سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 22

خطابات ناصر جلد دوم
۲۴۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
کے متعلق، مثلاً تاریخ ہے تاریخ سے آگے تاریخ اقتصادیات ہے، تاریخ معاشیات ہے، تاریخ
تمدن ہے، تاریخ واقعات ہے، تاریخ کے مختلف شعبے ہیں ، اس میں تحقیق نے ایک رنگ یہ اختیار کر
لیا جو بڑا خطرناک ہے اور وہ یہ کہ سو آدمیوں نے مثلاً کسی زمانہ کے متعلق کتب لکھیں اپنی اپنی تحقیق
کے مطابق ، تو ایک سو ایک آدمی نے جب لکھیں ، تو اس نے ان سو کتابوں میں سے کچھ یہاں سے،
کچھ وہاں سے، کچھ وہاں سے ساری سو کتابوں میں سے لیا اور ایک ایسی چیز دنیا کے سامنے رکھ دی
جس کا تاریخی حقیقت سے کوئی واسطہ بھی نہیں تھا۔اور اس نے اس کو زیادہ جوش دلایا ہے، مذہبی
تعصب نے جو اسلام کے خلاف کتابیں لکھی گئیں یہ ثابت کرنے کے لئے کہ ہم بالکل غیر متعصب
ہیں اسلامی مصنفین کی کتابیں لے کر اور ان کی مختلف آراء جو تھیں ان میں سے کوئی یہاں سے لیا،
کوئی یہاں سے لیا، کچھ وہاں سے لیا ، اور ان کو جوڑ جوڑ کے ایک نئی تحقیقی کتاب لکھی گئی اور بڑا شور
مچا اور پی ایچ ڈی کی ڈگری مل گئی اور خوب شاباش ملی اور تالیاں پیٹی گئیں ، اور وہ دراصل تاریخ تھی
ہی نہیں ، وہ آپ ہی بنائی ہوئی تھی اور اسلام کو بدنام کرنے کے لئے اور اسلام کے حسین چہرہ پر
داغ لگانے کے لئے ، اور احسان جو اسلام نے کیا تھا بنی نوع انسان پر ، وہ اس کو چھپانے کے لئے
اس قسم کی تحقیق شروع ہو گئی تو تحقیق تو ہے، لیکن حقائق نہیں ہیں۔اس واسطے ضرورت پڑ گئی یہ جو
الہام ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا، جو رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا ( طه : ۱۱۵) کی
تفسیر کرتا ہے، یہ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ انسان کو اس بات کی ضرورت پڑ گئی ہے کہ وہ حقائق اشیاء کی
طرف متوجہ ہو، نہ یہ کہ رطب و یابس ، ادھر سے لیا اُدھر سے لیا اور ایک کتاب نئی بنا دی اس قسم کی
کتابوں کو دیکھ کر ہمارے بعض بزرگ جو تھے انہوں نے دوسری غلطی دوسری طرف یہ کر دی کہ مثلاً
ایک بڑے بزرگ گزرے ہیں افریقہ میں انہوں نے اپنے متبعین کو یہ کہا کہ تم قرآن کریم پڑھا کرو،
قرآن کریم کی تفاسیر جو ہیں اس کو ہاتھ بھی نہ لگایا کرو کیونکہ وہ غلط باتیں اسلام کے خلاف تمہارے
سامنے آجاتی ہیں اس لئے آخر انسان غلطی کا پتلا ہے، سو آدمی جو ہیں کتاب لکھنے والے ایک ہی
مضمون پر، انہوں نے سوغلطیاں کی ہوں اگر ، ہر مصنف نے ایک غلطی کی ہو اور جو ایک سو ایک واں
وہ تواس ایک اور
مصنف ہے وہ سوغلطیاں اکٹھی کر کے اور ایک کتاب لکھ دے تو اس میں ایک بھی حقیقت نہیں ہوگی اور
وہ تحقیق بن جائے گی اور وہ حوالہ دے گا کہ جی فلاں نے یہ کھا فلاں نے یہ لکھا اور فلاں نے یہ لکھا اور وہ

خطابات ناصر جلد دوم
۲۴۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
اغلاط کا مجموعہ اور تحقیق کی ایک کتاب بن جائے گی اس طرف رحجان ہو گیا ہے جس کو مقبولیت عطا کی
ہے اسلام کے خلاف جو تعصب رکھنے والے سکالرز تھے The so called Scholars
بڑے محققین سمجھے جاتے تھے ، انہوں نے ، اس تعصب نے اس کو مقبولیت دی ہے۔ایک دفعہ ہمارے Oxford کی یونین کی ڈبیٹ ہو رہی تھی تو اس میں امریکہ سے ٹیم آئی
ہوئی تھی ایک بڑا ذہین مسخرہ تھا ہمارا مقر ر آ کسفورڈ کا ، اس نے کھڑے ہو کے یہ تقریر کی کہ ، جو میں
نے بتایا ناں
کتنا جمع کیا۔اس نے کہا فلاں اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ اتنے امریکن باہر چلے
گئے ہیں سیر و سیاحت کے لئے اور فلاں اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ اتنے باہر چلے گئے ہیں،
اور ان کا جب ہم مجموعہ کرتے ہیں تو ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ آج یعنی اس دن جس دن وہ بول رہا
تھا امریکہ میں ایک آدمی بھی نہیں موجود، سارے کے سارے وہاں سے جاچکے ہیں۔تو وہ تو اس
