سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 34

خطابات ناصر جلد دوم
۳۸۸
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۷۹ء
جذب کرنے والی ہیں۔پس تقویٰ کی بنیاد پر اپنی زندگی کی عمارت استوار کرو اور خدا تعالیٰ کے
فضلوں اور اس کی رحمتوں کے وارث بنو۔ہم دعاؤں کے ساتھ اس جلسہ کو شروع کرتے ہیں۔ہم دعائیں کرتے ہوئے اس جلسے کے
ایام کو گزارتے ہیں اور دعاؤں پر اس جلسہ کو ختم کرتے ہیں۔کچھ دعائیں ہیں جو میں شروع میں
کروا دیا کرتا ہوں سب سے بڑی اور اہم دعا جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے ہماری ذمہ واری کے
لحاظ سے وہ یہ ہے کہ ہم نوع انسانی کے لئے دعا کریں۔بھٹک گیا انسان۔اپنے پیدا کرنے
والے رب کریم سے دور چلا گیا انسان اسے بھول چکا انسان۔جس غرض کے لئے جس مقصد
کے لئے انسان
کو پیدا کیا گیا تھا وہ مقصد بھی اسے یاد نہیں رہا۔دعا ئیں کریں کہ انسان جس مقصد
کے لئے پیدا کیا گیا تھا اس مقصد کو سمجھنے لگے اور اپنے پیدا کرنے والے رب کی طرف واپس
آئے۔ایسی راہوں کو اختیار نہ کرے کہ دور سے دور تر ہوتا چلا جائے۔ایسی راہوں کو اختیار
کرے کہ جو اس دوری کو قرب میں بدلنے والی ہوں۔جو خدا تعالیٰ کے غضب کو اس کے پیار میں
تبدیل کرنے والی ہوں۔ان راہوں کو وہ اختیار کرے۔نوع انسانی کے لئے دعائیں کریں۔آپ نہیں جانتے ان کو لیکن آپ کا رب انہیں جانتا ہے۔جس وقت آپ اپنے خدا سے یہ دعا
کریں گے کہ اے خدا! جو افریقہ میں رہنے والے ہیں اور تجھ سے دور ہیں اور تیرے پیار کی
لذت سے وہ محروم ہیں جو لذت تھوڑی یا بہت اپنی استعداد کے مطابق ہم حاصل کر رہے ہیں تو
انہیں بھی ہمارے ساتھ ملا دے اور اپنے پیار کی لذت میں انہیں شریک کر۔اور جو امریکہ میں شمالی اور جنوبی اور جو یورپ میں اور جو جزائر میں بسنے والے اور دوسرے
براعظموں میں رہنے والے ہیں۔ان سب کو ان راہوں کی طرف ہدایت دے۔اے ہمارے رب !
کہ جو راہیں تیری طرف لے جانے والی ہیں اور جلد تر۔وعدہ تو ہو گا پورا خدا کا ایک دن۔لیکن
ہمارے دل میں یہ تڑپ ہونی چاہئے کہ جو بشارت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بنی نوع انسان کو
امت واحدہ بنانے کی دی گئی تھی وہ جلد تر پوری ہو اور دیر نہ لگے کہ نوع انسانی خدا تعالیٰ کی وحدانیت
کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں میں آبیٹھے۔یہ دعا کریں آپ۔سب
سے بڑی دعا،سب سے اہم دعا، تضرع اور عاجزی کے ساتھ کرنی والی سب سے بڑی دعا یہی ہے۔

افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۷۹ء
خطابات ناصر جلد دوم
۳۸۹
فضلوں
پھر حب الوطن من الايمان(موضوعات كبير حرف الحاء صفحہ ۳۵) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا جس ملک میں تم رہتے ہو۔جہاں تم پیدا ہوئے ، جہاں کے تم شہری ہو، جہاں کی مٹی سے
اگنے والا اناج تم نے کھایا ہے، جہاں کے پانی سے تم سیراب ہوئے ہو، جہاں میری پیدا کرنے
والی نعمتوں سے تم نے حصہ لیا ہے اس کی محبت تمہارے دل میں پیدا ہونی چاہئے۔ہر شخص کی محبت
کا اظہار مختلف ہے۔اپنی سمجھ اپنی عقل کے مطابق ، خدا تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق ، ہماری سمجھے اور
عقل کے مطابق ہماری محبت اپنے ملک کے لئے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے دل میں بڑی محبت
ہے اپنے ملک کی۔ہمارے ملک کے لئے یہ ہے کہ اے خدا! اس ملک میں استحکام پیدا کر۔اس
ملک کو مضبوط بنا۔اس ملک میں بسنے والوں کے لئے اپنی رحمتوں کے سامان پیدا کر۔اپنے فنی
سے انہیں نواز۔ان کے اعمال کو ایسا بنا جو تیرے حضور مقبول ہوسکیں اور تیری رضا کو اور تیرے پیار
کو حاصل کر سکیں۔ہم تو خدمت کے لئے ، ہم تو پیار کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔ہم تو احسان کرنے
کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔ہم تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن کی جھلکیاں دکھانے کے لئے پیدا
ہوئے ہیں۔ہم کسی پر غصہ کرنے کے لئے پیدا نہیں ہوئے۔۱۹۷۴ء میں عارضی طور پر ایک فساد پیدا ہوا۔بعض دوستوں کو (سب کو نہیں ) تکلیف بھی ہوئی۔میرے پاس آتے تھے۔میرا فرض تھا ان
کو تسلی دلاؤں۔میں ان کو اس وقت بھی کہتا تھا بڑے زور سے کہتا
تھا ہمیشہ کہتا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں۔میں انہیں یہ کہتا تھا کہ جس نے تمہیں دکھ پہنچایا۔میر حکم صرف
یہ نہیں کہ اس ظلم کا بدلہ نہ لو ظلم سے۔میرا حکم یہ ہے کہ تمہارے دل میں بھی ان کے خلاف غصہ نہ رہے
بلکہ محبت کا جذبہ ہو اور دعائیں کرنے کا طریق ہو ان کے لئے ، اور خدا کے فضل سے یہ بڑی پیاری
جماعت ہے۔اتنا عظیم اور اتنا حسین نمونہ ساری جماعت نے اس سختی کے زمانہ میں دکھایا۔میرے علم
میں نہیں الا ماشاء اللہ چند ایک کے کہ زیادہ لوگ پھیلے ہوں۔یہ کیفیت دماغ کی ، پاکے دکھ آرام دو۔ہمارے
آقا نے اسلامی تعلیم کی روشنی میں ہمیں یہ حکم دیا تھا اس زمانہ میں۔اس میں کہا گیا تھا تمہیں دکھ دیا جائے گا
لیکن میں کہتا ہوں مہدی علیہ السلام نے ہمیں کہا۔میں کہتا ہوں پاکے دکھ آرام دو۔دکھ تو تمہیں دیا جائے گا
لیکن دکھ کا بدلہ نہیں لینا بلکہ آرام دینا ہے۔گالیاں سن کے دعا دو۔زبان سے جو اذیت پہنچائی جائے۔زبان
سے اذیت نہیں پہنچانی۔خاموش نہیں رہنا اور دل میں غصہ نہیں رکھنا۔بلکہ تمہارے دل میں ہمدردی

خطابات ناصر جلد دوم
۳۹۰
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۷۹ء
اور پیار اور جوش مارے اور تم دعاؤں میں لگ جاؤ۔جتنی شدت لسانی ایڈا کی ہو اس سے زیادہ
شدت تمہاری دعاؤں میں پیدا ہو اور خدا کے فضل سے جماعت نے سب کے لئے دعائیں
کیں۔ہمارے بھائی ہیں۔جس کو خدا تعالیٰ نے اپنا بندہ بننے کے لئے پیدا کیا انسان۔وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الدريت: ۵۷)
میں یا آپ اس سے نفرت کریں گے؟ خدا کہتا ہے کہ میں نے اس کو اپنا بندہ بننے کے لئے پیدا
کیا ہے اور آپ اس سے دشمنی کریں گے۔وہ اس کا بندہ ابھی بنایا نہیں بنا لیکن اس کی پیدائش کی غرض
یہ ہے کہ وہ خدا کا بندہ بنے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى ( المايدة :٣)
کے ماتحت اس کی پوری مدد کریں اور کچھ نہ ہو تو دعاؤں کے ساتھ۔ایسے بھی ہیں جو پیار سے
بات سننے کے لئے بھی نہیں تیار۔ٹھیک ہے تب بھی ہمیں غصہ نہیں آتا۔لیکن دعاؤں کے ساتھ ان
کی مددکو شروع کریں اور دعائیں کرتے رہیں۔کرتے رہیں۔کرتے رہیں۔حسن سلوک کرتے
رہیں۔کرتے رہیں۔کرتے رہیں۔اور یا درکھیں آپ اور دنیا بھی یادر کھلے کہ ہم نے اپنے خدا
سے یہ عہد کیا ہے کہ ہم اس کے لئے اس کے بندوں کے دل جیتیں گے اور ہم پیار کے ساتھ اپنے
مقصد میں کامیاب ہوں گے ایک دن انشاء اللہ تعالی ، اللہ تعالیٰ کی توفیق کے ساتھ۔اب دعا کر لیتے ہیں ہاتھ اٹھا کر اور پھر جلسہ کی دوسری کا رروائی شروع ہوگی اور میں تو
یہاں سے آپ سے اجازت لے کر چلا جاؤں گا۔اگر میری طبیعت ٹھیک نہ ہوئی تو شاید میں ظہر
اور عصر کی نماز جو یہاں پڑھایا کرتا ہوں وہ نہ پڑھا سکوں۔آپ دعا کریں کہ جلدی میری طبیعت
ٹھیک ہو جائے اور میری خواہش پوری ہو اور زیادہ سے زیادہ میں آپ میں بیٹھنے کے قابل
ہو جاؤں۔آؤ دعا کرلیں۔از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )

خطابات ناصر جلد دوم
