سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 14
خطابات ناصر جلد دوم
۱۴۶
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۵ء
لگ گئے کہ اسلام نے اس کی اجازت ہی نہیں دی گویا اسلام نے اس بات کی اجازت دی ہے
نعوذ باللہ کہ بے شک دوسروں کی عزتوں پر حملہ کر دو یا یہ کہ اسلام نے اس بات کی اجازت دی ہے
کہ اخلاق باختہ ہو جاؤ اور تمہاری کوئی قدر نہ ان کی نظر میں باقی رہے اور نہ خدا کی نظر میں باقی
رہے جس نے تم کو پیدا کیا ہے۔پس اخلاقی تعلیم کی دوسری قسم جو ہماری قوتوں کو گراوٹ سے اٹھا
کر بلند مقام تک لے جاتی ہے وہ وہ تعلیم ہے جو ہماری قوتوں کو اس طرح تربیت دیتی ہے کہ کوئی
حقیقی مسلمان بد نیتی سے کسی کے مال کو نقصان پہنچا کر یا مال پر قبضہ کر کے اس کے لئے ایڈا کے
سامان نہیں پیدا کر سکتا۔تیسری قسم ترک شر کی یہ ہے کہ ظلم کی راہ سے کسی کو بدنی ایذاء پہنچانے کی اسلام نے اجازت
نہیں دی یعنی اس بات کی اجازت نہیں دی کہ کوئی شخص جارہا ہو اور اس کو ٹھونگا مار دیا جائے۔تمہیں
اگر خدا تعالیٰ نے ایک حسین تعلیم دی ہے تمہیں اگر خدا تعالیٰ نے صداقت پر قائم کیا ہے اگر تمہارے
دل میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت گاڑی گئی ہے اور اگر تمہیں خدائے واحد و یگانہ کی صفات کے
جلوے دیکھنے کے مواقع میسر آئے اور تم اس کے ہوئے تو تمہاری حالت تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرح لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُوْنُوْا مُؤْمِنينَ (الشعراء :۴) کے مصداق ہونی چاہئے نہ
کہ جو ترک شر کی تعلیم ہے اسے نظر انداز کر دیا جائے یعنی اس تعلیم کو ترک کر دیا جائے جو اس دنیا
میں شر کو دور کرنے کے لئے آئی تھی۔پس تیسری قسم ترک شر سے تعلق رکھنے والی تعلیم کی جو ہمارے
مختلف قومی کے ساتھ تعلق رکھتی ہے جس کا ہماری قوتوں اور استعدادوں اور جوارح کے ساتھ تعلق
ہے ایسی ہے کہ ہمیں ظلم کی راہ اختیار کرنے اور کسی کو بدنی ایذاء پہنچانے سے روک دیتی ہے۔چوتھی قسم ترک شرکی یہ ہے کہ تیوری چڑھا کر نہ بولا جائے اور دوسرے کے سکون کو برباد نہ کیا
جائے یہ ایک طبعی حالت ہے جسے عربی میں طلاقت کہتے ہیں۔انسان کو یہ طاقت دی گئی ہے کہ وہ
خندہ پیشانی سے پیش آئے چنانچہ چھوٹا بچہ بھی جس کو کچھ پتہ نہیں ہوتا وہ بھی بالعموم ہنستا مسکراتا ہے
مجھے بچوں سے بہت انس اور پیار ہے اپنے احمدی بچوں سے بھی اور دوسروں کے بچوں سے بھی۔ہم
کئی دفعہ سیر کے لئے باہر جاتے ہیں کئی بچے مل جاتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ چند مہینے کے بچے
کی طرف مسکرا کر دیکھیں تو وہ بھی مسکرانے لگ جائے گا۔پس یہ ایک طبعی قوت ہے جو خدا تعالیٰ نے
خطابات ناصر جلد دوم
۱۴۷
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۵ء
انسان کو دی ہے چنانچہ جب ہم اس قوت کو اسلامی تعلیم کے ذریعہ مہذب بناتے ہیں اور با اخلاق
بنا لیتے ہیں تو اس کا نام اسلامی تعلیم میں رفق رکھا گیا ہے چنانچہ قرآن کریم نے فرمایا۔قُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا (البقرۃ: ۸۴) اس کے دو حصے ہیں ایک چہرے کا expression اور
ایک زبان کی نرمی بعض دفعہ کئی لوگ بلا وجہ دوسروں پر آوازہ کس دیتے ہیں اور یہ بلا وجہ آواز ہ صرف
یہ نہیں کہ مختلف طاقتوں کی وجہ سے ہوتا ہے بلکہ بد عادت کی وجہ کے نتیجہ میں ہوتا ہے ایک ہی ملک میں
رہنے والے اور ہم عقیدہ لوگ مثلاً عیسائیوں میں اس قسم کی بداخلاقی ہو گی کہ ایک عیسائی !
دوسرے عیسائی بھائی پر حقیرانہ آوازہ کس دے گا۔ان کو تو قُولُو الِلنَّاسِ حُسْنًا (البقرة : ۸۴)
کی تعلیم نہیں ملی لیکن مجھے اور آپ
کو تو یہ تعلیم ملی ہے کہ بلاوجہ کسی کو زبان سے ایذا نہ پہنچائیں یا بلا وجہ
بھیڑیئے کی نظر سے اپنے بھائی کو نہ دیکھیں۔اسلام نے اس کی اجازت نہیں دی۔اسلام یہ کہتا۔کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں جو قوت طلاقت عطا کی ہے۔اس کو اسلامی تعلیم کے مطابق رفق میں تبدیل
کر دو تا کہ تم اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر سکو۔غرض یہ ساری طاقتیں اللہ تعالیٰ نے انسان کو دی ہیں۔ان کی بنیادی غرض یہ ہے کہ ان کا
استعمال بالا رادہ برمحل اور باموقع ہو۔اسی کو ہم عام طور پر عمل صالح کہتے ہیں۔عمل صالح کا
مطلب یہی ہے کہ موقع اور محل کے مطابق فعل سرزد ہو۔مثلاً دو طاقتیں ہیں ایک طاقت ہے عفو کی
اور ایک طاقت ہے انتقام کی۔اسلام نے ان دونوں کو مہذب کیا ہے یعنی مہذب شکل میں جب وہ
ہمارے سامنے آتی ہیں تو ہمیں یہ کہا گیا کہ تم اس طاقت کو موقع اور محل کے مطابق استعمال کرو اگر
کوئی شخص ایک ایسے آدمی کو معاف کرتا ہے کہ جس کے متعلق اسے علم ہے کہ اگر میں نے معاف کیا
تو اپنی شرارت میں اور بھی زیادہ بڑھ جائے گا تو وہ اس بیچارے پر رحم نہیں کر رہا بلکہ ظلم کر رہا ہے۔اصلاح کی بجائے اسے خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر ایسے شخص سے اس نے انتقام لیا
جس کے متعلق اسے یقین ہے کہ اگر وہ اسے معاف کر دے گا۔تو وہ اپنی اصلاح کرلے گا تو اس
وقت عفونہ کرنا اور انتقام لے لینا درست نہیں اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔پس ہر خلق کا اظہار بالا رادہ ہونا چاہئے یہ نہیں کہ سوتے ہوئے لات اٹھائی اور زور سے
ایڑی لگائی زمین پر اور اتفاق سے وہاں ایک بچھو جا رہا تھا ساتھ والے آدمی کو کاٹنے کے لئے اس
خطابات ناصر جلد دوم
۱۴۸
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۵ء
پر ایڑی کی چوٹ لگی اور وہ مر گیا۔تو وہ یہ نہیں کہ سکتا کہ دیکھو میں نے کتنا اچھا کام کیا ہے۔تم نے تو
بغیر ارادہ کے سوتے میں ایک حرکت کی اور اس سے ایک نیکی عمل میں آ گئی۔اس کا کریڈٹ تم نہیں
لے سکتے۔پس ہر کام بالا رادہ ہونا چاہئے اور موقع اور محل کے مطابق ہونا چاہیئے گویا ایک ترک شر
کے ساتھ تعلق رکھنے والے اخلاق ہیں یعنی اسلام کی وہ تعلیم مثلاً کسی کی عزت پر حملہ نہیں کرنا۔اس
کے مال پر حملہ نہیں کرنا۔اس کے بدن
پر حملہ نہیں کرنا یعنی اسے بدنی ایذا نہیں پہنچانی۔پس طلاقت
اور رفق قُولُوالِلنَّاسِ حُسْنًا (البقرة :۸۴) کی رو سے خلق ہیں۔اپنی زبان سے کسی کو ایذا
نہیں پہنچانی۔قرآن کریم نے دوسری جگہ کہا ہے تمہیں اپنے مخالفوں سے جب وہ زبان کے ذریعہ
ایذا پہنچا ئیں تو تمہیں یہ ایذا برداشت کرنی پڑے گی خواہ کوئی کتنا ہی مخالف کیوں نہ ہواس کے ساتھ
حسن خلق اور رفق کے ساتھ بات کرنی چاہئے اور قُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا (البقرة : ۸۴) پر عمل
کرنا چاہئے۔اس کے مقابلہ میں ایصال خیر ہے یعنی سکھ پہنچانا۔نیکی کرنا۔خیر پہنچانا۔ہم اپنی تمام
خدا داد قوتوں سے نوع انسانی کی خدمت کر سکتے ہیں اگر ہم اسلامی تعلیم پر عمل کرنے والے ہوں
اور ہم اسلامی تعلیم پر صرف اسی وقت عمل کر سکتے ہیں جب وہ تعلیم ہمارے ہاتھوں میں دی جائے۔اپنی زندگیوں کا جزو اس کو اسی وقت بنا سکتے ہیں جب بچپن سے لے کر بڑی عمر تک ہم اپنے بچوں
کو کہتے رہیں کہ دیکھو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے کے متعلق یہ آداب سکھائے ہیں۔چلنے
کے متعلق یہ آداب سکھائے ہیں۔مجلس میں بیٹھنے کے متعلق یہ آداب سکھائے ہیں، مسجد کے یہ
آداب سکھائے ہیں، مسجد چھوڑنے کے یہ آداب سکھائے ہیں ، رفع حاجت کے لئے جانے کے یہ
آداب سکھائے ہیں ، اور رفع حاجت کے لئے غسل خانے اور ٹیاں وغیرہ تعمیر کی جاتی ہیں ان کی
تعمیر کے لئے یہ آداب سکھائے ہیں اور لباس کے متعلق یہ آداب سکھائے ہیں۔شادی بیاہ کے
متعلق یہ آداب سکھائے ہیں۔یہ ساری تعلیم محض علمی نہیں۔یاد تو نہیں کرانی۔یاد کر وا نا مشکل سے
البتہ بچوں سے اس پر عمل کروانا آسان ہے مثلاً اسلام کا ایک یہ حکم ہے کہ دوسروں کو چیز دو تو دائیں
ہاتھ سے دو اگر بچہ بھی لے تو دائیں ہاتھ سے لے۔کئی دفعہ اپنے گھر کے بچے آتے ہیں ان کو کوئی
چھوٹی موٹی چیز کھانے کی دی تو بچہ بچہ ہی ہے ہم نے اس کو سکھانا ہے۔وہ بایاں ہاتھ آگے کر دیتا
ہے اور ہم اپنا دایاں ہاتھ پیچھے کر لیتے ہیں پہلے اس کو سمجھ نہیں آتی یہ کیا ہو گیا جن کے ساتھ دو تین
خطابات ناصر جلد دوم
۱۴۹
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
دفعہ پہلے یہ واقعہ ہوا ہوتا ہے ان کو یاد آ جاتا ہے تو پھر وہ بائیں کی جگہ دایاں ہاتھ آگے کر دیتا ہے
اور جن کو ابھی اتنی سمجھ نہیں ہوتی ان
کو خود بتانا پڑتا ہے یا اگر اس کی ماں ساتھ ہو تو وہ کہ دیتی ہے تم
نے یہ غلطی کی ہے بایاں ہاتھ آگے نہ کرو دایاں آگے کرو تو تمہیں یہ چیز مل جائے گی۔پس یہ چیزیں سکھانے سے بہت سہولت کے ساتھ یاد کی جاسکتی ہیں لیکن امتحان لینے لگو تو کئی
بڑے بڑے مولوی بھی بہت ساری چیزیں بھول جائیں گے۔پس آداب کے متعلق جو تعلیم ہے
اخلاق کے متعلق جو تعلیم ہے اس کو یاد کرنا چاہئے۔اس لئے تم خدا کے کہنے پر خدا کی رضا کے لئے
اور اپنی نفسانی خواہشات کو کلی طور پر مٹا کر خدا کے ہو جاؤ اگر تم خدا کے لئے یہ رنگ اپنے اندر پیدا
تو گی۔۔کرلو گے تو تمہاری روحانیت بڑھ جائے گی۔خدا تعالیٰ تم سے پیار کرنے لگ جائے گا اور اپنے
پیار کا اظہار کرے گا وہ اپنے پیار کا اظہار کرتا ہے۔میرا خیال ہے کہ ایک گونگی ماں سے بچہ کبھی نہ
بھی بیزار ہو جاتا ہے۔وہ سنتی نہیں ، وہ بولتی نہیں ، بچہ کو تسلی نہیں ہوتی تو گونگے خدا سے انسان
کیوں بیزار نہیں ہو گا مگر ہمارا خدا گونگا خدا نہیں ہے وہ سنتا بھی ہے اور بولتا بھی ہے۔پس جب ہم اپنے اخلاق کی صحیح تربیت کریں گے تو خدا تعالیٰ کے پیار کے جلوے اپنی
زندگیوں میں دیکھیں گے بعض دفعہ ہنگامی حالات میں تسلی حاصل کرنے کے لئے سینکڑوں کی تعداد
میں احمدی میرے پاس آ جاتے ہیں اور میں انہیں تسلی دیتا ہوں اور تسلی دینے کا ایک سب سے بڑا
ذریعہ یہ ہے کہ میں چھوٹے بچوں سے پوچھتا ہوں کہ بتاؤ تمہیں کبھی کچی خواب آئی ؟ تو بلا استثناء ہر
بچہ مجھے یہی جواب دیتا ہے کہ ہاں آئی ہے اور کئی ایک سے پوچھ بھی لیتا ہوں کہ کیا آئی۔بچے کو تو
اپنی عمر کے لحاظ سے کچی خواب آئے گی۔بچے کو اپنی عمر کے لحاظ سے یہ خواب تو نہیں آ سکتی جس
طرح مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو عظیم پیشگوئی بتائی گئی تھی کہ زار بھی ہوگا تو ہوگا اس گھڑی
با حال زار۔یہ اور اسی قسم کی اور بہت کی پیشگوئیاں ایسی ہیں جو مہدی علیہ السلام کے کان میں پڑ سکتی
ہیں ہمارے بڑے لوگوں کے کانوں میں بھی نہیں پڑ سکتیں چہ جائیکہ ایک بچے کے کان میں پڑیں۔چنانچہ بچہ کہے گا کہ میں نے یہ خواب دیکھی تھی کہ میری بھینس بچہ دینے والی ہے اس نے کھا دینا ہے
اور پھر مہینے بعد بھینس نے جو بچہ دیا وہ کتا تھا۔اب اس میں کوئی شک نہیں کہ بھینس کا کرتا دینا ایک
معمولی بات ہے۔بھینسیں کئے بھی دیتی ہیں اور کٹیاں بھی دیتی ہیں۔اس میں تو کوئی بڑی بات نہیں
خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
لیکن ایک مہینہ پہلے سے بچہ کو بتا دینا کہ یہ بھینس کٹا دے گی یہ بڑی بات ہے۔ایک دن پہلے بھی
سوائے خدا کے اور کوئی بتا نہیں سکتا۔خدا تعالیٰ وحی کے ذریعہ بتاتا ہے اور جہاں تک میر اعلم ہے اور
میرا یہ دعویٰ نہیں ہے کہ میر اعلم کامل ہے۔ساری دنیا میں خدا کی صفات کے جو جلوے ہیں انسان ان کا
احاطہ نہیں کر سکتا لیکن جتنا علم انسان کو دیا جاتا ہے وہ بھی بڑا دلچسپ ہے کہ صرف خدا تعالیٰ کی وحی شہد کی
مکھی کو پہلے بتا دیتی ہے کہ تیرے انڈے میں نر نکلے گا یا مادہ نکلے گی۔اس لئے اس نے اپنے چھتے میں
مختلف جگہیں بنائی ہوئی ہوتی ہیں۔اگر نر نکلنا ہو تو ایک اور جگہ جا کر رکھتی ہے اور اگر مادہ نکلنی ہو تو اور
جگہ رکھتی ہے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے او لی رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ (النحل : ٢٩) یہ بھی
وحی کا ایک حصہ ہے۔پس خدا تعالیٰ تو ایک ایسی پیار کرنے والی ہستی ہے ایسی حسن و احسان کی حامل ہستی
ہے جو شہد کی مکھی پر بھی قرآن کریم کی اصطلاح میں وحی کے ذریعہ اپنے پیار کا اظہار کرگئی تو پھر انسان
سے وہ کیوں پیار نہ کرے گا لیکن خدا کی آواز سننے کے لئے پہلے خدا کا بندہ بنا ضروری ہے۔پس جیسا کہ میں نے شروع میں کہا تھا۔میں آج ایک عظیم جہاد کا اعلان کرتا ہوں۔یہ جہاد
لاٹھیوں اور بندوقوں کا جہاد نہیں بلکہ یہ ایک عظیم علمی جہاد ہے جس کا میں اعلان کرتا ہوں کہ ہماری
جماعت کو فوری طور پر اسلامی آداب اور اخلاق کے بارہ میں متوجہ ہونا چاہئے اور اس میں تعلق باللہ
سے متعلقہ مسائل کو بھی لینا ہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کس طرح کیا مسجد میں کس
طرح جانا ہے۔یہ مسائل انسان سے بھی تعلق رکھتے ہیں ایک حد تک بعض لحاظ سے، لیکن اصل تو ہم
نے تعلق باللہ کے ساتھ نماز ادا کرنی ہے پس اس وقت میں اس عظیم علمی جہاد کا اعلان کرتا ہوں اور
جماعت کو چاہئے کہ فوری طور پر ایسے آدمی مقرر کرے علماء میں سے جن سے دوسرے کام چھڑوا
لئے جائیں اور وہ آداب اسلامی اور اخلاق اسلامی کے موضوع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
سارے ارشادات جتنے بھی ممکن ہو سکیں اکٹھے کریں اور پھر ان کو اس رنگ میں جماعت احمدیہ کے
ہر چھوٹے اور بڑے اور ہر مرد اور عورت کے سامنے پیش کیا جائے کہ وہ ہر وقت ان باتوں پر عمل کر
کے اور کروا کر وحشی سے انسان بننے اور انسان سے با اخلاق بننے اور با اخلاق سے باخدا انسان
بنے کی توفیق حاصل کریں۔اگر ہم نے اس وقت ان چیزوں کی طرف توجہ نہ کی تو پھر اسلام کی جو مخالف طاقتیں ابھر رہی
خطابات ناصر جلد دوم
۱۵۱
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
ہیں وہ ہمارے راستے میں بہت سی روکیں پیدا کر دیں گی۔اس وقت یہ صیح ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہ
فیصلہ کیا ہے کہ اسلام ساری دنیا پر غالب آئے گا لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ آسمان سے فرشتے زمین پر
آکر خدا تعالیٰ کے کلام کو غالب کرنے کی سعی نہیں کرتے اس کی ذمہ داری خدا تعالیٰ نے انسان پر
ڈالی ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسلام کے پھیلنے کی اور اسلامی تعلیم کے غالب آنے کی
بشارتیں دی گئیں۔تو اس وقت مخالف طاقتوں نے مسلمانوں کی گردنیں کاٹنے کے لئے میان سے
جو تلوار نکالی تو ان ہاتھوں کو جن میں مسلمانوں کی گردنیں کاٹنے کے لئے تلواریں تھیں فرشتوں نے
آکر نہیں کا ٹا تھا بلکہ وہ نہتے اور غریب مسلمان تھے جن کے پاس تن ڈھانکنے کے لئے کپڑے نہیں
تھے۔وہ میدان جہاد میں آئے تھے ان کے کپڑوں کا یہ حال تھا اور ان کی کس مپرسی کی یہ حالت تھی
کہ جب مرد سجدے میں جاتے تھے تو چونکہ گھٹنوں سے اوپر انہوں نے دھوتیاں باندھی ہوئی ہوتی
تھیں۔دھوتی کیا بس دو گز کا ایک کپڑا باندھا ہوتا تھاوہ سجدہ کرتے تھے تو ننگے ہو جاتے تھے اور
عورتیں پچھلی صف میں ہوتی تھیں۔اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے فرمایا مرد
جب سجدہ سے سر اٹھا لیں پھر تم سجدوں سے سر اٹھایا کرو۔پس ان کی غربت کی یہ حالت تھی لیکن جب
مخالف اسلام طاقتوں نے کہا کہ ہم تلوار کے زور سے اسلامی تعلیم کو دنیا سے مٹا دیں گے تو ان ہی
غریبوں اور مسکینوں نے کہا ہمارے ہاتھ میں کند تلواریں ہیں یہ تو درست ہے لیکن تمہاری تلوار کی
دھار اسلام کے اوپر تب پڑے گی جب ہماری گردنیں کٹ چکی ہوں گی اور وہ میدان میں آگئے اور
مقابلہ میں آگئے۔اللہ تعالیٰ نے ان کی حفاظت کی فرشتوں کے ذریعہ جیسا کہ مختلف جگہوں کے متعلق
ہماری تاریخ نے ان حفاظتوں
کو محفوظ رکھا ہے لیکن یہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کی راہ
میں قربانیاں دیں اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کی طرح کبھی یہ نہ کہیں کہ جا تو اور تیرا رب اپنے
دشمنوں سے لڑتے پھرو ہم تو یہاں دھر نا مار کر بیٹھے ہیں۔اس لئے کہ ہم تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
امت ہیں اور خدا نے ہمیں مہدی علیہ السلام کے ماننے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔اس وقت وہ تمام
طاقتیں جو دنیا میں فحش کو پھیلا کر اور جو دنیا میں بداخلاقی کو پھیلا کر اور جو انسان کو وحشی بنا کر اسلام
کے خلاف کھڑی ہو رہی ہیں۔ان وحشی انسانوں کو اور وحشی گرانسانوں کو تم نے انسان بنانا ہے اور
با اخلاق انسان بنانا ہے اور با اخلاق انسان کے بعد با خدا انسان بنانا ہے۔یہ جماعت احمدیہ کی
خطابات ناصر جلد دوم
۱۵۲
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
ذمہ داری ہے۔اس لئے میں دوستوں سے کہتا ہوں کہ یہ ہتھیار تمہیں سجانے پڑیں گے۔تلواریں
اس وقت نہیں تھیں نہ حکم تھا کہ اچھی تلوار میں ہوں تو لڑ نا لیکن جب تک تمہارا عملی نمونہ اخلاقی لحاظ سے
ایسا نہیں ہوتا جو دنیا کو اسلام کی طرف کھینچنے والا ہو اس وقت تک تم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں
ہو سکتے اور تم اپنا عملی نمونہ دکھا نہیں سکتے جب تک آداب اور اخلاق اور روحانیت کے متعلق اسلامی
تعلیم تفصیل کے ساتھ تمہارے ہاتھ میں نہ ہو اب تو مجھے شبہ ہے کہ جو روز مرہ کا دستور تھا اور ہمارے
کانوں میں بالکل بچپن کے زمانہ میں باتیں پڑتی تھیں وہ بھی نہیں پڑتیں ہمارے بڑے اس بات کا
خیال رکھتے تھے مثلاً اسلام نے کہا ہے سب انسان برابر ہیں حضرت ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنھا
بڑا خیال رکھتی تھیں غریبوں کا۔ایک دفعہ کوئی دو بہن بھائی یتیم ہو گئے بیچارے بڑے غریب تھے
ان کے غریبانہ کپڑے تھے۔نہانے کے لئے کبھی صابن میسر نہ آیا ہوگا۔ان کے سر میں جوئیں پڑی
ہوئی تھیں۔ان کو اپنے گھر بلا لیا۔یہ میرے بالکل بچپن کی بات ہے جب کہ مجھے شعور بھی نہیں آیا
تھا۔میں مدرسہ احمدیہ میں بھی اس وقت تک نہیں گیا تھا۔غرض بالکل بچپن کا زمانہ تھا۔اس وقت
میں نے ایک احمقانہ بات بھی کی تھی۔ابھی بتاتا ہوں کہ وہ کیا تھی۔اگر چہ قادیان میں چھوٹی سی
جماعت تھی لیکن بہت سی عورتیں حضرت ام
المومنین رضی اللہ عنھا سے کہیں ہم ان کی جوئیں نکال
دیتی ہیں لیکن حضرت ام المومنین رضی اللہ عنہا نے خود ان کی جوئیں نکالیں گرمی کے دن تھے۔ان کو
خود اپنے ہاتھ سے نہلایا۔نئے کپڑے پہنائے صبح اسی طرح گزرگئی۔کھانے کا وقت آیا دستر خوان
بچھا آپ نے ان کو بھی اپنے ساتھ شامل کر لیا میری جو آئی شامت میں۔نے کہا میں تو ان کے
ساتھ بیٹھ کر کھانا نہیں کھاؤں گا۔مجھے انہوں نے سبق دینا تھا کیونکہ مجھے انہوں نے ہی پالا ہے اور
بڑے پیار سے سبق دیا کرتی تھیں بالکل غصے نہیں ہوئیں۔کہنے لگیں تمہاری مرضی ہے نہ کھاؤ۔کھانا
مجھے نہیں دیا لیکن مجھے غصہ نہیں ہوئیں کہنے لگیں کھانا تو تمہیں اسی دستر خوان پر کھانا پڑے گا ورنہ نہ
کھاؤ۔چنانچہ شام تک ہوش آ گئی کہ کھانے کے بغیر تو انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔پھر ان کے ساتھ
بیٹھ کر کھانا کھایا اور یہ واقعہ ابھی تک مجھے اچھی طرح یاد ہے۔اسی طرح ایک اور موقع پر میرا خیال
ہے کہ اس وقت میری عمر ۸۔۱۰ سال کی ہوگی۔ذرا بڑا تھا۔ہم حضرت صاحب کے ساتھ کشمیر گئے
ہوئے تھے۔گھر کا نائی جس کو بعض لوگ باوجود اس بات کے کہ جماعت اتنی ترقی کر گئی۔خدا نے
خطابات ناصر جلد دوم
۱۵۳
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۵ء
اتنے فضل کئے اب بھی ”ہمارا کمی “ کہہ دیتے ہیں بھلا وہ کمی تمہارا کہاں سے آگیا۔خیر وہ ہمارے
ساتھ کھانا پکانے کے لئے گیا ہوا تھا۔میرا بچپن کا زمانہ تھا ۸۔۱۰ سال کی عمر تھی۔اتنی عمر میں دماغی
تربیت تو ایسی نہیں ہوتی۔وہ باہر پھر رہا تھا۔ہم ہاؤس بوٹ میں دریا کے کنارے ٹھہرے ہوئے
تھے۔تو کسی بات پر اس نے مجھے چھوٹا بچہ سمجھ کر چھیڑا۔اس نے مجھے کوئی بات کہی جو مجھے یاد نہیں
رہی جو بات مجھے یاد ہے۔وہ یہ ہے کہ اس کے جواب میں میں نے کہا میں تمہیں ماروں گا۔ہاؤس بوٹ میں حضرت صاحب تشریف رکھتے تھے آپ غصہ میں فوراً باہر نکلے اور ایسا فقرہ کہا جو
مجھے کاٹ دینے والا تھا آپ نے کہا یہ تیرے باپ کا غلام ہے کہ تو اسے مارے گا۔میں نے حضرت
صاحب کو اپنے اوپر غصہ میں کبھی نہیں دیکھا جتنا اس وقت دیکھا۔خیر آپ نے مجھے جو سبق دینا تھا
وہ دے دیا۔کوا
پس یہ چیزیں بچپن میں دماغ میں آنی چاہئیں۔بچوں کے کانوں میں پڑنی چاہئیں کہ
اسلام یہ ہے اور یہ اخلاق سکھاتا ہے۔دنیا ان چیزوں کو بھول چکی ہے۔جب تک ہم ان چیزوں
کو اکٹھی کر کے پھر سے جماعت احمدیہ میں رائج نہ کر دیں اس وقت تک ہم اپنے مقصد میں
کامیاب نہیں ہو سکتے۔اس لئے ہمارا اٹھنا بیٹھنا ہمارا سونا اور جا گنا کس طرح ہونا چاہئے۔ان
سب کے متعلق احکام یاد ہونے چاہئیں۔سونے کے متعلق بھی اسلامی آداب ہیں۔جاگنے کے
متعلق بھی اسلامی آداب ہیں۔اسلام نے زندگی کے ہر پہلو کے متعلق تعلیم دی ہے۔کون سی چیز
ہے جو اسلام نے چھوڑی ہے۔ابھی میں نے اسی جلسہ میں بتایا تھا کہ اسلام نے مسواک کرنے
کے متعلق آداب سکھا دیئے۔آج کے ڈاکٹر بڑے فخر کے ساتھ کہتے ہیں کہ جی ہم نے یہ نئی بات !
معلوم کر لی کہ دانتوں کو بُرش اس طرح کرنا چاہئے لیکن یہ چیز تو ہمیں آج سے چودہ سو سال پہلے
ہمارے ہادی کامل صلی اللہ علیہ وسلم نے بتادی تھی کہ مسواک اس طرح کرنی چاہئے۔پھر تمہاری نئی
discovery کہاں سے اُتر گئی۔غرض اسلام نے زندگی کے ہر پہلو کا علم دیا حتی کہ قیامت تک
کے زمانے کا علم دیا گیا ہے۔اسلام نے انسان کی زندگی کو مہذب بنایا اس کی ہر ضرورت کو پورا کیا،
آداب کے میدان میں ، اخلاق کے میدان میں ، روحانیت کے میدان میں علمی تحقیق کے میدان
میں۔علم تو نئے سے نئے نکل رہے ہیں مگر اسلام نے علم کو اپنے اصول میں باندھ دیا کہ ہر علم سے
،
خطابات ناصر جلد دوم
۱۵۴
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
تعلق رکھنے والے مثلاً مغرب ہے یا مشرق ہے سرمایہ داری نظام ہے یا اشتراکیت ہے جب بھی یہ
لوگ ان بنیادوں سے ہٹتے ہیں تو ہم ان پر گرفت کرتے ہیں کہ تم غلط راستے پر چلے گئے ہو۔تمہارا
علم درست نہیں ہے کیونکہ قرآن ہمیں یہ سکھاتا ہے ہم قرآن کی رو سے ان کی گرفت کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی لئے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن قرآن عظیم خدا کے
سامنے تمہارا حکم ہوگا۔پس اگر قیامت کے دن تم نے خدا کے پیار کو حاصل کرنا ہے اور اس کی
رضا کی جنتوں کو تم نے لینا ہے تو قرآن عظیم کی تعلیم اس تفسیر کے مطابق جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کی
اور اس تشریح کے مطابق جو مہدی نے کی وہ تمہیں سیکھنی بھی پڑے گی اور اس پر تمہیں عمل بھی کرنا
پڑے گا۔اس کے لئے کمر ہمت کس لو کہ اب یہ زمانہ جیسا کہ میں نے کہا ہے وہ زمانہ ہے جس میں
آخری جنگ کی پیش خبری دی گئی تھی کہ اسلام کی اپنی مخالفانہ طاقتوں سے مہدی علیہ السلام کے
زمانہ میں ایک آخری جنگ ہو گی۔مہدی کے آنے کے ساتھ وہ جنگ شروع ہو گئی لیکن پہلے جنگ
کی ابتداء ہوتی ہے پھر اس میں شدت پیدا ہوتی ہے پھر وہ اپنی انتہاء کو پہنچتی ہے یہ آخری جنگ
اپنے انتہائی دور کے اندر پہنچ چکی ہے اور یہ معرکہ فیصلہ کن دور میں داخل ہو چکا ہے کہ کس نے جیتنا
ہے اور کس نے شکست کھانی ہے۔جتینا تو اسلام نے ہی ہے اس میں تو کوئی شک نہیں لیکن سوال یہ
پیدا ہوتا ہے کہ آپ کے ہاتھوں غالب ہو گا آپ اللہ تعالیٰ کا آلہ کار بنیں گے اسلام کو غالب
کرنے کا۔یا خدا تعالیٰ کوئی اور قو میں لے کر آئے گا جن کے ذریعہ وہ اسلام کو غالب کرے گا۔خدا تعالیٰ نے جو کہا ہے اور وہ جو چاہتا ہے وہ تو انشاء اللہ پورا ہوکر رہے گا تمہیں اپنی فکر کرنی چاہئے
تمہیں اپنے بچوں کی اور اپنی نسلوں کی فکر کرنی چاہئے تمہیں اپنی عورتوں کی فکر کرنی چاہئے۔ہماری
دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے اور اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو اس بات کی توفیق عطا
کرے کہ وہ اسلامی آداب کو اسلامی اخلاق کو اور اصول روحانیت کو مدون کر کے دنیا کے سامنے
پیش کرے اور خدا کرے جماعت احمد یہ دنیا کو ایک سیدھی سادی اسلامی زندگی اور اسلامی معاشرہ پر
لا کر کھڑا کر دے۔ان ساری باتوں کے باوجود آپ گھبرائیں نہیں۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ اسلام کسی شخص کو مشقت میں نہیں ڈالتا۔اور یہ حقیقت ہے کیونکہ اس کی اپنی فطرت
کی صحیح آواز ہے اور خدا انسان کو اسی کی طرف لے کر جاتا ہے۔ہمارے ایک بزرگ نے لکھا ہے
خطابات ناصر جلد دوم
۱۵۵
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
جو دسویں صدی ہجری میں فوت ہوئے ہیں کہ اسلام تو کسی کو مشقت میں نہیں ڈالتا ہمارے جیسے فقیہ
مسلمانوں کو مشقت میں ڈال دیتے ہیں کسی کو کہہ دیتے ہیں۔تمہاری عبادتیں قبول نہیں ہوئیں اور
کسی کو کہہ دیتے ہیں ( یہ ان کے اپنے الفاظ ہیں ) جاتیری بیوی کو ہم نے طلاق دے دی۔لیکن
اسلام کسی کو مشقت میں نہیں ڈالتا اس لئے کسی کو مشقت میں نہیں ڈالتا کہ اسلام دین فطرت ہے۔انسان کے اندر کی جو صحیح آواز ہے جو مہذب آواز ہے اور آلائشوں سے بالکل پاک آواز ہے یہ
دین فطرت کی مظہر ہے۔یہ آواز انسان کو جس طرف لے جانا چاہتی ہے اسلام بھی اسی طرف اس
کو لے کر جا رہا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فِطْرَتَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا (الروم : ٣١)
اس لئے کوئی مشقت نہیں ہے لیکن جذبہ کی ضرورت ہے۔کوئی مشقت نہیں ہے لیکن ان
باتوں کے اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے، کوئی مشقت نہیں ہے لیکن ان اسلامی آداب کو ، ان اسلامی
اخلاق کو اور ان روحانی اصولوں کو جماعت احمدیہ کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے اور کوئی
مشقت نہیں ہے لیکن آپ کو اپنے بچوں کا باپ بننے کی ضرروت ہے۔باپ کی جو ذمہ داریاں ہیں
اولاد کی تربیت کے سلسلہ میں وہ اسے بہر حال ادا کرنی چاہئیں۔ہر باپ کو اپنے بیٹے سے یہ کہنا
چاہئے دیکھو بیٹے! ہمارے پیارے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ کھانا کھاؤ تو دائیں
ہاتھ سے کھاؤ اپنے سامنے سے کھاؤ یعنی پلیٹ کے اگلے حصہ سے نوالہ لو۔آپ نے یہ بھی فرمایا ہے
کہ کسی کے لباس پر اعتراض نہ کرو۔بعض دفعہ یہ بات دیکھنے میں آتی ہے کہ مثلا گاؤں میں کسی نے
دھستا لے لیا تو کھدر کی چادر والے پر آوازہ گس دیا۔یہ بداخلاقی ہے جو بالعموم بچوں میں کہیں
کہیں پیدا ہو جاتی ہے۔دنیا کو یہ بات زیب دیتی ہو گی لیکن ایک احمدی کو یہ زیب نہیں دیتی۔خدا
کرے ہم سب اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور خدا تعالیٰ کی رضا کو اپنی انفرادی اور اجتماعی
زندگیوں میں حاصل کریں۔یہی ہماری خواہش ہے یہی ہماری دعا ہے اور یہی وہ جہاد ہے جس
کے شروع کرنے کا میں تم سے مطالبہ کر رہا ہوں پس دوست دعا کریں اللہ تعالیٰ ہماری یہ خواہش
پوری کر دے اور ہماری زندگیوں میں ہمیں غلبہ اسلام کے دن دکھاوے۔اب ہم دعا کریں گے۔دعا کریں گے ساری دنیا کے انسان کے لئے کیونکہ ساری دنیا کے
خطابات ناصر جلد دوم
۱۵۶
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۵ء
انسان
کو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیار کے لئے پیدا کیا تھا وہ اپنے پیار کرنے والے رب سے دور چلا گیا
کسی نے تو یہ کہہ دیا کہ ہم خدا کو مانتے ہی نہیں، کوئی ایک قدم آگے گیا اور اس نے کہا ہم خدا کو نہیں
مانتے اور جولوگ مانتے ہیں ان کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ (نعوذ باللہ ) زمین سے خدا کے نام کو
اور آسمانوں سے اس کے وجود کو مٹا دیں گے۔چنانچہ جب وہ چاند پر گئے تو مذاق میں کہہ دیا کہ
وہاں کوئی خدا نظر نہیں آیا۔قرآن کریم کہتا ہے کہ جو ستاروں کی جو ہے یعنی جہاں یہ ستارے ہیں
اور رات کو چمکتے ہیں یہ پہلا آسمان ہے تو پہلے آسمان کے ورلے کناروں تک پہنچ کر یہ بڑہانک دی
کہ ہم آسمانوں پر گئے تھے لیکن ہمیں کوئی خدا نظر نہیں آیا۔تمہیں آسمانوں پر جانے کی کیا ضرورت تھی
تم اپنی شہ رگ کے پاس خدا کو تلاش کرتے وہ تمہیں وہاں مل جاتا لیکن عقل مند بعض دفعہ بے عقلی کی
باتیں کرنے لگ جاتے ہیں اور پھر حیرت ہوتی ہے کہ خود ہی اس نتیجہ پر پہنچنے کا اظہار بھی کرتے ہیں
کہ جوستارے ہیں ان کے جو آخری حصے ہیں یعنی ستاروں کے آسمان کے، وہاں تک ان کی بڑی
سے بڑی دور بینیں بھی نہیں دیکھ سکتیں حالانکہ انہوں نے اس غرض کے لئے بڑی زبر دست
دور بینیں بنارکھی ہیں مگر دعوے اس قسم کے کر دیتے ہیں جو ہنسی اور مذاق ہے اور بس۔لیکن خدا تعالیٰ
نے ان کو بھی بہر حال اپنے پیار کے لئے پیدا کیا ہے اور خدا یہ نہیں چاہتا کہ وہ اس کے قہر کی جہنم
میں جائیں اس لئے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم ان کے لئے دعائیں کریں ہم روس میں بسنے والے ان
دھر یہ انسانوں کے لئے بھی دعا کریں جو خدا کے نام کو زمین سے اور اس کے وجود کو آسمانوں سے
مٹانے کا دعوی کرتے ہیں ہماری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو معقل بھی دے اور ہدایت بھی دے۔پھر سرمایہ دارانہ ممالک ہیں جن کے معاشرہ میں اتنا گند اور اتنا تنگ آچکا ہے کہ انسان
حیران رہ جاتا ہے دوست دعا کریں، اللہ تعالیٰ ان کو بھی اس گندگی اور پلیدی سے بچائے۔اسلام
نے طہارت اور پاکیزگی کی جو تعلیم دی ہے وہ اس سے روشناس ہوں اور اپنی زندگیوں کو ضائع نہ
کریں کیونکہ جو زندگی اس دنیا میں ضائع ہوگئی ظاہر ہے دوسری دنیا میں بھی اس نے خدا کے پیار کو
حاصل نہ کیا تو پھر وہ تو ہلاک ہی ہوگئی اس دنیا کے جو چند سال ہیں ان کے مقابلہ میں وہ ابدی زندگی
جس کا وعدہ دیا گیا ہے ان کی کوئی نسبت ہی نہیں دنیوی زندگی تو اتنی مختصر ہے گویا آپ کا یہاں سے
اٹھنے کے بعد اپنی قیام گاہوں تک جانے پر جو مختصر سا وقت لگتا ہے اتنا بھی نہیں۔پس دنیوی زندگی
خطابات ناصر جلد دوم
۱۵۷
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۵ء
ہے کیا۔ابدی زندگی کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں۔ابدی زندگی کے مقابلے میں انسان کی دس ، ہیں،
پچاس سوسال کی زندگی کیا حقیقت رکھتی ہے ابدی حیات ہی حسین حیات ہے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ
کے پیار کی حیات ہے اور صبح شام ترقیات کی حیات ہے اور یہی وہ زندگی ہے جس کا آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں وعدہ دیا گیا ہے یعنی جنت میں یہی وہ مقام ہے جس پر انسان صبح ہوگا
اور شام کو نہیں ہو گا بلکہ خدا کے پیار میں آگے نکل چکا ہوگا۔پس اخروی زندگی بڑی حسین زندگی ہے۔روحانی دنیا بڑی حسین دنیا ہے خدا کی رضا کی
جنتیں ہی زندگی کا اصل مقصد ہیں مگر لوگ ان سے محروم ہیں اور کہتے ہیں ہمیں ان کی پرواہ نہیں
ہے۔تمہیں اگلے پانچ سال کی پرواہ ہے تمہیں ریٹائر ہونے کے بعد پنشن وغیرہ کی تو پرواہ ہے اور
پتہ نہیں ریٹائر ہونے کے بعد کوئی ایک سال زندہ رہتا ہے یا دو سال زندہ رہتا ہے۔گویا انسان اپنی
عمر تو سروس میں گزار دیتا ہے۔پس پنشن کے زمانہ کی تو اسے پرواہ ہے لیکن ابدی زندگی کی اسے
کوئی پرواہ نہیں ہے آخر اتنی حماقت لوگوں کے سروں پر کیوں سوار ہو گئی لیکن سوار ہے اور یہ ہماری
ذمہ داری ہے کہ ہم دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی آنکھیں کھولے اور ان کو نور بصارت اور
نور بصیرت عطا فرمائے۔اسی طرح وہ مذاہب جو اپنا وقت گزار چکے وہ اب منسوخ ہو چکے ہیں پہلے زمانہ میں وقت
وقت اور علاقہ علاقہ کے لئے نبی آتے رہے، کوئی دس میل کے علاقہ کے لئے نبی آیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بعض لحاظ سے بنی اسرائیل میں ایک ایک وقت
میں نبوت کرنے والے یعنی خدا تعالیٰ سے کلام سن کر لوگوں کی رہنمائی کرنے والے سینکڑوں نبی
موجود ہوتے تھے تو اس طرح گویا ایک نبی کے حصہ میں دس پندرہ میل کا علاقہ ہی آتا ہو گا وہ وقت
تو گزر گیا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی تعلیم کو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت نے منسوخ
کردیا بلکہ موسوی شریعت میں ہر نبی نے جو موسی کے بعد آیا ترامیم کر دیں حضرت موسیٰ علیہ السلام
کی شریعت کی یہ بھی ایک عجیب حقیقت ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام نے جو انہیں کی شریعت کے
تابع اور یہ اعلان کرنے والے تھے کہ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شریعت کے استحکام کے لئے
اور اسے دوبارہ قائم کرنے کے لئے آئے ہیں انہوں نے بھی کہا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام