سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 21

خطابات ناصر جلد دوم
۲۳۱
اختتامی خطاب ۱۲؍ دسمبر ۱۹۷۶ء
فضاء اور اس کا ماحول اللہ تعالیٰ کی برکتوں سے معمور ماحول اور فضاء ہے خدا کرے کہ وہ جس جہت
سے بھی آئے ہوں اور جس وجہ سے بھی یہاں جلسے میں شامل ہوئے ہوں ان
کو اللہ تعالیٰ اپنی
رحمتوں اور برکتوں سے نوازے اور ان کے لئے ایسے سامان پیدا کرے کہ وہ پہلے سے زیادہ
برکتوں کے حصول کے قابل ہو جائیں۔آؤ اب ہاتھ اٹھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کرلیں۔از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )

۲۳۲
خطابات ناصر جلد دوم

خطابات ناصر جلد دوم
۲۳۳
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
ہم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے ، ان کی ادائیگی اور دعاؤں کے
ذریعہ خدا سے مدد مانگنے کے لئے جمع ہوتے ہیں
افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۶ دسمبر ۱۹۷۷ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہمارا یہ جلسہ عام جلسوں، اجتماعوں یا میلوں کی طرح کوئی معمولی جلسہ نہیں اس جلسہ کی بنیاد
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس روحانی فرزند کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے
رکھی جس کے متعلق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا کہ جب وہ روحانی فرزند دنیا میں
ظاہر ہو تو اسے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا
سلام پہنچایا جائے۔اس عظیم دعا میں صرف مہدی علیہ السلام
ہی شامل نہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے سلامتی کی جو دعا مہدی معہود کے لئے
تھی اس میں مہدی کی جماعت بھی شامل ہے۔پس ہماری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان دعاؤں
اور بشارتوں کا اہل بنائے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہمیں دی گئی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس جلسہ کو جماعت سے علیحدہ کر کے نہیں
دیکھنا چاہئے بلکہ یہ جلسہ جماعت احمدیہ کا جلسہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے۔آپ نے فرمایا
ہے کہ اس سلسلہ کی بنیادی اینٹ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے اور جس سلسلہ کی بنیادی
اینٹ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ سے رکھی جائے اور اس کے اوپر ایک عظیم عمارت کھڑی کرنے کا اللہ تعالیٰ
کا جو منصوبہ ہو اس کے راستے میں دنیا کی طاقتیں روک نہیں بنا کرتیں۔جماعت احمدیہ کی بنیاد اس لئے رکھی گئی ہے اور یہ سلسلہ عالیہ اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ
دین حق کو مضبوط کیا جائے اور کلمہ اسلام کو دنیا میں پھیلایا جائے قرآن کریم میں لِيُظْهِرَهُ
عَلَى الدِّينِ گیلہ (الصف:۱۰) کی جو پیشگوئی کی گئی تھی اس میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
ایک عظیم بشارت دی گئی تھی کہ دین اسلام تمام دنیا پر غالب آجائے گا۔مگر یہ کام تلوار کے ساتھ

خطابات ناصر جلد دوم
۲۳۴
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۷۷ء
نہیں ہوگا اور نہ ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ بلکہ یہ کام محبت اور پیار اور خدمت کے جذبہ کے ساتھ
کیا جائے گا اور خدا تعالیٰ کے حسن و احسان کو دنیا کے سامنے پیش کر کے بنی نوع انسان کے دل
جیت کر یہ مشن پورا کیا جائے گا۔پس یہ وہ پیشگوئی اور بشارت ہے جس کے متعلق پہلے بزرگوں نے بھی کہا اور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارتوں کے ماتحت کہا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے یہ
بتایا کہ اس زمانہ میں جماعت احمد یہ اپنی کمزوریوں کے باوجود اور کم مایہ ہوتے ہوئے بھی اللہ تعالیٰ
کے فضلوں کی مورد بنے گی اور وہ قادر و توانا اسے اپنا ہتھیار بنائے گا تا دنیا میں اسلام کو غالب
کرے۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم منصوبہ ہے اور یہ ایک عظیم خدائی تدبیر ہے جس کے پورا
ہونے کا یہی وقت ہے۔تاہم اس کے پورا ہونے کے لئے جن قربانیوں کی ضرورت ہے ان کی
ذمہ داری آپ کے کندھوں پر ڈالی گئی ہے۔آپ اپنے نفس کے لئے یہ قربانیاں نہیں دیں گے اور
نہ اپنے خاندانوں کے لئے۔دنیا کی دولت کے لئے یا دنیا کے اقتدار کے لئے آپ یہ قربانیاں
نہیں دیں گے بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا میں گاڑنے کے لئے جماعت احمد یہ
قربانیاں دے گی۔وباللہ التوفیق۔پس یہ اس سلسلہ عالیہ احمدیہ کا جلسہ ہے جس کے ذمہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا
کام ہے۔یہ ایک بڑا اہم موقع ہے جب کہ ہم ادھر ادھر سے اکٹھے ہوکر یہاں جمع ہو جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ یہ سلسلہ جو قائم کیا گیا ہے اس کے لئے خدا تعالیٰ نے
قو میں تیار کی ہیں جو اس کے ساتھ آملیں گی اور یہ اس زمانے کی بات ہے جب قوموں کا تو کیا
افراد بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گرد کثرت کے ساتھ جمع نہیں ہوئے تھے۔آپ کے گھر
والوں نے بھی اور دنیا نے بھی آپ کو دھتکار دیا تھا مگر خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ اس نے قو میں تیار کی
ہیں جو سلسلہ عالیہ احمدیہ کی حقیر کوششوں کے ذریعہ اسلام میں شامل ہو جائیں گی۔غرض ایک
وقت آئے گا جب انشاء اللہ ساری دنیا کی قومیں اسلام میں شامل ہو جائیں گی۔یہ ایک حرکت
ہے جو دنیا میں جاری ہو چکی ہے اور وہ قومیں جنہوں نے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہو کر اسلام کو
غالب کرنا ہے ان کے ہر اول دستے پیدا ہو چکے ہیں اور ان ہر اول دستوں کے کچھ نمونے غیر ملکی

خطابات ناصر جلد دوم
۲۳۵
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
وفود کی شکل میں آپ کے سامنے یہاں موجود ہیں۔جس زمانہ میں یہ کہا گیا تھا کہ خدا تعالیٰ نے قو میں تیار کی ہیں جو جماعت احمدیہ میں داخل
ہوں گی اس وقت جو لوگ سلسلہ عالیہ احمدیہ کو نہیں پہچانتے اور یہ نہیں جانتے تھے کہ اللہ تعالیٰ۔اس زمانہ میں کیا منصوبہ تیار کیا اور کن لوگوں کے ذریعہ خدا تعالیٰ یہ کام لینا چاہتا ہے، وہ تو یہی سمجھتے
ہوں گے کہ ایک پاگل ہے (نعوذ باللہ ) جو اس قسم کی باتیں کر رہا ہے۔گھر والے تو اس کو پوچھتے
نہیں اور کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے قومیں تیار کی ہیں جو غلبہ اسلام کی مہم میں جماعت احمدیہ کے ساتھ
شامل ہو جائیں گی لیکن خدا تعالیٰ تو اپنے وعدوں کا سچا ہے۔وہ علام الغیوب بھی ہے اور قادر مطلق
بھی ہے۔اس نے دنیا میں ایک انقلاب عظیم کی بنیاد رکھ کر اسلام کے حق میں اب ایک رو پیدا
کر دی ہے اور دنیا باطل عقائد سے برگشتہ ہو رہی ہے اور دین حق کی طرف ایک میلان ہے۔گو یہ
ٹھیک ہے کہ اس میلان میں شدت نہیں ہے لیکن یہ بات واضح طور پر نظر آتی ہے کہ اسلام کے حق
میں ایک رو پیدا ہوگئی ہے۔مثلاً پچھلی صدی میں اسلام کے مقابلے میں سب سے زیادہ جوش
عیسائیوں میں پایا جاتا تھا انہوں نے اسلام کو مٹانے کے بڑے بڑے دعوے کئے تھے لیکن اب ان
کے متعلق ہم ہی نہیں خود عیسائی کہنے لگ گئے ہیں کہ عیسائیت رو بہ زوال ہے۔میں نے پہلے بھی بتایا
تھا کہ یورپ میں میں نے ایک موقع پر ایک جرمن نو جوان سے یہ کہا کہ مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ
تمہارے یعنی عیسائی نوجوانوں کے اندر چرچ کے خلاف ایک انقلابی رو پیدا ہوگی اور میرا خیال
ہے کہ یہ انقلاب میں چھپیں سال کے اندر اندر بپا ہو جائے گا تو وہ حیران ہو کر میرا منہ دیکھنے لگا اور
کہنے لگا آپ میں پچیس سال کی بات کر رہے ہیں چرچ کے خلاف تو یہ انقلاب کل پیدا ہو سکتا ہے
اور وہ خود عیسائی نوجوان تھا۔چنانچہ اگر جوں کے سامنے ' بکاؤ : for sale‘ کا بورڈ میں نے اپنی
آنکھوں سے دیکھا ہے۔کئی پادریوں اور عیسائی سکالرز کی طرف سے عیسائیت کے خلاف اس
وقت تک بیسیوں کتابیں لکھی جاچکی ہیں یہ کتابیں عیسائیت کے بنیادی عقائد کے خلاف ہیں یعنی
حضرت مسیح علیہ السلام کے زندہ آسمان پر جانے کے خلاف ہیں حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا بنا لینے
کے خلاف ہیں۔بہت سے عیسائی سکالرز نے اپنی تحقیق کے بعد یہ ثابت کیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام
جو خدا تعالیٰ کے ایک پیارے رسول تھے اور جن کی ہمارے دلوں میں اسی طرح عزت اور

خطابات ناصر جلد دوم
۲۳۶
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۷۷ء
احترام ہے جس طرح دوسرے رسولوں کی ہے۔وہ خدا تعالیٰ کے ایک بندے تھے خدا نہیں تھے اور
یہ بھی کہ وہ صلیب پر سے زندہ اترے تھے اور ان کا جو مشن تھا جس کے پورا کرنے کے لئے
خدا تعالیٰ نے ان کو مبعوث کیا تھا یعنی یہ کہ وہ یہود کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کو اکٹھا کریں اس مقصد
کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو بڑی لمبی زندگی عطا کی کیونکہ بنی اسرائیل ( یہود ) کی جو
کھوئی ہوئی بھیڑیں تھیں وہ یروشلم سے لے کر افغانستان، ہندوستان اور کشمیر کی پہاڑیوں کے بہت
وسیع علاقے میں پھیلی ہوئی تھیں ان تک پیغام حق پہنچانے کے لئے انہوں نے بڑے لمبے لمبے سفر
کئے ہیں اور چونکہ خدا تعالیٰ کا رسول جس غرض کے لئے بھیجا جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو اس وقت تک
وفات نہیں دیتا جب تک اس غرض کی بنیاد کو پختہ نہ کر دے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو صلیب سے
بچا کر دنیا کو اپنی قدرت کا نشان دکھایا اور ان کو موقع دیا کہ وہ اپنے مشن کی تکمیل کریں یعنی یہود کی
کھوئی ہوئی بھیڑوں کو اکٹھا کریں اور یہ صرف ہمارا ہی عقیدہ نہیں بلکہ اب بڑے بڑے پادریوں
نے بھی تحقیق کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر سے زندہ اترے اور وہ ہجرت
کر کے کشمیر اور دوسری جگہوں میں بھی گئے۔جہاں وہ یوز آسف کے نام سے پکارے گئے۔پس یہ ایک عظیم اور بڑا حیران کن انقلاب ہے جو عیسائیت کے بنیادی خیالات میں پیدا
ہو گیا ہے۔اس میں میری یا آپ کی کوشش کا ہاتھ نہیں ہے بلکہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کو فرمایا تھا کہ آسمان سے فرشتے نازل ہوں گے جو تیری تائید میں ساری دنیا میں
کام کر رہے ہوں گے ویسا ہی ثابت کر دکھایا ہے۔فالحمد للہ علی ذالک۔غرض یہ اس عظیم جماعت کا جلسہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے قائم کیا ہے اس لئے
ہمیں اپنے مقام کو سمجھنا چاہئے۔ہم میں سے ہر ایک کو یہ مجھنا چاہئے کہ وہ انتہائی طور پر حقیر ہے اور بڑا
ہی عاجز ہے۔اس کے اندر کوئی طاقت نہیں ہے۔وہ ایک ذرہ ناچیز ہے۔میں تو جب یہ سوچتا ہوں کہ
میں کتنا نا چیز ہوں تو تمثیلی زبان میں یہ کہتا ہوں کہ اے خدا! میں جوتی کے تلے کے نیچے جو ذرے
ہوتے ہیں ان کا مقام رکھتا ہوں تب بھی میں یہ سمجھتا ہوں
کہ شاید یہ بھی میں نے بڑے تکبر کی بات کہہ
دی ہے ورنہ خدا تعالیٰ کی ہستی کے مقابلے میں اتنا بھی مقام حاصل نہیں۔لیکن خدا تعالیٰ نے دنیا سے
فرمایا کہ طاقت میری ہے اور حکم میرا چلتا ہے۔میں حقیر ذروں کو پکڑوں گا اور مذہبی اور روحانی دنیا میں

خطابات ناصر جلد دوم
۲۳۷
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
ایک انقلاب عظیم برپا کروں گا جو نوع انسانی کی زندگی میں آج تک نہ کبھی رونما ہوا اور نہ کبھی ہو گا۔پس ان ذمہ داریوں کو سمجھنے کے لئے اور ان کی ادائیگی کا عزم کرنے کے لئے اور دعاؤں کے ذریعہ
خدا تعالیٰ سے اس کی مدد مانگنے کے لئے جلسہ سالانہ کے موقع پر ہم یہاں اکٹھے ہوتے ہیں۔بعض چھوٹی چھوٹی ذمہ داریاں ہوتی ہیں ان
کو بھی نہیں بھولنا چاہئے۔اگر چہ بظاہر وہ چھوٹی
باتیں معلوم ہوتی ہیں لیکن عملاً ہر ذمہ داری جو ہمارے کندھوں پر ڈالی گئی ہے وہ چھوٹی نہیں ہوتی
بلکہ وہ نتائج کے اعتبار سے عظیم ذمہ داری ہوتی ہے مثلاً وقار کے ساتھ زندگی گزارنا بظاہر ایک
چھوٹی سی بات ہے لیکن اسلام میں اس کے بارہ میں بہت تاکید کی گئی ہے۔چنانچہ ایک بار حضرت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک رکعت کو چھوڑ دینا جائز ہے لیکن اپنے وقار کو ٹھیس پہنچانا جائز
نہیں۔ایک شخص کو آپ نے دیکھا کہ وہ وقار کو چھوڑ کر بڑی تیزی کے ساتھ مسجد کی طرف آرہا تھا یا مسجد
میں دوڑ رہا تھا کہ پہلی رکعت ضائع نہ ہو جائے تو آپ نے فرمایا الوقار ( صحیح بخاری کتاب الاذان )
دیکھو تم و قار کو ہاتھ سے چھوڑ رہے ہو۔وقار کو ہاتھ سے نہ چھوڑو۔ان باتوں کی طرف خیال رکھنے کی
ضرورت ہمارے اس جلسے میں بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ہر قسم کے لوگ یہاں آتے ہیں۔چھوٹے بچے
اور عورتیں بھی کثرت سے آتی ہیں اس لئے وقار کے ساتھ چلنا چاہئے ویسے ہم اس طریق کوملحوظ
رکھتے ہیں مثلاً عورتوں کے لئے جو راستے مقرر ہیں ان پر عورتیں چلتی ہیں اور مردوں کے لئے جو
راستے مقرر ہیں ان پر مرد چلتے ہیں اور یہ بات دنیا کے لئے حیرت کا باعث بھی بنتی ہے لیکن دنیا کی
حیرتوں سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ہم تو اپنے مولائے حقیقی کو خوش کرنا چاہتے ہیں اور بس۔پس وقار کے ساتھ یہ دن گزاریں۔بچوں کو وقار کے ساتھ چلنے کی تلقین کریں۔جمعہ کا خطبہ
جب ہورہا ہوتا ہے تو حکم ہے کہ اگر کوئی بولے تو اسے منع نہیں کرنا۔اس لئے اگر ان دنوں میں بچے
شور مچائیں تو اگر آپ ان سے زیادہ شور مچا کر ان کو خاموش کرائیں گے تو یہ اس سے بھی بڑا گناہ
ہوگا جس کے وہ ( بچے ) مرتکب ہورہے ہوں گے۔اس لئے اگر بچے شور مچائیں تو ان کو پیار کے
ساتھ نرمی کے ساتھ اور ہلکی آواز کے ساتھ سمجھا ئیں کہ دیکھو بیٹے تم اس موقع پر شور نہ کرو۔خدا سے دعائیں کرو۔ہر بچہ اپنے رنگ میں دعا کرتا ہے اور اپنے رنگ میں دین سیکھتا ہے اور
دین کے لئے قربانیاں کر رہا ہوتا ہے۔اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو وہ احمدی بچہ نہیں۔احمدی بچے تو وہی ہیں

خطابات ناصر جلد دوم
۲۳۸
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
جو اپنی عمر کے لحاظ سے ذہنی اور روحانی ارتقاء کے مطابق خدا کے لئے کام کر رہے ہوتے ہیں۔اگر وہ
کوئی چھوٹی سی غلطی کر بیٹھیں یا اونچی آواز میں بول پڑیں یا آپس میں لڑ پڑیں تو ایسے موقع پر اگر آپ
ان سے بھی زیادہ اونچی آواز میں بات کریں گے تو آپ بچوں سے بھی زیادہ چھوٹے بچے بن
جائیں گے۔پس پیار کے ساتھ بچوں کو سمجھائیں یہاں پیار کی ایسی فضا ہونی چاہئے کہ خدا کے فرشتے
یہ سمجھیں کہ یہ وہ لوگ ہیں جو خدا کی رضا جوئی میں واقع میں فرشتوں سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔غرض دوست ان دنوں میں خاص طور پر ایک دوسرے سے محبت اور پیار سے پیش آئیں۔شور نہ مچائیں۔غصے کی نگاہ نہ اٹھا ئیں۔غض بصر سے کام لیں۔ہر ایک سے ملیں اور سلام کہیں خواہ
آپ اس کو جانتے ہیں یا نہیں۔آخر جب حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی معہود کو
سلام بھیجا تھا تو وہ صرف ایک شخص کے لئے نہیں تھا بلکہ مہدی علیہ السلام کی وساطت سے آپ کی
جماعت کو بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے سلامتی کی یہ دعا پہنچی ہے۔حضرت مہدی
علیہ السلام تو اب ہم میں موجود نہیں ہیں لیکن آپ کو ماننے والے، آپ کے فدائی، آپ کی باتوں کو
سن کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہونے والے اور دین متین اسلام کو دنیا میں پھیلانے
والے تو موجود ہیں اور یہ سب اپنے اپنے رنگ میں اس اجتماعی کوشش میں حصہ لے رہے ہیں جو
اسلام کو ساری دنیا پر غالب کرنے کے لئے شروع ہے۔اس لئے جماعت میں سے ہر ایک شخص کی
بڑی عزت ہے اور بڑا وقار ہے خدا تعالیٰ کے فرشتوں کی نگاہ میں۔اس مقام کو حاصل کرنے کے
بعد آپ ایک دوسرے کو سلام نہ کہیں تو یہ بڑی عجیب بات ہوگی۔میں دوستوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں
کہ وہ جب بھی راستے میں ایک دوسرے سے ملیں سلام کہیں۔ہماری فضا کوتو ہمیشہ السلام علیکم
اور و علیکم السلام کی آوازوں سے گونجتے رہنا چاہئے۔پھر یہ بھی ضروری ہے کہ دوست اپنے وقت کو ضائع نہ کریں۔مختلف جگہوں سے دوست
یہاں اکٹھے ہوتے ہیں۔دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات اور آپس میں محبت و پیار اور اخوت
وموڈت کو بڑھانے کے مواقع میسر آتے ہیں۔ان سے فائدہ اٹھا ئیں۔علاوہ ازیں بہشتی مقبرہ
میں جائیں جہاں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا مزار ہے۔آپ نے دین اسلام کی اتنی خدمت
کی ہے اور جماعت پر آپ کے اتنے احسان ہیں کہ ان کا یہ حق ہے کہ ہم ہمیشہ ان کے لئے دعائیں

خطابات ناصر جلد دوم
۲۳۹
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
کرتے رہیں۔پھر وہاں ہمارے وہ ایثار پیشہ بزرگ دفن ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں مالی اور
دوسری قربانیاں دیں۔ان کے لئے دعائیں کرنی چاہئیں۔اسلام ایک بڑا عظیم مذہب ہے۔اس نے دعا کے لئے کسی جگہ یا وقت کی تعیین نہیں کی۔انسان ہر وقت اور ہر جگہ دعا کر سکتا ہے۔بعض چھوٹے چھوٹے استثناء ہیں جو اس قابل بھی نہیں کہ
ان کا ذکر کیا جائے۔بہر حال ہر وقت دعائیں کریں۔دل میں دعائیں کریں۔دوسروں کو دعائیں
دیں۔ہمارے مبلغین جو باہر گئے ہوئے ہیں ان کے لئے دعائیں کریں۔اپنے لئے دعائیں
کریں۔اپنے نفس کے لئے دعائیں کریں۔اصل میں تو اگر احمدیت کی طرف منسوب ہونے والا
ہر نفس خدا کی نگاہ میں پاک اور مطہر بن جائے تو پھر ہمیں اور کیا چاہئے۔ہمیں تو خدا تعالیٰ کا پیار
چاہئے۔خدا کرے کہ ہم میں سے ہر ایک کو خدا تعالیٰ کا پیار حاصل ہو جائے۔فرشتے ہر ایک پر
خدا تعالیٰ کی رحمتیں لے کر نازل ہوں۔ہمارے بچوں پر بھی اور ہمارے بڑوں پر بھی۔ہمارے
مردوں پر بھی اور ہماری عورتوں پر بھی۔خدا تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوں۔پس اپنے اوقات کو ضائع
نہ کریں۔دعاؤں میں اپنا وقت خرچ کریں۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ کل شام کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال سے دو ہزار کے قریب
عورتیں زیادہ تھیں اور سترہ ہزار کے قریب مرد زیادہ تھے۔مجھے بڑی کثرت سے یہ دعا کرنے کا بھی
موقع ملا کہ خدا تعالیٰ نے جس طرح گزشتہ سالوں میں دو جلسوں کے موقع پر بادل اور ہوا اور بارش
اور سردی سے آزمایا تھا اور ان کا امتحان لیا تھا اور سرخرو کیا تھا۔اسی طرح اب بھی میں نے خدا تعالیٰ
سے دعا کی کہ اے اللہ ! تو نے امتحان لیا اور یہ تیرا ہی فضل تھا کہ جماعت امتحان میں پوری اتری
اور اب ہمیں دھوپ دے تا کہ ہم دھوپ میں بیٹھ کر جلسہ سنیں اور تیرا شکر ادا کریں۔چنانچہ اب بھی
اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا میں تو خدا تعالیٰ کا ایک عاجز بندہ ہوں۔مجھ پر خدا کے اتنے احسان ہیں کہ
میں تو سمجھتا ہوں اس کے ایک احسان کا بھی ساری عمر شکر ادا کرنے اور الحمد پڑھنے کی کوشش
کرتارہوں تب بھی شکر ادا نہیں ہوسکتا۔کل ظہر وعصر کی نمازیں پڑھانے کے لئے جب میں مسجد مبارک میں گیا تو اس وقت میں
نے دیکھا بادل ہیں اور ہلکی سی بوندا باندی بھی ہو رہی ہے تو نماز ہی میں خدا نے مجھے دعا کرنے کی

خطابات ناصر جلد دوم
۲۴۰
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۷۷ء
توفیق دی۔چنانچہ نماز بھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ بادل چھٹ گئے اور دھوپ نکلنی شروع ہوگئی۔پس یہ
بھی اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا فضل ہے لیکن ہم اس کے بندے ہیں۔اگر وہ اپنی رحمت کی بارش
سے ہمیں نوازے تب بھی الحمد للہ اور اگر اپنی دھوپ کی گرمی سے ہم پر احسان کرے تب بھی
الحمد للہ ! خدا تعالیٰ کا شکوہ کیوں ہو جس نے ہم پر اتنے احسان کئے اور اتنی نعمتیں نازل کیں کہ
ان
کا شمار نہیں کیا جاسکتا۔پس باہر سے آنے والے بھائیوں اور بہنوں کو بھی اور ربوہ کے مکینوں کو بھی جلسہ سالانہ کے
ان مبارک ایام میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔یہ ایک قافلہ ہے جو بڑھتا چلا جاتا ہے
تعداد کے لحاظ سے بھی اور بڑھتا چلا جاتا ہے قربانی اور اخلاص کے لحاظ سے بھی۔جماعت احمد یہ
میں مجموعی طور پر اخلاص اس قدر ترقی کر گیا ہے کہ دنیا اس کو سچ سمجھنے کے لئے تیار نہیں۔وہ کہتے ہیں
یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ جماعت احمدیہ جیسی غریب جماعت غلبہ اسلام کے لئے اتنی بڑی قربانیاں دے
دے۔ہم نے اگر ان کے لئے قربانیاں دینی ہوتیں تو ان کو سمجھاتے کہ اس طرح ہم قربانیاں دے
رہے ہیں۔ہم تو اپنے خدا کی رضا کے حصول کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں اس لئے ہم ان کے
اعتراضات کو سنتے ہیں اور مسکرا دیتے ہیں اور اپنے خدا کے سامنے جھکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خدایا!
تیرا یہ بھی احسان ہے کہ تو لوگوں کے سامنے ہماری قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیتا۔پس بعض
دفعہ شیطان اس طرح بھی بعض لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈال دیتا ہے۔اللہ تعالی شیطانی
وساوس سے ہمیں محفوظ رکھے اور نواہی سے بچنے کی ہمیں توفیق دے اور اوامر پر عمل کرنے کی ہمیں
طاقت عطا فرمائے اور اپنے فضلوں اور رحمتوں کا ہمیں وارث بنائے۔اللهم آمین!
ویسے تو ہم ہر وقت ہی دعا کرتے ہیں لیکن ہاتھ اٹھا کر جسے انگریزی میں فارمل طریقے پر دعا کرنا
کہتے ہیں۔اس طریق پر بھی اب ہم دعا کریں گے۔اس طریق میں بھی برکتیں ہیں اور انفرادی طور پر جو
دعا کی جاتی ہے اس میں برکتیں ہیں۔اس لئے آؤ اب ہم اجتماعی دعا کر لیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ توحید
خالص کو دنیا میں قائم کرے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار کو دنیا کے ہر دل میں گاڑ دے۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۸ر جون ۱۹۷۸ء صفحه ۲ تا ۵ )

خطابات ناصر جلد دوم
۲۴۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
انشاء اللہ وہ دن بھی آئے گا جب دنیا کے ہر ملک سے
جلسہ میں شمولیت کے لئے احمدی جمع ہوں گے
دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۷ ء بمقام ربوہ )
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔کس منہ سے اللہ تعالیٰ کے کس کس احسان کا ہم شکر ادا کریں میں آج کی گفتگو اللہ تعالیٰ کی
حمد سے ہی شروع کرتا ہوں گزشتہ سال کے مقابلہ میں امسال کل کی رپورٹ کے مطابق بیس ہزار
سے زیادہ باہر سے احباب تشریف لائے ہیں۔الحمد للہ۔اور اکتیس بیرونی ممالک کے احمدی جلسہ میں شمولیت کے لئے تشریف لائے ہوئے ہیں اور ہم
خدا کے فضل سے امید رکھتے ہیں کہ ان ممالک کی تعداد ہر سال بڑھتی ہی چلی جائے گی اور انشاء اللہ تعالیٰ
وہ دن بھی آئے گا کہ جب دنیا کے ہر ملک سے جلسہ میں شمولیت کے لئے احمدی یہاں جمع ہوں گے۔آج کی تقریر کے شروع میں کتب کا کچھ ذکر کیا جاتا ہے جونئی چھپتی ہیں ان کے متعلق دوست ان
میں دلچسپی لیں لیکن قبل اس کے کہ میں چھپی ہوئی کتابوں کے متعلق کچھ کہوں میں کتابیں پڑھنے
والوں کے متعلق اور کتابیں لکھنے والوں کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ہمیں یہ دعا سکھائی گئی ہے
رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه: ۱۱۵)۔اے ہمارے رب ! ہمارے علم میں ہمیشہ زیادتی کرتا چلا جا۔ایک طرف یہ اعلان ہے کہ انسان جتنی بھی نئی سے نئی تحقیق کرتا چلا جائے علم کے مختلف میدانوں میں
کبھی وہ ان میدانوں کی انتہا تک نہیں پہنچ سکتا۔اور دوسری طرف یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی
جو مخلوق ہے اس کی خواص غیر محدود ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ چونکہ
خدا تعالی کی ساری صفات اس کا ئنات پر ہر آن اثر انداز ہو رہی ہیں اس لئے کوئی چیز بھی خدا کی
بنائی ہوئی چیزوں میں سے ایسی نہیں کہ جس کے متعلق انسان کسی وقت بھی اپنی علمی تحقیق میں آگے
بڑھتے بڑھتے کسی موقعے پہ بھی یہ کہہ سکے کہ اس چیز میں جتنے خواص تھے وہ میں نے حاصل کر

خطابات ناصر جلد دوم
۲۴۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
لئے اور اب اس چیز کے متعلق اب میر اعلم کامل ہو گیا ہے اس سے زیادہ نہیں ہو سکتا آپ
پ نے
فرمایا
ہے کہ خشخش کا دانہ بڑی چھوٹی سی چیز ہے اس کے متعلق بھی انسان
کا علم اپنی انتہا کو نہیں پہنچ سکتا۔اس زمانہ میں رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا کے ساتھ ایک اور دعا بھی ہمیں سکھائی گئی اور وہ ہے
رَبِّ أَرِنِي حَقَائِقَ الْأَشْيَاء (التذکرہ: صفحہ ۶۱۳ ) وہ اس کی رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا کی تفسیر کے طور
پر بِرَبِّ اَرِنِى حَقَائِقَ الْاَشْيَاءِ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے اپنی وحی
کے ذریعے دعا سکھلائی اس لئے کہ یہ زمانہ کچھ عجیب سا بن گیا ہے علم علم کے لحاظ سے، جو تو ٹھوس
علوم ہیں سائنسز ہیں جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ بہت کچھ حقیقتیں معلوم ہو جاتی ہیں ان میں بھی
حقیقتیں معلوم نہیں ہوتیں اور انسان جتنا اپنے علم میں ہر سال اضافہ کرتا ہے اتنا ہی اس کی غلطیاں
جو اس نے پہلے سالوں میں کی ہوتی ہیں وہ آشکار ہو کے اس کے سامنے آ جاتی ہیں یعنی جن کو وہ
حقائق سمجھتارہا تھا وہ حقیقت نہیں رہتی باقی۔سینکڑوں مثالیں ہمارے سامنے آتی ہیں، کئی میں پہلے بتا بھی
چکا ہوں ایک نئی چیز یہ آئی سامنے، کہ ۱۹۷۵ء میں جب میں بیمار ہوا اور انگلستان گیا چیک اپ کروانے
کے لئے تو وہاں کے چوٹی کے ماہر نے مجھے یہ مشورہ دیا، ( مجھے تھوڑی سی تکلیف ذیا بیطیس کی بھی ہے
تو انہوں نے مجھے مشورہ دیا) کہ ڈیا بنیز (Diabeneze) یہ اس کی ایک دوا ہے وہ مجھے موافق
آئی ہوئی تھی وہ زیادہ خوراک میں کھانے کی بجائے ، ۲۵۰mg کھانے کی بجائے ۱۰۰mgالیس
اور ایک اور دوائی وہ نہار کھانی پڑتی ہے ناشتے کے بعد ڈائیووٹین (Diowotin) ایک اور دوائی
ہے وہ ۵۰۰mg کی لے لیا کریں اور اس کی زیادہ کھانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔خیر وہ انگلستان کے چوٹی کے ماہر کا مشورہ تھا میں نے اس پر عمل کرنا شروع کر دیا یہ ۱۹۷۵ء
کی بات ہے اور ۱۹۷۷ء یعنی اس کو سمجھو دوسرا سال ہوا تھا کہ وہاں سے مجھے خط آنے شروع
ہوئے کہ نئی تحقیق یہ ہے کہ ڈائیوٹین جو انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ ناشتے کے بعد کھاؤ اور بہت اچھی
دوائی ہے وہ زہر ثابت ہوئی ہے فوراً چھوڑ دیں کیونکہ اس سے موتیں واقع ہونا شروع ہوگئی ہیں۔تو
یہ کہنا مشکل ہے کہ آج کا سائنسدان نئی ایجادات زیادہ کرتا ہے، یا اس کے علم میں یہ اضافہ زیادہ
ہوتا ہے کہ جو پہلی تحقیقات میں اس نے سچ سمجھا تھا وہ سچ نہیں بلکہ غلط بات ہے ،حق نہیں بلکہ باطل
ہے اور اس سے بھی زیادہ خطر ناک آج کے زمانہ میں یہ تحقیق ہوگئی ہے غیر سائنسی علوم جو ہیں ان

·

آج 10 میں سے 10 باقی