سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 35
خطابات ناصر جلد دوم
۴۰۰
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
بڑا عظیم یہ الہام ہے بڑی عظیم یہ پیشگوئی ہے کہ ” میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور
معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رُو سے سبہ
کا منہ بند کر دیں گئے
میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی ہے کہ اگلے دس سال کے بعد آنے والے سوسال میں
جس صدی کو میں غلبہ اسلام کی صدی کہتا ہوں ہمیں ایک ہزار سائنسدان اور محقق چاہئیں اور یہ جو
اس سے پہلے دس سال ہیں اس میں ایک سو سا ئنسدان اور محقق چاہئیں لیکن آج تک یہ ایک
پیشگوئی تھی جس کا ایک بھی مظہر ہمارے سامنے نہیں تھا۔یعنی کچھ اس طرح وہ ابھرا ہو اور آسمانوں
تک پہنچا ہو اپنی علم تحقیق میں کہ واقع میں اُس کے متعلق یہ کہا جا سکے کہ علم اور معرفت میں اُس نے
کمال حاصل کیا اور اپنی سچائی کے ٹور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رُو سے سب کا منہ بند کر دیا۔اپنے حلقہ تحقیق میں ) آئن سٹائن بہت بڑا سائنسدان گزرا ہے۔انہوں نے بھی کام کیا اور
ناکام ہوئے اور ڈاکٹر عبدالسلام صاحب نے کام کیا اس پر اور وہ کامیاب ہوئے اور اُن کو نوبل پرائز ملا
اور دُنیا کے چوٹی کے سائنسدانوں میں پہنچ گئے۔(اس موقع پر حضور نے مکرم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو
سٹیج پر آ کر حاضرین سے خطاب کرنے کا ارشاد فرمایا۔چنانچہ ڈاکٹر صاحب موصوف نے اپنی
مختصری تقریر میں فرمایا۔)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (الفاتحة :))
نحمده و نصلّى على رسوله الكريم
سیدنا حضرت خلیفۃ ایچ۔احباب جماعت۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ
آج سے تقریباً پندرہ سال پیشتر حضرت والد صاحب۔چوہدری محمد حسین صاحب مرحوم
جن کی مغفرت کے لئے دُعا کی درخواست کرتا ہوں۔اُنہوں نے اپنی ڈائری میں مندرجہ ذیل
سطور رقم فرمائی تھیں :۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے مرحوم نے بندہ کو بمقام لندن ایک خط لکھا جس میں
درج تھا کہ میں آپ کے عزیز فرزند کے متعلق دُور افق میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
پیشگوئی کو پورا ہوتے ہوئے دیکھتا ہوں۔“
خطابات ناصر جلد دوم
۴۰۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
اس کے بعد حضرت والد صاحب نے الفاظ پیشگوئی نقل کئے۔” میرے فرقہ کے
لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نو ر اور اپنے
دلائل اور نشانوں کے رُو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔۔سواے سننے
والو! ان باتوں کو یا درکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ کر لو کہ یہ خدا کا
کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا
تجلیات الہیہ روحانی خزائن ۲۰ صفحه نمبر ۴۱۰،۴۰۹)
میں اُس پاک ذات کی حمد وستائش سے لبریز ہوں کہ اُن نے امامِ وقت کی ، میرے
والدین کی ، اور جماعت کے دوستوں کی مسلسل ، متواتر اور دیرینہ دعاؤں کو شرف قبولیت سے نوازا
اور عالم اسلام اور پاکستان کے لئے خوشی کا سامان پیدا کیا۔پاکستان زندہ باد
قرآن کریم میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی جسمانی اور روحانی اولاد کے لئے دُعا
فرمائی تھی:۔فَاجْعَلْ أَفْبِدَةٌ مِنَ النَّاسِ تَهْوِى إِلَيْهِمُ (ابراهيم : ۳۸)
اے خدا تو لوگوں کے دلوں کو اُن کی طرف مائل کر دے پچھلے چند ہفتوں میں اسی قسم کا محبت
کا اظہار جناب صدر اور ساری قوم کی جانب سے ہوا ہے جس کے لئے میں اُن کا انتہائی شکر گزار ہوں
اور آخر میں رب العزت کی بارگاہ میں سر بسجو د ہوں کیونکہ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا " ( النساء:۱۴۰)
(اس کے بعد ڈاکٹر صاحب موصوف السلام علیکم کہہ کے اپنی نشست پر بیٹھ گئے اور حضور نے
پھر سلسلہ خطاب شروع فرمایا )
اس سلسلہ میں جو نعرے لگے ہیں ایک نعرہ ہے مکان کے ساتھ تعلق رکھنے والا۔وہ
نعرہ اس طرح ہوگا کہ اِنَّ اَوَلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ ( ال عمران : ۹۷) خانہ کعبہ زندہ باد
(خانہ کعبہ زندہ باد کے نعرے) مکان سے تعلق رکھنے والا دوسرا نعرہ یہ ہوگا کہ خانہ کعبہ کے پیار میں
مست رہنے والے پاکستانی نے یہ انعام حاصل کیا ”پاکستان زندہ باد ( پاکستان زندہ باد کے
نعرے) تیسرا انعرہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جن کے فیضان کے نتیجہ میں آپ کی طرف منسوب ہونے
والے خدا کے ارادہ اور منشا اور حکم کے مطابق ڈینوی عزتیں حاصل کرتے ہیں اس نقطہ نگاہ
خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۷۹ء
سے محمد زندہ باد صلی اللہ علیہ وسلم۔” خاتم النبیین زندہ باد
انسانوں کی نسبت سے دُوسرا نعرہ یہ ہوگا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے انتہائی عشق کرنے والا
اور اس زمانہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض کو دُنیا میں تقسیم کرنے والا مسیح موعود (علیہ السلام)
زنده باد ( مسیح موعود علیہ السلام زندہ باد کے نعرے) اور ایک تیسرے پہلو کے لحاظ سے وہ تعلیم جو
انسانی دماغ میں جلا پیدا کرتی اور ظلمات کو مٹا کے اُن کی جگہ نو ر کو قائم کرتی ہے اسلام زندہ باد
(نعرے) اور چوتھے پہلو کے لحاظ سے سب سے بڑا نعرہ اور سب سے بنیادی نعرہ اللہ جو خالق اور
مالک ہے اور جو حاکم کل ہے " اللہ اکبر“ ( نعرہ تکبیر کے فلک شگاف نعرے ) اور۔اور۔اور۔اور۔اور اور اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اور کوئی نعرہ نہیں (اور
پانچویں بات یہ ہے کہ خاموشی سے اب میری باتیں سنو )
میں تعلیم کے
متعلق باتیں کر رہا تھا کتابوں کے
متعلق کہ پڑھنی چاہئیں لکھنی چاہئیں ( کچھ باتیں
کہیں ) توجہ کریں۔آپ کی توجہ کے بغیر یعنی خریداروں کی توجہ کے بغیر نہ رسائل کا معیار بلند ہوسکتا
ہے نہ رسالوں اور کتابوں کا معیار بلند ہوسکتا ہے۔اب ہم اسی سلسلہ میں جو دوسرا بڑا ہی اہم پہلو ہے اُسے لیتے ہیں وہ ذہن رسا ہے جو ماں کی
گود میں خدا تعالیٰ کی رحمت سے آتا ہے پیدائش کے وقت ضائع کر دیا جاتا ہے یا سنبھال لیا جاتا
ہے۔میں نے پہلے بھی کہا اب بھی کہنے لگا ہوں اور کہتا رہوں گا کہ اصل بات تو یہ ہے کہ کوئی ذہین
بچہ خواہ وہ افریقہ کے جنگلات میں پیدا ہو یا نیو یارک کے محلات میں وہ ماسکو میں پیدا ہو یا خانہ کعبہ
کے علاقہ میں پیدا ہو کوئی ذہین بچہ ( جو ذہن خدا کی عطا ہے ) ضائع نہیں ہونا چاہئے اور نوع انسانی
کو اُس بچے کو اُس کے ذہن کو سنبھالنا چاہئے۔یہ بنیادی حقیقت اور اصول ہے جو اسلام نے ہمیں
بتایا اور جسے اسلام قائم کرنا چاہتا ہے
لیکن جماعت احمد یہ اس بنیادی اصول کو عملاً آج قائم نہیں کرسکتی۔یہ بھی ایک حقیقت ہے۔جتنا ہم سے ہو سکتا ہے ہم کرتے ہیں۔ایک وقت میں ہم سے یہ ہوا کہ جب ۱۹۴۴ء میں تعلیم الاسلام
کالج کی بنیاد پڑی۔(اُس وقت منصورہ بیگم بیمار تھیں حضرت صاحب نے ہم دونوں میاں بیوی کو
بھیج دیا تھا د بلی علاج کے لئے میں وہاں تھا میری غیر حاضری میں ) مجھے پرنسپل مقرر کر دیا گیا۔
خطابات ناصر جلد دوم
۴۰۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
جب میں نے قرآن کریم حفظ کیا اور مولوی فاضل پاس کیا تو میں نے انگریزی تعلیم شروع کر
دی پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں تعلیم حاصل کی پھر آکسفورڈ چلا گیا۔جب واپس آیا تو حضرت صاحب
