سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 12

خطابات ناصر جلد دوم
۱۲۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
طرف منسوب ہونے والا ہو۔یہ زمانہ جس کے سپرد یہ کام کرنا تھا اس کے متعلق خدا تعالیٰ نے اتنی
باتیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے اور یہ بھی آپ کی عظمت ہی
ہے نا۔یہ قَابَ قَوْسَيْنِ (النجم : ١٠) والا مقام ہے۔کسی نے اس کے متعلق یہ کہہ دیا کہ اِنَّ
محمدا عشق ربَّة (المنقذ من الضلال صفحہ ۵۱) کہ محمد اپنے رب پر عاشق ہوگا اور کسی نے یہ کہہ
دیا کہ فنا فی ربه کہ خدا تعالیٰ کی محبت میں آپ فنا تھے آپ کی ساری زندگی ہمارے سامنے ہے اور
وہ ہمارے لئے نمونہ ہے آپ نے چھوٹی بڑی ہر چیز کے متعلق ہماری رہبری کی اور ہمارے لئے
اسوہ بنے۔پس آپ کی بڑی عظمت ہے۔تم اس عظمت میں فرق نہ آنے دینا تو خدا تعالیٰ کے فضل
اور اس کی رحمت کو حاصل کرتے رہو گے۔پس قرآن کریم کو سیکھو اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کا علم حاصل کرو۔نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر ارشاد قرآن کریم کی کسی نہ کسی آیت یا آیت کے
کسی ٹکڑے کی تفسیر ہے ورنہ تو
یہ سمجھنا پڑے گا کہ قرآن کریم پر کچھ زائد کیا ہے اور اس کا مطلب یہ ہوگا کہ نعوذ باللہ قرآن کریم مکمل
اور کامل نہیں ہے۔یہ تو ہمارا ایمان نہیں ہے۔اگر قرآن الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ
وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي ( المايدة : ٢) کا مصداق قرآن ہے تو پھر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا ہر :۴)
قول اور ہر ارشاد اس مکمل کتاب کی کسی آیت یا آیت کے کسی ٹکڑے کی تفسیر ہے زائد کچھ نہیں ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن:
یہ اپنے رنگ میں ایک کام کر رہی ہے۔۱۹۶۶ء میں اس کی ابتدا ہوئی تھی۔ان کے عطیہ جات
قریبا سینتیس لاکھ روپے تھے۔انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم اپنے سرمائے کو خرچ نہیں کریں گے بلکہ نفع
دینے والی مختلف کمپنیوں کے حصے خرید کر ان میں سرمایہ لگائیں گے اور اس سے جو آمد ہوگی اس میں
سے خرچ کریں گے۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور ان کی آٹھ نو سال کی آمد تیرہ لاکھ چوالیس ہزار روپے
ہوئی۔اس کو انہوں نے خرچ کیا اور اس کے ذریعے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سوانح
ابھی شائع ہوئی ہے۔آپ کے خطبات کی بھی ایک جلد شائع ہو چکی ہے تصانیف کے انعامی
مقابلے ہوتے ہیں۔لائبریری کی عمارت بنا کر جماعت کو دی گئی اور بڑا گیسٹ ہاؤس بنایا جا رہا

خطابات ناصر جلد دوم
ہے۔۱۲۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
نقشے کے مطابق اب اس کا ایک حصہ بن گیا ہے لیکن جتنی ہمیں ضرورت ہے اس کے مطابق
دوسرا حصہ شاید جماعت خود بنائے کیونکہ اس پر جتنا خرچ آتا ہے ان کی اگلے دو تین سال میں اتنی
آمد نہیں ہے۔نصرت جہاں ریزروفنڈ !
جلسہ سالانہ ۱۹۷۳ء کے موقع پر میں نے اس کی تحریک کی تھی۔شروع میں کم رقم کی تحریک
کی تھی لیکن بعد میں میں نے کہا تھا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے جتنے سال
ہیں اتنے لاکھ روپیہ جماعت جمع کر دے۔اللہ تعالیٰ نے جماعت کو تو فیق دی اور جماعت نے اس
میں ترپن لاکھ ترپن ہزار روپے ادا کئے ( یہ رقم ادا کی کیونکہ وعدوں کا وقت تو گزر چکا ہے) چنانچہ
نصرت جہاں کا کل سرمایہ ترین لاکھ ترین ہزار کچھ سو ہے۔جو دوست فضل عمر فاؤنڈیشن میں
مختلف کمپنیوں کے حصص خرید کر اس کے نفع سے دینی کام کرنا چاہتے تھے انہوں نے مجھے بھی یہی
مشورہ دیا۔میں نے انہیں کہا کہ بات یہ ہے کہ جس سے میں تجارت کرتا ہوں وہ تو آٹھ فی صد یا
دس فی صد یا بارہ صد فی نفع نہیں دیتا اور کمپنیوں میں تو یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ دو سال نفع دیں اور
تیسرے سال گھاٹا ظاہر کریں لیکن جس سے میں تجارت کرنا چاہتا ہوں وہ تو بغیر حساب دینے والا
ہے پس میں تو اسی سے تجارت کروں
گا چنانچہ کئی آدمیوں کی طبیعتوں میں انقباض پیدا ہوا کہ تر تین لاکھ
کا سرمایہ ہو اور میں کہوں کہ ضرورت کے مطابق خرچ کرتے چلے جاؤ۔کئی دوستوں نے سوچا کہ یہ کیا
ہوگا۔بعض مجھ سے دبی زبان میں ذکر کر دیتے تھے کہ بعد میں آپ کیا کریں گے۔اس طرح تو
روپیہ ختم ہو جائے گا لیکن جس سے میں نے تجارت کی اللہ اکبر ( حضور نے نعرہ لگایا ) اس نے
ہمارے اعتماد کو اس طرح پورا کیا کہ افریقہ میں ہسپتالوں کی خالص بچت ملا کر نصرت جہاں ریزروفنڈ
کی کل وصولی ایک کروڑ ستاسی لاکھ روپیہ ہوئی۔ہسپتالوں سے آمد کی میں وضاحت کر دوں۔نصرت جہاں کے ڈاکٹروں نے افریقہ میں کئی لاکھ غریبوں کا مفت علاج کیا ہے یعنی تشخیص بھی
مفت کی اور دوائیاں بھی مفت دیں اور بعض لوگوں کی تشخیص مفت کی اور دوائی کی قیمت کا ایک حصہ
لے لیا لیکن جیسا کہ میں ابھی بعض اقتباس پڑھ کر سناؤں گا۔اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے بڑے

خطابات ناصر جلد دوم
۱۲۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
بڑے صاحب اقتدار اور بڑے بڑے مالدار لوگوں کی طبیعتوں پر یہ اثر ڈالا کہ جماعت احمدیہ کے
ڈاکٹروں کے ہاتھوں میں خدا تعالیٰ نے شفا رکھی ہے اس واسطے وہاں جاؤ۔چنانچہ جب امیر آدمی
وہاں آتا تھا تو وہ اس سے پیسے لیتے تھے اور خوب پیسے لیتے تھے کیونکہ غریب آدمی پر خرچ کرنے
ہیں ہم یہاں تو نہیں لے کر آتے۔چنانچہ مختصراً اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ نصرت جہاں ریز روفنڈ میں
جماعت کے عطیے کی کل وصولی تو ترپن لاکھ ترین ہزار کے قریب تھی لیکن یہ ساری وصولیاں
اور بچت ملا کر ایک کروڑ ستاسی لاکھ کی رقم بن گئی اور جماعت نے شروع میں جو تر پن لاکھ روپیہ
بطور سرمایہ کے دیا تھا اس میں سے بھی ۲۷لاکھ روپیہ بھی ہمارے پاس موجود ہے اس کا مطلہ
ہے کہ عملاً چھبیس لاکھ روپیہ خرچ ہوا ( ویسے خرچ تو زیادہ ہوا تھا لیکن پھر کچھ روپیہ واپس آ گیا۔)
چنانچہ اس وقت میرے سامنے جو شکل ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چھبیس لاکھ روپیہ خرچ کروایا
اور ہمیں ایک کروڑ ستاسی لاکھ روپیہ کی آمد ہوئی۔گویا ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپیہ منافع ہوا اور اس
رقم سے ہم نے وہاں ہسپتال بنائے جو کہ حکومت کے ضلعے کے ہسپتالوں سے بھی بڑے ہیں اور ان
کی بڑی شاندار بلڈنگیں ہیں ان میں بڑا قیمتی سامان رکھا اور اوزار اور دوائیاں منگوا کر دیں اور بڑا
خرچ کیا مثلاً آپریشن ٹیبل ہی تین ہزار پاؤنڈ میں آیا۔میں نے شاید پچھلے سال بتایا تھا کہ وہاں کوئی
یورپین سیکرٹری آگیا تھا اس نے کہا کہ جب تک تمہارے پاس پچاس ہزار روپے کی آپریشن ٹیبل
نہیں ہوگی اس وقت تک تم آپریشن نہیں کر سکتے۔اپنڈے سائیٹس کا مریض درد سے تڑپ رہا ہے لیکن تم اس کا آپریشن نہ کرو وہ بے شک
مر جائے۔یہ تو بڑا سخت تعصب تھا۔جب تعصب آتا ہے تو اس قسم کی حرکتیں کیا کرتا ہے۔خیر
انہوں نے لکھا کہ یہاں آپریشن ٹیبل مل رہی ہے چونکہ ہمیں تنگ کر رہے ہیں اس لئے آپ
اجازت دے دیں کہ ہم زائد رقم خرچ کر دیں۔چنانچہ وہ دو ہزار پاؤنڈ کی بجائے تین ہزار پاؤنڈ
میں مل رہی تھی یعنی ڈیڑھ گنا قیمت پر۔میں نے کہا کہ لے لو۔ہم وہاں ان لوگوں کا علاج کرنے
کے لئے اور ان کی خدمت کرنے کے لئے گئے ہیں۔وہ خود تو بڑے اچھے لوگ ہیں لیکن بعض
غیر ملکی اس بات کو نہیں سمجھتے اور اس قسم کے لوگ کوئی تحکیم سے اور کوئی کہیں اور سے آئے ہوئے تھے
اور یہ لوگ بیچ میں فتنہ پیدا کر رہے تھے۔بہر حال ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپیران عمارتوں پر خرچ ہوا

خطابات ناصر جلد دوم
۱۲۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
جو ہم نے وہاں سکولوں اور ہسپتالوں کی بنائیں اور اس آپریٹیس پر خرچ ہوا اور ڈاکٹروں کی
تنخواہوں اور سکول ٹیچر ز کی تنخواہوں پر جو خرچ ہوا وہ بھی اس میں شامل ہے۔وہاں سولہ ہسپتال
ہیں جن میں سے اکثر ایسے ہیں جن کی پوری عمارتیں تعمیر ہو چکی ہیں اور باقی ہسپتالوں کی عمارتیں
بھی آہستہ آہستہ بن رہی ہیں۔اللہ میاں پیسے دیتا جا رہا ہے۔اُن لوگوں کو یہ پتہ ہے جیسا کہ میں نے بتایا تھا کہ جب پادری وہاں گیا تو وہ ان کی دولتیں
لوٹ کر واپس لے آیا لیکن جب محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ادنی غلام وہاں پہنچے تو وہ باہر سے
بھی ان کے پاس روپیہ لے کر گئے اور جو کچھ انہوں نے وہاں کمایا تھا وہ بھی انہی پر خرچ کر دیا ایک
دھیلہ بھی وہاں سے باہر لے کر نہیں گئے اور یہ مبالغہ نہیں ہے۔ایک دھیلے کی رقم بھی
جماعت احمدیہ نے ان ممالک سے باہر نہیں نکالی اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ وہاں کے عوام بھی ہم سے
پیار کرتے ہیں اور وہاں کی حکومتیں بھی ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور یہ اللہ کا فضل ہے یہ کوئی
میری اور تیری خوبی نہیں ہے اللہ تعالیٰ نے وہاں بڑا فضل کیا ہے۔نیز اس نے جماعت کے
نوجوان ڈاکٹروں کو وقف کی توفیق دی۔۱۹۷۱ ء کے شروع سے کل بتیس ڈاکٹر وہاں گئے ہیں۔بلکہ ۱۹۷۰ء کے آخر سے ہی سمجھیں اور اس وقت سولہ ڈاکٹر کام کر رہے ہیں باقی تبدیل ہو کر
واپس آگئے۔وہاں پر سولہ ہیلتھ سنٹر ہیں نیز وہاں سترہ سکول ہیں جن میں پینتیس اسا تذہ کام
کر رہے ہیں۔وہاں کے عمائدین کی آراء میں سے چند ایک یہ ہیں ( یہ آراء شروع سے لی گئی ہیں۔)
صدر جمہوریہ سیرالیون ڈاکٹر سٹیونسن نے ۲ / دسمبر ۱۹۷۱ء کو احمد یہ سیکنڈری سکول بو کے
معائنہ کے وقت تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔میں سب سے پہلے جماعت احمدیہ کا اس کام کے لئے جو یہ تعلیم کے میدان میں کر رہی
ہے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔اب اس جماعت نے تعلیم کے ساتھ ساتھ طبی میدان میں بھی
ہماری مدد کرنی شروع کر دی ہے۔میں ان تمام گرانقدر خدمات کے لئے جماعت کا شکریہ
ادا کرتا ہوں“
پھر غانا میں ۱۹۷۴ء میں احمد یہ ہسپتال اگونا کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے سے قبل ریجنل

خطابات ناصر جلد دوم
۱۲۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
کمشنر نے تقریر کرتے ہوئے کہا:۔میں گورنمنٹ کی طرف سے جماعت احمد یہ غانا کی دوراندیشی، عزم و ہمت اور
کامیابی پر جو اس ہسپتال کی تعمیر سے ظاہر ہے اس کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔حکومت غانا
جماعت احمدیہ کے اس کردار پر نہایت خوش ہے جو یہ ملک میں تعلیمی اور طبی ضروریات کو پورا
کرنے کے لئے ادا کر رہی ہے جماعت احمدیہ کی غانا میں سرگرمیاں دہرانے کی ضرورت
نہیں کیونکہ ملک بھر میں جابجا پھیلے ہوئے سکول اور ہسپتال اس بات پر شاہد ناطق ہیں کہ یہ
جماعت ہمارے اس ملک کی تعمیر نو میں کس قدر حصہ لے رہی ہے۔“
اسی طرح ۱۹۷۳ء میں غانا کے صدر مملکت کی طرف سے سالانہ کانفرنس میں ان کے جو
نمائندے آئے تھے انہوں نے یہ کہا کہ
” غانا کی قومی کونسل ( یعنی صدر اور وزراء ) بہت ہی شکر گزار ہے کہ جماعت احمدیہ
ایک لمبے عرصے سے ملک کی اقتصادی اور معاشرتی ترقی کے لئے مفید کام کر رہی ہے۔جماعت احمد یہ ملک کے عوام کی طبی تعلیمی اور روحانی میدان میں جو شاندار خدمات بجالا
رہی ہے ان سے لوگ متعارف ہیں اور وہ شکریہ کے لائق ہے۔“
نائیجیریا کے کمشنر برائے تعلیم شمال مغربی سٹیٹ نائیجیر یا الحاج ابراہیم بساؤ نے
فضل عمر احمد یہ سکینڈری سکول بساؤ کے افتتاح کی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا۔یہ پہلا موقع ہے کہ ایک مسلم تنظیم اس امر کے لئے آگے بڑھی ہے کہ وہ ملک کی تعلیمی
ترقی کے پروگرام میں حصہ لے۔‘ ( یہ نیونائیجیرین اخبار کا حوالہ ہے )
اس کے علاوہ اور بہت سے حوالے ہیں ان کو میں چھوڑتا ہوں۔صد سالہ جو بلی فنڈ :
یہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اللہ تعالیٰ نے اس میں بہت برکت ڈالی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل
اور اس کی رحمت کے ایسے آثار ظاہر ہوئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کی
اس قربانی کو شرف قبولیت عطا کیا ہے اور آسمان کے فرشتے زمین کی تاریں ہلا کر ہمارے لئے

خطابات ناصر جلد دوم
۱۲۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
اپنے منصوبہ کو کامیاب کرنے کی سہولتیں پیدا کر رہے ہیں۔جیسا کہ صد سالہ جو بلی کے ایک منصوبہ
یعنی سویڈن کی مسجد سے ظاہر ہے۔میں نے غالباً پہلے کسی خطبہ میں بھی بتایا تھا چونکہ جلسہ میں ساری جگہوں سے دوست آئے
ہوئے ہیں اس لئے اب پھر بتا دیتا ہوں جس وقت ہم مسجد کے افتتاح کے لئے لندن سے روانہ
ہوئے تو انگلستان میں اتنی تیز موسلا دھار بارش ہو رہی تھی کہ وہاں ایسی بارش کم ہی ہوتی ہے اور
جب ہم اگلے دن شام کو وہاں پہنچے تو میں نے موسم کے متعلق پتہ لیا کہ موسمی پیشگوئیاں کرنے
والوں کی کیا رائے ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ اگلے دو تین دن بڑی بارش ہوگی اور موسم
اچھا نہیں ہوگا بلکہ خراب رہے گا اور دھوپ نہیں نکلے گی۔میں نے پہلے ایک دعا کی لیکن پھر میں نے
سوچا کہ وہ دعا ٹھیک نہیں ہے۔میں نے یہ دعا کی تھی کہ اے خدا ہم تیری مسجد کے افتتاح کے لئے
آئے ہیں تیری مسجد ہے تو موسم ٹھیک کر دے یعنی بیچ میں اپنا حصہ رکھ لیا۔پھر میں نے سوچا کہ یہ تو
غلطی کی ہے چنانچہ پھر اس کے بعد میں نے یہ دعا کی کہ اے خدا! تیرے گھر کی بنیا در رکھنے کے لئے
ہم اکٹھے ہو رہے ہیں قرآن کریم کہتا ہے کہ اَنَّ الْمَسْجِدَ لِله (الحسن : ۱۹) کہ مسجد اللہ کا گھر
ہے اور مسجد پر کسی اور کی ملکیت اسلام تسلیم ہی نہیں کرتا۔اَنَّ الْمَسْجِدَ لِلہ۔پس تیرے گھر کی
تیری عبادت گاہ کی بنیاد رکھنے کے لئے جس موسم کی تیرے نزدیک ضرورت ہے وہ ہمیں دے
دے۔صبح جب ہم اٹھے تو ڈرتے ڈرتے دیکھنا شروع کیا کہ باہر موسم کیسا ہے دیکھا تو باہر دھوپ نکلی
ہوئی تھی۔یعنی اس وقت آسمان صاف تھا۔چنانچہ ہم وہاں گئے اور دھوپ میں وہ سارافنکشن ہوا۔وہ
بالکل Out of the
way جگہ ہے۔دنیا کے ایک طرف پڑی ہوئی ہے لیکن وہاں پر عیسائی بھی
آئے ہوئے تھے اور وہاں تین سو سے زیادہ احمدی تھے وہاں ہمارا آرکیٹیکٹ (Architect)
بھی تھا اس کو بڑا سخت انفلوئنزا ہوا ہوا تھا اور اسی حالت میں وہ شوق میں اٹھ کر آ گیا اور مجھے بھی
انفلوئنزا لگا دیا۔وہاں ٹھیکیدار بھی تھا۔عیسائیوں کی کچھ ایسوسی ایشنز کے لیڈر بھی یہ تقریب دیکھنے
کے لئے آئے ہوئے تھے۔وہاں پر یوگو سلاو تھے، سویڈیش تھے، جرمن تھے، ڈنمارک کے احمدی
تھے اور ناروے کے ملک کے اپنے احمدی تھے۔غرض وہاں پر یورپین ممالک کے اپنے احمدی تھے
جو لوگ وہاں جا کر بس گئے ہیں ان میں سے احمدی تھے اور جو وہاں کام کر رہے ہیں وہ احمدی تھے وہ

خطابات ناصر جلد دوم
۱۲۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
سب وہاں اکٹھے ہو گئے تھے۔خدا تعالیٰ نے ہمیں بڑا اچھا موسم دیا۔ہم نے کہا لو! ہم نے خدا سے
یہ کہا تھا کہ تیرے گھر کے لئے جس قسم کے موسم کی تیرے نزدیک ضرورت ہے وہ ہمیں دے دو ہم
اپنا گھر تو بنانے نہیں جار ہے اور خدا تعالیٰ نے ہمیں بڑا اچھا موسم دے دیا۔وہاں انہوں نے ایک خیمہ
لگایا ہوا تھا اس ڈر سے کہ بارش ہوگی تو کام خراب نہ ہو جائے لیکن اس کی بھی ضرورت نہیں پڑی۔پھر وہاں
پر کچھ مسلمانوں نے اس کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔وہ ابھی سمجھتے نہیں انھم لا يعلمون۔اس
واسطے ایسی بات سن کر ان کے لئے دعائیں کیا کرو۔ایسی بات میں اس واسطے نہیں بتاتا کہ آپ کو غصہ
چڑھے بلکہ اس لئے بتاتا ہوں کہ باجع والی کیفیت جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں پیدا ہوئی
تھی وہ آپ کے دلوں میں بھی ان کے لئے پیدا ہو اور آپ ان کے لئے تڑپ کر دعائیں کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ تو تھوڑے ہیں ان کو کیوں زمین دے رہے ہو ہم زیادہ ہیں ہمیں زمین دو۔ایک احمدی کو پتہ لگاوہ کارپوریشن کے دفتر میں پہنچ گیا اس نے کہا بات یہ ہے کہ یہ ٹھیک ہے کہ ہم
تھوڑے ہیں اور وہ زیادہ ہیں لیکن ان سے یہ پوچھو کہ اگر تم نے ان کو زمین دے دی تو کیا وہ
احمدیوں کو اپنی مسجد میں نماز پڑھنے دیں گئے ؟ وہ نہیں پڑھنے دیتے اور ہماری یورپ کی ساری
مساجد میں جس فرقے کا جو شخص بھی نماز پڑھنے کے لئے آئے وہ نماز پڑھ سکتا ہے۔بعض موقعوں
پر عید کی نماز کے لئے دو دو ہزار غیر احمدی وہاں آئے ہیں اور انہوں نے وہاں نمازیں پڑھی ہیں۔کوئی جھگڑانہیں ہوتا۔اس واسطے اگر تم نے ان کو زمین دی تو پھر بھی تم کو ہمیں زمین دینی پڑے گی
کیونکہ ہمیں تو انہوں نے اپنی مسجد کے اندر گھنے نہیں دینا لیکن اگر ہمیں زمین دی تو پھر ان کو دینے
کی ضرورت نہیں کیونکہ ہماری مسجد کے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں وہ بڑی خوشی سے آئیں
اور نماز پڑھیں۔ان کو یہ مسئلہ سمجھ آ گیا۔انہوں نے کہا اچھا آپ تو لیں ان کے ساتھ ہم بعد میں
نپٹ لیں گے۔یہ بھی خدا کی شان ہے۔وہ خود ہی عقل اور فراست عطا کرتا ہے۔بہر حال یہ
ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔وہ ہمیں جو مرضی سمجھیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم انہیں اپنے
مسلمان بھائی سمجھتے ہیں یعنی وہ امت محمدیہ کے فرد ہیں لیکن انہوں نے غلطی کی ہے کہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ عظیم فرزند روحانی جس کے ذریعہ سے آج اسلام غالب آیا ہے اس کو
ابھی پہچانتے نہیں۔خدا کی تقدیر تو بہر حال پوری ہوگی۔یہ نہیں پہچانتے تو ان کی نسلیں پہچا نہیں

خطابات ناصر جلد دوم
۱۲۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
گی اور ان کی نسلیں اس وقت کی نسل کے احمدیوں کو دعائیں دیں گی اور اپنے باپ دادوں کے
متعلق کڑھا کریں گی کہ کیا ہو گیا تھا ان کو انہوں نے پہچانا کیوں نہیں اپنے وقت پر۔بہر حال یہ
ہمارا عقیدہ ہے اور اس پر ہم پختگی کے ساتھ قائم ہیں۔ہم ان کو دائرہ اسلام کے اندر سمجھتے ہیں لیکن
ہم ان کو مہدی کے منکر بھی سمجھتے ہیں اور وہ خود بھی کہتے ہیں کہ ہم منکر ہیں۔اس میں تو ہمارا کوئی
جھگڑا نہیں۔اس میں بھی اتفاق ہے۔کیونکہ اگر جھگڑا ہو تو وہ کہہ دیں کہ نہیں ! ہم تو ان کو مانتے ہیں
تم غلط سمجھتے ہو اور جھگڑا ختم ہو جائے گا۔ہمارا تو کوئی اختلاف ہی نہیں۔ہمیں خدا تعالیٰ نے ہر
انسان سے ہمدردی کرنے کے لئے پیدا کیا ہے۔جو شخص خدا تعالیٰ کو گالیاں دیتا ہے۔اس کے
لئے بھی ہم دعائیں کرنے والے ہیں۔جو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بکواس کرتا ہے
اس کے لئے بھی ہم دعائیں کر رہے ہیں تو وہ جو اپنے آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
منسوب کر رہے ہیں۔کا خر کنند ، دعوی حبّ پیمبرم
( در نمین فارسی صفحه ۱۰۷)
ان کو ہم اپنی دعاؤں سے کیسے نکال سکتے ہیں۔ان کے لئے ہمارے دل میں ہمدردی اور
غمخواری کیسے نہیں پیدا ہوسکتی اور ان کے دکھوں کو دور کرنے کے لئے اور ان کو سکھ پہنچانے کے لئے
ہم کیوں
قربانی نہیں دیں گے۔پس یہ ہمارا مذہب ، ہمارا عقیدہ، ہمارا عمل ، ہمارا جذبہ اور ہماری
خواہش ہے اور ہماری دعائیں ہیں کہ خدا تعالیٰ ہمیں اس مقام سے
کبھی ادھر ادھر نہ ہٹنے دے۔سویڈن
کی مسجد تو ابتدا ہے میں نے بتایا ہے کہ پھر اوسلو کی مسجد بنے گی وہ بھی صد سالہ جوبلی منصوبہ
کے تحت بنے گی۔اللہ تعالیٰ نے پچھلے دو سال میں جماعت پر بے حد فضل کیا ہے۔دسمبر ۱۹۷۳ء
میں جب کہ سال ختم ہو رہا تھا میں نے صد سالہ جوبلی منصوبہ کا اعلان کیا تھا۔پھر ۱۹۷۴ء آ گیا وہ
مرکز کے لئے ایک ابتلا کا اور ایک دکھ کا سال تھا بہر حال وہ گزر گیا اور پھر اب ۱۹۷۵ ء ختم ہو رہا
ہے۔ان دو سالوں میں اتنی رقم جمع ہو گئی ہے جتنی کہ نصرت جہاں کی تین سالوں میں جمع ہوئی تھی
اور وہ امن کا زمانہ تھا اور احمدی چھلانگیں مارتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے اور آ کر کہتے تھے کہ
جی ہماری تجارتوں میں اور ہماری آمدنیوں میں بڑی ترقی ہو رہی ہے بڑے امن و امان میں ہم
زندگیاں گزار رہے ہیں اُس وقت خدا تعالیٰ نے ان کو عام لازمی چندوں اور دوسرے نیم لازمی

خطابات ناصر جلد دوم
۱۳۰
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
چندوں کے علاوہ ان تین سالوں میں ترتین لاکھ روپے ادا کرنے کی توفیق دی تھی اور اب وہ جو
فساد کا سال، آگ کا سال ، لوٹ کا سال، نفرت کا سال ، حقارت کا سال تھا اور ہماری طرف سے
ان کے لئے دعائیں کرنے کا سال ، ان کی خاطر گڑ گڑانے کا سال اور اپنے رب کے حضور جھک
کر اس کو یہ کہنے کا سال تھا کہ خدایا ان کو اپنے غضب اور قہر سے محفوظ رکھ اور ان کے لئے اپنی
رحمتوں کے سامان پیدا کر۔اس میں ہم اپنی جگہ اپنا کام کرتے رہے اور خدا کے فضل سے ہم نے
دیکھا کہ خدا نے ہماری نیک نیتوں اور مخلصانہ دعاؤں کا یہ بدلہ دیا کہ ان دوسالوں میں جماعت
نے اس میدان میں اتنی قربانی دے دی جتنی کہ اس سے پہلے تین سالوں میں نصرت جہاں
ریز روفنڈ میں دی تھی۔۷ ستمبر ۱۹۷۴ء کو ہماری نیشنل اسمبلی نے یہ قرارداد پاس کی کہ دستور یا قانون کی اغراض کے
لئے احمدی مسلمان نہیں سمجھے جائیں گے۔یہ ہے قرار داد که دستور یا قانون کی اغراض کے لئے
احمدی مسلمان نہیں سمجھے جائیں گے اور یہ بات بالکل واضح ہے کہ شریعت حقہ مسلمہ کا وہ فقہی حصہ
جس کو قانون میں باندھا جا چکا ہے اس کے متعلق پھر وہ یہ کہیں گے کہ جب قانون کی اغراض کے
لئے آپ کو مسلمان نہیں سمجھا جائے گا تو شریعت کے اس حصہ کا جو قانون بن چکا ہے اس کا آپ
کے اوپر اطلاق بھی نہیں ہوگا۔یہ نتیجہ تو واضح ہے لیکن اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ ہمارے جو آپس
کے فقہی تعلقات ہیں۔جن کو فقہ اسلامیہ یا فقہ یا قانون باندھتا ہے اور جن کی تدوین کرتا ہے ان
کے متعلق فیصلے وہ قانون کرے گا وہ ہم نہیں بنائیں گے یہ نتیجہ تو نہیں نکلتا دنیا کی کوئی عقل سے ستمبر
کے فیصلے سے یہ نتیجہ نہیں نکالتی۔اس واسطے یہ ضروری ہو گیا کہ ہم فقہ احمدیہ کی تدوین کریں اور اس
وقت میں اس کا اعلان کرتا ہوں۔کچھ دوست میں نے کام پر لگائے تھے چنانچہ نکاح اور ورثہ کے
متعلق فقہ احمدیہ کے دو بابوں کا ابتدائی کام ہو چکا ہے۔ہم اپنی یہ فقہ جماعت کی شوریٰ میں پیش
کریں گے اور جماعت فیصلہ کرے گی کہ یہ فقہ ہے جس کے قانون کی پابندی جماعت احمد یہ کرے
گی اور جس کے قانون کی پابندی اگر حکومت نے کروانی ہوئی تو وہ جماعت احمدیہ سے کروائے گی
یہ
نہیں کہ زید اور بکر جس کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں وہ ہمارے لئے قانون بنانا شروع کر دے۔ی اتنی نا معقول بات ہے کہ کوئی سین ( sane) آدمی اس کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔پس

خطابات ناصر جلد دوم
۱۳۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
آپ بے فکر رہیں۔مجھے اعلان کرنے کی اس لئے ضرورت پڑی کہ کئی آدمیوں کے کانوں میں
جب یہ باتیں پڑیں تو وہ پریشان ہوئے اور ان کا پریشان ہونا قدرتی تھا اور میں جماعت کو بلا وجہ
پریشانی میں نہیں ڈالنا چاہتا تھا۔اس واسطے میرے لئے یہ ضروری ہو گیا کہ میں اس جلسہ میں اس کا
اعلان کر دوں۔اس جلسہ میں کہ جس کی تعداد اگر چہ بعض لوگوں کے نزدیک صرف سولہ سترہ ہزار
ہے کل صبح بھی سواری کا صحیح انتظام نہیں ہو سکا تھا۔میں نے کل بھی بتایا تھا کہ میرے لئے کل کی
رات اور اس سے پہلی دو راتیں تکلیف میں گزریں کیونکہ ہماری عورتیں اور بچے اور ہمارے مرد
مختلف سٹیشنوں اور اڈوں پر پڑے رہے اور ان کے لئے سواری کا انتظام نہیں ہو سکا۔بہر حال اگر
نا اہلی کا مقابلہ احمدیت کے عزم کے ساتھ ہو گا تو آپ کو یہ ثابت کرنا چاہئے کہ احمدیت کا عزم ہی
بالا رہے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔چنانچہ لوگ جلسہ پر پہنچ گئے۔تکلیفیں اٹھا کر پہنچے ، وقت سے بے وقت
پہنچ مگر ٹھہرا تو کوئی نہیں اور واپس بھی کوئی نہیں گیا۔احمدی دماغ اتنا ذہین ہے اور ہماری فکروں کو
دور کرنے والا ہے کہ مجھے اس بات کی پہلی خبر کہ سواریاں ٹھیک نہیں مل رہیں اس بات سے ملی کہ
(حالانکہ اور کوئی ذریعہ نہیں تھا ) انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ جو بسیں آ رہی ہیں ان میں
عورتیں زیادہ ہیں اور مرد کم ہیں۔اس وقت میں ٹھٹکا کہ ضرور کوئی گڑ بڑ ہے۔اگر بس میں اڑتالیس
سواریاں
بیٹھتی ہیں تو وہ اپنی چالیس عورتوں اور بچوں کو بٹھا دیتے ہیں اور آٹھ مرد ساتھ کر دیتے
ہیں اور باقی مرد کہتے ہیں کہ ہم یہاں بیٹھتے ہیں بعد میں آ جائیں گے رات سردی میں گزار لیں
گے۔جس قوم کے افراد نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ، جس قوم کے افراد نے نوع
انسانی کی خدمت کے متعلق کچھ باتیں سننے کے لئے ، جس قوم کے افراد نے خدا تعالیٰ کی ان :
رحمتوں کے متعلق واقعات سننے کے لئے آنا ہے جو اس خدمت کے نتیجہ میں نازل ہوئیں یا آئندہ
جو اس کی رحمتیں نازل ہوں گی جن کے نتیجے آگے نکلیں گے وہ تو آئیں گے اس جلسہ کے لئے۔وہ
شام کو نہیں پہنچیں گے تو اگلے دن صبح پہنچ جائیں گے، اگلے دن صبح نہیں پہنچیں گے تو دو پہر کو پہنچ
جائیں گے ( اور مجھے یہ علم ہوا ہے کہ آج دو پہر تک بھی رکے ہوئے مسافر اسی طرح آتے رہے
ہیں لیکن اگر اس جلسے میں کوئی بندر کے اور ریچھوں کے تماشے ہوتے یا کتوں کی لڑائی دکھائی جانی
ہوتی یا بچوں کے لئے چکر ہوتے اور اس سے انہوں نے خوش ہونا ہوتا تو بہت سارے لوگ کہتے

خطابات ناصر جلد دوم
۱۳۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء
کہ ہمارے ارد گرد بھی کافی کتے بستے ہیں کتوں کی لڑائی تو وہاں دیکھ لیں گے جلسہ پر جا کر کیا کرنا
ہے لیکن جنہوں نے خدا تعالیٰ کی بشارتوں کو پورا ہوتے دیکھنا ہے۔کیونکہ یہاں آپ انہیں دیکھتے
بھی ہیں اور خدا تعالیٰ کی جو بشارتیں پوری ہوئی ہیں ان کے متعلق باتیں سننے کے لئے یہاں آنا
ہے وہ تو خدا کے لئے ، اس کی رضا کے لئے ، اس کے پیار میں مست ہو کر ہزار روکوں کو پھلانگتے
ہوئے بھی یہاں پہنچ جائیں گے اور پہنچ گئے۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزا دے۔السّلام عليكم ورحمة الله و بركاته
از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )
谢谢谢

خطابات ناصر جلد دوم
۱۳۳
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۵ء
جماعت کو اسلامی آداب و اخلاق کے بارہ میں
متوجہ کرنے کے عظیم علمی جہاد کا اعلان
اختتامی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۵ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج صبح کے اجلاس میں جب بارش ہو رہی تھی تو منتظمین جلسہ نے مجھ سے پوچھا کہ جانے کا کیا
پروگرام ہوگا۔مجھے شبہ پڑا کہ شاید وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر بارش اسی طرح جاری رہی تو میں جلسہ گاہ میں
نہیں جاؤں گا۔میں نے ان سے کہا کہ خواہ موسلا دھار بارش ہی کیوں نہ ہو رہی ہو میں جلسہ گاہ میں
ضرور جاؤں گا اور اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر اس بارش کا مزہ لوں گا۔جب بارش ہو رہی تھی۔اس وقت احباب نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے یہاں بیٹھ کر دین اسلام
جو قیامت تک زندہ رہنے والا مذہب ہے اس کی باتیں سنیں اللہ تعالیٰ نے اپنے پیار کا ہمیں یہ جلوہ دکھایا
کہ بارش بند ہوگئی اور موسم بڑا اچھا ہو گیا۔پس آؤ ہم سب مل کر خدا تعالیٰ کی حمد میں اس کی تکبیر کا
نعرہ لگائیں ( اس موقع پر نعرہ ہائے تکبیر اور دوسرے نعروں سے جلسہ گاہ گونج اٹھی )
جیسا کہ میں نے پہلے دن بتایا تھا اس سال سفر کی سہولتیں مناسب طور پر میسر نہیں تھیں۔بعض
لوگوں کا شاید یہ خیال ہو کہ جلسہ میں اس دفعہ کم احمدی شامل ہوں گے اور انہیں ہنسی کا موقع ملے گا۔کل کی حاضری ( اور آج اس سے زیادہ ہے ) زنانہ اور مردانہ جلسہ گاہ کے اندر کی اللہ تعالیٰ کے
فضل سے ایک لاکھ ایک ہزار سات سو سے زائد ہے۔جلسہ گاہ میں بیٹھنے کے مختلف احاطے۔ہوئے ہیں ان میں ہمارے رضا کار گنتی کرتے ہیں اور ان اعداد و شمار میں وہ ہزاروں دوست شامل
نہیں جو جلسہ گاہ سے باہر بیٹھے جلسہ سن رہے ہوتے ہیں اور ہمارے وہ ہزاروں احمدی دوست جن
میں بڑی بھاری تعداد ربوہ میں رہنے والوں کی بھی ہے اپنی اپنی جگہ پر اپنی ڈیوٹیوں پر کھڑے
ہوتے ہیں میرا اندازہ یہ ہے کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے اللہ تعالیٰ نے اپنے

·

آج 10 میں سے 10 باقی