سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 20

خطابات ناصر جلد دوم
۲۱۹
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
66
حقیقت ہے کہ ہر آدمی جو اس
چیلنج پرصحیح اور نیک نیتی سے غور کرے اس
کو ماننا پڑے گا کہ قرآن
کریم کا نازل کرنے والا اللہ ہے جو اپنی تمام عظمتوں اور بڑائیوں اور ہرقسم کی جلالت شان
والا ہے اور اس نے یہ کہا ہے اور دنیا کو چیلنج دیا ہے کہ قرآن کریم میرا کلام ہے اور اس کا کوئی مقابلہ
نہیں کر سکتا۔اس وقت عرب میں روسائے مکہ بڑی خوبصورت عربی بولنے والے تھے۔انہوں
نے سبعہ معلقہ خانہ کعبہ میں لڑکا رکھے تھے۔عرب میں عربی زبان ایک مثالی زبان تھی بعض دفعہ ہر
فقرے کے بعد وہ ایک شعر پڑھ دینے والے لوگ تھے۔ان کو خدا نے کہا تھا کہ ہمت ہے تو اس
کے مقابلے میں آکر قرآن کریم کی ایک چھوٹی سی سورت کے مقابلے میں سورت بنا کر دکھا دو مگر
انہوں نے اس چیلنج کو قبول نہیں کیا آج تک قبول نہیں کیا اب اگر ایک آدمی یہ کہتا ہے کہ اس عظیم
بے مثل و مانند کے مقابلہ میں کوئی چیز تو ہم بیش نہیں کر سکتے لیکن اس بے مثل و مانند کلام کے زمانے
دوسرے اللہ کا انکار کر دیتے ہیں تو اگر یہی سمجھ اور عقل ہے تو ہم ان کے لئے دعا کریں گے اللہ تعالیٰ
نہیں فراست عطا کرے۔میں بتا یہ رہا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے اس عالمین کی ہر چیز میں ایک جوڑ پیدا کیا ہے اور ان
جوڑوں میں بھی انتشار نہیں ہے بلکہ جس طرح زنجیر کے مختلف حلقے ایک دوسرے کے اندر جاتے
ہیں اسی طرح اس کائنات کی ہر چیز ایک دوسری کے ساتھ بندھی ہوئی ہے پورا عالمین اصول
میزان کے اندر بندھا ہوا ہے اور اس کو ہم اپنی زبان میں جوڑ بھی کہہ سکتے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس میں اس وقت سنانا چاہتا ہوں آپ فرماتے ہیں۔خداوند کریم نے جیسا ہر یک چیز کا باہم جوڑ باندھ دیا ہے۔ایسا ہی الہام اور عقل کا
باہم جوڑ مقرر کیا ہے اس حکیم مطلق کا عام طور پر یہی قانونِ قدرت پایا جاتا ہے۔کہ جب
تک ایک چیز اپنے جوڑ سے الگ ہے۔تب تک اس کے جو ہر چھپے رہتے ہیں۔“
مثلاً میں نے جو مثال دی تھی سارے عالمین اور انسان کی کہ وَسَخَّرَ لَكُمُ مَّا فِي
السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ اور دوسری طرف انسان کی فِی أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
میں سے گویا ساری یونیورس اور سارے عالمین کے مقابلے میں ایک balance قائم کر لیا گیا
ہے۔ایک پلڑے میں انسانی قوتیں ہیں دوسرے پلڑے میں عالمین ہے جو سارے فائدے پہنچا

خطابات ناصر جلد دوم
۲۲۰
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
سکتا ہے اور انسان کی طاقتیں اسے حاصل کر سکتی ہے۔بلکہ اکثر اوقات نفع کی جگہ ضرر ہوتا ہے۔ایسا ہی عقل کا حال ہے کہ علم دین میں اس
کے نیک آثارتب مترتب ہوتے ہیں جب وہ جو ڑ یعنی الہام اس کے ساتھ شامل ہو جائے۔ورنہ اپنے جوڑ کے بغیر ڈائین ہو کر ملتی ہے۔سارا گھر نگلنے کو طیار ہو جاتی ہے“
ہیروشیما میں یہی کہا تھا نا عقل نے۔ناقل ) سارا شہر ہی کھا گئی۔عقل نے اٹیم بم بنایا تھا اور
اس طرح وہ کئی لاکھ کی آبادی کھا گئی۔”سارا شہر سنسان ویران کرنا چاہتی ہے۔پر جب جوڑ میسر آ گیا تب تو چشم بد دور کیا
ہی پاک صورت اور پاک سیرت ہے۔جس گھر میں رہے مالا مال کر دے۔جس کے پاس
جائے اس کی سب نحوستیں اتار دے۔تم آپ ہی سوچو کہ جوڑا کے بغیر کوئی چیزا کیلی کس کام
کی ؟ پھر تم کیوں یہ ادھوری عقل اس قدر ناز سے لئے پھرتے ہو۔کیا یہ وہی نہیں جو کئی بار
دروغگوئی میں رسوائیاں اٹھا چکی ( براہین احمدیہ چہار حصص روحانی خزائن جلدا صفحه۱۷۰
حاشیہ)
بڑی طاقتوں کی عقل یعنی ڈپلومیسی کا یہ کمال ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ جو معاہدے