کو خیال تھا شاید کہ میں عربی بھول گیا ہوں گا دینی تعلیم بھول گیا ہوں گا مجھے جامعہ احمدیہ میں استاد
لگا دیا۔پھر میں نے از سر نو تیاری کی۔پڑھا اور پڑھایا اور ۱۹۳۸ء کے آخر سے لے کر ۱۹۴۴ء تک
جامعہ احمدیہ میں ایک اُستاد کی حیثیت سے پھر پرنسپل کی حیثیت سے میں نے کام کیا۔پھر ۱۹۴۴ء میں جب کالج بنا تو مجھے جامعہ احمدیہ سے نکال کے (میں واقف زندگی ہوں۔میں یہ واقعہ بتا رہا ہوں ہر قدم پر ہر حکم میں نے بشاشت سے قبول کیا۔میں نے اپنی زندگی وقف
کی تھی۔خدمت کے لئے اپنے آرام کے لئے نہیں کی تھی مجھے کہا گیا کہ تم کالج کے پرنسپل لگ
جاؤ۔خیر میں بن گیا پرنسپل۔ایک ہدایت جو مجھے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے دی، وہ یہ تھی
کہ کالج ہم نے اس پسماندہ ملک کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے جاری کیا ہے، تبلیغ کے لئے
جاری نہیں کیا۔اُس کے لئے ہمارے دوسرے محکمے ہیں۔اس واسطے اس کالج میں ہر عقیدہ کا لڑکا
جو غریب اور ذہین ہے اُس کو اگر تمہاری طاقت ہے اور جس حد تمہاری طاقت ہے تم نے پڑھانا
ہے۔یہ چیز میرے دماغ میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اچھی طرح داخل کر دی تھی۔اللہ جانتا ہے وَلَا فَخُر ہماری جماعت کا مزاج ہے بے لوث خدمت کرنا اور ہر احمدی کا بھی یہی
مزاج ہے۔یونیورسٹی کا قاعدہ یہ ہے کہ ایک پرنسپل کل تعداد طلباء کی جو ہے اس کی دس فیصدی کو
نصف فیس معاف کر سکتا ہے اور بس۔یعنی اگر چار سولڑ کا ہو۔تو صرف چالیس لڑکوں کی آدھی فیس
معاف کر سکتا ہے اس سے زیادہ کی نہیں کر سکتا۔مجھے جو حکم تھا وہ یہ تھا کہ ذہین بچے کو پڑھا سکتے ہو پڑھاؤ۔سچی بات یہ ہے کہ کسی سے نہیں پوچھا میں نے کہ یو نیورسٹی کا قاعدہ میں توڑنے لگا ہوں تو ڑ دوں یا نہ توڑوں
میں نے یہ سوچا جب میرا امام حضرت مصلح موعود یہ کہ رہا ہے کہ جس حد تک پڑھا سکتے ہو پڑھاؤ تو میں
پڑھاتا جاتا ہوں۔میں نے سو میں سے پچاس لڑکوں کی فیس معاف کر دی۔چارسو میں سے چالیس کی
نہیں۔سو میں سے پچاس کی یعنی دس فیصدی کی بجائے پچاس فیصد کی معاف کر دی جن میں سے آگے
پچاس فیصد وہ طلبہ تھے جن کا احمدیت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔مجھے کہا گیا تھا کہ یہ تعلیم کا ادارہ ہے تبلیغ کا
ادارہ نہیں ہے جو غریب لڑکا، ذہین بچہ آیا میرے پاس۔اُس کو میں نے داخل کیا۔نہ صرف اس کی فیس
خطابات ناصر جلد دوم
۴۰۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
معاف کی۔اُس کے کھانے کا انتظام کیا بعض دفعہ اُس کے کپڑوں کا انتظام کیا۔اُس کے علاج کا
انتظام کیا۔لا ہور میں جب ہم آئے کٹ لگا کر۔اُس وقت لاہور کا ایک طالب علم داخل کیا بڑا ہی پیارا
خاندان وہ، اُس کا ایک بھائی کمانے والا۔ایک سو دس روپے تنخواہ لے رہا تھا۔نابینا باپ۔نابینا ماں۔وہ اُن کی پرورش کر رہا تھا اُس نے اپنے چھوٹے بھائی کو میٹرک تک پڑھایا۔وہ میرے پاس آ گیا اور
کہا سارے لاہور میں گھوما ہوں مجھے کوئی کالج پڑھانے کے لئے تیار نہیں۔اُس نے چھ سو چالیس
کے قریب نمبر لئے ہوئے تھے یعنی وظیفہ کے نمبروں سے ذرا کم۔اور میں نمبر لیتا تو اُسے وظیفہ
مل جانا تھا۔وہ مجھے کہنے لگا کہ مجھے کسی نے کہا ہے کہ اگر تو نے پڑھنا ہے تو جا تعلیم الاسلام کا لج میں
چلا جا۔میں نے کہا بڑا چھا کیا آگئے۔میں نے کہا میں تمہیں داخل کروں گا۔کل صبح آ جانا اور
دس روپے لے آنا۔اب میں آپ سے بات کر رہا ہوں مجھے دُکھ ہو رہا ہے میں نے دس روپے
اُس سے لے کے اُسے تکلیف پہنچائی۔ممکن ہے کئی دن انہوں نے اپنا نصف پیٹ بھرا ہو۔اتنی غربت
تھی اُس گھر میں لیکن میرے ذہن نے فیصلہ کیا کہ اگر میں نے اس سے قربانی نہ لی تو اپنی پڑھائی
میں یہ کمزور ہو جائے گا۔اس کو اپنی پڑھائی کے لئے قربانی دینی چاہئے دس روپے اُس سے لئے۔چار سال پڑھایا اس کو ، بی اے کر کے وہ ہمارے پاس سے گیا۔ایک دفعہ وہ بیمار ہو گیا۔ڈاکٹروں کے پاس بھجوایا۔ساتھ پروفیسر بھیجا۔ڈاکٹر بڑا مشہور
بڑی فیس لینے والا۔مجھے جانتا تھا وہ ڈاکٹر پیرزادہ صاحب۔اللہ تعالیٰ ان کا بھلا کرے۔وہ خود
بھی بڑے اچھے ڈاکٹر تھے، خیال رکھنے والے، میں نے کہا وہ اس کے کپڑے دیکھے گا کہے گا
غریب سا لڑکا کہاں آ گیا ہے میرے پاس، ٹالے گا۔یوں ہی کوئی معمولی نسخہ لکھ دے گا۔ٹھیک
طرح دیکھے گا نہیں۔میں نے کہا تم کہنا میں نے بھیجا ہے تعلیم الاسلام کالج میں پڑھتا ہے، یہ لڑکا
غریب تمہیں نظر آتا ہو گا لیکن جس کالج میں پڑھتا ہے وہ غریب نہیں ( خدا پر جو بھروسہ رکھنے
والے ہیں وہ غریب تو نہیں ہوا کرتے ) پس میں نے کہلوا بھیجا اچھی طرح دیکھو۔جو فیس لینی ہے
لو۔بہترین نسخہ لکھ دوائی تو ہم نے خرید کر دینی ہے۔اس کی غربت پر نہ جانا۔تین سوساڑھے تین
سور و پیہ اُس ایک بیماری پر خرچ ہوا اور دس روپے اُس سے وصول کئے تھے چار سال میں۔
خطابات ناصر جلد دوم
۴۰۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
بیسیوں سینکڑوں وہ بچے ہمارے جو غریب گھروں میں پیدا ہوئے لیکن خدا تعالیٰ نے اُن کو
ذہن عطا کیا تھا اُن کا جماعت احمدیہ کے عقیدہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔اُن کو ہم نے پڑھایا۔ہر طرح
سے خیال رکھا۔اُن سے باپ کی طرح پیار کیا۔اُن کی تربیت کی۔اُن میں سے ایک اسی قسم کا بچہ
ہمارے ہاں سے انٹر میڈیٹ کر کے فوج میں گیا پھر ڈی سی لگ گیا۔پھر وہ کمشنر صاحب لگ گئے۔داخلہ کے وقت اُس کی خالہ لے کے آئی تھی۔کہتی تھی کہ یہ بچے (دو بھائی تھے) پڑھ نہیں سکتے۔مجھے کسی
نے بتایا ہے آپ پڑھا دیں گے۔میں نے کہا ٹھیک ہے میں پڑھا دوں گا مستحق تھے ذہین تھے۔پارٹیشن
کی وجہ سے لٹ لٹا گئے تھے ماں باپ دونوں مارے گئے تھے غالباً اسی فساد میں یا اُس کے قریب۔جس حد تک کر سکے کیا یہ تو ماضی کی باتیں ہیں نا۔اب حال کی یا ماضی قریب کی بات کرتے
ہیں میں نے اعلان کیا کہ جو ایم ایس سی میں بہت اچھا طالب علم ہے اُس کے لئے میں وظیفے مقرر
کرتا ہوں۔غیر ممالک میں وہ جا کے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔اُس وقت فیسیں کم تھیں۔ہم نے کہا
ساتھ پاؤنڈ ہم دے دیا کریں گے کچھ تم خرچ کرو اچھا وظیفہ ہے ہمارے ملک کے لحاظ سے لیکن
بعد میں ملکوں کے حالات بدلے۔ڈاکٹر صاحب بتائیں کہ کتنا خرچ کرنا پڑتا ہے انگلستان میں اگر
میں پڑھائی کے لئے بھیجوں ایک ایم ایس سی کو اور وہاں جاکے پی ایچ ڈی کرے تو اس کو سالانہ
کتنا خرچ کرنا پڑے گا۔مکرم ڈاکٹر سلام صاحب کھڑے ہوئے عرض کیا اڑھائی تین ہزار پاؤنڈ ) اس کا
مطلب ہے قریباً ۷۰-۷۵ ہزار روپیہ سال کا ہو گیا نا۔اُس وقت کم تھا۔میں نے کوشش کی کہ
جو بہت ہی ذہین بچہ ہے اس کو ہم ضائع نہیں ہونے دیں گے ہمارا جینیس (Genius)
نو جوان ضائع نہیں ہوگا۔دوسرے میں نے کہا کہ کچھ وظیفے ایسے ہوں گے جو اوپن (open)
ہوں گے اگر کوئی بچہ احمدی نہیں ہے ہمارے بچے سے وہ آگے نکلتا ہے تو آئے ہم بڑی خوشی
سے اُسے پڑھائیں گے۔اب میں نے پچھلے دنوں سوچا کہ اگر کوئی غریب ہے تو وہ بی اے بھی پاس نہیں کر سکتا۔اس کو
میں نے کوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔استغفار کی اور آج میں یہ اعلان کر رہا ہوں کہ جماعت احمد یہ
ذہین بچے کو پرائمری کے امتحان سے سنبھالے گی۔پانچویں جماعت کا جب امتحان دے گا ( بورڈ کا)
خطابات ناصر جلد دوم
۴۰۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
اور ذہین ہوگا اور غریب ہوگا تو اس کو جماعت سنبھال لے گی لے کے پالے گی نہیں۔سنبھال لے
گی اور میں نے اندازے لگوائے تو اگر بورڈنگ میں رہے پرائمری پاس لڑکا یعنی اپنے گھر میں
وہ نہیں رہ سکتا کسی وجہ سے تو اس کا ایک سو باون روپے ماہانہ خرچ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ قریباً
دو ہزار سالانہ خرچ ہوتا ہے اور دہم تک اسی طرح چلتا ہے قریباً اور کالج میں (گیارھویں بارہویں
میں ) قریباً دوسو پچھپیں ماہانہ خرچ ہے اور یہی تھر ڈائیر اور فورتھ ائیر میں اور ایم اے۔ایم ایس سی
میں تین سو ساٹھ روپے ماہانہ خرچ ہے۔یہ ہم نے اندازہ لگایا ہے کچھ باہر کی جماعتوں کو بھی کو
خدا تعالیٰ نے تحریک کر دی میرے ذہن کی رو کے ساتھ ہی مثلاً قریباً بیس پچیس ہزار کے وظائف
کا وعدہ کر لیا انگلستان کی جماعت نے۔میں اس وقت جو اعلان کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہم انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کی طرف سے اس
نئی سکیم میں سوالاکھ روپے سال کے وظیفے دیں گے۔یہ وہ طلبہ ہیں جو Genius سے ذرا نیچے
ہیں۔جو Genius ہے یعنی غیر معمولی طور پر ذہین بچہ اُس کا پتہ لگ جاتا ہے بعض دفعہ پرائمری
میں بھی۔خدا اگر ہمیں ایک ہزار ایسا بچہ دے گا تو جماعت آدھی روٹی کھائے اور اُن کو پڑھائے
اور پڑھائے گی یہ میں ان کی نہیں بات کر رہا۔میں اُن کے بعد جو قسم ہے طالب علم کی یعنی ذہین
ہے مگر غیر معمولی ذہین نہیں اچھا ذہین ہے غیر معمولی ذہین نہیں اور غریب ہے یہ انعام نہیں ہے یہ
حق کی ادائیگی ہے۔دو علیحدہ چیزیں ہیں۔ایک ہے انعام کے طور پر ملتا ہے وہ تو کروڑ پتی ہے وہ
بھی لیتا ہے انعام آ کے۔ایک ہے، حق ہے اُس کا۔اس کا حق ہے کہ اُسے پڑھایا جائے اس کا حق
اس کو دیا جائے گا۔ایک لاکھ پچیس ہزا ر وپے سالانہ کا وظیفہ انشاء اللہ تعالیٰ ہم دیں گے اس کے لئے ایک کمیٹی
میں مقرر کر دوں گا جس کے صدر میں ابھی مقرر کر دیتا ہوں۔یہ یہاں نہیں رہتے زیادہ لیکن
مشورے ان سے لئے جا سکتے ہیں یہاں رہنے والا نائب صدر ان کی قائمقامی کرے گا۔ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی یہ عزت افزائی جماعت کرتی ہے اس وقت کہ میں ان کو اُس کمیٹی کا
صدر بناتا ہوں جن کے ذریعہ سے سوالاکھ روپے کے وظائف ذہین بچوں میں تقسیم کئے جائیں
گے۔آپ دعا کریں اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے۔میرا خیال ہے خدا چاہے تو شاید ہم اگلے سال
خطابات ناصر جلد دوم
۴۰۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
ہی اسے بڑھا کر اڑھائی لاکھ روپیہ سالانہ کر دیں اور اس کے لئے آپ سے کسی ایک پیسے کی بھی اپیل
نہیں کی جائے گی۔اللہ میاں خود ہی انتظام کرے گا انشاء اللہ
تو آپ میری مدد کریں دعاؤں کے ساتھ دو دعاؤں سے آپ میری مدد کریں۔ایک یہ کہ
یہ سکیم جو ہے اس کا اجراء جماعت اور قوم کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو اور اس سے بھی اہم دُعا یہ
کریں اپنے رب سے کہ اے خدا! مرزا ناصر احمد کی یہ خواہش ہے کہ اگلے سو سال میں ایک ہزار
انتہائی غیر معمولی ذہین سائنسدان جماعت احمدیہ کو ملے، تو اس خواہش کو پورا کر اور اس خواہش
کے لئے جو وہ دعائیں کریں اُن کو بھی قبول کر اور جو ہم کریں انہیں بھی قبول کر۔میری خواہش یہ ہے کہ اگلے دس سال میں ہم سوسائنسدان اچھے خدا سے مانگیں۔یہ نہیں
میں کہتا ہم پیدا کر دیں۔میں کہاں سے پیدا کر سکتا ہوں آپ نے کہاں سے پیدا کر لینے ہیں
ساری دنیا مل کے ایک اچھا سائنسدان پیدا نہیں کر سکتی۔میں یہ خواہش رکھتا ہوں کہ اگلے دس
سال میں اللہ تعالیٰ ہمیں ایک سو چوٹی کا سائنسدان عطا کرے اور میری یہ خواہش ہے کہ ان دس
سال کے بعد اگلے سو سال میں جس کو میں غلبہ اسلام کی صدی کہتا ہوں ایک ہزار سائنسدان ہر
فیلڈ کا ایک فیلڈ کا نہیں سائنس کے ہر میدان میں بکھرا ہوا پھیلا ہوا آسمانوں کی سیر کرنے والا دماغ
رکھنے والا اللہ تعالیٰ ہمیں عطا کرے۔سائنس کا جتنا ہمیں علم ہے اس نے دو شکلیں تھیوری اور پریکٹیکل اختیار کی ہیں۔اس کی ایک
بڑی دلچسپ تصویر بنتی ہے مکرم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب (تھیوریٹیکل فزکس ان
کا مضمون ہے ) لیبارٹری
میں کام نہیں کرتے۔یہ تو اپنے ڈیسک پر بیٹھ کر حساب میں فارمولے بناتے ہیں اور جس بلندی تک
لیبارٹری کے ٹیسٹ نے بعد میں پہنچنا ہوتا ہے اُن رفعتوں تک ان کا دماغ اپنے کمرے میں بیٹھ کے پہنچ
جاتا ہے یعنی ہر طرح اندھیرا ہے مگر روشنی خدا تعالیٰ پیدا کرتا ہے اور ایک فارمولا یہ بنادیتے ہیں جس
وقت فارمولا بنتا ہے تو دو قسم کے رد عمل ہوتے ہیں ایک وہ طبقہ ہے جو کہتا ہے نری بکواس۔چھوڑ و جی پتہ
نہیں ڈاکٹر عبد السلام کے دماغ کو کیا ہو گیا ہے۔یہ تو ہے ہی غلط اور ایک حصہ سائنسدانوں کا وہ ہے
جو کہتا ہے اس کا تجربہ کر کے دیکھنا چاہئے دیکھیں کیسے نکلتا ہے یہ تھیوریٹیکل جو تھیوریٹیکل فزکس ہے
فزکس نہیں سائنس کہنا چاہئے کیونکہ جتنی ڈاکٹر صاحب کو اپنے مضمون تھیوریٹیکل فزکس سے دلچسپی
خطابات ناصر جلد دوم
۴۰۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
ہے اُس سے زیادہ مجھے تھیوریٹیکل سائنس میں دلچسپی ہے اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں
قرآن کریم میں بار بار بتایا کہ جو میری صفات کے جلوے اس دنیا میں ظاہر ہورہے ہیں جو گندم
اُگ رہی ہے جو کانوں کے اندر چیزیں پیدا ہو رہی ہیں یہ میری عظمت اور شان اور کبریائی اور
وحدانیت کی دلیلیں ہیں ان کو کھو دو ان کا علم حاصل کرو۔پھر پتہ لگے گا تمہیں کہ میں کس عظمت اور
شان کی ہستی ہوں۔اور جو یہ کائنات ہے اس کے متعلق خدا نے کہا سات آسمان اور ایک زمین پر مشتمل
جہاں تک انسان کا تعلق ہے وہ ایک زمین باقی تو گرہ گروہ اپنا جانے۔سات آسمان ہوئے نا۔قرآن کہتا ہے کہ:
إِنَّا زَيَّنَا السَّمَاءِ الدُّنْيَا بِزِينَةِ الْكَوَاكِبِ ( الصفت :۷) کہ ان سات آسمانوں میں
سے پہلا آسمان وہ ہے کہ سارے ستارے اس کے اندر ہیں دوسرا جو آسمان ہے وہاں ستارہ نہیں کوئی
سمجھے ستاروں کی جو خوبصورتی آپ کو نظر نہیں آتی۔بارش ہوئی ہوئی ہو اور مطلع صاف ہو بالکل
آسمان میں فضا میں گردو غبار نہ ہو اور دس ستاروں کی جگہ کروڑوں ستارے آنکھ ہماری دیکھ رہی ہو بالکل
اور اس کی تصویریں بن رہی ہوں اور ایک پیٹرن ہو خدا تعالیٰ کی عظمت اور شان ہمارے تصور میں۔جہاں تک ہماری نظر پہنچی وہ تو بڑا چھوٹا حصہ ہے نا۔جہاں تک سائنسدانوں کی فلکیات سے تعلق
رکھنے والوں کی تحقیق پہنچی وہ یہ ہے کہ یہ جو سماء الدنیا ہے پہلا آسمان اس میں ایک تو قبیلے ہیں ستاروں
کے اُس کو یہ کہتے ہیں گلیکسی (Galaxy) اور خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ پہلے آسمان میں ستارے ہیں اس یہ
تو ستاروں کے سارے قبائل پہلے آسمان میں ہیں اور قبیلے کا نام ہے گلیکسی (Galaxy)اور
سائنسدان کہتا ہے کہ گلیکسی کے اعداد و شمار نہیں غیر محدود ہیں اُن کے علم کے لحاظ سے غیر محدود اور ہر
قبیلے میں اتنے سورج ہیں کہ وہ بھی حد و شمار سے باہر سمجھتے اور یہ سارا پہلا آسمان ہے۔ہماری جو عملی سائنس ہے جہاں ٹیسٹ ہوتے ہیں یا ہماری دُور بینیں دیکھتی ہیں اُن کا تعلق
تو پہلے آسمان سے ہے پنجابی کا ایک محاورہ ہے پھورنا۔وہ پھور یا بھی نہیں پوری طرح زمین
لیکن خدا نے مجھے کہا آپ کو بھی کہا ہر شخص کو کہا مخاطب کر کے کہ تم تھوڑا سا علم پہلے آسمان کا
حاصل کر کے میرے خلاف کھڑے ہو جاتے اباء اور استکبار کرتے ہو۔اعلان کر دیتے ہو کہ ہم
خطابات ناصر جلد دوم
۴۰۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
زمین سے خدا کا نام اور آسمانوں سے اُس کے وجود کو مٹا دیں گے۔تم تو اس کی انتہاء بھی نہیں
جانتے اور یہ تو پہلا آسمان ہے جو دوسرا ، تیسرا ، چوتھا ، پانچواں ، چھٹا اور ساتواں آسمان ہے
اُس کے جوڑ و حانی پہلو ہیں اُن کے متعلق قرآن کریم میں ، احادیث میں کچھ ذکر آتا ہے۔جو
اُس کے مادی پہلو ہیں۔اثرات۔کیا اثر اُن کے ہو رہے ہیں وہ ابھی محض تھیوری ہے خدا
کرے ہمیں پانچ دس ایسے سائنس دان بھی مل جائیں جو ڈاکٹر سلام صاحب کی طرح اپنے
ڈیسک پر بیٹھ کر دوسرے تیسرے آسمان کے متعلق تھیوریز بنایا کریں۔فارمولے۔جو آج سے
پچاس سال بعد یا سو سال بعد یا ڈیڑھ سو سال کے بعد انسان
کی عملی تحقیق جب وہاں پہنچتے تو
حیران ہو کہ ڈیڑھ سو سال پہلے ایک احمدی کے دماغ کو خدا تعالیٰ نے وہاں تک پہنچا دیا تھا اور
آج ہم وہاں پہنچ رہے ہیں۔ہمارے سیکھنے کا بڑا علم ہے پھیلا ہوا اس دُنیا اور کائنات میں۔بہر حال یہ کتابوں کے ذکر
کے ساتھ علم کا ذکر آیا اور علم کے ذکر کے ساتھ اس وعدہ اور بشارت کا ذکر آیا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے ذریعہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور شان پہنچاننے والوں کے علوم وتحقیق میں
برکت ڈالی جائے گی اور وہ اپنے اپنے میدان میں اُس جگہ پہنچیں گے کہ دوسروں کا منہ بند کرنے
والے ہوں گے۔اُس کا ایک پہلو آ گیا سامنے کل کو ایک دوسرا آ جائے گا پھر تیسرا آ جائے گا۔دروازہ کھل گیا اب آگے ہی آگے چلیں گے انشاء اللہ تعالی۔پھر میں نے اسی سلسلہ میں اپنی دو خواہشات کا ذکر کر دیا اور دعاؤں کا ذکر کر دیا وہ آپ
کریں ہم آپ کو یاد دلاتے رہیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔یہ آج کے لئے جو میں نے بتایا نا فضل تو بڑے ہیں۔تھوڑے سے نوٹ کئے ہیں وہ بھی
چوہتر صفحوں پہ تھے تو دو ایک میں سے گزروں گا میں انشاء اللہ۔اچھا اب ہم ماڈی ضرورتیں جو ہیں ان کو لیتے ہیں بات یہ ہے کہ مہنگائی بہت ہو گئی ہے اور
یہ حقیقت ہے کہ ہمارے کارکن جو ہیں وہ بڑی قربانی دے رہے ہیں۔بعض قربانی سمجھ کے دے
رہے ہیں بعض تکلیف محسوس کرتے ہوئے پھنسے ہوئے ہیں۔بعض بشاشت رکھتے ہیں۔کہتے ہیں
خدا تعالیٰ ہمیں جزا دے گا۔بعض تنگ آئے ہوئے ہیں ہم سب۔اُن کو تو میں کہا کرتا ہوں۔
خطابات ناصر جلد دوم
۴۱۰
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
میرے سامنے ذرا سا بھی کوئی اشارہ کرے تو میں اس کو مشورہ دیتا ہوں ہم یہاں جبرا نہیں بٹھا
رہے جاؤ کہیں اور اپنی روزی تلاش کرو یہ ہم مانتے ہیں کہ اس مہنگائی میں تم پہ بڑی تختی ہو رہی ہے
پھر بھی صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید اور وقف جدید نے ( اور چھوٹی چھوٹی رقمیں خدام الاحمدیہ،
انصار
اللہ اور لجنہ کی طرف سے بھی دی جاتی ہیں) گزشتہ سال امداد کے طور پر بڑی رقم اپنے
کارکنوں میں تقسیم کی ہے۔(لیکن باہر والے بھی ایسے ہیں جو مستحق ہیں، اُن کو بھی نظر انداز نہیں کیا
جا سکتا نہ کیا جاتا ہے ) پندرہ لاکھ اکاون ہزار روپیہ اُن کے جو گزارے ہیں اُن کے علاوہ
پندرہ لاکھ اکاون ہزار روپیہ تقسیم ہوا ہے۔اس کے باوجود میں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پھر
بھی اُن کی ساری ضرورتیں پوری نہیں ہوتیں لیکن جو جماعت کے پاس نہیں وہ دیا نہیں جاسکتا اور
ایک جگہ پہ آ کے جو ترجیحات ہیں اُن کے مد نظر اگر یہ سوال ہو کہ آپ نے مبلغ غیر ممالک میں بھیجنے
ہیں یا اپنے کارکنوں کے پیٹ بھرنے ہیں تو ہم کہیں گے جو خوشی کے ساتھ بھوکے رہ کے مبلغوں کو
باہر بھیجنے کے لئے تیار ہیں، وہ رہیں لیکن مبلغوں کو بہر حال باہر جانا چاہئے کیونکہ اصل مقصد
جماعت احمدیہ کی زندگی کا یہی ہے کہ اسلام
کو دنیا میں پھیلایا جائے۔۱۹۷۳ء کے جلسے میں میں نے صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کا اعلان کیا تھا اور یہ جو ہے
اگلی صدی ہماری زندگی کی جماعتی زندگی کی۔جو ۲۳ مارچ ۱۹۸۹ء سے شروع ہوتی ہے لیکن
۲۳ / مارچ سے یہ پروگرام شروع ہونا ہے اور جلسہ سالانہ پہ آکے اپنے عروج کو پہنچنا ہے۔شروع میں جو منصوبے بنائے گئے تھے اس میں اب حالات کے بدلنے سے کچھ تبدیلیاں
بھی کرنی پڑیں گی۔وہ میں خطبے میں بیان کروں گا اس وقت اُس کا وقت نہیں ہے۔یہ جو بتانے
والی بات ہے کچھ تو میں نے پہلے بتادی کہ کثرت سے انگریزی ترجمہ قرآن کی اشاعت کا سامان
ہو گیا ہے۔جو امریکہ میں ترجمہ چھپا ہے (میری آواز پہنچ رہی ہے آپ کو ؟ ) جو امریکہ میں میں ہزار
میں نے بتایا ابھی چھپا ہے اُس سے ہمیں ہزار ترجمہ کے ملنے سے ہمیں خوشی نہیں ہوئی جتنی
اس بات سے کہ ایک بہت بڑا مطبع خانہ ہے جس کے ساتھ ہمارا تعلق قائم ہو گیا اور وہ اس طرح
کہ پہلے تو شروع میں انہوں نے تیاری شروع کی۔پھر یہاں خط آتا تھا کاغذ کون سا لگانا ہے۔جلد کیسی ہو گی۔آنے جانے میں بڑا وقت لگتا ہے۔وہ سارا میں نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہوا تھا
خطابات ناصر جلد دوم
۴۱۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
آخر جب ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ اب شائع کر دو تو انہوں نے چوبیس گھنٹے کے اندر بیس ہزار نسخے
شائع کر کے ہمارے ہاتھ میں پکڑا دیئے اور یہ جو خواہش، تڑپ رہی ہے میرے دماغ میں کہ
دس سال کے اندراندرا مریکہ میں ایک ملین ، دس لاکھ تراجم قرآن کا پہیاں انگلش قرآن کی۔یہ
تقسیم کی جائیں ، اس کا ایک دروازہ کھل گیا۔دو سال ہوئے ایک تھوک فروش نے کہا میں ایک
لاکھ نسخہ قرآن کریم انگریزی ترجمہ کا لیتا ہوں۔کتنی دیر میں دیں گے؟ ہمیں کچھ پتہ نہیں تھا اُس
وقت تجربہ ہی کوئی نہیں تھا۔میں نے کہا اب اس سے آگے بات نہ کرو۔کیونکہ اس کو تو شاید چار
سال لگ جائیں پانچ سال لگ جائیں ، مذاق بن جائے گا سودے کا لیکن اگر آج کوئی تھوک فروش
کہے کہ دس ملین لیتا ہوں تو دس ملین کا مطلب ہے پچاس دنوں کے اندر یہ مطبع جو ہے یہ چھاپ کے
دے دے گا یا اس سے بھی جلدی۔ایک رستہ کھل گیا نا حرکت میں برکت ہے جب انسان کوشش
کرتا ہے اور اپنی کوشش میں بالکل اندھیرے میں گھس جاتا ہے پھر خدا تعالیٰ وہاں کوئی روشنی پیدا
کر دیتا ہے۔وہ کام ہو جاتا ہے۔عنقریب انشاء اللہ تعالیٰ فرانسیسی زبان میں جو دیباچہ تفسیر القرآن ہے حضرت مصلح موعود
مشتمل ہے۔رضی اللہ عنہ کا کوئی ساڑھے تین سو صفحے کی کتاب ہے بہت سارے مضامین پر
سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی بہت کچھ لکھا گیا ہے اس کا ترجمہ ہو چکا ہے اور پروف ریڈنگ
اب ہورہی ہے میرا خیال ہے اگلے تین مہینے کے اندر اندر یہ ہو جائے گی۔دُنیا میں کئی کروڑ انسان
مختلف دنیا کے علاقوں میں فرانسیسی پڑھنے والے ہیں اور بڑی خواہش رکھتے تھے۔میرے پیچھے پڑ گئے
کئی فرانسیسی بولنے والے افریقین جب میں ۱۹۷۰ء میں وہاں گیا تھا کہ ہمیں جلدی قرآن کریم کا
فرانسیسی ترجمہ دیں کیونکہ ہمارے پاس کوئی اچھا ترجمہ نہیں۔وہ انشاء اللہ ہو گیا تو جسے نصف دُنیا
کہتے ہیں ویسے نصف نہیں لیکن مشہور ہے کہ نصف دُنیا میں انگریزی بولی جاتی ہے اور نصف میں
فرانسیسی تو اُتنے حصے کے لئے بھی ترجمہ ہو جائے گا۔پھر اگر چہ روسی زبان کا ترجمہ ہو چکا ہے Revision ہونے والا ہے ( یعنی نظر ثانی ) وہ
چھپ جائے اور چینی زبان میں چھپ جائے ( جہاں ہمارا نو جوان شاید، جامعہ احمدیہ کا فارغ التحصیل
مبلغ زبان سیکھ رہا ہے اللہ نے یہ انتظام کر دیا۔تو پھر دُنیا کے کم از کم اسی فیصد آبادی کے