سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 36
خطابات ناصر جلد دوم
۴۱۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
ہاتھ میں ہم قرآن کریم کی برکتیں پہنچا سکتے ہیں اُن سے فائدہ اٹھانا نہ اُٹھانا پھر اُن کا کام ہوگا اور
انشاء اللہ میں آپ کے پاس آؤں گا خطبوں کے ذریعہ اس کے سلسلہ میں بھی۔میں نے صد سالہ جو بلی کا جب اعلان کیا اُس وقت جو میرے دماغ میں خیال تھا اس کے
مطابق اعلان کیا جب خدا تعالیٰ میرے فیصلہ کو ٹھکرا کے ردی کاغذ کی طرح پھاڑ کے پرے پھینک
دے نا ، تو اتنی خوشی ہوتی ہے مجھے کہ کوئی حد نہیں اور میں بتاتا ہوں کیوں خوشی ہوتی ہے میرا اندازہ
تھا اور بڑے ڈر ڈر کے میں نے اعلان کیا کہ دو کروڑ پچاس لاکھ روپیہ اگلے پندرہ سال میں جمع کر
دے جماعت تا کہ ہم آنے والی غلبہ اسلام کی صدی کا شایانِ شان استقبال کر سکیں۔مگر جو
وعدے ہوئے وہ نو کروڑ بانوے لاکھ کے یعنی قریباً دس کروڑ کے وعدے ہو گئے۔میں نے کہا تھا
ابھی دس سال رہتے ہیں اُس زمانہ میں کہ پندرہ سال تک اڑھائی کروڑ جمع کر دو اور خدا تعالیٰ کے
فضل سے جو وصولی ہو چکی ہے وہ قریباً دو کروڑ انیس لاکھ روپے کی۔یعنی قریباً قریباً اتنی جو میں
نے سارے زمانہ کے لئے اعلان کیا تھا۔اس کا سارا کام جو ہے حساب وغیرہ رکھنا، تحریکیں کرنا، بہت کم اس کے اوپر خرچ کر
رہے ہیں۔کوئی سیکریٹریٹ نہیں بنایا صد سالہ جو بلی نے جو تیاری کرنی تھی استقبال کے اگلی
صدی کی اُس کے کئی کام میں نے اُس وقت اعلان بھی کئے تھے۔کئی نئے مشن وغیرہ۔ایک تو
جو ہمیں پھل ملا خدا کے فضل اور اُس کی رحمت سے اس تحریک سے پہلا پھل تو سویڈن میں
گوٹن برگ میں ایک نہایت خوبصورت مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر اس فنڈ سے کی گئی۔یہ ایک
چوٹی پر ہے گوٹن برگ کی اور قریباً سوائے اس کے کہ بعض حصے پہاڑوں کی اوٹ میں آئے
ہوئے ہیں باقی سارے شہر سے مسجد نظر آتی ہے رات کو دن کو بھی رات کی بجلیاں نظر آتی ہیں
اور وہ سارا شہر اس مسجد سے نظر آتا ہے۔پھر جب یہ ایک جگہ بن گئی جہاں خطبہ ہوتا ہے جہاں
لوگ اکٹھے ہوتے تھے۔جہاں لائبریری ہوتی تھی جہاں لوگوں نے آنا شروع کر دیا تو ایک
سلسلہ بیعتوں کا شروع ہو گیا اور مختلف ممالک کے لوگوں نے گوٹن برگ کے مشن ہاؤس میں
آ کر جو صد سالہ جو بلی فنڈ سے اور اُس منصوبہ کے ماتحت بنی تھی وہاں آ کے احمدیت کو قبول کرنا
شروع کیا اور قربانیاں دینی شروع کیں۔
خطابات ناصر جلد دوم
۴۱۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
اسی منصوبہ کے ماتحت گزشتہ برس عالمی کسر صلیب کا نفرس لندن میں منعقد کی گئی جس کے
او پر میرے لڑکے انس نے اسی جلسہ سالانہ میں ) تقریر بھی کی ہے جنہوں نے سنی ہوگی اُن کو پتہ لگا
ہوگا کہ کس قدر وسیع اثرات کی وہ حامل بنی۔اور اسی طرح لندن مشن میں اس منصوبہ کے خرچ پر کتاب Truth about the
Crucification صلیب مسیح کی حقیقت اور صداقت اس واقعہ میں کیا ہے چھپی, کانفرنس میں
جو پیپر پڑھے گئے تھے وہ کتابی شکل میں شائع ہوئے اور ساری دنیا میں وہ پھیلے اور دوسری کتاب
Essence of Islam حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے اقتباسات کا چار
مضامین پر ( جیسا کہ میں نے بتایا ہے ) ترجمہ اسی فنڈ سے شائع ہوا ہے اور بہت ساری رقم واپس
