سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 19

خطابات ناصر جلد دوم
۲۰۷
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
ہمارے اس ملک میں میں نے دیکھا ہے۔میں ۱۹۶۵ء سے پہلے پرنسپل رہا ہوں میری
نظروں کے سامنے سے ایسے واقعات گزرے ہیں اور یہ میرا مشاہدہ ہے کہ ہزاروں پاکستانی ذہین
بچے جن کو اللہ تعالیٰ نے ذہانت دی تھی اور خداداد ذہانت کی جو استعداد ہے وہ ایک بہت بڑی
نعمت ہے اگر خدا تعالیٰ کسی قوم کے بچوں کو ذہانت دینے لگ جائے تو اس سے اچھی اور کیا نعمت ہو
سکتی ہے لیکن قوم نے ان کو نہیں سنبھالا ایک دفعہ ہمارے ایک سائنسدان نے ایک مقالہ لکھا اور اس
میں لکھا کہ ہم کیسے ترقی کر سکتے ہیں ہمارے پاس پانچ ہزار سائنسدان ہیں یہ ۱۵۔۲۰ سال کی بات
ہے یعنی ہماری موجودہ حکومت سے برسوں پہلے کی بات ہے میں نے انہیں کہا کہ پانچ ہزار اس
لئے ہیں کہ آپ کے پاس پچاس ہزار سائنسدان ذہین تھے ان کو چھری سے کاٹ کر پرے پھینک
دیا ان کو سنبھالا نہیں ضائع کر دیا اور آج آپ اس بات کا رونا رو ر ہے ہیں کہ سائنسدان نہیں۔غرض وہ دنیا جسے میں نے مفلوج کہا ہے اور فالج بھی بڑی سخت قسم کا ہے جس نے ان کے
جسم کے ایک بڑے حصہ کو نا کارہ کر کے رکھ دیا ہے لیکن ان کا دوسرا حصہ بڑا فعال ہے اس نے بڑی
ترقی کی ہے ایسے آلات بنا لئے کہ چاند پر جا کر چہل قدمی کر لی مریخ کے گرد چکر لگا کر وہاں کی
خبریں لے آئے ایٹمی میدانوں میں ترقی کی اٹیم بم تیار کر لیا یہ کر لیا وہ کر لیا کوئی شبہ نہیں جو حصہ
ان کا مفلوج نہیں ہے وہ بڑا تیز ہے اور علمی و سائنسی میدانوں میں بہت آگے نکلا ہوا ہے۔میں نے ان دوروں میں سوچا آخر وہ کیا چیز ہے جو ہمیں ایسی ملی ہے جس سے ہم ان کو قائل
کر لیتے ہیں کہ اسلام کی تعلیم درست اور برتر ہے اور وہ قرآن کریم کی نئی تفسیر ہے جو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے جس سے ہمیں پتہ لگا کہ یہ ایک ایسی عجیب چیز ہے جو غیر
مسلموں کے ذہن میں نہیں آسکی۔پس یہ اسلام کا کام ہے اللہ تعالیٰ کی اس عظیم کتاب قرآن کریم
کا کام ہے کہ وہ ان کو بتائے کہ اسلامی تعلیم کیوں برتر ہے چنانچہ قرآن کریم نے اس عالمین کے
متعلق باہر دو جہان کے متعلق مجموعی طور پر ایک عظیم اصول کا اعلان کیا ہے اور وہ اعلان یہ تھا یا مجھے
یوں کہنا چاہئے کہ یہ ہے کیونکہ یہ اعلان قیامت تک کے لئے قائم ہے اور وہ اصول یہ ہے۔الرَّحْمَنُ : عَلَّمَ الْقُرْآنَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ ) عَلَّمَهُ الْبَيَانَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ
بِحُسْبَانٍ وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدُنِ۔وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَ وَضَعَ الْمِيزَانَ )

خطابات ناصر جلد دوم
۲۰۸
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
الَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ (الرَّحْمنِ : ۲ تا ۹)
سورۃ رحمان کی ان آیات میں ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ رحمن ہے وہ کسی عمل کرنے والے
کے عمل کے بغیر اپنی نعمتیں نازل کرتا ہے انسان ابھی اس کرہ ارض پر پیدا نہیں ہوا تھا کہ یہ زمین اور یہ
آسمان آدم یعنی پہلے انسان کے استقبال کے لئے تیاریاں شروع کر چکے تھے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
اس نے انسان کے لئے ہاتھ میں ایک تو قرآن کریم دے دیا فرمایا عَلَّمَ الْقُرْآنَ (الرحمن :٣)
اور دوسری طرف فرمایا خَلَقَ الْإِنْسَانَ (الرحمن : ۵) انسان کو اس نے بے انتہا قوتوں اور
استعدادوں کے ساتھ پیدا کر دیا اور تیسرے یہ کہ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ (الرحمن : ٦) اس کو بیان کرنے
کی طاقت دی جس کے نتیجہ میں انسان کے ہاتھ میں تاریخ آئی خطوط اور مراسلات آئے اور علمی
تحقیق کی جو findings تھیں اور جونتائج نکلے تھے وہ انسان کو ملے اس لئے کہ ہمار خدا رحمان خدا
ہے اس نے رحمانیت کے جوش میں انسان کو قرآن کریم دیا اور وہ ساری قوتیں اور طاقتیں
عطا کیں جو انسان کو حیوان سے ممتاز کرنے والی ہیں اور اسے بیان دیا جس کے نتیجہ میں تاریخ کا مدون
کرنا آسان اور ممکن ہو گیا اور خطوط اور مراسلات کا ایک طریق جاری ہوگیا اور علمی تحقیق سے یہ ثابت ہو
گیا کہ چاند اور سورج اور ستارے اور جڑی بوٹیاں اور درخت وغیرہ سب خدا تعالیٰ کے حکم کے نیچے ہیں
رحمان خدا نے ان کو قانون قدرت میں باندھ دیا ہے اور آسمان
کو اتنا بلند کر دیا ہے کہ آج کا مہذب اور
ترقی یافتہ انسان علمی میدانوں میں اس عالمین کے ورلے کناروں پر کھڑا ہے تو جاہل لوگ یہ کہہ دیتے ہیں
کہ انہوں نے اس عالمین کو فتح کر لیا ہے لیکن سائنسدان اب بھی یہی کہتے ہیں کہ انہوں نے ( پنجابی کے
ایک محاورہ کے مطابق ) عالمین کو ابھی بھورا ہے یعنی ناخنوں سے کھرچ کے ذراسی چیز ان کے ہاتھ
میں آئی ہے اور اس پر انہوں نے ریسرچ کی ہے گویا اس کا ئنات میں اتنی وسعتیں ہیں کہ وہ ہمارے ذہن
میں نہیں آسکتیں یہ سب کچھ بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَضَعَ الْمِيزَانَ الرَّحْمٰنِ : ۸)
کہ خدا نے اس یو نیورس اس عالمین میں توازن (Balance) کا اصول قائم کیا ہے خدا نے
انسان کو یہ طاقت دی ہے کہ وہ اس میزان کو un set کر سکے لیکن ا۔کو un set کر سکے لیکن اسے حکم یہ دیا ہے کہ تم نے
unset نہیں کرنا ورنہ فساد پیدا ہو جائے۔مختصراً ایک دوسری آیات میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اَنزَلَ الكتب بِالْحَقِّ (الشورى : ١٨)

خطابات ناصر جلد دوم
۲۰۹
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
گویا اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو حق کے ساتھ نازل کیا ہے اسی طرح میزان کے اصول کو حق کے
ساتھ قائم کیا ہے۔یہ جو میزان ہے یا Balance ہے اس کا مفہوم ہر ایک بچے بڑے کے ذہن میں آجانا
چاہئے اور وہ یہ ہے کہ ایسی نسبتیں قائم کی گئی ہیں جو عدل کے تقاضوں کو پورا کرنے والی ہیں مثلاً ہم
آج کی سائنس کے نیوٹریشن کے محاورہ میں کہتے ہیں۔balanced diet مثلاً یعنی متوازن غذا جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مثلاً انسان کو
روزمرہ کی غذا میں اتنا گوشت کھانا چاہئے لحمیات کا حصہ، اتنی شکر کھانی چاہئے سٹارچ کا حصہ، اتنی
چکنائی کھانی چاہئے۔مکھن وغیرہ کا حصہ اتنا پھل کھانا چاہئے اتنے ڈرائی فروٹ یعنی اخروٹ اور
بادام وغیرہ غرض اس بارہ میں انسان بڑی تفصیل میں گیا ہے۔اور اس کو لوگ کہتے ہیں balanced diet متوازن غذا اس معنی میں balanced
اس کے مقابلہ میں انسانی صحت ترازو کے ایک پلڑے میں ہو اور دوسری طرف یہ balanced غذا
ہو تو صحت قائم رہے گی نہ بنیوں کی طرح گھی اور میٹھا زیادہ کھا کر کہ پیٹ موٹے ہو جائیں وہ ہر
وقت لڈو کھاتے رہتے ہیں اور نہ ان لوگوں کی طرح کہ جن بیچاروں کو پوری طرح کھانے کو بھی نہیں
ملتا ان کی ہڈیاں نکلی ہوئی ہیں کلے پچکے ہوئے آنکھیں اندر گڑھے میں گئی ہوئی ہوتی ہیں اصل صحت
کو جو چیز قائم رکھتی ہے وہ یہی balanced diet یعنی تو ازن غذا ہے۔خدا تعالیٰ نے اس دنیا
میں مختلف غذائی اجزاء اور انسانی صحت کے ساتھ balance یعنی توازن کو قائم کیا ہے خدا تعالیٰ
کہتا ہے میں نے عالمین میں اس میزان کا اصول چلایا ہے یہ میری قدرت کی بنیاد ہے دست
قدرت سے یہ کائنات بنی اور اس میں تو ازم پایا جاتا ہے مثلاً میں دوسری انتہا کو لیتا ہوں جو وسعتوں
والی انتہاء ہے۔ہمارا ایک سورج ہے اس کے گرد چند سیارے ہیں جسے نظام شمسی کہتے اس خاندان
میں زمین بھی شامل ہے یہ ایک خاندان ہے اور اتنی زیادہ تعداد میں ہے کہ ان کو انسان ابھی تک گن
بھی نہیں سکا وہ جب اکٹھے ہو جائیں تو ان کا ایک قبیلہ بنتا ہے اور اس کو galaxy کہتے ہیں اور یہ
تعداد میں بے شمار ہیں ان خاندانوں کے مجموعے یعنی نظام ہائے شمسی کا مجموعہ galaxy کہلاتا
ہے جو لوگ ستاروں کا علم رکھتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ جو galaxias ہیں ان کی تعداد ہم سے گئی

خطابات ناصر جلد دوم
۲۱۰
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
نہیں گئی۔میں نے بتایا ہے کہ میں اس کائنات کی وسعتوں کی بات کر رہا ہوں balance یعنی
توازن کو قائم رکھنے کے لئے نظام شمسی کو لے لو فر مایا الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ ( الرَّحْمَن :)
ایک اصول ہے جو ایک رفتار پر ایک جہت میں ایک ہی زاویہ اور محور پر کارفرما ہے زمین ایک ہی محور
پر گردش کرتی ہے۔اسی طرح چاند ہے سائنسدان کہتے ہیں کہ اگر چند نیزوں کے فرق سے زیادہ
قریب ہوتی زمین سورج سے تو یہاں اتنی گرمی ہوتی کہ انسان زندہ نہ رہ سکتا اور اگر چند نیزوں
کے فرق سے پرے ہوتی دور ہوتی تو یہاں اتنی سردی ہوتی کہ انسان زندہ رہ سکتا۔یہی
balance ہے جسے وَضَعَ الْمِيزَانَ (الرحمن : ۸) میں بیان کیا گیا ہے۔اس کائنات میں
ایک خاص توازن قائم کیا گیا ہے سورج اور ان زمین کے درمیان ایک خاص فاصلہ ہے زمین
ایک محور۔اس کی اپنی جہت اور رفتار ہے جس کے مطابق وہ گھوم رہی ہے۔غرض قرآن کریم نے
چودہ سو سال پہلے اعلان کر دیا تھا کہ خدا تعالیٰ نے اس یو نیورس اس عالمین میں میزان یعنی
توازن کا ایک اصول قائم کر دیا ہے آج کل کئی دہر یہ لوگ کہہ دیتے ہیں خدا ہے ہی نہیں یعنی وہ
خدا نہیں جس نے چودہ سو سال پہلے ہمیں بتا دیا تھا کہ یہ اصول قائم ہے قرآن کریم ایسے ہی
کئی دوسرے علوم سے بھرا ہوا ہے۔انسان
کو تو پچھلی دو ایک صدی میں ان علوم کا پتہ لگنا شروع ہوا
ہے جو اس میں بتائے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا اس عالمین میں ایک تو میزان کا قانون بنایا ہے دوسرے ہم نے عالمین
میں ایک اور اصول قائم کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ
جَمِيعًا مِّنة (الجاثية : ١٤)
اس عالمین کی ہر شے کو بلا استثنا یہ حکم ہے کہ وہ انسان کی خدمت میں لگی رہے یعنی وہ
galaxy جہاں تک ہمارا تخیل بھی نہیں پہنچا وہ ستارے جن کی تعداد ہم گن نہیں سکے۔ان کو ہم گن نہیں
خدا تعالیٰ کا یہ حکم ہے کہ تم انسان کی خدمت کرو۔تیسرا اصول جو خدا تعالیٰ نے ہمیں بتایا اسلام نے ہمیں بتایا قرآن کریم نے ہمیں بتایا وہ یہ
ہے کہ انسان کو احسن تقویم میں پیدا کیا گیا ہے یعنی جہاں ایک طرف عالمین کو انسان کی خدمت
کے لئے حکم دیا گیا ہے وہاں انسان کو یہ طاقت دی گئی ہے کہ ہر وہ خدمت جو یہ عالمین انسان کی

خطابات ناصر جلد دوم
۲۱۱
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
کر سکتا ہے وہ اس عالمین سے لے خدمت لینے کی ایسی قوتیں اور استعداد میں دی گئی ہیں کہ جو
عالمین کے نزدیک چیزیں یا اجزا ہیں یا دور کے اجزاء ہیں ان سے خدمت لینے کی طاقت اور قوت
اور استعداد انسان کو دی گئی ہے یہ بڑے زبر دست اصول ہیں جن کا اعلان کیا گیا ہے یہ جو میزان
ہے یہ اپنے مختلف یونٹوں میں اور حصوں میں منتشر اور پراگندہ نہیں ہے بلکہ کسی ایک جگہ کو آپ
پکڑ لیں تو دیکھیں گے کہ پھر اس کا تعلق اگلے کے ساتھ پھر اس کا اگلے کے ساتھ پھر اس کا اگلے کے
ساتھ پھر اس کا اگلے کے ساتھ پھر اس اگلے کے ساتھ یہاں تک کہ اس میزان میں اس
balance میں ہر چیز بندھ جاتی ہے پھر جب ایک مکمل یو نیورنس بنتی ہے تو وہ اپنی تکمیل میں
balanced ہوتی ہے یعنی جو balance جو نظام ہائے شمسی کا اپنی galaxy ہے اور galaxis
کا اپنے درمیان ہے یہی نظام انسان کے دل کے کیمیکل اجزاء میں اور galaxy کے اندر بھی۔کیونکہ یہ جو balance ہے یہ جو میزان کا اصول ہے یہ جو توازن قائم کیا گیا ہے اس میں بھی
آگے انتشار نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کی واحدانیت اس کو برداشت نہیں کر سکتی۔اب انسان کو یہ کہا کہ
تجھے ہم نے عقل تو دی لیکن خالی تیری عقل صحیح راہوں
پر نہیں چل سکتی اس کے لئے کچھ اور چاہئے
اور ہمیں سمجھانے کے لئے کہ ان کی عقل کچھ نہیں کر سکتی ہمیں فائدہ نہیں پہنچاتی بلکہ بعض دفعہ ہمیں
بہت خراب کرتی ہے ( جب کہ میں نے بعض مثالیں دی ہیں ) جب تک اس کو ایک ایسا رفیق نہ
ملے جو اسے راہ راست پر چلائے۔ویسے تو ہر چیز کے لئے اس کا رفیق ہے لیکن عقل کے رفیق تین
بنیادی قسموں میں محصور ہیں جب تک وہ رفیق نہ ملیں عقل کام ہی نہیں کر سکتی ہر شخص یہ کہے گا حتی کہ
ایک دہر یہ بھی یہ کہے گا کہ اس کے بغیر عقل کام نہیں کرتی آج کا عالم بھی یہ کہتا ہے کہ نہیں کرتی۔خدا تعالیٰ نے عقل کو پہلا رفیق دیا ہے مشاہدہ اور تجربہ۔خدا تعالیٰ نے عقل کو کہا اب عقل فی ذاتہ
جتنا مرضی زور لگالے مشاہدہ کے بغیر وہ صحیح نتیجہ پر نہیں پہنچے گی اس کو کمال حاصل نہیں ہو گا مثلاً
ہمارے ایک احمدی سائنٹسٹ ہیں ڈاکٹر عبدالسلام صاحب ان
کا علم تھیوری سے تعلق رکھتا ہے غالباً
تھیوریٹکل فزکس ان کا مضمون ہے وہ اپنے کمرے میں بیٹھ کر اور اپنی عقل کے زور سے اربعے
لگاتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کو بڑا چھا ذہن دیا ہے اور بڑی عقل دی ہے وہ حساب کی رو سے بڑے
اربعے لگاتے ہیں مثلاً وہ یہ کہتے ہیں کہ فلاں قسم کے ذرے میں یہ balance توازن موجود ہے

خطابات ناصر جلد دوم
۲۱۲
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
اور اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے اور اس طرح ایک فارمولا تیار ہو جاتا ہے۔آج کی سائنس کی دنیا ان کو یہ
کہتی ہے اس کا تجربہ لیبارٹری میں ہوگا سائنٹسٹ ان کی بڑی قدر کرتے ہیں میں نے پہلے بھی بتایا
تھا کہ ساری دنیا کے مشہور سائنسدان اگر کسی ہال میں بیٹھے ہوں تو جب یہ داخل ہوتے ہیں تو سب
ان کے احترام میں کھڑے ہو جاتے ہیں لیکن اتنا ہی منکسر المزاج ہے ہمارا یہ احمدی بھائی اور بڑا
honest ہے بہر حال ان کا ایک فارمولا بنتا ہے یہ ان کی عقل کا کام ہے یعنی تصیور مشکل عقل کے
ذریعہ ایک فارمولا تیار ہوتا ہے مگر سائنسدان کہتا ہے جب تک لیبارٹری میں ہم اس کا تجربہ نہ
کرلیں گے تمہاری بات نہیں مانیں گے۔پچھلے ایک دو سال کے اندر انہوں نے اپنے دفتر میں بیٹھ
کر ز بر دست فارمولے تیار کئے مگر یہ ایسے ہی گپ لگا کر نہیں بنائے بلکہ بڑا حساب لگانا پڑا ہے وہ
خودMathematician بھی ہیں اور بڑے حساب لگا کر لاکھوں کروڑوں ضر ہیں اور جمع اور بہ
اور وہ کر کے انہوں نے ایک چیز کے متعلق کہا کہ یہ یوں ہے یعنی مادی دنیا میں اس کی یہ شکل ہے
انہوں نے کہا تجربہ ہوگا تو مانیں گے اب وہ اتنا ز بر دست فارمولا ہے کہ اس وقت دنیا میں صرف
دو لیباریٹیز اس کا تجربہ کرسکتی ہیں ایک امریکہ میں اور دوسرا یورپ کے کسی حصہ میں ہے۔انہوں
نے کہا کہ ہم مصروف ہیں اگلے دو یا چار سال کے بعد تجربہ کر سکتے ہیں پہلے نہیں کر سکتے۔پس جب
تک لیبارٹری ٹسٹ ہو کر پتہ نہ لگ جائے کہ جس نتیجہ پر عقل پنچی تھی وہ درست ہے یا نہیں اس وقت
تک ہماری عقل کہتی ہے کہ میری بات نہ مانو۔عقل کا کہنا ہے جب تک میرا رفیق میرے ساتھ
شامل نہ ہو میری بات نہ مانوچنانچہ مشہودات اور محسوسات کی دنیا میں یعنی اس مادی دنیا میں یہ پانی
یا یہ غذا ئیں یہ درخت یہ جڑی بوٹیاں یہ پتھر یہ ہوا یہ چاند یہ ستارے ان کے متعلق لوگ یہ کہتے ہیں
کہ جب تک وہ تجربہ نہ کر لیں عقل کے نتیجہ کو صحیح ثابت نہیں کر سکتے۔غرض خدا تعالیٰ نے عقل کو مشہودات کی دنیا میں مشاہدہ اور تجربہ ( لیبارٹری ورک ) کو اس کا
رفیق بنایا ہے جب یہ دونوں اکٹھے ہو جائیں عقل بھی کہے یہ ٹھیک ہے اور لیبارٹری ( تجربہ ) بھی
کہے یہ ٹھیک ہے تب انسان کہتا ہے ٹھیک ہے۔ورنہ ٹھیک نہیں ہوتا اور عقل ناکام ہو جاتی ہے اس کی
بات نہیں مانی جاتی خود ہماری عقل بات نہیں مانتی۔بعض ایسی چیزیں ہیں جن کا تعلق ماضی سے ہے
یا مکانی لحاظ سے بعد ہے مثلاً ہزار میل دور واقع ہوا ہے اب اگر کوئی عقلمند تاریخ دان ان کے متعلق

خطابات ناصر جلد دوم
۲۱۳
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
کچھ لکھنا چاہے تو وہ عقلی اربعے لگا کر ہی کچھ لکھے گا اور اس طرح ہندووں کی تاریخ تو بن سکتی ہے مگر
اصل تاریخ تو نہیں بن سکتی یعنی واقعاتی طور پر یوں ہو گیا یہ تو عقل نہیں کہہ سکتی عقل اگر یہ عقل کہتی
ہے کہ آج سے دو ہزار سال پہلے میں نے یوں اربعے لگائے اور یوں واقعات رونما ہوئے مگر جب
تک تاریخ کا رفیق اس کے ساتھ نہ ہو تاریخ کے متعلق عقل کا فیصلہ نا قابل قبول ہوتا ہے۔یہی
احباب کو ایک لطیفہ سنا دیتا ہوں جب میں نے میٹرک کا امتحان دیا تو ہمارے تاریخ کے پرچے کا
ایک حصہ ہند و تاریخ تھی۔میں نے ایک دن ہندو تاریخ کی کتاب اٹھائی تو مجھے یہ سمجھ آئی کہ جس
نے یہ کتاب لکھی ہے اسی نے تاریخ بنادی ہے کیونکہ تاریخی ثبوت کوئی نہیں دیا۔پانچ ہزار سال پہلے
کی باتیں ہیں لیکن کہیں ریکارڈ نہیں ہے۔گئیں مار کر اپنی تعریفیں کر کے کہ یوں ہو گیا اور یوں ہو گیا
تاریخ بنادی گئی چنانچہ طبیعت میں بڑی نفرت کی پیدا ہوئی اور میرے دماغ نے یہ فیصلہ کیا کہ اگر یہ
ہندو کتاب لکھنے والا ہمارے اور کسی کی تاریخ بنا سکتا ہے تو میرا دماغ بھی بنا سکتا ہے اس لئے میں
خواہ مخواہ اپنا وقت کیوں ضائع کروں میں امتحان کے ہال میں ہندووں کی تاریخ بناؤں گا۔میرے
ساتھی کہتے اپنے نمبر کیوں خراب کر رہے ہو کچھ پڑھا کرو میں نے کہا نہیں پڑھوں گا اس نے تاریخ
بنائی ہے میں بھی بناوں
گا چنانچہ یہ امر واقعہ ہے کہ امتحان کے ہال میں سوالوں کے ایک حصہ کی
ہندووں کی تاریخ بنائی اور ہندو متحن نے مجھے بہت اچھے نمبر دیئے لیکن اصل تاریخ تو اس طرح نہیں
بنتی یا مثلاً امریکہ ہے ایک آدمی یہاں بیٹھ کر والڈ روف ہوٹل جس میں ہم ٹھہرے تھے اس کے
متعلق ایک مقالہ لکھ دے جسے نہ تو اس نے دیکھا ہو اور نہ اس کے متعلق کچھ سنا ہو تو اس کی بات تو
غلط ہوگی۔پس اگر انسان کسی واقعہ سے زمانی یا مکانی لحاظ سے فاصلے پر ہے تو اس کے متعلق اس کی
بات ماننے کے لئے یا تو متعبر تاریخی کتب کی شہادت چاہئے یا پھر سماع چاہئے کہ ایک آدمی آیا ہے
وہ کہتا ہے کہ وہاں یہ واقعہ ہوا ہے مثلاً میں نے امریکہ کے والڈروف ہوٹل کی ۱۰۷ ویں منزل پر
ایک دن ایک احمدی دوست کی دعوت پر وہاں کھانا کھایا بیٹھ کر تو کوئی آدمی یہ بات نہیں بنا سکتا کہ
اتنویں منزل پر بیٹھ کر کھانا کھایا جا سکتا ہے یہ تو وہی بتائے گا جس کو پتہ ہے یا مستند کتابوں سے اس
نے استفادہ کیا ہو یا مثلاً کسی ملک میں زلزلہ آ گیا ہو تو وہاں کی خبر وہ صحیح نہیں ہوتی جو اخبارات
رطب و یا بس شائع کر دیتے ہیں۔میں اپنے اخباروں پر تنقید نہیں کر رہا ساری دنیا کے اخبار ہی اسی

خطابات ناصر جلد دوم
۲۱۴
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
طرح ہیں پچھلے دنوں میں چین زلزلہ آیا تو صیح خبر وہ ہے جو چین ہمیں بتائے گا کہ وہاں کیا ہوا۔اب
اگر کوئی زید یا بکر یہاں بیٹھ کر اور حساب کے اربعے لگا کر کہے کہ چین میں یوں ہوا تو عقل کہتی ہے
عقل کی اس بات کو قبول نہ کرو خواہ وہ کتنی ہی معقول باتیں اپنے حق میں لکھ گیا ہے۔پس جہاں تک مشہورات اور محسوسات کا تعلق ہے عقل
کو اللہ تعالیٰ نے رفیق دیا تجربہ اور
مشاہدہ جہاں تک عقلی استدلال کا تعلق ہے ایسے واقعات سے جو ماضی میں ہوئے زمانی لحاظ سے
دور یا ہزار میل پرے مکانی لحاظ سے دور اس میں عقل کے ساتھ یا تاریخ چاہئے یا اخبار چاہئیں یا
مراسلات چاہئیں یا خطوط چاہئیں دونوں چیزیں ملیں گی تو صحیح نتیجہ نکلے گا ورنہ نہیں نکلے گا کہ عقل
مشاہدہ اور تجربہ کے بغیر صحیح نتیجہ پر نہیں پہنچی۔دنیا نے اس اصول کو تسلیم کیا ہے جو تاریخی بات ہے
اسے مستند تاریخ بتائے گی پھر آگے عقل نتیجہ نکالے گی۔تاریخ ہمیں یہ بتائے گی کہ محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بدر کے موقع پر اتنے انسان تھے یہ تاریخ کا کام ہے یہ حساب دان کا کام
نہیں ہے کہ وہ اربعے لگا کر بتائے کہ اتنے لوگ تھے تاریخ ہمیں یہ بتائے گی کہ ان کے ہتھیاروں
کی یہ حالت تھی پرانی تلوار میں کند تلواریں زنگ آلود تلوار میں تھیں۔تاریخ ہمیں یہ بتائے گی کہ
بہتوں کے پاس پہننے کی جو یاں بھی نہ تھیں۔تاریخ ہمیں یہ بتائے گی کہ ان کے پاس سواری کے
لئے گھوڑے اور اونٹ بھی نہیں تھے۔یہ تاریخ کا کام ہے۔ہماری عقل ان سب چیزوں کو لے کر
کہے گی کہ عظیم تھا وہ انسان جس نے اپنے گرد جمع ہونے والے لوگوں
کی ایسی عظیم تربیت کر دی کہ وہ
خدا تعالیٰ کی راہ میں ہر وقت قربان ہونے کے لئے تیار رہتے تھے۔یہ ہے ہماری عقل لیکن اگر
تاریخ ہمیں کچھ بھی نہ بتائے جیسا کہ میں نے ہندو تاریخ کے متعلق بتایا ہے کہ لوگ خود ہی بنا لیتے
ہیں اور ہم یہ کہیں کہ فلاں واقعہ بڑا عظیم تھا تو عقل کہے گی کہ ابھی یہ بات ماننے والی نہیں پہلے
شہادت لے لیں دو چیزیں آگئیں۔عقل کے رفیق آگئے۔جہاں تک ماورای امحسوسات کا تعلق ہے۔یا الہیات کا تعلق ہے اسلام کہتا ہے عقل کو ہم نے
الہام کا رفیق عطا کیا ہے۔بغیر الہام کے رفیق کے عقل کسی نتیجہ پر پہنچ ہی نہیں سکتی۔اس کا یہ کام ہی
نہیں جو چیز محسوسات کی دنیا سے باہر ہے عقل کا کیا کام کہ وہاں تک پہنچے جب تک عقل کے ساتھ
الہام نہ ہو۔عقل یہ نہیں کہ سکتی کہ اس نے یہ اربعہ لگایا اور وہ اس نتیجہ پر پہنچی کہ بعض آدمی مستقبل کی

خطابات ناصر جلد دوم
۲۱۵
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
خبریں دیتے ہیں یا دے سکتے ہیں ہماری عقل یہ کہے گی تمہارے سب اربعے غلط ہیں لیکن الہام
کہے گا کہ خدا تعالیٰ جسے چاہے غیب کی خبروں کا ایک حصہ عطا کرتا ہے اور پھر وہ واقع ہو جاتا ہے اور
عقل کی بھی اس پر مہر لگ جاتی ہے اور خود وہ واقعہ بھی شہادت دے رہا ہوتا ہے۔میں جب الہام
کی بات کرتا ہوں تو میں زید یا بکر کے الہام کی بات نہیں کر رہا ہوتا بلکہ میں اس کامل الہام کی بات
کرتا ہوں جو ہماری اصطلاح میں قرآن عظیم کہلاتا ہے قرآن کریم ایک الہامی کتاب ہے اور وحی
کے ذریعہ نازل ہونے والی کتاب ہے۔قرآن کریم کی یہ وحی ہمیں بتاتی ہے کہ عقل ماورای !
الہیات کام کرتی ہے ویسے عقل کے جو دوسرے دور فیق ہیں الہام ان کی بھی ایک اور رنگ میں مدد
کرتا ہے یعنی لیبارٹری کا تجربہ اور مشاہدہ ضروری ہے محسوسات اور مشاہدات کی دنیا میں اور جہاں
تک تاریخ سے استدلال کرنے کا سوال ہے وہ بھی ضروری ہے لیکن عقل کے ان دور فیقوں کی مدد
کے لئے بھی الہام ہوتا ہے اور وہ اس طرح پر کہ عقل کو سرگرداں بھٹکنے نہیں دیتا بلکہ الہام آ کر صحیح
راستے کی رہنمائی کر دیتا ہے بجائے اس کے کہ لوگ پھر رہے ہیں کبھی ایک گلی میں گئے تو پتہ لگا
آگے سے blind یعنی راستہ بند ہے پھر دوسری طرف گئے پھر تیسری طرف گئے اور جو کام چھ مہینے
میں ہوسکتا تھا وہ دس سال میں کہیں جا کر ہوا۔یوں ہی پھرتے رہے
اور ادھورا کام ہوالیکن بسا اوقات
الہام عقل کی مدد کرتا ہے وہ اسے ایک روشنی دیتا ہے اور کہتا ہے یہ راستہ ہے اس پر چلو گے تو
منزل پر پہنچ جاؤ گے میں نے کئی سائنسدانوں سے بات کی ہے یہ جو روشنی نظر آتی ہے یہ بھی ایک قسم
کا الہام ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والی ایک ہدایت ہے اور اسے ہم ہدایت کے
بڑے دائرہ کے اندر رکھنے پر مجبور ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ ایک
سائنسدان ریسرچ کرتا ہے اسے کچھ پتہ نہیں لگتا اور ریسرچ کرتے کرتے تھک جاتا ہے اور
پریشان ہو جاتا ہے وہ دہر یہ ہے خدا کو نہیں مانتا۔پھر وہ کسی نامعلوم چیز کی طرف تڑپ کر جاتا ہے
اور اس کے دل میں آتا ہے کہیں سے تو مجھے مددملنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ کہتا ہے تو نے مجھ سے ہی گویا
دعا کر لی۔چنانچہ اس کے لئے روشنی پیدا ہو جاتی ہے سائنسدان کہتے ہیں۔وہ اپنی ریسرچ میں
بہت پھنسے ہوتے ہیں۔بعض دفعہ ۲۰۔۲۰۔سال تک ان کی عقلی کاوش کے نتائج نہیں نکلتے اور پھر
ایک دن خدا تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دیتا ہے ( ان لوگوں نے brain wave کا محاورہ بنالیا

خطابات ناصر جلد دوم
۲۱۶
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
ہے اس کی رو سے ان کے دماغ میں روشنی آجاتی ہے جو دراصل خدا تعالیٰ کی طرف سے مدد کے طور
پر آتی ہے جو الہام کے بڑے دائرے کے اندر آتی ہے ویسے صحیح الہام اور وحی کا لفظ اس کے لئے
استعمال نہیں ہوسکتا لیکن خدا کی طرف سے ایک ہدایت آتی ہے اور سائنسدانوں کو راہ مل جاتی ہے
اور وہ ریسرچ میں آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اسی لئے جب اسلام نے علوم کے میدان میں
بہت ترقی کی۔چین اس کام میں بڑا معروف اور مشہور ہے۔تاریخ اس بات کے ذکر سے بھری
ہوتی ہے کہ وہاں کے مسلمان علماء اور محققین نے ریسرچ کی اور اس پر انہوں نے سینکڑوں ہزاروں
کتابیں لکھیں اور وہ بھی اتنے تھوڑے وقت میں کہ اس وقت کی دنیا حیران ہو گئی تھی کہ یہ کیا
ہو گیا ہے چنانچہ بڑے بڑے لاٹ پادری وہاں جاتے تھے اور مسلم یونیورسٹیوں میں داخل ہوتے
تھے اور تعلیم حاصل کرتے تھے۔پس عقل کے یہ تین رفیق ہیں۔ان کی وجہ سے عقل انسان کے کام آرہی ہے ویسے یہ ہے
بڑے کام کی چیز لیکن اس کی عقل کسی کام کی نہیں بعض لوگ کہتے ہیں عقل کا قصور نہیں نیم عقل عاقل
کا قصور ہے عقل کئی حیثیت میں کوئی کام نہیں کر سکتی۔یہ ایک فلسفیانہ مسئلہ ہے تاہم جب وہ تھیوری
میں آئے گی یعنی کسی فرد کی عقل بنے گی تبھی کام آئے گی کبھی آپ نے آسمانوں پر عقل کو اڑتے یا
زمین پر چلتے دیکھا ہے؟ عقل تو ایک گلی ہے ایک نام ہے ایک خاص سمت کا۔لیکن آپ نے عاقل تو
بہت دیکھے ہیں دنیا میں کوئی ایسا عاقل نہیں جس نے الہیات کے معاملات میں ایک بھی اصول ایسا
بتایا ہو جسے ہم قرآن کریم میں سے نکال کر نہ دکھا سکیں اور دہر یہ خیالات کو مٹانے کے لئے یہ بڑی
زبر دست دلیل ہے۔دنیا کا کوئی عقلمند انسان ایسا نہیں ہے جو قرآن کریم کے کسی ایک اصول کی نقل
ہی بنا سکتا ہوا اپنے طور پر بھی نہیں بنا سکتا۔قرآن کریم کا یہ دعویٰ ہے اور ہم جماعت احمدیہ کے افراد
اسے سچا اور ثابت کرنے کے ذمہ دار ہیں اور میں جماعت احمدیہ کے امام کی حیثیت سے اس بات
کا ذمہ دار ہوں کہ جو شخص آئے اسے میں قائل کروں گا کہ یہ بات صحیح ہے کہ قرآن کریم بے مثل
و مانند ہے یہ اللہ تعالیٰ کا ایک ایسا کلام ہے جس کے ساتھ ملتا ہوا اس پایہ کا کلام کوئی انسان بناسکانہ
بنا سکتا ہے۔اور نہ کبھی بنا سکے گا ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔پس ہماری عقل اس نتیجہ پر پہنچتی ہے کہ انسان
کے ہاتھ کی بنائی ہوئی ہر چیز بے مثل و مانند نہیں کوئی چیز بھی بے مثل و مانند نہیں ہے۔آج کوئی ایک

خطابات ناصر جلد دوم
۲۱۷
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
لے لیں جس نے ارتقائی مدارج میں سے گزر کر ترقی کی ہو مثلاً موٹر کار ہے کسی زمانے میں
اونچے ڈھانچوں والی زمین سے دوگز اونچی یکہ کی طرح عجیب شکل کی ایک چھکڑ اسی موٹر پھرا کرتی
تھی اور لوگ بڑے خوش تھے کہ جی ہم نے موٹر بنالی ہے۔اس کے بعد اس میں اور تبدیلی پیدا ہوئی
پھر اس میں اور تبدیلی پیدا ہوئی بعض تبدیلیاں اچھی تھیں اور بعض خراب۔اس کے ساتھ انہوں
نے سٹرکیں اتنی اچھی بنالیں کہ اگر سات انچ کے اوپر باڈی پڑی ہوئی ہے تو وہ زمین سے نہیں
ٹکراتی اگر ایسی کاریں یہاں آجائیں۔تو مصیبت پڑ جاتی ہے کیونکہ ہماری سٹرکیں خراب ہیں
سٹرکوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے وہ یہاں نہیں چل سکتیں۔بہر حال ہر کمپنی یہ کہتی ہے کہ اس کی
بنائی ہوئی موٹر دنیا کی بہترین موٹر ہے۔اگلے سال ایک اور کمپنی کہتی ہے یہ غلط بات ہے اس نے
اچھی موٹر بنالی ہے۔غرض جس میدان میں چاہو سوچ لو غور کر لو نہ سمجھ آئے ہم سے آکر سمجھ لو انسان کے ہاتھ کی
بنی ہوئی کوئی چیز بے مثل و مانند نہیں ویسی ہی بلکہ اس سے اچھی بھی انسان بنا سکتا ہے۔اگر ہمارے
علم میں ایسی چیز پھر آ جائے جو بے مثل و مانند ہو تو ہمیں ماننا پڑے گا کہ یہ انسان کی بنائی ہوئی نہیں
ہے کیونکہ ہم ثابت کر چکے ہیں کہ انسان کی بنائی ہوئی کوئی چیز بے مثل و مانند نہیں ہوتی۔جب یہ
بات ثابت ہو گئی تو اگر ہمیں کوئی چیز ایسی مل جائے۔جو بے مثل و مانند ہے تو ثابت ہوگا کہ وہ
انسان کے ہاتھ کی بنی ہوئی نہیں ہے اس واسطے قرآن کریم نے یہ دعوی کیا ہے کہ میں بے مثل
و مانند ہوں اگر کسی کی ہمت ہے تو میرے مقابلے میں آئے مختلف موقعوں پر contet کے لحاظ
سے
کہیں ایک مطالبہ ہے کہیں دوسرا مطالبہ کیا اور کہیں تیسرا کہ ایسا قرآن بنا کر مجھے دکھا دو۔چودہ
سوسال گزر گئے مگر کوئی مقابلے پر نہیں آیا میں کہتا ہوں آج مہذب دنیا کی اکثریت دہر یہ ہو چکی
ہے اس دہر یدا کثریت میں برے بڑے عربی دان موجود ہیں۔خود مصر میں لاکھوں عیسائی بستے ہیں
اور ان لاکھوں عیسائیوں میں سے پتہ نہیں کتنے دہر یہ ہو چکے ہیں ایسی اچھی عربی لکھنے والے غیر
مسلم ہیں جنہوں نے بڑی بڑی کتابیں لکھی ہیں تو ساری دہر یہ دنیا کے سامنے جماعت احمدیہ نے
ایک اور چیلنج رکھ دیا اب اگر دہریت میں پھنسی ہوئی دنیا قرآن کریم کی مثل قرآن کریم کے مطالبہ
کے مطابق بنادے اور ہم ان کی غلطی ثابت نہ کر سکیں تو جو مرضی ہمیں سزا دے لیں۔قرآن کریم

خطابات ناصر جلد دوم
۲۱۸
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
خدا کا کلام ہے اور خدا تعالیٰ کے دست قدرت سے نکلی ہوئی ہر چیز بے مثل و مانند ہوتی ہے اس لئے
قرآن کریم بھی بے مثل و مانند ہے یہ اتنی عظیم کتاب ہے مگر قرآن کریم ہی کے الفاظ میں۔يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (الفرقان : ۳۱)
امت کے ایک حصہ نے اس کو مہجور بنا دیا عیسائیوں کے مقابلہ میں ایک موقع پر حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔تم بائیبل کے مقابلے میں قرآن کریم کا نام نہ لو۔کسی عیسائی
نے کہا تھا اتنی بڑی الہامی کتاب بائیبل مقدس موجود ہے تو قرآن کریم کے نزول کی کیا ضرورت
پڑ گئی تھی۔یہ تو بائیل کے مقابلہ میں ایک چھوٹی سی کتاب ہے آپ نے فرمایا قرآن کریم کا نام نہ
لو۔قرآن کریم کے شروع میں سات آیات پر مشتمل ایک سورہ فاتحہ ہے۔سات آیات کی اسر
اس سور
ہ فاتحہ میں جو اسرار روحانی اور علوم الہیات پائے جاتے ہیں اگر تم ساری کتب مقدس میں سے
اسرار روحانی نکال کر ہمیں دکھا دو تو ہم سمجھیں گے کہ تمہارے پاس کچھ ہے لیکن عیسائیت نے اس
چیلنج کو قبول نہیں کیا یہ چیلنج ابھی تک اپنی جگہ پر موجود ہے۔اس پیج کو میں نے ۱۹۶۷ء میں یورپ
کے دورے میں دہرایا تھا۔چوٹی کے آٹھ عیسائی پادری آئے ہوئے تھے انہوں نے کہا تھا ملاقات
کرنی ہے تبادلہ خیال کرنا ہیمیں نے کہا ٹھیک ہے چنانچہ وہ آئے تو ہم ڈیڑھ گھنٹے تک باتیں
کرتے رہے۔بعد میں میں نے ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اسی چینج کا انگریزی
ترجمہ دیا۔میں نے کہا میں اس کے متعلق بحث نہیں کرنا چاہتا کیونکہ میں چاہتا ہوں تم سوچو تم غور کر
تم سر جوڑ و تم مشورہ کرو پادریوں کی دنیا میں۔اور پھر اس چیلنج کو قبول کرو۔یہ نہ کہنا کہ جس نے یہ
چیلنج دیا تھا اس کا تو ۱۹۰۸ء میں وصال ہو چکا ہے اگر چیلنج قبول کیا گیا تو کون مقابلے میں آئے گا
میں تمہارے مقابلہ میں آوں گا کیونکہ میں ان کا نائب اور خلیفہ ہوں۔یہ ڈنمارک کا واقعہ ہے۔پچھلے سال ڈنمارک کے ایک صحافی یہاں آئے وہ کہنے لگے وہاں
کے پادری تو آپ کے خلاف بڑا شور مچا رہے ہیں۔میں نے کہا کیا کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے
یوں کہا اور یوں کہا۔میں نے کہا میں نے یوں کہا ہے۔وہ کہہ رہے ہیں کہ سختی کی ہے۔میں نے کہا
میں نے ان
کو یہ چیلنج دیا تھا لیکن انہوں نے ابھی تک مانا نہیں۔۱۹۶۷ء سے اب تک ایک زمانہ
ایک دور گزر گیا وہ بولا اچھا میں جا کر ان کی خبر لوں گا۔پتہ نہیں اس نے خبر لی ہے یا نہیں لیکن یہ ایک

·

آج 10 میں سے 10 باقی