سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 29

خطابات ناصر جلد دوم
۳۲۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
اسی طرح ” گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
عیسائیت پر تبصرہ، چشمه سیحی، ہماری تعلیم ،انتخاب در مشین فارسی اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالی عنہ
کی تصنیف انقلاب حقیقی، یہ بھی تحریک جدید کی طرف سے چھاپی گئی ہیں اور اسی طرح ذکر حبیب میاں
مبارک احمد صاحب کا ایک لیکچر ہے وہ کتابی صورت میں ہے اچھا ہے۔دیباچہ تفسیر القرآن کا
عربی ترجمہ ہو رہا ہے وہ چھپ جائے گا اور ویسے تحریک نے میرے پاس غلط رپورٹ کر دی تھی کہ
ہمارا خدا، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا تھا اس عنوان پر ہمارا خدا ، یہ بھی ترجمے کے لئے
اس کا بھی ترجمہ ہو رہا ہے لیکن بعد میں مجھے پتہ لگا کہ وہ دفتر کے کسی کلرک کی غلطی ہے اس کا ترجمہ وہ
نہیں کروار ہے لیکن میں نے وہاں یہ انتظام کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے
الفاظ میں اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ مضمون ہے نا۔یہ عنوان اگر ہو تو اللہ تعالیٰ پر جو کچھ لکھا ہے اس کے منتخب
اقتباسات، اسلام، محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور قرآن عظیم پر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے اپنے الفاظ میں اقتباسات کا ترجمہ کر کے انگریزی میں یہ شائع کیا جائے ، تا کہ دنیا کو یہ پتہ لگے
کہ اسلام کا عقیدہ اور اسلام کا تصور اللہ تعالیٰ کے متعلق کیا ہے اور اسلام کی تعلیم کیا ہے بنیادی، اس
کی روح کیا ہے (اسلام کی ) اور قرآن کریم کی عظمت کیا ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اور جلال
کیا ہے اور آپ کا مقام جو ہے وہ کیا ہے تو وہ میر داؤ د احمد صاحب مرحوم نے اقتباسات اکٹھے کئے
ہوئے تھے میرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے عنوان سے وہ موٹی بارہ تیرہ سو صفحے کی کتاب چھپ
چکی ہے وہ وہی دیئے ہیں اقتباسات ترجمہ مکرم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے بڑی تکلیف
کر کے میری خواہش پر کر دیا، وہ چلا گیا پریس میں ، اس کے پروف بھی دیکھے گئے۔وہ بھی میرے خیال
میں جنوری میں آجائے گا مارکیٹ میں ، اور وہ یورپ کے سارے ملکوں میں ان لوگوں کے ہاتھ میں چلا
جائے گا۔سارے نہیں ان لوگوں میں سے بعض کے ہاتھ میں چلا جائے گا جو انگریزی جانتے ہیں۔رسالہ تحریک جدید۔وقف جدید نے آیت خاتم انبین کا صحیح مفہوم فیضان نبوت وصال ابن مریم،
خلافت کا منصب اور مقاصد ، حدیقہ الصالحین ، نماز مترجم سندھی زبان میں اور اس کے علاوہ
کچھ کتابیں بعض دوستوں نے شائع کی ہیں عقیدت کے پھول کے نام سے اور مہدی موعود کے
علمی خزانے کے نام سے اور قادیان دارالامان کے نام سے اور راجہ نذیر احمد صاحب ظفر نے جو

خطابات ناصر جلد دوم
۳۲۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
ہومیو پیتھ ہیں وہ نعت مرکب نام رکھا ہے حالانکہ ہومیو پیتھی میں عام طور پر مرکب ادویہ نہیں دی
جاتیں مگر بہر حال انہوں نے نام رکھا ہے نعت مرکب اور تفسیر کبیر کی جو حضرت مصلح موعودؓ کی تفسیر کبیر
ہے اس میں سورۃ بنی اسرائیل اور سورۃ کہف کا میں نے یہاں عربی ترجمہ کر والیا ہے کیونکہ اس
میں بہت سی قرآن کریم کی ایسی پیشگوئیاں ہیں جو اس زمانہ میں حالات پیدا ہوئے ہیں شرق اوسط
میں اس کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں اور بڑی تفصیل کے ساتھ اور بڑے حوالے دے کر اس مضمون
کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی تفسیر کبیر میں بیان کیا ہے اور کئی سو صفحوں پر یہ
دوسورتوں کی تفسیر بنتی ہے ترجمہ اس کا ہو چکا ہے اور میرا خیال ہے کہ کسی غیر ملک میں بہت اچھا
چھپ جائے گا کیونکہ ہمارے یہاں عربی کے مطبع خانے اتنے اچھے نہیں اور جو اب سال شروع
