سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 38
خطابات ناصر جلد دوم
۴۳۶
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
تیری امت کے وہ لوگ جو تیری اتباع کریں گے وہ میری محبت کو میرے پیار کو، حاصل کر لیں گے۔تو
پھر کہاں سے تم پاتے یہ سب چیزیں فرمایا لَقَدْ مَنَ الله عَلَى الْمُؤْمِنِينَ (ال عمران : ۱۶۵)
خدا تعالیٰ نے ان مومنوں پر احسان کیا اِذْ بَعَثَ فِيهِمْ (ال عمران : ۱۶۵) کہ جب ان میں
ایک رسول بھیجا ہے جو انہی میں سے ہے يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيته (ال عمران : ۱۶۵) وہی چار مقاصد
آگئے جو خدا تعالیٰ کی آیات ان کے اوپر پڑھتا ہے وہ کھول کے ان کے سامنے بیان کرتا ہے اور سمجھاتا
ان لوگوں کی طبیعتوں پر اثر پیدا کرتا ہے خیرِ کل جو ہے اس کو وہ قبول کرو اور اس سے استفادہ
کرے اور خالی یہ نہیں کہتا کرو بلکہ بتاتا ہے اگر ایسا کرو گے تمہیں فائدہ ہے وَالْحِكْمَةَ وَ اِنْ
كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلالٍ مُّبِيْنِ (ال عمران:۱۶۵) اس میں ایک اور چیز بڑی زائد آ گئی کہ
وہ باتیں بتا تا ہے جو تمہیں پہلے پتا نہیں تھیں۔اگر چہ تم یقیناً کھلی کھلی گمراہی میں۔راہی میں تھے پہلے لیکن جب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ پر شریعت قرآنیہ نازل ہوئی ایک عظیم کتاب اور
بحر بے کنار جس کا کوئی کنارہ نہیں ہے اتنے علوم اس میں بھرے ہوئے ہیں آگے ہی ، کہ ہر ایک نے
اپنی ہمت کے مطابق غوطے لگائے ہر ایک نے اپنی صلاحیت کے مطابق، اس سمندر کی تہہ سے
بڑے قیمتی موتی اور جواہرات نکالے خدا کا احسان ہے اگر یہ نہ ہوتا تو تم خدا کے پیار کو حاصل نہ
کر سکتے ، اس کی ترتیب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی دعا میں ترتیب یہ رکھی تھی تو ایسا
رسول آئے جو ان کو تیری آیات پڑھ کر سنائے پہلے آیات وَيُعَلِّمُهُمُ الكتب پھر کتاب کا ذکر
وَالْحِكْمَةَ پھر حکمت کا ذکر اور اس کے بعد چوتھی بات حضرت ابراہیم کی دعا میں تزکیہ نفس کا ذکر
لیکن جو قبولیت دعائے ابراہیمی ہے اس میں اس ترتیب کو بدل دیا گیا اور اس میں یہ کیا گیا کہ
آیات پڑھ کے سنائے اور ان کا تزکیہ کرے۔پھر کتاب سکھائے اور حکمت سکھائے اور اس میں
علاوہ اور بہت سارے مضمون کے جن سے قرآن بھرا پڑا ہے ایک حکمت یہ ہے کہ حضرت ابراہیم
علیہ السلام نے جو ترتیب اختیار کی اس وقت کی ہدایت ، آسمانی ہدایت اسی ترتیب کو چاہتی تھی اس
وقت کی آسمانی ہدایت کیونکہ تزکیہ نفس پر ساری کوشش ختم ہوگئی ابدی ترقیات کا وعدہ نہیں تھا ان کو
الكتاب كامل كتاب أو تُوْا نَصِيبًا مِنَ الكِتب (ال عمران (۲۴) ایک حصہ دیا گیا تھا۔اس
واسطے ان کی روحانی ترقیات اور دوسری خیر جوان ہدایتوں کے ذریعے سے ان کو ملتی تھی وہ ایک جگہ
خطابات ناصر جلد دوم
۴۳۷
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
پر ختم ہو جاتی تھی ابدی طور پر نہ ختم ہونے والی ترقیات ہمیشہ بڑھتے رہنے والا ہر آن بڑھتے رہنے
والا اللہ تعالیٰ کا پیار یہ وعدہ ان ہدایتوں ان شریعتوں میں نہیں دیا گیا تھا۔اس واسطے ان کے نزدیک کمال جو ہے وہ تزکیہ نفس ہے اور اسی ترتیب سے انہوں نے ذکر کر
