سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 4
خطابات ناصر جلد دوم
۲۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک نہ ایک دن ضرور جیت کے رہیں گے۔لیکن یہ تو ایک نتیجہ
ہے اور یہ تو ایک منزل مقصود ہے وہاں تک پہنچنے کے لئے ہمیں قربانیاں دینی پڑیں گی۔اپنی منزل
تک پہنچنے کے لئے ہمیں لوگوں کے غضب اور غصے اور نفرت کی آگ کے شعلوں کو اپنی شفقت اور
پیار کے پانی کے ساتھ بجھانا ہوگا۔میرے پیارے بھائیو اور بہنو! یا درکھو کہ ہم دُنیا کو مارنے کے لئے پیدا نہیں ہوئے۔احمدی
دُنیا کی ہلاکت کے لئے پیدا نہیں ہوئے بلکہ دنیا کو زندگی دینے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔ہم
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق خدا تعالیٰ
نے یہ فرمایا ہے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی آواز پر لبیک کہو کیونکہ وہ تمہیں زندگی دینے کے لئے بلا
رہا ہے۔ہم اس کے خادم ہیں۔ہم نوع انسانی کے دلوں کو پیارا اور محبت سے جیتیں گے اور اُن کے
مردہ جسموں کو روحانی اور اخلاقی طور پر از سر نو حیات بخشیں گے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
کے چراغ سے نور لے کر ان کے دلوں کو منور کریں گے۔اس مقصد کے لئے ہم پیدا کئے گئے ہیں۔لیکن آج ہمارا یہ مقابلہ تین بڑی طاقتوں کے ساتھ ہے۔یہ بڑا سخت مقابلہ ہے اس کے برعکس
ہمارے ذرائع بہت تھوڑے ہیں سوائے ایک ذریعہ کے جو اتنا بڑا ذریعہ ہے کہ اس سے بڑھ کر
مادی ذرائع ہو ہی نہیں سکتے۔وہ دعاؤں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنا ہے۔پس خدا کی
راہ میں ہم جو کچھ کرتے ہیں ، وہ تو حقیر کوششیں ہیں لیکن وہ اپنے فضل سے ہمیں دعائیں کرنے کی
توفیق دیتا ہے ہم تو بڑے عاجز بندے ہیں ہماری دعاؤں میں بھی کمی رہ جاتی ہے لیکن وہ اپنے فضل
سے ہماری حقیر کوششوں کو نوازتا اور ہماری کمزور دعاؤں کو قبول کر لیتا ہے۔اور ہماری توقع سے
بڑھ کر نتائج نکالتا ہے۔پس اس پس منظر میں ہم نے دُنیا کے دل خدائے واحد و یگانہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے جیتنے ہیں مگر پیار اور شفقت کے ساتھ ، خدمت اور غم خواری کے ساتھ۔ہم نے دنیا کے
دکھوں کو دور کر کے دکھی انسانیت کو سکھ پہنچانا ہے۔دُنیا کے دکھوں کو حقیقی طور پر سوائے احمدیت کے
اور کوئی دُور نہیں کر سکتا اور احمدیت اس لئے یہ دکھ دُور کر سکتی ہے کہ اس کے ہاتھ میں شریعت محمدیہ
کی شمع ہے اور یہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرتی ہے۔
خطابات ناصر جلد دوم
۲۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
غرض ہم اپنی ذات میں کچھ نہیں۔میں پھر کہتا ہوں کہ احباب جماعت ہمیشہ اسی نہج پر
سوچیں کہ وہ اپنی ذات میں کچھ بھی نہیں ہیں لیکن جس کا ہم نے دامن تھاما ہوا ہے۔وہی سب کچھ
ہے یعنی اللہ تعالیٰ عزاسمہ وجل شانہ اور جس کو اُس نے رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا ہے یعنی محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بچی پیروی کئے بغیر تو کوئی انسان خوشحالی اور مسرت حاصل ہی نہیں کر سکتا۔میں نے احباب کو بتایا ہے کہ دوسرے لوگوں کو خوشحالی کے مطلب ہی کا پتہ نہیں ہے اور اس لئے پتہ
نہیں ہے کہ کوئی آدمی اُٹھا اُس نے کہا جسمانی قوتوں یا طاقتوں کی تشفی اور سیری کر دو تو دنیا خوش
ہو جائے گی مگر اسے یہ علم ہی نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو ذہنی وعلمی اور دماغی قولی دیئے ہیں
اُن کو بھلا دیا گیا ہے اگر ان قومی کی تسلی نہ ہوئی تو دکھی انسانیت کے دُکھ کیسے دُور ہوں گے ان کو
سکھ کیسے پہنچے گا۔ایک اور شخص اُٹھا اور اس نے کہا اچھا جسمانی طاقتوں کے ساتھ کچھ تھوڑا بہت علمی
اور ذہنی قوتوں کی سیری کے بھی سامان پیدا کر دو۔اور یہ نہیں سوچا کہ جسمانی اور ذہنی اور علمی
طاقتوں کی ایک حد تک سیری کے علاوہ انسان کو ان سے بھی زبر دست اخلاقی طاقتیں دی گئی ہیں۔ان کی سیری کے سامان پیدا نہیں کرو گے تو دُنیا کی خوش حالی کا سامان کیسے پیدا ہوگا۔خدا تعالیٰ کی اس عظیم شریعت نے جسے شریعت محمدیہ کہتے ہیں، دستور حیات کو نہایت شرح وبسط
کے ساتھ بیان کر دیا ہے حتی کہ میاں بیوی کے تعلقات کو بھی نہایت حسن اور خوبی کے ساتھ بیان کر
دیا ہے۔اگر اس تعلیم پر عمل کیا جائے تو گھر کا ماحول جنت بن جاتا ہے اس اخلاقی حصے کو اشترا کی
نہیں سمجھے۔فطرتِ انسانی کے بعض تقاضے ہیں۔جن کا تعلق صرف مردوں کے ساتھ نہیں۔ان کے
متعلق تو یہ عام خیال ہے کہ وہ اس وقت دُنیا میں آگے نکل گئے ہیں۔مگر عورتوں سے جا کر پوچھو
کون سی بیوی ہے جو اس بات کو پسند کرتی ہے کہ اس کا خاوند آوارہ گردی کرے۔کوئی عورت یہ
پسند نہیں کرتی سوائے اس کے کہ اس کی انسانی فطرت مسخ ہونی شروع ہو چکی ہو۔لیکن یہ جو د نیا دار
لوگ ہیں ان میں سے بعض نے اس تجربہ کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک کہ انہیں نا کامی نہیں
ہوئی۔اور تجربہ یہ کیا کہ گتے کئیاں بغیر شادی کے دن گزارتے ہیں۔ہم انسان ہیں ہم بھی ایسا ہی
کریں گے اور پھر جب اُلجھنیں پیدا ہوئیں اور جو اخلاقی تقاضے تھے وہ اخلاقی صورتوں میں جب
خطابات ناصر جلد دوم
۲۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
پرے نہ ہوئے اور سیری کے احساس کی بجائے بھوک ، تڑپ اور تکلیف کا احساس پیدا ہوا تب جا
کے انہوں نے یہ تجربے چھوڑے۔بہر حال اس وقت چار طاقتیں نوع انسانی کے دل جیتنے کے لئے میدان میں آئی ہیں اور اپنے
اپنے رنگ میں وہ کوششیں کر رہی ہیں۔ان میں سے چوتھی طاقت اسلام کی طاقت ہے۔اور اب
اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں حضرت مہدی علیہ السلام کی بعثت کے ساتھ اس کا دوبارہ سلسلہ شروع ہوا
ہے۔ہم حضرت مہدی موعود علیہ السلام کی جماعت ہیں۔ہم پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ نوع انسانی کو
امت واحدہ بنانے کے لئے قربانیاں دیں۔اس پس منظر میں میں یہ بتا رہا ہوں کہ ہماری جد و جہد
اور کوشش ساری دُنیا میں جاری ہے۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے جب وطن رحمۃ للعالمین کے جلووں میں سے ایک جلوہ
ہے۔ہر ملک کے بسنے والے کو اسلام نے یہی کہا ہے کہ وہ اپنے ملک سے پیار کرے اور جو
ساری دنیا میں بسنے والے ہیں انہیں ساری دُنیا محبوب ہے۔اس سلسلہ میں ہماری کوششوں
میں سے پہلی کوشش یہ ہے کہ اسلام نے انسان کے جو حقوق قائم کئے ہیں یہ بتا کر کہ ماڈی لحاظ
سے انسان کے یہ حقوق ہیں۔ذہنی لحاظ سے یہ حقوق ہیں اور اخلاقی لحاظ سے یہ حقوق ہیں اور
روحانی لحاظ سے یہ حقوق ہیں اور اسلام کے نزدیک حق یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو قو تیں دی
ہیں اُن کی پوری سیری کے سامان پیدا کئے جائیں اور کامل نشو ونما کے لئے ذرائع پیدا کئے
جائیں۔یہ اپنی ذات میں ایک لمبا مضمون ہے۔یہاں اشارہ کر دینا کافی ہے اور اس ضمن میں
ہمارا دُنیا سے مقابلہ اس بات میں ہے کہ نوع انسانی کے دلوں کو جیتنے کے لئے ضروری ہے کہ
ساری دُنیا کو یہ بتایا جائے خصوصاً ان دعویداروں کو جو دُنیا کو ایک خاندان بنانے کے متمنی ہیں
کہ تمہیں تو یہ بھی پتہ نہیں کہ انسان کا حق کیا ہے تم اس کی ادائیگی کیسے کرو گے؟ یہ تو انسانی تاریخ
میں پہلی بار حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انسان
کو یہ بتایا ہے کہ خدا نے تیرے یہ حقوق
قائم کئے ہیں اور انسان کو اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ وہ خدا کے ساتھ تعلق پیدا کرے اور خدا تعالیٰ
کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کے لئے رحمۃ للعالمین کو مبعوث کر دیا۔اس مقصد کے لئے ہم کتابیں شائع کرتے ہیں۔ہماری کتب کے شائع کرنے کی اصل غرض
خطابات ناصر جلد دوم
۲۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
یہی ہے کہ نوع انسانی کے ذہنوں کو تیار کیا جائے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ جو
شریعت آئی ہے، اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ پیغام دیا ہے کہ انسان کے یہ حقوق ہیں۔اور اسلام سے
باہر چونکہ یہ حقوق کسی کو نہیں مل سکتے اس لئے وہ اسلام میں داخل ہو جائیں اور بانی اسلام حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جھنڈے کے گرد جمع ہو جائیں۔اور اپنی جبینوں
کو اللہ تعالیٰ کے
حضور جھکا دیں اور جب لوگوں کو اُن کے حقوق مل جائیں گے تو وہ عملاً ایک قوم بن جائیں گے۔پس یہ بھی ایک مقابلہ ہے اس مقابلہ کے لئے ہم کتابیں شائع کرتے ہیں۔اخبارات شائع
ووه
کرتے ہیں۔ہفتہ وار رسالے شائع کرتے ہیں ماہانہ رسائل نکالتے ہیں جیسے ”الفرقان“۔تحریک جدید “ ہے انصار اللہ ہے ”خالد ہے ”مصباح “ ہے ان کے علاوہ روز نامہ الفضل
اور ہفت روزہ لا ہور ہے۔دوران سال سلسلہ کی بعض کتب بھی شائع ہوتی ہیں۔احباب کو وہ
بھی پڑھنی چاہئیں۔ان کتابوں میں سے جو دوران سال شائع ہوئی ہیں ایک کتاب ” مقربان
الٹی کی سرخروئی۔روح کا فرگری کے ابتلاء میں۔مولوی دوست محمد صاحب نے مرتب کی ہے
ویسے اس کتاب کی آؤٹ لائنز (Out lines) میں نے ہی اُن کو دی تھیں بات اصل میں یہ ہے
کہ ہزاروں ، لاکھوں اولیاء اللہ امت محمدیہ میں گزرے ہیں اُن کو دنیا نے بڑا دکھ دیا اور بہت تنگ
کیا۔بعض لوگ اعتراض کر دیتے ہیں کہ تم کہتے ہو خدا اپنے بندوں سے پیار بھی کرتا ہے اور اُن کو
زمانے کے رحم و کرم پر بھی چھوڑ دیتا ہے اور دنیا اُن کو تنگ کرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے اس مسئلہ پر بڑی وضاحت سے روشنی ڈالی ہے۔چنانچہ اس کتاب کے دیباچہ میں
تمہیداً آپ کی کتابوں کے بعض اقتباسات کے بعد بتایا گیا ہے کہ کس طرح آغاز اسلام سے
فتوے لگنے شروع ہو گئے تھے۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پر کفر کا فتویٰ۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر
کفر کا فتویٰ لگا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر کفر کا فتویٰ لگا، حضرت علی رضی اللہ عنہ پر کفر کا فتویٰ لگا۔حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ پر کفر کا فتویٰ لگا۔حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے علاوہ
باقی تینوں ائمہ کرام حضرت امام احمد بن جنبل حضرت امام شافعی حضرت امام مالک پر بھی کفر کے
فتوے لگے۔صحیح بخاری جسے اصح الکتب بعد کتاب اللہ سمجھا جاتا ہے یعنی قرآن کریم کے بعد
سب سے زیادہ صحیح اور مستند کتاب سمجھی جاتی ہے اس کے مؤلف حضرت امام بخاری پر بھی علماء نے
خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
فتویٰ کفر لگایا۔خالی کفر کا فتوی ہی نہیں لگایا بلکہ انہیں اتنی اذیتیں دی گئیں اور اس قدردُ کھ پہنچائے
گئے کہ آج جب ہم وہ حالات پڑھتے ہیں تو ہمارے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور عقل حیران
رہ جاتی ہے کہ آخر یہ دُکھ انہیں کیوں دیئے گئے؟ صرف اس لئے کہ ان کا یہ دعویٰ تھا کہ خدا تعالیٰ
ان سے پیار کرتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ سے پیار کرتے ہیں لوگ اُن کو دُکھ دیتے تھے لیکن وہ یہی
کہتے تھے کہ دُنیا کا کوئی دُکھ ہمارے اس تعلق کو قطع نہیں کر سکتا اور دُنیا میں کوئی ایسی چھری نہیں ہے
جو اس رشتہ محبت کو کاٹ دے جو ہمارے اور خدا کے درمیان ہے۔اس لئے لوگ خدا کے
بندوں پر فتوے لگاتے چلے گئے مگر خدا تعالیٰ نے کہا دیکھو! میرے یہ بندے اپنے دعوے میں بچے
اور صادق ہیں۔لوگ انہیں جتنی مرضی تکلیف دے لیں۔میرے ساتھ ان کا جو تعلق محبت ہے اور
ان کے دل میں میرے لئے جو عشق پایا جاتا ہے، وہ کسی طرح کم نہیں ہوگا۔پس یہ کتاب بڑی
دلچسپ ہے اس میں ہر صدی کے چند بزرگوں کی مثالیں دی گئیں ہیں کہ کس طرح اُن کو کا فر گری
کے ابتلاء میں سے گزرنا پڑا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں سے قرآنی آیات کی تفسیر اکٹھی کر کے
مرتب کی جارہی ہے۔اس سال اس سلسلہ کی چوتھی جلد شائع ہوئی ہے جو سورہ مائدہ سے سورہ تو بہ
تک کی آیات کی تفسیر اور اقتباسات پر مشتمل ہے۔یہ بھی ایک بڑی ہی دلچسپ چیز ہے۔اور
پڑھنے اور روحانی طور پر مستفید ہونے کے لائق ہے۔تاریخ احمدیت کی پندرھویں جلد بھی چھپ
لیا ہے علاوہ ازیں جتنی بھی مفید کتب اس سال چھپی ہیں اُن کے متعلق میں دوستوں سے یہ کہوں
گا کہ خدا تعالیٰ نے جن دوستوں
کو توفیق دی ہے وہ انہیں ضرور خریدیں اور پڑھیں۔یہ بھی تمہید
میں نے اس لئے باندھی ہے کہ آپ احباب جماعت کو یہ پتہ لگے کہ ہم ان کتب کو پڑھیں اور
ہمارے ذہن انہیں قبول کریں۔مذہب اسلام ایک عظیم مذہب ہے اور اس کا دعوی بھی بڑا عظیم ہے اور جس شکل میں اس نے
اپنے دعوی کو سچا ثابت کیا ہے وہ اسے اور بھی عظیم اور دلچسپ بنا دیتا ہے۔اب دیکھو صحرائے عرب
سے ایک شخص اٹھا اور اس نے یہ دعوی کیا کہ خدا تعالیٰ مجھ سے ہم کلام ہوا ہے اور اس نے مجھے ایک
کامل اور مکمل شریعت دی ہے اور اس نے یہ بھی کہا ہے کہ اس قرآن عظیم میں قیامت تک انسان کے
خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت اور طاقت رکھی گئی ہے۔یہ کوئی معمولی دعوی نہیں ہے بلکہ اس کی ابدی
صداقت کے طور پر یہ بھی فرما دیا: - لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ۸۰) یعنی مطہروں کا
ایک سلسلہ پیدا ہوتا رہے گا اور خدا تعالیٰ جو معلم حقیقی ہے وہی ان کا اُستاد ہوگا۔وہ اُن کو نئے سے
نئے اسرار قرآنی بتائے گا جن کے ذریعہ وہ دُنیا کے مسائل کو حل کرواتا چلا جائے گا۔اس حقیقت
کی رو سے ہوسکتا ہے کسی نے اشارہ پہلے بھی ایسا کہا ہو لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب
میں تو ہر مسئلے کا بیج ہمیں نظر آتا ہے۔میں یورپ میں جاتا رہا ہوں اور بڑے کر کمیونسٹوں سے باتیں کرتا رہا ہوں۔میں اُن
سے کہتا تھا تم اسلام کا کیا مقابلہ کر سکتے ہو۔تمہیں تو پتہ ہی نہیں کہ انسان کا حق کیا ہے۔مگر تم
دعویٰ یہ کرتے ہو کہ ہم انسان کو اس کے حقوق دیں گے۔پس احباب کتابیں پڑھیں اس رنگ میں کہ خود اپنی اور اپنی نسلوں کی اور اپنے بھائیوں کی
تربیت کر سکیں۔جو لوگ باہر جاتے ہیں وہ دنیا کو بتاسکیں کہ تمہارے مسائل کوئی دوسرا از محل نہیں
کرسکتا۔صرف اسلام حل کر سکتا ہے کیونکہ اسلام ازم نہیں ہے بلکہ اسلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے
نازل ہونے والا ایک عظیم مذہب اور دستور حیات ہے۔ہماری دوسری تحریک وقفِ عارضی کی تحریک ہے۔اس وقت تک جماعت نے اس میں
بڑے اخلاص سے حصہ لیا ہے۔دو دو واقفین عارضی کا گروپ باہر جاتا ہے۔استثنائی صورتوں کے
علاوہ عام طور پر کم از کم دو ہفتوں کے لئے یہ وقف ہوتا ہے جب دوست با ہر تبلیغ کے لئے جاتے
ہیں تو مرکز کے ساتھ خصوصی رابطہ قائم ہوتا ہے اور وہ مرکز سے خط و کتابت بھی کرتے ہیں۔جب
وہ وقف عارضی پر جاتے ہیں تو انہیں اپنے ماحول سے علیحدہ رہنے کا موقع ملتا ہے دعائیں کرنے کی
توفیق ملتی ہے وہ خود بہتر نمونہ بننے کی کوشش کرتے ہیں کچھ دیکھتے ہیں کچھ سمجھتے ہیں۔کچھ سمجھاتے
ہیں اور کچھ دکھاتے ہیں اس طرح اُن کو نئے نئے تجر بے حاصل ہوتے ہیں لیکن دُنیا میں اس وقت
ایک جماعت احمدیہ ہی ہے جس میں استقلال پایا جاتا ہے اور اگر ذرا بھی کہیں کمی ہو تو جماعت کے
اندر ایسے لوگ موجود ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے دوستوں کی کمزوری کی طرف توجہ دلا کر اس کو
دُور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بعض کمزوریاں دوست خود ہی دُور کر لیتے ہیں۔خدا نے کہا ہے
خطابات ناصر جلد دوم
۳۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
وَذَكِّرْ فَانَ الذِّكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ (الذريت : ۵۶) مومنوں کی جماعت کے لئے
یاد دہانی فائدہ دیتی ہے اس لئے میں اس قرآنی حکم کے ماتحت احباب کو یاد دلاتا ہوں کہ وہ اس
وقف کی طرف خصوصی توجہ دیں۔پچھلے سالوں میں بھی جلسہ کے موقع پر بہت زیادہ فارم پر کئے
جاتے رہے ہیں۔اس دفعہ بھی فارم پر کروائے جائیں اور دوست زیادہ سے زیادہ وقف عارضی پر
جائیں۔پھر اسی ضمن میں تعلیم القرآن کلاس کی ایک تحریک ہے جس کے متعلق اعلان ہوتا رہتا
ہے۔اس کی طرف بھی جماعت کو چاہئے کہ وہ خصوصی توجہ دے۔تحریک جدید۔تحریک جدید ایک لمبے عرصہ سے غیر ممالک میں کام کر رہی ہے۔اس
وقت تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے پچاس سے زیادہ ممالک میں جماعتیں قائم ہوگئی ہیں۔کہتے ہیں
انگلی کٹا کر شہیدوں کا ثواب حاصل کر لینا۔اسی طرح ہم بھی اس تحریک کے ذریعہ صرف ہاتھ لگا کر
ثواب حاصل کر لیتے ہیں۔ورنہ ہماری کمزوری شاید اس سے بھی زیادہ ہے۔یہ تو محض اللہ تعالیٰ کا
فضل ہے جس پر اُمید رکھتے ہوئے ہم سمجھتے ہیں خدا شاید اس سے بھی زیادہ ثواب دے دے گا۔اب دیکھیں اللہ تعالیٰ کس طرح ہم پر اپنی برکتیں اور بے پایاں رحمتیں نازل کر رہا ہے۔اس
پر ہم اس کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔پچھلے سال پتہ چلا کہ سوڈان میں جماعت احمد یہ قائم ہوگئی
ہے۔حالانکہ نہ آج تک وہاں کوئی مبلغ گیا نہ ہماری ان سے خط و کتابت ہوئی۔ایک آدمی نے بتایا
کہ پتہ نہیں کس وقت غالباً ۱۹۳۰ ء سے بھی پہلے ایک آدمی ملا۔اس کے ذریعہ ہمارا باپ احمدی ہوا
تھا۔وہ ایک خاندان تھا اس نے کہا کہ ہمارے اور بھی بہت سے بہن بھائی اور رشتہ دار بھی ہیں اور
ہمارے باپ نے احمدیت ہمارے دلوں میں کوٹ کوٹ کر بھر دی ہے اور اس کو تو ہم چھوڑ نہیں سکتے
لیکن مرکز سے ہمارا تعلق نہیں اور جب وہ نائیجیریا میں گئے تو جماعت احمدیہ کو دیکھ کر حیران ہو گئے
اور کہنے لگے کیا نائیجیریا میں بھی جماعت ہے اور اتنی بڑی جماعت ہے؟ وہ کہنے لگے ہمارا مرکز
سے تو کوئی تعلق نہیں ہے البتہ احمدیت سے ہمارا تعلق ایک لحظہ کے لئے نہیں ٹوٹا۔کیونکہ ہمارا باپ
جو فوت ہو چکا ہے لیکن اس نے ہم بہن بھائیوں میں احمدیت کا اتنا پیار اور محبت پیدا کر دیا ہے کہ
ہما را احمدیت کو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔نائیجر ایک چھوٹی سی آزاد مملکت ہے اور نائیجیر یا
کے پاس واقع ہے۔وہاں بھی کبھی کوئی
خطابات ناصر جلد دوم
۳۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
مبلغ نہیں گیا۔وہاں سے ایک دن ایک دوست کا خط آگیا کہ ہم اس شہر میں آٹھ دس افراد احمدی
ہو گئے ہیں۔ہم نے جماعت بنالی ہے ہمیں کچھ پتا نہیں کہ جماعت احمدیہ کا نظام کیا ہے اور بحیثیت
جماعت ہمیں کیسے کام کرنا ہے۔بہر حال ہم نے جماعت بنالی ہے اور میں کوشش کروں گا کہ ربوہ
آؤں اور نظام سلسلہ کے متعلق واقفیت حاصل کرنے کی کوشش کروں۔اب یہ میری یا آپ کی کوشش کا نتیجہ تو نہیں ہے۔یہ تو اللہ تعالیٰ نے پتہ نہیں کیسے انتظام کر دیا۔ہمیں تو یہ بھی علم نہیں کہ وہ احمدیت سے روشناس کس طرح ہوئے لیکن جماعت قائم ہوگئی ہے۔پھر کمیونسٹ ممالک ہیں۔ان کے متعلق دنیا میں ایک شور مچا ہوا تھا Iron Curtain
!Iron Curtain گویا کہ لوہے کی دیوار ہے جو ان کے اور باہر کی دنیا کے درمیان حائل ہے
لیکن اللہ تعالیٰ کے فرشتوں کو تو لوہے کی دیواریں نہیں روکا کرتیں۔مثلاً یوگوسلاویہ بھی ایک
کمیونسٹ ملک ہے۔وہاں سے دو احمدی نوجوان جلسہ سالانہ میں شمولیت کے لئے آئے ہوئے
ہیں۔تو یوگوسلاویہ میں بھی احمدیت پہنچ گئی ہے۔یوگوسلاویہ کا ایک بہت بڑا عالم جو کہ وہیں پہ رہتا
تھا اس نے بیعت کر لی اور اس نے وہاں احمدیت کو پھیلایا۔اسی طرح پولینڈ سے ایک خط آگیا کہ
ہم کچھ لوگ احمدی ہو گئے ہیں۔فالحمد للہ علی ذلک یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے پتہ نہیں کہاں
کہاں تک اللہ تعالیٰ کے فرشتے احمدیت کو پھیلا رہے ہیں۔ہمیں تو سمجھ ہی نہیں آرہی۔اللہ تعالیٰ
ہماری جھولیاں ثواب سے بھر رہا ہے۔یہ تو اس کی شان ہے لیکن ہماری شان یہ ہونی چاہئے کہ
ہمارے سر زمین سے کبھی نہ اُٹھیں اور کبھی بھی ہمارے دلوں میں فخر اور غرور اور کبر پیدا نہ ہو۔یہ
ہے جماعت احمدیہ کی اصلی حیثیت اور حقیقی شان۔بعض دفعہ کئی لوگ ہمارے سامنے کہہ دیتے ہیں
کہ ہم بہت بڑے لوگ ہیں مگر آپ کچھ بھی نہیں۔میں جواب دیا کرتا ہوں کہ ہاں جی ! تم بہت
بڑے لوگ ہوا اور ہم تو اتنے بھی نہیں جتنے تم سمجھتے ہو۔ہم تو نیست محض ہیں۔ہم تو لاشی محض ہیں۔مگر جس ذرہ نا چیز کو خدا تعالیٰ نے اپنے دست قدرت میں پکڑا اور کہا کہ میں اس ذرہ ناچیز کے
ذریعہ سے اسلام کو دنیا میں غالب کروں گا تو دنیا کی کونسی طاقت ہے جو خدائے قادر و توانا کو اس
کے ارادوں سے روک دے۔پس ہم تو کچھ نہیں ہیں۔ہمارا یہ معیار ہے اور تم اسے قائم رکھو لیکن جس عظیم ہستی کے دامن کو
خطابات ناصر جلد دوم
۳۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
ہم نے پکڑا ہے اور جس کے ہاتھ کو ہم نے تھاما ہے اور اپنے ہاتھ میں لیا ہے اور جس سے ہم نے یہ
عہد کیا ہے کہ ہم اس کے ہو گئے اور اسی کے ہو کے رہیں گے۔وہ ساری طاقتوں والا ہے اور جو کچھ ہمیں
چاہئے وہ ہم اپنے لئے تو نہیں مانگ رہے بلکہ وہ تو ہمیں اس کی مخلوق کے لئے درکار ہے۔ہمیں جو کچھ
چاہئے وہ نوع انسانی کی خاطر چاہئے۔خدا کی توحید کے قیام اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے
پیار کو دلوں میں پیدا کرنے کے لئے چاہئے۔ذاتی طور پر مجھے کیا چاہئے یا ایک انسان کو کھانے کے لئے
کس قدر خوراک درکار ہے۔مثلاً میں صرف آدھا پھلکا یا نصف چپاتی کھاتا ہوں اور میرا پیٹ بھر
جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے مجھے بے تکلف طبیعت دی ہے۔جوانی کے دنوں کی باتیں ہیں کہ کئی دفعہ
احمدیوں کے ہاں دیہات میں جھگڑا پیدا ہو جاتا تھا۔جن کا جھگڑا ہوتا تھا ان کو باہر کھیتوں میں لے
جا کر جہاں ہل وغیرہ چلا ہوا ہوتا تھا اور زمیں نرم ہوتی تھی ، میں اس پر چوکڑی مار کر بیٹھ جاتا تھا اور
کہتا تھا کہ آؤ باتیں کریں۔تو ہماری زندگی بڑی بے تکلف اور کھلی زندگی ہے۔خدا تعالیٰ نے
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے یہ نکلوا دیا ہے مَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ ( م :۸۷)
لیکن اگر تم تکلف کرو گے تو پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ اختیار نہیں کر سکو گے۔اس
لئے میں کہا کرتا ہوں کہ ہماری زندگی میں کوئی تکلف نہیں ہونا چاہئے۔کئی دفعہ بیماری میں لیٹا ہوا
ہوتا ہوں کہ باہر سے کوئی دوست ملنے آجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ابھی ملنا ہے انہیں یہ بھی پتہ
نہیں ہوتا کہ میں بیمار پڑا ہوا ہوں۔ابھی پرسوں شام کی بات ہے کہ ہماری کچھ امریکن بہنیں ملنے
آئیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی ملنا ہے۔میں بیماری کی وجہ سے لیٹا ہوا تھا۔جب اجازت ملنے پر
وہ منصورہ بیگم کے ساتھ کمرے میں آئیں تو کہنے لگیں کہ ہمیں پتہ ہوتا کہ آپ بیمار ہیں تو ہم ملنے
نہ آئیں میں نے دل میں کہا تمہیں کیوں پتہ ہوتا۔میں نے جب تکلف نہیں کیا تو تم تکلف -
کیوں کام لیتی ہو۔اسی طرح آج صبح امریکن دوست ملنے کے لئے آگئے۔اس وقت میری طبیعت بہت
ناسا تھی میں نے اسی حالت میں ان سے کہا ٹھیک ہے، ملنے کے لئے آجائیں۔چناچہ ان سے
ملاقات کی۔کئی اور دوستوں سے بھی ملاقات کی۔پس ہم بے تکلف ہیں۔ہماری زندگی میں کوئی
تکلف نہیں ہے۔ہمیں نہ کوئی فخر ہے اور نہ کوئی بڑائی۔نہ ہمیں کپڑوں کا شوق ہے اور نہ کھانے
خطابات ناصر جلد دوم
۳۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
کا۔نہ ہمیں پہننے کا شوق ہے اور نہ اچھے فرنیچر کا۔ہمارے دل میں صرف ایک شوق ہے اور وہ
یہی شوق ہے کہ دنیا کے ہر دل میں خدائے واحد ویگانہ کی محبت پیدا ہو جائے اور محبوب خدا
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق پیدا ہو جائے۔ہم یہی دعائیں کرتے ہیں اور بس۔خدا
لوگوں
کو دنیا کی دولتیں مبارک کرے جو روحانی دولت ہمیں مل گئی ہے وہ ہمارے لئے کافی ہے۔لوگ ہمیں پاگل کہنا چاہیں، کہہ لیں۔لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے پیار کے مقابلہ میں دنیا کی
یہ دولتیں اور دنیا کے یہ سیاسی اقتدار کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ہم لا شے محض تھے اور اس نے اپنا
پیار دے کر ہمیں سب کچھ دے دیا ہے۔اسی کی خاطر ہم زندگی وقف کرتے ہیں۔وقف عارضی
کی میں بات کر رہا ہوں ، دوست جب وقفِ عارضی پر باہر جاتے ہیں تو کسی سے جان پہچان نہیں
ہوتی بس مسجد میں چلے جاتے ہیں اور وہاں جا کر بیٹھ جاتے ہیں اور جو کچھ ملتا ہے کھا لیتے ہیں۔میں نے ہدایت کر رکھی ہے کہ ہر واقف عارضی نے اپنا کھانا کھانا ہے۔جماعت کی طرف سے
مہمان نوازی قبول نہیں کرنی۔چنانچہ اس ضمن میں کئی مثالیں سامنے آتی ہیں۔کسی نے لکھا کہ جی
روٹی پکائی اور وہ جل گئی۔جلی ہوئی روٹی کھالی اور اگر کسی کو روٹی پکائی نہیں آتی تو وہ چنے کھا لیتا
ہے۔کبھی نیم گرم اور کبھی نیم سرد چائے بنا کر گزارہ کر لیتے ہیں اور انہیں بڑا لطف آتا ہے۔وہ تو
گویا اللہ کے مہمان ہوتے ہیں جہاں بھی جاتے ہیں۔خدا انہیں خود ہی سکھاتا ہے اور کام کرنے
کی طاقت دیتا ہے۔ایک وقت تھا لوگ پیٹ کے اوپر پتھر باندھتے تھے اور یہ وہی تھے جن کے
مقابل پر شکم پر لوگ آئے مگر انہوں نے خالی پیٹ ہوتے ہوئے بھی دشمن کو شکست دی اور اسلام
کے لئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔تاہم اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اب میدان بدل گیا
ہے۔آج تو توپ و تفنگ اور ایٹم بم کی جنگ ہمارے نزدیک مذہب کی جنگ نہیں ہے۔اس
وقت ہم نے اخلاق کے ساتھ ، روحانی علوم کے ساتھ ، اخلاقی حسن کے ساتھ اور خدا تعالیٰ کی
صفات کی شمع دکھا کر ظلمتوں کو دور کر کے اسلام کی جنگ جیتنی ہے۔ہمیں دنیا سے پیار کرنا ہے اور
لوگوں
کو کچھ دینا ہے ان سے لینا کچھ نہیں۔میں اس ضمن میں آگے چل کر بھی بتاؤں گا۔جب ہم
کہتے ہیں کہ ہم نے دنیا کو دینا ہے تو خدا پوچھتا ہے۔کتنا لینا ہے۔کئی دفعہ آپ بچوں سے پوچھتے
ہیں کہ کتنے پیسے لینے ہیں۔آپ کی نیت ہوگی کہ میں اسے دس روپے دوں گا۔مگر بچہ کہتا ہے
خطابات ناصر جلد دوم
۳۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
ابا جی ! دو آ نے لینے ہیں۔اس بے چارے کو دو آنے ہی بہت نظر آتے ہیں۔وہ یہ کہتا ہی نہیں کہ
روپیہ لینا ہے۔تو وہی ہماری حالت ہے۔ہمیں کیا پتہ۔خدا پوچھتا ہے کتنا لینا ہے اور کتنا دینا
چاہتے ہو میری راہ میں ، وہ میں دے دیتا ہوں۔ذرہ سا نام لیتے ہیں لیکن وہ اس کے مقابلہ میں
اپنے انعامات کو کہیں کا کہیں لے جاتا ہے۔اس کی آگے چل کر انشاء اللہ ایک مثال بتاؤں گا۔پس پچاس سے زیادہ ممالک میں اس وقت تک خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعتیں قائم ہو چکی
ہیں جو سب کی سب ایمان سے لبریز اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت پر عمل کرنے
والی اور خدا اور اس کے رسول سے محبت کرنے والی ہیں۔تعمیر مساجد: اسی طرح کئی ملکوں میں مساجد بھی تعمیر ہو چکی ہیں۔خدا تعالیٰ کی خاطر مسجدیں
بنانا ہمارا فرض ہے۔نماز کی عبادت یعنی وہ عبادت جس کا مسجد سے تعلق ہے، اس کو صرف مسجد تک
محدودنہ رکھنا یہ ہمارا کام ہے کیونکہ حضرت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔جُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدًا (صحیح بخاری کتاب التيمم)
کہ خدا نے ساری زمین میرے لئے مسجد بنادی ہے۔بعض علاقوں کے احمدی دوستوں کو
تکلیف پہنچے تو کہتے ہیں کہ جی ! بڑی تکلیف ہے۔ہماری مسجد میں چھینی جا رہی ہیں۔میں تو ایسے
دوستوں سے کہا کرتا ہوں کہ تمہاری مسجدیں کون چھین سکتا ہے؟ تمہیں تو محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ ساری زمین تمہارے لئے مسجد بنا دی گئی ہے۔اس لئے تمہاری مسجدیں کوئی نہیں
چھین سکتا لیکن ان باتوں کے باوجود پھر بھی ہم جہاں موقع ملتا ہے مسجد میں تعمیر کرتے ہیں کیونکہ
جمعہ کے لئے اکٹھے ہونے اور دینی مجالس کے انعقاد کے لئے مسجدوں کی ضرورت ہوتی ہے اور پھر
یہی مساجد ہمارے لئے مدرسہ کا کام دیتی ہیں۔چنانچہ اس سال اس وقت تک پندرہ نئی مساجد تعمیر
ہو چکی ہیں اور جو خطوط مجھے پہنچے ہیں، ان کے مطابق میں سمجھتا ہوں کہ میں چھپیں مساجد اس وقت
زیر تعمیر ہیں اور وہ بھی دو چار ماہ تک مکمل ہو جائیں گی۔ہماری جماعت میں بعض ایسے جو شیلے لوگ بھی ہیں کہ یہاں سے کسی دوست نے اپنے ایک
رشتہ دار کو افریقہ میں خط لکھا جس میں اس نے اور باتوں کے علاوہ یہ بھی لکھا کہ یہاں ہماری ایک
مسجد جلا دی گئی ہے۔افریقنوں نے سنا تو ان میں سے کسی نے کہا کہ ہم یہاں ایک مسجد بنا دیں گے
خطابات ناصر جلد دوم
۳۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
اور اس طرح مسجدوں کی تعداد کم نہیں ہونے دیں گے۔چنانچہ انہوں نے وہاں ایک مسجد بنادی۔تو
مسجد خدا تعالیٰ کا گھر ہے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا انَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ (الجن : ۱۹)
فرمایا کوئی شخص یہ دعوی نہ کر بیٹھے کہ مسجد اس کی ملکیت میں ہے۔مسجد تو خدا کی ملکیت ہے
کیونکہ یہ اس کا گھر ہے۔فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ اَحَدًا (الجن: ۱۹) اور مسجد کی اتنی شان ہے کہ
خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کرنے والا ہر شخص اپنے اپنے عقیدہ کے مطابق اس میں عبادت
کر سکتا ہے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں ایک دفعہ نجران کے عیسائیوں
کا ایک وفد آیا جو کہ عیسائیوں کے یونیٹیرین فرقہ سے تعلق رکھتا تھا۔یہ فرقہ تثلیث کا منکر اور خدائے
واحد و یگانہ کو ماننے والا تھا۔عیسائیوں میں بعض فرقے ایسے بھی ہیں جو خدا کو وحدہ لا شریک
مانتے ہیں اور حضرت مسیح کو خدا کا بیٹا نہیں مانتے۔غرض جب وہ وفد حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے
تبادلہ خیالات کے لئے آیا تو دورانِ گفتگو ان کی عبادت کا وقت آ گیا چنانچہ انہوں نے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت چاہی کہ چونکہ ان کی عبادت کا وقت ہو گیا ہے اس لئے
اجازت دیں تا کہ وہ باغ میں جا کر عبادت کر سکیں تب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ باغ میں
جانے کی کیا ضرورت ہے۔یہ میری مسجد ہے۔یہ خدا کا گھر ہے۔اس میں خدائے واحد و یگانہ کی
عبادت ہوتی ہے۔کسی کا خواہ کوئی عقیدہ ہو وہ یہاں اپنی عبادت کر سکتا ہے۔اس لئے وہ بھی
یہاں عبادت کر سکتے ہیں۔۱۹۶۷ء میں جب میں ڈنمارک گیا اور ڈنمارک کی مسجد کا افتتاح کیا تو وہاں کچھ عیسائی بھی
افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔مجھے وہاں کے مبلغین نے کہا کہ یہ لوگ اسلام میں دلچسپی تو رکھتے
نہیں۔اگر آپ نے
لمبی تقریر کی تو یہ لوگ بور ہو جائیں گے اور اُکتا کر چلے جائیں گے۔میں نے
کہا ٹھیک ہے تقریر مختصر کر دیتے ہیں۔میں نے اپنے خطبہ میں تین چار پوائنٹس (Points) لئے
اور صرف تین منٹ کے اندر بیان کر دیئے۔میں نے اس موقع پر وَ أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ
فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ أَحَدًا ( الجن: ۱۹) کی مختصر تشریح کی اور نجران کے عیسائی وفد کی مثال
دی۔یہ تقریر دراصل خطبہ تھا جو میں نے جمعہ کی نماز سے قبل بطور افتتاح کے دیا تھا۔خطبہ کے بعد
نماز کے لئے جب میں کھڑا ہوا تو سینکڑوں عیسائی باقاعدہ نیت باندھ کر ہمارے ساتھ نماز میں