سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 16

خطابات ناصر جلد دوم
۱۷۰
دوسرے روز کا خطاب اار دسمبر ۱۹۷۶ء
وقت سے لے کر اس وقت تک آ رہے ہیں یعنی جو پچھلے چھیاسی سال میں آئے تو ایک زمانہ میں کم
تعداد میں اور ایک زمانہ میں کثرت کے ساتھ زلزلے آئے اور کثرت والا زمانہ اب پھر پچھلے چار
پانچ سال کا ہے۔اخباروں میں بھی اس کے متعلق خبر آئی تھی کہ زلزلے کے بعد زلزلہ آیا اور
غالبا لاکھوں آدمی ان چند سالوں میں زلزلوں نے ہلاک کر دئے۔اسی طرح اُن حادثات کو
لیں جن کا بظاہر انسان سے تعلق ہوتا ہے جیسے کہ بسوں کو ڈرائیو کرنا ، چلانا ( یہ ذرا باریک فلسفہ ہے)
یہ انسان کا کام ہے انسان ڈرائیو کرتا ہے لیکن جب ہم نے بسوں کی تاریخ پر غور کیا تو ایک زمانہ
ایسا آیا کہ جب بسوں کے بہت کم حادثات ہمیں نظر آئے اور ایک وہ وقت آیا کہ ہمارے اپنے
ہی ملک میں ( میں تو اس وقت دنیا کی بات کر رہا ہوں اپنے ملک کی بات نہیں کر رہا) تاہم ہمارے
اپنے ہی ملک میں قریباً روزانہ دو تین چار بسوں کے حادثات ہو جاتے تھے۔جن میں بہت سی
جانیں ہلاک اور بہت سی زخمی ہوتیں۔بہت سے لوگ اس سے فائدہ بھی اٹھاتے ہیں اور بہت
سے اس کو نظر انداز بھی کر جاتے ہیں اور آنے والے حوادث کا انتظار کرتے ہیں کہ شاید وہ
انہیں جھنجھوڑ کے رکھ دیں اور خدا تعالیٰ کی یاد کو ان کے دلوں میں تازہ کریں۔کم و بیش ایک سال کی
بات ہے کہ ایک دوست جو کہ ہم سب کے ہی دوست ہیں اور اُن کے چند ساتھی بس میں سفر کر
رہے تھے کہ حادثہ ہوا اور ایک وہیں وفات پاگئے اور دو کی لاتیں وغیرہ جسم کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔یہ
ایک گروپ تھا جو لاعلمی اور جہالت کی وجہ سے مہدی معہود کے خلاف اور اس مہم کے خلاف جو آسمانوں
سے اسلام کو غالب کرنے کے لئے جاری کی گئی ہے بہت باتیں کرتے تھے۔اب چند دن ہوئے ان
میں سے ایک صاحب نے ایک احمدی کو بلایا اور کہا کہ ہم نے جو زور لگا نا تھا لگا لیا لیکن تمہیں نا کام
نہیں کر سکے اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ تم حق پر ہو اور سچائی تمہارے ساتھ ہے۔یہ تو ایک چھوٹی
سی مثال ہے، ساری دنیا میں بعض زمانوں میں الہی قدرت کی تاریں ہلائی جاتی ہیں اور بڑی کثرت
سے اس قسم کے حادثات ہونے شروع ہو جاتے ہیں کبھی زلزلے آ رہے ہیں، کبھی سمندر میں غرق
ہو رہے ہیں کبھی سال سال بھر آپ
کو کوئی ایسی خبر نہیں ملتی کہ کسی ہوائی جہاز کا حادثہ ہوا ہو اور کبھی ہر روز
دو دو حادثات کا ذکر آنا شروع ہو جاتا ہے۔یہ جو نقشہ ہے ، جو پیٹرن (pattern) ہے یہ بھی
اسلامی تعلیم کے عین مطابق ہے کیونکہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کبھی جھنجھوڑتا ہے اور کبھی ڈھیل

خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
دیتا ہے تا کہ سمجھنے والے سمجھیں اور پہچاننے والے پہچانے لگیں۔پھر ایک حصہ اللہ تعالیٰ کو پہچانتا
ہے اور اس کی طرف رجوع کرتا ہے۔کچھ عرصہ گزرنے کے بعد وہ پھر جھنجھوڑتا ہے اس طرح
آہستہ آہستہ وہ انسان
کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔آج صبح میں اپنی بہنوں کو بتا رہا تھا کہ انسان کو اس غرض سے پیدا کیا گیا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ
کے پیار کو حاصل کرے۔وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الثريت: ۵۷)
ہماری اس کرہ ارض پر زندگی بہت چھوٹی ہے ہماری مجموعی طور پر گلی زندگی کے مقابلے میں۔یہ کوئی
زندگی ہے پچاس، ساٹھ سال ، ستر سال ، چند ایک آدمی ہوتے ہیں جو سو، سوا سو سال کی عمر پاتے
ہیں لیکن مرنے کے بعد جس زندگی کا انسان کو وعدہ دیا گیا ہے وہ نہ ختم ہونے والی زندگی ہے۔چونکہ اللہ تعالیٰ کا منشا یہ تھا کہ انسان کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کر ے اس سے معلوم ہوا کہ
اللہ تعالیٰ کا منشا یہ تھا کہ انسان کو اس لئے پیدا کیا جائے کہ وہ اس کی محبت اور پیار کو حاصل کرے اور
اس کی رضا کی جنتوں کا وارث ہو۔یہ منشا ہے اور یہ منشا اس طرح بھی ظاہر ہوتا ہے کہ انسان دو قسم
کے ہیں اور ان کے لئے دو قسم کے راستے ہیں۔ایک سیدھا راستہ ہے جنتوں کے حصول کا۔اور وہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جو تعلیم ہمارے سامنے رکھی ہے ہم اس پر عمل کریں۔خدا تعالیٰ
نے فرمایا ہے کہ جو مومن ہونے کی حالت میں عمل صالح کرے گا ہمیشہ کی جنت اس کو دی جائے گی
اور احسن جزاء اسے دی جائے گی اور حسابی طور پر جتنے کا وہ زیادہ سے زیادہ مستحق بنتا ہے خدا نے
کہا ہے کہ میں اس سے بھی زیادہ دوں گا۔پس ایک تو خدا کی جنتوں تک رسائی کا یہ راستہ ہے جو کہ
سیدھا ہے۔اس میں ابتلا آتے ہیں اس میں اس دنیا میں اس چھوٹی سی حیات میں تکلیفیں
برداشت کرنی پڑتی ہیں اس میں بڑی پریشانیاں اٹھانی پڑتی ہیں، اس میں ذہنی تکلیف برداشت
کرنی پڑتی ہے۔قرآن کریم کہتا ہے کہ تم ان کی زبانوں سے بھی ایڈ اسنو گے۔انسانی فطرت ہے
کہ بعض باتیں اسے دکھ پہنچاتی ہیں اس کے لئے سکھ اور راحت کا باعث نہیں ہوتیں۔خدا نے
کہا کہ یہ سب درست ہے لیکن اگر میرے پیار کے حصول کے لئے تم یہ تکالیف برداشت کرو گے،
اگر تم میرے انعامات کے حصول کے لئے ان امتحانوں میں سے کامیاب گزرنے کے لئے کوشش
کرو گے تو تمہیں ایسی زندگی ملے گی جو نہ ختم ہونے والی ہے جو جنتوں کی زندگی ہے۔یہ

خطابات ناصر جلد دوم
۱۷۲
دوسرے روز کا خطاب اار دسمبر ۱۹۷۶ء
سیدھا راستہ ہے جنتوں تک پہنچنے کا اور یہ مشکل راستہ نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اپنے فارسی کلام میں ایک جگہ فرمایا ہے کہ خدا کو حاصل کرنا تو بڑا ہی آسان ہے ، وہ جان مانگتا
ہے جان دے دو۔کیا مشکل ہے۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے عجیب شان تھی اُس جماعت کی
جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تربیت یافتہ تھی۔دشمن کی جو تدبیر تھی کہ ان کو سختی کر کے ہلاک
کیا جائے ،تلوار سے اور نیزے سے اور تیر کمان سے ان کو مارا جائے اس کے مقابلے میں ان کو بھی
تلوار میان سے نکالنی پڑی اور نہ اسلام تو پیار اور اخوت اور محبت کا مذہب ہے لیکن بہر حال ان کو
تلوار نکالنی پڑی اور میدانِ جنگ میں جانا پڑا اور جانیں دینی پڑیں۔ان کی سوانح زندگی پر جب
ہم غور کرتے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے آج کل لوگ کوٹھیاں بناتے ہیں اور اس قسم کی طرز
تعمیر ہوگئی ہے کہ ایک سونے کا کمرہ ہے ایک بیٹھنے کا کمرہ ہے وغیرہ۔تو آج کے دنیا دار انسان کو
اپنے سونے والے کمرے سے بیٹھنے والے کمرے تک جانا یا بیٹھنے والے سے سونے والے کمرے
تک جانا اس سے زیادہ مشکل ہے جتنا کہ اُن لوگوں کے لئے اس دنیا کو چھوڑ کر خدا کی دوسری دنیا
کی جنتوں کے اندر جانا آسان تھا۔ان کے اندر کوئی احساس ہی نہیں پیدا ہوتا تھا آرام کے ساتھ
اپنی زندگی خدا کے حضور پیش کر دیتے تھے۔وہ چونکہ خدا تعالیٰ کی معرفت رکھتے تھے اس واسطے ان
کو کوئی مشکل در پیش نہیں آتی تھی۔یہ ہے سیدھا راستہ ، قرآن کریم کا بتایا ہوا صراط مستقیم :
جو
جنتوں کی طرف لے کر جاتا ہے۔لیکن چونکہ انسان کو خدا نے پیدا ہی جنتوں میں داخل کرنے کے لئے کیا ہے اس لئے وہ لوگ
جو اعمال سوء بجالاتے ہیں ، وہ لوگ جو اعمال صالحہ بجا نہیں لاتے ، جو ( ڈیزرو ) deserve نہیں
کرتے کہ انہیں جنت میں بھیجا جائے ، جن کی بدیاں نیکیوں سے بڑھی ہوئی ہیں اور بدیوں کا پلڑا
بھاری ہے ان کے لئے خدا تعالیٰ کا دوسرا اصول یعنی اس کے قہر کے جلووں کا، جوان پر ظاہر
ہونا ہوتا ہے لیکن یہ سوچنے والی بات ہے کہ ان کے متعلق خدا تعالیٰ نے یہ نہیں کہا کہ اس انسان کو
میں نے اپنی جنتوں کے لئے پیدا کیا تھا مگر اس نے اپنی دنیوی زندگی میں اپنے لئے جنتوں کا
سامان اکٹھا نہیں کیا ، جس غرض کے لئے اس کو پیدا کیا گیا تھا اس غرض کو اس نے پورا نہیں کیا اس
واسطے میں اس کی روح کو ہلاک کر دیتا ہوں اور وہ مالک ہے ایسا کر سکتا تھا لیکن یہ نہیں کہا بلکہ خدا

خطابات ناصر جلد دوم
۱۷۳
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
نے کہا کہ اگر چہ تم نے اپنی اس ورلی زندگی میں میری جنتوں کے حصول کا سامان اکٹھا نہیں کیا پھر
بھی میں تمہیں اپنی جنتوں کی طرف لے کر جاؤں گا لیکن لے کر جاؤں گا دوزخ کے راستے کے
ذریعہ سے۔ورنہ تو ہلاکت تھی مگر فرمایا لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيى (طه: ۷۵) یہ نہیں کہ
بالکل موت وارد ہو گئی اور اس کو ختم کر دیا کہ چل دفع ہو پنجابی میں کہتے ہیں کہ جادفع ہو دوڑ جا۔یہ
نہیں کہا۔خدا نے کہا کہ میں نے تجھے جنت میں لے جانے کے لئے پیدا کیا ہے اور میں تجھے جنت
میں لے کے جاؤں گا۔اگر تو سیدھے راستے سے نہیں جاتا تو میں تجھے ہسپتال کے ذریعے سے لے
کے جاؤں گا میں تجھے پہلے دوزخ میں ڈالوں گا اور پھر میں تجھے جنت میں لے کے جاؤں گا ، لے
کے ضرور جاؤں گا تجھے جنت میں۔اسی واسطے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ دوزخ پر
ایک وقت ایسا آئے گا کہ تمثیلی زبان میں اس کے دروازے کھٹ کھٹ کر رہے ہوں گے۔کوئی
آدمی اندر نہیں ہو گا اس لئے نہ دربان کی ضرورت ہوگی نہ دروازے بند کرنے کی ضرورت
ہوگی ، وہاں کسی انتظام کی ضرورت نہیں ہوگی سب لوگ اس ہسپتال سے صحت یاب ہو کر نکل چکے
ہوں گے اور خدا کی انسان کے متعلق جو آخری منشا تھی کہ اس کو جنت کے لئے پیدا کیا گیا ہے اس
کے مطابق سارے جہنمیوں کو سزا کے بعد جنت میں لے جایا جائے گا لیکن ہمارے لئے فکر کی بات
یہ ہے کہ اگر ساری دنیا کے عذاب ایک طرف اکٹھے ہو جائیں تو اس سے بھی زیادہ اُس ایک لمحے کا
عذاب ہے جو دوزخ کا عذاب ہے اور خدا تعالیٰ کے قہر کا عذاب ہے۔اس کو تو کسی شریف کسی
سمجھدار، کسی زیرک کسی ذہین انسان کو اپنی مرضی سے قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہونا
چاہئے۔جہالتوں سے ہو جاتے ہیں۔غرض انسان
کو اللہ تعالیٰ نے اپنی جنتوں کے لئے پیدا کیا ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت
کی غرض ہی یہ تھی کہ نوع انسانی کو بحیثیت نوع انسانی ہدایت راستہ دکھایا جائے اور اللہ تعالیٰ کی طرف ان کا
رجوع ہوا ور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار ان کے دلوں میں پیدا ہو اور خبر یہ دی گئی تھی کہ هُوَ الَّذِی اَرْسَلَ
رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ (الصف: ١٠) یہ جو غلبہ ہے اس کے متعلق
ہمارے پہلے بزرگوں نے کہا ہے کہ اسلام کا جو آخری غلبہ ہے وہ آخری زمانے میں مقدر ہے کہ جب مہدی
پیدا ہوں گے اور ان کی جماعت کے ذریعہ سے اسلام ساری دنیا میں غالب آئے گا۔یہ جو تدبیر ہے، یہ جو

خطابات ناصر جلد دوم
۱۷۴
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
منصوبہ ہے آسمانوں کا ، اس کے لئے میں اور تم پیدا کئے گئے ہیں تا کہ خدا تعالیٰ کا یہ منشا پورا ہو کہ کم
از کم اس زمانہ میں ہی انسانوں کی بڑی بھاری اکثریت سیدھے راستے پر چل کر خدا تعالیٰ کی رضا
کی جنتوں کے اندر داخل ہو جائے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ صرف وہ زمانہ نہیں تھا
بلکہ آپ کا زمانہ قیامت تک ممتد ہے پس اس زمانہ میں ایسے حالات پیدا ہوں کہ نوع انسانی کا دل
بحیثیت نوع انسانی خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیت لیا جائے۔چھیاسی سال پہلے یہ منصوبہ ظاہر ہوا اور اس کے کئی رخ ہیں۔خدا تعالیٰ کا جماعت کو جھنجھوڑنا
ایک رخ ہے اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں کا جماعت پر نازل ہونا ایک دوسرا رخ ہے۔وہ اکیلا تھا اور
دوسرا اس کے ساتھ کوئی نہیں تھا اور آج وہ کروڑ سے اوپر نکل گیا اور کوئی خطہ ارض ایسا نہیں جہاں
اس کے ماننے والے نہ ہوں ( نعرہ ہائے تکبیر اور حضرت مرزا غلام احمد کی جے کے نعرے ) پہلے
بڑی قوتوں اور استعدادوں والا ایک گروہ تھا جو خدا تعالیٰ نے اس مدعی مہدویت کے گرد جمع کر دیا
اور ایک بنیاد قائم کر دی۔پھر اس میں پھیلاؤ اور وسعت پیدا ہونی شروع ہوئی ، پھر وہ قادیان سے
باہر نکلا اور ہندوستان کے مختلف علاقوں میں بیج کی طرح بویا گیا کوئی ایک درخت یہاں لگا دیا
خدا نے ، اور کوئی ایک درخت وہاں لگا دیا۔نقشے پر ہمارے ملک کی اور دنیا کی یہ شکل بنی ہے۔کھجور کا درخت ہمارے ہاں ایک مثالی درخت ہے جس طرح اس کی جڑوں سے اور بچے نکلتے ہیں
جن کو اٹھا کے باغ میں لگا دیا جاتا ہے اسی طرح اس درخت کے نیچے سے اور پودے نکلے جو مختلف
جگہوں پر لگائے گئے ان کی تربیت کی گئی پھر زمین سے اور پودے نکلے پھر وہ پھیلے اگر ان کی نسل
سنبھالی گئی تو وہ پھیلی پھر اور آ کر ساتھ ملے اور بڑھنا شروع ہوئے۔پھر وہ ہندوستان سے باہر
نکلا۔بعد میں پاکستان بن گیا اور جماعت ہندوستان اور پاکستان میں بٹ گئی۔بہت ساری
زندگیاں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ بٹنے کے بعد دو کی حیثیت سے زیادہ طاقتور ہو کر زندہ رہتی ہیں۔یہی
حال ہمارا ہوا بٹ کر بجائے کمزور ہونے کے زیادہ طاقتور ہو گئے۔پھر باہر نکلے اور یورپ میں گئے
وہاں قریباً ہر ملک میں احمدی ہوئے پھر نارتھ امریکہ (شمالی امریکہ ) میں گئے وہاں ہر ملک میں
احمدی ہوئے (وہاں ویسے تھوڑے ملک ہیں ) پھر جنوبی امریکہ میں گئے پھر ایشیا میں گئے۔آپ
لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارے بھائی جو مصر ہی میں بسنے والے ہیں یا سعودی عرب میں رہنے والے
!

خطابات ناصر جلد دوم
۱۷۵
دوسرے روز کا خطاب اار دسمبر ۱۹۷۶ء
معلوم
ہیں یا جو Oil Rich Sheikhdom یعنی یہ چھوٹی چھوٹی ریاستیں جہاں پٹرول تیل وغیرہ نکلا
ہے اور یہ امیر ہو گئی ہیں وہاں کے بسنے والے ہیں ان میں احمدی نہیں ہیں ، غلط سمجھتے ہیں آپ۔مڈل ایسٹ کے ہر ملک کے اندر احمدی موجود ہے اور خدا کے فضل سے وہاں کے لوگ ان کی عزت
کرتے ہیں اور احترام کرتے ہیں۔خدا نے ان کے اندر جو قوت اور استعداد رکھی ہے پیار کرنے
کی اور نیکی کرنے کی اور بھلائی کرنے کی اور خیر خواہی کرنے کی اور بھلا چاہنے کی اور کسی کی برائی
نہ چاہنے کی۔اس کی وجہ سے ان کی عزت کی جاتی ہے اور ان کا احترام کیا جاتا ہے۔پھر افریقہ
ہے۔افریقہ میں تو ایک انقلاب آیا ہے۔صدیوں کے مظلوم ، ہم سے بھی زیادہ۔یہاں بھی بیرونی
حکومتوں نے غیر حکومتوں نے آ کر اپنا تسلط جمایا اور ہمیں سیاسی غلام بنا کر رکھا لیکن ہم سے زیا
اُن لوگوں پر
ظلم ہوا۔ایک جگہ ۱۹۷۰ء میں مجھے کہنا پڑا کہ میں نے جو دیکھا اور مشاہدہ کیا ایسا
ہوتا ہے کہ ,You had all,You have deprived of all تمہیں خدا نے سب
کچھ دیا تھا اور سب کچھ ہی تم سے چھین لیا گیا ہے۔باہر سے آئے اور سب کچھ سمیٹ کر جھاڑو
دے کر نکال کر لے گئے۔وہ لوگ مظلوم ہیں دنیوی لحاظ سے بھی مظلوم اور دین کے لحاظ سے بھی
مظلوم۔اُن علاقوں میں ، مغربی افریقہ کے کئی ممالک میں ہمارا کام ہو رہا ہے اور بڑا کامیاب
ہے۔لاکھوں کی تعداد میں عیسائیت اور دہریت اور بد مذہبیت سے تو بہ کر کے وہ لوگ اسلام کے
جھنڈے تلے جمع ہو گئے ہیں خدا کے فضل سے احمدیت کی کوشش کے نتیجہ میں۔لاکھوں کی
تعداد میں ! ( نعرے ) اس نے کہا تھا کہ خدا نے مجھے کہا ہے کہ میں تیری تبلیغ کو ، جو تفسیر قرآن کریم
کی ہم تجھے سکھائیں گے اس کے ذریعہ سے تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا دنیا نے کہا
کہ یہ ایک آواز ہے اور ہماری اکثریت کی آواز اس آواز کو دبا دے گی لیکن خدا نے کہا کہ تمہاری
اکثریت کی آواز میری آواز کو نہیں دبا سکتی ( نعرہ ہائے تکبیر اور احمدیت زندہ باد کے نعرے)۔خدا تعالیٰ نے اس قدر قرآنی علوم مہدی علیہ السلام کو سکھائے اور خدا تعالیٰ کے محبوب بندے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس روحانی فرزند کے ذریعہ سے پھر ہم نے ان علوم کو سیکھا اتنے
زبر دست ہیں وہ علوم کہ میں بغیر کسی خوف و خطر کے اپنے اس دورہ میں ، جو کچھ عرصہ ہوا میں نے
یورپ اور امریکہ کا کیا تھا ، ان لوگوں کو کہتا تھا کہ دیکھو میں اسلام کی تعلیم کا ایک حصہ تمہارے

خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
سامنے پیش کرنے لگا ہوں اور قبل اس کے کہ وہ پیش کروں میں تمہیں پہلے کہتا ہوں کہ تم میں سے
کسی کو یہ جرات نہیں ہوگی کہ تم کہو کہ یہ تعلیم اچھی نہیں اور ہمیں قابل قبول نہیں ( نعرے) پھر وہ
سنتے تھے اور سر ہلاتے تھے اور بعض سر دھنتے تھے اور کسی ایک نے بھی یہ کہنے کی جرات نہیں کی
دکھاوے کے لئے بھی جرات نہیں کی کہ نہیں جی ہمیں تو یہ تعلیم منظور نہیں۔اگر کچھ کہا تو ایک جگہ مجھے
شرمندہ کرنے کے لئے یہ کہا ، ایک صحافی ایک پریس کا نفرنس میں مجھے کہنے لگا کہ اتنی اچھی تعلیم
ہے، اتنی حسین تعلیم ہے ، نوع انسانی پر احسان کرنے والی تعلیم ہے آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ نے
ہمارے ملک کے عوام تک اس تعلیم کے پہنچانے کا کیا انتظام کیا ہے۔بہر حال جب خدا تعالیٰ نے اپنے آسمانی منصوبے کا اعلان کیا تو ہر دو جہان کو کہا کہ آج کے بعد
تمہارے اندر جو حرکت اور تبدیلی پیدا ہوگی وہ میرے اس منصوبے کی تائید میں پیدا ہوگی میں تفصیل میں نہیں
جاؤں گا اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے دعوی کے بعد انسانی زندگی میں تین بڑے
انقلاب آئے۔ایک تو سرمایہ دارانہ انقلاب آیا میں اس کو Capitalist Revolution کہا کرتا
ہوں۔بڑا ز بر دست انقلاب تھا، بڑا ز بر دست۔لوگ سمجھے تھے ، اس انقلاب کے بانی یہ سمجھے تھے
کہ انقلاب آیا ہے اور ہم نے مسیح کے جھنڈے کو دنیا میں لہرا دیا ہے اور اس کے مطابق انہوں نے
دعوی کر دیا لیکن ہوا یہ کہ یہ جو سرمایہ دارانہ انقلاب آیا اس نے مہدی معہود کی ، اس نے محمد کے مسیح
کی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کا سامان کیا۔پریس بن گیا ، ہمارے کام آیا۔راستے کھل
گئے ، ہم دنیا میں جا کر خدا کے نام کو بلند کرنے کے قابل ہو گئے۔ورنہ تو مجھے امریکہ پہنچنے پر کئی سال
لگ جاتے۔نئے سامانوں نے دو دن میں مجھے وہاں پہنچا دیا۔وہ لوگ یورش کر کے آگے بڑھے
تھے اور ان میں سے بعض اتنے دلیر اور شوخ ہو گئے تھے کہ بعض عیسائی منادوں نے کہا کہ عنقریب
وہ وقت آنے والا ہے کہ خانہ کعبہ پر خداوند یسوع مسیح کا جھنڈا لہرائے گا۔مگر محمد کے مسیح نے کہا کہ
میں تمہارے دلوں سے عیسائیت کو مٹا دوں گا ( نعرہ ہائے تکبیر ) ایک کانفرنس میں مجھ سے پوچھا گیا
کہ کوئی فرق کوئی تبدیلی نظر آئی آپ کو انگلستان میں، آپ اپنے طالب علمی کے زمانہ کے بعد ، لمبے
عرصہ کے بعد یہاں آئے ہیں۔میں نے کہا ہاں۔تمہاری نوجوان نسلوں نے عیسائیت میں دلچسپی
لینی بند کر دی۔وہ کہنے لگے کہ آپ نے کس چیز سے اندازہ لگایا۔میں نے کہا کہ اس چیز سے

خطابات ناصر جلد دوم
122
دوسرے روز کا خطاب اار دسمبر ۱۹۷۶ء
اندازہ لگایا کہ میری آنکھوں نے تمہارے گر جاؤں کے سامنے برائے فروخت کا بورڈ دیکھا
اور مجھے بتایا گیا کہ کچھ گرجے بک گئے اور قحبہ خانے اور شراب خانے بن گئے اور کچھ بک گئے اور
موٹروں کی گیراج بن گئے۔اگر نئی نسل کو ( جس کے نتیجہ میں تمہاری آبادی بڑھی تھی ) عیسائیت میں
دلچپسی ہوتی اور ان کی دلچسپی قائم رہتی تو تمہیں نئے گرجے بنانے پڑتے پرانے گرجے ناکافی ہو
جاتے لیکن یہاں تو الٹا حال ہے۔تم تو پرانے گر جاؤں کو بیچ رہے ہو۔اٹلی میں جو کیتھولکس کا گھر
ہے ایک بہت بڑا گر جا ہے سینٹ مارکوس اس کے سامنے بہت بڑا میدان ہے ، بڑی اچھی
پیومنٹ (pavement) ہے کئی ہزار ٹورسٹ وہاں پھر رہا ہوتا ہے۔وہاں ایک جرمن نو جوان
مجھے ملا۔میں اس کو آہستہ آہستہ اسلام کی طرف لا رہا تھا میں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں چھپیں
سال کے اندر اندر تم لوگوں کو تمہارا جو چرچ ہے اس میں کوئی دلچسپی نہیں رہے گی۔تو وہ آرام سے
مجھے کہنے لگا کہ You are talking of twenty,twenty five years,this۔might happen tomorrow کہ آپ میں پچیس سال کی بات کر رہے ہیں کل ایسا
ہوسکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کہا تھا کہ خدا نے مجھے بتایا ہے کہ اگر میری تعلیم
ان لوگوں تک نہ بھی پہنچی تو قبل اس کے کہ تعلیم پہنچے ان کے دلوں سے عیسائیت مٹا دی جائے گی
(نعرہ ہائے تکبیر )۔یہ انعامات، یہ تبدیلی چھیاسی سال سے ہو رہی ہے یہ تبدیلی اس منصو بہ کو کامیابی
کی طرف لے جارہی ہے۔ایک تھا کروڑ سے اوپر نکل گئے اس کے ماننے والے ، ایک جگہ قید تھا
ساری دنیا میں پھیل گئے۔ایک وقت تھا کہ مخالف یہ سمجھتا تھا کہ اس ایک کو مار دیا تو احمدیت ختم ہو
گئی ، خدا کا منصو بہ ختم ہو گیا ، خدا کا منصوبہ بھی ہلاک ہو گیا عوذ بالله - خدا کا منصوبہ تو نہیں ہلاک
ہوا کرتا۔پھر ایک وقت آیا کہ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے مٹا دو تو یہ لوگ ختم ہو جائیں گے۔خدا نے کہا کہ قبل اس کے کہ تمہارا منصوبہ کامیاب ہو میں اس جماعت کو ہندوستان سے باہر لے
جا کر ساری دنیا میں پھیلا دوں گا۔اس وقت مسلمانوں میں سے سب سے زیادہ مظلوم اور اپنے حالات کے ظلم کی وجہ سے بھی
اسلام سے دور وہ ممالک ہیں جہاں اشتراکیت یعنی کمیونزم آ گیا۔وہاں یہ حال ہے کہ کمیونسٹ
یوگوسلاویہ کے سینکڑوں خاندان احمدی ہو گئے ہیں۔سینکڑوں خاندان ! اور یہ حال ہے کہ اس وقت

خطابات ناصر جلد دوم
IZA
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
ہنگری کے ایک احمدی، کمیونسٹ ہنگری کے ایک احمدی یہاں موجود ہیں اور وارسا ( پولینڈ ) کے
امام جو پچھلے سال احمدی ہوئے تھے وہ بھی جلسہ سالانہ پر تشریف لائے ہوئے ہیں۔یوگوسلاویہ
کے جو دوست ہیں ان سے آپ پچھلے دو تین سالوں سے ملتے رہے ہیں اس سال وہ کسی وجہ سے
نہیں آ سکے۔غرض جہاں
تبلیغ کرنی قریباً ناممکن ہے اور ان لوگوں کے حالات ایسے ہیں کہ جن کو
اسلام سے کچھ تعلق ہے وہ چھپ کر نمازیں پڑھتے ہیں اور بچوں کو قرآن کریم بھی پڑھاتے ہیں
وہاں بھی لوگ احمدیت کی طرف توجہ کر رہے ہیں۔ایک تحریک ہے جو ساری دنیا میں چلی ہوئی
ہے، ملک ملک توجہ کر رہا ہے بچے توجہ کر رہے ہیں بوڑھے توجہ کر رہے ہیں جو ان توجہ کر رہے ہی
مرد توجہ کر رہے ہیں عورتیں توجہ کر رہی ہیں۔آہستہ آہستہ ایک تبدیلی آرہی ہے۔ہمیں یہ وعدہ ہی
نہیں دیا گیا تھا کہ تمہیں سال کے اندر اندر ساری دنیا میں اسلام کو غالب کر دیا جائے گا ہمیں یہ ور
دیا گیا تھا کہ ابھی تین سو سال نہیں گزریں گے کہ خدا تعالی کی باتیں پوری ہو جائیں گی اور اسلام
سے باہر رہنے والوں کی حالت چوڑھے چماروں کی طرح ہوگی اور سارا جائزہ لے کر میں اس
نتیجے پر پہنچا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ میں جس نتیجے پر پہنچا ہوں وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں بھی اور اس
کے علم میں بھی درست ہے وہ یہ ہے کہ دوسری صدی ہماری زندگی کی یعنی جماعتی زندگی کی غلبہ
اسلام کی صدی ہے اور اس کے لئے آپ قربانیاں دے رہے ہیں آپ وقت خرچ کر رہے ہیں
آپ پیسے دے رہے ہیں۔میرے لئے تو پیسے نہیں دے رہے نہ اپنے لئے پیسے دے رہے ہیں
خدا اور رسول کے لئے دے رہے ہیں۔جس کے لئے دے رہے ہیں وہ آپ کی اس پیشکش کو
قبول کرتا ہے اور چونکہ وہ قبول کرتا ہے اس لئے نتائج ہماری اس پیشکش کے مقابلہ میں سینکڑوں
ہزاروں گنا زیادہ نکل آتے ہیں۔ہم پیش کیا کرتے ہیں وہ جو دنیا جہان کا مالک خالقِ کل اور
مالک کل ہے اس کے حضور اتنی سی جماعت اپنی آمد کا بھی اتنا سا حصہ پیش کرتی ہے اور وہ کہتا ہے
کہ جاؤ ساری دنیا میں تمہیں عزت دیتا ہوں بڑا دیا لو ہے۔ان حالات میں جو میں نے بتائے ہیں خدائی منصوبہ کو کامیاب کرنے کے لئے تبدیلیاں
ہو رہی ہیں یہ تبدیلیاں ہم پر بدلی ہوئی ذمہ داریاں بھی ڈال رہی ہیں۔ایک تو بنیادی ذمہ داریاں
ہیں اور ایک بدلی ہوئی ذمہ داریاں ہیں۔چنانچہ ان بدلی ہوئی ذمہ داریوں پر جب ہم نگاہ ڈالتے

خطابات ناصر جلد دوم
۱۷۹
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
ہیں تو ایک ذمہ داری تو یہ ہے کہ ہم سے اب ساری دنیا کا یہ مطالبہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام جب اتنی عظیم تفسیر قرآنی لے کر دنیا کی طرف آئے ہیں تو ہمارے ہاتھ میں دودہ
تفسیر۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک سوانح در دصاحب مرحوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
لکھی ہے غالباً ۱۹۰۴ء تک کی ہے کچھ حصہ رہ گیا ہے۔امریکہ والوں نے شور مچایا ہوا تھا اور کہتے
تھے کہ اس کو مکمل کر کے ہمیں دیں بڑی عجیب کتاب ہے وہ داستان حیات ، وہ فدائیت کے
واقعات۔ایک ایک لحظ خدا کی یاد میں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں جس نے گزارا ہے۔اس کی زندگی کے حالات امریکنوں پر بھی اثر انداز ہیں ، اس گندے ماحول میں پرورش یافتہ
لوگوں پر بھی۔پس یہ ان کا مطالبہ ہے۔بچوں کے متعلق میں نے خطبہ میں اعلان کیا تھا کہ میرا
اندازا ہے ہمیں ایک ہزار کتاب امریکہ اور یورپ کے بچوں کے لئے تیار کرنی پڑے گی ان کی اپنی
اپنی عمر کے لحاظ سے ، چھوٹی عمر، پھر بڑی عمر ، پھر بڑی عمر۔تا کہ ان کو پتہ تو لگے کہ اسلام کہتا کیا ہے
اسلام
کی تعلیم کیا ہے ، ان
کو پتہ تو لگے کہ خدا تعالیٰ کی ہستی کتنی عظیم اور جلالت شان والی ہے اور ان کو
پتہ تو لگے کہ جن لوگوں نے خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل کی چودہ سو سال سے ، آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانہ سے لے کر اس وقت تک انہوں نے پھر اس معرفت کے بعد کس طرح خدا تعالیٰ
کی راہ میں اپنی ہر چیز قربان کر دی۔اسلام کے صحیح مفہوم کو ان کی زندگیوں میں ہم نے پہچانا اور وہ
یہ ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اسلام کے معنی یہ ہیں کہ جس
طرح بکرے پر جبر کر کے قصائی اس کی گردن پر چھری رکھ دیتا ہے اس طرح ایک انسان
رضا کارانہ طور پر خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے اسلامی تعلیم کی اس چھری کے نیچے جو گندگی
اور نجاست کو کاٹ کر پھینکنے والی ہے اپنی گردن رکھ دے اور کہے کہ میں تیرے سامنے حاضر ہوں۔ہماری چودہ سو سالہ تاریخ اس قسم کے حسین واقعات سے بھری ہوئی ہے۔پس ہماری یعنی جماعت احمدیہ کی حقیقت یہ مطالبہ کر رہی ہے احمدیت سے اور احمدیت میں
آنے والے سے کہ اگر تم نے دنیا تک پہنچنا ہے تو یہ کام کرو۔ہزاروں کی تعداد میں بچے چیخ رہے
ہیں ، پکار رہے ہیں کہ ہمیں یہ دو۔میری آنکھوں نے دیکھا امریکہ میں، کہ مائیں آنسوؤں سے رو
رہی ہیں کہ ہمارے بچوں کو شیطانی اثرات سے بچانے کا سامان پیدا کرو، ہم تو مسلمان ہو گئے یہ نہ

خطابات ناصر جلد دوم
۱۸۰
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
ہو کہ یہ بچے پھر دنیا دارانہ گند میں واپس لوٹ جائیں۔اس قدر بے چینی ہے یہ میں مبالغہ نہیں کر رہا
میری آنکھوں نے آنسوؤں کی جھڑیاں دیکھی ہیں ، آنسوؤں کی جھڑیاں ان کی آنکھوں سے نکلتی
ہوئی ! یہ ہے ہماری آج کی زندگی کی صداقت، جماعت احمدیہ کی زندگی کی صداقت۔ہم سے مطالبہ
کیا جاتا ہے کہ ہمیں مبلغ دو۔ہمارے رستے میں ہزار روکیں ہیں۔بعض دفعہ کسی جگہ فارن ایکسچینچ
نہیں ہوتا ہر جگہ کے احمدی اس ملک کے وفادار ہیں وہ فارن ایچینج نہیں لے سکتے۔مجھے نانا کی
جماعت نے کہا کہ ہمارا ملک غریب ہو گیا ہے ہم نے حکومت سے کہا تھا کہ ہم نے قرآن کریم
منگوانے کے لئے باہر پیسے بھیجوانے ہیں تو ہماری حکومت کہتی ہے کہ ہمارے پاس پیسے ہیں ہی نہیں
تمہیں کیسے دے دیں۔تعصب کی وجہ سے نہیں بلکہ فارن اکھینچ کی کمی ہے۔چنانچہ انہوں نے کہا
کہ آپ ہمیں اجازت دیں کہ انگریزی کا ترجمہ (جو کہ یہاں بڑا ستا شائع کیا ہے اور بڑا اچھا
ہے ) ہم یہاں چھاپ لیں۔میں نے کہا کہ مجھے پیار اس بات سے ہے کہ قرآن کریم کی اشاعت
ہو اس بات سے کوئی غرض نہیں ہے کہ وہ کہاں چھپا کہاں نہیں چھپا۔اس لئے جتنا چاہو چھا پو اور
اسے اپنے ملک میں شائع کرو۔چنانچہ وہ تیاری کر رہے ہیں۔میرا خیال ہے کہ پندرہ بیس ہزار تو
چھپ جائے گا۔میں نے امریکہ کو کہا کہ تم نے قرآن
کریم کا انگریزی ترجمہ لاکھوں کی تعداد میں
تقسیم کرنا ہے اور یہ بالکل ابتدا ہے۔کیونکہ لاکھوں کی تعداد سے زیادہ تو وہاں کی لائبریریاں ہیں
اگر فی لائبریری ایک نسخہ بھی رکھا جائے تب بھی لاکھوں نسخے چاہئیں لیکن پہلے میں یہ کہتا ہوں کہ
فوری طور پر پچاس ہزار قرآن کریم شائع کرنے کا انتظام کرو۔یہ آج کی دنیا کا مطالبہ ہے۔دنیا
ہمیں کہتی ہے اور صرف ہمیں کہتی ہے کیونکہ ہمیں ہی اس غرض کے لئے پیدا کیا گیا ہے دنیا آج !
ہمیں یہ کہتی ہے کہ اگر تم نے اسلام کو غالب کرنا ہے تو قرآن کریم میرے ہاتھ میں پکڑاؤ اور سچ
کہتی ہے دنیا۔اس واسطے آج کا مطالبہ یہ ہے کہ پریس بناؤ۔کئی جگہ چھوٹے چھوٹے پر لیس بھیجے تھے۔وہاں سے ان کی چھوٹے رسالوں کی شکل میں
ایک ایک دو دو کتابیں آتی ہیں قرآن کریم اور حدیث کے متعلق۔یہ ایک کام ہے لیکن یہ تو کافی
نہیں۔کل مجھے تھوڑی دیر کے لئے امریکن وفد ملا تھا تو میں نے ان سے کہا کہ تمہیں میں بہت۔ނ
پروگرام کے لئے چھ مہینے دے کر آیا ہوں اور آج میں اس لئے چپ ہوں کہ ابھی وہ چھ ماہ کا عرصہ
:

خطابات ناصر جلد دوم
۱۸۱
دوسرے روز کا خطاب اار دسمبر ۱۹۷۶ء
نہیں گزرا لیکن قبل اس کے کہ وہ عرصہ گزرے اپنے پروگرام پورے کر لو۔اپنے منصوبے مکمل
کرلو۔ان میں سے یہ بھی ہے کہ امریکہ میں اپنا پر لیس ہونا چاہئے۔اسی طرح انگلستان میں اپنا
پر لیس ہونا چاہئے۔میرے انگلستان سے آنے کے بعد ابھی اس تھوڑے سے عرصے میں وہاں
ایک چھوٹا سا پر لیس بک رہا ہے، جو ہم لے بھی سکتے ہیں ہماری استطاعت اور طاقت سے باہر نہیں
ہے۔وہ ہمارا کچھ کام کر جائے گا۔اس کے متعلق امام رفیق نے مجھے تار دی تھی یا شاید کسی کے ہاتھ
خط بھیجا تھا کہ وہ اتنی قیمت میں مل جائے گا۔یہ کام کرو۔اس میں بعض چیزیں قابل غور ہیں مثلاً اس
کی لیز (lease) سات سال یا نو سال کی رہ گئی ہے۔ٹھیک ہے۔اگر ہم سات سال میں پریس
سے اپنا کام نکال جائیں تو بعد میں خواہ ہم اس کی مشینیں بچیں یاریموو (remove) کریں یا کچھ
کریں۔اس لیز کی جو ہمیں قیمت ادا کرنی پڑے گی وہ بہت خرچ ہے۔ٹھیک ہے بے شک خرچ ہو
لیکن اس وقت اصل چیز یہ ہے ، جو میرے دل کی تڑپ اور جو آپ کے دل کی آواز ہے کہ قرآن
کریم کی کثرت سے اشاعت کی جائے اور میں امید کرتا ہوں کہ ہم اس میں کامیاب ہوں
گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے الہاماً مجھے ایسا ہی بتایا ہے۔میں تفصیل نہیں بتا سکتا۔باہر سے یہ
ڈیمانڈ (demand) ہے ، یہ آواز ہے انسانیت کی کہ اگر مسلمان بنانا ہے تو یہ چیزیں ہمیں
دو، یہ ہتھیار دو۔اس لئے پریس کی demand ہے ایک ملک سے، دوسرے ملک سے۔بڑا
نہیں
تو چھوٹا پر لیس ہمیں لگوا کر دیں تا کہ ہم اپنا کام کرسکیں۔باہر کے لوگ ہمیں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اسلام تو نری خوش خلقی ہے نرا پیار ہے
نری محبت ہے۔چنانچہ عیسائی حاکم ہم سے خوش ہوتا ہے کہ تم ہماری خدمت کر رہے ہو اور ہم ان
کے عوام کی خدمت کر بھی رہے ہیں، جسمانی طور پر بھی اور روحانی طور پر بھی ، جیسا کہ میں نے بتایا
ہے افریقہ میں کئی لاکھ احمدی ہوا ہے۔ایک ایک ملک میں دس دس لاکھ احمدی ہے۔کئی لاکھ آدمی
عیسائیت، سے دہریت سے اور لا مذہبیت سے نکل کر مسلمان احمدی ہو چکا ہے۔عیسائیوں کے
بچے باپ پر زور دے کر کہتے ہیں کہ ہمیں احمدیہ میں داخل کرو یعنی احمد یہ سکول میں احمدیہ
وہاں کا محاورہ بن گیا ہے وہ سکول نہیں بولتے بلکہ کہتے ہیں کہ ہمیں احمدیہ میں داخل کرو۔ایک جگہ حکومت
نے کہا کہ کوئی سکول چھ سو سے زیادہ بچے نہیں رکھ سکتا یہ فری ٹاؤن ( سیرالیون ) کی بات ہے اس پر

·

آج 10 میں سے 10 باقی