دیا لیکن جو ہدائت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر آئی وہ نہ ختم ہونے والی ترقیات، نہ ختم ہونے
والے انعامات، ہمیشہ مسلسل بڑھتے چلے جانے والے اللہ تعالیٰ کے انعام کا وعدہ اس کے اندر ہے
اور لیکن جو نشان ہیں ، سکتے ، وہ صرف چار ہیں آیات سے ہیں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی میں
ترتیب لیتا ہوں آیات ہیں اور کتاب ہے اور حکمت ہے اور تزکیہ نفس ہے۔یہ چا رہی ہے ناں۔وہاں آ کے ان کی شریعت ترقیات کو ختم کر دیتی ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ ختم ہونے
والی ترقیات ہمیشہ آگے بڑھتے رہنے والی۔تو یہ چار جو ہیں پوائنٹ ( نکتے ) اس میں تو محدود بن
جاتے ہیں یعنی جب چوتھے پہ پہنچیں گے تو پانچواں نہیں آئے گا لیکن اگر چکر چلے تو پھر نہ ختم ہونے
والا بن گیا اور چکر اس طرح چلا یہ میں آپ کو بتاتا ہوں جومحمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وعدہ ہے
اس کو مختصر اشروع میں بیان کیا تھا ھڈی لِلْمُتَّقِینَ جو متقی ہیں ان کے لئے بھی ہدایت ہے متقی بناتی
بھی ہے متقیوں کو مزید ہدایت دیتی ہے۔پھر پہلے سے بڑا ایک بڑھ کر متقی بن جاتا ہے انسان۔پھر جب بڑھ کر متقی بن جاتا ہے بڑھ کر انعام حاصل کرتا ہے۔جب بڑھ کر انعام حاصل کرتا ہے جو
اس کی صلاحیت ہے وہ اس قابل ہو جاتی ہے کہ اسے پہلے کی نسبت زیادہ ہدائت نصیب ہو، پھر اس
جب زیادہ ہدایت نصیب ہوتی ہے زیادہ تزکیہ نفس نصیب ہوتا ہے زیادہ تزکیہ نفس ہوتا ہے زیادہ
پیار ملتا ہے، جب زیادہ تزکیہ نفس ہوتا تو پھر، وہ حقدار ہو جاتا ہے ہدایت اس کو اور ملے تو اس تسلسل
کی وجہ سے جو ایک دائرہ ہے چھوٹا ہو یا بڑا جب اس کے گرد آپ چکر لگائیں وہ نہ ختم ہونے والی
حرکت ہے ہماری عقل کہتی ہے۔بے شک پنسل سے لگا کے دیکھ لو اپنے کاغذوں کے اوپر ختم ہی نہ
ہوگی ختم تو وہ ہوتی ہے جو ایک جگہ آگے آگے ختم ہو گئی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دماغ میں
جس شریعت کا تصور تھا اپنی وہ وہ تصور تھا ایک نصیب من الکتاب کامل کتاب کا ایک حصہ ہے
ان کے پاس اور آیات ہیں آسمانی نشان ہیں پھر ہدایت ہے چھوٹا سا، اس کی تھوڑی بہت حکمت
بھی بیان کی گئی ہے، اس طرح کی نہیں ، لیکن کچھ نہ کچھ ہے ان کی عقل اور سمجھ کے مطابق۔
خطابات ناصر جلد دوم
۴۳۸
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
کامل سمجھ کامل فراست کے مطابق نہیں۔پھر اطمینان مل گیا پھر ختم ہو گیا وہ شخص اپنی استعداد کی
انتہا کو پہنچ گیا۔امت مسلمہ میں کوئی شخص بھی اپنی وقتی استعداد کی انتہا کو پہنچنے کے بعد وہاں ٹھہرتا نہیں کیونکہ جو
وقتی استعداد تھی اللہ تعالیٰ کا فضل اس استعداد میں شدت اور وسعت پیدا کرتا ہے اور مزید ہدایت
کے قبول کرنے کے سامان پیدا کرتا اور مزید فضلوں کے حصول کے سامان پیدا کر دیتا ہے، اسباب
پیدا کر دیتا ہے۔دوسری تین جگہ جہاں آیا ہے جہاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جہاں آیا ہے کہ خدا
نے وہ رسول مبعوث کر دیا کہ جس کے لئے دعا مانگی تھی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اور جو وہ
چار مقاصد لے کے آ گیا جن چار مقاصد والے رسول کے لئے دعا مانگی تھی حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے وہ تو ایسا رسول ہے، فرق کر دیا پہلے سے کہ جس کے متبعین جو ہیں وہ غیر محدود ترقیات کے وارث
بن سکتے ہیں اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور رحمت شامل حال ہو۔یہ تو اطلاقی زندگی ہے ناں امتحان ہے
یہاں، جنت جو ہے وہ وہاں امتحان کوئی نہیں وہاں ابتلاء کوئی نہیں مجھے کہنا چاہے لیکن امتحان ہوتا
ہے، کچھ کرنا پڑتا ہے لیکن فیل ہونے کا اندیشہ نہیں، انعام ملنے کا امکان ہر وقت ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہر صبح خدا اپنے بندوں سے پوچھے گا جنت میں کل شام
کو جو میں نے تم پر فضل کئے تھے جن فضلوں کے سایہ میں تم نے ایک رات گزاری۔اس میں اور
زیادتی چاہتے ہو تو جنہوں نے خدا کی تسبیح اور حمید اور اس کے شاکر بندے بن کے وقت اپنا گزارا
ہوگا وہ کہیں گے ہاں ہم چاہتے ہیں وہ پوچھا بھی گیا ہو گا اس لئے اور ہوں گے ہی سارے ایسے
جن کے اندر ایک رات میں تبدیلی ایسی پیدا ہو جائے گی کہ مزید ترقیات کے دروازے کھولے
جائیں اس بات کے وہ مستحق ہو جائیں گے۔پھر اللہ کہے گالاؤ میں تمہیں اور ترقی دے دیتا ہوں۔پھر شام کو پوچھے گا جو صبح تم نے ترقیات کیں بلند درجات حاصل کئے ، میرے پہلے سے بڑھ کر
انعامات لئے ، ایک دن گزر گیا اس میں فرق ، وہ کہیں گے ہاں جی ہم آگے جانا چاہتے ہیں زبان حال
سے
کہیں گے ان کی کیفیت یہ ہوگی ، خدا تعالیٰ پھر ان کو کر دے گا۔یعنی صبح کی حالت پچھلی شام سے
بہتر اور شام کی حالت پچھلی صبح سے بہتر ، اس طرح ترقیات کرتے چلے جائیں گے۔
خطابات ناصر جلد دوم
۴۳۹
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
وہ تو زندگی ہے تو امتحان تو کہا جاسکتا ہے اس معنوں میں لیکن ابتلاء یعنی جس میں فیل ہونے کا
خطرہ کوئی نہیں ، اس زندگی میں بھی ہمیں کہا گیا ہے هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة :٣) اس وجہ سے
ترتیب بدل دی اور یہ کہہ دیا کہ یہ رسول ایسا ہم نے بھیجا ہے جو آیات پڑھ کر بتاتا ہے آیات کے
نتیجہ میں ان کے دلوں میں ایک یقین ان کے ذہن میں ایک بشاشت پیدا ہوتی ہے اس تعلیم کے
متعلق جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کے سامنے پیش کر رہے ہیں اس کے اوپر وہ غور کرتا ہے تو خالی حکم
نہیں خالی امر اور نبی نہیں بلکہ اس کو حکمتوں کا ایک حسین باغ جس میں ہر رنگ کے پھول کھلے
ہوئے ہیں اس کے سامنے آ جاتا ہے پھر جب وہ یہاں پہنچتا ہے تو اس کے نفس میں اس کے وجود
میں مجموعی حیثیت میں تزکیہ طہارت پاکیزگی پیدا ہوتی ہے۔پھر خدا کہتا ہے میرا بندہ پہلے سے
زیادہ پاکیزہ ہو گیا میں اس کے ذریعے اور سامان پیدا کرتا ہوں ترقیات کے، پھر خدا تعالیٰ آیات
دکھا دیتا ہے اس چکر میں جارہا ہوتا ہے اپنے آیات اس کو بتایا کرتا ہے آیات کے متعلق آیات
ظاہر کرتا ہے نشان ظاہر ہوتے ہیں اس کے اور پھر قرآن کریم کا جو حسن ہے اور اس کی حکمتیں
زیادہ اس کے اوپر کھلتی ہیں پھر زیادہ روحانی کیفیت اس کے وجود میں پیدا ہو جاتی ہے خدا تعالیٰ کا
زیادہ پیار اور خدا تعالیٰ کا شکر کا زیادہ احساس اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے نتیجہ میں جو
فضل اس کے اوپر ہوا اس کے دل میں آپ کی محبت اور زیادہ شدت اختیار کر جاتی ہے اس دنیا میں
بھی جو عاشق ہیں ان کا جنون ایک جگہ تو نہیں رہتا، کبھی کیسا کبھی کیسا تو وہ تو اور ہی قسم کا جنون ہے
وہ تو ایسی شراب ہے، خمار ہے جنون کی بھی مستی ہوتی ہے نا ایسا خمار ہے جس میں تلخی کوئی نہیں ایسا
نشہ ہے ( میں غلطی سے خمار بول گیا ) ایسا نشہ ہے جس میں خمار کوئی نہیں جس میں تلخی کوئی نہیں۔پھر وہ زیادہ پاکیزگی حاصل کرتا ہے جب زیادہ پاکیزگی حاصل کرتا ہے تو وہ امور روحانی
اسباب روحانی جو زیادہ پاکیزگی حاصل کرنے والے ہی سمجھ سکتے تھے اس کے مطابق ان کے اوپر
آیات کا نزول ہو جاتا ہے پھر یہ چکر ایک اور شروع ہو جاتا ہے چکر کے بعد چکر ، چکر تو کبھی ختم ہی
نہیں ہوا دنیا میں خدا کا قانون قدرت یہ ہے اس واسطے یہ ترتیب بدلی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تزکیہ نفس آخری پوائنٹ پر ختم کر دیا تھا۔شریعت محمدیہ میں نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمہ وقت نازل ہونے والے فضل کے نتیجہ میں اس چکر کی وجہ سے ہمیشہ
خطابات ناصر جلد دوم
۴۴۰
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
ترقیات، ابدی ترقیات کا حصول ممکن ہو گیا اور ترتیب کا بدلنا ضروری ہو گیا۔جیسا کہ میں نے کہا
میں جو آل عمران ہے اس میں چیک کرلوں۔یہ جو میں نے بتایا ناں فرق جو ہے یہ اس وجہ سے ہے
اس کو خو د الفاظ میں بھی ظاہر کیا ہے تینوں جگہ دوسری جانب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبعوث ہو
جانے کا ذکر ہے ان تینوں جگہ یہ ہے کہ تمہیں وہ دیا جاتا ہے جو تم پہلے نہیں جانتے تھے۔یہی میں نے
بتایا ہے ناں۔چکر میں تزکیہ آپ آتا ہے پھر وہ چیز دی جاتی ہے جو پہلے ان کے پاس نہیں تھی پھر ایک
نیا دور شروع ہوتا ہے، پھر ایک نیا دور شروع ہوتا ہے کیونکہ ہر دور کے بعد يُعَلِّمُكُم مَّا لَمْ
تَكُونُوا تَعْلَمُونَ (البقرة : ۱۵۲) اور وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَللٍ مُّبِينٍ ( الجمعة :٣) اور جو
چوتھی قرآن کریم کی ترتیب میں بھی آخری موقعے پر یہ دوہرائے گئے ہیں چار مقاصد وہ سورہ جمعہ ہے۔یہ جو ابدی ترقیات کا حصول ممکن ہونا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں یہ خیال گزرسکتا تھا
کہ یہ انفرادی طور پر ہوتا ہے اور اسی کا ذکر کیا گیا ہے لیکن سورۃ جمعہ میں امت محمدیہ کے لئے ، امت
اور
محمد یہ بحیثیت امت محمدیہ ان دائروں میں سے گزرتی چلی جائے گی۔سمجھ نہیں آئے گی ان کو اور دنیا
کے بدلے ہوئے حالات میں جو فضل أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ (الجمعة :۴) پر نازل ہوں گے وہ بعض
پہلوؤں کے لحاظ سے اس میں کہیں خلط کر جائیں کیونکہ پہلوں کو جو ملا۔وہ بڑا عظیم تھا۔وہ بے حد
عظیم تھا لیکن بعض پہلوؤں کے لحاظ سے ہر آنے والی نسل پہلوں سے کچھ زیادہ فضل بھی لے رہی
ہے اس لئے چودہ سو سال جو گزرے اس کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ ہر صدی نئے مسائل لے کر
آتی ہے جب ہر صدی نئے مسائل لے کر آئی ہے تو ان مسائل کو حل کرنے کے لئے جو بطون قرآنی
ہیں اور قرآن کریم کے بطون ہر چار چیزوں سے تعلق رکھنے والے ہیں یعنی آیات جو پہلے ظاہر نہیں
ہوئیں وہ ظاہر ہونی شروع ہوئیں کتاب کے معنی جو یعنی اصول اور فلسفہ مثلاً اشتراکیت کے مقابلے
میں میں ہی جاکے بات کرتا ہوں پہلوں کو ضرورت ہی نہیں تھی قرآن کریم کی آیات سے اس
استدلال کی جو مجھے آج ضرورت پڑ گئی، میرے رب نے مجھے وہ سکھا دیئے اور حکمت اور حکمت تو
اب بہت پوچھتے ہیں جب نیا مسئلہ ہو گا نئے معنی ہوں گے تو نئی حکمت بھی بتانی پڑے گی اور اگر
ان تین کے نتیجہ میں نیا تزکیہ ہو گا تو وہ پہلوں سے بہر حال مختلف ہوگا اور پہلے تو معروف ہیں یعنی
ہر شخص جانتا ہے تو یہاں کچھ زیادہ مل گیا لیکن اپنی عظمت اور شان کے لحاظ سے وہ جو دیوانہ وار
خطابات ناصر جلد دوم
۴۴۱
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد گھومے اور جنہوں نے آپ کے جسم کی بھی حفاظت کی اور آپ کے
پیغام کی بھی حفاظت کی ان کے رہتے تو بہت بلند ہیں، اس لئے بھی کہ اس وقت سے لے کے آج تک
ہم ان پر بھی درود بھیج رہے ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے وقت اور ہماری دعائیں ۱۴ سو سال
کی قبول ہونے والی دعائیں جو ہیں انہوں نے ان کی رفعتوں کو بلند کر دیا ہے اس لحاظ سے وہ بلند
ہیں بعض دوسرے پہلوں سے آنے والے زیادہ تزکیہ نفس حاصل کر لیتے ہیں۔بہر حال مقام ان کا
مقام ، آنے والوں کا مقام ، سورۃ جمعہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے وہ سب اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر رہا ہے وہ بادشاہ ہے
ہر چیز اس کی بادشاہت اور اس کی پاکیزگی اور اس کے غلبہ اور اس کے حکیم ہونے کا اظہار کر رہی
ہے۔وہ جو ہر زمانے میں نئے سے نئے علوم قرآن کریم سے نکلتے ہیں اس میں بھی خدا تعالیٰ نے
جو کہا وہ میں بتا دیتا ہوں آپ کو اِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمُ فِي كِتَبٍ مَّكُنُونٍ لَّا يَمَسُّةَ إِلَّا
الْمُطْهَرُونَ تَنْزِيلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ (الواقعة : ۷۹ تا ۸۱) نئے علوم جو ہیں وہ یہ بتاتے ہیں
کہ قرآن کریم کی تعلیم رب العالمین کی طرف سے آئی ہے تا کہ ہر زمانے کے مسائل کو حل کر دے
اور رب العالمین ہے صرف پہلے زمانوں کا رب نہیں تھا بلکہ قیامت تک کے لئے ہر زمانے کا وہ
رب ، ہر زمانے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اس نے قرآن عظیم کو نازل کیا ہے۔اس واسطے يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقَدُّوسِ الْعَزِيزِ
الْحَكِيْم ( الجمعة :۲) جو بادشاہ بھی ہے اور پاکیزگی مجسم اور پاکیزگی کا سر چشمہ اور منع اور سب
خوبیوں کا جامع اور غالب اور حکمت والا اور قرآن کریم کو ہر زمانہ کے لئے نئی سے نئی حکمتوں سے
معمور کر دینے والا ہے، هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِينَ رَسُولًا مِّنْهُمُ (الجمعة :٣) الله تعالى
کے متعلق پہلی آیت میں ذکر کا یہ اعلان کیا وہ اللہ جس کی تسبیح کر رہے ہیں مَا فِي السَّمواتِ
وَمَا فِي الْأَرْضِ (الصف:۲) وہ خدا جو بادشاہ بھی ہے، پاک بھی ، سب خوبیوں کا جامع بھی
ہے، غالب اور حکمت والا بھی اس خدا نے بَعَثَ فِي الْأُمَيَّنَ رَسُولًا مِّنْهُمْ (الجمعة :٣)
امیوں میں سے ہی دنیوی لحاظ سے ان پڑھ لوگوں میں سے ایک شخص کو رسول بنا کے بھیج دیا امی
میں سے رسول اور رسول وہ جو رسولوں کا سرتاج جو خاتم الانبیاء جس کے سامنے ہر ایک نے ہر آن
خطابات ناصر جلد دوم
۴۴۲
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
گزشتہ نبی نے اس کی عظمت کا اقرار کیا اور اس کے مقابلے میں اپنے لاشئے ہونے کا اقرار کیا
اس اُمّی کے سامنے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اُمی ہونا اور آپ پہ جو کلام نازل ہوا اس کا ایک کامل اور
مکمل ہونا اور اتمام نعمت کرنے والا ہونا یہ بتا تا ہے کہ یہ کلام جو ہے اس خدا کی طرف سے نازل ہوا
ہے جو اس کی تسبیح کر رہی ہے، ہر وہ چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو بادشاہ بھی ہے پاک
بھی ہے پاکیزگی کا سرچشمہ بھی ہے۔غلبہ کا مالک بھی ہے اور ہر ایک کو اسی کا غلبہ عطا ہوتا ہے وہ
حکیم بھی ہے حکمت والا بھی ہے اس کی تعلیم حکمتوں سے بھری ہوئی اس کے نیک بندے اس معنوں
میں حقیقی تھے ئی ضرورتوں میں نئی حکمتیں سیکھتے اور دنیا میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے وجود کی عظمتوں کو بیان کرتے اور اللہ تعالیٰ کی واحدانیت اور اس کی عظمت کے نعر
لگانے والے ہیں۔ان آیات میں جو پہلی آیت ہے يُسبّحُ لِلهِ مَا فِي السَّماواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ( الجمعة : ٢)
اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمعة : ۴) کہ یہ ایک نسل یا ایک
صدی یا صرف ایک محدود زمانہ کے اندر اس کی برکتیں اور اس کی رحمتیں اور اس کی حکمتیں اور اس
کے پاک کرنے اور تزکیہ کرنے کی قوت جو ہے اور اس کا حسن جو ہے وہ ختم نہیں ہو جائے گا کیونکہ
اس خدا کی طرف سے اُمی کے اوپر نازل ہوا ہے ایک اور ، جماعتیں اس میں شامل ہوتی رہیں گی۔وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمعة : ۴) اور آخرین میں بھی ایک جماعت ہے جو انہیں
کے ساتھ ، پہلوں کے ساتھ صحابہ کے ساتھ جا ملے گی اور ان کے سپر د جو کام ہوگا وَهُوَ الْعَزِيزُ
الْحَكِيمُ ( الجمعة : ٤ ) ان کی کامیابیاں غلبہ اسلام کی جد و جہد اور جہاد میں دنیا پر یہ ثابت کریں
گی کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والا کلام غالب ہستی کی طرف سے نازل ہوا اور اس ہستی کی
طرف سے نازل ہوا جو حکیم ہے حکمت والا ہے اور حکمت سکھانے والا ہے پھر جس میں یہ اعلان کیا
گیا کہ جب یہ آخرین پیدا ہو جائیں گے تو دنیا میں ایک طمانیت اٹھے گی ، یہ ذلیل لوگ یہ غریب
لوگ یہ بے سہارا لوگ یہ بے بس لوگ یہ بے مایہ لوگ جن کی کوئی قدر نہیں ہے جن کا سیاست میں
کوئی دخل نہیں اس میں کوئی دلچسپی بھی نہیں۔انہیں کو چنا تھا خدا نے۔اسی واسطے یہاں امتین کا لفظ
پہلے پڑھایا گیا کہ جس طرح امتین میں سے ایک کو چنا اور اسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم بنا دیا اسی طرح وہ
خطابات ناصر جلد دوم
۴۴۳
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
عزیز اور حکیم خدا آخرین میں سے ایک کو چنے گا اور اسے مہدی بنادے گا اسے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا
عظیم روحانی فرزند بنادے گا اور اس حقیر جماعت دنیا کی دھتکاری ہوئی جماعت سے خدا جو قد رتوں
والا خدا ہے کام لے گا تاکہ انسان کا دل شیطانی امور سے نہ بھر جائے بلکہ ہر نفس اپنے گریبان میں
