انتخاب خلافت کے متعلق ایک ضروری ریزولیوشن
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم), حصہ 3
خلافة على منهاج النبوة
۵۹۵
جلد سوم
سلسلہ خلافت
ایک شخص نے سوال کیا کہ کیا حضور کے بعد بھی خلیفہ آ سکتا ہے یا آئے گا ؟ حضور نے
لکھوایا :۔ہم تو خلافت کے قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق قائل ہیں۔اگر جماعت مستحق ہوگی تو
خلیفہ ہو گا اس قابل نہ ہو گی تو خلیفہ نہیں ہوگا۔خلافت کا نہ ہونا ایک عذاب ہے۔الفضل ۸ مئی ۱۹۲۲ء )
خلافة على منهاج النبوة
۵۹۶
جلد سوم
بیعت خلافت کی ضرورت
ایک صاحب کی طرف سے سوال پیش کیا گیا کہ وہ کہتے ہیں جب مان لیا کہ آپ
خلیفہ ہیں تو پھر بیعت کی کیا ضرورت ہے؟ فرمایا :۔ایسے امور جن کا عقائد کے لئے ماننا ضروری ہے ان میں سے ملائکہ بھی ہیں۔بظاہر
یہی معلوم ہوتا ہے کہ ان کو مان لینا کافی ہے اور جو لوگ واقف نہیں کہ فرشتوں کے کیا کام
ہیں اور ان پر ایمان لانا کیوں ضروری ہے اور ان سے تعلق کی کیا ضرورت ہے ان کیلئے
صرف یہی ہے کہ ان کو مان لیا جائے۔لیکن بعض اس قسم کی چیزیں ہیں کہ ان پر ایمان کے
ساتھ ان کے احکام کے مطابق اعمال بھی کرنے کی ضرورت ہے۔مثلاً اللہ تعالیٰ کی ذات
ہے اس کو ماننا ایک علیحدہ فعل ہے اور اس کے احکام پر عمل کرنا دوسرا فعل ہے۔اگر ایک شخص
خدا تعالیٰ کو مان لیتا ہے تو وہ ایک حصہ کو مکمل کرتا ہے جس کا اس کو ثواب ملے گا اور اگر
دوسرے حصہ کو پورا کرے گا تو اس کا علیحدہ ثواب ہوگا۔صرف خدا تعالیٰ کے ماننے میں
ایمانی عمارت کا ایک حصہ بن جائے گا مگر عمارت نامکمل رہے گی۔اسی طرح رسول کا ماننا
ایک کام ہے اور اس کے احکام کے مطابق اعمال کرنا دوسرا کام ہے اور ان دونوں کا ثواب
ہے۔انبیاء کے لئے محض ماننے میں بھی ثواب ہے اور ایمان جب عمل کے ساتھ مل جائے تو
پھر اس کا ثواب بہت زیادہ ہوتا ہے۔پس بعض ایسی چیزیں ہیں کہ ان کا ماننا مستقل ایک فعل
ہے۔لیکن خلفاء کا وجود ایسا نہیں کہ ان کا محض ماننا کسی ثواب کا موجب ہو۔ان
کا ماننا تو اسی
لئے ہوتا ہے کہ وہ سلسلہ کو قائم رکھتے ہیں اور اس کا انتظام کرتے ہیں اور یہی ان کی ضرورت
ہے اور اسی لئے ان کی بیعت کی جاتی ہے۔خلفاء کا ماننے کا عقیدہ علیحدہ عقیدہ نہیں۔جس
طرح کہ اللہ تعالیٰ ، ملائکہ، رُسل ، کتب، قیامت وغیرہ عقائد ہیں اور ان کا ماننا ضروری
خلافة على منهاج النبوة
۵۹۷
جلد سوم
ہے۔خلفاء کا ماننا ایسے عقائد میں سے نہیں بلکہ خلیفہ کا ماننا اس لئے ہے کہ سلسلہ کا انتظام قائم
رہے۔یہ کہنا کہ بغیر بیعت ہی کے خلیفہ جو کہے مان لیں گے صحیح نہیں۔اس طرح اول تو خلیفہ کو
یہ کیسے پتہ لگ سکتا ہے کہ فلاں شخص اپنے دل میں یہ ارادہ رکھتا ہے۔مثلاً آپ افسر ہوں اور
ایک مہم آپ کے سپرد ہو جس کے سر کرنے کیلئے ایک سو دس آدمیوں کی ضرورت ہومگر آپ
کے پاس سو آدمی ہوں اور میں آدمی ایسے ہوں جو اپنے گھر میں اس ارادے کے ساتھ بیٹھے
ہوں کہ ہم بھرتی نہیں ہوتے اور اپنا نام فوج میں نہیں لکھواتے لیکن ہمیں یہ افسر صاحب جو حکم
دیں گے ہم اس کو مان لیں گے تو ان کے اس خیال سے وہ مہم فتح نہیں ہوسکتی اور آپ ان
سے کام نہیں لے سکتے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ فوج میں بھرتی ہوں تا کہ ضرورت
کے وقت آپ ان سے کام لے سکیں۔اسی طرح بیعت کی ضرورت ہے اگر ایک کو اجازت مل
جائے کہ وہ بیعت نہ کرے تو باقی یہ جو اس قدر بیٹھے ہیں اور گھر بار چھوڑ کر آئے ہیں ان کو
کیا ضرورت ہے کہ بیعت کریں یہ بھی آرام سے اپنے گھروں میں بیٹھ سکتے ہیں۔( الفضل ۲۳ اکتوبر ۱۹۲۲ء )
خلافة على منهاج النبوة
۵۹۸
جلد سوم
ترکی خلافت
تھریس کے منتخبہ ترکی گورنر رفعت پاشا مقیم قسطنطنیہ نے جو اپنی ایک تقریر میں یہ کہا
کہ سلطان سلیم کی سب سے بڑی سیاسی غلطی یہ تھی کہ اس نے خلافت اور سلطنت کو جمع کر دیا۔آئندہ خلیفہ اور حاکم دنیوی جدا جدا ہوں گے اور موجودہ ترکی خلیفہ کو معزول کرنے کی
ضرورت نہیں بیشک خلیفہ وہی رہیں لیکن حکومت دنیوی کو آئندہ ان سے کوئی واسطہ نہ ہوگا۔اس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت خلیفتہ المسیح ثانی نے فرمایا کہ ہندوستان کے خلافت کمیٹیوں
کے کارکنوں کی تو اس تقریر سے کمریں ٹوٹ جائیں گی کیونکہ ان کا سارا زور اسی بات پر رہا
ہے کہ خلیفہ سے اقتدار دُنیوی جدا نہیں ہو سکتا اور ساتھ ہی مولوی محمد علی صاحب کو بھی اپنی غلطی
معلوم ہوگی کہ وہ جو کہا کرتے تھے کہ خلیفہ تو وہ ہوتا ہے جس کے پاس حکومت ہو اس لئے
سلسلہ احمدیہ میں خلافت نہیں ہوسکتی اور ترک سلطان خلیفۃ المسلمین کہلانے کا مستحق ہے،
ہے“۔اہلحدیث اور ترکی خلافت ایک اور ذکر کے دوران میں فرمایا کہ اہلحد بیث
اپنے مذہب کے رو سے سوائے قریش کی خلافت کے
سب کی خلافت سے منکر ہیں۔نواب صدیق حسن خان صاحب ترکوں کی خلافت کے مخالف
تھے۔یہ تو آجکل سیاسی ہوا کا اثر ہے کہ اہلحدیث بھی اپنے آپ کو خلافت ترکیہ کے قائل ظاہر
کرتے ہیں“۔( الفضل ۹ نومبر ۱۹۲۲ء )
خلافة على منهاج النبوة
۵۹۹
جلد سوم
حضرت معاویہ اور یزید خلیفہ نہ تھے
ایک صاحب نے لکھا کہ ایک شیعہ نے ان سے سوال کیا کہ حضرت معاویہ اور یزید
بھی خلیفہ تھے؟ کیا ان کی خلافت بھی آیت استخلاف کے ماتحت تھی ؟ مجھے اس کا کوئی تسلی بخش
جواب نہیں آیا۔حضور مکلف ہوں کہ اس کا مفصل جواب لکھیں۔حضور نے جواب میں فرمایا معاویہ اور یزید کو کون خلیفہ کہتا ہے۔خلیفہ کے دو معنی ہیں
ایک سلطان کے اور دوسرے اسلامی امیر کے۔وہ بمعنے سلطان خلیفہ بیشک تھے مگر اسلامی
اصطلاح کے مطابق وہ خلیفہ نہ تھے کیونکہ جن شرائط کے ماتحت اس قسم کا خلیفہ ہوسکتا ہے وہ ان
میں نہیں پائی جاتی تھیں“۔(الفضل ۱۳ نومبر ۱۹۲۲ء)
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
مبائعین اور غیر مبائعین میں فرق
” ہم میں اور غیر مبائعین میں فرق یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں خلیفہ کی کوئی ضرورت نہیں
اور ہم لوگوں کا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن کریم کے احکام کے مطابق ایک خلیفہ ہونا ضروری
ہے جو اپنے متبوع کے دائرہ عمل میں اس کے احکامات اور مقاصد کو پورا کرے۔سورۃ نور
میں اللہ تعالیٰ ایسے وجودوں کا ہونا ضروری اور اپنے انعامات اور برکات میں سے قرار
دیتا ہے اور وہ لوگ جو اس نعمت کو اپنے ہاتھ سے ضائع کرتے ہیں ان کے متعلق فرمایا
من كفر بعد ذلِكَ فَاركَ هُمُ الفسقون اصل اختلاف تو یہی ہے۔باقی جب
اختلاف پیدا ہوتا ہے تو آہستہ آہستہ تنافر کی وجہ سے ہر ایک چیز میں اختلاف ہونے لگ جاتا
ہے۔اس اختلاف کے نتیجہ میں بعض عقائد میں بھی اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔مثلاً وہ کہنے لگ
گئے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نبی نہیں تھے اور ان کا فیصلہ ہر حالت میں
ہمارے لئے حجت نہیں۔بلکہ وہی فیصلہ قابل حجت ہے جو کہ وحی سے ہو اور پھر وحی بھی وہی
قابل حجت ہے جو زید یا بکر کے خیال کے مطابق ، مطابق قرآن وحدیث ہو جائے۔“
( الفضل ۲۱ رمئی ۱۹۲۵ء )
النور : ۵۶
خلافة على منهاج النبوة
۶۰۱
جلد سوم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد خلافت
خلافت کے جھگڑے کا میں پہلے ذکر کر آیا ہوں۔انجمن خدا کے مقرر کردہ خلیفہ کی
جانشین ہے اس کا مطلب وہی ہے جو جانشینوں کا ہوا کرتا ہے۔ہر ایک شخص جس کے سپر د کوئی
کام ہوتا ہے وہ اس شخص کا جانشین ہوتا ہے۔جانشین اور قائم مقام کے ایک ہی معنی ہیں۔جانشین کے معنی ہیں کسی کی جگہ بیٹھنے والا اور قائم مقام سے مراد کسی کی جگہ کھڑا ہونے والا۔آگے پھر مختلف حیثیتیں اور عہدے ان کے ہیں۔ایک چپڑاسی بھی گورنمنٹ کا قائم مقام ہے
اور ایک تحصیلدار بھی قائم مقام ہے۔سپاہی جس وقت کسی سرکاری کام کیلئے کسی دروازہ پر
دستک دے کر یہ کہتا ہے کہ بنام سر کا ر دروازہ کھول دو تو اس کے ہرگز یہ معنی نہیں ہوتے کہ اس
کے اوپر کوئی اور افسر نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریروں سے ثابت ہے کہ
آپ کے بعد اس رنگ میں خلافت کا سلسلہ قائم کیا جائے گا جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے بعد قائم کیا گیا اور یہ کہ آپ کے خلفاء واجب الا طاعت ہوں گے اور سلسلہ کے حقیقی
نمائندے وہی ہوں گے۔جس امر کے متعلق کسی غیر جماعت نے احمدی جماعت سے بحیثیت
جماعت فیصلہ کرنا ہے تو ایسے امور کو وہ انہیں خلفاء سے طے کر سکے گی نہ کہ کسی انجمن سے یا اور
دوسرے افراد سے۔پس جو بھی انجمن یا افراد سلسلے کے ہوں جن کے سپر د کوئی کام ہو اور وہ کسی
دائر عمل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جانشین ہوں تو وہ سب اپنی اپنی جگہ پر
ان کے جانشین کہلائیں گے۔مگر سب خلیفہ کے ماتحت ہوں گے اور اس کی رائے اور منشاء کے
ماتحت کام کریں گے۔انجمن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں بھی آپ کی
جانشین تھی۔اگر آپ کی زندگی میں وہ آپ کی اطاعت سے باہر نہیں ہوئی تو آپ کی وفات
کے بعد آپ کے خلفاء کی اطاعت سے باہر نہیں ہوسکتی۔“ الفضل ۲۱ مئی ۱۹۲۵ء)
خلافة على منهاج النبوة
۶۰۲
جلد سوم
خلافت ماموریت اور خلافت نیابت
ایک غیر مبائع نے سوال کیا کہ :۔حضرت صاحب خدا کے مقرر کردہ خلیفہ تھے کیا اسی طرح آپ بھی خدا کے مقرر کردہ
خلیفہ ہیں ؟ اگر یہ درست ہے تو حضرت صاحب کی ماموریت میں اور آپ کی ماموریت میں
کیا فرق ہے؟
جواب :۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام خدا کے مقرر کردہ خلیفہ
تھے اور میں بھی خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ خلیفہ ہوں لیکن تقر را الگ الگ قسم کے ہیں۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا تقرر بذریعہ الہام اور وحی کا تھا اور میرا تقرر جماعت کے لوگوں کی
زبانوں پر تصرف کر کے۔گویا وہ وحی جلی کے ذریعہ تھا اور یہ وحی خفی کے ذریعہ۔جتنا
عظیم الشان فرق وحی جلی اور خفی میں ہوتا ہے اتنا ہی فرق میری اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی خلافت میں ہے۔حضرت مسیح موعود کی خلافت خلافت ماموریت تھی اور میری خلافت
خلافت نیابت ہے۔آپ جانتے ہیں کہ ایک پٹواری بھی گورنمنٹ کا مقرر کردہ ہوتا ہے اور
ایک وائسرائے بھی گورنمنٹ کا مقرر کردہ ہوتا ہے لیکن پھر بھی بڑا فرق ہوتا ہے“۔( الفضل ۴ مارچ ۱۹۲۷ء )
خلافة على منهاج النبوة
۶۰۳
جلد سوم
حقوق خلافت ایک فرد کو حاصل ہیں یا پوری قوم کو
ایک دوست نے سوال کیا کہ :۔آیت استخلاف میں حقوق خلافت صرف ایک فرد کو حاصل ہیں یا قوم کی قوم کو؟
جواب :۔اس میں دونوں خلافتیں شامل ہیں۔جزوی خلافت بھی شامل ہے جس میں
خلافت نبوت اور خلافت نیابت دونوں شامل ہیں اور قومی خلافت بھی شامل ہے کیونکہ جس
قوم میں خلفاء ہوتے ہیں وہ بھی خلیفہ ہوتے ہیں۔جس قوم میں بادشاہ ہوتے ہیں وہ قوم بھی
بادشاہ ہوتی ہے“۔( الفضل ۱۱ مارچ ۱۹۲۷ء )
خلافة على منهاج النبوة
۶۰۴
جلد سوم
وو
ناقصات العقل والدین ہونے کا مطلب
مجلس عرفان ۴ / دسمبر ۱۹۲۹ء بعد نماز مغرب )
حدیث میں آتا ہے کہ عورتیں ناقصات العقل وَالدِّينِ ہیں اس کا کیا مطلب ہے؟
فرمایا :۔اس کا مطلب یہ ہے کہ عورتوں میں فطری کمزوری ہے جس کی وجہ سے وہ نبی، امام ،
اور خلیفہ نہیں بن سکتیں۔اگر اس کا یہی مفہوم ہوتا جو آجکل سمجھا جاتا ہے کہ عورتیں کم عقل ہوتی
ہیں اور دین میں ناقص تو صحابہ کرام رضی الله منظم ازواج مطہرات سے کبھی مشورہ نہ لیتے۔حالانکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دین کا بہت سارا حصہ مروی ہے۔دیکھو حضرت عائشہ
نے لَا نَبِيَّ بَعْدِی کے کیسے اعلیٰ معنی بیان کئے جن سے موجودہ زمانہ کے عظیم الشان مأمور
نے بھی فائدہ اٹھایا۔مردوں میں سے جہاں اس بارے میں بڑے بڑے ائمہ اور علماء،
فضلاء نے ٹھوکر کھائی وہاں ایک عورت نے ایسی اعلیٰ راہنمائی کی جس سے آج بھی ہم فائدہ
اٹھا رہے ہیں۔پس حدیث کا یہ مفہوم نہیں کہ عورتوں کی عقل ناقص ہوتی ہے اور وہ مشورہ
دینے کے قابل نہیں ہوتیں۔بلکہ مطلب یہ ہے کہ عورت کا رحم کا پہلو غالب ہوتا ہے جس کی
وجہ سے وہ مرد کی طرح با اختیار اور خود مختار حاکم نہیں بن سکتی اور نہ نبی اور خلیفہ ہوسکتی ہے۔کیونکہ نبوت اور خلافت میں قوت حاکمانہ کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو عورتوں میں طبعا کم ہے
اس لئے اگر خلیفہ یا بادشاہ بن جائیں تو ایسے مواقع پر جہاں جابرانہ احکام نافذ کرنے کی
ضرورت ہو کمزوری دکھا ئیں۔ملکہ وکٹوریہ کے متعلق ثابت ہے کہ جب کسی کو پھانسی وغیرہ کا
حکم دینا پڑتا تو اُس وقت نرمی دکھاتی اور انتہائی رحمدلی سے کام لیتی اور یہ بات تمام عورتوں
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
میں ہے۔پس چونکہ حاکمانہ قوت جس میں سخت احکام بھی نافذ کرنے پڑتے ہیں عورتوں
میں نہیں ہے اس لئے وہ ایسے موقعوں پر کمزوری اور نرمی دکھاتی ہیں جس سے حکومت میں خلل
واقع ہونے کا اندیشہ ہے۔لہذا عورت کو ناقص العقل والدین کہنے سے شریعت کی مراد یہ ہے
کہ وہ سختی اور خشونت سے کام نہیں کراسکتیں جس طرح مرد کرا سکتے ہیں۔یہ ایک فطری
کمزوری ہے۔عرض
ایک حدیث کا مطلب کیا گیا کہ ایک حدیث میں صاف طور پر آیا ہے کہ
إِذَا كَانَ أَمْرُكُمْ شُورَى بَيْنَكُمْ فَظَهُرُ الْأَرْضِ خَيْرٌ لَّكُمْ
مِنْ بَطْنِهَا وَإِذَا كَانَ أُمُورُ كُمْ إِلَى نِسَائِكُمْ فَبَطْنُ الْأَرْضِ خَيْرٌ لَّكُمْ مِنْ ظَهْرِهَا که
جب تمہارے معاملات کی باگ ڈور عورتوں کے ہاتھ میں ہو تو تمہارے لئے اس وقت مرجانا
بہتر ہے۔فرمایا :۔حدیث نے خود ہی تشریح کر دی ہے کہ عورتیں خود مختار ریس اور بادشاہ نہیں بن سکتیں
یعنی اس سے مراد عورت کا بادشاہ ہونا ہے کہ اگر کوئی عورت تمہاری حاکم ہو جائے اور بکلی
تمام سیاہ وسفید کی وہی مالک ہو تو اُس وقت حکومت تباہ ہو جائے گی۔اس سے عورتوں سے
مشورہ لینے کی نفی کہاں سے نکلی؟ ہاں شوری میں عورت حاکم نہیں ہوسکتی عورتوں کی طرف سے
نمائندہ بن کر مشورہ دے سکتی ہے۔چھوٹا دماغ عرض کیا گیا کہ جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ عورت کا دماغ مرد کی نسبت
فرمایا:۔چھوٹا ہوتا ہے۔دماغ کے چھوٹے اور بڑے ہونے سے اخلاق اور عقل کو کوئی تعلق نہیں اور یہ ضروری
نہیں کہ ہر بڑے دماغ والا ہر بات اچھی کرے۔بعض دفعہ چھوٹی عقل والے بڑا کام
کر جاتے ہیں۔پس مشورہ دینے میں عورت کی عقل ہر گز کمزور نہیں مردوں کی طرح عورتیں
بھی مشورہ دینے کی اہل ہیں۔
خلافة على منهاج النبوة
۶۰۶
جلد سوم
عورت صدیق بن سکتی ہے عرض کیا گیا کیا صورت صدیق بن سکتی ہے؟
فرمایا :۔کیوں نہیں حضرت مریم اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما دونوں صدیقہ تھیں۔صدیقیت
ایک الگ مرتبہ ہے اور خلافت الگ۔خلافت میں بعض دفعہ بختی کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو
عموماً عورتوں میں نہیں اس لئے خلیفہ نہیں ہو سکتیں۔عورت قاضی بن سکتی ہے؟ عرض کیا گیا کیا عورت قاضی بن سکتی ہے؟
فرمایا:۔ہاں بن سکتی ہے۔اس پر عرض کیا گیا قاضی ہونے کی صورت میں حدود اور قصاص کے مقدمات میں
عورت فیصلہ کرتے وقت کمزوری نہ دکھائے گی ؟
فرمایا:۔آگے اپیل کا دروازہ کھلا ہے۔عورت حاکم اعلیٰ نہیں بن سکتی ماتحتی میں درجے
اور عہدے حاصل کر سکتی ہے۔یعنی عورت بادشاہ یا خلیفہ کے ماتحت کسی منصب پر مامو
ہوسکتی ہے۔( الفضل ۱۷ دسمبر ۱۹۲۹ء )
جامع الترمذى كتاب الفتن باب متى يكون ظهر الارض خيرا من بطنها صفحه ۵۲۱
حدیث نمبر ۲۲۶۶ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولیٰ