سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 28

خطابات ناصر جلد دوم
۳۱۵
افتتاحی خطاب ۲۶ / دسمبر ۱۹۷۸ء
قائم کرو اور ہر دوسری چیز کو مرے ہوئے کیڑے سے بھی کم حیثیت دو تب خدا تعالیٰ تم سے پیار
کرے گا اور تمہاری یہ خواہش کہ تم خدا کے نام کو کامیابی کے ساتھ ساری دنیا میں پھیلا ؤ اور اس
کی محبت کا جھنڈا ہر دل میں گاڑ دو ( تمہاری یہ خواہش ) وہ پوری کر دے گا۔اللہ تعالیٰ کرے کہ
ایسا ہی ہو۔ہماری نسلیں اس ذمہ داری کو پورا کرنے والی ہوں اور جیسا کہ خدا تعالیٰ کا منصوبہ ہے
اس میں کوئی دیر نہ ہو۔یہ جو کہا گیا ہے کہ تین صدیوں کے اندر اندر اسلام کا غلبہ ہو جائے گا میں
کہتا ہوں دنیا تین صدیوں کا انتظار کیوں کرے۔دوسری صدی میرے نزدیک غلبہ اسلام کی
صدی ہے۔خدا کرے کہ ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں
کو یہ توفیق ملے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو
سمجھیں۔خدا کے پیار کو حاصل کریں۔اللہ کی طاقت سے طاقت پائیں اور اس کے علم سے
نور فراست حاصل کریں۔آؤاب دعا کرتے ہیں۔یہ دعا بھی کریں کہ آئندہ نسلیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے والی ہوں اور
ان
کو نباہنے والی ہوں اور جماعت احمدیہ کی زندگی کی دوسری صدی حقیقتا اور واقعی طور پر غلبہ اسلام کی
صدی ثابت ہو اور نوع انسانی جو اس وقت خدا تعالیٰ کے غضب کی جہنم کی طرف حرکت کر رہی ہے
اس کی یہ حرکت رک جائے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور وہ بھی اس کے پیار کو حاصل کرنے
لگ جائیں اور ساری دنیا کے لئے دعائیں کریں اور ان کے لئے بھی دعائیں کریں جو ساری
دنیا میں پھیلے ہوئے دنیا کی اصلاح کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔روزنامه الفضل ربوه ۲۲ فروری ۱۹۷۹ء صفحه ۲ تا ۵ )

خطابات ناصر جلد دوم
۳۱۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پہلی دفعہ اس حقیقت کو آشکارہ کیا
کہ مسیح علیہ السلام صلیب پر نہیں مرے تھے
دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔قرآن کریم نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ جتنی طاقتیں اور صلاحیتیں اور استعداد میں انسان میں
پائی جاتی ہیں وہ سب اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ہیں اور ان ساری قوتوں صلاحیتوں اور استعدادوں کی صحیح
اور کامل نشو ونما کے لئے جو چیز چاہئے وہ اللہ تعالیٰ نے پیدا کر دی ہے کا ئنات کی ہر چیز کو اس لئے پیدا
کیا گیا ہے کہ انسان کامیاب ہو اس بات میں کہ اللہ تعالیٰ نے جو اسے صلاحیتیں دی ہیں ان کی صحیح
اور کامل نشو و نما ہو صحیح اور کامل نشو و نما کے لئے ، کچھ مادی ذرائع کی ضرورت ہے اور کچھ علمی ذرائع
کی ضرورت ہے اور کچھ اخلاقی ذرائع کی ضرورت ہے اور کچھ روحانی ذرائع کی ضرورت ہے۔روحانی ذرائع جو ہیں ان کی بنیاد تو عاجزانہ دعاؤں پر ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو ایک
حسین اسوہ اس کے لئے ہمارے سامنے رکھا اور قائم کیا وہ وہ کیفیت ہے جسے قرآن کریم نے لَعَلَّكَ
بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء :۴) اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
لکھا ہے کہ انسان غور کرے تو عرب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد ایک انقلاب عظیم
بپا ہوا۔عرب جس میں آپ مبعوث ہوئے تھے جو پہلے مخاطب تھے آپ کے مخاطب تو آپ ساری
دنیا کے تھے یعنی ساری دنیا کو آپ نے خطاب کیا اور ان کو دعوت دی خدائے واحد و یگانہ اور اپنی
رسالت اور قرآنی ہدایت کی طرف لیکن پہلے مخاطب عرب تھے اور عرب کی حالت اس وقت یہ تھی
که دنیا دارانہ زندگی میں اس قدر دھنسے ہوئے تھے کہ انسان ان کی تاریخ پڑھ کے کانپ اٹھتا ہے