نے ایک مذاق کیا تھا اس ٹیم کے ساتھ لیکن حقیقت ہے یہ، اس نے تو چند آدمی تھے نا ان کو ہنسانے
کے لئے ایک بات کہہ دی لیکن انسانیت کے ساتھ یہ مذاق کیا گیا ہے کہ ایک یہاں سے غلط بات لی
ایک وہاں سے غلط بات لی اور ایک کتاب لکھ دی اور بڑی شاباش مل گئی ایسے شخص کو۔اس واسطے ضرورت تھی، کہ یہ کہا جاتا انسان کو ، کہ یہ دعا کرو، کہ اے ہمارے رب ہمارے
محض علم میں زیادتی نہ کر کیونکہ جو غلط باتیں ہوئی ہیں اس میں بھی علم میں یہ زیادتی تو ہو جاتی ہے کہ
غلط کتا میں لکھی جارہی ہیں یہ بھی علم میں زیادتی ہے نہ ایک، کہ پہلے نہیں تھیں اب کتا ہیں لکھی جانے
لگیں زیادتی ہوئی۔تو محض اتنا نہیں کافی آج کی دنیا میں ، بلکہ یہ ہے کہ جو حقائق ہیں ان کی ہمیں
اطلاع دے۔رَبِّ اَرِنِى حَقَائِقَ الْاَشْيَاءِ تو احمدی جو ہیں مصنفین ، ان
کا یہ فرض ہے کہ اس پس منظر
میں جن باتوں کی ضرورت ہے ان کو سامنے رکھے اور پھر وہ کتب لکھیں دنیا کی ہدایت اور ان
راہنمائی کے لئے اور ان کی خیر خواہی میں اور ہر علمی میدان میں حقائق ان کے سامنے رکھ کے اور
اس لحاظ سے ان کو ترقی کی راہ پر لے جانے کی کوشش یہ ہمیں ہی کرنی پڑے گی ، حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اس قسم کی غلطیاں جو ہیں، احمدی جماعت کو اللہ تعالیٰ یہ روشنی
عطا کرے گا، کہ وہ جو اسلام کے مخالف اسلام پہ اعتراض کر رہے ہیں نہ صرف یہ کہ ان
اعتراضات کو غلط وہ ثابت کر کے دکھائیں گے بلکہ اسلام کی خوبیاں ان کے سامنے رکھیں گے اور

خطابات ناصر جلد دوم
۲۴۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
ان کے دلوں کو اسلام کے لئے جیتیں گے۔ہمارے مصنف جو ہیں وہ تعداد کے لحاظ سے اور ان کی جو
کوشش ہے اس کا نتیجہ، کتب کی تعداد کے لحاظ سے اتنا نہیں جتنی کہ آج کی دنیا کوضرورت ہے، اس
طرف جماعت کے جو علماء ہیں صرف دینی علماء نہیں ، اچھے دماغ ہیں ، ڈاکٹر سلام ہیں وہ تھیوریٹیکل
فزکس میں بڑے اچھے ہیں، اور ہیں، ان کو یہ چیزیں سامنے رکھ کے، اور دنیا کو بتانا چاہئے کہ کس
طرح تم غلطی کر رہے ہو اور اگر تم نے اصلاح نہ کی تو پھر تباہی کی طرف تم لے کے جاؤ گے دنیا کو۔باہر دوروں پہ جب میں جاتا ہوں تو تھوڑا سا تنگ یہ کہہ کے بھی کیا کرتا ہوں کہ تمہاری کس
بات پر ایمان لائیں آج تم کچھ کہتے ہو کل کچھ اور کہنے لگ جاتے ہو بالکل متضاد بات ایک وقت
میں کہہ دیا عورت ماں بچے کو دودھ نہ پلائے ، بچہ بھی بیمار ہو جائے گا، ماں بھی بیمار ہو جائے گی
دوسرے وقت میں لاکھوں شائد کروڑوں ماؤں کی صحتیں اور بچوں کی صحبتیں خراب کرنے کے بعد
کہ دیا ، ہو ہو ہو بڑی غلطی ہو گئی تھی بھئی معاف کرنا ہم نے یہ غلط کہا تھا کہ نہ پلائیں دراصل پلانا
چاہئے تب صحت اچھی رہتی ہے۔ایک وقت میں ایک دوائی کہہ دی بڑی اچھی ہے دوسرے وقت میں کہہ دیا کہ یہ زہر ہے اس
طرح کی ہزاروں مثالیں سامنے آتی ہیں ، وقت ہے کہ ہم انسانیت کو اس قسم کے خطرات سے محفوظ
کرنے کے لئے علمی میدانوں میں بھی کوشش کریں اور دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں
میں برکت ڈالے اور انسانیت کی ہدایت کے لئے اسلام کے نور کے نیچے کھڑے ہو کر ہم کوئی
سامان پیدا کریں۔جن کتب کے متعلق مجھے کہا گیا ہے کہ میں آج کے جلسے میں اعلان کروں نظارت اشاعت و تصنیف
کی طرف سے ایک کتاب نجات کے نام سے شائع ہوئی ہے جس میں تفسیر کبیر سورہ مریم کی تفسیر کا ایک حصہ
عیسائیت اور اسلام کا موازنہ یعنی عیسائیت کے نزدیک نجات کسے کہتے ہیں اور اسلام کے نزدیک
نجات کسے کہتے ہیں یہ موازنہ کیا گیا ہے۔دوسری کتاب احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک ہے اس میں حوالے بہت سے درج ہوتے ہیں بڑی
مفید کتاب ہے اور مکرم ابوالعطاء صاحب مرحوم رضی اللہ عنہ کے بہائیت کے متعلق پانچ مقالے
اسے بھی غالباً دوسری دفعہ یا شاید پہلی دفعہ شائع کیا گیا ہے۔تحریک جدید کی طرف سے مجموعی طور پر

خطابات ناصر جلد دوم
۲۴۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
چھپیں نئی کتب اور تراجم شائع ہوئے ہیں۔انڈونیشیا میں بہت بڑے جزائر ، ان کا بہت بڑا وفد آب
ہوا ہے تمہیں سے بھی زیادہ کا، ان جزائر میں، ان کی زبان میں ، انڈونیشین زبان میں اسلامی اصول کی
فلاسفی اور میرا مذہب اور نبراس المومنین یہ شائع ہوئی ہیں سال رواں میں ، آئیوری کوسٹ میں فرانسیسی
زبان میں قرآن مجید کی آخری اٹھائیس سورتوں کا ترجمہ شائع ہوا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق بائیل کی بشارات“ کے نام سے کتاب شائع ہوئی ہے فرانسیسی زبان میں۔آئیوری کوسٹ
میں اور فرانسیسی زبان میں ادعیۃ القرآن اور ادعیۃ الرسول کے تراجم شروع ہوئے ہیں اور اسلامی نماز
پر مشتمل ہدا یتیں کہ کس طرح نماز پڑھنی ہے اور کیا پڑھنا ہے کس حالت میں وہ شائع ہوئی ہے اور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث پر احادیث رسول“ کے نام سے کتاب شائع ہوئی ہے فرانسیسی
میں اور لائف آف محمدصلی اللہ علیہ وسلم فرانسیسی میں ترجمہ آئیوری کوسٹ میں شائع ہوا ہے۔نائیجیریا میں یورو با زبان میں تعلیم الاسلام ادعیہ القرآن اور ہاؤسا (Hausa) زبان میں
نماز شائع ہوئی ہیں۔تنزانیہ میں سواحیلی زبان میں ابراہیم علیہ السلام کا فرزند اعظم محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اس نام سے یہ کتاب انہوں نے شائع کی ہے۔یہ کوئی پادریوں کے کچھ اعتراضات وغیرہ کا یا
مناظرے کے ساتھ اس کا تعلق ہے یہ سواحیلی زبان میں ہے۔اور ماریشس میں فرانسیسی زبان میں
ماریشس وہاں سے بھی دوست آئے ہوئے ہیں اس جلسے میں شامل ہونے کے لئے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب فتح اسلام اور اس کے علاوہ اسلام میں نبوت اور رڈ الزامات دو رسالے
ہیں۔یہ فرانسیسی زبان میں وہاں شائع کئے گئے ہیں۔انگلستان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کا مجموعہ تذکرہ کا ترجمہ انگریزی
زبان میں، ایک غلطی کا ازالہ انگریزی زبان میں اور اسلام اینڈ ہیومن رائیٹس کا انگریزی زبان میں
اور جرمنی میں اسلام کا تعارف جرمن زبان میں اور مکالمہ مابین مسلمان اور عیسائی جرمن زبان میں اور
The Holy Qur’an on space and interplanetry flights یعنی یہ جو باہر جارہے
ہیں چاند کے اوپر اور دوسری جگہوں پر اپنے سیارے بھیج رہے ہیں اس کے متعلق اسلام کا نظریہ۔ہالینڈ میں ڈچ زبان میں برکات الدعاء، ہماری تعلیم ، اسلامی اصول کی فلاسفی اور ترجمہ سورۃ بقرہ
بالاقساط ماہنامہ اسلام میں یہ چھپتے ہیں وہاں۔وکالت تبشیر کی طرف سے من الرحمن دوسرا ایڈیشن،

خطابات ناصر جلد دوم
۲۴۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
ہماری تعلیم عربی زبان میں دوسرا ایڈیشن، پیغام احمدیت فارسی زبان میں دوسرا ایڈیشن اور مہدی حقانی
عربی زبان میں اَلْكُفْرُ مِلَّةَ وَاحِدَة عربی زبان میں What is Ahmadiyyat انگریزی
زبان میں آٹھواں ایڈیشن How to get rid of the Bondage of Sin یعنی گناہ
سے نجات کیسے حاصل کی جاسکتی ہے انگریزی زبان میں تیسرا ایڈیشن۔انویٹیشن ٹو احمدیت (Invitation to Ahmadiyyat) یہ زیر طبع ہے۔ادارۃ المصنفین
کی طرف سے یہ ختم ہو چکی تھی تفسیر صغیر، یہ یہاں والوں کے لئے ہے پاکستان میں جو ہیں اردو جاننے
والے اور انڈیا میں اور دوسری جگہ کہتا ہیں وہاں بھجوائی جاسکیں بہر حال پہلے تو ان کو ضرورت ہے جو
پاکستان میں بسنے والے ہیں۔تفسیر صغیر بڑی عجیب کتاب ہے اگر آپ اپنے کسی دوست کو جواحمدی نہیں پڑھنے کے لئے
دے دیں تو وہ آپ
کو واپس نہیں کرے گا اور اگر آپ نے خریدی نہیں ہے تو آپ کے گھر میں نہیں
ہوگی ، عجیب بات ہے کہ جو احمدی نہیں وہ اپنے گھر میں رکھنا چاہتا ہے، اور آپ خریدنے میں سستی
اور غفلت برت رہے ہیں، کچھ تو غلطی ہوگئی ادارۃ المصنفین سے بھی۔بڑی سخت ، میرے نزدیک،
اور وہ یہ کہ یہ بدظنی کرتے رہے جماعت پر۔مثلاً یہ شائع ہوئی ، یہاں کوئی تفسیر صغیر ہے تو کاپی مجھے
ہیں۔ایک ایک ہزار ، اتنی بڑی جماعت ایک ہزار تفسیر صغیر، کیسے تم چھاپ رہے ہو۔خیر وہ میں نے
جب یہ دیکھا تو میں نے پیچھے پڑ کے ان کو کہا کہ ایک ہزار تو بہت کم ہے بڑی مشکل سے اور مجھے یہ
کہہ کے کہ چھپوانے میں کچھ وقت ہو جاتی ہے تین تین ہزار شائع کرنی شروع کی اور اتنے لمبے
عرصے میں ایک ایک ہزار شائع کر کے بڑی تھوڑی شائع کی تھیں اور میرے زمانہ خلافت میں اس
سے قریباً ڈیڑھ گنا زیادہ تفسیر صغیر قرآن کریم با ترجمہ اردو چھپی اور بک گئی، اس وقت جو چھپی ہے
یہ ایڈیشن ، اس میں دو قسم کا کاغذ لگا ہے۔ایک جسے میں اور ہم ، میں اور جب میں کہتا ہوں تو میں اور
آپ ہو گئے ، میں اور آپ قرآن کے اوپر کہتے ہیں، جو کسی زمانہ میں جب عیسائیت کی مادی
طاقت بہت بڑھ چکی تھی بائیبل پر کہلاتا تھا اور اب چونکہ غلبہ اسلام کا زمانہ ہے اس واسطے بائیبل پیپر
کا نام مہدی علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت نے بدل دیا ہے اور اس کا نام قرآن پیپر رکھا گیا
ہے تو قرآن پیپر کے اوپر آدھا حجم بھی نہیں رہا بڑا خوبصورت چھپتا ہے باہر سے آیا ہوا تھا کچھ پڑا

خطابات ناصر جلد دوم
۲۴۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
تھا اور ایک اچھا یہاں کا کاغذ۔قیمت پتہ نہیں ان میں کوئی فرق ہے یا نہیں بہر حال دونوں میں فرق
بہت ہے۔بعض لوگ جو ہلکا شاید قرآن کریم پکڑ نا پسند نہ کریں وزنی ان کو چاہئے تو وہ موٹے کاغذ
والا جو ہے وہ لے لیں اور اور نہ قرآن پیپر والا بڑا اچھا، بڑا خوبصورت، حجم بھی اس کا چھوٹا بن گیا
ہے بہت فائین (Fine) پیپر ہے، وہ انہوں نے شائع کیا ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیان فرمودہ تفسیر قرآنی مختلف حصوں میں
چھپ رہی ہے۔پہلے چار حصے جو ہیں وہ سورۃ یونس تک چھپ چکے تھے۔اب یہ پانچواں حصہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی تفسیر قرآنی جو مختلف کتب میں بکھری ہوئی ہے انہیں اکٹھا
کر کے مجلد کر کے شائع کیا جا رہا ہے۔یہ تفسیر سورۃ یونس تا سورۃ کہف یہ بھی چھپ چکی ہے اور
اصل تو جان ہی ہمارا قرآن اور قرآن کریم کی تفسیر ہے۔ایک مکرم ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کی کوئی ڈائری ہے وہ ایاز محمود کے نام سے ان کے فرزند
شائع کرتے ہیں اس کی بھی ایک جلد مارکیٹ میں آگئی ہے۔شان قرآن مجید تعلیم القرآن
نظارت اصلاح وارشاد تعلیم القرآن کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ
میں آپ کے اقتباسات جو قرآن مجید کی شان کے متعلق ہیں شان میں ہیں وہ شائع کی ہے۔مکرم چوہدری علی محمد صاحب بی اے بی ٹی نے ان دا کمپنی آف دا پر امسڈ
مسا یا ( In the Company of thepromised Messiah) کتاب لکھی۔شائع کی ہے۔تذکرہ کا چوتھا ایڈیشن شرکت الاسلامیہ کی طرف سے شائع ہو چکا ہے۔اخبارات و رسائل میں الفضل، الفضل کی طرف ہر سال ہی توجہ دلانی پڑتی ہے۔مگر اس کی
بکری جو ہے وہ زیادہ نہیں دراصل الفضل ہے تو روزانہ ، مگر یہ خبر نامہ نہیں ہے، بلکہ جماعت کی
خبریں دیتا ہے یعنی جو دوسرے اخبار ہیں نوائے وقت ہے یا مساوات ہے یا مشرق ہے یا امروز
ہے یا جنگ ہے یا اور بہت سارے اخبارات ہیں مختلف ناموں سے چھپتے ہیں وہ روز کی روز خبریں
دیتے ہیں وہ خبریں تو الفضل دے ہی نہیں سکتا نہ وقت پہ آپ کے پاس پہنچ سکتے ہیں الفضل۔تو یہ جماعت کی کچھ خبریں دیتا ہے یہ ویکلی (Weekly) ہے دراصل اپنے Character
کے لحاظ سے، خاصیت کے لحاظ سے ، اور چھپتا ہے روزانہ لیکن اس میں کبھی مواد ہوتا ہی نہیں کبھی

خطابات ناصر جلد دوم
۲۴۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۷۷ء
درمیانہ درجے کا ہوتا ہے، کبھی بڑا اچھا ہوتا ہے، ہر قسم کا ہے، روزانہ اس قسم کا اخبار ایک معیار کے
او پر چھا پنا ممکن تو ہے مگر آسان نہیں تو چونکہ آسان نہیں مشکل ہے اس لئے اس طرف اتنی توجہ نہیں
جو اس ممکن کو واقعہ بنا دے اور وہ اس طرح چھپنے لگ جائے۔بہر حال الفضل کی طرف توجہ کرنی
چاہئے۔رسالہ تحریک جدید ہے، یہ اپنی نوعیت کا ہے، یہ بیرونی دنیا کی خبریں دیتا ہے بڑا مفید ہے
دوستوں کو پڑھانا چاہئے اپنے۔ماہنامہ انصار الله ، انصار اللہ کے لئے ہے اور ان کے لئے بھی ہے جو انصار اللہ نہیں کیونکہ
کام کی باتیں، یہ تو نہیں کہ ماہنامہ انصار اللہ میں کام کی بات چھپ گئی ، یا خالد ، خدام الاحمدیہ کا
جو رسالہ ہے اس میں کام کی بات چھپ گئی تو دوسروں نے فائدہ نہیں اٹھانا۔اب بچوں کا ہے
رسالہ تفخیذ الاذہان اگر اس میں کام کی بات چھپتی ہے تو بوڑھوں کو بھی پڑھنی چاہئے ضرور۔اور
اگر ماہنامہ انصار اللہ میں کوئی کام کی بات ہے تو بچوں کے علم میں بھی وہ بات لانی چاہئے اسی طرح
لا ہور ہے۔لاہور جماعت کا رسالہ تو نہیں ، نہ یہ جماعت کی آواز ہے، لیکن ایک احمدی کا رسالہ
ہے اور اپنے طور کے اوپر وہ ہرممکن خدمت جو ہے کر رہے ہیں ان
کا اپنا ایک رسالہ ہے ایک اپنی
کوشش اور جد و جہد ہے اس کے متعلق۔تیسرا عنوان ہے تحریک جدید کے متعلق کچھ تحریک جدید اب کافی دنیا میں پھیل چکی ہے اور
ایک وقت میں تحریک جدید کا سارا بار جماعتہائے احمد یہ ہندوستان پر تھا یعنی پارٹیشن سے پہلے کی
بات ہے اس واسطے ہم ہندوستان کہیں گے جب پارٹیشن نہیں ہوئی تھی۔اور باہر جماعتیں یا تھیں
نہیں یا قربانی کے سلسلے میں ان کی تربیت نہیں تھی۔نہ ہونے کے برابر ان کی مالی قربانیاں تھیں۔قریباً سارا باران کو اٹھانا پڑ رہا تھا اور اسی کے مطابق پھر کوشش بھی تھی لیکن آہستہ آہستہ خدا تعالیٰ
نے اپنی رحمت سے ایک انقلابی تبدیلی اس حرکت میں پیدا کی جو تحریک جدید کے نام سے حضرت
مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شروع کی تھی اور یہ تبدیلی جو ہے یہ کئی پہلو اپنے اندر رکھتی ہے۔مثلاً نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت جس طرح ہمارے دلوں میں موجزن ہے اسی طرح بیرونی
ممالک کی ایسی جماعتیں پیدا ہو گئیں، اتنی تربیت انہوں نے حاصل کر لی کہ کہنا مشکل ہے کہ کس
کے دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ محبت ہے، پاکستانی احمدی مخلص کے دل میں یا

خطابات ناصر جلد دوم
۲۵۰
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
غانین احمدی مخلص کے دل میں ، یا سیرالیون کے رہنے والے احمدی مخلص کے دل میں ، یہ کہنا مشکل
ہے ایسا مزہ آتا ہے ان کے اس عشق رسول کو دیکھ کر کہ آپ اندازہ نہیں لگا سکتے ، وہ تجربہ کرنے والا
ہے۔سن کے کوئی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔میں یعنی ایک دفعہ ہی جاسکا ہوں افریقہ کے ممالک میں
مثلاً اور جتنا جنون ہو وہاں آزادی بہت ہے اور بردباری اور حمل ٹالرنس (tolerance) بہت
ہے اور وہ اپنی گاڑیوں کے اوپر لاؤڈ سپیکر لگا کے صل علی نبینا صل على محمد آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر درود بھیجتے گلیوں میں پھر رہے ہیں عیسائی بھی سنتے ہیں مسلمان بھی سنتے
ہیں لیکن بولتا احمدی ہے اور وہ فضا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج کے جو فضا کو معمور کر
دیتے ہیں، آنکھوں میں ان کے پیار آتا ہے، نم ہو جاتی ہیں آنکھیں ذکر سن کے اور اسی وجہ سے
میں جب گیا تو میں نے یہ محسوس کیا کہ اتنا پیار مجھ سے کرتے ہیں نہ جان نہ پہچان ظاہری طور پر
سوائے جماعت احمدیہ کے امام ہونے کے اور تو میری ان کے ساتھ کوئی واقفیت نہیں ، نہ کبھی ان
سے واسطہ پڑا، نہ ایک دوسرے کی شکلوں کے واقف ، نہ عادات کے واقف نہ تربیت کے لحاظ
سے کہ وہ کتنے آگے گئے ہیں وہ واقفیت، اتنا پیار، اتنا پیار اور پھر جماعت سے مرکز سے ان کا پیار
میں سوچ میں پڑ گیا کوئی وجہ ہونی چاہیئے اس کے پیچھے، پھر مجھے یہ سمجھ آیا کہ یہ لوگ ہم سے اس
لئے پیار کرتے ہیں کہ پہلے تو غنودگی کی حالت تھی جو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب بھی ہوتے
تھے لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن اور آپ کے نور سے نا آشنا بھی تھے لیکن جب احمدیت نے
جا کر ان کے سامنے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو بیان کیا اور آپ کی شان اور بلند مقام اور وہ نور
جو خدا تعالیٰ نے آپ کو انسانیت کے لئے رہتے دم تک عطا کیا تھا قیامت تک اس سے وہ آشنا
ہوئے اور معرفت ان کو حاصل ہوئی محمد کے مقام کی۔(صلی اللہ علیہ وسلم ) تو انہوں نے یہ سوچ کر
که اتنی عظیم چیز جس سے پہلے ہم محروم تھے ان احمدیوں کی وجہ سے ہمیں ملی ہے انہوں نے احمد یوں
کے مرکز سے بھی پیار کیا، اور احمدیوں کے امام سے بھی پیار کیا ، کہ وہ ان کا بھی امام ہے ایک تو یہ
انقلابی تبدیلی کسی ملک میں زیادہ کسی ملک میں کم بیرون پاکستان کے ممالک میں جہاں ہمارے
مشن قائم ہوئے ہیں اور جماعتیں قائم ہو چکی ہیں ان میں پیدا ہوئی ہے اور دوسری انقلابی تبدیلی
تعداد کے لحاظ سے ، اور ان لوگوں کا اندازہ ہے ( ہمیں تو نہیں پتا ) ان لوگوں کا اندازہ یہ ہے کہ مثلاً

خطابات ناصر جلد دوم
۲۵۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
یسٹ افریقہ میں غانا اور سیرالیون کے متعلق ہر دو ملک یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہاں احمدیوں کی
تعداده الا کھ سے اوپر نکل چکی ہے۔تو تعداد کے لحاظ سے وسعت اس عرصے میں بڑا انقلاب ہے، دوسرے ممالک ہیں اس
میں
اتنی نہیں۔یورپ ہے وہاں اتنی نہیں لیکن یہ ہے کہ وہاں زمین تیار کی جارہی ہے اور امریکہ جو
کہتا ہے جب لگانے ہوں انار کے پودے اور مالٹے کے پودے تو دو سال تک زمین تیار کرنی
چاہئے پھر درخت لگانے چاہئیں ورنہ کامیابی نہیں ہوتی۔میں نے خود پڑھا ہے امریکہ کے
رسالوں اور کتابوں میں تو جہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا باغ ، پھلدار ، خوشگوار ، صحت مند دوسروں کی
بھلائی والا لگانا ہے۔اس کے لئے تو پہلے زمین تیار کرنی پڑے گی تو زمین تیار ہو رہی ہے، یورپ
میں بھی ہو رہی ہے زمین تیار، امریکہ میں بھی ہو رہی ہے زمین تیار۔جزائر میں بھی ہو رہی ہے
افریقہ مغربی ہو یا مشرقی ہو یا جنوبی ہو یا شمالی ہو ان کے اندر بھی زمین تیار ہورہی ہے۔کسی جگہ کچھ ،
کسی جگہ کچھ ، میں ان کو بھی کہتا ہوں جو بات کرتے ہیں میں انہیں بھی کہتا ہوں ابھی وقت نہیں آیا
تعداد گننے کا نہیں کہ اگر یہ دیکھو کہ تمہارے اندر کیا تبدیلی ہوئی۔یعنی وہ تو میں جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کا نام گالی دیئے بغیر نہیں لیتے تھے ان کے اخباروں اور کتابوں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور
شان کو کچھ حد تک پہچان کے اس کے متعلق اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔یہ تبدیلی ، یہ انقلاب جو ہوا
ہے مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کو جو محد صلی اللہ علیہ وسلم کی برکتیں آپ کے طفیل ملی
ہیں ،اس کے نتیجہ میں یہ کہیں آپ
کو نظر نہیں آتا یعنی کوئی اور کوشش اس
قسم کا نتیجہ نہیں دکھا رہی کہیں
بھی۔میں نے پہلے بھی بتایا کہ وہ جو مخالف ہے وہ تو تعداد کی کمی سے بھی اپنا نتیجہ نکالے گا۔۱۹۶۷ء میں مجھ سے پوچھنے لگے۔بڑا تیز قسم کا ایک کیتھولک صحافی تھا کہ ہمارے ملک میں
آپ کتنے مسلمان بنا چکے ہیں۔پریس کا نفرنس میں بھی آدھا گھنٹہ میری گفتگو ہوئی تھی۔اس نے
دیکھا کہ یہ تو اثر ہو رہا ہے تعلیم کے لحاظ سے۔تو اس نے کہا اس کا اثر زائل کرتے ہیں اس طرح۔خدا تعالیٰ کی بڑی شان ہے کہ اچانک ایک سوال یہ ہو جائے ، جو نہ پہلے کبھی سنا نہ کچھ۔خدا تعالیٰ
نے مجھے جواب ایسا سمجھایا کہ اس کا منہ بند ہو گیا۔میں نے اس کو تعداد نہیں بتائی۔میں نے اس کو کہا
کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے اپنی ساری عمر میں جتنے عیسائی بنائے تھے اس سے زیادہ تمہارے

خطابات ناصر جلد دوم
۲۵۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۷ء
ملک میں مسلمان بنا چکے ہیں۔وہ تو بیچارہ اس طرح ہو گیا جس طرح کسی پہ بجلی گری ہو بالکل زرد
اور منہ اس کا سرخ، بولا نہیں۔پھر میرے دل میں رحم پیدا ہوا کوئی پندرہ بیس منٹ کے بعد اسے کہا
کہ تم نے مجھ میں دلچسپی لینی چھوڑ دی، میری دلچسپی تو تمہارے اندر قائم ہے اور کوئی سوال کرو۔تو اس
نے کیا سوال کرنا تھا پھر۔لیکن کتابیں پھر خرید کے لے کے گیا اپنے پیسے خرچ کر کے۔قرآن کریم
ڈچ زبان میں اور دوسری کتابیں۔تو وہاں ( درست ہے کہ ) ابھی سر گنے کا وقت نہیں لیکن یہ دیکھیں
خدا کی شان کہ ڈنمارک میں چند احمدی ہوئے ان میں سے ایک وہ بھی ہوا۔جس کے دل میں
قرآن کریم کی عظمت اس طرح گھر کر گئی کہ بڑے تھوڑے زمانہ میں اس نے قرآن کریم کا
(عیسائی بڑا غالی قسم کا ، کہتے تھے کمیونسٹ تو واللہ اعلم ، مجھے تو نہیں پتا ذاتی طور پر وہاں بیٹھے بھی ہیں
شاید بعض ان میں سے بتائیں۔لیکن بڑا غالی قسم کا غیر مسلم سمجھ لیں۔آپ چند سال کے اندر جہاں
سے بھی قرآن مجید کا علم سیکھ سکتے تھے انہوں نے سیکھا اور اپنی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ کر دیا۔ڈینش زبان میں اور وہ چھپ گیا اور ہم سے مشورے کے بعد ہی وہ دیا گیا ایک کمپنی کو ، اور انہوں نے
چھاپا اور ہزاروں کی تعداد میں۔پہلا ترجمہ تھا بڑا مقبول ہوا۔یہ انقلاب ہے گویا کوئی معمولی بات تو
نہیں ہے ایک اٹالین جو جرمنی میں رہتے تھے کیو سی بڑا پڑھا لکھا آدمی ، یہ بھی پڑھے لکھے ہیں۔ان
کے دل میں ایسی محبت پیدا ہوئی کہ احمدی مسلمان ہونے کے بعد انہوں نے قرآن کریم کا مطالعہ کیا
اور اسپرانتو ایک زبان ہے کوئی دو گلی سی۔کئی زبانوں کا مجموعہ بنا کے تو وہ یو۔این۔او (U۔N۔O)
کی طرز پر زبان ہے کہ سارے ملکوں کی زبانوں کے الفاظ اس کے اندر آجائیں اسپرانتو زبان
میں قرآن کریم کا ترجمہ انہوں نے شائع کر دیا تیار کر کے۔کوئی یہ کہے مجھے کہ ڈنمارک میں تو آپ
نے بڑے تھوڑے احمدی مسلمان بنائے ہیں اس واسطے آپ کامیاب نہیں ، میں اس کو کہوں گا
کہ پہلے وہ ہمارا پہلا پھل، پہلی کوشش کا نتیجہ ایک قرآن کریم کا ترجمہ کرنے والا انسان مل جانا
اگر وہ اکیلا بھی ہوتا تب بھی ہم کامیاب تھے۔پھر یہ تبدیلی وہاں کہ جب میں وہاں گیا ڈنمارک
کی مسجد کا افتتاح کیا تو وہاں اخباروں میں افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس، عیسائی ملے ان
کے ساتھ باتیں اور اتنا اثر قرآن کریم کا اَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ
اَحَدًا (السجن : ۱۹) کی میں نے ان کو بتائی تفسیر عظیم اعلان ہے ہم بھول جائیں تو ہماری بدقسمتی

خطابات ناصر جلد دوم
۲۵۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
"
ہے یعنی مسلمان کو کہا ہے کہ یہ مسجد تیری نہیں میری ہے ، انتہا کر دی نا ، خدا نے پیار سے میں تو سمجھتا
ہوں کہ میرے ساتھ پیار کی انتہا کر دی کہ جب میں نے مسجد بنائی تو خدا نے کہا کہ یہ مسجد تیری نہیں
میری ہے اور چونکہ میری ہے اس لئے ہر موحد کے لئے اس کے دروازے کھلے رہیں گے۔مسلمان
ہو یا نہ ہو موحد ہونا چاہئے میں نے ان کو یہ بتایا اس وقت تک وہ کہتے ہیں کہ دس ہزار سے زیادہ
غیر
مسلم اگر نماز کے وقت مسجد دیکھنے آ جائے بڑی خوبصورت جگہ ہے، سیاح آتے ہیں وہاں ، تو وہ
نماز میں شامل ہو جاتے ہیں۔اس دن جس دن میں نے افتتاح کیا اور یہ اعلان کیا تو تین سو کے
قریب غیر مسلم جمعہ کی نماز میں شامل ہو گئے اب بے چاروں
کو یہ تو پتہ نہیں تھا کہ رکوع کس طرح
کرتے ہیں اور سجدہ کس طرح کرتے ہیں اور قعدہ کس طرح کرتے ہیں وہ ادھر ادھر دیکھ لیتے تھے
اور جس طرح مسلمان کرتے تھے۔وہ بھی کر لیتے تھے۔ہمیں بڑا لطف آیا اور یہ قرآن کریم کی تاثیر
ہے یہ میرا یا آپ کا کام نہیں ہے کہ اتنی تبدیلی دومنٹ میں پیدا کر دیں۔یہ اعلان بڑا عظیم -
قرآن کریم کا۔ان کو میں نے یہ آیت بتا کے تھوڑی سی مختصراً تفصیل بتائی اور نجران کا وفد محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے آیا اور انہوں نے اجازت مانگی کہ ہمیں اجازت دیں ہم باہر
جا کے کہیں اپنی عبادت کر لیں آپ نے کہا کہ باہر کیوں جاتے ہو مسجدى هذا (السيرة النبوية
لابن هشام الجز الثانی صفحه ۲۲۴)۔یہ میری مسجد - مسجد نبوی جو ہے اس میں اپنی عبادت کر لو۔اور
انہوں نے وہاں عبادت کی تو مسجد نبوی سے زیادہ مکرم اور مستند تو دنیا کی اور کوئی مسجد نہیں جس کے
دروازے موحد غیر مسلم کے اوپر بند کر دیئے جائیں۔تحریک جدید جب شروع ہوئی تو ایک یہ
انقلاب، ایک جگہ وسعت ہوئی نمبر کے، تعداد کے لحاظ سے، دوسرے ملکوں میں ایسے دل
خدا تعالیٰ نے تلاش کر کر کے دیئے احمدیت کو ، جو فدائی اسلام کے اور ہر جگہ فون کے اوپر کسی نے
اسلام کی بات کی ہے ( یہ واقعات ہوئے ہیں وہاں ، وہاں تین منٹ کے بعد ایکسچینج جو ہے وہ فون
بند نہیں کر دیتا، نہ یاد کراتا ہے کوئی آدھا گھنٹہ بات کرنا چاہتا ہے کرتا رہے ) تو ایسے واقعات
ہوئے ہیں کہ جتنی مہینے کی آمد تھی اس سے زیادہ فون کا بل آ گیا کیونکہ انہوں نے اسلام کی بات
شروع کر دی تھی اور انہوں نے اسلام کی تبلیغ شروع کر دی تھی اور یہ بھول ہی گئے کہ پیسے بھی دینے
پڑیں گے۔بڑا انقلاب ہے معمولی بات نہیں ہے یہ۔تو تعداد کے لحاظ سے اور اخلاص کے لحاظ

خطابات ناصر جلد دوم
۲۵۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
سے۔اخلاص کا جو یہ انقلاب ہے جہاں بڑی جماعت ہے وہاں بھی بڑے مخلص ہیں جہاں چھوٹی
جماعت ہے وہاں بھی بڑے مخلص ہیں۔تعداد کے اخلاص کو ہم نے تعداد میں تو نہیں تو لنا۔اخلاص
تو دل کا اخلاص ہے وہ تو اسی طرح خدا تعالیٰ کسی کو جب وہ اس پر انعام کرتا ہے وہی اس کا اجر ہمیں
بتا رہا ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مقبول کر لیا اسے۔اور تیسری چیز یہ ہے کہ میں نے بتایا پہلے بھی کئی دفعہ بتا چکا ہوں قریباً آٹھ سال تک تحریک جدید
کے بعد۔باہر جب جماعتیں پیدا ہوئیں تو ان کے چندے جو تھے کوئی نہیں تھے اور اب مثلاً غانا ہے وہ
ایک ایک ماہوار بھی دیتے ہیں کچھ لوگ لیکن اپنے قبائل کے لحاظ سے اور علاقائی لحاظ سے جو وہاں
میٹنگ ہوتی ہے اس میں اپیل ہوتی ہے اور وہیں وہ لے کر آئے ہوتے ہیں پیسے۔وہاں دینا
شروع کرتے ہیں وہاں بعض اوقات قبائل کا مقابلہ ہو جاتا ہے کہ کون سبقت لے جاتا ہے نیکی کے
کاموں میں ، تو لاکھوں کی تعداد میں پیسے، لاکھوں روپے کی مقدار جو ہے پیسوں کی ، وہ چندہ دے
دیتے ہیں بڑا انقلاب ہے۔۱۹۴۴ء کے بعد۔یا وہ دن تھے کہ ایک پیسہ بھی ان کے بجٹ پر ان کے
ملک سے خرچ نہیں ہوتا تھا اور یا یہ ہے کہ ایک پیسہ بھی ان کے ملک میں باہر سے آکر خرچ نہیں
ہوتا۔اپنے پاؤں پر کھڑے ہو گئے سارے سینکڑوں مساجد بنائیں۔اللہ کی مساجد ، جن کو تالے
نہیں پڑتے اور جن کے دروازے کسی موحد کے لئے بند نہیں۔سال رواں میں چارنئی مساجد تعمیر
ہوئی ہیں متعدد جگہ پر۔اور بہت سی مساجد زیر تعمیر ہیں مختلف ملکوں میں اور کئی ایک جگہ مساجد اور
مشن ہاؤس کے لئے زمین لینے کی کوشش شروع ہوگئی ہے اور امید ہے کہ انشاء اللہ اگلا سال جو ہے
اس میں ہمیں بعض اہم یورپ کے ممالک جو ہیں اس میں زمین مل جائے گی۔ممکن ہے وہاں مسجد
بھی تیار کر لیں ہم۔مسجد کی تعمیر کرنے میں ہم کامیاب ہو جائیں یہ تو خدا ہی بہتر جانتا ہے۔لیکن کام
شروع ہو چکا ہے۔ایک نیا مشن کینیا میں کھلا ہے اور ایک نیا مشن کینیڈا میں کھلا ہے۔یعنی یہاں
سے کینیڈا میں مبلغ گئے ہیں اور انہوں نے ( مبلغ جو ہے وہ بڑا ضروری ہے حالانکہ وہاں زیادہ کینیڈا
میں تعداد ان لوگوں کی ہے جو اس علاقے سے جا کے وہاں آباد ہوئے یا نوکری کر رہے ہیں یعنی
بہت ساروں نے امیگریشن لے لی اور بہت سارے ایسے ہیں جنہوں نے امیگریشن نہیں لی لیکن
ان کو نوکری ملی ہوئی ہے وہاں کام کر رہے ہیں اور کافی مقامات کے اوپر جماعتیں قائم ہوگئی ہیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی