سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 15

خطابات ناصر جلد دوم
۱۵۸
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
نے یہ غلط کہا تھا کہ اگر کوئی ایک تھپڑ مارتا ہے تو اس کے منہ پر دو تھپڑ لگا کر اسے سیدھا کر دو اس لئے
میں تمہیں یہ کہتا ہوں کہ اگر کوئی ایک تھپڑ لگاتا ہے تو تم دوسری گال بھی اس کے سامنے کر دو۔پس یہ
شریعتیں اپنے زمانہ کے لحاظ سے بھی محدود، جگہ کے لحاظ سے بھی محدود اور وقت کے لحاظ سے بھی
محدود تھیں اور اپنا وقت گزار کر ختم ہو چکی ہیں مگر یہ اہل کتاب ہیں کہ بجائے اسلام کی صداقت کو
مان لینے کے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے ہر وہ دلیل جو نہایت مؤثر ہے، قائل کرنے والی اور
گھائل کرنے والی ہے اس کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں چنانچہ کچھ عرصہ ہوا تین سوسائنسدانوں
نے کفن مسیح پر تحقیق کر کے یہ ثابت کیا کہ مسیح علیہ السلام صلیب پر سے زندہ اترے اور ان کے
زخموں پر مرہم لگائی گئی اور جس غار میں ان کو رکھا گیا تھا۔اس میں سے زندہ باہر نکلے یہ سائنسدان
عیسائی اور کچھ دھر یہ ہیں اور یورپ کے رہنے والے ہیں ان کے نام نہیں بتائے گئے کہ ممکن ہے
بعض عیسائی طاقتیں ان
کو قتل کروا دیں۔بہر حال انہوں نے اپنی تحقیق سے ثابت کیا کہ مسیح غار سے
زندہ باہر نکلے اور کہیں چلے گئے۔ہم عیسائیوں سے کہتے ہیں۔تمہیں اپنے مسیح کا پتہ نہیں کہ کہاں
چلے گئے اور یہ تم کو مسیح محمدی نے بتادیا کہ وہ کشمیر چلے گئے تھے۔اب تو سمجھ جانا چاہئے تھا مگر نہیں۔اپنے ایسے مذہب کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں جس کا وقت گزر چکا ہے۔وہ مذہب جس کا یہ وقت
ہے وہ اسلام ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ ہے۔آپ کو ایک ایسی کامل شریعت دی گئی۔جس
نے قیامت تک انسانی الجھنوں کو سلجھانا اور مسائل کو حل کرنا تھا۔قرآن کریم نے یہ اعلان کیا تھا کہ
میرے اندر علم و ہدایت کے چھپے ہوئے خزانے ہیں جو وقت وقت کی ضرورت کے مطابق مطہرین
کے گروہ کو علم لدنی کے ذریعہ سکھائے جائیں گے۔یعنی خدا تعالیٰ خودان کو علم سکھائے گا اور پھر وہ آگے
لوگوں کو علم قرآن سکھائیں گے لیکن خدا تعالیٰ سے قرآن کریم کے لئے معارف حاصل کرنے کے بعد
اور نئے اسرار روحانیہ حاصل کرنے کے بعد یہ عظیم کتاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں
قرآں کے گرد گھوموں کعبہ میرا یہی ہے
کی مصداق ہے یہ ایک حقیقت ہے کیونکہ جہاں تک مذہب کا سوال ہے انسان اور کس چیز
کے گرد گھومے گا۔جہاں تک شریعت کا سوال ہے انسان اور کس چیز کو ہدایت کا ذریعہ بنائے گا۔قرآن ہی تو ہے جس نے ہمارے سارے مسئلوں کو حل کر دیا ہے کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

خطابات ناصر جلد دوم
۱۵۹
اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء
پس وہ لوگ جو اہل کتاب ہیں دوست ان کے لئے بھی دعا کریں کہ اے خدا ! اہل کتاب
جن کی کتابیں اپنا زمانہ گزار چکیں۔تو ان کو یہ توفیق دے کہ وہ اس قرآن عظیم پر ایمان لے آئیں
جو قیامت تک قائم رہنے والی کتاب ہے اور ہماری ضرورتوں کو پورا کرنے والی کتاب ہے غرض
دہریوں کے لئے بھی دعا کریں اہل کتاب کے لئے بھی دعا کریں بد مذہبوں کے لئے دعا کریں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ محاورہ استعمال فرمایا ہے یعنی ایک ہے لامذہب دھر یہ اور ایک
ہے بد مذہب۔بد مذہب وہ لوگ ہیں جن کی طرف کسی وقت رسول آیا مگر پھر وہ اس رسول کا نام
بھی بھول گئے۔اس کی کتاب بھی انہیں یاد نہیں رہی صرف رسوم کا پلندہ رہ گیا اسے وہ مذہب سمجھ
رہے ہیں۔تو وہ مذہب ہے بھی اور مذہب نہیں بھی۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس
گروہ کا نام بد مذہب رکھ دیا افریقہ میں بعض ایسے قبائل ہیں جن کو ہم بد مذہب کہہ سکتے ہیں دوست
ان کے لئے بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کی ہدایت کے سامان پیدا کرے۔پھر دنیا اپنے ہی ہاتھ
سے ایسے سامان پیدا کر رہی ہے کہ اگر ان کا بس چلے تو شاید وہ دنیا کو مٹادیں۔دوست دعا کریں کہ
اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھوں کو پکڑے اور ہلاکت کے سامان بنانے سے ان کو روک دے۔ان کو انسان
کی تباہی کے سامان نہ کرنے دے۔بنی نوع انسان کو ان کی شرارت سے محفوظ کر دے۔ہلاکت کے
سب سامان خود بخود ہی ختم ہو کر رہ جائیں وہ انسان کو تباہ کر کے خود بھی تباہ نہ ہو جا ئیں۔پھر وہ لوگ بھی جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے۔اے دل تو نیز ، خاطر ایناں ، نگاہ دار
کا خر کنند ، دعوی حب پیمبرم ( در مشین فارسی صفحه ۱۰۷)
غرض وہ لوگ جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دعویٰ کرنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی
توفیق دے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حقیقی پیار کریں اور عملاً جاں نثاری کا مظاہرہ کریں
اور اسلامی تعلیم کی روشنی میں وہ اپنی زندگیوں کو گزارنے والے ہوں۔پھر یہ ایک چھوٹا سا گروہ ہے جسے دنیا کبھی مرزائی کہتی ہے
اور کبھی قادیانی مگر وہ تو جماعت احمد یہ
ہے جو اگر چہ دنیا کی دھتکاری ہوئی جماعت ہے آج دنیا اسے حقیر سمجھتی ہے۔دنیا اس پر ہر قسم کے
جھوٹے اعتراض کرتی ہے اور کئی قسم کے الزام لگاتی ہے اور دنیا یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ ایک ایک احمدی

خطابات ناصر جلد دوم
17۔اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۵ء
کی گردن کاٹ کر احمدیت کو مٹادیں گے لیکن اگر اسلام کو زندہ کرنے کے لئے ہمیں گردنیں کٹوانی
پڑیں تو خدا کی قسم ہم میں سے ہر ایک خدا کی راہ میں گردن کٹوادے گا۔(نعرہ ہائے تکبیر ) لیکن
خدا تعالیٰ کی بشارتیں ہمیں یہ بتاتی ہیں کہ ہم مرنے کے لئے نہیں بلکہ ہم خود زندہ رہنے اور دوسروں
کو زندہ کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔خدا تعالیٰ کی بشارتیں ہمیں یہ بتاتی ہیں کہ ہم شکست
کھانے کے لئے نہیں بلکہ ہم کامیاب و کامران ہونے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔خدا کی آواز
ہمیں یہ کہتی ہے کہ ہماری فطرت میں ناکامی کا خمیر نہیں ہے اور خدا تعالیٰ کی یہ بشارت کہتی ہے کہ ہم دکھ
دینے کے لئے نہیں ہم دنیا کو سکھ پہنچانے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں ہم مارنے کے لئے نہیں بلکہ
لوگوں کو زندہ کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔دنیا ہمارے ساتھ جو چاہے سلوک کرے ہم اپنی
طرف سے انشاء اللہ انتہائی کوشش کریں گے کہ ہمارے ذریعہ سے انسان کو وہ زندگی حاصل ہو جس
کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے۔پس ہم دعائیں کریں گے اس وقت کی دعا میں بھی اور ہمیشہ یہ دعائیں کرتے رہیں گے کہ
اے خدا! وہ مردہ جو زندہ ہونے کے لئے بھی تیار نہیں اس کو زندہ کرنے کا کام تو نے ہمارے سپرد
کیا ہے ہماری مدد کو آسمان سے فرشتوں کو نازل کرتا کہ تیری مرضی پوری ہو اور وہ جو آج دنیا میں
مردہ لاشیں نظر آتی ہیں ان میں زندگی کی روح کروٹیں لینے لگے اور تیری بشارتوں اور تیرے
ارادوں کے مطابق دنیا میں جلد ایک انقلاب عظیم بپا ہو جائے آ ؤ دعا کرلیں۔ایک لمبی اور پر سوز اجتماعی دعا کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ تمام احباب کو خیر سے گھروں کو لے کر جائے اور خیر سے وہاں رکھے اور ہمیشہ
خیر ہی خیر ان کے ساتھ رہے۔از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )

خطابات ناصر جلد دوم
171
ہم رب کریم کی رضا کے حصول کی
خاطر یہاں جمع ہوئے ہیں
افتتاحی خطاب ۱۰ر دسمبر ۱۹۷۶ء
افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۱۰ر دسمبر ۱۹۷۶ء بمقام ربوه
حضور انور نے فرمایا:۔اللہ کے محبوب کے پیارے کی جماعت السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔پھر تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جماعت سے بھی یہ کہا اور دُنیا کے سامنے بھی اس
بات کو رکھا کہ اس جلسہ کی بنیادی اینٹ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے اس لئے آپ نے
فرمایا جماعت احمدیہ کا جو سالانہ جلسہ ہے یا دوسرے اجتماعات ہیں انہیں اور ان جلسوں کے
انعقاد کی غرض یہ اور صرف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توحید جیسی کہ قرآن کریم میں بیان ہوئی ہے اس کا
ذکر کیا جائے یعنی سُننے والوں کے سامنے خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات کے متعلق قرآنی تعلیم پیش
کی جائے۔ہم اکٹھے ہو کر اللہ کی باتیں سنیں۔خدا تعالیٰ کی عظمت، اس کی کبریائی اور اس کے
جلال کے جو جلوے دُنیا پر ظاہر ہو رہے ہیں اُن کے متعلق ہمارا علم بڑھے۔خدا تعالیٰ کی عظمت
اور شان
کو دیکھ کر ایک طرف ہمارے دل میں اس کی خشیت پیدا ہو اور دوسری طرف اس کی محبت
سے ہمارے دل معمور اور لبریز ہو جائیں۔پس ہم یہاں اس لئے اکٹھے ہوتے ہیں کہ یہ باتیں جو تو حید خالص کے متعلق محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہم تک پہنچیں ، قرآن کریم جو اللہ کا کلام ہے یا محمد رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس کی جو تفسیر بیان فرمائی ہے اس کے ذریعہ سے یہ باتیں ہم تک پہنچیں۔ان کی
یاد دہانی ہوتی ہے جو نئی نسلیں ہیں اُن کے کانوں میں یہ باتیں پڑیں۔اور اب تو ایک اور فوج
آ رہی ہے جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام کے اندر جن میں اس سے قبل اسلام کا کوئی پتہ ہی نہیں

خطابات ناصر جلد دوم
۱۶۲
افتتاحی خطاب ۱۰ر دسمبر ۱۹۷۶ء
تھا۔جو پتہ تھا وہ تعصب کے نتیجہ میں غلط اعتراضات کا پتہ تھا یعنی غیر مسلم لاکھوں کی تعداد میں
محض اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام کو قبول کرر۔کر رہے ہیں۔ہمارے
اجتماعات میں اب باہر سے دوست آتے ہیں اور ان آنے والوں میں بہت سے وہ لوگ ہیں یا وہ
وفود ہیں جو عیسائیت سے یاد ہریت سے نکل کر خدا تعالیٰ کے جھنڈے تلے جمع ہوئے اور محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کی رحمت کے سایہ میں انہوں نے سکون اور اطمینان حاصل کیا۔ان لوگوں کے کانوں
تک اسلام کی باتیں پہنچیں۔اس وقت باہر کے جو وفود یہاں بیٹھے ہیں اُن میں سے بہت سے
دوست ہماری زبان نہیں سمجھتے یہ تو درست ہے لیکن وہ اتنے مشتاق ہیں ان باتوں کے سمجھنے کے
لئے کہ مجھے یقین ہے اور پہلی رپورٹیں بھی یہی ہیں اور ہمارا مشاہدہ بھی یہی ہے کہ آج کا سورج
غروب نہیں ہوگا کہ وہ باتیں جو اُردو زبان میں میں اس وقت آپ کے سامنے بیان کر رہا ہوں وہ
پوچھ کر اپنی زبان میں جو وہ سمجھ سکتے ہیں ، اُن کا علم حاصل کر چکے ہوں گے۔پس ہم یہاں خدا اور اس کے رسول کی باتیں سننے کے لئے جمع ہوتے ہیں ایک منادی نے
نداء دی اور ایک پکارنے والے نے پکارا اور اس آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنے رب کریم کی
رضا کے حصول کی خاطر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جو پیار ہمارے دلوں میں ہے اس سے مجبور ہوکر
ہم یہاں آتے ہیں۔یہاں آکر بہت سے فوائد حاصل کرتے ہیں۔ایک تو یہ کہ نیکی کی باتیں اور
تقویٰ کی باتیں ، اللہ کی باتیں اور رسول کی باتیں ہمارے کان میں پڑتی ہیں۔پھر آپس میں
تعارف ہوتا ہے۔علاقے علاقے کے لوگ یہاں آ کر ملتے ہیں اور اُن کا ایک دوسرے کے
ساتھ تعارف ہوتا ہے ہماری فضا اخوت کی بجلی سے بھری ہوئی ہوتی ہے۔بعض دفعہ بجلی بھی ہوا
میں کوند رہی ہو اور بادل بہت چمکیں تو ہوا میں بجلی کی رو آ جاتی ہے لیکن یہ بہر حال ایک مادی رو
ہوتی ہے۔یہاں روحانی اور اخلاقی طور پر ہماری فضا اس قسم کی اخوت کی لہروں سے بھری ہوئی
ہوتی ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔آپ بعض دوستوں سے ملتے ہیں اور بعض سے نہیں ملتے۔بہتوں کے چہرے دیکھتے ہیں ان کو پہنچانتے نہیں لیکن یہ پہنچانتے ہیں کہ ان کے سینوں میں بھی
ویسے ہی دل دھڑک رہے ہیں خدا اور اس کے رسول کے پیار سے جیسے ہمارے سینوں میں
دھڑک رہے ہیں۔غرض جلسہ سالانہ کی اس فضاء میں اخوت کا جذبہ بڑھتا ہے۔دوری مٹ جاتی

خطابات ناصر جلد دوم
۱۶۳
افتتاحی خطاب ۱۰ر دسمبر ۱۹۷۶ء
ہے قرب کی راہیں کھلتی ہیں اور نفاق کی بلا سے ہمیں نجات حاصل ہوتی ہے۔جو دوری ہے اس
کے نتیجہ میں بڑی کمزوری نفاق کی کمزوری ہے۔کیونکہ جہاں قُرب ہو اور جہاں تک قرب ہو
نفاق اس کے اندر داخل نہیں ہو سکتا۔اگر کسی شخص کو خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہو جائے تو شیطان
بندے اور خدا کے تعلقات کے درمیان نفاق نہیں پیدا کر سکتا اگر کوئی شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو پہچانے ، آپ کی شان سے اُسے واقفیت حاصل ہو، اگر وہ آپ کی عظمت کو جانتا ہو
اور وہ عالمگیر احسان جو نوع انسانی پر آپ نے کیا ہے، اس نے اپنی زندگی میں رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے احسان کی جھلکیاں دیکھی ہوں تو شیطان کو یہ جرأت نہیں ہوسکتی کہ وہ خدا کے جو
بندے ہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جو تبعین ہیں ان کے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے درمیان نفاق پیدا کر سکے۔دراصل معرفت نفاق کو کھا جانے والی چیز ہے جتنی کسی کی معرفت کافی ہوتی ہے اتنا ہی
شیطان کے منافقانہ حملوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا ہے کہ اس جلسہ کے انعقاد کی ایک غرض یہ بھی ہے کہ باہمی نفاق کو دور کیا جائے اور وہ اس
جلسہ میں اس طرح دور ہوتا ہے کہ ہم اصولی اور اعتقادی طور پر خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات کے
متعلق علم حاصل کرتے ہیں اور پھر خدا تعالیٰ کا جس رنگ میں پیار ہم پر نازل ہو رہا ہے اور جس کا
کوئی شمار
نہیں اس کو ہماری آنکھیں دیکھتی ہیں۔ہمارے کان سنتے ہیں۔ہمارا ذہن اور ہمارا نور
فراست اس کو محسوس کرتا ہے اور اس طرح ہمارے لئے خوشحالی اور اطمینان کے سامان پیدا
ہوتے ہیں اور نفاق ہم سے کوسوں دور بھاگ جاتا ہے کیونکہ نفاق ظلمت کا نام ہے اور یہ جلسہ نور
کو پھیلانے والا اور نور کو اکٹھا کرنے والا اور ٹور سے جھولیاں بھرنے والا اور نور سے اپنے سینوں
کو منور کرنے والا اور نور سے فراست کو جلا دینے والا اور انسان کو ظلمات سے نکال کر اس نور کی
طرف لے جانے والا ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے تھے اس لئے اس جلسہ پر
ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھا ئیں اور اپنے وقتوں کو کم سے کم
ضائع کریں اپنے وقتوں کو خدا اور اس کے رسول کی باتیں سننے سنانے سے معمور رکھیں کیونکہ جس
مہدی علیہ السلام پر ہم ایمان لائے ہیں اس کی اللہ تعالیٰ نے ایک یہ صفت بھی بیان فرمائی ہے۔

خطابات ناصر جلد دوم
۱۶۴
افتتاحی خطاب ۱۰ر دسمبر ۱۹۷۶ء
انت الشيخ المسيح الذى لا يُضاع وقته ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۵۵۰)
که تو وہ بزرگ مسیح ہے کہ تیرا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔یعنی معمور الا وقات آپ خُود
بھی تھے اور جماعت کو بھی معمور الاوقات دیکھنا چاہتے تھے۔تاہم سب سے زیادہ معمور الاوقات
تو ہمارے سید و مولا محمد صلے اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے۔میں نے سوچا اور بڑا غور کیا ہے عقل
حیران ہو جاتی ہے کہ آپ اپنے وقت کو اتنا صحیح استعمال کرنے والے تھے کہ جس کی کوئی مثال
نہیں۔آپ باریکیوں میں جا کر ہماری ضرورتوں کے لئے ہدایت بہم پہنچانے کی فکر میں رہتے
تھے۔یہ فکر تھی آپ کو کہ لوگ مسواک کریں اور اُن کے مسوڑھوں کو تکلیف نہ پہنچے اس قسم کا
احسان کرنے والا دل تھا۔جو آپ کے سینہ میں دھڑک رہا تھا۔یہ فکر تھی آپ کو کہ اگر کسی شخص کے
جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو کہیں شیطان اسے یہ نہ ور غلا دے کہ وہ اپنے زور سے یا کسی کی ہمت
سے جوتے کا تسمہ لے سکتا ہے اور اس طرح گویا بندے اور خدا کے درمیان دوری نہ پیدا ہو
جائے اس لئے یہ فکر تھی آپ کو اور اسی لئے آپ نے فرمایا تسمہ ٹوٹ جائے تو خدا سے مانگو خدا
تمہیں دینے والا ہے ( مجمع الزوائد جلد نمبر، اصفحہ ۱۶۶) ہم نے اپنی زندگیوں میں اس بات کا مشاہدہ
کیا ہے کہ حقیقتا خدا ہی دیتا ہے اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہی یقینی طور پر سچے ہیں۔کیونکہ بہت سے
سہ لینے گئے اور دُوکان پر پہنچنے سے پہلے ہی اُن کی حرکت قلب بند ہوئی اور وہ مر گئے لیکن میں
اس وقت جو بات بتا رہا ہوں وہ اس محسن کے احسان عظیم کی بات ہے اور اس کے معمور الاوقات
ہونے کی بات ہے۔آپ نے اتنی کثرت سے ہدایتیں دیں کہ ہماری عمر ان کو دوہراتے ہوئے
تھک جاتی ہے بلکہ وہ ہمارا ساتھ نہیں دے پاتی۔انسان ان سب کا احاطہ نہیں کر سکتا۔ایک وقت
میں ایک متعصب مستشرق نے کہا تھا کہ مسند احمد بن جنبل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جو
احادیث اکٹھی کی گئی ہیں وہ صرف اسی نے پڑھی ہیں۔مسلمانوں میں سے اور کوئی ایسا شخص نہیں
ہے جس نے شروع سے لے کر آخر تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان ارشادات کو پڑھا ہو جو
صرف اس حدیث کی کتاب میں ہیں جن کو مسند احمد بن جنبل کہتے ہیں اور جو حدیث کی بہت بڑی
کتاب ہے۔صرف بعض قسم کی احادیث کو اکٹھا کرنے پر امام بخاری نے ساری عمر لگا دی اور
بہت سی ایسی احادیث تھیں جن کو وہ اکٹھا نہ کر سکے مگر اس کی شان دیکھو جس نے نیکی اور بھلائی

خطابات ناصر جلد دوم
۱۶۵
افتتاحی خطاب ۱۰ر دسمبر ۱۹۷۶ء
کے اور جس نے صداقت اور ٹور کے یہ بول بولے اور دنیوی لحاظ سے وہ زندگی اور وہ عمر پائی جن
کا فیضان قیامت تک ممتد ہے۔قرآن کریم نے ہمیں کہا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر لحاظ سے تمہارے لئے
اسوہ حسنہ بنایا۔معمور الاوقات ہونے کے لحاظ سے بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے
اُسوہ ہیں اور پھر آپ کے شاگردوں اور روحانی اولاد میں سے اس وقت مہدی علیہ السلام کا
نمونہ ہمارے سامنے ہے کہ آپ نے دن رات کام کیا اور اس نے ہر زمانے کے لحاظ سے اتنا
عظیم مجاہدہ کیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں آپ کے تابع ہو کر اور آپ کی
محبت میں مست ہو کر اسلام کی بے مثال خدمت کی۔اتنا معمور تو میں نہیں کہہ سکتا جتنا آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم معمور الاوقات تھے لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ قیامت تک
کے لئے جن علوم کی ضرورت تھی اُن کی تفسیر یا اُن کا بیج اپنی تحریروں میں اور اپنی تقریروں
میں آپ نے بتا دیا۔پس یہاں آپ کچھ سیکھنے کے لئے آتے ہیں اس لئے کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ
سیکھیں یہاں آپ کچھ حاصل کرنے کے لئے آتے ہیں پس کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ
حاصل کریں۔یہاں آپ کچھ پانے کے لئے آتے ہیں خدا کرے کہ آپ کو اتنامل کہ آپ کی
جھولیاں بھر جائیں اور آپ کے لئے اُس کا سنبھالنا مشکل ہو جائے۔اس دفعہ بہت سی روکیں جماعت احمدیہ کے راستے میں حائل تھیں بعض وجوہات کی بناء
پر اور بعض ضرورتوں کی خاطر حکومت وقت کی خواہش کو سمجھتے ہوئے اور اس کی خواہش کو پورا
کرنے کے لئے ہم نے جلسہ سالانہ کی تاریخوں کو اپنی جگہ سے بدلا اور ایسے وقت میں رکھا
جب سکول کھلے ہیں کالج کھلے ہیں اور کراچی ، پشاور، لاہور اور سیالکوٹ وغیرہ میں ایسے
بچے سکولوں میں ہیں جن کو اکیلا چھوڑ ا نہیں جاسکتا۔ان کی خاطر گھر والوں میں سے بہر حال
کسی نہ کسی کو وہاں رہنا پڑے گا۔پھر جہاں تک راستے کا سوال ہے بڑی تکلیفیں اور بڑی
بے آرامیاں اٹھا کر آپ میں سے ہزاروں دوست یہاں پہنچے۔لیکن میں آپ سے یہ کہنا
چاہتا ہوں کہ جب آپ کو منزل مل گئی آپ یہاں پہنچ گئے تو راہ کے کانٹوں کا کیا شکوہ۔

خطابات ناصر جلد دوم
۱۶۶
افتتاحی خطاب ۱۰ر دسمبر ۱۹۷۶ء
خدا تعالیٰ نے فضل فرمایا آپ یہاں پہنچ گئے۔بعض لوگوں کا خیال تھا کہ جو روکیں پیدا ہو رہی
ہیں اس کے نتیجہ میں شاید جلسہ سالانہ پر آنے والوں کی تعداد کم ہو جائے گی لیکن وہ کانٹے جو
راہوں پر بچھے ہوئے تھے۔انہوں نے آپ کو روکا نہیں آپ کے قدموں کو اور تیز کیا۔ضلع
لا ہو رہی کی رپورٹ ہے ( باقی اضلاع میں بھی یہی ہوگا ) وہاں کی جماعت کے عہد یداران
نے جائزہ لیا تو لوگوں نے کہا کہ پچھلے سال جو دوست رہ گئے تھے یا جتنے عام طور پر جلسہ سالانہ
پر آتے ہیں اور ظاہر ہے جلسہ پر ایک حصہ ہی آتا ہے رپورٹ کرنے والے کے مطابق پچھلے
سال سے سو فیصد زائد احمدی آنے کے لئے تیار ہیں۔پس کیا دوست ان کانٹوں کا شکوہ کریں گے جنہوں نے آپ کی رفتار کو اور تیز کر دیا۔ہم تو شکر ادا کرتے ہیں راہ کے ان کانٹوں کا اور راستے کی ان روکاوٹوں کا کہ انہوں نے
اس محبت کے مظاہرے کے سامان پیدا کئے جو ہمارے دلوں میں خدا تعالیٰ اور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے موجزن ہے۔پس ہماری یہ دعا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس جلسہ کے متعلق جو
دعائیں کی ہیں اپنی جماعت کے اس حصہ کے لئے جو یہاں آنے والے ہیں یا نہیں آنے
والے اللہ تعالیٰ ہم سب کے حق میں وہ ساری ہی دعائیں قبول فرمائے اور ان کا ہمیں وارث
بنائے اور آسمان سے فرشتوں کے نزول کے ساتھ ہماری نصرت اور مد دفرمائے اور اسلام کا یہ
قافلہ زیادہ تیزی کے ساتھ شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے بڑھتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ کی رحمتوں
کے ہم وارث ہوں ہماری عقلوں میں پہلے سے زیادہ جلا پیدا ہو، ان میں نور پیدا ہو، اس
کائنات کو سمجھنے کی پہلے سے زیادہ ہمیں توفیق ملے اور کائنات کے سمجھنے کے بعد ہر دو جہان کو
معلوم کر لینے کے بعد اس کی ماہیت اور کیفیت اور حقیقت کیا ہے اور رب العلمین کے بے
شمار فضلوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ لینے کے بعد ہمارے دلوں میں جس قدر محبت اور
پیار پیدا ہونا چاہئے ، ہمارے پیدا کرنے والے رب کے لئے اس سے کم نہ پیدا ہو کسی صورت
میں ، اور ہماری ہر روح اور ہمارا ہر دل اور ہمارا ہر فردا اپنی اپنی طاقت اور استعداد کے مطابق
خدا کی محبت سے بھر جائے اور لبریز ہو جائے اور اوور فلو (overflow) کر جائے اور

خطابات ناصر جلد دوم
۱۶۷
افتتاحی خطاب ۱۰ر دسمبر ۱۹۷۶ء
خدا تعالیٰ کی رحمتیں اس کثرت سے نازل ہوں کہ آپ کو اپنے وجود کا بھی احساس باقی نہ رہے
اور آپ کی روح اور آپ کے ذہن اور آپ کے تخیل میں خدا ہی خدا ہو اور باقی ہر چیز لاشی
محض اور نیستی محض ہو۔خدا کرے کہ ہم خدا تعالیٰ کے پیار کو اس رنگ میں اور اس کی رحمتوں کو
اس طور پر حاصل کرنے والے ہوں کہ وہ ہم سے ارضی ہو جائے۔اب ہم دعا کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمت میں لپیٹے رکھے اور اس جلسہ سے
زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا کرے۔یہاں سے زیادہ سے زیادہ روحانی
خزائن ساتھ لے جانے کی توفیق ملے اور ہر احمدی دنیا میں جہاں بھی ہے اور جس خطہ میں ہے
خدا تعالی کی حفاظت اور اس کی امان میں رہے اور خدا کے فرشتے ان کی ہدایت اور رہبری
کرنے والے ہوں۔روزنامه الفضل ربوه ۵ /جنوری ۱۹۷۷ء صفحه ۲ تا ۴ )
谢谢

۱۶۸
خطابات ناصر جلد دوم

خطابات ناصر جلد دوم
۱۶۹
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
اسلام تو نرمی خوش خلقی ، نرا پیار
اور نری محبت ہے
جلسه سالانه فرموده ۱۱ار دسمبر ۱۹۷۶ ء بمقام ربوہ
تشہد وتعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔قریباً چھیاسی برس کا عرصہ ہوا قادیان میں ایک ایسا شخص جوانی کو پہنچ رہا تھا کہ ہر وقت اس
کی توجہ اور اس کا خیال قرآن کی طرف رہتا تھا اور اس میں وہ خوش تھا اور جو روحانی غذا اسے
قرآن عظیم سے ملتی تھی اس کے مقابلہ میں اگر اس کے اپنے عزیز اور رشتہ دار سے جسمانی غذا دینا
بھول جاتے تو اس کی بھی وہ پرواہ نہ کرتا۔نہ اسے اس کا احساس ہوتا مگر اللہ تعالیٰ نے اسے جس
مقصد کے لئے پیدا کیا تھا اور جو کام خدا تعالیٰ اس سے لینا چاہتا تھا اس کے پیش نظر اسے اللہ تعالیٰ
کی طرف سے کہا گیا کہ اٹھ اور دنیا کو مخاطب کر اور دنیا کے کونے کونے میں جا اور دنیا سے کہہ کہ
اللہ ایک ہے اور محمد اس کا رسول اور خدا تعالیٰ نے اسے کہا کہ تجھے ان پیشگوئیوں کے پورا کرنے
کے لئے کھڑا کیا گیا ہے جو تیرہ سو سال پہلے اسلام میں کی گئیں اور وہ بشارتیں جو غلبہ اسلام کے
متعلق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی تھیں ان کو تیرے ہاتھ سے اور تیرے ذریعہ سے پورا کیا جائے
گا۔اُس دن سے جس دن سے کہ اس شخص کو جسے ہم مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود
علیہ الصلوۃ والسلام کے نام سے یاد کرتے ہیں یہ کہا گیا اُس دن سے ایک عظیم آسمانی منصوبہ شروع
ہوا اور اس کی بنیاد رکھی گئی اور میں تو علی وجہ البصیرت کہہ سکتا ہوں کیونکہ میں نے اس پر بڑا غور کیا
اور مجھے یہی سمجھ آئی کہ اُس دن سے دنیا میں کوئی بھی ایسی اہم بات نہیں ہوئی کوئی بھی ایسا اہم
واقعہ نہیں ہوا جس نے انسانی زندگی میں کوئی انقلاب بپا کرنا تھا کہ اس کا تعلق اس تدبیر آسمانی سے
نہیں تھا کہ مہدی علیہ السلام اور ان کی جماعت کے ذریعہ سے دنیا میں اسلام کو غالب کیا جائے۔دنیا کی تاریخ تو بڑی وسیع ہے، بڑی دنیا ہے۔اور واقعات بھی بڑے ہوئے اگر ہم زلزلوں ہی کو لیں جو اُس

·

آج 10 میں سے 10 باقی