خلافت کے بارہ میں قرآنی احکام

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 4

خلافة على منهاج النبوة
۱۴۹
جلد دوم
تمکین دین کا نشان چوتھی علامت خلفاء کی اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی ہے کہ اُن کے دینی
احکام اور خیالات کو اللہ تعالیٰ دنیا میں پھیلائے گا۔چنانچہ
فرماتا ہے ويمكنتْ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِى ارْتَضَى لَهُمْ کہ اللہ تعالیٰ اُن کے دین کو تمکین
دے گا اور با وجود مخالف حالات کے اُسے دنیا میں قائم کر دے گا۔یہ ایک زبر دست
ثبوت خلافتِ حقہ کی تائید میں ہے اور جب اس پر غور کیا جاتا ہے تو خلفائے راشدین کی
صداقت پر خدا تعالیٰ کا یہ ایک بہت بڑا نشان نظر آتا ہے۔یہ ایک عجیب بات ہے کہ
حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما ایسے خاندانوں میں سے تھے جو عرب میں کوئی جتھا
نہیں رکھتے تھے۔لیکن حضرت عثمان اور حضرت علی رضی اللہ عنہما ایسے خاندانوں میں سے تھے جو
عرب میں جتے رکھتے تھے۔چنانچہ بنو امیہ حضرت عثمان کے حق میں تھے اور بنو عباس حضرت علی
کے حق میں اور ان دونوں کو عرب میں بڑی قوت حاصل تھی۔جب خلافت میں تنزل واقع ہوا
اور مسلمانوں کی اکثریت میں سے ایمان اور عملِ صالح جاتا رہا تو حضرت عثمان اور حضرت علیؓ کی
شہادت کے بعد بنوامیہ نے مسلمانوں پر تسلط جما لیا اور یہ وہ لوگ تھے جو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
سے تعلق رکھتے تھے۔چنانچہ ان کی حکومت کے دوران میں حضرت علی کی تو مذمت کی جاتی
رہی مگر حضرت عثمان کی خوبیاں بیان ہوتی رہیں۔حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کے مداح اور
ان کی خوبیوں کا ذکر کرنے والے اس دور میں بہت ہی کم تھے۔اس کے بعد حالات میں پھر
تغیر پیدا ہوا اور بنو امیہ کی جگہ بنو عباس نے قبضہ کر لیا اور یہ وہ لوگ تھے جو اہلِ بیت سے تعلق
رکھتے تھے چنانچہ ان کا تمام زور حضرت علیؓ کی تعریف اور آپ کی خوبیاں بیان کرنے پر
صرف ہونے لگ گیا اور کہا جانے لگا کہ عثمان بہت بُرا تھا۔غرض بنو امیہ تو یہ کہتے رہے کہ علیؓ
بہت بُرا تھا اور بنو عباس یہ کہتے رہے کہ عثمان بہت بُرا تھا اور اس طرح کئی سو سال تک
مسلمانوں کا ایک حصہ حضرت عثمان کے اوصاف شمار کرتا رہا اور ایک حصہ حضرت علیؓ کے
اوصاف شمار کرتا رہا مگر باوجود اس کے کہ خلفائے اربعہ کے بعد اسلامی حکومتوں کے یہ دو
دور آئے اور دونوں ایسے تھے کہ ان میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ سے تعلق رکھنے والے
لوگ کوئی نہ تھے پھر بھی دنیا میں جو عزت اور جوڑ تبہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کے فتووں اور

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۰
جلد دوم
ارشادات کو حاصل ہے وہ ان دونوں کو حاصل نہیں۔گو ان سے اُتر کر انہیں بھی حاصل ہے
اور یہ ثبوت ہے دليُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِى ارتضى لهُمْ کا کہ خدا نے ان کے دین کو
قائم کیا اور اُن کی عزت کو لوگوں کے قلوب میں جا گزیں کیا۔چنانچہ آج کسی مسلمان سے
پوچھ لو کہ اُس کے دل میں خلفاء میں سے سب سے زیادہ کس کی عزت ہے تو وہ پہلے حضرت ابو بکر
کا نام لے گا پھر حضرت عمرؓ کا نام لے گا پھر حضرت عثمان اور پھر حضرت علیؓ کا نام لے گا
حالانکہ کئی صدیاں ایسی گزری ہیں جن میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کا نام لینے والا کوئی
نہیں تھا اور اتنے لمبے وقفہ میں بڑے بڑے لوگوں کے نام دنیا سے مٹ جایا کرتے ہیں لیکن
خدا نے اُن کے نام کو قائم رکھا اور اُن کے فتووں اور ارشادات کو وہ مقام دیا جو حضرت عثمان
اور حضرت علیؓ کے فتووں اور ارشادات کو بھی حاصل نہیں۔پھر بنو امیہ کے زمانہ میں
حضرت علی کو بدنام کرنے کی بڑی کوششیں کی گئیں اور بنو عباس کے زمانہ میں حضرت عثمان پر
بڑا لعن طعن کیا گیا مگر باوجود اس کے کہ یہ کوششیں حکومتوں کی طرف سے صادر ہوئیں اور
انہوں نے اپنے اپنے زمانوں میں اُن کو بدنام کرنے اور اُن کے ناموں کو مٹانے کی بڑی
کوشش کی پھر بھی یہ دونوں خلفاء دُھلے دُھلائے نکل آئے اور خدا نے تمام عالم اسلامی میں ان کی
عزت و توقیر کو قائم کر دیا۔خوف کو امن سے بدلنے کی پیشگوئی (۵) پانچویں علامت اللہ تعالی نے یہ بتاتی ہے کہ
وليبة لتهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا که
وہ اُن کے خوف کے بعد اُن کے خوف کی حالت کو امن سے بدل دیتا ہے۔بعض لوگ اس
کے یہ معنی کرتے ہیں کہ وہ ہر تخویف سے محفوظ رہتے ہیں اور یہ خیال کرتے ہیں کہ حضرت عمرؓ،
حضرت عثمان اور حضرت علی کو چونکہ خلافت کے بعد خوف پیش آیا اور دشمنوں نے انہیں شہید
کر دیا اس لئے حضرت ابو بکر کے سوا اور کسی کو خلیفہ راشد تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔شیخ عبدالرحمن
صاحب مصری نے بھی اس بات پر بڑا زور دیا ہے اور لکھا ہے کہ اصل خلیفہ صرف
حضرت ابو بکر تھے۔حضرت عمرؓ، حضرت عثمان اور حضرت علی کی خلافت آیت استخلاف کے
ماتحت نہیں آتی۔

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۱
جلد دوم
سو یا د رکھنا چاہئے کہ یہ غلطی لوگوں کو صرف اس لئے لگی ہے کہ وہ قرآنی الفاظ پر غور نہیں
کرتے۔بیشک خوف کا امن سے بدل جانا بھی بڑی نعمت ہے لیکن اس آیت میں اللہ تعالیٰ
نے یہ نہیں فرمایا کہ وليُبَةِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدَ الخَوْفِ آمنا کہ جو بھی خوف پیدا ہوگا اُسے
امن سے بدل دیا جائے گا بلکہ فرمایا وَلَيُبَةِ لَنَّهُم مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا کہ جو خوف
اُن کے دل میں پیدا ہوگا اور جس چیز سے وہ ڈریں گے اللہ تعالیٰ اُسے دُور کر دے گا اور
اُس کی جگہ امن پیدا کر دے گا۔پس وعدہ یہ نہیں کہ زید اور بکر کے نزدیک جو بھی ڈرنے والی
بات ہو وہ خلفاء کو پیش نہیں آئے گی بلکہ وعدہ یہ ہے کہ جس چیز سے وہ ڈریں گے اللہ تعالیٰ
اُسے ضرور دُور کر دے گا اور اُن کے خوف کو امن سے بدل دے گا۔مثال کے طور پر یوں سمجھ لو کہ
سانپ بظا ہر ایک بڑی خوفناک چیز ہے مگر کئی لوگ ہیں جو سانپ اپنے ہاتھ میں پکڑ لیتے ہیں ایسے
لوگوں کیلئے سانپ کا خوف کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔اسی طرح فقر ایک بڑی خوف والی چیز ہے
مگر رسول کریم ﷺ کے نزدیک اس کی کوئی اہمیت نہیں تھی۔اب اگر کسی کے ذہن میں یہ
بات ہو کہ کھانے کیلئے اگر ایک وقت کی روٹی بھی نہ ملے تو یہ بڑی ذلت کی بات ہوتی ہے تو
کیا اُس کے اس خیال کی وجہ سے ہم یہ مان لیں گے کہ نَعُوذُ بِاللهِ رسول کریم ﷺ کی بھی
ذلت ہوئی۔جو شخص فقر کو اپنی عزت کا موجب سمجھتا ہے ، جو شخص چیتھڑوں کو قیمتی لباس سے زیادہ
بہتر سمجھتا ہے اور جو شخص دنیوی مال ومتاع کو نجاست کی مانند حقیر سمجھتا ہے اُس کیلئے فقر کا خوف
بالکل بے معنی ہے۔پس خدا تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ ولیبَةِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدَ الْخَوْفِ آمَنَّا
بلکہ فرمایا ہے وليبة لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا کہ کوئی ایسی خوف والی بات پیدا
نہیں ہوگی جس سے وہ ڈرتے ہونگے۔اس فرق کو مدنظر رکھ کر دیکھو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ
خلفاء پر کوئی ایسی مصیبت نہیں آئی جس سے انہوں نے خوف کھایا ہوا اور اگر آئی تو اللہ تعالیٰ
نے اُسے امن سے بدل دیا۔حضرت عمر کو اپنی شہادت سے کوئی خوف نہیں تھا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ شہید
ہوئے۔مگر جب واقعات کو دیکھا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۲
جلد دوم
شہادت سے کوئی خوف نہیں تھا بلکہ وہ متواتر دعائیں کیا کرتے تھے کہ یا اللہ ! مجھے شہادت
نصیب کر اور شہید بھی مجھے مدینہ میں کر۔پس وہ شخص جس نے اپنی ساری عمر یہ دعائیں کرتے
ہوئے گزار دی ہو کہ یا اللہ ! مجھے مدینہ میں شہادت دے ، وہ اگر شہید ہو جائے تو ہم یہ کس
طرح کہہ سکتے ہیں کہ اُس پر ایک خوفناک وقت آیا مگر وہ امن سے نہ بدلا گیا۔بیشک اگر
حضرت عمرؓ شہادت سے ڈرتے اور پھر وہ شہید ہو جاتے تو کہا جا سکتا تھا کہ اُن کے خوف کو
خدا تعالیٰ نے امن سے نہ بدلا مگر وہ تو دعائیں کرتے تھے کہ یا اللہ ! مجھے مدینہ میں شہادت
دے۔پس اُن کی شہادت سے یہ کیونکر ثابت ہو گیا کہ وہ شہادت سے ڈرتے بھی تھے۔اور
جب وہ شہادت سے نہیں ڈرتے تھے بلکہ اس کے لئے دعائیں کیا کرتے تھے جن کو خدا تعالیٰ
نے قبول کر لیا تو معلوم ہوا کہ اس آیت کے ماتحت اُن پر کوئی ایسا خوف نہیں آیا جو اُن کے
دل نے محسوس کیا ہو۔اور اس آیت میں جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں یہی ذکر ہے کہ خلفاء
جس بات سے ڈرتے ہوں گے وہ کبھی وقوع پذیر نہیں ہو سکتی اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ
اُن کے خوف کو امن سے بدل دے گا۔مگر جب وہ ایک بات سے ڈرتے ہی نہ ہوں بلکہ
اُسے اپنی عزت اور بلندی درجات کا موجب سمجھتے ہوں تو اُسے خوف کہنا اور پھر یہ کہنا کہ
اسے امن سے کیوں نہ بدل دیا گیا بے معنی بات ہے۔میں نے تو جب حضرت عمر کی اس دعا
کو پڑھا تو میں نے اپنے دل میں کہا کہ اس کا بظاہر یہ مطلب تھا کہ دشمن مدینہ پر حملہ کرے
اور اُس کا حملہ اتنی شدت سے ہو کہ تمام مسلمان تباہ ہو جائیں پھر وہ خلیفہ وقت تک پہنچے اور
اُسے بھی شہید کر دے مگر اللہ تعالیٰ نے حضرت عمرؓ کی دعا کو قبول کرتے ہوئے ایسے سامان کر
دیئے کہ بجائے اس کے کہ مدینہ پر کوئی بیرونی لشکر حملہ آور ہوتا اندر سے ہی ایک خبیث اُٹھا
اور اس نے خنجر سے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شہید کر دیا۔حضرت عثمان نے بھی کوئی خوف محسوس نہیں کیا پھر حضرت
عثمان کے ساتھ
جو واقعات پیش آئے اُن
سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان باتوں سے کبھی خائف نہیں ہوئے۔تاریخ سے ثابت ہے
کہ جب باغیوں نے مدینہ پر قبضہ کر لیا تو وہ نماز سے پہلے تمام مسجد میں پھیل جاتے اور اہل مدینہ

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۳
جلد دوم
کو ایک دوسرے سے جُدا جُدا رکھتے تاکہ وہ اکٹھے ہو کر ان کا مقابلہ نہ کر سکیں مگر باوجوداس
شورش اور فتنہ انگیزی اور فساد کے حضرت عثمان نماز پڑھانے کیلئے اکیلے مسجد میں تشریف
لاتے اور ذرا بھی خوف محسوس نہ کرتے اور اُس وقت تک برابر آتے رہے جب تک لوگوں
نے آپ کو منع نہ کر دیا۔جب فتنہ بہت بڑھ گیا اور حضرت عثمان کے گھر پر مفسدوں نے حملہ کر
دیا تو بجائے اس کے کہ آپ صحابہ کا اپنے مکان کے اردگرد پہرہ لگواتے آپ نے انہیں قسم
دے کر کہا کہ وہ آپ کی حفاظت کر کے اپنی جانوں کو خطرہ میں نہ ڈالیں اور اپنے اپنے
گھروں کو چلے جائیں۔کیا شہادت سے ڈرنے والا آدمی بھی ایسا ہی کیا کرتا ہے اور وہ
لوگوں سے کہا کرتا ہے کہ میرا فکر نہ کرو بلکہ اپنے اپنے گھروں کو چلے جاؤ۔پھر اس بات کا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ان واقعات سے کچھ بھی خائف نہیں تھے
ایک اور زبر دست ثبوت یہ ہے کہ اس فتنہ کے دوران میں ایک دفعہ حضرت معاویہ حج کیلئے
آئے جب وہ شام کو واپس جانے لگے تو مدینہ میں وہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے ملے اور
عرض کیا کہ آپ میرے ساتھ شام میں چلیں وہاں آپ تمام فتنوں سے محفوظ رہیں گے۔آپ نے فرمایا کہ معاویہ! میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمسائیگی پر کسی چیز کو ترجیح نہیں
دے سکتا۔انہوں نے عرض کیا کہ اگر آپ کو یہ بات منظور نہیں تو میں شامی سپاہیوں کا ایک
لشکر آپ کی حفاظت کے لئے بھیج دیتا ہوں۔حضرت عثمان نے فرمایا میں اپنی حفاظت کیلئے
ایک لشکر رکھ کر مسلمانوں کے رزق میں کمی کرنا نہیں چاہتا۔حضرت معاویہؓ نے عرض کیا کہ
امیر المؤمنین ! لوگ آپ کو دھوکا سے قتل کر دیں گے یا ممکن ہے آپ کے خلاف وہ برسر جنگ
ہو جائیں۔حضرت عثمان نے فرمایا مجھے اس کی پرواہ نہیں میرے لئے میرا خدا کافی ہے۔آخر انہوں نے کہا اگر آپ اور کچھ منظور نہیں کرتے تو اتنا ہی کریں کہ شرارتی لوگوں کو بعض
اکابر صحابہ کے متعلق گھمنڈ ہے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ آپ کے بعد وہ کام سنبھال لیں
گے۔چنانچہ وہ اُن کا نام لے لے کر لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں آپ ان سب کو مدینہ سے
رخصت کر دیں اور بیرونی ملکوں میں پھیلا دیں اس سے شریروں کے ارادے پست ہو جائیں
گے اور وہ خیال کریں گے کہ آپ سے تعرض کر کے انہوں نے کیا لینا ہے جب کہ مدینہ میں

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۴
جلد دوم
کوئی اور کام کو سنبھالنے والا ہی نہیں۔مگر حضرت عثمان نے یہ بات بھی نہ مانی اور کہا یہ کس
طرح ہو سکتا ہے کہ جن لوگوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمع کیا ہے میں انہیں جلا وطن
کر دوں۔حضرت معاویہ یہ سن کر رو پڑے اور انہوں نے عرض کیا اگر آپ اور کچھ نہیں
کرتے تو اتنا ہی اعلان کر دیں کہ میرے خون کا بدلہ معاویہ لے گا۔آپ نے فرمایا معاویہ!
تمہاری طبیعت تیز ہے میں ڈرتا ہوں کہ مسلمانوں پر تم کہیں سختی نہ کرو اس لئے میں یہ اعلان
بھی نہیں کر سکتا۔اب کہنے کو تو یہ کہا جاتا ہے کہ حضرت عثمان دل کے کمزور تھے مگر تم خود ہی بتاؤ
کہ اس قسم کی جرات کتنے لوگ دکھا سکتے ہیں اور کیا ان واقعات کے ہوتے ہوئے کہا جا سکتا
ہے کہ اُن کے دل میں کچھ بھی خوف تھا۔اگر خوف ہوتا تو وہ کہتے کہ تم اپنی فوج کا ایک دستہ
میری حفاظت کیلئے بھجوا دو، انہیں تنخواہیں میں دلا دوں گا اور اگر خوف ہوتا تو آپ اعلان کر
دیتے کہ اگر مجھ پر کسی نے ہاتھ اٹھایا تو وہ سن لے کہ میرا بدلہ معاویہ لے گا۔مگر آپ نے
سوائے اِس کے کوئی جواب نہ دیا کہ معاویہ ! تمہاری طبیعت تیز ہے میں ڈرتا ہوں کہ اگر میں
نے تم کو یہ اختیار دے دیا تو تم مسلمانوں پر سختی کرو گے۔پھر جب آخر میں دشمنوں نے دیوار پھاند کر آپ پر حملہ کیا تو بغیر کسی ڈر اور خوف کے
اظہار کے آپ قرآن کریم کی تلاوت کرتے رہے یہاں تک کہ حضرت ابوبکر کا ایک بیٹا
اللہ تعالیٰ اُس پر رحم کرے) آگے بڑھا اور اُس نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی ڈاڑھی
پکڑ کر اُسے زور سے جھٹکا دیا۔حضرت عثمان نے اُس کی طرف آنکھ اُٹھائی اور فرمایا۔میرے
بھائی کے بیٹے! اگر تیرا باپ اس وقت ہوتا تو تو کبھی ایسا نہ کرتا۔یہ سنتے ہی اُس کا سر سے لیکر
پیر تک جسم کانپ گیا اور وہ شرمندہ ہو کر واپس لوٹ گیا۔اس کے بعد ایک اور شخص آگے
بڑھا اور اس نے ایک لوہے کی سیخ حضرت عثمان کے سر پر ماری اور پھر آپ کے سامنے جو
قرآن پڑا ہوا تھا اُسے اپنے پاؤں کی ٹھوکر سے الگ پھینک دیا۔وہ ہٹا تو ایک اور شخص آگے
آ گیا اور اس نے تلوار سے آپ کو شہید کر دیا۔ان واقعات کو دیکھ کر کون کہہ سکتا ہے کہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ان واقعات سے خائف تھے اور جب وہ ان واقعات
ت سے خائف
ہی نہ تھے تو من بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا کے خلاف یہ واقعات کیونکر ہو گئے۔یہ لوگ تو اگر کسی امر

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۵
جلد دوم
سے خائف تھے تو اس سے کہ اسلام کی روشنی میں فرق نہ آئے۔سو باوجود ان واقعات کے
وہی بات آخر قائم ہوئی جسے یہ لوگ قائم کرنا چاہتے تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان کے خوف کو
امن سے بدل دیا۔حضرت علی کی شہادت یہی حال حضرت علیؓ کا ہے۔اُن کے دل کا خوف بھی صرف
صداقت اور روحانیت کی اشاعت کے بارہ میں تھا۔سو
اللہ تعالیٰ نے اس خوف کو امن سے بدل دیا۔یہ ڈر نہیں تھا کہ لوگ میرے ساتھ کیا سلوک
کریں گے۔چنانچہ باوجود اس کے کہ حضرت معاویہؓ کا لشکر بعض دفعہ حضرت علیؓ کے لشکر سے
کئی کئی گنے زیادہ ہوتا تھا آپ اس کی ذرا بھی پرواہ نہیں کرتے تھے اور یہی فرماتے تھے کہ جو
کچھ قرآن کہتا ہے وہی مانوں گا اس کے خلاف میں کوئی بات تسلیم نہیں کر سکتا۔اگر محض لوگوں کی مخالفت کو ہی خوفناک امر قرار دے دیا جائے تب تو ماننا پڑے
گا کہ انبیاء ( نَعُوذُ بِاللهِ ) ہمیشہ لوگوں سے ڈرتے رہے کیونکہ جتنی مخالفت لوگ ان کی
کرتے ہیں اتنی مخالفت اور کسی کی نہیں کرتے۔بہر حال دنیا کی مخالفت کو ئی حقیقت
نہیں رکھتی اور نہ خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ وليُبَةِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدَ الْخَوْفِ آمَنَّا
بلکہ وَليبَة لَنَّهُمْ مِّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمنا فرمایا ہے یعنی جس چیز سے وہ ڈرتے ہوں گے
اسے اللہ تعالیٰ دور کر دے گا اور ان کے خوف کو امن سے بدل دے گا اور جیسا کہ میں بتا چکا ہوں وہ
صرف اس بات سے ڈرتے تھے کہ امت محمدیہ میں گمراہی اور ضلالت نہ آ جائے۔سوامت محمدیہ کو
اللہ تعالیٰ نے ان کی اس توجہ اور دعا کی برکت سے بحیثیت مجموعی ضلالت سے محفوظ رکھا اور
اہل السنت والجماعت کا مذہب ہی دنیا کے کثیر حصہ پر ہمیشہ غالب رہا۔اللہ تعالیٰ اپنے خلفاء کو عام میں نے اس آیت کے جو معنی کئے ہیں کہ اس
جگہ خوف سے مراد عام خوف نہیں بلکہ وہ خوف
خوف سے بھی محفوظ رکھتا ہے ہے جسے خلفاء کا دل محسوس کرتا ہو اس کا یہ
مطلب نہیں کہ انہیں عام خوف ضرور ہوتا ہے بلکہ عام خوف بھی اللہ تعالیٰ اُن سے دور ہی رکھتا ہے
سوائے اس کے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی کوئی مصلحت ہو۔جیسے حضرت علیؓ کے زمانہ میں جب

خلافة على منهاج النبوة
جلد دوم
خوف پیدا ہوا تو اس کی وجہ یہ تھی کہ عام مسلمانوں کی حالت ایسی ہو چکی تھی کہ اب وہ
اللہ تعالیٰ کے نزدیک خلافت کے انعام کے مستحق نہیں رہے تھے۔پس میرا یہ مطلب نہیں کہ
اللہ تعالیٰ ان کو عام خوفوں سے محفوظ نہیں رکھتا بلکہ مطلب یہ ہے کہ اصل وعدہ اس آیت میں
اسی خوف کے متعلق ہے جس کو وہ خوف قرار دیں۔اور وہ بجائے کسی اور بات کے ہمیشہ اس
ایک بات سے ہی ڈرتے تھے کہ اُمت محمدیہ میں گمراہی اور ضلالت نہ آ جائے۔سوخدا کے
فضل سے اُمت محمدیہ ایسی ضلالت سے محفوظ رہی اور باوجود بڑے بڑے فتنوں کے اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ان کی وفات کے بعد اس کی ہدایت کے سامان ہوتے رہے۔اور اصل معجزہ یہی ہوتا
ہے کہ کسی کی وفات کے بعد بھی اس کی خواہشات پوری ہوتی رہیں۔زندگی میں اگر کسی کی
خواہشیں پوری ہوں تو کہا جا سکتا ہے کہ اس نے تدبیروں سے کام لے لیا تھا مگر جس کی زندگی ختم
ہو جائے اور پھر بھی اس کی خواہشیں پوری ہوتی رہیں اس کے متعلق نہیں کہا جا سکتا کہ اس نے کسی
ظاہری تدبیر سے کام لے لیا ہوگا بلکہ یہ امر اس بات کا ثبوت ہوگا کہ وہ شخص خدا تعالیٰ کا محبوب اور
پیارا تھا اور اللہ تعالیٰ کا اس سے گہرا تعلق تھا۔رسول کریم ﷺ کا ایک کشف اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے رسول کریم
صلى الله
صلی اللہ علیہ وسلم نے کشفی حالت میں
جو آپ کی وفات کے بعد پورا ہوا ایک شخص کے ہاتھوں میں شہنشاہ ایران
کے سونے کے کڑے دیکھے۔اب رسول کریم ﷺ کا معجزہ یہ نہیں کہ آپ نے اس کے ہاتھ
الله
میں سونے کے کڑے دیکھے بلکہ معجزہ یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ رسول کریم ﷺ فوت ہو
گئے ایک لمبا عرصہ گزرنے کے بعد مال غنیمت میں سونے کے کڑے آئے اور باوجو داس کے
کہ شریعت میں مردوں کو سونے کے کڑے پہنے ممنوع ہیں اللہ تعالیٰ نے حضرت عمرؓ کے دل
میں یہ جذ بہ پیدا کر دیا کہ وہ رسول کریم ﷺ کے اس کشف کو پورا کرنے کیلئے اسے سونے
کے کڑے پہنا ئیں چنانچہ آپ نے اسے پہنا دیئے۔پس اس واقعہ میں معجزہ یہ ہے کہ
با وجود یکه رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو چکے تھے ، اللہ تعالیٰ نے حضرت عمرؓ کے دل میں
رسول کریم ﷺ کی ایک پیشگوئی کو پورا کرنے کا جذبہ پیدا کر دیا۔پھر یہ بھی معجزہ ہے کہ

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۷
جلد دوم
رسول کریم ﷺ کی یہ بات حضرت عمر نے سن لی اور آپ کو اسے پورا کرنے کا موقع مل
گیا۔آخر حضرت عمر رسول کریم علیہ کی ہر بات تو نہیں سنا کرتے تھے ممکن ہے یہ بات
کسی اور کے کان میں پڑتی اور وہ آگے کسی اور کو بتا نا بُھول جاتا مگر اس معجزے کا ایک یہ بھی
حصہ ہے کہ جس شخص کے پاس سونے کے کڑے پہنچنے تھے اسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ
کشف پہنچ چکا تھا۔پھر اُسی معجزہ کا یہ بھی حصہ ہے کہ حضرت عمرؓ کے دل میں اللہ تعالیٰ نے یہ تحریک
پیدا کر دی کہ وہ اس صحابی کو سونے کے کڑے پہنا ئیں حالانکہ شریعت کے لحاظ سے مردوں
پہنائیں
کیلئے سونا پہنا ممنوع ہے مگر چونکہ اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس پیشگوئی کو پورا
کرنا چاہتا تھا اس لئے آپ کے دل کو اس نے اس طرف مائل کر دیا کہ مردوں کے سونا نہ
میں جو حکمتیں ہیں وہ بھی بے شک اچھی ہیں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش کو
پورا کرنے کیلئے کسی کو تھوڑی دیر کیلئے سونے کے کڑے پہنا دینا بھی کوئی بُری بات نہیں ہو
سکتی۔چنانچہ انہوں نے اس صحابی کو اپنے سامنے سونے کے کڑے پہنائے۔۵۳
خلفائے راشدین کی وفات کے بعد اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ خلفائے راشدین
فوت ہو گئے تو اُن کی وفات کے سالہا
بھی اُن کا خوف امن سے بدلتا رہا سال بعد خدا تعالیٰ نے اُن کے خوف کو
امن سے بدلا۔کبھی سو سال کے بعد کبھی دوسو سال کے بعد، کبھی تین سو سال کے بعد، کبھی چارسو
سال کے بعد اور کبھی پانچ سو سال کے بعد اور اس طرح ظاہر کر دیا کہ خدا اُن سے محبت رکھتا
ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ اُن کے ارادے رائیگاں جائیں۔اگر اس ساری آیت کو قوم کی
طرف منسوب کر دیا جائے تب بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ اس صورت میں بھی وہی معنی لئے
جائیں گے جن کو میں نے بیان کیا ہے۔یعنی اس صورت میں بھی ساری قوم کو اگر کوئی خوف
ہوسکتا تھا تو وہ کفار کے اسلام پر غلبہ کا ہوسکتا تھا۔فردی طور پر تو کسی کو خوف ہو سکتا ہے کہ میرا
بیٹا نہ مر جائے یا کسی کو خوف ہو سکتا ہے کہ مجھے تجارت میں نقصان نہ پہنچ جائے مگر قوم کا خوف تو
قومی ہی ہو سکتا ہے اور وہ خوف بھی پھر یہی بن جاتا ہے کہ ایسا نہ ہو اسلام پر کفار غالب
آجائیں سو قوم کا یہ خوف بھی اسلام کے ذریعہ ہی دور ہوا اور اسلام کو ایسا زبردست غلبہ

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۸
جلد دوم
حاصل ہوا جس کی اور کہیں مثال نہیں ملتی۔حضرت علی رضی اللہ عنہ کے
خلفائے راشدین کا غیر مسلم بادشاہوں پر رعب زمانہ میں جب مسلمانوں کے
اندرونی جھگڑے اور مناقشات بہت بڑھ گئے تو ایک دفعہ روم کے بادشاہ کو خیال آیا کہ یہ
وقت مسلمانوں پر حملہ کرنے کیلئے بہت اچھا ہے وہ آپس میں لڑ رہے ہیں اور اُن کی طاقت
اندرونی خانہ جنگی کی وجہ سے کمزور ہو چکی ہے اس لئے مسلمانوں پر اگر حملہ کیا گیا تو وہ بہت
جلد شکست کھا جائیں گے۔جب یہ افواہ اُڑتے اڑتے حضرت معاویہ تک پہنچی تو انہوں نے
اس بادشاہ کو کہلا بھیجا کہ یا درکھو اگر تم نے مسلمانوں پر حملہ کیا تو علی کی طرف سے پہلا جرنیل
جو تمہارے خلاف لڑنے کیلئے نکلے گا وہ میں ہونگا۔جب یہ پیغام اسے پہنچا تو اس نے لڑائی کا
ارادہ فوراً ترک کر دیا۔یہ واقعہ بھی بتاتا ہے کہ خلفاء کا بہت بڑا رُعب تھا کیونکہ جب اسے
معلوم ہوا کہ معاویہ بھی علی کے ماتحت ہو کر مجھ سے لڑنے کیلئے آ جائے گا تو وہ دم بخودرہ گیا
اور اس نے سمجھ لیا کہ لڑائی کرنا میرے لئے مفید نہیں ہوگا۔(۶) خلفاء کی چھٹی علامت سچے خلفاء توحید حقیقی کے علمبردار ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی ہے کہ
يَعْبُدُونَتِي لا يُشْرِكُونَ بي شَيْئًا وہ خلفاء میری عبادت کریں گے اور میرے ساتھ کسی کو
شریک نہیں کریں گے یعنی اُن کے دلوں میں خدا تعالیٰ غیر معمولی جرات اور دلیری پیدا کر
دے گا اور اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں کسی اور کا خوف اُن کے دل میں پیدا نہیں ہوگا۔وہ لوگوں
کے ڈر سے کوئی کام نہیں کریں گے بلکہ اللہ تعالیٰ پر توکل رکھیں گے اور اُسی کی خوشنودی اور
رضا کیلئے تمام کام کریں گے۔یہ معنی نہیں کہ وہ بُت پرستی نہیں کریں گے۔بُت پرستی تو عام
مسلمان بھی نہیں کرتے کجا یہ کہ خلفاء کے متعلق یہ کہا جائے کہ وہ بُت پرستی نہیں کریں گے۔پس یہاں بت پرستی کا ذکر نہیں بلکہ اس امر کا ذکر ہے کہ وہ بندوں سے ڈر کر کسی مقام سے اپنا
قدم پیچھے نہیں ہٹائیں گے بلکہ جو کچھ کریں گے خدا کے منشا اور اُس کی رضاء کو پورا کرنے کیلئے
کریں گے اور اس امر کی ذرا بھی پرواہ نہیں کریں گے کہ اس راہ میں اُنہیں کن بلاؤں اور

خلافة على منهاج النبوة
۱۵۹
جلد دوم
آفات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔دنیا میں بڑے سے بڑا دلیر آدمی بھی بعض دفعہ لوگوں کے ڈر
سے ایسا پہلو اختیار کر لیتا ہے جس سے گو یہ مقصود نہیں ہوتا کہ وہ سچائی کو چھوڑ دے مگر دل میں
یہ خواہش ضرور ہوتی ہے کہ میں ایسے رنگ میں کام کروں کہ کسی کو شکوہ پیدا نہ ہو۔مولوی غلام علی صاحب ایک کٹر وہابی ہوا کرتے تھے۔وہابیوں کا یہ فتویٰ ہے کہ
ہندوستان میں جمعہ کی نماز ہو سکتی ہے لیکن حنفیوں کے نزدیک ہندوستان میں جمعہ کی نماز جائز
نہیں کیونکہ وہ کہتے ہیں جمعہ پڑھنا تب جائز ہو سکتا ہے جب مسلمان سلطان ہو۔جمعہ
پڑھانے والا مسلمان قاضی ہو اور جہاں جمعہ پڑھا جائے وہ شہر ہو۔ہندوستان میں انگریزی
حکومت کی وجہ سے چونکہ نہ مسلمان سلطان رہا تھا نہ قاضی اس لئے وہ ہندوستان میں جمعہ کی
نماز پڑھنا جائز نہیں سمجھتے تھے۔ادھر چونکہ قرآن کریم میں وہ یہ لکھا ہوا دیکھتے تھے کہ جسہ
تمہیں جمعہ کیلئے بلایا جائے تو فورا تمام کام چھوڑتے ہوئے جمعہ کی نماز کیلئے چل پڑو اس لئے
اُن کے دلوں کو اطمینان نہ تھا۔ایک طرف ان کا جی چاہتا تھا کہ وہ جمعہ پڑھیں اور دوسری
طرف وہ ڈرتے تھے کہ کہیں کوئی حنفی مولوی ہمارے خلاف فتویٰ نہ دے دے۔اس مشکل کی
وجہ سے ان کا یہ دستور تھا کہ جمعہ کے روز گاؤں میں پہلے جمعہ پڑھتے اور پھر ظہر کی نماز ادا کر
لیتے اور یہ خیال کرتے کہ اگر جمعہ والا مسئلہ درست ہے تب بھی ہم بچ گئے اور اگر ظہر پڑھنے
والا مسئلہ صحیح ہے تب بھی بچ گئے اسی لئے وہ ظہر کا نام ظہر کی بجائے احتیاطی“ رکھا کرتے
تھے اور سمجھتے تھے کہ اگر خدا نے ہمارے جمعہ کی نماز کو الگ پھینک دیا تو ہم ظہر کو اٹھا کر اس کے
سامنے رکھ دیں گے اور اگر اُس نے ظہر کو رڈ کر دیا تو ہم جمعہ اُس کے سامنے پیش کر دیں
گے۔اگر کوئی احتیاطی“ نہ پڑھتا تو سمجھا جاتا کہ وہ وہابی ہے۔مولوی غلام علی صاحب کا ایک واقعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا
کرتے تھے کہ ایک دفعہ ہم مولوی غلام علی
صاحب کے ساتھ گورداسپور گئے راستہ میں جمعہ کا وقت آ گیا ہم نماز پڑھنے کیلئے ایک مسجد
میں چلے گئے۔آپ کا عام طریق وہابیوں سے ملتا جلتا تھا کیونکہ وہابی حدیثوں کے مطابق عمل
کرنا اپنے لئے ضروری جانتے ہیں اور ان کا عقیدہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی

خلافة على منهاج النبوة
17۔جلد دوم
,,
سنتوں پر عمل کرنا ہر انسان کی نجات کیلئے ضروری ہے۔غرض آپ بھی مولوی غلام علی صاحب
کے ساتھ گئے اور جمعہ کی نماز پڑھی۔جب مولوی غلام علی صاحب جمعہ کی نماز سے فارغ ہو
گئے تو انہوں نے چار رکعت ظہر کی نماز پڑھ لی۔آپ فرماتے تھے کہ میں نے اُن سے کہا
مولوی صاحب! یہ جمعہ کی نماز کے بعد چار رکعتیں کیسی ہیں۔وہ کہنے لگے یہ احتیاطی “ ہے۔میں نے کہا مولوی صاحب آپ تو وہابی ہیں اور عقیدہ اس کے مخالف ہیں پھر احتیاطی“
کے کیا معنی ہوئے ؟ وہ کہنے لگے یہ احتیاطی ان معنوں میں نہیں کہ خدا کے سامنے ہمارا جمعہ
قبول ہوتا ہے یا ظہر بلکہ ان معنوں میں ہے کہ لوگ مخالفت نہ کریں۔تو کئی لوگ اس طرح
بھی کام کر لیتے ہیں جیسے مولوی غلام علی صاحب نے کیا کہ اپنے دل میں تو وہ اس بات پر خوش
رہے کہ انہوں نے جمعہ پڑھا ہے اور اُدھر لوگوں کو خوش کرنے کیلئے چار رکعت ظہر کی نماز بھی
پڑھ لی۔ایک سنی بزرگ کا لطیفہ اسی طرح ایک لطیفہ مشہور ہے۔کہتے ہیں کوئی سنی بزرگ
تھے جو شیعوں کے علاقہ میں رہتے تھے۔ایک دفعہ غربت
کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہو گئے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ بادشاہ کے پاس پہنچ کر مدد کی
درخواست کرنی چاہئے۔چنانچہ وہ اُس کے پاس گئے اور مدد کی درخواست کی۔وزیر نے
اُن کی شکل کو دیکھ کر بادشاہ سے کہا کہ یہ شخص سنی معلوم ہوتا ہے۔بادشاہ نے کہا تمہیں کس
طرح معلوم ہوا ؟ وہ کہنے لگا بس شکل سے ایسا ہی معلوم ہوتا ہے۔بادشاہ کہنے لگا یہ کوئی دلیل
نہیں ، تم میرے سامنے اس کا امتحان لو۔چنانچہ وزیر نے اُن کے سامنے حضرت علی کی بڑے
زور سے تعریف شروع کر دی وہ بزرگ بھی حضرت علیؓ کی تعریف کرنے لگ گئے۔بادشاہ
نے دیکھ کر کہا کہ دیکھا ! تم جو کچھ کہتے تھے وہ غلط ثابت ہوا یا نہیں۔اگر یہ شیعہ نہ ہوتا تو کیا
ضرت علیؓ کی ایسی ہی تعریف کرتا۔وزیر کہنے لگا۔بادشاہ سلامت ! آپ خواہ کچھ کہیں مجھے
یہ کتنی ہی معلوم ہوتا ہے۔بادشاہ نے کہا اچھا امتحان کیلئے پھر کوئی اور بات کرو۔چنانچہ وزیر
کہنے لگا کہو ہر ہر سہ لعنت ، یعنی ابو بکر، عمر اور عثمان پر ( نَعُوذُ بِاللهِ ) لعنت۔وہ بھی کہنے لگ
گیا۔”بر ہر سہ لعنت۔بادشاہ نے کہا آب تو یہ یقینی طور پر شیعہ ثابت ہو گیا ہے۔وہ کہنے لگے

·

آج 10 میں سے 10 باقی