سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 10

خطابات ناصر جلد دوم
۹۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
جن کی کہ وہ مالک نہیں تھیں اور جن کی وہ حاکم نہیں تھیں تو کبھی تو ان علاقوں میں پہلے ان کی فوجیں
داخل ہوتی تھیں اور بعد میں پادری داخل ہوتے تھے اور کبھی پہلے پادری داخل ہوتے تھے اور بعد
میں فوجیں داخل ہوتی تھیں۔مغربی افریقہ میں پادری اور فوجیں آگے پیچھے ہی آئی ہیں البتہ زیادہ
نمایاں ہو کر ان علاقوں میں پہلے پادری آئے۔ایک موقع پر میں نے وہاں کے افریقن دوستوں
سے کہا کہ یہ تو ایک تاریخی حقیقت ہے جسے ہم تسلیم کرتے ہیں کہ جس وقت پادری تمہارے ملکوں
میں آئے تو انہوں نے اپنی زبان سے اعلان یہ کیا کہ ہم خداوند یسوع مسیح کی محبت کا پیغام لے کر
تمہارے پاس پہنچے ہیں لیکن ان پادریوں کی قطاروں کے پیچھے ان ممالک کی فوجیں تمہارے ملکوں
میں داخل ہوئیں اور ان کے ساتھ تو ہیں تھیں اور ان تو پوں کے دہانوں سے پھول نہیں جھڑے
تھے۔ان تو پوں کے دہانوں سے جو کچھ نکلا تھا اور جس طرح سے انہوں نے تمہیں تباہ کیا تھا وہ تم
مجھ سے زیادہ جانتے ہو۔لیکن میں نے انہیں کہا کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار کا پیغام لے کر
تمہارے پاس آیا ہوں اور اس پیغام کے پیچھے کوئی فوج تمہارے ملک میں داخل نہیں ہوگی۔جیسا کہ تم دیکھ ہی رہے ہو۔کیونکہ جب میں نے ان سے خطاب کیا تو بعض ملکوں میں تمہیں تمہیں
چالیس چالیس سال سے اور بعض علاقوں میں پچاس سال سے ہمارے مبلغ کام کر رہے تھے۔وہاں
جو چیز ہمیں نظر آئی وہ یہ تھی کہ پہلا ملک جس میں میں گیانا کیجیر یا تھا۔وہاں دو دن میں ہی میری
طبیعت نے یہ تاثر لیا کہ خدا تعالیٰ نے اس قوم کو دنیوی مال و دولت سے مالا مال کیا تھا لیکن یہ باہر سے
آنے والے ہر چیز لے کر باہر چلے گئے۔میں نے ایک افریقن دوست سے کہا کہ تمہیں خدا نے سب کچھ
دیا تھا لیکن ہر چیز سے ہی تمہیں محروم کر دیا گیا۔اس وقت جو سربراہ مملکت تھے میں جب اگلے روز ان سے
ملا تو میں نے انہیں یہ بات بتائی کہ کل میں نے ایک احمدی دوست سے جن کا تعلق نائیجیریا سے ہے اپنے
اس تاثر کا اظہار کیا تھا تو وہ کہنے لگے کہ !How true you are, How true you are
کہ کتنی سچی بات آپ نے کہی۔یہ تو ان فوجوں کا حال تھا جو خداوند یسوع مسیح کی محبت کا پیغام لانے والے پادریوں کے
پیچھے تھیں اور جو پادری وہاں آئے ان کا یہ حال تھا کہ عیسائیت کی تعلیم تو اپنا وقت گزار چکی اور
انسانی ہاتھ نے اس میں تحریف اور تبدیلی کر دی تھی لیکن انہوں نے عیسائیت کو پھیلانے کے لیے یہ

خطابات ناصر جلد دوم
۹۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
حربہ اختیار کیا کہ اپنی دولت کے بل بوتے پر سکول کھولے، اور اگر اسلام کے ظاہری علوم رکھنے
والے علماء کے بچوں کو بھی ان سکولوں میں داخل ہونے کا شوق ہوا تو جب ان کے محمد نام کے بچے
کو اپنے سکول میں داخل کیا تو اس کا نام پہلے ہی دن محمد کی بجائے پہلا حرف ایم اور ساتھ پیر لگا کر
لکھ دیا اور وہ ”محمد“ نام کا بچہ ایم پیڑ بن گیا اور جب سکول سے باہر نکلا تو وہ عیسائی تھا۔بعض جگہ وہ
یہ حرکت نہیں کر سکے مثلاً ہندوستان میں۔لیکن ہندوستان میں ہندوؤں میں سے بھی اور سکھوں
میں سے بھی اور دوسری اقوام میں سے بھی اور بدقسمتی سے کچھ لوگ مسلمانوں میں سے بھی عیسائی
ہو گئے۔ہم نے بڑا سوچا لیکن مسلمان کے عیسائی ہونے کی اور کوئی وجہ ہمیں نظر نہیں آئی سوائے
اس کے کہ ایسے مسلمان جو اسلام کو چھوڑ کر کسی اور مذہب کی طرف جاتے ہیں وہ صرف وہی ہو سکتے
ہیں کہ جن کو اپنے دین یعنی اسلام کا اور قرآن کریم جیسی حسین شریعت کا علم ہی نہیں ہے اور اس
واسطے اس کو چھوڑنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔فلسفے نے اور طبیعات وغیرہ سائنسز نے اسلام پر
حملہ کیا اور ایک وقت میں یہ سمجھا گیا کہ سائنس اور مذہب ایک دوسرے کے مخالف ہیں اور بڑے
لیکچر بھی ہوئے کہ کیا سائنس کا مذہب کے ساتھ تصادم ہے۔ان کی کوئی مخاصمت ہے اور کیا یہ ایک
دوسرے کے خلاف ہیں یا کیا مذ ہب سائنس کو کھا جائے گا یا سائنس مذہب کو کھا جائے گی۔دنیائے
اسلام میں اس وقت اتنی لاعلمی اور جہالت پھیلی ہوئی تھی کہ ساری دنیا میں ، افریقہ میں بھی اور جزائر
میں بھی ، لوگ بڑی کثرت کے ساتھ اسلام کو چھوڑ کر عیسائی ہورہے تھے۔اس سے انکار نہیں کیا جا
سکتا کہ ایسے لوگ بھی موجود تھے جن کے دل میں اسلام کا درد تھا لیکن فلسفے کا اور سائنس کا جو اسلام پر
حملہ تھا اور جو کہ محض جہالت کا حملہ تھا چونکہ ان لوگوں کو اس کا جواب نہیں آتا تھا اس واسطے انہوں
نے یہ پر چار کرنا شروع کیا اور یہ تبلیغ کرنی شروع کی کہ ان کے سکولوں میں نہ داخل ہو اور ان کے
علوم نہ پڑھو۔قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ : سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ
جَمِيعًا مِنهُ (المجانية : ۱۴) کہ خدا تعالیٰ نے اس یو نیورس (universe) کی ، اس عالمین کی ، اس
کائنات کی ہر چیز کو بہت سے خواص دے کر تمہاری خدمت کے لئے پیدا کیا ہے اور انہیں تمہارے
خادم بنا دیا ہے لیکن مسلمانوں کو ان کے بزرگوں کو یہ کہا گیا کہ خادموں کی جو عادات واطوار ہیں اور
خواص ہیں اور ان کے متعلق جو علوم ہیں جن کے نتیجہ میں ہم ان سے خدمت لے سکتے

خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
ہیں ان کو تم نے نہیں پڑھنا۔اگر مسلمان ان کو جانتا ہی نہیں ہوگا تو پھر وہ ان سے خدمت کیسے لے
گا؟ لیکن بہر حال ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب اس قسم کی باتیں کہی گئیں۔یہ ایک تاریخی حقیقت
ہے اور تاریخ کے صفحات نے اس کو محفوظ کیا ہے اس لئے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ان حالات میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت مہدی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ
نے ایک خوشخبری اور بشارت دی چنانچہ اس علمی جنگ کے متعلق آپ فرماتے ہیں۔یہ پیشگوئی یاد رکھو کہ عنقریب اس لڑائی میں بھی دشمن ذلت کے ساتھ پسپا ہوگا اور اسلام فتح
پائے گا۔حال کے علوم جدیدہ کیسے ہی زور آور حملے کریں۔کیسے ہی نئے نئے ہتھیاروں کے
ساتھ چڑھ چڑھ کر آویں مگر انجام کاران کے لیے ہزیمت ہے۔میں شکر نعمت کے طور پر کہتا
ہوں کہ اسلام کی اعلی طاقتوں کا مجھ کو علم دیا گیا ہے جس علم کی رو سے میں کہہ سکتا ہوں کہ
اسلام نہ صرف فلسفہ جدیدہ کے حملہ سے اپنے تئیں بچائے گا بلکہ حال کے علوم مخالفہ کو
جہالتیں ثابت کر دے گا۔اسلام کی سلطنت کو ان چڑھائیوں سے کچھ بھی اندیشہ نہیں ہے جو
فلسفہ اور طبعی کی طرف سے ہو رہے ہیں۔اس کے اقبال کے دن نزدیک ہیں اور میں دیکھتا
ہوں کہ آسمان پر اس کی فتح کے نشان نمودار ہیں۔یہ اقبال روحانی ہے اور فتح بھی روحانی۔تا باطل علم کی مخالفانہ طاقتوں کو اس کی الہی طاقت ایسا ضعیف کر دیوے کہ کا لعدم
کر دیوے۔“ ( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۵۴، ۲۵۵ بقیه حاشیه )
پھر آپ نے فرمایا کہ یہ کام میری جماعت کے سپرد کیا گیا ہے۔چنانچہ آپ نے
فرمایا کہ
”میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے
نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے سب
کا منہ بند کر دیں گے“
تجلیات الہیہ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۹)
پس ہم جو کہ احمدی ہیں ہمارے ذمہ خدا تعالیٰ نے یہ کام لگایا ہے کہ علوم جدیدہ کے جو حملے
اسلام پر ہورہے ہیں ( جو کہ بظاہر بڑے زبردست تھے اور اب بھی بعض لوگ جنہیں علم نہیں ہوتا وہ
گھبرا جاتے ہیں ) ہم ان حملوں کا منہ بند کریں اور ان کی جہالتوں کو ثابت کریں۔اس کا مطلب

خطابات ناصر جلد دوم
1+1
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
یہ ہے کہ جماعت احمدیہ میں ایسے ذہین اور ہونہار نوجوان ہونے چاہئیں جن کی صحیح رنگ میں
تربیت کی جائے اور وہ دین اسلام سے کما حقہ واقف ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی کتب پر ان کو عبور ہو اور وہ اس قابل ہوں
کہ دنیا کا کوئی عالم ، خواہ وہ کسی سائنس یا علم سے تعلق
رکھنے والا ہی کیوں نہ ہو جب ان سے بات کرے تو وہ اس بشارت کے مطابق اس کا منہ بند کرنے
والے اور اسلام کی عزت کو دنیا میں قائم کرنے والے ہوں۔اس طرف بہت توجہ دینے کی
ضرورت ہے۔اس کے لئے ذہن میں بہت سی تجاویز ہیں ان میں سے ایک تجویز یہ ہے کہ ہم ان علوم کو
سیکھنے کے لئے جو کہ پاکستان سے باہر یا افریقہ سے باہر (افریقہ سے بھی ہمارے سکالر باہر جائیں
گے ) یا انڈونیشیا سے باہر سیکھے جاسکتے ہیں نوجوان تیار کریں۔مثلاً کئی علوم امریکہ میں سیکھے جا سکتے
ہیں، انگلستان میں سیکھے جا سکتے ہیں، یورپ میں سیکھے جا سکتے ہیں ، رشیا میں سیکھے جا سکتے ہیں ، چین
میں سیکھے جا سکتے ہیں۔ان علوم پر عبور حاصل کرنے کے لیے ہم نوجوان تیار کریں جن کو جماعت
وظیفہ دے اور ان کو وہاں پڑھائے اور وہ اپنے آپ کو صرف اس کام کے لیے وقف کریں یہ نہیں
کہ وہ یہاں آ کر ہمارے دفتروں میں کام کریں۔بلکہ ان کو یہ کہا جائے گا کہ تمھارا کام یہ ہے کہ تم
اپنے دائرہ عمل میں اس علم کے ساتھ تعلق رکھنے والے چوٹی کے علماء کے ساتھ جا کر بات کرو اور ان
کو کہو کہ تم یہ کہتے ہو اور اسلام یہ کہتا ہے اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو بشارت دی ہے ان کو کہو کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں آسمانوں سے ایسا نور فراست اور ایسے علوم عطا کئے
ہیں کہ جن کے مقابلے میں تم ٹھہر نہیں سکتے۔میں نے اپنے دوروں میں بڑے بڑے ہارڈ کور
کمیونسٹ یعنی بڑے پکے اور سخت قسم کے اشتراکیوں سے بھی باتیں کی ہیں اور سوائے سر جھکا کے
سننے کے ان کو یہ ہمت نہیں پڑتی تھی کہ وہ سامنے آ کر بات کریں یا اس کی تردید کریں یا اس کا
جواب دیں۔یہ بات میں صرف اس لیے کہہ رہا ہوں کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے۔اس ضمن میں ایک اور بات ہے جو کہ میرا خیال تھا کہ میں آخر میں کہوں گا لیکن اسی وقت کہہ
دیتا ہوں۔خدا کا بے انتہا شکر ہے کہ احمدیت میں ذہین بچے پیدا ہور ہے ہیں ان ہونہار بچوں کو
سنبھالنا ہمارا کام ہے اور ان سے فائدہ اٹھا نا ساری قوم کا کام ہے۔اگر کسی ملک میں خدا کی طرف

خطابات ناصر جلد دوم
۱۰۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
سے عطا کردہ ذہن ہو لیکن وہ قوم اس ذہن کو ضائع کر دے تو نہ صرف یہ کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ناشکری
قوم ہے بلکہ وہ اپنے ملک کو نقصان پہنچانے والی قوم ہے کیونکہ اس ذہن سے اس نے فائدہ نہیں
اٹھایا۔یہاں بدقسمتی سے بعض لوگوں نے ہمارے بچوں کی تعلیمی اور ذہنی نشوونما میں روکیں ڈالنی
شروع کر دی ہیں۔ساری پاکستانی قوم پر اس کا الزام نہیں ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ لاکھ میں
سے ننانوے ہزار پاکستانی ایسے ہیں جو ان چیزوں
کو پسند نہیں کرتے لیکن ان کی آواز کی طرف کوئی
کان نہیں دھرتا۔پس اس وجہ سے کہ کہیں اس کے رد عمل کے طور پر جماعت احمدیہ کی ذہنیت کو
زنگ نہ لگ جائے آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ ایک سکالرشپ جو ایک ذہین بچے کے لئے
انگلستان کے امام نے ابھی مجھے پیش کیا ہے اس کو میں کسی احمدی ہونہار بچے کے لئے استعمال نہیں
کروں گا بلکہ میں اسے اوپن میرٹ سکالرشپ (Open Merit Scholarship) بناتا
ہوں کہ جس میں شیعہ بھی اور دیو بندی بھی اور بریلوی بھی اور احمدی بھی اور دوسرے لوگ بھی
آئیں اور جو اپنی کوالیفیکیشن (Qualification) اور اہلیت کے لحاظ سے برتر و اعلیٰ ہوگا اس کو
جماعت ساٹھ پاؤ نڈ یعنی قریباً ڈیڑھ ہزا ر وپے کا سکالرشپ دے دے گی۔یہ ایک تو اس لئے کہ
میں جماعت احمدیہ کو بداخلاقی سے بچانا چاہتا ہوں اور یہ میرے فرائض میں سے ہے اور دوسرے
اس لئے کہ شاید اس کے نتیجہ میں اس ملک کے رہنے والے ہمارے بھائی جو ہیں ان کو یہ احساس
ہو کہ اس قسم کی حرکتیں جو بعض دفعہ بعض لوگوں کی طرف سے کی جاتی ہیں درست نہیں ہیں اور ان
کے خلاف مؤثر آواز اٹھے۔یہ دو باتیں میرے پیش نظر ہیں۔یہ ۱۹۷۶ء کا سکالرشپ ہے یعنی
۱۹۷۶ء میں ایم۔اے، ایم۔ایس سی کرنے والوں کا سکالرشپ ہے اس کے لئے ہماری کمیٹی
ایک خاص معیار مقرر کرے گی جو سب کے لئے برابر ہو گا جو بچے اس مقابلہ میں آئیں اور جو اس
کم از کم معیار سے اونچی قابلیت رکھنے والے ہوں خواہ وہ کسی عقیدہ کے ہی کیوں نہ ہوں ان میں
سے جو سب سے زیادہ قابل ہو گا اس کو وظیفہ دے دیا جائے گا۔یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ اس کا
تعلق دیوبندی فرقہ سے ہے یا اہل حدیث سے ہے یا شیعہ فرقہ سے ہے یا بریلوی فرقہ سے ہے یا
احمد یہ جماعت سے ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آئندہ سالوں میں اس قسم
کے اوپن میرٹ سکالرشپ جن میں عقیدہ نہیں بلکہ اہلیت کو مد نظر رکھا جائے گا۔بڑھتے رہیں گے

خطابات ناصر جلد دوم
۱۰۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
اور کسی وقت میں پانچ چھ ہو جائیں گے اگر پانچ وظیفے ہوں تو یہ قریباً اسی۔نوے ہزار روپے کی رقم
بن جاتی ہے ٹھیک ہے۔جو اہل ہے وہ آئے اور ترقی کرے۔Ph۔D کرے اور واپس آ کر اپنی
قوم کی خدمت کرے۔ہم نے اپنے اخلاق کو نہیں گرنے دینا۔اللہ تعالیٰ نے اپنی نگاہ میں ہمیں
بڑی عزت اور احترام کا مقام دیا ہے۔ہم تو اس قابل نہیں ہیں۔یہ اس کی عطا ہے، اس کی مہربانی
ہے اور اس کی رحمت ہے لیکن ہم اس کے ناشکرے بندے نہیں بننا چاہتے اور قوم کو بھی یہی پیار کا
سبق دینا چاہتے ہیں۔اس لئے ہمارے اوپن میرٹ سکالرشپ میں یہ
نہیں ہوگا کہ یہ فلاں فرقے
کے لئے ہیں اور فلاں کے لئے نہیں اور یہ کہ اس میں احمدیوں کو یا بریلویوں کو یا دیو بندیوں کو ترجیح
دی جائے گی۔بلکہ ہمارے سکالرشپ حقیقی معنی میں اوپن میرٹ سکالرشپ ہوں گے یعنی کھلے
ہوں گے اور اہلیت کے معیار پر دئیے جائیں گے۔اس کے علاوہ چونکہ ہمارے بچوں کا یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے قائم کردہ حق ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے ان کو جو ذہنی طاقتیں دی ہیں ان کی کامل نشو و نما کا انتظام کیا جائے اس واسطے میں نے پچھلے
سال بھی اعلان کیا تھا کہ ہر بچہ جو ذہین ہے جماعت اس کی ذہانت کو ضائع نہیں ہونے دے گی
چاہے اس کے لئے جماعت کو کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔ان بچوں کو سنبھالنا ساری دنیا کی
جماعتہائے احمدیہ کا فرض ہے اور چونکہ کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس غیر ملکی سرمایہ نہیں فارن
ایکیھنچ
نہیں ہے۔ہمیں اس کی بھی فکر نہیں۔کیونکہ اگر ہم یہاں سے پیسہ نہیں بھیج سکیں گے تو باہر کی
جماعتیں اس بوجھ کو اٹھا ئیں گی اور جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے ایک سکالرشپ تو انگلستان نے
دیا ہے، امریکہ سکالرشپ دے گا اور افریقہ جس کو تم آج تک حقارت کی نظر سے دیکھتے رہے ہو۔وہ تمہاری ذہانتوں کو سنبھالنے کے لئے پیسے خرچ کرے گا۔اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے جماعت کے
اندر جو خدمت کا جذبہ پیدا کیا ہے اس کا اظہار اسی طرح ہوتا ہے۔ہمیں اس وقت ہر قسم کے عالموں مثلاً زبان دانوں ، سائنسدانوں، فلسفہ دانوں وغیرہ کی
بے حد ضرورت ہے آپ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ یہ بات میرے لئے کتنی پریشانی کا باعث ہوتی
ہے سوئٹزر لینڈ میں بہت سارے یوگوسلا و مزدوری کرنے کے لئے آئے ہوئے ہیں وہاں پر ایک
جگہ ان کے اتنی خاندان احمدیت میں داخل ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک سمجھ دار شخص نے ایک

خطابات ناصر جلد دوم
۱۰۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
ایسی بات کہی کہ ہمارے لئے ڈوب مرنے کا مقام تھا۔اس نے کہا کہ بات یہ ہے کہ تم ہماری
زبان میں تو تبلیغ نہیں کرتے۔ہم میں سے جو لوگ کسی قدر انگریزی سمجھتے ہیں انہوں نے احمدیت
کی اصولی باتیں سمجھی ہیں۔ہمارے سامنے مہدی علیہ السلام کے متعلق پیشگوئیاں رکھی گئیں۔ہم
نے ان پر غور کیا اور دعائیں کیں اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں احمدیت قبول کرنے کی توفیق دے دی
لیکن ان کا کہنا تھا کہ اگر تم ہماری زبان میں ہمیں مبلغ دو تو یورپ میں جو چھ لاکھ یوگوسلا و مزدوری
کرتے پھرتے ہیں یہ سارے ہی احمدی ہو جائیں گے۔اس لئے کہ اسلام کی جو حسین تعلیم جس
حسین رنگ میں جماعت احمد یہ ہمارے سامنے پیش کرتی ہے وہ ہم نے اپنی کتابوں میں تو پہلے
نہیں دیکھی۔یوگوسلاویہ میں دو زبانیں بولی جاتی ہیں اگر ہر زبان کا ایک ایک عالم بھی ہو تو وہاں
کے لئے کم از کم دو عالم چاہئیں۔اب ہمیں بڑی مشکل پڑتی ہے مثلاً جرمن زبان جاننے والے
اتنے تھوڑے ہیں کہ جس مبلغ کو واپس آنا چاہئے اس کو ہم بعض دفعہ واپس نہیں بلاتے بڑی الجھنیں
ہیں اور وہ لوگ بڑی قربانیاں دے رہے ہیں آپ بھی اپنے مبلغوں کی قدر نہیں کرتے۔ایک شخص
اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر جاتا ہے ہم کہتے ہیں کہ تین سال کے بعد تمہیں واپس بلا لیں گے تم تین
سال کے لئے قربانی دو اور اپنے بیوی بچوں کو یہاں چھوڑ جاؤ لیکن تین سال گزر جاتے ہیں اور
ہمیں اس کی جگہ جرمن زبان جانے والا کوئی نہیں ملتا اور پھر اس کو چار سال پانچ سال اور بعض دفعہ
چھ سال لگانے پڑتے ہیں اور وہ لوگ یہ قربانی دے رہے ہیں۔اب تو نسبتا سہولت ہو گئی ہے لیکن
ایک وقت ایسا بھی تھا کہ نذیر احمد صاحب مبشر نے چودہ سال باہر گزار دیئے یا شاید اس سے بھی
زیادہ۔وہ نکاح کرا کے باہر گئے تھے اور بوڑھے ہو کر واپس آئے اور رخصتانہ کرایا۔پس ایسی
قربانیاں دینے والے بھی ہیں۔غرض ہمیں عالموں کی اشد ضرورت ہے۔اب امریکہ دنیوی علم
کے لحاظ سے بہت آگے نکلا ہوا ہے لیکن ان کو جو دنیوی علوم حاصل ہیں ان کے اندر خامیاں اور
نقص اور تضاد ہیں لیکن ان کو اس کا علم نہیں ہے اور نہ اس نگاہ سے وہ دیکھتے ہیں اس کا علم تو سوائے
احمدی عالم کے اور کسی کو نہیں ہو سکتا۔بعض دفعہ میں مذاق مذاق میں دو چار باتیں کر جاتا ہوں تو
سامنے والے آدمی حیران ہو جاتے ہیں کہ اچھا آپس میں اس قدر تضاد ہے۔آپ امریکہ اور
انگلستان کا ایک ہی پروفیشن (Profession) لے لیں مثلاً ڈاکٹری ہے۔انگلستان کا ڈاکٹر کہتا

خطابات ناصر جلد دوم
۱۰۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
ہے کہ تم نے تمیں چالیس سال کی عمر کے بعد کیاشیم نہیں کھانی ( یعنی وہ چونا جو دوائی کے طور پر
استعمال ہوتا ہے) کیونکہ اس سے تکلیف ہوگی اور امریکہ کا ڈاکٹر کہتا ہے کہ اگر سو سال عمر ہے تو سو
سال تک کیلشیم کھاتے چلے جاؤ۔پس بڑا تضاد ہے۔پھر یہ عقل کے متعلق بڑی مہمل باتیں کرتے ہیں بعض احمدی بھی اس سے متاثر ہو جاتے ہیں
اس واسطے میں اس کا مسئلہ بھی حل کر جاؤں۔انہوں نے یہ سٹنٹ چلایا ہے کہ کہتے ہیں کہ جی عقل کافی ہے
اب ہمیں قرآن کریم کی ہدایت یا آسمانی ہدایت کی کیا ضرورت ہے۔اگر قرآن کریم کا نام لیں تو وہ کہتے
ہیں کہ ہم اسے اپنی عقل سے سمجھ لیں گے۔حالانکہ قرآن کریم نے تو یہ اعلان کیا تھا کہ تم اپنی عقل سے
مجھے نہیں سمجھ سکتے۔قرآن کریم نے کہا تھا کہ فِي كِتُبِ مَّكْنُونِ (الواقعة : ۷۹) کہ میرے وہ حصے
جو چھپے ہوئے ہیں اور آئندہ سے تعلق رکھتے ہیں۔لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ٨٠)
صرف مقدس اور پاکیزہ اور مطہر لوگ ہی اللہ تعالیٰ سے اس کا علم حاصل کریں گے قرآن کریم نے
یہ نہیں کہا تھا کہ فی كِتَبٍ مَّكْنُونِ (الواقعة : ۷۹) کہ یہ ایک چھپی ہوئی کتاب ہے اور سوائے
عقل مند کے اس کو کوئی نہیں سمجھ سکے گا۔قرآن کریم کا یہ اعلان نہیں ہے لیکن اس بات کو چھوڑو اور
دنیا کی عقل ہی کو لے لو۔اب عقل مند صرف امریکہ میں تو نہیں ہیں یا عقلمند صرف روس میں تو نہیں
ہیں۔اس وقت اقتصادیات ایک عام اور ہر ایک کے ساتھ تعلق رکھنے والا ایک ضروری مسئلہ ہے
اور یہ پرابلم (Problem) اور یہ مسئلہ امریکہ میں بھی ہے اور روس میں بھی ہے اور دنیوی عقل
رکھنے والے امریکہ میں بھی ہیں اور روس میں بھی ہیں۔اگر دس چوٹی کے عقل مند اور دنیوی لحاظ سے
صاحب علم و فراست ماہر اقتصادیات امریکہ سے لئے جائیں اور دس چوٹی کے ماہر اقتصادیات اور
صاحب علم و فراست روس سے لئے جائیں اور ان کو اکٹھا بٹھا دیا جائے تو وہ ایک نتیجے پر نہیں پہنچتے۔روسی کسی اور نتیجے پر پہنچتے ہیں اور امریکن کسی اور نتیجے پر پہنچتے ہیں۔اب ہم کس کی عقل کو صحیح تسلیم
کریں۔وہ عقل کہاں سے آئے گی جو ان کے درمیان فیصلہ کرے گی پھر تو یہ ماننا پڑے گا کہ وہ کہیں
عالم بالا سے ہی آئے گی۔کیونکہ دنیوی لحاظ سے تو ان سے بڑا کوئی نہیں ہے۔اب چین کچھ نکل رہا
ہے اور قریباً قریباً ان کے ساتھ پہنچ گیا ہے۔لیکن وہ اپنا ایک الگ نتیجہ نکال رہا ہے جو کہ روس کا
عقل مند نہیں نکالتا اور جو امریکہ کا عقل مند نہیں نکالتا۔پس عقل مند تو خود آپس میں گتھم گتھا
أ

خطابات ناصر جلد دوم
1+4
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
ہیں اور ان کی کشتی ہو رہی ہے۔ان کو بھی ہم نے کہنا ہے کہ بھلے مانسوں کی طرح پرے پرے ہو
جاؤ لڑنے کا کیا فائدہ۔خدا تعالیٰ کی ہدایت آگئی ہے اور اسلام کے غلبہ کے ایام آ گئے ہیں۔تمہارے مسئلے ہم حل کر دیتے ہیں۔روس نے ساری دنیا میں یہ ڈھنڈورا پیٹا ہے کہ ہم غریب کے بڑے ہمدرد اور خیر خواہ بن کر
آ گئے ہیں Proletariat of the world unite که ساری دنیا کے عوام جن کا استحصال ہو
رہا ہے وہ اکٹھے ہو جائیں ہم آگئے ہیں۔یہ ان کا پرانا نعرہ تھا کہ لیپیٹلزم (Capitalism) یعنی
سرمایہ دارانہ نظام تمہارا استحصال کر رہا ہے اس لئے تمام پرولیٹیریٹ (Proletariat) یعنی جن کا
استحصال ہورہا ہے اکٹھے ہو جائیں لیکن اب چند سال ہوئے کہ اچانک ہم نے دیکھا کہ انہوں نے خود
ہی آپس میں سمجھوتہ کر لیا اور آدھے وہ لوگ جن کے متعلق کہتے تھے کہ امریکہ کا سرمایہ دارانہ نظام ان کا
استحصال کر رہا ہے ان کو روس نے امریکہ کے زیر اثر کر دیا اور آدھے اس نے خود سنبھال لئے۔پس وہ
Proletariat of the world unite کا نعرہ تو ختم ہو گیا اور حلقہ اثر و رسوخ محدود اور
تنگ ہو گیا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ تم نے جو دینے کا وعدہ کیا تھاوہ تم دے نہیں سکے اور یہ اس واسطے ہے
کہ انسانی عقل خدا تعالی کی رہنمائی کے بغیر ایک بھٹکتی ہوئی روح ہے جس کی کوئی منزل نہیں ہے۔اس وقت میں نے کتابوں اور اخباروں کے متعلق اعلان
کرنا تھا لیکن اس سے پہلے میں نے
علم کے سیکھنے اور خود کو اس بشارت کا اہل بنانے کی ضرورت بیان کی ہے کہ ہم علوم جدیدہ کے حملہ کا
منہ بند کرنے والے ہوں۔ایک تو ہمارے نزدیک ان کے حملہ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔جس اسلام
پر ہم ایمان لاتے ہیں اسے علوم جدیدہ کے کسی حملے کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور خدا کے فضل سے ہم
جواب دینے کے لئے تیار ہیں اور اُن کو بھی اور اپنے نوجوان کو بھی سمجھا کر قائل کر دیں گے کہ جس
کو تم حملہ کہتے ہو اس میں تو جان ہی نہیں ہے اگر کوئی دیمک خوردہ نیزے کے ساتھ جو کہ اندر سے
بالکل کھایا گیا ہو اور اوپر باریک سا چھلکا ہی رہ گیا ہو کسی پر حملہ کر دے تو اس کے ہاتھ کا نیزہ ہی
ٹوٹے گا دوسرے آدمی کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ان کے حملوں کا یہی حال ہے اور جیسا کہ میں
نے بتایا ہے ان کے اندر اتنے تضاد اور Contradictions ہیں کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے
کہ اس عقل کے برتے پر تم ساری دنیا کے عقل مند بنے پھرتے تھے۔اگر مہدی علیہ السلام نہ

خطابات ناصر جلد دوم
۱۰۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
آئے ہوتے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں ہماری عقلوں
کونئی جلا نہ ملی ہوتی تو
ٹھیک ہے کچھ زمانہ اور بھی ایسا چلتا۔مگر اب وہ زمانہ ختم ہو گیا۔اب علوم جدیدہ کے حملوں کے
مقابلہ میں اسلام کے دفاع کے لئے جماعت احمدیہ کا ذہن اور نور فراست کھڑا ہے اور وہ اسلام کو
کوئی زک نہیں پہنچنے دے گا انشاء اللہ تعالیٰ۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ لیکن اس کے لئے ہمیں
ایسے نوجوان چاہئیں۔جن کو اللہ تعالیٰ نے ذہن دیئے ہیں بعض دفعہ ماں باپ بھی غلطی کرتے
ہیں۔آپ بچوں کو ہمارے پاس لے آیا کریں۔ایک دفعہ ایک بچہ کہنے لگا کہ میں تو زبان سیکھنا
چاہتا ہوں اور میرے ماں باپ کہتے ہیں کہ تم ( مجھے اب یاد نہیں رہا کئی سال کی بات ہے ) غالباً
انہوں نے کہا کہ تم لاء (Law) کرلو اور وکالت کرو۔میں نے اس کے ماں باپ کو کہا کہ بچے کو
اللہ تعالیٰ نے زبان سیکھنے کا ملکہ اور استعداد دی ہے اور اس کو زبانیں سیکھنے کا ذہن دیا ہے تم اس
ذہن کی ناشکری کیوں کرتے ہو۔اگر یہ لاء میں جائے گا تو تھرڈ ڈویژن میں پاس ہوگا اور تھرڈ
کلاس وکیل بنے گا۔نہ اس کی دنیا میں کوئی عزت ہوگی اور نہ یہ خدا تعالیٰ کی راہ میں کوئی قربانی پیش
کر سکے گا۔چنانچہ اس وقت ہمارا وہ بچہ دو تین زبانیں سیکھ رہا ہے۔غالبا روسی زبان بھی ان میں
شامل ہے اور شاید دو تین سال تک وہ ہمارے کام آ جائے۔اب آپ یہ دیکھیں کہ ہمیں
زباندانوں کی اتنی ضرورت ہے کہ روسی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ موجود ہے لیکن ہم اسے
شائع نہیں کر سکتے۔کیونکہ ترجمہ کرنے والا احمدی نہیں ہے بلکہ وہ مسلمان بھی نہیں ہے اس لئے پتہ
نہیں وہ کیا لکھ گیا ہے ہمیں یہ تسلی ہونی چاہئے کہ ہماری طرف سے جو ترجمہ شائع ہوا ہے وہ درست
ہے۔پس ہمیں ایسے دماغ چاہئیں جو بڑے اعلیٰ درجے کے عالم ہوں وہ جو ہمیں طعنہ دیا تھا یوگوسلا و نیز
نے اس کے لئے تو ایک نوجوان کو بھجوایا ہے اس کے لئے آپ بھی دعا کریں۔احمدیت
میں وہ ایک نہایت ہی پیارا بچہ ہے میں نے یہاں مشورہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اس کو زبان سیکھنے کا
ملکہ ہے۔میں نے اس کو کہا کہ یوگوسلاویہ میں جا کر زبان سیکھو۔چنانچہ وہ اس غیر ملک میں جو کمیونسٹ
ملک ہے چلا گیا۔اب اس غیر علاقے میں اس کو زبان کا ایک لفظ بھی نہیں آتا تھا وہ یو نیورسٹی میں داخل ہو
گیا لیکن وہاں پر وہ اپنی زبان بھی، اپنی زبان میں ہی پڑھاتے ہیں چنانچہ وہ بڑا گھبرایا لیکن پیچھے پڑا رہا،
دعا کرتا رہا اور دعا کے لئے لکھتا رہا، اب اس کا پہلا امتحان ہوا ہے اور وہ بڑے اچھے نمبروں پر کامیاب

خطابات ناصر جلد دوم
۱۰۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷؍ دسمبر ۱۹۷۵ء
ہوا ہے۔سوائے ایک دو پرچوں کے جن کا امتحان نہیں ہوا یعنی یہ نہیں کہ اس نے کم نمبر لئے ہیں ان
پر چوں کا امتحان انشاء اللہ اگلے مہینے یعنی جنوری میں ہوگا۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ فضل کرے اور
ان میں بھی وہ بہت اچھے نمبر لے۔بہر حال پہلے امتحان میں وہ بڑے اچھے نمبر لے کر پاس ہوا ہے
چنانچہ وہ لوگ جو کہتے تھے کہ ہمیں ہماری زبان میں شاہد دو اب تین چار سال تک ان کی زبان میں
بھی شاہد ہو جائے گا لیکن دنیا میں تو سو سے زیادہ زبانیں ہیں اور ہر زبان زبانِ حال سے پکار کر
جماعت احمدیہ کو یہ کہہ رہی ہیں کہ مجھے میری زبان میں اسلام سکھانے والا دو تا کہ ہم اس نعمت سے
محروم نہ رہ جائیں۔پس اس طرف جماعت کو توجہ دینی چاہئے خصوصاً اُن نوجوانوں کو کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے
ذہن دیئے ہیں۔یہ شرط ہے کہ جو بچے ذہین ہیں وہ آئیں کیونکہ خواہش اور چیز ہے اور ذہن اور
چیز ہے۔میں نے پہلے بھی شاید کسی موقع پر کہا تھا کہ ہمارا ایک بچہ تھا جس کو پڑھائی کا بڑا شوق تھا
اس نے غالباً ایف اے کا امتحان دینا تھا اور وہ ہر دفعہ امتحان سے پہلے مجھے لکھتا تھا کہ دعا کریں کہ
