خلافت راشدہ

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 4

خلافة على منهاج النبوة
۸۳
جلد دوم
صلى الله
7۔حال ہے؟ انہوں نے بتایا کہ آپ فوت ہو چکے ہیں۔حضرت ابو بکر نے یہ سنتے ہی کپڑا اٹھایا
اور آپ کی پیشانی پر انہوں نے بوسہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ پر دو موتیں جمع نہیں کرے
گا۔یعنی یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک تو آپ وفات پا جائیں اور دوسری طرف قوم پر موت وارد ہو جائے
اور وہ صحیح اعتقادات سے منحرف ہو جائے۔پھر آپ باہر تشریف لائے اور منبر پر کھڑے ہو کر
آپ نے ایک وعظ کیا جس میں بتایا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو چکے ہیں۔پھر
آپ نے یہ آیت پڑھی کہ وَمَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولُ : قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ ،
آفائِن مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُم و اس کے بعد آپ نے بڑے زور
سے کہا کہ اے لوگو! محمد رسول اللہ علیہ بیشک اللہ کے رسول تھے مگر اب وہ فوت ہو چکے ہیں۔اگر تم میں سے کوئی شخص محمد رسول اللہ علیہ کی عبادت کیا کرتا تھا تو اسے سمجھ لینا چاہئے کہ آپ
وفات پاچکے ہیں لیکن اگر تم خدا کی عبادت کیا کرتے تھے تو تم سمجھ لو کہ تمہارا خدا زندہ ہے اور
اُس پر
کبھی موت وارد نہیں ہو سکتی۔حضرت عمرؓ جو اُس وقت تلوار کی ٹیک کے ساتھ کھڑے تھے اور
اس انتظار میں تھے کہ ابھی یہ منبر سے اتریں تو میں تلوار سے اُن کی گردن اڑا دوں۔انہوں نے
جس وقت یہ آیت سُنی معا ان کی آنکھوں کے سامنے سے ایک پردہ اُٹھ گیا۔ان کے گھٹنے
کانپنے لگ گئے۔ان کے ہاتھ لرزنے لگ گئے اور ان کے جسم پر ایک کپکپی طاری ہو گئی اور وہ ضعف
سے نڈھال ہو کر زمین پر گر گئے۔باقی صحابہ بھی کہتے ہیں کہ ہماری آنکھوں پر پہلے پردے
پڑے ہوئے تھے مگر جب ہم نے حضرت ابو بکڑ سے یہ آیت سنی تو وہ تمام پردے اُٹھ گئے۔دنیا
ان کی آنکھوں میں اندھیر ہو گئی اور مدینہ کی تمام گلیوں میں صحابہ روتے پھرتے تھے اور ہر ایک
کی زبان پر یہ آیت تھی کہ وَمَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولُ : قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ۔آفَائِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ ٢٠
حضرت حسان کا یہ شعر بھی اسی کیفیت پر دلالت کرتا ہے کہ
كُنتَ السَّوَادَ لِنَا ظِرِى فَعَمِيَ عَلَى النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتْ فَعَلَيْكَ كُنتُ أَحَاذِرُ ال
کہ اے خدا کے رسول ! تُو تو میری آنکھ کی پتلی تھا اب تیرے وفات پا جانے کی وجہ

خلافة على منهاج النبوة
۸۴
جلد دوم
سے میری آنکھ اندھی ہوگئی ہے۔صرف تو ہی ایک ایسا وجود تھا جس کے متعلق مجھے موت کا
خوف تھا۔اب تیری وفات کے بعد خواہ کوئی مرے مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہوسکتی۔نبی کی زندگی میں اس کی جانشینی کے پس جب نبی کی زندگی میں قوم کے دل کی
اور دماغ کی یہ کیفیت ہوتی ہے تو سمجھا
مسئلہ کی طرف توجہ ہی نہیں ہوسکتی جاسکتا ہے کہ خدا بھی اور نبی بھی ان کو
اس ایذاء سے بچاتے ہیں اور اس نازک مضمون کو کہ نبی کی وفات کے بعد کیا ہو گا لطیف پیرایہ
میں بیان کرتے ہیں اور قوم بھی اس مضمون کی طرف زیادہ توجہ نہیں دیتی اور نہ ان امور میں
زیادہ دخل دیتی ہے کہ نبی کے بعد کیا ہو گا۔چنانچہ یہ کہیں سے ثابت نہیں کہ کسی نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ہو کہ يَا رَسُولَ اللهِ ! آپ جب فوت ہو جائیں گے تو
کیا ہوگا ؟ آیا آپ کے بعد خلافت کا سلسلہ جاری ہوگا یا کوئی پارلیمنٹ اور مجلس بنے گی جو
مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے امور کا فیصلہ کرے گی کیونکہ ایسے امور پر وہی بحث کر سکتا ہے
جو سنگدل ہوا اور جو نبی کی محبت اور اس کی عظمت سے بالکل بریگا نہ ہو۔باقی کئی مسائل کے متعلق
تو ہمیں احادیث میں نظر آتا ہے کہ صحابہ ان کے بارہ میں آپ سے دریافت کرتے رہتے
تھے اور گرید گرید کر وہ آپ سے معلومات حاصل کرتے تھے مگر جانشینی کا مسئلہ ایسا تھا جو صحابہ
آپ سے دریافت نہیں کر سکتے تھے اور نہ اس کو دریافت کرنے کا خیال تک ان کے دل میں
آ سکتا تھا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ آپ زندہ رہیں گے اور ہم وفات پا جائیں گے۔پس یہ مسئلہ
ایک رنگ میں اور ایک حد تک پردہ اخفاء میں رہتا ہے اور اس کے کھلنے کا اصل وقت وہی
ہوتا ہے جبکہ نبی فوت ہو جاتا ہے۔یہی حالات تھے جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے آپ کی وفات صحابہ کے لئے
ایک زلزلہ عظیمہ تھی۔چنانچہ آپ کی وفات پر پہلی دفعہ انہیں یہ خیال پیدا ہوا کہ نبی بھی ہم
سے جدا ہوسکتا ہے اور پہلی دفعہ یہ بات ان کے دماغ پر اپنی حقیقی اہمیت کے ساتھ نازل ہوئی
کہ اس کے بعد انہیں کسی نظام کی ضرورت ہے جو نبی کی سنت اور خواہشات کے مطابق ہو اور
اس کی جزئیات پر انہوں نے غور کرنا شروع کیا۔بیشک اس نظام کی تفصیلات قرآن کریم میں

