سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 26
خطابات ناصر جلد دوم
۲۹۱
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
بزرگ گاؤں کے جو تھے اپنے جس وقت ڈاکٹر نہیں بنا کرتے تھے یونیورسٹیز میں ، وہ استعمال کرتے
تھے ، کن ادویہ کو کس علاج کے لئے۔تو کئی لاکھ نسخے ان کو مل گئے ، اکٹھے کر لئے انہوں نے ، ہر گاؤں
میں آدمی بھیج دیئے اپنے سٹوڈنٹس بھیج دیئے میڈیکل کالجز کے اور سکولز کے اور وہ وہاں سے لکھ کے
لائے کہ فلاں نے بتایا فلاں بوٹی ہے یہ اس کی شکل ہے تو لوگوں
کو یہ بھی حکم تھا کہ وہ اس علاقے میں
چونکہ ہوتی ہے تبھی استعمال کر سکتے ہیں اور دیکھیں جا کے اس کو پہچانیں اس کے نقشے بنائیں اس بوٹی
کی جو عادت ہے اس کا پتہ کریں، ان عادتوں کا کس موسم میں اگتی ہے، کیا ہے، پھول کیسے آتے ہیں
پھل بھی آتا ہے اس کا رنگ کیا ہوتا ہے، پوری تفصیل لکھ کے لاؤ۔کئی لاکھ ادویہ ان کو اس تدبیر کے
نتیجے میں مل گئی تو خدا تعالیٰ نے جسمانی ضرورت اور اس کے پورا کرنے کے لئے اسباب جو تھے ان
کا ذکر کر کے کہا کہ خدا تعالیٰ نے انسان
کو بنایا تھا روحانی طور پر بلند درجات حاصل کرنے کے بعد
اس کے ساتھ ایک زندہ تعلق قائم کرے۔یہ جو جسمانی صحت ہے یہ تو ایک زمینہ تھی بلند ہونے کے
لئے تو جب اس زینہ کے متعلق اتنی احتیاطیں برتی گئی ہیں تو جو اصل مقصود ہے تو ان کو کیسے نظر انداز
خدا تعالیٰ کر سکتا تھا۔اور اگر خدا تعالیٰ نے لاکھوں راستے ہدایت پانے کے کھولے ہیں تو کوئی ایک
راستہ کوئی ایک انسان دوسرے پر نہیں بند کر سکتا، کیونکہ خدا تعالیٰ کی منشا کے خلاف ہے یہ بات۔پھر فرمایا وَ الَّذِي قَدَّرَ فَهَلى (الاعلى :۴) اس کے ایک معنی تو یہ ہیں جو پہلے بھی میں
نے بیان کئے۔سورہ فاتحہ کے سلسلے میں کہ ترقی کی استعداد اور کامل قوای بنایا۔انسان
کو قابل بنایا یعنی وہ
پہلی طاقتیں اور قو تیں اس کو عطا کیں جس سے وہ قابل بن گیا کہ وہ ہدایت پائے اور ہدایت یافتہ ہو اور
مطہر ہو خدا تعالیٰ کی نگاہ میں اور دوسرے اس کے معنی ہیں قدر کے کہ روّی وفكر في تصفية امره
جب خرابی پیدا ہو جائے تو خرابی کا اندازہ کر کے اس کے مطابق خرابی دور کرنے اور ہدایت کی تجویز
کی خداتعالی نے۔یہاں یہ بتایا کہ ہدایت پانے کے لیے تو خدا تعالیٰ نے بڑی تفصیل میں جا کے
انسان کے لئے چھوٹی روحانی اخلاقی بیماری ہے، اس کا بھی علاج بتایا اور درمیانے درجے کی ہے اس کا
بھی علاج بتایا، بڑی بیماری ہے اس کا بھی علاج بتایا۔یہ اعلان کر دیا کہ مایوس کبھی نہ ہونا جب تک
زندہ ہو آخری سانس ہے اس وقت تک تم اپنی حالت بدل سکتے ہو، یہ ٹھیک ہے، فرعون کو جب
نظر آ رہی تھی موت توبہ کی ، تو فرعون
کی نہیں تو بہ منظور ہوئی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کسی اور کی
خطابات ناصر جلد دوم
۲۹۲
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۷ء
بھی نہیں ہوگی۔یہ تو خدا تعالیٰ نے تو کہا ہے کہ اس دنیا میں میرا کام ہے کسی کو معاف کرنا یا نہ کرنا وہ
علیحدہ ہے لیکن خدا تعالیٰ کا منشا یہ ہے کہ قَذَرَ فَهَدی کہ ہر مرض جسمانی ہو یا روحانی خدا تعالیٰ
نے روحانی اگر ہے تو اپنے کلام قرآن مجید میں اندازے کئے ہوئے ہیں کہ ان امراض کا یہ علاج ہے
وہ کرو وہ مرض جو ہے وہ دور ہو جائے گی۔جس طرح خدا تعالیٰ نے اندازہ کیا ہے جسمانی امراض کا
اور اس کے ایک اور معنی ہیں جو خدا تعالیٰ کی قدرت عظیمہ اور اس کی بلندشان کی طرف دلالت
کرتی ہے کہ ہر فرد کا اندازہ مختلف ہے یعنی ہر فرد کے لئے علاج مختلف ہے ایک دفعہ مجھے ہو گیا
پاؤں کے زخم ، داد جس کو کہتے ہیں۔نیا نیا آیا تھا ولائت سے پڑھ کے، اخبار میں دعا کے لئے چھپا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان سے پیار کرتی ہے جماعت ، میرے پاس بیسیوں
خط آئے اور میرے علم میں بڑی زیادتی ہوئی ایک شخص نے لکھا کہ الف ایک دوائی ہے وہ میں نے
بڑی استعمال کی مجھے بھی داد ہو گئی تھی ، بالکل نکمی ہے اور یہ کوئی فائدہ نہیں دیتی میں نے یہ ب دوائی
ہے اس کو استعمال کیا مجھے فائدہ ہو گیا آپ الف بالکل استعمال نہ کریں یہ دوائی جو دوسرا نسخہ ہے یہ
میں لکھ رہا ہوں یہ آپ استعمال کریں۔اور دوسرے خط میں یہ نکلا کہ میرے داد ہو گئی تھی اور میں نے
ب دوائی استعمال کی اس کا کوئی فائدہ نہیں بڑی لکھی دوائی ہے اور آپ یہ کبھی استعمال نہ کریں اور
الف دوائی بہت اچھی ہے اور میں نے استعمال کی اور مجھے آرام آیا۔تو ہر فرد کے لئے خدا تعالیٰ نے ،
یعنی اتنی عظیم ہستی ہے اور اتنی پیار کرنے والی ہستی ہے کہ ہر فرد کی جو انفرادیت ہے۔انفرادیت
جسمانی لحاظ سے بھی پہلے بھی بتایا ہے کہ ہر فرد کے کیمیاوی اجزا جو ہیں وہ بھی مختلف ہیں۔تو ہر فرد کے
کیمیاوی اجزا کے مطابق جو دوائی اس کو ملنی چاہئے تھی وہ خدا نے پیدا کر دی۔خدا نے تو یہ اعلان کیا
کہ میں نے اپنے بندوں میں سے ایک کی مرض کو بھی نہیں بھولا میں۔ایک فرد ہے اس کو بیماری ہے
اس کا بھی علاج میں نے پیدا کر دیا۔تو وہ اپنے بندوں کی روحانی بیماری کو دیکھ کے خاموش ہو جائے یا
کسی کو یہ اجازت دے گا کہ ان کی اصلاح کی کوشش نہ کرو بلکہ ان کی اصلاح کے دروازے بند کر دو۔انسان کی پیدائش کا مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اس کا ایک زندہ تعلق پیدا ہو جائے اور
یہ عبد بننے کے معنی اسلام نے یہ کئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کا رنگ اس کی صفات پر بھی چڑھے
خدا کا ہم رنگ ہو جائے۔ہم خلق ہو جائے۔تخلقوا باخلاق اللہ ہمیں کہا گیا ہے اور تیسرے یہ
خطابات ناصر جلد دوم
۲۹۳
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات کا ہم رنگ ہونے کے لئے جس قدر طاقتیں اور استعداد میں ضروری
تھیں وہ انسان کو مہیا کر دیں۔اور چوتھی بات غالبا یہ کہ انسان کو صاحب اختیار بنایا وہ بھٹک بھی جاتا
ہے اپنی غفلت یا گناہ یا اباء اور استکبار کے نتیجہ میں۔لیکن اس کو یہ کہا کہ تو مایوس نہ ہو تیرے اوپر اس
زندگی میں
کبھی بھی تو بہ کے اور خدا کی طرف واپس لوٹنے کے دروازے بند نہیں کئے جائیں گے اور
تیری جسمانی بیماریاں ہوں یا روحانی ان کا علاج ہم نے پیدا کر دیا ہے اور ایک اور بات یہ نکلی اس
میں سے کہ کسی انسان
کو یہ حق نہیں دیا گیا کہ کسی دوسرے انسان کو اس کی جسمانی بیماری کی حالت میں
علاج کرنے سے روکے اور منع کرے اس کی دوائی اٹھا کے زمین پہ پھینک دے اسی طرح کسی انسان
کو یہ حق نہیں دیا گیا کہ وہ دوسرے کی روحانی بیماری جو ہے اس کی اصلاح کے رستے میں روک پیدا
ہوا اور یہ نکلا کہ خدا تعالیٰ کا جو قرب کا حصول ہے اسے خدا جانتا ہے یعنی جیسا کہ ہمیں یہ بتایا گیا کہ تم یہ
فیصلہ ہی نہیں کر سکتے کہ تمہاری زندگی کا مقصد کیا ہے یعنی خدا تعالیٰ کا بندہ بننا۔یہ انسان کا تو کام نہیں
ہے نہ اپنی مرضی سے آیا یہاں نہ مرضی سے جائے گا۔اسی طرح کوئی انسان اپنے متعلق بھی یہ فیصلہ
نہیں کر سکتا کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں وہ ایک تندرست روح کی صورت میں مرنے کے بعد پیش ہوگا یہ
خدا تعالیٰ نے فیصلہ کرنا ہے انسانوں کا کام ہی نہیں ہے یہ فیصلہ کرنا۔اور اگر کسی کی اپنی ضمیر اور فطرت اندر سے یہ پکارے کہ اے خدا کے بندے خدا کو بھول گیا
ہے اس کی طرف واپس لوٹ اور وہ پھر قرآن کریم پر غور کرے اور اپنے بھلائی کے رستوں کو تلاش
کرے اور اپنی روحانی بیماری جو ہے اس کا علاج کرنے کی کوشش کرے تو کسی دوسرے کو یہ حق نہیں
پہنچتا کہ اس کا ہاتھ پکڑے اور اس کو کہے کہ نہیں میں تیرا علاج نہیں ہونے دوں گا۔قرآن کریم پر بڑا غور کیا ہم نے ، ہمارے بزرگوں نے ہم سے بھی زیادہ کیا سارے قرآن کریم
میں کوئی ایک جگہ نہیں ہے جہاں یہ لکھا ہو کہ کسی فرد یا گروہ کو اس کے خدا داد جو ہیں اس کے حقوق ان کو نہ
دو اور محروم کر دو کوئی ایک حکم ایسا نہیں۔قرآن کریم کے جتنے اوامر اور نواہی ہیں وہ حکم یہ دیتے ہیں
کہ دوسروں کی خیر خواہی کرو اور ان کے حقوق ادا کرو اور جو نواہی ہیں وہ یہ کہتے ہیں کہ جو خدا تعالیٰ
کے حقوق قائم ہیں ان میں رخنہ پیدا نہ کرو ان کو نہ توڑو ، یہ نہ کرو، یہ نہ کرو، یہ نہ کرو وہ ہے نا، نواہی ،
نہ کر ، نہ کر ، جھوٹ نہ بول، جھوٹ بولنے سے انسان کے اپنے نفس کا حق بھی مارا جاتا ہے اور بہت
خطابات ناصر جلد دوم
۲۹۴
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر۱۹۷۷ء
سارے دوسروں کا حق بھی مارا جاتا ہے۔قرآن کریم نے جب تفصیل میں ہم جائیں تو میں نے کہا ہر امر اور ہر نہی جو ہے کر بھی اور نہ
کر بھی کاٹنے سے بھی بعض ضرورتیں پوری ہو جاتی ہیں۔لیکن بغیر ضرورت کے کسی درخت کو کاٹنا
نہیں نقصان نہیں پہنچانا یعنی حلال ہے آپ نے اس کو ذبح کر کے کھانا ہے تو ذبح کا طریق۔جانور
کے نقطہ نگاہ سے اس کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔ایک سیکنڈ کے سویں حصے میں کوئی تکلیف ہوتی ہو۔فوری طور پر بے ہوشی طاری ہوتی ہے اس واسطے جو گھر کے جانور بغیر کسی تیر کے یا لاٹھی کے پکڑے جا
سکتے ہیں۔حدیث میں منع ہے کہ پالتو جانوروں کو تیر سے شکار نہ کرو۔میں نے پہلے بھی کہا تھا کس
قدر ز بر دست یہ حق ایک زندہ کا قائم کیا گیا ہے کہ دس گز کے فاصلے پر ہے، کتنے سیکنڈ میں آپ وہاں
پہنچ جائیں گے ذبح کرنے کے لئے لیکن یہ دس سیکنڈ بھی اس کو تکلیف نہیں دینی یہ اس کا حق ہے۔یہ
تو تمہارا حق ہے کہ ایک بکرا ذبح کرو اور کھا جاؤ لیکن یہ تمہارا حق نہیں ہے کہ ذبح کرنے سے پہلے
بکرے کو دکھ پہنچاؤ اور تکلیف دو اس کو ، ذبح کرتے وقت اجر کے جو دوسرے ہیں ان سے کہو کہ ان
کو پرے کر دو جن کو ذبح کرنا ہے وہ دیکھیں ان کو تکلیف نہ ہو یہ میں رب العالمین والے جلوؤں کی
بات کر رہا ہوں یعنی جس میں نباتات بھی ، جمادات بھی ، حیوانات بھی انسان بھی آتے ہیں سارے،
تو سارے قرآن میں کوئی شخص یہ نکال کے نہیں ہمیں دکھا سکتا کہ کہا ہو قرآن کریم نے کہ اس بات
میں خدا تعالیٰ نے جو انسان کا کوئی حق قائم کیا ہے اس کو توڑنے کی ہمیں اجازت نہیں دی گئی کسی کو گالیاں
دینے کی اجازت نہیں ، بُرا بھلا کہنے کی اجازت نہیں۔خدا تعالیٰ کے شریک بنانے والے جو سب سے بڑا
ظلم انسان کر سکتا ہے ملوث ہو جاتا ہے اور شرک کرنے لگ جاتا ہے اور شرک بھی بت پرستی پتھر کو بنا
کے
یعنی نامعقول شرک جو ہے وہ کرتا ہے۔نا معقول یہ غلط نہیں۔حقیقت ہے عقل کے مطابق تو نہیں ہے نا
وہ۔اور کہا لَا تَسُبُّوا الَّذِيْنَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ (الانعام : ۱۰۹) اچھا میں نے باہر بھی۔یہاں
بھی کہتا ہوں کئی دفعہ کہ جو پتھر کا بت ہے کہا ہے کہ اس کو گالی نہ دو پتھر کے بت کے کان ہیں، وہ سنتا ہے،
اس کے جذبات ہیں اسے کوئی تکلیف ہوتی ہے، نہیں، اس واسطے کہا کہ نہ دو کہ جو اس کی پرستش کرنے
والے ہیں ان کے تو جذبات ہیں ان کے تو کان ہیں وہ تو سنتے ہیں ان کو تکلیف ہوگی۔شرک جیسے عظیم گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں جو ان کے جذبات کی حفاظت کر دی کہ یہ نہیں کرنا۔
خطابات ناصر جلد دوم
۲۹۵
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
قرآن کریم نے کی یعنی تفسیر میں نہیں، بعض چیزیں ہمیں قرآن کریم کی تفسیر میں ملتی ہیں قرآن کریم
نے یہ اعلان کر دیا۔یہاں یہ بتایا گیا ہے کہ ان تعلقات کو قائم رکھو جن کے قائم رکھنے کا اللہ تعالیٰ نے
حکم دیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے جو حکم دیا ہے وہ خدا کے جو رسول ہیں ان کے ساتھ تعلقات ہیں خود قرآنی
ہدایت نے بتائے ہیں کہ اس قسم کا تعلق ہے جس میں اونچی آواز سے نہیں بات کرنی۔ملنے سے پہلے
صدقہ دو۔بہت ساری اور ہدایتیں ہیں۔اطاعت کرو، فیصلہ سمجھ آئے نہ آئے بشاشت کے ساتھ اس کو
قبول کرو اور رسول کی جو فراست ہے اور رسول کا جو فیصلہ ہے اس سے اچھا اپنا فیصلہ نہ سمجھو۔ملائکہ سے
تعلق ہے وہ بتایا ہے کس قسم کا تعلق ہے ملائکہ ایک تعلق تو یہ ہے مثلاً ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ اِنَّ الَّذِينَ
قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ ( حق التجدة : ۳۱) یہ ایک تعلق بتایا گیا
ہے ناں ملائکہ کے ساتھ اس واسطے یہ حکم دیا کہ استقامت کر تو دین کی راہ میں، اور ملائکہ تمہارے
ساتھ باتیں کرنی شروع کر دیں گے آئے۔ایک تعلق جو ہے وہ قائم کیا گیا ہے خلفاء سے ، اولیاء
سے، ابرار سے اور قومی نظام کے چلانے والے جو ہیں، انتظامیہ ان کے اپنے فرائض ہیں ان کو وہ
ادا کرنے چاہئیں لیکن جو رعایا کے فرائض ہیں وہ یہی ہیں کہ جو نظام چلانے والے ہیں ان کے
ساتھ تعلقات جو ہیں وہ درست ہونے چاہئیں۔رشتے دار ہیں، ہمسائے ہیں، غربا ہیں ، مساکین
ہیں، مسافر ہیں، اہل وطن ہیں افراد انسانیت ہیں، حیوانات ہیں، کیڑے مکوڑے ہیں، نباتات
ہیں، جمادات ہیں ہر ایک کے ساتھ تعلق کو قائم کیا گیا ہے اور حکم یہ ہے کہ یہ جو ان کے حقوق ہیں وہ
تم نے توڑنے نہیں۔جو خدا تعالیٰ نے حق قائم کیا ہے وہ کسی کا حق غصب نہیں کرنا اور انسانوں میں
سے مومن و کافر کی کوئی تمیز ہی نہیں یہاں یہ نہیں کہا گیا کہ جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے تعلقات قائم
رکھنے کا حکم دیا ہے اور وہ مومن ہیں ان سے تعلقات قائم رکھو۔اگر وہ مومن ہیں تو تعلقات رکھو یعنی
حکم یہ ہے سارے انسانوں سے قائم کرو۔لیکن یہ نہیں کہا کہ اگر وہ مومن ہو تو کرو کا فر ہو تو نہ کر وحکم
توڑ دو اور یہ خشیت باری کے خلاف نہیں ہے یہ نہیں کیا گیا۔پھر کہا گیا ہے كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران (۱۱) انسان کے مقام
کے اوپر یہ کہا گیا کہ تم خیر امت ہو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت خیر امت ہے۔اور اس لئے خیر
امت ہے کہ سارے دنیا کے انسانوں کے لئے بھلائی کا موجب یہ ہے ہر ایک کی خیر خواہ ہے ہر ایک کی
خطابات ناصر جلد دوم
۲۹۶
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
ہمدرد ہے، ہر ایک سے نیکی کی باتیں کرنے والی ہے، ہر ایک کو بہ اور تقویٰ کا حکم کرنے والی ہے، ہر ایک کو
معروف باتیں بیان کرنے والی ہے، ہر ایک کو جَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (النَّحل : ١٢٦) کے
مطابق۔۔۔جو بری باتیں ہیں ان کو پیار کے ساتھ سمجھانے والی ہیں اور یہ تمہارے ایمان کا تقاضا ہے
ایک دفعہ یہ وہاں انگلستان میں کچھ بڑے پیدا ہو گئے تھے جو ویسے ہی بد اخلاقیاں تھیں ان کے اندر پیدا
ہو گئے اور بڑے اخباروں میں آنے لگ گئے تھے۔تو ۱۹۷۰ء میں پریس کا نفرنس میں انہوں نے مجھے
سے سوال کر دیا کہ ان کے متعلق کیا خیال ہے؟
میں نے کہا میرا خیال یہ ہے کہ وہ انسانوں کی طرح زندگی نہیں گزارر ہے۔خدا تعالیٰ نے جو
طاقتیں اور قو تیں انسان کو دی ہیں اس کے مطابق اس کی زندگی ہونی چاہئے۔پھر مجھے فورا خیال آیا
کہ یہ نہ سمجھیں کہ میں غصے کا اظہار کر رہا ہوں میں نے کہا مجھے ان پر غصہ نہیں آتا ، مجھے ان پر رحم آتا
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک نیک زندگی، ایک پاک زندگی ایک بہتر زندگی ، ایک اطمینان والی زندگی کا
سامان ان کے لئے پیدا کیا تھا اور اس زندگی کی طرف وہ متوجہ نہیں ہور ہے اور دوسری طرف بہک گئے
یہ اس واسطے قابل رحم حالت ہے۔نہ میں حقارت کی نگاہ سے ان کو دیکھتا ہوں نہ مجھے ان پر غصہ کوئی آتا
ہے اور یہ اسلامی تعلیم نہیں ہے کہ جہاں کوئی اس قسم کی کوئی چیز دیکھو احسن رنگ میں اس کو دور کرنے کی
کوشش کرو اس کو اپنا بھائی سمجھو ایسی بات نہ کرو کہ اور ضد پیدا ہو جائے اور چڑ پیدا ہو جائے طبیعت میں !
اور اصلاح کی بجائے وہ اپنی بدی کے اوپر کہے کہ میں کبھی بھی نہیں چھوڑوں گا اس نے کیوں مجھ سے
بات کی۔تو بڑی تفصیل كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران : ۱۱۱) امت محمدیہ
بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے پیدا کی گئی ہے۔امت محمدیہ کے کسی فرد کو کس نے یہ حق دیا کہ وہ
حقوق جو خدا تعالیٰ نے دوسروں کو دئیے ان کو توڑنے لگ جائیں اس اعلان کے بعد۔پھر قرآن کریم نے اس میں، مومن اور کافر کا کوئی فرق نہیں ہے صرف یہ کہا کہ تُؤَدُّوا الْآمَنتِ
إلَى أَهْلِهَا ( النِّساء : ۵۹) جو یہ امانتیں ہیں یہ قرآن کریم کے اور اسلام کی اصطلاح میں
خدا تعالیٰ نے جو قو تیں اور استعداد میں انسان کو عطا کی ہیں نیکی کی اور خدا تعالیٰ کی راہوں پر چلنے کی
ان کو امانات بھی کہا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے عبد بننے کے سلسلے
میں ایک اور جگہ غالباً جو حوالے میں نے پڑھے ہیں اس میں یہ تھا کہ خدا تعالیٰ کی امانتیں !
خطابات ناصر جلد دوم
۲۹۷
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
واپس کرو یعنی جب ساری ہماری قوتیں اور طاقتیں اور استعداد میں خدا تعالیٰ کی ہمارے پاس بطور
امانت کے ہیں تو واپس کرنے کا مطلب ہے کہ جس طرح وہ کہتا ہے اس کی چیز ہے نا پھر جس طرح
وہ کہتا ہے اس طرح استعمال کرو۔اگر تمہاری چیز ہوتی تم کہتے اے خدا ساڈی چیز اے جس طرحاں مرضی ایس نوں استعمال
کریئیے۔جو خدا نے کہا تہاڑی ہے اسی نہیں ، میری اے۔تو امانتیں تُؤَدُّوا الأمنتِ إِلَى أَهْلِهَا
(النساء: ۵۹) امانت جس کی ہے خدا نے یہ طاقتیں دیں خدا کی ہدایت کے مطابق ان کو استعمال
کرو اور دوسری بات اس میں بڑی وضاحت کے ساتھ یہ پائی جاتی ہے یعنی یہ سارا منصوبہ بنا کے،
ایسا ماحول پیدا کر کے کہ خدا تعالیٰ نے جو قوتیں اور صلاحیتیں پیدا کی ہیں ان کی کامل نشو و نما
ہو جائے یعنی ایسے سامان پیدا کر دئیے۔ایک وقت میں ہوا ایسا مثلاً خلافت راشدہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ اور آپ کے
بعد خلافت راشدہ کا ہم اس لئے نام لیتے ہیں کہ اس وقت باہر سے بھی لوگ آ کے غیر مسلم اس
معاشرے میں شامل ہو سکتے تھے ، ہو گئے تھے، کر لئے جاتے تھے تینوں شکلیں ہمیں نظر آتی ہیں۔تو
جس کی قوتوں اور استعدادوں کی کامل نشو و نما ہوگئی کسی فیلڈ میں کسی بھی جہت سے اس لحاظ سے جو
اس کا مقام معاشرے میں ہے وہ اس کو ملنا چاہئے یہ نہیں کہ فلاں جو ہے ان کو نوکریوں سے
برخاست کر دو اور فلاں کو نہ کرو یہ قرآن
کریم نہیں کہتا قرآن کہتا ہے تُؤَدُّوا الْأَمَنتِ إِلَى أَهْلِهَا
(النساء:۵۹) جو Appointments ہیں جہاں تم نے کسی کو عہدہ دینا ہے یا نوکری دینی ہے
اس کی اہمیت کو دیکھو کہ وہ اس کام کا اہل ہے یا نہیں ہے۔اور جب ہم اپنی تاریخ کو دیکھتے ہیں تو
ہمیں یہ پتا لگتا ہے کہ خلافت راشدہ میں یہ جو ز کوۃ وغیرہ کا نظام تھا تو اس وقت عرب ویسے تو
حساب ان کو زبانی تو بڑے آتے تھے لیکن یہ کہ لیجر بنے ہوئے ہوں اور کتابوں پر لکھا جائے سارا
آمد و خرچ وغیرہ یہ رواج ہی نہیں تھا وہاں ، کاغذ کا ہی رواج نہیں تھا تو اس تمام دفتر جو تھے جو شعبے
تھے ان میں فارسی اور شامی اور رومی اور قبطی ان زبانوں میں یہ تھا اور حضرت عمرؓ کے عہد میں
خوراک کے محکمہ میں جس طرح قدیم سے فارسی لوگ ، فارسی غیر مسلم ، ایران کے غیر مسلم، یونان
کے غیر مسلم مصر کے غیر مسلم ، فارسی، یونانی اور قبطی ملازم تھے آپ سے پہلے آپ نے ان کو کہا کہ
خطابات ناصر جلد دوم
۲۹۸
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
یہ اہل ہیں ان کو اپنی ملازمتوں کے اوپر قائم رکھا۔اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک ماہر کی ضرورت پڑی تو وہاں
کوئی نہیں مل رہا تھا تو آپ
نے خود حکم دے کے ایک غیر مسلم رومی کو مدینے بلایا اس کام کا چارج اس کو دیا کہ یہ تم کام کرو۔پھر
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فوجی محکمہ جو تھا اس میں ایک وسعت بھی پیدا کی اور اہل عجم جو اہل
تھے اس کے مطابق غیر مسلموں کو عزت کے عہدے دیئے اور فوج کے جس طرح ہماری ڈویژنز ہوتی
ہیں ان کو انہوں نے فوج کا ایک حصہ بنایا اور اس میں بڑے بڑے عہدے دیئے اور تاریخ میں آتا
ہے کہ ڈھائی ڈھائی ہزار، دو دو ہزار تنخواہ پانے والے غیر
مسلم فوجی افسر اسلامی فوج کے اندر تھے۔أنْ تُؤَدُّوا الأمنتِ إِلَى أَهْلِهَا ( النِّسَاء:۵۹) کا ایک مطلب یہ ہے کہ جس وقت خدا تعالیٰ
کی اس سکیم اور منصوبہ کے ماتحت انسان خدا کی عطا کردہ قابلیتوں کی صحیح پرورش کرے اور نشو ونما
کرے اس کے اندر اہلیت پیدا ہوگی جس حد تک ، جس میں یہ اہلیت ہو اس کے مطابق معاشرے
میں اس کوفٹ کر دور نہ تو اس اہلیت کو ضائع کرنا ہے۔تو ایک لقمہ کو ضائع کرنے کی تو اجازت نہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اپنی رقابی میں اتنا ہی سالن ڈالو کہ آخری لقمہ جو تم نے
کھایا ہے وہ سارا سالن ختم کر جائے ورنہ ضائع ہو جائے گا تو ایک کھانے کے ایک لقمے کو ضائع
کرنے کی تو اجازت نہیں اور ایک انسان کو ضائع کر دینے کی اجازت دے دی خدا نے یہ کیسے ہو
سکتا ہے۔تُؤَدُّوا الآمنتِ إِلَى أَهْلِهَا ( النساء:۵۹) جو جس چیز کا اہل ہے اس کے مطابق اس
سے سلوک ہونا چاہئے معاشرے میں وہ جگہ وہ مقام بڑا یا چھوٹا جتنی اہلیت ہے اس کے مطابق اس
کے ساتھ سلوک ہونا چاہئے اور اس میں قرآن کریم نے کافر اور مسلم میں کوئی تفریق نہیں کی۔پھر سورۃ دہر میں فرمایا کہ میرے بندے وہ ہیں اللہ تعالیٰ کی ربوبیت اور جو کھانے والے ہیں،
بے شمار مخلوق اس کی جاندار، کیڑوں سے لے کے انسان تک سب کو ان کا کھانا دے رہا ہے۔خدا نے
کہا ہے کہ میں ان کو دے دیتا ہوں تم گھبرا جاتے ہو اپنے متعلق تو وہ رنگ چڑھانا ہے ناں اپنے مطابق
وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلى حُبِّهِ مِسْكِيْنًا وَيَتيما و أسيرًا (الدھر: ۹) جو خدا تعالیٰ سے ذاتی محبت
ایک مومن کو ہوتی ہے خدا تعالیٰ کی صفات کا رنگ اپنے اوپر چڑھاتا ہے وہ پھر خدا تعالیٰ کی محبت
کے واسطے یعنی اس لئے کہ وہ محبت تقاضا کر رہی ہے اس کے بغیر رہ نہیں سکتا۔خدا سے پیار کر رہا
خطابات ناصر جلد دوم
۲۹۹
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
ہے خدا کی مخلوق کو بھوکا کیسے مارے گا۔وہ مسکین کو کھانا کھلاتے ہیں، مسلمان مسکین نہیں ، مسکین کو ،
يتيمًا خواہ وہ مسلمان ہو یا کا فر ہو، خواہ وہ موحد ہو یا بت پرست ہو، اسے وہ کھانا دیتے ہیں۔اور وہ
یتیم کی غذا کا انتظام کرتے ہیں مومن اور کافر کے فرق کے بغیر اس ٹیرا اور اسیر کی اور اس زمانے میں
جس زمانے میں انہوں نے عمل کر کے دکھایا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے اسوہ بنے۔اس وقت تو اسیر تھا ہی غیر مسلم۔یعنی وہاں تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا تھا کہ مسلمان بھی اسیر ہے۔مسلمانوں کے پاس اور تھا ہی غیر مسلم اور اعلان یہ کر دیا کہ غیر مسلم ہوں گے یہ نہیں کہا کہ خدا کا
واسطہ ہے لیکن تمہارا یہ فرض ہے کہ بھوکا رکھنے کے نتیجہ میں جو جسمانی طاقتیں کمزور ہوتی ہیں اس کمزوری
پیدا کرنے کی تمہیں اجازت نہیں دی جاسکتی۔ویسے ضمنا جسم کی جو پرورش ہے اس سلسلے میں میں
ایک بات کہنا چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ نے کھانے کے متعلق ، غذا ہمارے جسموں کی زیادہ تقویت
کرنے والی ہے ویسے ہوا ہے پانی ہے ہمارے لباس ہیں وہ ہمیں بیماریوں سے بچاتے ہیں لیکن
بڑی چیز کھانا ہے غذا ہے جو ہمیں ملتی ہے۔-
غذا کے متعلق حکم یہ دیا وَ كُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللهُ حَلَلاً طيبا ( المايدة : ۸۹) کہ جو اللہ تعالیٰ
نے رزق دیا ہے حلال اور طیب کھاؤ۔حلال کا جو لفظ ہے اس کے معنی ہیں جو ہر مسلمان کے لئے
حلال ہے۔مثلاً بکرا ہے، بکرے کا گوشت یہ نہیں کہ کسی کے لئے حلال ہے اور کسی کے لئے حرام
ہے۔سارے مسلمانوں کے لئے حلال ہے نا۔بکرا تو اس کو حلال کہتے ہیں یعنی جس کا اطلاق
مسلمان دنیا سے تعلق رکھتا ہے وہ چیز حلال ہے زید کے لئے بھی حلال ہے بکر کے لئے بھی۔پاکستانی مسلمان کے لئے بھی اور قریش کے رہنے والے مسلمان کے لئے بھی۔ایران کے رہنے
والے مسلمان کے لئے بھی۔لیکن طیب جو ہے یہ ہر مسلمان کے لئے نہیں ہے یعنی حلال چیزوں میں
سے جو طیب ہے وہ کھانا ضروری ہے۔میرے خیال میں اسلام پہلا مذہب ہے جس نے حلال کے
ساتھ طیب کی شرط لگائی ہے اور طیب یہ کہتا ہے ہمیں ، طیب کا لفظ یہ ہمیں بتارہا ہے کہ ایک بات یہ
بتا رہا ہے کہ جو ہر فرد کے مناسب حال ہے یعنی حلال بھی ہو لیکن کھانے والے کی جو ضرورت ہے
اس ضرورت کے مناسب حال بھی ہو۔اس کی جو انتہا ہے، شکل جو نہیں ضرورت مناسب حال یعنی
انتہائی شکل جو مناسب حال نہ ہونے کی صورت میں نظر آئی مجھے مثلاً میرے بھائی کا ایک بیٹا ہے وہ
خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
پھل نہیں کھاتا اس کے لئے پھل طیب نہیں ہے اس کے اندر سے آواز ہے نہیں کھانا چھوٹا ہوتا تھا
کبھی بہت زیادہ دیر کرے اور میں نے جو اس کو زیادہ سے زیادہ سزا دینی ہوتی تھی تو یہ میں کہا کرتا
تھا کہ دیکھو تم بعض آجاؤ اور اب یہ حرکت نہ کرنا ورنہ میں تمہیں کیلا کھلا دوں گا تو وہ شور مچاتا تھا کہ
چا ابا بالکل نہیں مجھے کیلا نہ کھلا ئیں میں یہ بات نہیں کروں گا تو وہ طیب نہیں ہے اس کے لئے اور یہ
تو ایک رخ ہے نا اس کا ، ہر فرد کا دائرہ استعدا د مختلف ہے۔جسمانی طور پہ بھی اس کے لئے متبادل غذا کا جو دوسری جگہ حکم ہمیں ملتا ہے ہر فرد کا توازن
مختلف ہے۔اتنی تفصیل میں انسان نہیں جاتا اس لئے اس نے گروہ بنالئے۔گروہ گروہ کی تقسیم ہوگئی
کہ یہ ایسا گر وہ ہے مثلاً اس عمر تک یہ کھانے دو۔اس کے بعد یہ کھانے دو اور یا ان علاقوں میں جو
گرم علاقے ہیں ان میں گوشت زیادہ نہ کھاؤ ترکاریاں زیادہ کھاؤ جو ٹھنڈے علاقے ہیں ان میں
گوشت زیادہ کھاؤ یا جن کی طبیعتیں جو ہیں وہ گرمی کی طرف مائل ہیں وہ زیادہ گوشت نہ کھائیں یا
جن کے جسموں میں نقرس کی تکلیف ہے یورک ایسڈ آ جاتا ہے وہ گوشت نہ کھائیں۔یہ تقسیم اپنی
چلی ہے لیکن ہر فرد کی بھی ہے لیکن ہم اس کے اندر نہیں جاتے گروہ ہم نے بنالئے۔تو ایک تو حلال کے ساتھ طیب کی یہ شرط لگائی دوسرے مفردات میں ہے کہ طیب اس کو کہتے
ہیں وہ کھانا یعنی حلال ہے لیکن طیب تب بنے گا جب اسے جائز طریق سے حاصل کیا گیا ہو۔طیب
کے معنی ہیں وہ کھانا جسے جائز طریق سے حاصل کیا گیا ہو عام طور پر کسی زمانہ میں ہمارے ملک میں
ہوتی تھی میرا خیال ہے احمدیوں میں یہ نہیں ہوگی کہ زمیندار دوسرے کے کھیت ہر زمیندار دوسرے
کے کھیت میں سے گنا کاٹ کے چوپ جاتا تھا اور برابر کر دیتا تھا حساب۔یعنی اس نے ادھر کے کھا
لئے اُس نے اُدھر کے کھالئے۔تو طیب نہیں ہے وہ۔طیب وہ کھانا ہے جو جائز طریقے سے حاصل کیا جائے۔دوسرے یہ کہ وہ جائز جگہ سے
حاصل کیا جائے مثلاً جائز جگہ کی میں مثال دیتا ہوں کہ وہ بطخیں جو گندی نالیوں میں چرتی رہتی ہیں
ان کے گوشت میں بھی اور انڈے میں بھی بڑی بد بو ہے۔اسلامی تعلیم کے مطابق گندی نالیوں میں
اپنی غذا تلاش کرنے والی بلخ جو ہے وہ طیب نہیں ہے انسان کے لئے۔وہ نہیں کھانی چاہئے اس
کے لئے حوض رکھیں بطخوں کے ساتھ۔
خطابات ناصر جلد دوم
۳۰۱
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
اور تیسری طیب کی شرط یہ ہے کہ اس کی مقدار کا جائزہ اندازہ ہو۔یعنی وہ اسراف نہ ہو۔نہ کمی کی
طرف نہ زیادتی کی طرف۔تو حلال کھاؤ جائز جگہ سے لے کے کھاؤ اور جائز طریق سے حاصل کردہ
کھاؤ اور اندازہ کے مطابق کھاؤ جتنی کسی کو ضرورت ہے مثلاً میں نے پہلے بھی شاید یہاں جلسے میں کسی
وقت بتایا تھا کہ ایک امریکن ڈاکٹر نے ریسرچ Research کی۔بچوں کے کھانے پر تو اس نے یہ
خاص خاص ڈاکٹر ا کٹھے ہو گئے تھے ان کو ریسرچ کے پیسے بڑے مل جاتے ہیں اور کوئی دس بارہ سال
ریسرچ کرتے ہوئے چھوٹی عمر کے بچوں کے کھانے۔تو اس نے یہ نتیجہ نکالا ہے مختصر ایک وہ یہ تھا کہ
اٹھارہ سال تک کی عمر تک انسان کھانے کے لحاظ سے بچارہتا ہے اور اٹھارہ سال کی عمر تک کھانے کا جو
صحیح طریق طیب جو ہے وہ یہ ہے کہ جس چیز کی جس وقت جتنی مقدار میں بچے کو خواہش پیدا ہو اس کو
ملنی چاہئے۔اگر اس کی صحت قائم رکھنی ہے۔اندر سے آواز ہے ہر آدمی کوئی کہتا ہے مونگ پھلی کھلاؤ،
کوئی کہتا ہے میں نے مونگ پھلی کھانی نہیں، کوئی کہتا ہے مجھے چنے کھلاؤ۔ماں باپ کہتے ہیں تیرا پیٹ
خراب ہو جائے گا چنے تجھے دینے نہیں۔تو اس میں بالکل عین قرآن کے اس تعلیم کے مطابق اس کی
ریسرچ کا نتیجہ نکلا کہ جو بچے جس چیز کی جتنی مقدار میں جس وقت بچے کے دل میں خواہش پیدا ہو وہ
اس عمر کی طبیب ہے وہ اس کوملنی چاہئے اگر اس کی صحبت آپ نے پوری طرح قائم رکھنی ہے۔پھر اموال ہیں ہمیں خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے مال دیئے ہیں ہم تو اپنے ماؤں کے
پیٹوں میں سے تو نہیں لے کے آئے دولت یہ دنیا کی۔اس کے متعلق ہمیں یہ حکم دیا وفي
أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ (الذریت : ۲۰) ان کے اموال میں ہم حق قائم کرتے ہیں اور یہ حق ہم قائم کرتے ہیں
لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ (الثریت :۲۰) ان کے اموال میں سائل کا بھی حق ہے اور محروم کا بھی حق ہے۔اس کے مختلف معنے کئے جاتے ہیں دیر ہوگئی ہے اس وقت میں اس تفصیل میں نہیں جانا چاہتا لیکن
سائل اور محروم دو کا حق جو ہے، حق کہہ کے وہ قائم کیا گیا ہے یہ
نہیں کہا گیا کہ اگر سائل مسلمان ہے تو
ان کے اموال میں اس کا حق ہے یا اگر محروم مسلمان ہے تو ان کے اموال میں اس کا حق ہے بلکہ یہ کہا
گیا ہے کہ سائل جو ہے خواہ وہ مسلم ہے یا غیر مسلم، خواہ وہ نیک ہے یا بد خواہ وہ مخلص ہے یا کمزور ہے
کوئی فرق نہیں پڑتا اعتقاد کا یا امر کا جہاں تک اس کی مالی ضروریات کا تعلق ہے امراء کے اموال میں،
سائل کا بلا تمیز اور تفرقہ عقیدہ حق قائم کیا جاتا ہے۔اسی طرح محروم کہا گیا ہے مسلمان محروم نہیں کہا گیا۔
خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۷ء
پھر گواہی دینا ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے انصاف کے ساتھ گواہی دے دیا کرو كُونُوا
قَوْمِينَ لِلهِ شُهَدَاء بِالْقِسْطِ (المائدة : 9) اور یہ انصاف کے ساتھ گواہی اس لئے دو تا کہ اللہ تعالیٰ
کا قرب جو ہے تمہیں حاصل رہے قَومِینَ لِلہ ہے ناں۔خدا تعالیٰ کے لئے تم یہ کام کرو۔یہاں یہ
نہیں کہا کہ اگر کافر ہے تو اس کے خلاف خوب جھوٹ بولو کہیں نہیں کہا قرآن کریم نے بلکہ یہ کہا ہے
کہ تم نے جب گواہی دینی ہے تو سچی گواہی دینی ہے۔یہ نہیں دریافت کرنا کہ جی اس کے عقائد کیا
ہیں۔یہ دیکھنا ہے کہ وہ ایک انسان ہے خدا نے اسے انسان پیدا کیا اس کے حقوق کچھ قائم کئے ہیں
اور ایک یہ حق قرآن کریم اس کا یہ دیتا ہے کہ جب اس کے متعلق گواہی دی جائے تو جھوٹ نہ بولا
جائے۔پھر دوسری جگہ آتا ہے کہ جب اس کے متعلق بات کی جائے تو غلط بات نہ کی جائے جیسا
کہ پہلے میں نے بتایا اس کے جذبات کو ٹھیس لگانے والی بات ہوتی ہے۔بہت سارے حقوق ہیں
جن کا تعلق آپس کی باتوں کے ساتھ ہے اور جن میں مسلم اور غیر مسلم کا کوئی فرق نہیں کیا گیا۔قرآن کریم نے اس عملی ہدایت کو ایک ثابت اور مکمل رہنے والا دین قرار دیا ہے اور اس
کے معنی مفردات راغب نے جو ہمارے ایک بڑے بزرگ لغت والے ہیں قرآن کریم کی لغت
لکھی ہے۔ویسے بڑے بزرگ ہیں اللہ تعالیٰ نے بڑی فراست ان کو دی ہے افہام قرآن ان کو
عطا کیا ہے وہ کہتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ معاش و مال کے امور کو درست کرنے والا۔یعنی
قرآن کریم کی تعلیم یہ دنیا کی یہ جو ہماری زندگی ہے ناں معاشرہ ہمارا اس کو بھی اور اخروی زندگی
کے حالات کو بھی درست کرنے والی تعلیم ہے یہ ہے دین ان کے اندر جوشخص یہ سمجھتا ہے کہ مال کے
متعلق میں تھوڑا بہت میں عمل کرلوں گا لیکن معاش کے متعلق قرآنی حدود کو پھلانگتا ہوا مسلم اور کافر
میں فرق میں کروں گا یہ دین اسلام نہیں ہے نہ قرآن کریم کا یہ دعوئی ہے۔پھر فرمایا وَ قَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا ( طه : ۱۱۲) جس نے اپنی طاقتوں اور قوتوں کا غلط
استعمال کیا وہ ناکام ہو گیا۔زبر دست قوتیں عطا کیں ان کی ہدایت کے سامان پیدا کئے اور یہ اس لئے
پیدا کئے کہ خدا تعالیٰ کا قرب انسان کو حاصل ہو جائے اور وہ حقیقی معنی میں اس کا بندہ بن جائے اور
اس کے سارے قومی خدا کے لئے ہو جائیں اس کی زندگی خدا میں فانی ہو جائے جیسا کہ میں نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالے پڑھ کے آپ کو سنائے۔یہ ہے اسلام، اسلام سیاست