لڑکیوں کو زندہ دفن کر دینا اور اپنی گندی حرکتوں پر بڑے فخر سے نظمیں لکھنا۔اور سارے عرب کا
دماغ اتنا خراب تھا کہ ایسی نظموں کو اتنی مقبولیت حاصل ہوتی تھی کہ خانہ کعبہ کے پردوں کے ساتھ

خطابات ناصر جلد دوم
ΓΙΑ
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
ان کی عزت افزائی کے لئے ان نظموں کو لٹکایا جاتا تھا اور ان کے اندر نہایت فحش اور گندے شعر
ہوتے تھے لیکن وہ لوگ جو نہ خدا کو پہچانتے تھے وہ لوگ جو نہ اخلاق کو پہچانتے تھے وہ لوگ جو نہ
انسانی حقوق کو پہچانتے تھے وہ لوگ جو نہ اپنے ذاتی حقوق کو پہچانتے تھے یکدم ان کی کایا پلٹ گئی
اور ایک انقلاب عظیم ان میں بپا ہو گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ یہ
انقلاب اس لئے بپا ہوا کہ محمد رسول
اللہ صلی علیہ وعلی آلہ وسلم راتوں کو اٹھ کر عاجزانہ خدا کے حضور
جھکتے اور ان کی بھلائی کے لئے ان کی نیکی اور ان کے تقویٰ کے لئے ان کے اخلاق کی بلندی کے
لئے ان کی روحانیت کے لئے ایسی تڑپ کے ساتھ دعائیں کرتے تھے کہ آج تک کسی انسان نے
کسی دوسرے انسان کے لئے اس قدر تڑپ کے ساتھ کبھی دعا نہیں کی۔یہ جو چار قسم کی قوتیں اور صلاحیتیں ہیں جن کے سامان اسلام نے پیدا کئے ان میں سے پہلی
کا تعلق جسمانی طاقتوں کے ساتھ ہے۔اس کے لئے ایک تفصیلی تعلیم اسلام نے دی ہے اس تفصیل
میں تو اس وقت میں اس لئے نہیں جاؤں گا کہ وہ میرا مضمون نہیں۔آج تو میں ، جو سال گذرا ہے
اللہ تعالیٰ کے جو فضل جماعت پر نازل ہوئے ہیں ان کی میں بات کروں گا۔پہلی چیز ہے جسمانی
ضرورتوں کو پورا کرنا جسمانی حقوق کی ادائیگی جن کے بغیر جسمانی طاقتوں کی نشو و نما نہیں ہو سکتی۔اس کے لئے ضروری ہے کہ جسمانی طاقت بچپن سے لے کر بڑی عمر تک صحیح نشو ونما کے لئے اس
طاقت کو جس غذا کی ضرورت ہے وہ ملے اور جب وہ اپنے عروج کو پہنچ جائے اور جوان ہو جائے
اور پوری جوانی کی طاقت میں ہو انسان اس وقت اس کو اس معیار کے اوپر قائم رکھنے کے لئے جس
غذا کی ضرورت ہے وہ اسے ملے۔اس میں کم سے کم یہ ہے کہ بھوک جو ہے یعنی جو جسم چاہتا ہے کہ
مجھے کھانے کو دو یہ احساس اتناہی بس رہ جائے جتنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ابھی
بھوک ہو تو کھانا چھوڑ دو۔اس سے زیادہ احساس جو ہے وہ انسان کی جسمانی طاقتوں کو کمزور کرنے
والا ہے۔اس کے لئے دنیا تو اس طرف توجہ نہیں کرتی اور ہمارے پاس اس کے پیسے نہیں ہیں
اتنے ، جماعت احمدیہ کے پاس۔لیکن چونکہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ ہم ساری دنیا کی
ضرورتوں کو پورا کر سکیں اس سے یہ نتیجہ نکا لنا غلط ہے اور بداخلاقی ہوگا اور مہلک ہوگا کہ اگر ہم
کہیں کہ جتنا ہم کر سکتے ہیں اتنا بھی نہ کریں تو اسلام نے جو یہ تعلیم دی ہے اسی کو سامنے

خطابات ناصر جلد دوم
۳۱۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
رکھتے ہوئے جماعت کی طرف سے یہ انتظام کیا جاتا ہے کہ جماعت کے کارکن صدر انجمن احمد یہ
کے اور تحریک جدید کے اور دوسرے شعبوں کے جو ہیں ان کو کھانے کے لحاظ سے کافی مدد دے دی
جائے ، علاوہ جو گزارہ وہ لے رہے ہیں۔مثلاً سارے سال کی گندم کی ضرورت کا اندازہ جماعت
نے یہ لگایا کہ اگر آدھ سیر روزانہ فی کس ہو تو ساڑھے چار من آنا چاہئے سارے سال کے لئے اگر
آدھ سیر روزانہ ہو اور اس کے لئے سارے جو خاندان کے افراد ہیں ان کے لحاظ سے یہ نہیں کہ ہر
ایک کو ایک جیسے پیسے گندم کی مدد میں دے دو۔یعنی اگر ہمارا ایک کارکن میاں بیوی ہیں صرف تو ان
کونومن گندم کا ایک حصہ اور اگر اس کے چھ بچے بھی ہیں تو آٹھ چوکے بتیس اور چار چھتیں من گندم کا
وہ مقر رحصہ جو ہے جو ابھی میں بتا تا ہوں آپ کو کیا ہے اتنا گندم کے لحاظ سے اس کو دے دیا جاتا ہے
اور وہ ساری ضرورت کا نصف یعنی ساڑھے چار من گندم میں سے دو من دس سیر گندم جماعت احمد یہ
اپنے کارکنوں
کو بغیر قیمت لے کے دے دیتی ہے سال کے شروع میں کہ اسے رکھو تا کہ تمہارے
او پر کھانے کے لحاظ سے کبھی تنگی نہ آئے اور جو بقیہ نصف ہے ضرورت گندم کی کا اس کو خرید کے
سٹور کرنے کے لئے سال کے شروع میں جب عام طور پر گندم سستی ہوتی ہے قرض دے دیا جاتا
ہے جو ان کی تنخواہ میں کتا جاتا ہے۔اسی طرح سردیوں میں بعض ضرورتیں زائد آ جاتی ہیں گرمیوں
میں تو بڑے ہلکے کپڑے ہیں اور غذا کا بھی فرق ہے۔بہر حال بہت سارے فرق ہیں جن میں
جانے کی ضرورت نہیں۔تو ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے جو ہماری اس وقت طاقت ہے
اس کے مطابق ہم نے اس سال اپنے کارکنوں کو فی کس افراد ہر خاندان کے ہر فرد کے پچھتر روپے
دیئے ہیں یکمشت یعنی اگر دس افراد پر مشتمل ہے خاندان تو اس کو سات سو پچاس روپیہ زائد مل گیا
کہ تا کہ سردیوں کی ضرورتیں وہ پوری کریں۔میں جانتا ہوں کہ یہ بہت کم رقم ہے کیونکہ ہمارے
ملک میں مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ مجھے تو بڑی تکلیف ہوتی ہے سوچ کے کہ کس طرح گزارہ کرتا
ہوگا پاکستانی ان تنخواہوں پر جو گورنمنٹ بھی دیتی ہے۔یعنی ہم تو گزارہ دیتے ہیں نا ، گورنمنٹ تو
اپنے شاہانہ جو بادشاہ ہیں اس ملک کے وہ شاہانہ طریق پر دیتے ہیں وہ بھی گزارہ نہیں کر سکتے عام
ایک بوٹ درمیانہ درجے کا بچے کے لئے ساٹھ ، ستر اسی روپے کا اب جس کو تم پانچ سو روپیہ تنخواہ
دیتے ہو اور سمجھتے ہو ہم نے بڑا تیر مارا اور بہت کچھ دے دیا اگر اس کے دو تین بچے ہیں تو ایک مہینے کی

خطابات ناصر جلد دوم
۳۲۰
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
ساری تنخواہ تو اس کے بوٹوں کے اوپر خرچ ہو گئی وہ کھائیں گے کیا اس مہینے میں؟ بہر حال یہ ویسے
ساری دنیا میں ہے۔صرف ہمارے ملک میں نہیں یہ جو مہنگائی کا ایک ایسا چکر چلا ہے کہ ہر جگہ
یورپ میں بھی مصیبت پڑ گئی ہے اور سمجھ نہیں آ رہی دنیا کو کہ اس کا حل کیسے کیا جائے ہم نے یہ کوشش
کی دنیا تو یہ نہیں کرتی اور میں یورپ میں اپنی پریس کا نفرنسز میں اسلام کی یہ تعلیم بتا تا ہوں بڑے
حیران ہوتے ہیں اور اپنا عمل بتاتا ہوں میں کہہ دیتا ہوں کہ جتنا ہمیں کرنا چاہئے ہمارے پاس
دنیوی وسائل اتنے نہیں ہیں جتنا میرا دل کرتا ہے۔میرا دل تو یہ کرتا ہے کہ اچھا اب بوٹ ہے، بیچ
میں ضمناً بات میں کر رہا ہوں ایک وہ بھی بوٹ ہے ساٹھ ، ستر روپے میں آنے والا جو پندرہ دن
کے بعد بچہ تو ڑ دیتا ہے یا ایک مہینے کے بعد توڑ دیتا ہے اتنا ناقص بنا ہوا ہے قیمتیں زیادہ ہیں مال
ناقص ہے جس کا مطلب ہے کہ سال میں بارہ اس کو جوڑے چاہئیں بوٹوں کے جو نتیوں کے یا چھ
چاہئیں اگر دو مہینے چلے لیکن یورپ میں ان سے زیادہ مہنگی ہیں لیکن ان
کی تنخواہیں بھی بہت زیادہ
ہیں جو شخص یہاں مثلاً پانچ سو روپیہ کمارہا ہے اس کے ساتھ کا مزدور جرمنی میں کوئی پانچ دونی دس
ہزار روپے سے بھی زیادہ کما رہا ہے وہاں بعض اچھی جو کمپنیاں ہیں وہ پانچ سوروپے میں بوٹ دیتی
ہیں اور بڑے اچھے یعنی پانچ سو روپے میں وہ جو بوٹ دیتی ہیں میں نے بھی ان کا خرید کے
استعمال کیا ہے وہ چھ سات سال تک نہیں پھٹتا اور کام دیتا ہے جو بوٹ اس وقت میں نے پہنا
ہوا ہے۔وہ بھی ۱۹۷۳ء میں خریدا تھا میں نے ، اور آج میں پہن کے وہ یہاں آیا ہوا ہوں اور
یہاں پاکستانی بنا ہوا کوئی بوٹ بھی کسی کے پاؤں میں نہیں ہو گا آج ، جو ۱۹۷۳ء میں اس نے خریدا
ہوا ، ایک سال پہلے بھی ، اتنا ، سال بھی نہیں گذرا ہوگا یعنی یہ فرق ہے اور تنخواہیں کم جو آمد کے
ذریعے خالی تنخواہ نہیں ، وہ کم۔سوائے اس کے جن کی تجارت چمک اٹھے۔باقی تو چھوٹے چھوٹے
تاجر جو ہیں پانچ سو ، ہزار دو ہزار تک بھی مہینہ کمانے والے وہ بڑی مشکل سے گزارہ کر رہے ہیں
ہم نے یہ سوچا کہ کہنے والے نے تو کہا تھا نا کہ۔ہے جہاں میں نان شعیر پر مدار قوت حیدری
کہ کم از کم اتنا دے دیں آٹا کہ کوئی شخص بھوکا نہ رہے۔ہمارے ملک میں اس وقت بھی میرا
اندازہ ہے کہ ایک کروڑ سے زیادہ انسان ایسا ہوگا جو چٹنی کے ساتھ روٹی کھاتا ہے یعنی اس کا اصل جو

خطابات ناصر جلد دوم
۳۲۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
کھانا ہے وہ روٹی ہے اور باقی تو گڑ کی روڑی لے لی زمیندار نے۔میں ان کے ساتھ شریک ہوا ہوا
ہوں کبھی ہم باہر سیر کو جاتے ہیں کسی زمیندار کا کھانا آ جائے تو میری عادت ہے صرف علم بڑھانے
کے لئے جاکے شامل ہو جاتا ہوں سلام کر کے ایک لقمہ تو ڑا۔تو مجھے بہت سے ایسے لوگ ملے ہیں جو
سرخ مرچ کی چٹنی اور اتنی سی روڑی، اتنی سی کھجور جتنی اور یہ ان کا عیش ہے ایسے لوگ بھی ہیں۔تو ہم نے کہا کہ کوئی شخص بھوکا نہیں رہے گا جس وقت خدا پیسے دے
گا جتنی دنیا سمجھتی ہے کہ
ہمارے پاس پیسے ہیں اتنے تو پیسے نہیں ہیں ہمارے پاس اس سے زیادہ آجائیں گے۔ایک دن
انشاء اللہ تعالیٰ اور پھر ساری ضرورتیں پوری ہو جائیں گی پھر وہ اقتصادیات اسلامی ضرورتیں
پوری کر نے والا ہو گا۔جس شخص کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ اس کو ملنی چاہئے خدا کہتا ہے
وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقُ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ ( الأريت : ۲۰) قرآن کریم کی یہ آیت ہے اور جب
تک ہر فرد واحد کو اس دنیا میں اس کی جائز ضرورت جو میں نے بتایا ہے کہ چار قسم کی قوتیں اور
استعداد میں ہیں۔ان کو مدنظر رکھتے ہوئے جو اس کی جائز ضرورت ہے اگر ایک آدمی بھی دنیا میں
ایسا ہے جس کی جائز ضرورت پوری نہیں ہو رہی تو خدا کہتا ہے کہ کسی اور کے مال میں اس کا حصہ
ہے جو اس کو ادا نہیں ہوا اور غصب کیا گیا ہے اس کا حصہ۔کیونکہ پیدا کرنے والے نے پیدا کی،
یورپ اور امریکہ نے تو دنیا کی دولت نہیں پیدا کی، پیدا تو خدا نے کی ہے۔بہر حال جو بڑے
شرمسار ہو کر اور بڑے دکھ اٹھاتے ہیں ہم جب سوچتے ہیں کہ کیا ہم نے مدد کی اپنے بھائی کی لیکن
چونکہ نہیں ہیں پیسے اس لئے اور کچھ کر نہیں سکتے اس کی ، اس ہمارے ملک کے لحاظ سے تھوڑی سی
رقم تو یہ بن جاتی ہے۔بہر حال اس کا ٹوٹل بنتا ہے بارہ لاکھ بارہ ہزار دو سو چھپن روپے جو مثلاً
سال رواں میں ہم نے تقسیم کی ہے۔لیکن اس رقم میں سارے کارکنوں والی رقم شامل نہیں بلکہ ایسے
ہمارے احمدی دوست جو کارکن نہیں ہیں جماعت کے، مثلاً روڑی کوٹ رہا ہے وہ سامنے پہاڑ
ہے اس کے اوپر بہت سارے کارخانے کام کر رہے ہیں۔روڑی کوٹنے کے بعض احمدی بھی کام
کر رہے ہیں۔تو دو طرح ان کی مدد کرتی ہے خدا کے فضل سے جماعت۔اگر مجھے پتہ لگ جائے
تو کوئی ایسا نہیں آدمی جس کی مدد نہ کی گئی ہو۔ایک تو یہ کہ بیمار ہو گیا بیچارہ وہ مزدوری کرتا تھا
کھا رہا تھا جب بیمار ہو گیا کیا کرے گا۔اس کی ضرورت کے مطابق اس کو اندازہ کر کے ہم دے

خطابات ناصر جلد دوم
۳۲۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
دیتے ہیں کہ تو آرام سے گھر بیٹھ۔بھوکا نہیں رہے گا، نہ تو نہ تیرے بچے نہ تیری بیوی۔اور ایک وہ
ہیں جو مثلاً ایک سو پچاس یا دوسور و پید انہوں نے کمایا بچے زیادہ ہیں بڑی غربت ہے ان کو ہزار قسم
کی مدد ہے۔کوئی کہتا ہے باقی سارا انتظام ہو گیا مجھے تین لحاف دے دیں ان کو لحاف دے دیتے
ہیں۔کسی کو علاج کے سلسلے میں تو ویسے میری اپنی طبیعت ایسی ہے اگر پانچ ہزار روپیہ بھی کسی غریب
کو ضرورت ہو واقع میں علاج کرنے کی تو پانچ ہزار روپیہ خرچ کر دے گی جماعت۔اور اس سے بھی زیادہ اہم ہے علم میں نے بتایا ہے نا کہ ذہنی استعدادیں اور قو تیں بھی ہیں۔اب خدا تعالیٰ نے ہمارے بچوں میں محض اپنے فضل کے ساتھ بڑی فراست پیدا کی اور بڑے
ذہن پیدا کئے ہیں بڑے ہی ناشکرے ہوں گے ہم اور بڑی ہی ناشکری ہوگی جماعت احمد یہ اگر
خدا تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کے شکر گزار نہ بنیں اور جو ہمارے گھروں میں ذہین بچہ پیدا ہوتا ہے
اس کی پڑھائی کا انتظام نہ کریں جو لائق بچے ہمارے پیدا ہوئے اس وقت بھی کئی پڑھ رہے ہیں
جماعت کے خرچ کے اوپر غیر ممالک میں۔یہاں ہم دیتے ہیں ان کو وظیفہ اور اس میں بھی ہم نے
جہاں تک ممکن ہے ہمارے لئے ہم ایک غریب جماعت ہیں ابھی اتنے نہیں ہمارے پاس پیسے
جتنے ہمارے دوست بعض سمجھتے ہیں لیکن بہر حال ہم نے بہتوں کی مدد کی جن کا جماعت سے کوئی
تعلق نہیں۔میں پرنسپل رہا ہوں میں ہر سال تھیں، چالیس ، پچاس غیر احمدی طالبعلموں
کی کسی نہ کسی
طرح مددضرور کرتا تھا اور کوئی احسان نہیں ان کے اوپر جو خدا نے ان کے لئے چیز پیدا کی ہے وہ
ان کو ملنی چاہئے۔میں کون ہوتا ہوں احسان محسوس کرنے والا بھی ، جتانا تو علیحدہ رہا تو اس میں یہ
رقمیں شامل ہیں ، سوائے ان رقموں کے جو مثلاً نصرت جہاں کی طرف سے وظائف دیئے گئے ہیں
تعلیمی۔یا اور بعض وظائف ہیں جو انگلستان میں دیئے جا رہے ہیں وہ اس رقم میں شامل نہیں لیکن
یہاں کے بہت سارے وظائف ہیں یہ دیئے ہیں۔یہ بارہ لاکھ باون ہزاران خاص وظائف کے
علاوہ یہ رقم یہاں خرچ کی گئی ہے اور جیسا کہ میں نے کہا میں جانتا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ ضرورتیں
پوری نہیں ہوں گی پھر بھی۔لیکن کیا کروں جتنا بوجھ جماعت برداشت کر سکتی ہے اس وقت اتنا ہی
ہم ادا کرتے ہیں۔تو وہ جو اسلامی تعلیم تھی کہ ہر فرد واحد کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا انتظام ہونا
چاہئے ، پورا انتظام تو نہیں ہو سکا اللہ تعالیٰ کی منشا کے مطابق لیکن اس راہ پر ایک چھوٹا سا قدم ضرور

خطابات ناصر جلد دوم
۳۲۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
اٹھایا گیا ہے ہر سال اس کے مطابق دیئے جاتے ہیں رقمیں ان کو دی جاتی ہیں۔گندم اس سال
سے پچھلے سال سے شاید دو سال سے نصف ہوگئی ہے پہلے سستی تھی تو چوتھا حصہ دیا جاتا تھا۔دو سال سے نصف یعنی سارے سال کی ضرورت کی نصف مفت دی جاتی ہے ہر کارکن کو اور اس کے
علاوہ دوسروں
کو سینکڑوں دوسرے افراد ہیں جو جماعت کے کارکن نہیں جو جن کو ضرورت ہے کہ
ان کو گندم دی جائے ان کو گندم دی جاتی ہے۔دوسری بات اس وقت جو میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ میں نے بتایا کہ ذہنی قوتوں اور
صلاحیتوں کی نشو و نما کے لئے جو بھی چاہئے وہ مہیا ہونا چاہئے ہر شخص کے لئے۔جو بھی چاہئے بہت
ساری چیزیں ہیں۔ان میں سے ایک چیز ہے کتب۔یعنی ہر مضمون میں جو بہترین کتب دنیا کی
شائع ہو چکی ہیں وہ پاکستانی طالبعلم کو مہیا ہونی چاہئیں۔یہ میں سمجھتا ہوں کہ اسلامی تعلیم ہے مجھے
افسوس ہے کہ ہماری لائبریریز میں بھی ابھی پوری طرح کتب نہیں آئیں۔گورنمنٹ توجہ کرتی رہتی
ہے لیکن گورنمنٹ بھی ہماری ، طرح ہی غریب ہے نا۔تو وہ پورے پیسے تو نہیں وہ اتنے خرچ
کر سکتی۔مثلاً میں ۱۹۳۶ء میں آکسفورڈ میں پڑھا کرتا تھا یہاں چھٹیوں میں مجھے اجازت ملی کہ میں
دو مہینے کے لئے واپس آ جاؤں تو ایک عام کتاب ، بہت بڑا فلاسفر ہے کانٹ ، وہ میرے کورس کی
تھی اور اتنی موٹی کتاب commentary والی۔تو میں اس کو ساتھ لانے لگا تھا ان دنوں میں
وہ میرے زیر مطالعہ تھی۔پھر میں نے سوچا کہ میں اتنا بوجھ چار من چارسیر کا کیوں اٹھاؤں ، میں
وہاں لائبریری سے منگوالوں گا پڑھ لوں گا اور یہ میری غلطی تھی میں جب یہاں آیا اور میں نے لاہور
کی ساری بڑی لائبریریاں تلاش کیں وہ کتاب اتنی مشہور وہ لاہور کی کسی لائبریری میں موجود نہیں
تھی۔تو دنیا میں تو ایسا اب انہوں نے ، یورپ وغیرہ نے کیا ہے سسٹم ، ایک نظام ایسا بنا دیا ہے کہ
جو اچھا مضمون انگلستان میں چھپتا ہے وہ میرے خیال میں چند ہفتوں کے اندر اندر اس کا ترجمہ
روس کے طالبعلم کے سامنے پڑا ہوا ہوتا ہے یہ بہت بڑے ذہین سائنسدان نے ایک نئی چیز
دریافت کی ہے جب تک جو دریافت ہو چکا ہے وہ اچھے ذہن کے سامنے نہیں آتا وہ آگے قدم
اٹھا ہی نہیں سکتا۔وہ تو دس سال پیچھے چل رہا ہو گا نا۔اگر اس نے آج کے بعد کل آنے والے کل
میں قدم اٹھانا ہے تو جو آج تک ہو چکا ہے وہ اس کے سامنے آنا چاہئے۔جو آج تک ہو چکا ہے

خطابات ناصر جلد دوم
۳۲۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
روحانی طور پر وہ دنیوی سائینسز سے ، دنیوی علوم سے زیادہ اہم ہے کیونکہ دنیا کے علوم دنیوی
زندگی جو ایک چھوٹی سی زندگی ہے چالیس، پچاس، ساٹھ ،ستر ، استی ، سوسال سمجھ لو۔اس کے کام
آتے ہیں لیکن دین کی باتیں تو ایک ابدی زندگی نہ ختم ہونے والی زندگی خدا تعالیٰ کے بڑے پیاروں
کو حاصل کرنے والی زندگی ، اس کے ساتھ تعلق ہے۔تو جو کتابیں چھپنی چاہئیں جماعت کی طرف سے وہ پوری نہیں چھپ رہیں اس کی طرف بھی
ہمیں توجہ کرنی پڑے گی۔مثلاً اب میں جاتا ہوں یورپ بیدار ہوا ہے، یورپ میں دنیا کے ہر ملک
اور دنیائے اسلام کے ہر فرقہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے وہاں مسلمان ہیں اور وہ فضا جو چونکہ
مذہبی لحاظ سے مثلاً جرمنی ہے مذہبی لحاظ سے الا ما شاء اللہ غیر متعصب فضا میں جب خاندان جاتے
ہیں تو اس وقت پھر وہ ہم سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے بچے دین سے دور جا رہے ہیں ان بچوں
کے لئے آپ دینی معلومات کی کتب ہمیں مہیا کریں۔دعا کریں اللہ تعالیٰ جماعت کو توفیق دے
کہ وہ ان ساری دنیا میں پھیلے ہوئے جو بچے ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والے
ان کو صحیح اسلام سکھانے کی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنے اقوال ہیں۔کہ کھانا کس طرح
کھانا ہے، آداب کیا ہیں۔چلنے پھرنے کے آداب کیا ہیں، ہم بھول گئے ہیں ہمارے بازاروں
میں بازار کے آداب جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھائے ہیں ان کا بھی نہ علم ہے نہ اس کے اوپر عمل
ہو رہا ہے۔ہمارے علماء کو چاہئے اس طرف توجہ دیں۔ہماری زندگی کی کایا پلٹ ایک انقلابی تبدیلی
آنی چاہئے تاکہ پتہ لگے کہ ہم اللہ اور محمد کی طرف جائز طور پر منسوب ہونے والے ہیں محض زبانی
دعوی نہیں ہے۔بہر حال جو کتابیں چھپتی ہیں تھوڑی سی ان کی طرف تو توجہ ہونی چاہئے۔جو چھپتا ہے اس میں کتابیں نہیں صرف اس میں اخبارات ہیں اس میں، ہفتہ وار ہیں
اس میں دو ہفتہ رسالے ہیں، اس میں ماہانہ رسالے ہیں، اس میں quarterly تین مہینے کے بعد
ایک چھپنے والا جو بہت علمی ہیں رسالے ایسے بھی ہیں دنیا میں جو سال میں صرف چار دفعہ چھپتے ہیں۔تین تین مہینے کے بعد چھپتے ہیں۔ہمارے جو چھپنے والے ہیں ان میں اچھے مضمون بھی ہیں ان میں
ایسے بھی ہیں جن کے متعلق۔بڑی سخت تنقید ہوتی ہے پرچے کے متعلق۔اور میرے پاس خطوط
آجاتے ہیں کہ آپ توجہ دلائیں کہ اس الفضل میں کوئی ایسا مضمون نہیں تھا جو ہماری تسلی کرا تا کہ

خطابات ناصر جلد دوم
۳۲۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
ہم نے آج کا پرچہ خریدا ہے۔ہمیں کچھ ملنا چاہئے اس پرچے سے جس پر ہم نے پیسے خرچ کئے ہیں۔بہر حال یہ نہیں کہ کسی پرچے سے کچھ بھی نہیں ملتا میں سمجھتا ہوں ہر پرچے سے کچھ نہ کچھ تو مل
جاتا ہوگا۔الفضل ہے۔خالد ہے، انصار اللہ ہے تفخیذ الا ذہان ہے ، عورتوں کا مصباح ہے ، ان کو
آج صبح میں نے جھاڑا ہے تحریک جدید ہے ، ان کا اپنا ذاتی اخبار ہے ثاقب زیروی صاحب کا
لا ہور ہے یہ تو اسی طرح ممکن ہے اور بھی ہوں تو وہ اس وقت میرے سامنے ان کے نام نہیں۔ویسے اس ضمن میں یہ کہہ دوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے اس
قدر ترقی دی ہے کہ ساری دنیا کے مختلف ممالک میں بہت سے اخبار روزانہ یا ہفتہ وار یا ماہانہ رسالوں
کی شکل میں چھپ رہے ہیں لیکن وہ تو اپنے اپنے ایک ملک کی ضروریات کو پورا کرنے والے ہیں مثلاً
فرانسیسی بولنے والا ماریشس ہے وہ وہاں ان کا اپنا رسالہ چھپ رہا ہے جو ویسٹ افریقہ میں انگریزی
زیادہ بولی جاتی ہے پہلے وہ صرف انگریزی میں تھا اب وہ انہوں نے بڑا اچھا ایک نیا اقدام یہ کیا ہے
کہ قبائل کی زبان لینی شروع کر دی ہے بڑے بڑے جو قبائل کی زبانیں ہیں ان میں سے کسی ایک
زبان کو لے کے اس میں مضمون کوئی آ جاتا ہے۔کتب جو ہیں شائع ہوئی دوران سال ایک تو ہے اردو میں مسیح ہندوستان میں اور انگریزی
میں اس کا ترجمہ ابھی اس موقع پر جو لندن میں کا نفرنس ہوئی ہے کہ مسیح علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی
رحمت نے صلیبی موت سے بچا کر اس لعنت سے بچایا کہ جو یہود ان کی طرف منسوب کرنا چاہتے
تھے۔کیونکہ وہ کہتے تھے کہ جو چور، ڈاکو اور یہ اور وہ ہو اور اس کو اُس کی سزا دی جائے موت میں۔صلیب پر لٹکا کے موت تو خدا کی لعنت کے نیچے وہ آ جاتا ہے اور ہم نے مسیح کو صلیب پر لٹکا دیا اور
و لعنتی تھے نعوذ باللہ وہ تو خدا تعالیٰ کے پیارے رسول تھے برگزیدہ تھے خدا سے پیار کرنے والے
تھے۔لعنت کے مفہوم میں ہے کہ نہ خدا اس سے پیار کرے جس پر اپنی لعنت بھیجے۔نہ وہ شخص خدا تعالیٰ
سے تعلق رکھنے والا اور پیار کرنے والا ہو۔اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اس قدرز بر دست دلائل جو ہیں وہ ہمارے ہاتھ میں دیئے ہیں کہ آپ اندازہ نہیں کر سکتے۔ابھی تک
پورے دلائل سے شائد فائدہ بھی نہیں اٹھایا گیا میرا خیال ہے۔ساری کتب سے اکٹھا کر کے ایک کتاب
میں کسی وقت شائع کر دیئے جائیں انشاء اللہ لیکن ایک کتاب ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام

خطابات ناصر جلد دوم
۳۲۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
کی مسیح ہندوستان میں، تو اس کا انگریزی ترجمہ اس موقع پر جو میں نے بتایا ہے وہ کانفرنس ہوئی،
نہایت خوبصورت لندن میں بھی شائع کیا گیا ہے پہلے بھی تھا لیکن وہ اتنا اچھا نہیں تھا اور یہ جو انگلستان
وغیرہ ہیں اس میں ایک اور بات سامنے آئی اس دفعہ میرے اور آپ کو بھی میں بتا دیتا ہوں بڑی دلچسپ
ہے کس طرح تبدیلیاں ہوتی ہیں جو ٹائپ ہے یعنی رسم الحظ ٹائپ کیا ہوا جواب چھپا ہے وہ ہے جسے
انگلستان کے جو بہت چوٹی کے پڑھے ہوئے لوگ ہیں وہ پسند کرتے ہیں عام آدمی اسے پسند نہیں
کرتا۔عام آدمی جو ہے وہ کہتا ہے مجھے کھلا دو جسے میں آسانی سے پڑھ لوں لیکن جو ان کے محقق
اور عالم ہیں وہ کہتے ہیں ہمیں وہ ٹائپ دو۔یہ پرانا ایک رواج معلوم ہوتا ہے ان کے اندر چلا ہوا ہے
وہ اس میں یہ چھاپا گیا ہے تا کہ ان کے ہاتھ میں ہم یہ دیں۔بہر حال یہ اردو میں یہاں چھپی ہے مسیح ہندوستان میں براہین احمدیہ حصہ پنجم۔اور زیرطبع
ہے حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیب سے نجات یہ چھپ رہی ہے۔مکرم محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان
صاحب نے یہ لکھی ہے اور اس میں بہت حوالے جمع کر دیئے ہیں خود عیسائی کتب کے بھی۔اور
قاضی محمد نذیر صاحب نے اس کا ترجمہ کیا ہے اور مسیح کشمیر میں محمد اسد اللہ صاحب کشمیری نے یہ
کتاب
لکھی ہے یہ بھی چھپ رہی ہے۔آپ کے ہاتھ میں آجائے گی، کشف الغطا ، ہے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی لیکچر لدھیانہ، فتح اسلام، راز حقیقت، تجلیات الہیہ، لیکچر سیالکوٹ، آسمانی فیصلہ
سبز اشتہار، اور پیغام مصلح، اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں اس قدر علم کے خزانے ی
بھرے ہوئے ہیں کہ جس کو ان کتب پر عبور ہو جس کو ان کتب پر پچاس فی صدی عبور ہو وہ بھی یورپ
کے بڑے سے بڑے آدمی کے ساتھ جب بات کرے گا تو اس کو نیچا دکھائے گا مذہبی امور کے متعلق
جب بات ہو رہی ہوگی اور اگر وہ دعاؤں کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کرنے والا اور قرآن کریم
کی ان تفاسیر پر غور کرنے والا ہو گا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں پائی جاتی
ہیں تو اللہ تعالیٰ اُسے نور فراست بھی عطا کرے گا ، پھر جو بھی سوال سامنے آئے گا۔اللہ تعالیٰ
اسے خود اس کا جواب بھی سکھائے گا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تین کتب شائع ہوئی ہیں یہاں اردو، احمدیت یعنی
حقیقی اسلام سیر روحانی جلد اول اور ہمارا رسول ، اور انصار اللہ مرکزیہ کی طرف سے اسلامی معاشرہ اور

خطابات ناصر جلد دوم
۳۲۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
یہ صدر صاحب انصار اللہ کی مختلف تقریریں ہیں ان کی یا انہوں نے کتاب یہ کھی ہے اور انصار اللہ
کی تاریخ۔یہ تھا تو انصار اللہ کے ساتھ تعلق آپ پڑھیں اور ان کو ان اپنے بچوں نوجوانوں کو
بھی پڑھائیں جو آج نہیں تو کل انشاء اللہ اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں لمبی کرے، انصار میں شامل
ہونے والے ہیں وکالت تبشیر کی طرف سے دعوت الامیر کا انگریزی ترجمہ نظر ثانی کے بعد
انگلستان میں چھپ رہا ہے۔ہاں اب ایک نیا دروازہ یہ کھلا ہے کہ انگلستان کی ایک بہت بڑی فرم ہے کتا بیں چھاپنے
والی جن کا ایک حصہ امریکہ میں بھی کام کر رہا ہے ، ان کے ساتھ بات ہوئی تو پہلے تو انہوں نے
کہا کہ یہ جو مذہبی کتابیں ہیں اس میں تو ہمیں دلچسپی نہیں وغیرہ وغیرہ لیکن پھر وہ دعوت الامیر
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی انگریزی ترجمہ ہو چکا تھا revise کیا ہے اب پھر نظر ثانی ہوئی
ہے اس ترجمہ پر، اس کو اپنے خرچ پر شائع کرنے کے لئے تیار ہو گئے اور وہ غالباً جنوری میں منڈی
میں آجائے گا کتب فروشوں کے پاس پہنچ جائے گا لیکن دس ہزار کا انہوں نے ہمارے ساتھ جو معاہدہ
کیا تھا جماعت کے ساتھ وہ دس ہزار کی تعداد میں چھاپنے کا ہے اور جب میں وہاں سے چلا ہوں اکتوبر
کے آخر میں تو ان کی طرف سے یہ اطلاع ملی تھی کہ ان دس ہزار میں سے چھ ہزار کا پہیاں انگلستان کی
لائبریریز خرید چکی ہیں ان سے یعنی آرڈر place کر چکی ہیں۔تو یہ ایک نیا دروازہ ہے یعنی ہم جب
چھاپتے ہیں خرچ کرتے ہیں پھر سستی ہو جاتی ہے پھر وہ لوگوں تک پہنچانا تیار کرنا ان کو کہ خریدیں یا نہ
خریدیں۔ان لوگوں کا تو بڑا منتظم ایک محکمہ ہے بڑا تیز وہ ہر جگہ ہر لائبریری کے پاس ان کا ایجنٹ پہنچتا
ہے کہتا ہے یہ آرہی ہے نئی کتاب تو دروازہ اگر کھل جائے تو آگے ہمیں بڑا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔یہ
قرآن کریم کے ترجمے کے متعلق ایک کمپنی نے تھوڑی سی بات کی تھی لیکن وہ یہ کہتا تھا کہ مجھے ایک لاکھ
کاپی پہلے ابتداء میں دے دو۔English translation of the Holy Qur’an تو
قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ تو اور ۴۰ ۴۴ فی صد قیمت جو مرضی رکھ لو ۶۰ فی صد مجھے کمیشن دے دو
تو یہ لاکھ کا پی میں امریکہ کی لاکھ جگہوں پہ ، ( میں جگہ اس لئے کہہ رہا ہوں کہ بہت سارے گھر ہوں
گے لیکن بہت ساری لائبریریاں بھی ہوں گی تو وہاں پہنچا دوں گا۔یہ ہماری ذمہ داری ہے
پھر آپ کی ذمہ داری کوئی نہیں ہم آپ کو پیسے دے دیں گے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی