نظامِ آسمانی کی مخالفت اور اس کا پس منظر

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 3

خلافة على منهاج النبوة
۳۹۷
جلد دوم
تو لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ) مولوی عمر الدین نے یہ بات ٹوٹی کنڈی کے دوستوں کو
بتائی۔میں اس بناء پر سخت رنجیدہ اور متنفر ہوا۔عمر بھر اگر چہ مولوی عبد السلام صاحب بڑے
تپاک سے ملتے تھے اور معانقے سے ملتے تھے مگر میرے دل میں بڑی قبض محسوس ہوتی تھی۔بعد میں یہ بھی افواہا سنتا رہا کہ لاہوری جماعت حضرت خلیفہ اول کے گھر والوں کو اپنے ساتھ
ملانے کی جد و جہد کرتی رہتی ہے اور لاہوری لوگ مالی مدد سے تالیف کرتے رہتے ہیں میری
ساری ہی عمران سے متنفر گزری ہے۔‘۱۸۰
۱۹۲۶ء میں میاں عبد الوہاب کی طرف سے مجھ پر عبد الحئی مرحوم کو زہر دینے اور عیش
پرستی کرنے کا الزام لگایا گیا اس بارہ میں ملک عزیز احمد صاحب رضاعی رشتہ دار حضرت خلیفہ
اول وا تالیق میاں عبد الوہاب صاحب ( جن کو ان کی ماں نے اتالیق مقرر کیا تھا ) کی گواہی
ہے کہ:۔۱۹۲۶ء میں میاں عبدالوہاب نے حضور پر مندرجہ ذیل الزام لگائے۔میاں عبد الحئی کو زہر دے دی۔آپا امتہ الحئی صاحبہ کی شادی سیاسی نوعیت سے کی گئی ( یعنی خلیفہ بننے کے لئے۔گو یا خلیفہ
پہلے بن گئے شادی بعد میں ہوئی۔)۔آپ معاذ اللہ عیش پرست ہیں اور کہا آپ قادیان سے باہر رہتے ہیں آپ کو حالات کا
کیا پتہ ہو۔اس کے علاوہ میری اپنی شہادت ہے کہ ۱۹۲۷ ء۔۱۹۲۶ء میں مباہلہ والے جب گند
اُچھال رہے تھے تو علی محمد اجمیری اور عبد الوہاب مل کر وہاں گئے اور ان کو ایک خط لکھ کر بھجوایا
کہ آپ خلیفہ ثانی کے متعلق جو چاہیں لکھیں ہمارے خلاف کچھ نہ لکھیں۔انہوں نے خط لکھ کر
ایک لڑکے کو دے دیا کہ آپ تسلی رکھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔اس لڑکے نے جو مدرسہ احمدیہ
میں پڑھتا تھا وہ خط مع جواب لا کر مجھے دے دیا۔مولوی علی محمد اجمیری نے مجھے لکھا ہے کہ وہ
تو بے شک گئے تھے مگر میاں عبدالوہاب اس میں شامل نہ تھے مگر میرا حافظہ اس کی تردید کرتا
ہے۔مدرسہ احمدیہ کے لڑکوں نے جو اس وقت ہوشیاری سے مباہلہ والوں کے مکان کی نگرانی

خلافة على منهاج النبوة
۳۹۸
جلد دوم
کرتے تھے مجھے بتایا کہ انہوں نے ان دونوں کو ان کے مکان کے سامنے کھڑا دیکھا تھا اور
انہوں نے ایک خط زاہد کی طرف ایک لڑکے کے ہاتھ بھجوایا ( زاہد مولوی عبد الکریم
مباہلہ والے کا چھوٹا بھائی تھا) اور اس لڑکے نے مجھے لا کر دے دیا اسی طرح اس کی تردید
مرزا عبدالحق صاحب امیر جماعت سابق صوبہ پنجاب کے ایک لڑکے مرزا محمد طاہر کے خط
سے بھی ہوتی ہے جو زاہد کے بھانجے ہیں اور جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ :
وو
میاں عبدالوہاب اور زاہد کے آپس میں فتنہ مستریاں‘ سے پہلے بڑے گہرے
تعلقات تھے ( میں بھی اس کا ذاتی گواہ ہوں۔زاہد چونکہ چھوٹا ہوتا تھا ہمارے گھر میں آیا کرتا
تھا میری بیویاں اُس سے پردہ نہیں کرتیں تھیں اُس کی بہن بھی ہمارے گھر میں رہتی تھی اس
لئے مجھے ذاتی طور پر علم ہے کہ زاہد سے میاں عبدالوہاب کے بڑے گہرے تعلقات تھے اور
میاں عبدالوہاب اس سے اکثر ملتا رہتا تھا )
پھر مرزا محمد طاہر لکھتے ہیں کہ :۔زاہد سے میاں عبدالوہاب نے حضور کے خلاف باتیں کی تھیں جس پر زاہد بھی حضور
کے خلاف ہو گیا۔زاہد کو اب شکایت یہ تھی کہ جس آدمی نے پہلے حضور کے خلاف باتیں کی
تھیں اور فتنہ کی اصل جڑھ تھی وہ تو حضرت خلیفہ اول کا لڑکا ہونے کی وجہ سے بچ گیا اور وہ
پھنس گیا۔اسی طرح ڈاکٹر محمد منیر صاحب سابق امیر جماعت احمد یہ امرتسر کی شہادت سے بھی ظاہر
ہے کہ ۱۹۲۸ء۔۱۹۲۷ء میں میاں عبد المنان اور مولوی علی محمد اجمیری ان سازشوں میں
شریک تھے چنانچہ وہ لکھتے ہیں۔ڈاکٹر محمد منیر صاحب کی شہادت غالبا ۱۹۲۷ء یا ۱۹۲۸ ء میں جب مباہلہ
روالوں کا فتنہ زور پر تھا ایک دن اس سلسلہ
میں مباہلہ والوں نے ایک اشتہار حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ کی ہجو میں بڑی موٹی موٹی
سرخیوں کے ساتھ شائع کیا جس میں حضور کے اخلاق پر ذاتی حملے کئے ہوئے تھے۔اس دن
مولوی علی محمد صاحب اجمیری اور میاں عبد المنان صاحب عمر اور میں ( راقم ) اکٹھے جا ر ہے

خلافة على منهاج النبوة
۳۹۹
جلد دوم۔وہ
تھے کہ بازار میں اس قسم کا ایک اشتہار ہمیں بھی ملا۔میں تو اسے پڑھ کر دم بخود ہو کر رہ گیا۔میرے ہاتھ سے یہ اشتہار مولوی علی محمد صاحب اجمیری نے لے لیا اور میاں عبدالمنان
صاحب اور مولوی علی محمد صاحب اجمیری نے اس کو اکٹھا دیکھنا شروع کیا لیکن جوں جوں
اشتہار کو پڑھتے جاتے تھے وہ ساتھ ساتھ عبارت پڑھتے اور ہنستے جاتے تھے مجھے اُن کا یہ فعل
طبعا بُرا معلوم ہوا کیونکہ اپنے کسی بھی عزیز اور قابل عزت اور احترام بزرگ کے متعلق
ایسے گندے الفاظ پڑھ کر کوئی بھی شریف آدمی بننے کی بجائے نفرت اور غصہ کے جذبات کا
اظہار کرتا۔مجھ سے ان کی یہ حرکت گوارا نہ ہوئی اور میں نے ان سے یہ اشتہار چھین لیا اور کہا
کہ یہ نسی کا کونسا موقع ہے۔اشتہار پڑھ کر ہمارے دل رنجیدہ ہیں اور آپ کو ہنسی آتی ہے
جس پر وہ خاموش ہو گئے ممکن ہے ان کی جنسی اس اشتہار کے لکھنے والے کے متعلق حقارت کی
ہنسی ہولیکن جو اثر اُس وقت مجھ پر ہوا وہ یہی تھا کہ میں نے ان کی ہنسی کو اس قدر بُرا منایا کہ
اس کا اثر اب تک میری طبیعت پر رہا اور محو نہیں ہوا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔اب جبکہ
موجودہ فتنہ منافقین کا اُٹھا ہے تو میرے اس تاثر کی تصدیق ہوگئی ہے کہ اُس وقت کی مولوی
علی محمد صاحب اجمیری اور میاں عبدالمنان صاحب کی ہنسی ایک نفرت ، بدگمانی اور حقارت کا
بیج تھا حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی ذات کے متعلق جو آج ایک مکروہ اور بدنما
درخت کی شکل بن کر جماعت کے سامنے ظاہر ہو گیا ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
خاکسار ڈاکٹر محمد منیر امرتسری
غرض جو بات مجھے یاد تھی اُس کی تصدیق ڈاکٹر محمد منیر صاحب کی شہادت سے بھی ہوگئی
اور مرز امحمد طاہر صاحب ابن عبد الحق صاحب کی شہادت سے بھی ہو گئی جو کہ زاہد کا بھانجا ہے۔۱۹۲۹ء میں مولوی محمد اسماعیل غزنوی نبیره ۱۸۸ حضرت خلیفہ اول اور بھانجا میاں
عبدالوہاب وعبدالمنان نے ( جس کی خط و کتابت عبدالمنان کے کاغذوں میں جنہیں و
اور مینٹل (ORIENTAL) کمپنی میں جس کا وہ پریذیڈنٹ بنایا گیا تھا چھوڑ کر چلا گیا تھا مل گئی
ہے ) میاں عبد السلام وعبد الوہاب سے مل کر ایک میٹنگ کی اور اس میں بقول ایک معتبر شاہد
کے خلافت ثانیہ کے خلاف جھوٹے الزام لگانے کی سکیم بنائی۔مجھے وقت پر یہ خبر مل گئی اور

خلافة على منهاج النبوة
۴۰۰
جلد دوم
میں نے شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی اور درد صاحب مرحوم کو مقر ر کیا کہ وہ مخبر کے ساتھ مل
کر خفیہ طور پر ان کی سکیم سنیں۔چنانچہ عرفانی صاحب کی شہادت ہے کہ ان لوگوں نے آپس
میں باتیں کیں کہ جتنے مالی الزام خلیفہ ثانی پر لگائے گئے ہیں ان میں سے کوئی بھی کارگر ثابت
نہیں ہوا اور نہ ان کا کوئی ثبوت ملتا ہے اس لئے اب ان پر اخلاقی الزام لگانے چاہئیں۔مخبر کا بیان ہے کہ اخلاقی الزام کی تشریح بھی انہوں نے کی تھی کہ مولوی عبد السلام
صاحب کی ایک بیوی جو حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی لڑکی تھیں اور اپنے والد کی طرف
سے کئی دفعہ دعا کے خط لے کر میرے پاس آیا کرتی تھیں ان کو بھیجا جائے جب ان کے لئے
خلیفہ ثانی دروازہ کھول دیں تو باقی پارٹی کمرہ میں گھس جائے اور شور مچادے کہ ہم نے ان کو
ایک غیر محرم عورت کے ساتھ دیکھا ہے اور تمام لوگوں کو کمرہ میں اکٹھا کر لیں۔ہم اس مخبر کی
روایت کی قطعی تصدیق نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ایک راوی ہے ہاں صرف شیخ یعقوب علی صاحب
کی گواہی کی تصدیق کر سکتے ہیں کیونکہ اس کے ایک وہ بھی راوی ہیں اور دوسرا راوی مخبر بھی
ہے اس پارٹی کے ممبر جن کی سازش شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے سنی۔شیخ صاحب کے
بیان کے مطابق میاں عبد السلام صاحب ، میاں عبدالوہاب صاحب اور مولوی محمد اسماعیل
صاحب غزنوی تھے۔۱۹۳۰ء میں میر محمد اسحق صاحب نے مجھ سے ذکر کیا کہ میاں منان کہتے ہیں کہ ہمارے
خاندان کو گرانے کی کوشش کی جاتی ہے اور ہماری جائیداد کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ابھی وہ ہزاروں آدمی زندہ ہے جو قادیان میں جانے والا ہے انہوں نے حضرت
خلیفہ اول کا کچا مکان دیکھا ہوا ہے اس کے مقابلہ میں حضرت صاحب نے ہم کو ورثہ میں پانچ
گاؤں اور قادیان کا شہر دیا تھا گویا حضرت خلیفہ اول کی جائیداد ہماری جائیداد کا ہیں
ہزارواں حصہ بھی نہ تھی اب کیا وہ ہیں ہزارواں حصہ جائیداد بھی ہم نے کھانی تھی۔۱۹۳۰ء میں چوہدری ابوالہاشم صاحب نے مجھے اپنی مرحومہ بیٹی کا جو مولوی عبد السلام
صاحب کی بیوی تھیں ایک خط بھجوایا جو بنگالی میں تھا اور اس میں لکھا تھا کہ خاندان حضرت
خلیفہ اول میں ہر وقت خلافت ثانیہ سے بغاوت کی باتیں ہوتی رہتی ہیں مگر افسوس ہے کہ وہ

خلافة على منهاج النبوة
۴۰۱
جلد دوم
خط میرے پاس محفوظ نہیں رہا۔شاید قادیان میں ہی رہ گیا ہے۔ستمبر ۱۹۳۰ء میں پیغامیوں کی طرف سے یہ الزام لگایا گیا کہ ناصر احمد کو ولی عہد مقرر
کرنے کا پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے۔19
۱۹۵۶ء کی مجلس مشاورت کے وقت بھی یہی بات میاں عبدالمنان نے کہی۔چنانچہ
چوہدری انور حسین صاحب ایڈووکیٹ وامیر جماعت احمد یہ شیخو پورہ تحریر کرتے ہیں کہ :۔د گزشته مشاورت کے موقع پر مجھے میاں عبد الرحیم احمد کے مکان پر رہنے کا اتفاق
ہوا۔شیخ بشیر احمد صاحب، ڈاکٹر محمد یعقوب خان صاحب بھی وہیں مقیم تھے۔میاں عبدالمنان
اکثر اس مکان پر رہتے تھے اور ناشتہ اور کھانے کے وقت بھی وہیں ہوتے تھے۔میں
مشاورت کی مالی سب کمیٹی کا ممبر تھا اور میاں عبدالمنان بھی اس سب کمیٹی کے اجلاس میں
شریک ہوتے تھے اس اجلاس میں میں اور مولوی عبد المنان اکٹھے ہی گئے رستہ میں میاں
عبدالمنان نے کہا کہ لاکھوں کا بجٹ مالی سب کمیٹی کے سامنے رکھا ہی نہیں جاتا اس کا حساب
کتاب جماعت کے سامنے لایا ہی نہیں جاتا۔میری دریافت پر میاں عبدالمنان نے کہا کہ یہ
جماعتی کاروبار یا تجارت کے متعلق ہے میں اس پر چوکس ہوا۔مالی سب کمیٹی کا اجلاس آدھی
رات کے قریب ختم ہوا اور واپس ہوئے غالباً دوسرے دن دو پہر کے وقت میاں عبدالمنان
نے پھر ایسی ہی گفتگو شروع کی اور کہا کہ باہر سے آنے والے لوگوں کو کیا معلوم کہ یہاں کیا
ہورہا ہے۔یہاں سخت پارٹی بازی ہے۔پھر مکرم میاں ناصر احمد صاحب کے متعلق ولی عہد کے
لفظ کہے اور پھر کہا کہ وہ کو کین 19A استعمال کرتے ہیں میں نے کہا کہ قطعاً غلط ہے اور وہ
بضد رہا۔میری طبیعت پر اس گفتگو کا یہ اثر تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ یہاں قیام کرنے میں میں
نے غلطی کی ہے اور میرا یہ احساس تھا کہ اگر کوئی دوست مجھے یہاں ملنے کیلئے بھی آئے اور تھوڑا
وقت بھی ٹھہرے تو وہ بھی بُرا اثر قبول کریں گے۔(خاکسار محمد انور حسین ۱۹۵۶ء -۹-۱۴)
پھر محمد یوسف صاحب بی ایس سی سابق افسر کویت کی گواہی ہے کہ ۱۹۳۱ء میں مولوی
عبدالوہاب عمر خلیفہ ثانی پر گندے الزامات لگاتے رہے چنانچہ وہ لکھتے ہیں :۔د میں نے ۱۹۲۹ ء میں بیعت کی تھی۔اس کے ایک دو سال بعد یا اسی دوران میں

خلافة على منهاج النبوة
۴۰۲
جلد دوم
میرے والد صاحب مجھے مولوی ظفر اقبال صاحب (سابق پرنسپل اور مینٹل کالج لاہور ) کے
پاس لے گئے (جن کے والد احمدی تھے اور جو ڈاکٹر ریاض قد میر صاحب جو لاہور کے مشہور
سرجن ہیں ان کے بڑے بھائی ہیں ) اور انہیں کہا کہ میرا بیٹا احمدی ہو گیا ہے اسے سمجھایا
کریں میں بہر حال والد صاحب کے کہنے پر مولوی ظفر اقبال صاحب سے ملتا رہا۔انہوں نے سلسلہ کے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی البتہ ایک دفعہ مجھے کہنے لگے کہ بڑے مرزا
صاحب تو یقیناً بڑے اچھے آدمی تھے لیکن آپ کے موجودہ امام پر کئی گندے الزامات ہیں
اور یہ کہ میں آپ کو اس کے ثبوت میں عینی شاہد دے سکتا ہوں میں نے کہا کہ مولوی صاحب
آپ کو وہ بات کہنے کا اسلام مجاز نہیں بناتا جس کے آپ عینی شاہد نہیں۔جب آپ کی بات ہی
اصول کے خلاف ہے تو عینی شاہد مہیا کرنے کیلئے مطالبہ کر نا غلط ہے یہ بات یہیں ختم ہو گئی۔میرا ہمیشہ سے یہی تاثر رہا ہے کہ وہ عینی شاہد جس کا مولوی صاحب ذکر کرتے تھے
میاں عبد الوہاب عمر تھے میں حتمی طور پر یہ بات نہیں کہہ سکتا لیکن کئی باتوں اور حالات کی وجہ
سے میرا تا ثر یہی رہا ہے۔(خاکسار محمد یوسف ۱۹۵۲ء۔۱۱۔۱۱)
اسی کی تصدیق شیخ محمد اقبال صاحب مالک بوٹ ہاؤس کوئٹہ کی شہادت سے بھی ہوتی
ہے چنانچہ شیخ صاحب لکھتے ہیں۔شیخ محمد اقبال صاحب تاجر کوئٹہ کی شہادت چوہدری برکت علی مرحوم جو مکتبہ
اُردو اور ماہنامہ ”ادب لطیف“
لاہور کے مالک تھے گرمیاں گزار نے اکثر کوئٹہ آتے رہتے تھے ان کے ہمراہ ایک اور
غیر احمدی دوست ہوا کرتے تھے جو محکمہ تعلیم پنجاب سے تعلق رکھتے تھے یہ ہر دوا حباب میرے
ایک غیر احمدی نوجوان کے گھر اکثر آتے رہتے تھے جو محکمہ ریلوے میں آفیسر ہیں۔وہیں
میری ان سے کبھی کبھا ر ملاقات ہوتی۔چوہدری صاحب مرحوم سے مذہبی گفتگو کا سلسلہ اکثر
چلا کرتا تھا وہ مجلس احرار کے سرگرم رکن تھے اور اُن کی باتوں سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ
احراریوں کی سرگرمیوں میں باقاعدگی سے حصہ لیتے اور انکی بڑی مالی امداد بھی کرتے تھے۔احمدیت کے خلاف گونا گوں تعصب رکھتے۔اُن کے لہجہ میں طنز کا پہلو نمایاں ہوتا اور بار

خلافة على منهاج النبوة
۴۰۳
جلد دوم
بار کہتے کہ ہمیں کیا بتاتے ہو ہم تو آپ کی جماعت کے اندرون سے اچھی طرح واقف ہیں۔غالبا ۱۹۴۳ء کی گرمیوں کا ذکر ہے کہ دورانِ گفتگو میں حسب معمول چوہدری برکت علی
نے متذکرہ بالا ہر دو غیر احمدی احباب کی موجودگی میں مجھے مخاطب کرتے ہوئے طنزاً کہا
کہ تم ابھی بچے ہو تمہیں ابھی اپنی جماعت کے اندرون کا علم نہیں ہوا۔تمہاری جماعت کے
سر کر وہ لوگ ہم سے پوشیدہ ملتے رہتے ہیں اور اہل قادیان کے اندرونی حالات ہم کو بتاتے
رہتے ہیں جس سے مرزائیت کی سچائی ہم پر خوب واضح ہو چکی ہے۔میں نے اُن سے کہا
اگر آپ جھوٹ بول کر اپنا ایمان ضائع نہیں کر رہے ہیں تو مجھے ان سرکردہ احمدیوں کے نام
بتائیں جو آپ کو پوشیدہ ملتے ہیں اور اگر بہت سی راز کی باتوں سے آپ پر سچائی آشکار ہو چکی
ہے تو چند ایک ہمیں بھی بتائیں تا کہ ہم اس سچائی سے محروم نہ رہ جائیں لیکن وہ اس سوال سے
کتراتے اور نام نہ بتاتے صرف اتنا کہتے کہ وہ لوگ تمہاری جماعت میں بڑی عزت کی نگاہ
سے دیکھے جاتے ہیں لیکن ان سے بہت بے انصافی کا برتاؤ ہوا ہے وہ قادیان میں بہت تنگ
ہیں۔ان کے حقوق کو پامال کیا گیا ہے اور اپنی تنگدستی اور پریشانیوں کی ہم سے شکایت
کرتے ہیں اور ہم سے مالی امداد بھی طلب کرتے رہتے ہیں پھر کچھ توقف کے بعد کہنے لگے
کہ وہی لوگ ہمیں بتاتے ہیں کہ قادیان بھر میں دوشخص بھی ایسے نہیں ملیں گے جو دل
موجودہ خلیفہ سے خوش ہوں۔ڈر کے مارے گو ظا ہر طور پر اب تک مخالفت نہیں ہوئی لیکن
جہاں بھی موقع ملتا ہے لوگ خفیہ مجالس کر کے موجودہ خلیفہ کے خلاف غم وغصہ کا اظہار کرتے
رہتے ہیں۔ނ
آجکل بھی وہ ” نوائے پاکستان میں اعلان کر رہے ہیں کہ جماعت کا اکثر حصہ
خلیفہ ثانی سے بیزاری کا اظہار کر رہا ہے۔وہ کذاب اور جھوٹا یہاں آکر دیکھے اور جتنے لوگ
یہاں بیٹھے ہیں ان کا دسواں حصہ ہی اپنی طرف دکھا دے۔دسواں نہیں ہزارواں حصہ ہی
دکھا دے۔ہمارے اندازہ کے مطابق اس وقت جلسہ میں عورتوں اور مردوں کی تعداد ساٹھ
ہزار ہے وہ ساٹھ آدمی ہی مبائعین میں سے اپنے ساتھ دکھا دے)
پھر کہا اب تو نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ حال میں قادیان میں ایک جلسہ عام

خلافة على منهاج النبوة
۴۰۴
جلد دوم
ہوا ہے جس میں اہل قادیان نے متفقہ طور پر خلیفہ صاحب کی اقتداء کے خلاف نکتہ چینی کی ہے
اور صدائے احتجاج بلند کی ہے (لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ )
میں خاموشی سے سنتا رہا اس کے بعد چوہدری صاحب کہنے لگے کہ تمہاری جماعت کے
بزرگوں کے ذاتی کیریکٹر کے متعلق بھی ہمیں اطلاعات ملتی رہتی ہیں اور کچھ بزرگوں کے
خلاف الزام بھی لگائے۔اس پر میری غیرت نے اور کچھ سننا گوارا نہیں کیا اور میں نے
نہایت جوش میں دوسرے ہر دو غیر احمدی احباب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوستو ! ہمارا
اپنا مکان قادیان میں ہے اور میں اور میرا خاندان ایک لمبے عرصہ تک وہاں مقیم رہے ہیں ہم
بھی وہاں کے تمام حالات سے واقف ہیں لیکن میں عینی شاہد ہونے کی حیثیت سے چوہدری
صاحب کے تمام الزامات اور غلط واقعات کی تردید کرتا ہوں اور اس کے جواب میں یہی
کہتا ہوں کہ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِینَ۔اور اب میں یہ کہتا ہوں کہ اگر چوہدری صاحب ان
نام نہا د سر کردہ احمدیوں کے نام نہیں بتائیں گے جو نہ صرف منافق ہیں اور خفیہ طور پر احرار
سے ملتے ہیں بلکہ اپنے کذب اور جھوٹ کو راز کی باتیں بتا کر ان کے عوض جماعت کے
شدید دشمنوں کے سامنے کاسہ گدائی لئے پھرتے ہیں تو میں یہ کہنے پر مجبور ہونگا کہ یہ سب
کذب اور افتراء چوہدری صاحب جیسے اور ان جیسے دیگر دشمنانِ احمدیت کے اپنے گھڑے
ہوئے ہیں اور خواہ مخواہ احمدیوں کو بدنام کرتے پھرتے ہیں۔اس پر یکلخت چوہدری برکت
علی صاحب نے کہا کہ ” وہ آپ کے خلیفہ اول کےلڑکے مولوی عبدالوہاب ہیں“۔حضور مجھے اُس وقت ہر گز یقین نہیں آیا تھا کہ مولوی عبد الوہاب صاحب کے متعلق جو
باتیں چوہدری برکت علی نے کی ہیں وہ سچ ہیں بلکہ یہی سمجھتا رہا کہ ان پر افتراء کیا جا رہا ہے
ور چونکہ تحقیق کے بغیر کسی پر عائد شدہ الزام کو پھیلانا اسلام میں ممنوع ہے میں آج تک
خاموش رہا ہوں آج تیرہ سال کے بعد اس واقعہ کو حلفیہ طور پر بیان کر کے اپنے فرض سے
سبکدوش ہوتا ہوں“۔۲۰
ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ۱۹۳۲ء۔۱۹۳۱ء میں احمد یہ ہوسٹل کی رہائش کے زمانہ میں
میاں عبد الوہاب احمد یہ بلڈنکس میں جاتے اور مولوی محمد علی صاحب سے ملا کرتے تھے اور

خلافة على منهاج النبوة
۴۰۵
جلد دوم
ان سے امداد بھی لیتے تھے جیسا کہ ملک عبد الرحمن صاحب خادم کی گواہی سے ظاہر ہے جو
ہمارے پاس محفوظ ہے اور جسمیں انہوں نے لکھا ہے کہ :۔اگر چہ ۱۹۲۶ء سے لے کر آج تک مولوی عبد الوہاب صاحب کو ایک مرتبہ بھی
منافقانہ خیالات کے میرے سامنے اظہار کی جرات نہیں ہوئی لیکن میں اچھی طرح سے جانتا
ہوں کہ ان کی یہ بیماری نئی نہیں بلکہ جس زمانہ میں ہم کالج میں پڑھتے اور احمد یہ ہوٹل لاہور
میں رہتے تھے تو وہ اُن دنوں بھی احمد یہ بلڈنگ میں جاتے اور مولوی محمد علی صاحب سے ملا
کرتے تھے اور ان سے مالی امداد بھی لیا کرتے تھے حالانکہ صدرانجمن احمدیہ کی طرف سے
ان کو بہت کافی مالی امداد با قاعدہ ملتی تھی یہ ۱۹۳۲ء۔۱۹۳۱ء کی بات ہے“۔اسی کی تائید شیخ محمد اقبال صاحب تاجر کوئٹہ کے بیان سے بھی ہوتی ہے جس کو ابھی بیان
کیا گیا ہے اور جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مکتبہ اُردو اور ماہنامہ 'ادب لطیف لاہور کے
مالک چوہدری برکت علی مرحوم نے اُن سے کہا کہ تمہاری جماعت کے سرکردہ لوگ ہم سے
پوشیدہ ملتے رہتے ہیں اور اہل قادیان کے اندرونی حالات ہم کو بتاتے رہتے ہیں۔جب
میں نے اصرار کیا کہ بتائیں وہ کون لوگ ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ وہ تمہاری جماعت میں
بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھتے جاتے ہیں مگر وہ قادیان میں بہت تنگ ہیں ، ان کے حقوق کو
پامال کیا گیا ہے اور اپنی تنگدستی اور پریشانیوں کی ہم سے شکایت کرتے ہیں اور ہم سے مالی
امداد بھی طلب کرتے رہتے ہیں۔اور آخر میں مولوی عبدالوہاب کا نام لیا۔ان گواہیوں سے ظاہر ہے کہ مولوی عبد الوہاب صاحب اپنی تنگدستی اور پریشانیوں کی
غیروں سے شکایت کرتے رہے اور یہ پرو پیگنڈا کرتے رہے کہ ان کی کوئی مالی امداد نہیں کی
جاتی حالانکہ یہ بالکل جھوٹ تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام ۱۹۰۸ء میں فوت ہوئے تھے اور حضرت خلیفہ اول
۱۹۱۴ء میں فوت ہوئے گویا حضرت خلیفہ اول کی وفات پر بیالیس سال اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی وفات پر اڑتالیس سال گزر چکے ہیں جو حضرت خلیفہ اول کی وفات کے
عرصہ !
صہ سے یقیناً زیادہ ہے۔اس عرصہ میں سلسلہ کی طرف سے جو دونوں خاندانوں کو امداد

خلافة على منهاج النبوة
۴۰۶
جلد دوم
دی گئی ہے اس کا میں نے حساب نکلوایا ہے جو پچیس سال گزشتہ کا مل چکا ہے کیونکہ کچھ
ریکارڈ قادیان رہ گیا ہے۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے
خاندان کو ۲۵ سال کے عرصہ میں نوے ہزار ایک سو بیس روپیہ دیا گیا اور حضرت خلیفہ اوّل
کے خاندان کو جو بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خادم تھے اس عرصہ میں نوے ہزار
دو سو نوے روپیہ ملا ہے یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان سے جن کے افراد
زیادہ تھے حضرت خلیفہ اول کے خاندان کو ایک سو ستر روپیہ زیادہ ملا اور ابھی وہ رقمیں الگ
ہیں جو میں دیتا رہا۔مگر باوجود اس کے یہ پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے کہ حضرت خلیفہ اول کے
خاندان کو گرایا جا رہا ہے اور ان کی مدد نہیں کی جارہی۔جب اس کے ساتھ یہ بات بھی ملائی
جائے کہ اس چھپیں سال میں میں نے چندے کے طور پر ۴۵ ہزار کی رقم دی ہے اور پچھلے سال
قریباً ڈیڑھ لاکھ کی زمین انجمن کو دی ہے تو اس کے معنی یہ بنتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے خاندان کو ایک کوڑی بھی نہیں ملی بلکہ انہوں نے بغیر کوئی پیسہ لئے صدر انجمن
احمدیہ کی خدمت کی ہے اور اس کو ایک بڑی بھاری رقم دی ہے اور اس کے علاوہ تحریک جدید
کو میں نے تین لاکھ روپیہ دیا ہے۔۱۹۳۶ء میں کیپٹن نواب دین صاحب دار الفضل ربوہ کی گواہی کے مطابق شیخ
محمد سعید صاحب نے جو آجکل صو بیدار میجر کے عہدہ سے ریٹائرڈ ہو کر لاہور میں مقیم ہیں ان
کے پاس بیان کیا کہ ڈلہوزی میں میاں عبد الوہاب، شیخ مولا بخش صاحب لائکپوری اور ڈاکٹر
بشارت احمد صاحب کی اُن مجالس میں موجود ہوتے تھے جن میں وہ خلیفہ ثانی پر گندے
الزامات لگاتے تھے اور اُن لوگوں کی ہاں میں ہاں ملایا کرتے تھے۔۱۹۴۰ء میں شیخ عبد الرحیم صاحب پراچہ کی گواہی کے مطابق مولوی حبیب الرحم
لدھیانوی کے والد مولوی محمد زکریا صاحب نے یہ انکشاف کیا کہ مولوی عبدالوہاب صاحب
ان کے ایجنٹ اور منجر ہیں چنانچہ پراچہ صاحب لکھتے ہیں :۔مکرم شیخ عبدالرحیم صاحب پراچہ کی شہادت بہت عرصہ ہوا احمد یہ ہوشل
لاہور مزنگ کے علاقہ میں

خلافة على منهاج النبوة
۴۰۷
جلد دوم
نواب صاحب بہاولپور کی کوٹھی میں جس کا نام مجھے یقینی طور پر یاد نہیں رہا ( غالباً الفیض
تھا ) میرے بڑے بھائی میاں فضل کریم صاحب پراچہ بی اے ایل ایل بی سپر نٹنڈنٹ ہوسٹل
تھے حضور لا ہور تشریف لائے تو ہوسٹل میں ہی قیام فرمایا۔میں بھی لاہور میں تھا ایک دن
حضور باہر تشریف لے گئے اور حضور کے کمرہ میں کوئی نہ تھا تو مولوی عبد الوہاب اُس کمرہ
میں گئے اور حضور کے کاغذات دیکھنے لگ گئے۔بھائی فضل کریم صاحب نے دیکھ لیا اور
انہوں نے اُن سے بہت سختی کی اور حضور کی خدمت میں بھی بعد میں عرض کر دیا۔اب مجھے یاد
نہیں اُس وقت میں ہوسٹل میں تھا یا بعد میں بھائی صاحب نے بتایا وہ بہت غصے میں تھے اور
کہتے تھے ان کا پیغامیوں سے تعلق ہے اور اس ضمن میں تلاشی لے رہے تھے۔انہوں نے
مولوی عبد الوہاب کی سخت بے عزتی کی جو مجھے ناگوارگزری کیونکہ بھائی صاحب نے حضور
سے عرض کر دیا تھا اور حضور نے ستاری سے کام لیا۔مجھے محض حضرت خلیفہ اول کے مقام اور
بھیروی اور ہمارے بزرگوں کے محسن ہونے اور اکثر بھیرہ کے لوگوں کے ان کے ذریعہ
جماعت میں داخل ہونے کی وجہ سے بھائی صاحب پر افسوس ہوا کہ حضور نے تو ستاری کی
اور وہ ان کو ننگا کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ جنگ سے پہلے اور جنگ شروع ہونے کے
زمانہ میں جو اغلباً ۱۹۳۷ء۔۱۹۳۸ء اور ۱۹۳۹ء تھا میں کاروبار کے سلسلہ میں شملہ جاتا رہا۔پہلی دفعہ وہاں میں مسلم یا دہلی مسلم ہوٹل میں ) صحیح نام یاد نہیں ) ٹھہرا اور پھر دوسری مختلف
جگہوں پر ٹھہرا۔میرا قالین کا کاروبار تھا اور قالین کے ایرانی بیو پاری مال لے کر اس ہوٹل
میں ٹھہر تے تھے جس کی وجہ سے اکثر اس ہوٹل میں جانا پڑتا تھا۔ہوٹل کے مالک دہلی میں
ریلوے اسٹیشن پر مسلم ریفریشمنٹ روم کے کنٹریکٹر بھی تھے اور ان
کا مینیجر منظور حسین یا احمد
ہوتا تھا مجھے سنہ صحیح یاد نہیں مگر مندرجہ بالا اوقات کے دوران میں ایک دن اس ہوٹل کے
کھانے کے کمرے میں چائے یا کھانا کھا رہا تھا تو وہاں ایک سفید ریش معمر مولوی صاحب بھی
بیٹھے ہوئے تھے اب یاد نہیں کہ مولوی عبد الوہاب صاحب وہاں مجھ سے پہلے بیٹھے ہوئے تھے
یا بعد میں آئے اُن سے وہاں ملاقات ہوئی۔میں اپنے ساتھی کے ساتھ مصروف رہا مولوی
عبدالوہاب صاحب فارغ ہو کر چلے گئے اور میں وہاں بیٹھا رہا۔مینیجر ہوٹل منظور صاحب جن

خلافة على منهاج النبوة
۴۰۸
جلد دوم
سے میری بے تکلفی تھی آکر پاس ہی بیٹھ گئے اُن سفید ریش مولوی صاحب نے جو نہیں جانتے
تھے کہ میں احمدی ہوں۔( مگر منظور صاحب کو میرا اچھی طرح علم تھا ) مولوی عبدالوہاب
صاحب کا ان کے چلے جانے کے بعد ذکر شروع کر دیا کہ یہ فلاں آدمی ہیں اور یہ ہمیں خبریں
دیتے ہیں اور ہمیں انہی لوگوں سے مرزائیوں کے راز معلوم ہوتے ہیں اور کہا کہ ( مجھے صحیح
یا دنہیں آج یا کل) یہ چوہدری افضل حق کے پاس بھی آئے تھے۔(اُن دنوں چوہدری
افضل حق صاحب شملہ میں تھے ) اور بھی گفتگو ہوئی۔مگر اب اتنا عرصہ گزرنے کے بعد یاد نہیں
مگر وہ الفاظ یا مفہوم جن سے مولوی صاحب کا احراریوں سے تعلق ظاہر ہوتا تھا اور پھر
خلیفہ اول کی اولاد کس طرح بھول سکتے ہیں سخت صدمہ ہوا۔میں نے کسی رنگ میں بعد میں
مولوی صاحب سے خود چوہدری افضل حق صاحب سے ملاقات کی تصدیق بھی کروالی۔پیغامیوں
سے ان کے تعلقات کا کئی دفعہ سن چکا تھا مگر یہ الفاظ رنج دہ تھے۔منظور صاحب نے میرے
ساتھ تعلقات کی وجہ سے ان سفید ریش مولوی صاحب کو یہ نہ بتایا کہ یہ احمدی ہیں بلکہ
مسکراتے رہے اور انہیں نہ ٹو کا۔جب وہ مولوی صاحب چلے گئے تو مجھے بتایا کہ یہ
مولوی حبیب الرحمن صاحب لدھیانوی احراری لیڈر کے والد ہیں۔بعد میں دوسروں سے
بھی تصدیق ہوگئی کہ یہ مولوی حبیب الرحمن صاحب کے والد ہیں کیونکہ پھر کئی دفعہ ملنے کا
موقع ملا۔میں ان الفاظ پر جو مولوی حبیب الرحمن صاحب کے والد نے کہے تھے حرف بحرف حلف
نہیں اُٹھا سکتا مگر میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مولوی
حبیب الرحمن صاحب کے والد صاحب نے جن کا نام مجھے یاد نہیں اس مفہوم کے الفاظ کہے
تھے کہ مولوی عبد الوہاب صاحب احراریوں کے مخبر ہیں اور آج یا کل بھی (شملہ میں )
چوہدری افضل حق صاحب کے پاس آئے تھے۔۲۲
پراچہ صاحب نے جلسہ سالانہ پر شہادت دیتے ہوئے بتایا کہ جب الفضل میں میرا یہ
خط شائع ہوا تو اُس وقت مجھے اُن سفید ریش معمر مولوی صاحب کا جو وہاں بیٹھے ہوئے تھے
نام یاد نہیں تھا اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ ان کا نام مولوی محمد ذکریا تھا اور میں خود بھی قسم کھا کے

·

آج 10 میں سے 10 باقی