خدا شاہد ہے کہ پسر موعود کے شامل حال ایک عظیم الشان نور تھا

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۷
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
مجھے اس مقصد میں نا کام کرنے کے لئے متحد ہو جائیں۔پھر بھی میں خدا کی قسم کھا کر کہتا
ہوں کہ وہ میرے مقابلہ میں ناکام رہیں گی اور وہ خدا میری دعاؤں اور تدابیر کے سامنے
ان کے تمام منصوبوں اور مکروں اور فریبوں کو ملیا میٹ کر دے گا اور خدا میرے ذریعہ سے یا
میرے شاگردوں اور اتباع کے ذریعہ سے اس پیشگوئی کی صداقت ثابت کرنے کے لئے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے طفیل اور صدقے اسلام کی عزت کو قائم کرے گا اور
اس وقت تک دنیا کو نہیں چھوڑے گا۔جب تک اسلام پھر اپنی پوری شان کے ساتھ دنیا میں
قائم نہ ہو جائے اور جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پھر دنیا کا زندہ نبی تسلیم نہ کر
لیا جائے۔۔۔۔۔میں اس سچائی کو نہایت کھلے طور پر ساری دنیا کے سامنے پیش کرتا ہوں یہ آواز وہ ہے جو
زمین و آسمان کے خدا کی آواز ہے یہ مشیت وہ ہے جو زمین و آسمان کے خدا کی مشیت سے
ہے۔یہ سچائی نہیں ملے گی۔نہیں ملے گی۔اور نہیں ٹلے گی۔اسلام دنیا پر غالب آ کر رہے
گا مسیحیت دنیا میں مغلوب ہو کر رہے گی۔اب کوئی سہارا نہیں جو عیسائیت کو میرے حملوں
سے بچا سکے خدا میرے ہاتھ سے اس کو شکست دے گا اور یا تو میری زندگی میں ہی اس کو اس
طرح مچل کر رکھ دے گا کہ وہ سراٹھانے کی بھی تاب نہیں رکھے گی اور یا پھر میرے بوئے
ہوئے بیج سے وہ درخت پیدا ہوگا جس کے سامنے عیسائیت ایک خشک جھاڑی کی طرح
مرجھا کر رہ جائے گی اور دنیا میں چاروں طرف اسلام اور احمدیت کا جھنڈا انتہائی بلندیوں پر
الموعود، انوار العلوم جلد ۱۷ ۶۴۶ تا ۶۴۸)
اڑتا ہوا دکھائی دے گا“
پھر آپ نے فرمایا:
” خدا تعالیٰ کی صفت علیم جس شان اور جس جاہ وجلال کے ساتھ میرے ذریعہ جلوہ گر
ہوئی اس کی مثال مجھے خلفاء کے زمرہ میں اور کہیں نظر نہیں آتی۔میں وہ تھا جسے کل کا بچہ کہا
جاتا تھا۔میں وہ تھا جسے احمق اور نادان قرار دیا جاتا تھا مگر عہدہ خلافت کو سنبھالنے کے بعد
اللہ تعالیٰ نے مجھ پر قرآنی علوم اتنی کثرت کے ساتھ کھولے کہ اب قیامت تک امت مسلمہ
اس بات پر مجبور ہے کہ میری کتابوں کو پڑھے اور ان سے فائدہ اٹھائے وہ کون سا اسلامی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۸
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
مسئلہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ اپنی تمام تفاصیل کے ساتھ نہیں کھولا۔مسئلہ نبوت ،
مسئلہ کفر، مسئله خلافت، مسئله تقدیر، قرآنی ضروری امور کا انکشاف اسلامی اقتصادیات،
اسلامی سیاسیات اور اسلامی معاشرت وغیرہ پر تیرہ سو سال سے کوئی وسیع مضمون موجود نہیں
تھا۔مجھے خدا نے اس خدمت دین کی توفیق دی اور اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ سے ہی ان
مضامین کے متعلق قرآن کے معارف کھولے۔جن کو آج دوست دشمن سب نقل کر رہے
ہیں۔مجھے کوئی لاکھ گالیاں دے۔مجھے لاکھ برا بھلا کہے۔جو شخص اسلام کی تعلیم کو دنیا میں
پھیلانے لگے گا۔اسے میرا خوشہ چیں ہونا پڑے گا اور وہ میرے احسان سے
کبھی باہر نہیں
جاسکے گا چاہے پیغامی ہوں یا مصری۔ان کی اولادیں جب بھی دین کی خدمت کا ارادہ
کریں گی۔وہ اس بات پر مجبور ہوں گی کہ میری کتابوں کو پڑھیں اور ان سے فائدہ اٹھائیں
بلکہ میں بغیر فخر کے کہہ سکتا ہوں کہ اس بارہ میں سب خلفاء سے زیادہ مواد میرے ذریعہ سے
جمع ہوا ہے اور ہورہا ہے پس مجھے یہ لوگ خواہ کچھ کہیں۔خواہ کتنی بھی گالیاں دیں ان کے
دامن میں اگر قرآن کے علوم پڑیں گے تو میرے ذریعہ ہی اور دنیا ان کو یہ کہنے پر مجبور ہوگی
کہ اے نادانو ! تمہاری جھولی میں تو جو کچھ بھرا ہوا ہے۔وہ تم نے اسی سے لیا ہے پھر اس کی
مخالفت تم کس منہ سے کر رہے ہو۔“
خلافت راشدہ انوار العلوم جلد نمبر ۱۵ صفحه ۲۸۷، ۲۸۸)
خدا تعالیٰ نے کہا تھا کہ وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا اس کے متعلق میں نے بہت
سی تفصیلات جمع کی تھیں لیکن اس وقت میں صرف وہ نقشہ ہی پیش کر سکتا ہوں جو میں نے اس غرض
کے لئے تیار کر وایا ہے اور وہ یہ ہے۔ا تفسیر
اس سلسلہ میں حضور کی ایک کتاب تو تفسیر کبیر ہے جو خود اتنی عجیب تفسیر ہے کہ جس شخص نے
بھی غور سے اس کے کسی ایک حصہ کو پڑھا ہوگا وہ یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور ہوگا کہ اگر دنیا میں کوئی
خدا رسیده بزرگ پیدا ہوتا اور وہ صرف یہ حصہ قرآن کریم کا تفسیری نوٹوں کے ساتھ شائع کر دیتا تو
یہ اس کو دنیا کی نگاہ میں بزرگ ترین انسانوں میں سے ایک انسان بنانے کے لئے کافی تھا یعنی اس

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۹
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
پر ہی بس نہیں۔قرآن کریم پر اور بہت سی کتب لکھیں اور میرا خیال ہے کہ حضور نے صرف قرآن
کریم کی تفسیر پر ہی آٹھ دس ہزار صفحات لکھے ہیں تفسیر کبیر کی گیارہ جلدات بھی ان میں شامل ہیں۔۲۔کلام کے اوپر حضور نے دس کتب اور رسائل لکھے۔۳۔روحانیات، اسلامی اخلاق اور اسلامی عقائد پر اکتیس کتب اور رسائل تحریر فرمائے
۴۔سیرت وسوانح پر تیرہ کتب ورسائل لکھے۔۵۔تاریخ پر چار کتب و رسائل۔۶۔فقہ پر تین کتب ورسائل۔ے۔سیاسیات قبل از تقسیم ہند چھپیں کتب و رسائل۔۸۔سیاسیات بعد از تقسیم ہند و قیام پاکستان نو کتب و رسائل۔۹۔سیاسیات کشمیر پندرہ کتب اور رسائل۔۱۰ تحریک احمدیت کے مخصوص مسائل و تحریکات پر ایک کم سوکتب و رسائل۔ان سب کتب و رسائل کا مجموعہ ۲۲۵ بنتا ہے۔تو جیسا کہ فرمایا تھا۔وہ علوم ظاہری و باطنی
سے پر کیا جائے گا حضور کی ان کتب پر ایک نظر ڈال لیں تو ان میں علوم ظاہری بھی نظر آتے ہیں اور
علوم باطنی بھی نظر آتے ہیں اور پھر لطف یہ کہ جب بھی آپ نے کوئی کتاب یا رسالہ لکھا۔ہر شخصی
نے یہی کہا کہ اس سے بہتر نہیں لکھا جا سکتا سیاست میں جب آپ نے قیادت سنبھالی یا جب بھی
آپ نے سیاست کے بارہ میں قائدانہ مشورے دیئے بڑے سے بڑا مخالف بھی آپ کی بے مثال
قابلیت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گیا۔غرض حضور کے علوم ظاہری و باطنی سے پر ہونے کے متعلق ایک
بڑی تفصیل ہے جس کے ہزارویں حصہ میں بھی میں نہیں جاسکتا صرف ایک سرسری سی چیز آپ کے
سامنے رکھ کر اس حصہ کو ختم کرتا ہوں پھر دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ اقوام عالم پر ظاہر
کرنے کے لئے یہ ضروری تھا کہ وہ علوم و معارف جو اللہ تعالیٰ کی محبت سے آپ کو عطا ہوئے۔ان
کا ترجمہ مختلف زبانوں میں کیا جائے۔اگر خالی اردو میں ہی وہ علوم لکھے جاتے تو آپ کا دعوی
بے معنی بن کر رہ جاتا کیونکہ غیر ممالک اور غیر اقوام اس سے فائدہ حاصل نہ کر سکتیں۔پس اگر اس
مصلح موعود کے ذریعہ سے دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ تمام اقوام عالم پر ظاہر ہونا تھا۔تو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۰
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
اس کے ذریعہ ظاہر ہونے والے علوم و معارف کا ترجمہ تمام دنیا کی زبانوں یا دنیا کی ان زبانوں
میں ہونا ضروری تھا۔جو دنیا کے اکثر حصوں میں بولی اور مجھی جاتی ہیں مجھے ابھی خیال آیا کہ اللہ
تعالیٰ نے یہ جو تد بیر کی کہ دنیا کے بہت سے ممالک صرف دو تین قوموں کے سیاسی اقتدار کے نیچے
آگئے۔اس میں دنیا کے لئے ایک بڑا روحانی فائدہ مضمر تھا اور وہ فائدہ یہ تھا کہ اشاعت اسلام کا
کام آسان ہو جائے۔ورنہ مسیح محمدی کے زمانہ میں اس وقت تک آپ کا پیغام تمام دنیا میں نہیں پہنچ
سکتا تھا جب تک دنیا کی ساری زبانوں میں اس کا ترجمہ نہ کیا جاتا چونکہ اللہ تعالیٰ کی مشیت کے تحت
دنیا کی اقوام میں سے کچھ تو میں انگریزوں کے اقتدار کے نیچے آگئیں کچھ فرانسیسیوں کے اقتدار
کے نیچے آ گئیں اور کچھ جرمنوں کے اقتدار کے نیچے آگئیں۔اس لئے ہم اسلام کا پیغام ان تین
زبانوں کے ذریعہ اقوام عالم کی خاصی بڑی تعداد تک پہنچا سکتے ہیں۔اگر روسی اور چینی بھی شامل کر
لئے جائیں تو پھر میرا خیال ہے کہ اسی نوے فیصدی آبادی کو ہمارا پیغام پہنچ جاتا ہے۔ورنہ
ہمارے لئے بہت زیادہ جد و جہد اور کوشش اور قربانیوں اور مال خرچ کرنے کی ضرورت پیش آتی
اللہ تعالیٰ کے سارے ہی کام حکمت سے پُر ہوتے ہیں۔اللہ اکبر۔غرض یہ ضروری تھا کہ ان علوم و معارف کا ترجمہ دوسری زبانوں میں کروایا جا تا چنانچہ اس
کی طرف حضور نے خاص توجہ دی اور بڑی کوشش فرمائی سب سے ضروری کام تو قرآن کریم کے
حیح تراجم کا دنیا میں پھیلانا تھا۔چنانچہ اس سلسلہ میں حضور نے جو کام شروع کروائے ان میں سے
کچھ تو پورے ہو گئے ہیں اور کچھ پورے ہونے والے ہیں۔انگریزی زبان میں ترجمہ قرآن کریم (جیسا کہ آپ جانتے ہیں ) شائع ہو چکا ہے اس
طرح تفسیر القرآن بھی شائع ہو چکی ہے۔جرمنی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے
نیز سورۂ کہف کی تفسیر بھی شائع ہو چکی ہے ڈچ زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے
ڈینش زبان میں قرآن کریم کے پہلے سات پاروں کا ترجمہ مع مختصر تفسیری نوٹ شائع ہو چکا
ہے۔مشرقی افریقہ کے لئے سواحیلی زبان میں ترجمہ مع مختصر تفسیری نوٹ شائع ہو چکا ہے۔لو گنڈی زبان میں قرآن کریم کے پہلے پانچ پاروں کا ترجمہ مع تفسیری نوٹ شائع ہو چکا ہے۔مغربی افریقہ کے لئے مینڈی زبان میں پہلے پارہ کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے اس کے علاوہ کئی تراجم

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۱
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
کئے گئے ہیں۔فرانسیسی زبان میں ترجمہ مکمل ہو چکا ہے نظر ثانی ہو رہی ہے ہسپانوی زبان میں
رجمہ مکمل ہو چکا ہے نظر ثانی ہو رہی ہے۔اٹالین زبان میں ترجمہ مکمل ہو چکا ہے۔نظر ثانی ہو رہی
ہے۔روسی زبان میں ترجمہ مکمل ہو چکا ہے نظر ثانی کروانی باقی ہے۔پرتگیزی زبان میں ترجمہ تیار
ہے نظر ثانی کروانی باقی ہے۔ڈینش زبان میں بقیہ تیس پاروں کا ترجمہ مع تفسیری نوٹ تیار
ہے۔طباعت کا انتظام کیا جا رہا ہے مشرقی افریقہ کے لئے کیکو یو زبان میں ترجمہ تیار ہے نظر ثانی
کروانی باقی ہے۔کیکامبا زبان میں ترجمہ تیار ہے نظر ثانی کروانی باقی ہے مغربی افریقہ کے لئے
مینڈی زبان میں بقیہ ۲۹ پاروں میں سے ۲۰ پاروں کا ترجمہ ہو چکا ہے 9 پاروں کا ترجمہ کروایا جا رہا
ہے۔انڈونیشین زبان میں دس پاروں
کا ترجمہ مع مختصر تفسیری نوٹ مکمل ہے بقیہ بھی زیر تکمیل ہے۔تراجم قرآن کریم کے علاوہ بہت سی کتب کا حضور نے مختلف زبانوں میں ترجمہ کروایا اور ان
کی اشاعت کروائی مثلاً احمدیت یعنی حقیقی اسلام، اسلامی اصول کی فلاسفی وغیرہ جن کتابوں کا
ترجمہ دوسری زبانوں میں کروایا گیا ہے۔ان کی فہرست بڑی لمبی ہے۔یہاں بیان نہیں کی جاسکتی
غرض قرآن کریم کے علوم اور معارف جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمائے تھے۔ضروری تھا کہ ان
کو کثرت سے دنیا میں پھیلایا جاتا اور یہ کام ہو نہیں سکتا تھا جب تک کہ ان کے تراجم دوسری
زبانوں میں نہ کرائے جاتے اور اس کام کو بڑی حد تک حضرت مصلح موعودؓ نے پورا کیا اور بہت سا
کام باقی ہے وہ انشاء اللہ اپنے وقت پر ہو جائے گا۔پھر دنیا اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ بنی نوع انسان پر ظاہر کرنے کے لئے تمام دنیا
میں مساجد کا ایک جال پھیلایا جانا ضروری تھا۔حضور نے اس کی طرف بھی خاص توجہ دی اور اللہ
تعالیٰ کے فضل سے اب تک کئی ممالک میں مساجد تعمیر کروائی جاچکی ہیں۔مساجد کے متعلق یا د رکھنا چاہے کہ مساجد دینی علوم سیکھنے کے لئے درس گاہوں کا کام دیتی
ہیں اور تربیت کے لئے مساجد کا ہونا نہایت ضروری ہے۔اگر مسجد کو اخلاص، نیک نیتی اور اس
66
عَلَى التَّقْوى مِنْ أَوَّلِ يَوْم " کے طور پر بنایا جائے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے
ہیں کہ اگر ایک نمازی بھی نہ ہو تب بھی اللہ تعالیٰ اس قسم کی مساجد کے لئے نمازی پیدا کر دیتا ہے۔غرض مساجد انسانی معاشرہ کے اندر بڑا ضروری کردار ادا کرتی ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ نے اس طرف

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۲
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
خاص توجہ دی اور آپ کے مبارک عہد میں جو مساجد تعمیر ہوئیں۔ان کی فہرست درج ذیل ہے۔امریکہ، ۳ انگلستان، ۱۔سوئٹزرلینڈ ، ۱۔ہالینڈ، ا۔فلسطین، ا۔برما، ۲۔ماریشس،۔اندونیشیا، ۷۔غانا، ۱۶۲۔سیرالیون، ۳۰۔نائیجیریا، ۲۰۔یوگنڈا، ۴۔کینیا ، ۳۔ٹانگانیکا ،
۲۔جرمنی ۲۔شمالی بور مینو ۳ کل تعداد ۳۳۱۔ان کے علاوہ مندرجہ ذیل مقامات پر مساجد زیر تعمیر ہیں۔ا۔ہمالے (غانا) ۲۔مسا کا ( یوگنڈا ) ۳۔ٹانگا ( تنزانیہ ) ۴۔گیمبیا ( جس کے گورنر جنرل
ماکہ میں نے شروع میں بتایا تھا۔ایک احمدی دوست مقرر ہوئے ہیں ) ۵۔فری ٹاؤن
( سیرالیون ) ۶۔نائیجیریا میں اس وقت پانچ مساجد زیر تعمیر ہیں۔۔ڈنمارک میں احمدی بہنوں
کی کوشش اور چندہ سے ایک مسجد بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور اس کا انتظام کیا جا رہا ہے۔پھر دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ اقوام عالم پر ظاہر کرنے کے لئے یہ بھی نہایت
ضروری تھا کہ ایسے مخلصین کا ایک گروہ تیار کیا جائے جو نا مساعد حالات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے
اکناف عالم میں پھیل جائے اور وہ ملک کے قریہ قریہ میں اسلام کی نورانی شمعیں فروزاں کرتے
چلے جائیں۔حضور کی توجہ سے ایک سو چونسٹھ ایسے واقفین پیدا ہوئے جنہوں نے اپنے اپنے وقتوں
میں مندرجہ ذیل ممالک میں اسلام کی اشاعت کا فریضہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔انگلستان ، فرانس، سوئٹزر لینڈ، ہالینڈ، سپین، ڈنمارک، سویڈن ، ہنگری، سلی ، اٹلی، روس ،
جرمنی، انڈونیشیا، سنگا پور، ملائشیا، جزائر فجی ، بور نیو، برما، ہانگ کانگ، ایران، جاپان، فلپائن،
سیلون، شام، لبنان، عدن، دوبئی، فلسطین، اردن، مسقط، مصر، غانا، سیرالیون، ٹوگو لینڈ ، لائبیریا،
آئیوری کوسٹ، نائیجیریا ، گیمبیا ، کینیا ، یوگنڈا ، تنزانیہ ، ماریشس ، برٹش گی آنا ، ٹرینی ڈاڈ ،
ڈچ گی آنا ، ارجنٹائن
یا حضور نے اپنے عہد مبارک میں چھیالیس ملکوں میں اپنے مشن قائم کیے اور ان مشنوں
نے جو کام کیا وہ اتنازیادہ ہے کہ اسے مہینوں میں بھی بیان نہیں کیا جاسکتا۔غیر ممالک میں ہماری جماعتیں بڑی ہی مخلص ہیں ان کے ممبران صرف نام کے احمدی یا مسلم
ہی نہیں بلکہ وہ تو حید باری پر پختگی سے قائم، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عاشق صادق اور

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۳
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت سے سرشار ہیں۔ان میں سے بہت سے ایسے ہیں
جن سے خدا تعالیٰ ہم کلام ہوتا ہے بہت سے ایسے ہیں جنہیں بچی خوا ہیں آتی ہیں اور ہر رنگ میں
وہ روحانی نعمتوں سے مالا مال ہیں۔حضور کے وصال پر ان احباب کی طرف سے جو خطوط ملے ہیں
ان سے ان کے اخلاص کا علم ہوتا ہے ان خدا رسیدہ لوگوں میں سے ایک کا خواب میں بطور نمونہ
سناتا ہوں تا وہ دوستوں کے از دیا دایمان کا موجب ہو۔وہ خدا رسیدہ اور دین اسلام کا ایک حبشی تھا
جس کا رنگ سیاہ اور ہونٹ لٹکے ہوئے تھے دنیا کی مہذب قو میں اسے حقارت سے دیکھتی تھیں مگر
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل خدا تعالیٰ کی نظر کرم اس پر پڑی اور وہ اس سے ہم کلام ہوا یہ ہیں
ہمارے دوست امری عبیدی اور ان کا انتخاب میں نے اس لئے بھی کیا ہے کہ وہ کچھ عرصہ ہوا جوانی کی
عمر میں فوت ہو گئے ہیں یہ دوست احمدیت کے شیدائی اور فدائی تھے ربوہ میں بھی کچھ عرصہ رہ کر گئے
ہیں وہ خواب بین انسان تھے انہیں بڑی واضح اور سچی خوا ہیں خدا تعالیٰ نے دکھا ئیں۔ایک دفعہ انہوں
نے سنایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ مسٹر جولیس نرمیرے (Mr۔Julius Nyerere) کرسی
پر بیٹھے ہیں مجھے دیکھ کر وہ کرسی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور اس کرسی پر مجھے بٹھا دیا کچھ عرصہ تک وہ اس
کی کوئی اور تعبیر سمجھتے رہے لیکن یہ خواب اس طرح پوری ہوئی کہ آزادی کے بعد
لیجسٹو کونسل (Legistive Council) بنی اس کے افریقن ممبران کی ایک سوسائٹی
تھی اور جو لیس نریرے جوٹا نگانیکا افریقن نیشنل یونین کے پریذیڈنٹ ہونے کے باعث لیجسٹو
کونسل (Legistive Council) کی افریقن پارٹی کے لیڈر تھے اس سوسائٹی کے صدر تھے۔دوسرے سال جب سوسائٹی کا انتخاب ہوا۔تو مسٹر جولیس نریرے کو دوبارہ صدر چن لیا گیا سوسائٹی
کے اس اجلاس میں مسٹر جو لیس نمیرے موجود نہیں تھے۔انہیں اطلاع بھجوائی گئی چنانچہ وہ آئے
انہوں نے آ کر شیخ امری عبیدی کو جو اس وقت لیجسٹو کونسل کے ممبر بن چکے تھے بازو سے پکڑا
اور کرسی پر بٹھا دیا اور کہا کہ یہ آپ کے چیئر مین ہیں۔گویا خواب میں جو کچھ انہوں نے دیکھا تھا۔خدا تعالیٰ نے اسے لفظ بلفظ پورا کر دیا اور یہ اسلام اور اللہ تعالیٰ کی محبت کا نتیجہ تھا جسے دیکھ کر
دوسرے لوگ اسلام کے گرویدہ ہو رہے ہیں اور خدا تعالیٰ کی طرف مائل ہورہے ہیں خالی دلائل
کے ساتھ یہ اخلاص پیدا نہیں ہوتا بلکہ اس کے لئے قوت قدسیہ کی ضرورت تھی اس نور کی ضرورت

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۴
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
تھی جور بوہ میں بیٹھا تھا۔اس کی نورانی کرنیں ایک طرف افریقہ کے ممالک میں پہنچ رہی تھیں اور
دوسری طرف یورپ اور امریکہ کے ممالک کو روشن کر رہی تھیں اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو کچھ کہا تھا وہ لفظ بلفظ پورا ہوا کہ۔وو
وو
وہ اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا“
وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا
اور قومیں اس سے برکت پائیں گی“
آپ یہ سن کر خوش ہوں گے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے بیرونِ ممالک میں قائم ہونے والی
جماعتوں میں سے بعض اپنی قربانیوں میں ہم سے کم نہیں مثلاً انڈونیشیا کے چندہ دہندگان کی تعداد
قریباً پاکستان کے چندہ دہندگان کے برابر ہوتی جارہی ہے۔اسی طرح افریقین ممالک میں بڑی
قربانی کرنے والی جماعتیں ہیں وہ مالی قربانیاں بھی کرتی ہیں ، وقت کی قربانیاں بھی کرتی ہیں اور
عبادت گزار بھی ہیں۔ان لوگوں کا نمونہ اور اللہ تعالیٰ کا ان کے ساتھ جو سلوک ہے وہ غیروں
کو اسلام کی طرف کھینچنے والا اور جذب کرنے والا ہے پھر اللہ تعالیٰ نے اس پیشگوئی میں ایک اور
بات بھی بتائی ہے کہ
”ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے،
اس کے کئی معنے ہو سکتے ہیں۔مثلاً روح کے ایک معنے قرآنی محاورہ میں یہ ہیں کہ وہ کلام جو
اُخروی حیات کا سبب اور ایک ذریعہ ہو۔گویا قرآنی محاورہ میں روح قرآن کریم کو کہا گیا ہے جیسا
کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
وَكَذَلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ أَمْرِنَا (الشورى ۵۳)
اور ہم نے مشاہدہ کیا کہ یہ مرتبہ عالیہ حضرت مصلح موعودؓ کو بکمال حاصل تھا۔خدا تعالیٰ۔آپ کی معرفت کو اور آپ کی خدا شناسی کو بذریعہ کشوف صادقہ اور الہامات صریحہ اور مکالمات و
مخاطبات کمال تک پہنچا دیا ہوا تھا۔چنانچہ سرسری تحقیق کے بعد جو علم مجھے حاصل ہوا ہے یہ ہے کہ
حضور کے رویائے صالحہ اور کشوف کی مجموعی تعداد کم و بیش پانچ سو اور حضور کے الہامات کی تعداد ۸۸
کے قریب ہے۔غرض یہ ایک بڑا مجموعہ ہے اور ابھی تو یہ محض سرسری ہے بہت ممکن ہے ان کی تعداد

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
اس سے زیادہ ہو لیکن اتنی تو بہر حال ہے ان پیشگوئیوں میں سے جو حضور نے بیان فرمائیں لیکن بعض
بطور نمونہ دوستوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ایک پیشگوئی جو حضور نے بیان
فرمائی یہ ہے۔ہماری جماعت کی ترقی کا زمانہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت قریب آ گیا ہے اور وہ
دن دور نہیں جبکہ افواج در افواج لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوں گے۔مختلف ملکوں سے
جماعتوں کی جماعتیں داخل ہوں گی اور وہ زمانہ آتا ہے کہ گاؤں کے گاؤں اور شہر کے شہر
احمدی ہوں گے اور ابھی سے مختلف اطراف سے خوشخبری کی ہوائیں چل رہی ہیں اور جس
طرح خدا کی یہ سنت ہے کہ بارش سے پہلے ٹھنڈی ہوائیں چلاتا ہے تا کہ غافل لوگ آگاہ
ہو جائیں اور اپنے مال و اسباب کو سنبھال لیں۔اس طرح خدا تعالیٰ نے ہماری ترقی کی
ہوائیں چلا دی ہیں پس ہوشیار ہو جاؤ۔آپ لوگوں میں سے خدا کے فضل سے بہت سے
ایسے ہیں۔جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت پائی ہے۔آپ کے منہ سے
باتیں سنی ہیں۔آپ سے ہم کلامی کا شرف حاصل کیا ہے ان کا فرض ہے کہ وہ آنے والوں
کے لئے ہدایت اور راہنمائی کا باعث ہوں۔کیونکہ کوئی ایک شخص بہتوں
کو نہیں سکھا سکتا“
(انوار خلافت۔انوار العلوم جلد ۳ صفحه ۱۶۵)
اب دیکھیں کہ حضور کی یہ پیشگوئی کہ وہ دن دور نہیں کہ جب اس سلسلہ میں مختلف ملکوں۔جماعتیں کی جماعتیں داخل ہوں گی۔کس شان سے پوری ہورہی ہے۔یہ الفاظ حضور نے ۱۹۱۵ء
میں کہے تھے اور ۱۹۳۴ء میں تحریک جدید کا افتتاح ہوا ہے۔جس کے ذریعہ غیر ممالک میں با قاعدہ
تبلیغ جاری کی گئی ہے۔۱۹۱۵ء میں تو کچھ بھی نہیں تھا۔۱۹۱۴ء میں جماعت کے صاحب اثر لوگ
مرکز سے لاہور چلے گئے اور خزانہ اور دوسرا سامان ساتھ لے گئے۔جب خلافت ثانیہ قائم ہوئی ہے اس
وقت خزانہ میں صرف چند آنے تھے اور ۱۹۱۵ء میں حضور نے مذکورہ بالا پیشگوئی کی ہے۔اب ظاہر
ہے کہ ایک سال اور چند ماہ میں جماعت کی قوت اور طاقت اتنی نہیں بڑھی تھی کہ اس کو دیکھتے ہوئے کوئی
قیاس یہ الفاظ کہ سکتا یہ الفاظ وہی کہہ سکتا ہے۔جسے خدا تعالیٰ نے پہلے سے اس کا علم دیا ہو۔پھر فرماتے ہیں۔دیکھو میں آدمی ہوں اور جو میرے بعد ہوگا وہ بھی آدمی ہی ہوگا۔جس کے زمانہ میں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۶
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
فتوحات ہوں گی۔وہ اکیلا سب
کو نہیں سکھا سکے گا تم ہی لوگ ان کے معلم بنو گے۔پس اس
وقت تم خود سیکھوتا ان کو سکھا سکو۔خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ تم لوگ دنیا کے لئے پروفیسر
بنا دیے جاؤ اس لئے تمہارے لئے ضروری ہے اور بہت ضروری ہے کہ تم خود پڑھو تا آنے
والوں کے لئے استاد بن سکو۔اگر تم نے خود نہ پڑھا تو ان کو کیا پڑھاؤ گے۔ایک نادان اور
جاہل استاد کسی شاگرد کو کیا پڑھا سکتا ہے (انوار خلافت۔انوار العلوم جلد ۳ صفحہ ۱۷۰)
۱۹۱۴ء میں آپ نے یہ پیشگوئی فرمائی۔پہلا فرض خلیفہ کا تبلیغ ہے جہاں تک میں نے غور کیا ہے۔میں نہیں جانتا کیوں بچپن
ہی سے میری طبیعت میں تبلیغ کا شوق رہا ہے اور تبلیغ سے ایسا انس رہا ہے کہ میں
سمجھ ہی نہیں
سکتا۔میں چھوٹی سی عمر میں بھی ایسی دعائیں کرتا تھا اور مجھے ایسی حرص تھی کہ اسلام کا جو کام
بھی ہو میرے ہی ہاتھ سے ہو میں اپنی اس خواہش کے زمانہ سے واقف نہیں کہ کب سے
ہے۔میں جب دیکھتا تھا اپنے اندر اس جوش کو پاتا تھا اور دعائیں کرتا تھا کہ اسلام کا جو کام
ہو میرے ہی ہاتھ سے ہو پھر اتنا ہو اتنا ہو کہ قیامت تک کوئی زمانہ ایسانہ ہو جس میں اسلام کی
خدمت کرنے والے میرے شاگرد نہ ہوں میں نہیں سمجھتا تھا اور نہیں سمجھتا ہوں کہ یہ جوش
اسلام کی خدمت کا میری فطرت میں کیوں ڈالا گیا۔ہاں اتنا جانتا ہوں کہ یہ جوش بہت پرانا
ہے۔غرض اسی جوش اور خواہش کی بناء پر میں نے خدا تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ
میرے ہاتھ سے تبلیغ اسلام کا کام ہو۔اور میں خدا تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں کہ اس نے میری ان دعاؤں کے جواب میں بڑی
بڑی بشارتیں دی ہیں غرض تبلیغ کے کام سے مجھے بڑی دلچسپی ہے یہ میں جانتا ہوں کہ
خدا تعالیٰ دعاؤں کو قبول کرتا ہے اور یہ بھی جانتا ہوں کہ سب دنیا ایک مذہب پر جمع نہیں
ہوسکتی اور یہ بھی سچ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جس کام کو نہیں کر سکے اور کون ہے جو
اسے کر سکے یا اس کا نام بھی لے لیکن اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی خادم اور غلام
توفیق دیا جاوے کہ ایک حد تک تبلیغ اسلام کے کام کو کرے تو یہ اس کی اپنی کوئی خوبی اور کمال
نہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا کام ہے میرے دل میں تبلیغ کے لئے اتنی تڑپ تھی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۷
۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
کہ میں حیران تھا اور سامان کے لحاظ سے بالکل قاصر پس میں اس کے حضور ہی جھکا اور
دعائیں کیں اور میرے پاس تھا ہی کیا ؟ میں نے بار بار عرض کی کہ میرے پاس نہ علم ہے، نہ
دولت، نہ کوئی جماعت ہے، نہ کچھ اور ہے جس سے میں خدمت کر سکوں مگر اب میں دیکھتا
ہوں کہ اس نے میری دعاؤں کو سنا اور آپ ہی سامان کر دیئے اور تمہیں کھڑا کر دیا کہ
میرے ساتھ ہو جاؤ۔پس آپ وہ قوم ہیں جس کو خدا نے چن لیا اور یہ میری دعاؤں کا ایک ثمرہ ہے جو اس
نے مجھے دکھایا اس کو دیکھ کر میں یقین رکھتا ہوں کہ باقی ضروری سامان بھی وہ آپ ہی کرے
گا اور ان بشارتوں کو عملی رنگ میں دکھاوے گا اور اب میں یقین رکھتا ہوں کہ دنیا کو ہدایت
میرے ہی ذریعہ ہوگی اور قیامت تک کوئی زمانہ ایسا نہ گذرے گا جس میں میرے شاگرد نہ
ہوں گے کیونکہ آپ لوگ جو کام کریں گے وہ میرا ہی کام ہوگا“
میں یہ چاہتا ہوں کہ ہم میں ایسے لوگ ہوں جو ہر ایک زبان کے سیکھنے والے اور پھر
جاننے والے ہوں تاکہ ہم ہر یک زبان میں آسانی کے ساتھ تبلیغ کر سکیں اس کے متعلق
میرے بڑے بڑے ارادے اور تجاویز ہیں اور میں اللہ تعالیٰ کے فضل پر یقین رکھتا ہوں کہ
خدا نے زندگی دی اور توفیق دی اور پھر اپنے فضل سے اسباب عطا کئے اور ان اسباب سے
کام لینے کی توفیق ملی۔تو اپنے وقت پر ظاہر ہو جاویں گے غرض میں تمام زبانوں اور تمام
قوموں میں تبلیغ کا ارادہ رکھتا ہوں اس لئے کہ یہ میرا کام ہے کہ تبلیغ کروں۔میں جانتا ہوں
کہ یہ بڑا ارادہ ہے اور بہت کچھ چاہتا ہے مگر اس کے ساتھ ہی میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا ہی
کے حضور سے سب کچھ آوے گا۔میرا خدا قادر ہے جس نے یہ کام میرے سپرد کیا ہے۔وہی
مجھے اس سے عہدہ برآ ہونے کی توفیق اور طاقت دے گا کیونکہ ساری طاقتوں کا مالک تو وہ
آپ ہی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس مقصد کے لئے بہت روپیہ کی ضرورت ہے بہت
آدمیوں کی ضرورت ہے مگر اس کے خزانوں میں کس چیز کی کمی ہے؟۔۔۔۔پس میرے دوستو! روپیہ کے معاملے میں گھبرانے اور فکر کرنے کی کوئی بات نہیں وہ آپ
سامان کرے گا۔آپ ان سعادت مند روحوں کو میرے پاس لائے گا۔جو ان کاموں میں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۸
۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب
میری مددگار ہوں گی۔میں خیالی طور پر نہیں کامل یقین اور بصیرت سے کہتا ہوں کہ ان کاموں کی تکمیل واجراء
کے لئے کسی محاسب کی تحریکیں کام نہیں دیں گی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود سے خود وعدہ کیا
ہے کہ يَنصُرُكَ رِجالٌ نُوحِی إِلَيْهِمُ تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کو ہم وحی کریں گے
پس ہمارے محاسب کا عہدہ خود خدا تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے لیا ہے اور وعدہ فرمایا ہے کہ
روپیہ دینے کی تحریک ہم خود لوگوں کے دلوں میں کریں گے۔ہاں جمع کا لفظ استعمال کر کے
بتایا کہ بعض انسان بھی ہماری اس تحریک کو پھیلا کر ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔پس خدا آپ
ہی ہمارا محاسب اور محصل ہو گا۔اسی کے پاس ہمارے سب خزانے ہیں ہاں ثواب کا ایک
موقع ہے۔مبارک وہ جو اس نے فائدہ اٹھاتا ہے“
منصب خلافت۔انوار العلوم جلد نمبر ۲ صفحه ۳۵ تا ۳۸)
پیشگوئی میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ اپنے کاموں میں اولوالعزم ہوگا“ مرد مومن کا عزم
کل کی بنیادوں پر بلند ہوتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے۔فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ (ال عمران : ١٦٠)
عزم اور تو کل میں بڑا گہرا تعلق ہو ہے دراصل یہ ایک ہی چیز کے دوسرے ہیں اور جہاں
تک ہم نے حضرت مصلح موعود کی زندگی کا مشاہدہ کیا ہے۔ہم کہہ سکتے ہیں کہ خدا خود بھی شاہد ہے
اور ہم بھی اس امر کی گواہی دیتے ہیں کہ ہمارا محبوب مصلح موعود تو کل کے ایک بلند مقام پر فائز تھا۔قوت تو کل اور نور معرفت اُسے ایسے تھامے تھا کہ بسا اوقات بے سروسامان ہوتے ہوئے اور
اسباب عادیہ سے خالی ہاتھ ہوتے ہوئے بھی بشاشت اور انشراح صدر سے اس نے زندگی بسر کی
نامساعد حالات میں بھی اُس نے ایسی خوشی سے دن گزارے کہ گویا اس کے پاس ہزاروں خزائن
ہیں۔ایسے حالات میں بھی ” صاحب دولت ہونے کی مستقل مزاجی دنیا نے آپ کے چہرہ پر
دیکھی اور تنگی کی حالت میں بھی بکمال کشادہ دلی اور یقین کامل اپنے مولیٰ کریم پر بھروسہ رکھا۔سیرت ایثار آپ کا مشرب تھا اور خدمت خلق آپ کی عادت، ہزار ہا غرباء کو آپ نے سہارا دیا۔ہزار ہا تیموں کی پرورش کی بے سہارا طلبہ کو تعلیم دلوائی بے سہارا بچوں کی شادیاں کروائیں اور یوں

·

آج 10 میں سے 10 باقی