نظامِ آسمانی کی مخالفت اور اس کا پس منظر
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم), حصہ 4
خلافة على منهاج النبوة
۴۰۹
جلد دوم
کہتا ہوں کہ مجھے یا د آ گیا اور میرے حافظہ نے کام دیا کہ اُن کا نام مولوی محمد ذکریا تھا اور
مجھے بتایا گیا تھا کہ یہ مولوی حبیب الرحمن صاحب احراری لیڈر کے والد ہیں۔۱۹۴۶ء میں محمد عبد اللہ صاحب ظفر وال ضلع سیالکوٹ کی گواہی کے مطابق میاں
عبدالمنان صاحب نے مجھ پر اپنی جائیداد غصب کرنے کا الزام لگا یا چنانچہ وہ لکھتے ہیں۔”ہمارے ایک معزز غیر احمدی دوست نے ( جو علاقہ مجسٹریٹ کے ریڈر ہیں ) مجھے بتایا
که مولوی منان میرے واقف ہیں۔پارٹیشن سے پہلے جب کبھی میں ان کے ہاں جایا کرتا وہ
حضور کے خلاف سخت غیظ و غضب کا اظہار کرتے ہوئے کہتے کہ دیکھو جی ! کمائی ہمارے باپ
کی اور کھا یہ رہے ہیں ( گویا مسیح موعود کی کمائی ہی نہیں۔کمائی حضرت خلیفہ اول کی تھی۔اگر جسمانی لو تب بھی حضرت خلیفہ اول کی کمائی ہم سے ہزارواں حصہ بھی نہیں تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ورثہ میں پانچ گاؤں اور ایک شہر قادیان کا ملا تھا اور خلیفہ اول
کو ان کے باپ کی طرف سے ایک کچا کوٹھا بھی نہیں ملا تھا ) ہمیں کوئی پوچھتا بھی نہیں اور ان
کے محل بن رہے ہیں۔“
۱۹۵۰ء میں میاں عبد السلام نے یہ کہا کہ عبد الباسط انکے بڑے بیٹے کو زہر دیا گیا ہے
وہ لائلپور میں پڑھتا تھا اور میں نے جماعت لائل پور سے گواہی منگوائی ہے وہ کہتے ہیں کہ
میونسپل کمیٹی میں ان کا ریکارڈ موجود ہے اور میونسپل کمیٹی کی سند موجود ہے کہ اس نے خود کشی
کی تھی بلکہ وہ کہتے ہیں کہ بعد میں جب ہم نے جنازہ نہ پڑھا کیونکہ خودکشی کرنے والے کا
جنازہ جائز نہیں ہوتا تو میاں عبدالمنان نے آکر کہا کہ عبد الباسط نے خود کشی نہیں کی بلکہ کسی
نے اس کو زہر دے دیا ہے اور اس کی موت میں مختلف لوگوں کا ہاتھ ہے اور اس کے بعد
میاں عبد السلام اور عبد المنان دونوں نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح یہ بات ثابت ہو جائے
کہ اس نے خود کشی نہیں کی بلکہ اُسے زہر دیا گیا ہے۔چنانچہ چوہدری رشید احمد صاحب بٹ
جو سکھر میں ہیں اور مولوی عبد السلام صاحب کی زمینوں کے قریب رہتے ہیں اُن کی بھی یہی
گواہی ہے وہ لکھتے ہیں :۔” میری مولوی عبد السلام مرحوم سے پہلی ملاقات جنوری ۱۹۵۰ء میں بمقام کنڈیارو
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۰
جلد دوم
ہوئی جبکہ ہمارا تعارف چوہدری ہدا یت اللہ صاحب پریذیڈنٹ جماعت کنڈیارو نے کرایا۔اس سے پہلے حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کے لڑکوں کے نام تو جانتا تھا مگر ان میں سے میرا کوئی
واقف نہ تھا۔اس دوران میں مولوی صاحب موصوف اس قسم کی باتیں کرتے رہے جس سے
یہ محسوس ہوتا تھا کہ ان کو سلسلہ عالیہ احمدیہ کے موجودہ نظام سے دلچسپی نہیں ہے ( یہ تو ظاہر ہی
ہے۔مگر میاں بشیر احمد صاحب کو مولوی عبد السلام صاحب کا بیٹا خود کہہ گیا ہے کہ میں خلافت
سے بدظن ہوں اور کہہ گیا ہے کہ آپ تو بڑھے ہوگئے ہیں آپ کے ساتھ تو مستقبل کوئی نہیں
میں جو ان آدمی ہوں میرے سامنے بڑا مستقبل ہے میں نے اس کی فکر کرنی ہے گویا وہ بھی
خلافت کا خواب دیکھ رہا ہے۔)
سید !۔۔۔غالبا سب سے پہلے ایسی بات جو مولوی صاحب موصوف نے مجھ سے کی وہ
ی تھی کہ میرا بڑا لڑکا جو زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا وہ دراصل مرزا خلیل احمد کی وجہ سے ہوا تھا
کیونکہ وہ دونوں کمیونسٹ ہو چکے تھے۔حضرت صاحب نے اپنے لڑکے کو بچالیا اور مجھے یہ کہہ
کر کہ اب اگر تم کیس کرو گے تو مسیح موعود کے خاندان کی بے عزتی ہوگی حالانکہ میر محمد اسماعیل
صاحب مرحوم نے مجھے بہت کہا تھا کہ کیس کرو مگر میں نے اس واسطے نہیں کیا کہ مجھے حضرت
صاحب نے بلا کر منع کیا تھا ( جھوٹ ہے لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ) بہر حال میرالڑکا ( یعنی
عبد السلام کا حضرت خلیفہ اول کا پوتا مسیح موعود کے پوتے کیلئے قربان ہو گیا۔اس دوران
میں مولوی صاحب نے مجھ سے یہ بھی کہا کہ جس وقت یہ کیسی ہوا اُس وقت خلیل کی الماری
اشترا کی لٹریچر سے بھری ہوئی تھی جس کو خود حضرت صاحب نے جلا یا ( یہ بھی جھوٹ ہے البتہ
یہ ٹھیک ہے کہ بعض کمیونسٹ جو ہمارے دشمن تھے انہوں نے خلیل کے نام کمیونسٹ لٹریچر بھیجنا
شروع کر دیا تھا۔)
میں نے مولوی صاحب سے جواباً کہا ” مجھے یہ علم نہیں نہ حضور کے علم میں یہ باتیں ہیں۔عبدالباسط نے در حقیقت خود کشی کی تھی جس کی تائید میں جماعت احمد یہ لائکپور
نے مولوی عبید اللہ صاحب قریشی ، شیخ محمد یوسف صاحب ، ڈاکٹر محمد طفیل صاحب ، شیخ
نذر محمد صاحب، میاں محمد شفیع صاحب، کمانڈر عبداللطیف صاحب ، چوہدری عبدالرحمن
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۱
جلد دوم
صاحب، ڈاکٹر چوہدری عبد الاحد صاحب اور شیخ عبد القادر صاحب مربی لاہور کی گواہیاں
میرے پاس بھیجوا دی ہیں جن میں انہوں نے کہا ہے کہ تحقیقات ہوئی اور پولیس بھی آئی اور
پھر سارا واقعہ لکھا کہ اس طرح وہ کمیونسٹ دوستوں کے پاس سے آیا اور کہنے لگا میں ذرا
غسل خانہ میں جانا چاہتا ہوں وہاں گیا تو تھوڑی دیر کے بعد ہم کو آواز آئی ہم نے جب
جھانکا تو دیکھا کہ زمین پر گرا پڑا تھا اور قے کی ہوئی تھی۔پھر ہم نے اس کی جیب میں ہاتھ
ڈالا تو اس میں سے رقعہ نکلا کہ میں نے خود زہر کھایا ہے کسی پر الزام نہ لگایا جائے۔چنانچہ وہ
رقعہ پولیس میں دیا گیا۔اس نے تحقیقات کی اور میونسپل کمیٹی نے سرٹیفکیٹ دے دیا کہ
سو سائڈ (SUICIDE) ہے دفن کر دیا جائے اس وجہ سے پولیس نے کوئی مزید کا رروائی
نہ کی۔خلیل کا واقعہ ستمبر ۱۹۴۱ء کا ہے۔۱۹۴۱ء میں بعض احراریوں نے کمیونسٹوں سے مل
کر خلیل احمد کو کمیونسٹ لٹریچر بھیجنا شروع کیا اور دوسری طرف گورنمنٹ کو اطلاع دی کہ اس
کے پاس کمیونسٹ لٹریچر آتا ہے اور یہ کمیونسٹ ہے۔مجھے اس سازش کا پتہ لگ گیا اور میں نے
فوراً ڈاکخانہ کو لکھ دیا کہ خلیل کی ڈاک مجھے دی جایا کرے خلیل کو نہ دی جایا کرے۔میری
غرض یہ تھی کہ یہ الزام نہ لگائیں کہ ڈاک کے ذریعہ اس کے پاس لٹر پچر آتا ہے جب وہ لٹریچر
میرے پاس آئے گا تو میں اسے تلف کر دوں گا اور گورنمنٹ کو کوئی بہانہ نہیں ملے گا۔پولیس
نے پھر بھی شرارت کی اور اس کے بعد جب میں ڈلہوزی گیا تو وہاں ڈاکیہ کو ساتھ ملا کر ایک
بیرنگ پیکٹ خلیل کو دلوا دیا چونکہ میں نے اُسے منع کیا تھا وہ فوراً میرے پاس لے آیا اور میں
نے وہ درد صاحب کے سپرد کیا اور درد صاحب کے ہاتھ سے پولیس سب انسپکٹر چھین کر لے
گیا۔میں نے فوراً گورنر کو تار دلا دیا کہ اس طرح پولیس آئی ہے اور درد صاحب کے ہاتھ
سے ایک پیکٹ چھین کر لے گئی ہے ہمیں نہیں پتہ اس میں کیا ہے مگر اس کا منشا یہ ہے کہ خلیل کو
زیر الزام لائے کیونکہ وہ خلیل کے نام آیا تھا۔اس پر گورنمنٹ نے تحقیقات کی اور پولیس کی
شرارت اس پر ظاہر ہوگئی اور وہ ہیڈ کانسٹیبل جو اُس وقت بطور سب انسپکٹر کام کر رہا تھا اُس
کو ڈی گریڈ کیا گیا اور ڈلہوزی سے بدل کر شکر گڑھ کے ایک چھوٹے سے تھا نہ میں بھیج دیا
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۲
جلد دوم
گیا۔اُس وقت نہ ہمیں معلوم تھا کہ عبد الباسط بھی کمیونسٹ اثر کے نیچے ہے اور نہ ہم اس کے
لئے کوئی کوشش کر سکتے تھے کیونکہ وہ لائلپور میں پڑھتا تھا اور لائکپور کالج کے کمیونسٹ لڑکوں
سے ملا کرتا تھا اور ہماری حفاظت سے باہر تھا۔پھر یہ مخالفت اتنی لمبی کی گئی کہ ۱۹۵۰ء۔۱۹۵۱ء کی گواہیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ
میاں عبدالمنان کی خلافت کا پرو پیگنڈ ا شروع کر دیا گیا۔چنانچہ عزیزہ بیگم صاحبہ اہلیہ مولوی
محمد صادق صاحب مبلغ سیرالیون جو محبوب علی صاحب مرحوم آف مالیر کوٹلہ کی دختر میں لکھتی
ہیں کہ :۔’۱۹۵۰ء یا ۱۹۵۱ء کا واقعہ ہے کہ میرا خالہ زاد بھائی منور شاہ ولد فضل شاہ (ساکن
نواں پنڈ احمد آباد مضافات قادیان کا ہے اور اس وقت گوٹھ لالہ چرنجی لال نمبر ۳۸۵
تحصیل میر پور خاص تھر پارکر سندھ میں رہائش رکھتا ہے) انہی دنوں میں یعنی
۱۹۵۰ء۔۱۹۵۱ء میں جب کہ مرزا شریف احمد صاحب کی دکان بندوقوں والی میں ملازم تھا
ربوہ میں میرے پاس ملنے کو آیا۔اتفاقاً ایک دن باتوں باتوں میں یہ ذکر کیا کہ ایک گروہ
نو جوانوں کا ایسا ہے جو کہتا ہے کہ موجودہ خلیفہ کے بعد اگر خلافت پر مرزا ناصر احمد صاحب کو
جماعت نے بٹھایا تو ہماری پارٹی میں سے کوئی بھی اُسے نہیں مانے گا۔ہم تو میاں عبدالمنان
صاحب عمر کو خلیفہ مانیں گے۔میں نے اسے بُرا منایا اور جھڑک کر کہا کہ وہ خبیث کون کون
ہیں۔اس پر غصے میں آکر کہنے لگا کہ دیکھنا اُس وقت تم لوگوں کا ایمان بھی قائم نہیں رہے
گا۔یہ کہہ کر اُسی وقت وہ میرے گھر سے باہر چلا گیا میں اس کی وجہ سے دل میں کڑھتی رہی مگر
سمجھ نہیں آتی تھی کہ اس کا ذکر حضور سے کیونکر کروں۔اب حضور کا ارشاد پڑھ کر میں نے یہ
بیان مولوی عبد اللطیف صاحب بہاولپوری کو لکھوا دیا میں خدا کو حاضر ناظر جان کر حلفیہ کہتی
ہوں کہ یہ بیان صحیح ہے الفاظ میں کمی بیش ہو تو الگ امر ہے مگر مفہوم یہی تھا۔۲۳
اسی طرح چوہدری بشارت احمد صاحب لاہور کی گواہی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ
غلام رسول ۳۵ نے بھی یہی کہا کہ ہم تو میاں عبد المنان صاحب عمر کی بیعت کریں گے۔۲۴
اور مولوی محمد صدیق صاحب شاہد مربی سلسلہ راولپنڈی کی بھی یہی گواہی ہے کہ اللہ رکھانے
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۳
جلد دوم
کہا کہ اب تو لاہوریوں کی نظر حضرت خلیفہ اول کی اولاد پر زیادہ پڑتی ہے اور وہ میاں
عبد المنان صاحب کی زیادہ تعریف کر رہے ہیں اور ان کے نزدیک وہ زیادہ قابل ہیں۔۵
چنا نچہ ”پیغام صلح کی تائید سے بھی ظاہر ہو گیا ہے کہ بات سچ ہے اسی طرح
عنایت اللہ صاحب انسپکٹر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ لکھتے ہیں
ڈاکٹر محمد شفیع صاحب نثار پریڈیڈنٹ جماعت احمد یہ طالب آباد نے بتایا کہ آج سے
دو سال قبل گوٹھ رحمت علی تھل برانچ پر مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی ( یہ حضرت خلیفہ اوّل
کے نواسے اور عبد الوہاب اور عبد المنان کے بھانجے ہیں ) کے ایک پروردہ شخص بشیر احمد نے
کہا کہ جماعت احمدیہ کی خلافت کا حق مولوی نور الدین صاحب کے بعد ان کی اولاد کا تھا
لیکن میاں محمود احمد صاحب نے ( نَعُوذُ بِاللهِ ( ظلم سے ان کا حق غصب کر کے خلافت پر قبضہ
کر لیا ہے۔اب ہم لوگ ( یعنی خاندان حضرت خلیفہ اول اور ان کے غیر احمدی رشتہ دار )
اس کوشش میں ہیں کہ خلافت کی گدی مولوی صاحب کی اولا د کو ملے اور اب حق بحقدار
رسید کے مطابق جلد ہی یہ معاملہ طے ہو کر رہے گا۔۲۶
یعنی حق حضرت خلیفہ اول کا تھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد نے خواہ مخواہ بیچ
میں دخل دے دیا۔چنانچہ ہمارے پاس بعض ٹریکٹ ایسے پہنچے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ
حضرت خلیفہ اول کے غیر احمدی رشتہ داروں نے مختلف کارٹونوں کے ذریعہ سے اس کے
لئے پرو پیگنڈا بھی شروع کر دیا ہے اور یہ اشتہارات کثرت کے ساتھ جماعت میں شائع کئے
جائیں گے۔ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اس وقت ایک ٹریکٹ چالیس ہزار چھپا ہے اور کثرت
سے ایسے ٹریکٹ جماعت میں شائع کئے جائیں گئے“۔مہاشہ محمد عمر صاحب کی شہادت مباشہ محمد عمر صاحب کی رپورٹ بھی اس کی
جا رہی ہے وہ کہتے ہیں۔تائید کر رہی ہے کہ اب تک مخالفت بڑھائی
میں بتاریخ ۱۹۵۶ء۔۱۲۔۲۴ کو جلسہ سالانہ کے لئے ڈھاکہ سے ربوہ آ رہا تھا جب
میں امرتسر ریلوے اسٹیشن پر گاڑی سے اُترا تو ایک نوجوان مجھے ملا۔اُس نے کہا کیا آپ
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۴
جلد دوم
ربوہ جا رہے ہیں؟ میں نے کہا کہ ہاں۔اس پر اس نے کہا کہ اگر آپ کو ہماری خدمات کی
ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں کیونکہ ہماری ڈیوٹی لگی ہے کہ جلسہ پر آنے والے احمدیوں کو
سہولت کے ساتھ پہنچا دیں۔میں نے اس کا شکر یہ ادا کیا اور بازار چلا گیا۔جب ہم بس میں
سوار ہوئے تو وہ بھی ہمارے پاس آکر لاہور کیلئے اس بس میں بیٹھ گیا اور کہنے لگا کہ آپ
لوگوں کے لئے کھانے وغیرہ کا انتظام حضرت مولوی عبدالمنان صاحب نے رتن باغ میں کیا
ہے اور وہ بڑے متقی ہیں آپ وہاں تشریف لے چلیں۔میں نے پوچھا آپ کا نام کیا ہے؟ اس نے کہا کہ میرا نام ارشد ہے (ممکن ہے اس نے
اپنا نام غلط بتایا ہو ہمارے علم میں اس کا نام خالد ہے ) اور میں حضرت مولوی عبدالمنان
صاحب کا بھانجا ہوں اور مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی کا لڑکا ہوں۔میں خدا کی قسم کھا
کر بیان کرتا ہوں کہ یہ میں درست کہہ رہا ہوں۔“ (مہاشہ محمد عمر )
66
گویا جیسے شیطان نے کہا تھا کہ اَنَا خَيْرٌ مِنْهُ کہ میں آدم سے بہتر ہوں اسی طرح
اسماعیل غزنوی کے بیٹے نے ہمارے بنگالی مہمانوں کو ورغلانے کیلئے کہا کہ منان صاحب کی
دعوت کھاؤ جو جماعت میں تقویٰ میں سب سے افضل ہے۔پھر ۱۹۵۳ء میں مولوی عبدالمنان صاحب نے سلسلہ کے مخالف وہابیوں سے ایک خفیہ
ساز باز کی۔چنانچہ ہمیں ایک فائل اور نینٹل کمپنی کے دفتر سے ملا ہے جس کے چیئر مین مولوی
عبدالمنان صاحب تھے خدا تعالیٰ نے ان کی عقل ایسی ماری کہ وہ اپنے کئی خطوط وہاں چھوڑ
کر بھاگ گئے چنانچہ ایک خط اُن میں مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی کا ملا ہے جو ان کے
سوتیلے بھانجے ہیں اور غزنوی خاندان میں سے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
شدید دشمن رہا ہے اور جس کی مخالفت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کئی کتابیں لکھی
ہیں اس میں وہ لکھتے ہیں :۔جو امانت آپ کے پاس پڑی ہے ضرورت ہے کہ وہ محفوظ ترین طریق سے میرے
پاس پہنچ جائے یا تو ان کو جیپوں میں سے کسی ایک پر جو لا ہور آ رہی ہوں اشیاء بھجوا دیں
معلوم ہوتا ہے سازشی طور پر یہاں سے لاہور تک ایک جال تنا ہوا تھا ) یا کسی معتبر آدمی کے
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۵
جلد دوم
ہاتھ جسے میں کرایہ بھی ادا کر دوں گا یا اگر آپ صالحہ بیگم زوجہ میر محمد اسحاق صاحب مرحوم کی
خبر لینے کے لئے آئیں ( وہ ۱۹۵۲ء میں لاہور علاج کیلئے گئی تھیں ) تو آپ اپنے ساتھ لیتے
آئیں مگر کسی کے ہاتھ بھجوائیں تو بے خطا بھجوائیں ضائع نہ ہو۔اس خط سے معلوم ہوتا ہے کہ ۱۹۵۳ء سے مولوی عبدالمنان اور سلسلہ کے مخالف
وہابیوں میں خفیہ ساز باز جاری تھی۔ایک خط اس فائل میں اللہ رکھا کا مولوی عبدالمنان کے
نام ملا ہے اس میں اس نے خواہش کی ہے کہ آپ اپنے لنگر خانہ میں مجھے ملا زمت دلوا دیں۔چنانچہ وہ لکھتا ہے :۔آپ اپنے لنگر خانہ میں مجھے ملازمت دلوا دیں ( گویا سلسلہ کا لنگر خانہ جلسہ کے کام
پر مقرر کرنے کی وجہ سے اب میاں عبدالمنان کا ہو گیا ) مگر جلسہ سالانہ سے پہلے کسی اچھی جگہ
پر لگا دیں۔اب اللہ رکھا کا تازہ خط پکڑے جانے پر اس خاندان نے شور مچایا ہے کہ اللہ رکھا کا
ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں وہ خط تو اماں جی کی وفات پر محض ہمدردی کے خط کے جواب
میں تھا حالانکہ یہ خط بتاتا ہے کہ اللہ رکھا سے پرانے تعلقات چل رہے تھے بلکہ قادیان سے
ایک درویش نے جو کہ لنگر خانہ کا افسر تھا لکھا ہے کہ میں لنگر خانہ کے سٹور میں سویا ہوا تھا کہ
رات کو میں نے دیکھا کہ اللہ رکھا آیا اس کی آنکھیں کمزور ہیں اور اُسے اندھرا تا کی شکایت
ہے جس کی وجہ سے اسے رات کو ٹھیک طور پر نظر نہیں آتا اس نے آ کر ادھر اُدھر دیکھا مگر
اندھیرے کی وجہ سے مجھے دیکھ نہ سکا۔اس کے بعد وہ وہاں سے سامان اُٹھا کر بازار میں بیچنے
کیلئے لے گیا۔میں نے اُس کو راستہ میں پکڑ لیا پھر اور لوگ بھی جمع ہو گئے اور اس کو ملامت کی
جب تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ وہ سامان بیچ کر میاں عبدالوہاب کی ایجنٹی کرتا ہے اور ان کو
رو پیدا کر دیتا ہے وَاللهُ اَعْلَمُ بِالصَّوَاب۔چونکه راوی ایک ہی ہے اس لئے ہم اس کی شہادت کی قطعی طور پر تصدیق نہیں کر سکتے
جب تک کہ کئی راوی نہ مل جائیں۔اسی طرح اللہ رکھا کا ایک خط مولوی عبد المنان صاحب کے نام ملا ہے اس میں
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۶
جلد دوم
لکھا ہے۔” جناب مولوی اسماعیل کے ساتھ جس آدمی کے متعلق آپ کے سامنے ذکر فرمایا
تھا ( اپنے آپ کو فر ما یا لکھتا ہے ) اس کو جناب مولوی صاحب سے ملا دیا۔بعد میں کوشش کی
کہ آپ کی بھی ملاقات ہو وے مگر آپ
کو موقع نہ ملا اگر موقع ملتا تو آپ ضرور اس کے خیال
کا پتہ کرتے اور جو مال اس کے پاس تھا دیکھتے اگر اس قابل ہوتا کہ موجودہ وقت کے مطابق
شائع کرنا مناسب حال ہوتا تو آپ بات کر لیتے“۔گویا اُس وقت بھی بقول اللہ رکھا ہمارے خلاف ٹریکٹ لکھوائے جارہے تھے اور
مولوی عبد المنان مولوی اسماعیل صاحب غزنوی سے مل کر مشورے کرتا تھا۔اس خط سے
بالکل واضح ہو گیا ہے کہ اللہ رکھا مولوی اسماعیل غزنوی اور مولوی عبدالمنان میں سالہا سال
سے ایک سازش جاری تھی اور یہ محض غلط بیانی ہے کہ اماں جی کی وفات پر کسی ہمدردی کے خط
پر اس سے تعلق پیدا ہوا۔یہ سازش عام نہیں تھی بلکہ سلسلہ کے خلاف لٹریچر شائع کرنے کی
سازش تھی جس میں غیر احمدی بھی شامل تھے۔ہماری جماعت کے لوگ چونکہ عموماً باہر کے لوگوں سے واقف نہیں ہوتے اس لئے وہ
سمجھتے نہیں کہ مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی کون ہیں؟ مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی
حضرت خلیفہ اول کی پہلی بیٹی کے بیٹے ہیں۔جب آپ وہابی تھے تو آپ نے وہابی تعلق کی
وجہ سے مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی جو نہایت بزرگ اور ولی اللہ تھے اور افغانستان سے
ہجرت کر کے آئے تھے ان کے بیٹے مولوی عبد الواحد سے اپنی لڑکی امامہ کا بیاہ کر دیا۔امامہ
کے بطن سے تین بچے پیدا ہوئے۔ایک آمنہ بڑی لڑکی پیدا ہوئی اور دوسرے محمد ابراہیم بیٹا
پیدا ہوا اور تیسرے محمد اسماعیل پیدا ہوا جو اب مولوی اسماعیل غزنوی کہلاتا ہے۔ابراہیم
غزنوی بچپن میں میرے ساتھ کھیلا ہوا ہے۔حضرت خلیفہ اول کے پاس جو اس کے نانا تھے آیا
کرتا تھا بہت نیک اور شریف لڑکا تھا یعنی وہ اپنے چھوٹے بھائی کی بالکل ضد تھا۔گو میں نہیں
کہہ سکتا کہ وہ بڑا ہوتا تو احمدی ہوتا یا باپ کے اثر کے نیچے نہ ہوتا۔مگر بہر حال وہ ایک نیک
لڑکا تھا۔اس خاندان کی سلسلہ سے عداوت بہت پرانی ہے مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی جو
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۷
جلد دوم
ملہم تھے انہوں نے ایک خواب دیکھی تھی جو حافظ محمد یوسف صاحب نے جو امرتسر کے ایک
عالم تھے اور مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کے مریدوں میں سے تھے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو پہنچا دی۔وہ خواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں میں چھپی
ہوئی ہے وہ خواب یہ تھی کہ قادیان میں خدا تعالیٰ کا نور اترامگر میری اولا د اس سے محروم
جب یہ خواب شائع ہوئی تو مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کی اولا د کو غصہ لگا اور
رہی
۲۷
انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف بڑے بڑے فتوے دیئے۔اس وقت اس خاندان کے لیڈر مولوی داؤ د غزنوی ہیں جو ۱۹۵۳ء کے ایجی ٹیشن میں
جس میں سینکڑوں احمدی مارے گئے تھے ، لیڈر تھے۔یہ مولوی دا د دغزنوی مولوی عبدالجبار
بیٹے ہیں جو مولوی عبد الواحد کے بڑے بھائی تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
مولوی عبد الجبار کے ایک بھائی احمد بن عبد اللہ غزنوی کا فتویٰ اپنے متعلق کتابوں میں نقل کیا
ہے کہ وہ کیسا بد گو آدمی تھا۔اُس نے جو فتویٰ دیا تھا وہ کتاب البریہ صفحہ ۱۳۰ پر درج ہے اس
میں لکھا ہے کہ ”قادیانی کے حق میں میرا وہ قول ہے جو ا بن تیمیہ کا قول ہے جیسے تمام لوگوں
سے بہتر انبیاء علیہم السلام ہیں ویسے ہی تمام لوگوں سے بدتر وہ لوگ ہیں جو نبی نہ ہوں اور
نبیوں سے مشابہ بن کر نبی ہونے کا دعوی کر یں۔یہ یعنی مسیح موعود ) بدترین خلائق ہے
( یعنی چوہڑوں چماروں سے بھی بدتر ہے ) تمام لوگوں سے ذلیل تر۔آگ میں جھونکا جائے
گا ( یعنی جہنم میں پڑے گا )، ۲۸
یہ تو ایک بھائی کا فتویٰ تھا اب مولوی اسماعیل غزنوی کے باپ ( مولوی عبد الواحد
غزنوی ) کا فتوی سن لو جس کے ساتھ مل کر منان کوششیں کر رہا ہے اور جس کا بیٹا بنگال کے
وفد کو لینے کیلئے بارڈر پر گیا تھا۔مولوی عبدالواحد بن عبد اللہ غزنوی کا فتویٰ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے
اشاعۃ السنۃ جلد ۱۳ میں صفحہ ۲۰۲ پر شائع کیا ہے یہ دو بھائیوں نے مل کر فتویٰ دیا تھا ایک مولوی
عبدا لواحد نے جو مولوی اسماعیل غزنوی کے باپ ہیں اور ایک ان کے دوسرے بھائی
مولوی عبدالحق نے اس میں لکھا ہے کہ :۔
خلافة على منهاج النبوة
وو
۴۱۸
جلد دوم
یہ مسئول عند شخص ( یعنی حضرت مسیح موعود ) اپنی ابتدائی حالت میں اچھا معلوم ہوتا تھا دین
کی نصرت میں ساعی تھا اللہ تعالیٰ اس کا مددگار تھا دن بدن فَيُوضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الْأَرْضِ مَا
مصداق بنتا جاتا تھا لیکن اس سے اس نعمت کی قدر دانی نہ ہوئی۔نفس پروری و زمانہ سازی
شروع کی۔زمانہ کے رنگ کو دیکھ کر اس کے موافق کتاب وسنت میں تحریف والحاد و یہودیت
اختیار کی۔پس اللہ تعالیٰ نے اس کو ذلیل کیا فَيُوضَعُ لَهُ الْبَغْضَاءُ فِي الْأَرْضِ کا مصداق بن
گیا۔۲۹ یعنی اب دنیا میں لوگ اس سے بغض کریں گے اب تم دیکھ لو کہ مولوی عبدالواحد
کا قول سچا نکلا کہ لوگ اس سے بغض کر رہے ہیں یا لوگ بیٹھے ہوئے اس پر درود سلام بھیج
رہے اور اس کیلئے دعائیں کر رہے ہیں۔پھر اس کا ایک اور بھائی مولوی عبد الحق غزنوی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔۔۔۔۔۔کے متعلق لکھتا ہے :۔دجال ، ملحد ، کاذب، روسیاه، بدکار، شیطان لعنتی ، بے ایمان ، ذلیل ، خوار، خسته
خراب ، کافر ، شقی سرمدی ہے ( یعنی قیامت تک شقی ہے ) لعنت کا طوق اس کے گلے کا ہار ہے
لعن طعن کا جوت اس کے سر پر پڑا۔بے جا تاویل کرنے والا۔۔۔مارے شرمندگی کے زہر
کھا کر مر جاوے گا بکواس کرتا ہے۔رسوا ، ذلیل ، شرمندہ ہوا، اللہ کی لعنت ہو۔جھوٹے اشتہارات شائع کرنے والا ، اس کی سب باتیں بکواس ہیں۔مے اور اس کا
ہیڈ نگ بھی کیسا پاکیزہ رکھا ہے اشتہار کا نام ہے ضربُ النِّعَالِ عَلَى وَجْهِ الدَّجَّالِ “ یعنی
حضرت مسیح موعود دجال ہیں اور میں ان کے منہ پر جوتیاں مارتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے حجتہ اللہ کتاب کے صفحہ ے پر اس کا ذکر کیا ہے
اور لکھا ہے کہ عبد الحق غزنوی نے مجھے ایک خط میں گالیاں دیتے ہوئے لکھا ہے :۔دس ہزار تیرے پر لعنت ، پھر لعنت لعنت کئی دفعہ لکھا ہے اور آخر میں لکھا۔عشرة الف مائة “ یعنی دس لاکھ دفعہ لعنت اس پر نازل ہو۔پھر یہی مولوی عبد الحق غزنوی (مولوی اسماعیل غزنوی کا چچا ) حضرت صاحب کے
متعلق لکھتا ہے :۔ہے
خلافة على منهاج النبوة
۴۱۹
جلد دوم
" کا فر ا کفر ہے مرزا، دجال ہے مرزا، شیطان ہے مرزا، فرعون ہے مرزا ، قارون
ہے مرزا ، ہامان ہے مرزا، ارڈ پوپو ہے مرزا ، وادی کا وحشی ہے مرزا ، کتا ہے جو ہانپ رہا
یہ جنگلی کتا ہے۔اسے
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تصنیف ”کتاب البریہ میں اس کے خاندان
کی گالیاں
لکھی ہیں اور لکھا ہے کہ انہوں نے میری نسبت لکھا ہے کہ :۔ان امور کا مدعی رسولِ خدا کا مخالف ہے۔۔۔ان لوگوں میں سے ہے جن کے حق میں
رسول اللہ نے فرمایا ہے کہ آخر زمانہ میں دجال کذاب پیدا ہو نگے ان سے اپنے آپ کو
بچاؤ تم کو گمراہ نہ کر دیں اور بہکا نہ دیں۔اس ( قادیانی ) کے چوزے ( یعنی آپ لوگ
بشمولیت حضرت مولوی نورالدین صاحب جومنان کے باپ اور مولوی اسماعیل غزنوی کے
نانا اور اس گالیاں دینے والے کے بھائی کے خسر تھے ) ہنود اور نصاریٰ کے مخنث ہیں۔گویا جب مولوی عبد الواحد غزنوی کا پوتا بارڈر پر آپ لوگوں کو یہ کہنے گیا تھا کہ منان
تقویٰ میں سب سے زیادہ ہے تو اس کے معنے یہ تھے کہ ہندو اور نصاریٰ کا مخنث سب سے
زیادہ ہے کیونکہ جب احمدی ہنود اور نصاری کے مخنث ہیں تو اگر منان احمدی ہے اور وہ
احمد یوں میں سب سے بڑا ہے تو پھر وہ ہندوؤں اور عیسائیوں کا سب سے بڑا مخنث ہے۔چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کہتے ہیں کہ مولوی عبدالواحد کا ایک الگ فتویٰ بھی ہے جو
اُس نے عدالت میں لکھوایا تھا کہ مرزا قادیانی کافر ہے اور اس کے مرید سب کا فر ہیں اور
جو کوئی ان کے کفر میں شک کرے وہ بھی کا فر ہے اب مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی اور
مولوی داؤ د صاحب غزنوی اور خالد صاحب (ابن مولوی محمد اسماعیل صاحب ) جنہوں نے
بارڈر پر جا کر بنگالی وفد کے سامنے کہا تھا کہ مولوی منان سب سے بڑے متقی ہیں بتا ئیں کہ
آیا وہ کا فر ہیں یا نہیں اور آیا ان کے کفر میں شک کرنے والا بھی کا فر ہے یا نہیں۔جیسا کہ ان
کے دادا نے کہا تھا ؟
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے یہاں تک لکھا ہے کہ مولوی اسماعیل غزنوی کی
ماں یعنی حضرت خلیفہ اول کی بڑی بیٹی کی وفات بھی میرے مباہلہ کے نتیجہ میں ہوئی مولوی
خلافة على منهاج النبوة
۴۲۰
جلد دوم
عبد الحق غزنوی نے جو مولوی عبدالواحد غزنوی کا چھوٹا بھائی تھا پیشگوئی کی تھی کہ میرے گھر
بیٹا پیدا ہو گا اور مرزا صاحب ابتر مریں گے۔حضرت صاحب کہتے ہیں تم نے تو کہا تھا کہ
تمہارے گھر بیٹے پیدا ہوں گے اور ہمارے ہاں کوئی نہیں ہو گا لیکن خدا نے میرے گھر میں دو
اور بیٹے دے دیئے۔اور وہ دونوں پیشگوئیاں جو صد ہا انسانوں کو سنائی گئی تھیں پوری ہوگئیں اب بتلاؤ کہ
تمہاری پیشگوئیاں کہاں گئیں۔ذرا جواب دو کہ اس فضول گوئی کے بعد کس قدرلڑ کے پیدا
ہوئے۔ذرا انصاف سے کہو کہ جب کہ تم منہ سے دعوی کر کے اور اشتہار کے ذریعہ لڑکے کی شہرت
دے کر پھر صاف نامراد اور خائب و خاسر رہے کیا یہ ذلت تھی یا عزت تھی ؟ اور اسمیں کچھ شک نہیں
کہ مباہلہ کے بعد جو کچھ قبولیت مجھ کو عطا ہوئی وہ سب تمہاری ذلت کا موجب تھی۔‘۳۳
پھر فرماتے ہیں :۔اس نے میرے خلاف دعائیں کیں اُس کی دعاؤں کا کیا انجام ہوا اور میری دعاؤں کا
کیا انجام ہوا:۔اب وہ کس حالت میں ہے اور ہم کسی حالت میں ہیں۔دیکھو اس مباہلہ کے بعد ہر
ایک بات میں خدا نے ہماری ترقی کی اور بڑے بڑے نشان ظاہر کئے آسمان سے بھی اور
زمین سے بھی اور ایک دنیا کو میری طرف رجوع دے دیا۔اور جب مباہلہ ہوا تو شاید
چالیس آدمی میرے دوست تھے اور آج ستر ہزار کے قریب ان کی تعداد ہے ( اور اب خدا
کے فضل سے وہ دس لاکھ کے قریب ہے اور تھوڑے ہی دنوں میں دس کروڑ سے بھی زیادہ
ہو جائے گی۔اِنشَاءَ الله) ۳۴
پھر فرماتے ہیں :۔لطف تب ہو کہ اول قادیان میں آؤ اور دیکھو کہ ارادتمندوں کا لشکر کس قدر اس جگہ
خیمہ زن ہے اور پھر امرتسر میں عبد الحق غزنوی کو کسی دکان پر یا بازار میں چلتا ہوا دیکھو کہ کس
حالت میں چل رہا ہے۔‘۳۵
پھر فرماتے ہیں کہ :۔