سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 24
خطابات ناصر جلد دوم
۲۶۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
ضرورت بتائی نہیں گئی ورنہ ان میں سے سینکڑوں نکل آتے خدا کے فضل سے جو یہ کام کرتے۔یہ جو دوسو ایک ہیں ناں ہمارے وہاں سے آئے ہوئے نو مسلم احمدی، ضلع تھر پارکر۔آئے ہوئے اس علاقے میں جہاں سے وہ آئے ہیں مجھ سے غلط بات نکل گئی تھی وہ دوسو ایک ہیں
لیکن سارے ابھی مسلمان نہیں ہوئے بہت ساری اکثریت ان میں مسلمانوں کی ہے (حضور نے
اس کے متعلق دریافت فرمایا: اکثریت تو وہ ہیں ناں جو غیر
مسلم ہیں حضور انور کے دریافت فرمانے پر
جوا با عرض کیا گیا اکثریت مسلمانوں کی ہے لیکن ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو تحقیق کرنے کے لئے
یہاں آئے ہوئے ہیں۔دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کو بھی مسلمان کرے۔وقف جدید اپنی ضرورت کے لئے کچھ لٹریچر تیار تو کرتی ہے یہ میں
کمنٹری کر رہا ہوں اب لیکن اس
میں وسعت کی ضرورت ہے۔وقف جدید کے جو معلم ہیں ان کا دائرہ تبادلہ خیال کرنے کا جو ہے وہ اپنا
ہے ایک، اور اس دائرے کی سمجھ کے مطابق اس معلم کے ہاتھ میں لٹریچر ہونا چاہئے مثلاً عام کتا ہیں ہم
لیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کو ہی لیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو
براہین احمدیہ کھی وہ اتنی دقیق ہے اور اس میں اتنی گہرائی ہے اور اس میں اتنی رفعت ہے اور اس
میں اثر کے لحاظ سے اتنی وسعت ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ایم۔اے پاس بھی اکثر اس کو سمجھنے کے
قابل نہیں ان کو پڑھانا پڑے گا تو اگر آپ وقف جدید کے معلم کو براہین احمدیہ دے کے کسی
گاؤں میں بھیج دیں تربیت کرنے کے لئے احمدیوں کی وہ کر ہی نہیں سکتا وہ آپ ہی نہیں سمجھے گا
ان کو کیا سمجھائے گا تو وقف جدید کے شعبے کے لئے ایک خاص قسم کا لٹریچر چاہئے جو اس دائرے
میں ، حلقے میں کام کر سکے جس دائرے میں اس کا اٹھنا بیٹھنا، باتیں کرنا ہے اس میں وسعت پیدا
کرنے کی ضرورت ہے۔ایک تحریک میں نے کی تھی اور وہ میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے
لئے بڑی اہم ہے اور وہ تھی رضا کار معلم۔رضا کار معلم سے یہ مراد لی گئی تھی کہ باہر کی جماعتیں
اپنے میں سے کسی سمجھدار لبھی ہوئی طبیعت کے آدمی کو دو ایک ماہ کے لئے دو ماہ میں کم از کم غالبا یا
دو ماہ ہی ہیں دوماہ کے کورس کے لئے یہاں بھیج دیں اور وہ دوماہ میں بہت کچھ سیکھ جائیں گے سارا
کچھ تو نہیں سیکھیں گے سارا کچھ تو کوئی آدمی بھی نہیں سیکھ سکتا قرآن کریم کے غیر متناہی علوم محدود
خطابات ناصر جلد دوم
۲۶۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
زندگی میں کون انسان سیکھتا ہے لیکن بہر حال تھوڑا بہت دو مہینے کم ہیں لیکن کچھ سیکھیں گے اور اپنی
جماعت کی تربیت ان کی واقفیت کے لئے نماز کے ارکان ہی ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جو
اپنا طریق تھا ناں وہ ضروری نہیں یعنی آگے فقہا نے وہ کیا ہے تھوڑا یا بہت وہ، آپ کا اپنا ایک
طریق تھا وہ بڑا پیارا ہے وہ ان
کو بتایا جائے اس طرح کریں اور مثلاً جہاں اونچی تلاوت کی جاتی
ہے آپ نے دیکھا ہو گا کہ اکثر جوامام الصلوۃ ہیں وہ سورۃ الناس کی اگر تلاوت کی ہے تو والناس
کے ساتھ ہی اللہ اکبر کر کے رکوع میں چلے جاتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق تھا کہ
ایک چھوٹا سا وقفہ دیتے تھے اور پھر اللہ اکبر کہہ کے جاتے تھے بڑی باریکی ہے لیکن اس میں بڑی
حکمت ہے اسی طرح اور بہت ساری باتیں ہیں غالباً بخاری میں کہیں ، مجھے یاد ہے پوری تفصیل
سے آپ کی نماز کا نقشہ الفاظ میں کھینچا ہوا ہے۔وہ ان کو دینا چاہئے ہمارے احمدی کی نماز اس
طرح ہونی چاہئے جس طرح ہمارا محبوب نماز پڑھتا تھا صلی اللہ علیہ وسلم ، بہر حال ان کی ضرورت
کے مطابق ان کو لٹریچر مہیا کیا جانا چاہئے اور رضا کار معلمین جو ہیں ان کو بھی اسی (میں بات کر رہا
تھا لیکن میں واپس لوٹ گیا ہوں) ان کو بھی زیادہ تر اسی قسم کے لٹریچر کی ضرورت ہوگی دو مہینے کے
لئے۔اور پھر یہ ہے کہ مثلاً بہت سارے ایسے مسائل ہیں جن میں مختلف اسلامی فرقوں نے آپس
میں اختلاف کیا ہے ہم نے بھی کیا تو ہمارا جو ہے عقیدہ اس کے حق میں ہمارے پاس سو دلیل ہے۔دو مہینے میں ہر ایسی بات کی سود لیلیں تو ہم کسی کو نہیں دکھا سکتے تو جو وزنی اور زیادہ مضبوط دلیلیں
اور عام فہم دلیلیں ہیں ان کا انتخاب کر کے ہم دو دلیلیں سمجھا دیں گے اور وہ ایسی دلیل ہو بنیادی جو
توڑی نہ جا سکے اور عام فہم طریقے سے ہو تو پھر اگلا علاج آپ ہو جائے گا سوچنا پڑے گا کم از کم کہ
کیا بات ہے بہر حال تو یہ جو ہے رضا کار معلمین دو مہینے کے قرآن کریم نے اس کی ضرورت کو
واضح کر کے اس کا مطالبہ کیا ہے اور قرآن کریم کہتا ہے وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ
لِيَنْفِرُوا كَافَّةً (التوبة: ۱۲۲) یہ تو نہیں ہو سکتا تھا کہ لاہور کی ساری جماعت دین سیکھنے کے
لئے ربوہ آجائے۔میں نے یہ مثال دے کے ترجمہ کیا ہے کہ یہ تو نہیں ہوسکتا تھا کہ سارے کے
سارے کسی ایک جگہ کے علم سیکھنے کی جگہ دین کا علم سیکھنے کے لئے آجائیں تو کیوں نہ یہ کیا گیا آسان
طريق فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَابِفَةٌ (التوبۃ:۱۲۲) کہ ہر جگہ کے گروہ میں
خطابات ناصر جلد دوم
۲۶۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
سے ایک چھوٹی سی جماعت ایک دو آدمی آئیں وہ تفقہ فی الدین تا که تفقه في الدين حاصل
کریں اور اپنی قوم کو جا کے پھر برائیوں سے روکنے والے ہوں اور نیکیوں کی طرف بلانے والے
ہوں۔اس آیت پر میں نے جو یہاں نوٹ کی اس کے لئے پھر اس نے میرے دماغ میں یہی تھا
کہ میں نے رضا کار معلمین ہزاروں کے لئے بنایا تو میری توجہ ایک اور بڑے لطیف علم کی طرف جیسا
بیان ہوا ہوگئی کہ اس آیت میں جس میں دین سیکھنے کی طرف بلایا گیا ہے، نہ ملکہ کا نام لیا گیا ہے دین
سیکھنے کی جگہ کے طور پر نہ مدینہ کا۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ مکہ اور مدینہ میں دین سیکھا نہیں جانا، یہ
بنیادی گڑھ ہیں ، بنیادی مدارس ہیں بنیادی ماحول ہے دین کے سیکھنے کا اس میں کوئی شک نہیں مکہ اور
مدینہ جو ہے وہ بنیادی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ جب اسلام پھیل جائے گا
ساری دنیا میں تو اس قسم کے جو گروہ جنہوں نے دین سیکھنے کی خاطر تفقہ فی الدین کے حصول کے
لئے ایسی جگہوں پر جانا ہوگا جہاں ان کو دین حاصل ہو جائے وہ مکے کے پیٹرن پر اس کی مثال کے
طور پر بہت ساری جگہ خدا تعالیٰ کے نیک بندے ایسے ہوں گے جو دین اسلام سکھانے والے ہوں
اس واسطے وہ وہاں جائیں اس لئے کسی جگہ کا نام نہیں دیا گیا اور بتا دیا گیا کہ ایسی جگہ لاکھوں ہوسکتی
ہیں کروڑوں ہوسکتی ہیں ایک وقت میں لیکن جہاں بھی موزوں جگہ اور قریب جگہ اور سہولت کی جگہ
ہو کیونکہ اسلام نے کوئی سختی نہیں کی۔وہاں تم جاؤ اور دین سیکھو یہ ضروری نہیں ہے کہ لاہور میں
جاؤ ، ضروری نہیں ہے کہ سیالکوٹ میں جاؤ ، ضروری نہیں ہے کہ پنڈی میں جاؤ، ڈسکہ میں بھی ایسا
ایک آدمی ہوسکتا ہے جو دین کی باتیں سکھا سکتا ہے وہاں جاؤ تو لیکن کچھ لوگ ہم سہولت کے ساتھ
یہاں بھی بنا لیتے ہیں۔مثلاً ہمارا مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ اب دونوں اکٹھے ہو گئے ہیں جامعہ احمدیہ
کے نام سے موسوم ہوتے ہیں وہ یہاں ہے لیکن جو بڑھتی ہوئی ضروریات مغربی افریقہ کی تھی وہ
سارے بچے یہاں آ کے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے تھے ان کے لئے بھی دقت اور ہمارے لئے بھی
دقت ، اس لئے وہاں کچھ مدارس ایسے کھول دیئے گئے ہیں جہاں وہ دین کی باتیں سیکھتے ہیں اور
اسلام اور تربیت کا وہ کام کرتے ہیں تو یہ ہمیں سکھایا گیا ہے کہ یہ رستے کھلے ہیں مایوس نہ ہو جانا۔نصرت جہاں ریز روفنڈ ، پانی گرم کرنے کے وہ ہیں حمام بنائے ہوئے گیزر سوئی گیس کے
اس میں ایک چھوٹا سا شعلہ ہوتا ہے جو ہر وقت جلتا رہتا ہے اور وہ آٹو میٹک ہے جس وقت پانی ٹھنڈا
خطابات ناصر جلد دوم
۲۷۰
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
ہو جائے ذرا، ایک خاص حرارت سے جس کو آدمی کنٹرول کر لیتا ہے تو پھر جو بڑا چولہا ہے وہ خود
بخود آگ پکڑتا ہے اور بھڑ کنے لگ جاتا ہے۔دین کے معاملے میں بھی بہت ساری ایسی چیزیں
سامنے آتی ہیں۔نصرت جہاں کی جو سکیم ہے وہ اس چھوٹے برنر کی ہے جس نے بڑے چولہے کو
ایک وقت میں گرمی پہنچا کے اور وہ روحانی طور پر ایک شعلہ دان ہو کے اور دنیا کی خیر خواہی کے
سامان پیدا کر دیئے۔۱۹۷۰ء میں میں نے یہ تحریک کی اور یہ تحریک کی میں نے پچیس لاکھ روپے
کی ، اور کی الہی منشا کے مطابق اور میں نے یہ تحریک کی کہ یہ تین سال کے بعد ختم ہو جائے گی اس
کے بعد اس تحریک میں دوستوں سے پیسے نہیں وصول کئے جائیں گے اور کچھ تحریکیں شروع ہو
جائیں گی پھر اس کے لئے تیار ہو جاؤ۔مگر اس میں نہیں دینے۔دوستوں نے ہمت کر کے
چھپیں لاکھ کی بجائے ترین لاکھ سرسٹھ ہزار سات سو تہتر رو پیدان تین سالوں میں اس میں جمع کر
دیا۔لیکن یہ رقم برنر کے طور پر جیسا کہ میں نے کہا ابھی میں بتاؤں گا کیوں میں اس کو برنر کے طور پر
کہتا ہوں جو ہر وقت جلتا ہے اور وقت ضرورت چولہوں کو آگ لگا دیتا ہے اور سارا پانی جو ہے وہ
گرم ہو جاتا ہے اور ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔پانی وہاں کا آہستہ آہستہ گرم ہونا شروع ہوا اور
جو وعدہ ان سے کیا گیا تھا ان مغربی افریقہ کے ممالک سے اس ترتیب کے ساتھ تو اس کی شکل نہیں
بنی لیکن وہاں کے حالات کے مطابق جو سولہ ہسپتالوں اور سولہ سکولوں کا وعدہ دیا گیا تھا وہ بجائے
سات سال کے جس کا مجھے خیال تھا کہ سات سال لگ جائیں ہمیں پہلے تین سال کے اندراندرو
خدا تعالیٰ نے وہ وعدہ پورا کرنے کی توفیق دے دی جماعت احمدیہ کو۔اور جس وقت وہاں کی ضرورتیں بڑھیں اور جو پانی بہت بڑا حجم جس کا ہے وہ برنر اس کو گرم
ہی نہیں کر سکتا اس کے لئے زیادہ آگ کی ضرورت پڑی گرمی پہنچانے کے لئے تو اس وقت جو
وہاں کا برنر تھا ناں مقامی ، بڑا چولہا اس نے آگ لگائی اور کام ہونے لگ گیا جو یہ چھوٹا سا شعلہ
تریپن لاکھ کا تھا اس نے اس عرصے میں چار کروڑ چھیالیس لاکھ روپیہ وہاں پیدا کیا۔اور وہاں کے ہسپتالوں اور سکولوں کی ضرورتیں پوری کر دیں یہ ان کی اطلاع ہے بعض دفعہ
نادان یہاں یونہی شور مچانا شروع کر دیتے ہیں بغیر سمجھے کے، ان ممالک کی یہ اطلاع ہے یہ ان کا روپیہ
ہے اس میں نہ میرا دخل ہے نہ آپ کا دخل، ان کی اطلاع ہے کہ ہمیں خدا تعالیٰ نے اس سکیم کے ذریعہ
خطابات ناصر جلد دوم
۲۷۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
سے چار کروڑ چوالیس لاکھ اٹھتر ہزار تین سو اکیس روپے دے دیئے۔اور ہم نے جو چھوٹے چھوٹے
کلینک تھے ان میں سے بہتوں کو بڑی بڑی ہسپتال کی بلڈنگز میں منتقل ، کنورٹ کر دیا، تعمیر کر دیں
بلڈنگز سکول بنا دیئے۔تنخواہیں دیں، ہسپتالوں کی بھی ، استادوں کو بھی دیں سامان خریدا ہسپتالوں کا اور
ان ملکوں کی خدمت خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے کرنے کی توفیق عطا کر دی۔ثواب میں تو آپ پورے شریک ہو گئے ہیں، تھوڑی سی رقم دے کے اور ان رحمتوں میں
پورے طور پر جو مقامی رحمتیں ہیں وہ تو انہی کی ہیں وہ نعمتیں جو ان کو ملی ہیں اور اسکے نتیجے میں صرف
ایک حصہ میں لیتا ہوں ، اس کے نتیجہ میں جو صرف ہسپتال والا حصہ ہے سترہ لاکھ باون ہزار تین سو چھپن
مریضوں کا علاج کیا گیا اور اللہ کے فضل سے سوائے بعض استثناؤں کے پندرہ ہزار چار سو سرسٹھ
آپریشن خدا کے فضل سے کامیاب طور پر کئے گئے اور ان میں سے بعض بڑے الجھے ہوئے کیسز
تھے۔وہاں کے جو یورپ کے ڈاکٹر تھے وہ کہتے تھے کہ ہم اس مریض کو ہاتھ نہیں لگانے کے لئے
تیار کیونکہ بہت بری حالت۔تب پہلے ہمارے ڈاکٹر کو ہمارے سر جن کو اللہ تعالیٰ نے جرات عطا کی
اور اس کے دل میں اپنا تو کل پیدا کیا اور دعا کی اس کو توفیق دی اور اس نے کہا جس کو یہ ہاتھ
لگانے کے لئے تیار نہیں میں ہاتھ لگانے کے لئے تیار ہوں۔ایک واقعہ یہ بھی ہوا کہ حکومت نے کہا ہم تمہیں ہاتھ لگانے نہیں دیں گے کیونکہ اتنے بڑے
ماہر یورپ سے آئے ہوئے ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہاں ہاتھ لگا یا کسی نے اور یہ مر جائے گا تو ہم
تمہیں اجازت نہیں دیں گے تو اس کے جو رشتہ دار عزیز تھے مریض کے انہوں نے شور مچا دیا انہوں
نے کہا ہم غریب لوگ ہمیں ہمارے اس غریب بیمار کو حکومت اپنے خرچ پر یورپ علاج کے لئے
بھیجنے کے لئے تیار نہیں اور یہاں ان سے علاج کروانے کے لئے ہمیں اجازت نہیں دیتی یہ کیا
تماشہ بنایا ہوا ہے تم نے۔چنانچہ شور مچا کے مجبور کیا حکومت کو کہ وہ اجازت دیں کہ احمدی ڈاکٹر
سرجن جو ہے وہ اس کا آپریشن کرے اور فرشتوں کو کہا جاؤ اور اس کو صحت دے دو۔وہ جس کو یعنی
انہوں نے کہا تھا کہ صحت ہو ہی نہیں سکتی یہاں، علاج ہی نہیں ہو سکتا آپریشن ہی ناممکن ہے اس کو
خدا تعالیٰ نے صحت دے دی۔اور صحت مند ہو کے وہ چلا گیا اور کم و بیش دولاکھ مریضوں کا پورے
طور پر مفت علاج کیا گیا وہاں
کئی قسمیں بن گئی ہیں ایک وہ مریض ہے جو ایک دھیلا بھی نہیں خرچ
خطابات ناصر جلد دوم
۲۷۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
کر سکتا اس کا سارا علاج ، نہ ڈاکٹر فیس لیتا ہے نہ دوائی کی قیمت لیتا ہے نہ وہاں رہنے کا کوئی پیسہ
لیتا ہے اگر وہ وہیں رہے پورا مفت علاج۔ایک وہ ہے جو اپنی رہائش کا انتظام کرتا ہے لیکن فیس اور
دوائی کے پیسے نہیں دیتا، ایک وہ ہے جو دوائی میں تھوڑے سے پیسے دے دیتا ہے ڈاکٹر کی فیس نہیں
دیتا اور ایک وہ امیر ہے جب اس قسم کے آپریشن ہو گئے تو مقبولیت بہت بڑھ گئی ، بڑھنی چاہئے تھی
وہ مقبولیت جب بڑھی تو امیر آ گیا۔ڈاکٹر نے کہا، یعنی وہاں یہ واقعہ ہوا ہے کہ حکومت کا وزیر آیا تو
وزیر تھا وہ پھلانگ کے سٹول لگا ہوا تھا مریضوں کا پھلانگا اور اس کے آفس میں آ گیا جہاں وہ دیکھ
رہا تھا۔ہمارے ڈاکٹر نے کہا کیو (Queu) میں کھڑے ہو جاؤ دیکھوں گا ورنہ نہیں دیکھوں گا
میرے لئے سارے برابر ہیں۔وزیر صاحب کو وہاں بھیج دیا وہاں جا کے کھڑے ہوں اپنی باری پہ آئیں اور پیسے دیئے
انگلستان میں مثلاً دس ہزار روپیہ دے گا وہ انہوں نے کہا ہم تمہیں چار ہزار روپے دیتے ہیں آپ تو
نہیں لینا ڈاکٹر نے غریب پر ہی خرچ کرنے ہیں یہ جو پیسے آئے ہیں ناں جو میں آپ کو بتا رہا ہوں
یہ اس طرح آئے ہیں امیر سے خدا تعالیٰ نے چھین کر وہاں کے غریب کے لئے پیدا کر دیا وہ
سامان کہ میں تمہارا علاج کرتا ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ بنایا ہے۔اس نعمت عظمیٰ
کا۔اس کو میں کہتا ہوں بڑا چولہا جس نے یہ سامان پیدا کر دیئے ہمارا تو ایک چھوٹا سا ، تریپن لاکھ
روپیہ دیا تھا اس میں اب بھی کئی لاکھ روپیہ یہاں اب بھی اس رقم میں سے بھی پڑا ہوا ہے۔اور
کئی لاکھ یورپ میں اور دوسرے ملکوں میں پڑا ہوا ہے سارا خرچ نہیں ہوا۔لیکن خدا تعالیٰ نے اتنی
برکت دے دی اتنی برکت دی تبھی تو میں کہا کرتا ہوں تمہیں کہ ایک نعمت جو خدا کی ہے ساری عمر شکر
میں گزار دیں ہم تب بھی شکر نہیں پورا ہوتا۔تو شکر کی ہم میں کہاں طاقت اس واسطے ہم تو یہ دعا کرتے ہیں کہ خدا یا جتنا ہم شکر کر سکتے
ہیں ممکن طور پر اس کی ہمیں توفیق دے اور باقی ہمیں معاف کر دے۔تبھی کام چلتا ہے ورنہ تو
مارے جائیں اگر خدا رحمن نہ ہو، اس میں نصرت جہاں میں ایک منصوبہ یہ بنایا گیا تھا اشاعت
قرآن کا بھی اور بیس ہزار کی تعداد میں قرآن کریم ترجمہ انگلش جو ہے اس کے نسخے ان ممالک میں
تقسیم کئے گئے اور ہوٹلوں میں، ہر کمرے میں رکھے گئے بہت سارے ہوٹلوں میں اور بعض دوست
خطابات ناصر جلد دوم
۲۷۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
جو تنقید بھی کرتے رہتے ہیں۔اخباروں میں پڑھتے ہیں وہ کہتے کہ جی یہ دیکھیں احمد یوں نے وہاں
یہ کر دیا ہر کمرے میں قرآن کریم انگریزی ترجمہ رکھ دیا ہمیں بھی رکھنا چاہئے۔ہم کب کہتے ہیں کہ
نہیں رکھنا چاہئے ہمارے لئے تو دوہری خوشی ہے اگر ایک کی بجائے دو قرآن کریم کے ترجمے وہاں
ہوں گے تو ہم تو خوش ہوں گے ہمارے لئے تو دکھ کا باعث نہیں ہے۔ہم ایک رکھتے ہیں تم دس رکھو۔پھر دنیا کو یہ بھی پتہ لگ جائے گا کہ ان کے مسائل کو کون سی تفسیر قرآنی حل کرتی ہے۔چند باتیں اس کی میں نے لے لی ہیں۔صد سالہ جو بلی یہ لمبی رپورٹ ہے میں مختصر کروں گا۔اس میں ایک تو یہ بات بڑی دلچسپ ہے اور خدا تعالیٰ کی بڑی حمد ہم کرتے ہیں کہ اپنے ملک میں جو
دھتکارا گیا تھا اور اس حالت میں اسے بشارتیں دی گئی تھیں اس کی وہ بشارتیں اس وقت تک بڑھتی
جارہی ہیں جو بشارت کا پورا ہونا ہے خدا تعالیٰ کی جو نعمتیں ہیں ان میں تو ہر روز اضافہ ہورہا ہے اس
سے کوئی انکار نہیں ہے لیکن یہ پہلی دفعہ سامنے آیا کہ صد سالہ جوبلی میں چون ممالک نے حصہ لیا۔چون ملکوں نے اس کے وعدے لکھائے اور اس میں پیسے دیئے ہیں چون ملکوں نے اور اس کی جو ہم
نے کہا تھا پھیلا یا تھا وعدہ سارا، اس کے وعدے ہو گئے تھے قریباً دس کروڑ سے اوپر تو اس کو پھیلا دیا
تھا سال بہ سال پندرہ سالوں کے اوپر تو ہر سال ۱/۱۵ اپنے وعدے کا دو، ستی بھی کرتے ہیں ہم بھی
تو ان کو ہم پیار سے سمجھا دیتے ہیں، بستیاں دور بھی ہو جاتی ہیں بعض کی مجبوری بھی ہو جاتی ہے مثلاً
ایک نے پیسے رکھے ہوئے ہیں اس کام کے لئے چوری ہو گئے بہت کم ہوتے ہیں لیکن ہو جاتے ہیں
ایسے واقعات۔اس سے غصے ہوں گے کہ تیرے گھر میں چوری کیوں ہوئی۔چوری تو ہوگئی پیسے تو وہ
نہیں دے سکتا ٹھیک ہے جب ہوں گے پھر دینا۔دعائیں کریں گے اللہ تعالیٰ اس کو دے بہت پیسے
تا کہ یہ خلش اس کے دل میں نہ رہے کہ میں نے اس سال کا وعدہ نہیں پورا کیا اور پیچھے ہٹ گیا۔میں نے اس وقت یہ تحریک کی تھی کہ جو بچے پڑھ رہے ہیں مثلاً ایک بچہ ہے وہ میڈیکل کی
تعلیم لے رہا ہے ڈاکٹر اس نے بنا ہے دو سال کے بعد۔اب وعدہ لکھا دے اس امید پر کہ مجھے خدا
دے گا۔امید سے وعدے لکھاؤ خدا برکت ڈالے گا تمہارے مال میں اب پہلے دو سال تو اس نے
دینا ہی نہیں کیونکہ ابھی اس نے کمانا ہی نہیں شروع کیا۔اسی طرح اور بہت سارے ہیں جنہوں نے
اس امید پر کہ ہم کمانے لگیں گے تو دیں گے تو جب کمائیں گے اسی وقت دیں گے ان چیزوں کو اگر
خطابات ناصر جلد دوم
۲۷۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۷ء
ہم مد نظر رکھیں اور اس بات
کو بھی مدنظر رکھیں کہ واقعہ میں جو دے سکتے ہیں اور ستی ہوگئی اور غفلت
ہو گئی توجہ نہیں رہی ان کی ، ان کو توجہ دلا کے اور کہا جاسکتا ہے وعدے پورے کرو تو وہ جو ان کو کہا گیا
تھا ۱۵ را اس کے مطابق ہی یہ آرہے ہیں اس میں کمی کوئی نہیں لیکن جو باہر کی جماعتیں ہیں یہ چوآن
ملک جنہوں نے وعدہ لکھوایا ہے وہاں کی جماعتوں کو میں کہوں گا تھوڑا سا زور اور لگا دو تا کہ اس میں
سے بہت سارا حصہ جو ہے وہ تو یہ ہے ناں، اگلی صدی جس کو میں غلبہ اسلام کی صدی کہتا ہوں اس کا
استقبال کرنا ہے اس کے لئے تیار ہونا چاہئے زمین و آسمان کا انقلابی ، ایک فرق پڑ جائے گا،
انقلابی تبدیلی پیدا ہو جائے گی احمدیت کی آج کی زندگی اور پندرہ سال بعد کی زندگی میں اس
وقت کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے یہ نہیں کہ ضرورتیں سمیٹ لیں ہم اور ان کو پورا کرنے کا
سامان ہی کوئی نہ کریں لیکن بعض حصے ایسے ہیں جو ابھی سے ان کا کام شروع ہو گیا جیسا کہ میں نے
اعلان کیا تھا مشن ہاؤس یورپ میں بنانے ، تراجم کرنے سو زبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ ہم نے
کرنا ہے اس زمانے میں اس پر بھی پیسہ خرچ ہو گا اسی کے لئے پر لیس بنا رہے ہیں۔اس سے پہلے
بھی کام کرنے والے ہیں بہت سارے، ایک اور آج ذہن میں خدا نے بات ڈالی ہے لیکن اس کا
اعلان میں سمجھتا ہوں اس جلسے میں ہمیں نہ کروں اگلے جلسے یہ آپ کو بتاؤں گا وہ بھی صد سالہ جو بلی
کے ساتھ ہی تعلق رکھتے ہیں اور کام ہے پہلے کرنے والا وہ کر دیں گے تو جو وصولی ہے ٹھیک ہو رہی
ہے تسلی بخش تھوڑا سا زور لگانے کی ضرورت ہے اللہ تعالیٰ عہدیداروں کو سمجھانے کی توفیق عطا
کرے اور جنہوں نے خدا پر توقع رکھتے ہوئے اور بھروسہ رکھتے ہوئے وقت سے پہلے آئندہ
کمائی میں سے خدا کی راہ میں قربان کرنے کا عہد کیا تھا خدا تعالیٰ ان کی کمائی میں بڑی برکت
ڈالے اور اپنے آپ سے بھی زیادہ وہ دینے لگ جائیں۔آمین۔اب میں رخصت ہوتا ہوں
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
(از آڈیو کیسٹ)
خطابات ناصر جلد دوم
۲۷۵
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر۱۹۷۷ء
انسان کی پیدائش کا اصل مدعا خدا کی
پرستش اور اس کی معرفت ہے
اختتامی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۷ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔بنیادی اور سب سے زیادہ ضروری سوال ایک عقل مند انسان کے ذہن میں یہ اٹھتا ہے کہ
اس کی پیدائش کی غرض کیا ہے کیوں وہ اس دنیا میں پیدا کیا گیا۔جب ہم آج کی مہذب دنیا پہ نگاہ
ڈالتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ تہذیب کی اس ارتقاء کے باوجود مہذب دنیا اپنی سمت بھول چکی
ہے اور اسے نہیں معلوم کہ کس غرض کے لیے انسان کو پیدا کیا گیا اور سچی بات تو یہ ہے کہ انسان خود
اپنے طور پر اپنی پیدائش کا مقصد نہ پاسکتا ہے نہ بیان کر سکتا ہے جس نے پیدا کیا اللہ رب العالمین نے ،
وہی بتائے گا کہ کیوں اور کس غرض سے اس نے انسان کو اس دنیا میں پیدا کیا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ ( الثريت : ۵۷ ) کہ میں نے جن وانس کو اپنی عبادت
کے لیے پیدا کیا ہے اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ میرے عبد بن جائیں۔اور قرآن کریم نے انسان
کے منہ سے یہ کہلوایا اِيَّاكَ نَعْبُدُ (الفاتحة : ۵) کہ ہم تیری عبادت کرتے ہیں، تیرا بندہ بننے کی
کوشش کرتے ہیں یا بنتے ہیں۔اس اعلان کی دو سمتیں ہیں ایک تو یہ فطرت انسانی کا اعلان ہے کہ
انسان کو جب خدا نے بنایا اور انسان کو جب اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا تو اس کی فطرت میں یہ رکھا کہ وہ
اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک تعلق قائم کرے اور اس طرح اپنی پیدائش کے مقصود کو حاصل کرے۔اور
دوسری طرف ایک عارف کے منہ سے یہ کلمہ نکلتا ہے، جو اپنے رب کی معرفت رکھتا، جو اس کی
صفات کا عرفان رکھتا ہے۔اور جو اس نتیجہ پر پہنچتا ہے علی وجہ البصیرت کہ اسے اس لئے پیدا کیا
گیا ہے کہ وہ اپنے اللہ کا بندہ بنے۔اس عبد بننے کے اس عبادت کے معنی بھی قرآن کریم سے ہی ہمیں پتہ لگنے چاہئیں یا ان بزرگ
خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
ہستیوں سے جن کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی تفسیر بنائی اور انہوں نے ہمارے سامنے اس تفسیر کو
رکھا اس سلسلہ میں ، میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک آدھ اقتباس پڑھ کے سناؤں
گا ابھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ وہ مدعا جو خدا تعالیٰ اپنے پاک کلام میں
بیان فرماتا ہے کہ کیوں انسان کو پیدا کیا ، وہ مدعا جو خدا تعالیٰ اپنے پاک کلام میں بیان فرماتا ہے یہ
ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الثریت : ۵۷) یعنی میں نے جن اور
انسان کو اسی لیے پیدا کیا کہ وہ مجھے پہچانیں اور میری پرستش کریں۔پس اس آیت کی رو سے
اصل مدعا انسان کی زندگی کا خدا تعالیٰ کی پرستش اور خدا تعالیٰ کی معرفت اور خدا تعالیٰ کے لئے
ہو جانا ہے یہ تو ظاہر ہے کہ انسان کو تو یہ مرتبہ حاصل نہیں کہ اپنی زندگی کا مدعا اپنے اختیار سے مقرر
کرے کیونکہ انسان نہ اپنی مرضی سے آتا ہے اور نہ اپنی مرضی سے واپس جاتا ہے بلکہ وہ ایک مخلوق
ہے اور جس نے پیدا کیا اور تمام حیوانات کی نسبت عمدہ اور اعلیٰ قومی اس کو عنایت کئے اسی نے اس
کی زندگی کا ایک مدعا ٹھہرا رکھا ہے۔خواہ کوئی انسان اس مدعا کو سمجھے یا نہ سمجھے مگر انسان کی پیدائش
کا مدعا بلاشبہ خدا کی پرستش اور خدا کی معرفت اور خدا تعالیٰ میں فانی ہو جانا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ پرستش البہی ایک فطرتی عمل ہے پس جب تو حید الہی اور پرستش الہی سب
بنی آدم کے لئے فطرتی عمل ہوا اور کوئی آدمی سرکشی اور بے ایمانی کے لیے پیدا نہ کیا گیا تو پھر جو امور
بر خلاف خدا دانی و خدا ترسی ہیں کیونکر فطرتی عمل ہو سکتے ہیں۔پھر آپ فرماتے ہیں جن اور انس کی پیدائش اور ان کی تمام قوای کا میں ہی مقصود ہوں۔ان کی تمام
قوای کا میں ہی مقصود ہوں، وہ اسی لئے میں نے پیدا کئے کہ تا مجھے پہچانیں اور میری عبادت کریں تو اس
نے اس آیت میں اشارہ کیا کہ جن وانس کی خلقت میں اس کی طلب معرفت اور اطاعت کا مادہ رکھا گیا
ہے۔اگر انسان میں یہ مادہ نہ ہوتا تو نہ دنیا میں ہوا پرستی ہوتی ، نہ بت پرستی نہ انسان پرستی کیونکہ ہر یک
خطا ثواب کی تلاش میں پیدا ہوتی ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں اسلام کی حقیقت تب کسی میں متحقق ہو سکتی
ہے کہ جب اس کا وجود مع اپنی باطنی و ظاہری قوالی کے محض خدا تعالیٰ کے لئے اور اس کی راہ میں وقف
ہو جائے اور جو امانتیں اس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملی ہیں پھر اس معطلی تحقیقی کو واپس کی جائیں۔اور
نہ صرف اعتقادی طور پر بلکہ عمل کے آئینے میں بھی اپنے اسلام اور اس کی حقیقت کاملہ کی ساری
خطابات ناصر جلد دوم
۲۷۷
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
شکل دکھلائی جائے یعنی شخص مدعی اسلام یہ بات ثابت کر دیوے کہ اس کے ہاتھ اور پیر اور دل اور
دماغ اور اس کی عقل اور اس کا فہم اس کا غضب اور اس کا رحم اور اس کا علم اور اس کی تمام روحانی
اور جسمانی قوتیں اور اس کی عزت اور اس کا مال اور اس کا آرام اور اس کا سرور اور جو کچھ اس
کا سر کے بالوں سے پیروں کے ناخنوں تک با اعتبار ظاہر و باطن کے ہے یہاں تک کہ اس کی
حیات اور اس کے دل کے خطرات ( جو خیالات آتے ہیں) اور اس کے نفس کے جذبات سب
خدا تعالیٰ کے ایسے تابع ہو گئے ہیں۔کہ جیسے ایک شخص کے اعضاء اس شخص کے تابع ہوتے
ہیں۔غرض یہ ثابت ہو جائے کہ صدق قدم اس درجہ تک پہنچ گیا ہے کہ جو کچھ اس کا ہے وہ اس کا
نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کا ہو گیا ہے اور تمام اعضاء اور قوی الہی خدمت میں ایسے لگ گئے ہیں کہ گویا
وہ جوارح الحق ہیں۔پس اسلام کی حقیقت نہایت ہی اعلیٰ ہے۔اور کوئی انسان
کبھی اس شریف لقب اہل اسلام سے
حقیقی طور پر ملقب نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنا سارا وجود مع اس کی تمام قوتوں اور خواہشوں اور
ارادوں کے حوالہ بخدا نہ کر دیوے اور اپنی انانیت سے مع اس کے جمیع لوازم کے ہاتھ اُٹھا کر اس
کی راہ میں نہ لگ جاوے۔پھر آپ فرماتے ہیں واضح ہو کہ اللہ تعالیٰ کا کلامِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ (الفاتحة : ۵) اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ تمام کی تمام سعادت خدائے رب العالمین
کی صفات کی پیروی کرنے میں ہے۔اور عبادت کی حقیقت محبوب کے رنگ میں رنگین ہونا ہے اور
راستبازوں کے نزدیک کمال سعادت یہی ہے چنانچہ خدا شناس لوگوں کے نزدیک بندہ در حقیقت
اسی وقت عبد کہلا سکتا ہے جب اس کی صفات خدائے رحمان کی صفات کا پر تو بن جائیں۔پس
عبودیت کی نشانیوں میں سے ایک نشان یہ ہے کہ انسان میں بھی حضرت رب العزت کے رنگ کی
ربوبیت پیدا ہو جائے۔اور اسی طرح بطور ظلیت اس میں رحمانیت ، رحیمیت اور مالکیت یوم الدین
کی صفات، صفات حضرت احدیت پیدا ہو جائیں۔یہی وہ صراط مستقیم ہے جس کے متعلق ہمیں حکم
دیا گیا ہے کہ ہم اسے طلب کریں اور یہی وہ راستہ ہے جس کے متعلق ہمیں تاکید کی گئی ہے کہ کھلے
کھلے فضل والے خدا سے اس کے ملنے کی امید رکھیں۔مختصر ااس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ انسان
کو اللہ تعالیٰ نے اس لئے پیدا کیا کہ جو قوتیں
خطابات ناصر جلد دوم
۲۷۸
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
اور صلاحیتیں اور طاقتیں اور استعداد میں اللہ تعالیٰ نے اسے دی ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی بتائی ہوئی
ہدایت کے مطابق ان کی نشو و نما کر کے خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں کو تلاش کرے اور ایک زندہ
تعلق اس کے ساتھ قائم کرے۔یہ جو دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کے عبد بننے کی قوتیں اس
کی راہ میں خرچ ہوں یا اپنی صفات پر خدا تعالیٰ کی صفات کا رنگ چڑھایا جائے اور انسان خدا کے
لئے ہو جائے اس سلسلے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ قرآن کریم نے ہمیں کیا بتایا ہے کہ وہ کونسی صفات
ہیں جو انسان کے اندر پیدا کی گئی ہیں۔اور ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ
کے چار فیوض کا نام دیا ہے اور ان کا تعلق سورۃ فاتحہ کی چار صفات باری سے ہے۔جنہیں ہم
امہات صفات کہتے ہیں۔یعنی رب اور رحمان اور رحیم اور مالک یوم الدین۔یہ جو رب کی صفت ہے
یہ ایک سب سے عام فیض ہے اللہ تعالیٰ کا اس کا ئنات پر اور اس کا جلوہ ہر مخلوق پہ ہے۔قرآن کریم
نے کہا ہے کہ ربُّ كُلِّ شَيْ (الانعام : ۱۶۵) ہر چیز کا رب وہ ہے، ربّ العالمین سورۃ فاتحہ
میں کہا گیا ہے کا ئنات کا رب وہ ہے کا ئنات میں ہر چیز جو پائی جاتی ہے، خدا تعالیٰ کی ربوبیت
اس کے شامل حال ہے یعنی اگر ربوبیت باری نہ ہوتی تو معرض وجود میں وہ شے نہ آتی۔اور اگر
ر بو بیت ایک لحظہ کے لئے بھی اس سے علیحدہ ہو جائے تو ختم ہو جائے وہ چیز ، اور ربوبیت کے معنی
ہیں پیدا کرنا اور تدریجی ترقیات دیتے ہوئے اس چیز کو اس کے کمال تک پہنچا دینا۔رب کے یہ
معنی ہیں۔وہ پیدا بھی کرتا ہے اور صفات کو تدریجی ارتقائی ادوار میں سے گزار کے اس نشے کو کمال
تک پہنچا دیتا ہے۔اس کو سمجھنے کے لئے عام بچے بھی سمجھ جائیں گے کہ ایک گٹھلی آم کی ہے اس کو
جب ہم زمین پر لگاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے وہ پھوٹتی ہے گٹھلی ، اور ایک پودا بنتا ہے۔پھر وہ
تو
آہستہ آہستہ شاخیں نکالتا ہے اس کی شاخیں بنتی ہیں پتے بنتے ہیں پھر اس کی غذائیت جو ہے اس کی
ضرورت کے مطابق کچھ زمین سے اسے ملتی ہے کچھ آسمان سے اسے ملتی ہے سورج کی شعائیں ہیں
اور ہوا ہے اس میں سے وہ اپنی غذائیت لیتی ہے۔پھر وہ آہستہ آہستہ آہستہ بڑا ہوتا ہے اور تخمی آم
جو ہے وہ عام طور پر چھ سات سال کے بعد اپنی بلوغت کو پہنچتا پھر اسے پھل لگنے شروع ہو جاتے
ہیں۔اور پھر وہ پھلوں کی مقدار میں اس میں زیادتی ہوتی ہے۔اور پھل بننے شروع ہوتے ہیں۔یہاں تک کہ اس درخت کو جو سب سے زیادہ پھل دینے کی ، پھل پیدا کرنے کی قابلیت تھی وہ وہاں