سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 25
خطابات ناصر جلد دوم
۲۷۹
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۷ء
تک پہنچتا ہے۔پھر اس درخت کے اوپر کچھ عرصے کے بعد کئی سال وہ جوانی کے اس عروج پر رہتا
ہے پھر دور ایک دوسرا شروع ہوتا ہے اس میں کمی آتی ہے، پھر اس کی عمر ختم ہو جاتی ہے۔خدا تعالیٰ کی تقدیر جو ہے وہ چل رہی ہے اور اس فیض سے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فیضان عام کہا ہے یعنی سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔یہ آسمانوں کے ساتھ تعلق رکھتا ہے یا زمین
کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔یہ فیضان جو ہے وہ جمادات کے ساتھ تعلق رکھتا ہے یہ فیضان نباتات
کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔یہ فیصان جو ہے وہ بیکٹیریا جو نہ نظر آنے والے چھوٹے چھوٹے کیڑے
ہیں اچھے اور برے ان کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔بُرے اس لحاظ سے کہ بعض دفعہ انسان اپنی
غفلت کی وجہ سے ان سے نقصان اٹھا لیتا ہے ورنہ ہر چیز فائدے کے لیے بنائی گئی ہے۔اور یہ
فیصان جو ہے وہ چرندوں سے تعلق رکھتا ہے اور پرندوں سے تعلق رکھتا ہے۔اور انسانوں سے تعلق
رکھتا ہے اور مومن اور کافر سے تعلق رکھتا ہے اور یہ کوئی فرق نہیں کرتا یہ فیضان۔بڑے بڑے جو
اولیاء ہیں ان کے ساتھ بھی اور جو خدا تعالیٰ کی راہ میں بڑے بڑے روڑے اٹکانے والے پیدا
ہوتے رہے ہیں ان کے اوپر بھی یہ فیضان جو ہے، جاری اور ساری ہے۔ساری مخلوق پر اللہ تعالیٰ
کا فیضان ربوبیت جاری اور ساری ہے اور ایک متسند و بالا راده قادر المطلق ہستی نے یہ کائنات
ہستی پیدا کر کے اپنا یہ فیضان اپنا یہ انعام اپنی مخلوق کو دیا اور کائنات میں کوئی ایسی چیز نہیں جس کو یہ
نہ ملا ہو۔یعنی ایک طرف انسان ہے اس کو بھی خدا تعالیٰ کی ربوبیت سے فائدہ پہنچ رہا ہے۔سور
ہے اسے بھی پہنچ رہا ہے، کتے کو بھی پہنچ رہا ہے ، گھوڑے کو بھی پہنچ رہا ہے، درخت کو بھی پہنچ رہا ہے،
یہ جو ہماری اجناس ہیں ان
کو بھی پہنچ رہا ہے، یہ جو جمادات ہیں ان کو بھی پہنچ رہا ہے، پتھروں
کو بھی
پہنچ رہا ہے، ہیروں کو بھی پہنچ رہا ہے۔ہر چیز کو خدا تعالیٰ کی ربوبیت سنبھالے ہوئے ہے۔اور ہر
چیز کو خدا تعالیٰ کی ربوبیت ترقی دے کر اس کے کمال تک بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ اس کے نوعی اور انفرادی
کمال تک پہنچاتی ہے۔نوعی کمال تک کا مطلب یہ ہے کہ مثلاً آم میں، مختلف قسم کے آم ہیں، ایک
پھل ہے جس کو ہم آم کہتے ہیں۔اور تھی ہم تو جتنے تم سے نکلے اتنی قسمیں بن جاتی ہیں جو پیوندی آم
ہیں ان کی قسمیں بھی سینکڑوں تک ہیں۔تو جو خدا تعالیٰ کی ربوبیت آم کے درخت کے ساتھ ہے وہ
اس کی نوع کو اپنے کمال تک پہنچاتی ہے اور جو فردا فرد درختوں کے ساتھ ہے وہ انفرادی طور پر پہنچاتی
خطابات ناصر جلد دوم
۲۸۰
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
ہے مثلا لنگڑا آم ہے ایک ہی باغ میں ہیں لنگڑے لگے ہوئے ہیں ہر ایک کے اندر انفرادیت ہمیں نظر
آتی ہے یہ خدا تعالیٰ کی شان ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کشــرت شـاں
گواه وحدت او ( در مشین فارسی صفحہ ۲) کہ ان چیزوں کی کثرت خدا تعالیٰ کی واحدانیت پر دلیل بنتی ہے۔تو دس آم ہیں لنگڑے کے، تو دس مختلف ہیں کسی کا سائز چھوٹا ہے کسی کا بڑا کسی کے مزے میں
فرق، کسی کے ہفتوں اور دنوں کا ہی ہو اور ان کے پھل لانے ، پھل کے پکنے میں فرق کسی کے اوپر
،
کیڑے حملہ کر رہے ہیں۔ساتھ کا درخت ہے اس کے اوپر کیڑے حملہ نہیں کر رہے۔خدا تعالیٰ تو
غیر محدود طاقتوں والا ہے اس کی ربوبیت جو ہے وہ افلاک سے زمین تک اپنا کام کر رہی ہے
اور انسان پر بھی کر رہی ہے اور خدا تعالیٰ کی صفات کے جلووں میں تضاد ہمیں
کبھی نظر نہیں آتا۔اور
اس لئے یہ جو جلوے ربوبیت کے ہیں سارے جلوے شروع سے آخر تک ان کے اندر ایک اتصال
ہے اور ان کے اندر ایک وحدت ہے اور ان کے اندر ایک حسن ہے اور یہ ان کو اس ایک طرح پر دیا
گیا جس طرح موتی لڑی میں پروئے جاتے ہیں یعنی ہر چیز جو ہے اور پھر خدا تعالیٰ نے قرآن کریم
میں ہمیں یہ بتایا کہ بنیادی طور پر کائنات کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ایک انسان جو کائنات
کا مخدوم ہے اور ایک انسان کے علاوہ ساری کائنات جو انسان کی خادم ہے ، یہ رشتہ ، یتعلق قائم کیا
ہے خدا تعالیٰ کی ربوبیت نے ، اگر خدا تعالیٰ کی ایک جیسی یہ صفت کے جلوے یعنی جلووں میں تو
اختلاف ہے کسی کو کچھ بنادیا لیکن ربوبیت کی صفت کا ئنات میں جلوہ گر نہ ہوتی تو یہ ساری کائنات
جو ہزارہا کیا، کروڑہا گیا، اربوں کیا، غیر محدود، نامعلوم افراد پر مشتمل ہے، اجزا پر مشتمل ہے ان کا
آپس کا یہ تعلق نہ ہوتا۔مثلاً جمادات ہیں یہ پتھر اور یہ مٹی کے ذرے وغیرہ۔انسان بھی اور درخت بھی اپنی غذا ان سے لے رہے ہیں۔حالانکہ درختوں کی زندگی اور قسم کی
ہے اور جمادات کی زندگی اور قسم کی ، وہ وہی خدا تعالیٰ کی ربوبیت میں جا کے سارے وہ اکٹھے
ہو جاتے ہیں۔اور ایک سلسلے میں ان کو باندھا ہوا ہے، ویسے نہیں ہیں جس طرح ہوا میں ذرے
پھر رہے ہوں ہمارے نزدیک ہوا میں جو ذرے ہیں ، خدا تعالیٰ کے نزدیک تو وہ بھی بندھے ہوئے
ہیں۔تو ایک طرف درخت جو ہیں نباتات جو ہیں وہ جمادات کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں۔دوسری طرف انسان جو ہیں وہ بھی جمادات سے بندھا ہوا ہے کیونکہ ہماری صحت کے لئے جس
خطابات ناصر جلد دوم
۲۸۱
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
کے اوپر پچھلے میں چالیس سال میں زیادہ تجربہ ہوا ہے ویسے اطباء اس سے پہلے بھی استعمال کرتے
تھے۔پتھروں
کو، اور اس قسم کی دوسری چیزوں کو ، جو جمادات سے جن کا تعلق ہے انسان کی ادویہ
میں۔اب انہوں نے یہ کہا ہے کہ مثلاً زنک ہے مثلاً یہ سونا ہے یہ چاندی ہے یا اسی قسم کی اور
دھاتیں ہیں۔یہ انسانی جسم کا لازمی اور ضروری حصہ ہیں اگر ان کی کمی ہو جائے تو انسان بیمار
ہو جاتا ہے اور اگر چہ ہے base element یعنی اتنا تھوڑا ہے کہ نہ ہونے کے برابر لیکن وہ
تھوڑا بھی اگر نہ رہے اتنا بھی تو انسان بیمار ہو جاتا ہے۔تو اس طرح یہ ساروں کو اکٹھا کر کے اور یہ باندھ
دیا اور خدا تعالیٰ کی ربوبیت کے عام فیض سے جس طرح دوسری کائنات نے فائدہ اٹھایا ، زیادہ فائدہ
انسان کے حق میں پہنچا کیونکہ جس جگہ بھی فائدہ پہنچا وہ انسان کے حق میں وہ فائدہ پہنچ گیا۔اور اس
میں جو یادرکھنے والی بات ہے ہمارے اور خصوصاً اس مضمون کے تعلق میں جو آخر میں میں نتیجہ نکالوں
گا۔لمبی ایک تمہید مجھے یہ باندھنی پڑی نتیجہ نکالنے کے لئے، یہ ساری کائنات انسان کو فائدہ پہنچا رہی
ہے۔قرآن کریم میں اعلان کیا کہ وَسَخَّرَ نَكُمُ مَّا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا
منه ( المجانية: ۱۵)۔بغیر استثناء کے ہر چیز کو تمہارا خادم بنا دیا۔اور اس میں یہ جو خدمت ہے
کائنات کی ہر چیز انسان کی خدمت کر رہی ہے رب العالمین نے کوئی ایسا قانون نہیں بنایا قوانین
قدرت نے کہ یہ خادم جو ہیں انسان کے یہ نیک اور بد میں مومن اور کافر میں فرق کر دیں۔زنک
ابو جہل کو بھی اتنا ہی فائدہ پہنچا تا جتنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پہنچا تا اور اگر زنک کی
کمی ہوتی تو ہر دو کے لئے برا برتھی یعنی ایک قانون چل رہا ہے اس میں مومن اور کافر کی کوئی تمیز
نہیں ہے یہ جو جلوے ہیں رب العالمین کے، ربوبیت باری کے، ان سے سارے فائدہ اٹھا رہے
ہیں اور جو کائنات انسان کے علاوہ خادم انسانیت بنائی گئی ہے۔ان کی خدمت جو ہے وہ آنکھ،
ہمارے والی آنکھ نہیں خدا تعالیٰ کی مخلوق کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک آنکھ دی گئی ہے اور وہ آنکھ
انسان کو پہچانتی ہے تبھی اس کی فیور (Favour) کرتی ہے نا اور وہ جو پہچانتی ہے وہ کوئی نیکی اور
بدی
کو نہیں پہچانتی وہ انسان
کو پہچانتی ہے۔خدا تعالیٰ نے ہر چیز کو کائنات کی یہ کہا کہ میرے بنائے
ہوئے انسان کی خدمت کر۔سورۃ فاتحہ میں دوسری قسم کا انعام جو ہے وہ رحمان کے لفظ میں بیان
ہوا ہے اور رحمان کے لفظ سے ربوبیت کی تربیت کے بعد ایک خاص حصے مخلوقات کو اس عام حصے
خطابات ناصر جلد دوم
۲۸۲
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
اوپر
سے اٹھا کر بلند کیا۔یہ میں مثال دے رہا ہوں ورنہ ایک وقت میں سب کچھ ہو رہا ہے۔اور وہ یہ کہ
جور بوبیت تھی اس میں جاندار اور غیر جاندار ذی شعور اور غیر ذی شعور سارے شامل تھے۔ان کے
ر بو بیت رب العالمین جو تھی وہ جلوہ گر ہو رہی تھی۔لیکن رحمانیت کا جلوہ خدا تعالیٰ کی جو رحمانیت ہے اس کا جلوہ جو ہے وہ صرف جاندار کے اوپر
ہے، غیر جاندار کے اوپر نہیں۔لیکن جانداروں میں سے پھر وہ بڑا عام ہے یعنی کیڑے مکوڑے بھی
ہیں، بیکٹیریا بھی ہے جس جگہ زندگی پائی جاتی ہے اس جگہ رحمانیت کا جلوہ جو ہے وہ نظر آتا ہے
انسان کو ، اگر وہ غور کرے، اگر وہ غور کرے اس قدرت کے کرشموں پر بھی اور غور کرے خدا تعالیٰ
کی کتاب قرآن کریم پر بھی۔رحمانیت نے زندگی اور حیات کا امکان پیدا کیا اور یہ ذی شعور اور غیر ذی شعور اور نیک و بد کی
پھر وہی آ گیا سب کے قیام کے لئے اور بقائے نو کے لئے ، اس کا ذاتی وجود جو ہے اس کی بقاء کے
لیے بھی کہ وہ قائم رہے اور بقائے نو کے لئے بھی اور ان کی تقدیر کے لئے اسباب مطلوبہ میسر کرتی
ہے یعنی زندہ رہنے کے لئے جس چیز کی ضرورت ہے وہ خدا تعالیٰ کی رحمانیت نے ہر زندہ چیز کے
لئے پیدا کر دی۔اور یہ اس میں بھی جو اسباب خدا تعالیٰ نے زندہ رکھنے کے لئے پیدا کئے ہیں ان
اسباب میں پھر نیک و بد اور مومن اور کافر کا کوئی فرق نہیں بلکہ وہ اسباب ایک گھوڑے کی زندگی بھی
رکھ رہے ہیں اور ایک انسان کی زندگی کو بھی قائم رکھ رہے ہیں۔اور ایک گھوڑے کی نوع کو بھی قائم رکھ
رہے ہیں اور انسان کی نوع جو ہے نوع انسانی اس کے قیام کے لئے بھی ، یہ جلوے رحمانیت کہلاتے
ہیں اور اس کے لئے ذی روح یا شعور والی جو زندگی ہے اس کو کچھ محنت نہیں کرنی پڑتی۔بلکہ حیات پیدا
ہی ہوتی ہے رحمانیت کے جلوؤں کے نتیجے میں ، یعنی وہ تمام اسباب جن کے نتیجہ میں زندگی پیدا ہوسکتی
ا
تھی وہ تمام اسباب جب مہیا کئے گئے تو پھر زندگی پیدا کر دی خدا تعالیٰ نے اور اس کے لیے کسی دعا کی
ضرورت نہیں ہے کسی تضرع کی ضرورت نہیں ہے انسان ہونے کی ضرورت نہیں ہے مومن ہونے کی
ضرورت نہیں ہے مخلص ہونے کی ضرورت نہیں ہے یہ تمام ذی شعور ہستیوں کے لئے۔بہت ساری
قسمیں ہیں اس میں بھی بے تحاشہ وہ ان کے اوپر خدائے رحمان کے جلوے ہورہے ہیں۔اور
پھر یہاں یہ ہے کہ انسان کو باقی تمام زندہ چیزوں سے علیحدہ کر کے انسان کو مخدوم بنایا خدا تعالیٰ
خطابات ناصر جلد دوم
۲۸۳
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
نے اور دوسری ہر زندہ چیز کو انسان کا خادم بنایا۔اس جلوے میں بھی ہمیں یہ تو فیق نظر آتی ہے۔اور
مخدوم جو ہے وہ انسان ہے۔وہ مومن نہیں وہ انسان ہے وہ محض با اخلاق انسان نہیں ، وہ انسان ہے
وہ عالم انسان نہیں ، وہ محض انسان ہے وہ آج کا مہذب انسان صرف نہیں ہے بلکہ انسانیت کو علیحدہ
کر کے ہر زندہ چیز کو کہا کہ تو انسان کی خدمت کر پہلے تو ہر زندہ مردہ کو کہا تھا کہ وہ ربوبیت العالمین
کے جلوے سے یہاں ایک اور قسم کا جلوہ ہے سورہ فاتحہ میں یہ بتایا گیا ہے، اور پھر یہ کہا گیا ان کو کہ تم
نے انسان کی خدمت کرنی ہے۔پھر ان کو خدا تعالیٰ نے زندگی عطا کی ان میں سے انسان کو اس
نے چنا۔اور رحیمیت کا جلوہ خدا تعالیٰ کا ظاہر ہوا۔یعنی وقت کے لحاظ سے آگے پیچھے نہیں ہے۔ضرورت کے لحاظ سے ہے انسان کو اس کی ضرورت ہے۔یہ خاص فیض ہے اللہ تعالیٰ کا جس نے
زندوں میں سے جو ، شاید حیات ہیں ان میں سے انسان کو چنا اور اسے جیسا کہ ہم ابھی دیکھیں گے
ایک صاحب اختیار زندگی عطا کی۔یعنی اس رحیمیت کے جلوے سے ایک صاحب اختیار نوع جو
ہے وہ پیدا ہو گئی۔اور اسے ہم انسان کہتے ہیں اور یہ جو صاحب اختیار زندگی ہے اس میں یہ اپنے
اختیار سے کوشش کرتا ہے۔یعنی درخت تو کوشش نہیں کرتا نہ دعا کے ذریعے سے نہ کوئی تدبیر کے ذریعے سے۔کبھی آپ
نے اس قسم کا جلسہ سالانہ درختوں کا نہیں دیکھا ہوگا کہ اکٹھے ہو کہ کوئی منصوبہ بنائیں کہ ہم نے دنیا
میں بنی نوع انسان کی خدمات کس کس طرح کرنی ہیں۔یہ صرف انسان کا کام ہے تو بعض اختیار
انسان اپنی مرضی سے نیک و بد تد بیر کرتا ہے نیک و بد تد بیر جو ہے اس کا تعلق دوزندگیوں سے ہے۔ایک اس زندگی سے کہ اس زندگی میں ایسے انسان ہیں جو نیکی کی تدبیر کرتے ہیں، جو بھلائی کی
تدبیر کرتے ہیں، جو خیر خواہی کی تدبیر کرتے ہیں جو بنی نوع انسان کی خدمت کی تدبیر کرتے ہیں اور
اس کے لیے وہ قربانیاں دیتے ہیں۔مال کی بھی ، اوقات کی بھی ، اور وہ دعائیں کرتے ہیں اپنی تدبیر کو
کامیاب کرنے کے لئے اور ایک وہ انسان ہے جو صرف دنیا کمانے کے لئے تدبیر کرتا ہے۔خواہ اس
میں بہت ساروں کو نقصان ہی پہنچ جائے مثلاً۔کلونیل پاور جو تھیں پچھلی صدی میں انہوں نے افریقہ
میں جاکے اور ایشیاء میں جا کے تدبیر کی محنت کی انہوں نے لوٹنے کی ایک تدبیر کی اور بڑی کوشش کی
اور جو قوی خدا تعالیٰ نے دیئے تھے اس کے لئے انہوں نے وہ خرچ کئے اور وہ تدبیر ان کی کامیاب
خطابات ناصر جلد دوم
۲۸۴
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
ہوئی لیکن دوسرے انسانوں کو نقصان پہنچا۔یہ ایک تدبیر ہے جو باوجود اس کے کہ سارے انسانوں کا
فائدہ اس میں نہیں ، بعض کا ہے اور بعض کا نقصان ہے۔اس رحیمیت کا جلوہ صرف کوشش اور جدو جہد
اور سعی اور اپنے مقصد کے حصول کے لئے قربانی دینا اس کو پھل اور بنا دیتا ہے اس کا ثمرہ نکلتا ہے نتیجہ
اس کا ایک برآمد ہوتا ہے جیسا کہ میں نے کہا کلونیل پاور، میں نائیجیریا میں گیا مجھے بہت دکھ ہوا ایک دو
دن میں ہی دیکھ کے، میں نے اپنے احمدی دوستوں کو وہاں نائیجیرین کو کہا کہ تمہارا ملک تو خدا نے اتنا
امیر بنایا تھا کہ دنیا کی کونسی چیز ہے، کون سی دولت ہے جو تمہارے پاس نہیں لیکن تم پھر بھی لنگوٹیئے ،
غریب کے غریب۔تو میں نے انگریزی میں کہا کہ میرا ایمپریشن (Impression) میرا تاًثر
ہے (۔You had all and You were deprived of all تمہیں خدا نے سب
کچھ دیا تھا اور سب کچھ ہی چھیننے والے چھین کے لے گئے۔اور تمہارے لیے کچھ بھی نہیں چھوڑا۔یہ جو رحیمیت کا جلوہ ہے یہ سعی کے اوپر، کوشش کے اوپر نتیجہ نکالتا ہے خدا تعالیٰ۔جو اچھا کام ہے
اس کا نتیجہ بھی نکلتا ہے اس کے مطابق جو پوری کوشش اور خدائی تدبیر کے مطابق دنیا کمانے کی جو
کوشش ہے خدا کی تدبیر کے مطابق ، خدا نے وہ تدبیریں بنائی ہیں خدا کے بنائے ہوئے اسباب کو
غلط استعمال کر کے مضر استعمال کر کے ، مگر اپنی طاقت ہے۔جب یہ گئے وہاں لوٹنے کے لئے تو بڑی
جانی قربانی دینی پڑی ان کو ، لڑائیاں انہوں نے لڑیں آدمی بھی قربان کر دیئے جسمانی طاقت تھی
زندگی تھی طاقت کا سرچشمہ یوں ابلتا ہے انسان کے جسم میں سے اس کے وجود میں سے طاقت نکل
رہی ہوتی ہے وہ انہوں نے قربان کی تو جو خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق کوشش کرتا
ہے خواہ وہ غلط کوشش ہو اس کا نتیجہ نکل آتا ہے قرآن کریم کہتا ہے کہ جو لوگ دنیا کی محض تلاش میں
رہتے ہیں ہم ان کو دنیا دے دیتے ہیں۔اس دنیا میں وہ ، یہ نہیں کہ وہ نا کام کر دیتا ہے خدا۔ان کو
کامیاب کر دیتا ہے یا مر جائیں یا خدا پکڑ بھی لے گا۔یہ قانون چل جائے گا اگلی صفت کے ساتھ۔اور ایک وہ کوشش ہے جو آگے دو حصوں میں تقسیم ہو جاتی ہے وہ رحیمیت کے جو ہیں نا جلوے،
رحیمیت کا جو فیضان ہے وہ انسان کی کوشش کو ثمر آور کرتا ہے اور اس کی کوشش اور تدبیر کو ضیاع سے
بچاتا ہے۔ناکامی سے محفوظ رکھتا ہے۔اگر وہ قوانین قدرت کے مطابق کی جائیں اور انسان اس
صفت کے ماتحت جب کام کر رہا ہوتا ہے تو وہ بُرے بھی کام کر رہا ہوتا ہے اور اچھے بھی کام کر رہا
خطابات ناصر جلد دوم
۲۸۵
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء۔ہوتا ہے چونکہ بُرے کاموں
کا تعلق صرف اس دنیا سے، اچھے جہاں تک نتائج نکل رہے ہیں ، خدا
کہتا ہے ٹھیک ہے تم دنیا لینا چاہتے ہو تو لے لو۔لیکن دوسرا گروہ وہ ہے خدا تعالیٰ کی معرفت رکھنے
والا اور اپنے ایمان میں اخلاص رکھنے والا جو اتنا في الدُّنْیا (البقرۃ:۲۰۲)۔کہہ کے خاموش
نہیں ہو جاتے بلکہ اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً (البقرة :۲۰۲) کے بعد و فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً
کی بھی دعا کرتے اور تضرع کے ساتھ ، عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ کوشش اور سعی اور تدبیر میں لگے
رہتے ہیں اللہ تعالیٰ ان دونوں کے مجموعے کے نتیجہ میں یعنی دعا اور تضرع اور توجہ الی اللہ اور اللہ تعالیٰ
کی کامل اطاعت اور پھر عملاً کوشش جو ہے پیسے کمانا اور دوسروں پر خرچ کر دینا نیکی ہے خدا نے کہا
تھا کہ خرچ کرو خدا تعالیٰ نے کہا تھا کہ مریضوں کا خیال رکھو، خدا تعالیٰ نے کہا تھا کہ مسافروں کا
خیال رکھو وغیرہ وغیرہ سینکڑوں اعمال ہیں جن کو ہم اعمال صالحہ کہتے ہیں۔اور دنیا میں بھی یعنی یہ
گروہ وہ ہے جو دنیا کے لئے بھی دعائیں کرتا ہے جو دنیا کے لئے بھی خدا کے حضور جھکتا ہے جو دنیا
کے لئے بھی یہ خدا سے کہتا، یہ نہیں کہتا کہ مجھے مال دے خدا سے یہ دعا مانگتا ہے کہ مجھے مال حلال
دے۔خدا سے یہ نہیں کہتا کہ مجھے کھانے کو دے خدا سے یہ کہتا ہے کہ مجھے حلال اور طیب کھانا دے
اور پھر خدا تعالیٰ اس کی دعاؤں کو بھی سنتا ہے اور اس کی جو عملی کوششیں ہیں اور اعمال ہیں ان کو بھی
دیکھتا ہے اور اپنے فضل سے اس دنیا میں بھی خیر اور برکت کا نتیجہ نکلتا ہے اور اخروی دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ
کی طرف سے ان کو انعام ملتا ہے۔یہ جو ہے صفت یہ ہے تو دراصل نیکوں کے لئے لیکن قرآن کریم
سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ اس میں اگر کوئی بد ہیں اور انسان کو دکھ پہنچانے والے ہیں ان کی کوششیں
بھی دنیا کے لیے خدا تعالیٰ نے جو اصول بنائے ہیں۔اور وہ ان کے مطابق ہوں گی تو اس دنیا کے لئے
نتیجہ نکل آئے گا اور پھل مل جائے گا لیکن اخروی زندگی میں اتنی سخت گرفت اور شدید العقاب کی طرف
سے پکڑ ہو گی کہ جو میں نے بار بار کہا ہے آپ کو اور اب بھی کہوں گا کہ گرفت جو ہے اس کا تصور ہم
ایک سیکنڈ کے لئے بھی اگر سوچیں کہ خدا نہ کرے ہم میں سے کسی کو ، رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں
اور جسم کانپ اٹھتے ہیں اس کے۔تو یہ گروہ جو ہے وہ دو طور پر تدبیر کرتے ہیں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یوں فرمایا
اس کے متعلق کہ دعا کو اپنی انتہا تک پہنچاؤ اور تدبیر کو اعمال صالحہ کے ذریعے جو کی جاتی ہے اس کو
خطابات ناصر جلد دوم
۲۸۶
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۷ء
اپنی انتہا تک پہنچاؤ تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے تم وارث بن جاؤ گے اس دنیا میں بھی تمہیں جنت
ملے گی اور اُخروی دنیا میں بھی تمہیں جنت ملے گی۔چوتھی صفت یا چوتھا انعام جو خدا تعالیٰ کی طرف
سے ملتا ہے مخلوق کو جس کا ذکر سورہ فاتحہ میں ہے وہ ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ (الفاتحة :۴) میں بتایا گیا
ہے اور اس صفت کا تعلق صرف مومن کے ساتھ ہے۔اور کافر کے ساتھ یعنی اس معنی میں۔مومن
کے ساتھ ہے۔سزا میں کا فربھی شامل ، یعنی سزا اور جزا جب ہم کہیں ، تو کافر کی روح کو بھی ، فاسق
کی روح کو بھی ، خدا تعالیٰ سے دور جانے والے کی روح کو بھی ، خدا تعالیٰ کو گالیاں دینے والے کی
روح کو بھی ، ایک ہسپتال میں رکھا جائے گا مرنے کے بعد، اور کافی مناسب سخت علاج کے بعد
خدا جانے کتنا عرصہ گزرنے کے بعد پھر وہ جب ان کے گناہ سب دھل جائیں گے اور داغ کوئی
باقی نہیں رہے گا تب خدا تعالیٰ اپنی رضا کی جنتوں میں انہیں بھی لے جائے گا کیونکہ اصل پیدائش
کی غرض یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ پیار کا تعلق انسان کا قائم ہو۔یہ جو گروہ ہے مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ (الفاتحة :۴) جن کو خدا تعالیٰ نے مرنے کے بعد اپنے
فضلوں سے نو از نا اور اپنی رحمتوں کی ہر آن ان پر بارش کرنی ہے یہ اپنی زندگی میں ان کو جو حکم ہے نا
اس دنیا میں ان کو ، پھر اس کے نیچے بھی یہ ہے کہ تم نے انسان انسان میں فرق نہیں کرنا۔اس واسطے
کہ جیسا کہ میں نے بتایا۔یہ بہت سارے جو جلوے خدا تعالیٰ کے ربوبیات کے سلسلے میں ہیں یہ
قو تیں اور صلاحیتیں اور استعداد یں پیدا کرتی ہیں انسان میں ، اور یہ قوتیں اور صلاحیتیں اور
استعداد میں اس لئے نہیں پیدا کی گئیں کہ انسان گمراہ ہو جائے بلکہ اس لئے پیدا کی گئی ہیں کہ انسان
گمراہی سے بچے یہ اس لئے نہیں پیدا کی گئیں کہ انسان شیطان کا بندہ بن جائے یہ اس لئے پیدا کی
گئی ہیں کہ انسان عباد الرحمن میں شامل ہو جائے اور کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا ایک تو یہ ہے نا کہ صاحب
اختیار ہے انسان وہ اپنی مرضی سے خدا تعالیٰ کی ناراضگی مول لینا چاہتا ہے تو اور اقدامات کرتا ہے
گناہ کرتا ہے بستیوں میں محو ہو جاتا ہے غفلت کے پردے پڑ جاتے ہیں اس کے اوپر ، وہ اور
بات ہے لیکن جو صلاحیتیں دی گئی ہیں ان کا مقصد یہ ہے جیسا کہ ہم نے شروع میں دیکھا تھا عبد
بننے کا کہ ساری صلاحیتیں اس لئے دی گئی ہیں انسان
کو کہ اللہ تعالیٰ کا وہ بندہ بنے اور اس کے فیوض
سے وہ فیض حاصل کرنے والا ہو۔اور اس کی رحمتوں کا وارث بنے اس دنیا میں بھی خیر اور خوبی اور
خطابات ناصر جلد دوم
۲۸۷
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
خوشحالی کی زندگی اس کو ملے اور اخروی زندگی میں بھی اس کو جنت ملے۔یعنی مقصد یہ ہے صاحب
اختیار جب تک نہ ہوتا یہ مقصد نہیں مل سکتا تھا ، ظاہر ہے کیونکہ جب اس کو اس کی مرضی پہ نہ چھوڑا
جائے اور یہ اختیار نہ دیا جائے کہ تیری مرضی تو نیکی کر ، تیری مرضی ہے تو گناہ کر ، اس وقت تک ثواب
کا اور اچھی جزا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا آپ درختوں کو انعام تو نہیں دیا کرتے انسانوں کو دیتے
ہیں کل علم انعامی یہاں مل گیا تھا حالانکہ دنیا میں بڑے اچھے اچھے درخت ہیں کسی کو انعام نہیں لیتا، یہ
صاحب اختیار ہونا انسان کا یہ اس کو مستحق بناتا ہے کہ اگر نیکی کی راہوں کو وہ اختیار کرے گا تو ثواب
اسے مل جائے گا خدا تعالیٰ کا پیارا سے مل جائے گا اور اس کو کہا یہ گیا ہے کہ پیدا تو تجھے ہم نے نیکیوں
کے لئے کیا ہے لیکن تجھے اختیار دیتے ہیں کہ چاہے تو نیکی نہ کر پھر سزا اس کی بھگتنی پڑے گی جو نیک
ہیں ما لک یوم الدین کی صفت کے نیچے آنے والے ہیں ان کو حکم خدا تعالیٰ نے یہ دیا ہے کہ تم اپنی
صلاحیتوں کو کمال نشو ونما تک پہنچاؤ۔اور تم کسی دوسرے کو اس بات سے نہ روکو کہ اس کی صلاحیتیں
اپنے کمال نشو و نما تک پہنچیں، منع کیا گیا ہے ہمیں۔یعنی کسی کو گناہ گار بنانے کی اجازت نہیں۔اس
حد تک کہ ایک دفعہ رات کے وقت پردہ کا حکم اترنے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ایک پاک
زوجہ کے ساتھ ایک گھر سے دوسرے گھر کی طرف جارہے تھے۔وہاں بجلی کی روشنی تو نہیں تھی
جھولے میں ایک صحابی نظر آئے تو رات کے وقت جارہے تھے آپ کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ
کہیں شیطان اس کے دل میں وسوسہ نہ پیدا کرے اور آپ نے اس کو آواز دی اور کہا کہ دیکھ لو یہ
وه
میری بیوی ہے فلاں۔یعنی اس حد تک اس بات کی احتیاط رکھی گئی ہے۔ایک مسلمان کے لئے کہ
دوسرے کو فتنہ اور ابتلاء میں نہ ڈالے۔اور جو نیک صلاحیتیں اللہ تعالیٰ نے اپنے قرب کے حصول
کے لئے اس کو عطا کی ہیں ان کی ترقیات کے راستے میں روک نہ بنیں۔اختیار دیا گیا ہے لیکن نیک
آدمی کو یہ کہا گیا ہے کہ ہر دوسرے کا تو نے خیال رکھنا ہے۔اور ایک اور جگہ قرآن کریم نے ایک اور
رنگ میں زیادہ وضاحت کے ساتھ بعض چیزوں کو بیان کیا ہے اور وہ ہے سبح اسم
رَبَّكَ الْأَعْلَى الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّى وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدى (الاعلی :۲) اس میں اللہ تعالیٰ نے
ہمیں یہ بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت جو ہے وہ کسی شعبہ میں بھی کسی قسم کا نقص اور کمی اپنے اندر
نہیں رکھتی۔دوسرے یہ بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ کی ربوبیت ضرورت اور تدریج کے اصول کو سامنے
خطابات ناصر جلد دوم
۲۸۸
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
رکھ کے جو اس نے بنائے ہیں خود ہی تدریجی طور پر ترقی دیتے ہوئے کمال تک پہنچاتی ہے۔اور
چونکہ انسان نے بھی خدا تعالیٰ کی صفات کا رنگ اپنے اوپر چڑھانا تھا یہاں اس واسطے کہا گیا کہ اعلیٰ
جو ہے ربوبیت وہ اللہ تعالیٰ کی ہے بعض دوسروں کو تو اپنے محدود قوالی اور صلاحیتوں کے اندر ایک
عکس ایک ظل رکھا ہوا ہے۔الَّذِي خَلَقَ فَسَوی ، سوی کے دو معنی لغت عربی نے کئے ہیں۔ایک یہ کہ درست اور اعتدال پر یعنی نہ دائیں جھکا ہوا نہ بائیں جھکا ہوا، بلکہ صراط مستقیم پر چلتے
رہنے کی طاقت رکھنے والا اور ترقی کا مادہ اپنے اندر رکھنے والا، بے عیب بنایا۔الَّذِي خَلَقَ فَسَوی یہاں انسان کا ویسے ذکر ہے کیونکہ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى میں
انسان کو مخاطب کیا گیا ہے نا۔تو انسان کو یعنی ویسے دوسروں
کو بھی بنایا ہے لیکن یہاں انسان ہے
کیونکہ یہ مضمون انسان کے ساتھ نہی تعلق رکھتا ہے۔انسان کو اعتدال بخشا اور اس میں ترقی کا مادہ پیدا کیا اور ترقی کرنے کے لئے اسے کامل طاقتیں
عطا کیں۔اور استعداد میں موہبت کیں اور ہر قسم کے عیب اور کمزوری سے اسے پاک بنایا۔اور کیونکہ
اللہ تعالیٰ نے طاقتیں عطا کیں اور استعداد میں دیں اور اللہ تعالیٰ نے اسے اس اعتدال پر قائم کیا اور
ترقی کا مادہ اس کے اندر رکھا اس لئے ہر انسان کا یہ حق ٹھہرا کہ اس کی صلاحیتوں کی کامل نشو و نما کے
لئے جن اشیاء اسباب اور حالات اور ماحول کی ضرورت ہے وہ اسے میسر ہو۔یہ ہر انسان کا حق ہے
قرآن کریم نے یہاں یہ اعلان کیا ہے اور اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کسی کو یہ حق نہیں بلکہ اگر ایسا کام
کرے کوئی شخص تو یہ بڑا گناہ ہوگا کہ وہ انسانوں کو اس حق سے محروم کرے یعنی اس حق سے کہ وہ
جسمانی طور پر، جو جسمانی قوی ہیں ان کو کمال نشو و نما تک پہنچائیں۔یا اپنی اخلاقی طاقتوں کو کمال
نشو و نما تک پہنچائیں۔اس کے رستے میں وہ روک بنے اس کا کسی کا حق نہیں یا یہ کہ وہ اپنی روحانی
طاقتوں کو کمال نشو ونما تک پہنچائے۔جسمانی اور روحانی طاقتیں جتنی بھی دی گئی ہیں ان کے کمال
نشو ونما تک پہنچانے میں روک نہیں بنا بلکہ تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوَى ( المايدة : ٣) کے ماتحت
کمال نشو و نما تک پہنچنے میں ان کی مدد کرنی ہے۔ان ہدایتوں کے مطابق جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم
میں بیان کی ہیں۔دوسرے معنے خَلَقَ فَسَوی کے یہ ہیں کہ جب انسان اپنی ہی کسی غفلت یا گناہ کی وجہ سے عیب
خطابات ناصر جلد دوم
۲۸۹
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
اور کبھی پیدا ہو جائے اور خرابی پیدا ہو جائے۔اس عیب کو دور کرنے اور اس گناہ کو غفلت کے اپنی
مغفرت کی چادر میں ڈھانپنے کے سامان اللہ تعالیٰ نے پیدا کر دئے خَلَقَ فَسَوی میں یہ دونوں معنیٰ
آتے ہیں کہ اس کو بڑی زبر دست قو تیں عطا کی ہیں اس مقصد کے حصول کے لئے جس مقصد کے
لئے انسان کو پیدا کیا گیا کہ وہ اپنے رب سے زندہ تعلق قائم کرنے والا ہو اور دوسرے معنی یہ ہیں کہ
اگر انسان خود ہی گناہ کرے اور اس کے اندر خرابی پیدا ہو جائے جسمانی طور پر بھی یا اخلاقی اور
روحانی طور پہ بھی تو اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کئے ہیں کہ وہ اس کجی کو دور کر سکے اور پھر واپس
آجائے اپنے بیج مقام کے اوپر اس سے یہ نتیجہ نکلا ایک تو یہ کہ انسان کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ گناہ
کرے۔دوسرا یہ کہ خدا تعالیٰ کو یہ پسند نہیں ہے کہ وہ گناہ کرے تیسرا یہ کہ خدا تعالیٰ یہ چاہتا ہے اور
اس نے ایسے سامان پیدا کئے ہیں کہ گناہ کے بداثرات سے وہ محفوظ رہ جائے۔اور پھر اس کا
خدا تعالیٰ کے ساتھ ایک زندہ تعلق قائم ہو جائے۔جب خدا تعالیٰ نے انسان کو ، انسان کے لئے ،
اس کی جو گناہوں کی سزا ہے اس سے بچنے کے اس زندگی میں سامان پیدا کئے ہیں تو کسی اور کو یہ
اختیار نہیں پہنچتا کہ جو اصلاح کے لئے اسے زمانہ چاہئے تھا اس سے اس کو محروم کر دے۔یعنی یہ کہے
کہ تو بہت گناہ گا رہے تیری گردن اڑا دیتے ہیں تو مارنا ہوگا تو آپ ہی خدا تعالی ماردے گا۔لیکن جب خدا تعالیٰ کسی کی جان نہیں لیتا وَ أُمَلِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِى مَتِينَ (الاعراف: ۱۸۴)
اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ ان کو ایک مہلت دے رہا ہے تا کہ وہ ان اسباب باری سے فائدہ
اٹھاسکیں جو ان کی اصلاح کے لئے اس نے جسمانی اصلاح کے لیے یا روحانی اصلاح کے لئے پیدا
کئے۔جسمانی اصلاح کے لئے اس طرح کہ وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ (الشعراء :۸۱) کہا :
ہے خدا تعالیٰ نے ، قرآن کریم میں آیا ہے حضرت ابراہیم کی زبانی ، تو اس میں یہ بتایا گیا کہ انسان
غلطی کر کے بیمار ہو جاتا ہے خدا تعالیٰ نے صحت کے دو قوانین بنائے ہیں ان قوانین سے ذرہ بھر
ادھر ادھر ہوئے بیمار ہو جاؤ گے پھر انسان سمجھتا ہے، پھر وہ دعا کرتا ہے پھر وہ خدا تعالیٰ کے بنائے
ہوئے اسباب کی طرف توجہ کرتا ہے۔پھر وہ ڈاکٹر سے مشورہ کرتا ہے وہ دوائی دیتا ہے اور اگر وہ
روحانی بیماری ہے یا اخلاقی بیماری ہے تو یہ ہم کیسے مان لیں کہ خدا تعالیٰ نے انسان کی جسمانی
بیماریوں کو دور کرنے کے لئے تو بے شمار لاکھوں نہیں بے شمار ادویہ پیدا کر دیں اس کائنات میں
خطابات ناصر جلد دوم
۲۹۰
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
لیکن اس کی روحانی بیماری کو دور کرنے کے لئے اس نے کوئی انتظام نہیں کیا۔یہ ماننے والی بات
نہیں ، اس واسطے خدا تعالیٰ نے یہاں یہ اعلان کیا ہے کہ بیماری جسمانی ہوا خلاقی یا روحانی اس کو
دور کرنے کے لئے اور صحت کو قائم کرنے کے لئے سامان مہیا کیا ہے۔یہ انسان کا کام ہے ان
سامانوں سے فائدہ اٹھائے اور اپنی صحت کو قائم کرے اگر اخلاقی اور روحانی بیماریاں ہیں تو وہ دور
ہو سکتی ہیں۔یہ زندگی۔لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللهِ (الزمر : ۵۴) کا اعلان کیا ہے قرآن کریم
نے یہ تو نہیں کہا اگر یہ کہا جاتا نا کہ اگر تم گناہ گار ہو گئے تو میں تمہیں کبھی نہیں بخشوں گا تو لاکھوں
آدمی ،صرف اس ایک اعلان کے ساتھ ہی ان کا دم فنا ہو جاتا کہ ہمارے لئے تو بہ کا دروازہ ہی کوئی
نہیں ، ہم اس خدا کی طرف اس وقت جب کہ ہم نے اس کو پہچان لیا ہے کہ دوری اس سے جو ہے
وہ عذاب ہے اس کی طرف ہم واپس جاہی نہیں سکتے تو خدا تعالیٰ نے یہ سامان پیدا کئے اور کسی
انسان کو یہ حق نہیں دیا کہ کسی دوسرے انسان کو جس طرح جسمانی بیماریوں کے علاج کے رستے میں
روک نہیں بن سکتا وہ، اس کی اجازت نہیں اس کو دی گئی اسی طرح اخلاقی اور روحانی بیماریوں کے
راستہ میں بھی وہ روک نہیں بن سکتا یعنی قانونا اور خدا تعالیٰ کی شریعت کے مطابق اس سے یہ ثابت
ہوا یہ جو سامان پیدا کئے ہیں بھلائی کے اور تو بہ کے دروازے جو کھلے رکھے گئے ہیں اس سے یہ
ثابت ہوا کہ گناہ گار بنانا اللہ تعالی کی منشا نہیں ہے اس کائنات میں، یعنی یہ کہ کوئی شخص گناہ گار بن
جائے یہ الہی منشا نہیں ہے۔الہی منشا یہ ہے کہ ہر انسان خدا تعالیٰ سے ایک زندہ تعلق رکھنے والا فرد
ہو۔یہ منشا ہے خدا کا کہ خدا مل جائے ہر انسان کو خدا تعالیٰ کا بنایا ہوا ہر انسان اپنی صلاحیتوں کی
کامل نشو ونما کرنے کے بعد اپنی استعداد کے مطابق خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والا ہو۔یہ ہے خدا تعالیٰ کا منشاء، خدا تعالیٰ کا یہ منشا نہیں ہے کہ کوئی ایک انسان بھی اس کی ناراضگی مول
لے، ایک انسان بھی اس سے دور ہو جائے اور اس کے قرب کی راہیں اس کے اوپر بند ہو جائیں،
اس کے اپنے گناہوں سے، اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے۔ورنہ اتنا بڑا کارخانہ روحانی طور پر لوگوں کو کم
نظر آتا ہے۔اس واسطے جسمانی مثال خدا تعالیٰ نے خود قرآن کریم میں دے دی ہے۔یعنی اب
تک لاکھوں دوائیوں کا پتہ لگ چکا ہے انسان کو ، اور ہر روز پتہ نہیں کتنی نئی نکال لیتے ہیں کئی لاکھ،
چین نے ایک دفعہ سروے کروایا اپنے گاؤں میں بھیج کے کہ کون سی ادویہ کن کن امراض کے لئے ،