سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 30

خطابات ناصر جلد دوم
هه لده
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
رائٹر ہے مصنف ہے پڑھا لکھا ہے اس نے اس میں اس کتاب میں سواحیلی اشعار کا عربی فارسی
اور اردواشعار سے موازنہ کیا ہے۔یعنی یہ شعر ہمارے شاعر نے لکھا ہے اس کے مقابلہ میں یہ
اردو کا شعر ہے یہ فارسی کا شعر ہے یہ عربی کا شعر ہے اور یہ موازنہ جو کیا ہے یہ اردو فارسی عربی
کے اشعار جو اپنی کتاب میں اس نے موازنہ کرتے ہوئے لئے ہیں وہ سارے کے سارے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اشعار ہیں اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے وہاں کے
پڑھے لکھے طبقہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شاعری کا تعارف کروا دیا۔سپین میں بھی کام ہورہا ہے اور مضمون وغیرہ وہ لکھتے رہتے ہیں اور رسالے لکھتے رہتے ہیں کچھ
تھوڑا سا لٹریچر تیار ہو چکا ہے۔سپینش زبان میں انگریزی نہ انگریزی کہتا ہوں قرآن کریم کا ترجمہ بھی
چکا ہے لیکن ابھی تک نظر ثانی ہماری مرضی کے مطابق نہیں ہوسکی اس لئے وہ شائع نہیں ہوا۔لندن
میں انگلستان میں ان دنوں میں جو کتابیں چھپ چکیں یا چھپ رہی ہیں دو ایک مہینے کے اندر آ جائیں
گی وہ مسیح ہندوستان میں انگریزی میں ، دعوت الامیر انگریزی کا ترجمہ مکرم شمس صاحب مرحوم کی
کتاب Where did Jesus die چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے ایک کتاب لکھی ہے
احمدیت اور اس میں ان کا مقصد یہ تھا کہ تعارف کرایا جائے احمدیت سے عام پڑھے لکھے غیر مسلم طبقہ میں
جولندن کے عیسائی پڑھے لکھے یاد ہر یہ ہیں ان کو پتہ تو لگے کہ احمدیت ہے کیا، تو اس میں انہوں نے ویسے
ہر مصنف اپنے مزاج کے مطابق انتخاب کرتا ہے ناسارے تو لمبی تاریخ تو نہیں چھوٹی سی تاریخ ہے تین
ساڑھے تین سو صفحے کی غالبا لیکن انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کے حالات اور
جو آپ کی بعثت کا مقصد ہے اور جو مسئلے حل کئے ہیں حضرت مسیح موعو علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ
کے فضل اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضانِ روحانی کو حاصل کرنے کے بعد ان کا ذکر کیا اچھا لمبا۔اصل
بڑا مضمون وہ ہے پھر حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے متعلق صفحات ہیں اور پھر اس کے بعد ایک
لمبا حصہ ہے کتاب کا اتنا لمبا تو نہیں جتنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کے متعلق ہے یا
آپ کے مشن کے متعلق مقاصد کے متعلق لیکن اچھا خاصا بڑ ا حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان
کے ساتھ چو ہدری صاحب مل کے کام بھی کرتے رہے۔بہت سارے واقعات کی تفصیل بھی ان کے
دماغ میں تھی چھوٹا سا نوٹ میری خلافت پر بھی دیا ہے لیکن ابھی تک تو میں تاریخ کا حصہ نہیں بنا۔

خطابات ناصر جلد دوم
۳۴۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
میں زندہ ہوں خدا کے فضل سے تو بعد میں تاریخ بنتی ہے دیکھیں کیا بنتی ہے تاریخ دان کیا کہتا ہے تو
یت یہ وہاں کے لئے اور یہاں بھی اگر دیکھیں گے یہاں بھی آپ کو مل جائے ، چاہے یہیں
چھپے۔لندن
کا نفرنس میں جو مقالے پڑھے گئے تھے جن میں چیکو سلا و یکیہ اور کشمیر اور انگلستان اور
سپین ان ممالک کے تھے اور ہمارے احمدی امریکہ سے ایک آئے اور چوہدری صاحب تھے اور
مشنری انچارج بشیر احمد خاں رفیق تھے اور ایم۔ایم احمد ان کا مضمون بڑا اچھا تھا سارے ہی اچھے
ہیں مضمون اور سب سے آخر میں ایڈریس میں نے کیا تھا۔اس کا نفرنس میں ان سب کو اکٹھی کتابی
شکل میں شائع کر دیا گیا۔یہ آ گئی ہے مارکیٹ میں چھپ گئی ہے۔پاکستان میں زیادہ نہیں آئی
چند کا پیاں ہیں کچھ دو ایک لے آیا تھا کچھ اور اب ملی ہیں تو جو دور دراز کے ممالک ہیں ان کو میرا دل کرتا
ہے کوئی ایک ایک کاپی بھجواد میں قبل اس کے کہ وہاں انگلستان سے پہنچے اور انگلستان میں دس مضامین
پر اکہتر ہزار پمفلٹ شائع کر کے زیادہ تر لندن میں دوسرے حصوں میں بھی تقسیم کئے ہیں۔اچھا پولینڈ میں نئی جماعت قائم ہوئی ہے۔اور وہاں جماعت احمدیہ کے عقائد اور تعارف
پر اس وقت تک پولش زبان میں دو پمفلٹ چھپ چکے ہیں امریکہ نے مکرم چوہدری محمد ظفر اللہ
خان صاحب کا مضمون My faith اور پمفلٹ What is Islam اور پمفلٹ۔Reasons why Islam should be prefered یہ امریکہ نے پانچ ، پانچ۔دس، دس ہزار کی تعداد میں شائع کئے ہیں جاپان ٹائمز کی ۱۸ اکتوبر کی اشاعت میں حج اور عید کے
بارہ میں ہمارے احمدی مبلغ کا لکھا ہوا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔اسی طرح ریڈیو پہ وقت مل رہا
ہے ساری دنیا میں بہت سارے ممالک میں ہمارے احمدیوں کو۔اور سالانہ جلسے ہر جگہ ہو رہے
ہیں اور سیرت النبی اور مذاہب کے پیشوایان مذاہب کا جلسہ یہ ہر جگہ ہو رہا ہے بڑا کامیاب ہو
رہا ہے اور ہمارے جو سکول وہاں ہیں ان ملکوں میں مثلاً گیمبیا میں ہمارے سکول کی تقریب میں
خودصد رمملکت آئے اور ان کے ساتھ وزیر بھی تھے اور بڑی تعریف کی کہ بڑی خدمت کر رہے
ہو ( ایک نوجوان نے چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کا نعرہ لگایا تو حضور نے فرمایا: گیمبیا میں وہ چیف
مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر نہیں ، سویلین ہیڈ آف داسٹیٹ ہیں اس نے پھر صدر پاکستان کا نعرہ لگایا تو
حضور نے فرمایا: نہیں نعرے نہیں لگانے بھئی ٹھہر و۔)

خطابات ناصر جلد دوم
۳۴۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
اچھا جو بہت نمایاں شخصیتوں کو بھی جماعت کے مبلغ اور دوسرے احمدی لٹریچر دیتے ہیں نا تو
پین کی ملکہ کو شہنشاہ جاپان کے چھوٹے بھائی ہر ایمپیریل ہائی نس شہزادہ ہریکا ہیتو خانو بہ کو تلفظ مجھے
نہیں پتہ کیا ہے، اور کینیڈا کے وزیر اعظم کو۔پہلوں
کو لٹریچر قرآن کریم اس میں ضرور ہوگا یا شاید نہ
ہولیکن کینیڈا کے وزیر اعظم کو قرآن مجید پیش کیا گیا عراق کے بعض بڑے آدمیوں کو بھی یہ دیا گیا۔اس سال جو سب سے نمایاں چیز ہمارے سامنے آئی وہ لندن کا نفرنس ہے لندن کا نفرنس کا
مضمون تھا Deliverance of Christ from the cross مسیح کا صلیبی موت سے
نجات پا جانا۔تو یعنی یہ کہ قرآن کریم نے ہمارے عقیدے اور ہمارے نور فراست کے مطابق ہمیں
یہ بتایا ہے کہ یہود اپنے اس نہایت خطر ناک منصوبہ میں ناکام ہو گئے کہ خدا کے ایک رسول کو صلیب
پر لٹکا کر ماردیں اور دنیا میں مشہور کر دیں کہ وہ ملعون تھا اور خدا تعالیٰ کی لعنت تھی نعوذ باللہ اس پر۔ہمارے نزدیک نہ مسیح ملعون تھے نہ خدا تعالیٰ کی ان پر لعنت تھی وہ خدا کے بزرگ انبیاء میں سے
ایک بزرگ نبی تھے اور خدا کے پیارے تھے اور خدا سے پیار کرنے والے تھے اور اپنا سب کچھ اس
پر قربان کرنے والے تھے اور ایک سو بیس سال پہلے ابتدائی چند سالوں کے علاوہ انہوں نے خدا کی
مخلوق کو خدائے واحد و یگانہ کی طرف بلانے پر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قبول کرنے کے لئے تیار
کرنے پر اسی سال کا وقفہ گزارا۔نہیں نہیں ہاں ٹھیک کوئی نوے سال، ستاسی سال انہوں نے
پاؤں پاؤں چل کے، گھوڑا بھی ایک دفعہ ان
کو دیا گیا انہوں نے کہا میں گھوڑے کو سنبھالوں گا یا خدا
کی مخلوق کو سنبھالوں گا۔اسی طرح جاؤں گا میں ہر روز۔نوجوان نے پھر نعرہ لگایا اس پر حضور نے
فرمایا: دیکھو میں نے کہا ہے نہ بولو۔پھر کیوں بول رہے ہو تم۔ایک دفعہ کہنا کافی ہونا چاہئے احمدی کو۔حکمتیں سمجھانا میرا کام ہے اور ساری حکمتیں بتائی بھی نہیں جاتیں۔(ایک رضا کار اس نوجوان کی
طرف جارہے تھے حضور نے فرمایا نہیں بس ٹھیک ہے آ جاؤ۔ٹھیک ہے اور کچھ کہنے کی ضرورت نہیں)
یہ اصل بنیادی فائدہ اس کا نفرنس کا یہ ہوا کہ عیسائی دنیا آرام سے مگن ہو کے سوئی پڑکی
تھی۔اس لئے کہ صدیوں خدا تعالیٰ کی حکمت نے ان کو عروج دیا اور دولت دی اور پتہ نہیں۔خدائی تو نہیں تھا وہ کسی غیر خدائی جگہ سے مقام سے انہوں نے ظلم کی اور Exploit کرنے کی
اور مال لوٹنے کی اور محکوم بنانے کی طاقت حاصل کی اور ساری دنیا کے یہ حاکم بن گئے اور

خطابات ناصر جلد دوم
۳۴۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
colonization کر دی۔جزائر میں گئے۔آسٹریلیا میں گئے ایوریجینز کو کچھ کو مارا کچھ کو زیر کیا۔افریقہ کے ممالک کو گئے اور حال یہ کہ میں جب گیا ہوں وہاں دورے پر پہلا ملک نائیجیریا تھا اور
میرا پہلا تاثر یہ تھا کہ میں نے ان کے ہیڈ آف دی سٹیسٹ کو بھی جب ملا تو میں نے کہا دیکھو میرا تاثر
یہ ہے کہ you had all you are deprived of all تمہیں خدا نے سب کچھ دیا تھا
لیکن تم سے سب کچھ چھین لیا گیا۔تو اس نے فوری مجھے یہ جواب دیا How true you are
how true you are کہ کتنی سچی بات کہہ رہے ہو اور حالانکہ وہ خود عیسائی تھا۔انہوں نے
وہاں جو عیسائیت پھیلائی ہے وہ اس طرح کہ ایک مولوی صاحب کا جو اسلامی کتب کو جاننے والا
ظاہری علوم سے واقف اس کو ، اس کے بیٹے نے کہا میں نے انگریز کی مدرسے میں جانا ہے
انہوں نے وہاں داخل کرا دیا ذہین بچہ ہے پڑھے گا آگے ترقی کرے گا۔پہلے دن اس کا نام
محمد ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر رکھا ہوا برکت کے لئے۔رجسٹر پہ پہلے دن جو نام لکھا اس
کا نام لکھا محمد کی بجائے ایم اور انگریزی نام اپنا عیسائی دے دیا پیٹر تو رجسٹر پر ایم پیٹر ہو گیا اور کچھ
پتہ نہیں اس کے باپ کو بھی اور اس کے رشتہ داروں کو بھی کہ کیا ظلم ہو گیا اور جس وقت وہ سکول سے
نکلا وہ عیسائی۔اس طرح انہوں نے عیسائی بنایا یعنی میں علی وجہ البصیرت بات کر رہا ہوں ساری دنیا
کو اس طرح سمیٹ کے اور پھر یہ کہنا کہ آؤ اب گلے ملتے ہیں اور تم بھی آرام سے رہو اور ہم بھی
آرام سے رہتے ہیں اور نہ تم عیسائیوں میں سے مسلمان بناؤ نہ ہم اب آئندہ مسلمانوں میں سے
عیسائی بنا ئیں گے اور یہ بھی دنیا میں ہر جگہ نہیں جہاں کسی اور کا زور پڑ جائے وہاں آگے سے یہ کہہ
دیتے ہیں اور مداہنت کر لو۔اس کا نفرنس نے ان کو اس طرح جھنجھوڑ کے رکھا ہے۔اور اتنی کثرت سے اشاعت ہوئی اور اتنا عظیم اس کا اثر ہوا ہے دنیا پر۔اس وقت میر۔پاس وقت کم رہ گیا ہے میں جو ساری باتیں جو میں کہنا چاہتا تھا وہ تو نہیں کہہ سکوں گا کہ آدمی حیران
ہوتا ہے ایک تو وہاں ہم نے ایک فرم سے کیا ہوا تھا۔پراپیگنڈہ کی خبریں وغیرہ دینی تھیں اس نے
ہمیں۔اس کا اندازہ تھا کہ جو ریڈیو پر خبریں آئیں اور جو اخباروں میں چھپیں چودہ کروڑ انسان
کے کانوں تک یہ خبر پہنچی اور کچھ تفصیل کے ساتھ کچھ اختصار کے ساتھ کہ لندن میں جو عیسائیت کا
مرکز ہے اور جس کی ملکہ کو یہ بادشاہ کو اگر بادشاہ ہو Defender of Faith کا خطاب عیسائی

خطابات ناصر جلد دوم
۳۴۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
ہے
دنیا نے دیا ہوا ہے محافظ عیسائیت، وہاں یہ کیا ہو گیا اور کئیوں نے کہا اور لکھا پادریوں کو کہ کیا ہوگا
ہے تمہیں اتنا بڑا واقعہ ہو گیا ہے اور تم آرام سے خاموش بیٹھے ہو اور یہ جو چودہ کروڑ میں کہہ
رہا ہوں اس میں جو امریکہ کے اخبار ہیں وہ شامل نہیں۔اس میں جو ساؤتھ امریکہ کے اخبار ہیں
وہ شامل نہیں۔میں لندن میں ہی تھا تو ہمیں اطلاع ملی کہ ساؤتھ امریکہ کے اخبار نے قریباً
ایک صفحہ اسی مضمون پر کہ حضرت مسیح کی موت صلیب پر نہیں ہوئی لکھا ایک صفحے کے قریب کم و بیش
ایک صفحہ۔اور اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی تصویر بھی اس نے شائع کی اور یہ
جتنے اب سکالر ہیں انہوں نے اپنی کتابوں میں لکھ دیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
پہلی دفعہ اس حقیقت کو دنیا پر آشکارہ کیا کہ ریح صلیب پر نہیں مرے تھے اور دلائل دے کر اور موثر طریق
پر اور Convince کر کے اس چیز کو آپ نے کیا وہاں اسی کا نفرنس میں ایک انگریز نے چھوٹا سا
مضمون پڑھا تھا ویسے تو وہ کتاب لکھ رہا ہے اس میں اس نے کہا ہے کہ عیسائی دنیا کو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا ممنون ہونا چاہئے کہ انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مسیح صلیب پر نہیں مرے
اس لئے وہ ملعون نہیں تھے بلکہ وہ نیک بندے تھے خدا کے تو ہم تو ان کے زیرا حسان ہیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایسا کیا۔-
انہوں نے پتہ نہیں خدائی تصرف میں اسے کہتا ہوں ، کانفرنس سے چند دن پہلے ایک میٹنگ
کی ان کی ایک کونسل آف برٹش چرچز ہے وہ اکٹھے ہو گئے ہیں مختلف فرقے ، انہوں نے سر جوڑ
کے ایک پریس میں خبر دی کہ یہ اس طرح یہ کا نفرنس کر رہے ہیں اور بعض عیسائی جو ہیں وہ غصے میں
بھی ہیں ،اس خبر میں یہ کچھ اس قسم کے تھے الفاظ ، تو ان کو غصہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ایک وقت میں
ہم بھی اسلام کے خلاف بہت کھل کے اعتراض کرتے رہے ہیں اسی قسم کے اور ہم تیار ہیں کہ
احمدی اور کوئی چاہے تو ہم سے تبادلہ خیال کر لے مذاکرہ کر لے تو ہمیں اور کیا چاہئے تھا۔انہوں نے پریس میں یہ خبر بھیجی اور اس کی نقل ایک جو پریس ریلیز تھی ہمیں بھی بھجوادی لندن مشن کو
براہِ راست۔تو یہ پریس کانفرنس سے پہلے کا واقعہ تھا میں نے پریس کا نفرنس میں یہ انتظام کیا کہ
چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب جو ان کی ریلیز ہے وہ پڑھ کے سنا دیں گے اور جو جواب ہے وہ
میں پڑھ کے سنادوں گا تو میں نے ، ہم نے یہ فیصلہ کیا تھا مشورے کے بعد کہ زیادہ تیز نہیں

خطابات ناصر جلد دوم
۳۴۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
ہونا کیوں کہ پھر یہ پیچھے ہٹ جائیں گے یہ نہیں پتہ تھا ہمیں اس وقت کہ ہم نرم رہے تب بھی پیچھے
ہٹ جائیں گے۔بہر حال ان کو کہا کہ ہم تو بڑے خوش ہیں کہ آپ نے یہ کہا ہے اور ہم تیار ہیں اور
صرف لندن میں نہیں اور صرف آپ سے نہیں کیتھولکس سے بھی جو بھی عیسائی فرقہ ڈائیلاگ
(Dialogue) کرنا چاہتا ہے اس سے کرنے کے لئے تیار ہیں اور خالی لندن کیوں امریکہ میں
بھی ایک ہونی چاہئے افریقہ میں بھی ایک ہونی چاہیئے مشرقی ممالک میں بھی ہونی چاہئے جزائر
میں بھی جاپان میں بھی ایک ہونی چاہیئے ہر جگہ ہوں مذاکرے تا کہ دنیا کو پتہ لگے کہ اصل حقیقت
کیا ہے صداقت کس چیز میں ہے جو ان کو ویسے بھجوا دی خط کے ذریعے پھر ان کو یاددہانی کرائی۔پھر ان کا ایک پہلا جواب یہ آیا آپ کا خط ملا لیکن جس شخص نے دستخط سے ہمیں دعوت نامہ بھیجا تھا۔اس نے اپنے ایک ساتھی کو کہا کہ میری طرف سے لکھ دو۔اس نے لکھا کہ میں ان کی طرف سے
لکھ
رہا ہوں اس نے لکھا یعنی جو جس کے دستخط سے دعوت نامہ آیا تھا اس کا یہ جواب ، کہ مجھے تو اسلام
کے متعلق کچھ پتہ ہی نہیں تو جو پوائنٹس آپ نے اٹھائے ہیں ان کے متعلق میں کچھ کیا کہ سکتا ہوں
مشورہ کئے بغیر ہم کچھ نہیں جواب دے سکتے کہ جواب تو میں نے دینا تھا میں نے دے دیا آپ تو
دعوت نامہ دے چکے لیکن نہیں۔اچھا پھر اب میرے پیچھے وہ کہا کہ ہاں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ،
میں نے کہا تھا شرائط طے ہونی چاہئیں مل کے بیٹھیں سر جوڑ میں شرائط طے کریں ، ہو جائے۔کہ ہم
آدمی مقرر کریں گے آپ بھی آدمی مقرر کر دیں اور بیٹھ کے وہ ہم کر لیں گے سارا خط کہ مثلاً بس تیار
ہیں ہم اور آخر میں لکھا کہ آپ کو فی الحال آدمی لے کے ہمارے پاس نہیں آنا چاہئے پہلے ہم آپ کو
فون کریں گے پھر بتائیں گے اور میرے علم کے مطابق ابھی تک فون نہیں آیا ( کیوں شمس صاحب!
منیر الدین شمس ہیں کہیں ؟ ) بہر حال میرے علم کے مطابق نہیں آیا لیکن ہم تو چاہتے ہیں کہ آ جائے۔پھر میں نے سارے اپنے مبلغوں کو لکھا کہ یہ تو کیتھولک نہیں ہیں اور دنیا میں سب سے
امیر ، تعداد میں سب سے زیادہ اور سب سے منظم اور طاقتور کیتھولک فرقہ ہے ان کا۔باقی نسبتاً
چھوٹے کوئی بڑا کوئی چھوٹا، لیکن کیتھولک کے مقابلے میں چھوٹے ہیں میں نے کہا ان کے بشپس کو
لکھو کہ اس طرح ہمیں آیا ہے اور ہم نے کہا ہے ہم کرنا چاہتے ہیں۔اکثر کیتھولک بشپس نے
جواب نہیں دیا جن بعض نے جواب دیا انہوں نے یہ جواب دیا کہ ہم احمدیوں سے کوئی بات

خطابات ناصر جلد دوم
۳۴۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
کرنے کے لئے تیار نہیں ہاں وہ شمس صاحب کہتے ہیں کہ وہ انہوں نے کہا تھا کہ پہلے ہم فون پر
بات کریں گے پھر آپ آئیں بات کرنے کے لئے ابھی تک فون پہ بات نہیں کی انہوں نے۔یہ
ابھی پرسوں ہی آئے ہیں تئیس کو چلے تھے وہاں سے۔لیکن دنیا میں تو ایک حرکت ہوگئی نا شروع صرف جاپان میں اس موضوع پر کچھ ہمارے حق
میں کچھ عیسائیوں نے یا ان کے پادریوں نے اپنے عقیدے کے حق میں چونسٹھ خطوط یا نوٹ اور
مضامین جاپان کے چار انگریزی اخباروں میں چھپ چکے ہیں اس کے بعد چونسٹھ۔اور نجی میں اسی
طرح بہت سارے مضمون سولہ کے قریب اور ابھی یہ سلسلہ جاپان میں بھی جاری ہے اور نجی میں
بھی جاری ہے مضمون کوئی چھوٹے خط کوئی لمبے مضمون یہ وہ چھپ چکا ہے تو یہ ہر جگہ اب غانا کے
اخبار نہیں شامل ویسٹ افریقہ کوئی اخبار نہیں شامل جو تعداد میں نے بتائی ہے نائیجیریا میں چار صفحے
کا سپلیمنٹ اس مضمون کے اوپر آ گیا۔اسی طرح دوسرے جو ملک تھے ان کے اندر یہ آ گیا۔تو اصل چیز یہ ہے کہ یہ جو تھا نا وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ (القلم : ١٠) قرآن تو
بڑی عظیم کتاب ہے ہر حالات کے متعلق ہمیں ہدایت دے گیا ہے کہ یہ مداہنت کرنا چاہتے ہیں
اور اس لئے کہ تم بھی مداہنت کرو اور حکم یہ ہے کہ تم نے مداہنت نہیں کرنی ہم تو ہر اس شخص سے جو
خدا تعالی کی وحدانیت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے متعلق ہم سے بات کرنا چاہے ہر
وقت دن ہو یا رات، مشرق ہو یا مغرب، شمال ہو یا جنوب اس سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں
کیونکہ ہمیں خدا تعالیٰ نے اس صداقت پر قائم کیا ہے کہ خدا ایک ہے اور محمد اس کا رسول۔اور
ہمیں بتایا ہے کہ صرف یہ نہیں کہ ہم اس صداقت پر قائم ہیں بلکہ عنقریب وہ زمانہ آنے والا ہے
جب دنیا کی اکثریت بھی اس صداقت پر قائم ہو چکی ہو گی کہ خدا ایک اور محمد اس کے رسول ہیں
اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر چلے بغیر خدا تعالیٰ سے کوئی برکت حاصل نہیں کی جاسکتی اس کا
کوئی فیض حاصل نہیں کیا جاسکتا کوئی ایسا نہیں جو فضل اور رحمت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے پہ
کھڑا ہو کر آپ کو نظر انداز کر کے آپ کو چھوڑ کے آپ سے بے پرواہ ہو کر خدا سے حاصل کر سکے
نہیں ایسا نہیں ہو سکتا تو اب ایک زندگی اس مسئلے میں پیدا ہو گئی نا۔وہ جو یہ تھا کہ بس ہم نے اپنے
ا
پیٹ بھر لئے ، ہم بھرے ہوئے پیٹ کے ساتھ اور تم بھوکے پیٹ کے ساتھ اپنی اپنی جگہ کے اوپر

خطابات ناصر جلد دوم
۳۴۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
آرام کے ساتھ بیٹھ جاؤ ہماری بھوک تو ایسی نہیں کہ جو جتنے تم نے عیسائی بنائے اتنے بنا کے بھی
ہمارے پیٹ بھر جائیں ہمارے پیٹ کو تو خدا نے کہا کہ میں نے اتنا بڑا بنایا ہے کہ نوع انسان جب
تک تمہارے اس روحانی پیٹ کے اندرسا نہیں جاتی اور یہ سارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں
میں جمع نہیں ہو جاتے اس وقت تک نہ ہمیں سیری ہو سکتی ہے نہ ہم آرام سے اور چین سے نیندیں
لے سکتے ہیں۔تو یہ ہمارا کام ہے اس معنی میں کہ خدا نے یہ ہمارے سپرد کیا یہ خدا کا کام ہے اس
معنی میں کہ اتنا عظیم کام کرنے کی اس نے طاقت ہمیں نہیں دی لیکن اس نے ہمیں ہم سے یہ وعہ
کیا ہے کہ تم اپنی سی کوشش کرو اور میں اپنی شان کے مطابق برکتیں دوں گا اور تمہیں کامیاب
کر دوں گا اور میرا منصوبہ کامیاب ہو جائے گا۔یہ جو ہے منصوبہ اس کا تعلق ہے صد سالہ جو بلی سے۔صد سالہ جو بلی جو شروع ہوئی تھی
دوستوں نے میری اپیل سے چار گنا زیادہ اس میں رقم ، اس وقت کے حالات سے بہت زیادہ
تھی۔میرا خیال ہے شاید اس سے بھی زیادہ ہو جائے اور وعدے بھی کم و بیش تھوڑا سا فرق ہوتا
رہتا ہے اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے وہ آ رہے ہیں۔پہلے ہمیں جو بلی کی برکت سے گوٹن برگ کی ایک
نہایت خوبصورت مسجد دی خدا نے۔اور اس سال ہمیں خدا تعالیٰ نے یہ کا نفرنس کرنے کی توفیق عطا
کی۔یہ بھی سارا خرچ صد سالہ جو بلی کا ہے اور جو کتا بیں شائع ہوئیں ہیں وہ بھی صد سالہ جو بلی۔اور
ایک حرکت دنیا میں اسلام کے حق میں اور چیز پیدا ہو گئی۔میں نے کہا تھا کہ یہ ایک چھلانگ نہیں
ہے جو ہم نے چودہ سال کی چھلانگ مار کے اور غلبہ اسلام کی صدی میں داخل ہو جانا ہے۔ہم نے
ایک ایک قدم ایثار اور قربانی کی راہوں میں اٹھانا اور پھر غلبہ اسلام کی صدی میں داخل ہونا ہے۔اور اب آخر میں میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ یہ ہمارے چھوٹے چھوٹے قدم اور بہت ہیں
صد سالہ جو بلی کے ان کو تو میں چھوڑ رہا ہوں تیسرا بڑا قدم یہ ہے کہ ہاں ایک بات پہلے بتادوں،
کینیا کے جو چیف قاضی ہیں انہوں نے تھوڑا ہی عرصہ ہوا یہ فتویٰ دیا ہے ایک سنی مسلمان کے
استفسار کے جواب میں کہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں اور اس کے لئے انہوں نے
امام غزالی اور امام مالک کے اقوال بھی پیش کئے ہیں یہ فتویٰ سواحیلی رسالہ جس کے چیف ایڈیٹر
سابق چیف قاضی ہیں ( تو دو چیف قاضی اکٹھے ہو گئے نا اس فتوے میں ) شیخ محمد قاسم مزروعی ہیں

خطابات ناصر جلد دوم
۳۴۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
اور یہ ۱۵ را کتوبر ۱۹۷۸ء کی اشاعت میں شائع ہوا ہے اور یہ جو قاضی ہیں یہ اس فتوے کے دن
تک جماعت احمدیہ سے ہر موقع پر اس مسئلے میں الجھتے رہے کہ حضرت مسیح فوت نہیں ہوئے بلکہ
زندہ آسمان پر ہیں لیکن اب اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا کہ خود ان کی قلم سے یہ فتویٰ لکھا یا کہ
حضرت مسیح علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں۔لوا بھی تو میرے کئی مضمون رہ گئے ہیں مختصراً ان میں سے گذرتا ہوں۔آخری وقف جدید۔اللہ
کا فضل ہے بڑا اچھا کام کر رہی ہے ایک کام جو بڑا پیار اوہ کر رہے ہیں وہ ہندوؤں میں اور بت پرستوں
میں تبلیغ کا ہے اور آہستہ آہستہ یہ بہت پرست اور خدائے واحد و یگانہ کو نہ ماننے والے جو قبیلے ہیں یہ
خدائے واحد و یگانہ کی طرف توجہ کر رہے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں اسلام لا چکے ہیں اور ہزاروں
کی تعداد میں صداقت اسلام کے متعلق تحقیق میں مشغول ہیں۔دوست دعا کریں ان کو بھی اسلام کا
نور حاصل ہو۔وقف جدید کی ایک فری ڈسپنسری ہے وہ بھی بڑا اچھا کام کر رہی ہے۔وقف عارضی میں اور وفود دیں۔دسمبر ۱۹۷۸ ء تک چھ سو چالیس و فود یعنی بارہ سواسی افراد جو
اس میں اس کام کے لئے پندرہ دن یا زائد عرصہ کے لئے کام کرتے رہے ہیں۔ایک ہماری ہے
تعلیم القرآن کی جو سکیم ہے اس کے ذریعہ سے سترہ سو ستائیس بچوں کو یا بڑوں کو جن کو ضرورت تھی
قرآن مجید سادہ یا با ترجمہ کروا دیا گیا۔یا جہاں حفظ کرنا چاہتے تھے اس میں ان کی مدد کی گئی۔ربوہ
میں فضل عمر درس القرآن کلاس ہوتی ہے گذشتہ سال میری غیر حاضری میں گرمیوں میں چھٹیوں میں
ہوئی ہے ، گیارہ سو گیارہ طلبہ اور طالبات اس میں شامل ہوئے اور ان میں اڑتالیس طلباء اور
ایک سوستائیس طالبات تھیں ماشاء اللہ ہماری بچیاں جو ہیں وہ علم کے میدان میں بھی آگے بڑھ رہی
ہیں خدا کرے کہ وہ اپنے علم کی اپنے اخلاق سے حفاظت بھی کرنے والی ہوں۔ایک ہزارستاسی
دوستوں نے اپنے نام جو میں نے تحریک کی تھی ہر شخص ایک پارہ حفظ کر لے اس تحریک کے مطابق
نام دیئے ہیں اور مجھے علم ہے بہت سوں نے سارا پارہ یا بہت سا حصہ اس کا وہ کر لیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام قرآن مجید کے محاسن سے بھرا ہوا ہے پچھلے سال
یہ تحریک میں نے کی تھی کہ دس قطعات خوبصورت سیٹ کی شکل میں محاسن قرآن مجید پر شائع کی
جائیں اور دو ہزار پچھلے سال اور ایک ہزار یہ سیٹ ہے پورا۔یہ اپنے ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد

خطابات ناصر جلد دوم
۳۴۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
یہ کرتے ہیں اس کے علاوہ ہم نے یہ کیا ہے کہ جو لیٹر ہیڈ ہیں یہ خط لکھنے کے ہمارے پیڈ ان کے
او پر مختلف فقرے جو ہیں وہ ہمارے دفا تر لکھیں اور انہوں نے لکھ دیئے ہیں قرآن کریم کی خوبیوں
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام اس سے بھرا ہوا ہے اور یہ اس لئے لکھے ہوئے ہیں
کہ ہماری حالت یہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شعر میں جو بیان ہوئی ہے
دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں
قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے ( در مشین صفحه ۸۴)
ہاں وقف بعد از ریٹائرمنٹ۔ایک سو سات دوستوں نے وقف کئے تھے چون ریٹائر
ہو چکے ہیں اور میرے علم یا یاد داشت کہنا چاہئے ، میری یادداشت کے مطابق ابھی تک صرف ایک کو
میں نے کام پہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے باقیوں کے متعلق سوچیں گے۔فضل عمر فاؤنڈیشن کا سرمایہ شروع میں تھا اس سے جو آمد ہے وہ تھوڑی سی آمد ہے تھوڑا
سا سرمایہ ہے یہ سارا سرمایہ اس وقت ان کے پاس ستائیس لاکھ کا تھا جو بٹا ہوا ہے پاکستان اور
غیر ممالک میں اس کی جو آمد ہے اس سے انہوں نے فضل عمر فاؤنڈیشن کا دفتر بنایا لائبریری کی
جدید طرز کی عمارت جو بننے کے ساتھ ہی چھوٹی بھی ہو گئی تھی وہ انہوں نے بنائی ، کافی روپیہ
خرچ کر کے اور گیسٹ ہاؤس۔اور وظائف دیتے ہیں اور بعض اور مقالے لکھوا کے انعامی
نام دیتے ہیں انعامی مقالے لکھوا کر اپنے اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے
خطبات عیدین دو جلدوں میں اور خطبات نکاح زیر اشاعت ہیں وہ دو جلدوں میں شائع ہو چکی
ہیں اور حضرت فضل عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سوانح زیر تالیف ہے بعض دوست ان کے ذریعہ
سے بھی وظائف دے دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزا دے۔مجلس نصرت جہاں کا ضمناً میں نے ذکر کر دیا تھا اتنا کافی ہے سترہ کے قریب ہمارے
ہاسپیٹل اور سولہ نئے ہائی سیکنڈری سکول وہ جو چھوٹا کالج ہے وہ ہیں اور جو ہمارے ہسپتال کما رہے
ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل اس کی عطا شفا کے رنگ میں جو نازل ہوئی ہے وہاں اس کے نتیجہ میں اس
سے ملک ملک کو بڑا فائدہ پہنچ رہا ہے ان کی آمد ا نہی پہ خرچ کی جارہی ہے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ
اس منصو بہ کو اور بھی با برکت کرے اس کی جو وصولی تھی وہ ختم ہو چکی ہے اور جو پہلے سرمایہ تھا اس کا

خطابات ناصر جلد دوم
۳۵۰
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
ایک حصہ خرچ ہوا ہے ابھی ایک حصہ محفوظ ہے جو خرچ ہوا ہے ہسپتالوں کی شکل میں خرچ ہوا ہے
اس کی آمد میں نے بتایا ہے نا کتنی ہوتی ہے۔اور صد سالہ جو بلی کے متعلق میں بتا چکا ہوں لندن ، گوٹن برگ اور لندن کا نفرنس ” اور اب
میں ایک آئندہ کی بات کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے جس صدی میں سے ہجری صدی میں سے ہم
گذررہے ہیں قمری ہجری وہ ختم ہونے کو آئی ہے اور یہ صدی جو ہے جس کو چودھویں صدی کہا جاتا
ہے یہ اپنے بعض پہلوؤں میں بڑی اہم ہے۔بہت اہم ہے اس میں ایک تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کی وہ پیشگوئیاں جو چودھویں صدی کے انسان پر بھی آپ کی صداقت کو روزِ روشن کی طرح عیاں
کرنے والی تھیں وہ اس صدی میں پوری ہوئیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر سینکڑوں نہیں تو بیسیوں کی
تعداد میں بڑی عظیم پیشگوئیاں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے قرآن کریم میں چودھویں
صدی کے متعلق کی گئیں وہ اس صدی میں پوری ہو چکی ہیں۔انقلابی پیشگوئیاں انسانی زندگی کے
مختلف پہلوؤں میں انقلاب عظیم بپا کرنے والی پیشگوئیاں ، وہ چودھویں صدی میں پوری ہوئیں اور
سب سے بڑی پیشگوئی جو اس میں پوری ہوئی اس صدی میں وہ یہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وعلی آلہ وسلم نے یہ اعلان کیا تھا اپنی بعثت کے وقت کہ خدا تعالیٰ نے جن کاموں کے متعلق جن
مقاصد کے پیش نظر مجھے مبعوث کیا ہے۔ان میں سے ایک یہ مقصد ہے کہ صلیب کو دلائل اور حج کے
ساتھ اور آسمانی نشانوں کے ساتھ پارہ پارہ کر دیا جائے۔Brute force یا مادی طاقت کے
ساتھ نہیں بلکہ دلائل اور حج اور آیات اور معجزات کے ساتھ۔صلیب کو صلیبی مذہب کو صلیبی عقائد کو
پارہ پارہ کر دیا جائے اس معنی میں کہ عقائد جو ہیں ان کو غلط ثابت کیا جائے اور عقیدہ رکھنے والے جو
ہیں ان کے دلوں کو خدائے واحد و یگانہ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتا جائے۔یہ
حدیث میں ہے کہ خدا نے مجھے کسر صلیب کے لئے یا محق صلیب کے لئے وہاں لفظ ہے محق کا ، اس
کے لئے مبعوث کیا ہے۔یہ جو عیسائیت کے عقائد تھے ان کے غلط عقائد عیسائیت کے جو غلط عقائد تھے ان کو دلائل
کے ساتھ چھوڑنے کا کام تو پہلے دن سے شروع ہے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں
بھی اب مجھے یاد تو نہیں لیکن ہونا چاہئے۔یہ ہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مجھے یاد آ گیا شکر ہے

خطابات ناصر جلد دوم
۳۵۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
جزاک اللہ آپ کے لئے سوچا نا یاد آ گیا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اگر لاکھوں نہیں
تو ہزاروں عیسائی ، مسلمان ہوا ہے بلکہ یہ جو ارتداد کا قصہ ہے یہ وہ عیسائی بہت سارے قبائل تھے
جن کو یہ ٹھوکر لگی اور پھر بعد میں وہ ٹھیک بھی ہوئے۔بہر حال یہ تو ہے لیکن پھر یہ پیشگوئی کی آپ
نے یعنی کہا کہ میری بعثت کا مقصد صلیبی عقائد کو غلط ثابت کرنا اور ان عقائد پر ایمان لانے والوں
کو اللہ تعالیٰ کے نور سے منور کر دینا اور ان کے دلوں کو اسلام کے لئے جیتنا ہے اور یہ کام اس وقت
سے شروع ہو گیا۔لیکن آپ نے کہا یہ مقصد اپنی آخری کامیابی کے دن اس وقت دیکھے گا جب
چودھویں صدی میں میرا ایک روحانی فرزند مسیح موعود پیدا ہو جائے گا اور چودھویں صدی میں پوری
شان کے ساتھ وہ پیشینگوئیاں پوری ہوئیں پوری تفصیل کے ساتھ وہ پیشینگوئیاں پوری ہوئیں جو
ہر عقلمند در ددل رکھنے والا درد رکھنے والا دل جو ہے اس کو یقین دلانے والی ہیں کہ مسیح آپ کا مثلاً یہ
کہنا کہ چاند اور سورج کو معینہ دنوں میں، دن اور رات ، معینہ دن اور رات میں رمضان کے مہینہ
میں گرہن لگے گا اور یہ ایک نشانی ہوگی کہ مہدی آ گیا اور یہ ایک ایسا نشان ہوگا کہ جب سے
خدا تعالیٰ نے اس جہان کو پیدا کیا ہے کسی موعود کے لئے یہ نشان نہیں رکھا خدا نے ، یعنی جتنے پیار کا
اظہارمہدی سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا جو بیسیوں حدیثیں ہمارے سامنے ہیں وہ
اسی لئے کیا کہ آپ نے دیکھا کہ خدا تعالیٰ میرے اس محبوب، روحانی فرزند سے کتنا پیار کرنے
والا ہے اصل یہ ہے کہ شرک کو ختم کر کے وحدانیت کو اس کی جگہ قائم کر دینا یہ کوئی معمولی بات نہیں
ہے اور جس طرح خدا تعالیٰ شرک سے بدترین نفرت کرتا ہے اسی طرح خدا تعالیٰ وحدانیت سے
انتہائی پیار کرنے والا ہے۔تو چونکہ وحدانیت سے وہ پیار کرنے والا ہے اس کی وحدانیت کو جو قائم
کرنے والا ہے اس سے بھی وہ پیار کرے گا۔تو سب سے بڑا نشان جو چودھویں صدی نے خدا تعالیٰ کا دیکھا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
صداقت جس نے ظاہر کی وہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا۔تو نشانات یوں بکھرے ہوئے ہیں
جس طرح چاندنی رات میں چاندنی نکھری ہوئی ہوتی ہے۔چودھویں صدی میں اس طرح نشان
بکھرے ہوئے ہیں۔اس لئے میرے دل میں یہ تحریک پیدا کی گئی ہے کہ ہم چودھویں صدی کے
آخری تین ماہ میں چودھویں صدی میں جو خدا تعالیٰ نے نشان ظاہر کئے ہیں اس صدی کو با برکت

·

آج 10 میں سے 10 باقی