بھی آگئی ہے۔وہ جماعتوں نے خرید لی ہے وہاں کی۔اسی طرح اس فنڈ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب ”اسلامی اصول کی فلاسفی“
اس کا جو پہلے ترجمہ تھا اُس میں بعض نقائص تھے پھر میں نے محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب
سے کہا کہ آپ مہربانی فرما کے اس کا از سر نو ترجمہ کریں۔پچھلے سال اُن
کو کہا تھا۔وہ ترجمہ بھی ہو گیا
ہے اور پچاس ہزار نسخے چھپ کے اور قریباً ساری پہنچ گئی ہوگئی۔بہر حال چھپ چکی ہے وہ پہلے خیال
تھا کہ اس اسلامی اصول کی فلاسفی کی قیمت ہوگی قریباً آٹھ روپے۔پہلے یہ بھی ایک بات تھی کہ اس کا نام
غلط لکھا گیا تھا یعنی Teaching of Islam۔اصل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو
اس کا نام رکھا ہے The philosophy of The Teachings of Islam اب اس
نام کے ساتھ یہ ترجمہ آ گیا ہے Revised translation لیکن جب پچاس ہزار کا ہم۔آرڈر دیا تو جو قیمت انہوں نے بل بھیجا اُس کے لحاظ سے وہ ۲۳ Penny جس کا مطلب یہ
قریب پانچ روپے کی وہ کتاب پڑی اور ان لوگوں کے لئے جہاں وہ زیادہ تر تقسیم ہونی چاہیے بہت
ہی سستی ہے۔بلکہ بعض لوگ شاید کہیں کہ ضرورت سے زیادہ سنتی ہے۔پھر ایک اور خوشی کی بات ہے ہمیں ایک نیا پھل بہت ہی میٹھا یہ ملا کہ تین ملک ہیں یورپ
کے ڈنمارک سویڈن اور ناروے بہر حال وہ کچھ ڈنمارک میں مسجد پہلے بن گئی ۱۹۶۷ء میں۔میں
نے اُس کا افتتاح کیا۔سویڈن میں گوٹن برگ میں مسجد مشن ہاؤس بنا۔۱۹۷۵ء میں میں نے سنگ بنیاد
خطابات ناصر جلد دوم
۴۱۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
رکھا اور ۱۹۷۶ء میں میں نے جا کے اُس کا افتتاح کیا اور اب پچھلے ہفتے ایک بہت بڑی عمارت
چار کنال ناروے کے شہر اوسلو کے وسط میں بہت عمدہ علاقے میں تین منزلہ عمارت ہے
(اور انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری جماعت کی ضرورتیں پوری کر کے دو خاندانوں کے رہنے کی
رہائش یعنی دو کوارٹر بھی نکل آئیں گے ) وہ خریدی گئی پندرہ لاکھ کرو نے ( یہ اُن کا سکہ ہے ) میں،
بہت اچھی جگہ ہے عین اُس کے سامنے وہاں کے بادشاہ کا ایک پارک ہے۔بادشاہ کے نام پر
موسوم۔اُس کے دوسری طرف بادشاہ کا محل بھی ہے لیکن بہر حال سامنے کھلا پارک ہے اُس کے
سامنے سٹرک ہے۔سٹرک کے اس طرف وہ بڑا اچھا بنا ہوا مکان۔بڑی موٹی موٹی پتھر کی دیواریں
سروے وغیرہ کروا کے انجینئر سے پھر وہ خریدا گیا۔یہ نئی جگہ مل گئی۔سپین میں جہاں بڑی مشکل پیدا ہو رہی تھی میں ۱۹۷۰ ء سے کوشش کر رہا تھا اور بڑی
دعائیں کر رہا تھا آپ کو بھی شاید کئی دفعہ کہا۔اب اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا کہ قرطبہ ۱۹۷۰ء کے
میرے دورے پر جس نے مجھ پہ یہ اثر چھوڑا تھا کہ اچھے لوگ ہیں ملنسار ہیں مسلمان سے تعصب
نہیں رکھتے۔ہمیں دیکھ کے آجاتے تھے۔بڑے پیار سے باتیں کرتے تھے۔وہاں سے قریباً
چوبیس میل پر ایک چھوٹے سے گاؤں میں سات آٹھ ہزار پاؤنڈ پر وہ زمین مل گئی ہے اچھی خاصی
بڑی، اس طرح ہے۔تھوڑا ساڑتا بھی ہے۔بڑی سٹرک سے ایک چھوٹی سٹرک سے نکلتی ہے وہاں
سے ایک فرلانگ کے اوپر سٹرک تک یہ زمین ملتی ہے پانی ساتھ ہے بجلی کا کھمبا ساتھ جا رہا ہے
بہت اچھی جگہ ہے اور سب سے زیادہ اہم خوشخبری کی بات یہ ہے کہ وہاں کے لوگوں نے ہمیں
اجازت دے دی ہے کہ بڑی خوشی سے یہاں مشن ہاؤس اور مسجد کو تعمیر کریں۔یہ بڑا متعصب
کیتھولک ملک رہا ہے اب تو اللہ تعالیٰ نے وہاں یہ تبدیلی پیدا کی۔عظیم انقلاب میں سمجھتا ہوں
خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے اُس ملک میں پیدا کیا ہے کہ وہ سہولت ہو گئی۔باقی رہ گئی ہمارے
پروگرام کے مطابق اور آپ کی اور میری خواہشوں کے مطابق ایک فرانس میں زمین ملنی چاہئے
ایک اٹلی میں۔فرانس کی زمین کے لئے میں نے ایک شخص کو جو جنیوا میں رہتے ہیں مقرر کیا تھا۔انہوں نے تین چار ٹکڑے دیکھ لئے ہیں اور مجھے اُمید ہے کہ اگلے تین چار مہینوں کے اندر اسی طرح
آٹھ دس ہزار میں جو بہت سستی قیمت ہے آٹھ دس ہزار پاؤنڈ کوئی قیمت نہیں ہے۔صد سالہ جو بلی
خطابات ناصر جلد دوم
۴۱۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۷۹ء
کے لئے زمین خریدی جائے گی۔اٹلی میں بھی زمین خریدی جاسکتی ہے ویسے تو اللہ تعالیٰ دیتا ہے ہمیں کسی کے محتاج نہیں اپنوں
کے بھی محتاج نہیں اپنی ذات کے بھی محتاج نہیں ہم مولی بس۔ڈاکٹر عبد السلام صاحب ٹریسٹے
(Trieste) میں رہتے ہیں یہ علاقہ ہے جس کے قریب آسٹریا کی سرحدیں بھی ہیں اور یوگوسلاویہ
کی سرحدیں بھی ہیں اور وہاں سے زیادہ دُور ہنگری بھی نہیں اور اُس علاقے میں اگر ہمارا مشن
ہو تو کئی ملکوں میں جو پرانے احمدی ہیں اُن سے ملاپ کی تجدید ہو سکتی ہے اور وہاں بھی اسی طرح
ایک چھوٹے سے گاؤں میں کوئی چار کنال یا آٹھ کنال کا ٹکڑا آٹھ دس ہزار کا مجھے چاہئے محل
نہیں بنانے ہم نے آج محل بنانے والے بناتے رہیں گے۔آج تو ہم اس بات میں خوش ہیں کہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع کرتے ہوئے ایسی مسجد بنالیں جس کی چھت کھجور کے پتوں
اور ٹہنیوں کی ہو اور الحمد للہ کہہ کے ہم نماز پڑھیں اور بارش ہو جائے تو ہمارے ناک کو مٹی
لگے اور بڑی خوشی اور بشاشت کے ساتھ ہم اپنے ہاتھ اور اپنے کپڑوں سے اُس مٹی کو پونچھیں اور
کہیں کہ وہ نشان جو اُس وقت اسلام نے دیکھا تھا آج اُسی کے اُسوہ کے مطابق ہم نے بھی دیکھ لیا۔سپین میں بھی دیر اس لئے ہوئی کرم الہی صاحب ظفر یہاں آئے ہوئے ہیں۔ان کو میں
نے بڑا سمجھا یا شروع خلافت سے ہی کہ میڈرڈ مہنگی جگہ، بداخلاق جگہ وہاں لوگ آتے ہیں ،
لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی ایک وقت میں ہوتا ہے عیش کرنے آتے ہیں وہاں آپ کی بات
سننے کا تو وقت ہی نہیں اُن کے پاس ، توجہ ہی نہیں کریں گے چھوڑیں میڈرڈ کو ، دار الخلافہ ہے
اُن کا۔باہر نکلیں جب سے یہ گئے ہیں بڑی ہمت سے گئے اپنا کام کیا اور انہوں نے تبلیغ کی۔اللہ تعالیٰ انہیں جزاء دے۔بڑے پیارے ہیں لیکن کچھ میڈرڈ کا پیارا اتنا شدت اختیار کر گیا تھا
کہ ہماری زمین خریدنے میں دس بارہ سال کی تاخیر ہو گئی۔اب وہ اور ایک اور مبلغ گئے تھے
قرطبہ کے قریب انہوں نے وہاں بڑی اچھی جگہ تلاش کی ( کام انہوں نے ہی کیا۔اصل
انچارج ہیں یہ ) بہر حال وہاں زمین مل گئی۔دُعا کریں دو جگہیں فرانس اور اٹلی میں مل جائیں
کے مشنوں کے منصوبوں اور اُن کے بنانے سے ہمارے ذہن فارغ ہو کے پھر اور
آگے جائیں۔ہمارے دماغ نے تو فارغ نہیں رہنا۔اُس وقت تک میرا اور آپ کا دماغ کام
خطابات ناصر جلد دوم
۴۱۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
کرتا رہے گا جب تک دُنیا کا ایک آدمی ایسا ہے جس نے خدا کی معرفت حاصل نہیں کی اور
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو پہنچا نا نہیں لیکن جب ایک کام سے فارغ ہوں گے تو اگلے کام کی
طرف توجہ کریں گے نا۔محدود دماغ ہیں ہمارے۔اللہ تعالیٰ کی قدرتیں غیر محدود ہیں اپنی
قدرتوں سے جو وہ کر دے کر دے کرے گا بھی انشاء اللہ۔ہم یہ کیا اُس نے بھروسہ کرنا ہے
آپ ہی کرنا ہے سب کچھ۔ہاں سرینگر جو ہے وہ بڑی مشہور جگہ ہے کشمیر میں ہے۔آپ میں سے اکثر جانتے ہیں اکثر
آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ سرینگر میں ایک محلہ ہے اس کا نام ہے خانیار۔خانیار محلہ ہے وہاں اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ سے علم حاصل کر کے دُنیا میں یہ اعلان کیا کہ
خانیار محلہ میں جو ایک قبر ہے یوز آسف نبی کی۔وہ حضرت مسیح علیہ السلام کی قبر ہے۔وہاں جماعت
ہے پرانی لیکن ٹھیک ٹھکانا نہیں تھا۔اب یہ تحریک ایک زوروں پر چلی نا کہ مسیح فوت ہو گئے خدا
کے رسول تھے علیہ السلام۔اللہ تعالیٰ اُن کو غریق رحمت کرے۔دوسرے انبیاء کے ساتھ اُن کو ہر روز
نئی سے نئی رفعتوں تک پہنچائے۔ہماری دعائیں ہیں اُن کے ساتھ بڑا احترام اور پیار ہے اُن کا۔انہوں نے بڑی خدمت اسلام کی بھی کی ہے اپنے وقت میں بنی اسرائیل کے اندر، علیحدہ مضمون
ہے وہ۔لیکن بہر حال ایک انسان تھے اور وہ فوت ہو گئے اور وہ دفنائے گئے کسی جگہ جس طرح
ہر انسان کو دفنا دیتا ہے ایک دوسرا انسان ، مسلمان تو اب جب یہ تحریک ہوئی ساری دنیا میں شور مچا
تو غیر مسلم سیاح بھی وہاں جانے لگ گئے اور ہمارے احمدی بھی بہت سارے جو آتے ہیں یہاں
جلسہ پر بھی اُن کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ وہاں جائیں دیکھیں تو وہاں مشن ہاؤس بن گیا ہے
صد سالہ جو بلی کی کافی رقم لگ کے۔ایک اچھی بڑی تعمیر ہو گئی ہے وہاں مسجد بھی بڑی ہو گئی۔مشن ہاؤس بھی بڑا ہو گیا۔تحریک جدید
غانا: غانا میں قرآن کریم انگریزی ترجمہ کی دس ہزار کا پیاں خود غانا کے ملک میں شائع ہو
کی کا نانا کے
گئیں اور وہ ملک بہت خوش ہے وہاں ایک گرلز ٹریننگ سنٹر کا اجراء ہوا ہے۔
خطابات ناصر جلد دوم
۴۱۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
وہاں ایک اور خوشی کی بات ہوئی ہے میں نے کئی دفعہ اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ جہاں
ممکن ہو وہاں ہم بڑی عید اُس روز کریں جس دن مکہ مکرمہ میں عید الاضحی کی جاتی ہے۔تو وہاں
عبدالوہاب بن آدم آئے ہوئے ہیں جلسہ میں شریک ہونے کے لئے۔انہوں نے بھی میری بات
سُنی ہوئی تھی۔اس دفعہ انہوں نے پوری تحقیق کر کے ایسا انتظام کر دیا کہ عید الا ضحیہ غانا کے ملک
میں جماعت احمدیہ نے اُس روز کی جس دن خانہ کعبہ میں سعودی عرب میں عید ہورہی تھی اور اس
کا بڑا چرچا ہوا اخباروں میں۔کیونکہ ایک نئی چیز تھی نا۔ایک نئی حرکت پرانی برکت کی طرف منہ
کر کے شروع ہو گئی۔خانہ کعبہ اَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ (ال عمران: ۹۷) ہے۔اس سے
جماعت احمدیہ کا بھی ساتھ ہی چرچا ہوا اور بڑی خوشی کی اور برکت کی لہر دوڑی۔سیرالیون :
ایک نئی مسجد وہاں تعمیر ہو گئی۔لوگ خدا تعالیٰ کی برکتوں کو دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں۔صرف احمدی نہیں بلکہ دوسرے بھی اُس ملک والے ہی نہیں باہر سے آنے والے بھی۔کوریا کے
سفیر فری ٹاؤن میں ہیں۔وہ احمد یہ مسلم سیکنڈری سکول کی ایک تقریب میں شامل ہوئے۔انہیں
قرآن کریم کا تحفہ دیا گیا۔بہت خوش ہوئے۔کہنے لگے کو ریا میں تو ہمیں۔ان کا یہ فقرہ بہت
مزیدار ہے۔وہ سفیر جو کوریا کے تھے اُن کو قرآن کریم کا جب تحفہ دیا گیا تو اُن کے منہ سے یہ فقرہ
نکلا کہ ہمیں کوریا میں تو صرف بائیبل ہی ملتی ہے ، مگراب قرآن کریم پا کر بہت خوشی ہوئی۔نائیجیریا:
الا رو کے مقام پر احمد یہ مشنری ٹرینینگ کالج کا اجراء کیا گیا۔اب وہاں ضرورت بہت بڑھ
گئی ہے اور یہاں سے اتنے آدمی ہم جامعہ احمدیہ کے بھیجو انہیں سکتے۔اس میں بہت ساری روکیں
ہیں۔کچھ ہماری ہیں۔ہمارے پاس اتنا پیسہ بھی نہیں جو خرچ کریں۔اس واسطے ایک غانا
میں ٹریننگ کالج ہے اور وہاں مختلف ملکوں کے احمدی آ جاتے تھے۔پھر اب ان کے آپس میں بھی
فارن ایکسچینج کی مشکلیں ہیں۔تو اب دوسراٹر یننگ کا لج نائیجیریا میں کھل گیا ہے۔ایک نئے سیکنڈری سکول کا اجراء ہوا ہے۔ایک نئے ہسپتال کھولنے کی اجازت مل گئی ہے
خطابات ناصر جلد دوم
۴۱۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۷۹ء
انشاء اللہ بن جائے گا۔دونئی مساجد کا افتتاح ہوا ہے۔دارالخلافہ لیگوس کا مشن ہاؤس کام کی
وسعت کے نتیجہ میں تنگ ہو گیا تھا۔وہ میں نے بھی دیکھا ہوا ہے بڑا تنگ۔اس کے لئے شہر سے
با ہر زمین لے لی ہے اور وہاں نیا مشن ہاؤس تعمیر ہورہا ہے۔نائیجیریا کے ساتھ لگتا ہے ایک اور ملک ، آزاد ملک۔بین اُس کا نام ہے۔ری پبلک ہے۔وہاں ہمارا کوئی مبلغ نہیں۔وہی لوگ جب ادھر آتے ہیں نائیجیر یا تو اُن کا ملاپ ہوتا ہے ہمارے
مشن سے۔وہ ہماری باتیں سنتے ہیں۔کتابیں پڑھتے ہیں لے جاتے ہیں۔گھر جاتے ہیں۔اپنے
علماء سے باتیں کرتے ہیں۔اُن کو بتاتے ہیں مسئلے مسائل کہ یہ ایک جماعت ہے جو یہ باتیں پیش
کر رہی ہے۔اس طرح اُن
کو تبلیغ ہوتی ہے وہاں
اللہ تعالیٰ نے یہ فضل کیا ہے کہ بغیر کسی مبلغ اور مشن
کے ایک مخلص اور فعال جماعت اللہ تعالیٰ نے ہمیں دے دی۔اس سال بینن کے جلسہ سالانہ پر
سینکڑوں افراد جمع ہوئے۔چھوٹی جماعت ہے نئی نئی بنی ہے اور مشن ہاؤس کی تعمیر انہوں نے
شروع کر دی ہے جس کے اخراجات وہ خود ہی اکٹھے کر رہے ہیں۔نائیجیریا کا ایک اہم اخبار ہے
اس میں ایک اہم Personality، ایک معروف ہستی ہیں وہاں کی الحاج ابوبکر۔انہوں نے
ایک مضمون شائع کیا ہے احمدیت پر اور اُس میں وہ لکھتے ہیں کہ
If today, I could stand before any christian and an able
to discuss about religion with confidence, it was to the
Ahmediyya literature and books at my disposal۔کہ اگر آج میں اس قابل ہوا ہوں کہ مجلسوں میں بیٹھتے ہوئے عیسائیوں کے ساتھ بات کرسکوں،
خود اعتمادی کے ساتھ مذہبی گفتگو کر سکوں۔تو اُس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے جماعت احمدیہ کا لٹریچر
رکھا ہوا ہے اور بہت سی کتابیں ہیں میرے پاس جن کو میں نے پڑھا ہے اور اس وجہ سے میں عیسائی
