سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 3
۱۴
خطابات ناصر جلد دوم
خطابات ناصر جلد دوم
۱۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
شریعت محمدیہ نے دستور حیات کو نہایت
شرح وبسط کے ساتھ بیان کر دیا ہے
دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔آج میں پھر کچھ تکلیف محسوس کر رہا ہوں۔گلے پر بھی بیماری کا اثر ہے۔کچھ بخار کی کیفیت
بھی محسوس کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور ذمہ داری کے نباہنے کی توفیق عطا فرمائے۔دوست جانتے ہیں کہ جلسہ سالانہ کے دوسرے اور تیسرے دن ظہر اور عصر کی نمازوں کے بعد
خلیفہ المسیح امام جماعت احمدیہ کی تقاریر ہوتی ہیں۔دوسرے دن کی تقریر میں عملاً أن فضلوں کا شمار
ہوتا ہے جو دورانِ سال یا اس سے تعلق رکھنے والے زمانہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جماعت پر
نازل ہوتے رہے۔اور ہم رُوح کی گہرائیوں سے یہ دُعائیں کرتے ہیں کہ آنے والا سال اور
آنے والا زمانہ پہلے سال اور زمانہ سے زیادہ برکتیں اور رحمتیں لے کر آنے والا ہو۔جماعت احمد یہ دُنیا کے مختلف حصوں میں حقوق العباد یعنی اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے جو حقوق ہیں،
اُن کی ادائیگی کے سلسلہ میں مختلف منصوبوں کے ماتحت کام کرتی رہتی ہے۔ہمارے یہ مختلف منصوبے
اور کام ایک سلسلہ میں بندھے ہوئے ہیں اور ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ان کاموں کی بنیاد
اور وجہ یعنی یہ کہ ہم کیوں باہر نکل کر کام کرتے ہیں، یہ ہے کہ ہم نے غور کیا۔ہم نے مطالعہ کیا ہم نے
تاریخ کے اوراق اُلٹے۔ہم نے کوشش کی کہ ہم قرآن کریم کی تعلیم کی گہرائیوں میں اتریں اور ہم اس
نتیجہ پر پہنچے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کی غرض یہ تھی کہ نوع انسانی کو امت واحدہ کی
شکل میں بنادیا جائے۔ساری دنیا ایک خاندان اور ایک امت بن جائے اور وہ اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات
کی معرفت رکھتی ہو اور خدا کے محبوب محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیار ہردل میں دھڑک رہا ہو۔
خطابات ناصر جلد دوم
۱۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
میں نے کل حُبّ الوطن کا ذکر کیا تھا۔حُبّ وطن کا اظہار حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
ایک عظیم صفت کا ایک پہلو اور ایک جلوہ ہے۔قرآن عظیم میں جس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے متعلق یہ
فرمایا ہے۔رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ (الاعراف: ۱۵۷) اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق یہ فرمایا
ہے کہ آپ رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِینَ ہیں آپ کی زندگی کا مطالعہ کرنے سے ہمیں یہ معلوم
ہوتا ہے کہ نہ زمانے کے بعد اور نہ مکان کی وسعتیں ہی آپ کی رحمت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا
کر سکیں۔اور جیسا کہ ہمارے پہلے بزرگوں نے قرآن کریم کی بعض آیات کی تفسیر کرتے ہوئے اور
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی تشریح کرتے ہوئے اس حقیقت سے امت محمدیہ کو
آگاہ کر دیا تھا کہ یہ جونوع انسانی کو ایک جان کر کے امتِ واحدہ بنا دینے کا کام ہے یہ عملاً آخری
زمانہ میں دُنیا میں ظاہر ہو گا۔یہ زمانہ آچکا ہے۔لیکن اس زمانہ میں جہاں انسان کے دل میں یہ
احساس پیدا ہوا کہ نوع انسانی کو ایک خاندان کی طرح زندگی گزارنی چاہئے۔وہاں دُنیا کو یہ پتہ
نہیں لگ سکا کہ نوع انسانی کن ذرائع اور کن راستوں سے اور کس تعلیم کے نتیجہ میں ایک خاندان
بنے گی۔پچھلے ڈیڑھ سو سال پر جب ہم نگاہ ڈالتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ انسان کے اندر جب یہ
احساس بیدار ہوا کہ دُنیا کا انسان ایک خاندان بن جائے اور ایک خاندان کی حیثیت سے زندگی
گزارے تو اُس وقت سرمایہ دارانہ انقلابی نظام نے سر اٹھایا اور اس طرح ”Colonization
یعنی دوسرے ملکوں کو اپنے اندر جذب کر لینے کا خیال انسان کے دماغ میں آیا تو یہی انسانی فطرت
یعنی انسان کی بحیثیت انسان جو تڑپ تھی کہ اُسے ایک خاندان بن جانا چاہئے سرمایہ دارانہ
انقلاب اس کا ایک مظاہرہ تھا۔لیکن چونکہ انسان ابھی اندھیرے میں ہاتھ مار رہا تھا انگریزی میں
کہتے ہیں Grope کر رہا تھا یعنی اندھیرے میں آنکھیں بند کر کے ٹول رہا تھا کہ شاید کسی جگہ اس
کا ہاتھ ٹک جائے اور وہ اس مقصد کو حاصل کر لے۔مگر بجائے اس کے کہ سرمایہ دارانہ نظام نوع
انسانی کو ایک مضبوط خاندانی حصوں میں جکڑنے میں کامیاب ہو جاتا ، یہ لوگ جنہیں اللہ تعالیٰ نے
طاقت اور دنیوی سامان دیئے تھے۔عقل اور دنیوی فراست عطا کی تھی۔اور انہوں نے ایجادات
کیں۔ہوائی جہاز بنائے۔سٹیم شپ (Steam Ship) تیار کئے۔پریس بنائے۔کتابیں
خطابات ناصر جلد دوم
۱۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
شائع کیں اور پھر وہ جن جن ممالک میں پہنچے تو سب کچھ کرنے کے بعد بھی اپنے مقصد کو بھول گئے۔میں جب ۱۹۷۰ء میں مغربی افریقہ کا دورہ کر رہا تھا تو ایک دن خدا تعالیٰ نے میرے ذہن
میں ایک بات ڈالی جو کہ آج ایک تاریخی حقیقت ہے۔میں نے اپنے افریقن دوستوں سے کہا کہ
کچھ عرصہ ہوا تمہارے پاس مذہبی لوگوں یعنی پادریوں کی ایک فوج آئی اور وہ آہستہ آہستہ
تمہارے ملکوں میں داخل ہوئی اور اُن کی زبانوں پر یہ تھا کہ وہ خداوند یسوع مسیح کی محبت کا پیغام
لے کر تمہارے پاس آئے ہیں۔لیکن اس فوج کی تربیت میں Colonization یعنی
نو آبادیاتی نظام میں دوسروں کو جکڑنا اور ایکسپلائٹ (Exploit) کرنا داخل تھا۔چنانچہ میں نے اہل افریقہ سے کہا کہ یہ ایک عجیب واقعہ رونما ہوا ہے کہ یہ لوگ فوج در فوج
تمہارے ملکوں میں یہ اعلان کرتے ہوئے داخل ہوئے تھے کہ وہ تمہارے پاس خداوند یسوع مسیح
کی محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں۔لیکن صرف یہی فوجیں تمہارے ملکوں میں داخل نہیں ہوئیں بلکہ
ان کے پیچھے ان کی باقاعدہ لڑنے والی فوج بھی داخل ہوئی جن کے پاس تو ہیں تھیں اور ان تو پوں
کے دہانوں سے پھول نہیں بر سے تھے۔ان تو پوں کے دہانوں سے جو نکلا تھا تم اس کے متعلق مجھ
سے زیادہ جانتے ہو اور میں نے اُن سے یہ بھی کہا کہ میں چند دن تمہارے اندر رہا۔میری آنکھ
نے یہ دیکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تو تمہارے ساتھ بخل نہیں کیا تھا۔دُنیا کی ساری دولتیں تمہیں عطا
کی تھیں۔تمہیں بڑے زرخیز علاقے دیئے تھے جو ہیرے جواہرات سے بھرے ہوئے تھے۔جن
میں ہر طرف جنگلات ہی جنگلات ہیں۔وہاں چونکہ ہر وقت بارش ہوتی رہتی ہے۔اگر سڑک کے
کنارے ہر وقت آدمی لگ کر گھاس نہ کاٹیں تو اس قسم کی روئیدگی ہے کہ چار پانچ دن کے اندر
میلوں کے نشان گھاس کے اندر چھپ جاتے ہیں گویا اتنے گھنے جنگل ہیں کہ وہاں سے گزرتے
ہوئے میں نے کئی بار سوچا اگر کوئی شخص ہیں گز گھنے جنگل کے اندر چلا جائے اور اس کا کوئی رہبر اور
رہنما نہ ہو تو وہ باہر نہیں نکل سکے گا اور وہ صرف ہیں گزاندر جا کر راستہ بھول جائے گا۔پس اتنے
گھنے جنگل دیئے ہیرے اور جواہرات کی دولت دی جو اس بات کی دلیل ہے کہ خدا تعالیٰ نے تم
سے بخل نہیں برتا تھا۔تمہیں ساری دولتیں عطا کیں مگر ہوا یہ کہ وہ قومیں جو خداوند یسوع مسیح کی
محبت کا پیغام لے کر آئی تھیں وہ تمہاری ساری دولت لے کر چلی گئیں اور تمہیں ہر قسم کی دولت سے
خطابات ناصر جلد دوم
۱۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
محروم کر دیا۔اسی بات کا ذکر میں نے نائیجیریا کے سربراہ مملکت یعقو بو گوون سے کیا۔میں نے اُن
سے کہا میرا یہ مشاہدہ ہے تو اُن پر اس کا اتنا اثر ہوا کہ وہ جذباتی ہو کر انگریزی میں کہنے لگے۔How True you are! How True you are!! How True you are!!!