۳۹۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی
دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔میری تکلیف میں پہلے کی نسبت تو افاقہ ہے لیکن ابھی پوری طرح آرام نہیں آیا۔بعض
علامتیں کچھ نمایاں ہو گئی ہیں انفلوئنزا کی بعض علامتیں ظاہر ہوئی ہیں۔گلے پر اثر ہے۔اس
طرح معلوم ہوتا ہے جس طرح گلا کسی نے چاقو سے چھیل دیا ہوا گلے میں خراش ہے اور جو
Palpitation ( دل کی دھڑکن ) کی تکلیف زیادہ تھی اسے فرق ہے مگر پوری طرح آرام نہیں
آیا۔کچھ بے چینی ہے۔ذمہ داری جلسہ کی جلسہ کے ایام میں ہی پوری کی جاسکتی ہے۔میں کوشش
کر رہا ہوں
اللہ تعالیٰ توفیق دے تو پوری دیانت داری کے ساتھ اور اس کی اہمیت کے مطابق اپنی
ذمہ داری کو نبھاؤں۔آپ دوست بھی دعا کریں اللہ تعالیٰ مجھے پوری صحت دے اور اپنے فضل
سے جو میرے دل میں یہ خواہش ہے کہ ایسی باتیں میرے منہ سے نکلیں جو دُنیائے اسلام کے لئے
مفید ہوں اور آپ کے دلوں پر اثر کرنے والی ہوں اور آپ کو عمل پر ابھارنے والی ہوں وہ خواہش
خدا تعالیٰ پوری کرے۔ستائیں تاریخ کی جو تقریر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نائب خلیفۃ المسیح کرتا ہے،
اُس کا عنوان ہمیشہ ہی یہ ہوتا ہے۔”ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی“
اللہ تعالی سال بھر جو جماعت احمدیہ پر بے شمار فضل اور رحمتیں کرتا ہے اُس کا ہم مختصراً ذکر
کرتے ہیں۔پورا تو نہیں کر سکتے کیونکہ کوئی ساعت بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے خالی نہیں اور
خدا تعالیٰ کی صفات کے جو جلوے پیار کے رنگ میں اور اسلام کو مضبوط کرنے کے رنگ میں اور
دُنیا میں ایک انقلاب عظیم اسلام کے حق میں پیدا کرنے کے رنگ میں ظاہر ہوتے ہیں وہ تو

خطابات ناصر جلد دوم
۳۹۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
بے حد و شمار ہیں۔اُن کو تو تھوڑے سے وقت میں بند نہیں کیا جاسکتا۔انسان اپنی سمجھ کے مطابق
بعض فضلوں کا انتخاب کرتا اور اُنہی کا ذکر کرتا ہے۔ہر سال رسائل اور کتب جو شائع ہوتی ہیں نئی یا پرانی اہم کتب اُن کی طرف توجہ دلائی جاتی
ہے جماعت کو۔ایک کتاب جو ہے وہ محض کاغذوں کا اور جو سیاہی سے کچھ لکیریں گھسیٹی جاتی ہیں اُس کا نام
تو نہیں ، کتاب تو اس کا نام ہے کہ اس کے اندر بعض انسان جو حقائق کا ئنات ہیں ان میں سے بعض
کو لے کے اس رنگ میں بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ پڑھنے والا ان کو سمجھ سکے ان سے
فائدہ اٹھا سکے۔یہی حال اصولاً ہمارے روز نامچوں اور ہفتہ واروں اور جو ماہوار رسالے ہیں کچھ
ان کا ہونا چاہئے۔اس کی طرف شاید پوری توجہ نہیں کی جا رہی یا موجودہ حالات میں اتنے اور ایسے
آدمی نہیں مل رہے جو ہماری زندگی کے مطابق ہماری ذمہ داریوں کے مطابق مضامین لکھ سکیں۔لیکن ایک بات میں آپ کو بتادوں میں کئی سال آکسفورڈ میں پڑھتا رہا ہوں اور جو میں نے سمجھا تھا
کہ میں کیوں وہاں بھیجا گیا مجھے اجازت دی گئی اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے وہاں مجھے
بھیجا اور خرچ ہوا مجھ پر۔یہ اس لئے نہیں تھا کہ میں اُن سے کچھ سیکھوں بلکہ اس لئے تھا کہ میں اس
قابل ہو جاؤں کہ آپ کو کچھ سکھا سکوں۔اپنے وقت پر اور اُن کو غور سے زیر مطالعہ رکھوں۔میں
نے اُن کی زندگی اُن کی عادتوں کا بڑے غور سے مطالعہ کیا۔علم کے میدان میں ایک چیز جو نمایاں
طور پر میرے دماغ پر اثر انداز ہوئی وہ یہ تھی کہ اُن کا اگر کوئی ایک شخص صرف ایک چھپی ہوئی
صداقت قوم کے سامنے پیش کرتا ہے (اُس وقت پیش کرتا تھا میں کہنے لگا تھا پھر میں نے بدل دیا
کیونکہ وہی طریق جاری ہے ) تو وہ اس کو سر پر اٹھا لیتے ہیں کیونکہ ساری قوم نے مل کے آگے
بڑھنا ہے۔اگر ہر سال کسی قوم کے دس ہزار آدمی ( دس کروڑ میں سے ) ایک نئی چیز اپنی قوم کو
دیتے ہیں تو اُس قوم کے پاس ( دس ہزار نئے علوم کا خزانہ ) جمع ہو گیا۔وہ اس حقیقت کو سمجھتے
تھے۔اُن کی آنکھ اُن فقروں کی طرف ، اُن عبارتوں کی طرف نہیں جاتی تھی پڑھتے وقت جو وہ
دہرا رہے تھے پہلوں سے حاصل کردہ علوم کے متعلق۔صرف وہ ایک نئی بات جو انہوں نے کہی
ہوتی اور اُن کی وضاحت کی ہوتی تھی اُس کو وہ لیتے تھے اور اُس کو دوسروں پہ بٹھا لیتے تھے۔کہتے تھے

خطابات ناصر جلد دوم
بڑے خادم ہیں یہ۔۳۹۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۷۹ء
اگر آپ کوشش کریں تو ساری کمزوریوں کے باوجود ہمارے اخبار اور رسالے ایک بات تو
آپ کو ضرور بتا دیں گے ہر موضوع پر جو آپ سمجھتے ہوں گے کہ آپ کو اس سے پہلے معلوم نہیں تھی یا
اگر کبھی معلوم تھی تو اُسے آپ بھلا چکے تھے۔یہ بھی بڑا فائدہ ہے۔اگر آپ آٹھ دس رسالے جو
چھپتے ہیں اُن کو پڑھیں ماہانہ جو ہیں تو ایک سو ہیں باتیں آپ کو مل گئیں اور روزانہ جو الفضل چھپتا
ہے (اُس میں سے ایک بات اگر آپ کو ایسی ملے جو آپ کی زندگی میں حسن پیدا کرنے والی
ثابت ہو آئندہ تو سال میں شاید ۳۶۰ یا وہ چھٹی کرتے ہیں اگر وہ تو اُس سے کم اتنی باتیں مل
گئیں۔لوگ کہہ دیتے ہیں الفضل کا ہر مضمون اعلیٰ پایہ کا ہونا چاہئے۔میں بھی کہتا ہوں الفضل کا ہر
مضمون اعلی پایہ کا ہونا چاہئے۔وہ کہتے ہیں ( بعض لوگ ) کہ اگر الفضل کا ہر مضمون اعلیٰ پایہ کا نہیں
ہوگا تو اس کو لے کے پڑھنے کی کیا ضرورت۔میں کہتا ہوں کہ اگر الفضل کا ایک مضمون بھی اعلیٰ پایہ کا
ہے تو اسے لے کے اسے پڑھنے کی ضرورت ہے۔میں اس سے بھی آگے جاتا ہوں۔میں کہتا ہوں
اگر الفضل میں ایک ایسا مضمون ہے جس میں ایک بات ایسی لکھی ہے جو آپ
کو فائدہ پہنچانے والی
ہے تو اُس فائدہ کو ضائع نہ کریں آپ اگر آپ نے بحیثیت قوم آگے ترقی کرنی ہے۔کتا بیں بھی بہت سی چھپتی ہیں ہر سال۔اب تو اتنی ہو گئی ہیں کہ اصولی طور پر ہی باتیں کی جاسکتی
ہیں سوائے اُن اخباروں کے متعلق اور کتابوں کے متعلق جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
Out of Print پہلے نایاب تھیں اب وہ پھر طبع ہو گئیں اور آگئیں آپ کے لئے دُکانوں پر یا کوئی
بہت ہی اعلیٰ کتاب کسی نے بڑی تحقیق کے بعد لکھی یا تر جے آ گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی بعض کتابوں کے یا بہت سے اقتباسات کے۔باقی جو دوسرے درجے پہ یا شاید پھر تیسرے درجے پر کتابیں ہیں جن کا ہم ذکر کرتے ہیں
یہاں وہ ہیں ایسی کتابیں جن کے مصنفین نے نظام جماعت سے تعاون کیا اور جو یہ قاعدہ بنایا گیا
ہے کہ جماعت میں کوئی شخص اپنے طور پر کوئی کتاب شائع نہ کرے کیونکہ اس طرح پر بہت سے
فتنوں کے دروازے کھلتے ہیں بلکہ نظارت تصنیف سے رابطہ قائم کرے اور اُن کے مشورے کے
ساتھ اور اُن کو اپنا مسودہ دکھانے کے بعد اور اُن سے منظوری لے کر وہ کتاب کو شائع کرے اُن

خطابات ناصر جلد دوم
۳۹۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
کے تو اشتہار بھی آنے چاہئیں الفضل میں اُن کا ذکر بھی ہونا چاہئے ہماری تقریروں میں اس کے
علاوہ وہ شخص جو نظام جماعت سے تعاون کرنے کے لئے تیار نہیں اور کہتا ہے مجھے کیا ضرورت ہے
ان سے ملاپ کرنے کی ، ان سے مشورہ لینے کی ان سے اجازت لے کے شائع کرنے کی اس
کو جماعت احمدیہ میں پھر کتاب بیچنے کی بھی کیا ضرورت ہے۔وہ آتا کیوں ہے پھر جماعت اور
احمدیوں کے پاس کہ تم کتاب خرید لو۔یہ بہت ضروری ہے عام لوگ شاید اس کی اہمیت کو نہ سمجھتے ہوں۔یہ بہت اہم باتوں میں
سے ہے کہ ہم اس قسم کے فتوں کے دروازے بند کر دیں اور اگر کوئی شخص کہے کہ بعض کتا بیں ایسی
بھی چھپ سکتی ہیں جن میں کوئی فتنے والی بات نہ ہو۔میں بحث میں نہیں پڑوں گا۔میں کہوں گا
ٹھیک ہے کوئی کتاب ایسی بھی چھپ سکتی ہے نظامِ جماعت سے باہر نکل کے ایک احمدی مصنف کی
طرف سے جس میں فتنے کی کوئی بات نہیں لیکن اگر یہ دروازہ کھول دیا تو اگر پانچ کتابیں ایسی ہوں
گی تو دس ایسی بھی ہوں گی جن میں فتنے کی بات ہوگی۔اس واسطے فتنے کا دروازہ ہم نے بہر حال
بند کرنا ہے اور اس لئے مصنف کی انانیت کو بھی بہر حال ہم نے توڑنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے بعد امت مسلمہ کو واحد بنانے کا پروگرام بنایا ہے کہ
اللہ تعالیٰ نوع انسانی کو امت واحدہ بنا دے۔اس کے لئے بڑا مضبوط اتحاد چاہئے۔اس میں ہم سوئی
کے ایک نکتے کا رختہ بھی برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں اور نہ آپ کو تیار ہونا چاہئے۔میرا دماغ
تو بالکل نہیں تیار اس کو قبول کرنے کے لئے اور جو میرے پیارے بھائی اور بہنیں ہیں مجھے یقین
ہے کہ وہ بھی ہر گز تیار نہیں ہیں اس کے لئے۔ٹھیک ہے اگر تمہارے دماغ میں کوئی اچھی بات آئی
ہے لکھوضرور اور خدمت کرو جماعت کی بھی، بنی نوع انسان کی بھی ، لیکن صحیح راستے پر چلو۔دیوار میں پھاند کے گھروں کے اندر داخل نہ ہو۔دروازے ہیں اُن کے ذریعہ سے اندر داخل ہو۔الفضل ہے ہمارا، لا ہور وہ پرائیویٹ ہے۔جماعت کے ساتھ اس کے نظام کا یا اس کے ادارہ
کا کوئی تعلق نہیں ایک احمدی ہے وہ اپنی ذمہ داری سے لکھتا ہے۔کسی اور پر اپنی تحریر کی ذمہ داری نہیں
ڈالتا ثاقب زیر وی لیکن بہت اچھا بھی لکھتا ہے اور اگر اُس میں (لاہور) نصف بھی اچھا ہو۔چوتھا حصہ بھی اچھا ہو۔دسواں حصہ بھی اچھا ہو تو جو میں نے اصول بتایا ہے اُس کے مطابق

خطابات ناصر جلد دوم
۳۹۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۷۹ء
اسے لینا چاہئے۔اُس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔رسالوں میں تحریک جدید کا رسالہ تحریک جدید، انصار اللہ کا رسالہ انصار الله خدام الاحمدیہ
کا رسالہ ”خالد انہوں نے ہی بچوں کے لئے تفخیذ الا ذہان، لجنہ اماء اللہ کا ” مصباح “ اور بھی
ہوں گے جو میں کہتا ہوں اُن کو خریدو۔اور خدام الاحمدیہ نے اب ایک بڑا چھا کام کرنا شروع کیا ہے ضرورت کا ہزارواں حصہ
پورا کر رہے ہیں لیکن نہ ہونے سے بہر حال بہتر ہے۔چھوٹے چھوٹے رسالے چھاپتے ہیں۔یہ
ہے میرے ہاتھ میں (۱) سوانح حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل یہ کسی ترتیب میں نہیں رکھی ہوئیں یہ ہے
(۲) پیارے اسلام کی پیاری باتیں یہ بچوں کے لیے ہیں ایک بچہ ہے جو اس کتاب کو پڑھ سکتا ہے
یہ اُس کے لئے ہے لیکن ہر بچہ اس کو سُن سکتا ہے اُس کے کان تو نہیں بند ہو جاتے، اگر آپ یہ
کتاب سُنانا چاہیں۔اُس کو سنائیں یہ باتیں ، بچپن سے سُنا ئیں۔آپ نے اذان سُنا دی اُس کو
پیدائش کے وقت تکبیر اقامت کی جو ہے وہ سُنا دی اور اُس کا اثر ہے اور تحقیق کی ہے دُنیا نے کہ
اُس وقت بھی اس کا یہ نہ سمجھیں کہ کان نے سُنا اور اُس کا اثر ہی کوئی نہیں اس کا۔دماغ اُس کے اثر
کو قبول کرتا اور محفوظ رکھتا ہے یہ ایک ساتھ ہے (۳) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض
پیشگوئیاں (انہوں نے تو بعض نہیں لکھا لیکن بعض لکھنا چاہئے ) یہ ہے (۴) ہمارے
مہدی کی پیاری باتیں یہ ہے (۵) سوانح مصلح موعودؓ یہ ہے (۴) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
باتیں۔یہ ہے (۷) سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔یہ کتابیں اس وقت جو مجھے دی
گئی ہیں اُن کی طرف سے یہ ایک، دو، تین، چار، پانچ ، چھ سات ہیں مجھے سات نہیں چاہئیں مجھے
سات ہزار اس قسم کی کتاب چاہئے اور صرف اردو میں نہیں چاہئے یعنی اس وقت جو کیفیت دُنیا
کے دماغ کی ہے نا۔اسلام کی باتیں سننے کے لئے تیار ہے، اثر قبول کرنے کے لئے تیار ہے۔مجھے سوئٹزر لینڈ میں سوئس احمدیوں نے ، سوئٹزرلینڈ میں ان لوگوں نے جو احمدی نہیں بعض
دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے ہیں انہوں نے الحاح کے ساتھ اور اصرار کے ساتھ مجھے کہا
کہ ہمارے بچوں کے لئے کتابیں آپ شائع کریں۔انہیں کچھ پتہ نہیں اسلامی تعلیم ، اسلامی
تاریخ کا۔اتنے واقعات اتنے واقعات حسین، پیارے ،سبق آموز، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان

خطابات ناصر جلد دوم
۳۹۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
کے نتیجہ میں چودہ سو سال میں رونما ہو چکے ہیں کہ لاکھوں کتابیں
لکھی جاچکی ہی لکھی جانی چاہئیں
جو ہم نہیں کرتے وہ دوسرے بھی بعض دفعہ کر دیتے ہیں۔پچھلے سال میں لندن میں تھا تو ایک دوست کسی مطبع خانہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے تھے۔وہ میرے پاس آئے۔کچھ کتابیں تحفہ لائے اُس کمپنی کی طرف سے۔اُن میں سے ایک کتاب
بلال رضی اللہ عنہ پر تھی۔حضرت بلال وہ حبشی جس کی جلد کا ظاہر تو کالا تھا لیکن جس کے اندر سے
اس قسم کا نور نکلتا تھا کہ آج شاید سارے امریکہ کے سفید فام کے ٹو رکواکٹھا کیا جائے تو تب بھی
ایک ذرہ کے برابر نہ ہو اُس کے مقابلے میں۔اور اتنی اچھی کتاب لکھی آپ بیتی کے رنگ میں۔بلال کہتے ہیں مجھ پر یہ واقعہ گزرا مجھے میرے مالک نے ( غلام تھے نا اسلام سے پہلے اور پھر
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے خریدا اور آزاد کیا) ریت پر لٹا دیا مجھے۔میرے سینہ پر پتھر
رکھا۔مجھے کوڑے لگائے۔میں بے ہوش ہو گیا۔اُس وقت نیم بے ہوشی تھی۔کبھی میں پورا بے ہوش
ہو جا تا تھا۔کبھی کچھ ہوش آ جاتی تھی۔نیم ہوش اُس وقت کوئی شخص آیا۔اُس نے میرا سودا
کیا اور مجھے لے گیا اپنے گھر اور مجھے اپنے بچے کی طرح اُس نے اپنے گھر میں رکھا اور کہتے ہیں
اُس وقت مجھے دہندلا سا یاد ہے کہ کوئی شخص میری چار پائی کے پاس مصلی بچھا کر نماز پڑھتا ہے۔کہتے ہیں مجھے یہ پتہ لگا کہ مجھے خریدنے والے حضرت ابوبکر تھے اور آزاد کرنے والے تھے۔تو اُن سے میں نے پوچھا میرا خیال ہے نیم بے ہوشی کی حالت میں مجھے شبہ ہے یہ احساس ہوا کہ
میرے قریب مصلی بچھا ہوا ہے اور کوئی شخص وہاں نفل پڑھ رہا ہے اُس نے کہا تم نہیں جانتے کون
تھا وہ میں نے کہا نہیں انہوں نے کہا وہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم تھے۔اُن کی دعاؤں نے تمہیں زندہ کیا
آسمانوں سے تمہارے لئے زندگی لے کے آئی ہیں وہ دُعائیں ورنہ تمہاری حالت بچنے والی
نہیں تھی۔کہنے کو چھوٹا سا واقعہ ہے۔چھوٹا نہیں۔اس قدر پیار ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دل
میں انسان کے لئے خواہ وہ انسان زار روس ہے خواہ وہ انسان حبشی غلام کوڑے کھانے والا
تپتی ریت پہ لٹا کے اُس کے اوپر پتھر رکھے جارہے ہیں وہ ہے۔کوئی فرق نہیں کیا انسان، انسان میں
محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ، یہ تو اس وقت باتیں کرتے ہوئے آپ سے میرے دماغ میں ایک مثال
آگئی۔ہزار ہا کتابیں لکھی جاسکتی ہیں۔چھوٹی چھوٹی لکھیں بچوں کے لئے۔

خطابات ناصر جلد دوم
۳۹۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۷۹ء
ایک ایک واقعہ لکھیں۔حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے متعلق ہی اُردو میں درجنوں کتابیں لکھی
جاسکتی ہیں آئیں آگے لکھنے والے اور لکھیں گے اور آپ آگے آئیں اور خرید میں اُن کتابوں کو۔تا کہ جو لکھنے والے اور طبع کروانے والے ہیں اُن کے پیسے ضائع نہ ہو۔جو شخص مثلاً حضرت بلال
پہ یہ کتاب لکھ گیا مجھے یقین ہے کہ اُس کے پیسے ضائع نہیں ہوں گے۔تو یہ تو میں نے بتایا ناسات کتابیں ہیں۔مجھے تو ایک دو سال کے اندراندر سات ہزار
چاہئیں۔پھر اُن کے ترجمے چاہئیں اُن کا ترجمہ مجھے جرمن زبان میں چاہئے انگریزی زبان میں
چاہئے اُن کا ترجمہ مجھے فرینچ زبان میں چاہئے سپینش زبان میں چاہئے اُن کا ترجمہ مجھے اٹالین
زبان میں چاہئے اُن کا ترجمہ مجھے یوگوسلاوین زبان میں چاہئے جہاں کے احمدی کہتے ہیں کہ
ہمارے بچوں کے لئے کتابیں دولا کے۔اُن کا ترجمہ مجھے پولش زبان میں چاہئے۔اُن کا ترجمہ
ہنگرین زبان میں چاہئے جہاں ایک خاصی جماعت احمدیوں کی ہے۔کمیونسٹ ملک ہے زیادہ باہر
نہیں آتے۔ملاپ نہیں اُن کے ساتھ لیکن کبھی کسی کے نام، پرانے واقفوں کے نام ان کا ابھی تک
خط آتا رہتا ہے کہ ہم احمدیت پر قائم ہیں، ہمیں عربی زبان میں کتابیں چاہئیں۔احیائے اسلام
کے لئے ، ان باتوں کو مسلمانوں کے ذہنوں میں تازہ کرنے کے لئے۔جتنے ہمارے جماعتی یا نیم جماعتی اخبار وغیرہ ہیں ان کو خریدنا چاہئے ، ان کو پڑھنا چاہئے
بہت کم توجہ ہے اس طرف۔آپ حیران ہوں گے کہ اگر آپ ( آج کا نہیں میں کہتا جس وقت
آکسفورڈ میں پڑھا کرتا تھا اُس وقت کی میں بات بتا رہا ہوں ) تھرڈ کلاس میں سوار ہو جائیں
مزدوروں سے بھری ہوئی گاڑی۔ہر آدمی کے ہاتھ میں اخبار پکڑا ہوا ہے وہ اخبار پڑھ رہا ہے۔ساڑھے تین سالہ طالب علمی کا زمانہ میں نے وہاں گزارا ہے اس میں کسی ایک آدمی کو دوسرے
سے اخبار مانگ کر پڑھتے نہیں دیکھا۔مانگتا ہی کوئی نہیں۔اپنا خریدتا ہے ہر شخص۔پھر رڈی میں یوں
پھینک دیتا ہے وہ، اُن کے اخبار پھینکنے کے قابل ہیں۔لیکن پڑھنے کے قابل بھی ہیں۔جو پڑھنا ہوتا
ہے اس نے وہ پڑھ لیتا ہے پھر پھینک دیتا ہے۔ایک شخص اخبار پڑھ کے اپنی سیٹ پر چھوڑ کے
اسٹیشن پر اُتر جاتا ہے وہاں ایک اور آدمی آ بیٹھتا ہے جس کے پاس اخبار نہیں، جب گاڑی کھڑی
ہوتی ہے وہ پلیٹ فارم پر جا کر اپنے لئے وہی اخبار خرید کے لاتا ہے۔وہ نہیں اُٹھاتا جو اُس کی سیٹ

خطابات ناصر جلد دوم
۳۹۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۷۹ء
کے اُوپر پڑا ہوا ہے۔یہ جذ بہ پیدا کریں۔عادت ڈالیں۔خرید کے پڑھنے کی عادت ڈالیں۔میں یہ نہیں کہہ رہا
ہوں عادت ڈالیں پڑھنے کی۔خرید کے پڑھنے کی عادت ڈالیں ویسے لوگ لیموں نچوڑ تو ساری
دنیا میں ہیں امریکہ میں بھی ہیں ، انگلستان میں بھی ہیں یورپ میں بھی ہیں یہاں بھی ہیں جو کسی کی
کتاب پڑھنے کے لئے لیتے ہیں پھر واپس ہی نہیں کرتے۔وہ تو ہیں چند ایک۔ساری قوم اگر تیار
ہو جائے اور ہزار میں دو ایک ایسے ہوں تو معاف کر دو اُن کو۔وہ اپنا شوق اس طرح پورا کرلیں لیکن
قوم کو عادت ہونی چاہئے کم از کم ہماری قوم کے اس حصے کو تو عادت ہونی چاہئے جو میری بات سنتا
اور غور سے سُنتا اور دل میں اُس کے جذبہ پیدا ہوتا ہے کہ میں اس پر عمل کرنے کی بھی کوشش کروں۔میں نے بتایا پڑھنے کی عادت ، لکھنے کی عادت ہونی چاہئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا جو کلام ہے اس کے اندر اتنا اثر اور اتنا حسن ہے کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے اسی کے قریب
کتا ہیں لکھیں، عربی میں ہیں فارسی میں بھی ہیں۔اکثر اُردو میں ہیں۔سب کے تراجم شائع کرنا۔پھر دُنیا اُن تراجم کو پڑھنے کے لئے تیار بھی ہوا بھی تو نہیں تیار تمہیں، چالیس، پچاس سال ساٹھ سال
شاید لگیں ان کو تیار ہونے میں لیکن اس وقت ضروری ہے کہ آپ کی کتب کے اقتباسات کو شائع
کر دیا جائے۔اس وقت ایک کتاب تو صد سالہ جوبلی کے انتظام میں شائع ہوئی ہے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات۔اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کے متعلق۔اسلام کیا چیز ہے؟
اسے روشناس کرانے کے متعلق۔قرآن عظیم کے متعلق اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور شان اور
آپ کے خاتم النبین ہونے کا جو مقام ہے اُس کے متعلق۔۳۲۸ صفحے ہیں ان حوالوں کے ، کچھ
صفحے اور بھی ہیں یہ شائع ہوئی ہے اور بڑی سستی اللہ کے فضل سے شائع ہو گئی۔بہترین مطبع خانے
نے شائع کی ہے بہترین کاغذ ہے، بہترین Get up ہے اور صرف اڑھائی پاؤنڈ قیمت ہے جو
کچھ بھی نہیں اُن ملکوں کے لحاظ سے ، اتنی ہی قریباً سائز کی ایک invitation ہے کتاب جو
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لکھی ہوئی ہے اور ایک فرم نے ہم سے اجازت لے کے دس ہزار
شائع کی ہے اپنے طور پر اور اُس میں بہت سارا تعارف ہو گیا اسلام کا اور احمدیت کا پچھلے سال اُس

۳۹۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
خطابات ناصر جلد دوم
مطبع خانے نے ہمیں اطلاع دی تھی کہ چار ہزار انگلستان کی لائبریریوں نے آرڈر بک کر دیئے ہیں
اس کتاب Invitation کے اور اُس کی قیمت اُنہوں نے دس پاؤنڈ رکھی ہے اور صفحے اس سے کم
ہیں اور کاغذ اور طباعت ایک جیسی ہے تو یہ ہمیں اللہ تعالیٰ توفیق دے رہا ہے۔قرآن کریم کا ترجمہ بڑا ضروری ہے۔غانا نے دس ہزار شائع کر دیا انگریزی ترجمہ۔امریکہ میں بہت اچھے اچھے کاغذ پر اچھی پرنٹنگ پر ہیں ہزار انگریزی ترجمے کے نسخے ابھی
پچھلے مہینے میں شائع ہوئے ہیں۔یہ ابتدا ہوئی ہے اُن کی۔اسی طرح انڈونیشیا کوشش کر رہا ہے
سواحیلی زبان میں ترجمے ہوئے ہیں یوگنڈا، یوگنڈن زبان میں ترجمہ ہوا ہے۔اس کی تفصیل تو
پھر بتاؤں گا لیکن ہمیں ترجمہ کرنے والے بھی چاہئیں اور لکھنے والے بھی رسالے لکھنے والے
کتابیں لکھنے والے چاہئیں۔اب مثلاً یہ جو کتاب Essence Of Islam Vol:No1 صد سالہ جو بلی کے نظام
مشتمل
کے ماتحت شائع ہوئی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کوٹیشنز (quotations) پر
۳۲۸ صفحے کی کتاب ہے۔یہ ایک میٹریل (Material) ہے اس میں سے چار ورقے شائع کئے
جاسکتے ہیں عام تقسیم کرنے کے لئے بڑا اچھا مواد تیار موجود ہے اس سے انشاء اللہ ہمارے دوست
امریکہ اور انگلستان اور آسٹریلیا اور افریقہ کے ممالک میں جہاں انگریزی بولی جاتی ہے وہ اس
سے فائدہ اٹھائیں گے اور جرمنی اور سوئٹزر لینڈ اور فرانس اور سپین وغیرہ ملکوں کے لئے انگریزی
سے ترجمہ کرنا آسان اور اردو کی نسبت ہے۔کیونکہ وہاں اس قسم کے اُردو دان اٹالین جاننے
والے اور انگریزی جاننے والے نہیں ملیں گے۔لیکن انگریزی سے فریج میں ترجمہ کرنے والے
عام مل جائیں گے پیسے لیں گے اُجرت پر کام کر دیں گے تو یہ ایک رستہ کھل گیا ہے۔اصل چیز یہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے غلبہ اسلام کے متعلق جو
پیش خبریاں دیں اُن میں ایک یہ بھی ہے آپ نے فرمایا۔میرے فرقہ کے لوگ اس
” خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ
قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں
کے رُو سے سب کا منہ بند کر دیں گے ( تجلیات الہیہ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۹)

·

آج 10 میں سے 10 باقی