خلافة على منهاج النبوة
۸۵
جلد دوم
موجود تھیں مگر چونکہ وہ پہلے چھپی ہوئی تھیں اور ان
کو کبھی گرید انہیں گیا تھا اس لئے لوگ ان
آیات کو پڑھتے اور ان کے کوئی اور معنے کر لیتے۔وہ خاص معنے نہیں کرتے تھے جن سے
ظاہر ہوتا تھا کہ نبی کی وفات کے بعد اس کے متبعین کو کیا کرنا چاہئے۔ہر نبی کی دوزندگیاں ہوتی در حقیقت اس جذبہ محبت کی تہہ میں بھی ایک الہی
حکمت کام کر رہی ہوتی ہے اور وہ یہ کہ نبی کی دو
ہیں ایک شخصی اور ایک قومی زندگیاں ہوتی ہیں۔ایک شخصی اور ایک قومی اور
اللہ تعالیٰ ان دونوں زندگیوں کو الہام سے شروع کرتا ہے۔نبی کی شخصی زندگی تو الہام سے
اس طرح شروع ہوتی ہے کہ جب وہ تمیں یا چالیس سال کا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے الہامات
اس پر نازل ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور اسے کہا جاتا ہے کہ تو مامور ہے اور تجھے لوگوں کی
اصلاح اور ان کی ہدایت کیلئے کھڑا کیا جاتا ہے۔ان الہامات کے نتیجہ میں وہ اپنے اوپر
خدا تعالیٰ کے غیر معمولی فضل نازل ہوتے دیکھتا ہے اور وہ اپنے اندر نئی قوت ، نئی زندگی اور نئی
بزرگی محسوس کرتا ہے۔اور نبی کی قومی زندگی الہام سے اس طرح شروع ہوتی ہے کہ جب وہ
وفات پا تا ہے تو کسی بنی بنائی سکیم کے ماتحت اس کے بعد نظام قائم نہیں ہوتا بلکہ یکدم ایک تغیر
پیدا ہوتا ہے اور خدا تعالی کا مخفی الہام قوم کے دلوں کو اس نظام کی طرف متوجہ کر دیتا ہے۔قدرت اولی نبی کی شخصی زندگی ہوتی غرض جس طرح نہیں کی شخصی زندگی کو اللہ
تعالیٰ الہام سے شروع کرتا ہے اسی
ہے اور قدرت ثانیہ قومی زندگی طرح وہ اس کی قومی زندگی کو جواس کی
وفات کے بعد شروع ہوتی ہے الہام سے شروع کرنا چاہتا ہے تا کہ دونوں میں مشابہت قائم
رہے اسی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کا نام قدرت ثانیہ رکھا ہے۔گویا قدرت اولی تو نبی کی شخصی زندگی ہے اور قدرت ثانیہ نبی کی قومی زندگی ہے۔پس چونکہ
اللہ تعالیٰ اس قومی زندگی کو ایک الہام سے اور اپنی قدرت سے شروع کرنا چاہتا ہے اس لئے
اس کی جزئیات کو نبی کے زمانہ میں قوم کی نظروں سے پوشیدہ رکھتا ہے۔پھر جب نبی فوت ہو
جاتا ہے تو خدا تعالیٰ کا مخفی الہام قوم کے دلوں کو اس زندگی کی تفصیلات کی طرف متوجہ کرتا

خلافة على منهاج النبوة
۸۶
جلد دوم
ہے۔انجیل میں بھی اسی قسم کی مثال پائی جاتی ہے جہاں ذکر آتا ہے کہ حضرت مسیح ناصری کی
وفات کے بعد حواری ایک جگہ جمع ہوئے تو ان پر روح القدس نازل ہوا اور وہ کئی قسم کی
بولیاں بولنے لگ گئے اور گوانجیل نویسوں نے اس واقعہ کو نہایت مضحکہ خیز صورت میں لوگوں
کے سامنے پیش کیا ہے مگر اس سے اتنا ضرور معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح کی وفات کے بعد حواریوں
میں یکدم کوئی ایسا تغیر پیدا ہوا جس کی طرف پہلے ان کی توجہ نہیں تھی اور وہ اس بات پر مجبور
ہو گئے کہ اس تغیر کو روح القدس کی طرف منسوب کریں۔غرض اللہ تعالیٰ نبی کی اس نئی زندگی
کو بھی اس کی شخصی زندگی کی طرح اپنے الہام اور قدرت نمائی سے شروع کرتا ہے اور اسی
وجہ سے نبی کے زمانہ میں اس کی جزئیات قوم کی نظروں سے پوشیدہ رکھی جاتی ہیں۔قضیہ قرطاس پر ایک نظر یہاں میں ایک بات بطور لطیفہ بیان کر دیتا ہوں اور وہ
یہ کہ شیعوں اور سنیوں میں بہت مدت سے ایک نزاع
صلى
چلا آتا ہے جسے قضیہ قرطاس کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔اس قضیہ قرطاس کی تفصیل یہ
ہے کہ احادیث میں آتا ہے رسول کریم ﷺ کو مرض الموت میں جب تکلیف بہت بڑھ گئی تو
آپ نے صحابہ سے فرمایا کہ کا غذ اور قلم دوات لاؤ تا کہ میں تمہارے لئے کوئی ایسی بات لکھوا
صلى الله
دوں جس کے نتیجہ میں تم کبھی گمراہ نہ ہو۔اس پر شیعہ کہتے ہیں کہ در اصل رسول کریم ﷺ
لکھوانا چاہتے تھے کہ میرے بعد علی خلیفہ ہوں اور انہیں کو امام تسلیم کیا جائے لیکن حضرت عمرؓ
نے آپ کو کچھ لکھوانے نہ دیا اور لوگوں سے کہہ دیا کہ جانے دو، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو اس وقت تکلیف زیادہ ہے اور یہ مناسب نہیں کہ آپ کی تکلیف کو اور زیادہ بڑھایا جائے
ہمارے لئے ہدایت کے لئے قرآن کا فی ہے اس سے بڑھ کر کسی چیز کی ضرورت نہیں۔شیعہ
کہتے ہیں کہ یہ ساری چالا کی عمر کی تھی کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کوئی وصیت کر جائیں تا کہ بعد میں حضرت علی کو محروم کر کے وہ خود حکومت کو سنبھال لیں۔اگر وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وصیت لکھوانے دیتے تو آپ ضرور حضرت علی کے حق
میں وصیت کر جاتے۔اس اعتراض کے کئی جواب ہیں مگر میں اس وقت صرف دو جواب دینا
چاہتا ہوں۔

خلافة على منهاج النبوة
۸۷
جلد دوم
اول یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اگر حضرت علیؓ کے حق میں ہی خلافت کی وصیت
کرنا چاہتے تھے تو حضرت عمرؓ کے انکار پر آپ نے دوبارہ یہ کیوں نہ فرمایا کہ قلم دوات ضرور
لاؤ۔میں تمہیں ایک اہم وصیت لکھوانا چاہتا ہوں۔آخر آپ کو پتہ ہونا چاہئے تھا کہ عمر
(نَعُوْذُ بِاللهِ ) علی کا دشمن ہے اور اس وجہ سے عمر کی کوشش یہی ہے کہ کسی طرح علی کو کوئی فائدہ
نہ پہنچ جائے۔ایسی صورت میں یقیناً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عمر سے فرماتے کہ تم
کیا کہہ رہے ہو مجھے بے شک تکلیف ہے مگر میں اس تکلیف کی کوئی پرواہ نہیں کرتا۔تم جلدی
قلم دوات لا ؤ تا کہ میں تمہیں کچھ لکھوا دوں۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ قلم
دوات لانے کی ہدایت نہیں دی بلکہ حضرت عمرؓ نے جب کہا کہ ہماری ہدایت کے لئے خدا کی
کتاب کا فی ہے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے۔۲۲ جس سے صاف معلوم ہوتا
ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم در حقیقت وہی کچھ لکھوانا چاہتے تھے جس کی طرف
حضرت عمرؓ نے اشارہ کیا تھا اور چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے انہوں نے ایک
رنگ میں خدا کی کتاب پر ہمیشہ عمل کرنے کا عہد کر لیا اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اس بات کی ضرورت نہ مجھی کہ آپ کوئی علیحدہ وصیت لکھوانے پر اصرار کریں۔پس اس
واقعہ سے حضرت عمرؓ پر نہ صرف کوئی الزام عائد نہیں ہوتا بلکہ آپ کے خیال اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے خیال کا تو ارد ظاہر ہوتا ہے۔دوسرا جواب جو درحقیت شیعوں کے اس قسم کے بے بنیا د خیالات کو ر ڈ کرنے کے لئے
ایک زبر دست تاریخی ثبوت ہے وہ یہ ہے کہ ایسے موقعوں پر وصیت وہی شخص لکھوا سکتا ہے
جسے یہ یقین ہو کہ اب موت سر پر کھڑی ہے اور اگر اس وقت وصیت نہ لکھوائی گئی تو پھر وصیت
لکھوانے کا کوئی موقع نہیں رہے گا لیکن جسے یہ خیال ہو کہ مریض کو اللہ تعالیٰ صحت عطا کر دے
گا اور جس مرض میں وہ مبتلاء ہے وہ مرض الموت نہیں بلکہ ایک معمولی مرض ہے تو وہ وصیت کو
کوئی اہمیت نہیں دیتا اور سمجھتا ہے کہ اس غرض کے لئے اسے تکلیف دینا بالکل بے فائدہ ہے۔اب اس اصل کے ماتحت جب ہم ان واقعات کو دیکھتے ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات پر صحابہ کو پیش آئے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمرؓ کو حکومت سنبھالنے کا خیال تو

خلافة على منهاج النبوة
ΑΛ
جلد دوم
الگ رہا یہ بھی خیال نہیں تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہونے والے ہیں۔چنانچہ
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تو اس اچانک صدمہ نے جو ان کی توقع اور
امید کے بالکل خلاف تھا حضرت عمرؓ کو دیوانہ سا بنا دیا اور انہیں کسی طرح یہ یقین بھی نہیں آتا
تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وفات پاگئے ہیں۔وہ جنہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات کے بعد بھی یہ یقین نہیں آتا تھا کہ آپ وفات پاگئے ہیں اور جن کے دل میں آپ کی
محبت کا احساس اس قدر شدت سے تھا کہ وہ تلوار ہاتھ میں لے کر کھڑے ہو گئے اور انہوں
نے اعلان کر دیا کہ جو شخص یہ کہے گا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں میں اس
کی گردن اُڑا دوں گا ان کے متعلق یہ کس طرح خیال کیا جا سکتا ہے کہ انہوں نے یہ سمجھ کر کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آب فوت ہونے والے ہیں آپ حضرت علیؓ کے حق میں کوئی
بات نہ لکھوا دیں آپ کو کچھ لکھنے سے روک دیا ہو۔بلکہ اگر ہم غور کریں تو شیعوں کی اِن
روایات سے حضرت علی پر اعتراض آتا ہے کہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی
توقع کر رہے تھے جبکہ حضرت عمرؓ شدت محبت کی وجہ سے یہ سمجھ رہے تھے کہ معمولی بیماری کی
تکلیف ہے آپ اچھے ہو جائیں گے اور ابھی وفات نہیں پاسکتے۔پس اس سے حضرت علی پر تو
اعتراض وارد ہوتا ہے مگر حضرت عمر پر کوئی اعتراض وارد نہیں ہوتا بلکہ یہ امران کی نیکی ، تقوی
اور فضیلت کو ثابت کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ نبی کی قومی زندگی کی غرض میں یہ مضمون بیان
کر رہا تھا کہ نبی کی
وفات کے بعد اللہ تعالیٰ الہام کے ذریعہ نبی
بھی الہام سے ابتدا کرتا ہے کی قومی زندگی کی ابتدا کرتا ہے اس لئے
نبی کی وفات کے بعد قائم ہونے والی خلافت اور اس کی تفصیلات کو اللہ تعالی نبی کی زندگی
میں پردہ اخفاء میں رکھتا ہے ایسے ہی حالات میں رسول کریم ﷺ فوت ہوئے۔جب آپ
وفات پا گئے تو پہلے تو بعض صحابہ نے سمجھا کہ آپ فوت نہیں ہوئے مگر جب انہیں پتہ لگا کہ
آپ واقعہ میں فوت ہو چکے ہیں تو وہ حیران ہوئے کہ اب وہ کیا کریں اور وہ کون سا
طریق عمل میں لائیں جو رسول کریم ﷺ کے لائے ہوئے مشن کی تکمیل کے لئے ضروری

خلافة على منهاج النبوة
۸۹
جلد دوم
ہو۔اسی پریشانی اور اضطراب کی حالت میں وہ اِدھر اُدھر پھرنے لگے۔نتیجہ یہ ہوا کہ تھوڑی
ہی دمیر کے اندر اُن میں دو گروہ ہو گئے جو بعد میں تین گروہوں کی صورت میں منتقل ہو گئے۔صل
رسول کریم ﷺ کی وفات پر صحابہ کے تین گروہ
پر صحابہ کے تین گروہ ایک گروہ نے یہ خیال
صلى الله
کیا کہ رسول کریم
کے بعد ایک ایسا شخص ضرور ہونا چاہئے جو نظام اسلامی کو قائم کرے مگر چونکہ نبی کے
صلى
الله
منشا کو اس کے اہل وعیال ہی بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں اس لئے نبی کریم ﷺ کے اہل میں
سے ہی کوئی شخص مقرر ہونا چاہئے کسی اور خاندان میں سے کو ئی شخص نہیں ہونا چاہئے۔اس
گروہ کے ذہن میں یہ بات تھی کہ اگر کسی اور خاندان میں سے کوئی شخص خلیفہ مقرر ہو گیا تو
لوگ اس کی باتیں مانیں گے نہیں اور اس طرح نظام میں خلل واقع ہو گا لیکن اگر آپ کے
خاندان میں سے ہی کوئی خلیفہ مقرر ہو گیا تو چونکہ لوگوں کو اس خاندان کی اطاعت کی عادت
ہے اس لئے وہ خوشی سے اس کی اطاعت کو قبول کر لیں گے۔جیسے ایک بادشاہ جس کی بات
ماننے کے لوگ عادی ہو چکے ہوتے ہیں جب وفات پا جاتا ہے اور اُس کا بیٹا اُس کا جانشین
بنتا ہے تو وہ اُس کی اطاعت بھی شوق سے کرنے لگ جاتے ہیں۔مگر دوسرے فریق نے سوچا
کہ اس کے لئے رسول کریم علیہ کے اہل میں سے ہونے کی شرط ضروری نہیں مقصد تو یہ
ہے کہ رسول کریم ﷺ کا ایک جانشین ہو پس جو بھی سب سے زیادہ اس کا اہل ہو اس کے
سپرد یہ کام ہونا چاہئے۔اس دوسرے گروہ کے پھر آگے دو حصے ہو گئے اور گو وہ دونوں اس بات میں متحد تھے کہ
رسول کریم ﷺ کا کوئی جانشین ہونا چاہئے مگر ان میں اس بات پر اختلاف ہو گیا کہ
رسول کریم ﷺ کا یہ جانشین کن لوگوں میں سے ہو۔ایک گروہ کا خیال تھا کہ جولوگ سب
سے زیادہ عرصہ تک آپ کے زیر تعلیم رہے ہیں وہ اس کے مستحق ہیں یعنی مہاجر اور ان میں
سے بھی قریش جن کی بات ماننے کیلئے عرب تیار ہو سکتے ہیں اور بعض نے یہ خیال کیا کہ چونکہ
رسول کریم ﷺ کی وفات مدینہ میں ہوئی ہے اور مدینہ میں انصار کا زور ہے اس لئے وہی
اس کام کو اچھی طرح سے چلا سکتے ہیں۔۔

خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
انصار اور مہاجرین میں اختلاف غرض اب انصار اور مہاجرین میں اختلاف
ہو گیا۔انصار کا یہ خیال تھا کہ چونکہ
رسول کریم ﷺ نے اصل زندگی جو نظام کے ساتھ تعلق رکھتی ہے ہمارے اندر گزاری ہے
اور مکہ میں کوئی نظام نہیں تھا اس لئے نظام حکومت ہم ہی بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں اور خلافت
کے متعلق ہمارا ہی حق ہے کسی اور کا حق نہیں۔دوسری دلیل وہ یہ بھی دیتے کہ یہ علاقہ ہمارا
ہے اور طبعاً ہماری بات کا ہی لوگوں پر زیادہ اثر ہو سکتا ہے، مہاجرین کا اثر نہیں ہوسکتا پس
رسول کریم ﷺ کا جانشین ہم میں سے ہونا چاہئے مہاجرین میں سے نہیں۔اس کے مقابلہ
میں مہاجرین یہ کہتے کہ رسول کریم میہ کی جتنی لمبی صحبت ہم نے اُٹھائی ہے اتنی لمبی صحبت
انصار نے نہیں اُٹھائی اس لئے دین کو سمجھنے کی جو قابلیت ہمارے اندر ہے وہ انصار کے اندر
نہیں۔اس اختلاف پر ابھی دوسرے لوگ غور ہی کر رہے تھے اور وہ کسی نتیجہ پر نہیں پہنچے تھے
کہ اس آخری گروہ نے جو انصار کے حق میں تھا بنی ساعدہ کے ایک برآمدہ میں جمع ہو کر اس
بارہ میں مشورہ شروع کر دیا اور سعد بن عبادہ جو خزرج کے سردار تھے اور نقباء میں سے تھے
ان کے بارہ میں طبائع کا اس طرف رُجحان ہو گیا کہ انہیں خلیفہ مقرر کیا جائے۔چنانچہ انصار
نے آپس میں یہ گفتگو کرتے ہوئے کہ ملک ہمارا ہے، زمینیں ہماری ہیں ، جائدادیں ہماری
ہیں اور اسلام کا فائدہ اسی میں ہے کہ ہم میں سے کوئی خلیفہ مقرر ہو، فیصلہ کیا کہ اس منصب
کیلئے سعد بن عبادہ سے بہتر اور کوئی شخص نہیں۔یہ گفتگو ہو رہی تھی کہ بعض نے کہا اگر مہاجرین
۲۳
اس کا انکار کریں گے تو کیا ہوگا ؟ اس پر کسی نے کہا کہ پھر ہم کہیں گے مِنَّا اَمِيْرٌ وَمِنْكُمْ اَمِيرٌ
یعنی ایک امیر تم میں سے ہو جائے اور ایک ہم میں سے۔سعد جو بہت دانا آدمی تھے انہوں
نے کہا کہ یہ تو پہلی کمزوری ہے۔یعنی یا تو ہم میں سے خلیفہ ہونا چاہئے یا ان میں سے۔مِنَّا أَمِيرٌ وَمِنْكُمْ امیر کہنا تو گویا خلافت کے مفہوم کو نہ سمجھنا اور اسلام میں رخنہ ڈالنا ہے۔اس مشورہ کی جب مہاجرین کو اطلاع ہوئی تو وہ بھی جلدی سے وہیں آگئے کیونکہ وہ سمجھتے تھے
کہ اگر مہاجرین میں سے کوئی خلیفہ نہ ہوا تو عرب اس کی اطاعت نہیں کریں گے۔مدینہ میں
بیشک انصار کا زور تھا مگر باقی تمام عرب مکہ والوں کی عظمت اور ان کے شرف کا قائل تھا۔

خلافة على منهاج النبوة
۹۱
جلد دوم
پس مہاجرین نے سمجھا کہ اگر اس وقت انصار میں سے کوئی خلیفہ مقرر ہو گیا تو اہل عرب کے
لئے سخت مشکل پیش آئے گی اور ممکن ہے کہ ان میں سے اکثر اس ابتلاء میں پورے نہ اتریں
چنانچہ سب مہاجرین وہیں آگئے۔ان میں حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ اور حضرت ابو عبیدہ بھی
شامل تھے۔حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے اس موقع پر بیان کرنے کے لئے ایک بہت بڑا
مضمون سوچا ہوا تھا اور میرا ارادہ تھا کہ میں جاتے ہی ایک ایسی تقریر کروں گا جس سے تمام
انصار میرے دلائل کے قائل ہو جائیں گے اور وہ اس بات پر مجبور ہو جائیں گے کہ انصار کی
بجائے مہاجرین میں سے کسی کو خلیفہ منتخب کریں مگر جب ہم وہاں پہنچے تو حضرت ابو بکر تقریر
کرنے کیلئے کھڑے ہو گئے۔میں نے اپنے دل میں کہا کہ انہوں نے بھلا کیا بیان کرنا ہے؟
مگر خدا کی قسم ! جتنی باتیں میں نے سوچی ہوئی تھیں وہ سب انہوں نے بیان کر دیں بلکہ اس
کے علاوہ انہوں نے اپنے پاس سے بھی بہت سے دلائل دیئے۔تب میں سمجھا کہ میں ابوبکر کا
مقابلہ نہیں کر سکتا۔۲۴
غرض مہاجرین نے انہیں بتایا کہ اس وقت قریش میں سے ہی امیر ہونا ضروری ہے اور
رسول کریم ﷺ کی یہ حدیث بھی پیش کی کہ الْأَئِمَّةُ مِنَ الْقُرَيْشِ ۲۵ اور ان کی سبقتِ دین
اور ان قربانیوں کا ذکر کیا جو وہ دین کیلئے کرتے چلے آئے تھے۔اس پر حباب بن المنذ رخز رجی نے
مخالفت کی اور کہا کہ ہم اس بات کو نہیں مان سکتے کہ مہاجرین میں سے خلیفہ ہونا چاہئے ہاں
اگر آپ لوگ کسی طرح نہیں مانتے اور آپ کو اس پر بہت ہی اصرار ہے تو پھر مِنَّا آميرو
مِنْكُمْ امیر پر عمل کیا جائے یعنی ایک خلیفہ ہم میں سے ہوا اور ایک آپ لوگوں میں سے۔حضرت عمر نے فرمایا کہ میاں سوچ سمجھ کر بات کرو کیا تمہیں معلوم نہیں کہ رسول کریم ہے
نے فرمایا ہے کہ ایک وقت میں دوا میروں کا ہونا جائز نہیں ۲؎ (اس سے معلوم ہوتا ہے کہ
حدیثیں تو ایسی موجود تھیں جن میں رسول کریم ﷺ نے نظام خلافت کی تشریح کی ہوئی تھی
مگر آپ کی زندگی میں صحابہ کا ذہن اِدھر منتقل نہیں ہوا اور اس کی وجہ وہی خدائی حکمت تھی
جس کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں )
پس تمہارا یہ مطالبہ کہ ایک امیر تم میں سے ہو اور ایک ہم میں سے ، عقلاً اور شرعاً کسی

خلافة على منهاج النبوة
طرح جائز نہیں۔۹۲
جلد دوم
آخر کچھ بحث مباحثہ کے بعد حضرت ابو عبیدہ کھڑے
حضرت ابوبکر کا انتخاب ہوئے اور انہوں نے انصار کو توجہ دلائی کہ تم پہلی
الله
قوم ہو جو مکہ کے باہر ایمان لائی اب رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد تم پہلی قوم نہ بنو
جنہوں نے دین کے منشاء کو بدل دیا۔اس کا طبائع پر ایسا اثر ہوا کہ بشیر بن سعد خزرجی
کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ یہ لوگ سچ کہتے ہیں ہم نے محمد رسول اللہ
کی جو خدمت کی اور آپ کی نصرت و تائید کی وہ دُنیوی اغراض سے نہیں کی تھی اور نہ
اس لئے کی تھی کہ ہمیں آپ کے بعد حکومت ملے بلکہ ہم نے خدا کیلئے کی تھی پس حق کا سوال
نہیں بلکہ سوال اسلام کی ضرورت کا ہے اور اس لحاظ سے مہاجرین میں سے ہی امیر مقرر ہونا
چاہئے کیونکہ انہوں نے رسول کریم ﷺ کی لمبی صحبت پائی ہے۔اس پر کچھ دیر تک اور بحث
ہوتی رہی مگر آخر آدھ یا پون گھنٹہ کے بعد لوگوں کی رائے اسی طرح ہوتی چلی گئی کہ مہاجرین
میں سے کسی کو خلیفہ مقرر کرنا چاہئے چنانچہ حضرت ابو بکر نے حضرت عمرؓ اور حضرت ابو عبیدہ کو
اس منصب کے لئے پیش کیا اور کہا کہ ان دونوں میں سے کسی ایک کی بیعت کر لو مگر دونوں
نے انکار کیا اور کہا کہ جسے رسول کریم علیہ نے نماز کا امام بنایا اور جوسب مہاجرین میں
سے بہتر ہے ہم اس کی بیعت کریں گے۔مطلب یہ تھا کہ اس منصب کیلئے حضرت ابو بکر سے
بڑھ کر اور کوئی شخص نہیں۔چنانچہ اس پر حضرت ابو بکر کی بیعت شروع ہو گئی۔پہلے حضرت عمر
نے بیعت کی ، پھر حضرت ابو عبیدہ نے بیعت کی، پھر بشیر بن سعد خزرجی نے بیعت کی اور پھر
اوس نے اور پھر ختنہ رج کے دوسرے لوگوں نے اور اسقدر جوش پیدا ہوا کہ سعد جو بیمار تھے
اور اُٹھ نہ سکتے تھے ان کی قوم ان کو روندتی ہوئی آگے بڑھ کر بیعت کرتی تھی۔چنانچہ تھوڑی
ہی دیر میں سعد اور حضرت علیؓ کے سوا سب نے بیعت کر لی۔حتی کہ سعد کے اپنے بیٹے نے
بھی بیعت کر لی۔حضرت علی نے کچھ دنوں بعد بیعت کی۔چنانچہ بعض روایات میں تین دن
آتے ہیں اور بعض روایات میں یہ ذکر آتا ہے کہ آپ نے چھ ماہ بعد بیعت کی۔چھ ماہ والی
روایات میں یہ غذر بھی بیان ہوا ہے کہ حضرت فاطمہ کی تیمارداری میں مصروفیت کی وجہ سے

خلافة على منهاج النبوة
۹۳
جلد دوم
آپ حضرت ابو بکر کی بیعت نہ کر سکے اور جب آپ بیعت کرنے کے لئے آئے تو آپ نے
یہ معذرت کی کہ چونکہ فاطمہ بیمار تھیں اس لئے بیعت میں دیر ہو گئی۔۲۷
حضرت عمر کا انتخاب حضرت ابو بکر کی وفات جب قریب آئی تو آپ نے صحابہ
سے مشورہ لیا کہ میں کس کو خلیفہ مقرر کروں۔اکثر
صحابہ نے اپنی رائے حضرت عمر کی امارت کے متعلق ظاہر کی اور بعض نے صرف یہ اعتراض کیا
کہ حضرت عمرؓ کی طبیعت میں سختی زیادہ ہے ایسا نہ ہو کہ لوگوں پر تشد دکریں۔آپ نے فرمایا یہ
سختی اُسی وقت تھی جب تک ان پر کوئی ذمہ واری نہیں پڑی تھی اب جبکہ ایک ذمہ واری ان پر
پڑ جائے گی ان کی سختی کا مادہ بھی اعتدال کے اندر آ جائے گا۔چنانچہ تمام صحابہ حضرت عمرؓ کی
خلافت پر راضی ہو گئے۔آپ کی صحت چونکہ بہت خراب ہو چکی تھی اس لئے آپ نے اپنی
بیوی اسماء کا سہارا لیا اور ایسی حالت میں جبکہ آپ کے پاؤں لڑکھڑا رہے تھے اور ہاتھ کا نپ
رہے تھے آپ مسجد میں آئے اور تمام مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت
دنوں تک متواتر اس امر پر غور کیا ہے کہ اگر میں وفات پا جاؤں تو تمہارا کون خلیفہ ہو۔آخر
بہت کچھ غور کرنے اور دعاؤں سے کام لینے کے بعد میں نے یہی مناسب سمجھا ہے کہ عمرؓ کو
خلیفہ نامزد کر دوں۔سو میری وفات کے بعد عمر تمہارے خلیفہ ہوں گے۔۲۸ سب صحابہ اور
دوسرے لوگوں نے اس امارت کو تسلیم کیا اور حضرت ابو بکر کی وفات کے بعد حضرت عمرؓ کی
بیعت ہوگئی۔حضرت عثمان کا انتخاب حضرت عمر جب زخمی ہوئے اور آپ نے محسوس کیا کہ
اب آپ کا آخری وقت قریب ہے تو آپ نے چھ
آدمیوں کے متعلق وصیت کی کہ وہ اپنے میں سے ایک کو خلیفہ مقرر کر لیں۔وہ چھ آدمی یہ تھے۔حضرت عثمان ، حضرت علیؓ، حضرت عبد الرحمن بن عوف، حضرت سعد بن الوقاص، حضرت زبیر،
حضرت طلحہ۔۲۹ اس کے ساتھ ہی حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کو بھی آپ نے اس مشورہ میں
شریک کرنے کیلئے مقرر فرمایا مگر خلافت کا حقدار قرار نہ دیا اور وصیت کی کہ یہ سب لوگ تین
دن میں فیصلہ کریں اور تین دن کیلئے صہیب کو امام الصلوۃ مقرر کیا اور مشورہ کی نگرانی

خلافة على منهاج النبوة
۹۴
جلد دوم
مقداد بن الاسوڈ کے سپرد کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ سب کو ایک جگہ جمع کر کے فیصلہ کرنے
پر مجبور کریں اور خود تلوار لے کر دروازہ پر پہرہ دیتے رہیں۔اور فرمایا کہ جس پر کثرت رائے
سے اتفاق ہو سب لوگ اس کی بیعت کریں اور اگر کوئی انکار کرے تو اسے قتل کر دو۔لیکن اگر
دونوں طرف تین تین ہو جائیں تو عبد اللہ بن عمر ان میں سے جس کو تجویز کریں وہ خلیفہ ہو۔اگر اس فیصلہ پر وہ راضی نہ ہوں تو جس طرف عبد الرحمن بن عوف ہوں وہ خلیفہ ہو۔آخر پانچوں اصحاب نے مشورہ کیا ( کیونکہ طلحہ اُس وقت مدینہ میں نہ تھے ) مگر کوئی
نتیجہ برآمد نہ ہوا۔بہت لمبی بحث کے بعد حضرت عبد الرحمن بن عوف نے کہا کہ اچھا جو شخص اپنا
نام واپس لینا چاہتا ہے وہ بولے۔جب سب خاموش رہے تو حضرت عبد الرحمن بن عوف نے
کہا کہ سب سے پہلے میں اپنا نام واپس لیتا ہوں۔پھر حضرت عثمان نے کہا پھر باقی دو نے۔حضرت علیؓ خاموش رہے۔آخر انہوں نے حضرت عبد الرحمن بن عوف سے عہد لیا کہ وہ فیصلہ
کرنے میں کوئی رعایت نہیں کریں گے۔انہوں نے عہد کیا اور سب کام ان کے سپرد ہو گیا۔حضرت عبدالرحمن بن عوف تین دن مدینہ کے ہر گھر گئے اور مردوں اور عورتوں سے پوچھا
کہ ان کی رائے کس شخص کی خلافت کے حق میں ہے۔سب نے یہی کہا کہ انہیں حضرت عثمان
کی خلافت منظور ہے۔چنانچہ انہوں نے حضرت عثمان کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا اور وہ
خلیفہ ہو گئے۔حضرت علیؓ کا انتخاب اس کے بعد حضرت عثمان کا واقعہ شہادت ہوا اور وہ صحا بڑ
جو مدینہ میں موجود تھے انہوں نے یہ دیکھ کر کہ مسلمانوں
میں فتنہ بڑھتا جا رہا ہے حضرت علی پر زور دیا کہ آپ لوگوں کی بیعت لیں۔دوسری طرف کچھ
مفسدین بھاگ کر حضرت علیؓ کے پاس پہنچے اور کہا کہ اس وقت اسلامی حکومت کے ٹوٹ
جانے کا سخت اندیشہ ہے آپ لوگوں سے بیعت لیں تا کہ ان کا خوف دور ہو اور امن و امان
قائم ہو۔غرض جب آپ کو بیعت لینے پر مجبور کیا گیا تو کئی دفعہ کے انکار کے بعد آپ نے
اس ذمہ واری کو اٹھایا اور لوگوں سے بیعت لینی شروع کر دی بعض اکابر صحابہ اس وقت
مدینہ سے باہر تھے اور بعض سے تو جبراً بیعت لی گئی۔چنانچہ حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کے

·

آج 10 میں سے 10 باقی