سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 37
خطابات ناصر جلد دوم
۴۲۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
نے بتایا اور آپ نے دیکھا دنیا کے کونے کونے میں جماعت احمدیہ پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی بارش،
موسلا دھار بارش سے بھی زیادہ ہو رہی ہے۔ہمارے منہ میں وہ زبان نہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا
کر سکیں جو اُس کا حق ہے اور ہمارے جو بولنے کے الفاظ ہیں جس کو زبان کہتے ہیں (ہماری
زبانیں مختلف، اُردو زبان، انگریزی زبان ، اُس معنی میں زبان جو ہے ) اُس میں وہ الفاظ نہیں جو
خدا تعالیٰ کی عظمت و جلال و وحدانیت، اُس کی قدرت ، اُس کی محبت ، اُس کی رحمانیت ، اُس کی
رحیمیت جو ہے اس کے جلوؤں کو اپنے احاطہ میں لا سکیں۔خدا کی باتیں خدا ہی سمجھ سکتا ہے اور
بد بخت ہے وہ انسان جو خدا سے اُس کے پیار کو پاتا اور خدا کے ساتھ بیوفائی کرتا۔اس واسطے
میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ اگر میں ایک فقرہ میں نصیحت کرنا چاہوں اور ہمیشہ وہ کرتا چلا جاؤں تو وہ فقرہ
یہ ہوگا۔یاد رکھو! اتنے پیار کرنے والے رب کریم سے کبھی بے وفائی نہ کرنا کوئی ہمیں تکلیف نہیں
پہنچائی اس نے کبھی اگر کہیں اور سے تکلیف پہنچی تو جتنی تکلیف پہنچی اس سے ہزار گنا ،لاکھ گنا، کروڑ
گنا، بے شمار گنا زیادہ ہمارے سکون کے، اطمینان کے ، آرام کے سامان پیدا کر دئیے۔ایک شخص کو اُس کی غلطی تھی یا نہیں بہر حال وہ سمجھا مجھے بلا وجہ نکالا گیا نوکری سے۔بڑا
گھبرایا ہوا آیا۔میں نے کہا دیکھو! ہم تو ایک خدا پر ایمان لاتے ہیں۔جتنے تمہیں اس وقت پیسے
مل رہے ہیں ماہانہ اُس سے سات گنا زیادہ خدا تمہیں دے گا۔میرے منہ سے نکل گیا۔میری
عزت خدا نے رکھ لی۔میں تو خدا کے سامنے سر نہیں اُٹھا سکتا۔اتنا پیار کرتا ہے۔ابھی مہینہ، ڈیڑھ
مہینہ ہوا اُس کا خط آیا میں تو بھول گیا۔مجھ سے تو ملتے ہیں ہزاروں آدمی۔اُن سے میں باتیں
کرتا ہوں۔پھر وہی مجھے یاد کراتے ہیں۔اُس نے خط میں لکھا کہ جب میں پریشانی کی حالت
میں آپ سے ملا تو آپ نے مجھے نصیحت کی تھی کہ دیکھو! رزاق خدا ہے۔انسان نہیں۔جس تنخواہ
کو تم چھوڑ رہے ہو اس سے سات گنا زیادہ خدا تمہیں تنخواہ دے سکتا ہے یا دے گا۔کوئی اس قسم کا
فقرہ بولا اور آج میں اس لئے لکھ رہا ہوں کہ میں بالکل سات گنا زیادہ تنخواہ آج لے رہا ہوں
اور آپ کی بات خدا نے پوری کر دی۔یہ خدا ہے جس کے دامن کو ہم نے پکڑا۔جس سے ہمارا واسطہ ہے۔اسے چھوڑ کے تو ہم نے
کہیں نہیں جانا اور یہ درایسا ہے یہاں دھونی رما کے بیٹھے رہو کسی سے دشمنی نہ کروکسی کی بدخواہی نہ
خطابات ناصر جلد دوم
۴۲۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء
چاہو۔کسی کا غصہ تمہارے دلوں میں جگہ نہ پائے۔کسی کے خلاف ایک لفظ بھی تمہاری زبانوں سے
نہ نکلے۔دعائیں کرو اپنے لئے۔اُن لوگوں کے لئے بھی جو غلطی سے خود کو تمہارا دشمن سمجھتے ہیں اور
خدا تعالیٰ سے اُس کی خیر چاہو۔اُس کی رحمتوں کی تجلیات اپنی زندگی میں اُس سے مانگو۔وہ تمہیں
اتنادے گا اتنا دے گا کہ تمہاری نسلوں سے بھی وہ چیزیں نہیں سنبھالی جائیں گی۔اللہ تعالیٰ فضل کرے اور ہمیں صحیح معنی میں اور حقیقی رنگ میں مسلم بنائے۔خادمِ اسلام
بنائے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام بنائے۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا نور ہمارے سینوں میں ہمیشہ
چمکتا رہے۔دُنیا کی ظلمات کو دور کرنے کی ہمیں طاقت عطا کرے اور اس میں ہمیں کامیابی عطا
کرے۔آمین۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکات
(از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )
谢谢谢
۴۲۶
خطابات ناصر جلد دوم
خطابات ناصر جلد دوم
۴۲۷
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
قبولیت دعائے ابراہیمی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا
تیسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۹ ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔طبیعت ابھی خراب چلی آرہی ہے بعض علامتوں میں افاقہ ہے۔آج صبح مسجد میں میں گیا
نماز فجر کے لئے تو مسجد میں جا کے مجھے احساس ہوا کہ میرا گلا قریباً بیٹھ چکا ہے۔کوشش کی ہے اپنی
طرف سے کہ کچھ گلے کو کمک پہنچاؤں دوائیوں سے وہ کام کرنے لگے۔پوری طرح کھلا نہیں لیکن
صبح کی نسبت کافی فرق ہے بہر حال انشاء اللہ آواز آپ تک پہنچ جائے گی نہ پہنچے تو آپ ہاتھ کھڑا
کر دیں جس کو میری آواز نہ آئے۔آج یعنی جلسہ سالانہ کے تین ایام میں سے آخری اور تیسرے دن علمی کوئی مضمون لیا جاتا
ہے یا علمی عملی کوئی مضمون لیا جاتا ہے۔دوستوں کو یاد ہو گا بعض کو تو ہوگا ، ہی ، کہ کچھ عرصہ ہوا میں
نے تعمیر بیت اللہ کے مقاصد پر کچھ خطبے دیئے تھے جو ایک رسالے کی چھوٹی مختصر سی کتاب کی شکل
میں شائع ہو چکے ہیں۔ان میں میں نے بتایا تھا کہ تعمیر نو جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ہاتھ
سے اللہ تعالیٰ نے کروائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قریباً دو ہزار سال قبل اس میں
تئیس مقاصد ملحوظ تھے۔اور میں نے بتایا کہ سارے کے سارے مقاصد ایسے تھے جن کا تعلق
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ سے نہیں تھا نہ اس زمانہ سے تھا جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قبل
کا زمانہ تھا۔نہ اس زمانہ سے تھا جو حضرت ابراہیم کے زمانہ سے بعد کا زمانہ محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
کی بعثت تک کا زمانہ تھا بلکہ یہ سارے ہی مقاصد محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی بعثت سے
تعلق رکھتے تھے اور جو چار بنیادی فرائض آپ کے تھے اور جو مقاصد تھے آپ کی بعثت کے، ان
چاروں سے تعلق تھا ان مقاصد کا۔مثلاً قرآن کریم نے ہمیں بتایا کہ اِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ :
خطابات ناصر جلد دوم
۴۲۸
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَيَّة ( ال عمران : ۹۷) کہ نوع انسان جو ہے ساری کی ساری ، سب انسانوں
کیلئے پہلا گھر ، افادیت کے لحاظ سے، خدا تعالیٰ کی نعمتوں کے حصول کے لحاظ سے، دنیوی ترقیات
کے لحاظ سے، روحانی رفعتوں کے لحاظ سے، جو تعمیر کیا گیا جس کی بنیاد رکھی گئی ، وہ بیت اللہ ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ اعلان بعثت نبوی سے قریباً دو ہزار سال پہلے کیا اس وقت جبکہ دنیا
کی آبادی کی اکثریت شاید خانہ کعبہ کا نام بھی نہیں جانتی تھی جس وقت یہ اعلان ہوا یہ دعا خدا تعالیٰ
نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جس وقت سکھائی تو اس وقت یا جو باتیں حضرت ابراہیم علیہ السلام
کو اللہ تعالیٰ نے بتا ئیں اس وقت تو نوع انسانی میں سے ایک چھوٹے سے حصہ کا تعلق تھا خانہ کعبہ
سے۔اکثریت تو ایسی تھی یا ان کو علم ہی نہیں تھا، علم تھا تو ان کو کوئی تعلق ہی نہیں تھا، کوئی پیار ہی نہیں
تھا ، خانہ کعبہ کے ساتھ تو ان کا کوئی مقصد ہی وابستہ نہیں تھا نہ دنیوی اور نہ دینی۔پھر وہ عظیم رسول دنیا کی طرف آیا جس نے یہ اعلان کیا قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ
اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف: ۱۵۹) دنیا کے ہر خطے میں بسنے والے مردو اور عور تو ، اللہ تعالیٰ
نے تم سب کی طرف مجھے رسول بنا کر بھیج دیا۔اور آج کے بعد تمہاری ہر قسم کی فلاح اور بہبود مجھ
سے وابستہ ہو گئی اور اس تعلیم کے ساتھ جو میں لے کے تمہاری طرف آیا ہوں یہ پہلا ہی جو
اِنَّ اَوَلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ۔الناس کے لئے۔الناس کل میں نے اپنی بہنوں میں عورت
کے مضمون کے اوپر تمہیدی لیکچر دیا تھا وہ بھی بہت لمبا ہے مضمون۔انشاء اللہ کوشش کروں گا ہو
جائے۔ان کو میں نے بتایا تھا آپ کو بھی بتا دوں بڑا ضروری ہے۔عربی زبان میں اَلنَّاس بالانس یا انسان یہ سارے لفظ مرد و زن ہر دو کے لئے بولے
جاتے ہیں یعنی عورت کے لئے بھی اور مرد کے لئے بھی اور اگر سیاق و سباق مضمون کا محض مرد کو
منتخب نہ کرتا ہو یا محض عورت کے لئے اس مضمون کو بیان کرنا ظاہر نہ کرتا ہو تو ہر دو مراد ہوں گے۔تو
یہاں یہ اعلان کیا گیا کہ دنیا کی ہر عورت اور ہر مردسن لے کہ میں ساری دنیا کی طرف رسول بن کے
آ گیا۔پھر آپ نے کہا کہ رسول کے معنے پیغام لایا ہوں ایک، اس کی بنیاد کیا ہے، کیا وہ پیغام
ہے، اس کی حقیقت کیا ہے تمہیں جو میں کہتا ہوں کہ لوگوسنو کہ میں تمہاری طرف آیا ہوں، تمہارا
فائدہ کیا ہے؟ آپ نے کہا رحمت اللعالمین بن کے آیا ہوں۔
خطابات ناصر جلد دوم
۴۲۹
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
تم میں سے ہر مرد اور ہر عورت کے لئے میں رحمت بن کر آیا ہوں اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ
وسلم نے ان مقاصد کا آخری مقصد جو میں نے منتخب کیا تھا وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا
تھی۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے متعلق ابھی آؤں گا اس طرف لیکن بتا میں یہ رہا ہوں
کہ پہلا مقصد بتاتا ہے کہ ان لوگوں نے جن کو کہا گیا تھا کہ یہ سارے انسانوں کے لئے ان کی
فلاح و بہبود کے لئے ان کی بھلائی کے لئے ان کی خیر کے لئے پہلا گھر جو بنایا گیا، حضرت ابراہیم
علیہ السلام کے ہاتھوں از سر نو اس کی تعمیر ہورہی ہے وہ خانہ کعبہ ہے۔بڑی عظمت ہے خانہ کعبہ میں، لوگ اس کو بھی نہیں جانتے اسی واسطے میں نے پیچھے تحریک کی
تھی کہ میرے خطبے پڑھ لو۔اور خدام الاحمدیہ پڑھوا بھی رہی ہے ( یہ اب میں ضمناً بات کر گیا ہوں بیچ
میں بہر حال ) اور تیئیسواں مقصد میں نے لیا تھا یہ دعا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ، کہ اے خدا تو وہ
رسول بھیج ان میں، جس کی تعلیم ، جس کی ذات، جس کی ابدی روحانی زندگی ، جس کے فیوض روحانی
جو ہیں ان کا تعلق ہر انسان سے ہو خواہ وہ مشرق کا رہنے والا ہو یا مغرب کا، جنوب کا یا شمال کا ،
براعظموں کا رہنے والا ہو یا چھوٹے چھوٹے جزائر میں بسنے والا ہو، ہر انسان کے ساتھ اس کا تعلق
ہو۔اس لئے وہاں میں نے اشارے کئے تھے اپنے ان لیکچروں میں کہ ہمارے جو ہم کہتے ہیں کہ
غلبہ اسلام کی صدی جو آ رہی ہے جماعت احمدیہ کے سارے پروگرام ان مقاصد کے گرد گھومتے
ہیں جن کا میں نے ان میں ذکر کیا ہے مجھے افسوس ہے کہ میں آج، ویسے بھی شاید ممکن نہ ہوتا لیکن
طبیعت کی خرابی کی وجہ سے جو تین دن سے میں ٹھیک نہیں محسوس کر رہا اس وقت بھی مجھے چکر آرہے
ہیں لیکن ابتدا اس وقت ضرور کر دینا چاہتا ہوں آخری مقصد کو بیان کر کے ، وہی جو میں تفصیل سے
بتاؤں گا کچھ میں نے پروگرام پہلے بتا دیئے تھے، صد سالہ جوبلی کے پروگرام وہ سارے تعمیر کعبہ
کے مقاصد سے تعلق رکھتے ہیں لیکن وہ مختصر تھے ان میں وسعت پیدا کروں گا انشاء اللہ تعالیٰ،
اللہ تعالیٰ کی توفیق کے ساتھ اور آپ کو بتاؤں گا کہ یہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا ہے ناں کہ۔قرآن کے گردگھوموں کعبہ میرا یہی ہے ( در نشین صفحه ۸۴)
ہماری زندگی کا ہر پروگرام اور منصو بہ اللہ تعالیٰ کے کلام قرآن عظیم کے گردگھومنے والا ہے۔
خطابات ناصر جلد دوم
۴۳۰
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
وُضِعَ لِلنَّاسِ سے جو استدلال کئے جاسکتے ہیں وہ یہ ہیں کہ تمام اقوام عالم بلا امتیاز رنگ و
نسل ، بلا دیگر امتیازات کے جو انسان انسان کو ایک دوسرے سے علیحدہ اور ممتاز کر دیتے ہیں اور
ان میں تفرقہ اور انتشار پیدا کر دیتے ہیں دینی اور دنیوی فوائد حاصل کریں گے ہر انسان مرد و زن
مکہ سے یعنی اس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو قرآن عظیم جیسی شریعت کا ملہ لے کر دنیا کی طرف
مبعوث ہوگا، برکت حاصل کرے گا اور کرے گی۔اور یہ کہ جو شریعت اس دعا کے قبولیت کے بعد
جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کی ، جس کا ذکر ابھی آتا ہے جو شریعت آئے گی وہ ہر لحاظ سے کامل
اور مکمل ہوگی اور انسان کی تمام ضروریات کو پورا کرنے والی ہوگی اور درخت انسانی کی ہر شاخ کو
سیراب کرنے والی ہوگی اور ہمیں بتایا گیا تھا قرآن کریم میں ہی کہ قرآن کریم ایک ایسی کتاب
ہے جو اپنے ذاتی کمالات اور فضائل اور بے نظیر تعلیمات کے ساتھ اپنی ضرورت اور صداقت کو
ثابت کرتی ہے اور فطرت انسانی کے سب حقیقی تقاضوں کو پورا کرنے والی ہے۔انسان کی روحانی
اور جسمانی اور اخلاقی اور معاشرتی اور سیاسی اور اقتصادی وغیرہ وغیرہ ضرورتیں بھی اسی طرح پوری
کی جاسکتی ہیں۔قرآنی تعلیم انسان کو ظن اور گمان کے بے آب و گیاہ ویرانوں سے اٹھا کر دلائل
اور آسمانی نشانوں کے ساتھ یقین کی رفعتوں تک پہنچاتی ہے اور یہ بھی کہ یہ کتاب اللہ تعالیٰ کی
حفاظت میں ہے، شیطانی دجل اس میں راہ نہیں پاسکتا، اس لئے اپنی روحانی تاثیرات میں ابدی
ہے جو روحانی تاثیرات رکھنے والا کلام ہو، اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی ہدایت ہوا گر اس کی
حفاظت خدا تعالیٰ کی طرف سے نہ ہو اور اس کے اندر خرابی پیدا ہو جائے اس کی تاثیر اسی وقت ختم
ہوگئی ، اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جس طرح یہ تعلیم اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہے اسی طرح اس پر عمل
کرنے والے بھی خدا تعالیٰ کی پناہ میں ہوں گے اور انہیں ہر قسم کی آفات اور مصائب سے محفوظ
رکھا جائے گا اور دنیا کا کوئی دجل اور دنیا کی کوئی طاقت اور دنیا کی کوئی سازش ان کا حقیقی اور واقعی
نقصان نہیں کر سکے گی چیں بہ جبیں ہوتی رہے گی۔وہ آیت جو پڑھی تھی یا يُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَ كُمُ الرَّسُوْلُ بِالْحَقِّ مِنْ رَّبِّكُمُ
فَأَمِنُوْا خَيْرًا نَّكُمُ النِّسَاء ( ۱۷ ) ایمان لاؤ ساری بھلائی تمہیں مل جائے گی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو دعا کی اور جسے میں نے اپنے خطبوں میں تیئیسواں مقصد
خطابات ناصر جلد دوم
۴۳۱
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
بیان کیا تھا وہ دعا یہ تھی رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ
الكتب وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (البقرة : ۱۳۰) اے ہمارے
رب ہماری یہ بھی التجا ہے کہ تو انہی میں سے ایک ایسا رسول مبعوث فرما جو انہیں تیری آیات پڑھ کر
سنائے اور انہیں کتاب اور حکمت سکھائے اور انہیں پاک کرے یقینا تو ہی غالب اور حکمتوں والا ہے۔یہ دعا اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرمایا ہے قبول ہوئی اور جو رسول اس دعا کے
ذریعہ سے مانگا گیا تھا عاجزانہ جھک کر خدا کے حضور وہ آ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے
ساتھ ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے ، قبولیت دعائے ابراہیمی کے نتیجہ میں، اللہ تعالیٰ کی
یہ ساری تدبیر تھی انسان کے ہاتھ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے خدا کا ہی منصوبہ تھا، وہ ہمیں میں یہ جو ابھی
ایک آیت پڑھوں گا اس سے پتا لگے گا لیکن اس سے پہلے میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ رَسُولاً مِنْهُمْ
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَ كَيْهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ
الْحَكِيمُ (البقرة: ۱۳۰) یہ جو چار مقاصد لے کے دنیا کی طرف آنے والے رسول کے لئے دعا کی
گئی تھی یہ قرآن عظیم میں اس یہ البقرۃ کی آیت ۱۳۰ ہے اس کے علاوہ چار اور جگہ بالکل انہیں چار
مقاصد کا ذکر ہے کچھ زوائد کے ساتھ۔سورۃ بقرۃ کی ہی ایک اور آیت ہے اور وہ ۱۵۲ ہے اور اس سے ہمیں پتا لگتا ہے اس میں یہ
بتایا گیا ہے اشارہ کیا گیا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا کو قبول کیا گیا اور وہ نبی جن کو دعا
خدا نے سکھائی تھی کہ یہ دعا کر ومحمد صلی اللہ علیہ وسلم آنے والے ہیں، یہ لمبا مضمون میں نے اس میں
بیان کیا ہے وہ تعلق رکھنے والے ہیں تمہارے خونی رشتہ کے لحاظ سے یا آپ
کی تعلیم کے پیچھے چلنے
والے ان کو تیار کر ومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قبول کرنے کے لئے جب آپ نازل ہوں دنیا
کی طرف اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پر عمل کر کے خدا تعالیٰ کے حضور ہر قسم کی قربانیاں
پیش کرنے والے ہوں ان کے اندر یہ ہمت ہو اور ان کے اندر اس تربیت کے نتیجہ میں جو دو ہزار
سال تقریباً ان کی ہوگی اس وقت وہ ان کے اندر طاقت ہوگی ان
کو پریکٹس ہوگی وہ قربانیاں دینے
کی۔بڑا لمبا سلسلہ یہ چلا ہے کسی کے دل میں یہ خیال نہ آئے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
مبعوث ہوئے تو وہ اولا د جو تھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی وہ تو جانی دشمن بن گئے تھے روسائے مکہ
خطابات ناصر جلد دوم
۴۳۲
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۹ء
یہ ٹھیک ہے بن گئے لیکن جو جانی دشمن تھے ان کے اندر وہ ساری استعداد یں اور صلاحیتیں
موجود تھیں جن کی ضرورت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشن کی تکمیل کے لئے تھیں۔حضرت
خالد بن ولیڈ کولو، وہ خالد اپنے ذہن رسا کے ساتھ ایک وقت میں احد کے موقع کے اوپر اس
چھوٹے سے درے پر نظر ڈالتا اور اسلام کی فتح کو شکست میں تبدیل کر دیتا ہے عارضی طور پر۔بڑا ذہین
ہے، بڑا دلیر ہے، چند آدمیوں کو لے کر حملہ آور ہو جاتا لیکن جو صلاحیتیں اور قو تیں محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کے لئے پیدا کی گئی تھیں ان کا غلط استعمال ہو گیا لیکن وہی دل جب بدلا
گیا اور بدلا گیا منٹوں کے اندر، گھر سے نکلے تھے قتل کرنے کی نیت سے اور جب پہنچے تو ہاتھ آگے
بڑھا یا بغیر تلوار کے اور کہا میری بیعت لے لیں۔سوگز دوسوگز کا ہی رستہ ہو گا گلیوں کا مکے میں جو اپنے گھر سے وہاں پہنچنے کا اس رستے میں ہی
خدا تعالیٰ نے ان کا دل بدل دیا۔فطرت اس لئے بنائی کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جا کے قتل
کرے، تجھے تو تیرے آباواجداد نے دو ہزار سال تک اس لئے تربیت دی ہے، کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم
کے قدموں میں اپنا سارا کچھ لٹا دیں۔یہی خالد جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کرنے کے لئے
تیار ہو گیا، وہی خالد جس نے احد کی جنگ میں اپنی فراست اور اپنی ہمت اور جرات کے نتیجے میں
جنگ کا پانسہ پلٹا ہے عارضی طور پر، وہی خالد اٹھارہ ہزار کے لشکر کا سردار جب بنایا گیا کسری جیسی عظیم
اس وقت کی طاقت کے مقابلے میں کہ ہر جنگ میں جو دو چار دنوں کے بعد لڑی گئی ایک تازہ دم فوج ،
ایک نئے سپہ سالار کے ساتھ اس کے مقابلے پر آئی۔اور اس کے پاس وہی تھی اٹھارہ ہزار فوج
جن میں سے کچھ شہید ہو گئے تھے، کچھ زخمی ہو گئے تھے ، سارے کے سارے تھکے ہوئے تھے، اور
ان کے مقابلے میں ہر جنگ میں وہ فوج تھی اور ہر معرکے میں خالد نے خدا دا د استعدادوں کے نتیجے
میں اور خدائی منشا کے مطابق اور اس منصوبہ کے ماتحت جس کا اجراء حضرت ابراہیم علیہ السلام کے
ہاتھ سے ہوا اور جس کی تکمیل کا زمانہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے ہوا پر نچے اڑا دیئے کسری
کے۔اتنی طاقتور تھی جتنے آپ کے دماغ آج امریکہ کو یا روس کو یا بعض اسی قسم کے دوسرے ملکوں کو
سوچتے ہوں گے ، سوچ ہی نہیں سکتا تھا کوئی، کہ اتنی عظیم طاقتیں دنوں کے اندر مٹھی بھر فوج کے
مقابلے میں ختم کر دی جائیں گی ان کا نام و نشان مٹا دیا جائے گا۔یہی خالد پھر خلیفہ وقت کے حکم
خطابات ناصر جلد دوم
۴۳۳
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
کے ماتحت قیصر عیسائیوں کا جو دوسری مملکت، دو مملکتیں اس وقت ساری دنیا میں سب سے زیادہ
طاقتور، امیر تجربہ کار، ہر قسم کے اسباب کی مالک، دو تھیں یہ اور یہ دونوں ختم ہوئیں آگے پیچھے قیصر کو
کسی طرح خیال پیدا ہوا کہ مسلمان نہتے ، ناتجربہ کار، غریب تھوڑا کھانے والے، اور کمزور جسموں
والے ، ان کا خون تو تقریباً نچوڑ ہی لیا ہے کسری نے اب وقت ہے اسلام کو مٹا دو۔اسلام کو مٹانے
کے لئے اس نے لڑائیاں شروع کیں اور دو چار شکستوں کے بعد اس نے فیصلہ کیا یہ تاریخ میں محفوظ
ہے اس نے فیصلہ کیا کہ ایک آخری جنگ، فیصلہ کن جنگ کر لینی چاہئے چنانچہ اس نے تین لاکھ کی
فوج بھیجی دمشق شام کی سرحدوں میں ہماری مسلمانوں کی کچھ چوکیاں تھیں خلیفہ وقت نے ان کو
اکٹھا کر دیا ساری فوج جو ان علاقوں میں پھیلی ہوئی تھی ان کو کہا کہ ایک جگہ اکٹھے ہو جاؤ سارے
اکٹھے ہو کے وہ بنے چالیس ہزار اور ان سے جنگ کرنے کے لئے ان کو ختم کرنے کے لئے تین
لاکھ کی فوج ، جن میں چالیس ہزار کے قریب گھوڑ سوار فوج تھی ان کا مقابلہ ہو گیا اور اس میدان میں
یہ تربیت یافتہ جنہوں نے اپنی ماؤں کے دودھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار اور جانثاری حاصل کی
تھی لیکن اس وقت جانتے نہیں تھے انہوں نے اس میدان میں وہ اسلام کو ختم کرنے کے لئے آیا
تھا ان کو حکم یہ تھا کہ جو یہ چھوٹے موٹے دستے تمہیں رستے میں ملیں گے ان کو ختم کر کے تم مدینے
جاؤ اور ایک آدمی بھی زندہ نہ چھوڑ و ختم کر دو اسلام کو یہ روز روز کی لڑائیاں لڑنے کا کیا فائدہ لیکن
آپ سارے کے سارے قریباً ختم ہو گئے۔وہ چالیس ہزار گھوڑ سوار فوج کا کہیں دستہ نہیں تھا۔تو یہ
جو دعا جو قبول ہوئی اس کا ذکر بھی اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرۃ کی میں نے بتایا ۱۵۱ تا ۱۵۴ آیات میں
ہے وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ (البقرة : ۱۵۱) یہ آیات یہاں
سے شروع ہوتی ہیں بتانے کے لئے کہ اسی دعا کے ساتھ اس کا تعلق ہے۔وَ مِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ (البقرۃ: ۱۵۱) اور تو جس جگہ
سے بھی نکلے اپنی پوری توجہ مسجد حرام کی طرف پھیر دے وَحَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَلُوْا وُجُوهَكُمْ
شطرة (البقرۃ: ۱۵۱) اور تم جہاں کہیں بھی ہو اپنے منہ اس کی طرف کیا کرو فَوَنُوْا وُجُوهَكُمُ
شَطْرَهُ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمْ حُجَّةٌ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمُ (البقرة:۱۵۱) تا ان
لوگوں کے سوا جوان مخالفوں مرتکب ہوئے ہیں باقی لوگوں کی طرف سے تم پر الزام نہ رہے۔الزام ایک
خطابات ناصر جلد دوم
۴۳۴
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
بہت سے معانی ہیں قرآن کریم کے، ایک یہ الزام بھی تھا کہ ابراہیم علیہ السلام کی دعا تمہارے متعلق نہیں
قبول ہوئی تم اس گروہ میں نہیں ہو یہ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمُ (البقرة : ۱۵۱) الزام باقی نہ
رہے فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِى (البقرة : ۱۵۱) ان ظالموں سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو۔یہ حکم
میں نے اس لئے دیا ہے کہ تم پر لوگوں کا الزام نہ رہے تا کہ میں اپنی نعمت تم پر پوری کر دوں اور تاکہ تم
ہدایت پاؤ آگے پھر وہ كَمَا أَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِنْكُمْ يَتْلُوا عَلَيْكُمْ (البقرة : ۱۵۲) اس :
طرح جس طرح ہم نے تم میں تم ہی میں سے ایک رسول بھیجا جو تمہیں ہماری آیات پڑھ کر سنا تا
ہے اور تمہیں پاک کرتا ہے اور تمہیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے اور تمہیں وہ کچھ سکھاتا ہے جوتم پہلے
نہیں جانتے تھے۔پس جب میں اس قدر فضل کرنے والا ہوں تو تم مجھے یاد رکھو، میں بھی تمہیں یاد
کرتا رہوں گا اور میرے شکر گزار بنو اور میری ناشکری نہ کرو اس میں لمبی تفصیل بھی ہوسکتی ہے لیکن
اس وقت میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہی چار مقاصد لے کے مبعوث ہوئے۔اعلان کیا گیا
محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس دعا میں جن چار مقاصد کا ذکر تھا ان مقاصد کے ساتھ مبعوث ہو گئے۔اور
اسی دعا کے ساتھ تعلق ہے تبھی کہا ہے ناں شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ (البقرة : ۱۵۱) کا ذکر کر کے اور
واضح اشارہ کر دیا کہ اس کے ساتھ تعلق ہے۔باقی جو ہیں پوائنٹس وہ میں چھوڑتا ہوں پھر چار جگہ یہ ذکر ہے چوتھی جگہ سورہ جمعہ میں ہے یہ اتفاق ہوا
ہے کہ میرے کہے بغیر آج قاری صاحب نے وہی سورۃ جمعہ کی آیات پڑھ دیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
أفَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللهِ كَمَنْ بَاءَ بِسَخَطٍ مِنَ اللهِ وَمَاومَهُ جَهَنَّمَ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ
(ال عمرن : ۱۶۳) کہ وہ شخص جو اللہ کی رضا کے پیچھے چلتا ہے یعنی جو خدا چاہتا ہے وہ کرتا ہے کوئی
ایسا کام نہیں کرتا کہ سمجھتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہو گا ، ہر وہ کام سمجھتا ہے کہ اللہ خوش ہوگا
اللہ کو خوش کرنے کے لئے وہ کام کرتا ہے۔پھر میں سارے حصے نہیں لے رہا اس کے بعض چیزیں
لے رہا ہوں آپ کو بات سمجھانے کے لئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے هُمْ دَرَجتُ عِنْدَ اللهِ (ال عمران : ۱۶۴) وہ جماعت وہ امت مسلمہ جو
خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر خدا کی خواہش کے مطابق اس کی ہدایت کی اتباع میں ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی اتباع میں ، اعمال صالحہ بجالانے والے نہیں هُمْ دَرَجتُ عِنْدَ اللهِ (ال عمران : ۱۶۴) وه
خطابات ناصر جلد دوم
۴۳۵
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
ایک جیسے درجات رکھنے والے نہیں وہ مختلف درجات رکھنے والے لوگ ہیں اور وَاللهُ بَصِيرٌ بِمَا
يَعْمَلُونَ (ال عمران : ۱۶۴) اور یہ جو چھوٹا درجے کا مومن خدا کا پیارا لیکن درجے میں بڑا کم اس
سے ذرا اوپر ، اس سے ذرا اوپر سب سے اوپر یہ جو ہے یہ اس لئے نہیں ہے کہ ویسے ہی فیصلہ کر لیا
بغیر کسی حکمت اور دلیل کے بلکہ وَالله بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ (ال عمران : ۱۶۴) ہر حص نے اپنے
اعمال کے مطابق ثواب حاصل کرنا اور ایک مقام کو ، ایک رفعت کو حاصل کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ
وَاللهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ (آل عمران : ۱۶۴) ہے اور وہ عالم الغیب ہے وہ ہر ایک کو اس کے عمل
کے مطابق ، اس کے خلوص کے مطابق، اس کی نیت کے مطابق ، ثواب دے گا اور اسی کے مطابق
اس کا ایک درجہ ہوگا۔سارے ایک درجہ کے نہیں ہیں بلکہ ترجیحات ہیں کچھ لوگ خدا کو بہت
پیارے، کچھ لوگ اس سے کم پیارے، کچھ لوگ اس سے کم پیارے، لیکن سارے کے سارے ہی
خدا کے پیار کی جنتوں میں جانے والے ہیں پھر فرمایا کہ اے وہ لوگوں جو ہمارے اس رسول پر
ایمان لائے اور جس کے نتیجہ میں تم نے اپنے عقائد کو درست کیا اور اعمال صالحہ بجالائے اور وہ
درجے درجے میں تقسیم ہوئے لیکن میری رضا کی جنتوں میں تم داخل ہوئے۔لَقَدْ مَنَ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ (ال عمران : ۱۶۵) ایسے مومنوں جنہوں نے اس طرح میرے
پیار کو حاصل کیا ہے تم پر خدا کا احسان ہے کہ خدا تعالیٰ نے تمہیں ہدایت پانے کی خدا کا پیار حاصل کرنے کی
خدا کی رضا کی جنتوں میں جانے کی توفیق عطا کی۔تمہارا احسان نہ محمد پر ہے اور نہ خدا تعالیٰ پر ہے
صلی اللہ علیہ وسلم ایک جگہ فرمایا خدا نے لَا تَمُنُوا عَلَى اِسْلَامَكُمُ (الحجرات : ۱۸ - احسان نہ جتاؤ
مجھ پر کہ ہم مسلمان ہو گئے اور مسلمان ہونے کے بعد جن قربانیوں کا اور جس شہر کا اور جس تکلیف کو
برداشت کرنے کا اور جس قسم کا جگرا تا کرنے کا اور دن کے اوقات میں روزے رکھنے کا اور بھوکے
رہنے کے متعلق کئے گئے تھے یہ ہم نے کسی پر احسان کیا لَقَدْ مَنَ الله عَلَى الْمُؤْمِنِينَ اور وہاں
كيا لا تمنوا عَلَى إِسْلَامَكُمْ بَلِ اللَّهُ يَمُنُّ عَلَيْكُمْ أَن (الحجرات : ۱۸ -
خدا کا احسان ہے تم پر اگر تم اس دعوئی میں بچے ہو کہ تم واقعہ میں مومن اور خدا کے پیار کو حاصل کرنے
والے ہوتو خدا کا احسان ہے اپنے زور سے تم ایسا نہیں کہہ سکتے تھے کہ اگر یہ ہدایت نہ نازل ہوتی اور اگر
اتنی عظیم تعلیم نہ آتی اگر اتنی بشارتیں ساتھ نہ لاتی اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ وعدے نہ دیئے جاتے کہ