کرتے ہیں اور گفت و شنید کرتے ہیں اس میں اتنی خطرناک دروغگو ئیاں چھپی ہوئی ہوتی ہیں اور
عقل کے اتنے لپیٹ ہوتے ہیں کہ انسان حیران ہو جاتا ہے کہ عقل اس قدر گراوٹ اور اس قدر
گہرائیوں میں کیسے پہنچ گئی۔حضور فرماتے ہیں۔و کیا تمہیں خبر نہیں کہ اس نے تم سے پہلے کتنوں کا لہو پیا۔کتنوں کو گمراہی کے کنوئیں
میں دھکیل کر مارا تم جیسے کئی یاروں کو کھا چکی۔صد بالاشیں ٹھکانے لگا چکی۔بھلا تم نے اس
اکیلی عقل کے ذریعہ سے کون سی ایسی دینی صداقتیں پیدا کی ہیں جو قرآن شریف میں پہلے
سے موجود نہیں۔اور اس سے دھو کا مت کھانا کہ عقل ایک عمدہ چیز ہے ہم
ہر یک تحقیق عقل ہی کے ذریعے سے کرتے ہیں بلاشبہ عمدہ چیز ہے لیکن اس کا جو ہر تب ہی
ظاہر ہوتا ہے جب وہ اپنے جوڑ کے ساتھ شامل ہو ورنہ وہ دھوکا دینے میں دشمنوں سے بدتر
ہے۔دورنگی دکھلانے میں منافقوں سے بڑھ کر ہے۔سو تمہاری بد نصیبی تم اس کے جوڑ کے

خطابات ناصر جلد دوم
۲۲۱
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
نام سے بھی چڑتے ہو۔دوستو ! خوب سوچو۔بن جوڑا کسی بات کی بھی گت نہیں۔خدا نے
جوڑ بھی ایک عجیب چیز بنادی ہے جہاں دیکھو جوڑ ہی سے کام نکلتا ہے ہم تم سب آنکھوں ہی
سے دیکھتے ہیں پر آفتاب کی بھی ضرورت ہے۔کانوں ہی سے سنتے ہیں پر ہوا کی بھی
حاجت ہے آفتاب چھپا تو بس اندھے بیٹھے رہو۔کانوں کو ہوا سے ڈھانک لو۔تو بس سننے
سے چھٹی ہوئی۔‘ ( براہین احمدیہ چہار حصص روحانی خزائن جلد نمبر اصفحہ ۱۷۰۔۱۷۱ حاشیہ)
جب عقل کا الہام سے جوڑ قائم ہو جائے جب عقل کی کاوش قرآن کریم کی صداقتوں کی
روشنی میں چلنے لگے۔جب قرآن کریم کی بتائی ہوئی سیدھی راہ پر عقل تیزی سے آگے بڑھ رہی ہو
پھر تو فائدہ کی چیز ہے ورنہ نہیں۔قرآن کریم نے ہر عقلی کاوش کے مقابلے میں انسان کو ایک تو عقل
دی ہے اور دوسرے اس عقل کو الہامی نور عطا ہوا ہے۔قرآن کریم کی ایک اور عظمت یہ ہے کہ جو عقل کا کام تھا یعنی عقلی فارمولے بنانے کا کام۔وہ
باتیں بھی بہت سے مواقع پر قرآن کریم خود ہی بتاتا ہے کسی چیز کے متعلق عقلی شہادت کے بعد قرآن
کریم الہام کی شہادت سے اس کی صداقت پر مہر لگا دیتا ہے مثلا عقل یہ کہتی ہے آنکھ دیکھنے کے
لئے ہے۔کان سننے کے لئے ہیں۔عقل یہ کہتی ہے کہ قدرت نے ہمیں جو طاقتیں دی ہیں وہ
استعمال کرنے کے لئے ہیں اور وہ آزاد ہیں قرآن کریم کہتا ہے خدا تعالیٰ نے طاقتیں دی ہیں لیکن
ان کو معین راستوں پر باندھ دیا ہے ورنہ خرابی پیدا ہوتی۔قرآن کریم کہتا ہے کہ جو مشاہدہ ہے یعنی
عقل نے جو حاصل کیا ہے وہ یہ ہے کہ آنکھ دیکھنے کا چیز کان سننے کی چیز اور اس طرح دوسری طاقتیں
استعمال کرنے کا چیزیں ہیں لیکن اگر الہام کی راہنمائی نہ ہو تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے الہام کامل قرآن
کریم کا الہام ہے تو اگر عقل وحی قرآن کی روشنی کے اندر نہ ہو تو آنکھ نے دیکھا اور کان نے سنا اور
دوسری قوتوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور لاکھوں حرامزادے امریکہ میں پیدا کر دیئے۔یہ عقل کا
کرشمہ ہے قرآن کریم یہ نہیں کہتا وہ کہتا ہے۔آنکھ دیکھنے کی چیز ہے کان سننے کی چیز ہے اور دوسری
طاقتیں استعمال کرنے کی چیزیں ہیں اور اس لحاظ سے عقل صحیح نتیجہ پر پہنچتی ہے مگر ان کو آزادی نہیں ہے
اگر انسان نے روحانی رفعتوں کو پانا ہے اور اپنی پیدائش کے مقصد کو حاصل کرنا ہے تو اسے اللہ تعالیٰ کی
طرف سے نازل شدہ ہدایت یعنی قرآن کریم کی تعلیم پر چلنا پڑے گا اور وہ یہی ہے جیسا کہ قرآن کریم

خطابات ناصر جلد دوم
۲۲۲
اختتامی خطاب ۱۲ر دسمبر ۱۹۷۶ء
نے کہا آنکھ دیکھنے کی چیز ہے لیکن آنکھ کو یہ کہا گیا۔قُل لِلْمُؤْمِنتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ (النور (۳۲) اور دوسری طاقتیں استعمال کے
لئے ہیں لیکن ان کے متعلق یہ کہا گیا وَ يَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ ( النور : ۳۲) وہ اپنی عصمت کی
حفاظت کریں۔قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ ٹھیک ہے زبان بولنے کے لئے ہے لیکن یہ نہیں کہ عقل نے کہا
کہ فطرت نے ہمیں زبان بولنے کے لئے دی ہے تو پرور ہی بتا ہی جولوگوں کے منہ میں آئے وہ بکتے چلے
جائیں۔قرآن کریم کہتا ہے یہ نہیں ہو گا۔وہ کہتا ہے قُولُوا قَوْلاً سَدِيدًا (الاحزاب : ١) تم
ایسی بات منہ سے نکالو جو سدید ہو جس میں فساد کا کوئی شائبہ اور رمق نہ ہو۔اور یہ حکم صرف ایک چیز
کے متعلق نہیں بلکہ خدا نے جو بھی طاقت اور قوت دی ہے وہ اس کا حساب لے گا۔یہ ایک اصولی
ہدایت ہے جسے ہمیشہ یادرکھنا چاہیے۔عقل کو یہ اختیار نہیں دیا گیا کہ جس قدر چاہے ان قوتوں اور
طاقتوں کے گھوڑوں کو ایڑی لگا کر صحیح اور غلط راستوں پر دوڑاتی پھرے۔خدا تعالیٰ نے اپنے کلام
قرآن عظیم میں ہر قوت اور طاقت کو صیح راستہ دکھایا اور اس کو یہ کہا کہ دیکھو ہر طاقت اور قوت کا
دینے والا بھی خدا ہی ہے اور حساب کرنے والا بھی وہی ہے تم اس کے حساب سے بچو اور خوف اور
خشیت اپنے اندر پیدا کرو اور قرآن کریم کے سات سو کے لگ بھگ جو احکام ہیں ان کے اندران
کے سایہ میں ان کی حفاظت میں اور ان کی امان میں اپنی قوتوں اور طاقتوں کو عقل کے بتائے
طریقوں پر اور نو ر الہام کی روشنی میں آگے بڑھو تو تم اس مقام پر پہنچ جاؤ گے جسے انسان کے لئے
ا کیا گیا ہے لیکن انسان اس کا خیال نہیں کرتا۔ایک اور اقتباس سن لیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔غرض کلام الہی کا یہ نہایت عمدہ کام ہے کہ جو جو طاقتیں اور قوتیں انسان کی فطرت
میں ڈالی گئی ہیں کہ ان کو بطور اصلح اور انسب کے استعمال میں لانے کی تاکید کرے تا کوئی
قوت اور طاقت جو عین حکمت اور مصلحت سے انسان کو عطا کی گئی تھی ضائع نہ ہو جائے یا
بطور افراط یا تفریط کے استعمال میں نہ لائی جائے اور منجملہ ان سب طاقتوں کے ایک عقل
بھی طاقت ہے کہ جس کی تکمیل شرف انسان کا ہے اور جس کے ٹھیک ٹھیک استعمال میں
لانے سے انسان حقیقی طور پر انسان بنتا ہے اور اپنے کمال مطلوب کو پہنچتا ہے اور وہی ایک

خطابات ناصر جلد دوم
۲۲۳
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
آلہ انسان کے ہاتھ میں ہے۔جو بے انتہاء ترقیات کے حاصل کرنے کے لئے عام طور پر
اس کو دیا گیا ہے۔پس ظاہر ہے کہ اگر الہامی کتاب اس آلہ کی حمد اور معاون اور محافظ نہ ہو
بلکہ یہ تعلیم دے جو اس آلہ کو بالکل معطل چھوڑ دینا چاہئے۔تو ایسی کتاب بجائے اس کے جو
انسان کو فطرتی طاقتوں کو وضع استقامت پر چلا وے خودان طاقتوں
کو وضع استقامت پر چلنے
سے روکے گی اور بجائے اس کے جو کچھ یاری اور مددگاری کرے۔خو در ہرن اور مضل بن
جائے گی۔“ ( براہین احمدیہ حصہ اوّل صفحه ۱۰۲ حاشیہ نمبر ۵)
اس سلسلہ میں ایک اور اقتباس بھی سن لیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔بذریعہ قیاسات عقلیہ کے جو کچھ خدا اور امور آخرت کے بارے میں سوچا جاتا اور
فکر کیا جاتا ہے۔اس سے نہ یقین کامل حاصل ہوتا ہے نہ معرفت کامل۔اور جو جو وساوس
قیاس پرستوں کے جی میں کھٹکتے رہتے ہیں ان کا تدراک بجزا لہام کے ہوہی نہیں
سکتا اگر عقل سے ہی پورا پورا کام نکلتا ہے تو پھر کیوں عقل ہمیں راستہ چھوڑ کر آگے
چلنے سے انکار کرتی ہے۔کیا مرتبہ اعلیٰ ہماری معرفت اور خدا شناسی کا یہی ہے کہ ہم صرف
اتنے پر ہی کفایت کریں کہ کوئی بنانے والا چاہئے۔جس یقین کامل کے لئے
ہماری روح تڑپتی ہے۔اگر وہ صرف عقل سے ہم کومل جا تا تو پھر یہ قول بھی ہمارا بجا ہوتا کہ
اب ہمیں الہام کی کچھ حاجت نہیں کیوں تمہاری آنکھیں دیکھنے سے عاجز ہو رہی
ہیں۔عقل نے تم سے کیسی بے وفائی کی کہ تم جیسے پوجاریوں سے دور بھاگ گئی۔حضرات!
تم خودسوچ کر دیکھ لو کہ الہام کے بغیر نہ یقین کامل ممکن ہے نہ غلطی سے بچنا ممکن نہ توحید
خالص پر قائم ہونا ممکن۔نہ جذبات نفسانیہ پر غالب آنا حتیز امکان میں داخل ہے۔وہ الہام
ہی ہے جس کے ذریعہ سے خدا کی نسبت ہے کی دھوم مچی ہوئی ہے اور تمام دنیا ہست ہست
کر کے اس کو پکار رہی ہے لیکن فقط عقل کے پردے سے جس قدر دنیا کو ضرر پہنچا
ہے وہ کچھ پوشیدہ نہیں بھلا تم آپ ہی بتلاؤ کس نے افلاطون اور اس کے توابع کو خدا کی
خالقیت سے بنایا ؟ کسی نے جالینوس کو روحوں کے باقی رہنے اور جزا سزا کے بارے میں
شک میں ڈال دیا؟ کس نے تمام حکیموں کو خدا کے عالم بالجزئیات ہونے سے انکاری۔

خطابات ناصر جلد دوم
۲۲۴
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
رکھا؟ کس نے بڑے بڑے فلاسفروں سے بت پرستی کرائی؟ کس نے مورتوں کے آگے
مرغوں اور دوسرے حیوانات کو ذبح کرایا؟ کیا یہی عقل نہیں تھی جس کے ساتھ الہام نہ
تھا۔اگر یہ کہو کہ عقل کا بگاڑ بھی نیم عاقلوں کا قصور ہے نہ عقل کامل کا قصور۔تو یہ قول
صحیح نہیں۔ظاہر ہے کہ عقل اپنے اطلاق اور کلیت کے مرتبہ میں تو کوئی کارروائی نہیں
کر سکتی۔کیونکہ اس مرتبہ میں وہ ایک کلی ہے اور کلی کا وجود بجز وجود افراد متفق نہیں ہوسکتا بلکہ
کیفیت اس کی بذریعہ اس کے افراد کے معلوم ہوتی ہے۔لیکن ایسے فرد کامل کوکون
دکھاسکتا ہے جس نے فقط عقل تابعدار ہو کر اپنے خود تراشیدہ عقائد میں کبھی غلطی نہیں کی۔الہیات کے بیان میں
کبھی ٹھو کر نہیں کھائی۔ایسا عاقل کہاں ہے جس کا یقین وجود ضائع عالم
اور جزا سزا وغیرہ امور معاد پر ہے کے مرتبہ تک پہنچ گیا ہو جس کی توحید میں شرک کی کوئی
رگ باقی نہ رہی ہو۔جس کے جذبات نفسیانیہ پر رجوع الی اللہ غالب آ گیا ہو۔اور ہم ابھی
اس سے پہلے لکھ چکے ہیں کہ خود حکماء کا اقرار ہے کہ انسان مجرد عقل کے ذریعہ سے الہیات
کے مسائل میں مرتبہ یقین کامل تک نہیں پہنچ سکتا۔“
( براہین احمدیہ چہار حصص روحانی خزائن جلد اول صفحه ۱۶۱ تا ۱۶۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
اس مضمون میں جو میں نے اس وقت بیان کیا ہے میں یہ بات آپ کے دلوں میں گاڑنا
چاہتا ہوں کہ اگر ہم قرآن کریم پر پختہ پنجہ ماریں اور اس کی تعلیم کو سمجھنے والے ہوں تو جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کو بشارت ملی ہے نہ صرف یہ کہ وہ اسلام کے مخالفین کے
حملوں کا دفاع کریں گے یعنی ان حملوں کا جو وہ علمی ، سائنسی اور فنی ایجادات کی صورت میں اسلام
پر کرتے ہیں ان کا دفاع کریں گے بلکہ ان کو ایسا نور عطا کیا جائے گا۔قرآن کریم کے کامل الہام
اور وحی کے نتیجہ میں کہ وہ لوگوں کے علوم ، ان کی عقلی کاوشوں اور ان کے عقل نتائج کا بودا پن ثابت
کریں گے ان کی غلطیاں نکالیں گے۔ان کو بتائیں گے کہ دیکھو عقل تمہارے ساتھ کیا سلوک کرتی
رہی ہے کبھی کچھ اور کبھی کچھ کرتی رہی ہے کبھی تمہارے ایک حصہ کو بیمار کرتی ہے کبھی تمہارے
دوسرے حصہ کو بدنام کرتی ہے۔کبھی تمہارے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کے نام
پر تمہارے لئے
نئے مسائل پیدا کر دیتی ہے کسی کی عقل نے بیچارے بچوں
کو کہہ دیا کہ جنسی تعلقات میں تم آزاد ہو

خطابات ناصر جلد دوم
۲۲۵
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
کون تمہیں روکتا ہے تمہاری طاقتیں ہیں تم ان کو استعمال کرو چنانچہ اس طرح ساری قوم کے لئے
لاکھوں حرامزادوں کا ایک مسئلہ پیدا ہو گیا۔اسی طرح شراب خوری ہے جس کے متعلق قرآن کریم
نے کہا تھا۔رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَنِ (المآيدة : ۹۱ ) شراب پینا ایک پلیدی ہے ایک
نا پا کی ہے اور شیطانی عمل ہے اس لئے فرمایا فَاجْتَنِبُوهُ ( المآيدة : 91 ) اس کے قریب نہ جانا۔لیکن بڑے بڑے عقل والوں نے کہا کہ اس میں تو کوئی حرج نہیں۔چنانچہ ان کی اس سوچ کا جو
نتیجہ نا۔وہ ساری دنیا جانتی ہے۔پہلے بھی اور اس دورے میں بھی مجھ سے پوچھا جاتا رہا کہ کیا وجہ ہے یورپی ممالک نکلا
اتنا گناہ ہورہا ہے اور لوط کو قوم کی سزا مل گئی تھی ان کو خدا سزا ئیں کیوں نہیں دیتا۔تو میں نے سوچا
اور قرآن کریم ہی نے مجھے یہ مسئلہ سمجھایا کہ لوط کی قوم کو تو سزا اس لئے ملی تھی کہ گنتی کے چند آدمی
بھی وہاں نیک نہیں رہے تھے لیکن انگلستان میں لاکھوں ایسے آدمی موجود ہیں جو شراب نہیں پیتے۔ان کی فطرت نیک ہے وہ برائیاں نہیں کرتے۔وہ ہر وقت قوم کی خدمت میں لگے رہتے ہیں اس
لئے وہ الہی عذاب سے بچے ہونے ہیں کیونکہ مذہبی امور کی خلاف ورزی کرنے کی سزا تو آخرت
میں ملتی ہے مذہبی رنگ کی جو بدیاں ہیں اور اسلام کے احکام کی جو خلاف ورزی ہے اس کے لئے
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اس کی سزا انسان کو مرنے کے بعد دی جائے گی۔اس دنیا میں سزائیں
اسی وقت ملتی ہیں جب ساری کی ساری قوم بلا استثناء خراب ہو جاتی ہے اور دنیا میں فساد پیدا ہو جاتا
ہے تب دنیا کو فساد سے بچانے کے لئے اللہ تعالیٰ کا ایک روز ز بر دست جلوہ ظاہر ہوتا ہے لیکن ان
ملکوں میں لاکھوں کی تعداد میں نیک بندے موجود ہیں جو ان قوموں کو عذاب سے بچائے ہوئے
ہیں وہ نیکی کرنے والے اور بدیوں سے بچنے والے ہیں۔ان کے پاس اسلام نہیں اور وہ اخلاقی
قدریں نہیں جو اسلام ہمیں بتاتا ہے۔یہ تو درست ہے لیکن وہ برائیاں جن کے نتیجہ میں پہلوں کو سزا
ملی تھی جس قوم میں ان برائیوں سے بچنے والے لاکھوں کی تعداد میں ہوں گے وہ عذاب سے بیچ
جائے گی۔کیونکہ کہا یہ گیا تھا کہ اتنے نیک ہوں تو قوم بیچ جائے گی اور ان کو خدا تعالیٰ بچائے گا ان
سے تو لاکھوں زیادہ ہیں اس لئے مغربی اقوام عذاب سے بچی ہوئی ہیں۔لیکن یہ تو کوئی بات نہ
ہوئی۔ہم یہ کہیں کہ کچھ حصہ نیک ہے تو بس کافی ہے اس دینا میں سزا سے بچنے کے لئے کافی ہے مگر یہ

خطابات ناصر جلد دوم
۲۲۶
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
چیز دوزخ میں گھسیٹے جانے سے بچاؤ کی صورت نہیں کرسکتی۔اور دنیا کو نیکی کی طرف لا نا دنیا کو موڑ کر
اللہ تعالیٰ کی طرف لانا یہ جماعت احمدیہ کا کام ہے۔اسی واسطے ہم کہتے ہیں کہ دائیں طرف سے
شور بپا ہو بائیں طرف سے شور بپا ہو۔دوست بالکل توجہ نہ دیں ان کے لئے ایک کھلا راستہ ہے
ایک شاہراہ ہے غلبہ اسلام کی۔اس سے نہ ہٹیں اس پر چلتے رہیں خدا تعالیٰ پر توکل رکھیں اس سے
عاجزانہ دعائیں کریں وہ اپنے وعدوں کا سچا ہے اس نے محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم سے وعدہ کیا ہے کہ
آخری زمانہ میں اسلام تمام ادیان باطلہ پر غالب آئے گا اور نوع انسانی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
جھنڈے تلے جمع ہوگی۔یہ وعدہ تو ضرور پورا ہو گا۔ہم اس سلسلہ میں جو قربانی پیش کر رہے ہیں۔وہ تو انگلی کٹوا کر شہیدوں میں داخل ہونے والی بات ہے کیا ہماری قربانیاں اور کیا وہ نتائج جو
اللہ تعالیٰ ان سے نکالنا چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر کیا جائے کم ہے۔مجموعی لحاظ سے جماعت میں
کمزور بھی ہیں اور بڑے فدائی بھی ہیں کبھی فکر بھی پیدا ہوتی ہے۔قرآن کریم آکر تسلی بھی دلا دیتا
ہے قرآن کریم نے یہ اعلان کیا بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (النحل : ۹۷) کہ دس نیکیوں میں سے
ایک نیکی جوسب سے اچھی ہو گی اور سو فیصدی نمبر لینے والی ہو گی اس کے مطابق دس کے نمبر دے
دوں گا تو میں نے سوچا کہ فرد کے متعلق جب یہ حکم ہے تو ساری جماعت کے متعلق یہ کیوں نہیں اگر
دسواں حصہ بھی جماعت کا ایسا ہو جو خدا سے یہ توفیق پائے کہ خدا کی منشا کے مطابق اس کے حضور ہر چیز
قربان کرنے والا ہو تو اللہ تعالیٰ کہے گا باقیوں کو بھی تمہارے ساتھ آگے لے جائیں گے۔جو آدمی
کئی دنوں سے بھوکا ہو اور جو آدمی پیاسا ہو اور اسے کھانے پینے کے لئے کچھ نہ ملا ہو اور سامنے
ایک محل نظر آئے اور اس کو بتایا جائے کہ دنیا جہاں
کی نعمتیں یعنی پھلوں کے رس اور غذا ئیں وہاں
پڑی ہوئی ہیں۔وہ بھوک اور پیاس سے نڈھال ہو رہا ہے اس محل تک پہنچنے کے لئے تھوڑ اسا فاصلہ
رہ گیا ہے مگر وہ کانٹوں سے بھرا ہوا ہے تو کیا وہ بیٹھ کر پاوں کے کانٹے نکالنے شروع کر دے گا یا
کانٹوں کی پرواہ کئے بغیر دوڑتا ہوا اس محل میں جسے خدا نے اس کے لئے تیار کیا ہے اس میں داخل
ہو جائے گا اور خدائی نعمتوں سے وہ حصہ لینے لگے گا۔پس ہمارا کام ہے دعائیں کرنا ہم دعائیں کرتے ہیں ہم دعائیں کرتے ہیں۔کہ اللہ تعالیٰ
ہمارے ملک کے استحکام اور اس کی خوشحالی کے سامان پیدا کرنے ہمارے ملک میں انصاف کا

خطابات ناصر جلد دوم
۲۲۷
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
ماحول پیدا کرے۔ہمارے ملک میں لوگوں کے اندر ایک دوسرے سے ہمدردی اور خیر خواہی پیدا
کرے اور ہمارے دلوں میں سارے ملک اور اس میں بسنے والوں کی خدمت کا جذبہ اور بھی زیادہ
کر دے اور ساری دنیا کے انسان کو خدا تعالیٰ جھنجوڑ کر یا جہاد کے جذبہ کے ساتھ لیکن تباہ کئے بغیر
ہوش میں لائے تا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے نور کو پہچاننے لگیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے آشنا
ہونے لگیں اور آپ کی طرف دوڑیں استغفار کرتے ہوئے اور وہ اپنی سستیوں اور غفلتوں کی
مغفرت چاہتے ہوئے اور گناہوں کی بخشش مانگتے ہوئے خدا کے حضور جھکیں۔ہم یہ دعا بھی کرتے ہیں میں بھی اور سب حاضرین جلسہ بھی کہ خدا تعالیٰ نے جس طرح اس
جلسہ گاہ کو احمدی جسموں کے ساتھ بھر دیا ہے اس سے زیادہ ہمارے گھروں کو اپنی برکتوں کے ساتھ
معمور کر دے۔کہنے والے کہتے تھے کہ روکیں بڑی ہیں اور دوست جلسے میں بہت کم آئیں گے
لیکن دیکھنے والے دیکھتے ہیں کہ روکیں تھیں یا نہیں ہر آدمی یہاں کثرت سے موجود ہیں خدا کرئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ساری دعاؤں ہی کے ہم وارث ہوں اور اللہ تعالیٰ کی
ساری نعمتوں ہی سے ہم فائدہ اٹھانے والے ہوں خدا تعالیٰ ہماری مدد اور نصرت فرمائے تا کہ
ہم بنی نوع انسان کی پیار کے ساتھ خدمت کر کے خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ان کے دل
جیتنے میں کامیاب ہو جائیں۔ہماری اس کوشش میں مدد کے لئے آسمان سے فرشتے نازل ہوں اور
ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں اور ہماری یہ دعا ہے کہ ہمارے سینے خدا کے نور سے بھر جائیں اور
ہماری یہ دعا ہے کہ ہمارے دلوں میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سمندر کی طرح
موجزن ہو جائے اور ہماری یہ دعا ہے کہ ہمارے ذہنوں کو جلا حاصل ہو۔اور ہماری یہ دعا ہے کہ ہماری زندگیوں میں اللہ تعالیٰ کے پیار کے جلوے کچھ اس طرح
ظاہر ہوں کہ خدا کا منکر اپنے انکار پر قائم نہ رہ سکے اور اسے یہ ماننا پڑے کہ خدا جو اس جہان کا
مالک ہے اور اپنے نیک بندوں سے پیار کرنے والا ہے وہ واقع میں ہے اور پیار کرتا ہے۔اور ہماری یہ دعا ہے کہ ہمارے بھائی جو ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور خدا تعالیٰ کے
نام کو بلند کر رہے ہیں اور اسلام کے جھنڈوں کو جگہ جگہ گاڑ رہے ہیں خدا ان کا حافظ و ناصر ہو اور

خطابات ناصر جلد دوم
۲۲۸
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
ان کی زبان میں تاثیر پید کر دے اور ان کو عقل و فراست عطا کرے اور اسلام کا رعب ان کو
عطا کرے اور اسلام کی روحانی طاقت ہر دوسری طاقت کو مغلوب کرنے والی ہو۔اور ہماری یہ دعا ہے کہ ہمارے جو غیر ملکی بھائی وفود کی شکل میں یا اپنے طور پر اس جلسہ کی
برکات سے حصہ لینے کے لئے ایک لمبا سفر طے کر کے یہاں پہنچے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے اس سفر کے
ایک ایک قدم پر اتنی برکتیں نازل کرے کہ وہ اپنی جھولیوں میں سمیٹنا چاہیں مگر سمیٹ نہ سکیں تب
خدا کے فرشتے ان کے پیچھے پیچھے برکتیں لے کر ان کے گھروں میں جائیں اور ان کا علاقہ بھی
خدا کی برکتوں سے حصہ لینے والا ہو۔اور ہماری یہ دعا ہے کہ جو لوگ کسی وجہ سے اس جلسہ پر نہیں آ سکے لیکن ان کے دل یہاں آنے
کے لئے تڑپتے تھے، وہ خاص برکتیں جو خدا آنے والوں کو دے ان میں ان
کو بھی حصہ دار بنائے۔اور ہماری یہ دعا ہے کہ جن مریضوں کو ہم اپنے گھروں میں چھوڑ کر آئے تھے جب ہم واپس
جائیں تو ان کو چنگا اور صحت مند پائیں۔اور ہماری یہ دعا ہے کہ جن پریشانیوں میں ہم نے اپنے مکانات کو چھوڑا تھا ہم واپس جائیں
تو ہماری پریشانیاں دور ہو چکی ہوں یا اگر ہمارے لئے امتحان ہے تو جو پریشانیاں ہیں وہ ہمارے
اندراستقامت دیکھیں اور ہمیں سرخرو کرنے کا باعث بنیں خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا باعث نہ بنیں۔اور ہماری یہ دعا ہے کہ خدا تعالیٰ ہمارے بچوں کو ذہین رسا عطا کرے اور علم کے میدان میں
ہما را جوان کسی سے پیچھے نہ رہے صرف یہی دعا نہیں کہ کسی سے پیچھے نہ رہے بلکہ ہر دوسرے آدمی
سے آگے بڑھے جیسا کہ چھوٹے پیمانے پر اب بھی ہے۔انگلینڈ میں امریکہ میں ہمارا احمدی بچہ
تعلیمی میدان میں ان ملک کے باشندوں میں آگے نکلتا ہے اور وہاں کے لوگ حیران ہوتے ہیں
یہ دیکھ کر کہ زبان غیر ہے ماحول غیر ہے بچپن کی تربیت اور ہے اور جن سکولوں میں پڑھتے ہیں ان کا
طریق تعلیم اور ہے لیکن خدا تعالیٰ فضل کرتا ہے۔ہمارے بعض بچے امریکہ میں امریکنوں سے اور
انگلستان میں انگریزوں سے آگے نکل جاتے ہیں۔ہماری یہ دعا ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیں اس کروت
سے ذہن عطا کرے کہ دنیا یہ مان لے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل خدا تعالی کی عف
برکتیں جماعت احمدیہ پر نازل ہو رہی ہیں۔

خطابات ناصر جلد دوم
۲۲۹
اختتامی خطاب ۱۲ار دسمبر ۱۹۷۶ء
اور ہماری یہ دعا ہے کہ ہماری نسلیں اس سے زیادہ اسلام سے چھٹی رہیں جتنا کہ دودھ پیتا
بچہ اپنی ماں کی چھاتیوں سے چمٹا رہتا ہے کیونکہ بچے کو ماں سے جو کچھ ملتا ہے اسلام ہمیں اس سے
کہیں زیادہ عمدہ کہیں زیادہ مفید اور کہیں زیادہ صحت مند غذا روحانی طور پر اور اخلاقی طور پر اور
ذہنی طور پر عطا کرتا ہے جتنی کہ ایک ماں کبھی کسی بچے کو عطا کر سکتی ہے۔۔اور ہماری یہ دعا ہے کہ ہم نے اپنے بچوں سے کل اسی جلسہ میں جو عہد کیا تھا کہ دنیا کی کوئی
طاقت انہیں اسلام سے دور لے جانے والی نہیں بنے گی۔خواہ اس کے لئے ہمیں
کتنی ہی قربانی
کیوں نہ دینی پڑے۔میں نے کل یہ کہا تھا مگر بعض اخبارات نے بعض باتیں غلط طور پر شائع کر دی
ہیں میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کا فرنہیں کہہ سکتی۔کا فر تو ہمیں ایک آدمی کھڑا
ہو کر بھی کہہ سکتا ہے جس کو اسلام کی الف باء بھی نہ آتی ہو۔اُسے احمدیوں کو کافر کہنے سے کون
روک سکتا ہے اور ساری دنیا کی طاقتیں مل کر بھی ہمیں کا فر کہہ سکتی ہیں لیکن ساری دنیا کی طاقتیں مل
کر بھی ہمیں اسلام سے پرے نہیں لے جاسکتیں۔اسلام ہی تو ہمارا سب کچھ ہے اسلام کو چھوڑ کر
پھر ہم نے زندہ رہ کر کیا کرنا ہے انشاء اللہ ایسا نہیں ہوگا۔میں تو بلکہ جب باہر جاتا ہوں تو ان
قوموں کے بچوں سے کہا کرتا ہوں کہ تمہارے بڑے شاید اسلام میں نہ آئیں لیکن ہم تمہیں نہیں
چھوڑیں گے اسلام کی اتنی پیاری تعلیم ہے کہ خدا کے فضل سے اور خدا کی منشا کے مطابق تم ضروری
اسلام کے اندر آؤ گے خدا تعالیٰ کی طرف سے بچوں کے دلوں میں اسلام اور مساجد کے ساتھ
بڑا پیار پیدا کیا جاتا ہے۔مسجدیں اللہ تعالیٰ کا گھر ہیں ہم تو ان کے کسٹوڈین ہیں۔مسجدوں کے ساتھ
ان کا تعلق دیکھ کر آدمی حیران ہوتا ہے۔میں نے بتایا تھا ڈنمارک میں لوگ ہمارے ساتھ نمازیں
پڑھنے لگ جاتے ہیں لیکن اب میں بتا رہا ہوں کہ کس طرح چھوٹے چھوٹے بچے جن کو اپنے
گر جاؤں کا بھی پتہ نہیں اور وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ عیسائی ہیں یا دھریہ ، وہ اپنا سا را فارغ وقت
ہماری مسجدوں میں آ کر گزارتے ہیں ہر وقت درجنوں وہاں موجود رہتے ہیں اور اس میں کسی کی
کوشش نہیں کسی کی سکیم یا منصوبہ کا دخل نہیں۔کسی نے کسی بچے یا بڑے کو کچھ نہیں کہا۔مگر وہ آتے ہیں
پوچھتے ہیں کیا وہ اندر آ سکتے ہیں تو جب ہم کہتے ہیں کھلی آزادی ہے جب مرضی آئے ، آؤ جتنی دیر
مرضی ہو ٹھہرو، صرف تمیز سے یہاں رہو۔تو وہ بڑی خوشی سے اندر آ جاتے ہیں کھانا تیار ہو تو

خطابات ناصر جلد دوم
۲۳۰
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
باوجود یکہ وہ بڑی reserve قوم ہے۔ان کے بچے بھی بڑے سنجیدہ ہوتے ہیں لیکن وہ ہمارے
ساتھ کھانے میں شریک ہو جاتے ہیں ایک دفعہ مسجد گوٹن برگ میں ایک روز آیا وہ شاید پہلی دفعہ
بڑی دور سے آیا ہوگا۔میں نماز پڑھانے کے لئے مسجد میں آ گیا تھا وہ کہنے لگے کیا ہم مسجد میں
ٹھہر سکتے ہیں یہ دیکھنے کے لئے کہ آپ نماز کس طرح پڑھتے ہیں۔میں نے کہا کیوں نہیں ٹھہر سکتے
تم بڑی خوشی سے یہاں بیٹھو۔صرف ایک بات ہے ہم نماز پڑھیں گے ہماری توجہ دعا کی طرف
ہوگی۔اس عرصہ میں تم نے بولنا نہیں تا کہ ہماری توجہ کسی اور طرف نہ ہو جائے۔انہوں نے کہا ٹھیک ہے
چنانچہ وہ بالکل خاموشی کے ساتھ وہاں بیٹھے رہے پتہ نہیں لگا کہ وہ بیٹھے ہوئے ہیں بعد میں سلام پھیر کر
دیکھا دیوار کے ساتھ لگے بیٹھے تھے۔غرض ہماری یہ دعا ہے کہ ساری دنیا کی نوجوان نسل ہے جو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جتنی جلد آ سکتی ہو آ جائے۔اور ہماری یہ دعا ہے کہ وہ قومیں جو دنیا میں ایک حد تک ترقی کر چکی ہیں وہ دین میں بھی
ترقی کریں اور دنیوی ترقیات میں ان کی عقل کو الہام کی روشنی عطا ہوتا کہ وہ آگے نکلیں کیونکہ جب
عقل کو الہام کی روشنی ملے گی تو ایٹم کی طاقت انسان کی تباہی پر خرچ نہیں ہوگی کیونکہ خدا کا کلام
قرآن کریم اس کی اجازت نہیں دیتا۔ایٹمی طاقت بھی انسان کی بھلائی کے لئے خرچ ہو گی اسی
طرح دوسری ایجادات بھی جن کے ذریعے دنیا میں تباہی چھائی جارہی ہے وہ انسان کے فائدہ
کے لئے استعمال ہوں گی اللہ تعالیٰ ان کی عقل کو نور وحی اور نور الہام عطا کرے اور وہ قرآن کریم
کے نور سے فائدہ اٹھائیں۔جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے میرے اس مضمون میں جس وحی کا ذکر کیا گیا ہے وہ قرآن کریم
کی مکمل اور کامل وحی ہے قرآن کریم بڑی عظیم کتاب ہے خدا تعالیٰ اس کا مل اور مکمل کتاب سے
بنی نوع انسان کو فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا کرے۔اور ہماری یہ دعا ہے کہ جو دوست اس جلسے میں شریک ہوئے ہیں لیکن وہ احمدی نہیں ہیں
شریک ہوئے اس لئے بھی کہ ان کی ڈیوٹی یہاں لگی ہوئی تھی اور اس لئے بھی کہ ان کے دوست
احمدی تھے وہ ان کے ساتھ آئے اور کچھ اس لئے بھی شاید آئے ہوں کہ یہاں کچھ دیکھیں گے اور
کچھ اعتراض کریں گے لیکن وہ آئے اس جلسہ میں شریک ہونے کے لئے اور یہ جلسہ اور اس کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی