سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 13

خطابات ناصر جلد دوم
۱۳۴
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
پیار کا ہمیں یہ نشان دکھایا کہ جلسہ میں سوالاکھ سے زیادہ احمدی اکٹھے ہو گئے اور ان میں ہمارے وہ
دوست بھی شامل ہیں جو ابھی احمدی نہیں ہوئے۔اسلام ایک کامل مذہب ہے خود اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم میں یہ اعلان فرمایا۔اليَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ ( المايدة : ٤)
اور خود قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے قیامت تک آنے والے انسان کو مخاطب کر کے ہے
اعلان فرمایا کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم رحمتہ للعالمین ہیں یہ کامل اور مکمل مذہب محض چند باتوں کا نام
نہیں جیسا کہ عام طور پر لوگوں کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ کوئی زائد یا وسیع ذمہ داریاں نہیں
بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ نماز پڑھ لی خواہ اوپرے منہ ہی سے نماز کے کلمات کہہ دیئے۔یا روزے
رکھ لئے خواہ پراٹھے کھا کر ہی کیوں نہ رکھے ہوں ، اگر زکوۃ کی توفیق ہوئی تو زکوۃ دے دی اور اگر
حج کی توفیق ہوئی تو حج کر لیا زبان سے صرف کلمہ پڑھ لیا اور یہی گویا کافی ہو گیا یا بعض اخلاق کے
متعلق چند باتیں ذہن میں ہوتی ہیں لوگ ان کا نام لے دیتے ہیں حالانکہ یہی باتیں تو انسانی
زندگی کا کمال نہیں اور نہ ہی یہ باتیں ان قوتوں اور طاقتوں کا احاطہ کر سکتی ہیں جو اللہ تعالیٰ نے
انسان کو دی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ اسلام بنیادی طور پر
دو چیزوں میں منقسم ہے ایک تو حقوق اللہ ہیں جنہیں انسان کو ادا کرنا چاہئے اور ایک انسان کے
حقوق ہیں جن کی طرف توجہ کرنی چاہئے جب یہ پورے طور پر ادا ہو جائیں تو انسان پورے طور پر
اور کامل طور پر مسلمان بن جاتا ہے۔جہاں تک حقوق اللہ کا سوال ہے اس سلسلہ میں میں اس وقت تفصیل میں تو نہیں جاؤں
گالیکن اس کا جو آئیڈیل ہے یعنی جیسا کہ ہر ایک کو بنے کی کوشش کرنی چاہئے وہ بیان کروں گا تاہم
ہر شخص اپنے دائرہ استعداد کے اندر رہتے ہوئے ان مدارج کو طے کرتا اور خدا تعالیٰ کے قرب کو
حاصل کرتا ہے۔میں اس بات کو واضح کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک
اقتباس پڑھوں گا۔آپ فرماتے ہیں:۔”انسان کا اپنی ذات کو اپنے تمام قوی کے ساتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کر دینا اور
پھر اپنی معرفت کو احسان کی حد تک پہنچا دینا یعنی ایسا پردہ غفلت درمیان سے اٹھانا کہ گویا
خدا تعالیٰ کو دیکھ رہا ہے یہی اسلام ہے پس ایک شخص کو مسلمان اس وقت کہہ سکتے ہیں کہ

خطابات ناصر جلد دوم
۱۳۵
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۵ء
جب یہ تمام قوتیں اس کی خدا تعالیٰ کی راہ میں لگ جائیں اور اس کے زیر حکم واجب طور پر
اپنے اپنے محل پر مستعمل ہوں اور کوئی قوت بھی اپنی خودروی سے نہ چلے یہ تو ظاہر ہے کہ نئی
زندگی کامل تبدیلی سے ملتی ہے اور کامل تبدیلی ہرگز ممکن نہیں جب تک انسان کی تمام قو تیں
جو اس کی انسانیت کا نچوڑ اور لب لباب ہیں اطاعت الہی کے نیچے نہ آجائیں اور جب تمام
قوتیں اطاعت الہی کے نیچے آ گئیں اور اپنے نیچرل خواص کے ساتھ خط استقامت پر چلنے
لگیں تو ایسے شخص کا نام مسلمان ہوگا است بیچن روحانی خزائن جلده اصفحه ۱۴۷، ۱۴۸)
پس یہ تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے ایک آئیڈیل ہے اور ہر مسلمان کو یہ کوشش کرنی چاہیئے کہ
اللہ تعالیٰ کے جو احکام ہیں ان کے ماتحت اپنی زندگی گزارے اور اپنی تمام طاقتوں کو خدا تعالیٰ کے
حوالے کر دے۔اگر وہ یہ مطالبہ کرے کہ اس کی راہ میں جان قربان کی جائے تو حضرت ابراہیم
علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی طرح اپنی گردن چھری کے نیچے رکھ دے
اور جب خدا تعالیٰ یہ کہے کہ نہیں ! میں نے تمہاری جان تو نہیں مانگی تھی۔میں نے تو یہ کہا تھا کہ اپنی
زندگی کا ہر لمحہ میری راہ میں قربان کر دو تو اس پر بھی وہ لبیک کہیں۔یعنی وہ یہ کہیں کہ ہم اس پر بھی
ایمان لائے۔اس پر بھی اسلام لائے اور جہاں تک حقوق اللہ کا سوال ہے یہ بھی ایک اہم مضمون
ہے اس کی تفاصیل کو جماعت کے سامنے بیان کرنا بہت ضروری ہے لیکن اس وقت اس کی تفصیل
میں جائے بغیر اسے تقریر میں شامل کرتے ہوئے میں آخر میں ایک عظیم جہاد کا اعلان کروں گا۔اسلام کا دوسرا حصہ حقوق العباد کی ادائیگی ہے حقوق العباد کی ادائیگی کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے۔إِنَّمَا بُعِثْتُ لا تَمِّمَ مَكَارِمَ الاخلاق ( الثفاء - الباب الثانی ) کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف
سے مکارم اخلاق کو کامل کر دینے کے لئے اور ان کے اتمام کے لئے بھیجا گیا ہے۔نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم قرآن کے علاوہ تو کچھ نہیں لائے مطلب یہ ہے کہ قرآن کریم کی ساری تعلیم انسان کی
ساری قوتوں اور استعدادوں کے متعلق انسان کی رہنمائی کرتی ہے چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں انسانی زندگی کے ہر پہلو میں ایک عظیم انقلاب نمودار ہوا کہ انسان کی عقل دنگ رہ
جاتی ہے۔وہ باتیں جو اس وقت ہمارے اکثر دوستوں کے علم میں نہیں آتیں ان پر بھی صحابہ کا

خطابات ناصر جلد دوم
۱۳۶
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
روز مرہ کا عمل اور دستور تھا۔وہ اس پر عمل پیرا تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جب
اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کی طرف مبعوث فرمایا تو آپ نے فرمایا کہ جس تہذیب اخلاق کے لئے
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعوی کیا تھا اور جن مکارم اخلاق کا اتمام کیا تھا اور گویا آپ پر
اتمام نعمت ہو گئی تھی اسی تہذیب اخلاق کے لئے خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ ساری دنیا میں اسلامی
اخلاق کی تہذیب کی جائے۔تہذیبیں بھی مختلف ہوتی ہیں لیکن ہم محاورہ اسلامی تہذیب کہہ سکتے
ہیں جسے دنیا میں قائم کرنے کے لئے آپ کو بھیجا گیا ہے۔اب ایک تہذیب امریکہ کی ہوگی۔ایک
یورپ کے مختلف ملکوں کی ہوگی۔تاریخ میں یورپ کی تہذیب بہت مشہور رہی ہے پھر اس کے بعد
ایک روس کی تہذیب آگئی مگر بڑے فرق کے ساتھ ، پھر اب اور زیادہ فرق کے ساتھ چین کی
تہذیب آگئی لیکن مہدی علیہ السلام جن کو اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک عظیم روحانی
فرزند بنا کر دنیا کی طرف بھیجا آپ کی بعثت کا اصل مقصد تہذیب اخلاق ہے۔اخلاق کے متعلق یا درکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو مختلف قوتیں اور استعداد میں دی
ہیں اور جیسا کہ میں مختلف مضامین کے سلسلہ میں متعدد بار بتا چکا ہوں انسان کو جسمانی، ذہنی،
اخلاقی اور روحانی طاقتیں دی گئی ہیں لیکن جسمانی طاقتوں اور ذہنی طاقتوں اور اخلاقی طاقتوں
اور روحانی طاقتوں کی تہذیب کے لئے اللہ تعالیٰ نے کچھ احکام جاری کئے ہیں اگر ان طاقتوں کو
ان کے حال پر چھوڑا جائے تو قرآن کریم کہتا ہے کہ پھر انسان کا نفس امارہ ان طاقتوں کا استعمال
کچھ اس رنگ میں کرتا ہے کہ وہ نیکی کی طرف لے جانے کی بجائے بدی کی طرف لے جاتا ہے
لیکن جس مقصد حیات کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے یعنی یہ کہ انسان خدا تعالیٰ کے حقوق کو کامل طور پر
ادا کرے لیکن نفس امارہ کی وجہ سے وہ ان حقوق کو ادا نہیں کر سکتا اور ذمہ داری کو بجالا نہیں سکتا۔غرض انسان کی طبعی حالتوں پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تفصیل سے روشنی ڈالی
ہے میں اس میں نہیں جاؤں گا۔کیونکہ میرا مضمون کچھ مختلف ہے آپ نے یہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
انسان کو جو قو تیں اور استعدادیں دیں اور جوارح دیئے مثلاً ہمیں آنکھ دی اور کان دیئے اور زبان دی
اور دوسری جسمانی طاقتیں دیں ان کو ترقی دے کر اخلاقی حالت میں لانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے
ایک نظام قائم کیا۔ایک تو اندرونی نظام ہے۔ہر ایک انسان کے ساتھ جہاں نفسِ امارہ لگا ہوا ہے

خطابات ناصر جلد دوم
۱۳۷
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
جو اس کو برائی کی طرف لے جاتا ہے وہاں اس کو نفس تو امہ بھی عطا ہوا ہے جب انسان غلطی کرتا
ہے تو وہ احساس دلاتا ہے کہ اے انسان! تجھے اس غرض کے لئے پیدا نہیں کیا گیا تھا تجھے با اخلاق
انسان بننے کے لئے پیدا کیا گیا تھا۔اخلاق کو دو قسموں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔یہ ایک پرانا محاورہ
ہے ایک کو ہم اسلامی آداب کہتے ہیں اور ایک کو ہم اسلامی اخلاق کہتے ہیں۔مثلاً اگر آداب کو لیں
تو اس کا مقصد یہ ہے کہ وحشی انسان کو جس نے اپنے طبعی قومی کے غلط استعمال کے نتیجہ میں اس
مقصد سے دور لے جانے کی سعی کی تھی جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے اس وحشت کے مقام
سے اٹھا کر اسے انسان بنانا چاہئے یہ ترقی کا پہلا قدم ہے اور وحشی انسان کو حقیقی انسان،
انسانیت کے لحاظ سے بنانے کے لئے اسلام نے آداب سکھائے ہیں اور ایک دو نہیں سکھائے
بلکہ ہزاروں آداب سکھائے ہیں۔ان کی چند مثالیں میں اس وقت دوں گا۔مثلا کھانا ہے کتا بھی کھاتا
ہے۔جن لوگوں نے پالتو کتے رکھے ہوئے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ان کے سامنے پرات میں کھانا رکھ دیا
جاتا ہے۔کتا اپنے سامنے سے نہیں کھا تا بلکہ وہ کبھی ادھر منہ مار رہا ہوتا ہے اور کبھی ادھر منہ مار رہا ہوتا
ہے اور کھائی جارہا ہوتا ہے۔اس کا مقصد صرف کھانا ہے اس کا مقصد ادب کے ساتھ کھانا نہیں ہے۔وہ اس کے لئے پیدا ہی نہیں کیا گیا ہے لیکن ایک انسان کا مقصد کتے کی طرح کھانا نہیں ہے انسان کو
اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ وہ انسان بنے اس لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ہدایت فرمائی۔كُلْ بِيَمِيْنِكَ وَكُلْ مِمَّا يَلِیکَ (صحیح بخاری کتاب الاطعمة ) اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور
رکابی کے سامنے والے حصے سے کھاؤ۔اب بد قسمتی ہے کہ جس امت کو اس کے ہادی نے اتنی تفصیل
میں جا کر وحشی سے انسان بنانے کی کوشش کی تھی انہوں نے مغرب
کی نقل میں بائیں ہاتھ سے کھانا
شروع کر دیا کیونکہ بائیں ہاتھ سے کھانے والے ان علاقوں میں حاکم رہے۔حالانکہ سارا مغرب بھی
بائیں ہاتھ سے کھانا نہیں کھاتا مثلاً امریکن ہیں وہ عموم بائیں ہاتھ سے نہیں کھاتے بلکہ دائیں ہاتھ سے
کھاتے ہیں مگر یورپین لوگ سُستی کے نتیجہ میں کہ جی ہم نے چھری اور کانٹے سے کھانا ہے اور چھری کا
استعمال زیادہ اچھا ہے اور یہ دائیں ہاتھ سے ہو سکتا ہے بائیں ہاتھ سے نہیں ہوسکتا۔اس لئے بوٹی یا
تر کاری یا کوئی اور چیز کاٹنے کے لئے دائیں ہاتھ میں چھری پکڑ لو اور بائیں ہاتھ میں کانٹا پکڑ لو اور بائیں
ہاتھ سے کھالو لیکن امریکن عام طور پر ایسا نہیں کرتے۔یہ میرا مشاہدہ ہے میں اپنے مشاہدہ کی بناء پر

خطابات ناصر جلد دوم
۱۳۸
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
آپ کو بات بتا رہا ہوں اور میری شنید بھی ہے میں نے اس کے متعلق پتہ بھی لیا ہے۔امریکن یہ کرتا
ہے۔مثلاً اس کے سامنے گوشت کی بڑی بوٹی ہو اور وہ اسے کاٹنا چاہے تو وہ دائیں ہاتھ میں چھری
پکڑتا ہے بائیں ہاتھ میں کانٹا پکڑتا ہے اور اس کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کر لیتا ہے پھر چھری کو رکھ دیتا
ہے اور دائیں ہاتھ میں کانٹا پکڑتا ہے اور کھانا شروع کر دیتا ہے لیکن ایک مسلمان کو یہ پتہ ہی نہیں۔یہ نہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے جانتے بوجھتے ہوئے بغاوت کرتا ہے ممکن ہے کچھ
ایسے مسلمان بھی ہوں لیکن عام طور پر ایسا نہیں ہے ان کے علم میں نہیں لایا گیا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
نے یہ فرمایا ہے۔كُلُّ بِيَمِيْنِكَ وَكُلُّ مِمَّا يَلِيْكَ (صحیح بخاری کتاب الاطعمة)
کہ اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔شروع زمانہ میں لوگ اکٹھے کھانا
کھایا کرتے تھے اس وقت تو یہ حکم اور بھی زیادہ ضروری تھا لیکن ایک چھوٹی سی پرچ میں کوئی چیز
میرے سامنے آتی ہے تو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا پیار پھر بھی مجھے مجبور کرتا ہے کہ میں اس میں سے
سامنے سے نوالہ اٹھاؤں اور کبھی ادھر اور کبھی اُدھر ہاتھ نہ لگاؤں۔یہ ہے وحشی انسان سے انسان
بنانا یا یوں کہو کہ وحشی سے انسان بنانا۔یہ اخلاق کا نچلا درجہ ہے جسے ہمارے اسلامی محاورہ میں
ادب و آداب کے الفاظ سے یاد کیا جاتا ہے۔کھانے کے متعلق اسلام نے عجیب پر حکمت تعلیم دی
ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ کھانا شروع نہ کرو جب تک کہ تمہارے سامنے پینے
کے لئے پانی کا انتظام نہ ہو اور اب یہ حقیقت ہے کہ دنیا میں بہت سی اموات ہو جاتی ہیں کہ پانی
نہیں تھا اور نوالہ گلے میں پھنس گیا۔جو شخص اتنا پیار کرتا ہے آپ سے کہ اس کو یہ پسند نہیں ہے کہ
میرے ماننے والوں میں سے کسی کے گلے میں نوالہ پھنس جائے اور دم نکل جائے وہ کتنا پیار کرنے
والا وجود ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے چودہ سو سال پہلے ہمیں یہ ہدایت دی اور یہی بعض لوگ
کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی پرواہ نہیں۔وحشی سے انسان بنانا جو بات ادب کے دائرہ کے اندر آتی ہے
بالکل دوسری قسم کی وہ ہے۔جنسی تعلقات کے اوپر آداب کے لحاظ سے جو پابندی لگائی گئی ہے۔عرب
میں لوگ ماں سے شادی کرنے کو جائز سمجھتے تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قرآن کریم کی وحی
کے نتیجہ میں حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ أُمَّهُتُكُمْ (النساء:۲۴) آپ میں سے کئی یہ آیت پڑھتے
ہوں گے تو کہتے ہوں گے کیا انسان اپنی ماں سے بھی شادی کر سکتا ہے؟ لیکن عرب شادی کر رہا تھا

خطابات ناصر جلد دوم
۱۳۹
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
اس لئے یہ کہنے کی ضرورت پڑی حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهُتُكُمْ (النساء:۲۴) وحشی عرب ماں
سے نکاح کو جائز قرار دیتا ہے اس لئے ایک ہم تمہیں یہ کہتے ہیں کہ اگر تم نے انسان بننا ہے تو ماں
سے شادی نہیں کرو گے۔نکاح کے سلسلہ میں اور بہت سارے قرآن کریم کے آداب سکھائے۔یہ تو پرانے زمانے کی باتیں تھیں۔چنانچہ اس زمانہ میں ایک کتاب میں لکھا ہوا جب میں نے پڑھا
تو میں حیران ہو گیا کہ عقلاً اس بات پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے کہ ایک شخص اپنی ماں سے تعلقات
رکھے اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (البقرة : ۳) یہ تو انسانیت کے خلاف ہے اور محمد صلی اللہ علیہ
وسلم پر نازل ہونے والے قرآن کریم کے صریح حکم کے خلاف ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ أُمَّهُتُكُمْ (النساء:۲۴) اس صریح حکم کے بعد اس قسم کے حوالے نظر
آ جاتے ہیں اس دنیا میں جس میں میں اور آپ رہ رہے ہیں۔اسی طرح لباس کے متعلق لوگوں نے عجیب و غریب قصے بنالئے ہیں حالانکہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے لباس کے بارہ میں جو آداب سکھائے تھے ان کا لوگوں
کو علم نہیں ہوتا۔مجھے کسی نے
کہا اور یہ میری شنید ہے اس واسطے شنید ہی میں بیان کر سکتا ہوں۔میں نے سنا ہے کسی ملک کے کچھ
مولوی کسی دوسرے ملک میں گئے جہاں لوگ پتلون پہن کر نماز پڑھتے تھے انہوں نے لوگوں کو
نمازیں پڑھتے دیکھا تو آپس میں مشورہ کیا کہ ان کو سیدھا کرنا چاہئے کیونکہ مخنوں کے نیچے پتلونیں
نہیں پہنی چاہئیں وہ ۳ ۴ مولوی تھے۔انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایک کی ڈیوٹی لگائی جائے کہ جب
لوگ نماز پڑھنے لگیں تو ایک آدمی نماز میں شامل نہ ہو بلکہ ایک سوٹی پکڑلے اور جب نماز شروع ہو
جائے اور نیت بندھ جائے تو لوگوں کے ٹخنوں پر سوٹی مارے اور کہے یہ تم نے کیا کیا ہوا ہے تمہاری
پتلونیں ٹخنوں سے نیچے گئی ہوئی ہیں اب وہ بیچارے نماز پڑھ رہے ہیں اور یہ بچارہ ان کے ٹخنوں پر
سوٹیاں لگا رہا ہے کسی جگہ یہ ہوا کہ گھٹنوں کے اوپر تمہاری دھوتی آ گئی ہے چلو تم بھی کافر ہو گئے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لباس کے متعلق جو آداب سکھائے ہیں ان میں نہ وہ سکھایا
ہے اور نہ یہ سکھایا ہے۔وہاں بھی غلط استدلال کر لیا اور یہاں بھی غلط استدلال کر لیا۔وہاں یہ کہا
تھا کہ تکبر نہیں کرنا۔اس وقت عرب لوگ دولت کے غرور میں دوسروں پر رعب ڈالنے کے لئے قیمتی
لباس پہنتے تھے جو زمین پر گھسٹ رہے ہوتے تھے۔اس وقت یورپ میں جن لڑکیوں کی شادیاں

خطابات ناصر جلد دوم
۱۴۰
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء۔ہوتی ہیں ان کے فراک کی ایک بڑی لمبی دم ہوتی ہے جسے چار پانچ چھوٹی لڑکیوں نے اٹھایا ہوا
ہوتا ہے۔اسی طرح عرب لوگ بھی غرور میں کہ ہمیں کیا پرواہ ہے بڑے قیمتی لباس زمین پر گھسٹ
رہے ہیں خراب ہو جائیں گے تو ہم اور لے لیں گے اور یہ کام وہ اپنی دولت کے غرور میں اور
دوسروں کو حقیر بنانے کے لئے کیا کرتے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ طریق اسلام
میں نہیں چلے گا تم سب برابر ہو گئے ہو۔پس اب دنیا بدل گئی جس شخص کی نیت یہ نہیں کہ اس سے غرور ظاہر ہو تو اگر اس کی پتلون
ٹخنے کے نیچے آ گئی تو کوئی حرج نہیں ایسی صورت میں کسی کا یہ حق نہیں کہ اسے سوٹیاں ماری جائیں
اسی طرح نہ ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ ضرور دھوتی گھٹنے کے نیچے ہو تو
نماز ہوتی ہے ورنہ نہیں۔ہمارے ایک بہت بڑے بزرگ مغربی افریقہ میں گزرے ہیں جو اپنے وقت کے مجددبھی
تھے۔انہوں نے جب اس
قسم کی باتیں دیکھیں تو ایک کتاب
لکھی جس میں لباس کے متعلق آداب
پر زیادہ تر بحث کی اور بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کیا تھی۔چنانچہ انہوں نے مختلف
احادیث کو لکھنے کے بعد مختلف نتائج نکالے ہیں مثلاً لباس کے متعلق یہ نتیجہ نکالا ہے کہ حضرت نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت یہ تھی کہ جو لباس میسر آئے وہ پہن لو۔انہوں نے سنت رسول کو
معیار بنا کر نہایت صحیح معقول اور شاندار استدلال کیا ہے۔انہوں نے احادیث اور سنت کی رو سے
ثابت کیا کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پگڑی بھی پہنی سر پر رومال بھی باندھا اور ٹوپی بھی
پہنی اس لئے یہ کہنا کہ جو ٹوپی پہنتا ہے وہ کافر ہے یا جو پگڑی پہنتا ہے وہ کافر ہے غلط بات ہے۔اسی طرح انہوں نے لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر رنگ کی (بٹنوں والی بھی اور
دوسری قمیض بھی پہنی۔جبہ بھی پہنا دھوتی بھی پہنی ، پاجامہ بھی پہنا۔غرض لباس کے متعلق
ساری احادیث لکھ کر انہوں نے کہا کہ اس سے ہر عقلمند آدمی کے نزدیک یہ نتیجہ نکلا کہ لباس کے
متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت یہ تھی کہ جو بھی لباس کسی کو میسر آ جائے وہ پہن لے یہی اسلام
کی روح ہے۔اسلام گندگی کو دور کرتا ہے لیکن اسلام اپنے ماننے والوں کو مشقت میں نہیں ڈالتا۔اسی طرح چلنے کے متعلق آداب سکھائے گئے ایک شخص پیچھے رہ گیا وہ نماز میں شامل ہونے

خطابات ناصر جلد دوم
۱۴۱
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
کے لئے دوڑا یہ ضروری نہیں کہ اس کی نیت خراب ہو یا غرور ہو لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرما ياالوقار الوقار (صحيح بخارى كتاب الاذان باب لا يسعى الى الصلوة وليأتها
بالسكينة والوقار ) فرمایا وقار کو ہاتھ سے جانے دیتے ہو، تاکہ ایک رکعت ضائع نہ ہو جائے ؟ یہ تو
نہیں ہوسکتا جو چلنے کے آداب ہیں ان کے مطابق تمہاری رفتار ہونی چاہئے پھر تمہیں ساری نماز ملتی
ہے یا ایک رکعت ضائع ہو جاتی ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا بعد میں پوری کی جاسکتی ہے۔پس اسلام ایک وحشی کو آداب سکھا کر انسان بناتا ہے اور یہ آداب ہماری زندگی کے قریباً ہر
شعبہ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں مثلاً جوتے پہننے کے متعلق آداب ہیں مجھے یاد آ گیا بچپن میں مجھے
غصہ چڑھا کرتا تھا ہمارے ایک دوست تھے وہ یہ کہتے تھے کہ مسجد میں جوتوں سمیت نہیں جانا
حالانکہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہیں یہ نہیں فرمایا کہ جوتوں سمیت مسجد میں نہیں جانا
آپ نے یہ فرمایا ہے کہ مسجد میں گند لے کر نہیں جانا اگر کسی نے جوتے پہنے اور اس کے قدم ایسی
جگہوں پر پڑتے رہے کہ ان کے تلووں کے ساتھ گند ہو تو پھر مسجد میں لے جانا منع ہے اور اگر ریتلے
علاقے میں جہاں گند رہتا ہی نہیں وہاں کوئی شخص چل کر آئے مسجد میں نماز کھڑی ہو اور اس نے
لمبے چوڑے تھے والے بوٹ پہنے ہوئے ہوں اور ان کو کھولنے لگ پڑے اور اس طرح نماز کی
ایک رکعت ضائع ہو جائے تو یہ تو صیح نہیں ہے اسلام کے قرون اولیٰ میں بڑے لمبے چوڑے تسموں
والے بوٹ ہوا کرتے تھے ایک دفعہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ مسجد میں آ رہے تھے آپ نے دیکھا
ایک صحابی بیٹھے اپنے لمبے چوڑے تھے کھول رہے ہیں آپ نے فرمایا تم یہ کیا کر رہے ہو وہ کہنے
لگے میں نے مسجد میں جانا ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا مسجد میں جانا ہے تو یہ ساری ریت ؟
پڑی ہوئی ہے اس کے ساتھ اپنے بوٹوں کو رگڑو۔یہ صاف ہو جائیں گے پھر ان کے ساتھ مسجد میں
چلے جاؤ۔پس کچی اور حقیقی بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کو وہ چیز پیاری نہیں جو ہم اپنی مرضی سے اس کے
حضور پیش کرنا چاہتے ہیں خدا تعالیٰ کو وہ چیز پیاری ہے جس کے متعلق محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ہے کہ یہ چیز خدا کے حضور پیش کرو۔غرض ایک تو یہ خلق ہے کہ وحشی سے انسان بنایا جائے دوسرے درجہ کے اخلاق کی رو سے
انسان کو با اخلاق انسان بنایا جاتا ہے۔اس کے دو حصے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے

خطابات ناصر جلد دوم
۱۴۲
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۵ء
اسلامی اصول کی فلاسفی میں اس پر بحث کی ہے یہ کتاب قاری پر نہایت گہرا اثر ڈالتی ہے۔یورپ
کے علاوہ جن جن ملکوں میں وہ گئی ہے لوگ اسے پڑھ کر حیران ہوتے ہیں کہ اچھا یہ اسلام
ہے؟ حالانکہ وہ اسلام کی out lines ہیں۔آپ نے اسلامی اخلاق کی صرف ایک ایک مثال
دے کر اس حقیقت کو بیان کیا ہے جس کے بیان کرنے کے لئے ہمیں ہزار ہا اوراق درکار ہیں لیکن
وہ جو عملی زندگی ہے اس میں یہ نہیں کہ ہزار ورق کون پڑھے گا دوستوں کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو
سکھانا شروع کریں یہ کام کرنا ہے اور یہ کام نہیں کرنا۔مسجد میں اونچی آواز سے نہیں بولنا یہ مسجد کے
آداب میں سے ہے غرض مسجد کے آداب ہیں۔چلنے پھرنے کے آداب ہیں۔اٹھنے بیٹھنے کے
آداب ہیں۔باتیں کرنے کے آداب ہیں۔گویا انسان کا ہر فعل اور ہر حرکت اور ہر قوت کا جو
مظاہرہ ہے اسے آداب کے اندر باندھ دیا گیا ہے۔مثلاً اللہ تعالیٰ نے ہمیں زبان دی تو اس کا ایک
کام باتیں کرنا ہے زبان کی جو قوت ہے اس کو ادب سکھایا پھر اس کو اخلاق سکھائے۔زبان کو ایک
خلق یا ایک وصف یہ سکھایا کہ وہ حرام سے لذت حاصل نہ کرے یہ اس کا ادب ہے اور زبان کو یہ
بھی سکھایا کہ وہ ہمیشہ ذکر الہی کیا کرے۔ذکر الہی سے اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے اور تعلق باللہ
پیدا ہوتا ہے پھر اخلاق سے بھی اونچا درجہ روحانیت کا ہے اس لئے یہ مسئلہ بھی واضح کر دیا۔پس
جیسا کہ میں نے بتایا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اخلاق دوحصوں میں تقسیم
ہوتے ہیں۔ایک ترک شر اور ایک ایصال خیر۔بعض اخلاق اس موضوع سے تعلق رکھتے ہیں کہ کسی
کو دیکھ نہ دیا جائے یا ہر ایک کو سکھ پہنچانے کی کوشش کی جائے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے اخلاق کے متعلق جو فرمایا ہے اس میں سے ایک دو حوالے میں پڑھ دیتا ہوں اس سے یہ
مضمون آپ ہی کے الفاظ میں احباب کے سامنے آ جائے گا۔میں نے بتایا ہے کہ انسان کو مختلف
طاقتیں اور جوارح اور قو تیں دی گئی ہیں۔وہ جب تک مؤدب نہ ہوں اور مہذب نہ ہوں اور
با اخلاق نہ ہوں وہ طبعی حالتیں ہیں جن کو نفس امارہ کھینچ کر شیطان کی طرف لے جاتا ہے چنانچہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔طبعی حالتیں۔۔۔خدا تعالیٰ کے پاک کلام کے اشارات کے موافق اخلاقی حالتوں
سے کوئی الگ چیز نہیں ہے کیونکہ خدا کے پاک کلام نے تمام نیچرل قومی اور جسمانی

خطابات ناصر جلد دوم
۱۴۳
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
خواہشوں اور تقاضوں کو طبعی حالات کی مد میں رکھا ہے اور وہی طبعی حالتیں ہیں جو
بالا راده تربیت اور تعدیل اور موقع بینی اور محل پر استعمال کرنے کے بعد اخلاق کا رنگ
پکڑ لیتی ہیں ایسا ہی اخلاقی حالتیں روحانی حالتوں سے کوئی الگ باتیں نہیں ہیں بلکہ
وہی اخلاقی حالتیں ہیں جو پورے فنافی اللہ اور تزکیہ نفس اور پورے انقطاع الی اللہ اور
پوری محبت اور پوری محویت اور پوری سکینت اور اطمینان اور پوری موافقت باللہ سے
روحانیت کا رنگ پکڑ لیتی ہیں۔طبعی حالتیں جب تک اخلاقی رنگ میں نہ آئیں کسی طرح
انسان کو قابل تعریف نہیں بناتیں۔“
اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلده اصفحه ۳۲۶،۳۲۵)
پھر آپ فرماتے ہیں:۔عوام الناس خیال کرتے ہیں کہ خلق صرف حلیمی اور نرمی اور انکسار ہی کا نام ہے یہ
ان کی غلطی ہے بلکہ جو کچھ بمقابلہ ظاہری اعضاء کے باطن میں انسانی کمالات کی کیفیتیں
رکھی گئی ہیں ان سب کیفیتوں کا نام خلق ہے مثلاً انسان آنکھ سے روتا ہے اور اس کے
مقابل پر دل میں ایک قوت رقت ہے وہ جب بذریعہ عقل خداداد کے اپنے محل پر مستعمل
ہو تو وہ ایک خلق ہے ایسا ہی انسان ہاتھوں سے دشمن کا مقابلہ کرتا ہے اور اس حرکت کے
مقابل پر دل میں ایک قوت ہے جس کو شجاعت کہتے ہیں۔پس جب انسان محل پر اور موقع
کے لحاظ سے اس قوت کو استعمال میں لاتا ہے تو اس کا نام بھی خلق ہے اور ایسا ہی انسان کبھی
ہاتھوں کے ذریعہ سے مظلوموں کو ظالموں سے بچانا چاہتا ہے یا ناداروں اور بھوکوں کو کچھ
دینا چاہتا ہے یا کسی اور طرح سے بنی نوع کی خدمت کرنا چاہتا ہے اور اس حرکت کے
مقابل پر دل میں ایک قوت ہے جس کو رحم بولتے ہیں اور کبھی انسان اپنے ہاتھوں کے
ذریعہ سے ظالم کو سزا دیتا ہے اور اس حرکت کے مقابل پر ایک قوت ہے جس کو انتقام کہتے
ہیں اور کبھی انسان حملہ کے مقابل پر حملہ کرنا نہیں چاہتا اور ظالم کے ظلم سے درگذر کرتا ہے
اور اس حرکت کے مقابل پر دل میں ایک قوت ہے جس کو عفو اور صبر کہتے ہیں اور کبھی انسان
بنی نوع کو فائدہ پہنچانے کے لئے اپنے ہاتھوں سے کام لیتا ہے یا پیروں سے یادل اور

خطابات ناصر جلد دوم
۱۴۴
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
دماغ سے اور ان کی بہبودی کے لئے اپنا سرمایہ خرچ کرتا ہے تو اس حرکت کے مقابل پر دل
میں ایک قوت ہے جس کو سخاوت کہتے ہیں پس جب انسان ان تمام قوتوں کو موقع اور محل
کے لحاظ سے استعمال کرتا ہے تو اس وقت ان کا نام خلق رکھا جاتا ہے۔اللہ جل شانہ ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے۔اِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ ( القلم : ۵ ) یعنی تو
ایک بزرگ خلق پر قائم ہے۔سواسی تشریح کے مطابق اس کے معنے ہیں یعنی یہ کہ تمام
قسمیں اخلاق کی سخاوت ، شجاعت، عدل، رحم، احسان ،صدق، حوصلہ وغیرہ تجھ میں جمع ہیں۔غرض جس قدر انسان کے دل میں قوتیں پائی جاتی ہیں جیسا کہ ادب، حیاء، دیانت،
مروت، غیرت، استقامت، عفت، زہادت، اعتدال، مواسات یعنی ہمدردی، ایسا ہی
شجاعت ، سخاوت، عفو، صبر، احسان،صدق ، وفا وغیرہ جب یہ تمام طبعی حالتیں عقل اور
تدبر کے مشورہ سے اپنے اپنے محل اور موقع پر ظاہر کی جائیں گی تو سب کا نام اخلاق ہوگا
اور یہ تمام اخلاق در حقیقت انسان کی طبعی حالتیں اور طبعی جذبات ہیں اور صرف اس
وقت اخلاق کے نام سے موسوم ہوتے ہیں کہ جب عمل اور موقعہ کے لحاظ سے بالا رادہ
ان کو استعمال کیا جائے۔“ ( اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلده اصفحه ۳۳۲ ۳۳۳)
پس یہ جو طبعی حالتیں ہیں یعنی وہ تمام جوارح اور وہ تمام قوتیں اور طاقتیں اور استعداد میں جو
اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کو ملی ہیں ان سب کو مہذب اور با اخلاق بنانے کے لئے قرآن کریم
نے احکام دیئے اور آداب سکھائے ان قوتوں کو روحانی مدارج کے حصول کی طرف لانے کے لئے
تعلیم عطا کی اور اس طرح ایک گرے ہوئے انسان کو گراوٹ کے مقام سے اٹھا کر خدا تعالیٰ کی گود
تک پہنچا دیا یہ بنی نوع انسان پر اسلام کا ایک بہت بڑا احسان ہے۔غرض جیسا کہ میں نے بتایا ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرمودات کی رو سے دو بنیادی قسم کے اخلاق میں ایک ہے ترک شر
اور ایک ہے ایصال خیر۔میں یہ بھی بتا چکا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کی
out lines بیان کی ہیں یعنی آثار بتا دیئے ہیں ان کی تشریح میں آگے چل کر بیان کروں گا اب
ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ ہم نے کیا کچھ کرنا ہے اور کیا کچھ نہیں کرنا چاہئے۔جہاں تک ان اخلاق
کا تعلق ہے جو ترک شر کی قسم کے ہیں یعنی یہ کہ ہماری طاقتوں کو آسمانی تعلیم نے اس طرح

خطابات ناصر جلد دوم
۱۴۵
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
سے تربیت دی ہے کہ وہ دوسروں کے لئے شر کے سامان پیدا نہ کرے بلکہ خود اپنے لئے اور
دوسروں کے لئے بھلائی کے سامان پیدا کرے۔ان کو ہم آگے چار قسموں میں تقسیم کر سکتے ہیں
ایک عفت ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنی کسی قوت کا غلط استعمال نہ کرے۔جس کے نتیجہ
میں کسی دوسرے کی عزت پر حملہ ہو یا معاشرہ کی عزت خراب ہونے کا ڈر ہو اور اس طرح شر اور
فساد پیدا ہو۔اس کی موٹی مثال بہیا نہ جنسی تعلقات ہیں۔۔ترک شرکی دوسری قسم اخلاق کی ایسی تربیت ہے کہ دوسرے کے مال پر بد نیتی سے قبضہ کر
کے اسے ایذاء پہنچانے سے باز رکھا جائے۔اسلام نے انسان کے اخلاق کو بلند کرنے کے لئے
ایک تعلیم یہ دی ہے کہ دوسرے کے مال پر نا جائز حملہ نہ کیا جائے۔اسلام ایذاء رسانی کی اجازت
نہیں دیتا خواہ وہ مسلمان ہو یا عیسائی ہو یہودی ہو یا کسی اور مذہب سے تعلق رکھنے والا ہو۔خدا تعالیٰ کو گالیاں دینے والا ہو یا کوئی اور ہو۔اسلام اس کی ایذا رسانی کی اجازت نہیں دیتا کیونکہ
اسلام ایک بڑا ہی حسین مذہب ہے اسلام بڑا پیارا مذہب ہے۔اسلام دلوں کو موہ لینے والا مذہب
ہے۔میں نے ۱۹۶۷ء میں جب پہلی دفعہ یورپ کا دورہ کیا تو ایک موقع پر ایک میٹنگ میں وہاں
کی ایک جماعت میں مجھے بلایا گیا تھا اور کہا تھا کہ چھوٹی سی تقریر بھی کر دیں۔میں نے دیکھا کہ
وہاں کچھ غیر مسلم بھی تھے میں نے سوچا اپنے آدمی تو باتیں سنتے رہتے ہیں آج ان کو سنائی جائیں۔میں نے ان کو یہ کہا کہ تم یہ سن کر حیران ہو گے کہ تم لوگ جو اسلام پر ایمان نہیں لاتے اسلام نے
تمہارا بھی خیال رکھا ہے۔تمہارے جذبات کا بھی خیال رکھا ہے تمہارے مالوں کی بھی حفاظت کی
ہے۔تمہاری عزتوں کی بھی حفاظت کی ہے پس اسلام
کتنا اچھا مذہب ہے میری تقریر کا ان پر اتنا
اچھا اثر ہوا کہ وہ میرے پیچھے پڑگئے کہ ہمارے ہاں آ کر تقریر کریں۔میرا پروگرام تو پہلے سے بنا ہوا تھا۔میں وہاں نہیں جا سکا۔پس جلسہ میں تقریر کا جواثر ہوا اس
میں میری اپنی تو کوئی خوبی نہیں تھی۔میں نے اپنی طرف سے باتیں بیان نہیں کی تھیں۔اپنی فلاسفی تو
ان کے سامنے بیان نہیں کی تھی۔اسلام کی عام فہم باتیں اسی وقت بیٹھے بیٹھے جو میرے ذہن میں
آئیں وہ میں نے ان کے سامنے بیان کر دیں جنہیں سن کر وہ کہنے لگے کہ اچھا اسلام ایسا مذہب
ہے لیکن فیج اعوج کے زمانہ میں اسلام میں ایسے لوگ بھی پیدا ہو گئے۔جو اپنے نور کو کھو بیٹھے وہ کہنے

·

آج 10 میں سے 10 باقی