سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 23

خطابات ناصر جلد دوم
۲۵۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
جب میں پچھلے سال گیا ہوں تو ٹورانٹو میں سارے احمدی تو نہیں آسکے تھے لیکن جو آ سکے وہ ان کی
تعداد بھی میرے سامنے ، میرا خیال ہے مرد ہی ہوں گے ۸۰۰ کے قریب بڑی تعداد ہے اور اس
کے علاوہ مستورات تھیں جو تھوڑی بہت آئیں۔وہاں انہوں نے ٹورانٹو میں شہر کے بالکل قریب
مضافات میں جو آبادیاں بنی شروع ہوئی ہیں ساڑھے چھ ایکڑ زمین خرید لی پہلے آرام سے بیٹھے
ہوئے تھے۔میں نے ان کو ذرا جا کے جھنجھوڑا کیا کرتے ہو تم ؟ زمینیں مہنگی ہو جائیں گی جو چیز آج
تمہیں پچاس ہزار ڈالر میں مل سکتی ہے وہ پانچ لاکھ میں بھی نہیں ملے گی بڑی تیزی سے قیمتیں بڑھ
رہی ہیں۔وہ تو جگہ بھی بہت اچھی مل گئی بالکل شہر کے قریب بہت اچھی وہاں آبادی بھی بڑی جلدی
ترقی کر رہی ہے انشاء اللہ وہاں مسجد بن جائے گی۔اسی طرح کوشش کر رہے ہیں سپین میں ہمیں
امید ہے کہ محنت اور پیسہ، شاید زیادہ خرچ کرنا پڑے لیکن کچھ ہماری غیرت کا بھی سوال ہے نا سپین
کے متعلق۔کئی صدیاں اسلام وہاں رہا۔مسلمان حاکم ، دنیا میں دنیوی لحاظ سے بھی انقلاب بپا
کرنے والے، ہر چیز میں آگے ، فلسفے میں ، دوسرے علوم میں ، حساب میں طبیعیات میں، کیمیا میں
( کیمسٹری جس کو کہتے ہیں ) اتنا آگے نکلے۔بڑے بڑے محقق جو تھے وہ یورپ کے مختلف علاقوں
سے وہ ان کی یو نیورسٹی میں آ کے پڑھتے تھے۔اور پھر یہ دیکھونا، کبھی نسلوں کو اپنی ست نہیں ہونے
دینا چاہئے ، پھر وہ نسلیں مست ہو گئیں اور سارا ملک جو ہے وہ ہاتھ سے نکل گیا۔اسلام۔کچھ نام
چھوڑ گئے۔بعض گاؤں ہیں جن کے نام اب بھی عربی سے ملتے جلتے ہیں کچھ انسانوں کے نام ہیں
جوعر بی ناموں سے ملتے جلتے ہیں لیکن وہاں نہیں رہا۔کچھ تو ساری دنیا کو ہم نے اللہ کے فضل سے
نہ کہ اپنی کسی خوبی کے نتیجہ میں ، ساری دنیا کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرنا
ہے۔وہ تو ہوں گے انشاء اللہ کیوں کہ خدا کا یہ منصوبہ ہے لیکن وہ علاقے جو کسی وقت مسلمان
علاقے تھے اور اب وہ غیر مسلم علاقے بن گئے ہیں ان کی طرف تو پہلے اور زیادہ توجہ کرنی چاہیئے۔پہلے تو اتنا تعصب تھا کہ کوئی سوال ہی نہیں تھا مسجد بنانے کا یا مسجد لینے کا اور اب کچھ حالات بدلے
ہیں کچھ آزادی مل گئی ہے مذہبی۔اب انشاء اللہ میں امید رکھتا ہوں کہ جب بھی زمین خرید لیں
گے پھر اوپر تعمیر بھی ہو جائے گی۔وہ جو صد سالہ جو بلی کا منصوبہ ہے اس میں سپین بھی ہے، اٹلی
بھی ہے۔ان میں بھی بنیں گی مسجدیں۔ہمیں ایک ان لوگوں کے نظریات کی وجہ سے یہ کچھ تھوڑی

خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
سی تکلیف ہوتی ہے۔یعنی مالی لحاظ سے کہ بعض جگہ وہ مسجد بنانے کی اجازت دینے کے لئے تیار
ہوتے ہیں ذہنی طور پر لیکن وہ کہتے ہیں کہ ایک عالی شان مسجد نمازی ہو نہ ہو وہ مسجد بنا دو تا کہ یاد
رہے، وہ کہتے ہیں ہمارے شہر کی خوبصورتی بڑھ جائے گی بہت بڑی مسجد جس طرح لاہور کی جامع
مسجد ہے ہماری، کہ ایسی ہی بنا دو تو زمین لے لو۔تو ہمیں چاہئے وہ مسجد جس کی چھت پر کھجوروں کے
پتے پڑے ہوئے ہوں پانی بھی پڑکا کرے۔وہیں سے تو ہماری مسجد میں شروع ہوئی تھیں ناں۔تو ہم
وہیں سے آج شروع کرنا چاہتے ہیں ان علاقوں میں۔ان کے ذہن کچھ اور قسم کے ہیں اس واسطے
وہ روک پیدا ہو جاتی ہے۔بہر حال یہ روکیں جو ہیں یہ تو اٹھیں گی ایک دن انشاء اللہ تعالیٰ۔یہ ہمیشہ
کے لئے قائم نہیں رہتیں۔یہ آپ یا درکھیں۔قربانیاں آپ کو دینی پڑیں گی لیکن کوئی روک دنیا کی
ایسی نہیں ہے جو آپ کو ہمیشہ کے لئے کھڑا کر دے ایک جگہ پہ وہ تو ہٹے گی اور آپ آگے بڑھیں
گے۔نئے مشنز کے علاوہ نئی جماعتوں کا قیام انگلستان میں دو مقامات پر دونئے شہروں میں ، اور منجی
آئی لینڈ میں تین ، نجی آئی لینڈ میں جو بہت خوشی کی بات ہے اس سال ہوئی ہے وہ یہ کہ مبلغ بدلے
پہلے بھی ہم ان کو کہتے تھے کہ اس طرف توجہ کرو کہ جو اصل باشندے ہیں نجیئن ان کی زبان سیکھو ان کو
تبلیغ کر واصل تو نجی کے جزائر جو ہیں وہ نجی کے رہنے والوں کے ہیں نا۔باقی تو باہر سے گئے ہیں
آباد ہو گئے جس دن ان کو غصہ آ گیا وہ باہر بھی نکال سکتے ہیں۔انہیں احمدی کرو تو وہ اس سال خدا
سے فضل سے متعدد جین احمدی ہو چکے ہیں۔عیسائیت یا بت پرستی سے۔زیادہ تر عیسائی بنے ہوئے
ہیں وہاں۔تو یہ ایک نئی چیز اوپر آ گئی ناں۔ایک نیا میدان۔ایک نیا فرنٹیئر ہمارے لئے کھل گیا ترقی
کا انشاء اللہ۔اور اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے گا اور ایسے لوگ اگر وہ توجہ کریں تو جلد ہی اسلام کو
قبول کر کے ( کیونکہ بڑاحسن ہے بڑا احسان ہے اسلام میں ) اور یہ رزسٹ (Resist) نہیں کر
سکتے اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے جس طرح اس جلسہ میں پاکستان کے ایک علاقہ سے دوسو ( پاکستان کا
علاقہ ہے اس واسطے وہ اکتیس ملکوں میں شامل نہیں ہوگا ) دو سوا چھوت نو مسلم احمدی بھی بیٹھے ہیں
آپ کے اندر۔باوجود اس کے کہ وہاں کے امراء اس علاقہ کے جو ان کو غلام سمجھ کے ان سے کام
لیتے تھے وہی روکیں ڈال رہے ہیں کہ غلامی سے آزادی مل رہی ہے ہمارے کام کے نہیں رہیں گے
لیکن وہاں ایک رو پیدا ہوگئی ہے۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان مظلوموں کو جلد نجات دلائے اس ظلم سے۔

خطابات ناصر جلد دوم
۲۵۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
اور اسلام کی ٹھنڈی چھاؤں کے اندر وہ اپنی زندگیاں گزاریں ہر سال ہمارا تربیتی اور اصلاحی کام
دنیا میں بحیثیت دنیا آگے بڑھ رہا ہے۔اور اس وقت میں چونکہ تحریک جدید کی بات کر رہا ہوں یہ
میرا فقرہ جو ہے وہ بیرون پاکستان کی دنیا سے تعلق رکھتا ہے۔لیکن خاص طور پر ایک تو منجی آئی لینڈ
جس کا میں نے ذکر کیا وہاں ایک نئی سرحد ہم نے پار کی ہے پھلانگ گئے ہیں۔وہ سرحد وہاں کے
مقامی لوگوں کے اور ہمارے درمیان حائل تھی پہلے ان سے رابطے نہیں تھے۔اور بڑے غور سے
سنے لگ گئے ہیں گاؤں کے گاؤں ایسے ہیں جہاں مبلغ جاتا ہے تو سارا گاؤں اکٹھا ہو کے اسلام کی
خوبیوں کا لیکچر سنتا ہے لیکن آہستہ آہستہ وہ آئیں گے۔کیونکہ اپنی دنیا بدل دینا، زندگی میں
انقلاب بپا کر دینا، بڑی ہمت کا کام ہے۔اور انگلستان ہے انگلستان میں کام بعض لحاظ سے بہت
اچھا ہو رہا ہے بعض لحاظ سے سستی بھی ہے لیکن وہ جماعت ایک تو بڑی مضبوط ہوگئی کچھ افریقہ کے
احمدی وہاں آ کے لیے اور کچھ یہاں سے جاکے لیے وہاں کے اپنے تو انگلستان میں بسنے والے
تعداد کے لحاظ سے بڑے تھوڑے ہیں لیکن بڑے مخلص مثلاً وہ آرچرڈ ہیں ہمارے مبلغ بن گئے فوج
سے ریٹائر ہو گے۔یہ بھی ایک انقلاب ہے اس تحریک کا۔تو وہ بڑا کام کر رہا ہے اس نے سکاٹ لینڈ
کو سنبھالا ہوا ہے تبلیغ کے لحاظ سے اور تعلیم اور سیکھ رہے ہیں لیکن کتابوں کی اشاعت اور مذہبی
آزادی اور بہت دوسری آزادیاں ابھی اس ملک میں میسر ہیں ہمیں۔مثلاً کتابیں شائع کر کے
غیر ممالک میں بھیج دینا۔بعض ممالک تو پابندی لگا دیتے ہیں ناں کہ اس طرح بھی ہمارے پیسے
خرچ ہوتے ہیں کہ تم غیر ممالک کے لئے کتب شائع کرتے ہو اور ہماری دولت جو ہے ان کتب پر
جنہوں نے باہر جانا، بند کر دو۔لیکن انگلستان اور امریکہ میں ابھی نہیں اور انگلستان میں یہ کوشش
ہے کہ ہم وہ کر لیں۔اس کا تعلق تو ویسے صد سالہ جو بلی کے ساتھ ہے لیکن اب میں یہیں بیان
کر دوں۔کوشش ہم یہ کر رہے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ بڑی جلدی۔سال دو سال لگ جائیں اا
کاموں میں تو کوئی ایسی دیر نہیں ہوتی بڑی جلدی امریکہ اور انگلستان میں اپنے پر لیس لگا دیئے
جائیں۔اس سے پہلے ایک اور کوشش ہے وہ کر رہے ہیں دنیا میں بعض ممالک میں سپیشلائز کر دیا
ہے۔یعنی انہوں نے مہارت حاصل کی ہے اور مہارت کے نتیجے میں سستی چھپائی کر دی ہے۔تو دو
ایسے ملکوں کا ہمیں پتا لگا ہے جہاں پاکستان سے بھی زیادہ ستی کتابیں شائع ہوسکتی ہیں اور

خطابات ناصر جلد دوم
۲۵۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
انگلستان سے بھی۔تو کوشش یہ کر رہے ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی تعلق ہو جائے ہمارا۔اور پھر وہاں
سے کتابیں شائع کر کے تو اس کو مرکز بنایا جائے۔اور وہاں سے وہ دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف
زبانوں میں جہاں انگریزی بولنے والے جو ملک ہیں مختلف وہاں ان
کو بھیجا جائے۔یہ نمبر ایک ہے
کہ جو موجود ہیں دنیا کے پریس ان کو اسلام کی خدمت میں لگانے کی کوشش کی جائے۔اسلام کے
قرآن کریم کے تراجم اور دوسری کتب شائع کی جائیں اور دوسرے امریکہ میں جو اصل اور
انگلستان میں پریس لگانے کی سکیم ہے انشاء اللہ ابھی جو وفد آیا ہے امریکہ سے وہ سارا لٹریچر، میں
نے ان کو ہدایت کی تھی۔پچھلے سال ساتھ لے کے آئے تھے قیمتیں پریس کی ، اور جگہ کہاں ہو اور
کیسی عمارت چاہئے وغیرہ وغیرہ۔ابتداء تو تھوڑی چیز سے کرنی چاہئے کیونکہ بتدریج ایک نظام
کائنات میں چل رہا ہے سال دو سال کے بعد جب تجربہ ہو جائے پھر بڑے پریس بھی آجائیں
گے۔کام بڑھ جائے گا۔مشورہ ان سے کر لیا ہے انشاء اللہ وہ کام بڑی جلدی شروع ہو جائے گا۔چھوٹا ،لیکن بڑے پیمانے پر دو چار سال کے اندر شروع ہو جائے گا۔اصل تو میں نے امریکہ کو کہا تھا
میرے دل میں تڑپ ہے اور آپ کے دل میں بھی اگر یہ تڑپ پیدا ہو جائے اور سارے مل کے دعا
کریں تو شاید بڑی جلدی ہم اس میں کامیاب ہو جائیں کہ پہلے مرحلے پر دس لاکھ ، ایک ملین
قرآن کریم کے تراجم امریکہ میں تقسیم کئے جائیں اور وہ سوچ بھی رہے ہیں سکیم بھی بنارہے ہیں
اور یہ کوئی ایسی مشکل بات نہیں کیونکہ ہم نے جو اندازہ پچھلے سال لگایا تھا کہ امریکہ میں سارے
امریکہ میں چھوٹی اور بڑی لائبریریاں وہاں ہر سٹریٹ میں ، ہر گلی میں، چھوٹی سی لائبریری ہوتی
ہے۔اور شہر میں بڑی لائبریری بھی ہے تو وہاں کی میرے خیال میں چھوٹی بڑی ۶۰ لاکھ سے زیادہ
ہیں اور اگر فی لائبریری ایک قرآن کریم کا ایک ترجمہ بھی ہم شروع میں رکھنے کی کوشش کریں ہمت
کرنی پڑے گی وقت دینا پڑے گا زور لگانا پڑے گا۔دوسرے کو قائل کرنا پڑے گا کہ پیسہ خرچ کرو
اور خرید کے دس لاکھ قرآن رکھ لیں۔تو ہم ہیں لاکھ قرآن، مزید قرآن اسی پیسے سے بھی شائع
کرنے کے قابل ہو جائیں گے تو خدا کرے کہ جلد ایسا ہو جائے۔مغربی افریقہ میں اسلام کی روکافی
تیز ہو گئی ہے لیکن بعض اقتصادی الجھنیں ان ملکوں میں ایسی پیدا ہو رہی ہیں جو ہوسکتا ہے کہ
ہمارے رستے میں کچھ روک پیدا کریں یا ہو سکتا ہے کہ نہ کریں واللہ اعلم۔بہر حال ان ملکوں کے

خطابات ناصر جلد دوم
۲۵۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
لئے یہ دعا کریں۔غانا کے ایک آئے ہوئے ہیں ہمارے احمدی دوست حسن عطا صاحب یہاں
بیٹھے ہوں گے بڑے بوڑھے بزرگ ہیں ہمارے پرانے احمدی، ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے
مجھے کہنے لگے ہمارے ملک کی حالت بڑی خراب ہے ملک کے لئے دعا کریں۔تو ہم سب کو ان
کے ملک کے لئے بھی دعا کرنی چاہیئے۔جیسا کہ ہم دنیا کے ہر ملک کے لئے دعا کرتے ہیں اور ہر
انسان کے لئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ وہاں کی اقتصادی جو تنگیاں اور ترشیاں ہیں وہ دور کر
دے اور خوشحالی کے ان کے وہاں سامان پیدا کرے اور ہمارے لئے بھی دین اسلام کو زیادہ
پھیلانے کے وہاں سامان پیدا کرے وہاں مغربی افریقہ میں جو تیزی اور شدت پیدا ہوئی ہے
ہماری اصلاحی اور تربیتی کاموں میں، اس کا بہت بڑا تعلق نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم کے ساتھ
ہے وہ علیحدہ عنوان ہے اس میں میں زیادہ تفصیل سے بتاؤں گا آپ کو۔مہنگائی، مہنگائی صرف غانا
یانا یجیریا میں نہیں ہمارے ہاں بھی ہے وہاں بعض لحاظ سے تو ہم سے زیادہ ہے کیونکہ غانا سے مجھے
ایک دوست نے لکھا کہ اچھی چائے ایک پاؤنڈ ، ہمارے ملک کے لحاظ سے ستر روپے میں ملتی۔ہے۔ستر روپے کا ایک پاؤنڈ۔بڑی مہنگائی ہے اور بڑی تکلیف میں ہیں وہ لوگ۔یہ ٹھیک ہے کہ ان کی تنخواہیں ہمارے مقابلے میں زیادہ ہیں لیکن یہ قیمتیں بھی بڑی زیادہ
ہیں۔گوشت بڑا مہنگا، انڈے بڑے مہنگے ، کپڑے بڑے مہنگے بڑی تکلیف میں ہیں۔ویسے پیسہ بھی
زیادہ ہے اور وہ تنخواہوں کی شکل میں لوگوں کومل بھی جاتا ہے۔اتنی تنگی نہیں جتنی ستر روپے سُن کے
آدمی محسوس کرتا ہے۔ہمارے ملک میں بھی بڑی مہنگائی ہے اور اس کی ذمہ واری غلط اور غیر
اسلامی اقتصادی منصوبوں کے اوپر ہے۔اتنا فقرہ میرے خیال میں تنقید کا کافی ہے ہمارے ملک کی
جو مہنگائی ہے اس کی ذمہ واری غلط غیر اسلامی اقتصادی منصوبوں پر ہے اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ عطا کرے
اور ہم اسلامی تعلیم کے مطابق اپنے منصوبے بنا کر اپنے عوام کی خوشحالی کے سامان پیدا کرسکیں۔اس مہنگائی کا اثر ایک تو مرکز میں یا مرکز سے وابستہ کارکن جو ہیں ، یہ جو نہیں بھی واقف
وہ بھی وقف کی طرح اپنی زندگی گزار رہے ہیں ان پہ بھی فرق پڑتا ہے اس واسطے صدر انجمن احمد یہ
اور تحریک جدید اور تحریک وقف جدید انہوں نے اپنے کارکنوں کے لئے اور خلافت نے
غیر کارکنوں کی امداد کے لئے کچھ منصوبے بنائے ہوئے ہیں ان
کی تفصیل میں اس وقت میں نہیں جاتا

خطابات ناصر جلد دوم
۲۶۰
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
کوئی فائدہ نہیں لیکن یہ جو ساری کوشش ہے کہ کسی طرح اقتصادی تکلیف کو مہنگائی کے نتیجہ میں جو
پیدا ہوتی ہے اسے دور کیا جائے اس کے اوپر مجموعی طور پر جو سال نو میں جو بجٹ رکھا ہوا ہے جس کا
اکثر حصہ خرچ ہو چکا ہے یہ دس لاکھ چودہ ہزار تین سو باون روپے ہے۔یعنی امداد کارکنان و
غیر کارکنان یہ کچھ حصہ اس کا وظائف پر ہے، کچھ بیواؤں پر ہے، کچھ یتامی پر ہے، کچھ زیادہ جن
کے بچے ہیں اور آمد کم ہے ان کی بھوک دور کرنے کے لئے ہے۔کارکنوں کو سردی میں بڑی تکلیف
ہوتی ہے وہ تھوڑی سی مدد یہ کرتے ہیں مثلاً سردی کی۔ایک تو گندم کی ایک چوتھائی مفت ہر سال کی
ضرورت ہر خاندان کی ، خاندان کی ضرورت کا رکن کی نہیں ، ہر کارکن کے پورے خاندان کی خواہ
وہ دس افراد پر مشتمل ہو ایک چوتھائی ضرورت مفت اور باقی قرضہ اس کو دیا جاتا ہے تا کہ ستے
زمانے میں وہ گندم خرید لے۔دس لاکھ چودہ ہزار روپیہ کچھ سو یہ دی جاتی ہے اور موسم سرما کی میں بتا رہا تھا اگر دومیاں
بیوی اور چھ بچے ہیں تو آٹھ افراد ہو گئے ناں تو پچاس روپے فی فرد چار سو روپیہ اس خاندان کو
سردیوں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے دے دیتے ہیں علاوہ تنخواہ کے اور علاوہ گندم کی امداد
کے یہ بعض جو چھوٹی تنخواہ والے وہ تقریبا دو مہینے کی بن جاتی ہے ان کی تنخواہ۔اصلاح و ارشاد تعلیم القرآن: عرصہ زیر رپورٹ میں ایک ہزار پانچ سو ایک واقفین اور
واقفات نے وقف عارضی کے تحت کام کیا، یہ وقف عارضی کی سکیم میں نے شروع کی تھی اور بڑی مفید
ہے اور اس وقت تک جو پھیلا ہوا زمانہ ہے سارے سالوں کی طرح جمع کی جائے تو یہ چونتیس ہزار
فردیعنی اگر کوئی چار دفعہ گیا تو وہ چار دفعہ ہی شمار ہوئے ہیں ایک دفعہ نہیں شمار ہوا تو چونتیس ہزار افراد
نے اس زمانے میں یہ کام کیا ہے۔اس کا ڈبل فائدہ ، اس کے دو فائدے ہمیں پہنچے ایک اجتماعی اور
ایک انفرادی۔انفرادی واقف کو پہنچا کہ اس کو جب وہ باہر جاتا ہے ناں ایک آدمی، پندرہ دن اس
نے رہنا ہے وہ تو اس کی تربیت کے لئے آپ کھانا پکاؤ ان کے اوپر بوجھ نہ بنوکسی کے ہاں سے دعوت
بھی نہ کھاؤ وغیرہ وغیرہ یہ شرائط ہیں لیکن باہر جانے سے پہلے جب وہ وقف کرتا ہے، دو مہینے بعد اس
نے جانا ہے وہاں، وہ یہ سوچتا ہے کہ جب میں وہاں جاؤں گا تو علمی لحاظ سے ان کے سوالات کے جواب
دینے کے لئے مجھے تیار ہونا چاہیئے اس واسطے دو مہینے وہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام

خطابات ناصر جلد دوم
۲۶۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
اور دوسرا لٹریچر پڑھتا ہے یہ بڑا فائدہ ہو جاتا ہے پھر ہر احمدی خدا تعالیٰ سے تھوڑایا بہت اپنی اپنی
ہمت اور استعداد کے مطابق تعلق رکھنے والا ہے وہ یہ سوچتا ہے کہ میرے اندر بڑی کمزوریاں ہیں
اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر میں کوئی کام نہیں کر سکتا دعاؤں میں لگ جاتا ہے اور بڑے لوگوں نے اس
سلسلے میں دعائیں کیں اور بڑے فوائد حاصل کئے خود بھی اور دوسروں کو بھی فوائد پہنچائے اور اس کا
علم بڑھ گیا اور اس کو دعا کا زیادہ موقع مل گیا اللہ تعالیٰ کی زیادہ برکتیں اس نے حاصل کر لیں ان
دعاؤں کے نتیجے میں اور اس جماعت کو جب باہر سے آدمی آیا تو وہ ویسے ہی اس آدمی کا پہنچنا ہی
ان کے اندر ایک زندگی اور حرکت پیدا کر دیتا ہے۔باہر سے آیا ہے کیا اثر لے کر جائے گا۔ہم
نمازوں میں سست ہیں ہم آپس میں لڑتے ہیں وغیرہ وغیرہ یعنی ساری جو چیزیں ہیں ان کے
سامنے آ جاتی ہیں نمایاں ہو کے پھر وہ تیار ہوتے ہیں اپنی اصلاح کی طرف اور یہ آدمی بھی ان کے
ساتھ بھائی بھائی کی طرح تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقوى (المائدة: ۳) کے ماتحت تعاون
کرتا ہے اور ان کی اصلاح کرتا ہے بڑا فائدہ ہوا ہے جماعتوں
کو لیکن جتنی جماعتیں ہیں ہماری خدا
کے فضل سے اتنا بڑا ملک ہے یہ تعداد ان کے لئے کافی نہیں ہے۔اس لئے جو دوست اس طرف
پہلے توجہ نہیں کر سکے ان کو میں یہ کہوں گا کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس طرف توجہ کریں پندرہ دن کے
لئے جانا ہوتا ہے باامر مجبوری ہم استثنائی طور پر ایک ہفتے کی بھی اجازت دیتے ہیں لیکن اصل
وقف جو ہے وہ پندرہ دن کا ہے تو نوجوان ہیں طالب علم ، ان کو نکلنا چاہئے باہر ، ان کو چھٹیاں مل
جاتی ہیں دو ہفتے سے زیادہ کی۔ان میں سے دو ہفتے ادھر لگا دیں۔ایک تحریک شروع کی گئی تھی تعلیم القرآن کی اس میں ایک دلچسپ چیز نظر آئی گزشتہ جو کلاس
ہوئی ہے ناں بڑی خوشکن بھی ہے اور ایک پہلو سے تھوڑا سا افسوس بھی ہوا۔جو کلاس یہاں آئی
کلاس میں بچیاں بھی ہماری آتی ہیں۔وہ لجنہ انتظام کرتی ہے ان کی رہائش وغیرہ نگرانی کا اور بچے
بھی آتے ہیں نظارت انتظام کرتی ہے ان کا ، پھر اس کلاس میں علمی جو ڈگری ہے اس لحاظ سے
اکیس طلباءصرف صرف اکیس طلباء بی اے یا بی اے سے زیادہ تھے، اس بی اے یا بی اے سے زیادہ
کی قابلیت کے۔اور ان کے مقابلے میں، اس اکیس کے مقابلہ میں ایک سو سولہ طالبات بی اے یا بی اے
سے زیادہ علم رکھنے والی تھیں۔تو بڑی خوشی کی بات ہے دو خوشیاں ہیں ایک تو ہماری بچی جو ہے

خطابات ناصر جلد دوم
۲۶۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
اس کو علم کا شوق ہے اور دوسرے اس علم کے ساتھ اس کو یہ شوق بھی ہے کہ جب دینی تعلیم کے
حصول کے مواقع اسے میسر آئے تو وہ ان سے فائدہ حاصل کرے۔لیکن لڑکے ہو سکتا ہے ان کے
حالات مختلف ہیں کسی کو نوکری مل گئی وہاں چلا گیا کسی کو نوکری کی تیاری کے لئے وقت دینا پڑا وغیرہ
وغیرہ لیکن فرق یہ اتنا ہے کہ میں جماعت کے بی۔اے کے احمدی طالب علموں کو کہوں گا کہ تمہاری
جگہ مجھے بڑی شرم آئی، تو اس شرم میں تھوڑا سا تم بھی شریک ہو جاؤ اور اگلی دفعہ زیادہ آنا۔یہ جو تعلیم
القرآن ہے ناں یہ تو ہماری جان ہے قرآن کریم سیکھنا اور پھر اس کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرنا
لیکن پہلا قدم تو سیکھنے کا ہے ناں۔اس لئے یہ میری تجاویز ہیں اور نظارت اس کی طرف توجہ کرے
اور افراد جماعت بھی اور جماعتوں کا نظام بھی کہ ہر جماعت میں تعلیم القرآن کے کام کی نگرانی کے
لئے ایک انتظامیہ کمیٹی بنادی جائے اور بہتر یہ ہوگا کہ اس میں جو عہد یدار ہیں منتخب یا دوسرے
مستقل کام کرنے والے وہ کم ہوں اور جو غیر عہدیدار ہیں محلے محلے میں وہ زیادہ ہوں تا کہ وہ
رضا کارانہ طور پر اس طرف زیادہ وقت دے کے اور کام کی طرف توجہ دیں اور یہ انتظامیہ کمیٹی جو
ہے یہ کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم وقت میں قرآن کریم کا ترجمہ سکھنے کا انتظام بھی
ہو اور جماعت قرآن کریم کا ترجمہ سیکھ بھی جائے عملاً۔دوسرے اس سلسلے میں وہ یہ کام کریں کہ جو
یک ایک پارہ حفظ کرنے کی تحریک ہے اور اس میں نوجوان اور بڑے سارے بیچ میں حصہ لے
سکتے ہیں کوئی ایسی بات نہیں توجہ کی بات ہے نہ کوئی وقت خرچ ہوتا ہے نہ پیسہ مفت کا ثواب ہے
قرآن کریم کی برکتیں ملتی ہیں ایک پارہ حفظ کر لینا کوئی ایسی بات نہیں ہے آخر وہ بھی تو ہیں جو
تمھیں تمہیں پارے حفظ کر کے پھر رہے ہیں آپ کی طرح آپ پہچانتے بھی نہیں ہوں گے ان کو ،
کوئی ان کو نقصان تو نہیں پہنچا۔تو شاید چہرے پر نور زیادہ آ گیا ہو لیکن نقصان بہر حال
کوئی نہیں
پہنچا اس میں حصہ دار بنیں۔ایک اسی تعلیم القرآن کے اندر ہی آتا ہے، تحریک وقف بعد از ریٹائرمنٹ ایک سو پچپن مختلف
کام کرنے والوں نے اس تحریک میں اپنے آپ
کو پیش کیا ہے لیکن جو انتظام کرنا ہے وہ یہ ہے کہ جو
بعد از ریٹائرمنٹ خود کو وقف کرتا ہے وہ سارا عرصہ پھر خاص طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی کتب کا مطالعہ کرے تا کہ جس قسم کا ہم اس سے کام لینا چاہیں اس کا اہل بھی ہو یہ تو نہیں کہ کہے جی

خطابات ناصر جلد دوم
۲۶۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
میں اپنا دایاں ہاتھ سلسلے کے کام کے لئے دیتا ہوں اور جا کے دایاں ہاتھ دس ہزار روپے میں بیچ آ۔کسی کے پاس۔تو ہا تھ ہو گا ہی نہیں تو کام کیسے کرے گا۔تو جب تک وہ قرآن
کریم کی تفسیر نہیں جانتا اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ساری تحریرات قرآن
کریم کی تفسیر ہیں نہ کم نہ زیادہ نہ اس سے مختلف،
زیادہ مختلف ایک ہی ہے ذرا پہلو مختلف ہیں کیونکہ قرآن کریم کے نزول کے بعد ، وحی قرآن کے نزول کے بعد
اب کسی ہدایت کی ضرورت نہیں رہی نہ تھوڑی نہ بہت اور قرآن کریم الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ
وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِى ( المايدة :۴) خدا تعالیٰ نے ایک کامل مکمل شریعت کو ہمارے ہاتھ
میں دے کر اپنی نعمتوں کو انتہا تک پہنچا دیا تو کوئی چیز قرآن سے باہر نہیں قرآن کی تفسیر ہے قرآن
کی تفسیر خود قرآن کے مطابق زمانوں زمانوں میں بدلتی جائے گی بدلتی اس معنی میں نہیں کہ
اختلاف ہوگا پہلی کے ساتھ بلکہ اس معنی میں کہ جو مسائل اس زمانہ کے ہوں گے اور پہلے زمانوں
کے وہ مسائل نہ ہونے کی وجہ سے پہلے زمانوں کے خدا رسیدہ بزرگ اولیاء کو وہ تفسیر نہیں سکھائی گئی
ہوگی وہ خدا تعالیٰ اس زمانے میں ایسے مقربین پیدا کرے گا مطہرین جن کو وہ خود معلم بن کر قرآن
کریم سکھائے گا اور دنیا کی ہدایت کے سامان پیدا کرے گا۔تو اصل قرآن کریم ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سوائے قرآن کے اور
کسی چیز کی بات ہی نہیں کی۔یا قرآن کریم کی اس تفسیر کی آپ نے بات کی ہے جو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم کی کی ہے۔آپ نے فرمایا ہے کوئی کچی حدیث ایسی نہیں جو
قرآن پر کچھ زائد کرتی ہو یا اس سے کچھ کم کرتی ہو۔قرآن کریم کی تفسیر ہے جو قرآن کے
مخالف حدیث ہے وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکل ہی نہیں سکتی کیونکہ آپ مورد وحی قرآنی
تھے اور آپ کو خدا تعالیٰ خود قران کریم کے علوم سکھاتا تھا قرآن کریم کے خلاف آپ کیسے بات
کر سکتے تھے۔تو تحریک وقف بعد از ریٹائر منٹ کے متعلق یہ جو تعلیم القرآن انتظامیہ کمیٹی مختلف
جماعتوں میں بنے وہ ان پر نگاہ رکھیں ، ان کو مشورے دیں ان سے رپورٹیں لیں مرکز سے مشورہ
کر کے رپورٹیں لیں اور ان کو تیار کریں کہ جب یہ ریٹائر ہوں تو خدا اور اس کے رسول کے
کسی کام آ سکیں۔فضل عمر فاؤنڈیشن: اب میں فضل عمر فاؤنڈیشن اور نصرت جہاں اور صد سالہ جوبلی کے

خطابات ناصر جلد دوم
۲۶۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
متعلق کچھ کہوں گا اس سے پہلے قرآن کریم میں جو میں نے بتایا کہ تمام علوم کا حامل ہے اور ہر
معاملہ اور مسئلہ جو ہے اس کے متعلق بنیادی طور پر روشنی ڈالتا ہے۔قرآن کریم نے ایک جگہ
فرمایا ہے کہ ایسے انسان بھی دنیا میں بستے ہیں کہ جو مومن خوشی اور بشاشت سے اپنے مالوں کو
بڑھ بڑھ کر خدا کی راہ میں پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کو مال دیئے ہیں اور وہ خدا کی راہ
میں پیش کرتے ہیں بڑا اخلاص ہے ان میں ، اور ایسے گروہ ہیں جو ایسے لوگوں پہ بھی طنز کرتے
ہیں، ریا ہے یا دنیا کو دکھانے کے لئے ہے یا یہ ہے یا مال حلال نہیں ہے اس کے پاس اس
واسطے یہ دے رہا ہے یعنی ہزار قسم کی غلط باتیں طنز کرتے ہیں اور اپنے پاس مال ہونے کے
باوجود خدا کی راہ میں پیش کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔الَّذِينَ يَلْمِزُونَ
الْمُطَوَّعِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فِى الصَّدَقَتِ (الثوبة : ٧٩) تو ایسے گروہ بھی ہیں ایسی
جماعتیں بھی ہیں دنیا میں جو ان مومنوں پر جو خوشی سے بڑھ بڑھ کر صدقہ دینے اور خدا کی راہ
میں اور اس کی رضا کے حصول کے لئے قربانیاں دیتے ہیں وہ ان پر طنز کرتے ہیں اور وہ طنزان
پر بھی کرتے ہیں اسی وقت میں کہ جن کے پاس پیسہ کوئی نہیں ہوتا اور وہ دیتے نہیں ایک کو کہتے
ہیں کہ اس نے دیا لیکن خدا کی رضا کے لئے نہیں دیا اور دوسرے کو کہتے ہیں کہ اس کو دینا چاہئے
بڑھ
تھا اس کے پاس تھا اور اس نے دیا نہیں حالانکہ جو اس کے پاس تھا وہ اس نے دے دیا اور
زیادہ وہ دے ہی نہیں سکتا تھا۔تو کہیں سنا کرتے تھے بچپن میں تفصیل تو مجھے نہیں اس وقت ذہن میں حاضر کہ کوئی ہے
حضرت یوسف کو خریدنے کے لئے ایک روٹی کا کالا لے گئی تھی اور اب اس بیچاری کو حضرت یوسف
تو نہیں مل سکتے تھے لیکن ہمارا خدا بڑی عظمتوں والا ہے اس شخص کو بھی جو خدا کے حضور ایک دھیلا
دے سکتا تھا اور وہ دھیلا پیش کر دیا خدا مل جاتا ہے۔تو یہ مہنگے سو دے نہیں ہیں اور پھر خدا تعالیٰ جو
مال لیتا ہے بندے سے اس میں اپنی برکت کا اتنا حصہ ڈالتا ہے کہ انسان کی عقل خدا کی برکت کے
نتیجہ میں جو مالوں میں وسعت پیدا ہوتی ہے اور جو پھر مال میں آگے برکت پیدا ہوتی ہے نتیجہ
نکالنے کے لحاظ سے وہ انسان کی عقل بتا ہی نہیں سکتی کہ ایسا کیوں ہو گیا جیسا کہ ابھی بعض مثالیں
میں آپ کو دوں گا۔

خطابات ناصر جلد دوم
۲۶۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
فضل عمر فاؤنڈیشن یہ ۱۹۶۵ء میں شروع کی تین سال کے لئے اور ایک کمیٹی اس وقت بنا
دی
گئی تھی جو منتظم تھی کمیٹی اور وہ بہت ساری دیکھ بھال اور روپیہ لگانا اور ان کا منصوبہ یہ تھا کہ جو آمد
ہو اپنے منافع سے خدا کے جو دین کی ضرورتیں ہیں وہ پورا کریں گے خدا کے دین کی ضرورتیں تو
بے شمار ہیں جو انہوں نے اپنے لئے منتخب کیں وہ ایک تو یہ کہ جماعت کو جو ایسی تعمیری ضروریات
ہیں کہ جس پر جماعت اس وقت پیسے نہیں خرچ کر سکتی اس وقت کا لفظ میں نے جان کے لگایا ہے
کیونکہ اب تو حالات بہت زیادہ بدل گئے ہیں کہ جن پر جماعت اس وقت پیسے خرچ نہیں کر سکتی تھی
یہ آئیں اور خدا توفیق دے اور ان کی انوسٹمنٹ میں جو نفع کے لئے لگا ئیں پیسہ مختلف کمپنیوں میں
حصے خرید کر اس میں برکت پیدا ہو تو یہ عمارتیں بنا کے دے دیں۔چنانچہ فضل عمر فاؤ نڈیشن نے ایک
تو پہلے تو اپنی ضرورت پوری کی کہ اپنے دفتر کی عمارت بنائی پھر جماعت کی ضرورت پوری کی کہ
خلافت لائبریری کی عمارت جو یہ خوبصورت عمارت ہے جو چھوٹی ہو چکی ہے اس وقت وہ بنائی لیکن
اس وقت ہم سمجھتے تھے کہ یہ اتنی بڑی عمارت پتہ نہیں کس کے کام آئے گی ہمارا خیال تھا کہ یہ بہت
بڑی ہے لیکن اب ہمیں پتہ لگا کہ یہ کم ہے ایک اور اس کے ساتھ جماعت بنانا چاہتی ہے ایک
بلڈنگ اور پہلے اپنی عمارت بنائی پھر جماعت احمدیہ کے لئے خلافت لائبریری کی عمارت بنائی پھر
یہ جو بین الاقوامی مہمان ہیں ہمارے یہاں آ رہے غیر ممالک کے وفود کی شکل میں ان کے لئے
ایک گیسٹ ہاؤس خاصا بڑا جو اس وقت ان کے معیار کے مطابق، ان کی عادات کے مطابق
پچاس آدمی مہمان جو ہیں وہ رکھ سکتا ہے۔جیسے ہمارے لحاظ سے تو شاید پانچ سو بھی رہ جائے۔یعنی
اگر پرالی بچھا کے ان کو سلا دیں۔ویسے یہ ہے کہ یہ حس پیدا ہوگئی ہے ان میں بعض شکوہ کرتے ہیں کہ
ہم سے یہ سلوک کیوں کیا جاتا ہے کہ ہمیں چار پائی دی جاتی ہے یہاں ہر دوسرا مہمان پرالی کے اوپر
سویا ہوا ہے۔ہم بھی سونے کے لئے تیار ہیں۔تو انشاء اللہ ان کو سلائیں گے کسی وقت پر الی پر بھی ،
ان کی تعداد تو بڑھ ہی رہی ہے گیسٹ ہاؤس نے تو کافی نہیں رہنا۔دوسرے فضل عمر فاؤنڈیشن نے تحقیقی میدان میں علمی میدان میں علمی انعامی مقابلے کا منصوبہ
بنایا اور اس کی تحریک کی اور ابھی تک پندرہ مقالے، مقالے تو بہت آئے ہیں ان کے پاس پندرہ مقالے
انعام کے مستحق قرار دیے جاچکے ہیں۔پہلے ایک ہزار روپیہ انعام رکھا تھا اور اب ڈیڑھ ہزار کر دیا

خطابات ناصر جلد دوم
۲۶۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
ہے اس وقت تک ساڑھے سترہ ہزار روپے خرچ کئے ہیں۔پھر انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ حضرت
فضل عمر رضی اللہ عنہ کے خطبات و تقاریر کو جمع کر کے شائع کر دیں اس وقت تک خطبات عیدین
یعنی چھوٹی اور بڑی عید کے خطبات علیحدہ علیحدہ دو جلدوں میں شائع ہو چکے ہیں۔خطبات نکاح کا
مسودہ تیار ہو چکا ہے اور کہتے ہیں کہ اس میں عید کے خطبات حضرت فضل عمر رضی اللہ کے اور وہ
ہمارے پاس پڑے ہوئے ہیں اور بکے نہیں میں کہتا ہوں کہ آپ تو وہاں لے کے نہیں گئے ورنہ وہ
ہاتھوں ہاتھ بک جاتے۔بہر حال وہ یہ کہتے ہیں کہ اب ہم انتظار کر رہے ہیں کہ خطبات نکاح کا
مسودہ تیار ہے شائع اس وقت کریں گے جب جماعت خطبات عیدین خرید لے گی۔خرید لیں آپ
خطبات نکاح آپ کے کام آجائیں آپ کے نہیں تو آپ کی بچیوں اور بچوں کے کام آجائیں
نکاح کے موقع پہ اور چوتھی چیز یہ کہ حضرت فضل عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سوانح لکھی جائے پہلی جلد
شائع ہو چکی ہے دوسری جلد کا مسودہ زیر تصنیف ہے میاں طاہر احمد صاحب اس کو تیار کر رہے ہیں۔وقف جدید معلمین وقف جدید کی ضرورت بہت ہے۔جماعتیں معلمین کے مطالبات کرتی
ہیں۔یعنی جو تھوڑی سی ملاقات اس وقت تک ہو چکی ہے اس ملاقات میں بھی بہت سی جماعتوں
نے مجھے کہا کہ ہمیں معلم دیں ان کو تو میں نے بتا دیا کہ دفتر سے پتہ کریں گے لیکن سوال یہ ہے کہ
اگر دوسو جماعتوں میں معلم وقف جدید کی ضرورت ہو اور آپ صرف سو معلم دیں جماعت کو تو باقی
ہم نے آٹے کی بوریاں بنا کے تو وہاں نہیں بھیجنی۔معلم دیں گے آپ تو تیار کئے جائیں گے وہاں
تب جاکے اور وہ کام کر سکیں گے اور اس طرح میں سمجھتا ہوں قصور وقف جدید کی انتظامیہ کا بھی
ہے جو آپ کے اس حصے کے سامنے دیکھیں ناں جماعت کا ہر حصہ اس قابل نہیں ہے کہ جو معلم
وقف جدید بن جائے بعض ایسے ہیں جو اپنے علم کے لحاظ سے معلم وقف جدید سے بہت آگے نکلے
ہوئے ہیں۔ایک ایم اے جو ہے وہ بطور معلم کے تو اپنے آپ کو پیش نہیں کر سکتا جبکہ اس کا معیار
انہوں نے آٹھویں جماعت رکھا ہوا ہے اور کچھ وہ ہیں جو ان کے معیار سے کم ہیں چوتھی جماعت والا
بھی نہیں کر سکتا تو ایک محدود حلقہ رہ گیا جنہوں نے آٹھویں جماعت پاس کی ہے اور وہ ذہین ہیں اور
مخلص ہیں اور دین کی طرف ان کی توجہ ہے اور دینی علوم سیکھ سکتے ہیں یہ بڑا محدود دائرہ ہو گیا اس
دائرے کو یہ سوچ کے کہ صرف یہ دائرہ ہے جس کو اپروچ (Approach) ہو سکتی ہے ان کو جاکے

·

آج 10 میں سے 10 باقی