اور سلسلہ احمدیہ کو برباد کیا جاوے
گا اور کوئی ہوش مند رو کنے والا نہ ہوگا۔مولوی محمد علی صاحب چلے گئے اور قادیان کے مہاجرین کفار مکہ کے ہمرنگ بن گئے
کیونکہ وعدہ دیا جانے لگا کہ دس سال کے عرصہ میں مولوی صاحب اپنے احباب سمیت قریہ
قادیان کو فتح کر کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مثیل بن کر عزت واحترام کے ساتھ
قادیان میں داخل ہوں گے۔مگر حق یہ ہے کہ مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وہ الہامی پیشگوئی پوری ہوئی کہ :۔کئی چھوٹے ہیں جو بڑے کئے جائیں گے اور کئی بڑے ہیں جو چھوٹے کئے جائیں
گے پس مقام خوف ہے۔‘۳۰۰
مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء قادیان سے چلے گئے اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا وہ الہام پھر دوسری دفعہ پورا ہوا کہ اُخْرِجَ مِنْهُ الْيَزِيدِيُّونَ» اسے قادیان
سے یزیدی لوگ نکالے جاویں گے۔ایک دفعہ تو اس طرح کہ قادیان کے اصل باشندوں
نے مسیح موعود علیہ السلام کے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور دوسری دفعہ اس طرح کہ وہ لوگ
جو اہل بیت مسیح موعود علیہ السلام سے بغض و تعصب رکھ کر یزیدی صفت بن چکے تھے وہ قادیان
سے حکمت الہی کے ماتحت نکالے گئے۔مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام
إِنِّي مَعَكَ وَمَعَ اَهْلِکَ ۳۲ پورا ہوا اور باوجود ان کے رسوخ اور جماعت کے کاموں پر
تسلط کے خدا تعالیٰ نے میرے جیسے ناتواں وضعیف انسان کے مقابلہ پر ان کو نیچا دکھایا۔مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے اور خدا تعالیٰ نے اپنے زبر دست نشانوں
سے ثابت کر دیا کہ میرا سلسلہ شخصیت پر نہیں بلکہ اس کا متکفل میں خود ہوں چاہوں تو اس سے
جو ذلیل سمجھا گیا اور بچہ قرار دیا گیا کام لے لوں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی