سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 32

خطابات ناصر جلد دوم
۳۶۴
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۸ء
انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر علامہ جلال الدین مصری شافعی نے جلالین کے اندر مہدی
کے آنے کا ذکر کیا پھر جامع البیان کی تفسیر لکھنے والے شیخ نورالدین سید معین بن سید صفی الدین نے
جو۸۹۴ ہجری میں وفات پائی انہوں نے اپنی تفسیر میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر علامہ حسین بن
علی واعظ کاشفی مؤلف تفسیر حسینی نے جو ۹۱۰ ہجری میں فوت ہوئے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر
اسماعیل حقی بروسی جو ۱۱۳۷ ہجری میں فوت ہوئے انہوں نے اپنی تفسیر روح البیان میں مہدی کے
آنے کا ذکر کیا۔اسی طرح علامہ الامام السید محمود بن عبداللہ الحسینی بغدادی نے اپنی تفسیر روح المعانی
میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔یہ ۱۸ تفاسیر میں نے جو بہت بلند پایہ کی تھیں ان کو منتخب کیا اور ان میں
سے حوالے نکالے اور ان سب نے یہ بتایا ہے کہ امت محمدیہ میں مہدی موعود پیدا ہوگا۔اس کے بعد یہ تو مفسر تھے نا، جو محدث ہیں جو حدیثیں لکھنے والے ان میں امام مالک جن کی
کتاب ہے موطا امام مالک، جو ۱۷۹ ہجری میں فوت ہوئے اور چار ائمہ مجتہدین میں وہ شامل
ہیں۔فقہ کے امام ہیں نا یہ۔انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔فقہ کے امام ہیں اور اس وقت
میں ان کو بطور محدث کے لے رہا ہوں جنہوں نے حدیث کی کتاب موطا امام مالک لکھی انہوں نے
ذکر کیا پھر امام محمد بن اسماعیل بخاری نے بہت سی روایات میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا یہ بخاری وہی
ہے جو اصح الکتب بعد کتاب اللہ سمجھی جاتی ہے۔پھر صحیح مسلم میں جو دوسرے نمبر پہ ہے مہدی
کے آنے کا ذکر کیا۔پھر یہ بخاری اور مسلم کے ساتھ اب جو میں چار حدیثیں جن کا میں نام لوں گا یہ چار
اور وہ دول کے صحاح ستہ یعنی چھ حدیث کی مستند کتب اہل سنۃ والجماعتہ میں مانی ہوئی ہیں۔ترمذی نے
جامع ترمذی میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔ابوداؤ دسلیمان بن اشعث نے سنن ابی داؤد میں مہدی
کے آنے کا ذکر کیا۔نسائی نے سُنن نسائی میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔ابن ماجہ نے سُنن ابن ماجہ میں
مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔یہ ابوداؤ د سنن ابی داؤ د والے ۲۷۵ ھ میں وفات پائی۔نسائی سنن نسائی
لکھنے والے ۳۰۶ ہجری میں انہوں نے وفات پائی اور ابن ماجہ کے لکھنے والے ۲۷۳ ہجری میں انہوں
نے وفات پائی۔اور ان کے علاوہ بہت سی مستند حدیث کی کتب ہیں اور جو فقہ کے امام بڑے پایہ کے محمد بن حنبل،
مسند احمد بن حنبل کے لکھنے والے۔یہ حدیث کی کتاب ہے۔۲۴۲ ہجری میں وفات پائی انہوں نے۔

اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء
خطابات ناصر جلد دوم
۳۶۵
انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر علی بن محمد دارقطنی مؤلف سُنن دار قطنی ۳۸۵ هجری
میں وفات پائی انہوں نے ، مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر محمد بن عبد اللہ الحاکم مرتب مستدرک
للحاکم ۴۰۵ ہجری میں وفات پائی انہوں نے ، مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر بیہقی نے جن کی یہ
سنن بیہقی ہے اور ۴۵۸ ہجری میں انہوں نے وفات پائی، انہوں نے مہدی کا ذکر کیا آنے کا۔پھر حدیث کی کتابیں لکھنے والوں میں نہا یہ ابن اثیر ہے اس میں ذکر ہے۔پھر تبریزی کی کتاب
مشکوۃ میں۔بڑی مشہور کتاب ہے عام پڑھی جانے والی کتاب ہے مشکوۃ ، اس میں مہدی کے
آنے کا ذکر کیا اور یہ نہا یہ ابن اثیر جو ہیں یہ ۶۰۶ ہجری میں انہوں نے وفات پائی اور مشکوۃ لکھنے
والے جو ہیں، ۷۳۷ ہجری میں انہوں نے وفات پائی۔پھر ابن حجر الھیثمی جنہوں نے الفتاوی
الحدیثیہ لکھی ہے ۹۰۹ ہجری میں انہوں نے وفات پائی۔انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر
ابن الربیع الشیبانی الشافعی جنہوں نے ۹۴۴ ہجری میں وفات پائی انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر
کیا۔پھر علامہ علاؤالدین علی المنتقی ۹۷۵ ہجری میں وفات پائی کنز العمال بہت مشہور کتاب ہے،
انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر حضرت مولانا الامام الشیخ محمد طاہر گجراتی ۹۸۶ ہجری
انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر امام القاری ۱۰۱۴ ہجری میں جنہوں نے وفات پائی۔امام اہل سنت ہیں شارح مشکوۃ شریف ہیں انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر علامہ
عبدالرؤف مناوی ۱۰۳۱ ہجری میں وفات پائی۔کنوز الحقائق کے مرتب ہیں، انہوں نے مہدی کے
آنے کا ذکر کیا۔پھر علامہ سندھی مشہور ہیں ۱۳۸ ہجری میں وفات پائی۔انہوں نے مہدی کے آنے کا
ذکر کیا۔پھر علامہ محمد بن احمد سفارینی ۱۸۸ ہجری میں انہوں نے وفات پائی۔حنبلی فقہ سے ان کا تعلق
ہے اور مشہور محدث ہیں انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔تو یہ اکیس حدیث کی کتابیں ہیں جن
میں یہ کہا گیا ہے کہ امت محمدیہ میں مہدی آئے گا۔پھر فقہ کی جو کتابیں ہیں ان میں سے، اب میں مختصر کروں گا اس کے بعد تفصیل میں نے آپ
کو بتادی کافی۔پانچ کتب کا میں نے انتخاب کیا ہے پانچوں میں مہدی کے آنے کا ذکر ہے۔پھر علم
متکلمین جو ہیں کی الدین، ابن تیمیہ ، تفتازانی اور آخر میں محمد قاسم نانوتوی ۱۲۹۷ ہجری
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت سے قریباً دس سال پہلے ان کی وفات ہو گئی اور مدرسہ دیو بند
کلام

خطابات ناصر جلد دوم
۳۶۶
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۸ء
کے یہ بانی عیسائیوں کے ساتھ یہ مناظرے کرتے رہے۔اللہ تعالیٰ انہیں جزاء دے۔تو ان سب
متکلمین نے ویسے تو بہت سی اور کتب میں سے بھی ملا تھا لیکن یہ تین کافی سمجھی گئیں۔پھر جو ہمارے مختلف اوقات میں بہت زیادہ تجدید دین کا کام کرنے والے مشہور مسجد دین
ہیں ان میں سے یہاں جو میں نے لئے ہیں حوالے وہ صرف پانچ کے لئے ہیں اور انہوں نے
بڑے کھل کے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر صوفیاء ہیں حسن بصری جیسے، حکیم ترمذی جیسے، یحیی بن عقب جیسے ، حضرت نعمت اللہ ولی
جیسے ، جن کا مشہور قصیدہ ہے۔فرید الدین عطار شہید جیسے، شرف الدین عمر بن الفارض جیسے
محی الدین ابن عربی جیسے، صدر الدین قونوی جیسے شمس تبریزی جیسے ، حافظ شیرازی جیسے ، راجو قتال
جیسے اور بسطامی جیسے اور عبدالرحمن جامی جیسے اور شافی جیسے۔یہ ہیں صوفیاء کا انتخاب میں نے کیا۔میں نے بتایا کہ میں نے تو منتخب آپ کے سامنے یہ رکھنے کے لئے چنے تھے ان میں کے میں نے
مہدی کے آنے کا ذکر کیا ہے۔بہت ساری باتیں بتائی ہیں۔ان کے اندر ان میں سے کچھ کے
متعلق میں ابھی بتاؤں گا۔صوفیاء یہ اپنا ایک ہے نا گر وہ اچھا ان میں سے صوفیاء میں سے ایک حوالہ
میں پڑھ دوں یہ عبدالرزاق قاسانی ہیں یہ کہتے ہیں کہ۔:
المهدى الذى يجيءُ في آخر الزمان فانه يكون في الاحكام الشريعة
تابعاًلمحمدصلی الله عليه وسلم“۔که آخری زمانہ میں پیدا ہونے والے مہدی جو ہیں وہ احکام شریعت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی شریعت کے تابع ہوں گے۔وفى المعارف والعلوم والحقيقة تكون جميع الانبياء والأولياء تابعين له
اور جو تفسیر احکام قرآنی ہے معارف جو قرآن کریم سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ان معارف اور
ان علوم اور ان حقائق قرآنی جو خدا تعالیٰ جن کا علم ان کو دے گا اس لحاظ سے وہ تمام انبیاء اور اولیاء
سے بالا ہیں اور سارے انبیاء اور اولیاء ان کے تابع ہیں یعنی شریعت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے تابع اور اس شریعت محمدیہ قرآن عظیم کے علوم سیکھ کر جو معارف وہ حاصل کریں گے اور جو علوم
ان کو عطا کئے جائیں گے اور جن صداقتوں پر ان کو کھڑا کیا جائے گا اس لحاظ سے وہ تمام انبیاء

خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۸ء
ان کے تابع ہیں۔وہ ان سے بڑے ہیں۔لان باطنه باطن، محمدعلیه السلام (شرح فصوص الحکم صفحه ۳۵ طبع بمطبعة اليمنية بمصر )
کیونکہ مہدی کا باطن ان کی جو روح ہے وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے باطن کے ساتھ ملتی۔یعنی کوئی فرق نہیں ہے۔یعنی اس میں بتایا گیا ہے کہ آنے والا مہدی فنافی محمد کے اعلیٰ ترین مقام پر
فائز ہوگا۔پھر مؤرخین میں نے لئے۔ان کی جب کتابوں کو دیکھا تو جو بڑے مؤرخ ہیں لکھنے والے
تاریخ ان کی کتابوں میں مہدی کے آنے کا ذکر۔پھر میں نے شیعہ بزرگ لئے تو ان کی کتابیں تو
بھری ہوئی ہیں اس سے۔اس کثرت کے ساتھ یا اس وسعت کے باوجود کہ قرآن کریم نے ایک
آخری زمانہ کا ذکر کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن کریم نے وہ جن چھوٹی چند
ایک میں نے علامتیں جو قرآن کریم میں ہیں جو پیشگوئیاں بیان کی ہیں ان کا ذکر کیا ہے اور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت میں پیدا ہونے والا مہدی موعود آخری زمانہ
میں پیدا ہوگا اور وہ ساری جو قرآن کریم کی علامات ہیں ان کے متعلق بغیر کسی اختلاف کے سب کا
یہی کہنا ہے کہ یہ آخری زمانہ میں ظاہر ہوں گی اور ان کا کیا کہنا خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت نے ثابت
کیا ہے کہ وہ آخری زمانہ میں ظاہر ہوئیں اور اس سے بڑی شہادت کوئی ہو نہیں سکتی جو خدا تعالیٰ
کی شہادت ہے لیکن یہ تازہ نہیں۔یہ دیر سے ہی چند ایک بیچ میں ایسے آدمی پیدا ہوتے رہے ہیں
امت محمدیہ میں جو یہ کہتے رہے ہیں کہ کسی مہدی نے آنا ہی نہیں صدیوں پہلے آج سے ہوتے
رہے ہیں یہ جو وسوسہ ہے کہ آنا ہی نہیں کسی مہدی معہود نے ، اس سلسلہ میں چند ارشادات نبوی
آپ سن لیں اور بعض دوسروں کے قول بھی۔ینابیع المودہ اہل التشیع کی ایک مشہور کتاب ہے۔خواجہ کلاں اس کے لکھنے والے ہیں۔اس میں ہے صفحہ ۱۰۸ پر حاشیہ میں ہے
قال من انكر خروج المهدى فقد كَفَرَ بما انزل على محمد (ينابيع
المودة جزء الثالث صفحہ ۱۶۲،۱۰۸)
کہ جس شخص نے مہدی کے خروج کا ، اس کے مبعوث ہونے کا ، اس کے آنے کا انکار کیا تو
جو خدا تعالیٰ کی وحی سے خبر دی گئی تھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کہ وہ آئے گا فقد کفر اس نے اس کا

خطابات ناصر جلد دوم
۳۶۸
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۸ء
انکار کیا۔اس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر مہدی موعود کے آنے کی مہدی موعود کی بشارت کی جو خبر تھی اس کا
انکار کرنے والا ہے وہ۔اور بیج الکرامہ میں ہے کہ محمد بن علی الشوکانی فرماتے ہیں:۔"إن الاحاديث الواردة فى المهدي المنتظر متواترة ( حجج الكرامة صفحه ۴ ۴۳ در مطبع شاہجہانی)
کہ وہ احادیث جو مہدی موعود کے آنے کی خبر دیتی ہیں وہ تواتر کا حکم رکھتی ہیں یعنی بڑی کثرت
سے ہیں۔ہر فرقہ ، ہر کتاب، ہر عالم جو ہے جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا ہے نا تفصیل سے ایک حد تک
اور پھر مختصراً باقی ساری۔تیرہ سو سال کے زمانے میں سے ہم گزرے ہیں ابھی تو یہ اس کو کہتے ہیں
تو اتر تو وہ کہتے ہیں شوکانی صاحب که ان الاحاديث الواردة في المهدى المنتظر متواترة كم
مہدی کی خبر دینے والی جو احادیث ہیں وہ متواتر کا حکم رکھتی ہیں اور متواتر اصطلاح ہے انکی۔اور شیخ نظام الدین شاشی نے اصول الشاشی میں لکھا ہے۔المتواترة يوجب العلم القطعية (اصول الشاشی صفحہ ہے کہ جو متواتر حدیث آئی
ہے وہ قطعی صحیح اور قطعی علم ہمیں دیتی ہے۔ويكون رَدُّه كفراً اور اس کا رد کرنا کفر تک انسان کو
لے جاتا ہے۔اور اسی طرح علی بن محمد الجرجانی نے اپنی کتاب التعریفات صفحہ ۶۶ میں لکھا ہے۔يكون جاحدالخبر المتواتر كافراًبالاتفاق“
کہ جو شخص متواتر خبر کا انکار کرتا ہے وہ بالا تفاق کافر بن جاتا ہے۔اس طرح امام حجر سیمی
نے اپنی کتاب الفتاوی الحدیثیہ کے صفحہ ۳۷ پر لکھا ہے کہ اسکافی ایک ہیں ان کی روایت ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔مَنْ كَذَّبَ بِالْمَهْدِى فَقَدْ كَفَرَ ، الفتاوى الحديثية میر محمد کتب خانه آرام
66
باغ کراچی صفحه ۳۷)
جس شخص نے مہدی کے آنے کی تکذیب کی اور کہا کہ کسی مہدی نے نہیں آنا ” فقد کفر “
اور حضرت جابر بن عبد اللہ کی روایت شیعوں کی ایک کتاب میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ جس شخص نے ظہور مہدی کا انکار کیا وہ یقیناً محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی وحی کا کافر

خطابات ناصر جلد دوم
۳۶۹
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء
بنا۔جیسا کہ عربی میں میں نے آپ کو ابھی پڑھ کر بتایا تھا یہ ایک کتاب بڑی مشہور ہے کتاب المهدی
اس کے صفحہ 19 پر ہے۔مینا بیع المودہ کے صفحہ ۴۴۰ پر یہ عبارت ہے جسے کتاب المہدی کے صفحہ ۱۸
پر لکھا ہے۔روایت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ آپ نے بہت سی باتیں مہدی کے متعلق
بیان کیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے لوگو ! تمہیں مہدی کے ظہور کی خوشخبری ہو کیونکہ
خدا کا وعدہ برحق ثابت ہوگا۔یہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے اور یہ برحق ثابت ہوگا۔قضاء وقدر کو رد نہیں
کیا جاسکتا اور اسی طرح کتاب المہدی میں سے ایک اقتباس لیا ہے۔Reference
ایک بزرگ گزرے ہیں محقق ان کی کتاب۔کتاب بیان کا کہ انہوں نے کنجی نے اپنی کتاب ،
یہ بڑے ثقہ ہیں ان کی میں نے تحقیق کی آپ کے پاس بیان کرنے سے پہلے انہوں نے کتاب بیان
میں لکھا ہے۔مہدی علیہ السلام کے متعلق بہت سی باتیں انہوں نے لکھی ہیں اور اس کے بعد ایک نتیجہ
نکالا ہے اور وہ یہ ہے۔وو
پس نبابریں جمیع اهل اسلام که شیعه و سنّی باشند دربارء اثبات وجود مهدی
اجماع و اتفاق دارند
"
کہ اس سے یہ نتیجہ نکلا کہ تمام اہل اسلام شیعہ ہوں یاسنی ، وجود مہدی کے متعلق وہ متفق ہیں۔ان
کا اجماع ہے کہ مہدی کا وجود ہے اور وہ آئے گا یعنی مہدی آنے والا ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔یہ چند حوالے جو ہم میں اصل تو کہانی سنا رہا ہوں نا آپ کو اپنے بچپنے کی اور جوانی کے ایک
حصہ کی کہ یہ ساری باتیں جو ہیں یہ ہمارے کانوں میں تو پڑ رہی تھیں جب ہم بچے تھے تو چونکہ آپ
کو اس طرح سنائی نہیں جاتی رہیں حالات بدل گئے اس لئے آج میں اس وقت یہ باتیں آپ کو بتا
رہا ہوں۔ایک سوال یہ ہے کہ احادیث میں نزول عیسی کا بھی ذکر ہے اور نزول مہدی کا بھی ذکر ہے
اس واسطے بعض ہمارے محققین کے سوچ میں یہ خلط پیدا ہوا کہ آیا یہ دو علیحدہ علیحدہ وجود ہیں یا ایک
ہی وجود کے دو پہلو ہیں یہ نسبت دو مختلف کاموں کے جو مہدی کے سپر د کئے جائیں گے۔کاموں کی
وجہ سے ایک کام کی نسبت سے یا ایک مقام کی نسبت سے اسے عیسی کہا گیا اور دوسرے کی نسبت
سے اسے مہدی کہا گیا۔

خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء
السلام
یہ جو میں نے آپ کو پہلے مختصر ا صرف نام تفاسیر کے بتائے تھے نا کہ انہوں نے لکھا ہے کہ مہدی
آئے گا۔بعض نے لکھا ہے کہ مسیح آئے گا۔نازل ہوں گے حضرت مسیح علیہ السلام یا مہدی موعود علیہ ال
آئیں گے ان کو میں نے یکجائی جب نظر ڈالی تو شکل یہ بنی، حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے ان تفاسیر
میں جن کا میں ذکر کر چکا ہوں پہلے پانچ جگہ نزول عیسی کہا ہے۔حضرت عیسی نازل ہوں گے اور چار
جگہ خروج عیسی کہا ہے کہ حضرت عیسی کا خروج ہو گا۔وہ پیدا ہوں گے اور حضرت مہدی علیہ السلام کے
لئے چھ جگہ ان تفاسیر میں خروج مہدی آیا ہے کہ مہدی کا خروج ہوگا اور چار جگہ ہے کہ عیسی کا خروج
ہوگا۔تو دس جگہ خروج کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اور پانچ جگہ نزول کا لفظ استعمال کیا ہے۔اس وقت نزول کی لمبی بحث میں تو جایا نہیں جاسکتا لیکن یہاں خاموش بھی نہیں رہا جا سکتا۔اس
لئے کہ ہم اس عقیدہ پر قائم ہیں کہ میسی اور مسیح ایک ہی شخصیت کے دو پہلو ہیں اور ایک ہی وجود کے جو فنافی
محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہو کر دنیا میں آخری، بڑے پیارے اور بڑی برکتیں لانے والے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے روحانی فرزند نے آخری زمانہ میں کرنے تھے۔جب آخری فتح جب ایک جنگ شروع ہونا۔یہ
روحانی جنگ ہے بغیر ہتھیاروں کے لیکن جب جنگ ہو تو ایک لڑائی چھوٹی سی لڑی جاتی ہے پھر
دوسری۔ایک محاذ پر پھر دوسرے محاذ پر۔آخر ایک وقت میں ایسا ہوتا ہے کہ اس جنگ کا فیصلہ ہو جاتا
ہے۔تو جنگیں چودہ سو سال سے جنگیں لڑی گئیں بیج اور دلائل کے ساتھ اور آیات اور معجزات کے
ساتھ۔اسلام نے کوئی جنگ اس کے علاوہ نہیں لڑی یہ بات سمجھ لیں آپ اسلام نے جو جنگ تلوار
سے لڑی وہ بھی معجزہ کی جنگ تھی۔وہ تلوار کی جنگ نہیں تھی۔یہ کہنا کہ ۳۱۳ نسبتے ، ننگے پاؤں، بغیر
سواریوں کے، کپڑے پھٹے ہوئے ، بدر کے مقام کے اوپر جانیں دینے کے لئے گئے تھے تلوار کے
زور سے روسائے مکہ کو شکست دینے ، بڑا ظلم ہے اس قوم پر۔وہ تلوار سے مارنے نہیں گئے تھے۔وہ
خدا تعالیٰ کا نشان بن کر خدا کا ایک معجزہ دنیا کو دکھانے کے لئے گئے تھے اور بدر کے میدان کی
ریت کا ذرہ ذرہ اس پر گواہ ہے کہ انہوں نے معجزہ دکھایا اور اس معجزہ سے انہوں نے اسلام کے
غلبہ کو اور خدا کے نزدیک اسلام کے پیارے ہونے کو ثابت کیا۔تو اسلام کی جنگ ہے حج کے ساتھ
اور دلائل کے ساتھ اور آیات آسمانی کے ساتھ اور معجزات کے ساتھ۔زندہ نبی ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔آپ آج بھی اسی طرح زندہ ہیں اپنے فیوض کے لحاظ

خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۸ء
سے جس طرح آپ اپنی جسمانی زندگی میں زندہ تھے۔بڑا ناشکرا ہے وہ دل جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو
مردہ سمجھتا ہے۔خدا کی قسم مردہ نہیں ، زندہ ہیں اور ہم نے اپنی زندگیوں میں آپ کی زندگی کے
جلال اور جمال کو دیکھا ہے(نعرے)
اب میں نے پہلوں کے بھی کچھ حوالے لیے آپ کو بتانے کے لئے جو ہمارے کانوں میں
پڑے تھے اس وقت بڑی کثرت سے پہلوں نے یہ مسئلہ چھوڑا نہیں۔خدا تعالیٰ جزا دے ان کو۔انہوں نے بڑا کام کیا اس پر۔ابن عربی نے محی الدین ابن عربی بڑے مشہور ہمارے بزرگ ہیں
اور صوفی ہیں انہوں نے اپنی تفسیر کی جلد اول ۸۲ صفحہ پر لکھا ہے لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ (النِّسَاء :۱۶۰) کے
نیچے، انہوں نے قرآن کریم میں کہا ہے کہ بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ ( النساء : ۱۵۹)۔صلیب پرو
مرے نہیں اور منصوبہ یہود کا کہ صلیب پر لٹکا کے مار کر ان کا ملعون ہونا ثابت کریں ، یہ نا کام ہو گیا۔محی الدین ابن عربی کہتے ہیں کہ قرآن کریم میں اس جگہ جس رفع کا ذکر ہے۔ہم کب کہتے ہیں نہیں
ذکر۔اس کے معنے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ اسلام کی روح جو ہے جسم نہیں رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ کا مطلب
یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی روح اس سفلی دنیا کی جو یہ دنیا جو ہے نا، مادی دنیا اس عالم سفلی
یہ محاورہ ہے عالم سفلی سے جدا ہو کر جسم سے علیحدہ ہو کے عالم علوی یا علوی ( یہ سارے جائز
ہیں عربی میں سے متصل ہو گئی اور چوتھے آسمان پر چلی گئی جیسا کہ یعنی یہ انہوں نے نہیں لکھا یہ میں
اب بیان کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا عالم علوی جو اوپر کا عالم ہے زمین کے ساتھ جس کا تعلق
نہیں آسمانوں سے ہمارے محاورے میں جس کا تعلق ہے اور معراج کا جو واقعہ ہے اس میں نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مسیح علیہ السلام کی روح کو چوتھے آسمان پر دیکھا تھا اور وہی عالم علوی
ہے۔تو یہ کہتے ہیں کہ جو وجود حضرت عیسی علیہ السلام جب آئے اور جب انہوں نے وفات پائی تو
ان کی روح ان کے جسم سے علیحدہ ہوئی اور ان کی روح کا رفع ہوا اور وہ عالم علوی میں چوتھے
آسمان پر جا کر ٹھہر گئی خدا تعالیٰ کے حکم کے ساتھ لیکن وہ اس میں یہ صوفی کا ایک دماغ چلا ہے بڑا تیز۔وہ یہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو فیوض حاصل کر کے مسیح ناصری نے مسیح موسوی
نے حضرت عیسی نے ایک کوشش کی تھی واحدانیت پر قائم کرنے کی اور اس کا ایک نتیجہ تو ٹھیک
نکلا اور وہ یہ کہ دس قبائل بنی اسرائیل کے یہاں سے یروشلم کے گردونواح سے مجبور کر۔

خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۸ء
بادشاہوں نے ظلم کر کے ان کو وہاں سے بکھیر دیا تھا اور کشمیر اور ہندوستان اور افغانستان اور ایران
کے مختلف مقامات پر وہ دس قبائل بارہ میں سے۔بارہ میں سے دس قبیلے یروشلم میں نہیں تھے جس
وقت حضرت مسیح مبعوث ہوئے ہیں تو وہاں وہ جب گئے تو انہوں نے دو بڑے زبر دست کام کئے
ایک یہ کہ انہوں نے جو یہودی یہ دس قبائل شریعت موسوی کو چھوڑ چکے تھے ان میں تبلیغ کی اور اپنی
رسالت منوائی اور شریعت موسوی کی طرف ان کو واپس لے کر آئے۔ان میں سے بعض تو بدعات کا
شکار ہو گئے تھے۔دہریت کا شکار ہو گئے تھے کچھ بدھ مذہب اختیار کرنے والے تھے۔کچھ ہندو
ہو گئے تھے بت پرستی کرنے والے یعنی جن میں ہزاروں انبیاء آئے تھے وہ خدائے واحد کو چھوڑ کر
وہ بت پرستی کی طرف چلے گئے تھے یعنی یہ تاریخ سے ثابت ہے جو میں آپ کے سامنے باتیں رکھتا
ہوں۔یہ وہاں گئے۔انہوں نے تبلیغ کی ۹۰ سال ۸۷ سال کے قریب اور خدا تعالیٰ نے برکت
ڈالی اور ان کو پھر واپس شریعت موسویہ کی طرف لے کے آئے۔اکثر کو کچھ رہ گئے بیچ میں خاندان
اور موسوی شریعت کی طرف یہ آئے۔خدا تعالیٰ کی واحدانیت پر ان کو انہوں نے قائم کیا۔دوسرا
کام ان
کا یہ تھا کہ چونکہ یہ بنی اسرائیل میں آخری رسول تھے اور ان کے بعد رسالت بنو اسحاق سے
منتقل ہو کر بنی اسماعیل کی طرف محمدصلی اللہ علیہ وسلم جیسے وجود میں ظاہر ہوئی تھی اور اس سے یہ خطرہ
تھا کہ وہ محروم نہ ہو جائیں یہ کیا ہو گیا کہ ہم سے رسالت چھن گئی اور دوسرے بیٹے کی اولا دکو چلی گئی
اس واسطے ان کے ذہنوں کو تیار کیا کہ جب بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور ہو تم ان پر ایمان لے آنا
اور ان
کو قبول کر لینا اور نتیجہ یہ ہوا کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے اور آپ کی تبلیغ
ان علاقوں میں پہنچی تو بہت جلد ان لوگوں نے اسلام کو قبول کیا۔بڑے تھوڑے عرصہ میں یہ مسلمان
ہو گئے لوگ اور وہ اثر تھا حضرت مسیح علیہ السلام کی تربیت کا۔یہ تو ان کا وہ پہلو ہے جس میں وہ کامیاب ہوئے لیکن دوسرا پہلو جو داغ لگانے والا ہے ان
کی رسالت پر اور اس بات پر کہ انہوں نے خیر و برکت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ سے تو اس
لئے حاصل کی تھی کہ خدا تعالیٰ کی توحید کو قائم کریں لیکن ایک دنیا کو ان کے دوسرے حصہ ماننے
والوں نے تثلیث کا قائل کر دیا اور ایک قسم کی بت پرستی شروع کر دی اور خدائے واحد و یگانہ سے
بیزار کر دیا۔تو اس لحاظ سے یہ ہیں یعنی جو میں نے سوچا ہے ان کا دماغ اس طرف گیا ہے اور وہ

خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۸ء
لکھتے ہیں کہ وہ ابھی اپنے کمال حقیقی کو نہیں پہنچی تھی روح ان کی اس واسطے خدا تعالیٰ نے ایک بروز
کی شکل میں مسیح کو یعنی ان کی خوبو کے ساتھ اور اس کام کے لئے جو انہوں نے کرنا تھا تا کہ ان کے
اوپر سے داغ ناکامی جو ہے وہ مٹ جائے ان کو بروز کی شکل میں آنے والے مہدی ہی ان کا وہ
دوبارہ آئے اپنے پہلے جسم کے ساتھ نہیں۔اس لئے وہ لکھتے ہیں وہ ابھی اپنے کمال حقیقی کو نہیں پہنچا
اس لئے ضروری ہوا کہ وہ آخری زمانہ میں فقرہ سنیں غور سے، اس لئے ضروری ہوا کہ وہ آخری
زمانہ میں کسی اور بدن کے ساتھ نازل ہوگی۔پہلے بدن کے ساتھ آئیں گے ہی نہیں۔پہلے بدن
کے ساتھ نہ گئے۔کیونکہ انہوں نے لکھا ہے کہ رفع عیسی یہ ہے کہ روح چلی گئی اوپر۔نہ پہلے بدن
کے ساتھ آسمانوں پر گئے نہ پہلے بدن کے ساتھ انہوں نے واپس آنا ہے بلکہ ضروری ہوا کہ وہ آخر
زمانہ میں کسی اور بدن کے ساتھ نازل ہوگی اور آخر زمانہ میں روح عیسوی مهدی محمدی، محمد مہدی
کی روح میں بروز کی شکل میں وہ ظاہر ہوئی اور محمد مہدی کے سپرد یہ کام ہوا کہ وہ داغ جو حضرت مسیح
کی رسالت پر ان تثلیث کے ماننے والوں نے قائم کیا تھا اس کو اپنی کامیاب دعاؤں اور عاجزانہ
تضرعات کے ساتھ دھو ڈالیں اور ساری دنیا سے کفر والحاد اور شرک کی تعلیم کو مٹا کر اسلام کی خالص
تو حید قائم کریں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار ساری دنیا کے دل میں ڈالیں تا کہ یہ سرخرو ہو سکیں۔ان کی روح جو ہے وہ بے چین جو ہے۔یہ ہم محاور ے بولتے ہیں اس سے ایک صوفی زیادہ اچھی
طرح سمجھتا ہے غیر صوفی کی نسبت۔:
جیسا کہ میں نے بتایا ایک کتاب ہے المستدرک للحاکم۔اس میں انہوں نے یہ
روایت بیان کی ہے کہ لا مهدی الا عیسی ابن مریم(المستدرک جزء ۴ صفحه ۴۴۱)
اور اسی طرح یہی لا مهدى الا عيسى ابن مريم يه سنن ابن ماجہ میں ہے اور ایک اور روایت میں
ہے۔وہ کاغذ علیحدہ شاید میں نے کہا نہیں غلطی ہو گئی اس میں یہ الفاظ اس طرح نہیں ہیں لا مهدی الا عيسى
اس میں یہ ہے : ”المهدی هو عیسی (ابن ماجہ کتاب الفتن باب شدة الزمان ) کہ مہدی ہی عیسی ہوگا۔تو بڑا واضح کر کے یہ پہلوں نے یہ مسئلہ صاف کیا ہوا ہے۔ہم اگر بھولنے کی کوشش کریں تو
نہیں کرنی چاہئے۔خدا تعالیٰ ہمیں میں تو آپ سے مخاطب ہوں نا۔ہمیں احمدی بچے اور جوان جو
میری تعریف میں جو میں نے ابھی کی تھی ان کو ہی مخاطب ہوں۔تو ہمیں بھولنا نہیں چاہئے۔یہ

خطابات ناصر جلد دوم
۳۷۴
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء
واضح ہو چکی ہے بات کہ مسیح اور مہدی ایک ہی شخص کے دو نام ہیں بوجہ دو مختلف ذمہ داریوں کے جو اس
پر ڈالی گئیں دو مختلف جہات کے جن جہات دو مختلف جہات سے ہم اس کی شخصیت کو دیکھتے ہیں۔تو ایک تو یہ ثابت ہو گیا ہمارے ذہنوں میں ثابت ہوا اس وقت اور وہ جو ذہن ہماری پختگی
تھی ہمارے ذہنوں کی وہ آپ تک میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ مہدی نے اس امت
میں ضرور پیدا ہونا تھا۔دوسرے یہ ثابت ہو گیا ہمارے ذہنوں میں یہ ساری باتیں دیکھ کے اور
پڑھ کے اور حالات اور قرآن کریم کے معجزات اور ان کا ظاہر ہو جانا جیسا کہ بیان کیا گیا تھا کہ
مہدی اور مسیح جن کے متعلق نزول یا خروج کا لفظ استعمال ہوا ہے، یہ دو علیحدہ علیحدہ وجود نہیں بلکہ
ایک ہی وجود ہیں کیونکہ اگر نازل ہونا ہوتا آسمانوں نے عیسیٰ نے تو اتنے بزرگ عالم محقق مہدی
کے لئے ایک سیکنڈ کے لئے بھی خروج کا لفظ استعمال نہ کرتے۔وہ اس کا نکلنا جس طرح یعنی جو چیز
مہدی کے لئے ان کے دماغ نے چینی جو لفظ expression جو بیان ، وہ آسمانوں سے اتر نے
والے مسیح کے لئے استعمال ہو ہی نہیں سکتا لیکن انہوں نے کیا اور ساری یہ جو تفسیر میں ہیں باتی تو
بہت ساری جگہوں میں یہ آیا ہے۔دونوں آئے ہیں۔خروج بھی اور نزول بھی لیکن میں نے تو
صرف تفاسیر کولیا ہے تو ساری جو تفاسیر میں نے چنی ہیں آپ کے سامنے رکھنے کے لئے اس میں
دس جگہ خروج اور پانچ جگہ نزول لفظ ہے۔یہ بھی ایک اشارہ ہے ہمارے لئے کافی لیکن اگر عقلی
دلیل اب میں دینے لگا ہوں۔اگر حضرت
مسیح علیہ السلام نے اس لئے آنا تھا کہ ایسے دلائل انسان
کے ہاتھ میں دیں کہ عیسائیت کے غلط عقائد جو ہیں وہ پاش پاش ہو جائیں اور عیسائیت ان سے بیزار
ہوکر اسلامی عقائد کی طرف آجائے تو وہ تو جتنے ہو سکتے تھے ممکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے دے دیئے اپنی کتب میں۔ان میں تو کوئی کسر باقی نہیں رہی۔تو وہ کیا کرنے آئیں گے اب۔آخر خدا تعالیٰ کے جو کام ہمارے ذہن سوچ سکتے ہیں کہ اگر انہوں نے آنا ہوتا تو وہ یہ کرتے کہ
عیسائیوں کو سمجھاتے کہ کسی غلطی پر ہو تم قائم۔تثلیث کا عقیدہ تم نے اختیار کر لیا حالانکہ یہ عقیدہ غلط
ہے۔شرک سے اللہ تعالیٰ بیزار ہے اور مجھے بھی ساتھ تم نے ملعون بنانے کی کوشش کی۔عیسائیوں
نے بھی بنا دیا نا ملعون نعوذ باللہ اور آپ بھی خدا کے نزدیک صحیح معنے میں ملعون بن گئے مشرک
بن کر۔کیونکہ کہ شرک کو تو خدا پسند نہیں کرتا اور یہی ملعون کے معنے ہیں کہ خدا جس چیز سے نفرت

خطابات ناصر جلد دوم
۳۷۵
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء
کرے قرآن کریم نے صاف کہا ہے کہ شرک کو خدا کسی صورت میں پسند نہیں کرتا۔تو شرک مٹانے کے لئے عیسائی دنیا سے وہ کام تو اس شخص نے کر دیا جو کہتا ہے کہ میں مہدی موعود
کی حیثیت میں۔موعود جس کا وعدہ دیا گیا تھا وہی ہوں جو آ گیا۔تو وہ مہدی تو آ گیا اور اس نے جو ایک
کام کرنا تھا وہ بھی کر دیا اور جو آنے والے مسیح کا ہم سوچ سکتے ہیں عقلاً کہ اس کو یہ کام کرنا تھا وہ بھی
اس نے کر دیا۔اب کیا کرنے آئیں گے حضرت مسیح اپنے پرانے جسم کے ساتھ یہاں۔اتنا کیا کہ کل میں نے کچھ مختصر بتایا تھا کہ اب میں انہی کی ایک دو باتیں بتا دیتا ہوں مثلاً
تو رات ہے اس میں اتنی تحریف ہو چکی ہے۔انسانی ہاتھ نے اس کو اتنا بگاڑا ہے کہ اس کی کوئی حیثیت
قابل قبول ہونے کی مقبولیت کی کہ ہم اس کو مان لیں اور اس سے فائدہ اُٹھا ئیں باقی نہیں چھوڑی۔ایک دفعہ ایک یہاں پادری آئے تھے۔یہاں کے باہر کے تھے یورپ یا امریکہ کے لیکن
یہاں کے مشن میں کام کرتے تھے۔مجھے ملنے کے لئے آئے شروع خلافت میں۔میرے ساتھ
باتیں کرتے رہے۔دو سال کے بعد انگلستان سے ہمارے ایک احمدی آئے۔وہ اسی جگہ کے
رہنے والے تھے جہاں وہ پادری کام کر رہے تھے۔ان کو میں نے کہا تم اپنے قصبے میں جاؤ گے۔تو
ان کو ضرور ملنا اور ان سے دو باتیں کہنا یا سوال دو پوچھنا۔ایک کہنے والا ہے ایک پوچھنے والا ہے۔میں نے کہا ایک تو یہ کہنا وہ Seventh day adventist کہ قریباً سوا سو ڈیڑھ سو سال سے
انتظار کر رہے ہیں کہ حضرت مسیح آسمانوں سے نازل ہوئے کہ ہوئے اور ہو گیا ہے اس کو
سوا سو ڈیڑھ سوسال میں نے کہا ان کو کہنا تم اتنے لمبے عرصہ سے انتظار کر رہے ہو آ نے والا آ چکا۔قیامت تک انتظار کرتے رہو کسی اور نے نہیں آنا۔( نعرے)
انسان کا دل تو خدا تعالیٰ کا فضل ہی بدلتا ہے۔میں بہت دفعہ گیا باہر اور درجنوں پر لیس
کا نفرنسز کر چکا ہوں۔میں نے ان کو کہتا تھا کہ دیکھو تم کہتے ہو ہم بڑے ترقی کر گئے۔تمہارے
سارے اٹیم بم اور ہائیڈ روجن بم اور اس دفعہ میں نے کہا اس سے بھی خطرناک اور مہلک تم نے
ہتھیار بنالئے ہیں سارے مل کے ایک انسان کا دل نہیں بدل سکتے۔تو کتنی طاقت تھی اس عظیم انسان
میں جس نے عرب جیسے ملک میں چند سالوں کے اندر ساری قوم کے دل بدل دیئے۔خاتم الانبیاء زندہ باد۔(اس موقع پر خاتم الانبیاء زندہ باد کے فلک شگاف نعروں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی