سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 27
خطابات ناصر جلد دوم
٣٠٣
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
بھی ہے اسلام اقتصادیات بھی ہے، اسلام معاشرہ بھی ہے اسلام جمہوریت نہیں اور اسلام یہ جو آجکل
کی مغربی ممالک کی اقتصادیات ہیں وہ نہیں۔اسلام کی اپنی سیاست ہے اس کے اپنے اصول ہیں
اسلام کے اپنی اقتصادیات کے اصول ہیں۔اسلام میں خدا تعالیٰ نے انسان کے جو حقوق قائم کئے
ہیں ان
کا بتایا ہے انسان کو ، یہ بتایا ہے کہ جو تمہیں طاقتیں اور قوتیں دی گئی ہیں ان کی اس رنگ میں
نشو و نماتم کر سکتے ہو۔انسان کو یہ بتایا ہے اگر تم ہمارے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ہماری امانتیں
ہمیں واپس کر دو گے یعنی اپنی قوتوں کا استعمال اس طرح کرو گے جس طرح ہم چاہتے ہیں تو ہم تمہیں
زمین سے اٹھا کے آسمانوں تک لے جائیں گے تم ہمارے مقرب بن جاؤ گے۔تمہیں وہ نعمتیں ملیں گی
جو اسلام کا وعدہ ہے تمہیں وہ نعمتیں ملیں گی کہ پہلے آنے والے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے آنے
والے کسی نبی کی امت کو وہ نہیں ملیں۔یہ بشارتیں ہیں میں آپ کو مخاطب کروں گا آپ میرے
پیارے میرے سامنے بیٹھے ہیں مجھے دوسروں سے یہ ہمدردی ہے کہ آپ کے ہاتھ سے انہیں کوئی دکھ
نہ پہنچے مجھے ان سے یہ ہمددردی ہے کہ پیار کے ساتھ اور محبت کے ساتھ جہاں اپنی سمجھ کے مطابق
احمدی کو اصلاح کا کوئی معاملہ کوئی مسئلہ نظر آئے وہ مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرے۔مجھے اس چیز سے تعلق ہے کہ جو یورپ کا غریب اپنے حقوق
کو جانتا ہی نہیں اور جو کچھ اپنے
پاس ہے وہ بھی اپنے ان حقوق کے لئے جو اس کے ہے ہی نہیں اس سے
کہیں زیادہ حقوق ہیں اس
کے ان پیسوں کو وہ ضائع کرتا رہتا ہے اس کے وہ پیسے ضائع نہ ہوں جو اسلام نے حقوق قائم کئے
ہیں لیبر کے، جو اس نے حقوق قائم کئے ہیں سرمایہ دار کے، وہ سارے ہر ایک کو اس کا حق ملنا
چاہئے کوئی فرق نہیں ہونا چاہئے اور آپ کو میں مخاطب کرتا ہوں اس لئے کہ آپ نے خدا تعالیٰ
کے ایک بندے نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک فرزند نے ، ایک آپ کے اتنے پیار
کرنے والے نے کہ آپ کے منہ سے بے اختیار نکلا کہ اے میرے سردار میں تو ادنی غلام ہوں
تیرا۔ان کی طرف آپ منسوب ہوتے ہیں ان کی بیعت کی خدا نے توفیق دی ہے آپ کو ، ان کے
او پر جو ذمہ داریاں ڈالی گئی تھیں جو اکیلا آدمی کر نہیں سکتا۔ان کو وعدہ دیا گیا تھا کہ تجھے ایک جماعت
دیں گے جو یہ کام کیا کرے گی اس واسطے یہ جو بنیادی چیز ہے اسلام کی کہ کسی شخص سے
کبھی کوئی اس کا
حق چھینا نہیں ، غصب نہیں کرنا اس کا حق توڑ مروڑ کے پرے نہیں پھینک دینا۔اس کی صحت کے
خطابات ناصر جلد دوم
۳۰۴
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
رستے میں روک نہیں بننا اس کی روحانی اصلاح کے رستے میں روک نہیں بنا اور یہ کوشش کرنی ہے
اور یہ جذ بہ دل میں رکھنا ہے کہ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء :٢)
محمدصلی اللہ علیہ وسلم تو مرتے تھے اس بات کے لئے کہ یہ لوگ مسلمان ہو جا ئیں اور ہم خوش اس
بات پر ہوں کہ وہ لوگ قرآن پر عمل نہیں کر رہے۔یہ تو پھر ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کیسے
منسوب ہوں گے تو جو پیار محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں بنی نوع انسان کے لئے خدا نے پیدا کیا
تھا اس کے ہم بھی وارث ہیں کیونکہ وہ پیار صرف ایک شخص کے لئے نہیں تھا وہ تو آگے بانٹنے کے
لئے تھا وہ تو اسی رنگ میں بانٹنے کے لئے تھا جس طرح خدا کی نعمتیں بٹ بھی جاتی ہیں اور کمی بھی
نہیں ہوتی۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی نوع انسان کیلئے اپنے اس پیار کو دنیا میں بانٹا اتنی سخاوت کی
