سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 18
خطابات ناصر جلد دوم
۱۹۴
دوسرے روز کا خطاب اار دسمبر ۱۹۷۶ء
انگریزی کا ، ڈینش کا، ڈچ کا ، سواحیلی کا ، اسپرانٹو کا ، یوگنڈا کا اور یوروبا کا ترجمہ۔اور انڈونیشین
میں دس سپاروں کا ترجمہ ہو چکا ہے اور وہ اتنا اچھا ہے کہ انڈونیشین وفد مجھے ملا تو اس نے بتایا کہ
ایک شخص وہ پڑھنے کے لئے لے گیا اور اب واپس نہیں کر رہا ، کہتا تھا کہ یہ میرے پاس بیچ دو۔انہوں نے کہا کہ تم نے لینا ہی ہے
اتنا تمہیں پسند آیا ہے تو پھر قیمت کیا لینی ہے۔رکھو تم۔اور سب کا
یہی حال ہے۔اٹیلین، فرانسیسی ترجمہ میں پتہ نہیں کیوں روک ہو گئی ہے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس
کی روک کو دور کرے۔کیونکہ ہمیں بڑی ضرورت ہے۔افریقہ کے فرانسیسی بولنے والے ممالک
میں احمدیت میں بڑی دلچسپی پیدا ہو رہی ہے اور وہاں جماعتیں قائم ہورہی ہیں باوجود اس کے کہ
ہم ان کو قرآن کریم کا ترجمہ ابھی تک نہیں دے سکے۔ابھی چند ہفتے کی بات ہے کہ ہمارے ایک
نائیجیریا کے مبلغ نائیجر میں گئے ، وہاں جماعت قائم ہوئی اور انہوں نے ایک جگہ مسجد بنا کر
دی۔بالغ افراد کی ایک جماعت بن گئی ہے اور بہت سے اور آدمی بیعت کے لئے تیار ہیں لیکن
اگر ہم ان کو فرانسیسی زبان میں ترجمہ دے دیں اور ان کو پتہ لگے کہ قرآن کریم کی کس شان کی
تفسیر اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب روحانی فرزند مہدی معہود کو سکھائی ہے
تو لوگ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں کھنچے آئیں گے۔نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم ۱۹۷۰ء میں شروع ہو ئی تھی۔اس سے پہلے تحریک جدید
ہائرسیکنڈری سکول تیرہ، مدل دس، پرائمری اکاون، عربی سکول ایک اور ایک مشنری ٹرینینگ کاری
چلا رہی تھی۔ممکن ہے ان میں سے کچھ بعد میں بھی بنے ہوں۔نصرت جہاں کے ماتحت پچھلے چند
سال میں ،۱۹۷۰ء کے بعد ، سولہ ہائر سیکنڈری سکول اور بن گئے۔اس کا نتیجہ یہ ہے ویسٹ افریقن
ممالک میں اس وقت ہمارے انتیس چھوٹے کالج کام کر رہے ہیں یہ انٹر میڈیٹ کالج کے معیار
کے ہیں۔انتیس کالج بڑی تعداد ہے اور میں نے بتایا ہے کہ یہ وہ ہائر سیکنڈری سکول ہیں جو بڑے
مقبول ہیں اور جن پر ان کے قوانین بھی نہیں چلتے بلکہ استثناء کر دیا گیا ہے اور یہ وہ سکول ہیں کہ ان
میں سے بعض میں ہر سال جتنے لڑکے آخری امتحان دے کر سرٹیفیکیٹ لے کر جاتے ہیں وہ سارے
کے سارے لڑکے بیعت فارم پر کر کے جاتے ہیں ، عیسائی بچے اور دوسرے بھی اور اس طرح
،
خدا تعالیٰ نے ان کے لئے ہدایت کا سامان پیدا کیا ہے۔انتیس سکولوں کو چلانا کوئی معمولی کام نہیں
خطابات ناصر جلد دوم
۱۹۵
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
انٹرمیڈیٹ کالج کے سٹائل کے انتیس سکول۔اور میں نے بتایا ہے کہ یہ سکول اور دوسرے سب
ملا کر آٹھ کم سو سکول ہیں جو تحریک جدید اور نصرت جہاں کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔اسی طرح تحریک جدید کے ماتحت نصرت جہاں سے پہلے صرف تین ہسپتال کام کر رہے تھے
دونائیجیریا میں اور ایک گیمبیا میں اور اس وقت نصرت جہاں کے ماتحت سولہ نئے ہسپتال کام
کر رہے ہیں۔۱۹۷۰ ء سے لے کر اب تک خدا تعالیٰ نے نصرت جہاں کو ان کے قائم کرنے کی
توفیق دی۔یہ ایک نئی سکیم ہے جس کی طرف خدا تعالیٰ نے اپنے منشا کے مطابق مجھے افریقہ کے
دورے میں توجہ دلائی تھی اور حکم ملا تھا کہ یہ کرو۔اس میں خدا نے اتنی برکت ڈالی ہے کہ اس
تھوڑے سے عرصے میں سولہ ہسپتال ہم نے وہاں قائم کر دیئے ہیں اور انہیں ڈاکٹر وہاں کام کر
رہے ہیں اور وہ بے حد مقبول ہیں۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا شفاء دینا اللہ کا کام ہے شفا دینا انسان
کا کام نہیں۔دوسری ہر چیز بازار سے مل سکتی ہے مگر منڈیوں سے شفا نہیں ملتی۔شکر ہے الحمد للہ کہ
نہیں ملتی ورنہ خدا کی طرف کوئی توجہ ہی نہ کرتا۔اب تو کرنی پڑتی ہے۔پس شفا خدا نے اپنے ہاتھ
میں رکھی ہے اور وہ ہمارے ڈاکٹروں کے ذریعہ شفا دیتا ہے۔چنانچہ ایسے آپریشن جن کے متعلق
ملک کے سارے یورپین ڈاکٹروں کا متفقہ فیصلہ تھا کہ یہ آپریشن ہو ہی نہیں سکتا اگر کیا تو مریض
مرجائے گا ہمارے ڈاکٹر نے کہا کہ چھوڑ و مجھے کرنے دو حکومت نے اس کو اجازت دے دی اس
نے اپریشن کیا اور وہ اچھا ہو گیا۔اب یہ چیز زمین سے تو نہیں خریدی جاسکتی یہ تو آسمان سے نازل
ہوتی ہے۔بہر حال خدا کا فضل ہے کہ اس وقت انہیں ہسپتال ویسٹ افریقن ممالک میں کام کر
رہے ہیں۔اب میں نے مبلغین کو کہا ہے کہ مشرقی افریقہ میں بھی ان کاموں کی طرف توجہ کریں۔وقف جدید خدا کے فضل سے اچھا کام کر رہی ہے ان کی کتابیں بھی اور معلم بھی بہت اچھے
ہیں۔میں نے سوچا اور میرا خیال ہے کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وقف جدید کو اس
لئے جاری کیا تھا کہ نئے بچے پیدا ہو رہے ہیں اور جوان ہو رہے ہیں ان کی تربیت ہونی چاہئے
نئے احمدی ہورہے ہیں ان کی تربیت ہونی چاہئے چنانچہ وقف جدید اس لئے شروع کی کہ بحیثیت
مجموعی جماعت کا دینی معیار گرنے نہ پائے۔پس جوکم از کم معیار ہے اس پر قائم رکھنا وقف جدید کا
کام ہے محکمہ والے معلمین کو سمجھا دیں کہ اس کو اپنے سامنے رکھو۔جو معیار پہلوں نے قائم کیا ہے
خطابات ناصر جلد دوم
۱۹۶
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
اس سے گر کر تو ہم ترقی نہیں کر سکتے۔ہم اس سے آگے بڑھیں گے ، ہمارا ہر قدم پہلے قدم سے
آگے جاتا ہے اور اس میدان میں بھی انشاء اللہ آگے جائے گا اور جس طرح مکان کی بنیاد رکھی
جاتی ہے اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذریعہ ایک مضبوط
بنیاد بنادی ہے۔وقف جدید غیر مسلموں میں بھی تبلیغ کر رہی ہے اور بڑی کامیاب تبلیغ ہے۔پاکستان میں
اس وقت بھی بہت سی ایسی pockets ہیں ایسے علاقے اور خطے ہیں جہاں غیر مسلم آباد
ہیں۔ان غیر مسلموں میں آگے پھر دنیوی لحاظ سے بڑے بڑے امیر بھی ہیں اور بڑے غریب
بھی۔غریبوں
کو اٹھانا جماعت احمدیہ کا فرض قرار دیا گیا ہے۔میرا یہ مطلب نہیں کہ اگر کوئی امیر خدا تعالیٰ
کے فضلوں کو حاصل کرنا چاہے تو ہم اس کے رستے میں روک بنیں گے اور مزاحم بنیں گے بلکہ وہ بڑی
خوشی سے خدا کے فضلوں کو حاصل کرے لیکن ہمارا مذہب یہ ہے کہ جو غریب ہے رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا
حَسَنَةٌ وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرۃ:۲۰۲) کی دعا کے مطابق اسے
دین و دنیا کی حسنات ملیں اور اللہ تعالیٰ کے قہر کے طمانچے سے اسے محفوظ کیا جائے۔چنانچہ یہ جو ہندو
علاقے ہیں جہاں وقف جدید کام کر رہی ہے ان میں سینکڑوں کی تعداد میں غیر مسلم ہندو مسلمان ہو چکے
ہیں اور ان علاقوں کے غیر مسلموں میں سے مسلمان ہونے والے ستر افراد اس جلسہ میں شامل ہیں (اس
موقع پر فضا نعرہ ہائے تکبیر اور اسلامی عظمت کے دوسرے نعروں سے گونج اٹھی ) یہ جو غریب غیر مسلم ہیں
ان
پر تو اسلامی تعلیم کا پہلا اصول ہی بڑا کارگر ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان انسان میں کوئی فرق نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے کہلوا دیا کہ قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ (الكهف : ١) کم
میرے اور تمہارے درمیان بشر ہونے کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو یہ
کہیں کہ میرے اور تمہارے درمیان بشر ہونے کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں مگر کتنے ہیں جو یہ سمجھیں
کہ ہاں ہمارے اور تمہارے درمیان بھی بشر ہونے کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں۔کمزور ، لا چار،
ہر لحاظ سے مادی آلائشوں میں گھرا ہوا اور دلدل میں پھنسا ہوا انسان اپنے آپ کو خدا سمجھنے لگ
جاتا ہے۔خدا تعالیٰ ان شیطانی حملوں سے ہمیں محفوظ رکھے۔غرض ان لوگوں کو اسلام نے گلے
سے لگایا۔ہم ہیں آج اسلام کے ہیرو، ہم ہیں اسلام کے علمبردار اسلام کو ان تک پہنچانے
خطابات ناصر جلد دوم
۱۹۷
دوسرے روز کا خطاب اار دسمبر ۱۹۷۶ء
والے۔ہم نے ان کو گلے سے لگایا۔وہ اسلام لے آئے۔اس کے بعد دوسرا مرحلہ ہے کہ ٹھیک
ہے بڑا اچھا مذہب معلوم ہوتا ہے لیکن ہمیں یہ سکھاؤ۔چنانچہ پھر انہوں نے نماز سیکھی (حضور کے
دریافت فرمانے پر ایک دوست نے بتایا کہ ہندوؤں میں سے مسلمان ہو نے والے ان
دوستوں میں سے قریباً سب کو نماز آتی ہے ) یہ ہمارے بھائی ہیں جیسی ہم زندگی گزاریں گے ویسی
ہی یہ زندگی گزاریں گے۔پھر وقف جدید کے ذریعے سے بہت سا مفت علاج بھی کیا جاتا ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن ! یہ میری خلافت کی سب سے پہلی تحریک ہے ۱۹۶۵ء میں کی تھی۔ان کا
ایک پروگرام تھا ( میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گا ) اس پروگرام کے ماتحت ایک لائبریری کی
عمارت بنی ہے آپ لوگوں نے دیکھا ہے بڑی اچھی عمارت ہے۔جب یہ بنی تھی تو فضل عمر
فاؤنڈیشن کے جو کرتا دھرتا ہیں ان کا خیال تھا کہ ہم نے لائبریری کے لئے بہت بڑی عمارت
بنادی مگر اب دنیا کہہ رہی ہے کہ بہت چھوٹی عمارت ہے اس کو بڑھاؤ۔یہ چیز تو ہمارے ساتھ لگی
ہوئی ہے ہم خوش ہیں کہ عمارت چھوٹی ہو گئی ویسے تو ساری دنیا کی کتا بیں ہمارے پاس ہونی
چاہئیں اور اس کے لئے تو اگر سارار بوہ لائبریری بنے تب جا کر اس میں سمائیں گی یا پھر اوپر کو نکلنا
پڑے گا جیسے کہ امریکہ کے اس دورے میں ایک احمدی نے نیو یارک میں دعوت کی تو جس ہوٹل میں
دعوت تھی وہ ایک سو ساتویں منزل پر تھا اور ایک اور جگہ شاید پندرہ سوفٹ اونچا مینارہ تھا اور اس کے
اوپر انہوں نے ریسٹورنٹ بنایا ہوا تھا۔وہ تو جسمانی غذا کے جو عارضی سامان ہیں ان کے لئے ہے
اور لائبریریاں تو پھر ہمیں سب سے اونچی لے جانی پڑیں۔ربوہ میں اونچی عمارت انشاء اللہ تعالی
جماعت احمدیہ کی لائبریری کی ہوگی۔اور انشاء اللہ تعالیٰ ہمارے مرکز میں یہ سب سے اونچی
لائبریری ہماری زندگی کی اگلی صدی کے اندر جو کہ غلبہ ء اسلام کی صدی ہے بن جائے گی۔ایک بڑا گیسٹ ہاؤس بھی انہوں نے بنا کر دیا ہے۔اس کے علاوہ کچھ کتب ان کی طرف
سے شائع ہوئی ہیں۔فضل عمر فاؤنڈیشن کے مقاصد میں سے ایک بڑا اہم مقصد ہے لیکن اس کی
طرف ابھی ہمارے اہل قلم حضرات نے پوری توجہ نہیں دی اور وہ ہے دینی علمی تصانیف۔علم کا اتنا
خزانہ قرآن کریم میں بھرا ہوا ہے کہ ہزاروں آدمی بھی قلم اٹھائیں اور لکھنا چاہیں تو مقالوں کے
عنوان بڑھ جائیں گے اور لکھنے والوں کی تعداد ختم ہو جائے گی۔کچھ دوستوں نے فضل عمر فاؤنڈیشن
خطابات ناصر جلد دوم
۱۹۸
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
کی وساطت سے تعلیمی وظائف بھی دیئے ہیں۔اب میں اس موضوع کی طرف آ گیا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا فضل، جو دولت ہمیں آسمانوں سے
دیتا ہے اس کا ذکر کیا جائے یا نہ کیا جائے تو میں نے کہا ہے کہ اس دعا سے کیا جائے کہ اس ذکر کے
نتیجہ میں حسد نہ پیدا ہو اور اس دعا سے کیا جائے کہ اس ذکر کے نتیجہ میں بدظنی نہ پیدا ہو۔چونکہ
معرفت الہی کمزور ہو گئی ہے اس لئے لوگ یہ سمجھ ہی نہیں سکتے کہ خدا تعالیٰ بھی دولت دے سکتا ہے۔ان
کو یہ غلط فہمی ہے کہ صرف انسان دولت دیتے ہیں لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ صرف خدا دیتا ہے انسان
تو صرف ذریعہ بنتا ہے، کبھی کوئی کبھی کوئی ذریعہ بن جاتا ہے لیکن اصل رزاق خدا تعالیٰ کی ذات
ہے۔پھر انسان جس شکل میں دیتا ہے وہ بھی محدود ہے لیکن خدا نے ہمیں کہا کہ إِنَّ اللهَ يَرْزُقُ مَنْ
يشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ (ال عمران: ۳۸) پس جو بغیر حساب کے دینے والا ہے اسی کا در ہم کھٹکھٹاتے
ہیں اور اسی کے در سے ہم پاتے ہیں۔خدا ہمارے بھائیوں
کو بدظنی اور حسد سے محفوظ رکھے۔اس کے بعد میں آپ کو بتاتا ہوں کہ نصرت جہاں ریزروفنڈ میں اندرون پاکستان چھپیں
لاکھ انتیس ہزار نو سو چورانوے روپے کی آمد ہوئی تھی اور بیرون پاکستان اٹھائیس لاکھ چوبیں
ہزار آٹھ سو چونسٹھ روپے کی۔یہ کل تر تین لاکھ چون ہزار آٹھ سو اٹھارہ روپے کی رقم بنتی ہے۔ہم
نے خدا کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس سکیم کو دعاؤں سے شروع کیا۔میں نے افریقہ کے
دورے کے بعد پہلے لندن میں اس کا اعلان کیا تھا۔ان کو میں نے یہ کہا کہ خدا نے مجھے یہ کہا ہے
کہ کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ ان لوگوں کی خدمت پر مزید خرچ کرنے کا منصوبہ بناؤ۔یہ رقم جو میں
نے بتائی تھی اس وقت کے لحاظ سے یہ قریباً دو لاکھ پاؤنڈ بنتی ہے۔میں نے لندن میں اپنے
دوستوں سے کہا کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ یہ روپیہ کہاں سے آئے گا، نہ مجھے یہ فکر ہے کہ ہسپتال کلینک
اور سکول کھولنے کا جو حکم ہے ان میں کام کرنے والے کہاں سے آئیں گے کیونکہ جب خدا نے کہا
ہے کہ یہ کرو تو خدا خود دے گا۔مال بھی دے گا اور آدمی بھی دے گا۔جس چیز کی مجھے اور تمہیں فکر
چاہئے وہ صرف یہ ہے کہ جو حقیر نذرانہ ہم خدا کے حضور پیش کریں خدا اسے قبول بھی کرے گا یا
نہیں۔اس واسطے دعائیں کرو کہ تمہیں خدا تعالیٰ کی راہ میں ایثار اور قربانی کی تو فیق بھی ملے اور
ہمارا پیارا ربّ پیار سے قبول بھی کرلے اور ہماری غلطیوں کو نظر انداز کر دے۔
خطابات ناصر جلد دوم
۱۹۹
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
میں نے ۱۹۷۰ء میں لندن میں اس کا اعلان کیا تھا۔جتنے پیسے مجھے کہا گیا تھا کہ کم از کم اتنے
خرچ کرو۔اس سے دگنے سے بھی کچھ زیادہ خدا تعالیٰ نے رقم دے دی اور جتنے آدمی کہا گیا تھا اس
سے دو تین زیادہ مل گئے کیونکہ سولہ کلینکوں کے لئے سولہ آدمی چاہئیں تھے لیکن وہاں انیس ڈاکٹر کام
کر رہے ہیں اور جیسا کہ میں نے آپ سے ابھی کہا تھا خدا نے ہمارے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں شفا
رکھی۔غریب کا علاج تو انہوں نے مفت کیا چنانچہ ان چند سالوں میں ایک لاکھ پنتالیس ہزار تین
سو چھپن مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور کل مریض جو علاج کرانے کے لئے آئے ان کی تعداد
چودہ لاکھ بیالیس ہزار تین سوسترہ بنتی ہے اس میں سے یہ ایک لاکھ پنتالیس ہزار نکال دیں تو قریباً
تیرہ لاکھ مریض ایسا رہ جاتا ہے جن کو خدا نے پیسے دیئے تھے اور وہ اپنے علاج پر خرچ کر سکتے تھے
اور جو خرچ کر سکتے ہیں ان کے متعلق اسلام کا یہی حکم ہے کہ ان سے لو اور غریبوں پر خرچ کرو چنانچہ
ان سے پیسے لئے گئے اور چونکہ خدا تعالیٰ نے ان کے ہاتھ میں شفا رکھی ہے اس لئے بڑے بڑے
ملينر (millionair) لکھ پتی اور کروڑ پتی اپنے بہتر ہسپتال چھوڑ کر جن کی بڑی بڑی عمارتیں اور
بہترین سامان تھا اور یورپ سے آئے ہوئے اچھے highly qualified ڈاکٹر تھے ہمارے
پاس آ جاتے تھے جبکہ شروع میں تو ہمارے ڈاکٹر کے پاس ایک کچا پکا مکان تھا۔اب تو خیر خدا تعالیٰ
نے چودہ ہسپتالوں کی عمارتیں بنادیں اور باقی بن رہی ہیں۔یہ سارے ہسپتال full-fledged
بن چکے ہیں لیکن جس وقت بالکل سچی کی عمارتیں تھیں اس وقت بھی امیر وہاں آ جاتا تھا حکومت
کا وزیر وہاں آجا تا تھا حکومت کے سربراہ کی بیوی ایک دن اپنے رشتہ داروں کو لے کر ہمارے
hut میں پہنچ گئی۔کئی لوگوں نے پوچھا کہ یہ کیا؟ ان کو خدا نے سمجھ بھی دی ہے مثلاً ایک وزیر سے
کسی نے پوچھا کہ تمہیں تو بہت سہولتیں ہیں اس نے کہا ٹھیک ہے، میں وزیر ہوں اور مجھے اپنی
حکومت کے ہسپتال میں ہر قسم کی سہولت ہے عمارت اچھی ، کمرے اچھے، نرسیں اچھیں ، کھانے کا
انتظام اچھا، میری دیکھ بھال اچھی ، ڈاکٹر ا چھے، یورپ کے پڑھے ہوئے سارا کچھ ہے لیکن میں
نے دیکھا ہے کہ شفا وہاں نہیں ملتی۔شفا ان کے پاس آکر ملتی ہے۔اس لئے میں یہاں آجاتا
ہوں۔وہاں جو شفا ملتی ہے وہ خدا تعالیٰ نے اسلام کے نام کو بلند کرنے کے لئے جو منصوبہ بنایا ہے
اسی کے ماتحت آتی ہے جیسا کہ میں نے شروع میں لمبی تمہید بنائی تھی کہ ہر واقعہ جو رونما ہوا ہے وہ
الہی منصوبہ کے ممد اور معاون کے طور پر ہے۔غرض چونکہ وہاں شفا تھی اس لئے امیر لوگ بھی آنے
خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۱۱ر دسمبر ۱۹۷۶ء
شروع ہوئے اور انہوں نے پیسے دینے شروع کئے ابھی آلات جراحی بھی پورے نہیں تھے لیکن
ہمارے ڈاکٹروں نے بڑے خطرناک patients کا آپریشن کرنا شروع کر دیا، بجلی نہیں تھی تو مٹی
کے تیل کی لالٹین جلا کر آپریشن کر دیا، اگر مثلاً رات کو اپینڈیکس کا تڑپتا ہوا مریض آگیا ہے تو اب اس
کا یہ انتظار تو نہیں کرنا تھا کہ صبح تک بچ گیا تو اس کا آپریشن کر دیں گے بلکہ انہوں نے کہا کہ ابھی
آپریشن کر دو۔خدا کا نام لیا، دعا کی (بڑے دعا کرنے والے ہیں احمدی ) اور آپریشن کر دیا، اور اس کو
آرام آ گیا۔ضرورت کی چیزیں بعد میں ملی ہیں اور ان پر خرچ ہوا ہے اور خدا تعالیٰ نے پیسے اسی لئے
دیئے تھے کہ ان قوموں کے امیروں سے پیسے لے کر ان قوموں کے غرباء کے لئے علاج کا سامان
پیدا کریں اور دوسرے سامان پیدا کریں۔چنانچہ اس برکت کے نتیجہ میں اس منصوبہ کے ذریعے جس
کا سارا سرمایہ تر تین لاکھ اور کچھ ہزار روپے تھا اور جس میں سے ایک حصہ اب بھی ہمارے پاس بچا ہوا
ہے یعنی یہ ترپن لاکھ سارا خرچ نہیں ہوا بلکہ کچھ یہاں اور بہت سا بیرونی ممالک میں اس میں بچا ہوا
ہے۔تو شروع میں ہمارے پاس یہ سرمایہ تھا اور خدا تعالیٰ نے جو شفا اور مقبولیت رکھی اس کے نتیجے میں
ان چند سالوں میں نصرت جہاں کے منصوبہ کے ذریعہ ہیلتھ سنٹروں اور مدارس وغیرہ کے عطایا کی شکل
میں اللہ تعالیٰ نے جو دولت ہمیں دی ہے وہ تین کروڑ باسٹھ لاکھ روپے ہے۔( نعرہ ہائے تکبیر ) اب یہ
کوئی نسبت ہے اس سرمائے کی جو آپ نے دیا اس خدائی فضل اور رحمت کی دولت کے ساتھ جو
آسمانوں سے نازل ہوئی۔کئی بزرگوں نے کہا تھا کہ کمپنیوں کے حصے خرید لیں اور جو نفع آئے اس میں
سے خرچ کیا کریں ان کو میں نے اُس وقت یہی جواب دیا تھا ، اپنی پوری مسکینی اور عاجزی کے
احساس کے ساتھ ، کہ جس سے میں تجارت کرنا چاہتا ہوں وہ بغیر حساب کے دیا کرتا ہے اور دیکھ لو بغیر
حساب کے دے دیا۔سرمایہ جو سارا لگا بھی نہیں وہ تر تین لاکھ اور جو خدا نے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں شفا
رکھی یا جو تھوڑا بہت سکولوں کی فیسوں وغیرہ سے ملا وہ تین کروڑ باسٹھ لاکھ ستر ہزار روپے ہے۔یعنی جو
اصل سرمایہ تھا اس سے تین کروڑ دس گیارہ لاکھ روپے زیادہ ، اصل سرمائے سے تین کروڑ اور کچھ لاکھ
روپے زیادہ۔یہ آسمانوں سے آیا ہے۔یہ کسی اسرائیلی حکومت نے نہیں دیا، یہ کسی سرمایہ دارانہ حکومت
نے نہیں دیا یہ کسی اشترا کی حکومت نے نہیں دیا یہ اُس حکومت نے دیا ہے جس کے لئے سارے انسان
برابر ہیں اور جس نے مساوات محمدی پیدا کرنے کے لئے جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے۔( نعرہ ہائے
تکبیر اور اسلام زندہ باد اور احمدیت زندہ باد کے نعرے)
خطابات ناصر جلد دوم
۲۰۱
دوسرے روز کا خطاب اار دسمبر ۱۹۷۶ء
اللہ تعالیٰ کو عاجزانہ را ہیں پسند ہیں جب تک ہم عاجزی اور انکسار اور تواضع اور بے کسی کی
حقیقت پر اپنے قدم جمائے رکھیں گے اس وقت تک دعاؤں کے نتیجہ میں، جن کی تو فیق پھر خدا ہی دیتا
ہے، جماعت اللہ تعالیٰ کی برکتیں پہلے سے زیادہ سے زیادہ حاصل کرتی چلی جائے گی۔یہ اس لئے نہیں
ہوگا کہ قادیان میں ایک بچہ پیدا ہوا تھا اور اس نے کھڑے ہو کر یہ اعلان کیا تھا۔یعنی مہدی علیہ السلام
نے بلکہ یہ اس لئے ہو گا کہ خدا تعالیٰ نے پہلے سے بشارتیں دی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ذریعے اور قرآن کریم میں اور پہلے بزرگوں کو۔پس یہ اس لئے ہوگا کہ ان بشارتوں کے مطابق
مہدی کے زمانہ میں اسلام دنیا میں غالب آئے اور بیچ اور صداقت کا بول بالا ہو اور اسلام تمام
ادیان باطلہ کو ان کی حقیقت بتلا کر پیار اور سلامتی اور امن کے ساتھ ، ان کے دلوں کو اس گند سے
نکال کر اور اس دلدل سے نکال کر جس میں وہ پھنسے ہوئے ہیں ایک روشن ایک خوشگوار ایک پر
سکون ایک اطمینان بخش ماحول میں لا کھڑا کرے یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے
تلے ( فضا نعرہ ہائے تکبیر سے گونج اٹھی )
اس کے بعد حضور انور نے فرمایا: انشاء اللہ کل ملیں گے۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔( از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )
خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
اس عالمین سے خدمت لینے کی قوتیں اور
استعداد میں انسان کو دی گئی ہیں
اختتامی خطاب جلسه سالانه فرموده ۱۲ دسمبر ۱۹۷۶ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج کی دنیا کا ایک حصہ علم اور سائنس میں بہت ترقی کر چکا ہے اور وہ ممالک جنہوں نے
علمی اور سائنٹیفک تحقیق کی ہے اور علم کے میدانوں میں آگے نکلے ہیں وہ خود کو بڑا عقلمند اور مہذب
کہتے ہیں اور شاید زبان پر تو وہ یہ بات نہ لاتے ہوں مگر باتیں کرتے کچھ اس طرح سے ہی ہیں کہ
گویا وہ انسانوں سے کوئی بالا انسان ہیں جو اس دنیا میں بس رہے ہیں اور وہ لوگ جنہوں نے علمی
اور سائنسی لحاظ سے اس قدر ترقی نہیں کی ان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور شاید انہیں نیم
انسان سمجھتے ہیں اور وہ دنیا جس نے سائنس کے میدانوں میں اور علم کی دوڑ میں ترقی نہ کی اور آگے
نہ بڑھے اس میں ایک بڑا حصہ ان لوگوں کا بھی ہے جو امت مسلمہ سے تعلق رکھتے ہیں اور اس
مت مسلمہ کا ایک حصہ ایسا بھی ہے جو یہ یقین رکھتا ہے کہ ان کے ذریعہ سے اللہ تعالی اسلام کو
ساری دنیا میں غالب کرے گا اور وہ لوگ بھی جو اپنے زعم میں اپنی برتری کا یقین رکھتے ہیں انہیں
یہ یقین دلایا جائے گا کہ ان کی عقلیں ان سے دعا کر گئیں اور ان کی حالت ایک پوری طرح صحت
مند وجود کی نہیں بلکہ ایک ایسے جسم کی ہے جس کے اکثر حصہ پر فالج گرا ہوا ہے۔تاہم جو تھوڑا سا
حصہ فالج سے بچا ہوا ہے وہ بڑا فعال اور کام کرنے والا ہے۔یہ جو پچھلا میں نے دورہ کیا ہے اس میں مختلف ممالک میں مجھے بڑے بڑے مدبروں سے
اور محققوں سے اور عالموں سے اور پروفیسروں سے اور علوم کے ماہرین سے بات کرنے کا موقع
ملا۔میں وہاں ان تک اسلام کا نور پہنچانے کے لئے گیا تھا۔اسلام کی صداقت اور حقانیت اور
اسلام کی عظمت کی معرفت سے انہیں روشناس کرانے کے لئے گیا تھا ان کا اثر قبول کرنے کے لئے
خطابات ناصر جلد دوم
۲۰۴
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
نہیں گیا تھا۔میں نے دعائیں کیں اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہدایت کا یہ راستہ دکھا دیا ہے کہ جو
ہماری دعائیں ہیں وہ یہ نہیں کہ ان کے جو اعتراض ہیں یا ان کا جو کبر ہے انہیں توڑنے کے لئے خدا
ہمیں کچھ سکھائے بلکہ ہماری ہمیشہ یہ دعا ہوتی ہے کہ اے خدا! ہمیں قرآن کے علوم سکھا کیونکہ
تیرے قرآن میں وہ سب کچھ موجود ہے جس کی آج کی دنیا کو ضرور تہے مثلاً مغربی قوموں کو عقل پر
بڑا ناز ہے وہ سمجھتے ہیں کہ عقل کے زور سے وہ آگے نکل گئے ہیں چنانچہ میں ان کو بتا تا رہا ہوں کہ
جس عقل پر تم ناز کر رہے ہو اس کا حال یہ ہے کہ ایک وقت میں تمہارے چوٹی کے عظمند ڈاکٹروں
کے ماں
کو یہ نصیحت کی اور مشورہ دیا کہ دیکھنا ! بچے کو دودھ نہ پلانا ورنہ تمہاری صحت بھی خراب ہو
جائے گی اور بچے کی بھی خراب ہو جائے گئی۔میرے خیال میں ۳۰۔۴۰ سال تک کئی نسلوں میں یہ
اثر نفوذ کرتا رہا انہوں نے کئی نسلوں کو یہ مشورہ دیا ایک ماں کی نسل کے بعد دوسری ماں کی نسل پیدا
ہوئی۔چھوٹی بچیاں جوان ہوئیں۔انہوں نے بچے جنے اور وہ مائیں بہنیں اور ان سے کہا بچے کو
دودھ بالکل نہ پلانا اور جس وقت میرے اندازہ کے مطابق لاکھوں شاید کروڑوں ماؤں کی صحتیں
خراب کر دیں اور بچوں کی زندگیاں تباہ کر دیں تو کہنے لگے کہ ہم نے تمہیں یہ مشورہ دے کر غلطی کی
تھی اصل تو یہ بات ہے کہ بچے کو دودھ پلاؤ گی تو تمہاری صحت بھی اچھی رہے گی اور بچے کی صحت
بھی اچھی رہے گی۔تم بڑے عقلمند ہو کہ لاکھوں شاید کروڑوں ماؤں کی صحتیں خراب کرنے کے بعد
تم نے آرام کے ساتھ عقل کا نتیجہ ؟
پھر ان میں چوٹی کے دماغ ہیں یعنی جو آج کی دنیا ہے اس میں وہ چوٹی کے دماغ سمجھے
جاتے ہیں۔فزیشنز ہیں۔طب میں ریسرچ کرنے والے ہیں اب ایک ملک کے چوٹی کے دماغ
لے لو اور ان کے مقابلے میں دوسرے ملک کے چوٹی کے دماغ لے لو۔اگر ہمیشہ عقل کا فیصلہ
درست ہے اس عقل کا فیصلہ جس کو کہیں اور سے مدد نہ ملی ہو تو پھر اس ملک کی عقل کو اور اس ملک کی
عقل
کو ایک نتیجہ پر پہنچنا چاہئے مگر وہ ایک نتیجہ پر نہیں پہنچتے۔امریکہ کہتا ہے کہ اگر کوئی سوسال بھی
زندہ رہے تو اسے چونا (کیلشیم) کھانا چھوڑ نا نہیں چاہئے انہوں نے ابھی ماضی قریب میں بڑی
ریسرچ کی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ دیکھو چونا کھانا چھوڑنے کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بڑی عمر میں پاؤں
پھسلا اور کو لہے کی ہڈی ٹوٹ گئی عورت ہی مرد کی نسبت چونے کی کمی زیادہ ہوتی ہے۔وہاں
خطابات ناصر جلد دوم
۲۰۵
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
سینکڑوں ایسی مثالیں ہیں کہ اپنے ہی گھر میں چلتے ہوئے تیز قدم اٹھایا اور کہنی لگی میز کے ساتھ اور
بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی۔کہتے ہیں یہ چونے کی کمی کا نتیجہ ہے چونا کھانا چھوڑ نا نہیں چاہئے یہ امریکہ کی
عقل کہہ رہی ہے یو کے (انگریز) کی عقل کہتی ہے ۳۵ - ۴۰ سال کی عمر کے بعد تم نے چونا نہیں کھانا
ور نہ بیمار ہو جاؤ گے۔اب اگر عقل انسان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کافی ہوتی ( اور عقل
سے میری مراد جیسا کہ میں نے کہا ہے وہ عقل ہے جس کو کسی اور جز کی جس کا میں بعد میں ذکر
کروں گا اعانت اور اس کی امداد حاصل نہ ہوئی ہو ) اگر عقل کافی ہو اس شکل میں کہ وہ عقل ہی کا
فیصلہ ہے تو ہر دو کو ایک نتیجہ پر پہنچنا چاہئے لیکن نہیں پہنچتی۔اقتصادیات کے میدان میں لے لو۔دنیا
میں بڑا ہنگامہ ہے ملک ملک بٹ گیا الگ الگ اقتصادی تھیوریز بنالی گئیں۔جوان اپنے فیصلے تھے
ان کے اختلاف کی وجہ سے سرمایہ دارانہ علاقے ایک قسم کے اقتصادی اصول اپنانے لگ گئے اور
جو اشتراکی ممالک تھے ایشیا وغیرہ انہوں نے بھی دنیوی میدانوں میں بڑی ترقی کی مگر ان کے
اقتصادی اصول بالکل مختلف ہیں۔مجھے ان ہر دو سے باتیں کرنے کا اتفاق ہوا ہے یعنی میں نے سرمایہ داروں اور کمیونسٹوں
سے بھی باتیں کیں۔اصل مضمون تو اس تمہید کے بعد آئے گا لیکن مجھے اس کی بعض مثالیں دینی
پڑیں گی۔مثلاً کمیونسٹوں سے میں نے کہا کہ دیکھو تم نے دنیا میں ایک اعلان کیا اور بظاہر وہ بڑا اچھا
اعلان تھا اس کے ظاہری الفاظ ایسے تھے کہ ہم نے بھی سمجھا بڑا اچھا اعلان ہے اور وہ اعلان یہ تھا۔۔to each according to his need ہر ایک آدمی کو اس کی ضرورت کے مطابق دیا
جائے اب عام عقل یہ کہتی ہے کہ یہ اعلان بڑا اچھا ہے لیکن اس اعلان کی خامی یہ ہے کہ جو
need (ضرورت) کا لفظ یا اصطلاح استعمال کی گئی ہے اس کی تعریف ہی کوئی نہیں کی اور نتیجہ یہ
ہوا کہ اپنی ضرورت کے مطابق ضرورت کی تعریف بنالی جس سے بعض لوگوں کو نقصان پہنچا دیا اور
بعض کو فائدہ پہنچا دیا۔میں نے ایک دفعہ روس کے ایک بہت بڑے ماہر قانون سے یہ کہا کہ
تمہارے اعتقادات کا یہ فقرہ تو میں نے پڑھا
to each according to his need۔لیکن باوجود اس کے کہ میں نے تمہارے سارے بڑے بڑوں کی کتابیں پڑھ لی ہیں مثلاً
خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
کارل مارکس کا دس کا بیٹل میں نے دو سے زیادہ دفعہ پڑھا ہے اسی طرح اینجلز ہے لینن ہے ان
سب کی کتابیں میں نے پڑھی ہیں اس لئے کہ مجھے علم سے دوستی ہے اور اسلام سے پیار ہے۔اگر
میں نے اسلام کی تعلیم کی برتری ثابت کرنی ہے یا جماعت نے ثابت کرنی ہے تو ان باتوں کا علم
ہونا چاہئے غرض میں نے ان سے کہا آپ کا سارا لڑ بچر میں نے پڑھا ہے مجھے کہیں بھی need کی
تعریف نہیں ملی اس لئے میں بڑا ممنون ہوں گا اگر آپ مجھے need کی تعریف (Definition)
بتا دیں۔ہم بارہ منٹ تک باتیں کرتے رہے لیکن وہ اس طرف نہیں آئے چنانچہ اس مجلس میں جو
دوسرے لوگ بیٹھے ہوئے تھے اور وہ بھی بڑے اونچے درجے کے قانون دان تھے وہ روسی قانون دان
کو دیکھ رہے تھے اور مسکرا رہے تھے اور سمجھ رہے تھے کہ سوال کیا گیا ہے جواب نہیں دیا گیا کسی نے کبھی
جواب نہیں دیا۔ایک سے زائد دفعہ پریس کانفرنسوں میں باتیں کرنے کا موقع ملا ہے بڑے کڑا قسم
کے اشترا کی بھی ہمارے پاس آتے ہیں اور ہم سے ملتے ہیں ساری دنیا سے ہم پیار کرتے ہیں
اسلام نے ہمیں بنی نوع انسان سے پیار کرنا سکھایا ہے ہم پیار سے باتیں کرتے ہیں اشترا کیوں
سے باتیں کرتے ہیں ان سے جواب نہیں بن پڑتا انہیں سر نیچا کرنا پڑتا ہے پھر میں ان کو بتا تا ہوں
کہ اسلام نے needs یعنی ضرورتوں کا لفظ استعمال نہیں کیا۔اسلام نے اس کو اصطلاح نہیں
بنایا۔بلکہ اس کی بجائے حق کا لفظ استعمال کیا ہے اسلام کہتا ہے ہر ایک کو ہر فرد واحد کو اس کا حق
ملنا چاہئے پھر وہی سوال آ جاتا ہے کہ اسلام کے نزدیک حق کی تعریف کیا ہے چنانچہ اسلام نے
حق کی ایسی تعریف کی ہے کہ جس سے بہتر تعریف ممکن نہیں ہے میں لوگوں سے یہ کہتا رہا ہوں کہ
اس سے بہتر تعریف تمہارے ذہین میں ہے تو بتا ؤ لیکن آج تک کوئی شخص یہ کہنے کی جرات نہیں
کر سکا کہ اس سے بہتر تعریف بھی ہوسکتی ہے۔اسلام یہ کہتا ہے کہ ہر شخص کو اس کا حق ملنا چاہئے
اور اس کا حق یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے جو مختلف قوتیں اور استعداد یں دی ہیں ان کے نشو و نما کے
لئے جس چیز کی بھی ضرورت ہے وہ اس کا حق ہے اور جب وہ نشو و نما کر کے اپنے دائرہ استعداد
میں ایک خاص مقام پر پہنچ جائے تو اس مقام پر رہنے کے لئے جس چیز کی بھی ضرورت ہے وہ اس کا
حق ہے اور وہ اسے ملنی چاہئے اگر کسی کی استعدا د ضائع ہوتی ہے تو گویا اس کا حق مارا جارہا ہے۔