سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 11
خطابات ناصر جلد دوم
11 +
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
بہر حال ہمارے پاس ہر میدان کا عالم ہونا چاہئے اور اس کے لئے ہمیں سینکڑوں بلکہ
ہزاروں آدمی چاہئیں لیکن یہ کہنا کہ چونکہ اس وقت ہزار آدمی دستیاب نہیں ہو سکتے اس واسطے ہم
پانچ بھی لینے کو تیار نہیں ہیں یہ نا معقول بات ہے۔پس اگر آج ہمیں ایک ملتا ہے تو ہمیں ایک
لے لینا چاہئے اور اگلے سال اگر ہمیں پانچ ملتے ہیں تو ہمیں پانچ لے لینے چاہئیں۔اس سے اگلے
سال اگر ہمیں دس ملتے ہیں تو ہمیں دس لے لینے چاہئیں۔اس وقت جماعت کے خرچ پر فزکس کا
ایک اور طالب علم باہر گیا ہوا ہے۔( حضور کی تقریر کے دوران میں ہی امریکہ کی جماعت نے بھی ایک وظیفہ پیش کیا چنانچہ اس
کا اعلان کرتے ہوئے حضور نے فرمایا۔)
امریکہ کی جماعت نے بھی ایک سکالرشپ پیش کیا ہے اور یہ بھی Open merit وظیفہ ہو
گا۔اس طرح پر یہ دو سکالرشپ ہو گئے ہیں اب دوسرے فرقوں سے تعلق رکھنے والے سکالرز
ائیں اور اگر ان میں اہلیت زیادہ ہوگی تو وہ لے جائیں گے اور اگر احمد یوں میں زیادہ ہوگی تو وہ
لے جائیں گے اور احمدیوں کو زیادہ اہلیت پیدا کرنی چاہئے۔تم خوب محنت کرو اور دعائیں کرو اور
کسی کو آگے نہ نکلنے دو لیکن اگر دوسروں میں اہلیت زیادہ ہوگی تو وہ ضرور سکالرشپ لے جائیں
گے۔تم یہ کوشش کرو کہ تم میں ان سے زیادہ اہلیت پیدا ہو۔اس موقع پر کینیڈا کی جماعت کی طرف سے بھی ایک وظیفہ پیش کیا گیا۔چنانچہ حضور نے
فرمایا) ایک تیسرا سکالرشپ آ گیا ہے کینیڈا کی جماعت نے کہا ہے کہ ایک سکالرشپ ہم دیں
گے۔اس کے بھی ساٹھ پاؤنڈ ہیں یہ (Open merit) کا وظیفہ نہیں بلکہ یہ سکالرشپ کسی احمدی
کو دیا جائے گا لیکن اس کو جو اہل ہوگا۔اس وقت ہمیں ڈاکٹروں کی بھی بہت ضرورت ہے اگلے
آٹھ دس سال میں ہمیں کم از کم ہیں ذہین ڈاکٹر چاہئیں جن میں سے زیادہ تر سرجن ہوں یعنی
چیرنے پھاڑنے والے۔افریقہ میں جو کام ہم نے شروع کیا ہے اس کے لئے آدمی بدلنے ہیں۔ابھی میں آپ کو بتاؤں گا کہ نصرت جہاں کا منصوبہ جو ۱۹۷۰ء سے شروع کیا تھا اس میں اللہ تعالیٰ
نے کس قدر برکت ڈالی ہے لیکن اس کی وجہ سے ذمہ واری بھی بہت بڑھ گئی ہے۔میں کہتا ہوں کہ
تین ڈاکٹر چھ سال کے لئے مل جائیں۔مثلاً ایک شخص جس کو ہم ڈاکٹر بنا ئیں وہ چھ سال تک جا کر
خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
خدمت کرے اور اس کے بعد چھ سال میں اور دوست پیچھے سے آجائیں اور وہ خدمت کریں اور
یہ دوست دوسرے میدانوں میں جا کر دنیا میں ترقی کریں کیونکہ ہر احمدی جو مخلص ہے وہ تو جو کام
بھی کرے گا وہ جماعت کی تقویت کا باعث ہوگا اور ہماری اور آپ کی دعائیں اس کو ملیں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام یہ بھی ہے کہ مستقبل میں احمدیت یعنی
اسلام ہی علم کا شہر " مدينة العلم انت مدينة العلم تذكره صفحه ۱۹۰۰۳۲۰ء سنہ الہام ہوگا۔اصل چیز
تو اسلام ہے۔احمدیت اسلام سے کوئی مختلف چیز نہیں ہے۔ہر قسم کی بدعات سے پاک اسلام احمدیت
ہے اصل چیز ہے ہی اسلام۔ایک ہے بدعات سے پاک اسلام اور اسلام کی ایک شکل وہ نظر آتی ہے
جس میں بہت سی بدعات شامل ہو چکی ہیں ہر دو کوممتاز کرنے کے لئے اس کا نام ( رکھنے والے نے )
احمدیت رکھ دیا ہے۔اس میں ہمارا تو کوئی قصور نہیں اللہ جانے اور اس کی مصلحتیں جانیں۔اس الہام کو
میں اس وقت اس غرض سے پیش کر رہا ہوں کہ اس سلسلہ میں ساری ذمہ واری جماعت احمد یہ پر ہے۔تم ہو مکین اس شہر کے اس مدینۃ العلم کے۔پس اگر دنیا میں صحیح اور ساری وسعتوں کو اپنے احاطے میں
لئے ہوئے علم کو پھیلانا ہے تو وہ آپ ہی پھیلا سکتے ہیں کوئی اور نہیں پھیلا سکتا۔اس تمہید کے بعد میں اخبارات کے متعلق تحریک کرتا ہوں ان کی طرف جماعت توجہ کرے۔(اس
موقع پر انڈونیشیا کی طرف سے بھی ایک سکالرشپ کی پیش کش ہوئی اس پر حضور نے فرمایا: ” چوتھا
سکالرشپ ! انڈونیشیا کی جماعتوں نے ایک سکالرشپ پیش کیا ہے یہ بھی احمدی ہونہار ذہین بچے کے
لئے ہوگا جزاک اللہ۔اللہ تعالیٰ چاروں کو جزا دے اور اس کے بعد جو وظائف پیش کرنے والے
ہیں ان کو بھی جزا دے۔)
الفضل ہے۔الفرقان ہے۔مصباح ہے۔خالد ہے۔تفخیذ الا ذہان ہے۔انصار اللہ ہے۔تحریک جدید ہے۔ریویو آف ریجنز ہے اور ہفت روزہ لاہور ہے اور کتابوں میں سے تاریخ احمدیت
جلد ۱۵ ہے۔اسلام عصر حاضر میں ہے جو کہ ہمارے ایک مبلغ صوفی محمد اسحاق کی لکھی ہوئی کتاب
ہے۔ایک کتاب لجنہ نے شائع کی ہے۔تفسیر القرآن انگریزی کا مکمل سیٹ پانچ جلدوں میں
موجود ہے اور فضل عمر فاونڈیشن نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سوانح شائع کی ہے جو کہ
ابھی دو ایک دن ہوئے آئی ہے اس کی طرف بھی توجہ کریں۔
خطابات ناصر جلد دوم
۱۱۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
اس موقع پر غانا کی جماعتوں نے بھی ایک سکالرشپ دیا۔اس کا اعلان کرتے ہوئے
حضور نے
فرمایا 'پانچواں سکالرشپ غانا کی جماعتوں نے ایک سکالر پیش کیا ہے یہ بھی احمدی
سکالرشپ ہے۔یہ اپنا بچہ بھی تیار کریں جو باہر جا کر پڑھےاور اپنے ملک میں آئے۔)
آپ جانتے ہیں کہ ساری دنیا میں مہنگائی ہو گئی ہے یہ صرف پاکستان میں ہی نہیں
ہے۔بعض جگہ تو inflation کی وجہ سے مہنگائی ہے۔لیکن ہمارے ہاں مہنگائی دوطور پر ہے۔ایک
تو ساری دنیا کا اثر پڑتا ہے اور اس سے تو چھٹکارا نہیں ہے اور دوسرے نا اہلیت کی وجہ سے مہنگائی
ہے۔اتنی نا اہلیت ہے کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے میں رات کو پڑھنے کا عادی ہوں اور بہت دیر تک
پڑھتا رہتا ہوں۔ایک دن میرے سرہانے کا بلب فیوز ہو گیا۔میں نے دفتر سے ایک اور بلب
منگوایا اور اپنے ہاتھ سے پہلا بلب اتارا اور دوسرا لگا کر جس وقت آن کیا تو وہ دو سیکنڈ بھی نہیں
جلا۔ایک سیکنڈ کے بعد وہ بھی فیوز ہو گیا۔اب اس کی قیمت چار روپے ہے۔میں نے سوچا کہ یہ جو
بیچارے غریب زمینداروں کو ابھی مالیہ کی رعایت دی گئی ہے اگر ان کا کوئی بچہ پڑھنے والا ہو اور وہ
رات کو بلب جلا تا ہوتو جتنا ان کو فائدہ ہوا ہے اس سے دس گنا زیادہ ان کا بلبوں کے اوپر ہی خرچ
ہو رہا ہے۔بلبوں کا اس سے بھی بڑا لطیفہ یہ ہے۔میں نے ایک بلب کھولا تو اس میں جو تار ہوتی
ہے جو کہ جلتی ہے وہ کارخانے نے لگائی ہی نہیں تھی اور پیک کر کے بھجوا دیا تھا۔اب کوئی تو ہمارے
ملک میں ایسا محکمہ ہونا چاہئے جو یہ دیکھے کہ کارخانے جو چیز میں تیار کرتے ہیں ان کا کوئی معیار بھی
ہے؟ یا یہ ہے کہ ہر پاکستانی کو جرمانے ہی کرتے رہنا ہے ہر لحاظ سے۔بہر حال ذکر یہ ہے کہ
ہمارے جو صدرانجمن احمدیہ کے کارکن ہیں۔مبلغ بھی، کلرک بھی اور دوسرے بھی وہ بڑی قربانی
دے رہے ہیں اور باہر کے دوست بھی بڑی قربانی دے رہے ہیں۔میں نے بتایا ہے کہ ہمارے
ملک میں تو جن کا ایک بچہ بھی پڑھنے والا ہے وہ بلبوں کے لحاظ سے ہی بڑی قربانی دے رہے
ہیں۔مالی لحاظ سے بڑی تنگی ہے اور ساری ضرورتیں پوری کرنے کے تو ہم قابل ہی نہیں ہیں۔اگر
ہم اس قابل ہوں تو ایک سیکنڈ کے لئے بھی ہمیں ہچکچاہٹ نہ ہو اور ہم سب ضرورتیں پوری کر
دیں۔تا ہم جہاں تک ممکن ہے جماعتی نظام ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔مثلاً
صد را انجمن احمدیہ کی طرف سے اپنے کارکنوں کو ایک خاص اصول اور دستور کے مطابق ضرورت کا
خطابات ناصر جلد دوم
١١٣
دوسرے روز کا خطاب ۲۷؍ دسمبر ۱۹۷۵ء
ایک حصہ مفت گندم دی جاتی ہے۔اس دفعہ ہم نے یہ کیا ہے کہ کسی خاندان
کو جتنی ضرورت ہے اس
کا پچاس فیصد یعنی آدھی گندم اس کو مفت دے دیں گے۔مثلاً آدھ سیر روزانہ کے حساب سے
خص کو ساڑھے چارمن گندم کی ضرورت ہے اگر کسی پرانے کارکن کے ماشاء اللہ۔ماشاء اللہ۔چشم بد دور آٹھ بچے ہوں تو وہ دس کھانا کھانے والے ہوئے اور ان کی سال کی ضرورت پنتالیس من
گندم ہے۔صدر انجمن احمد یہ اسے ساڑھے بائیس من گندم مفت دے دیتی ہے اور باقی
ساڑھے بائیس من گندم کے لئے اسے قرضہ دے دیتی ہے تا کہ وہ سستے زمانے میں گندم خرید لے
اور ماہانہ اپنی تنخواہ میں سے رقم کٹوا تا رہے۔اس پر صدرانجمن کا ایک لاکھ تہتر ہزار دوسو پچاسی
روپے خرچ آیا ہے۔پھر انہی کارکنوں کو موسم سرما کی بعض ضرورتوں کے لئے رقم دی جاتی ہے۔بعض ضرورتیں ایسی ہوتی ہیں جو گرمیوں میں نہیں ہوتیں مثلاً گرم کپڑے بنانے ہوتے ہیں یا
موٹے کپڑے اور بنیان وغیرہ لے لیتے ہیں۔بیچارے غریبانہ گزارہ کرتے ہیں۔یہ بات میں
دو وجہ سے بتا رہا ہوں۔ایک اس لئے کہ بعض منافق بعض دفعہ اعتراض کر دیتے ہیں کہ یہ کارکنوں
کا کوئی خیال نہیں رکھتے۔میں بتا رہا ہوں کہ اتنا خیال رکھتے ہیں کہ سارے سال کی گندم کا پچاس
فی صد یعنی بارہ مہینے کی گندم میں سے چھ مہینے کی گندم کا خرچ ان کو مفت دے دیا جاتا ہے۔دوسرے میری غرض یہ ہے کہ آپ ان کے لئے دعائیں کریں کیونکہ اگر چہ وہ سارے لفظاً واقف
زندگی تو نہیں ہیں لیکن وہ قربانی کرنے والے کارکن ہیں اور ہماری دعاؤں کے مستحق ہیں۔میں
نے بتایا ہے کہ موسم سرما میں بعض ضرورتیں پڑتی ہیں۔چنانچہ اس کے لئے اس دفعہ انہیں فی کس
چالیس روپے دیئے گئے۔میں نے جو دس آدمیوں والی مثال دی تھی ان کو موسم سرما کی ضروریات
کے لئے چار سو روپیہ نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں دے دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ
صدرانجمن احمدیہ نے تہیں ہزار روپید ان کے علاج کے لئے ہسپتال کو دیا ہے اور اس میں ان کو بڑی
سہولت ملتی ہے۔پھر چونکہ سارے ربوہ والے یا باہر کے رہنے والے انجمن کے کارکن تو نہیں ہیں
اس لئے دوسرے مستحقین کو اس کے علاوہ گندم دی جاتی ہے۔چنانچہ چھہتر ہزار روپے کی گندم
کارکنوں کے علاوہ اہل ربوہ کے مستحقین کو دی گئی اور میرے خیال میں بعض باہر کے دوستوں کو بھی
دی گئی۔پھر بہت کچھ میرے ہاتھ سے بھی جاتا ہے۔یہ تین لاکھ چھیاسٹھ ہزار روپے کی رقم ہے جو
خطابات ناصر جلد دوم
۱۱۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
اس طرح سال رواں کے لئے منظور ہوئی ہے اور یہ رقم دی جا چکی ہے کیونکہ اس کا وقت ختم ہو گیا
ہے۔سوائے ویلفیئر فنڈ یعنی علاج کی رقم کے۔کیونکہ وہ تو جو جنوری میں بیمار ہو گا وہ جنوری میں ہی
اس سے فائدہ اُٹھائے گا لیکن جہاں تک گندم اور موسم سرما کی امداد کا تعلق ہے وہ عملاً ان کو مل چکی
ہے اور پھر دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کے ذریعہ سے ایک لاکھ پینتیس ہزارسولہ روپے تقسیم کئے گئے
ہیں۔مثلاً میں عید سے پہلے ان کو کہہ کر محلے کے صدر صاحبان سے اندازہ لگواتا ہوں کیونکہ بہت
سے غریب گھر ہوتے ہیں اور ان بیچاروں کے پاس صاف ستھرے کپڑے بھی نہیں ہوتے۔چنانچہ
ان کو کپڑوں کے لئے اور دوسری ضروریات کے لئے کچھ مددمل جاتی ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ یہ
کافی ہے اور ساری ضرورتیں پوری کر دیتی ہے۔میں یہ بتا رہا ہوں کہ ہم غافل نہیں ہیں جتنا ہم
سے ہوسکتا ہے اتنا ہو جاتا ہے یہ ساری رقم قریباً پانچ لاکھ روپیہ بن جاتی ہے۔جو کہ اس طرح امداد
میں مل رہی ہے۔یہ امدا د صدرانجمن احمدیہ کی طرف سے ہے وکالت مال تحریک جدید کی طرف
سے جو مختلف قسم کی امداد دی جاتی ہے وہ ایک لاکھ اسی ہزار روپے اس کے علاوہ ہیں اور اسی طرح
وقف جدید کی طرف سے بھی امداد دی جاتی ہے۔ہم نے وقفِ عارضی کا ایک نظام قائم کیا تھا اور وہ یہ تھا کہ احمدی احباب تربیت کی غرض
سے دو ہفتے کے لئے وقف کر کے دوسری جگہ جائیں کسی پر بار نہ بنیں۔اپنا کھانا بھی آپ پکا ئیں
وہاں نیکی کی تلقین کریں اور اپنا نمونہ دکھا ئیں اور اس چیز سے بڑا فائدہ ہوا ہے۔پانچ سالہ
دور ثانی میں اس سکیم میں بائیس ہزار دوسوستر واقف شامل ہوئے۔سارے تو نہ شامل ہوئے نہ ہو
سکتے ہیں۔دور ثالث میں جو کہ ۱۹۷۴ء سے شروع ہوا ہے جماعت کو اس کی طرف کم توجہ ہے۔اس سکیم میں آپ
کو بھی فائدہ ہے یہ آپ کے اپنے نفس کی تربیت کے لئے مفید ہے اور آپ کے
بھائیوں
کو بھی اس میں فائدہ ہے۔اس طرف جماعت کو توجہ دینی چاہئے۔ایک تحریک میں نے یہ کی تھی کہ ایسے دوست جو کہیں ملازم ہیں وہ اپنے نام وقف بعد از ریٹائرمنٹ
کے لئے پیش کریں یعنی یہ وقف کریں کہ جب وہ ریٹائر ہو جائیں گے تو اس وقت اگر سلسلہ ان سے
خدمت لینا چاہے تو وہ سلسلے کی خدمت کریں گے۔اس کے لئے ایک سو چھیالیس دوستوں نے نام
پیش کئے تھے جو میرے خیال میں کم ہیں۔ان میں بیالیس ریٹائر ہو چکے ہیں اور اس میں سے جتنوں
خطابات ناصر جلد دوم
۱۱۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
سے کام لیا گیا ہے میرے خیال میں وہ بھی کم ہیں۔دفتر کو چاہئے کہ اس کی طرف توجہ دے۔تحریک جدید
تحریک جدید کو۱۹۳۴ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے شروع کیا تھا اور جیسا کہ الہی سلسلوں
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا سلوک ہے اُس وقت کے لحاظ سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
ساڑھے ستائیس ہزار روپے کی تحریک کی تھی لیکن جماعت نے ایک لاکھ روپیہ پیش کر دیا تھا۔آپ
سوچیں اور شکر کریں کہ ایک وہ بھی زمانہ تھا اور اس پر کوئی زیادہ لمبا عرصہ نہیں گزرا اور اب دو سال
ہوئے کہ میں نے صد سالہ جو بلی فنڈ کے لئے ساڑھے ستائیس ہزار کی تحریک پیش نہیں کی بلکہ میں
نے اڑھائی کروڑ روپے کی تحریک پیش کی اور جماعت نے دس کروڑ سے زیادہ کے وعدے پیش
کر دیئے۔اللہ تعالیٰ بڑی برکت ڈال رہا ہے۔اُس وقت متحدہ ہندوستان تھا۔چنانچہ اس وقت
تحریک جدید نے ہندوستان سے باہر ساری دنیا میں زندہ اور حسین اسلام کی بنیادیں ڈالنے کے
لئے جو کام کیا اس میں ہمیں خدا تعالیٰ کی شان نظر آتی ہے۔بڑی برکتوں والا کام اس تحریک نے
کیا۔شروع میں جو مخلص باہر گئے انہوں نے بڑی قربانیاں دیں۔میں جب افریقہ گیا تو ایک مبلغ
کے متعلق مجھے بتایا گیا کہ وہ بعض دفعہ کتابوں کی گھڑی اپنے سر پر رکھتے تھے اور کسی گاؤں میں چلے
جاتے تھے گاؤں والوں کو کوئی پتہ نہیں ہوتا تھا وہ کہتے کہ تم یہاں کہاں آگئے ہو چلو! ہم تو تمہیں
یہاں رات رہنے کی بھی اجازت نہیں دیتے۔وہ کہتے ٹھیک ہے جو تمہاری مرضی میں فتنہ پیدا کرنے
نہیں آیا اور وہ اگلے گاؤں میں چلے جاتے وہ گاؤں بھی ان
کو کہتا کہ ہم بھی تمہیں رات رکھنے کے
لئے تیار نہیں ہیں وہ کہتے ٹھیک ہے پھر وہ تیسرے گاؤں میں چلے جاتے پھر چوتھے میں چلے
جاتے۔آخر کوئی نہ کوئی بھلا مانس خدا کا بندہ کہتا کہ اچھا ہمارے پاس بطور مہمان ٹھہر جاؤ۔وہ رات
وہاں ٹھہرتے ، باتیں کرتے ، اور پھر وہ میزبان یا کوئی اور شخص وہاں احمدی ہو جاتا اور وہاں پر ایک
جماعت کی بنیاد قائم ہو جاتی۔تحریک جدید نے وہاں جو کام کیا ہے اگر اس کی تفصیل میں میں
جاؤں تو بہت لمبا وقت لگے گا لیکن سیرالیون کے سابق نائب وزیر اعظم نے جو بات کہی وہ
در حقیقت اس کے کام کا خلاصہ ہے۔جب میں نے سیرالیون کا دورہ کیا تو وہاں کے سابق نائب وزیراعظم
خطابات ناصر جلد دوم
۱۱۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
نے اپنی ریسیپشن (reception) میں سب علماء اور عمائدین اور سیاسی لیڈروں کے سامنے کہا کہ
یہ ایک حقیقت ہے جس سے ہم انکار نہیں کر سکتے کہ احمدیوں کے آنے سے قبل ہم مسلمان اسلام کا نام
لیتے ہوئے شرماتے تھے اور اگر کسی مجلس میں اسلام کا ذکر شروع ہو جاتا تو ہماری گردنیں جھک جاتی
تھیں اور ہم بات نہیں کر سکتے تھے۔پھر یہ احمدی ہمارے ملکوں میں آئے اور انہوں نے ہمیں اسلام
سکھایا۔ہر دو فقروں کے بعد وہ کہتا تھا کہ میں احمدی نہیں ہوں اور وہ احمدی نہیں تھا۔وہ کہنے لگا کہ اب
احمدی آئے اور انہوں نے ہمیں اسلام سکھایا۔اب جس مجلس میں اسلام کا نام لیا جائے وہاں ہماری
گردنیں تن جاتی ہیں اور ہم بڑے فخر سے اسلام کی بات کرتے ہیں۔یہ خلاصہ ہے اس کام کا جو تحریک
جدید نے وہاں کیا ہے اور اب نصرت جہاں
کی سکیم بھی تحریک کا ایک حصہ اور اس کا چھوٹا بچہ ہے اس کا
ذکر اپنے وقت پر آئے گا۔تحریک جدید نے وہاں بے حد کام کیا ہے۔اس صدی کے شروع میں بہ
حال تھا کہ پادری جن کے پاس نہ کوئی دلیل تھی۔نہ عقل کو Satisfy کرنے کے لئے کوئی بات تھی
اور نہ کوئی آسمانی نشان تھے جو عیسائیت کی طرف کھینچتے انہوں نے یہ طریق اختیار کیا کہ جب وہ سکول
میں داخلہ کے وقت مسلمان بچے کا نام لکھتے تو اس کے نام کے ساتھ ایک عیسائی نام add کر دیتے
تھے۔مثلاً پیٹر، اور ہر روز جب اس کی حاضری ہوتی تو اس کا نام پیٹر، پیٹر کر کے پکارا جاتا اور جب وہ
دسویں جماعت یا آٹھویں جماعت پاس کر کے نکلتا تو سچ مچ ہی اپنے آپ
کو پیٹر سمجھنے لگ جاتا تھا اور
اپنا نام محمد بھول جاتا تھا۔اس طرح وہ عیسائی بن جاتا تھا۔تحریک جدید نے وہاں پر بیسیوں سکول
کھولے۔غیرممالک میں جا کر بیسیوں پرائمری اور مڈل سکول کھولے اور اُن لوگوں سے کوئی پیسہ نہیں
لیا بلکہ باہر سے لا کر وہاں پہیے لگائے۔۱۹۳۴ء میںتو غیر ممالک سے ایک دھیلہ بھی نہیں آرہا تھا وہاں
پر احمدی جماعتیں ہی نہیں تھیں اور نہ کوئی چندہ آ رہا تھا۔( مقامی ضروریات کو پورا کرنے ) لیکن اُس
وقت یہاں
پر غیر مسلم حکومت تھی ان کو بعض دفعہ یہ خیال آجا تا تھا کہ اگر ہم نے یہ کہہ کر کہ جی ہمارے
پاس غیر ملکی سرمایہ یعنی فارن ایکسچینج کم ہے ان کو اسلام کی تبلیغ سے روکا تو ہم پر اعتراض آ جائے گا اس
لئے وہ فارن
ایکسچینج دے دیا کرتے تھے لیکن اب تو مسلمانوں کی حکومت ہے ان کے اوپر تو کوئی
اعتراض نہیں کر سکتا۔مگر یہ فارن ایکسچینج نہیں دیتے۔خدا کی عجیب شان ہے۔ہم اس اللہ پر ایمان لاتے ہیں جو بڑی قدرتوں کا مالک ہے۔اُس
خطابات ناصر جلد دوم
۱۱۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
وقت کسی کو نہیں پتہ تھا کہ دنیا میں کیا ہونے والا ہے۔۱۹۴۴ء میں ہمارے رجسٹروں میں پہلا غیر ملکی
چندہ درج ہوا۔دس سال تک تحریک جدید ہندوستان کے احمدیوں کے چندے کے ذریعہ وہاں
کام کرتی رہی۔مخلصین دن رات ایک کر کے خدمت میں لگے ہوئے تھے سکول کھول رہے تھے اور
مسجدیں بنارہے تھے۔چنانچہ ویسٹ افریقہ میں کئی سو مساجد بن چکی ہیں۔پھر میڈیکل سنٹرز کا
سلسلہ شروع ہوا یعنی ڈاکٹر بھیج کر علاج کرنے کا سلسلہ تحریک جدید کے غالباً تین سنٹر ہیں اور اب
نصرت جہاں کے سولہ سنٹر ہیں۔ان کے ذریعے لاکھوں آدمیوں کا مفت علاج ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ نے
بڑی برکت ڈالی ہے اتنی برکت ڈالی ہے کہ وہاں خدا تعالیٰ کی قدرتوں کی جو شان ظاہر ہوئی ہے اس کو
آپ تصور میں نہیں لا سکتے لیکن میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ اس میں آپ کے لئے کوئی فخر نہیں ہے یہ
خدا کی قدرت کے نشان ہیں جو آپ نے بھی دیکھے اور میں نے بھی دیکھے اور افریقہ میں بسنے والے
احمدیوں نے بھی دیکھے اور ان لوگوں نے بھی دیکھے جو تقریر کے ہر دو فقرے کے بعد کہتے تھے کہ میں
احمدی نہیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔اکہتر مبلغین باہر کام کر رہے ہیں اور
امسال یعنی ۱۹۷۵ء میں بیرونی ممالک میں انتیس نئی جماعتیں قائم ہوچکی ہیں۔الحمد للہ۔پانچ سو کے قریب مساجد تحریک جدید کے ذریعے بن چکی ہیں۔اب میں سویڈن میں ایک
مسجد کی بنیا در کھ کر آیا ہوں اس میں بھی ہم نے خدا تعالیٰ کے بڑے نشان دیکھے ہیں۔اس مادی دنیا
میں بھی خدا نے اپنی رحمت سے تغیر پیدا کیا تا کہ ہمیں تکلیف نہ پہنچے اور اخلاقی دنیا میں جو
غیر اخلاقی روکیں تھیں ان کو دور کیا تا کہ خدا کے نام کو بلند کرنے کے لئے جو گھر وہاں تعمیر ہو رہا ہے
اس کے راستے میں کوئی روک نہ ہو۔ان لوگوں کو اسلام سے کیا تعلق یا پیارا اور محبت لیکن انہوں نے
ایک پہاڑی کی چوٹی پر ڈیڑھ ایکٹر زمین ہمیں لیز (Lease) پر دے دی ہے جہاں سے سارا
شہر ہمیں نظر آتا ہے۔یہ سال ختم ہو رہا ہے اب اگلا سال آیا کہ آیا اس میں ٹھیکیدار نے ہم سے
وعدہ کیا ہے کہ میں کوشش کروں گا کہ جولائی تک کام مکمل ہو جائے تو جولائی میں انشاء اللہ تعالیٰ
وہاں مسجد ہو گی مینارہ ہوگا اور اس میں روشنیاں ہوں گی اور جس طرح اُس جگہ سے ہمیں سارا شہر
نظر آ رہا ہے اسی طرح سارے شہر کو وہ مسجد نظر آئے گی اور یہ خدا کی شان ہے۔ایک ایسے ملک
میں کہ جن کو مذہب کی طرف کوئی توجہ ہی نہیں ہے وہاں خدا تعالیٰ اپنے نام کو بلند کرنے کے لئے
خطابات ناصر جلد دوم
۱۱۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
اڈے قائم کر رہا ہے۔سکنڈے نیوین کنٹریز کے تین ملک ہیں ان میں سے ڈنمارک میں پہلے مسجد
بن چکی ہے سویڈن میں میں اب بنیاد رکھ کر آیا ہوں۔انشاء اللہ اگلے سال مسجد بن جائے گی اور
ناروے رہ گیا تھا ان کو تاکید کی ہے کہ وہ وہاں پر زمین ڈھونڈ میں۔میرا خیال ہے اور میری یہ دعا
ہے اور آپ کی دعائیں بھی ساتھ ہونی چاہئیں کہ خدا ہمیں توفیق دے تو ۷۸۔۱۹۷۷ء میں
ناروے میں بھی مسجد بن جائے۔پھر ہم اس علاقے سے یعنی سکنڈے نیوین کنٹریز سے اس لحاظ
سے فارغ ہو جا ئیں گے کہ ابتدائی کام جو ایک ایک مسجد کا ہے وہ مکمل ہو گیا ہے کیونکہ ایک مسجد تو
ابتدائی کام ہے ورنہ تو ہر محلے میں انشاء اللہ مساجد بنیں گی۔تراجم قرآن:
اس وقت فرانسیسی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ انگلستان میں طبع ہو رہا ہے۔فرانسیسی
بولنے والے علاقوں میں سے ماریشس میں اچھے پڑھے لکھے دوستوں کی جماعت ہے۔ان میں
سے ایک دوست پروف دیکھنے کے لئے لندن میں پہنچے ہوئے تھے اور جب میں واپس آیا ہوں تو
وہ وہیں تھے وہ کہتے تھے کہ میں سارے پروف دیکھ کر اپنی تسلی کر کے واپس ماریشس جاؤں گا۔خدا
کرے کہ چند مہینے تک وہ ترجمہ تیار ہو جائے کیونکہ دنیا کی بہت بڑی آبادیاں فرانسیسی بولنے والی
ہیں۔ایک مسلمان ملک کے سفیر نے مجھے کہا کہ ہمیں آپ کے فرانسیسی ترجمے کی بڑی ضرورت ہے
کیونکہ ہمارے ہاں تو اس قسم کے ترجمے ہیں جن سے ہمیں تسلی نہیں ہوتی۔آپ ہمیں جلدی ترجمہ
دیں تا کہ ہم قرآن کریم کے علوم سے فائدہ اٹھائیں۔یہ کام انشاء اللہ جلد ہو جائے گا۔اسی طرح
روسی زبان میں ترجمہ چھپنا چاہئے۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا تھا ترجمہ تو ہو چکا ہے لیکن ہم اسے
اس وقت تک شائع نہیں کروا سکتے جب تک ہمیں تسلی نہ ہو کہ اس کی زبان قابل اعتماد ہے۔اس
میں ہمیں پتہ نہیں کیا کچھ لکھ دیا ہے۔کوئی شرارت کر کے بھی لکھ سکتا ہے یا عدم واقفیت کی وجہ سے
بھی لکھا جاسکتا ہے۔بہر حال ایسا مضمون لکھا جا سکتا ہے کہ جو صحیح نہ ہو۔اس سلسلہ میں دعا کرنی
چاہئے۔یہ دعا بھی کریں کہ ہمیں اچھے زبان دان ملیں۔انڈونیشیا میں ایک حصے کا ترجمہ ہو چکا ہے
اور ایک حصے کا ہونے والا ہے۔
خطابات ناصر جلد دوم
۱۱۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
چند دن ہوئے ہمارے ایران کے احمدی دوستوں نے مجھے ایران میں چھپے ہوئے قرآن کریم
تحفتاً بھجوائے ان میں ایک تو قرآن کریم کا عربی متن بڑا ہی خوبصورت ہے اور پھر کھلا کھلا لکھا ہوا
ہے جسے بوڑھا آدمی بھی بغیر عینک کے پڑھ سکتا ہے گویا اس کی ظاہری شکل بہت خوبصورت ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ شاہ ایران نے اسے بڑے پیار سے شائع کروایا ہے۔شاہ ایران نے اس
ایک نوٹ دیا ہے اور نیچے اس کے دستخط ہیں۔دوسرا قرآن کریم حکومت نے ملکہ پہلوی کی طرف
سے شائع کروایا ہے۔اس میں مطالب کے متعلق تو بعد میں دیکھیں گے کہ انہوں نے کس شکل میں
ترجمہ و تفسیر کی ہے لیکن اس کی ظاہری طرز وہی ہے جو تفسیر کبیر میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نے اختیار فرمائی ہے کہ ہر سورۃ سے پہلے اس سورۃ کے مضامین کا خلاصہ لکھ دیا ہے۔ملکہ صاحبہ کے اس
ترجمے میں اسی طرز پر انہوں نے ہر سورۃ سے پہلے اس کا خلاصہ لکھا ہے اور پھر تفسیر صغیر کی طرز پر ہر
صفحے میں جس جگہ نوٹ دینے ہیں وہاں نوٹ دیئے ہیں۔اس میں تو فیتنی کے معنے انہوں نے یہی
کئے ہیں کہ تو نے مجھے مار دیا اور تفسیر آگے یہ کی ہے کہ مارنے کے بعد خدا نے پھر زندہ کیا اور
آسمان پر لے گیا۔اگر زندہ ہی آسمان پر لے کر جانا تھا تو وہاں یہ حکمت نہیں بتائی کہ پھر مارنے کی
کیا ضرورت تھی۔اللہ میاں اسی طرح زندہ کے زندہ ہی لے جاتے۔بہر حال اس کی ظاہری طرز
بہت اچھی ہے اور اس میں ملکہ فرح پہلوی کی طرف سے جو نوٹ ہے اس کی وجہ سے میرے دل
میں ان کی بڑی قدر پیدا ہوئی۔دراصل بادشاہ اور ان کی بیگم ایک ہی ہیں اس میں انہوں نے یہ لکھا
ہے کہ ہم یہ ترجمہ اس لئے شائع کر رہے ہیں کہ ہمارے ملک کے باشندے قرآنی علوم سے
واقفیت حاصل کریں اور اس کی برکات سے فائدہ اٹھانے والے ہوں۔بڑی اچھی خواہش کا
بڑے اچھے رنگ میں اظہار کیا گیا ہے۔اس سے مجھے بہت خوشی ہوئی اللہ تعالیٰ ان کو قرآن کریم
کے پھیلانے کی اور بھی زیادہ توفیق دے۔۔تحریک جدید کی طرف سے سیکنڈری سکول تیرہ ، مڈل دس ، پرائمری اکاون ، عربی کا ایک اور
مشنری ٹریننگ کالج ایک (جو غانا میں ہے ) یعنی کل چھہتر سکول کام کر رہے ہیں۔میڈیکل
سنٹر نائیجیریا میں دو ہیں اور گیمبیا میں ایک یعنی تحریک جدید کے کل تین میڈیکل سنٹر کام کر رہے ہیں۔
خطابات ناصر جلد دوم
وقف جدید
۱۲۰
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
وقف جدید کے بہتر معلمین کام کر رہے ہیں معلمین کا اپنے رنگ میں بہت فائدہ ہے لیکن
ان کی تعداد کم ہے۔دوست مجھے بھی لکھتے رہتے ہیں کہ ہمارے پاس معلم بھیجیں۔یہ بچوں کو
پڑھاتے ہیں اور تربیت کا کام کرتے ہیں لیکن اس کے لئے مناسب آدمی ملنے چاہئیں۔انشاء اللہ
اب ضرورت کے مطابق آدمی مہیا کریں گے اور اللہ تعالیٰ ان کے گزارے کے لئے بھی سامان
پیدا کر دے گا۔فضل عمر درس القرآن کلاس ۱۹۷۵ء میں اس میں شامل ہونے والے طلبہ یعنی
لڑکوں کی تعداد صرف چار سو اڑسٹھ ہے۔جن میں سے بہت سارے یہاں بیٹھے ہوں گے لیکن جو
ہماری بچیاں اس میں شامل ہوئی ہیں ان کی تعداد چھ سو سولہ ہے اور میرا خیال ہے کہ وہ امتحان میں
بھی لڑکوں سے آگے نکل جاتی ہیں۔وہ بڑی توجہ دے رہی ہیں اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے کیونکہ
انہوں نے ماں بننا ہے اس لئے ان کو بھی تربیت لینی چاہئے لیکن میرا خیال ہے کہ اگر انہوں نے
مائیں بننا ہے تو آپ نے بھی باپ بنتا ہے اور اگر ان ماؤں پر تربیت کی ذمہ واری ہے تو باپ
ہونے کے لحاظ سے آپ پر بھی تربیت کی ذمہ واری ہے۔پس قرآن کریم کے پڑھنے، سیکھنے اور
اس پر غور کرنے کا ہر وقت مشغلہ رہنا چاہیئے۔یہ کلاس تو ہم صرف عادت ڈالنے کے لئے منعقد
کرتے ہیں ورنہ اصل بات تو یہ ہے کہ ہر گھر سوچ و بچار کے بعد کوئی وقت مقرر کر لے مثلاً یہ کہ صبح
کی نماز کے بعد آدھا گھنٹہ یا مغرب اور عشاء کے درمیان آدھا گھنٹہ سوائے دین کی باتوں کے اور
کچھ نہیں کریں گے۔یہ میں مثال دے رہا ہوں اپنے حالات کے مطابق کرو۔اگر ہر گھر یہ عہد کر
لے تو اگلی نسل کو بڑا فائدہ ہوگا اور پھر آپ کو بھی پڑھنا پڑے گا۔دیکھنا پڑے گا اور یا درکھنا پڑے گا۔پھر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی روایات ہیں۔محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم بیکسوں
کے درمیان یعنی انسان کے درمیان آج سے قریباً چودہ سو سال پہلے بہت ہی پیاری زندگی گزاری
ہے۔اتنی حسین زندگی ! کہ ہر پہلو اور ہر ورق آپ کی زندگی کا ہمارے لئے اسوہ ہے۔اتنی عظیم
ہے شان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی کہ اگر سارے انسانوں کی عقلوں کا نچوڑ نکالا جائے تو وہ نچوڑ بھی
اس عظمت اور اس جلال کو نہیں سمجھ سکتا جو اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا۔خدا تعالیٰ نے
خطابات ناصر جلد دوم
۱۲۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اتنا پیار کیا او آپ کو آئندہ قیامت تک کے متعلق تسلیاں دیں
اور آپ کو ایسی باتیں بتائیں کہ چودہ سو سال تک ان
کو سمجھنے والا کوئی نہیں تھا اور چودہ سو سال کے بعد
ایک دن ایک ڈینٹسٹ مجھے ملا، برش کے متعلق کوئی بات ہورہی تھی وہ شاید مجھے سمجھانے لگا کہ دانت
صاف کرنے والا برش نچلے دانتوں کا نیچے سے اوپر اور اوپر کے دانتوں کا اوپر سے نیچے لے کر آئیں
تا کہ مسوڑھے نہ چھلیں۔میں نے کہا کہ تم نئی بات تو نہیں بتا رہے یہ تو مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
پہلے سے بتا چکے ہیں۔کہنے لگا اچھا! مجھے اس کا حوالہ دیں۔خیر وہ حوالہ نکال کر ان کو دیا گیا۔اب
اتنی سی چیز کا بھی آپ نے خیال رکھا۔یہ بھی خیال رکھا کہ اپنے بوٹ کا تسمہ بھی خدا تعالیٰ سے مانگو۔اُس زمانے میں تو تسمے والا بوٹ شاید خال خال ہی ہوتا ہو گا لیکن ایک ایسا زمانہ آنے والا تھا کہ
قریباً ہر آدمی کے پاس تسموں والا بوٹ ہونا تھا اس لئے زیادہ تر اسی کو مخاطب کر کے کہا نا جس کو
زیادہ ضرورت تھی کہ اگر تیرا تسمہ ٹوٹ جائے تو یہ نہ سمجھنا کہ میں خود بازار جا کر خرید سکتا ہوں بلکہ
اپنے بوٹ کا تسمہ بھی اپنے پیار کرنے والے رب سے مانگنا اور یہ تو ایک آنکھیں رکھنے والے
انسان کا مشاہدہ ہے کہ بہت سارے لوگ تسمہ لینے کے لئے گھر سے نکلے ہوں گے اور راستے میں
ان کا ہارٹ فیل ہو گیا ہو گا اور وہ تسمہ بھی نہیں لے سکے ہوں گے۔ایک شخص کے متعلق تو میں جانتا
ہوں کہ وہ چند فرلانگ کے فاصلے پر اسٹیشن پر اپنے کسی عزیز کا استقبال کرنے کے لئے گھر سے
نکلے۔شاید ڈیڑھ فرلانگ کا فاصلہ ہوگا اور راستے میں ہارٹ فیل ہو گیا اور سائیکل سے گر کر مر گئے
یہ ربوہ کا واقعہ ہے۔پس زندگی اور موت تو نہ انسان کے اختیار میں ہے اور نہ اس کی کوئی فکر کرنی
چاہئے۔پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ عظمت ہے کہ ایک دن آپ صحابہ میں بیٹھے ہوئے باتیں
کر رہے تھے تو آپ نے انہیں بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ میری امت میں ایسے لوگ بھی
پیدا ہو جائیں گے جو خروج مہدی کا انکار کریں گے اور کہیں گے کہ مہدی نے تو آنا ہی نہیں ہے یہ
ساری حدیثیں وضعی ہیں لیکن میں تمہیں بتاتا ہوں کہ خروج مہدی کا انکار کرنے والے کا فر ہوں
گے۔یہ زمانہ جس میں خدا تعالیٰ نے اسلام کو غالب کرنا ہے یہ زمانہ جس کے متعلق یہ بتایا گیا ہے
کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور آپ کا پیار ہر انسان کے دل میں قائم ہوگا خواہ وہ امریکہ میں
بسنے والا ہو یا روس میں بسنے والا ہو یا چین میں بسنے والا ہو یا جزائر کا رہنے والا ہو یا یورپ کی