سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 33

خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۸ء
جلسہ گاہ گونج اُٹھی ) اور میں اُن کو چھیڑتا تھا۔میں نے کہا تمہاری تہذیب مارنا جانتی ہے زندہ
کرنا نہیں جانتی۔زندہ کرنے والا زندہ کر گیا۔تم ٹھیک ہے ایک بم گرادیا جاپان میں اور پتہ نہیں
کتنے آدمی وہاں مار دیئے اور پانچ کر دیئے یہ تو کوئی خوبی نہیں ہے تہذیب کی کہ ہم مارتے ہیں بڑا
اچھا اور بڑے وسیع پیمانے پر قتل و غارت کرتے ہیں لیکن وہ تو کمال کا انسان تھا۔اس کی تو خو بیاں
بیان نہیں ہو سکتیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سمجھانے کے لئے فرمایا کہ دیکھو۔آپ نے
مثال دی اس طرح انگلی کر کے کہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں انسان کا دل اس طرح ہے۔تو اس کے جو
Angles زاویے ہیں خاص جگہ ہیں جس میں پکڑا ہوا اگر مرضی ہے یوں کر دیتا ہے اس کے
زاویے بدل جاتے ہیں۔یوں کر دیتا ہے اس کے زاویے بدل جاتے ہیں پھر وہ جہاں اس کو
نور نہیں نظر آتا وہاں نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔وہ تو عظیم نور لے کر آئے اور خدا تعالیٰ نے اب
یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس مہدی کے ذریعہ جس کے متعلق میں ابھی تک باتیں کر رہا تھا، خدا تعالیٰ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے انقلاب عظیم کو اپنے عروج تک پہنچا دے گا اور دنیا میں پھر
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی حکمرانی ہوگی اور کسی کی نہیں ہوگی۔(نعرے)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت پر قرآن عظیم سے ارشادت نبویہ سے
بیسیوں دلائل دیئے جا سکتے ہیں۔ان دلائل میں سے ایک تو یہ ہے کہ درخت اپنے پھل سے پہنچانا
جاتا ہے۔اگر یہ مدعی جو ہمارے نزدیک حقیقتاً موعود مہدی اور موعود مسیح ہے۔مسیح اور مہدی نہ ہوتا
تو اس نے ایک ایسی جماعت پیدا کرنی تھی جن کے دلوں میں خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کی محبت
اس طرح موجزن ہو کہ وہ افریقہ کے صحرا میں جا کر اس وقت تک پانچ لاکھ سے زیادہ عیسائیوں کو
مسلمان بنا چکی ہے؟ ( نعرے)۔خدا تعالیٰ کے فضلوں پر خوش بھی ہے اور حمد کے ترانے بھی گاتی ہے
لیکن یہ جماعت سمجھتی ہے کہ اب بھی وہ ذمہ داریاں پوری نہیں ہوئیں جو ان کے کندھوں پر ڈالی
گئیں۔اسی دورے میں ایک کیتھولک صحافیہ نے مجھ سے پوچھا آپ نے عیسائیوں کو بھی مسلمان
بنایا ؟۔میں نے اس کو کہا بڑے تھوڑے۔یہ مانتا ہوں میں لیکن ابھی ابتداء ہے۔میں نے کہا صرف
ویسٹ افریقہ میں پانچ لاکھ سے زیادہ عیسائیوں کو مسلمان بنایا مگر ہمیں تسلی تو نہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ
ہمیں اپنی کوششوں کو اور تیز کرنا چاہئے اور اور دلوں کو لاکھوں میں نہیں کروڑوں میں انسانوں کے

خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء
دلوں کو جیت کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لا ڈالنا چاہئے۔اس واسطے میں نے کہا کہ میں تو
تھوڑے سے ہم نے کام کیا ہے اور اس واسطے کوئی فخر کی بات نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ توفیق دے گا انشاء اللہ
ہمیں اور ہماری نسلوں کو اور ہم جیسا کہ خدا تعالیٰ نے نوع انسانی سے یہ وعدہ کیا ہے کہ آخری زمانہ میں
ایک وقت ایسا آئے گا جب میں شیطان کے پنجہ سے تمہیں نجات دلا ؤں گا اپنے مہدی اپنے محمد کے
مہدی کے ذریعہ سے اور پھر تم میرے پیار کو حاصل کرو گے اور شیطانی وساوس اور شیطان کے ہر حملہ
سے محفوظ کر دیئے جاؤ گے۔انشاء اللہ وہ دن آئیں گے ضرور آئیں گے کیونکہ خدا تعالیٰ کی باتیں تو
پوری ہو کر رہتی ہیں۔یہ تو قضاء وقد ر ہے۔آپ کو ہی یہ کہتا ہوں اے میرے بچو اور جوانو! کہ ہر کام
کے لئے بشاشت کی بنیاد علم ہے علم کی وجہ سے بشاشت پیدا ہوتی ہے۔اگر آپ کو یہ پتہ ہی نہ ہو کہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی پیار سے مہدی کا ذکر کیا تو آپ کے دل میں بشاشت نہیں پیدا ہوگی
لیکن اگر آپ کا ذہن اگر کسی صبح جب خالی الذہن ہوں آپ۔یہ سوچیں کہ کتنا پیار کیا ہے محمد نے
اپنے بیٹے مہدی سے کہ ان الفاظ میں اس پیار کا اظہار کیا ان لـمـهـدينا أيتين (ســـن الـدار القطني
كتاب العيدين باب صفة صلاة الخسوف والكسوف ) کہ ہمارے مہدی کے لئے دو نشان خدا نے
مقرر کئے ہیں اور اس پیار میں ساتھ یہ کہا کہ خدا کو بھی وہ پیارا ہے اور کہا کہ جب سے دنیا بنی اور رہتی دنیا تک
کسی اور مدعی کے لئے یہ نشان اس کی صداقت کا مقررنہیں کیا گیا۔مہدی منفرد ہے اس نشان کے اندر۔(نعرے)
خدا تعالیٰ کے اس پیار کی تیز شعاعیں اتنی تیز تھیں کہ جس وقت وہ دُنیا پر ظاہر ہوئیں۔خدا تعالیٰ کا پیار تو چاند کی روشنی بھی مدہم پڑ گئی اور سورج کی شعاعوں نے بھی روشنی دینی بند کر دی
اور کسوف اور خسوف کا معجزہ جو تھا وہ ظاہر ہو گیا۔( نعرہ ہائے تکبیر )
انشاء اللہ تعالیٰ میں ایسا انتظام کروں گا کہ یہ جو میں نے دوسو کے قریب حوالے اور اور بھی
اگر کوئی مل گئے تو وہ زائد کر کے نوجوانوں اور بچوں نئے احمدیوں اور پرانوں، ریفریشر کورس کے
طور پر ان کے سامنے رکھے جائیں۔وہ پڑھیں اور دیکھیں کس کس طرح خدا تعالیٰ نے اور اس کے
رسول نے پیار کا اور اعتماد کا اظہار کیا ہے مہدی کے متعلق۔ایک حدیث میں ہے کہ میری بعثت کی
غرض ( کل بھی میں نے بتایا تھا ) صلیبی عقائد کو غلط ثابت کرنا ہے اور حقیقت کو جو اس ہر دو جہان کی
جو بنیادی حقیقت ہے وہ وحدانیت باری تعالیٰ ہے اس کو قائم کرنا ہے اور پھر خود ہی آپ نے یہ کہا

خطابات ناصر جلد دوم
۳۷۸
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۸ء
کہ میں اس لئے مبعوث ہوا ہوں۔محق صلیب کے لئے اور ساتھ یہ کہا کہ آنے والا میرا روحانی
فرزند صلیب کو توڑنے والا ہوگا اور مادی طاقت کے ساتھ نہیں بلکہ نشانوں کے ساتھ اور نشانات
میں پیار کرنا بے لوث خدمت بھی ایک نشان ہے اور دلائل۔دلائل کا تو ایک سمندر ہے جو ہمارے
ہاتھ میں مہدی موعود نے عطا کر دیا ہے۔تو یہ باتیں آپ کے آپ کے جو بچے ہیں اور آپ جو
جوان ہیں اور آپ جو mature دماغ کے بلوغت کو پہنچے ہوئے ہیں پوری۔ان کو ریفریشر کورس
کے طور پر۔یہ چیزیں سامنے آنی چاہئیں۔باقی یہ درست ہے کہ جس وقت کسی t ی event کسی واقعہ
ہونے والے واقعہ کی اہمیت قوم میں قوم کے ذہنوں میں بہت بلند ہو تو اس واقعہ کے متعلق غلط
باتیں بھی بیچ میں شامل کر دیتے ہیں لوگ۔یہ ایک انسانی کمزوری ہے لیکن اس میں اور ہر چیز کو
چھوڑ دو بہت سارے محک ہیں اور ایسے طریقے ہیں جن سے صحیح اور غلط میں فرق کیا جاسکتا ہے لیکن
خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت جہاں آجائے اور جس حد تک خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت ہو اس حد تک تو ماننا
ہی پڑے گا کہ بات صحیح ہے۔بعض لوگوں نے پہلے یہ کہا کہ ہم نہیں مانتے کیونکہ چاند اور سورج کو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادت کے مطابق گرہن نہیں لگا اور جب گرہن لگ گیا تو ماننے
کی بجائے کہ دیا کہ یہ حدیث جھوٹی ہے کہ یہ حدیث جھوٹی تھی تو چاند نے جھوٹ کو سچ کیسے ثابت کر
دیا اور سورج کیسی گواہی دینے کے لئے آ گیا اس کی سچائی پر۔تو اس واسطے میں یہ کوئی تدبیر کروں گا
انشاء اللہ تعالی۔آپ دعا کریں کہ مجھے اس کی توفیق ملے اور آپ دعا کریں کہ آپ کو اس کی
توفیق ملے کہ آپ سمجھیں اور یہ بوجھ ہی کوئی نہیں یعنی جو کام ہے ہمارے ذمہ بڑا اہم ، بڑا مشکل بہت
کوشش کا مطالبہ کرتا ہے۔بڑی قربانی اور ایثار چاہتا ہے لیکن ان ساری قربانیوں اور ایثار کے
بعد جو ہمیں مل رہا ہے اس کے تو ہزارویں حصے پر ہر دو جہان قربان ہوتے ہیں۔خدا کا پیار مل گیا
اور کیا چاہئے کسی کو۔تو بشاشت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں Pin Pricks انگریزی کا محاورہ
ہے بڑا اچھا۔میں تو ہمیشہ کہا کرتا ہوں۔ہمیں جو تکلیف پہنچتی ہے ایسا ہی ہے جیسے چلتے ہوئے کانٹا
کچھ گیا۔تو کانٹے تو پچھا ہی کرتے ہیں۔بچو! تمہیں زیادہ چھتے ہیں کیونکہ تم ننگے پاؤں پھرنے کے
عادی ہوا کثر۔بڑوں نے تو جوتیاں پہن لیں اور کانٹوں کے چھنے سے محفوظ ہو گئے۔تو تمہیں
زیادہ تجربہ اور احساس ہے۔کیا فرق پڑتا ہے۔اسی وقت کانٹا نکلوا کر چھلانگیں مارنے لگ جاتے

خطابات ناصر جلد دوم
۳۷۹
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۸ء
ہو۔چھلانگیں مارو اس وقت اگر کانٹا چھے تمہیں خدا تعالیٰ کی راہ میں بھی۔کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ
جس طرف جا رہے ہو ادھر سے اس قسم کی نورانی شعاعیں ، اس قسم کا حسن ، اس قسم کی پیاری
آوازیں آرہی ہیں ہمیں ، کہ ہمیں تو مست کر دیا ہے ان وعدوں نے جو ہمیں دیئے گئے ہیں کہ اگر تم
یہ چھوٹی چھوٹی قربانیاں کرو گے خدا تعالی تمہیں یہ عطا کر دے گا۔کر رہا ہے۔ہماری زندگیاں زندہ
گواہ ہیں اس بات پر کہ جو وعدے دیئے گئے تھے مہدی موعود کو جماعت کے متعلق، وہ پورے ہو
رہے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں جو خدا تعالیٰ کے منصوبے کو نا کام کر سکے۔خدا کرے کہ
ہمیں اس کی توفیق ملے ہم بشاشت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں آگے بڑھنے والے ہوں اور ہمار-
دل میں ایک آگ ہمیشہ بھڑکتی رہے کہ ہم بنی نوع انسان کی خدمت کر کے اور ہر ممکن طریقے۔ان کے دل جیت کے ان کے لئے ، بنی نوع انسان کے لئے جو خدا تعالیٰ سے دور چلے گئے ہیں
بھلائی کے اور جنتوں کے اور خدا کے پیار کو حاصل کرنے کے سامان پیدا کر دیں۔اب دعا کے بعد اس جلسہ کا اختتام اس سال کے لئے ہو جائے گا۔بڑی برکتوں والا یہ جلسہ
بھی آیا۔بہت تعداد لے کر آیا۔بہت سے نئی جگہوں سے غیر ممالک سے آئے لوگ اور سارا سال
ہی۔میں نے کل بتا یا کچھ حصہ جلدی میں سے گزرنا پڑا مجھے۔بڑی خدا تعالیٰ کی برکتیں نازل ہوئیں
اتنی کثرت سے۔مجھے تو بڑا فکر یہ تھا کہ ربوہ کے یہ معجز نما۔معجزے ظاہر کرنے والے مکان آپ کو
کیسے سمیٹیں گے لیکن وہ معجزہ انہوں نے پھر بھی ظاہر کیا اور کھانے کی بھی جہاں تک مجھے علم ہے
کوئی ایسی تکلیف نہیں ہوئی کہ جس کو آپ محسوس کرتے۔آپ کی طاقت سے بالا ہوتی۔چھوٹی
موٹی تکلیفیں تو ہوتی رہتی ہیں۔ایک دفعہ قادیان میں جلسہ کے موقع پر میں نے دیکھا کہ رات کے
گیارہ بجے تک کھانا تقسیم ہو رہا تھا۔تو کسی نے کوئی پرواہ نہیں کی۔اس وقت ابھی آہستہ آہستہ ترقی
کرتا ہے نا۔روایات قائم ہو جاتی ہیں۔ایک وہ دن اور میں، یہاں افسر جلسہ سالانہ اور ساڑھے
آٹھ بجے ایک جماعت نے حضرت صاحب کے پاس میری شکایت کر دی کہ ساڑھے آٹھ بج گئے
ہیں اور ابھی تک ہمیں کھانا نہیں ملا۔تو خیر وہ میری جواب طلبی ہوئی۔وہ میں نے جواب دیا اس کا
لیکن میری طبیعت میں اتنی بشاشت پیدا ہوئی کہ ایک وہ وقت تھا کہ گیارہ بجے کھانا نہیں ملتا تھا تو
تب بھی شکایت نہیں جاتی تھی۔اب اتنا انتظام اچھا ہو گیا ہے کہ ساڑھے آٹھ بجے تو کہا ساڑھے آٹھ

خطابات ناصر جلد دوم
۳۸۰
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۸ء
کیوں بجائے آٹھ بجے ہمیں ملنا چاہئے تھا کھانا تو یہ بھی خدا کا فضل ہے اور ایک دفعہ میرا
با قاعدہ کورٹ مارشل ہوا۔مجھے چھوٹا سا وہ ہمارا ہائی سکول والا حصہ تھا تو میں وہاں پڑھاتا بھی
تھا تو وہاں کا اس کا ناظم مجھے لگا یا چھوٹے چھوٹے ان دنوں میں لنگر ہوتے تھے۔تو میں نے کچھ
محنت کی۔کچھ توجہ کی کچھ دعائیں کی۔ایک دن شام کو نو بجے میں سب کو کھانا کھلا کے فارغ ہو گیا
اور بڑا خوش کہ بڑے آرام کے ساتھ دوستوں نے کھانا کھا لیا ہے۔اتنے میں کیا دیکھتا ہوں کہ
افسر صاحب جلسہ سالانہ کی طرف سے ایک نائب افسر جلسہ سالانہ ساڑھے دس بجے آکر میرا یہ
مطالبہ کر رہے تھے کہ کیوں تم فارغ ہوئے ہو۔ساڑھے نو بجے ساڑھے آٹھ بجے یہ تو تم نے
ساڑھے آٹھ یا نو بجے جو بھی تھا وقت بڑی جلدی اتنی جلدی کیسے تم فارغ ہوئے۔ضرور لوگ
بھو کے پڑے ہوئے ہوں گے یہاں تم نے جن کو کھانا نہیں دیا اور ویسے ہی سلا دیا ہے۔کہا آپ
دیکھ لیں جا کر ہر جگہ۔تو اس طرح بدلتی ہے دنیا ہماری ہم زمین سے بلند ہو رہے ہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے
اور خدا تعالیٰ کا فضل ہماری اس بلندی اور رفعت اور بڑائی کی بنیاد ہے۔ہمارے اندر کوئی ہنر
نہیں۔کوئی فخر کرنے کی جگہ نہیں۔اللہ کا فضل ہے۔دعائیں کرو کہ ہمیشہ وہ ملتا رہے۔یہاں
سے بھی آپ برکتیں لے کر اپنے گھروں
کو واپس جائیں اور وہاں بھی آپ کے گھر ہمیشہ خدا تعالیٰ
کے فضلوں اور برکتوں سے بھرے رہیں اور سفر و حضر میں خدا تعالیٰ کے فرشتے آپ کو ہر قسم کی
تکلیف سے محفوظ رکھیں اور آپ کے محافظ ہوں اور آپ کے مددگار ہوں اور آپ پر برکتیں
نازل کرنے والے ہوں اور وہ لوگ جن کے دل تڑپ رہے تھے اور آنہیں سکے اللہ تعالیٰ ان کے
بھی سکون کے ان کے دلوں کے سکون کا سامان پیدا کرے اور ان کی خوشیوں کا سامان پیدا
کرے مثلاً انڈو نیشیا میں بہت سارے ہمارے مہمان وہاں سے جو آئے ہیں وہ اس وجہ سے
جو نہیں آسکے کہ آنے سے کوئی ہفتہ دو ہفتے پہلے ان کا جو سکہ تھا وہ Devalue ہوا اور قیمت
ٹکٹ کی جو پہلے ساڑھے تین لاکھ روپیہ تھی وہ ساڑھے چار لاکھ ہو گئی۔پچاس فیصد زیادہ۔ہمارے ساتھ ایک انڈونیشین پڑھا کرتے تھے۔جب میں سکول میں تھا تو اب تو وہ بڑی عمر
ہے ان کی۔ان کے گھر سے اہلیہ بھی آئی ہوئی ہیں۔تو وہ کہنے لگیں کہ ہم دونوں آرہے تھے۔

خطابات ناصر جلد دوم
۳۸۱
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء
تو آئے کیوں نہیں پھر وہ۔سمیع ان کا نام ہے۔مراد تھا پہلے۔کہیں اس لئے کہ قیمتیں بڑھ گئیں۔پہلے ہمارا خرچ ہوتا تھا چھ لاکھ روپیہ۔اب یہ جو ساڑھے چار تھے وہ بن گیا نو لاکھ روپیہ۔تو نو لاکھ
ہم نہیں دے سکتے تھے۔تو اس طرح بھی تکلیفیں پہنچ جاتی ہیں جذباتی۔دلوں
کو تکالیف پہنچتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کا بھی مداوا کرے اور بدن کی تکلیف کا بھی مداوا کرے۔یہ بھی تکلیف ہوتی ہے کہ بہت سارے آنکھوں میں آنسو آئے ہوتے ہیں۔کہتے ہیں دعا کریں
ہمارے بچے نماز میں ست ہیں نماز ادا کرنے لگ جائیں۔میرے بچو اور جوا نوا یہ تکلیف اپنے پیار
کرنے والے باپوں اور ماؤں کو تو نہ دیا کرو کہ نماز میں ستی تم کرو اور آنکھیں ان
کی نم ہو جایا کریں۔تمہاری آنکھیں سجدوں میں نم ہونی چاہیں تا کہ تمہیں اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت ملتی رہے۔باہر ہمارے یہاں سے گئے ہوئے مبلغ اور باہر کے مبلغ بھی اب بڑی کثرت سے خدا تعالیٰ
نے دے دیئے ہیں۔کچھ ایک ملک سے دوسرے ملک جا کے کرتے ہیں کام اور بہت سارے اپنے
ملکوں میں کام کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان پر بھی اپنی رحمتیں نازل کرے اور ان کو بہترین جزاء
دے اور ان کی زبانوں میں تاثیر ڈالے اور ان کے دلوں میں بنی نوع انسان کی ہمدردی کا جذبہ
پیدا کرے اور انہیں وہ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ (الشعراء : ۴) والی کیفیت نصیب ہو جس کے نتیجہ میں دنیا
میں روحانی انقلاب بپا ہوا کرتے ہیں۔اور جو ہمارے بھائی ساری دنیا میں رہ رہے ہیں۔کسی ملک کے کچھ حالات ہیں اور کسی کے
کچھ کسی کے آج اچھے ہیں کل اتنے اچھے نہیں رہتے۔آج اتنے اچھے نہیں۔کل اچھے ہو جاتے
ہیں۔یہ دنیا اسی کا نام ہے۔اللہ تعالیٰ جس رنگ میں بھی ان کے حالات کروٹ پلٹیں۔اللہ تعالیٰ
ان کے لئے سہولت ہی کے سامان پیدا کرنے والا ہو اور ان کو تکلیفوں سے بچانے والا ہو اور ان
قوموں کو جن کو دنیا نے دھتکار کے ان کو سیاہ Continent کا نام دیا تھا ان کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے نور کے حصول کے بعد اور اس نور کے پھیلانے کا ذریعہ بننے کی وجہ سے وہ اس کو نورانی براعظم کا
نام دیا جائے آئندہ تاریخ میں اور انشاء اللہ جب اسلام غالب آئے گا تو نورانی براعظم ہی کا نام
ان کو دیا جائے گا۔یہ بھی ہوگا ایک دن اور جلنے والا کوئی نہیں ہوگا کیونکہ جو آج جلنے والے ہیں وہ
بھی تو پھر اسی نور کی چادر کے اندر لپیٹ لئے جائیں گے۔

خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۸ء
اللہ کرے اس گند میں اور بداخلاقی میں اور جہالت میں روحانی طور پر پھنسی ہوئی جو قومیں
ہیں۔جو غلطی سے اپنے آپ کو مہذب سمجھتی ہیں۔اللہ تعالیٰ صحیح اور حقیقی تہذیب سے انہیں آشنا
کرے اور اللہ تعالیٰ کچی تہذیب کے پھل ان کے لئے مہیا کرے اور ان کو سمجھ عطا کرے اور ان کو
توفیق دے کہ وہ دنیا کے لئے دکھ پیدا کرنے کے بجائے ان کے سکھوں کے لئے کام کریں اور
اپنے پیسے کو ضائع کرنے کے بجائے پیسے کو صحیح مصرف میں لانے والے بنیں۔اللہ تعالیٰ صبح اور
شام، دن اور رات ، بڑے اور چھوٹے، بچے اور بوڑھے اور جوان اور عورت اور مرد سب پر ہم
میں سے اپنی بے انتہاء برکتوں کو نازل کرے اور ہماری جھولیاں ہمیشہ اس کے پیار اور اس کی محبت :
سے اور اس کی نعماء سے بھری رہیں اور ہمیں شکر کے جذبات سے معمور سینے عطا کرے اور ایسی
زبانیں جو چوبیس گھنٹے اس کی حمد اور اس کا شکر کرنے والی ہوں اور شکر نہ کر پائیں اور احساس یہ
رکھیں کہ ابھی ہم اس قابل نہیں ہوئے کہ اپنے خدا کا شکر کر سکے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح معنے میں ایک سچا خادم محمدصلی اللہ علیہ وسلم بنائے اور سچار فیق مہدی موعود کا
بنائے اور جس منصب پر ان کو قائم کیا گیا اور جس مقصد کے لئے انہیں مبعوث کیا گیا اس کے حصول
کے لئے ہمارا بھی جس حد تک ممکن ہو ہمارے لئے حصہ ہو اور جس حد تک اس کے نتیجہ میں ہمیں
خدا تعالیٰ کی نعمتیں مل سکتی ہوں وہ ہمیں اس میں ہم حصہ دار بنیں۔آداب دعا کر لیں۔(حضور کی اقتداء میں لمبی اور پر سوز اجتماعی دعا کے ساتھ یہ نہایت ہی بابرکت جلسہ سالانہ
اختتام پذیر ہوا )
از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )

خطابات ناصر جلد دوم
٣٨٣
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۷۹ء
دنیا کا کوئی ایسا خطہ نہیں جہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے عاشق احمدی نہ بستے ہوں
افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۶ / دسمبر ۱۹۷۹ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پرسوں شام میں اچانک بیمار ہو گیا۔مغرب سے پہلے سارا جسم برف کی طرح ٹھنڈا ہو گیا۔شدید سر درد، پیٹ میں درد اور دل کی دھڑکن اس کے ساتھ تیز ہوگئی پہلے بھی کبھی ہوتی ہے۔معدہ
کی سوزش کی وجہ سے اور سخت ضعف کی کیفیت۔اپنی ہمت کے مطابق مقابلہ کیا بیماری کا۔ڈاکٹروں نے اپنے علم کے مطابق دوائیں دیں۔اس وقت پہلے سے بہت بہتر ہوں لیکن ابھی
پوری طرح آرام نہیں آیا اور اس وقت بھی میں ضعف محسوس کر رہا ہوں اور دل کی دھڑکن بھی تیز
ہے۔لیکن خدا تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے میں یہاں آ گیا ہوں اسی پر ہمارا بھروسہ ہے اور اسی
کے آگے عاجزانہ جھک کر ہم دعائیں کرتے ہیں۔آپ بھی دعا کریں میں بھی دعائیں کر رہا ہوں
اللہ تعالیٰ مجھے بھی صحت دے۔آپ کو بھی صحت سے رکھے۔ہمارا یہ جلسہ سالانہ ۸۷ واں جلسہ سالانہ ہے۔اس سے قبل ۸۶ ( چھیاسی ) جلسہ سالانہ
گزرچکے ہیں جماعت احمدیہ کی زندگی پر۔ایک آدھ ناغے بھی ہوئے بیچ میں لیکن بہر حال جو
جلسوں کی تعداد ہے وہ ۸۷ ویں ہے۔ہمارے جلسوں نے چند درجن چہروں کو بھی دیکھا ابتداء میں۔پھر سینکڑوں کے ساتھ ہمارا
جلسہ متعارف ہوا۔حاضری سینکڑوں سے نہیں بڑھتی تھی۔پھر دو ایک ہزار کے ساتھ تعارف ہوا
ہمارے جلسہ کا۔پھر اللہ تعالیٰ کی رحمت نے ، اس کے فضل نے ہمارے نفوس میں برکت ڈالی
اور جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے یہ برکت اپنی وسعتوں کے لحاظ سے ساری دنیا کو احاطہ
کئے ہوئے ہے۔دنیا کا کوئی خطہ ایسا نہیں جہاں خدا تعالیٰ کی خالص تو حید پر قائم ہونے والے

خطابات ناصر جلد دوم
۳۸۴
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۷۹ء
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق احمدی نہ بستے ہوں۔سب تو نہیں آتے ، نہ آ سکتے ہیں اس جلسہ پر۔نمائندے یہاں آتے ہیں۔تعداد بڑھتی چلی گئی۔ہمارا جلسہ خوشیوں سے معمور ہوتا گیا۔برکتوں سے،
فضلوں سے بھرتا چلا گیا۔پچھلے سال جلسہ کی تعداد لگ بھگ ایک لاکھ چالیس ہزار ایک لاکھ پچاس
ہزار تھی۔اس سال دیکھیں ہمارے گنتی کرنے والے ہمیں کیا تعداد بتاتے ہیں۔سب سے زیادہ تعداد
آخری دن کی آخری تقریر جو میری ہے اس میں اور پھر دعا میں ہوتی ہے۔ہم امید رکھتے ہیں کہ جیسا کہ
اللہ تعالیٰ کا ہمارے ساتھ آج تک سلوک رہا ہے ہمارا قدم آگے ہی بڑھے گا، پیچھے نہیں ہٹے گا۔آج صبح یہ اطلاع ملی کہ بعض جگہ پر بعض حالات کی بناء پر ہمارے بہت سے احمدی دوست
جو جلسہ سالانہ کے لئے گھروں سے نکلے تھے وہ بعض لاری کے اڈوں کے اوپر یاسٹیشنوں کے
اوپر بیٹھے ہوئے ہیں اور کسی وجہ سے ان کو سواری نہیں مل سکی اور نہیں پہنچے۔دعا کریں اللہ تعالیٰ ان
کی اس گھبراہٹ کو اور اس تشویش کو دور کرے اور وہ جلد ہی یہاں پہنچ جائیں اور اپنی نیت اور
اخلاص کے مطابق اور اپنے جذبہ کے مطابق اپنے رب سے اجر کو حاصل کریں۔کیونکہ یہ جلسہ جو
ہے۔یہ اجتماع ہمارا، آج کی دنیا کے سوائے ایک اجتماع کے بالکل ہی نرالا اجتماع ہے۔اجتماع،
اجتماع میں فرق ہے۔لوگ خوشیوں پر میلے کرتے ہیں۔لوگ پرانے بزرگوں کے عرس کرتے
ہیں۔لوگ پرانے سکالرز ، علماء کے دن مناتے ہیں۔اپنی نیتوں کے لحاظ سے وہ بھی خدا سے اجر
پائیں گے۔خلوص نیت کا سوال ہے۔اس جلسہ کی بنیاد جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا یہ ہے کہ دوست ایک
جگہ اپنے مرکز میں اکٹھے ہوں اور خدا کی باتیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سنیں۔ان کے
ایمانوں میں تازگی پیدا ہو۔ان کے تعلق باللہ ور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو محبت اور پیار کا تعلق
ہے۔اس میں اور بھی زیادتی پیدا ہو۔وہ جو تزکیہ نفس کے لئے جہاد کرتا ہے ہر انسان ، اس میں آگے
بڑھیں۔اللہ تعالیٰ ان کی دعاؤں کو اور بھی قبول کرے۔اللہ تعالیٰ کی رضا کو وہ پہلے سے زیادہ حاصل
کرنے والے ہوں۔ساری دینی اغراض ہیں۔دنیا کی ذرہ بھر ملونی ہمارے اس جلسہ میں نہیں ہے۔آپ نے فرمایا:۔ایک فقرہ میں اس وقت سناؤں گا آپ کو۔آپ نے فرمایا:۔ہم اس لئے جمع ہوتے ہیں یہاں کہ جماعت کا زہد و تقویٰ اور پرہیز گاری اور نرم دلی اور

خطابات ناصر جلد دوم
۳۸۵
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۷۹ء
باہمی محبت واخوت اور بنی نوع انسان کے لئے ان کی ہمدردی اور پیار اور جذ بہ خدمت میں وہ
دنیا کے لئے ایک نمونہ بن جائیں۔دینی مہمات کے لئے سرگرمی اختیار کریں اور اشاعت اسلام
کے لئے ساری جماعت ایک ہو کر متحد ہو کر قرآن کریم کو ہاتھ میں لے کر جہاد کبیر میں ہمہ تن
مصروف ہو جائے۔پھر آپ نے فرمایا اور بھی فوائد ہیں۔تم یہاں آؤ گے۔اپنے بھائیوں سے ملو گے۔آپس
میں تعارف بڑھے گا۔وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى ( المائدة : ۳) کا جذبہ پیدا ہوگا اور اجتماعی
مخلصانہ کوشش کی برکات سے سارے ہی مستفید ہوں گے۔اکٹھے ہوں گے۔باہوں میں باہیں
ڈال کے جب آپ آگے بڑھتے ہیں تو کمزور بھی بہادروں کے ساتھ اور قومی کے ساتھ زیادہ
حرکت کر کے آگے بڑھ رہا ہوتا ہے اور اب تو اللہ تعالیٰ نے ایسے حالات پیدا کر دیئے ہیں کہ
آپ یہاں دیکھتے ہیں کہ دنیا کے کونے کونے سے جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والے احمدی
آتے ہیں۔آج بھی موجود ہیں۔امریکہ سے آئے ہیں جو یہاں سے شاید دس ہزار میل کے
فاصلے پر ہے۔یورپ سے انگلستان سے آئے ہیں۔قریباً پانچ ہزار کا فاصلہ ہے کم و بیش۔صحیح
فاصلے نہیں مجھے یاد، انڈونیشیا سے آئے ہیں وہ بھی آٹھ دس ہزار میل کا فاصلہ ہے کوالا لمپور سے،
ملائیشیا سے ابھی مجھے علم نہیں لیکن اس سے بھی دور سے آئے ہیں۔بعض جلسہ میں شامل ہونے
والے نجی سے بھی آئے ہیں جو آسٹریلیا سے بھی پرے ہے علاقہ۔اور امریکہ کا جو مشرق ہے وہی
یہاں سے کم و بیش آٹھ دس ہزار ہے اور جو مغربی ساحل ہے امریکہ کا میرا خیال ہے وہاں سے بھی
آتے ہیں اور وہی مشرقی ساحل سے آگے چار پانچ ہزار میل پرے ہے۔جزائر سے آنے والے
ہیں۔کوئی براعظم یقیناً ایسا نہیں جہاں سے احمدی خدا تعالیٰ کی باتیں سننے کے لئے اور خدا تعالیٰ
کے عرفان میں مزید روشنی پیدا کرنے کے لئے اور خدا تعالیٰ کی محبت میں آگے بڑھنے کے لئے
اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں اور آپ کی محبت میں، مستی میں اور تیزی پیدا کرنے کے لئے
یہاں جمع نہ ہوئے ہوں۔آپ کو ملتے ہوں گے راستے میں۔بعض دفعہ آپ شاید ضرورت سے
زیادہ ان کو تنگ بھی کر دیتے ہیں یعنی سینکڑوں آدمی ایک دفعہ مجھے نظر آئے جو ان سے معانقہ
شروع کیا ہوا تھا۔تو ٹھیک ہے۔وہ بھی ایک جذبہ ہے اور بڑا پیارا جذبہ ہے لیکن اس سے اہم

خطابات ناصر جلد دوم
۳۸۶
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۷۹ء
باتیں بھی ہیں جو کرنے والی۔معانقہ تو ایک چھوٹی سی چیز ہے۔ملیں باتیں کریں، حالات پوچھیں،
سنیں ، اپنی سنائیں ایک بین الاقوامی برادری کی ابتداء ہو چکی جو پیشگوئی کی گئی تھی آخری زمانہ میں
نوع انسانی کو امت واحدہ بنادیا جائے گا۔اس کی بنیاد رکھ دی گئی۔اس کے چھوٹے چھوٹے
نظارے یہ تو درست ہے لیکن اس کا نظارہ ہمیں نظر آ رہا ہے اس بنیاد کا۔کالے اور گورے میں کوئی
فرق نہیں رہا۔مشرق اور مغرب میں کوئی دوری نہیں رہی۔کوئی نفرت نہیں رہی۔آپس میں کوئی
حقارت نہیں رہی۔ہر ایک دوسرے کی عزت کرنے والا ، دوسرے سے پیار کرنے والا ، دوسرے کا
احترام کرنے والا ، دوسرے کی خاطر تکلیف اٹھانے والا اور ایثار اور قربانی پیش کرنے والا بن گیا۔عجیب انقلاب عظیم نوع انسانی کی زندگی میں بپا ہو چکا۔ابھی ابتداء ہے سارے ہی عظیم انقلابات کی
ابتداء چھوٹے پیمانے سے شروع ہوتی ہے۔لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ انقلاب عظیم تو اتنا بڑا ہے کہ
جب سے انسان پیدا ہوا اتنا بڑا انقلاب دنیا میں بپاہی نہیں ہوا۔(نعرے)
اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بشارت دی تھی کہ تیرے ذریعہ سے میں نوع انسانی
کوامت واحدہ بنادوں گا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو یہ بشارت دی تھی کہ میرا ایک
فدائی آخری زمانہ میں پیدا ہوگا اور وہ زمانہ ہوگا نوع انسانی کو امت واحدہ بنانے کا۔وہ فدائی پیدا
ہو چکا وہ زمانہ آ گیا۔اب میرا اور آپ کا کام ہے کہ اس حقیقت کو پہچانیں اور اس کو عملی جامہ پہنانے
کے لئے ہر اس مطالبہ کو پورا کریں جو یہ انقلاب ہم سے کر رہا ہے۔یہ معمولی انقلاب نہیں ہے دنیا
کے دل کو بدلنا، ان قوموں کے دلوں کو بدلنا جو آج خدا کو پہنچانتیں نہیں اور خدا کے مقابلہ میں استکبار
اور ابا کو اختیار کرنے والی اور بغاوت کرنے والی اور دعویٰ کرنے والی ہیں کہ ہم زمین سے خدا کے
نام اور آسمانوں سے خدا کے وجود کو مٹادیں گے۔ان کے دل بھی ہم نے جیتنے ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے اور خدائے واحد و یگانہ کے جھنڈے تلے جمع کرنے کے لئے۔بڑی ذمہ داری ہے ہم پر۔اور جب میں سوچتا ہوں لرز جاتا ہوں اور اس کے علاوہ کچھ سمجھ
نہیں آتی کہ خدا مجھ سے کہتا ہے تیرے پاس ایک ذرہ ہے۔ایک ذرہ میرے حضور پیش کر دے۔باقی سارے کام میں کر دوں گا تمہارے۔اس کام کے لئے ایسی باتوں کو سننے کے لئے اس قسم کے عزم کرنے کے لئے۔اپنی ہمتوں کو

خطابات ناصر جلد دوم
۳۸۷
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۷۹ء
بلند کرنے کے لئے ہم یہاں آتے ہیں اور جمع ہوتے ہیں۔اس لئے جس غرض کے لئے ہم آتے
ہیں اس غرض کو پورا کرنے کے لئے جو باتیں ضروری ہیں ان کی طرف ہمیں توجہ کرنی چاہئے۔ایک ان میں سے یہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اس جلسہ گاہ میں جو تقاریر ہوتی ہیں اور بعض
دوسری جگہ بھی ہوتی ہیں ان میں ہم حاضر رہیں۔جو تقاریر ہوں ان کو غور سے سنیں۔جو تقاریر ہم
غور سے سنیں ان سے اپنی استعداد کے مطابق زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔سننے کے بعد جو ہم سمجھیں کہ یہ ہماری ذمہ واری ہے عزم کر کے یہاں سے اٹھیں کہ اے خدا! ہم
ذلیل سہی دنیا کی نگاہ میں ، دھتکارے ہوئے سہی ، ہماری جیبیں خالی سہی ، سب کچھ اپنی جگہ
درست لیکن ہیں تیرے عاشق بندے اور جو کچھ ہے تیرے حضور پیش کر دیں گے۔پھر خدا کہتا
ہے اگر تم خود میرے حضور عاجزانہ پیش کش کرنے کے لئے دوفٹ بلند ہو گے اس گندی زمین
سے اور زمین کی طرف جھکو گے نہیں اور دنیا تمہارے دل میں حکومت نہیں کرے گی بلکہ دین کی
حاکمیت ہوگی تمہارے دلوں میں۔تو اگر تم دوفٹ اٹھو گے تو میرے فرشتے وہاں سے اٹھا کر تمہیں
ساتویں آسمان پر لے جائیں گے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں یہ بشارت دی ہے۔خدا تعالیٰ کے حکم سے کہ امت محمدیہ کے وہ افراد جو عجز کی راہوں کو اختیار کریں گے۔اللہ تعالیٰ ان
کو ساتویں آسمان تک اٹھا کر لے جائے گا۔یہ جو میں نے بات کی ہے اپنی طرف سے نہیں کہہ
رہا۔میں اپنے محبوب اپنے محمد کی بات دہرا رہا ہوں۔صلی اللہ علیہ وسلم۔تو آپ کا کام یہ نہیں۔آپ کر ہی نہیں سکتے۔آپ میں سے کوئی خواہ کتنا ہی مالدار کیوں نہ ہو۔اتنا مال خدا کے حضور پیش نہیں کر سکتا کہ اس انقلاب عظیم کے لئے جس دولت کی ضرورت ہے اس
دولت کا سامان ہو جائے۔خدا تعالیٰ علام الغیوب تمہارے مالوں
کو نہیں دیکھتا۔تمہارے دلوں
کو دیکھ رہا
ہے۔وہ تمہاری طاقت پر نگاہ نہیں رکھتا۔تمہارے دماغ کی۔تمہارے ذہنوں کی جو کیفیت ہے اس
کے ساتھ پیار او محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جوعشق ہے اس میں جو شدت ہے، وہ اس کی نگاہ میں ہے۔لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا (الحج : ٣٨)
تمہاری قربانیاں جو ہیں ان کا خون اور ان کا گوشت خدا تک نہیں پہنچتا۔جو تقویٰ کی لہریں
تمہارے دلوں میں موجزن ہیں وہ خدا تعالیٰ تک پہنچتی اور خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کو

·

آج 10 میں سے 10 باقی