آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بنی نوع انسان اور ہر زمانہ کے لئے رحمت بن کر مبعوث ہوئے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۹۹
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
اور ہلاکت کا جو خطرہ پیدا ہو رہا ہے یہ دُور ہو جاتا ہے کیونکہ کسی کو حاکم نہیں بنایا گیا، کسی کو ظالم نہیں
بنایا گیا کسی کوسپیرئیر (Superior) یا برتر نہیں بنایا گیا۔کسی کو برائی کا حق نہیں دیا گیا بلکہ ہر فر دکو
خادم بنایا گیا ہے۔اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ بنایا گیا ہے۔ہر فرد دوسرے کی بھلائی کرنے کے لئے پیدا
گیا ہے۔یہ ایک عظیم ہتھیار ہے دُنیا کی کون سی قوم ہے جو یہ کہے کہ تم ہماری خدمت کرنا چاہتے ہو لیکن
اپنی خدمت کے نتیجہ میں تم ہمارے دل نہیں جیت سکتے۔میں افریقہ والوں کو یہ کہتا رہا ہوں کہ
پچاس سال سے ہم تمہارے پاس ہیں۔تم جانتے ہو کہ ہمیں نہ تمہاری سیاست میں کوئی دلچسپی ہے
نہ تمہارے مال میں کوئی دلچسپی ہے۔باہر سے پیسے لاتے ہیں تم پر خرچ کر دیتے ہیں۔تمہارے ملک
میں کماتے ہیں ( ہمارے کلینک ہزاروں پاؤنڈ کما چکے ہیں ) وہ بھی تم پر خرچ کر دیتے ہیں۔پچاس
سال میں ایک دھیلہ تمہارے ملک سے باہر لے کر نہیں گئے ہم لاکھوں روپے باہر سے لائے اور تم
پر خرچ کر دیئے۔پس اس سے تم سمجھ سکتے ہو کہ ہمیں (یعنی زبان تو میں ایسی بولتا تھا کہ ان کو سمجھ آ
تم
جائے اور تفصیل اسی فقرہ کی ہوتی تھی جو کہ قرآن کریم نے فرمایا ہے۔اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِس اللہ تعالیٰ
نے دوسروں کی خدمت کے لئے پیدا کیا ہے اور دیکھ لو ہم خدمت کر رہے ہیں۔چنانچہ وہ کہتے تھے
ٹھیک ہے ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے نہ ہمارے مال میں کبھی دخل دیا نہ ہماری سیاست میں
دلچسپی لی۔ان کی حکومت کو بھی پتہ ہے اور اسی وجہ سے ہم ان کے دل جیتنے کے لیے چلے جا رہے
ہیں۔ہم ان کی خدمت کرنے کی وہاں جو تو فیق پاتے ہیں اس کے نتیجہ میں وہ اتنی خوشی اور مسرت
اور پیار کے خط لکھتے ہیں کہ آپ اس کا اندازہ نہیں کر سکتے۔وہ سارا پیار تو دراصل حضرت نبی اکرم
کی طرف رجوع کرتا ہے جن سے ہم نے یہ تعلیم حاصل کی اور جن کا رنگ چڑھا کر ہم عملاً اس قابل
بنے کہ دنیا کو یہ نمونہ دکھا سکیں۔اتنا اثر ہے میں ابھی آگے اس حصہ کو لوں گا۔کچھ نمبر ۲ جو حصہ تھا
میری تقریر کا اس سلسلہ میں کچھ باتیں رہ گئی ہیں لیکن جو میں نے کہا ہے وہ کافی ہے۔خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت نبی اکرم کو تمام جہانوں کا دل خدا کے لیے جیتنے کی
خاطر مبعوث کیا تھا اور نہ صرف اس مکان کے لوگ جہاں آپ پیدا ہوئے یعنی نہ صرف عرب کے
دلوں کو جیتنا تھا بلکہ قیامت تک پیدا ہونے والی ہر نسل کے دلوں
کو جیتنا تھا یہ ایک بشارت تھی اور
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
آپ کی بعثت کی ایک بڑی فرض تھی۔۵۰۰
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
پہلے زمانے میں یعنی آپ کی نشاۃ اولیٰ میں ابھی انسان نے اتنی ترقی نہیں کی تھی کہ وہ اس
مقصد کو حاصل کر سکے ( گوانسانی ذہن اتنی ترقی کر چکا تھا کہ وہ ایک کامل اور مکمل شریعت کا حامل
بن سکے ) اور بشارت یہ دی گئی تھی کہ مہدی معہود کے زمانے میں اور آپ کی جماعت کے ذریعہ
اللہ تعالی اپنی اس بشارت کو پورا کرے گا۔تو سوچا آپ پر کتنی ذمہ داری ہے۔ساری دنیا کے دل
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنے ہیں اور جیتنے بھی ان وسائل سے اور ان ذرائع سے اور اگر مثال
کے طور پر ایک اور لفظ استعمال کروں تو کوئی حرج نہیں ان ہتھیاروں کے ساتھ ( میں یہ الفاظ
بولنے سے ہچکچاتا ہوں اس لیے کہ عیسائی پادریوں نے عیسائیوں کے دل میں یہ بات میخ کی طرح
گاڑھی ہوئی تھی کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے ) اس لیے جب میں ہتھیار کہتا ہوں تو اس سے
میری مراد تلوار نہیں ہے بلکہ اس سے میری مراد روحانی ہتھیار ہیں، اخلاقی ہتھیار ہیں، حسن تعلیم
کے ہتھیار ہیں۔احسان ہدایت کے ہتھیار ہیں۔ہم نے ان کے ذریعہ دنیا کے دلوں کو جیتنا ہے اور
ہمیں یہ جو ہتھیار دیئے گئے ہیں۔یہ ایسے ہتھیار ہیں کہ ہر شخص جو اپنی Senses میں ہو ہر شخص جو
مجنوں نہ ہو ہوش وحواس میں ہو وہ یہ ماننے پر مجبور ہوتا ہے کہ اگر یہ ہتھیار اگر یہ ذرائع استعمال۔جائیں تو واقع میں نوع انسان کے دل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جیت لیے جائیں گے۔ان ہتھیاروں میں سے جن کا میں نے یہاں ذکر کیا ہے ایک تو شرف انسانی ہے دوسرے
انسان انسان کے درمیان مساوات ہے تیسرے اقتصادی لحاظ سے ضروریات زندگی نہیں بلکہ
انسانی حقوق کی ادائیگی ہے اور دکھوں کو دُور کرنا ہے۔یہاں مجھے یاد آ گیا۔ایک حصہ میں اس کا چھوڑ گیا ہوں جو حوادث زمانہ کے لحاظ سے دُکھوں
کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔حوادث زمانہ کے لحاظ سے جودُ کھ انسان
کو پہنچتے ہیں یا پریشانیاں لاحق ہوتی
ہیں اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں روحانی سامان دیئے ہیں اور وہ پریشانیوں کو دور کر دیتے ہیں مثلا
ذکر الہی ہے استغفار ہے لاحول پڑھنا ہے قرآن کریم کی تلاوت ہے۔بہت سارے ہتھیار ہیں لیکن
یہ اشارہ ہی اس کی طرف اس وقت کافی ہے۔بہر حال جو محرومی کے نتیجہ میں اور مظلوم ہونے کے نتیجہ میں فرد کے لئے یا خاندان کے لئے یا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۰۱
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
علاقے کے لئے یا ملک کے لئے یا دُنیا کے بہت سے حصوں کے لئے دُکھ اور درد مصیبت اور
پریشانی اور انتشار کے حالات پیدا ہوتے ہیں ان کو دور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے جو نظام ہمیں
دیا ہے جو ہتھیار ہمارے ہاتھ میں پکڑایا ہے اس کی تو نظیر کہیں نہیں ملتی اور ہم فتنہ وفساد کئے بغیر اس
کے سوا دنیا کے دکھوں کو دور بھی نہیں کر سکتے۔اب یہ تو کوئی بات نہ ہوئی کہ اس حصے سے دُکھ دور کر
کے اس حصے میں دُکھ بڑھا دیئے جائیں مثلا انگریز نے اپنے ملک کا دُکھ دور کر دیا مگر ہمیں لوٹ کر
لے گئے، افریقہ کو لوٹ کر لے گئے کہنے کو وہ بڑا امیر ملک ہے لیکن ان کی دولت تو چور کی دولت تھی
اب وہ دولت کم ہورہی ہے اور وہاں مصیبت آ رہی ہے جو لوگ جا کر دیکھتے ہیں ان کو اس کا رد عمل
معلوم ہوتا ہے عادتیں گندی پڑی ہوئی تھیں اس لئے اب اخلاقی تباہی کی طرف جارہے ہیں۔آپ
کی دولت تو وہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے پیدا کی تھی اور صرف اس حد تک ہے اور اسی
تعریف کے ماتحت ہے کہ آپ کو اپنی تمام قوتوں کی کمال نشو ونما کے لئے جتنی ضرورت ہے وہ آپ
کی دولت ہے اس سے بڑھ کر آپ کی دولت نہیں ہے۔اب یہ نعرہ لگانا کہ جس کی وہ دولت نہیں
ہے وہ اس سے چھین لی جائے گی۔اس نعرے کے مترادف نہیں کہ اشتراکی نظام کو یہاں قائم کیا
جائے گا۔اس میں تو زمین و آسمان کا فرق ہے۔اشتراکیت کہتی ہے ( صرف کتابوں کا کہنا نہیں
بلکہ انہوں نے ۱۹۱۷ ء میں جو عمل کر کے دکھایا ہے ) کہ ہم نے امیر کی دولت بھی لینی ہے اور ہم نے
اس کی جان بھی لینی ہے پہلے ایک محروم تھا اب دوسرا محروم بنا دیا گیا۔ہم یہ مان لیتے ہیں کہ پہلے
زیادہ محروم تھے اب تھوڑے ہو گئے۔لیکن ایک محرومی کو ایک اور محرومی پیدا کر کے دُور کرنے کی
کوشش کی گئی ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے اشارہ کیا ہے اس میں بھی انہیں کامیابی نہیں ہوئی۔اسلام یہ نہیں کہتا اسلام کہتا ہے کہ امیر ہو یا غریب خدا کا بندہ ہے اور اس کو یہ حق حاصل۔کہ اس کی ذہنی قوتوں کی نشو و نما کمال تک پہنچے اگر ایک ذہین بچہ امیر کے گھر میں پیدا ہوتا ہے تو اس
کو بھی اتنا ہی حق حاصل ہے کہ اس کی ذہنی قوتوں کی نشو و نما کمال تک پہنچائی جائے جتنی اس بچے کی
ذہنی قوتوں کی نشو و نما کو کمال تک پہنچانا ضروری ہے جو ایک غریب کے گھر میں پیدا ہوتا ہے۔غرض
جتنا حق ایک غریب ذہین بچے کا ہے کہ اس کی قوتوں کو نشو و نما کے کمال تک پہنچا دیا جائے اتنا ہی حق
ایک امیر گھرانے میں پیدا ہونے والے ذہین بچے کا ہے۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۰۲
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
اسلام یہ کہتا ہے کہ ایک ظلم کو مٹا کر دوسراظلم نہیں کرنا ایک محرومی کو دور کر کے کسی دوسری جگہ
محرومی پیدا نہیں کرنی۔دکھوں کا علاج کسی اور دُکھ کو پیدا کرنے سے نہیں کرنا بلکہ مقصد یہ ہے کہ
انسان کے سارے دکھوں کا جو محرومی کے نتیجہ میں یعنی جو انسان نے خود اپنے لئے پیدا کئے ہیں ان
دکھوں سے اُسے نجات دلائی جائے۔کتنا پیار کرنے والا ہے ہمارا رب ، اور کتنا محسن ہے ہمارا آقاصلی اللہ علیہ وسلم کہ آپ کی
بعثت سے چودہ سو سال بعد ہم اپنے لئے خود اپنے ہاتھوں سے دکھ پیدا کر رہے تھے مگر آپ جو خدا
کے محبوب اور ہمارے محبوب اور اللہ تعالیٰ سے پیار کرنے والے اور ہم سے بے اختیار پیار کرنے
والے تھے وہ ہمارے ہاتھوں سے پیدا کردہ دکھوں کو دور کرنے کی تعلیم دے رہے ہیں۔پس اسلام تو دُنیا کے دُکھ کو مٹانا چاہتا ہے اور یہ دکھ اور درد اور مصیبت وہ ہے جو انسان کے
خود اپنے ہاتھ سے پیدا کی جاتی ہے لیکن جو حوادث زمانہ ابتلاء اور امتحان کے طور پر آتے ہیں
دراصل ان کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی آزمائش کرتا ہے۔میں ایک بات مختصر ابتا دوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر کسی نے یہ اعتراض کیا کہ
انبیاء اور دوسرے مقربین الہی کو دُکھ کیوں پہنچتا ہے آپ نے اس کا بڑا ہی حسین جواب دیا ہے
آپ نے فرمایا تم کہتے ہو ان کو دکھ پہنچتے ہیں اُن سے تو جا کر پوچھو وہ ان کو دکھ سمجھتے ہیں یا وہ راحت
سمجھتے ہیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں جو زخم لگتا ہے ، وہ اس کے پیارے بندے کے لئے راحت کا باعث
بنتا ہے دُکھ کا باعث تو نہیں بن سکتا۔بہر حال اس وقت میں اس تفصیل میں تو نہیں جا ر ہا لیکن جو انسان نے اپنے ہاتھ سے دُکھ
اور تکلیف پیدا کی ہے دوسرے کو لوٹا ، چوری کی ، غصب کیا ، حاکم بن کر آیا اور قرآن کی رو سے اِنَّ
الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا وَجَعَلُوْا اَعِزَّةَ أَهْلِهَا أَذِلَةً وَكَذَلِكَ :
يَفْعَلُونَ (النمل: ۳۸)
اس پروگرام اور پالیسی پر عمل کیا عزتیں دی نہیں بلکہ عزتیں چھین لیں۔لیکن جب اسلام یہ
کہتا ہے کہ میں شرف انسانی کو قائم کروں گا تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ جو اس وقت معزز ہیں ان
کو ذلیل کر دوں گا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ میں سب کو جو اس وقت جھوٹی عزتوں میں محو ہیں ان کو
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۰۳
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
بھی حقیقی عزتیں عطا کروں گا اور جن کو دُنیا نے دھتکار دیا ہے اور حقیر سمجھا اور ذلیل جانا ان کی
عزتوں
کو بھی قائم کرتا ہوں۔پس اسلام دُکھ پیدا کر کے دُکھ دور نہیں کرتا بلکہ دُکھوں کو دور کر کے ساروں کے دکھ دور کر
دیتا ہے کہاں ہے ایسی تعلیم ؟ کس کے پاس ہے تو وہ آئے ہمارے پاس ہم اُسے خدا کے فضل سے
قائل کریں گے۔میں علی وجہ البصیرت یہ اعلان کرنے کے لئے تیار ہوں کہ اسلامی تعلیم کے مقابلے
میں اگر کسی اور چیز کو اقتصادی میدان میں یا کسی اور میدان میں ( لیکن میں اس وقت اقتصادی
میدان کی بات کر رہا ہوں ) کسی اور تعلیم یا ازم یا اصول کو اسلام سے بہتر سمجھتا ہوتو وہ میرے پاس
آئے میں اُسے قائل کر دوں گا کہ وہ غلطی پر ہے اور اسلام نے جو حسین تعلیم دی ہے وہی صداقت
اور وہی حق ہے اور وہی دکھوں اور دردوں
کا صحیح علاج ہے۔میں اسی کے تسلسل میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں انہی ہتھیاروں میں سے اور انہی ذرائع میں
سے بعض کو لے کر افریقہ کے ٹور (tour) پر گیا تھا یعنی میں نے مغربی افریقہ کا سفر اختیار کیا تھا
میں وہاں عام طور پر یہی اصولی باتیں بیان کرتا رہا اور اسی طرح ان کی روحوں کو گر ما تا رہا۔میں
نے وہاں اللہ تعالیٰ کی قدرت کے عجیب نظارے دیکھے اس کی مختصر تفصیل یہ ہے کہ یہ ہجری شمسی ۴۹
ہے ھش ۴۷ سے اُن کا مطالبہ تھا کہ آپ ہمارے پاس بھی آئیں۔۱۳۴۶اهش (۱۹۶۷ء) میں جب میں نے یورپ کا دورہ کیا تھا اس کے بعد ان کے مطالبے
آنے شروع ہو گئے تھے چنانچہ ہم نے ۲۸ ھش یعنی ۱۹۶۹ء میں وہاں جانے کا پروگرام بنایا لیکن
ہمارے ملک کے حالات خراب ہو گئے اور جیسا کہ میں نے پچھلے جلسے پر بیان کیا تھا کہ فسادات
سے سال شروع ہوا تھا اور الہی بشارتوں اور فضلوں پر سال ختم ہو رہا ہے۔غرض اُس وقت فسادات
ہو گئے اور مجھے سفر ملتوی کرنا پڑا۔جس کے نتیجہ میں میرے ان بھائیوں کو جو آپ کی طرح وہ بھی
مجھے جان سے زیادہ عزیز ہیں، بڑی تکلیف اٹھانی پڑی ایک واقعہ میں آپ
کو بتا دیتا ہوں۔ہمارے ایک بہت پرانے افریقن احمدی ہیں سفر کے ملتوی ہونے پر انہوں نے مجھے خط لکھا
کہ ساری عمر دل میں یہ خواہش رہی کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زیارت ہو جائے۔کوشش کرتے رہے ( لکھنے والے کہ ) رقم جمع کر لیں کر ا ہل جائے تو زیارت کریں۔لیکن آپ کی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۰۴
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
زندگی میں خدا نے مجھے توفیق نہیں دی کرایہ بھی نہیں ملا اور یہی حسرت میرے دل میں رہی اور پھر
آپ کا وصال ہو گیا۔اب میں نے سُنا تھا کہ آپ آ رہے ہیں۔میں نے سوچا میرے پاس کرایہ
نہیں تھا۔میں مہدی معہود کے خلیفہ کی زیارت نہیں کر سکا۔اب خلیفہ خود آ رہا ہے تو یہاں زیارت
ہو جائے گی آپ نے یہ سفر ملتوی کر دیا ہے میں بوڑھا آدمی ہوں۔میں ہر وقت یہ سوچ کر غم زدہ
رہتا ہوں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ پہلے اور قسم کی حسرت رہی۔اب اگر میں آپ کے آنے سے پہلے مر
جاؤں تو یہ حسرت دل میں لے جاؤں گا کہ میں نے مہدی معہود کے خلیفہ سے ملاقات نہیں کی۔خیر
میں نے اُسے تسلی کا خط لکھا۔دعا ئیں دیں کہ اللہ تعالیٰ اُسے زندگی بخشے۔پھر اللہ تعالیٰ نے اسے
زندگی دی اور جب ہم وہاں گئے تو اُس نے بڑے پیار سے اور بڑے شوق سے اور بڑے اخلاص
سے مجھ سے ملاقات کی۔اس سال کے شروع میں کہنا چاہئے ۱/۴ پریل کو یہاں سے روانہ ہوئے اور دس یا گیارہ
اپریل کو وہاں پہنچے۔پہلے نائیجیریا میں گئے۔پھر اس کے بعد غانا میں گئے۔پھر آئیوری کوسٹ اور
پھر یہاں سے لائبیریا گئے۔اس کے بعد سیرالیون جہاں ہماری بہت بڑی جماعتیں ہیں اس کے
اُوپر سے پرواز کر کے پہلے گیمبیا میں پہنچے اور پھر سیرالیون میں آئے کیونکہ وہیں سے ہمیں واپسی کا
جہاز ملتا تھا ورنہ دو دفعہ وہاں آنا پڑتا۔بہر حال ان ملکوں کے سربراہوں سے بھی ملے۔ان کے جو
پڑھے لکھے لوگ تھے ان سے بھی ملے اور جو عیسائیت پھیلانے کے لئے باہر سے پادری گئے ہوئے
تھے اُن سے بھی باتیں ہوئیں۔جو عوام ہیں اور جن کے متعلق حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ہے کہ مجھے ان میں تلاش کرو اُن عوام میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان کو بھی
تلاش کیا۔اُن کو گلے لگایا ان کے بچوں
کو بھی تلاش کیا۔ایک ایک وقت میں پانچ پانچ چھ چھ ہزار
دوستوں سے مصافے کئے ان کے جذبات کو دیکھا۔اپنے جذبات کا اظہار کیا۔وہ پانچ سات
ہزار میل دور ہیں۔اتنی دور کے فاصلے پر سے وہ نہ کبھی یہاں آئے لیکن اس کے باوجود حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مہدی علیہ السلام کے ساتھ ان کو اتنا عشق ہے کہ آپ اس کا اندازہ نہیں کر
سکتے اور وہ اتنے دلیر ہیں کہ ( یہ ٹھیک ہے کہ ان کے ماحول میں ان کی یہ دلیری انہیں زیادہ پریشان
نہیں کرتی ) اپنی کاروں پر لاؤڈ سپیکر لگا کر سارے شہر کی گلیوں میں پھر کر یہ ندا بلند کیا کرتے تھے کہ
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
جس مہدی کی بشارت دی گئی وہ آچکا ہے اور اس مہدی کا ایک خلیفہ آج تمہارے درمیان آ رہا
ہے۔اس لیے تم آکر اس سے برکتیں حاصل کرو اور بعض شہر تو دس دس لاکھ کی آبادی کے ہیں ان
میں انہوں نے یہ منادی کروائی۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ان کو بڑا پیار ہے
اور اس لیے پیار ہے کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل اللہ تعالیٰ کی عظمت
اور جلال
کو پہچانا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور شان کو اور آپ کی قوت احسان کو
پہچانا۔اس وجہ سے وہ مہدی معہود سے پیار کرتے ہیں۔سیرالیون کے ایک سابق نائب وزیر اعظم نے پیچھے پڑ کر ایک ریسپشن (Reception)
دی اور اس میں انہوں نے تقریر کرتے ہوئے پہلے یہ کہا کہ آپ کو بھی پتہ ہے کہ میں احمدی نہیں
ہوں لیکن جو بات سچ ہے وہ کہنے سے میں نہیں رہ سکتا اور یہ آپ بھی جانتے ہیں اور میں بھی جانتا
ہوں کہ اس صدی کے شروع میں ہم غیروں کے سامنے اسلام کا نام لیتے ہوئے بھی شرماتے تھے
پھر احمدی آگئے اور اب ہم فخر سے گردن اونچی کرتے ہیں اور اسلام کے متعلق بات کر رہے
ہوتے ہیں اس نے اور بھی بہت سی باتیں کیں لیکن جو بات میں بیان کر رہا ہوں اس
کنٹیکسٹ (context) میں یہی اتنا حصہ ہی ہے۔غرض جنہوں نے احمدیت کو پہچانا یا جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو پہچانا
ان کے دلوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت اس لیے پیدا ہوئی کہ آپ کے طفیل
وہ حسن جو چھپا ہوا تھا وہ ان کی نظروں کے سامنے آ گیا وہ اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس کے جلال اور
اس کی زندہ قدرتوں کا زندہ نشان دیکھنے لگے اللہ تعالیٰ انہیں بڑی کثرت سے نشان دکھا رہا ہے۔آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ ہماری ایک احمدی بہن کی شادی کو چالیس سال ہو چکے تھے
مگر اس کے ہاں لڑکا کوئی نہیں تھا غالبا بچہ ہی کوئی نہیں تھا۔مجھے مجھے یاد نہیں رہا لیکن لڑکا بہر حال کوئی
نہیں تھا اور شادی کو چالیس سال کا عرصہ ہو چکا تھا۔اب اس نے میرے جانے سے دو تین سال
پہلے بلکہ ۱۹۶۶ ء سے ہی کسی نے اسے توجہ دلائی۔اس نے مجھے خط لکھنے شروع کیسے چنانچہ اللہ تعالیٰ
نے دعا قبول کرتے ہوئے ۴۰ ۴۲ سال کے بعد اسے لڑکا دے دیا۔اب بوڑھی عورت ساری عمر
اس کے دل میں یہ حسرت رہی کہ اس کے گھر لڑکا پیدا ہوتا مگر اللہ تعالیٰ نے اسے نہیں دیا۔پھر
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
احمدیت کے طفیل اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا اسے یہ نشان دکھایا۔وہ تو منصورہ بیگم کے ساتھ ہر
وقت چھٹی رہتی تھی۔جتنے دن ہم وہاں رہے بچہ اس کی گود میں ہوتا تھا کہ اس سے پیار کرو۔دعا کرو
اللہ تعالیٰ اسے زندگی بخشے کیونکہ یہ اس کی قدرت کا ایک نشان ہے۔غرض انہوں نے مہدی معہود کے طفیل خدا تعالیٰ کی ان قدرتوں کے نظارے دیکھے اور وہ
اس طرح مہدی معہود سے بھی پیار کرنے لگے اور جس منبع سے مہدی معہود نے برکت حاصل کی تھی
اس منبع سے بھی ان کے دل میں عشق پیدا ہو گیا وہ اتنے جذباتی تھے کہ میری تو شرم سے گردن جھک
جاتی تھی۔پیار سے دیکھتے تھے مگر کھڑے دیکھ رہے ہیں۔کوئی بات نہیں کہنے والی۔صرف چہرہ
دیکھے جارہے ہیں۔پیچھے سے جو لائن میں کھڑا ہے وہ پیچھے سے ٹھونگے دے رہا ہے کہ آگے بڑھو مگر
اگلے آدمی کو کوئی پرواہ نہیں۔پھر جو پچھلا آگے آجاتا تھا وہ بھی وہاں کھڑا ہے۔پھر اور پیچھے سے
اسے دوسرے ٹھوکریں لگا رہے ہوتے تھے کہ چلو آگے۔وہ اس قسم کے جذبات کا اظہار کرتے
تھے۔میں شرم سے آنکھیں نیچی کر لیا کرتا تھا۔میں تو اللہ تعالیٰ کا ایک عاجز بندہ ہوں۔وہاں جا کر جو کچھ دیکھا اور جو کچھ سنا اور جو مشاہدہ کیا اس کے نتیجہ میں بہت کچھ سوچنا پڑا۔ابھی میں نائیجیریا میں تھا تو میری طبیعت پر یہ اثر ہوا کہ ہم نے ان کی خدمت تو بڑی کی ہے اس میں
کوئی شک نہیں لیکن جتنی خدمت کرنی چاہئے تھی اتنی نہیں کی اور جتنی ہم کر سکتے ہیں اب
اللہ تعالیٰ
نے ہمیں زیادہ تو فیق دی ہے اتنی ہم نہیں کر رہے اس لئے کچھ کرنا چاہیے۔چنانچہ میں نے اپنے
دماغ سے ایک سکیم بنا کر دی کہ سات سال کے عرصہ میں سولہ نئے سکول کھولو۔علاوہ ازیں میں نے کہا ہم ایک دو میڈیکل سنٹر بھی کھول دیں گے لیکن میں دعاؤں میں لگا
رہا اور غور کرتا رہا۔پانچواں ملک جس میں میں گیا وہ گیمبیا تھا اور وہاں اللہ تعالیٰ نے خود میرے
لئے سکیم کو تیار کیا۔یہ اس کی شان ہے وہ تو وقت سے بھی بالا ہے اس کے لئے سیکنڈ کہنا بھی غلط ہے
بس آن واحد میں ساری تفصیل دماغ میں آگئی۔مجھے یہ کہا گیا کہ کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ فوری طور
پر یہاں Invest کرو ایک تو وہ سات یا پانچ سالہ منصو بہ ختم ہو گیا۔دوسرے میں اُن سے کہتا تھا
سکول کھولیں گے ( یعنی میں اپنی سکیم بنا رہا تھا۔) میڈیکل سنٹر کھولیں گے تو یہ کہنے کے بعد میں فکر
مند ہو جاتا تھا کہ وعدہ کر لیا ہے۔مجھے پتہ ہی نہیں کہ اس کے لئے سامان بھی میسر آئے گا یا نہیں ؟
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۰۷
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
لیکن جب گیمبیا میں اللہ تعالیٰ نے مجھے فرمایا کہ کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ فوری طور پر یہاں خرچ کرو تو
ہیں مطمئن ہو گیا۔پہلے میں دس ہزار پاؤنڈ کے لئے متفکر ہو جایا کرتا تھا۔اب میں مطمئن ہو گیا کہ
جب خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ خرچ کرو تو مال ہمارا تو نہیں اسی کا ہے وہ دے گا اور ہم خرچ کریں گے
مجھے ثواب پہنچانا چاہتا ہے پھر اس سکیم کی شکل بدل گئی اور "Leap forward" کی شکل میں
ایک جامع منصوبہ سامنے آ گیا ( ویسے تو اس کو پہلوں نے بھی استعمال کیا ہے ) لیکن میں نے اللہ تعالیٰ
کے فضل سے نقل نہیں کی تھی اس وقت ایک ضرورت کے مطابق یہ فقرہ ذہن میں آ گیا تھا کہ )
آگے بڑھو کی سکیم اس کا نام رکھ دیا جائے لیکن اب اس کا پورا نام "نصرت جہاں آگے بڑھو کی سکیم ہے
یہ سکیم بڑی پھیل گئی ہے اس کے اندر وسعت پیدا ہوگئی ہے۔چنانچہ جب میں افریقہ کا سفر ختم کر کے انگلستان میں آیا تو وہاں میں نے نصرت جہاں
ریز روفنڈ کا اعلان کیا اور جیسا کہ کل میں نے مختصر بتایا تھا میں نے انگلستان کی جماعت سے کہا کہ
میرے جانے سے پہلے دس ہزار پاؤنڈ نقد جمع ہو جائے اور دوست وعدے کرتے رہیں۔پہلے
میرے دماغ میں شاید ۲۵ ہزار پاؤنڈ تھا پھر شاید ۳۰ ہزار پاؤنڈ اور اس طرح بڑھتے بڑھتے آخر
میں میں نے ان سے کہا تھا کہ تمہارے ذمہ میں نے اب پچاس ہزار پاؤنڈ کی رقم لگا دی ہے اور
یہاں سے میں نے ان کو لکھا تھا کہ میں یہ چاہتا ہوں ( امام رفیق واپس آ رہے ہیں ان کی جگہ ایک
دوسرے دوست جا رہے ہیں ) کہ میری یہ خواہش ہے کہ آپ کے آنے سے پہلے چند مہینوں میں
۲۱ ہزار پاؤنڈ ( جو تین سالہ فضل عمر فاؤنڈیشن کی رقم ہے ) اتنی جمع ہو جائے یہ بھی ایک غیر کے لئے
بہر حال نشان ہے۔ابھی وہ آئے نہیں۔اٹھارہ ہزار پاؤنڈ جمع ہو چکا ہے اور اڑتالیس ہزار پاؤنڈ
کے ان کے وعدے ہو چکے ہیں۔میں نے ان کو جو ٹا رگٹ دیا تھا وہ انہوں نے پورا کر دیا ہے۔خیر
وہ تو پورا کیا لیکن میں نے پہلے دن ان کو کہہ دیا تھا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے کہا ہے کہ کم از کم ایک لاکھ
پاؤنڈ یہاں ان ملکوں میں خرچ کرو۔اس لئے مجھے یہ فکر نہیں ہے کہ یہ پیسے کہاں سے آئیں گے جو
ساری دولتوں کا مالک ہے اس نے فرمایا ہے کہ خرچ کرو تو وہ خود ہی دے گا۔آپ اپنے بچے کو کہتے
ہیں کہ دس روپے خرچ کرو تو کبھی آپ کے دماغ میں خیال آتا ہے کہ جا کر چوری کر کے لاؤ اور
خرچ کرو۔بچہ آپ کی جیب میں ہاتھ ڈال رہا ہوتا ہے اور کہتا ہے اس میں تم سے خرچ کرواؤں گا
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۰۸
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
اور جیب سے نکالیں اور دس روپے خرچ کریں۔تو خدا تعالیٰ کے مقابلے میں تو ایک بندے کی
حیثیت بلکہ جو ہمارے ذہن میں خدا ہے اس سے بھی کہیں کم حیثیت ہے انسان کی۔پس ایک باپ
بچے کو جب کہتا ہے تو وہ خرچ کے لئے پیسے دے دیتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ پیسے خرچ کرو تو کیا
وہ پیسے نہیں دے گا ؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے میں نے دوستوں سے کہا کہ مجھے کوئی فکر نہیں ، پیسہ تو آئے گا ،
نہ مجھے یہ فکر ہے کہ اُستاد کہاں سے آئیں گے اور ڈاکٹر کہاں سے آئیں گے۔مجھے انشاء اللہ استاد
اور ڈاکٹر بھی ملیں گے لیکن جس چیز کی مجھے فکر ہے اور آپ کو بھی فکر کرنی چاہئے وہ یہ ہے کہ محض مالی
قربانی ظاہر میں یا جانی قربانی وقف کے طور پر پیش کر دینا خدا تعالیٰ کے حضور کافی نہیں ہے انسان
اپنے زور کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کو حاصل نہیں کر سکتا۔نہ اپنی کسی قربانی کے نتیجہ میں پا
سکتا ہے اللہ تعالیٰ آپ کی پیشکش کو مقبول کرے تو تب اللہ تعالیٰ کی رضا مل سکتی ہے اس کی مجھے بھی
فکر ہے۔اور تمہیں بھی فکر ہے۔اس لئے دعائیں کیا کرو کہ اے اللہ ! ہم حقیر سی قربانی تیرے حضور
پیش کر رہے ہیں تو اسے قبول فرما تا کہ تیری رضا کی جنت ہمیں مل جائے۔چنانچہ یہاں آکر میں نے اعلان کیا تو یہاں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کا رد عمل بڑا
اچھا رہا ہے۔نصرت جہاں ریزروفنڈ کے جو وعدے ہیں وہ کم سے کم ایک لاکھ پاؤنڈ کا کہا گیا تھا نا )
تین لاکھ پاؤنڈ تک پہنچ گئے ہیں ( روپے نہیں میں کہہ رہا ) یعنی تین گنا زیادہ۔ویسے میرے اندر ہے
عادت ہے اور بہتوں میں یہ عادت ہوگی کہ جس کو میں نے زیادہ دینا ہوتا ہے میں کہا کرتا ہوں
تھوڑا تا کہ ہاتھ میں اصل نقد رقم زیادہ آ جائے تو وہ بہت زیادہ خوش ہو جاتا ہے پھر وہ تو اللہ تعالیٰ نے
شاید پیار کا اظہار کرنا تھا۔کہا تھالا کھ پاؤنڈ اور دے دیئے تین چار لاکھ پونڈ۔انشاء اللہ اتنے جمع ہو
جائیں گے۔اس وقت تک ۲۶ لاکھ ۳۶ ہزار روپے پاکستان کی جماعتوں کے وعدے ہیں اور 9 لاکھ ۶۳
ہزار روپے (اگر پاؤنڈ کو روپوں میں منتقل کیا جائے) باہر کے وعدے ہیں۔یہ کل ۴۶ لاکھ روپے
کے وعدے بن جاتے ہیں۔ابھی وعدے انشاء اللہ اور بھی آجائیں گے۔اندرون پاکستان 9لاکھ
۳۰ ہزار چند مہینوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور اللہ تعالیٰ نے جماعت پر جو رحمتیں کی ہیں ان کے
نتیجہ میں نقد وصول ہو چکا ہے اور کل وصولی اندرون پاکستان اور بیرونِ پاکستان ملا کر ۶ الاکھ دو
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
ہزار تک پہنچ چکی ہے۔کیونکہ باہر کی جو پاؤنڈ کی رقمیں ہیں وہ تو روپے میں نہیں وہ تو پاؤنڈ ہی
میں ہیں۔غرض جو ایک لاکھ پاؤنڈ خرچ کرنے کے متعلق اللہ تعالیٰ کا منشاء معلوم ہوا تھا اس کے
مقابلے میں اللہ تعالیٰ نے دو لاکھ دے دیا ہے۔یہ تو نصرت جہاں ریزروفنڈ کی شکل ہے۔اس میں
انگلستان میں ۴۸ ہزار پاؤنڈ کے وعدے ہوئے ہیں لیکن میں نے ان کو تار دلوائی تھی انہوں نے
بذریعہ تار جواب دیا کہ ۴۸ ہزار پاؤنڈ کے وعدے ہو چکے ہیں یہ دفتر کی رپورٹ up to date
نہیں ہے۔امریکہ نے ۲۶ ہزار ڈالر اور غانا میں ۱۰ ہزار پاؤنڈ کے وعدے ہوئے ہیں۔میں۔ان
کو بھی کہا تھا کہ تمہیں بھی کچھ کام کرنا پڑے گا۔صرف باہر سے منگوا کر تمہیں منگتا نہیں بنانا چاہتا۔پس غانا کی جماعتوں نے وعدے کر دیئے ہیں وصولی بھی خاصی ہو چکی ہے اور اب تک ہو رہی
ہے۔سیرالیون میں سات ہزار ( ان کی کرنسی ہے یہ بھی کوئی دس شلنگ کے قریب ہوتی ہے) قریباً
چار ہزار پاؤنڈ بنتے ہیں۔نائیجیریا میں 4 ہزار پاؤنڈ کے وعدے ہیں۔ان کے پاؤنڈ کی قیمت
انگلستان کے پاؤنڈ کی قیمت سے کچھ بڑی ہے اس لئے عملاً اسے سات ہزار پاؤنڈ سمجھنا چاہیے۔اسی
طرح ماریشس میں ۵۰ ہزار، تنزانیہ میں ۳۰ ہزار، مغربی جرمنی میں ۱۲ ہزار مارکس یعنی چوبیس ہزار
روپیہ۔کینیڈا میں قریباً ۳ ہزار ڈالر۔ہندوستان میں قریباً ڈیڑھ لاکھ روپیہ یہ رتیں ہیں۔جتنا خرچ
کرنے کو کہا گیا تھا اس سے دُگنی رقم تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں دے دی ہے بعض ممالک جن میں ہمارا
پاکستان بھی شامل ہے روپیہ باہر بھیجنے پر بہت بھاری پابندیاں ہیں اجازت نامے لینے پڑتے ہیں
کئی خوشامد میں کرنی پڑتی ہیں۔کسی انسان کو کسی انسان کی خوشامد نہیں کرنی چاہیے۔ہمارا یہ اصول
ہے اور ہر احمدی کا یہی اصول ہونا چاہئے لیکن اللہ تعالیٰ کے لئے تو ہم ہر چیز قربان کر دیتے ہیں۔ہمارا یہ ویسے ہی خالی کھو کھلا نعرہ نہیں ہے کہ ہم اپنی عزت کو خدا تعالیٰ کے لئے قربان کریں گے۔عزیز تیں اسی طرح قربان ہوتی ہیں کہ گالیاں سنیں اور ہنس پڑے۔لوگ سمجھتے ہیں کہ عزت قربان کر
دی۔عزت کہاں قربان ہوئی۔اس سے کیا فرق پڑتا ہے یا یہ ہے کہ اگر خدا کے لئے پیسے لینے کے
لئے خوشامد کرنی پڑے تو خوشامد کر دینی چاہئے اگلے کو خوش کر دینا چاہئے اس لئے یہاں یہ کرنا پڑتا
ہے اور آئندہ بھی خدا تعالیٰ کے لئے کرتے رہیں گے۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۱۰
۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب
بہر حال پابندیاں ہیں لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ انگلستان میں ایسی کوئی پابندی نہیں۔وہاں اٹھارہ ہزار پاؤنڈ رقم جمع ہو چکی ہے۔اسی طرح سوٹزر لینڈ میں بالکل پابندی نہیں۔امریکہ
میں بھی پابندی نہیں ہے۔اسی طرح اور بھی کئی ملکوں میں پابندی نہیں ہے۔وہاں ہم غیر ملکوں میں
دو تین سنٹرز بنائیں گے۔یہاں سے اگر اجازت مل جائے تو اجازت لینے والوں کو اللہ تعالیٰ بہت
ثواب دے گا اور ہمیں بھی بڑی خوشی ہوگی اور اگر جلدی اجازت نہ ملے۔البتہ ملے گی تو سہی آج
نہیں تو کل۔حالات اور ذہنیت پر اس کا انحصار ہے لیکن ہمیں فکر نہیں ہے یہاں بھی بڑے خرچ
کرنے ہیں۔مبلغ بنانے ہیں، یہاں سے جو ڈاکٹر جاتے ہیں اُن کا کرایہ دینا ہے اور بعض کتب
ساتھ لے جانے کے لئے یہاں سے خرید لیتے ہیں۔کتابیں یہاں سے شائع کرنی ہیں۔قرآن کریم
کے تراجم شائع کرنے ہیں۔یہ چھ ممالک جن میں میں گیا ہوں ان میں سے ایک ملک میں فرانسیسی
بولی جاتی ہے وہاں فرانسیسی ترجمہ قرآن کی ضرورت ہے۔ہمارے مراکش اور مالی کے سفراء ایک
جگہ ملے تھے۔وہ بڑے خوش ہوئے۔وہ احمدی نہیں لیکن وہ بہت متاثر ہیں وہ کہنے لگے آپ قرآن
کریم کا ترجمہ کر رہے ہیں۔یہ ہمارے لئے ایک نعمت عظمی ثابت ہو گا پھر مراکش کا جو سفیر تھا اس
نے ایک لطیفہ سنایا وہ کہنے لگا کہ ہمارے مراکش کے مفتی اعظم نے ایک دفعہ فتویٰ دے دیا کہ
قرآن کریم کا ترجمہ شائع کرنا کفر ہے جو شخص قرآن کریم کا ترجمہ شائع کرے گا وہ کافر ہو جائے گا
ایک تقریب کے موقعہ پر وہاں مفتی اعظم صاحب بھی تشریف لائے ہوئے تھے میں ان کے پاس
گیا۔میں نے بڑے ادب اور ان کو خوش کرنے والے الفاظ استعمال کر کے ان سے کہا کہ مولانا !
آپ بچوں کو قرآن کریم پڑھاتے ہیں کہ ہاں جناب میں قرآن کریم پڑھاتا ہوں۔کہنے لگے کہ
آپ بچوں کو مقامی زبان میں ترجمہ بھی سکھاتے ہوں گے وہ کہنے لگے ہاں ! ہاں! میں بچوں کو
فرانسیسی زبان میں ترجمہ بھی سکھاتا ہوں۔کہنے لگے کہ جب انہوں نے یہ کہا تو میں نے اُن سے کہا
کہ اگر تم زبانی ترجمہ سکھاؤ تو کفر نہیں ہوتا لیکن اگر کوئی عالم ترجمہ شائع کر دے تو وہ کافر بن جاتا
ہے۔یہ تم نے کہاں سے نکال لیا ہے۔غرض دنیا تو خالی پڑی ہے ہم تو جب سوچتے ہیں تو گھبراہٹ شروع ہو جاتی ہے کہ اتنی
ذمہ داریاں کس طرح ادا ہوں گی۔یہاں جو پر لیس لگے گا اس کے مینجنگ ڈائریکڑ سے میں