میں یونیورسٹی میں فرسٹ آ جاؤں اور وہ فیل ہو جاتا تھا پھر اگلے سال یہی دعا کرنے کے لئے لکھتا
تھا۔میں سمجھتا تھا کہ اس کی ایک خواہش ہے لیکن اس کے مطابق ذہن نہیں ہے۔پس ایسی
خواہشیں ہمارے پاس نہیں آنی چاہئیں بلکہ صاحب فراست اور نور رکھنے والے ذہن ہمارے پاس
آنے چاہئیں اور پھر اگر ایک فزکس کا ذہن ہے تو اس کو میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ قرآن کریم کا
ترجمہ کر۔بلکہ اس کو میں یہ کہوں گا کہ تو فزکس میں چوٹی پر پہنچ اور اس میں مہارت حاصل کر اور اگر
کوئی فزکس کا ماہر اسلام پر حملہ کرے تو تجھے اتنا علم ہونا چاہئے کہ تم اسے کہو کہ تم غلط کہ رہے۔اور
اسے بتاؤ کہ خدا یہ کہتا ہے اور دلیل سے ثابت کرو کہ واقعی وہ شخص غلط کہہ رہا ہے اور اسلام کی تعلیم
ہی حق اور صداقت ہے اسی طرح ایک زباندان کو میں نے یہ تو نہیں کہنا کہ اگر کیمسٹری کے نقطہ نظر
سے کوئی اعتراض ہو تو تم جا کر اس کا جواب دو۔بلکہ ہر ایک کا میدان مختلف ہے۔کسی کو خدا تعالیٰ
نے ایک قسم کا ذہن دیا ہے اور کسی کو دوسری قسم کا ذہن دیا ہے لیکن بہر حال ہر میدان میں جو سب
سے آگے بڑھے ہوئے ہیں وہ احمدی ہونے چاہئیں اور اس نیت کے ساتھ ہونے چاہئیں کہ ہم
اپنا کام تو کریں گے ہی ( مثلاً فزکس والے نے اپنا کام کرنا ہے ) لیکن جب بھی علومِ جدیدہ میں

خطابات ناصر جلد دوم
1+9
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
سے اس علم کی طرف سے اسلام پر حملہ ہو گا تو اس وقت ہم کھڑے ہو جائیں گے اور کہیں گے کہ
تمہاراعلم غلط کہتا ہے اور خدا کا کلام صحیح کہتا ہے۔یہ تو ایسی جاہل تو میں ہیں کہ ایک وقت میں انہوں نے یہ کہنا شروع کیا کہ قرآنِ کریم تو
خدا تعالیٰ کا جو کہ علام الغیوب ہے کلام ہی نہیں ہوسکتا۔بھلا وہ کیوں نہیں ہو سکتا ؟ کہ جی اس میں تو
یہ لکھا ہوا ہے کہ شہد کی مکھی اپنے جسم میں سے شہد بناتی ہیں۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ (النحل : ۷۰) اور پھر میرا خیال ہے کہ سو ڈیڑھ سو سال
تک پادری مختلف ملکوں میں یہ اعتراض کرتے رہے۔ہماری بد قسمتی ہے کہ مسلمانوں میں سے
ایسے سکالر پیدا نہیں ہوئے جو اس کے متعلق تحقیق کرتے لیکن خود عیسائی محقق عالموں نے شہد کی
مکھی پر تحقیق کی اور اب پتہ لگا ہے کہ شہد کی مکھی جو شہد بناتی ہے اُس میں پچاس فی صد سے زیادہ
اس کے اپنے جسم کے غدود میں سے جو سیکریشن (Secretion) یا مادہ نکلتا ہے وہ اس نے شہد
میں شامل کیا ہوتا ہے اور شہد کے یا اس کے چھتے کے جو مفید اور صحت مند حصے ہیں وہ سارے شہر کی
مکھی کے اپنے ہیں وہ پھول کے نیکٹر (Nectar) میں سے یہ لے کر نہیں آ رہی ، چھ قسم کے اینٹی
بائیوٹکس ہیں پنسلین وغیرہ وغیرہ کے نام آپ نے سنے ہوں گے اب تو زمیندار بھی کہتے ہیں کہ
سووا لگاؤ تو ہمیں آرام آئے گا ورنہ نہیں۔یعنی وہ ٹیکوں وغیرہ سے واقف ہو گئے ہیں لیکن اب
دریافت ہوا ہے کہ شہد کی مکھی جو اینٹی بائیوٹکس یعنی زہر کش چیزیں بنارہی ہے انسان ابھی تک ان
کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکا اور نہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس کے اندر یہ چیز رکھی ہے اور وہ
خدا تعالیٰ کے علم کامل اور اس کی وحی کے ذریعہ سے یہ کام کر رہی ہے۔أوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ (النحل : ۶۹) خدا تعالیٰ نے مکھی کو وحی کی کہ یہ کام کر۔پھر ہر
قسم کے اینٹی بائیوٹک کی ایمونٹی (Immunity) ہو جاتی ہے یعنی بیماری کے کیڑوں کو دوائی کی
عادت پڑ جاتی ہے لیکن اب کوئی پچھلے دس پندرہ سال میں یہ پتہ لگا ہے کہ شہد کی مکھی ایک جرم کش
بناتی ہے کہ جو بیماری کے سارے کیڑے مار دیتا ہے اور پھر کوئی ایمونٹی (Immunity) پیدا
نہیں ہوتی۔یعنی یہ نہیں ہے کہ پھر کہیں کہ جی اب یہ دوائی دو گے تب بھی کیڑے نہیں مریں گے
بلکہ اگر نیا حملہ ہوگا تو یہ اس کے کیٹروں کو بھی مار دے گا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی