سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 9
خطابات ناصر جلد دوم
۸۶
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء
لینے والی بن جائے۔جو دوست اس غرض کے لئے پاکستان سے باہر گئے ہوئے ہیں انہیں بھی
اپنی دعاؤں میں یادرکھیں اور ہمارے جو بھائی غیر ممالک سے اس جلسہ میں شامل ہونے کے لئے
آئے ہیں انہیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ وہ نور سے اپنی جھولیاں بھر کر واپس جائیں اور
اپنے اپنے علاقوں میں نور محمدی کی شمع جلانے والے ہوں اور دنیا کے اندھیروں کو دور کرنے والے
ہوں اور اللہ تعالیٰ ان کے اموال میں اور اللہ تعالیٰ ان کے ذہنوں میں اور اللہ تعالیٰ ان کی سوچ اور
عقل اور فراست میں اور اللہ تعالیٰ ان کی عمروں میں برکت ڈالے اور اللہ تعالیٰ ان کے جذبہ خدمت
میں برکت ڈالے اور اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کرے کہ وہ نوع انسانی کے ایسے خادم بن جائیں
کہ نوع انسانی نے اس سے قبل یہ نظارہ نہ دیکھا ہو کہ ایک چھوٹی سی دھتکاری ہوئی قوم دن رات
اس کی خدمت پر لگی ہوئی ہے اور کوئی احسان نہیں جتار ہی اور کوئی شکر یہ نہیں چاہتی۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کو خوشحال بنائے اور مستحکم بنائے اور اس کے لئے انصاف
اور عدل کی بنیادوں پر ترقی کے سامان پیدا کرے اور اللہ تعالیٰ دنیا کے سارے ممالک سے فساد کو
دور کر دے اور اللہ کرے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیم کے نتیجہ میں یہ دکھی انسانیت اپنے
دکھوں سے نجات حاصل کرے اور ان کے لئے سکھوں کے سامان پیدا ہوں اور ہر خیر جو خدا تعالیٰ
کے نزدیک ہمارے لئے خیر ہے خدا تعالیٰ اس کے سامان ہمارے لئے پیدا کرے۔قرآن کریم کی
یہ دعا جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف منسوب ہو کر بیان ہوئی ہے۔مجھے بڑی ہی پیاری لگتی ہے
که رَبِّ إِنِّي لِمَا انْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ (القصص: ۲۵) اے خدا ! جو تیری نگاہ میں میرے
لئے خیر ہے میں اسی کا محتاج ہوں۔انسان کا دماغ کیا چیز ہے اور اس کی سوچ کہاں تک پہنچ سکتی
ہے اپنی خیر کے تعین میں۔اللہ تعالیٰ ہمارے لئے خیر! خیر! خیر!!! اور بھلائی ہی کے سامان پیدا
کرے۔اب ہم دعا کر لیتے ہیں اور اس کے بعد پھر میں آپ کو الوداع کہوں گا آؤ دعا کر لیں۔از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )
خطابات ناصر جلد دوم
AL
افتتاحی خطاب ۲۶ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
دعاؤں کو ہمارے حق میں بھی قبول کرے
افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۶ دسمبر ۱۹۷۵ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہماری دعائیں سورۃ فاتحہ سے شروع ہوتی ہیں۔سورۃ فاتحہ جو کہ پہلی سورۃ ہے اس میں اتنی
زبر دست دُعائیں ہیں اور اتنی وسیع دُعائیں ہیں کہ ان کی وسعتوں میں تو اس مختصر سے وقت میں
میں نہیں جا سکتا لیکن اس وقت کی دُعا بہر حال سورۃ فاتحہ سے ہی شروع کرتا ہوں۔اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ کی چار بنیادی صفات کا ذکر ہے جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے امہات الصفات کہا ہے۔یعنی ہمارا اللہ رب العالمین ہے۔ہمارا اللہ رحمن ہے۔ہمارا اللہ رحیم ہے۔ہمارا اللہ مالک یوم الدین ہے اور ہمیں یہ حکم ہے کہ تَخَلَّقُوا بِأَخْلاقِ اللهِ (التعريفات جلد اصفحہ ۲۱۶)
کہ اللہ تعالیٰ کی تمام صفات کا رنگ اپنے پر چڑھاؤ۔اور پھر سورۃ فاتحہ میں یہ ذکر ہے کہ یہ جو اللہ تعالیٰ
کی بنیادی صفات ہیں ان صفات کا رنگ اپنے اوپر چڑھاؤ۔ان صفات کے جلووں کے نتیجہ میں
انسان کو بہت سی طاقتیں اور استعداد میں حاصل ہوتی ہیں۔اس لئے اِيَّاكَ نَعْبُدُ (الفاتحة :۵)
میں ہمیں یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ خدا سے یہ دُعا کرو کہ اے خدا جو قو تیں اور استعداد میں تُو نے دی
ہیں انہیں احسن اور بہتر رنگ میں استعمال کرنے اور ان استعدادوں سے پورے طور پر فائدہ
اُٹھانے کی ہمیں تو فیق عطا کر پھر چونکہ انسان ہمیشہ کی ترقیات کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔اس لئے
اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحة : ۵) یعنی اے خدا جو کچھ تو نے دیا ہے اس سے جب ہم پورا فائدہ
اُٹھا لیں تو وہ ہماری آخری منزل تو نہیں ہے اس کے بعد مزید منزلوں نے آنا ہے۔پس ان کے
خطابات ناصر جلد دوم
۸۸
افتتاحی خطاب ۲۶؍دسمبر ۱۹۷۵ء
لئے جن نئی استعدادوں اور قوتوں کی ہمیں ضرورت ہو وہ ہمیں عطا کر اور اپنے صراط مستقیم پر
ہمیں قائم کر دے اور اپنی رضا کی جنتوں میں ہمیں داخل کر لے۔سورۃ فاتحہ کی قرآنی دعا کے بعد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چند دعا ئیں اس وقت
کروں گا۔دوست آمین کہتے ہوئے یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کو ہمارے حق میں
بھی کہ جو آپ کی اُمت میں سے ہیں قبول کرے۔ہمارے ایک بزرگ عالم اور مصنف
اور جہاں تک انسانی نظر کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ سے پیار کرنے والے اور اللہ تعالیٰ کے
پیارے، جلال الدین السیوطی نام کے ہوئے ہیں ان کی ایک کتاب الجامع الصغیر ہے جس میں
انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت سی دُعائیں لکھی ہیں ان میں سے چند دعاؤں کا
انتخاب میں نے اس افتتاح کے موقع کے لئے کیا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے:۔اللَّهُمَّ مَنْ آمَنَ بِكَ ، وَشَهِدَ أَنِّي رَسُولُكَ، فَحَبِّبْ إِلَيْهِ لِقَائَكَ وَسَهْلُ عَلَيْهِ
قَضَاءَكَ، وَاقْلِلُ لَهُ مِنَ الدُّنْيَا، وَمَنْ لَّمْ يُؤْمِنُ بِكَ وَيَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُكَ فَلَا
تُحَبِّبُ إِلَيْهِ لِقَانَكَ ، وَلَا تُسَهِّلْ عَلَيْهِ قَضَاءَكَ ، وَكَثِرُ لَهُ مِنَ الدُّنْيَا -
(الجامع الصغير روایت ۱۵۰۰صفحه ۹۳ جلد ۱ تا ۲)
اے میرے اللہ جو شخص تجھ پر ایمان لائے اور یہ شہادت دے کہ میں تیرا رسول ہوں تو
وصل ولقا اس کی نظر میں محبوب کر دے اور اسے راضی بقضا ر کھ اور اسے قناعت نفس عطا کر۔لیکن
جو شخص تجھ پر ایمان نہ لائے اور یہ گواہی نہ دے کہ میں تیرا رسول ہوں تو نہ اپنی لِلقا ہی اس کے
نزدیک پسندیدہ بنا اور نہ اپنی قضا و قدر ہی اس پر آسان کر البتہ دُنیا کی خواہش اسے دے اور اس
دنیا میں اس کی خواہش کو پورا بھی کر دے۔اسی طرح آپ یہ دُعا بھی فرماتے تھے۔اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنْبُتُ وَبِكَ
خَاصَمُتُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعِزَّتِكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَنْ تُضِلَّنِي أَنْتَ الْحَيُّ الَّذِي لَا
يَمُوتُ وَ الْجِنُّ وَالْإِنْسُ يَمُوتُونَ (الجامع الصغیر روایت ۱۵۰۲ صفحه ۹۳ جلد ۱ تا۲)
خطابات ناصر جلد دوم
۸۹
افتتاحی خطاب ۲۶؍دسمبر ۱۹۷۵ء
اے میرے اللہ میں تیری رضا کی خاطر اسلام لایا اور تجھ پر ایمان لایا۔میرا تو کل اور
بھروسہ تھی پر ہے میں تیری طرف ہی جھکتا ہوں اور تیری قائم کردہ حدود کے اندر دوسروں سے
میرا مقابلہ ہے۔نفسانی خواہشات کے نتیجہ میں میری کسی سے مخاصمت نہیں۔اے میرے اللہ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔تجھے تیری ہی عزت کا واسطہ مجھے گمراہی سے بچا۔تو ہی زندہ ہے تجھ پر
کبھی موت نہیں آئے گی اور جنّ و انس سب ہی جاندار مرنے والے ہیں۔اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا بھی فرمایا کرتے تھے:۔اَللّهُمَّ اجْعَلُ فِي قَلْبِى نُورًا، وَفِي لِسَانِى نُورًا، وَفِي بَصَرِي نُورًا، وَفِي سَمُعِي نُورًا،
وَعَنْ يَمِينِى نُورًا، وَعَنْ يَسَارِى نُورًا، وَمِنْ فَوْقِى نُورًا، وَمِنْ تَحْتِى نُورًا، وَمِنْ
امَامِي نُورًا، وَمِنْ خَلْفِى نُورًا، وَاجْعَلُ لِي فِي نَفْسِي نُورًا، وَأَعْظِمُ لِى نُورًا۔(الجامع الصغير روایت ۱۵۱۳ صفحه ۹۴ جلد ۱ تا ۲)
اے میرے اللہ میرے دل کو اپنے نور سے بھر دے، میری زبان کو حسن بیان عطا کر ، میری
آنکھوں کو نور بصیرت اور نور بصارت دے اور مجھے حسن سماع کی توفیق عطا کر۔میرے
دائیں اور میرے بائیں میرے اوپر اور میرے نیچے نور ہی نور پیدا کر دے۔میرے آگے اور
میرے پیچھے نور ہی نور ہو۔میری روح کی گہرائیوں میں تیرا نور ہی موجزن رہے۔مجھے
بے حد نور عطا کر۔اسی طرح ایک اور دعا انہوں نے الجامع الصغیر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دیکھی ہے:۔اللَّهُمَّ طَهَرُ قَلْبِى مِنَ النِّفَاقِ وَعَمَلِى مِنَ الرِّيَاءِ وَلِسَانِي مِنَ الْكَذِبِ وَعَيْنِيْ مِنَ
الْخِيَانَةِ فَإِنَّكَ تَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ -
(الجامع الصغير روایت ۵۲۹ صفحه ۹۵ جلد۲،۱)
اے میرے اللہ میرے دل کو نفاق سے، میرے عمل کو ریا سے، میری زبان کو جھوٹ سے
اور میری آنکھ کو خیانت سے پاک کر دے کیونکہ تو آنکھوں کی خیانت اور دلوں کی مخفی باتوں کو
خوب جانتا ہے۔
خطابات ناصر جلد دوم
افتتاحی خطاب ۲۶ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
اسی طرح آپ سے یہ دُعا بھی مروی ہے:۔اللَّهُمَّ ارْحَمُ خُلَفَائِيَ الَّذِينَ يَأْتُونَ مِنْ بَعْدِيَ الَّذِينَ يَرُوُوُنَ أَحَادِينِي وَسُنَّتِي
وَيُعَلِّمُونَهَا النَّاسَ (الجامع الصغیر روایت ۱۵۴۴ صفحه ۹۶ جلد ۱ تا ۲)
اے میرے اللہ میرے نائبین اور میرے خلفاء پر رحم کر جو میرے بعد آئیں گے اور میری
باتیں اور میری سنت دُنیا کے سامنے بیان کریں گے اور میری باتیں اور میری سنت ہی دنیا کو
سکھائیں گے۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ وَ الْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْكَسْلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ
وَضَلَعِ الدَّيْنِ وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ ( الجامع الصغیر روایت ۱۵۵۳ صفحه ۹۷ جلد ۱ تا ۲)
اے میرے اللہ میں تیرے حضور ہم و غم اور بے بسی اور ستی ،بخل ، بزدلی ، قرضے کے بوجھ
اور لوگوں کے ناجائز تسلط سے پناہ چاہتا ہوں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا بھی مانگا کرتے تھے:۔اَللّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَجَهْلِي وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِئُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي۔اللَّهُمَّ
اغْفِرْ لِي خَطَأَى وَعَمَدِى وَهَزَلِي وَجِدَى وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدِي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا
قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَانْتَ
عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (الجامع الصغیر روایت ۵۵۹ صفحه ۹۷ جلد ۱ تا۲)
اے میرے اللہ ! میری خطا اور میری نادانی اور کاموں میں اسراف معاف فرما۔اور ان
باتوں کو جن کو تو مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے۔اے میرے اللہ ! میری دانستہ اور نا دانستہ، میری
سنجیدہ اور نا سنجیدہ ہر قسم کی لغزشوں کو معاف فرما دے۔اے میرے اللہ ! جو مخفی اور ظاہر خطائیں
مجھ سے سرزد ہو گئیں یا آئندہ ہوں گی اُن سے درگزر فرما۔اٹھی تو ہی آگے بڑھانے والا اور تُو
ہی پیچھے ہٹانے والا ہے اور تو ہر ایک عمل پر قادر ہے۔اسی طرح آپ یہ دعا فرمایا کرتے تھے کہ :۔اَللَّهُمَّ اقْسِمُ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا تَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَا صِيْكَ، وَمِنْ طَاعَتِكَ
خطابات ناصر جلد دوم
۹۱
افتتاحی خطاب ۲۶؍دسمبر ۱۹۷۵ء
مَا تُبَلِغْنَا بِهِ جَنَّتَكَ، وَمِنَ الْيَقِينِ مَا يُهَوّنُ عَلَيْنَا مُصِيبَاتِ الدُّنْيَا، وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا
وَأَبْصَارِ نَا، وَقُوَّتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا، وَاجْعَلْهُ الْوَارثَ مِنَّا وَاجْعَلُ ثَأْرَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا
وَانُصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا، وَلَا تَجْعَلُ مُصيبَتَنَا فِي دِينِنَا، وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ
هَمِّنَا ، وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا، وَلَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَا يَرْحَمْنَا۔(الجامع الصغير روایت ۱۵۰۵صفحه ۹۴ جلد ۱ تا ۲)
اے میرے اللہ ! ہمیں اپنی وہ خشیت عطا فرما جو ہمیں گناہوں سے روک دے اور اپنی وہ
فرمانبرداری عطا کر جس کے ذریعہ تو ہمیں اپنی جنت میں پہنچاوے اور وہ یقین عطا کر جو دُنیا کی
مصیبتیں ہم پر آسان کر دے اور جب تک تو ہمیں زندہ رکھے ہمارے کان آنکھ اور دوسری
قو تیں سلامت رہیں اور ہماری نسلیں بھی تیری ان عنایات کی مستحق ٹھہریں اور جو ہم پر ظلم کرے
ہماری طرف سے تو ہی ان سے انتقام لے اور جو ہم سے دشمنی کریں ان کے خلاف ہماری مددکر
اور ہمارے دین کے بارہ میں ہم پر کوئی مصیبت نہ ڈال اور دُنیا کو ہمارا سب سے بڑا مقصد اور
ہمارے علم کی انتہانہ بنا اور ہم پر کوئی ایسا شخص مسلط نہ کر جو ہم پر رحم نہ کرے۔اسی طرح آپ یہ دعا فرمایا کرتے تھے:۔اَللَّهُمَّ اجْعَلْنِيْ اَخْشَاكَ حَتَّى كَأَنِّی أَرَاكَ، وَاسْعِدُنِي بِتَقْوَاكَ وَلَا تَشْقِنِي
بِمَعْصِيَتِكَ، وَخِرُلِی فِی قَضَائِكَ وَبَارِكْ لِی فِی قَدْرِكَ حَتَّى لَا أُحِبَّ تَعْجِيْلَ مَا أَخَّرْتَ،
وَلَا تَأْخِيرَ مَا عَجَّلْتَ ، وَاجْعَلْ عِنَايَ فِي نَفْسِى وَاَمْتِعُنِي بِسَمُعِي وَبَصَرِى وَاجْعَلْهُمَا
الْوَارِثَ مِنِّى وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي، وَأَرِنِي فِيْهِ تَأْرِي، وَاقِرَّ بِذَلِكَ عَيْنِي
(الجامع الصغير روایت ۱۵۲۶ صفحه ۹۵، جلد۲،۱)
اے میرے اللہ! تو مجھے ایسا بنا کہ تیری خشیت مجھے سب سے زیادہ عطا ہو گویا میں تجھے
دیکھ رہا ہوں مجھے اپنے تقویٰ کی سعادت بخش میں تیری نافرمانی کر کے بد بخت نہ بنوں اور تیری
جناب میں جو بہتر تقدیر ہے وہ میرے لئے مقدر کر اور اپنی تقدیر میں میرے لئے برکت رکھ دے
یہاں تک کہ میں اُس معاملہ کو جلدی نہ چاہوں جس میں تو نے تاخیر رکھ دی اور نہ اُس کی تاخیر
خطابات ناصر جلد دوم
۹۲
افتتاحی خطاب ۲۶؍دسمبر ۱۹۷۵ء
چاہوں جسے تو نے جلد کرنا پسند فرمایا۔اے اللہ مجھے استغنائے نفس عطا کر اور میری آنکھوں اور
کانوں سے مجھے تمتع فرما اور میری نسل کو بھی ، اور جو مجھ پر ظلم کرے اس کے خلاف تو میری مددفرما
اور جو بدلہ تو اس سے لے وہ مجھے بھی دکھا دے اور اس طرح میری آنکھ کو ٹھنڈک عطا فرما۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جماعت کے لئے بے حد دعائیں کی ہیں۔جماعت کا قیام اسلام کے غلبہ کے لئے ہے اس لئے ہر وہ دُعا جو غلبہ اسلام کے لئے کی گئی ہے وہ
در حقیقت استحکام جماعت کے لئے بھی ہے۔خدا کرے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی ساری ہی دُعائیں ہمارے حق میں قبول ہوں اور اللہ تعالیٰ نہ ہمارے کسی ہنر کے نتیجہ میں بلکہ
محض اپنی رحمت اور اپنے فضل سے ہمیں اپنا پیارا بنالے اور ہمیں ان کاموں کی توفیق دے جن
سے وہ راضی ہو جائے اور ہم سے وہ عمل کروائے جن کے نتیجہ میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت
ہر انسان کے دل میں پختہ طور پر گڑ جائے۔جیسا کہ آپ ہر سال جلسہ کے موقع پر بھی سنتے ہیں اور دورانِ سال بھی سنتے رہتے ہیں یہ
جلسہ کوئی دنیوی میلہ نہیں ہے اور نہ کسی دنیوی غرض کے لئے اسے منعقد کیا جاتا ہے اس کا مقام
اس قدر بلند ہے کہ دنیا دارانہ نگاہ اس کے مقام تک پہنچتی ہی نہیں اور نہ اس کی اہمیت کو سمجھ سکتی ہے
اور نہ ہمیں ان سے کوئی شکوہ ہے۔ہماری دعائیں ہیں اور ہماری خواہش ہے اور ہماری کوشش
ہے کہ اسلام کو غالب کرنے کے لئے جو عظیم مجاہدہ مہدی علیہ السلام کی بعثت سے شروع ہو چکا ہے
اسے انسان آہستہ آہستہ پہچاننے لگے اور وہ دن جلد آئے جب ساری دُنیا ہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے اور ایک ہی پیشوا ہو یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور سارے انسان مل کر
خدائے واحد و یگانہ کی ( بغیر کسی شرک کی ملونی کے ) پرستش کرنے لگیں۔اس دنیا میں دنیا بھی ہمارے ساتھ لگی ہوئی ہے۔اگر خیر کی اور بھلائی کی دنیا ہو تو اس میں
کوئی برائی نہیں اور نیکیاں کمانے والی دنیا ہو تو اس میں برکت ہے لیکن اگر وہ دنیا خدا سے دور
لے جانے والی اور ان اخلاق کو تو ڑ دینے والی ہو جو اسلام ایک مسلمان میں پیدا کرنا چاہتا ہے
تو وہ بد بختی کی دُنیا ہے وہ لعنت کی دنیا ہے خدا ہمیں دُنیا کی لعنت سے بچائے رکھے اور ساری
خطابات ناصر جلد دوم
۹۳
افتتاحی خطاب ۲۶؍دسمبر ۱۹۷۵ء۔دنیا پر ہی خدا تعالیٰ فضل کرے اور وہ دن جلد لے آئے کہ جب خدا کی ناراضگی کی بجائے
خدائے واحد و یگانہ کا پیار انسان حاصل کر لے۔وہ خدا جس کی قدرتیں عظیم اور جس کی حکمتیں
حسین ہیں اور جس کا پیار انسان کے لئے اس قدر ہے کہ انسان نہ اس کا تصور کر سکتا ہے اور نہ
زبان اور جوارح سے اس کا شکر ادا کر سکتا ہے خدا کرے کہ اس کا پیارا نسان حاصل کر لے۔خدا
نے ہمیں اس کام کے لئے اپنا آلہ بنایا ہے وہ اُس وقت تک ہمیں اپنے ہاتھ میں رکھے گا ، اپنی
حفاظت میں رکھے گا اور پیار سے ہمارا خیال رکھے گا جب تک ہم اس کی منشا کے مطابق وہ کام
کریں گے جو وہ ( ہم سے ) چاہتا ہے کہ ہم کریں۔لیکن اگر ہم اپنی کسی غفلت یا کوتا ہی یا گناہ یا
معصیت کے نتیجہ میں ایسا نہ کر سکیں تو خدا تعالیٰ کو ہماری پر وانہیں۔وہ تو غنی اور صمد ہے وہ ہمیں
نجاست کے ایک ذرے سے بھی زیادہ حقیر سمجھے گا اور اُٹھا کر پرے پھینک دے گا۔خدا کرے کہ
کسی احمدی کو وہ گھڑی دیکھنی نصیب نہ ہو بلکہ ہمیشہ ہی اس کا پیار ہمیں نصیب رہے۔اس وقت جماعت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں آدمی دُنیا میں خدا تعالیٰ کے نام کو بلند
کرنے کے لئے ہر قسم کی تکالیف برداشت کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ کی رحمت کا سایہ ہمیشہ ان کے
سروں پر رہے اور ہماری دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں اور خدا تعالیٰ کے فرشتے آسمانوں سے
اُتریں اور ان کی راہنمائی فرمائیں اور ان کی کوششوں میں برکت اور تاثیر پیدا کریں۔یہاں پر
ہمارے شاہد مربی بھی ہیں اور تبلیغ میں ہر وقت مگن رہنے والے ہمارے مخلص رضا کاربھی ہیں۔اور بعض دفعہ انسان یہ دیکھ کر حیران ہوتا ہے کہ ایک شخص جو بظاہر جامعہ میں نہیں پڑھا ہوا لیکن
جس کا دل اخلاص سے بھرا ہوا ہے اللہ تعالیٰ اس احمدی کی کوششوں میں اس مربی کی کوششوں سے
زیادہ برکت ڈال دیتا ہے جس نے سالہا سال تک مرکز میں رہ کر تربیت حاصل کی ہوتی ہے۔انسان اپنی کوششوں سے نیکی کے نتائج اور رُوحانی نتائج نہیں نکال سکتا۔یہ یاد رکھو، اچھی
طرح یا درکھو کہ جب تک آسمانوں سے خدا کا فضل نازل نہ ہو یہ چیز نہیں ملا کرتی۔اسی واسطے
جب مجھ سے ہمارے شاہد مربی ملتے ہیں تو اگر میرے پاس وقت ہو تو میں ان
کو لمبی نصیحتیں کرتا
ہوں لیکن جب میرے پاس صرف اتنا وقت ہو کہ میں انہیں نصیحت کا صرف ایک فقرہ کہہ سکوں تو
خطابات ناصر جلد دوم
۹۴
افتتاحی خطاب ۲۶؍دسمبر ۱۹۷۵ء
میں انہیں کہا کرتا ہوں کہ اپنے پیارے ربّ سے بے وفائی کبھی نہ کرنا اور میری یہی نصیحت آپ
سب کو ہے۔باقی خدا تعالیٰ نے قرآنِ عظیم میں اپنی رحمتوں کے حصول کے لئے بے شمار
دروازے کھولے ہیں۔خدا تعالیٰ اپنے فضلوں کے دینے میں بخیل نہیں ہے یہ ہم ہیں جو اپنی
جھولیوں کو سمیٹ لیتے ہیں اور اپنی مٹھیوں کو بند کر لیتے ہیں اور اس کے سامنے اپنے ہاتھوں کو نہیں
پھیلاتے اس کا تو اس میں کوئی قصور نہیں۔پس اس کے اوپر تو کل رکھو۔دُنیا جو چاہے کر لے ہو گا وہی جو خدا چاہے گا۔میں یہ نہیں کہتا کہ ہو گا وہ جو جماعت چاہے گی
کیونکہ جماعت تو کوئی چیز ہی نہیں ہے تم اس کی حیثیت ایک مردہ کیڑے کی سمجھ لو۔لیکن یہ ایک حقیقت
ہے کہ ہوگا وہی جو خدا چاہے گا اور خدا نے جو چاہا اس کی اطلاع اس نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آج
سے چودہ سوسال پہلے دی۔خدا نے یہ چاہا کہ دنیا مہدی علیہ السلام کے مقام عزت واحترام کو پہچانے
اور اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا کہ دنیا کو کہو کہ مہدی کی عزت اور احترام کرے۔چنانچہ
آپ نے ساری امت میں سے ایک کو یعنی مہدی کو منتخب کر کے اسے اپنا سلام پہنچایا۔ہمیں سینکڑوں
ایسی احادیث ملتی ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ میں اپنے اس روحانی فرزند
سے جو آپ سے تیرہ سو سال کے بعد پیدا ہونے والا تھا اس قدر محبت موجزن تھی کہ یہ محمد ہی کا کام تھا
کہ اس محبت کو الفاظ میں بیان کر سکیں میں اور آپ اس کو بیان نہیں کر سکتے تھے۔ہر فرقے کی کتب
میں ایسی روایات موجود ہیں جن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ میں مہدی کی محبت کا ذکر
کیا گیا ہے۔پھر یہ خدا تعالیٰ کی شان اور خدا تعالیٰ کی قدرتوں کے نظارے ہیں کہ وہ جسے گھر والے روٹی
دینا بھول جاتے تھے (حالانکہ وہ ان کی دولت میں ان کا برابر کا شریک تھا) اور اسے اپنے ہی
عزیزوں اور رشتہ داروں کی غفلت کے نتیجہ میں فاقہ کشی کرنی پڑتی تھی اسے اس کے خدا نے کہا
کہ میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا اور وہ اکیلا اور غیر معروف شخص اُٹھا اور اس کی
تبلیغ دنیا کے کناروں تک پہنچ گئی۔اس موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان تمام غیر ملکی احباب کو جو وفود کی صورت میں
خطابات ناصر جلد دوم
۹۵
افتتاحی خطاب ۲۶؍دسمبر ۱۹۷۵ء
جلسہ میں شامل ہوئے تھے کھڑے ہونے کا ارشاد فرمایا حضور کے ارشاد کے مطابق تمام غیر ملکی
احباب کھڑے ہو گئے اس دوران جلسہ گاہ نعرہ ہائے تکبیر اور اسلامی عظمت کے دوسرے نعروں
سے گونج اُٹھی۔)
یہ لوگ امریکہ سے آنے والے ہیں جو کہ مغرب کی طرف غالباً نو دس ہزار میل کے فاصلہ پر
ہے۔اور یہ مشرق کی طرف سے انڈونیشیا سے آنے والے ہیں۔آسٹریا میں بھی آواز پہنچی اور وہاں
احمدی ہوئے اور افریقہ کابر اعظم جس کو دُنیا نے اندھیرا اور ظلماتی بر اعظم کہا تھا اس افریقہ کے براعظم
کے دل میں خدا تعالیٰ نے نور پیدا کر دیا اور یورپ جو بے راہ روی کا مرکز بن چکا تھا اس میں سے یہ
پیارے وجود پیدا ہورہے ہیں۔کتابوں میں سے یہ الہام مٹایا جا سکتا ہے کہ میں تیری تبلیغ کو دُنیا
کے
کناروں تک پہنچاؤں گا کیونکہ وہ سیاہی سے لکھا ہوا ہے اور دیواروں پر سے بھی مٹایا جا سکتا ہے لیکن
اس کرہ ارض کے چہرہ سے یہ نہیں مٹایا جاسکتا کیونکہ اس کے اوپر ان انسانوں نے اسے تحریر کیا ہے۔لیکن میں پھر اپنی حقیقت کی طرف آتا ہوں ایک سیکنڈ کے لئے بھی تمہارے اندر کبر اور
غرور پیدا نہ ہو۔تمہارے سر عاجزی سے ہمیشہ خدا تعالیٰ کے آستانہ پر جھکے رہیں۔تمہارے سر
اُس سے زیادہ جھکنے چاہئیں جتنا کہ اس جذ بہ کے وقت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سر جھک جایا
کرتا تھا مگر اس سے زیادہ ممکن نہیں ہے کیونکہ حدیث میں آتا ہے دیکھنے والوں نے دیکھا اور
بیان کرنے والوں نے بیان کیا کہ ایک موقع پر جب کہ آپ سوار تھے خدا تعالیٰ کی نعمتوں اور
رحمتوں کی یاد میں اور اس کی حمد کے گیت گاتے ہوئے آپ کا سر جھکنا شروع ہوا اور جھکتا چلا گیا
یہاں تک کہ آپ کی پیشانی کاٹھی کے اوپر لگ گئی۔اب اس سے زیادہ آپ کیسے جھک سکتے ہیں
لیکن خدا کے پیار میں اور خدا کی حمد میں اور خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے جہاں تک وہ سر جھک گیا
تھا اگر اس سے زیادہ نیچے جھکنا تمہارے لئے ممکن نہیں تو اس حد تک جھکنا تو تمہارے لئے ممکن
ہے اور بڑی ہی بے غیرت ہوگی وہ پیشانی جو اس کے بعد اپنا سر اٹھائے۔پس جو عاجزی کا مقام تمہیں عطا ہوا ہے (اور یہ بڑا زبردست مقام ہے) اسے مت
پھو لو۔یہ درس سیکھنے کے لئے آپ دوستوں کو یہاں جمع کیا جاتا ہے جو پیار کرنے کا اور دکھوں کو
خطابات ناصر جلد دوم
۹۶
افتتاحی خطاب ۲۶ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
دور کرنے کا مقام ، جو بے نفس خدمت کا مقام آپ کو عطا ہوا ہے اسے ہمیشہ یادرکھو۔ہمیشہ یاد
رکھو کہ ایک احمدی کسی سے دشمنی نہیں کرتا اور نہ کر سکتا ہے کیونکہ اس کے خدا نے اسے پیار کرنے
کے لئے اور خدمت کرنے کے لئے پیدا کیا ہے۔اور خدا کرے کہ جس غرض کے لئے اس نے
ایک احمدی کو پیدا کیا ہے وہ غرض ہمیشہ اس کی آنکھوں کے سامنے رہے اور ہمیشہ اس کے جوارح
سے وہ ظاہر ہوتی رہے اور اس کے عمل سے پھوٹ پھوٹ
کر نکلتی رہے اللهم امین
آؤ اب مل کر دعا کریں کہ جس غرض کے لئے جماعت پیدا کی گئی ہے اس غرض کو جماعت
ورا کرنے والی ہو اور جس غرض کے لئے اس جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے خدا کرے کہ اس جلسہ میں
آنے والے اس غرض کو پورا کرنے کے لئے کچھ سیکھیں، کچھ یادرکھیں اور اس پر عمل کریں اور
اپنے خدا کو راضی کرنے والے ہوں۔روزنامه الفضل ربوه ۲۱ فروری ۱۹۷۶ ء صفحه ۲ تا ۵ )
خطابات ناصر جلد دوم
۹۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
مسجد اللہ کا گھر ہے اس پر کسی اور کی ملکیت
اسلام تسلیم ہی نہیں کرتا
دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔کچھ نوجوان جو غالبا نئے احمدیت میں داخل ہوئے ہیں یا ایسے گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں
جنہیں ابھی پوری طرح تربیت حاصل نہیں ہے وہ اس جلسہ گاہ میں بھی جس کا کہ اپنا ایک تقدس اور
احترام ہے ”اوئے کی آواز نکال رہے ہیں۔اس کے بعد میرے کان اس آواز کو نہ سنیں۔پھر
حضور انور نے فرمایا:۔عام طور پر اس تقریر کے شروع میں اخباروں اور کتب وغیرہ کے متعلق تحریک کی جاتی ہے کہ
میں دلچسپی اور
دوست ان میں دلچسپی لیں۔اس ضمن میں آج میں پہلے ایک اصولی اور اہم بات کی طرف توجہ دلانا
چاہتا ہوں۔اس دنیا میں جس میں ہم پیدا ہوئے اور زندگی گزار رہے ہیں دنیوی لحاظ سے دنیوی علوم نے
دی ترقی کی ہے۔تھیوریٹکل سائیڈ پر بھی اور پریکٹیکل سائیڈ پر بھی۔اصولی طور پر علوم نے بڑی ترقی
کی ہے۔خدا تعالیٰ نے اس کائنات کو بے حد و حساب صفات سے متصف کر کے اپنے جلووں کے
نتیجہ میں انسان کا خادم بنایا ہے۔انسان نے اس کی ڈسکوریز (Discoveries) کیں اور اس
کے خواص معلوم کئے اور ان سے فائدہ اٹھانے یا اپنے مخالفوں کو زک دینے کے سامان پیدا کئے۔شروع میں جس وقت کہ یہ تحریک زوروں پر آئی تو چونکہ دنیا کے حاکم غیر مسلم تھے اس لئے
ان حاکموں کے ساتھ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے علماء اور پادری وغیرہ منسلک تھے۔اس
لحاظ سے اگر مثلاً عیسائیت کو لیا جائے تو یہ لوگ مختلف ممالک میں گئے اور یہ کلونیل پاو
پاورز
(Colonial Powers) یعنی استحصال کرنے والی طاقتیں جب ان خطوں میں داخل ہوئیں