کہ اس جیسا کوئی سخی ہمیں نظر نہیں آتا لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی دولت میں کوئی فرق نہیں
پڑا۔ہمیں بھی ملا جو کچھ ہم سب کو مجھے اور آپ کو ، کوئی اس بات کو بھولے نہ اور یہ پکا عزم کریں کہ
آج کی دکھی دنیا جو ہے وہ اس جماعت کی محتاج ہے جو ان کو حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھے۔جوان پر
ظلم نہ کرنے والی ہو جو ان کے حقوق ان کو دینے اور دلانے والی ہو۔جو محبت اور پیار کے ساتھ
خدا تعالیٰ کا نور ان تک پہنچانے والی ہو۔جو خدا تک پہنچانے والی راہیں ان پر کھولنے والی ہو۔اس
جماعت کی ضرورت ہے، وہ جماعت بن جائیں پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کے پہلے سے بھی زیادہ اللہ تعالیٰ
کی نعمتوں کے آپ وارث بنتے ہیں اور بنی نوع انسان آپ سے فائدہ اٹھاتا ہے اور بنی نوع انسان کی
خوشحالی کے سامان پیدا کرنے کی آپ
کو اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے۔قرآن کریم نے جو حقوق بلا امتیاز مذہب و ملت، بلا امتیاز نیک و بد، بلا امتیاز کسی امتیاز کے
بغیر قائم کئے ہیں ان پر سختی سے کاربند ہوں اور اس طرح پس ثابت کریں کہ واقعہ میں اور حقیقی معنی
میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم انسانیت کے محسن اعظم تھے۔(حضور نے فرمایا نعرے لگا دو۔)
اب ہم دعاؤں کے ساتھ اس جلسے کو ختم کریں گے اس امید پر کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں سے
آئندہ سال کا جلسہ بھی ہمارے نصیب میں کرے اور اس سے زیادہ برکتوں کا حامل ہو وہ جلسہ۔اور زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے والا ہو وہ جلسہ اور زیادہ کثرت کے ساتھ یہاں آنے کی اپنے بھی
اور اپنے دوست بھی توفیق پائیں۔اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوں آپ پر بھی اور ان پر بھی جو
خطابات ناصر جلد دوم
۳۰۵
اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء
یہاں آنے کی خواہش تو رکھتے تھے لیکن جائز عذروں کی وجہ سے وہ یہاں پہنچ نہیں سکے۔اور ان کے
دل دردمند ہوئے خدا تعالیٰ اس درد کا مداوی کرے اور جہاں درد ہے ان کے دل میں وہاں خدا کی
رحمت کا سایہ ان کو وہاں لگے اور اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں جن عظیم بشارتوں کا وعدہ اسلام سے کیا
ہے وہ ہماری زندگیوں میں پورا ہو۔اس کا کم از کم کچھ حصہ تا کہ ہماری روح بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے وعدوں کو پورا ہوتے دیکھ کر خوشی محسوس کرے اور ہم جب یہاں سے جائیں تو ہمارے دل
مطمئن ہوں کہ جس طرح روٹی کا ایک گالالے کے بڑھیا وہاں پہنچ گئی تھی ہم نے بھی کوئی حقیر سی
کوشش اس عظیم مجاہدہ میں، اس عظیم سعی میں، اس عظیم تدبیر میں کی ہے اللہ تعالیٰ ہماری حقیر
کوششوں کو قبول کرے اور احسن جزاء دے ہم میں سے ہر ایک کو اور اللہ تعالیٰ ہمارے دل میں
اپنی محبت ذاتیہ پیدا کرے اور اللہ تعالیٰ ہم سے راضی ہو اور پھر کبھی ناراض نہ ہو اور ہم سے خوش
ہو اور ہمیشہ ہی خوش رہے اور خدا کرے کہ ہمارے وہ بھائی جو ساری دنیا میں اسلام کو پھیلا رہے
ہیں اللہ تعالیٰ کی مدد اور اس کی نصرت اور اس کے فضل اور اس کی رحمت ان کے مقدر میں ہوں اور
اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں سے انہیں نوازے اور ان کی زبان اور ان کی قلم میں برکت ڈالے اور اسلام
کے نور کو پھیلانے والے ہوں اور انسانیت کے دل کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنے والے بنیں۔اور خدا کرے کہ ہمارے انسان بھائی دنیا کے جس خطہ میں بھی بس رہے ہیں اور جس حد تک
وہ مظلوم ہیں جس حد تک ان کی قوتوں اور طاقتوں اور صلاحیتوں کا غلط استعمال ہو رہا ہے اور
جس حد تک ان کے حقوق ان سے چھینے جا رہے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں صحیح استعمال کی توفیق عطا کرے
اپنی صلاحیتوں کی اور اللہ تعالیٰ ان کو ان کے حقوق دلائے اور ان کے جسم بھی راحت اور خوشی محسوس
کریں اور ان کی ارواح بھی خدا تعالیٰ کے پیار میں مسرور رہیں اور خدا تعالیٰ کے اس پیار کی لذت
وہ بھی محسوس کریں جس طرح خدا کے لاکھوں بندے پاکستان میں خدا کے پیار کو محسوس کر رہے ہیں
اور اس کی پیاری بشارتوں کو پارہے ہیں بچے بھی ، بڑے بھی عورتیں بھی ، مرد بھی اللہ تعالیٰ کی بڑی
ہی رحمتیں ہیں جماعت کے اوپر خدا نہ کرے کہ وہ ہم سے ناراض ہو جائے اور ہمیں محروم کر دے
ان بشارتوں سے اور وہ ہمارا مالک یوم الدین، دوسری زندگی میں ، اخروی زندگی میں بھی پیار کی
نگاہ سے ہمیں دیکھے اور پیار کے ہاتھ اپنے آگے کر کے ہمیں قبول کرے اور اپنی رضا کی جنتوں کی
خطابات ناصر جلد دوم
۳۰۶
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۷ء
طرف ہمیں لے جائے اور اپنے پیار سے ہی ہمیں مالا مال کر دے اور تو پھر کسی چیز کی ضرورت باقی
نہیں رہتی اور خدا کرے کہ ہماری نسلیں بھی اپنے مقام کو پہچانیں اور ہمیں خدا توفیق دے کہ ہم اپنے
بچوں کی صحیح تربیت کر سکیں اور ہم میں، ہمارے بچوں میں قرآن کریم کا پیار پیدا ہو اور قرآن کریم کی
عظمت اور شان سے وہ واقفیت حاصل کریں اور قرآن کریم کو پڑھنے کا شوق اور جذبہ ان کے
دلوں میں پیدا ہو اور مختلف تحریکوں کے ماتحت قرآن کریم سکھانے کی جو کوشش کی جارہی ہے اس
سے وہ فائدہ اٹھانے والے ہوں اور وہ دین کے وہ سپاہی بنیں ، لاٹھیوں اور بندوقوں کے ساتھ
نہیں بلکہ خدا کے پیار کو لے کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان کو لے کر وہ دنیا میں نکلیں اسلام
کے سپاہی کی حیثیت سے اور دنیا کومحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن اور احسان سے گھائل ہونے والے
بنیں اور پھر ان کی نسلیں اور پھر ان کی نسلیں یہاں تک کہ اسلام کا غلبہ اپنے آخری عروج کو پہنچ
جائے اور دنیا میں بسنے والے انسان سارے کے سارے ہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے
جمع ہو جائیں اور چند گنتی کے چند بدقسمت باقی رہ جائیں جن کو توفیق نہ ملی ہو ان کی اپنی غفلتوں
اور اپنے گناہوں کی وجہ سے اور خدا کرے کہ ہمارا ہر دن پہلے دن سے زیادہ برکتیں پانے والا ہو
اور خدا کرے کہ ہماری ہر نسل پہلی نسل سے زیادہ شدت کے ساتھ غلبہ اسلام کی شاہراہ پر آگے
بڑھنے والی ہو۔اور خدا کرے کہ ہمارے اموال میں وہ برکتیں قائم رہیں جن کی بشارتیں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند حضرت مہدی موعود کو جماعت کے متعلق دی گئی
تھیں اور خدا کرے ہمیں وہ برکت نصیب رہے کہ جب جس جگہ ہمارا ہاتھ لگے وہ بھی بابرکت ہو
جائے اور دنیا کے لئے برکت اور خیر کا موجب ہم بنیں اور خدا کی رضا میں ہم زندہ رہیں اور اس کی
رضا میں ہی ہمارا دم نکلے۔(آواب دعا کر لیں )
(از آڈیو کیسٹ)
خطابات ناصر جلد دوم
۳۰۷
افتتاحی خطاب ۲۶ / دسمبر ۱۹۷۸ء
خالص تو حید کو اپنے ذہنوں میں ، اپنے سینوں میں،
اپنی روح میں اور اپنی زندگی میں قائم کرو
افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۶ / دسمبر ۱۹۷۸ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔مہدی معہود اور مسیح محمدی علیہ السلام کے وجود کی سرسبز شا خو! جو پھلوں سے لدی ہوئی اور
جھکی ہوئی ہو! میں تم پر قربان اللہ تعالیٰ کے فضل کے ہمیشہ وارث رہو اور اس کی حفاظت میں رہو
اور اس کی برکات سے حصہ لینے والے ہو اور اس کی نعماء جو آسمانوں سے برستی اور زمین جنہیں
اگلتی ہے بے حد و بے حساب، خدا کرے کہ ان میں سب سے زیادہ حق خدا تعالیٰ کی تقدیر
تمہارے حصہ میں رکھے۔تمہارے مالوں میں برکت ڈالے۔تمہارے نفوس میں وہ ہے
وہ برکت
ڈالے۔تمہاری زبانوں میں تاثیر رکھے۔تمہارے جذبہ ایثار کو ثمر آور بنائے۔تمہاری اس
خواہش کو وہ پورا کرے کہ تم خدا اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بنی نوع انسان کے
دلوں کو جیتنے والے ہو۔ہمارا یہ جلسہ کوئی دنیوی میلہ نہیں ہے جیسا کہ دورانِ سال بھی اور ہر جلسہ پر نئے آنے
والوں
کو بتایا جا تا اور پرانے احمدیوں کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے، بلکہ یہ وہ جلسہ ہے جس کی بنیاد
اللہ تعالیٰ کے حکم سے حضرت مہدی معہود علیہ السلام نے اعلائے کلمتہ اللہ کے لئے رکھی تھی اور
مقصد یہ تھا کہ یہاں آنے والے خدا اور اس کے رسول کی باتیں غور سے سنیں ، ان
کو سمجھنے کی کوشش
کریں، ان پر عمل کریں ، ان کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالیں ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے اسوہ حسنہ پر چلنے والے ہوں، ان راہوں کو اختیار کریں جن پر چل کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنے رب کریم کے پیار کو حاصل کیا اور ان راہوں پر چل کر وہ بھی اپنی اپنی طاقت اور استعداد
کے مطابق اپنے خدا کے پیار کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے والے ہوں۔
خطابات ناصر جلد دوم
۳۰۸
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۷۸ء
اس جلسہ میں شامل ہونے والوں پر ، خواہ وہ باہر سے آنے والے ہوں یار بوہ کے مکین،
بہت سی ذمہ داریاں ہیں۔جس طرح ہم میں سے ہر فرد کی زندگی کا ہر پہل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
اسوہ کے مطابق اور آپ کے نور سے نور لے کر اس نور کو دنیا پر ظاہر کرنے والا بننا چاہئے اسی
طرح ہماری اجتماعی زندگی بھی خالص اسلامی زندگی ہونی چاہئے۔جہاں اونچی آواز سے بولنے کو
بھی پسند نہیں کیا مثلاً مسجد میں شور کرنا منع ہے۔مسجد میں شور نہ کرنا چاہئے۔مسجد کو خدا تعالیٰ کے
ذکر کے لئے بنایا گیا ہے۔مسجد میں جو باتیں کی جاتی ہیں وہ بھی دین کی باتیں کی جاتی ہیں اور
جب ہم کہتے ہیں دین کی باتیں کی جاتی ہیں تو دین اسلام ہماری زندگی کے ہر شعبے پر محیط ہے۔ہر
شعبہ کا اس نے احاطہ کیا ہوا ہے۔ہماری زندگی سے تعلق رکھنے والی ہر صحیح اور نیک بات مسجد میں
کی جاتی ہے۔ہم پر ہمارے پیارے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا بڑا ہی احسان ہے
کہ آپ نے ہمیں مخاطب کر کے یہ اعلان کیا ( جو قیامت تک قائم اور زندہ رہنے والا اعلان اور عمل
کئے جانے والا اعلان ہے کہ جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا ( صحیح مسلم کتاب المساجد ) خدا تعالیٰ
نے ساری کی ساری زمین کو میرے لئے مسجد بنا دیا۔پس وہ برکات جو دوسرے مذاہب اپنی اپنی
عبادت گاہوں میں جا کر حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، وہ ایک مسلمان زمین کے ہر
چپہ سے حاصل کر سکتا ہے، اگر وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر چلنے والا ہو۔یہ جلسہ گاہ
بھی اسی طرح برکتوں والی ہے جس طرح کوئی اور مقام۔یہاں آپ آتے ہیں غور سے سنیں۔آپ سنتے تو ہیں غور سے لیکن بعض دفعہ کوئی بچہ یا نیا
آنے والا ( شاذ ) اونچی آواز سے بھی بول دیتا ہے۔اس کو بھی بول دیتا ہے۔اس کو بھی اشارہ
سے سمجھانے کا حکم ہے اور بعد میں پیار سے سمجھانے والی بات ہے کہ جلسہ گاہ میں ہم بیٹھتے ہیں
سننے کے لئے سمجھنے کے لئے اور یادر کھنے کے لئے۔اس نیت کے ساتھ کہ جو ہم نے سنا اور سمجھا اور
یا درکھا اس پر ہم عمل بھی کریں گے اپنی عملی زندگی میں۔یہ ہمارا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے ” ہمارا اس لئے کہ ہمارا مرکز ہے یہاں۔ویسے یہاں
سینکڑوں دوست ایسے بھی رہتے ہیں جن کا تعلق جماعت احمدیہ سے نہیں۔بچے ہیں جو احمدی
نہیں۔وہ یہاں کے زنانہ اور مردانہ سکولوں اور کالجوں میں پڑھتے ہیں۔ان کے رشتہ دار ہیں وہ
خطابات ناصر جلد دوم
۳۰۹
افتتاحی خطاب ۲۶ / دسمبر ۱۹۷۸ء
یہاں کرایہ پر مکان لے کر رہتے ہیں لیکن یہاں ہمارا مرکز ہے اس لئے ہم کہتے ہیں یہ ” ہمارا
قصبہ یہ ہمارا قصبہ جو ہے اس نے بھی خدا تعالیٰ کے بڑے نشان دیکھے ہیں۔جس جگہ احباب
بیٹھے ہیں اور اردگرد ہزاروں مکان دیکھ رہے ہیں۔وہ مکان جو جلسہ کے دنوں میں خدا تعالیٰ کی
ان برکتوں کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اتنی بڑی تعداد کو اتنی چھوٹی جگہ کے اندر سمیٹ لیتے ہیں اور یہ
مکان کوشش کرتے ہیں کہ آپ کو تکلیف نہ پہنچے اور خدا تعالیٰ کی شان اس میں ہمیں نظر آتی ہے۔یہ ایسا علاقہ تھا کہ بڑی دیر کی بات ہے پارٹیشن سے پہلے ایک دفعہ ہمارے تایا زاد بھائی
حضرت مرز ا عزیز احمد صاحب جو گورنمنٹ کے افسر تھے۔کسی سرکاری کام کے سلسلہ میں یہاں
سے گزر کر سرگودہا گئے۔واپسی پر ان کے ڈرائیور نے کہا کہ شام کے وقت وہ اس علاقہ سے نہیں
گزرے گا۔اس لئے آپ رات سرگودہا میں رہیں۔کیونکہ یہ علاقہ جو پہاڑوں کے اردگرد پھیلا
ہوا ہے اس میں سانپ ہیں اس میں بھیڑیئے ہیں اس میں چور ہیں۔اس میں ڈا کو بستے ہیں اور
اب خدا نے اتنا انقلاب عظیم بپا کر دیا اس علاقہ میں کہ چھیننے والے تو یہاں بستے ہیں لیکن ساری
دنیا کے دلوں کو خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چھینے والے بستے ہیں۔پہلے دکھ دینے والے
یہاں بستے تھے۔اب خدمت کرنے والے یہاں بستے ہیں۔اسلام بڑا عظیم مذہب ہے۔بڑا حسین مذہب ہے۔قرآن کریم کی ایک چھوٹی سی آیت بلکہ
اس کا ایک ٹکڑا ہے جس میں كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران : ااا) کا
اعلان کیا قرآن کریم نے اور سب بنی نوع انسان کو خادم اور مخدوم کی حیثیت سے ایک مقام پر
لا کر کھڑا کر دیا۔خادم مسلمان اور مخدوم جو ابھی مسلمان نہیں ہوئے جن کی ہم نے خدمت کرنی
ہے۔جن کی ہم نے اصلاح کرنی ہے اور ان تک اس نور کو پہنچانا ہے جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم لے کر آئے تھے۔انسان انسان میں قطعاً کوئی فرق نہیں۔اسلام نے انسان کو اتنی آزادی ضمیر دی ہے کہ
انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے ہر وہ مضمون جو قرآن کریم میں بیان ہوا ہے وہ انسان کو اس بات کا
قائل کر دیتا ہے کہ واقع میں یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والا کلام ہے اور اگر انسانی
معاملات کو عقل پر چھوڑ دیا جاتا تو انسانی عقل تو وہاں تک نہیں پہنچ سکتی تھی۔اب بھی جبکہ قرآن کریم
خطابات ناصر جلد دوم
۳۱۰
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۸ء
نے ان مسائل کو بیان کر دیا ہے۔انسان
کی عقل پھر بھی بہک جاتی ہے۔مثلاً اسلام نے جس قسم کی
آزادی ضمیر انسان کو عطا کی اور اس کی ذمہ داری لی اور گارنٹی دی ہے وہ ہمیں کہیں نظر نہیں آتی۔ہماری عقلیں وہاں تک نہیں پہنچ سکتیں۔لیکن اس مضمون
کو اللہ تعالیٰ کی توفیق سے انشاء اللہ جلسہ سالانہ
کے معاً بعد آنے والے جمعہ کے دن بیان کروں گا۔جمعرات کو جلسہ ختم ہو رہا ہے۔اگلے دن جمعہ
ہے۔خطبہ جمعہ میں میں یہ ارادہ رکھتا ہوں کہ اس حصہ کو بیان کر دوں کہ قرآن کریم کی تعلیم میں کتنا
حسن پایا جاتا ہے۔میں اس وقت بتا یہ رہا ہوں کہ اب یہ جگہ بڑی برکتوں والی بن گئی ہے اس لئے نہیں کہ مجھ
میں اور تم میں کوئی خوبی تھی بلکہ اس لئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ پیار
کرنے والے آپ کے خادم اور روحانی بیٹے نے ایک ایسی جماعت پیدا کی۔جس کے دل میں
یہ تڑپ تھی کہ وہ خدا تعالیٰ کے نور سے دنیا کو منور کرے اور دین اسلام کو پیار اور محبت اور بے لوث
خدمت کے ساتھ ساری دنیا میں غالب کرے اور دوسرے ادیان جو اپنے اپنے وقت پر خدمت
کر چکے ہیں ان کی اب ضرورت نہیں رہی کیونکہ انسان روحانی طور پر ترقی کرتے ہوئے اس
مقام تک پہنچ چکا ہے جہاں وہ اسلامی تعلیم کو سمجھنے کے بعد اس پر عمل کرسکتا ہے۔پس ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا میری یا آپ کی کسی ذاتی خوبی یا کمال کی وجہ سے نہ
ہوگا یہ تو خدا تعالیٰ کا ایک منصوبہ ہے جو اپنے وقت پر پورا ہوکر رہے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جنوری ۱۹۰۰ ء میں ایک دعا کی جو آپ کی کتاب
تریاق القلوب کے آخر میں چھپی ہوئی ہے۔اس دعا میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے
رب کو مخاطب کیا ہے اور کہا ہے کہ اے خدا میں صرف تجھ سے مخاطب ہوں اور صرف تیرے ساتھ
تعلق رکھنے والا ہوں جو لوگ میری مخالفت کر رہے ہیں میں ان کی بات نہیں کر رہا۔تو نے مجھے بھیجا؟
تو نے میرے لئے نشان ظاہر کئے۔میں نے تیرے نشانوں کو دیکھا۔میں سمجھتا ہوں کہ تو نے مجھے
اس لئے کھڑا کیا ہے کہ میں ساری دنیا میں اسلام کو پھیلا دوں اور اس غرض کے لئے نیکو کارلوگوں کی
ایک جماعت پیدا کر دوں جو دنیا میں نیکی اور تقویٰ کو پھیلانے والے ہوں۔لیکن دنیا کی اکثریت
مجھے قبول نہیں کر رہی۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ اگر جیسا کہ سمجھا جا رہا ہے میں تیری نگاہ میں بھی
خطابات ناصر جلد دوم
۳۱۱
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۸ء
مغضوب ہوں اور دھتکارا ہوا ہوں اور تیرے پیار کو حاصل کرنے والا نہیں۔تیرے غضب کو حاصل
کرنے والا ہوں تو اے خدا مجھے ہلاک کر دے تا کہ میری وجہ سے دنیا کسی ابتلا میں نہ پڑے لیکن
اگر تو جانتا ہے کہ تو نے ہی مجھے بھیجا ہے اور میں تیرا پیارا ہوں اور مجھے اس مقصد کے لئے بھیجا ہے
کہ میں دنیا میں اسلام کو غالب کروں تو تین سال کے اندر جو ا۳ / دسمبر ۱۹۰۲ء کو ختم ہوتے ہیں مجھ کو
ایک ایسا نشان دکھا کہ جس کا انسانی ہاتھ کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہو۔آپ نے فرمایا یہ درست ہے کہ
انسانی ہاتھوں سے بھی تو اپنی قدرت کے نشان ظاہر کیا کرتا ہے۔درمیان میں ایک پردہ ہوتا ہے
جیسا کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غریبانہ ماحول میں غیر تربیت یافتہ صحابہ کے ساتھ
ایسے دشمنوں کا مقابلہ کیا جو بڑی زبردست فوجوں کے ساتھ حملہ آور ہوئے تھے۔رؤسائے مکہ
بڑے امیر تھے اور بڑے ماہرین جنگ بھی تھے۔سیوف ہندی جو اس زمانہ میں دنیا کی مشہور اور
بہترین تلواریں سمجھی جاتی تھیں وہ دشمن کے ہاتھوں میں تھیں۔ادھر مسلمانوں کا یہ حال تھا ، ٹوٹی ہوئی
تلوار میں لے کر ننگے پاؤں ان کے مقابلہ کے لئے نکل کھڑے ہوئے۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے دنیا کو
یہ معجزہ دکھایا کہ وہ لوگ جو تعداد میں زیادہ تھے اور بڑے طاقتور اور دولتمند تھے ان کو مسلمانوں کے
ہاتھوں شکست ہوئی۔چند آدمیوں کے مقابلہ میں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس دعا میں فرمایا ہے کہ یہ تو ٹھیک ہے کہ تیری قدرت کے
نشان انسانی ہاتھ سے بھی ظاہر ہوتے ہیں۔پراے میرے رب ! میری دعا تجھ سے آج یہ ہے کہ
میرے لئے ایسا نشان دکھا جس میں انسانی ہاتھ کا کوئی دخل نہ ہو۔وہ ایک ایسا نشان ہو جس میں
کوئی شبہ بھی نہ کر سکے کہ کوئی انسانی ہاتھ ایسا کر سکتا ہے۔یہ تین سال جس میں انیسویں صدی کا آخری سال اور بیسویں صدی کے پہلے دوسال
تھے۔اس تین سال کے عرصہ میں اس دعا کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سے جو وعدے کئے اور آپ کی صداقت کے لئے جو نشان دکھائے۔وہ تذکرہ کے صفحہ ۳۳۴ سے
صفحه ۴۶۴ تک یعنی قریباً ایک سو تھیں صفحات پر مشتمل ہیں ” تذکرہ “ وہ کتاب ہے جس میں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات چھپے ہوئے ہیں۔ایک نشان مانگا تھا اپنے رب کے حضور عاجزانہ جھک کر ، لیکن پیار کرنے والے رب نے
خطابات ناصر جلد دوم
۳۱۲
افتتاحی خطاب ۲۶ / دسمبر ۱۹۷۸ء
ایک نشان نہیں بلکہ ایک کے بعد دوسرا، ایک کے بعد دوسرا، ایک کے بعد دوسرا نشان دکھایا ان
تین سالوں کے اندر علی ہذا القیاس کئی نشان دکھائے اس کی تفصیل میں جانے کا یہ وقت نہیں۔میں دوستوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ گھر جا کر تذکرہ کے یہ صفحات ضرور دیکھیں کہ ان تین
سالوں میں خدا تعالیٰ نے کیا کیا نشان دکھائے ہیں۔ابھی یہ تین سال ختم نہیں ہوئے تھے دسمبر ۱۹۰۲ء کی بات ہے خدا تعالیٰ نے آپ سے یہ فرمایا
کہ تو مجھے کہتا ہے کہ اگر میں تیری نگاہ میں ایسا ہی کذاب اور جھوٹ بولنے والا اور افتر ا کرنے والا
ہوں تیرے پر ، جیسا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں تو تو مجھے مٹا دے۔اس کا جواب میں یہ دیتا ہوں کہ
اے ابراہیم تجھ پر میرا اسلام ہو تو کامیاب ہوگا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ
اس دعا سے قبل بھی اگر چہ جماعت احمد یہ ترقی تو کر رہی تھی لیکن تعداد کے لحاظ سے بہت ہی
آہستہ ترقی ہو رہی تھی لیکن ان تین سالوں میں یک دم خدا تعالیٰ نے لوگوں کے دلوں میں ایک
ایسا انقلاب عظیم بپا کر دیا جو انسانی ہاتھ اور انسانی طاقت سے بالا ہے اور انسان کے بس کی بات
نہیں ہے۔یہ انقلاب عظیم بپا ہوا کہ جماعت کی ترقی کی رفتار جو پہلے بڑی آہستہ تھی اس میں تیزی
پیدا ہوگئی اور پچھلے سارے زمانہ کی نسبت ان تین سالوں میں کئی گنا زیادہ لوگ احمدیت میں داخل
ہو گئے۔جماعت مضبوط ہوگئی اور یہ ایک ایسا نشان ہے جو بڑا واضح ہے۔میں نے اسے خاص
طور پر لیا ہے اور اس کے متعلق میں یہ کہتا ہوں کہ احباب خود جا کر پڑھیں اور تذکرہ کا مطالعہ
کریں۔اس لئے کہ یہ نشان ایک جگہ کھڑا نہیں رہا۔یعنی یہ نہیں ہوا کہ یہ نشان وہاں پر ختم ہو گیا ہو
بلکہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو وعدہ فرمایا تھا کہ جس مقصد کے لئے
آپ کو کھڑا کیا گیا ہے جب تک اس میں کامیابی نہیں ہو جاتی اور نوع انسانی کی بڑی بھاری
اکثریت خدا تعالیٰ کے جھنڈے تلے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں جمع نہیں
ہو جاتی اس وقت تک یہ نشان اپنے جلوے ظاہر کرتا چلا جائے گا۔اگر اس صدی کے پہلے دو سال نکال دیں تو قریباً ۶ ۷ سال پر یہ نشان پھیلا ہوا نظر آتا ہے۔یعنی آخر ۱۹۰۲ء تک کے زمانہ میں نشان مانگا تھا اور اسی کے متعلق آپ نے لکھا ہے کہ جماعت کی
ترقی کی رفتار ایک دم بڑھ گئی اور لوگ کثرت سے احمدی ہونے لگے۔چنانچہ اس ۶ ۷ سال میں یہ
خطابات ناصر جلد دوم
۳۱۳
افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۸ء
تعداد اسی وعدہ کے مطابق جو خدا تعالیٰ نے اپنے ایک عاجز بندے سے کیا تھا۔ایک کروڑ تک پہنچ
گئی۔الحمد لله علی ذالک
جیسا کہ میں نے کئی بار پہلے بھی بتایا ہے میرے اندازے کے مطابق جماعت احمدیہ کی جو دوسری
صدی ہے، وہ غلبہ اسلام کی صدی ہے اس میں ساری دنیا میں اسلام غالب آئے گا اور کیا مسلم اور کیا
غیر مسلم جماعت احمدیہ کی ان خدمات کے قائل ہو چکے ہوں گے کہ واقعی یہی جماعت احمد یہ اسلام کی
خدمت کے لئے قائم کی گئی تھی اور اس نے دنیا کے دل جیت کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں
میں ڈالے ہیں۔مگر اس وقت تک (۱۹۰۲ ء تک) جن کمزور کندھوں پر اس ذمہ واری کا بوجھ ڈالا گیا تھا وہ تو
اب تعداد میں کم ہو گئے۔جماعت احمدیہ کی تعداد جب بڑھی تو جو لوگ پرانے احمدی تھے وہ بقضائے الہی
فوت ہو گئے اور نئی نسلوں پر یہ بوجھ پڑتا چلا گیا۔میں خود ایک الہام کی تشریح کے مطابق صحابہ میں
شامل ہوں۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ تم بھی صحابہ مسیح موعود علیہ السلام
میں سے ہو لیکن میری پیدائش تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال کے بعد کی ہے۔پس چونکہ اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرنے کی ذمہ داری کو نسلاً بعد نسل اٹھاتے چلے جانا
ہے۔اس لئے نئی آنے والی نسلوں سے میں مخاطب ہوں اور شاید اس سارے جلسہ کے دوران
ان ہی سے مخاطب رہوں۔میں ان سے یہ کہتا ہوں کہ تمہارے اوپر بڑی بھاری ذمہ داری ہے۔اس کے ساتھ ہی تمہارے لئے آسمانوں کے سب دروازے کھول دیئے گئے ہیں کہ تم ان
دروازوں میں سے داخل ہو کر آسمانی رفعتوں کو حاصل کرو اور أَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً
وَبَاطِنَةً (لقمن : ۲۱) کی رو سے خدا تعالیٰ کی نعمتیں جو موسلا دھار بارش کی طرح نازل ہوتی
ہیں۔وہ تمہاری جھولیاں بھرنے کے لئے ہوتی ہیں۔تم جھولیاں آگے کرو۔تم اس میں دلچسپی لو۔تم خدا تعالیٰ کے حضور کچھ تھوڑا سا پیش کرو وہ تمہیں سب کچھ دے گا۔وہ تم سے ہر چیز نہیں مانگتا۔میں نے پہلے بھی بتایا ہے۔وہ تم سے ضرورت کے مطابق نہیں مانگتا۔وہ تم سے قربانی اور ایثار
چاہتا ہے لیکن تمہاری طاقت کے مطابق لیکن دیتا ہے اپنی قدرت کاملہ سے وہ ساری دنیا کا مالک
ہے۔اس کے خزانے کبھی ختم نہیں ہوتے۔وہ بڑا دیالو ہے۔وہ تم سے قربانی اور ایثار کا مطالبہ کرتا
خطابات ناصر جلد دوم
۳۱۴
افتتاحی خطاب ۲۶ / دسمبر ۱۹۷۸ء
ہے مگر تمہاری عاجزانہ اور کمزور حیثیت کے لحاظ سے مطالبہ کرتا ہے۔پس اس جلسہ کے دوران بھی دوست دعائیں کریں اور بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ جلد
غلبہ اسلام کے سامان پیدا کر دے ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو
سمجھیں اور جماعت احمدیہ کی ترقی کی رفتار میں جو تیزی اور شدت پیدا ہو چکی ہے اور جماعت ہر سال
پہلے سے زیادہ تعداد میں بڑھتی چلی جاتی ہے یہ ہر سال ہی پہلے سے زیادہ بڑھتی چلی جائے اور ہماری
کسی نسل کی کمزوری کے نتیجہ میں اس میں کمزوری نہ پیدا ہو۔خدا کرے غلبہ اسلام کے حسین جلوے
ہم بھی اپنی زندگیوں میں دیکھ لیں اور ہماری آنے والی نسلیں خدا تعالیٰ کی اتنی حمد کریں کہ ان کے دل
حمد سے معمور ہو جائیں۔سوائے خدا کے، ان کے دلوں میں ، ان کی روح میں اور کوئی چیز باقی نہ رہے۔ان کے دل میں ہمیشہ یہ احساس قائم رہے کہ وہ خدا کے عاجز بندے ہیں۔ساری دنیا کے دھتکارے
ہوئے اور غریب ہیں لیکن بایں ہمہ خدا تعالیٰ نے انہیں یہ توفیق دی کہ ساری دنیا کے دل جیت کر
انہیں تو حید حقیقی کے جھنڈے تلے جمع کر دیا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لا رکھا۔اس سے زیادہ برکت اور کیا ہوسکتی ہے۔اس سے زیادہ خوشی ہمارے لئے اور کیا ہوسکتی ہے۔پس اپنے مقام کو پہچانیں اور خدا سے یہ دعا کریں کہ اے خدا! جس غرض کے لئے تو نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا ہے۔وہ غرض ہماری زندگیوں میں پوری ہو اور آپ
کی بعثت کی غرض کو پورا کرنے کے لئے اب نئی نسلوں کے کندھوں پر بوجھ پڑنے ہیں۔ہم نئی
نسلوں میں شامل ہیں۔ہمارے بعد اور نئی نسلیں آئیں گی۔میں بخیل نہیں ہوں۔میں یہ نہیں کہتا
کہ ہمارے جتنی تمہیں خدمت دین کی توفیق ملے۔میں یہ کہتا ہوں
کہ تمہیں مجھ سے بڑھ کر تو فیق
ملے خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دینے کی اور مجھ سے زیادہ تم اس کے فضلوں کے وارث بنو۔جو
شخص خدا تعالیٰ کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے۔خدا اپنے ایسے بندہ کے لئے اس دروازے کو کھولتا ہے
لیکن یہ دروازہ اسی کے لئے کھلتا ہے جو خلوص نیت کے ساتھ اس کے حضور جھکتا ہے اور اپنے دل
کوشکر کی ہرقسم کی ملونی سے پاک کر لیتا ہے۔یاد رکھو اگر تمہارے صحن سینہ میں شرک کا شائبہ بھی
ہوگا تو خدا تعالیٰ کی غیرت اس سینہ میں داخل ہونا گوارا نہیں کرے گی۔پس خالص تو حید کو اپنے ذہنوں میں، اپنے سینوں میں، اپنی روح میں اور اپنی زندگی میں