ہونے والا ہے اس کے شروع میں انشاء اللہ امید ہے یہاں پہنچ جائے گا۔اچھا تحریک جدید اب میں لے رہا ہوں کہ اس سال میں اس دفعہ زیادہ تفصیل سے بتا
رہا ہوں اور آپ
کو دلچپسی ہونی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کتنا فضل ہم یہ کر رہا ہے تو جو چھوٹا سا کانٹا چھ
جائے اس سے تو سی بھی نہیں کرنی چاہئے اتنے فضل نازل ہورہے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلهِ ہر
وقت کرنی چاہئے ذرا تفصیل سنیں۔جو دوسرے ملکوں کے طالبعلم یورپ کی یو نیورسٹیز میں پڑھ
رہے ہوتے ہیں ان میں سے بہت سارے احمدی ہو جاتے ہیں اب یہاں میرے سامنے تو ایک
افریقن عیسائی ، افریقہ کا باشندہ اور عیسائی ، اس نے ہیمبرگ میں قبول اسلام کیا ہمارے مشن میں
آکر اور اس کے علاوہ یہ بہت سارے عیسائی یورپ میں اسلام لا رہے ہیں اور بعض جگہ تو یہ ہے
کہ مثلاً سوئٹزر لینڈ میں ایک عورت یا شاید اس کے ساتھ بچہ بھی تھا بہر حال اس نے ہماری مسجد میں
آ کے اور کتب پڑھنی شروع کیں اور وہ مائل ہو گئی اسلام کی طرف تو اس کو کوئی شخص اور مل گیا کسی
ملک۔اس نے کہا وہاں تم کیوں جاتی ہو تم ہماری کتابیں پڑھو کتا ہیں تو وہ بھی پڑھ لیں گی اور اس
نے کتابیں پڑھ لیں وہ تو تحقیق کر رہی تھی نا کتا بیں پڑھ کے اس کو کہنے لگی بات یہ ہے کہ مجھے تو
انہی کی کتابیں پسند آئی ہیں۔ان کے جو دلائل ہیں اسلام کے حق میں انہوں نے مجھ پر زیادہ اثر کیا
ہے بجائے ان کتب کے جو تم نے مجھے پڑھنے کے لئے دیں تو وہ مسجد میں آکے اس طرح وہ بھی
مسلمان ہوگئی اور بہت لوگ یعنی ہزاروں کی تعداد میں آتے ہیں ہماری مساجد میں اور مشن ہاؤسز

خطابات ناصر جلد دوم
۳۳۰
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
میں اور کتابیں لیتے ہیں اور پڑھتے ہیں اپنے بچوں کو پڑھواتے ہیں۔وہاں میں نے بتایا ہے نا وہ
ان ملکوں کی چونکہ فضا غیر متعصبانہ ہے اس واسطے، چھوٹی چھوٹی باتوں میں وہاں تعصب نظر نہیں آتا
ہمیں۔انہی کے لئے انہی کا مطالبہ ہے کہ ہمیں کتابیں دیں اور کثرت سے دیں اور بڑے جذبے
کے ساتھ۔یہ بڑی عجیب چیز ہے اللہ تعالیٰ نے پھر اسلام کی محبت لوگوں کے دلوں میں شدید کرنی
شروع کر دی ہے اس میں ایک شدت پیدا ہوئی ہے۔اچھا مساجد ! کتابیں بھی آجائیں گی انہی کے اندر۔بیرونی ممالک میں پچھیں نئی مساجد
اس سال جس کا جلسہ اب ہم کر رہے ہیں نا اس سال چھپیں نئی مساجد تعمیر ہوئیں نائیجیریا میں تین
غانا میں پندرہ جن میں سے چار مساجد کی تصویر میں غانا سے ، غانین ہیں وہاں انچارج اس وقت ،
عبدالوہاب بن آدم، انہوں نے جلسے سے کوئی دو ہفتے پہلے مجھے بھجوائی تھیں تو میں نے الفضل کو کہا
کہ اگر تمہارے پاس جگہ ہو تو یہ بھی شائع کر دو تو انہوں نے وہ شائع کر دیں تو وہ آپ الفضل
دیکھیں گے۔تو بڑی خوبصورت ان میں سے تین تو خاصی بڑی اور بڑی خوبصورت۔مساجد ہیں
اور یہ وہاں بن گئیں اور انڈونیشیا میں تین اور مشرقی افریقہ میں دو اور سری لنکا میں ایک اور نجی میں
ایک مسجد زیرتعمیر ہے اور ایک مسجد کا افتتاح وہ دسمبر کے شروع میں کر چکے ہیں اور گیا نا اور کینیڈا میں
تین مساجد کے لئے زمین خرید لی گئی ہے اور اچھی۔اچھا یہ جو ساری ) یہ جو بچھپیں مساجد ہیں نا یہ
یہاں والوں کو میں کہتا ہوں اپنے دوستوں کو پاکستانی احمدیوں کو کہ ان میں سے میرا نہیں خیال کہ
کسی ایک نے بھی مرکز ، اپنے مرکز ، ہم یہاں سے تو پیسہ نہیں بھیج سکتے مثلاً غانا نے پندرہ مسجدیں
بنائی ہیں مختلف جگہوں پر پندرہ جماعتوں نے بنائیں نا ایک جماعت نے بھی غانا کے
جماعت احمدیہ کے مرکز کو یہ نہیں کہا کہ مسجد بنانے کے لئے ہمیں تم مدد دو اپنے پاؤں پہ
کھڑے ہو کے بنا ئیں جتنی جس میں ہمت تھی اتنی انہوں نے بنالی تو ہمت کریں یہاں بھی مسجد تو
خدا کا گھر ہے جس کو خدا سے پیار ہے وہ خدا کا گھر بننے میں روک نہیں بنے گا لیکن جہاں تک یہ تو
ہے نا اس نقطہ نگاہ سے، خدا تعالیٰ کو تو اینٹوں کی یا پتھروں کی یا سنگ مرمر کی مسجد کی ضرورت نہیں
وہ تو ہر چیز کا مالک اور خالق، خالق اور مالک ہے اس نے پتھروں کو لے کے کیا کرنا ہے اس کو تو
وہ وہ پاک دل چاہیں جو اس کی محبت سے بھرے ہوئے ہوں نا جو وہاں آ کے عبادت کریں اس

خطابات ناصر جلد دوم
۳۳۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
واسطے اس نے خدا تعالیٰ نے جب یہ کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وساطت سے ہمیں کہ
جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا (صحيح بخارى كتاب التیمم ) خدا نے ساری زمین میرے
لئے مسجد بنا دی اس میں یہی اعلان تھا کہ جب میں یہ کہتا ہوں خدا کی طرف سے یہ اعلان کہ
میرے ساتھ پیار کرو تو میں یہ نہیں کہتا کہ اس پیار کا اظہار مسجدوں میں جا کے صرف کرو بلکہ اگر مسجد
کے دروازے تمہارے اوپر بند ہیں یا مسجدوں کے دروازوں تک تم پہنچ نہیں سکتے ایسے حالات ہیں،
ایک آدمی سفر کر رہا ہے نہر کا کنارا آتا ہے، تمہارے دل میں خدا کہتا ہے میرا پیارا اتنا موجزن ہونا
چاہئے کہ ہر وقت میرے دل میں تمہارا پیار میرا ذکر ، میری حمد ، میری تسبیح جو ہے وہ موجیں مار رہی ہو
اس پیار کی وجہ سے اور اس میں کوئی شرط نہیں ہے کہ وہ مسجد اینٹ پتھر گارے سیمنٹ اور کنکریٹ یا
سنگ مرمر کی بنی ہوئی ہو بلکہ جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا (صحیح مسلم کتاب المساجد) اس
ساری زمین کو میں نے تمارے لئے مسجد بنا دیا۔اب تمہارا کام ہے کہ اس ساری زمین کو میری حمد اور
میری تسبیح سے معمور کر دو۔نے مشن ہاؤس ! نائیجیریا میں دوتنزانیہ میں دو اور انڈونیشیا میں ایک۔قرآن مجید ، سواحیلی کا تیسرا ایڈیشن دس ہزار کی تعداد میں شائع کیا جارہا ہے نائیجیریا کی
جماعت نے یورو با ترجمہ قرآن مجید پانچ ہزار کی تعداد میں ہانگ کانگ سے چھپوایا اور جس وقت وہ
پہنچا وہاں اس وقت میں انگلستان میں تھا وہاں آتے رہتے ہیں وہاں سے لوگ وہ میرے لئے نمونہ
کے طور پر یوروبا کا ترجمہ، مجھے تو زبان نہیں آتی بہر حال وہ بھیجتے ہیں مجھے دکھانے کے لئے اور ساتھ
خط میں یہ تھا ابھی چند ہفتے ہوئے پہنچے۔یہ اتنا مقبول ہوا ہے کہ ختم ہو رہا ہے اور ہم سوچ رہے ہیں کہ
مزید پانچ ہزار یا دس ہزار کے آرڈر دے کے ہانگ کانگ کو اور وہ بھی منگوائیں۔تو اللہ تعالیٰ نے یہ
ایک رو پیدا کی ہے کہ جو لوگ قرآن کریم کو صحیح طور پر سمجھنا چاہتے ہیں وہ ہمارے تراجم کی طرف توجہ
کرتے ہیں متوجہ ہوتے ہیں۔انڈونیشین زبان میں دوسری جلد دسویں پارہ سے بیسویں پارہ تک چھپ
رہی ہے۔غانا کی ایک مقامی زبان ہے اس میں بھی ایک ترجمہ کیا جارہا ہے اور نائیجیریا نے اس ترجمے
کے علاوہ جو یوروبا میں کیا ہے انہوں نے حضرت پیر منظور احمد صاحب رضی اللہ عنہ نے قاعدہ
لیسرنا القرآن ایک بڑا ان کا تھا بڑا مفید ترجمہ، قاعدہ جس سے قرآن کریم ناظرہ پڑھنا بچے کے لئے

خطابات ناصر جلد دوم
۳۳۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
چھوٹی عمر سے بڑا آسان ہو جاتا ہے اور جو بچوں کو آپ میں سے جو پڑھا رہے ہیں قرآن کریم ، اس
عمر کے ہیں وہ اس سے فائدہ اٹھائیں یہ یہاں اب اسی خط میں قرآن کریم متن یعنی بغیر ترجمے
کے، میں سادہ جان کے نہیں کہہ رہا کیونکہ قرآن کریم کو سادہ کون کہے وہ تو ساری دنیا کی برکتوں
سے بھرا ہوا ہے وہ سادہ کہاں سے آگیا۔بہر حال متن اس کا جو ہے وہ چھپ چکا ہے وہ بھی پڑھنے
والے بچوں کو اس سے پڑھانا چاہئے وہ قاعدے کے بعد وہاں روانی ہو جاتی ہے۔اس کی رسم الحظ
میں۔حضرت پیر صاحب نے کچھ قواعد بنائے تھے کہ یوں اس طرح اس کا غیر زبانوں میں ترجمہ
ہو تو ان چیزوں کا خیال رکھا جائے اس کے مطابق جو انہوں نے قواعد بنائے تھے اس کے مطابق
نائیجیریا کی جماعت نے ، نائیجیر یا بہت بڑا ملک ہے، انگریزی قاعدہ میسرنا القرآن انگریزی کے
نوٹوں کے ساتھ اس کے مطابق انہوں نے شائع کر دیا۔اللہ تعالیٰ ان کو جزاء دے، برمی زبان
میں سورۂ فاتحہ اور تیسویں پارے کا ترجمہ اور تفسیر شائع ہو رہی ہے۔ہاؤ سا زبان میں قرآن مجید
کے ترجمہ کا کام شروع ہو چکا ہے، یہ بھی نائیجیریا کی زبان ہے نائیجیریا میں قرآن کریم اور
دوسرے اسلامی لٹریچر کی وہ نمائش ہر سال کرتے ہیں جو بڑی ہی مقبول ہوتی ہے اور پڑھا لکھا طبقہ
جو ہے بڑی کثرت سے وہاں جاتا ہے اس سے استفادہ کرتا ہے وزراء بھی آ جاتے ہیں بعض دفعہ
اور بڑے بڑے تجار بھی آجاتے ہیں اور بڑا فائدہ ہورہا ہے نائیجیریا کو قرآن کریم کی برکات سے
اس تحریک کے نتیجے میں۔غانا میں میں نے بتایا ہے نا پندرہ نئی مساجد اس سال بنی ہیں۔غانا میں اس وقت تک کل
مساجد دوسو ہوگئی ہیں اور ویسے بہت چھوٹا ملک ہے میرا خیال ہے اس کی آبادی کوئی چالیس پچاس
لاکھ کے قریب ہے ( کیوں جی غانا کی آبادی؟ بتایا گیا کہ نوے لاکھ کے قریب ہے ایک کروڑ سے
کم ہی ہے نوے لاکھ کے قریب ہے ) اور دوسومساجد یہاں بن چکی ہیں۔اچھا غانا سے وہاں کے
مشنری انچارج عبدالوہاب بن آدم نے ایک خط لکھا ہے بڑا جذباتی ہو کر اور ہے بھی جذباتی
ہونے والی بات وہ لکھتے ہیں کہ ہمارے ملک میں غیر مذاہب والے آئے اور اپنی اپنی اپنے اپنے
مذہب کی مقدس کتاب لے کے آئے۔مثلاً یہ عیسائی پہنچے عیسائیوں کے مختلف فرقے پہنچے وہاں
یہودی بھی پہنچے وہ پتہ نہیں لے کے گئے ہیں بہر حال عیسائی اپنی انجیل اور تورات لے کے آئے۔

خطابات ناصر جلد دوم
۳۳۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
اور یہ جو واقعہ آگے انہوں نے لکھا ہے کہ اس سے پہلے آج تک کسی بیرونی مذہب نے اپنی مقدس
کتاب ہمارے ملک غانا میں شائع نہیں کی یعنی وہاں طبع نہیں کروائی باہر سے منگواتے تھے اور ہمارا
فارن اینچ خرچ کرتے تھے ہمارے ملک کا۔یہ پہلا واقعہ ہے کہ جماعتہائے غانا نے ، وہ لکھتے
ہیں کہ صرف جماعت ہائے احمد یہ ہی ایک ایسی واحد مذہبی جماعت ہے جس نے غانا میں پہلی
مرتبہ اپنی مقدس مذہبی کتاب قرآن مجید کو پرنٹ ، طبع کروایا اور شائع کیا اور یہ پہلا واقعہ یعنی یہ غانا
کی تاریخ میں ایک نمایاں واقعہ بن کے آگیا کہ پہلی بارغانا کے اندر کسی نے اپنی مقدس کتاب
قرآن عظیم کو وہاں انگریزی ترجمے کے ساتھ اپنے ملک میں طبع کروایا دس ہزار کی تعداد میں اور وہ
اس کی وہاں اشاعت ہو رہی ہے اس کی کاپی جو جلسے پر وہاں سے آئے ہیں ، وفد جلسے پر آیا ہے نانا
سے، ایک کاپی میرے لئے لے کے آئے تھے۔وہ بڑا اچھا خوبصورت چھپا ہے۔میں بڑا خوش ہوا
دیکھ کے۔میرا خیال نہیں تھا کہ اس کا معیا را تنا بلند ہوگا۔وہ و
سیرالیون میں ایک بہت بڑی مسجد بواجے بو کے مقام پر مکمل ہوئی ہے بواجے بو ہمارے
نیشنل پریذیڈنٹ وہاں کے چیف گمانگا وہ دو سال ہوئے غالبا یا تین سال ہوئے یہاں آئے بھی
تھے دو دفعہ آچکے ہیں جلسے پر ، پچھلے سال فوت ہو گئے ہیں بڑے مخلص بڑے فدائی بڑے زیرک
اور سمجھدار تھے تو وہاں یہ انہوں نے اپنے گاؤں میں شروع کی ، اور بڑے مدد کرنے والے لوگوں
کی ان کے متعلق بات تو غلط ہو گی لیکن ان کی طبیعت ایسی ہی تھی کہ لوگوں نے مشہور کیا ہوا تھا،
احمدی ہونے سے پہلے وہاں لوگ دس دس بیویاں بھی کر لیتے ہیں اب بھی۔تو ان
کو یہ پتہ ہی نہیں
تھا کہ کون میرا بیٹا ہے کون نہیں ہے یعنی اپنے بچوں کی تعداد اور ان کی شکلیں بھی وہ نہیں جانتے تھے
اور لوگ جو طالبعلم یونیورسٹی میں داخل ہونا چاہتا تھا ان کی طبیعت کو جو جانتا تھا وہ آ جاتا تھا ان کے
پاس اور کہتا تھا کہ میں تو آپ کا بیٹا ہوں میرا خرچ برداشت کریں اور چپ کر کے اس کو خرچ دے
دیتے تھے تو اس طرح اس وجہ سے ان کی مالی حالت اتنی اچھی نہیں رہی تھی آخر میں۔لیکن بڑے
ہی مخلص۔انہوں نے مسجد وہاں شروع کی تھی پھر وہ مجھے پتہ تھا کہ یہ اپنے پہ تو خرچ نہیں کرتا انسان
، بالکل سادہ زندگی گزارنے والا ہے تو کچھ جماعت کی طرف سے بھی ان کو مددملی۔یہ ایک ہی مسجد
ہے جس کو جماعت کی طرف سے افریقہ میں کوئی مدد لی ، ویسے میں نے کہا نا کوئی نہیں ، اب میں

خطابات ناصر جلد دوم
۳۳۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
اس میں استثنی اس کو کر رہا ہوں تھوڑی سی مدد دے دی تھی وہ بہت بڑی مسجد ہے اور وہ مکمل ہوگئی
ہے ان کی یاد بھی اور وہاں دعائیں کرنے والے ان کے لئے بھی دعا کریں گے آپ بھی ان کی
مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کریں اللہ فضل کرے ان پر۔سری لنکا میں ۱۹۲۰ء میں اس وقت کے حالات اور جماعت کی تعداد کے لحاظ سے ایک
چھوٹی سی مسجد تعمیر ہوئی تھی اب اس کی جگہ جماعت بڑی ہو گئی حالات بہتر ہو گئے تین منزلہ عمارت
تعمیر کی گئی ہے اور اس میں ایک منزل غالباً پوری ایک مسجد کی ہوگی اور اس کے علاوہ دارالمطالعہ اور
لائبریری کا قیام بھی عمل میں آ گیا ہے اس کے علاوہ سری لنکا میں نگومبو ( تلفظ نہیں مجھے آتا ) نگومبو
میں ایک پورے محلے کا نام احمد یہ گارڈن ہے۔گیا نا جنوبی امریکہ میں ایک قطعہ زمین خرید لیا گیا
ہے جس پر انشاء اللہ مسجد اور مشن ہاؤس دار المطالعہ وغیرہ جو ہے وہ بن جائے گا جو کینیڈا میں مسجد
کے لئے زمین خریدی گئی ہے وہ کوئی اسی ہزار سے زائد ، اسی ہزار ڈالر، روپیہ نہیں۔اسی ہزار ڈالر
سے زائد رقم ان کی ہے وہ۔اور ایک سو چالیس فٹ لمبی اور پچاس فٹ چوڑی ، اچھا خاصا بڑا یہ رقبہ
ہے کچھ تھوڑی سی اس میں الجھن ہے وہ دور ہو جائے گی۔انشاءاللہ
سکول تو ہمارے اللہ کے فضل سے چھوٹے بڑے ملا کے تو سینکڑوں افریقہ میں کام کر رہے ہیں
یعنی ہمارے پرائمری سکول بھی ہیں مڈل بھی ہیں اور ہائر سیکنڈری سکول بھی ہیں۔ہائرسیکنڈری سکول
جو ایف اے ایف ایس سی تک کے کالج جو یہاں انہوں نے بائی فرکیشن (Bifurcation) کے
بعد بنائے تھے وہ تو سولہ نصرت جہاں کی سکیم کے ماتحت ۱۹۷۰ء کے بعد جب میں نے وہاں دورہ
کیا ہے وہ بن چکے ہیں اور اسی طرح وہاں ہسپتال کچھ پہلے تھے۔سکول تو نصرت جہاں کی سکیم سے
پہلے بھی بہت تھے لیکن ہائر سیکنڈری سکول سولہ نہیں تھے سارے ملا کے۔یہ نصرت جہاں میں جو
قربانی دی مغربی افریقہ کے لئے جماعت نے اللہ تعالیٰ نے اس کو قبول کیا اور بڑے کامیاب
ہیں یہ چل رہے اور اس کے ساتھ میں یہ بھی کر دوں کہ کچھ ہاسپیٹل یا کلینک پہلے بھی موجود تھے لیکن
سولہ کلینک جو شروع کئے گئے تھے نصرت جہاں کے ماتحت ان میں سے میرا خیال ہے نصف سے
زیادہ بڑی بڑی عمارتوں میں تبدیل ہو کر ہاسپیٹل بن چکے ہیں یاز بر تعمیر ہیں مثلاً غانا میں ہی ٹا چی مان
ایک جگہ ہے وہاں انہوں نے نقشہ بھیجا اور میں نے جو ان کو منظوری دی ہے ایک لاکھ سیڈیز

خطابات ناصر جلد دوم
۳۳۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
کتنے روپے بنتے ہیں نیز غانا میں اور کسی کو پتہ ہے؟ ( آپ کو بتایا گیا کہ ساڑھے نو سولا کھ روپے)
all-right ) تو انہوں نے اب مجھ سے منظوری لی ہے چون لاکھ روپے کی عمارت بنانے کی اور
خدا تعالیٰ نے ان کو پیسے دیئے ہیں یہ پھر میں کہہ دوں آپ (ہاں یہ پھر بجا ئیں گے بعد میں نعرے
لگا ئیں گے اب ذرا چپ کرو ) یہ لوگوں کو بڑی غلط فہمی ہے، سمجھتے ہیں کہ ہر جگہ سے انسان کو پیسہ
مل سکتا ہے اگر نہیں مل سکتا تو خدا سے نہیں مل سکتا اور ہمارا تجربہ یہ ہے کہ کسی جگہ سے پیسہ نہیں مل سکتا
اگر ملتا ہے تو خدا سے ملتا ہے تو یہاں اب یہ ہماری وہاں کوئی مالی لحاظ سے کوئی پوزیشن ہی نہیں
تھی ایسا اللہ تعالیٰ نے انقلاب عظیم بیا کیا اب جو ٹا چی مان کی بات کر رہا ہوں نا وہاں اردگرد کے
تین چار ملکوں کے وزیر بھی وہاں آ جاتے ہیں اور لکھ پتی وہاں کے جو ہیں وہاں ، ہر ملک میں لکھ پتی ہے،
وہ وہاں آ جاتا ہے علاج کرانے کے لئے اتنی برکت ڈالی ہے ہمارے ڈاکٹر کے ہاتھ میں اور شفا
رکھی ہے کہ اردگرد کے ملکوں میں بھی شہرت ہے شفا کے لحاظ سے اور جب وہ آتے ہیں تو وہ پیسے
دیتے ہیں تو جہاں ہم لاکھوں مریضوں کا مفت علاج کر چکے ہیں یعنی نہ ڈاکٹر نے فیس لی نہ ڈاکٹر
نے دوائیوں کے پیسے لئے وہاں ہمیں ایسے آدمی بھی ملتے ہیں جو کہتے ہیں یہ آپریشن کرنا ہے ڈاکٹر
کہتا ہے پانچ ہزار لوں گا سیڈیز یا ایک ہزار سیڈیز لوں گا یعنی نو ہزار روپیہ وہ کہتا ہے ٹھیک ہے وہ تو
ایک لاکھ روپیہ بھی دینے کو تیار ہے اتنا پیسہ خدا نے اس کو دیا ہے وہ اس طرح خدا اس کی جیب میں
سے نکال کے خدمت خلق کے لئے ویسٹ افریقن ممالک کی دھتکاری ہوئی قوموں کے لئے جس
کو کہا گیا تھاblack continent، ان کے دلوں میں نور بھرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے پیسے
اکٹھے کرنے کا سامان پیدا کر دیا اور اسلام کی عزت اور وقار کو قائم کرنے کے لئے یہ سارے
سامان ہو گئے تو یہ ان کو پہلے بھی میں نے بتایا جو ڈاکٹر میں نے بھیجا اس کو میں نے کہا دیکھو
نصرت جہاں سکیم کا اپنا سرمایہ تو بڑا تھوڑا ہے اور آدھا قریباً یہاں تھا اور آدھا باہر تھا کوئی پچیس لاکھ
کے قریب کم و بیش باہر کے ملکوں میں پڑا تھا وہاں سے میں ان کو دیتا تھا میں یہ آرڈر کرتا تھا کہ
دے دیئے جائیں پانچ سو پاؤنڈ صرف۔میں کہتا تھا چھپر ڈالو اور کام شروع کرو۔باقی خدا برکت
ڈالے گا پھر تم محل تیار کر لینا مجھے تو کوئی اعتراض نہیں۔وہاں سے ایک دھیلہ باہر نہیں نکالا گیا نہ
کسی کی ذات پر خرچ کیا گیا ہے، ساری رقمیں ، اور خدا نے دیں اور in millions دیں یعنی صرف

خطابات ناصر جلد دوم
۳۳۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
ایک ایک ہسپتال کے لئے پانچ ملین روپے سے زیادہ کی پانچ پانچ کے قریب بن جاتی ہے اتنے
کا۔وہ ہسپتال جو ہے ، وہ انہوں نے منظوری لی ہے وہ ممکن ہے وہاں بھی inflation ہے، یہ اس
کی بڑھ جائے گی ، اور چونکہ غیر ملکوں سے بھی علاج کے لئے آتے ہیں اس ملک کے بھی امیر وہاں
آتے ہیں۔ڈاکٹر کے ہاتھ میں بڑی شفا ہے دعا کرنے والا ڈاکٹر ہے اب خدا کے آسمانوں کے
دروازے تو کوئی نہیں نا بند کر سکتا ہمارے اوپر۔زمین کے جہاں تک ہوسکتا ہے جتنا تمہارا زور ہے
کرو دروازے بند ہمیں تو فرق نہیں پڑتا لیکن آسمانوں کے دروازے تو کھولے گئے ہیں ہمارے
لئے تو آسمان سے آتا ہے خدا کی مخلوق پہ خرچ ہو جاتا ہے۔بڑا خدا تعالیٰ فضل کر رہا ہے ہماری تو
اگر ہمارے جسموں
کا ذرہ ذرہ خدا پر قربان ہو جائے تب بھی ہم اس
کا شکر ادا نہیں کر سکتے کہ دنیا کی
نگاہ میں تو یہی تھے نا، کیا پدی کیا پدی کا شوربہ۔اتنی سی جماعت ہے ایک دن میں ختم کر دیں گے
لیکن یہ اتنی سی جماعت بڑی سخت ہے۔اس لئے نہیں کہ اس کے اندر کوئی طاقت ہے اس لئے کہ اس
کے گرد فرشتوں کا حصار ہے اور فرشتوں کے حصار کو کوئی توڑ کے اس کے اندر داخل نہیں ہوسکتا۔اور آسمان کے دروازے کھلے ہیں اور آسمان سے برکتوں کا نزول ہوتا ہے۔شفا کھیتوں پر
نہیں اگائی جاتی یہ جو میں نے کہا ہے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں شفا دی۔کبھی آپ نے دیکھا کہ جو
یہاں ہزار آپ زمیندار بیٹھا ہے آپ کے گاؤں میں کسی کھیت میں شفا بھی اگی ہے۔یعنی یہ ہنر کہ
مریض اچھا ہو جائے یہ کسی کھیت میں نہ بیج بویا گیا نہ بیچ کا ٹا نہ فصل کاٹی گئی۔یہ زمین کا کام نہیں یہ
آسمان کا کام ہے کہ آسمانوں سے حکم آئے کہ اس کے ہاتھ میں شفا ہو جائے۔ایسے ایسے کیس کہ
جو ساری دنیا نے ان کو کہہ دیا تھا کہ بیچنے والا کیس ہی نہیں وہ جب ہمارے کلینک میں آیا تو ہماری
کسی خوبی کی وجہ سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ نے اسلام کی عزت اور وقار کو قائم کرنے کے لئے سارا
منصوبہ بنایا ہے خدا تعالیٰ نے کہا ہو جا ٹھیک ہو جا، ہو گیا ٹھیک۔ایک وہ ، وہ بھی بڑے تیز تھے
ہمارے ڈاکٹر ، بڑا انہوں نے کام کیا ( ایک شخص کے نعرہ لگانے پر حضور نے فرمایا: ابھی نعروں کے
متعلق ایک اور بات میں نے آپ
کو بتانی ہے وہ آپ
کو اور ہوشیار ہونا پڑے گا ) ان کے پاس بجلی
وغیرہ کوئی نہیں تھی، اور سرجن، انہوں نے مجھے کئی دفعہ لکھا ، رات کے دس بجے مریض تڑپتا ہوا
اپنڈے سائیٹس کا کیس آگیا کوئی نہیں۔میں صبح تک انتظار نہیں کر سکتا ایسا کیس ہے مر جائے گا

خطابات ناصر جلد دوم
۳۳۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
وہ۔تو عام وہ لیمپ رکھے ہوئے تھے انہوں نے کچھ گیس کے کچھ اور جو بڑا مشکل ہے سر جن کے
لئے کرنا وہ اس سے آپریشن کر دیتے تھے اور خدا کے حضور جھک جاتے تھے کہ اے خدا تیرے نام
کی سر بلندی کے لئے میں نے کر دیا ہے آپریشن تو میں تو اس کو شفا نہیں دے سکتا تو اسے شفا دے
دے اور وہ اچھے ہو جاتے تھے۔تو وہاں یعنی اتنا خدا کا فضل وہاں ہے خدا کی شان دیکھ کے تو آپ
سمجھ ہی نہیں سکتے میرے جذبات کا کیا حال ہوتا ہے اب انہوں نے آہستہ آہستہ لگا دیا ہے کہ کوئی
روپیہ باہر نہیں جا سکتا ہم تو ویسے بھی نہ نکالتے اب وہاں غانا کا نائیجیریا نہیں جاسکتا نائیجیریا میں
تیل نکل آیا سب کچھ ہے لیکن نائیجیریا کا پیسہ غانا میں نہیں جا سکتا جس کا مطلب یہ تھا کہ اگر
جماعت احمدیہ کی مساعی نے عیسائیوں میں اور بدمذہبوں میں اور بت پرستوں میں کامیاب ہونا
ہے تو غانا میں اس تبلیغ کے لئے اور اسلام کی عزت کو قائم کرنے کے لئے وہیں جتنی رقم کی بھی
ضرورت ہے وہاں سے ملنی چاہئے ہمیں۔باہر سے وہاں جانہیں سکتا اپنے ملکوں سے بھی وہاں نہیں
جاسکتا تو ہر ملک کی ضرورت اپنی اپنی جگہ پوری ہو رہی ہے ایک ملک ہے وہاں پتہ نہیں کیا گناہ
انہوں نے کیا ہے وہ تھوڑی سی تنگی محسوس کیا کرتے ہیں کبھی کبھی لیکن باقی تو ان کے ریزرو میں
پڑے ہیں ہم بھی خوش وہ بھی خوش یعنی ایک ہفتے میں مجھ سے وہ عبدالوہاب بن آدم بعض دفعہ ایک
، ہفتے میں چھ ، چھ لاکھ کی منظور یاں لیتا ہے یہ ان کو کہا ہوا ہے کہ آخر میں نے دعا کرنی ہے میں
نے پہلے بھی دعائیں کیں اگر تم برکت رکھنا چاہتے ہو اپنے پیسوں میں۔میں نے تو نہیں خرچ کرنا
نہ اپنے پر نہ اپنوں پر نہ پاکستان کے احمدیوں پر تم پہ ہی خرچ ہو گا لیکن مجھ سے اجازت لئے بغیر نہ
خرچ کرو پھر وہ آ جاتا ہے ایک کہ فلاں ہسپتال کے لئے یہ رقم اتنی رقم چاہئے فلاں سکول کے لئے
اتنی چاہئے پانچ ، پانچ لاکھ دس دس لاکھ کی منظوری یعنی بلڈنگ تو وہ میں نے کہہ دیا ہے نا ایک کی
منظوری چون لاکھ کی اس کے علاوہ سکول کی مرمتیں طالب علم زیادہ ہو گئے ہیں تین لاکھ ہمیں اور
دے دیں فلاں سکول کے لئے فلاں سکول کے بجلی نہیں تھی اگر ہم اتنے پیسے خرچ کر دیں تو بجلی
آ جائے گی اس کی منظوری دے دیں خدا دیئے جاتا ہے آسمان سے منظوری۔میں اس کا بڑا ہی
عاجز اور ناکارہ بندہ میں یہاں سے منظوری دے دیتا ہے اور وہ کام اس طرح چل رہا ہے اور
بڑی شان کے ساتھ چل رہا ہے۔دنیا اس واسطے حیران ہے کہتے ہیں شاید وہاں سے مل گیا ہو وہاں

خطابات ناصر جلد دوم
۳۳۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء۔سے مل گیا ہو وہاں سے مل گیا ہو۔بس ایک ہی بات سوچا کرو کہ ہمیں وہاں سے ملتا ہے اور کہیں سے
نہیں ملتا۔truth میں نے کچھ وہاں ، میری طبیعت پہ اثر تھا کچھ میرے صد سالہ سے پہلے میرا دماغ
اپنے طور پہ سوچ رہا تھا تو میری طبیعت پہ اثر تھا کہ ہمارا کام نہیں چلے گا جب تک کہ چھوٹے موٹے
پر لیس ہر ملک میں نہ ہوں لیکن بڑے پریس میں نے کہا تھا دو تین جگہ ہونے چاہیں میں نے غالباً
۱۹۷۳ء کی بات ہے بالکل چھوٹا پریس آفسٹ پر لیس جس کی قیمت وہاں کے لحاظ سے کم و بیش ،
دو ٹائپ کے تھے ، تین تین ہزار پاؤنڈ کوئی ایسی قیمت نہیں ہے تو وہ میں نے بھجوا دیئے تین چار
جگہ۔وہاں میں نے نائیجیریا میں بھجوا دیا میں نے غانا میں بھجوا دیا میں نے گیمبیا میں بھجوا دیا۔تین
جگہ ہی گیا ہے مجھے پتہ تھا کہ جب ان کے پاس جائے گا تو ان کے پاس کوئی آدمی نہیں ہے جو ان کو
استعمال کر سکے لیکن میرے دماغ نے مجھے یہ کہا کہ جب بھی تم بھجواؤ گے ان کے پاس کوئی آدمی
نہیں ہو گا جو کام کر سکے اس واسطے بہتر ہے کہ یہ چھوٹے چھوٹے پر لیں اب بھجوا دو تا کہ اس کو
خراب کر دیں تو ڑ دیں پھوڑ دیں ، کام تو سیکھ جائیں گے نا۔تو اب یہ ہوا ہے اب نائیجیریا کی
رپورٹ میرے سامنے آئی ہے انہوں نے اس سے فائدہ اٹھایا پہلے چھوٹے چھوٹے پمفلٹ اپنے
پروگرام وغیرہ شائع کرنے شروع کئے یہاں سے ہمارا ایک مبلغ اس کا دماغ مشین کے اوپر
اچھا چلتا تھا اس نے کام سیکھ لیا اس نے وہاں کے مقامی جو تھے ہمارے احمدی نوجوان ان کو کام
سکھانا شروع کر دیا اب وہاں اتنا بڑا انہوں نے ایک اور بڑا پر لیس پھر بعد میں منگوالیا با ہر سے اور
اپنی کتابیں اپنے پریس میں شائع کر رہے ہیں اتنی میری طبیعت خوش ہوئی کہ خدا تعالیٰ اس طرح
مدد کرتا ہے اگر ہر جگہ اپنی کتابیں جب تک نہ یہ شائع کرنا شروع کریں اس وقت تک یہ جو ہمارا
پروگرام ہے کروڑوں میں قرآن کریم کے تراجم جو ہیں وہ شائع کر دینے ساری دنیا میں یہ کام تو
نہیں ہو سکتا اب میں نے ان کو کہا تھا امریکہ کو کہ تمہارا پر لیس ہونا چاہئے۔وہاں ایک احمدی کے
پاس چھوٹا سا پر لیں تھا لیکن وہ اس قابل نہیں تھا کہ اس کو جماعت کے کاموں کے لئے لیا جاتا وہ تو
تیار تھے کہ دے دیں میں نے نہیں لیا وہاں زمینیں تو اب مل گئی ہیں بہت سی تحفتاً کچھ ہاں تحفتا ملی
ہیں اب تک۔ایک دو تین، تین زمینوں کے ٹکڑے مختلف جگہوں پر امریکہ میں بڑی قیمتی ، وہ
جماعت میں سے ہی بعض نے جماعت کو دے دیں۔وہاں اب پریس بھی لگ سکتا ہے یہ چیزیں

خطابات ناصر جلد دوم
۳۳۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
لگ سکتی ہیں۔انگلستان میں قریب تھا کہ پریس ایک خرید لیں لیکن وقت کے اوپر توجہ اس طرف گئی
تو وہ اچھا ہوا نہیں خریدا کچھ تھوڑا ہم نے جو بیانہ دیا وہ چھوڑنا پڑا لیکن بہر حال جو کام شروع ہی نہ کیا
جائے وہ تو انتہاء کو پہنچ ہی نہیں سکتا۔ناممکن۔جو شروع کیا جائے شروع میں وہ ”جوں “ جس طرح
رینگتی ہے اس طرح رینگے کی سکیم۔پھر جس طرح کچھوا چلتا ہے اس طرح چلے گی وہ سکیم پھر جس
طرح خرگوش دوڑتا ہے اس طرح دوڑ نے لگ جائے گی، جس طرح نائیجیریا میں ہو گیا ہے باقی
جگہ بھی ہو جائے گا اللہ نے بڑا ہی فضل کیا ہے اب اتنا اچھا چھاپ رہے ہیں، ان کا رسالہ ہے
Truth۔ایک ہی مسلمان رسالہ جو وہاں چھپ رہا ہے اب غالبا ان کی سکیم ہے کہ اس کو
روزانہ بھی کر دیں روز نامہ ہو جائے وہ لیکن ابھی تو غالباً ہفتہ وار ہے ہفتہ وار ، لیکن بڑا
خوبصورت اپنے پریس میں چھپ رہا ہے اور ایک ہی نمائندہ ہے سارے نائیجیرین جہاں کی
اکثریت مسلمانوں کی ہے مختلف فرقوں کی وہ نمائندہ ان کا ایک ہی اخبار ہے اب شاید پچھلے ایک دو
سال میں کوئی اور ہو گیا ہو تو میں کہہ نہیں سکتا لیکن بڑا لمبے عرصے تک صرف اس اخبار نے سب
کی خدمت کی انہوں نے نائیجیریا نے Jesus in India بھی انگریزی زبان میں وہاں شائع
کی ہے صلی اللہ علیہ وسلم Muslim Prayer Book, Life of Mohammad
Shroud of Jesus, Atonement, سیرالیون میں تین نئی کتابیں اور پندرہ پمفلٹ
شائع ہوئے انڈونیشیا میں مسئلہ زکوۃ ، ایک غلطی کا ازالہ کشتی نوح، اسلامی اصول کی فلاسفی ،
تجلیات الہیہ، یہ کتا بیں انڈونیشین ، انڈونیشیا میں شائع کی گئیں۔اچھا تنزانیہ میں ایک بڑا دلچسپ واقعہ ہوا۔ایک تنزانیہ کا ایک بہت مشہور شاعر افریقی و ہیں
کا رہنے والا باشندہ اس نے سواحیلی زبان کی شاعری کے متعلق ایک کتاب شائع کی جو سواحیلی
زبان وہاں بولی جاتی ہے ان تینوں ملکوں میں بڑی زبان جو ہے وہ سواحیلی ہے۔کینیا ، یوگنڈا اور
تنزانیہ ( کیوں جی ! شیخ مبارک احمد صاحب یہ کا من ہی ہے نا انہوں نے بتایا کہ جی یہ کامن زبان
ہے اور یہ معلوم ہوتا ہے اچھی ترقی یافتہ زبان ہے سواحیلی زبان میں شاعر بھی بہت پیدا ہوئے
ہوں گے۔اس شخص نے سواحیلی زبان کی شاعری کے متعلق ایک کتاب لکھی اور وہ شائع ہو چکی
ہے اس میں سواحیلی اشعار کا ( یہ اچھے غور سے سنیں ) اس نے یہ احمدی نہیں ہے لیکن یہ محقق ہے
)

·

آج 10 میں سے 10 باقی