سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 31
خطابات ناصر جلد دوم
۳۵۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
کیا ہے ان کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے شکر میں گزاریں آخری تین مہینے یعنی چودھویں صدی کے
آخری سال کے آخری تین مہینے ہم خدا تعالیٰ کی حمد اور ثناء میں گزاریں کہ اس نے ہمیں اس صدی
میں پیدا کیا کہ جس صدی نے خدا تعالیٰ کے اتنے زبر دست نشان دیکھے اور جس سے خدا تعالیٰ کی
وحدانیت ثابت ہوئی ایک طرف اور دوسری طرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت پر مہر لگی۔اور پھر ہم یکم تاریخ کو پندرھویں کی پندرھویں صدی کی ( چودھویں کے تو ہم نے تین مہینے
خدا کی حمد میں گزارنے ہیں اور ساری دنیا میں ایسے منظم طریقے کے اوپر یہ کام کرنا ہے وہ سکیم جو
ہے وہ بعد میں بیان کریں گے ہم ) لیکن یکم کو ، پندرھویں تاریخ کی کیم کو ہم ایک اور جشن منائیں
گے اور وہ یہ کہ ایک اور سال گذر گیا جو چودھویں صدی کا آخری سال ہے اور ہم ایک اور سال اس
صدی کے قریب ہو گئے جس کے متعلق کہا گیا ہے ہمارے نزدیک کہ اس صدی میں اسلام غالب
آ جائے گا پھر اس کے بعد جو ہم نے صد سالہ جوبلی منانی ہے وہ تو ۱۹۸۹ء میں ہے اس کو تو ابھی دس
سال ہیں نا۔تو اور قدم بیچ میں آئیں گے آہستہ آہستہ خدا تعالیٰ سکھاتا ہے وہ آ جائیں گے۔تو دوست یہ عہد کریں کہ ہم نے اپنی زندگیوں کو اس طرح گزارنا ہے ان بقیہ سالوں میں کہ وہ
تین مہینے جن میں ہم خاص طور پر خدا تعالی کی حد اور شکر کر رہے ہوں گے کہ اس نے اتنے عظیم نشان
ہمیں اس چودھویں صدی میں دکھائے ، ہماری اس حمد اور اس شکر کو اور اس تسبیح کو خدا تعالیٰ قبول کرے
اور ہماری کمزوریوں غفلتوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے کہیں قبولیت کے اندر کوئی فرق نہ آئے۔اور اس عرصہ میں، آج صبح میں نے اپنی بہنوں کو یہ کہا ہے کہ بقیہ عرصہ جو ہے صد سالہ کا، یہ تواب
کا ہے نا اس میں وہ شامل ہو جائیں گی لیکن اس کے بعد تو اور جو ہوگا کام وہ تو ہوگا ان کو میں نے اس
واسطے آپ کو بتا رہا ہوں کہ بہر حال کوئی آپ کی بیوی ہے کوئی آپ کی ماں ہے کوئی آپ کی بہن کوئی
آپ کی دوسری عزیز رشتہ دار یا دوست سے تعلق رکھنے والی عورت ہے، ان کو میں نے یہ کہا ہے کہ
شیطان چور دروازے سے اندر داخل ہو کر ہماری زندگیوں میں بدعات کو قائم کرنا چاہتا ہے اور اس
عرصے میں ہم اپنی زندگیوں کو کلیۂ بدعات سے پاک کر کے خالص اسلامی لباس اوڑھ لیں گی اور تا کہ
ہم خدا کی نگاہ میں مقبول ہو جائیں وہ ذمہ داریاں وہ انشاء اللہ کوشش کریں گی آپ ان
کا ہاتھ بٹائیں۔اور اس پر اور اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس رنگ میں ان تین مہینوں میں حمد اور شکر
خطابات ناصر جلد دوم
۳۵۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء
اور اس کی تسبیح کرنے کی توفیق عطا کرے کہ پھر وہ قبول بھی کر لے، اس دعا کے ساتھ اس تقریر کو
اس وقت میں ختم کرتا ہوں اور انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے پھر کل ملیں گے۔اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔لیکن ذرا ٹھہرو ذرا ٹھہرو! اب رہے نعرے ٹھہرو! سنو! پچھلے سال ایک واقعہ ہوا ہے وہ میں
آپ کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ چند ایسے نو جوان جو احمدی نہیں تھے انہوں نے جب آخری تقریر کے
بعد میں باہر نکلا سڑک کے اوپر نعرے لگا کے تو ایک ایسی فضا پیدا کر دی کہ ہمارا احمدی نوجوان بھی
ان کے ساتھ شامل ہو گیا اور رستہ انہوں نے روک دیا اور اتنی تکلیف دی را ہیوں کو چلنے والوں کو
کہ خدا کی پناہ نہیں ہو گا اس دفعہ ایسا۔اس واسطے کوئی احمدی اس جلسہ گاہ سے باہر نعرہ نہیں لگائے گا
اس وقت کے بعد۔کل یہاں آئیں گے اس جلسہ گاہ کے اندر مناسب موقعوں پر آپ نعرے
لگا ئیں بے شک۔لیکن اس جلسہ گاہ سے باہر کوئی احمدی نعرہ نہیں لگائے گا اور جو نعرے لگائے ، ہو
سکتا ہے کہ کوئی احمدی بھی غلطی کر جائے لیکن اغلب یہ ہوگا کہ وہ احمدی نہیں ہوگا بلکہ تکلیف کے
سامان پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہوگی۔اس واسطے ان کو آپ نوٹ کریں کہ کون ہے وہ شخص جو
اس
قسم کی حرکت کر رہا ہے تو باقی یہاں حکومت کے لوگ پھر رہے ہیں وہ آپ ہی دیکھیں گے۔السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )
谢谢谢
۳۵۴
خطابات ناصر جلد دوم
خطابات ناصر جلد دوم
۳۵۵
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء
آئندہ انشاء اللہ جب اسلام غالب آئے تو تاریک بر اعظم
کو نورانی بر اعظم ہی کا نام دیا جائے گا
اختتامی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں اپنے پیارے بچوں ، اطفال اور نوجوانوں سے گفتگو کرنا چاہتا ہوں۔اس
لئے کہ جب میں اے بچو! آپ کی عمر کا تھا ہم قادیان ہی تھے۔جب میری عمر آٹھ سال کی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال کو قریباً نو سال ہو چکے تھے اور مہدی علیہ السلام کا جو
ذکر پہلی کتب میں آیا ہے اور وہ اخبار جو قرآن کریم میں پائی جاتی ہیں، ان کا کثرت سے ذکر ہوتا
تھا اور وہ علم کا ایک سمندر جس کا تعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات میں مہدی علیہ السلام
سے تعلق رکھنے والا ہے، وہ باتیں ہمارے کانوں میں پڑتی تھیں اور بار بار پڑتی تھیں اور کوئی شک
اور شبہ ہمارے دلوں میں اُس وقت اس مسئلہ کے متعلق باقی نہیں رہا جو بچہ تھا اس کے کان میں یہ
بات پڑتی تھی۔جماعت چھوٹی تھی باہر سے دوست آتے تھے قادیان میں۔ان کے کانوں میں پڑتی
میں۔وہ واپس جاتے تھے۔وہ اپنے اپنے گاؤں میں یا شہر میں وہ ذکر کرتے تھے اور ساری جماعت کو
ی علم تھا کہ قرآن کریم نے اس آخری زمانہ کے متعلق کیا کیا با تیں ہمیں بتائیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ارشادات قرآن کریم کی پیشگوئیوں کی تفسیر میں کیا ہے؟۔ہمارے پہلے بزرگوں نے ان سے کیا
سمجھا اور کیا بیان کیا؟ لیکن اب ایک زمانہ گذر گیا اس بڑے ہی پیارے زمانہ کو جب ہم بچے تھے؟
اور قادیان میں تھے اور ہمارے گر د صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا حصار تھا اور یہ
باتیں کثرت سے ہوتی تھیں اور ہمارے دلوں کو اس یاد سے تازہ رکھتی تھیں اور اس حقیقت کو بیدار
اور زندہ رکھتی تھیں ہماری زندگیوں میں لیکن اب اس کی نسبت جس زمانہ کی میں بات کر رہا ہوں
جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے سو گنا زیادہ ہوگئی قریباً۔کچھ کم ہو گی شاید لیکن سو گنا زیادہ ہوگئی اور
خطابات ناصر جلد دوم
۳۵۶
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء
پھر جماعت جو ہے وہ صرف پارٹیشن تو بعد میں ہوا اور ہندوستان کا بٹوارہ ہونے کے بعد پاکستان
بعد میں بنا پہلے تو ایک متحد ہندوستان تھا جس میں سارے بستے تھے اور جماعت زیادہ تر اس وقت
کے ہندوستان ہی میں تھی باہر کے ممالک میں اکا دکا تھے لوگ۔وہ آتے تھے ان
کو کچھ علم ہوتا تھا۔زیادہ ان
کو علم نہیں تھا۔اب لاکھوں کی تعداد میں ایک ایک ملک میں احمدی باہر بھی پایا جاتا ہے۔خود پاکستان میں ہمارے اندازہ کے مطابق census لینا تو گورنمنٹ کا کام ہے صحیح تو اس سے
پتہ لگتا ہے۔اگر census صحیح ہو ہمارے اندازہ کے مطابق قریباً کم و بیش چالیس لاکھ احمدی
اللہ کے فضل سے پاکستان میں ہیں۔ان میں چھوٹے شیر خوار بچے بھی ہیں ان میں بوڑھے بھی
ہیں۔ان میں وہ بھی ہیں جن کو ان مسائل کا علم ہے۔صحابہ میں سے بھی بہت سے زندہ ہیں ان سے
سننے والے بھی ہیں لیکن جو میرے مخاطب ہیں اطفال اور نو جوان، خدام الاحمدیہ کی عمر کے یا بچے
جن کو میں کہوں گا یا نو جوان ہیں جنہیں کہوں گا وہ دو قسم کے ہیں اور ایک تو وہ ہے جو احمدی گھر میں
بچہ پیدا ہوا پھر وہ اپنی عمر سے گزرتا ہوا ایک طفل جو ہمارا نظام ہے اطفال کا اس کی عمر کو پہنچا۔پھر اس
سے نکلا۔پھر وہ خدام الاحمدیہ کی عمر کو پہنچا۔پھر اس سے نکلا۔پھر وہ انصار اللہ کی عمرکو پہنچا۔انصار
میں سے بھی ہیں بہت سے جن کو ان باتوں کا علم نہیں۔ایک دوسرے بچے بھی ہیں میرے، اور
نوجوان اور وہ وہ ہیں جو بیعت کر کے بعد میں جماعت احمدیہ میں داخل ہوئے ہیں۔ان میں سے
بعض کی عمر پانچ سال، سات سال، آٹھ سال، دس سال کی ہے اور بعض کی عمر پندرہ بیس سال کی
ہے اور شاذ و نادر ہی ہیں جو اس گروہ میں آئیں گے جو بڑی عمر کے ہیں مثلاً جب افریقہ میں
ہمارے مبلغ گئے تو ۱۹۴۴ ء تک بہت تھوڑے احمدی ان ممالک میں تھے۔سینکڑوں ہوں گے۔میرے خیال میں ہزاروں کی تعداد اس وقت شاید ہی کسی ملک میں بنی ہولیکن اب غانا جو چھوٹا سا
ملک ہے وہ اندازہ کرتے ہیں کہ ان کے ملک میں دس لاکھ احمدی ہو چکا۔یہ دس لاکھ احمدی اللہ
کے فضل سے ہوا لیکن ان دس لاکھ احمدیوں کے کانوں میں اس قسم کی صداقتیں اس رنگ میں جو
ہمارے کانوں میں پڑی تھیں نہیں پڑیں۔تو ایک تو وہ طفل ہے جو احمدی کے گھر میں پیدا ہوا اور طفل کی عمر کو پہنچا اور ایک وہ طفل ہے جو
جماعت احمدیہ میں داخل ہوا اور پھر ایک وقت گزرنے کے بعد کچھ اس کو واقفیت ہوئی۔زیادہ
خطابات ناصر جلد دوم
۳۵۷
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء
واقفیت ہوئی۔ویسے تو بنیادی چیزیں سمجھ کے ہی جماعت میں داخل ہوتے ہیں لوگ لیکن پوری
تفصیل کے ساتھ جو میں تفصیل بتاؤں گا آپ کو، کتنی زبر دست ہے، وہ واقفیت ان کو ہوئی۔ان
میں سے کوئی طفل کی عمر کے سمجھے جانے چاہئیں کوئی خدام الاحمدیہ کی عمر کے سمجھے جانے چاہئیں۔مجھے خیال آیا کہ ہم بڑے خوش قسمت تھے کہ ہمارے چاروں طرف صحابہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام بطور ہمارے معلم کے موجود تھے اور ہمارے کانوں میں وہ یہ باتیں دن رات
ڈالتے تھے۔قادیان میں وہاں ایک۔آپ میں سے بہتوں نے شاید قادیان دیکھی بھی نہ
ہوا اور جو بچے وہاں سے ہم گودوں میں اٹھا کے لائے تھے ۱۹۴۷ء میں ان کو بھی کیا یا د پتہ ہو ہی
نہیں سکتا کہ قادیان کا نقشہ کیا ہے۔وہاں مسجد مبارک جو ہے اس کے سامنے چوک میں ایک
دفعہ حضرت میر محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک بڑا سارا بورڈ لگا دیا کالا اور اس
کے اوپر کوئی فقرے آپ لکھ دیتے تھے۔اسی طرح ان کے چھوٹے بھائی ہمارے چھوٹے ماموں
یعنی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے چھوٹے ماموں ہم بھی ان کو ماموں ہی کہتے رہے ہیں۔وہ
کوئی حدیث۔ارشاد نبوی کوئی قرآن کریم کی چھوٹی آیت لے کے آداب کھانے کے آداب۔مجلس کے آداب ، سڑکوں کے آداب یہ بتاتے تھے اور مہدی کے متعلق ہر وقت ذکر تھا ذ کر تازہ تھا۔تو بڑے خوش قسمت تھے ہم لوگ جن کے گرد اس قسم کے سکھانے والے تھے لیکن آپ بد قسمتی
سے ایسے ماحول میں طفل کی عمر کو اور نوجوانی کی عمر کو اور اس سے نکل کے کچھ آپ میں سے
انصار اللہ کی عمر کو پہنچے ہیں جنہوں نے اصولی طور پر تو ان مسائل کو سمجھا لیکن جس رنگ میں اور جس
کثرت کے ساتھ اور جس پھیلاؤ میں اور تیرہ سو سال میں پھیلے ہوئے لٹریچر میں جس طرح مہدی کا
ذکر آیا جس رنگ میں آیا جن الفاظ میں بیان کیا جس طرح ان چیزوں کو دنیائے اسلام نے محفوظ
رکھا وہ آپ کے کان میں باتیں نہیں پڑیں۔تو میں نے جب مجھے یہ خیال آیا میں نے سوچا کہ اس جلسہ کی یہ تقریر میں ، تقریر میں عام طور
پر
نہیں کرتا گفتگو تو یہ گفتگو جو ہے اس کا موضوع میں نے یہ بنایا۔پھر میں نے سوچا اور پھر وہ اپنی یاد کو
تازہ کر کے اس عرصہ میں ریسرچ بھی اور ہوئی۔تحقیق ہوئی کوئی اور نئے حوالے بھی ملے۔تو مجھے
خیال آیا کہ جو چیز آپ کے سامنے رکھوں وہ اس ترتیب سے رکھوں کہ قرآن کریم نے مہدی کا ذکر
خطابات ناصر جلد دوم
۳۵۸
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء
کیا یا مہدی کے زمانہ کا ، یا نہیں۔یہ دونوں اکٹھی چیزیں بن جاتی ہیں کیونکہ وہی اس کی علامات اور
پیشنگوئیاں ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کس رنگ میں کیا اور کس پیار سے کیا۔پھر بڑے
ہیں کثرت سے جن سے یہ روایتیں مہدی کے آنے کے متعلق ہمیں نظر آتی ہیں۔پھر جو
حدیث لکھنے والے ہیں ہمارے مثلاً اصح الکتب بعد کتاب اللہ کہا جاتا ہے امام بخاری کی حدیث
کی کتاب کو جو بخاری کے نام سے ہی معروف اور مشہور ہے۔انہوں نے اور صحاح ستہ چھ بہت ہی زیادہ
ثقہ مجھی جانے والی اہل سنت کی کتب حدیث ہیں ان کے لکھنے والوں نے مہدی کا ذکر کیا۔پھر ہمارے بھائی
اهل التشيع ہیں یعنی شیعہ فرقہ سے تعلق رکھنے والے۔ان کی احادیث کی کتب میں بڑی کثرت سے
ان
کا ذکر آیا ہے۔وہ حوالے لئے جائیں یعنی اس ترتیب سے میں نے سوچا۔پھر مفسرین قرآن ہوئے ہیں۔انہوں نے کچھ اپنی سمجھ کے مطابق کچھ روا یتا اور روایتیں بہت کی جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
تک پہنچتی تھیں ان کی بنا پر انہوں نے تفاسیر لکھیں اور قرآن کریم کی بہت سی نہیں متعدد آیتوں کی
تفسیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اس کا تعلق آنے والے مہدی معہود سے ہے۔یہ باتیں فلاں وقت
پوری ہوں گی۔پھر صوفیاء ہیں ہمارے بڑے بزرگ اور ہر وقت خدا تعالیٰ کی عبادت کرنے والے اور
خدا تعالیٰ سے معجزات اور نشانات اور کرامات حاصل کرنے والے اُن کی کتابوں میں ہم نے اپنے بچپن
میں سنا تھا۔میں نے کہا وہ بھی آپ کے سامنے رکھوں۔اس طرح یہ جب میں نے اکٹھی کیں تو یہ منتخب
جو میں نے چنیں ویسے تو ہزاروں کی تعداد میں ہیں یہ حوالے کوئی دوسو کے قریب یہ میرے سامنے
پڑے ہوئے ہیں۔یہ حوالے مجھے ملے۔اب یہ اتنا لمبا مضمون بن جاتا ہے۔میرے بعض ساتھیوں نے
کہا کہ یہ آپ ختم کیسے کریں گے۔میں نے کہا اللہ تعالیٰ کوئی سامان پیدا کر دے گا۔میرے دماغ میں
یہی تھا کہ میں یہ جو حدیث یا ان کا قول ہے اس کو بیان کرنے لگوں تو کل چار بجے تک بھی یہ ختم نہیں
ہوگا۔یعنی اس وقت سے شروع کر کے ساری رات اور سارا دن بھی میں آپ سے گفتگو کرتا رہوں تب
بھی یہ باتیں ختم نہیں ہوتیں بڑی وسعت ہے اس کے اندر تو کچھ کی تفصیل بتاؤں گا کچھ کے صرف نام
بتاؤں گا۔بعض اور چیزیں جو ہمارے سامنے اس وقت آتی تھیں میں ان کا ذکر کروں گا۔مثلاً قرآن کریم سے اب میں لیتا ہوں قرآن کریم نے کچھ زبر دست پیشنگوئیاں کی ہیں اور
اللہ تعالیٰ بھلا کرے ان لوگوں کا جنہوں نے خدا تعالیٰ سے پیار کیا اور اس کی نگاہ میں وہ پاکیزہ بنے
خطابات ناصر جلد دوم
۳۵۹
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء
اور اللہ تعالیٰ نے ان کو معانی قرآن تفسیر قرآن سکھائی۔انہوں نے ایسی تفسیریں کی ہیں کہ جو
صدیوں پہلے واقعات سے کی ہیں وہ درست ثابت ہوئیں۔تو قرآن کریم میں میرے خیال میں
بیسیوں ایسی آیات ہیں جن میں آنے والے مہدی معہود کے زمانے کا ذکر ہے اور زمانہ سے ان کا
تعلق ہے اور پیشنگوئیاں ایسی ہیں جن میں سے بہتوں سے مہدی کا تعلق ہے کہ اس نے ان سے
فائدہ اٹھانا تھا۔اس وقت میں قرآن کریم کی بھی اختصار کے ساتھ ساری باتیں نہیں بیان کر سکتا
کیونکہ وہ خود ایک بڑا لمبا مضمون بن جاتا ہے۔بڑے اختصار کے ساتھ میں بعض باتیں آپ کے
سامنے رکھتا ہوں۔اور وہ یہ ان کو ہمارے محاورہ میں وہ آثار نبویہ جو قیامت کے قرب پر دلالت کرتے ہیں۔وہ
آیات قرآنیہ اور آثار نبویہ جو قیامت کے قرب پر دلالت کرتے ہیں وہ آیات قرآنیہ اور آثار نبویہ
جو قیامت کے قرب پر دلالت کرتے ہیں اور پورے ہو گئے جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ پہلوں کو
خدا تعالیٰ نے علم سکھایا ورنہ وہ اگر ایسی کوئی تفسیر کر دیتے جو عملاً انسانی تاریخ میں وہ واقعہ ہی نہ ہوتا
تو ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ نعوذ باللہ قرآن کریم میں غلط بات آئی ہے۔ہمیں یہ کہنا پڑتا کہ جو مفسر نے
کہا ہے اس نے غلطی کھائی اور قرآن کریم کی اس آیت کا یہ منشانہیں تھا جو منشا سمجھا گیا اور بیان کیا
گیا جیسا کہ خسوف و کسوف کا ایک ہی مہینہ میں یعنی رمضان میں ہونا جس کی تصریح آیت
وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ (القيمة :١٠) میں کی گئی ہے۔قرآن کریم کی آیت ہے
وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ اب میں بعد میں آیات قرآنی پڑھوں گا اردو کے فقروں کے بعد اور
اونٹوں کی سواری کا موقوف ہو جانا۔جس کی تصریح وَإِذَا الْعِشَارُ عُلَتْ ( التكوير : ۵) سے ظاہر
ہے اور ملک میں نہروں کا بکثرت نکلنا جیسا کہ آیت: وَإِذَا الْبِحَارُ فَجَرَتْ (الانفطار :۴) سے
ظاہر ہے اور ستاروں کا متواتر ٹوٹنا جیسا کہ آیت وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَتَرَتْ (الانفطار :٣) :
سے ظاہر ہے اور قحط پڑنا اور وباء پڑنا اور امساک باراں ہونا یہ تین قرب قیامت کی علامتیں ہیں
جن کا تعلق زمانہ مہدی معہود سے ہے اور قحط پڑنا اور و با پڑنا اور امساک باراں ہونا جیسا کہ آیت:
إذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ (الانفطار :۲) سے منکشف ہے اور سخت قسم کا کسوف شمس واقع ہونا جس
سے تاریکی پھیل جائے جیسا کہ آیت: إِذَا الشَّمْسُ مُورث (التکویر ۲) سے واضح ہے اور پہاڑوں
خطابات ناصر جلد دوم
۳۶۰
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۸ء
کو اپنی جگہ سے اُٹھا دینا جیسا کہ آیت وَإِذَا الْجِبَالُ سُئِرَت (التکویر : ۴) سے سمجھا جاتا ہے اور جو
لوگ وحشی اور اراذل اور اسلامی شرافت سے بے بہرہ ہیں، ان کا اقبال چمک اٹھنا اور ان کا صاحب
اقتدار ہو جانا اور دنیا کے حاکم بن جانا جیسا کہ آیت وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ (التكوير : ٢) سے
مترشح ہو رہا ہے اور تمام دنیا میں تعلقات اور ملاقاتوں کا سلسلہ گرم ہو جانا اور سفر کے ذریعہ سے ایک
دوسرے کا ملنا سہل ہو جانا جیسا کے بدیہی طور پر وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ (التكوير: ۸) سے سمجھا
جاتا ہے اور کتابوں اور رسالوں اور خطوط کا ملکوں میں شائع ہو جانا اور ایک ملک سے دوسرے ملک
تک آسانی سے پہنچ جانا خطوط کا جیسا کہ آیت: وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ (التكوير : ۱۱) سے ظاہر ہو
رہا ہے اور جو چھوٹے چھوٹے تقویٰ کے چشمے تھے ان کا مکدر ہو جانا اس زمانہ میں جیسا کہ
وَإِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ (التكوير : ۳) سے صاف معلوم ہوتا ہے اور بدعتوں اور ہر قسم کے
فسق و فجور کا پھیل جانا جیسا کہ آیت وَإِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ (الانشقاق :۲) سے معلوم ہوتا ہے۔یہ تمام علامتیں قرب قیامت کی ظاہر ہو چکی ہیں اور دنیا پر ایک انقلاب عظیم آ گیا ہے اور جیسا کہ خود
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ قرب قیامت کا زمانہ ہے جیسا کہ آیت اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ
وَانْشَقَّ الْقَمَرُ ( القمر :۲) سے سمجھا جاتا ہے تو پھر یہ زمانہ جس پر تیرہ سو اور گزر گیا اس کے
آخری زمانہ ہونے میں کس کو کلام ہے۔بہر حال قرآن کریم نے جیسا کے میں نے بتایا بہت سی
ایسی پیشگوئیاں زبر دست کی ہیں جن کا تعلق اس آخری زمانہ سے ہے جس میں مسیح موعود کے متعلق
پیشگوئی تھی کہ وہ ظاہر ہوگا۔مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک کام یہ بتایا گیا تھا کہ وہ یہ حدیث میں ہے آگے۔میں
ایک ٹکڑا یہاں لے آیا ہوں کہ وہ بیج اور دلائل کے ساتھ دلائل قاطعہ کے ساتھ اور آیات اور
معجزات کے ذریعہ سے اسلام کو باقی تمام ادیان پر غالب کرے گا اور اس طرح پر وہ لوگوں کے
دل خدا اور اس کے رسول کے لئے جیتے گا۔اب جس شخص کا ساری دنیا سے تعلق ہو۔جس کی بعثت
کا مقصد یہ ہو کہ وہ اسلام کا نور مشرق و مغرب اور شمال و جنوب میں پھیلائے اور دنیا کا چکر لگاتا ہو
وہ مغرب کی طرف جائے۔پیدا ہو گئے وہ ہندوستان، میں اس واسطے میں اسی کو مرکزی نقطہ بنا کر
آگے بات کرتا ہوں تو مشرق اوسط میں سے پھلانگتا ہوا پھر سمندروں سے پار ہوتا ہوا پھر وہ یورپ
خطابات ناصر جلد دوم
۳۶۱
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء
کے اندر داخل ہوتا پھر وہ آگے جائے گا پھر سمندر پار کرے گا پھر امریکہ میں پہنچے گا۔اس کے لئے
ضرورت تھی بہت سی باتوں کی جن کا ذکر کیا گیا تھا کہ اس زمانہ میں وہ ایجادات ہو جائیں گی جیسے
کہ ریڈیو ہو گیا۔تار ہو گئی اور ٹیلیکس ہو گئے اب۔بڑی بڑی خبریں ہم بھیج دیتے ہیں۔کتب کی
اشاعت جو ہے وہ ممکن ہوگئی۔ایک زمانہ ایسا بھی گزرا ہے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
بعثت سے ذرا قبل کہ جب بعض لوگوں کی یہ روایت ہے کہ ایسے دوست بھی تھے ہمارے اس ملک
میں یعنی جو اس وقت متحدہ ہندوستان تھا کہ جن کے دل میں شدت سے یہ آرزو تھی کہ ایک دفعہ
مرنے سے پہلے صحیح بخاری پر نظر پڑ جائے ہماری۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات جہاں
جمع ہیں وہ آپ کے ارشادات ہم دیکھ سکیں لیکن ان کی یہ حسرت اور یہ آرزو پوری نہیں ہوئی اور بغیر
دیکھے کے وہ اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے لیکن اب یہ ہے کہ اگر ایک جگہ کتاب چھپے اور انتظام ہو
تو میرا خیال ہے کہ ۴۸ گھنٹے کے اندر اندر وہ دنیا کے ہر ملک میں پہنچائی جاسکتی ہے۔اس انتظام
کے بغیر کسی ایسے شخص کا خدا تعالیٰ کی طرف سے مبعوث ہو جانا جس کا پیغام یا جس نے اسلام کا
پیغام ساری دنیا میں پھیلانا تھا، یہ عبث بن جاتا۔تو اس واسطے آخری زمانہ کی علامات اور آخری
زمانہ میں آنے والے مہدی معہود جو ہیں، وہ ایک ہی زمانہ سے ان کا تعلق ہے اور وہ دونوں ایک
دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں۔یعنی مہدی نے ان واقعات سے فائدہ اٹھانا تھا یا مہدی کی صداقت
پر ان واقعات نے دلیل ہونا تھا جیسا کہ چاند اور سورج کا گرہن ہونا اور ان ایجادات اور جو
انقلابی تبدیلیاں انسانی زندگی میں آنی تھیں انہوں نے بطور خادم کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
فدائیوں کے لئے کام کرنا تھا تا کہ اسلام کا نور دنیا میں پھیلایا جا سکے۔بیسیوں ، بیسیوں ایسی خبریں
آخری زمانہ کے متعلق قرآن کریم نے دی ہیں میں نے مختصر آلی ہیں اور اکثر حصہ جو میں نے پڑھا
ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہے۔بیچ میں کہیں میں نے تشریح کر دی ہے۔یعنی
آپ نے بیان کیا ہے۔پھرا حادیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آنے والے مہدی معہود کا بڑی کثرت سے ذکر
کیا ہے اور جب ہم راویوں کو دیکھتے ہیں تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسے ثقہ راوی مہدی کی باتیں
کرتے ہیں۔حضرت انس بن مالک کرتے ہیں۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے۔حضرت ثوبان
خطابات ناصر جلد دوم
۳۶۲
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء
جو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مولیٰ تھے ان سے۔حضرت عبداللہ سے حضرت حذیفہ
سے۔حضرت ابو سعید خدری سے۔حضرت ثوبان سے۔حضرت سعید بن المسیب سے اور حضرت
نعمان بن بشیر سے اور حضرت محمد بن علی سے اور حضرت ام سلمیٰ سے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے
جنہوں نے بڑا علم پہنچایا خصوصاً عورتوں میں اور یہ سنیوں کی کتب حدیث میں روایتیں ہیں۔میں
نے میں نے بتایا ہے کہ سارا اگر میں پڑھنا شروع کروں تو اس کے لئے بڑا وقت ہوگا۔میں نہ
کے طور پر آپ کو بتا رہا ہوں۔اور اہل التشیع کی احادیث میں حضرت عبداللہ بن عباس سے اور حضرت ابوسعید خدری
سے۔انہوں نے بھی کہا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور امام حسین رحمۃ اللہ علیہ سے اور بہت
سارے بہت سے ہیں۔تو وہ ، وہ راوی آجاتے ہیں تو یہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ہیں۔جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے باتیں سنیں اور آگے لوگوں تک پہنچائیں۔اس کے بعد ہم خلفائے راشدین کو لیتے ہیں تو ہمیں ایسی حدیثیں ملتی ہیں کہ حضرت عمرؓ اور
حضرت علی دونوں مل کے آنے والے مہدی کے متعلق گفتگو فرمارہے ہیں۔اسی طرح حضرت عثمان
کے متعلق ہمیں پتہ لگتا ہے کہ آپ نے مہدی کے متعلق آپ سے جو مذکور با تیں ہیں، وہ مختلف کتب
حدیث میں اور دوسری کتب میں پائی جاتی ہیں اور حضرت علی سے جو ہمارے چوتھے خلیفہ تھے ان
سے تو بڑی کثرت سے روایات ہیں سنیوں کی کتب میں بھی اور غیر سنیوں کی کتب میں سے بھی۔اچھا وہ صحابہ میں سے حضرت جابر بن عبد اللہ ہیں۔اب ہم آجاتے ہیں قرآن کریم کی تفسیر کرنے والے۔قرآن کریم کی بہت سی پایہ کی ثقہ
مشہور تفاسیر پائی جاتی ہیں اور ان میں سے جن کا میں نے انتخاب کیا ہے اس وقت وہ اٹھارہ تفاسیر
ہیں۔قرآن کریم کی اٹھارہ پایہ کی تفاسیر میں آنے والے مہدی کا ذکر ہے یعنی ان کی صفات یہ ہوں
گی اور انہوں نے آنا اس امت میں سے ہے وغیرہ وغیرہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا۔ابھی تو میں صرف یہ بتا رہا ہوں کہ کس طرح زمانے پر پھیلا ہوا ہے یہ علم کہ مہدی علیہ السلام
نے امت محمدیہ میں پیدا ہونا ہے۔سب سے پہلے مشہور اورا کا بر مفسرین میں سے جو مجھے نظر آئے ،
وہ حضرت سعید بن خبیر ہیں جن کو ۹۴ ہجری میں شہید کیا گیا تھا اور ان کا شمار بڑے اکا بر تابعین میں
خطابات ناصر جلد دوم
۳۶۳
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء
سے ہے۔انہوں نے اپنی تفسیر میں مہدی کا ذکر کیا۔پھر ۱۰۵ ہجری میں فوت ہونے والے
اضحاک بن مزاحم بلخی ہیں انہوں نے بھی تفسیر لکھی اور اس تفسیر قرآنی میں مہدی علیہ السلام کا ذکر
کیا۔پھر مقاتل بن سلیمان خراسانی ہیں جن کی وفات ۱۵۰ ہجری میں ہوئی انہوں نے اپنی تفسیر
میں مہدی علیہ السلام کا ذکر کیا۔پھر ایک سُدی الکبیر ہیں۔تین ستی اسلامی کتب میں معروف
ہیں ایک ستی کبیر۔ایک سدی صغیر اور ایک سدی ، نہ صغیر اور نہ کبیر۔تو جو سدی صغیر ہیں ان پر
بہت اعتراض ہوئے ہیں کہ ان کی قابل قبول روایتیں نہیں ہیں۔ضعیف ہیں وہ لیکن سنڈی کبیر جو ہیں
وہ پایہ کے ہیں اور ان کی روایتوں کو ہمارے ان علماء نے جو بڑی چھان بین کرنے والے تھے قبول کیا
ہے۔تو سدی کبیر کی تفسیر کے اندر مہدی علیہ السلام کا ذکر ہے۔پھر حضرت ابو جعفر محمد بن جریر الطبری
نے تفسیر جامع البیان میں، یہ بہت بڑے مفسر ہیں انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر
ابن مسعود الفراء نے تفسیر معالم التنزیل میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر زمخشری صاحب کشاف
نے۔میں ان کا سن وفات بھول گیا پڑھ دیتا ہوں یہ خراسانی کے بعد طبری آئے تھے وہ ۳۱۰ ہجری
میں فوت ہوئے۔پھر یہ اب الفراء جو ہیں یہ ۵۱۶ ہجری میں ان کی وفات ہوئی انہوں نے ذکر کیا
پھر زمخشری ان کی وفات ۵۳۸ ہجری میں ہوئی انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر
ابن جوزی نے زاد المسیر فی علم التفسیر یہ بھی مشہور مفسر ہیں یہ ۵۹۷ ہجری میں ان کی وفات
ہوئی انہوں نے مسیح کے آنے کا ذکر کیا۔پھر فخر الدین رازی تفسیر کبیر والے بہت بڑی تفسیر انہوں نے
لکھی ہے بڑے مشہور ہیں ۶۰۶ ہجری میں ان کی وفات ہوئی۔انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر
کیا۔پھر قُر طبی ہیں بڑے مشہور مصنف اور مالکی فقہ کے جو ہماری مختلف ہیں نام تمہیں ہماری حنفی اور
مالکی اور شافعی اور حنبلی تو یہ مالکی فقہ کے ممتاز عالم ہیں قرطبی۔۶۷۱ ہجری میں ان کی وفات ہوئی۔انہوں نے اپنی تفسیر میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر نظام الدین نیشا پوری جن کی وفات
۷۲۸ ہجری میں ہوئی اور یہ بھی بڑے مشہور مفسر ہیں انہوں نے اپنی تفسیر میں مہدی کے آنے کا ذکر
کیا۔پھر الخازن ہیں۔ان کا لمبا نام ہے۔الخازن ہیں یہ ا۴ ۷ ہجری میں ان کی وفات ہوئی۔یہ بھی
بڑے مفسر اور محدث اور فقیہ اور مورخ بہت سی علوم کی کتب انہوں نے لکھی ہیں انہوں نے مہدی
کے آنے کا ذکر کیا۔پھر ابو حیان بحر الحيط والے ہیں انہوں نے جن کی وفات ۷۴۵ھ میں ہوئی