تین بار کہا کیسی سچی بات آپ کہہ رہے ہیں۔میں نے کہا خدا تعالیٰ نے سب کچھ تم کو دیا
تھا مگر یہ لوگ سب کچھ لوٹ کر لے گئے اور تم خالی ہاتھ رہ گئے۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ بات درست ہے کہ جس وقت انگریز انگلستان کے چھوٹے سے
جزیرے سے نکل کر ہزاروں میل دور ہندوستان میں بھی آ گیا۔پھر آگے نبی آئی لینڈ تک چلا گیا
اور ساری دُنیا کا چکر لگا کر امریکہ میں پہنچ گیا تو اس وقت دل کے کسی گوشہ میں کوئی طاقت کروٹیں
لے رہی تھی اور وہ یہی خواہش تھی کہ نوع انسانی کو ایک خاندان کی طرح بن جانا چاہئے لیکن چونکہ
اللہ تعالیٰ نے ان دنیوی طاقتوں کو نوع انسانی کے ایک بنانے کے لئے استعمال نہیں کرنا تھا اس
لئے وہ کامیاب نہیں ہوئے اور دُنیا میں نیکی کا بیج بونے کی بجائے فساد کا بیج بو کر ان ملکوں سے اپنے
اپنے وقت پر نکل کر پھر اپنے ملکوں یا جزیروں میں چلے گئے۔میں انگریزی دانوں سے بات کرتے ہوئے انگریزی کا یہ فقرہ کہا کرتا ہوں۔"When capitalism refused to share its gain with the
common man, it became a reactionary movement۔"
خدا تعالیٰ نے سرمایہ دارانہ ملکوں کو جو دولتیں دی تھیں، جب انہوں نے ان کو آپس میں تقسیم
کر لینے اور بانٹ لینے کے بعد اُن سے ایک جیسا فائدہ اُٹھانے کی سکیم نہ بنائی تو پھر اُس زمانہ میں
وہی طاقت جو بظاہر انسان کے حق میں اُبھری تھی ، وہ انسانیت کے خلاف ہمیں نظر آنے لگی اور اس
طرح انسان کا خون بہا۔اسے دُکھ دیا گیا اور انسانیت کو سکھ پہنچانے کی بجائے ساری دُنیا میں
ہمیں دُکھی انسانیت نظر آنے لگی۔پھر اس کا ایک رد عمل پیدا ہوا اور روس میں کمیونزم آ گیا جو آہستہ آہستہ انٹرنیشنل بن گیا۔گویا سرمایہ داری کی طرح اشتراکیت بھی ایک بین الا قوامی تحریک بن گئی۔جس سے میں یہی نتیجہ
نکالتا ہوں کہ انسان آہستہ آہستہ بیدار ہورہا تھا کہ اُسے ایک خاندان کی طرح زندہ رہنا چاہئے۔
خطابات ناصر جلد دوم
19
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
چنانچہ جب روس میں کمیونزم آیا اور وہ بین الاقوامی تحریک کی شکل اختیار کرنے لگا تو اس
نے دُنیا میں یہ اعلان کیا کہ اے انسان! ہم دنیا میں تیری خیر خواہی کے لئے تیرے پاس آ رہے
ہیں۔یہ نعرہ پرانا ہے۔غالباً پہلی جنگ عظیم کے معابعد کا نعرہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کو
۵۵٬۵۴ سال کے قریب ہو گئے ہیں اور اس عرصہ میں عملاً ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ دنیا میں جو غریب
بستے ہیں اُن کی اکثریت ان لوگوں کی ہے جو روس کا نام لے
کر تھر تھر کانپنے لگتے ہیں۔پس یہ ردعمل ہے جو دنیا کے غریب آدمی پر کمیونزم یا اشتراکیت کا نام لینے سے پیدا ہوتا ہے
اور یہ رد عمل ہمیں بتاتا ہے کہ اشتراکیت گویا نا کام ہوگئی ہے کیونکہ انہوں نے اعلان تو یہ کیا تھا اور
بظاہر بڑا پیارا اعلان کیا تھا۔" To each according to his need" یعنی ہر فرد واحد
کو اس کی ضرورت کے مطابق دنیا کے اموال دیئے جائیں گے لیکن need یعنی "ضرورت"
جو ہے اس کی تعریف کہیں نہیں کی اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اپنے ملک کی ضروریات بہت سمجھ لی
گئیں لیکن چیکوسلواکیہ، یوگوسلاویہ اور رومانیہ وغیرہ ممالک کے لوگوں کی ضروریات اپنے
ملک سے بدتر اور کم تر سمجھی جانے لگیں حتی کہ ایک وقت میں روسی اپنے ٹینک اور تو ہیں لے کر ان
ممالک میں داخل ہو گئے۔لیکن اس وقت میں نہ تو تفصیل میں جانا چاہتا ہوں اور نہ میرا مقصد تنقید
کرنا ہے۔اس وقت احباب کو صرف یہ بتانا مقصود ہے کہ اس زمانہ میں انسان کے اندر یہ احساس
جاگنے لگ گیا تھا کہ سارے انسانوں کو ایک خاندان کی طرح امت واحدہ بن کر رہنا چاہئے اور
اس احساس کے نتیجہ میں پہلے غلط قسم کا ایک سرمایہ دارانہ نظام اُبھرا۔پھر اس کے بعد اشتراکیت
آگئی۔اس نے بھی نعرے بہت اچھے لگائے۔وہی نعرے جن کا زمانہ تقاضا کرتا تھا لیکن عمل ان
کے برعکس اور نا کام ہو گئے۔پھر اب چین کا سوشلزم نو جوانی میں داخل ہو رہا ہے اور Theoretically‘ بڑا پر
ہے۔بظاہر حالات میں سوشلزم بھی ساری دُنیا کو ایک خاندان بنانے کا دعویٰ کرتا ہے۔مگر آئندہ
کے متعلق ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ مستقبل کا علم صرف اللہ تعالیٰ ہی کو ہے ، وہی جانتا ہے کہ سوشلزم
کن راہوں
کو اختیار کرتا ہے۔بظاہر سوشلسٹوں نے بھی دنیا کے غریب لوگوں کی مدد کا نعرہ لگایا ہے
اور جو میں استدلال کر رہا ہوں یہ اس کی دلیل ہے کہ انسان کے اندر یہ احساس بیدار ہو رہا ہے کہ
خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
ساری نوع انسانی کو امتِ واحدہ بنانا ہے لیکن ہمارے نزدیک یہ تمام تحریکیں نوع انسانی کو ایک
خاندان بنانے میں اس لئے ناکام ہوں گی کہ ان تحریکوں کے متعلق خدا تعالیٰ کے کسی برگزیدہ شخص
نے یہ نہیں بتایا تھا کہ ان کے ذریعہ سے انسان امتِ واحدہ بن جائیں گے۔یہ شرف صرف
اسلام کو حاصل ہے جس نے ہمیں یہ خوشخبری دی ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اور محبوب خدا
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اور آپ کے رحمۃ للعالمین ہونے
کے سبب، امت مسلمہ میں ایسے بزرگ انسان پیدا ہوں گے جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
سے فیوض حاصل کریں گے۔خدا تعالیٰ سے نئے سے نئے علوم قرآنیہ اور اسرار روحانیہ سیکھیں گے
اور دُنیا کے دُکھوں کے دُور کرنے کی کوشش کریں گے اور وہ اس میں بالآخر کامیاب ہوں گے۔پس یہ چاروں
تحریکیں جو چار مختلف جہات سے اس وقت دُنیا میں شروع ہوئی ہیں۔یہ ہمیں
اس طرف متوجہ کرتی ہیں کہ نوع انسانی کو امت واحدہ بن جانا چاہئے یا کم از کم ہر تحریک کا یہ دعوی ہے
کہ وہ دکھی انسانیت کو دکھوں سے نجات دلا کر اور اُن کے لئے سکھ کے سامان پیدا کر کے نوع انسانی
کو ایک خاندان اور ایک امت بنالے گی لیکن جب ہم زیادہ گہرائی میں جاتے ہیں تو ہمیں یہ معلوم
ہوتا ہے کہ یہ لوگ خوشحالی کے معنوں سے بھی واقف نہیں (اس کا میں نے اپنے خطبہ میں بھی مختصراً
ذکر کیا تھا) غرض جس چیز کے معنے ہی کسی کو نہیں آتے اس پر عمل کیا ہی نہیں جاسکتا۔تا ہم اس وقت ایک بڑی زبردست جنگ شروع ہو چکی ہے۔امریکہ چاہتا ہے کہ ساری
دُنیا اس کے ساتھ مل جائے اور نوع انسانی امتِ واحدہ بن جائے۔اشتراکیت بھی کہتی ہے کہ
ساری دُنیا کی وہی خیر خواہ ہے۔تمام دنیا کو اشتراکیوں کے ساتھ مل جانا چاہئے تاکہ ساری دُنیا
ایک خاندان بن جائے۔اسی طرح چین کا سوشلزم بھی یہی کہتا ہے کہ ساری دُنیا اُن کے ساتھ مل
جائے اور ایک خاندان بن جائے۔ان تین تحریکوں کے علاوہ گود نیا داروں کی نگاہ میں دھتکارا ہوا
مگر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک عظیم روحانی فرزند مہدی معہود ہے جو یہ کہتا ہے کہ
خدا تعالیٰ نے غلبہ اسلام کی جو بشارتیں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو دی تھیں۔اُن کی رو سے
میں دُنیا میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل دُنیا کا ہر انسان ایک
خاندان کی لڑی میں پرویا جائے گا اور آپ کے طفیل نوع انسانی امت واحدہ بن جائے گی۔
خطابات ناصر جلد دوم
۲۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
فرمایا۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (الصف : ١٠) تمام دنیا پر اسلام غالب آئے گا اور تمام
ملکوں پر تو حید کا جھنڈ الہرائے گا۔اس وقت جماعت احمد یہ ایک کمزور جماعت ہے اس میں کوئی شک نہیں۔اس وقت
دنیا داروں کی نگاہ میں جماعت احمد یہ ایک دھتکاری ہوئی جماعت ہے اس سے بھی ہم انکار نہیں
کرتے۔اس وقت جماعت احمدیہ کو کوئی سیاسی اقتدار حاصل نہیں اور نہ اس کے دل میں سیاسی
اقتدار کی خواہش ہے۔لیکن اس بات سے بھی نہ ہم انکار کرتے ہیں اور نہ لوگوں کو انکار کرنا ہو گا کہ
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق نوع انسانی نے صرف جماعت احمدیہ کی
کوششوں کے نتیجہ میں اور مہدی معہود کی قائم کردہ جماعت کے ذریعہ امت واحدہ بن کر ایک خاندان
بن جاتا ہے۔دوسری کوئی تحریک اس میں کامیاب نہیں ہوگی۔رحمۃ اللعالمین کو عملاً رحمۃ للعالمین ثابت
کرنے کے لئے ہماری تمام کوششیں اور ہماری زندگی کا ہر سانس وقف ہے۔اس کے بغیر تو زندگی
میں ہمیں کوئی مزہ ہی نہیں آتا نہ مجھے مزہ آتا ہے۔اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جماعت میں سے کسی
کو بھی مزہ نہیں آتا ہو گا۔یہ ایک حقیقت ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے جُدا ہو کر
ہماری زندگی زندگی ہی نہیں رہتی۔خدا تعالیٰ کی طرف پیٹھ پھیر کر ہمیں زندہ رہ کر کیا کرنا ہے۔ہماری زندگی کا لطف تو ہمارے اس احساس میں ہے کہ ہماری تمام کمزوریوں اور کوتاہیوں اور
غفلتوں اور گناہوں کے باوجود خدا تعالیٰ کی رحمت جوش میں آئی اور خدا نے بڑے پیار کرنے
والے باپ کی طرح اور پیار کرنے والی ماں کی طرح ہمیں اُٹھایا اور اپنی گود میں بٹھا لیا۔کل میں نے بتایا تھا کہ ۱۹۴۷ء میں سکھوں اور ہندوؤں نے مسلمانوں کو جن میں ہم بھی
شامل تھے، گھروں سے نکال دیا اور ہمارا سب کچھ لوٹ لیا تھا لیکن وہ ہمارے ہاتھ میں کشکول نہیں
پکڑوا سکے تھے اس لئے کہ ہمارا ہاتھ تو اللہ تعالیٰ کے اُس ہاتھ میں ہے جس میں دُنیا کے سارے
خزانے ہیں۔یہ تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ ہو گا تو وہی جس کا اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کر چھوڑا ہے اور وہ
فیصلہ یہی ہے کہ وہ مہدی معہود کی جماعت کے ذریعہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو
دُنیا میں غالب کرے گا۔اس لئے ہم پر کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ہمیں قربانیاں دینی پڑتی
ہیں۔ہمیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنے اموال کو پیش کرنا پڑتا ہے۔ہمیں اپنی اولا د کو خدا کے حضور
خطابات ناصر جلد دوم
۲۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
پیش کرنا پڑتا ہے۔ہمیں اپنی زندگیاں خدا کی راہ میں وقف کرنی پڑتی ہیں۔ہمیں اپنے ملک کو چھوڑ
کر دوسرے ملکوں میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار اور آپ کے حسن و احسان
کو دنیا
کے سامنے پیش کرنا ہے۔ویسے تو میں نے بتایا تھا کہ ہمارا مرکز تو یہاں سے نہیں جاسکتا لیکن اس
مرکز کے فدائی آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم پر اپنی زندگیاں قربان کرنے کے لئے ملک ملک میں
جاتے ہیں اور وہاں آپ کے پیار اور آپ کے حسن و احسان کو دُنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اتنی رحمت کرنے والا ہے کہ سیرالیون کے ایک وزیر جواچھے پایہ کے انسان ہیں۔لاہور
میں سربراہی کانفرنس کے موقع پر بھی تشریف لائے ہوئے تھے۔انہوں نے ابھی پچھلے مہینے
جماعت احمدیہ کی طرف سے سیرالیون میں قائم کردہ ایک ہسپتال
کا معائنہ کیا۔ہسپتال کی عمارت کو
دیکھا تو جماعت کی خدمات کو بہت سراہا اور کہا جماعت احمد یہ دُنیا میں اسلام کی سر بلندی کے لئے
جو جد و جہد کر رہی ہے اس کو دیکھ کر ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ واقعی اسلام دُنیا پر غالب آ جائے گا۔غرض یہ پس منظر ہے ہماری زندگی اور ہماری کوششوں کا اس حالت میں کہ جماعت احمدیہ
کے علاوہ اس وقت دنیا کے دُکھ درد کو دور کرنے کے تین اور دعویدار بھی ہیں مگر یہ وعدہ کہ دُنیا
امت واحدہ بن جائے گی ظاہر ہے کہ یہ وعدہ صرف ایک کے حق میں پورا ہونا ہے ورنہ یہ کہنا کہ ہر
ایک کے حق میں دُنیا اکٹھی بھی ہو جائے اور ایک خاندان اور امت واحدہ بھی بن جائے اور پھر
چاروں میں تقسیم بھی ہو جائے عقلاً ممکن نہیں ہے۔ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک قاضی کے پاس ایک ایسے بچے کا مقدمہ آیا جس کے متعلق دو
عورتیں دعویدار تھیں۔دونوں ہی کہتی تھیں کہ یہ بچہ میرا ہے یہ مجھے دیا جائے۔قاضی صاحب بڑے
سمجھدار، متقی اور پر ہیز گار انسان تھے۔انہوں نے گواہیاں مانگیں گواہیاں آگئیں۔دونوں کے
حق میں ایک جیسی مضبوط اور معتبر گواہیاں تھیں۔ایک کہے میں فاطمہ ہوں۔یہ میرا بچہ ہے دوسری
کہے میں خولہ ہوں یہ میرا بچہ ہے ( نام میں نے مثال کے طور پر دیئے ہیں ) قاضی صاحب کو کچھ پتہ
نہ لگے کہ وہ کریں تو کیا کریں۔کس کے حق میں فیصلہ دیں۔کیونکہ دونوں عورتوں کے حق میں معتبر
گواہیاں تھیں۔آخر خدا تعالیٰ نے قاضی کی رہنمائی فرمائی۔جب وہ ایک دن پھر قضاء کی کرسی پر
بیٹھا تو اس نے دونوں عورتوں کو بلایا اور اُن سے کہا میں نے بہت سوچا ہے مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آتا
خطابات ناصر جلد دوم
۲۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
کہ کیا فیصلہ کروں۔بچہ ایک ہے اس کی دعویدار تم دو ہو، گواہیاں ایک جیسی مضبوط ہیں۔مجھے
سمجھایا گیا ہے کہ میں اس بچے کے نصف سر سے آرے کے ساتھ دوٹکڑے کر کے ایک بازو۔ایک
ٹانگ اور آدھا جسم ایک کو دے دوں اور آدھا حصہ دوسری کو دے دوں۔اس طرح بچے کے دو
حصے کر کے تم دونوں میں تقسیم کر دیتا ہوں۔جب قاضی نے یہ فیصلہ سنایا تو بچے کی جو اصل ماں تھی وہ
بے اختیار کہہ اٹھی۔قاضی صاحب
! یہ میرا بچہ نہیں۔اسے آپ دوسری عورت کو دے دیں۔قاضی
نے کہا مجھے پتہ لگ گیا کہ یہ بچہ کس کا ہے چنانچہ اس نے بچے کو اس عورت کے سپر د کر دیا جو کہتی تھی
کہ یہ میرا بچہ نہیں ہے اس کے ٹکڑے نہ کریں۔جب اصل مامتا کا جذ بہ ظاہر ہو گیا تو اس بناء پر
قاضی نے اس کو کہا کہ یہ بچہ تیرا ہے اس کو تو اپنے گھر لے جا۔پس یہ دنیا جو مختلف تحریکوں کی شکل میں نوع انسانی کی ماں ہونے کا دعوی کر رہی ہے یہ اب
اس دنیا کو بانٹنے لگی ہے اور Compromises کے طریق پر چل نکلی ہے۔ایک دوسرے سے
یہ کہا جا رہا ہے کہ کچھ حصے ہمارے اثر ورسوخ میں رہنے دو اور کچھ تم اپنے پاس رکھ لو۔حالانکہ ہم
ایسے لوگوں سے یہ کہتے ہیں کہ تمہارا دعویٰ ایک طرف تو یہ تھا کہ تم نوع انسانی کی ماں ہو اور سب
انسانوں کو ایک خاندان کے طور پر اکٹھا کرنے کے لئے میدان میں آگے آئے ہو مگر دوسری طرف
جب دیکھا کہ اس میں کامیابی نہیں ہو رہی تو اس قاضی کی طرح یہ کہنا شروع کر دیا کہ دنیا کو آدھا
آدھا کر کے بانٹ لیتے ہیں۔پس موجودہ تحریکوں کے اس طرح باہمی طور پر Compromise کرنے یا مداہنت کا
طریق اختیار کرنے یا اپنے دعاوی کو چھوڑ دینے اور اپنے اعلانوں کو پس پشت ڈال دینے حتی کہ
اگر سو نہیں ملتا تو پچاس پر راضی ہو جانے کے رویہ نے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ یہ لوگ دُنیا کے حقیقی
خیر خواہ نہیں۔حقیقی خیر خواہ اسلام ہے۔وہی بنی نوع انسان کی ماں ہے کیونکہ اسلام کبھی
Compromise کرنے کی تعلیم نہیں دیتا۔بانی اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دعویٰ
رحمۃ للعالمین ہونے کا دعوی ہے آپ نے اس دعوئی کے ذریعہ یہ اعلان فرمایا کہ خدا نے مجھے
تمام عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔گویا تمام عالمین اور تمام بنی نوع انسان امت محمدیہ
میں ایک نہ ایک دن شامل ہونے والے ہیں اور ایک خاندان بننے والے ہیں۔اس کے لئے
خطابات ناصر جلد دوم
۲۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
وہ دنیا جو بنی نوع انسان کی حقیقی ماں نہیں وہ بھی پوری کوشش کر رہی ہے اور اس کے لئے ہم بھی۔کوشش کر رہے ہیں۔جماعت احمد یہ ایک چھوٹی سی جماعت ہے دنیوی نقطہ نگاہ سے ہماری حیثیت ہی کیا ہے۔مجھ سے اگر کوئی بات کرتا ہے تو میں کہتا ہوں جو کچھ تم ہمارے خلاف کہو ، سب سچ ہے۔ہم تعداد
میں کم ہیں جو لوگ ہمیں پہچانتے نہیں ، وہ ہم سے نفرت کرتے ہیں یہ سچی باتیں ہیں اور ان سے
انکار کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔انسانوں کی طرف جدھر بھی ہماری نگاہ اُٹھتی ہے ہر طرف لوگوں کی
آنکھوں میں ہمیں اپنے لئے نفرت اور غصہ اور وحشت کے آثار نظر آتے ہیں۔مگر جب ہماری
آنکھ ہمارے رب کی طرف اُٹھتی ہے تو اس عظیم ہستی کی آنکھوں میں ہم اپنے لئے پیار کو ایک
سمندر کی طرح موجزن پاتے ہیں گویا اس وقت دنیا میں پیار کے دوسمندر موجزن ہیں ایک
خدا تعالیٰ کی نگاہ میں جماعت احمدیہ کے لئے پیار ہے جو سمندر کی طرح ٹھاٹھیں مار رہا ہے۔دوسری
طرف گودنیا کی آنکھوں میں ہمارے لئے نفرت اور غضب ہے۔بعض لوگ ہم سے نفرت کرتے
اور ہمیں ہلاک کرنے کے درپے ہیں مگر اس کے برعکس ہماری آنکھوں میں وہ اپنے لئے پیار اور
محبت کا ایک سمندر موجزن پاتے ہیں اور یہی پیار اور محبت کے دوٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر ہیں
جو جماعت احمدیہ کو امتیازی خصوصیت کا حامل بنا دیتے ہیں یعنی خدا کی نگاہ میں جماعت احمدیہ کے
لئے اور جماعت احمدیہ کی نگاہ میں نوع انسانی کے لئے محبت اور پیار کا تعلق خواہ نوع انسانی کے
کچھ حصے جماعت احمدیہ سے نفرت ہی کیوں نہ کر رہے ہوں۔جب یہ دو ٹھاٹھیں مارتے ہوئے
سمندر آپس میں ملیں گے تو نوع انسانی ان سے باہر نہیں رہ سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ہمیں تو اس آدمی کے ایمان میں شک
ہے جو اپنے دشمن کے لئے دعا نہیں کرتا اور اس کی خیر خواہی نہیں چاہتا۔کیونکہ دشمن کے لئے دعا
کرنا تو سنت نبوی ہے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کو ہمارے لئے
اُسوہ حسنہ بنایا ہے آپ کی حیات طیبہ کا مطالعہ ہمارے لئے از دیا دایمان کا باعث ہے۔ایک
دفعہ آپ کے ہاں ایک یہودی مہمان بن کر آ گیا۔صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ !
اسے ہم اپنے ہاں بطور مہمان ٹھہرا لیتے ہیں آپ نے کہا نہیں یہ میرا مہمان ہے اسے میں ہی اپنے
خطابات ناصر جلد دوم
۲۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
گھر رکھوں گا۔آپ نے اکرام ضیف کے مطابق اس یہودی سے بہت اچھا سلوک کیا۔اس کی
بڑی خاطر کی اور عزت سے اپنے ہاں ٹھہرایا۔اللہ تعالیٰ نے اس یہودی کو کوئی معجزہ دکھا نا تھا اس
کے دل میں شاید کوئی نیکی ہو گی رات کو کسی وقت چار پائی پر اس کا اسہال نکل گیا۔وہ بہت شرمندہ
ہوا۔اگر چہ اُس وقت حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت ان لوگوں کی نگاہ میں پیدا نہیں
ہوئی تھی۔تا ہم اُس نے سوچا کہ یہ اسلام کے نبی ہیں۔انہوں نے مجھے بطور مہمان رکھا ہے میری
خاطر کی ہے اور ہر طرح سے میرا خیال رکھا ہے مگر مجھ سے یہ حرکت ہو گئی ہے بے اختیاری میں
ہوئی مگر ہو تو گئی نا! وہ بچارہ شرمندگی کے باعث رات کے اندھیرے میں باہر نکل کھڑا ہوا۔رات کی تاریکی میں ابھی کچھ فاصلہ ہی طے کیا تھا کہ اسے یاد آیا پیسوں والا بٹوہ تو وہ وہیں بھول
آیا ہے۔اب وہ چونکہ یہودی تھا پیسے تو نہیں چھوڑ سکتا تھا وہ واپس آیا اتنی دیر میں صبح ہو چکی تھی
جب وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں پہنچا تو اس نے دیکھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود بستر
صاف کر رہے ہیں جو لوگ آپ کے ارد گرد تھے ، وہ آپ پر اپنی جان قربان کرنے کے لئے تیار
تھے۔بستر صاف کرنا تو ایک معمولی بات تھی۔مگر آپ نے صحابہ سے بستر صاف نہیں کروایا۔بلکہ
صحابہ کے اصرار پر آپ نے فرمایا کہ نہیں یہ میرا مہمان تھا اس لئے میں خود صاف کروں گا۔یہ تو
ایک چھوٹا سا واقعہ تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو دنیا کے سارے روحانی گند صاف کرنے کے
لئے آئے تھے۔غرض اس یہودی نے جب اپنے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل میں یہ
پیار دیکھا تو وہ حیران رہ گیا اُس نے سوچا یہ کتنا بڑا انسان ہے مگر اپنے ہاتھ سے گند صاف کر رہا
ہے۔اس نے سمجھ لیا کہ یہ شخص جھوٹا نہیں ہوسکتا۔کوئی شخص جو دوسرے کو پیار دیتا ہے اور حقیقی
معنوں میں اس کے دُکھوں کو دُور کرتا ہے، وہ جھوٹا نہیں ہوسکتا جب اُس پر یہ حقیقت منکشف ہوگئی
تو اس نے کہا یا رسول اللہ ! میری بیعت لیں میں مسلمان ہوتا ہوں۔اس لئے ہم کہتے ہیں کہ
خداوند یسوع مسیح کی محبت کا پیغام جہاں نا کام ہوا، وہاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی
شفقت اور پیار کا پیغام انشاء اللہ کا میاب ہوگا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر اسی پیار کو لے کر ہم دنیا میں نکلے ہیں اور ہم
خدا تعالیٰ کے فضل سے امید رکھتے ہیں کہ لوگوں کے دلوں کو خدائے واحد و یگانہ اور اس کے محبوب