سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 17

خطابات ناصر جلد دوم
۱۸۲
دوسرے روز کا خطاب اار دسمبر ۱۹۷۶ء
پیراماؤنٹ چیف نے جا کر شور مچا دیا۔انہوں نے حکومت سے کہا کہ یہ کیا مطلب؟ چھ سو بچوں کی
اگر تم ان کے اوپر قید لگاؤ گے تو ہمارے بچے تو ہماری جان کھا جائیں گے۔اس واسطے تم اپنے
قائدے میں یہ استثناء کرو کہ یہ قانون باقی سارے سکولوں پر جاری ہو گا احمد یہ سکول پر نہیں جاری
ہوگا۔وہاں کے پرنسپل نے ایک سال مجھے لکھا کہ داخلے کا زمانہ میرے لئے بڑا پریشان کن ہوتا
ہے کیونکہ وزراء اپنے اور اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے بچوں کو لے کر میرے پاس آ جاتے
ہیں داخل کروانے کے لئے اور بعض دفعہ جگہ نہیں ہوتی پھر بڑی مشکل پڑتی ہے۔اب وہ لوگ کہتے
ہیں کہ پیسے ہم دیتے ہیں تم نئے ونگز (wings) بناؤ نئے کمرے بناؤ نیا سٹاف رکھو نیا سائنس کا
سامان منگواؤ۔لیکن وہی وقت ہے پہلے شاید چارسو کی پابندی تھی پھر چھ سو ہوئی اب طلباء کی تعداد
ہزار سے اوپر چلی گئی ہے لیکن اب بھی اس کی ضرورت ویسی ہی ہے اور یہ اس کی مقبولیت ہے اور
یہ خدا تعالیٰ کا منشا ہے ، ہم لوگ خدمت کر رہے ہیں لیکن میں اور آپ ہیں کیا چیز ؟ محض لاشئی محض
ہیں۔یہ خدا کا منصوبہ ہے اور خدا کے منصوبے کو دنیا کی کوئی طاقت نا کام نہیں کر سکتی۔نا کام کرنے
کا دعوی کرنا خدائی کا دعوی کرنا ہے، اسی سال سے آہستہ آہستہ آہستہ آہستہ یہ تبدیلی ہو کر اب ہم
یہاں آج کی حالت کو پہنچے ہیں۔میری خلافت کے زمانہ میں پہلے فضل عمر فاؤنڈیشن کا منصوبہ آیا،
اس پر ابھی تین سال نہیں گذرے تھے اور اگر عام دنیا دار کی زبان استعمال کی جائے تو کہیں گے
کہ ابھی تو احمدی ستایا بھی نہیں تھا کہ آپ نے نصرت جہاں آگے بڑھو کی سکیم ان کے سامنے رکھ
دی ( ابھی میں مختصراً اس کے حالات بتاؤں گا ) ابھی نصرت جہاں کی سکیم پر تین سال نہیں گذرے
تھے کہ صد سالہ جوبلی فنڈ کا بہت بڑا منصوبہ سامنے آ گیا اور یہ جو آخری منصوبہ ہے اسی کو لے کر
اب میں اس کی تفصیل میں جاؤں گا۔مجھے بہت سے غیر احمدی معززین نے جو ہمارے دوست ہیں یہ کہا ہے کہ آپ پیسے کی بات
نہ کیا کریں ہمیں آپ پر بڑا غصہ آتا ہے۔میرے لئے بڑی مشکل ہے۔پیسے کی بات میں اس لئے
تو نہیں کرتا کہ مجھے یا آپ کو پیسے کی لالچ ہے بلکہ اس لئے کرتا ہوں کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور
اس کے فضلوں کے نشان دیکھ رہے ہیں۔تو اگر ہم بات نہ کریں تو اللہ تعالیٰ ناراض ہو جائے گا کہ
تحدیث نعمت نہیں کرتے اور اگر کریں تو یہ غصے ہوتے ہیں کہتے ہیں کہ ہمیں غصہ آجاتا ہے۔اس

۱۸۳
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
خطابات ناصر جلد دوم
لئے درمیانی راہ یہی ہے کہ ہم بات بھی کریں اور یہ دعا بھی کریں کہ ان کو غصہ نہ آئے۔صد سالہ احمد یہ جو بلی ! میں نے کہا تھا کہ دوسری صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے لیکن غلبہ اسلام
کے لئے کوشش آسمان سے فرشتوں نے نازل ہو کر نہیں کرنی۔فرشتوں نے نازل تو ہونا ہے لیکن
ہماری مدد کے لئے۔اگر ہم ہی خدا کی رسی کو چھوڑ دیں اور کام کرنے سے انکار کر دیں تو پھر فرشتوں
نے ہمارے پاس کیا کرنے آنا ہے۔جہاں تک کوشش کا سوال ہے۔کام تو بہر حال انسان نے کرنا
ہے اور جہاں ضرورت ہو وہاں فرشتے بھی نازل ہوتے ہیں۔فرشتے اس لئے نازل نہیں ہوتے کہ
ہمارے اندر کوئی بڑی شان پائی جاتی ہے بلکہ فرشتے اس لئے نازل ہوتے ہیں کہ خدا نے کہا ہے اور
خدا کا کہا پورا ہوگا۔پس یہ جو غلبہ اسلام کی صدی ہے میں نے کہا کہ اس کے لئے تیاری کرو اور تیاری
کا ایک منصوبہ بنایا اور سیم جماعت کے سامنے رکھی۔اتنی انقلابی تبدیلی تین سال کے اندر ہر لحاظ سے
ہوگئی کہ جور تم جماعت نے نصرت جہاں آگے بڑھو کے منصوبہ کے ماتحت اس وقت خدا کے حضور پیش
کی تھی ( آپ دیکھیں گے کہ وہ بھی کتنی برکتوں والا منصوبہ ہے ) ابھی وہ پیسے دینے کا تین سال کا
پیریڈ ختم ہی ہوا تھا کہ اس سے ہیں گنے زیادہ ! ہیں گنے زیادہ رقم خدا کے حضور پیش کر دی۔وعدہ کر دیا
صد سالہ جوبلی کے لئے اور اس میں سے بڑی رقم عملاً Cash payment کر دی۔پاکستان سے باہر خدا تعالیٰ نے ایسے سامان کئے ہیں کہ وہاں بھی بڑی مخلص جماعتیں ہیں
جن کو خدا نے پیسے بھی بڑے دیئے ہیں اور ان پیسوں کو خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے دل بھی
بڑے وسیع دیئے ہیں۔انہوں نے قربانیاں پیش کیں اور میں نے بتایا ہے کہ اب میں گوٹن برگ کی
مسجد کا افتتاح کر کے آیا ہوں جو سویڈن کے ملک میں ایک شہر ہے۔وہاں میرا خیال ہے کہ سو کے
لگ بھگ یوگوسلا واحمدی خاندان ہیں ، اتنے احمدی ہو چکے ہیں اور وہاں بستے ہیں۔وہاں پچھلے
سال صد سالہ جو بلی منصوبہ کے تحت مسجد اور بہت بڑے مشن ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور
خدا تعالیٰ نے ایک سال کے اندر اندر بلکہ دس مہینے کے اندر اندر اس کو مکمل کر دیا۔ہم نے اس کا
افتتاح کیا۔اس کا یہ حال ہے کہ اس میں ہمسائے نے بھی دلچسپی لی ، شہر نے بھی دلچسپی لی، ملک نے
بھی دلچسپی لی ، باہر سے آنے والے سیاحوں (Tourists) نے بھی دلچسپی لی اور آج تک جو خط
آ رہے ہیں ان میں وہ لکھتے ہیں کہ جس دن سے آپ نے افتتاح کیا ہے اس دن سے لوگوں کا ایک

خطابات ناصر جلد دوم
۱۸۴
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
تانتا بندھا ہوا ہے صبح سے لے کر شام تک آتے رہتے ہیں۔ایک متعصب قلم نے یہ لکھ دیا کہ
اسلام میں عورت کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، مسجد نا پاک ہو جاتی ہے اور ایک اور
فضول سی بات لکھ دی اس کو تو میں چھوڑتا ہوں۔اس پر عورتیں وہاں تما شا د یکھنے کے لئے آنے
لگیں کہ کیا ایسی بھی کوئی عبادت گاہ ہے جہاں عورت داخل نہیں ہو سکتی۔یہ دیکھنے کے لیے آتی
تھیں لیکن جب وہاں پہنچتی تھیں اور ہمارے آدمی کہتے تھے کہ بوٹ اتارو جوتیاں اتارو اور اندر
چلی جاؤ تو وہ کہتیں کہ ہیں؟ اندر جا سکتی ہیں ہم؟ اس کی اجازت ہے ہمیں؟ ہمارے اخبار نے تو یہ
لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجازت کیوں نہیں۔اندر جا کر دیکھو۔پھر وہ اندر جاتیں۔مسجد خدا کا
گھر ہے میرا تیرا گھر تو نہیں وَ اَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ (الجن : ۱۹) اور اس کے درودیوار میں اور اس
کے فرش میں ، اپنے اس گھر میں خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے برکتیں رکھی ہیں۔سادہ سی ایک جگہ
ہے۔کوئی یہ دیکھ کر کہتا ہے کہ اچھا؟ ایسی سادہ کہ جہاں کوئی تصویر ہی نہیں لڑکائی ہوئی۔انہوں نے
تو خداوند یسوع مسیح کی اور حواریوں کی اور مریم کی تصویروں سے اپنے گر جاؤں کو سجایا ہوا ہے لیکن
یہاں خدا کا ذکر اور اس کی یاد ہے۔آدمی اس کے عشق میں مست ، گم سم ، دنیا جہان سے بیزار وہاں
بیٹھا ہوا ہوتا ہے اس کو کسی اور چیز کی کیا ضرورت ہے۔یہ چیز میں اثر کرتی ہیں۔میں نے ۱۹۶۷ ء میں ڈنمارک میں یہی اعلان کیا کہ اَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ اور اس وقت تک
دس ہزار سے زیادہ غیر مسلم ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر نماز میں شریک ہو کر نماز پڑھ چکا ہے۔ہم
خوش ہیں کہ خدا کے وہ بندے جنہوں نے خدا کی معرفت حاصل نہیں کی لیکن ان کے دماغوں میں
خدائے واحد و یگانہ کا اندھیرا سا تخیل موجود ہے انہوں نے ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر خدا تعالیٰ کی
عبادت کی۔ان کو یہی کہا گیا تھا کہ اگر ایک خدا کی پرستش کرنا چاہتے ہو تو یہ دروازے تمہارے
او پر بند نہیں ہوں گے یہاں آ کر اپنے عقیدے کے مطابق جس طرح مرضی خدائے واحد و یگانہ کی
عبادت کرو۔شرک کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کرنی
ہے تو ان کے ساتھ کھڑے ہو کر کیوں نہ کر لیں۔وہ ساتھ کھڑے ہو گئے۔جس دن افتتاح تھا میں
نے افتتاح کے ساتھ ہی جمعہ پڑھایا۔اس دن تو یہ ہوا کہ تین سو غیر مسلم ہمارے ساتھ کھڑا ہو گیا۔انہوں نے ادھر اُدھر دیکھ کر عبادت کی۔جب رکوع میں گئے تو ان کو کچھ پتہ نہیں تھا انہوں نے

خطابات ناصر جلد دوم
۱۸۵
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
ادھر اُدھر دیکھا اور کہا اچھا اس طرح رکوع کرتے ہیں پھر وہ رکوع میں گئے۔پھر جب کھڑے
ہوئے تو پھر انہوں نے اِدھر اُدھر دیکھا اور کھڑے ہو گئے۔پھر جب سجدہ میں گئے تو وہ بھی ادھر
اُدھر دیکھ کر سجدہ میں گئے۔انہوں نے پوری نماز اس طرح پڑھی اور اسی طرح پڑھ رہے ہیں کیونکہ
ان
کو تو پتہ نہیں۔بہر حال وہ ساتھ شامل ہو گئے۔صرف اس اعلان پر جو قرآن کریم نے کہا ہے،
بڑا عظیم اعلان ہے صلح اور امن اور سلامتی کا اعلان کہ اَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ (الجن: ١٩) - قرآن
کہتا ہے کہ مسجد خدا کا گھر ہے خدائے واحد و یگانہ کی ایک خدا کی اگر کوئی پرستش کرنا چاہے تو خواہ وہ کسی
مذہب کسی خیال کسی عقیدہ کا ہو میرے گھر کے دروازے اس کے لئے کھولو۔مسجد کو خدا نے آ کر تو نہیں سنبھالنا
تھا وہ عظیم ہستی ہے وہ مادی چیز تو نہیں اس واسطے فتنہ وفساد کو دور کرنے کے لئے قرآن کریم نے اعلان کیا
کہ مسجد کا کسٹوڈین وہ ہے لَمَسْجِدٌ أَيْسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْمِ التَّوبة : ١٠٨)
مسجد کا کسٹوڈین اور اس کا متولی وہ ہے جو مسجد کی نیت سے خدا کا وہ گھر بناتا ہے۔کسی اور کو وہاں
آ کر فتنہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔قرآن کریم کو کوئی نہ مانے تو اس کی مرضی مگر قرآن کریم
نے فتنہ کا دروازہ بند کر دیا ہے قرآن کریم نے کہا کہ جس نے مسجد بنائی ہم اس کو مسجد ہی کہیں گے
یعنی اگر کوئی گروہ ایسا ہے کہ خدا کی نگاہ میں بھی اس کی مسجد قابل قبول نہیں تو قرآن کریم نے
علان کیا کہ تب بھی خدا اسے مسجد ہی کہے گا اور جو مجھ سے پیار کرنے والے ہیں وہ اسے مسجد ہی
کہیں گے۔باقی اگر کسی کی نیت میں فتور ہے تو میں آپ ہی سمجھ لوں گا اس کے ساتھ۔تمہیں اس سے
کوئی غرض نہیں ہے۔پس ایک تو یہ کہ مسجد بنانے والا اس کا متولی ہے۔یہ اعلان کیا ہے قرآن کریم
نے۔قرآن عظیم بڑی عظیم کتاب ہے۔شرط یہ ہے کہ ہم اس کو اپنے لئے مشعل راہ بنا ئیں۔چنانچہ میں
نے بتایا ہے کہ دس ہزار آدمی اب تک ہمارے ساتھ نماز پڑھ چکا ہے اور کوئی فتنہ نہیں کوئی فساد نہیں۔نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد، مسجد نبوی، دنیا کی مقدس ترین مساجد میں سے ایک ہے بلکہ کہنا چاہئے
کہ سب سے زیادہ مقدس ہے وہاں آپ نے نجران کے یونیٹیر ین(unitarian) یعنی
موحد عیسائیوں کو کہا کہ عبادت کا وقت ہے یہیں کرلو۔یہ بھی ایک روایت ہے کہ بعض صحابہ نے
وہاں نماز پڑھنے پر اعتراض کیا آپ نے فرمایا کہ تم کون ہوتے ہو اعتراض کرنے والے
یہیں پڑھیں گے ، اپنی عبادت یہیں کریں گے۔آپ کی سنت نے سارے مسئلے حل کر دیئے ہیں۔

خطابات ناصر جلد دوم
۱۸۶
دوسرے روز کا خطاب اار دسمبر ۱۹۷۶ء
ردے دو۔وہ 1
میں بتا یہ رہا ہوں کہ صد سالہ جوبلی میں آپ کی قربانی کو خدا نے قبول کیا اور گوٹن برگ کی
ایک خوبصورت مسجد اور مشن ہاؤس ہمیں پہلا پھل مل گیا۔بعض تصویر میں بھی چھپی ہیں اس دن
بہت سارے آدمیوں نے بیعت کی اور جماعت احمدیہ میں داخل ہوئے۔اچھے امیر آدمی بھی اور
اوسط درجے کے بھی۔ایک شخص کا ریسٹورنٹ ہے اور وہ بڑا امیر ہے۔ریسٹورنٹ چلانے والے،
کھانے کے ہوٹل چلانے والے آجکل بڑے امیر ہیں۔دنیا کھانا تو نہیں چھوڑ سکتی خواہ کتنی مہنگائی
ہو جائے۔چنانچہ اس نے بیعت کی اور میرے ہاتھ میں ایک کاغذ سا پکڑا دیا میں نے دیکھا تو وہ
نوٹ تھا حالانکہ اس وقت وہ بیعت کرتا ہے۔کمال یوسف صاحب ہمارے مبلغ ہیں میں نے ان کو
بلایا اور کہا کہ یہ اس کا چندہ ہے۔اس نے میرے ہاتھ میں پکڑایا ہے اس کو رسید لکھ کر دے
شخص ایک ہزار کرونا یعنی کئی ہزار روپیہ بیعت کرتے وقت مالی قربانی کر گیا۔اس سے پہلے اس
نے دوروپے نہیں دیئے ہوں گے قرآن کریم کی اشاعت میں۔یہ تبدیلی ہے جو آناً فاناً ، فوری طور
پر احمدیت کی برکت سے انسان کے اندر پیدا ہوتی ہے۔دولیڈ رٹائپ احمدی ہوئے انہوں نے کہا
کہ ہمارے علاقے میں ہمارا اتنا اثر ہے کہ ہم جا کر تبلیغ کریں گے اور جماعت احمدیہ کے ہاتھ میں
معقول تفسیر قرآنی ہے ( یہ ان کا بیان میں بتا رہا ہوں۔جو میرا بیان ہے وہ تو اور ہی ہے، اس سے
بھی بڑا ) اتنی معقول ہے یہ تفسیر کہ ایک نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کئی لاکھ یوگوسلا و جو یورپ کے
مختلف ملکوں میں پھیلے ہوئے ہیں ان میں سے ایک بھی اسلام سے باہر نہیں رہے گا لیکن ہماری
زبان میں ان تک یہ تفسیر پہنچانے کا انتظام کرو اور انشاءاللہ جلد ہو جائے گا۔صد سالہ جو بلی سے میں نے شروع کر دیا ہے۔اس کا خدا نے ہمیں پہلا پھل دیا۔اور میرا
خیال ہے کہ پہلا پر لیس بھی دو ایک مہینے کے اندر اندر ہمیں مل جائے گا۔امریکہ میں ایک منصوبہ
بنایا تھا ( حضور نے امریکن وفد کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ کے پاس آدھا وقت رہ گیا
ہے ) اب تین مہینے کے اندر اندر انہوں نے منصوبہ complete کرنا ہے۔وہاں پریس کے
سلسلہ میں بھی بڑی سہولتیں ہیں امریکہ میں بڑی آزادی ہے وہاں
صحیح معنی میں جمہوریت ہے کوئی
روک ٹوک نہیں۔وہاں ہمارا پر لیس ہو تو وہاں سے ساری دنیا میں لٹریچر بھجوایا جا سکتا ہے۔پھر کہتا ہیں ہیں۔پریس تو کتا بیں شائع کرنے کا آلہ ہے ان کے مکمل ہونے تک مزید رقمیں جمع

خطابات ناصر جلد دوم
۱۸۷
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
ہو جائیں گی۔میں یہ چاہتا ہوں کہ یہ جو تیاری کے سال ہیں اور غلبہ ء اسلام کی صدی کے استقبال کے
سال ہیں ان سالوں میں
کئی ملین نسخے قرآن کریم کے دنیا میں پھیل جائیں۔انشاء اللہ تعالیٰ ایسا ہی ہو
گا۔ہمارا کام ہے سوچنا، دعائیں کرنا، تدبیر کرنا کوشش کرنا اور یہ بھی دعا کرنا کہ کہیں نیت کا فتور نہ ہواور
پیہ دعا کرنا کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ، اللہ کے
فضل سے ہم خدا تعالیٰ سے سعی مشکور کی توفیق حاصل کریں گے اور ہمارے یہ منصوبے جو اسی کے
نام کو بلند کرنے کے لئے اور اس کی توحید کو قائم کرنے کے لئے ہیں ان میں وہ ہمیں کامیاب
کرے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔جماعت احمدیہ کے مختلف شعبے ہیں لیکن جو بڑا شعبہ ہے اس کو ہم صدر انجمن احمد یہ کہتے
ہیں۔جماعت احمد یہ جو ہے وہ کسی انجمن میں محصور اور محمد دو نہیں ہے: یہ مسئلہ آپ یا درکھیں۔اب
اس وقت میں اسے حل کر دوں۔صدر انجمن احمد یہ جماعت احمدیہ کا نام نہیں ہے۔خلیفہ وقت اور
جماعت مل کر جماعت احمدیہ ہے۔جس طرح کہ خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں اس کو قائم کیا ہے۔باقی جماعت کا انتظام ہے اس کے لئے صدر انجمن احمد یہ بھی ہے اس کے لئے تحریک جدید انجمن احمد یہ
بھی ہے اس کے لئے وقف جدید انجمن احمد یہ بھی ہے اس کے لئے ہماری باہر کی جماعتیں بھی ہیں۔یباًہر ملک میں جماعتیں یا تو رجسٹر ہو چکی ہیں یا ہو رہی ہیں کچھ وقت قانونی طور پر لگتا ہے بہر حال
رجسٹر ہو جائیں گی۔لیکن خلیفہ وقت ، جماعت“ یہ ایک ہستی ، ایک وجود، ایک چیز کا نام ہے اور
ساری انجمنیں ماتحت ہیں۔اس لئے خلیفہ وقت اور جماعت احمدیہ کے ماتحت ہے۔صدر انجمن احمد یہ
بھی ، تحریک جدید انجمن احمد یہ بھی اور دوسری انجمنیں اور جماعتیں بھی خواہ رجسٹرڈ ہوں یا
unregistered۔جماعت کو میں الخلافة بالمشورہ کہہ سکتا ہے۔جماعت کو دوسرا نام یہ
دیا جاسکتا ہے اللہ تعالیٰ نے جماعت کے سپرد یہ کام کیا ہے کہ وہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب
کرنے کی تدبیریں بنائے۔اس وقت تین نئی تدبیر میں چالو ہیں یعنی فضل عمرفاؤ نڈیشن اور نصرت جہاں
آگے بڑھو اور صد سالہ جوبلی منصوبہ اور عام نوعیت کی صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید انجمن احمدیہ،
وقف جدید انجمن احمد یہ اور بعض دوسری سکیمیں انصار اللہ وغیرہ ہیں یا باہر کی جماعتیں ہیں جو۔میں نے بتایا ہے کہ کچھ رجسٹر ڈ ہیں اور کچھ ہو رہی ہیں وغیرہ وغیرہ۔

خطابات ناصر جلد دوم
۱۸۸
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
صدر انجمن احمدیہ کے کارکن خدا کے فضل سے بڑے فدائی ہیں۔استثناء ہیں ، بعض میں
کمزوریاں ہیں اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔چند ایک منافق بھی ہیں اس سے بھی انکار نہیں کیا
جاسکتا ، یہ چیزیں ہمارے ساتھ لگی ہوئی ہیں، لیکن مجموعی لحاظ سے بڑے مخلص اور بڑے فدائی
کارکن ہیں۔ہم ان
کو جو ماہانہ گزارہ دیتے ہیں وہ عام حالات میں ، آجکل کے مہنگائی کے حالات
میں بہت تھوڑا ہے تاہم جتنا ہم سے ہوسکتا ہے وہ ہم کرتے ہیں۔یہ بات میں آج اس لئے بتانے
لگا ہوں کہ بعض منافق کہہ دیتے ہیں باہر والوں کو کہ جی بڑی تنگی ہے بڑی مشکل ہے وغیرہ۔میں
نے بتایا ہے کہ جو خلصین ہیں میں ان کے متعلق بات کر رہا ہوں کہ وہ بڑے پیار سے کام کر رہے
ہیں۔وہ خدا کی راہ میں قربانی دے رہے ہیں اور ہم خدا کی رضا کے لئے جتنا ہم سے بس پڑتا ہے
ان کا خیال رکھتے ہیں۔مثلاً سالانہ ضرورت کی آدھی گندم ان کو مفت دی جاتی ہے اس طرح ہم
ان کو آزاد کر دیتے ہیں کہ وہ بھو کے نہیں رہیں گے۔مالی لحاظ سے وہ اور تکلیفیں برداشت کر لیں
گے لیکن گندم کے لحاظ سے ان کو تکلیف نہیں ہوگی روٹی جو ہمارے پاکستان میں زمیندار علاقے کی
اکثریت کا کھانا ہے انہیں ملتی رہے گی زمیندار علاقے کا کھانا صرف روٹی ہے چٹنی کے ساتھ ، میں
نے اکثر شکار پر جاتے ہوئے خود دیکھا ہے میری عادت ہے کہ میں جا کر بن بلائے کا مہمان بن
کر ایک لقمہ لے لیا کرتا ہوں چنانچہ میرا مشاہدہ ہے کہ یہی ان کا کھانا ہے۔تو اتنا اللہ کے فضل سے
ان کومل جاتا ہے۔پھر سردیوں میں کپڑوں کا خرچ اور کچھ اور خرچ ہوتے ہیں۔چنانچہ سا را ملا کر
ان کا مجموعی طور پر عملے کا جو سالانہ بجٹ ہے اس کا تمہیں فی صد ہم ان کو دوسری مدوں میں دیتے
ہیں۔گویا جس کا ماہانہ گزارہ سو روپے ہے وہ عملاً ایک سو تیس روپے بن جاتا ہے اور یہ تقسیم عقل
کے مطابق ہے۔تنخواہ یا گزارے کے نام سے جو ماہانہ رقوم ملتی ہیں وہ تو جس کے پانچ بچے ہیں
اس کو بھی اتنی ہی ملے گی۔کہ جی یہ میٹرک پاس ہے یہ اس کا گریڈ ہے اس لئے وہ اسے ملے گا اور
جو بیچارہ دس بچوں کا باپ بن گیا، خدا کے فضل سے اس کی بیوی نے بڑی جلدی جلدی دو دو بچے
پیدا کئے اس کو بھی وہی ملے گا کیونکہ گریڈ یہی ہے لیکن یہ جو ہم زائد رقم دیتے ہیں مثلاً موسم سرما کا
الا ونس پچاس روپے فی کس ہے یہ اگر کسی کے دو بچے اور دو وہ میاں بیوی ہیں تو ان کو دوسوروپے
ملا اور اسی گریڈ کا دوسرا آدمی اگر دس افراد خاندان پر مشتمل ہے تو اس کو دوسو کی بجائے پانچ سوملا۔

خطابات ناصر جلد دوم
۱۸۹
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
اسی طرح گندم ہے ساڑھے چار من فی کس سالانہ کے حساب سے ہم آدھی گندم مفت دیتے ہیں
جس کے تھوڑے کھانے والے ہیں ان
کو تھوڑی گندم ملتی ہے لیکن ان کی آدھی ضرورت ہم نے
پوری کر دی اور باقی کے لئے انہیں کہا کہ قرض لے لو اور سٹور کر لو جس کے چار افراد ہیں یعنی دو
بچے اور دو خود ماں باپ اس کو نو من مفت اور جس کے دس افراد ہیں اس کو ساڑھے بائیس من گندم
مفت دی جاتی ہے اور اس طرح عقل اور اسلامی تعلیم نے جو ایک اصول بتایا ہے اس کے مطابق
ہم دیتے ہیں۔دوسری تنخواہیں دنیا کے اصول کے مطابق دینی پڑتی ہیں۔مجبوری ہے۔جب
اسلام ساری دنیا میں غالب آ جائے گا تو انسان کو بڑی سہولت ہو جائے گی۔صدرانجمن احمدیہ کا یہ کام ہے ، میں نے بتایا ہے اب آپ ذہن میں فرق رکھیں کہ میں
جماعت احمد یہ کہوں گا تو اور مطلب ہوگا، صدرانجمن کہوں گا تو اور مطلب ہوگا صدرانجمن احمدیہ کا
یہ کام ہے کہ وہ پاکستان میں کتب وغیرہ کی اشاعت کرے۔ہمیں کتابیں دو، ضرورتوں کے لئے
چاہئیں ایک تو جس کو ہم اسلام سمجھتے ہیں اور جس کو ہم نے صداقت پایا ہے اس کی تبلیغ کے لئے۔یہ
تو نہیں ہے کہ جو دوسرے فرقے سمجھتے ہیں ہم نے اس کی تبلیغ کرنی ہے، ہم نے ان کی تبلیغ نہیں کرنی
لیکن وہ بڑی خوشی سے اپنی تبلیغ کریں۔ہمارے دل میں تو ایک لحظہ کے لئے بھی یہ خیال پیدا نہیں
ہوتا کہ وہ کیوں تبلیغ کرتے ہیں۔ہم تو ہر لحظہ خیال کرتے ہیں کہ وہ تبلیغ کریں تاکہ پتہ تو لگے کہ حق
اور صداقت کدھر ہے اور صحیح اور غلط چیزیں ملا کر معجون مرکب کہاں بنا ہوا ہے۔بہر حال میں احمدی
ہوں میں سمجھتا ہوں کہ احمدیت کچی ہے۔اس پر نہ کسی کو غصہ آنا چاہئے اور نہ کسی کو کوئی رنج پہنچنا
چاہئے ، اگر ایک بریلوی ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ میں سچا ہوں ہمیں بالکل غصہ نہیں آتا کبھی خیال بھی
نہیں آتا۔ٹھیک ہے تم جس کو سچائی سمجھتے ہو جب تک اسے سچائی سمجھتے ہو اس کی پابندی کرو۔کالج
کے زمانے میں جب میں پرنسپل تھا تو ایک دفعہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئے اور انہوں
نے غیر احمدی لڑکوں کو کہا کہ میں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ تم احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھو اور اگر کوئی تمہیں
مجبور کرے تو میرے پاس آؤ میں ان کی خبر لوں گا جو منتظمین بنے ہوئے ہیں۔میں تمہیں یہ یہ کہتا
ہوں ( دیکھیں خدا کے بندے کس طرح بات کرتے ہیں ) میں تمہیں یہ کہتا ہوں کہ جب تک تم نماز
با جماعت کو فرض سمجھتے ہو اور تمہارا یہ عقیدہ ہے تو تم اپنا نماز با جماعت کا فریضہ ادا کرو۔یہ میری

خطابات ناصر جلد دوم
۱۹۰
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
نصیحت ہے تمہیں اپنا امام بناؤ ، اپنے میں سے کسی کو آگے کر دو اور اس کے پیچھے نماز پڑھو لیکن میں
کہتا ہوں کہ نماز پڑھو اور میں اس لئے نہیں کہتا نماز پڑھو کہ میں کہتا ہوں
نماز پڑھو بلکہ اس لئے کہتا
ہوں کہ تم کہتے ہو کہ تم پر نماز فرض ہے۔اس واسطے میں تمہیں یہ کہتا ہوں کہ جو تم سمجھتے ہو کہ تم پر فرض
ہے اسے ادا کرو۔بہر حال ہمیں یہاں کے لئے سہولت پیدا ہونی چاہئے۔انشاء اللہ ہم اس کے
لئے کوشش کریں گے۔اس جلسے نے تو پیدا نہیں کرنی۔میں نے آپ کو ایک ضرورت بتائی ہے
آپ دعا کریں کہ یہ سہولت پیدا ہو جائے۔پس ایک تو ہم نے اپنے عقائد کی تبلیغ کرنی ہے اور اس
میں چھپانے والی کوئی بات نہیں۔ہمارے دستور نے ساری دنیا میں اعلان کیا کہ ہر شخص کو اپنے
عقیدے کی تبلیغ کرنے کی اجازت ہے۔پاکستان کے دستور اساسی کا یہ جو جھنڈا ہے اس جھنڈے
کو اپنے ہاتھ میں پکڑ کر ہم اپنے عقائد کی تبلیغ کرتے ہیں۔تم اگر قا نو نا بند کر دو گے تو اللہ تعالیٰ کوئی
اور سامان پیدا کر دے گا مگر آج نہیں تم روک سکتے۔دوسری ضرورت یہ ہے کہ ہمارے اپنے بچے پیدا ہوئے ہیں اور جوان ہوئے ہیں ہم نے
ان کی تربیت کرنی ہے ہم نے انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھانی ہیں ہم
نے ان کے دلوں میں اس نور کے پیدا کرنے کی کوشش کرنی ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے
محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہمارے دلوں میں پیدا کیا ہے ہم نے ان
کو بتانا ہے کہ قرآن عظیم
کتنی عظیم کتاب ہے کہ دنیا کا کوئی محقق اور کوئی عالم ہمارے سامنے آکر اسلام کے خلاف بات
نہیں کر سکتا اور نہ صرف یہ کہ ہم نے ان کا اسلام پر حملہ رد کرنا ہے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
یہ بشارت دی گئی کہ اللہ تعالیٰ آپ کی جماعت کو اس قدر قابلیت دے گا کہ نہ صرف یہ کہ اسلام پر جو
حملے ہوں گے وہ ان کا دفاع کر سکیں گے بلکہ علمی میدانوں میں اور عقل کے میدانوں میں وہ
دوسروں کے خیالات پر جارحانہ حملے کریں گے اور ان کے خیالات اور ان کے عقائد اور ان
کی تحقیق کا بودا پن اور غلطیاں ان پر ظاہر کریں گے۔میں سارا عرصہ یہی کام کرتا آیا ہوں۔عقل عقل لئے پھرتے تھے کل بتاؤں گا کہ عقل کے متعلق ہمیں اسلام نے کیا بتایا ہے۔بہر حال
ہمارے بچوں کو ہمارے عقائد کا علم ہونا چاہئے ان سے زبردستی اپنے عقائد چھپائے نہیں جاسکتے۔یہ ہمارا حق ہے اور یہ ہمیں ملنا چاہئے تو جیسا کہ میں کل صبح بھی بتا چکا ہوں۔ایک ہی در ہے

خطابات ناصر جلد دوم
۱۹۱
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
جہاں جا کر ہم ما نگتے ہیں۔پس جب میں کہتا ہوں کہ ملنا چاہئے تو میں کہتا ہوں کہ میں اور آ
ہم سب خدا کے دروازے کو کھٹکھٹائیں اور اسے کہیں کہ اے خدا ایسے حالات پیدا کر کہ جوحق
تو نے ہمارا قائم کیا ہے ہمارا وہ حق ہمیں ملنا شروع ہو جائے اور وہ سب قدرتوں کا مالک ہے وہ
اس طرح کرے گا۔انشاء اللہ۔ادارۃ المصنفین بھی ایک شعبہ ہے جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کتب شائع
کرنے کے لئے قائم کیا تھا۔تفسیر صغیر انہی کے ذریعے شائع ہوئی تھی اور تفسیر کبیر بھی۔وہ کہتے ہیں
کہ تفسیر کبیر کی پانچویں جلد جو سورۃ یونس تا کہف تک کے حصے پر مشتمل ہے زیر طبع ہے اسی طرح
تفسیر صغیر کا نیا ایڈیشن بھی زیر طبع ہے۔بہت سے دوست شکوہ کرتے ہیں کہ وہ ہل نہیں رہی اب
انشاء اللہ چھپ جائے گی۔اس جلسے سے پہلے میری خلافت کے زمانہ میں دس جلسے ہوئے ہیں ان
دس جلسوں کی افتتاحی تقاریر کے کچھ حصے مختلف موضوعات سے تعلق رکھنے والے ہیں اور کچھ دعائیہ
ہیں۔دعائیہ حصے اردو میں چھپ چکے ہیں۔وہ آپ اپنے پاس رکھیں وہ قرآن کریم سے لی ہوئی
دعائیں ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سے لی ہوئی دعائیں ہیں۔بڑے کام کی
دعائیں ہیں۔اُن الفاظ میں بھی کیا کریں اور اپنے الفاظ میں بھی دعائیں کیا کریں۔بہر حال وہ
کتاب اس وقت موجود ہے۔شبہات وغیرہ کے روڈ پر قاضی محمد نذیر صاحب نے ایک کتاب ”ازالہ شبہات لکھی ہے وہ چھپ
چکی ہے۔تحریک احمدیت اور ختم نبوت نامی کوئی کتاب ہمارے خلاف چھپی تھی اس کا جواب چھپ چکا
ہے۔قریش محمد اسداللہ صاحب کا شمیری کی کتاب ”امام مہدی کا ظہور چھپ چکی ہے۔”نشانِ آسانی“
اور دیگر رسالے چھپتے رہتے ہیں۔ادارۃ المصنفین کی طرف سے بخاری شریف کی پندرہویں جلد،
پندرہواں پاره نیز ” خلافت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ چھپ گئی ہیں۔گیانی عباداللہ صاحب
کی کتاب "غلبہ اسلام اور سکھ مت ہے۔اسی طرح ماہنامے ہیں رسالہ الفرقان ہے، ماہنامہ انصاراللہ
ہے، ماہنامہ خالد ہے، ماہنامہ تحیر الاذہان ہے، ماہانہ مصباح ہے، ماہانہ
تحر یک جدید ہے پھر روز نامہ الفضل
ہے۔وکالت تبشیر نے مختلف جگہوں پر مختلف زبانوں میں جو کتب شائع کی ہیں ان میں دعوۃ الا میر کا
عربی ترجمہ شائع ہو چکا ہے "Life of Mohammad" عبدالسلام صاحب میڈسن کی طرف

خطابات ناصر جلد دوم
۱۹۲
دوسرے روز کا خطاب اار دسمبر ۱۹۷۶ء
سے ڈینش زبان میں شائع ہو چکی ہے سیرۃ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ترکی زبان میں شائع
ہو چکی ہے ”کتاب الحج بزبان جرمن شائع ہو چکی ہے۔ڈاکٹر عبدالہادی کیوسی ایک اٹیلین احمدی
ہوئے تھے بڑے مخلص، بڑے فدائی ، بڑے عالم اور بڑے محقق تھے انہوں نے یہ کتاب لکھی ہے
وہ احمدیت قبول کرنے کے بعد چند سال کے بعد ہی فوت ہو گئے انہوں نے اسپرانٹو زبان میں
قرآن کریم کا ترجمہ بھی کیا تھا۔ذکر حبیب چھپ چکی ہے۔میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں“
سپینش زبان میں چھپ چکی ہے ”من الرحمن انگریزی زبان میں زیر طبع ہے اور چھپنے والی ہے۔سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب انگریزی اور احمدیت کا پیغام انگریزی دوسری
بار شائع ہو رہی ہیں۔”ہماری تعلیم ، سپینش زبان میں زیر طبع ہے دیا چہ تفسیر القرآن، جو بڑی
زبر دست کتاب ہے اس کا عربی ترجمہ تیار ہو رہا ہے اور عنقریب چھپ جائے گا۔وقف جدید نے
تربیت کے لئے بہت سی کتب شائع کی ہیں ان کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے۔اس کے بعد میں تعلیم القرآن کی طرف آتا ہوں تعلیم القرآن جو وقف عارضی کے ماتحت
ایک تربیتی پروگرام ہے اس طرف جماعت کو زیادہ توجہ دینی چاہئے۔توجہ تو جماعت دے رہی ہے
لیکن اس سے زیادہ توجہ دیں۔بڑی برکتیں ہیں اس کے اندر۔فضل عمر درس القرآن ایک کلاس
ہوتی ہے۔یہ کلاس اس سال ۳۱ جولائی سے تین ہفتے کے لئے تھی اس میں تین سو پینتیس طلباء،
ہمارے بچے اور پانچ سو بیاسی طالبات ، ہماری بچیاں شامل ہوئیں نوسوستر طلباء وطالبات کا امتحان
لیا گیا۔یہ خدا کا فضل ہے کہ ایک سو اکتیس بی اے یا اس سے زیادہ تعلیم کے طلباء وطالبات تھے لیکن
اس میں سے سو سے زیادہ بچیاں تھیں۔اس طرح ایک تو انہوں نے پڑھ پڑھ کر ہمارے لئے مسئلہ
پیدا کر دیا کیونکہ عمر بڑی ہو جاتی ہے پھر بر نہیں ملتا۔کئی دفعہ اتنی زیادہ عمر ہو جاتی ہے کہ میں کہتا ہوں
کہ یہ تو کوئی خدائی تدبیر ہی ہو سکتی ہے جس نے کسی نوجوان کو شادی نہیں کرنے دی جب تک کہ
وہ بتیس سال کا نہیں ہو گیا۔میں کہاں سے بہتیں بتیس سال کے جوان ڈھونڈوں تمہاری
اٹھائیس اٹھائیس سال کی بچیوں کے لئے۔پس بے شک پڑھائیں لیکن وقت پر شادیاں کر دیا کریں۔وقت سے مراد ہے جوانی کی ابتداء۔بچیاں عام طور پر امتحان میں بھی بچوں کی نسبت زیادہ نمبر لے
جاتی ہیں۔ایک لحاظ سے تو اچھا ہے کہ اپنی اولاد کی زیادہ بہتر تربیت کر سکیں گی لیکن دوسری طرف

خطابات ناصر جلد دوم
۱۹۳
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
مجھے اور آپ کو جو اس مردانہ جلسہ گاہ میں بیٹھے ہیں غیرت بھی آنی چاہئے نا کہ لڑکیاں لڑکوں سے
آگے نکل گئیں۔تحریک جدید کی طرف سے انتیس ممالک میں مرکزی مبلغین کام کر رہے ہیں لیکن اسرائیل
ان کے ساتھ تعلق نہیں رکھتا بلکہ وہاں کی علیحدہ احمدی جماعت ہے جس طرح کہ وہاں پر دوسرے
مسلمان ہیں ہم چند ہزار ہیں اور دوسرے مسلمان چند لاکھ ہیں چنانچہ ہم پر اعتراض ان چند لاکھ
کے سروں سے پھسلتا پھسلتا ہی ہم تک پہنچے گا نا۔یہ جو انتیس ممالک ہیں جہاں ہمارے مرکزی مبلغ
کام کر رہے ہیں ان میں نو سو پینتیس مشنز ہیں یعنی نو سو پینتیس ہیڈ کوارٹر ہیں جہاں سے تبلیغ اسلام
واحمدیت ہو رہی ہے۔امسال اٹھارہ نئے مشن کھلے ہیں چودہ غانا میں تین امریکہ اور ایک نجی
میں۔اس کے علاوہ اکیس ایسے ممالک ہیں جن کے متعلق تحریک جدید کو پتہ ہے کہ وہاں جماعتیں
قائم ہیں اور منظم جماعتیں ہیں لیکن ابھی ہم وہاں مشنری نہیں بھجوا سکے۔اس کے علاوہ قریباً ہر ملک
میں ہماری جماعتیں ہیں کہیں چھوٹی ہیں کہیں بڑی ، کئی جگہ اتفاقاہی احمدیوں کا پتہ لگتا ہے مثلاً
سوڈان میں بعض خاندانوں کا پتہ لگا۔وہ اتنے مخلص ہیں کہ ان کا ایک بھائی ملا ( ان کا باپ مر چکا
ہے ) اور اس نے کہا کہ ہم بھائی اور بہنوں کے دلوں میں تو احمدیت کو اس قدر گا ڑا ہے ہمارے
باپ نے کہ ہم دنیا کی ہر چیز کو چھوڑ سکتے ہیں مگر احمدیت کو نہیں چھوڑ سکتے لیکن ہمارا مرکز سے تعلق
نہیں۔وہ افسوس کر رہے تھے کہ ہمیں پتہ ہی نہیں کہ جماعت کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی ہے۔بہر حال دنیا کے ہر حصے میں جماعتیں ہیں لیکن جہاں ہمارے مرکزی مشن کا م کر رہے ہیں ان
ممالک کی تعداد انتیس ہے اور کسی ایک ملک کے کسی ایک مشن میں بھی تالا نہیں پڑا اور ان ممالک
کے مشنز کی کل تعداد نو سو پینتیس ہے۔( نعرہ ہائے تکبیر )
سال رواں میں جو مساجد بیرون ملک بنی ہیں ان میں امریکہ میں ایک مسجد ، اور جیسا کہ
میں نے ابھی ذکر کیا ہے انگلینڈ کے ذریعہ صد سالہ جوبلی کے ماتحت گوٹن برگ میں ایک مسجد بنی
ہے اور سیلون میں ایک مسجد اور غانا میں چھ مساجد بنی ہیں اور میرا خیال ہے کہ چند درجن مساجد
زیر تعمیر ہیں جن کے متعلق انشاء اللہ اللہ خیر رکھے آپ اگلے سال خوشخبریاں سنیں گے۔قرآن کریم کے تراجم ! کچھ تراجم تو میں نے پچھلے سال بھی بتایا تھا کہ ہو چکے ہیں مثلاً

·

آج 10 میں سے 10 باقی