پادریوں کے ساتھ بات کرنے کے قابل ہو گیا ہوں۔گیمبیا:
ایک اور ویسٹ افریقن ملک وہاں کے وزیر برائے اکنامک اینڈ پلانگ نے احمد یہ سکول
خطابات ناصر جلد دوم
۴۱۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
کا معائنہ کیا اور انہوں نے فرمایا۔ہمارے ملک میں احمد یہ سیکنڈری سکول واحد سکول ہے جو
اکنا مک کا مضمون بھی پڑھاتا ہے یعنی سارے ملک میں ہمارا سکول جو ہے جماعت کا ، وہ
اکیلا سکول ہے جس میں اقتصادیات کا مضمون پڑھایا جاتا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم اس کے
فارغ التحصیل طلباء کو اپنے دفاتر میں بڑی خوشی سے جگہ پیش کرتے ہیں۔اس واسطے کہ علمی
لحاظ سے وہ اچھے ذہین طالب علم ہیں اور اعتماد کے لحاظ سے وہ دیانت دار ہیں۔سکول کے پاکستانی پرنسپل کو (یعنی ملک میں ہمارا پاکستانی پرنسپل ہے اور وہ مجھے بھی عجیب لگا
کہ انہوں نے بجائے اس کے کہ کسی کیمپین کو اس کام کے لئے منتخب کیا ہوتا ، انہوں نے ہمارے
پاکستانی پر نپل کو ، ہمارے سکول کا پرنسپل جو پاکستانی ہے اُسے ) ویسٹ افریقن اگزامینیشن کونسل
کی نیشنل کمیٹی کا رکن منتخب کر لیا۔وہ دوسرے ملکوں میں دوروں پر بھی جاتے ہیں۔سالانہ جلسہ کی صدارت ملک میں وائس پریذیڈنٹ صاحب نے کی۔بعض جلسوں میں اُن
کے پریذیڈنٹ صاحب بھی آجاتے ہیں۔گیمبیا میں امسال الاسلام کے نام سے رسالہ جاری کیا گیا ہے۔یہی حال پوری طرح تندہی کے ساتھ پوری ہمت کے ساتھ ، پورے جذبہ کے ساتھ ان
ممالک میں جنہیں ایک وقت میں عیسائیت نے اسلام کی گود سے یا پیکنزم سے، بد مذہبی سے جیتا،
اب ہم واپس اُن کو اسلام کی طرف لا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے مبلغوں کو یہ
توفیق دی ہے۔ولا فخر ہمارے لئے فخر کی کوئی بات نہیں۔خدا ہی ہے جو منصوبے بناتا اور ہمیں
کامیابیاں عطا کرتا ہے۔مشرقی افریقہ
مشرقی افریقہ میں کینیا میں سکول کے اجراء کے لئے کوشش کی جارہی ہے اور ایک زمین کا
ٹکڑا خرید لیا ہے۔کینیا کے پڑوسی ملک روانڈا (Rwanda) میں خدا کے فضل سے ایک جماعت
قائم ہو چکی ہے۔تنزانیہ میں ایک نئے مشن کا قیام عمل میں آچکا ہے۔ایک مقامی مبلغ عیسی احمدی وہاں متعین
خطابات ناصر جلد دوم
۴۲۰
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
کئے گئے ہیں۔اب وہاں
تنزانیہ میں مشنوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔تین نئی مساجد اس سال تعمیر
ہوئی ہیں۔اس ایک سال کے اندر تین نئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں اور ایک مشن ہاؤس کی تعمیر ہو رہی
ہے۔تنزانیہ کی جماعت کا جلسہ سالانہ کامیاب رہا۔پانچ ہزار کی نفری اُس میں شامل ہوئی۔جولٹر پچر شائع ہوا : نماز سواحیلی زبان میں پانچ ہزار۔اسلام کے اسباق سواحیلی زبان میں
پانچ ہزار کشتی نوح سواحیلی ایڈیشن دوسرا ایڈیشن دو ہزار، اور ایک اور کتاب تیار ہورہی ہے۔یہ سارے مشن غیر ممالک میں افریقہ میں، یورپ میں ، امریکہ میں، جزائر میں ، انڈونیشیا
میں سب جگہ یہ مشن جو ہیں وہ پوری تندہی سے یہ کام کر رہے ہیں۔جاپان
جاپان میں بھی مشن بڑا active ہو گیا ہے اور وہاں انہوں نے رسالے شائع کرنے
شروع کر دیئے ہیں ، جلسے کرتے ہیں ، اخباروں میں خطوط لکھتے ہیں۔اتنی اُن کی عزت ہے کہ
اخبار اُن کے خطوط کو شائع کرتے ہیں اور جب عیسائی یا دوسرا کوئی مذہب والا اُن سے تنگ آ جاتا
ہے تو پھر وہ اخبار کو کہتا ہے کہ اب یہ سلسلہ بند کر دو۔امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ اس کا ترجمہ ہو چکا ہے جاپانی میں۔یہ میرا ایک چھوٹا سا
مضمون ہے۔انگریزی میں بھی وہ شائع کر رہے ہیں۔بھی آئی لینڈ :
نجی میں جو آئی لینڈ ہیں وہاں کی مقامی آبادی میں احمدیت اثر و رسوخ قائم کر رہی ہے اور
بہت سے مقامی لوگ جو ہیں، وہ احمدی ہو چکے ہیں۔کینیڈا
کینیڈا میں دو جگہ ہمارے مبلغ والے مشن قائم ہو چکے ہیں۔ویسے بہت سارے مشن ہیں۔امریکہ
امریکہ کے مغربی ساحل سان فرانسسکو میں مشن کی ایک نئی برانچ کھول دی گئی ہے اور
خطابات ناصر جلد دوم
۴۲۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
ہمارے یہاں کے پڑھے ہوئے ایک مبلغ وہاں کام کر رہے ہیں۔آسٹریلیا:
آسٹریلیا میں نئی جماعت قائم ہوئی ہے۔مغربی جرمنی :
جرمنی میں فرینکفرٹ کے مقام پر اسلامی موضوعات پر ایک کا نفرنس منعقد کی گئی۔اسی طرح
سوئٹرز ر لینڈ میں جو بہت کامیاب ہوئی۔وقف جدید :
اسی طرح وقف جدید بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اچھا کام کر رہی ہے مگر وقف جدید
چونکہ اچھا کام کر رہی ہے اس لئے جماعتیں کہتی ہیں وقف جدید کے معلم ہمیں بھیجو لیکن ساتھ ہی
جماعت یہ بھی کہتی ہے کہ ہم آپ کو وقف جدید کے معلم بنانے کے لئے اپنے بچے نہیں دیں
گے۔تو یہ دو متضاد باتیں ایک وقت میں کیسے ہوں گی۔اگر آپ بچے نہیں دیں گے تو آپ کی یہ
خواہش کیسے پوری ہوگی کہ آپ کی ضرورت کے مطابق آپ کی مطلوبہ تعداد کے مطابق آپ کو
مبلغ اور معلم مل جائیں۔اس واسطے ہر گاؤں منگائے ہم سے معلم وقف جدید لیکن ہر گاؤں میں
معلم وقف جدید بننے کے لئے اپنا ایک بچہ دے۔تبھی جائے گا نا۔آسمان سے فرشتوں کو میں
پکڑ کے نہیں لا سکتا۔یہ اپنا لٹریچر بھی شائع کرتے ہیں۔ان کے ذریعہ جو مقامی زبانیں ہیں نا مثلاً پشتو میں
بھی کچھ رسالے شائع ہوئے ہیں۔اسی طرح اور بعض سندھی وغیرہ میں بھی۔یہ بھی کام لیتے ہیں
ہم
ان
سے۔نصرت جہاں ریزروفنڈ :
’نصرت جہاں ریز روفنڈ خدا کے فضل سے ہماری وہ قربانی اللہ کے حضور مقبول ہوگئی اور
خطابات ناصر جلد دوم
۴۲۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
اس کا ہمیں اس سے پتہ لگتا ہے کہ جو ریز روفنڈ ۱۹۷۰ء میں اکاون لاکھ کی اپیل پر اور ترپن لاکھ
چھہتر ہزار کی عملاً وصولی پر قائم ہوا تھا۔اس میں خدا نے برکت ڈالی۔دوست بڑی ہمت کرتے
ہیں۔جوا پیل ہے اُس سے زیادہ چندہ آ جاتا ہے۔یہ سرمایہ تھا۔اس کے متعلق بہت سی باتیں میں پہلے بتا چکا ہوں۔دہرانے کی ضرورت
نہیں۔ترپن لاکھ کا سرمایہ تھا جو وہاں لگایا گیا اور ترپن لاکھ کا سرمایہ جو آپ نے دیا۔قربانی دی
خدا کے حضور، خدا نے اُسے قبول کیا اور اُس میں برکت ڈالی۔اتنی برکت ڈالی کہ اس ترپن لاکھ
میں سے آپ کئی کروڑ روپے پہلے خرچ کر چکے ہیں۔یہ آپ جمع تفریق کر کے نکالیں۔ترتین لاکھ
میں سے کئی کروڑ روپیہ ہم خرچ کر چکے ہیں اور اس سالِ گذشتہ میں اُس ایک سال میں ترتین لاکھ
جو تھا اس میں کئی سے کروڑ خرچ ہونے کے بعد ایک کروڑ انتالیس لاکھ چوالیس ہزار روپیہ ہمارے
پاس تھا اور اس میں ایک کروڑ سات لاکھ چوبیس ہزار روپیہ خرچ ہو گیا اور باقی چھہتر لاکھ روپیہ پیچ
گیا۔یہ تر پن لاکھ میں سے سب کچھ ہوا۔تو ترپن لاکھ میں تو حساب کی رو سے ایسا نہیں بنتا۔اگر
ترپتن لاکھ میں آپ خدا تعالیٰ کی برکت اور رحمت شامل کر دیں تو یہ بن جاتا ہے۔ترپن لاکھ جو
آپ نے قربانی پیش کی خدا کے حضور اُس میں اللہ تعالیٰ نے اپنی برکت ڈالی۔پھر جو تر پن لاکھ جمع
برکت ، اُس نے یہ شکل بنائی کہ کئی کروڑ روپیہ خرچ ہو گیا اور پھر بھی بچ رہا اور سال رواں جواب ختم
ہو رہا ہے۔اس میں ایک کروڑ انتالیس لاکھ چوالیس ہزار ( یہ آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ میں کتنا
کمزور ہوں بیماری کی وجہ سے ) یہ رقم تھی پڑی ہوئی۔اس سال خرچ ہوا ایک کروڑ سات لاکھ
چوبیس ہزار روپیہ اور پھر ترپن لاکھ میں سے چھہتر لاکھ روپیہ بیچ بھی گیا۔اس کے علاوہ ایک کروڑ
پینتیس لاکھ کی عمارات وغیرہ ہیں وہاں موجود یعنی ترین لاکھ میں سے سارے کروڑ خرچ کرنے
کے بعد دو کروڑ گیارہ لاکھ پینتیس ہزار روپیہ سرمایہ کی صورت میں نقدی کی صورت میں یا سرمایہ
عمارتوں وغیرہ کی صورت میں رہا۔یہ ہے اللہ کی برکت !
ایک بزرگ نے مجھے کہا تھا آپ کے پاس ترپن لاکھ روپیہ ہے تجارت پر لگا دیں جو آمد ہو،
اُس سے آپ اپنا منصوبہ چلائیں۔میں نے اُن سے پوچھا آپ زیادہ سے زیادہ کیا امید رکھتے
ہیں، کتنی آمد ہوسکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر بہت ہی حد ہو جائے تو بارہ چودہ فیصد نفع ہو جائے
خطابات ناصر جلد دوم
۴۲۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
گا۔میں نے انہیں کہا جس سے میں تجارت کرنا چاہتا ہوں۔وہ کہتا ہے میں بغیر حساب کے دیتا
ہوں۔مجھے اُس سے تجارت کرنے دیں۔دیکھا آپ نے بغیر حساب کے کس طرح مل گیا۔جو
مجھے بھی حساب یاد نہیں رہ رہا۔مجلس نصرت جہاں نے اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت سے اُن ممالک میں مغربی افریقہ کے۔جن کے لئے یہ منصوبہ تھا سترہ ہسپتال کھولے اور بہت سے سکول۔نصرت جہاں کے ہسپتالوں میں
اب تک اکیس لاکھ دو ہزار سات سو سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا گیا۔اللہ نے بڑی توفیق دی
ان کی خدمت کرنے کی۔جن میں سے ایک لاکھ تہتر ہزار آٹھ سو مر یضوں کا علاج مفت کیا گیا۔کوئی اُن سے پیسہ نہیں لیا گیا۔وقف عارضی :
یہ تو دو ہفتے آپ نے دینے ہیں کبھی سستی کر جاتے ہیں۔کبھی میں کہتا ہوں پھر تیز ہو جاتے
ہیں۔اب میں پھر کہتا ہوں پھر تیز ہو جائیں۔( انشاء اللہ ) دو ہفتے کے لئے وقف عارضی کریں۔بڑی برکتیں ہیں۔مجھے تو سب نے نہیں لکھا۔جنہوں نے لکھا ہے انہوں نے کہا ہے۔ہم نے اپنی
تھوڑی سی کوشش کا پھل برکتوں کی شکل میں وصول کیا۔فضل عمر درس القرآن :
یہ اچھی خاصی چل رہی ہے۔اتنی نہیں جتنی ہونی چاہئے مگر کوئی ڈیڑھ ہزار کے قریب لڑکے
اور لڑکیاں اس میں آ جاتے ہیں۔فضل عُمر فاؤنڈیشن :
فضل عمر فاؤنڈیشن بھی اپنا کام کر رہی ہے۔ان کا سرمایہ تھوڑا تھا۔صرف پینتیس لاکھ تھا۔انہوں نے ہمت کر کے ایک بہت بڑا ہمیں بنا دیا گیسٹ ہاؤس، جس میں ہمارے غیر ملکی مہمان
ٹھہرتے ہیں۔کوئی ضرورت سے زیادہ خرچ کر دیا شروع میں تھوڑی سی ان
کو تنگی پیدا ہوئی۔بہر حال اللہ تعالیٰ کے فضلوں میں سے چند ایک کا منادی بن کے میں یہاں کھڑا ہوں اور میں