خلافت کے بارہ میں قرآنی احکام
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 3
خلافة على منهاج النبوة
۱۳۷
جلد دوم
بننے کی بجائے اُن کو اپنے اوپر حکم بناؤ اور ان سے اختلاف کر کے اللہ تعالیٰ سے اختلاف
کرنے والے مت بنو۔آیت استخلاف پر بحث اس عام حکم کے بعد اب میں ان احکام کو لیتا ہوں جو خالص
فرماتا
دینی اسلامی نظام کے متعلق ہیں۔اللہ تعالیٰ سورہ نور میں
ہے قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَاطِيْعُوا الرَّسُوْلَ فَإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ
ما حُمِلَ وَعَلَيْكُمْ مَّا حُمِّلْتُمْ وَإِن تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا وَمَا عَلَى الرَّسُولِ
إِلَّا الْبَلغُ الْمُبِينُ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ
ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْراهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ
الَّذِي ارتضى لهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا ، يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ
بي شَيْئًا، وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ - وَأَقِيمُوا الصَّلوة
وَأتُوا الزَّعُوةَ وَاطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُون ۴۵
ان آیات میں پہلے اللہ اور رسول کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے اور پھر مسلمانوں سے
وعدہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ اطاعت میں کامل ہوئے تو اللہ تعالیٰ انہیں مطاع بنا دے گا اور پہلی
قوموں کی طرح ان کو بھی زمین میں خلیفہ بنائے گا اور اُس وقت ان کا فرض ہوگا کہ وہ
نمازیں قائم کریں اور زکوتیں دیں اور اس طرح اللہ کے رسول کی اطاعت کریں۔یعنی خلفاء کے ساتھ دین کی تمکین کر کے وہ اطاعتِ رسول کرنے والے ہی ہوں گے گویا
مَنْ يُطِعِ الأَمِيرَ فَقَدْ أَطَا عَنِى وَمَنْ يَعْصِ الْاَمِيْرَ فَقَدْ عَصَانِی کا نکتہ بیان کیا کہ
اس وقت رسول کی اطاعت اسی رنگ میں ہوگی کہ اشاعت و تمکین دین میں خلفاء کی اطاعت
کی جائے۔اقامت صلوۃ صحیح معنوں میں پس ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں سے
پہلے خلافت کا وعدہ کیا ہے اور پھر فرمایا ہے کہ ان کا
خلافت کے بغیر نہیں ہو سکتی فرض ہو گا کہ وہ نماز میں قائم کریں اور زکوۃ
دیں۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے اس امر کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ اقامتِ صلوۃ اپنے
خلافة على منهاج النبوة
۱۳۸
جلد دوم
صحیح معنوں میں خلافت کے بغیر نہیں ہو سکتی اور زکوۃ کی ادائیگی بھی خلافت کے بغیر نہیں ہو
سکتی۔چنانچہ دیکھ لو، رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں زکوۃ کی وصولی کا باقاعدہ انتظام تھا۔پھر جب آپ کی وفات ہو گئی اور حضرت ابو بکر خلیفہ ہوئے تو اہلِ عرب کے کثیر حصہ نے
زکوۃ دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ حکم صرف رسول کریم ﷺ کیلئے مخصوص تھا بعد کے
خلفاء کیلئے نہیں مگر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے ان کے اس مطالبہ کو تسلیم نہ کیا اور فرمایا کہ
اگر یہ اونٹ کے گھٹنے کو باندھنے والی ایک رسی بھی زکوۃ میں دینے سے انکار کریں گے تو میں
ان سے جنگ جاری رکھوں گا اور اس وقت تک بس نہیں کروں گا جب تک ان سے اسی رنگ
میں زکوۃ وصول نہ کر لوں جس رنگ میں وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ادا
کیا کرتے تھے۔چنانچہ آپ اس مہم میں کامیاب ہوئے اور زکوۃ کا نظام پھر جاری ہو گیا جو
بعد کے خلفاء کے زمانہ میں بھی جاری رہا۔مگر جب سے خلافت جاتی رہی مسلمانوں میں زکوۃ
کی وصولی کا بھی کوئی نظام نہ رہا اور یہی اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں فرمایا تھا کہ اگر خلافت کا
نظام نہ ہو تو مسلمان زکوۃ کے حکم پر عمل ہی نہیں کر سکتے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ زکوۃ جیسا کہ
اسلامی تعلیم کا منشا ہے امراء سے لی جاتی اور ایک نظام کے ماتحت غرباء کی ضروریات پر خرچ
کی جاتی ہے۔اب ایسا وہیں ہو سکتا ہے جہاں ایک با قاعدہ نظام ہو۔اکیلا آدمی اگر چند
غرباء میں زکوۃ کا روپیہ تقسیم بھی کر دے تو اس کے وہ شاندار نتائج کہاں نکل سکتے جو اس
صورت میں نکل سکتے ہیں جب زکوۃ کے تمام روپیہ کو جماعتی رنگ میں غرباء کی بہبودی اور
ان کی ترقی کے کاموں پر خرچ کیا جائے۔پس زکوۃ کا نظام بالطبع خلافت کا مقتضی ہے۔اسی
طرح اقامتِ صلوۃ بھی بغیر اس کے نہیں ہو سکتی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ صلوۃ کا بہترین حصہ
جمعہ ہے جس میں خطبہ پڑھا جاتا ہے اور قومی ضرورتوں کو لوگوں کے سامنے رکھا جاتا ہے۔اب اگر خلافت کا نظام نہ ہو تو بھلا چھوٹے چھوٹے دیہات کی جماعتوں کو کیا علم ہوسکتا ہے کہ
چین اور جاپان میں کیا ہو رہا ہے اور اسلام ان سے کن قربانیوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔اگر ایک
مرکز ہو گا اور ایک خلیفہ ہو گا جو تمام مسلمانوں کے نزدیک واجب الاطاعت ہو گا تو اسے تمام
اکناف عالم سے رپورٹیں پہنچتی رہیں گی کہ یہاں یہ ہو رہا ہے اور وہاں وہ ہو رہا ہے اور اس
خلافة على منهاج النبوة
۱۳۹
جلد دوم
طرح وہ لوگوں کو بتا سکے گا کہ آج فلاں قسم کی قربانیوں کی ضرورت ہے اور آج فلاں قسم کی
خدمات کیلئے اپنے آپ کو پیش کرنے کی حاجت ہے اسی لئے حنفیوں کا یہ فتویٰ ہے کہ جب تک
مسلمانوں میں کوئی سلطان نہ ہو جمعہ پڑھنا جائز نہیں اور اس کی تہہ میں یہی حکمت ہے جو میں
نے بیان کی ہے۔اسی طرح عیدین کی نمازیں ہیں۔رسول کریم ﷺ کی سنت سے یہ امر
ثابت ہے کہ آپ ہمیشہ قومی ضرورتوں کے مطابق خطبات پڑھا کرتے تھے۔مگر جب خلافت
کا نظام نہ رہے تو انفرادی رنگ میں کسی کو قومی ضرورتوں کا کیا علم ہو سکتا ہے اور وہ ان کو کس
طرح اپنے خطبات میں بیان کر سکتا ہے بلکہ بالکل ممکن ہے حالات سے ناواقفیت کی وجہ سے
وہ خود بھی دھوکا میں مبتلا ء ر ہے اور دوسروں کو بھی دھوکا میں مبتلا ء ر کھے۔میں نے ایک دفعہ کہیں پڑھا کہ آج سے چالیس پچاس سال پیشتر ایک شخص بیکانیر کے
علاقہ کی طرف سیر کرنے کیلئے نکل گیا، جمعہ کا دن تھا وہ ایک مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے گیا تو اس
نے دیکھا کہ امام نے پہلے فارسی زبان میں مروجہ خطبات میں سے کوئی ایک خطبہ پڑھا اور
پھر ان لوگوں سے جو مسجد میں موجود تھے کہا کہ آؤ اب ہاتھ اُٹھا کر دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ
امیرالمؤمنین جہانگیر بادشاہ کو سلامت رکھے۔اب اس بیچارے کو اتنا بھی معلوم نہ تھا کہ
جہانگیر بادشاہ کو فوت ہوئے مدتیں گزر چکی ہیں اور اب جہانگیر نہیں بلکہ انگریز حکمران ہیں۔غرض جمعہ جو نماز کا بہترین حصہ ہے اسی صورت میں احسن طریق پر ادا ہو سکتا ہے جب
مسلمانوں میں خلافت کا نظام موجود ہو۔چنانچہ دیکھ لو ہمارے اندر چونکہ ایک نظام ہے اس لئے
میرے خطبات ہمیشہ اہم وقتی ضروریات کے متعلق ہوتے ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ
بعض غیر احمدی بھی ان سے اتنے متاثر ہوتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں ہمیں تو آپ کے خطبات الہامی
معلوم ہوتے ہیں۔مسلمانوں کا ایک مشہور لیڈ ر با قاعدہ میرے خطبات پڑھا کرتا ہے۔چنانچہ
ایک دفعہ اس نے کہا کہ ان خطبات سے مسلمانوں کی صرف مذہبی ہی نہیں بلکہ سیاسی راہنمائی بھی
ہوتی ہے۔ہے
در حقیقت لیڈر کا کام لوگوں کی راہنمائی کرنا ہوتا ہے مگر یہ را ہنمائی وہی شخص کر سکتا۔جس کے پاس دنیا کے اکثر حصوں سے خبریں آتی ہوں اور وہ سمجھتا ہو کہ حالات کیا صورت
خلافة على منهاج النبوة
۱۴۰
جلد دوم
اختیار کر رہے ہیں۔صرف اخبارات سے اس قسم کے حالات کا علم نہیں ہو سکتا کیونکہ
اخبارات میں جھوٹی خبریں بھی درج ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ ان میں واقعات کو پورے
طور پر بیان کرنے کا التزام بھی نہیں ہوتا لیکن ہمارے مبلغ چونکہ دنیا کے اکثر حصوں میں
موجود ہیں ، اس کے علاوہ جماعت کے افراد بھی دنیا کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے ہیں اس
لئے ان کے ذریعہ مجھے ہمیشہ سچی خبریں ملتی رہتی ہیں اور میں ان سے فائدہ اُٹھا کر جماعت کی
صحیح راہنمائی کرسکتا ہوں۔اطاعت رسول بھی صحیح معنوں پس در حقیقت اقامت صلوۃ بھی بغیر خلیفہ کے
نہیں ہو سکتی اسی طرح اطاعت رسول بھی جس کا
میں خلافت کے بغیر نہیں ہو سکتی آطِیعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُول کے الفاظ
میں ذکر ہے خلیفہ کے بغیر نہیں ہوسکتی۔کیونکہ رسول کی اطاعت کی اصل غرض یہ ہوتی ہے کہ سب
کو وحدت کے ایک رشتہ میں پرویا جائے۔یوں تو صحابہ بھی نمازیں پڑھتے تھے اور آج کل
کے مسلمان بھی نمازیں پڑھتے ہیں، صحابہؓ بھی روزے رکھتے تھے اور آجکل کے مسلمان بھی
روزے رکھتے ہیں، صحابہ بھی حج کرتے تھے اور آجکل کے مسلمان بھی حج کرتے ہیں پھر صحابہؓ
اور آجکل کے مسلمانوں میں کیا فرق ہے؟ یہی فرق ہے کہ وہ اس وقت نمازیں پڑھتے تھے جب
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہتے تھے کہ اب نماز کا وقت آ گیا ہے، وہ اس وقت روزے رکھتے
تھے جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہتے تھے کہ اب روزوں کا وقت آ گیا ہے اور وہ اُس
وقت حج کرتے تھے جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہتے تھے کہ اب حج کا وقت آ گیا ہے اور
گووہ نماز اور روزہ اور حج وغیرہ عبادات میں حصہ لیکر اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل کرتے تھے مگران
کے ہر عمل میں رسول کریم ﷺ کی اطاعت کی روح بھی جھلکتی تھی جس کا یہ فائدہ تھا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم انہیں جب بھی کوئی حکم دیتے ، صحابہؓ اُسی وقت اس پر عمل کرنے کیلئے کھڑے ہو
جاتے تھے لیکن یہ اطاعت کی روح آجکل کے مسلمانوں میں نہیں۔مسلمان نمازیں بھی پڑھیں
گے ، مسلمان روزے بھی رکھیں گے، مسلمان حج بھی کریں گے مگر ان کے اندر اطاعت کا مادہ نہیں
ہو گا کیونکہ اطاعت کا مادہ نظام خلافت کے بغیر پیدا نہیں ہوسکتا۔پس جب بھی خلافت ہوگی
خلافة على منهاج النبوة
۱۴۱
جلد دوم
اطاعت رسول بھی ہوگی کیونکہ اطاعت رسول یہ نہیں کہ نمازیں پڑھو یا روزے رکھو یا حج کرو یہ تو
خدا کے حکم کی اطاعت ہے۔اطاعت رسول یہ ہے کہ جب وہ کہے کہ اب نمازوں پر زور دینے کا
وقت ہے تو سب لوگ نمازوں پر زور دینا شروع کر دیں اور جب وہ کہے کہ اب زکوۃ اور چندوں
کی ضرورت ہے تو وہ زکوۃ اور چندوں پر زور دینا شروع کر دیں اور جب وہ کہے کہ اب جانی
قربانی کی ضرورت ہے یا وطن کو قربان کرنے کی ضرورت ہے تو وہ جانیں اور اپنے وطن قربان
کرنے کیلئے کھڑے ہو جائیں۔غرض یہ تینوں باتیں ایسی ہیں جو خلافت کے ساتھ لازم و ملزوم
ہیں اگر خلافت نہ ہوگی تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہاری نمازیں بھی جاتی رہیں گی تمہاری زکوتیں
بھی جاتی رہیں گی ، اور تمہارے دل سے اطاعت رسول کا مادہ بھی جاتا رہے گا۔ہماری جماعت کو
چونکہ ایک نظام کے ماتحت رہنے کی عادت ہے اور اس کے افراد اطاعت کا مادہ اپنے اندر رکھتے
ہیں اس لئے اگر ہماری جماعت کے افراد کو آج اُٹھا کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
میں رکھ دیا جائے تو وہ اسی طرح اطاعت کرنے لگ جائیں جس طرح صحابہ اطاعت کیا کرتے
تھے لیکن اگر کسی غیر احمدی کو اپنی بصیرت کی آنکھ سے تم اس زمانہ میں لے جاؤ تو تمہیں قدم قدم پر
وہ ٹھوکریں کھاتا دکھائی دے گا اور وہ کہے گا کہ ذرا ٹھہر جائیں مجھے فلاں حکم کی سمجھ نہیں آئی بلکہ جس
طرح ایک پٹھان کے متعلق مشہور ہے کہ اس نے کہہ دیا تھا ”خو محمد صاحب کا نماز ٹوٹ گیا۔قدوری میں لکھا ہے کہ حرکت صغیرہ سے نماز ٹوٹ جاتا ہے۔اسی طرح وہ بعض باتوں کا انکار
کرنے لگ جائے گا۔لیکن اگر ایک احمدی کو لے جاؤ تو اس کو پتہ بھی نہیں لگے گا کہ وہ کسی
غیر مانوس جگہ میں آ گیا ہے بلکہ جس طرح مشین کا پُرزہ فوراً اپنی جگہ پر فٹ آ جاتا ہے اسی طرح
وہ وہاں پر فٹ آ جائے گا اور جاتے ہی محمد رسول اللہ علیہ کا صحابی بن جائے گا۔است استخلاف کے مضامین کا خلاصہ غرض یہ آیت جو آیت استخلاف
کہلاتی ہے اس کے مفہوم کا خلاصہ یہ
ہے کہ : -
(1) جس بات کا ذکر کیا گیا ہے ، وہ ایک وعدہ ہے۔(۲) وعدہ اُمت سے ہے جب تک وہ ایمان و عمل صالح پر کار بندر ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
۱۴۲
جلد دوم
غیر مبائع ہمیشہ اس بات پر زور دیا کرتے ہیں کہ ان آیات میں خلافت کا جو وعدہ کیا
گیا ہے وہ افراد سے نہیں بلکہ اُمت سے ہے اور میں نے ان کی یہ بات مان لی ہے۔میں بھی یہی کہتا ہوں کہ یہ وعدہ اُمت سے ہے اور اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ جب تک وہ
ایمان اور عمل صالح پر کار بند رہے گی اس کا یہ وعدہ پورا ہوتا رہے گا۔(۳) اس وعدہ کی غرض یہ ہے کہ
(الف) مسلمان بھی وہی انعام پائیں جو پہلی قوموں نے پائے کیونکہ فرماتا ہے
كما اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْرِهِمْ
( ب ) اس وعدہ کی دوسری غرض تمکین دین ہے۔( ج ) اس کی تیسری غرض مسلمانوں کے خوف کو امن سے بدل دینا ہے۔( د ) اس کی چوتھی غرض شرک کا دور کرنا اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کا قیام ہے۔اس آیت کے آخر میں وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولئِكَ هُمُ الفَسِقُونَ کہہ کر
اس کے وعدہ ہونے پر پھر زور دیا اور وَلَئِن كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِي لَشَدِيد ٢٦ کے وعید کی
طرف توجہ دلائی کہ ہم جو انعامات تم پر نازل کرنے لگے ہیں اگر تم ان کی ناقدری کرو گے تو
ہم تمہیں سخت سزا دیں گے۔خلافت بھی چونکہ ہمارا ایک انعام ہے اس لئے یا د رکھو جو لوگ
اس نعمت کی ناشکری کریں گے وہ فاسق ہو جائیں گے۔یہ آیت ایک زبردست شہادت خلافت راشدہ پر ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف
سے بطور احسان مسلمانوں میں خلافت کا طریق قائم کیا جائے گا جو مُؤَيَّد مِنَ اللہ ہوگا۔(جیسا کہ
وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ
في الْأَرْضِ اور وليُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِى ارْتَضَى لَهُمْ سے ظاہر ہے ) اور مسلمانوں
کو پہلی قوموں کے انعامات میں سے وافر حصہ دلانے والا ہوگا۔نیچے خلفاء کی علامات اس آیت میں خلفاء کی علامات بھی بتائی گئی ہیں جن سے
بچے اور جھوٹے میں فرق کیا جا سکتا ہے اور وہ یہ ہیں :-
(۱) خلیفہ خدا بنا تا ہے یعنی اس کے بنانے میں انسانی ہاتھ نہیں ہوتا ، نہ وہ خودخواہش
خلافة على منهاج النبوة
۱۴۳
جلد دوم
کرتا ہے اور نہ کسی منصوبہ کے ذریعہ وہ خلیفہ ہوتا ہے بلکہ بعض دفعہ تو ایسے حالات میں
ہوتا ہے جب کہ اُس کا خلیفہ ہونا بظاہر ناممکن سمجھا جاتا ہے۔چنانچہ یہ الفاظ کہ
وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصلحت خود ظاہر کرتے ہیں کہ
خلیفہ خدا ہی بناتا ہے کیونکہ جو وعدہ کرتا ہے وہی دیتا ہے۔بعض لوگ غلطی سے یہ کہتے ہیں کہ
اس وعدے کا یہ مطلب ہے کہ لوگ جس کو چاہیں خلیفہ بنا لیں ، خدا اُس کو اپنا انتخاب قرار
دے دے گا۔مگر یہ ایسی ہی بات ہے جیسے ہمارے ایک استاد کا یہ طریق ہوا کرتا تھا کہ جب
وہ مدرسہ میں آتا اور کسی لڑکے سے خوش ہوتا تو کہتا کہ اچھا تمہاری جیب میں جو پیسہ ہے وہ
میں نے تمہیں انعام میں دے دیا۔یہ بھی ویسا ہی وعدہ بن جاتا ہے کہ اچھا تم کسی کو خود ہی
خلیفہ بنا لو اور پھر یہ سمجھ لو کہ اُسے میں نے بنایا ہے۔اور اگر یہی بات ہو تو پھر انعام کیا ہوا
اور ایمان اور عملِ صالح پر قائم رہنے والی جماعت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے محبت کا
امتیازی سلوک کونسا ہوا ؟ وعدہ تو جو کرتا ہے وہی اسے پورا بھی کیا کرتا ہے نہ یہ کہ وعدہ تو وہ
کرے اور اسے پورا کوئی اور کرے۔پس اس آیت میں پہلی بات یہ بتائی گئی ہے کہ خلفاء کی
آمد خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو گی۔ظاہری لحاظ سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے کیونکہ کوئی
شخص خلافت کی خواہش کر کے خلیفہ نہیں بن سکتا اسی طرح کسی منصوبہ کے ماتحت بھی کوئی خلیفہ
نہیں بن سکتا۔خلیفہ وہی ہو گا جسے خدا بنانا چاہے گا بلکہ بسا اوقات وہ ایسے حالات میں خلیفہ
ہو گا جب کہ دنیا اس کے خلیفہ ہونے کو ناممکن خیال کرتی ہوگی۔(۲) دوسری علامت اللہ تعالیٰ نے بچے خلیفہ کی یہ بتائی ہے کہ وہ اس کی مدد انبیاء کے
مشابہ کرتا ہے۔کیونکہ فرمایا كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذينَ مِن قناهم که یہ خلفاء ہماری نصرت
کے ویسے ہی مستحق ہونگے جیسے پہلے خلفاء۔اور جب پہلی خلافتوں کو دیکھا جاتا ہے تو وہ دو قسم
کی نظر آتی ہیں۔اوّل خلافتِ نبوت۔جیسے آدم علیہ السلام کی خلافت تھی جس کے بارہ میں
فرمایا کہ اِنِّي جَاعِلُ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً " میں زمین میں اپنا ایک خلیفہ بنانے والا
ہوں۔اب آدم علیہ السلام کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا اور نہ وہ دُنیوی بادشاہ تھے۔اللہ تعالیٰ نے
فرشتوں سے ایک وعدہ کیا اور انہیں اپنی طرف سے زمین میں آپ کھڑا کیا اور جنہوں نے انکار
خلافة على منهاج النبوة
کیا انہیں سزا دی۔۱۴۴
جلد دوم
۴۸
جیسے داؤد علیہ السلام کے متعلق فرمایا کہ ید اود اِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ
فَاحْكُمْ بَينَ النّاسِ بِالْحَقِّ وَلا تَتَّبِعِ الهَوى فَيُضِلَّكَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ
ان الَّذِينَ يُضِلُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدَ بِمَا نَسُوا يَوْمَ
الْحِسَابِ اے داؤد ! ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ( حضرت داؤد علیہ السلام چونکہ
اللہ تعالیٰ کے نبی تھے اس لئے معلوم ہوا کہ یہاں خلافت سے مراد خلافتِ نبوت ہی ہے ) پس
تو لوگوں کے درمیان عدل و انصاف سے فیصلہ کر اور لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کر ایسا
نہ ہو کہ وہ تجھے سیدھے راستہ سے منحرف کر دیں۔یقیناً وہ لوگ جو گمراہ ہیں انہیں اللہ تعالیٰ کی
طرف سے سخت عذاب ہو گا اس لئے ایسے لوگوں کے مشوروں کو قبول نہ کیا کر بلکہ وہی کر جس
کی طرف خدا تیری راہنمائی کرے۔ان آیات میں دراصل وہی مضمون بیان ہوا ہے جو دوسری
جگہ فإِذا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ ۴۹ کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔بعض لوگوں نے غلطی سے لا تَتَّبِعِ الهَوى فَيُضِلَّكَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ کے یہ معنی
کئے ہیں کہ اے داؤ د ! لوگوں کی ہوا و ہوس کے پیچھے نہ چلنا حالانکہ اس آیت کے یہ معنی ہی
نہیں بلکہ اس میں اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ بعض دفعہ لوگوں کی اکثریت تجھے ایک
بات کا مشورہ دے گی اور کہے گی کہ یوں کرنا چاہئے مگر فرمایا تمہارا کام یہ ہے کہ تم محض
اکثریت کو نہ دیکھو بلکہ یہ دیکھو کہ جو بات تمہارے سامنے پیش کی جا رہی ہے وہ مفید ہے یا
نہیں۔اگر مفید ہو تو مان لو اور اگر مفید نہ ہو تو اُسے رڈ کر دو۔چاہے اُسے پیش کرنے والی
اکثریت ہی کیوں نہ ہو بالخصوص ایسی حالت میں جب کہ وہ گناہ والی بات ہو۔پہلی خلافتیں یا تو خلافتِ نبوت پس پہلی خلافتیں یا تو خلافت نبوت تھیں جیسے
حضرت آدم اور حضرت داؤد عَلَيْهِمَا السَّلام کی
تھیں یا خلافت ملوکیت خلافت تھی اور یا پھر خلافت حکومت تھیں جیسا
کہ فرمایا۔واذكروا إذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاء مِنْ بَعْدِ قَوْمٍ نُوحٍ وَ زَادَكُمْ فِي
الخَلْقِ بَشطَةً : فَاذْكُرُوا الا الله لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ٥٠ یعنی اُس وقت کو
یاد
خلافة على منهاج النبوة
۱۴۵
جلد دوم
کر وجب کہ قوم نوح کے بعد خدا نے تمہیں خلیفہ بنایا اور اس نے تم کو بناوٹ میں بھی فراخی بخشی یعنی
تمہیں کثرت سے اولا ددی پس تم اللہ تعالیٰ کی اُس نعمت کو یاد کرو تا کہ تمہیں کامیابی حاصل :
اِس آیت میں خلفاء کا جو لفظ آیا ہے اس سے مراد صرف دنیوی با دشاہ
ہیں اور نعمت سے مراد بھی نعمت حکومت ہی ہے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں نصیحت کی
ہے کہ تم زمین میں عدل و انصاف کو مد نظر رکھ کر تمام کام کرو ورنہ ہم
تمہیں تباد
کر دیں گے۔چنانچہ یہود کی نسبت اس انعام کا ذکر ان الفاظ میں فر ما تا
ہے۔وَاذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ
فِيكُمْ أنْبِيَاء وَجَعَلَكُمْ مُلُوكًا وَاتْكُمْ ما لَمْ يُؤْتِ أَحَدًا مِّن
العلمين الله یعنی اس قوم کو ہم نے دو طرح خلیفہ بنایا راذْ جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَاء کے
ماتحت انہیں خلافت نبوت دی اور جَعَلَكُمْ مُلُوعًا کے ماتحت انہیں خلافت ملوکیت دی۔غرض پہلی خلافتیں دو قسم کی تھیں۔یا تو وہ خلافتِ نبوت تھیں اور یا پھر خلافت ملوکیت۔پس
جب خدا نے یہ فرمایا يَسْتَخْلِفَتَهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ تو اس
سے یہ استنباط ہوا کہ پہلی خلافتوں والی برکات ان کو بھی ملیں گی اور انبیائے سابقین سے اللہ
تعالیٰ نے جو کچھ سلوک کیا وہی سلوک وہ اُمتِ محمدیہ کے خلفاء کے ساتھ بھی کرے گا۔۵۱
خلافت ملوکیت کو چھوڑ کر صرف خلافت نبوت اگر کوئی کہے کہ پہلے تو
خلافت ملوکیت کا بھی ذکر
کے ساتھ مشابہت کو کیوں مخصوص کیا گیا ہے ہے پھر خلافت ملوکیت
کا ذکر چھوڑ کر صرف خلافتِ نبوت کے ساتھ اُس کی مشابہت کو کیوں مخصوص کیا گیا
ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ آیت کے الفاظ بتاتے ہیں کہ گو مسلمانوں سے دوسری
آیات میں بادشاہتوں کا بھی وعدہ ہے مگر اس جگہ بادشاہت کا ذکر نہیں ہے بلکہ
صرف مذہبی نعمتوں کا ذکر ہے۔چنانچہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وليمَكنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِی ارتضى لَهُمْ که خدا اپنے قائم کردہ خلفاء کے دین کو دنیا میں
قائم کر کے رہتا ہے۔اب یہ اصول دنیا کے بادشاہوں کے متعلق نہیں اور نہ اُن کے دین کو خدا تعالیٰ
نے کبھی دنیا میں قائم کیا بلکہ یہ اصول روحانی خلفاء کے متعلق ہی ہے۔پس یہ آیت ظاہر کر رہی ہے
خلافة على منهاج النبوة
۱۴۶
جلد دوم
کہ اس جگہ جس خلافت سے مشابہت دی گئی ہے وہ خلافتِ نبوت ہی ہے نہ کہ خلافت ملوکیت۔اسی
طرح فرماتا ہے۔وليُبةِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا۔کہ خدا اُن کے خوف کو امن سے
بدل دیا کرتا ہے۔یہ علامت بھی دُنیوی بادشاہوں پر کسی صورت میں چسپاں نہیں ہو سکتی۔کیونکہ دنیوی بادشاہ اگر آج تاج و تخت کے مالک ہوتے ہیں تو کل تخت سے علیحدہ ہو کر
بھیک مانگتے دیکھے جاتے ہیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ کی طرف سے اُن کے خوف کو امن سے
بدل دینے کا کوئی وعدہ نہیں ہوتا بلکہ بسا اوقات جب کوئی سخت خطرہ پیدا ہوتا ہے تو وہ اس
کے مقابلہ کی ہمت تک کھو بیٹھتے ہیں۔پھر فرماتا ہے يَعْبُدُونَني لا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا کہ وہ خلفاء میری عبادت کریں گے اور
میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گے۔گویا وہ خالص موحد اور شرک کے شدید ترین دشمن
ہونگے۔مگر دنیا کے بادشاہ تو شرک بھی کر لیتے ہیں حتی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں یہ
بھی ممکن ہے کہ اُن سے کبھی کفر بواح صادر ہو جائے۔پس وہ اس آیت کے مصداق کس طرح ہو
سکتے ہیں۔چوتھی دلیل جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان خلفاء سے مراد د نیوی بادشاہ ہرگز نہیں یہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولئِكَ هُمُ الفيسقُونَ یعنی جو
لوگ ان خلفاء کا انکار کریں گے وہ فاسق ہو جائیں گے۔اب بتاؤ کہ جو شخص کفر بواح کا بھی
مرتکب ہوسکتا ہو آیا اس کی اطاعت سے خروج فسق ہو سکتا ہے؟ یقیناً ایسے بادشاہوں کی
اطاعت سے انکار کرنا انسان کو فاسق نہیں بنا سکتا۔فسق کا فتویٰ انسان پر اُسی صورت میں لگ
سکتا ہے جب وہ روحانی خلفاء کی اطاعت سے انکار کرے۔غرض یہ چاروں دلائل جن کا اس آیت میں ذکر ہے اس امر کا ثبوت ہیں کہ اس آیت
میں جس خلافت کا ذکر کیا گیا ہے وہ خلافت ملوکیت نہیں۔پس جب خدا نے یہ فرمایا
ليَسْتَخْلِفَتَهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْراهیم کہ ہم ان خلیفوں پر ویسے
ہی انعامات نازل کریں گے جیسے ہم نے پہلے خلفاء پر انعامات نازل کئے تو اس سے مراد یہی
ہے کہ جیسے پہلے انبیاء کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد ہوتی رہی ہے اسی طرح ان کی مدد
خلافة على منهاج النبوة
۱۴۷
جلد دوم
ہوگی۔پس اس آیت میں خلافتِ نبوت سے مشابہت مراد ہے نہ کہ خلافت ملوکیت سے۔خلافت کا وعدہ ایمان اور (۳) تیسری بات اس آیت سے یہ نکلتی ہے کہ یہ
وعدہ اُمت سے اُس وقت تک کیلئے ہے جب تک
عمل صالح کے ساتھ مشروط ہے کہ امت مومن اور عمل صالح کرنے والی ہو۔جب وہ مومن اور عمل صالح کرنے والی نہیں رہے گی تو اللہ تعالیٰ اپنے اس وعدہ کو واپس لے
لے گا۔گویا نبوت اور خلافت میں یہ عظیم الشان فرق بتایا کہ نبوت تو اُس وقت آتی ہے جب دنیا
۵۲
خرابی اور فساد سے بھر جاتی ہے۔جیسے فرمایا۔ظَهَرَ الفَسَادُ في البر و البَحْرِ ٥٢
کہ جب بر اور بحر میں فساد واقعہ ہو جاتا ہے، لوگ خدا تعالیٰ کو بھول جاتے ہیں ، الہی احکام
سے اپنا منہ موڑ لیتے ہیں ، ضلالت اور گمراہی میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور تاریکی زمین کے
چپہ چپہ کا احاطہ کر لیتی ہے، تو اُس وقت لوگوں کی اصلاح کے لئے خدا تعالیٰ کسی نبی کو بھیجتا ہے
جو پھر آسمان سے نور ایمان کو واپس لاتا اور اُن کو بچے دین پر قائم کرتا ہے لیکن خلافت اُس
وقت آتی ہے جب قوم میں اکثریت مومنوں اور عمل صالح کرنے والوں کی ہوتی ہے۔گویا
نبوت تو ایمان اور عمل صالح کے مٹ جانے پر آتی ہے اور خلافت اُس وقت آتی ہے جب
قریباً تمام کے تمام لوگ ایمان اور عمل صالح پر قائم ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ خلافت اُسی
وقت شروع ہوتی ہے جب نبوت ختم ہوتی ہے کیونکہ نبوت کے ذریعہ ایمان اور عملِ صالح
قائم ہو چکا ہوتا ہے اور چونکہ اکثریت ابھی ان لوگوں کی ہوتی ہے جو ایمان اور عمل صالح پر
قائم ہوتے ہیں ، اس لئے اللہ تعالیٰ انہیں خلافت کی نعمت دے دیتا ہے۔اور درمیانی زمانہ جب کہ نہ تو دنیا نیکو کاروں سے خالی ہو اور نہ بدی سے پُر ہو دونوں
سے محروم رہتا ہے کیونکہ نہ تو بیماری شدید ہوتی ہے کہ نبی آئے اور نہ تندرستی کامل ہوتی ہے کہ
اُن سے کام لینے والا خلیفہ آئے۔خلافت کا فقدان کسی خلیفہ کے نقص کی وجہ سے پس اس حکم سے معلوم
ہوتا ہے کہ خلافت کا
نہیں بلکہ جماعت کے نقص کی وجہ سے ہوتا ہے فقدان کسی خلیفہ کے
خلافة على منهاج النبوة
۱۴۸
جلد دوم
نقص کی وجہ سے نہیں بلکہ جماعت کے نقص کی وجہ سے ہوتا ہے اور خلافت کا مٹنا خلیفہ کے گنہگار
ہونے کی دلیل نہیں بلکہ اُمت کے گنہگار ہونے کی دلیل ہوتا ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کا یہ صریح
وعدہ ہے کہ وہ اُس وقت تک خلیفہ بناتا چلا جائے گا جب تک جماعت میں کثرت مومنوں
اور عمل صالح کرنے والوں کی رہے گی۔جب اس میں فرق پڑ جائے گا اور کثرت مومنوں
اور عملِ صالح کرنے والوں کی نہیں رہے گی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا اب چونکہ تم بدعمل ہو گئے
ہو اس لئے میں بھی اپنی نعمت تم سے واپس لیتا ہوں۔( گو خدا چاہے تو بطور احسان ایک
عرصہ تک پھر بھی جماعت میں خلفاء بھجواتا رہے ) پس وہ شخص جو یہ کہتا ہے کہ خلیفہ خراب ہو گیا
ہے وہ بالفاظ دیگر اس امر کا اعلان کرتا ہے کہ جماعت کی اکثریت ایمان اور عمل صالح سے
محروم ہو چکی ہے کیونکہ خدا کا یہ وعدہ ہے کہ جب تک اُمت ایمان اور عمل صالح پر قائم رہے
گی اُس میں خلفا ء آتے رہیں گے اور جب وہ اس سے محروم ہو جائے گی تو خلفاء کا آنا بھی
بند ہو جائے گا۔پس خلیفہ کے بگڑنے کا کوئی امکان نہیں ہاں اس بات کا ہر وقت امکان ہے
کہ جماعت کی اکثریت ایمان اور عمل صالح سے محروم نہ ہو جائے۔اور چونکہ خلیفہ نہیں بگڑ
سکتا بلکہ جماعت ہی بگڑ سکتی ہے اس لئے جب کوئی شخص دنیا کے سامنے یہ دعویٰ پیش کرتا ہے
کہ جماعت احمدیہ کا خلیفہ بگڑ گیا تو اسے یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ابھی جب کہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے کثیر صحابہ نہم میں موجود ہیں، جب کہ زمانہ ابھی دجالی رفتن سے پُر ہے، جب کہ اس
درخت کی ابھی کونپل ہی نکلی ہے جس نے تمام دنیا میں پھیلنا ہے تو شیطان اس جماعت پر
حملہ آور ہوا۔اُس نے اُس کے ایمان کی دولت کو لوٹ لیا ، اعمالِ صالحہ کی قوت کو سلب کر لیا اور
اس درخت کی کونپل کو اپنے پاؤں کے نیچے مسل ڈالا جس کے متعلق یہ کہا جاتا تھا کہ وہ ایک
بار آور درخت کی صورت میں تمام دنیا کو اپنے سایہ سے فائدہ پہنچائیگا کیونکہ بقول اُس کے
خلیفہ خراب ہو گیا اور قرآن یہ بتاتا ہے کہ بچے خلفاء اُس وقت تک آتے رہیں گے جب تک
جماعت کی اکثریت ایمان اور عملِ صالح پر قائم رہے۔پس خلافت کا انکار محض خلافت کا
انکار نہیں بلکہ اس امر کا اظہار ہے کہ جماعت ایمان اور عمل صالح سے محروم ہو چکی ہے۔