جھانکے اور اعلان کرے کہ میں خدا کا عاجز بندہ مجھے خود پتا نہیں کہ یہ انقلاب کیسے اور کیوں بپا ہورہا ہے
لیکن خدا تعالیٰ کا منشا یہ ہے کہ بپا ہو اور اسلام غالب آئے خدا تعالیٰ نے بشارت دی تھی محمدصلی اللہ علیہ وسلم
کو وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ (الجمعة): ۴) وہ زمانہ آ گیا وہ حالات پیدا ہو گئے
انقلاب په انقلاب یہ انقلاب پر انقلاب دیکھنے والی آنکھ دیکھتی ہے کم از کم پندرہ سولہ سال سے کچھ
تھوڑا بہت دھند لکا سا تھا پہلے بھی ، میرے دماغ میں۔ہر تبدیلی انسانی زندگی میں اس لئے آ رہی ہے کہ
آخر کار محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت جو ہے وہ انسان پر ظاہر ہوا اور وہ تبدیلیاں ہم کر رہے ہیں
تم کر رہے ہو کون کر رہا ہے ہمارے مرد کر رہے ہیں عورتیں کر رہی ہیں خدا کر رہا ہے خدا کے فرشتے
جو انسان کو نظر نہیں آتے وہ آسمانوں سے نازل ہوتے اور دلوں میں تبدیلیاں پیدا کر دیتے ہیں وہ
لوگ جن کی زبانیں اسلام کو برا بھلا کہتے تھکتی نہیں تھیں ان کی آنکھوں سے آنسوؤں سے خود
میری آنکھوں نے اسلام کی تعریف سننے کے بعد آنسو ٹپکتے دیکھے ہیں۔یہاں پہلی بات پہلا مقصد یہ بتایا گیا يَتْلُوا عَلَيْهِمْ الته (ال عمران : ۱۶۵) یہ جو آیات
ہیں یہ خانہ کعبہ کا مقصد بھی ہے ایت بینت چوتھی غرض میں نے بتائی تھی آیت بینت اور
میں نے بتایا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کعبہ سے ظاہر ہونے والا نور ایسے نشانات اور تائیدات
سماوی کا منبع بنے گا جو ہمیشہ کے لئے زندہ رہیں گے آسمانی نشانوں کا دروازہ ہمیشہ کے لئے کھولا گیا
ہے فرما یا بل هُوَایت یہ دوسری آیت ہے قرآن کریم کی بَلْ هُوَايَتٌ بَيْنَتُ في صُدُورِ
الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ (العنکبوت :۵۰) کہ قرآن کریم کا حقیقی علم رکھنے والوں کے سینوں کے
اندرایت بيّنت ہیں جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں ان کے سینوں میں پیدا
ہوئیں اور ہر لحظہ وہاں سے نکلتی اور دنیا کو عظمت قرآنی اور عظمت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بتا رہی ہیں۔آیت کے معنی ہیں يَتْلُوا عَلَيْهِمْ ايته (ال عمران : ۱۶۵) آیات کا مفرد ہے الایہ اور اس کے
معنی لغت میں لکھے ہیں ھی العلامة الظاهرة ظاہری علامت ، ہر وہ ظاہری چیز ، ظاہری علامت
خطابات ناصر جلد دوم
۴۴۴
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
جس کے ذریعے کسی دوسری مخفی چیز کا پتہ لگے، ایک معنے اس کے یہ ہیں اور دوسرے، یہ جو آیات
ہیں آیات وہ عقلی امور ہیں جو خدا کی ذات یا صفات کی نشاندہی کرتی ہیں ان کی طرف راہنمائی
کرنے والی ہیں ان میں دلائل عقلیہ بھی آتے ہیں وہ بھی آیت بنتی ہے دلائل عقلیہ جو قرآن کریم
میں زبردست عقلی دلائل ہیں ان کو بھی قرآن کریم کی زبان میں آیت کہا گیا ہے۔قرآن کریم کی
ہر آیت ، آیت کہلاتی ہے ناں۔ہم کہتے ہیں اس سورۃ کی اتنی آیات اتنی آیات جو دلائل عقلیہ جو
خدا تعالیٰ کی معرفت عطا کرنے والی ہیں۔اسی طرح آیات سے وہ آسمانی نشانات اور معجزات مراد لئے جاتے ہیں جو اپنے پاک بندہ
کے ذریعے اللہ تعالیٰ ظاہر کرتا اور ان کے نتیجہ میں انسان کی ہدایت کے سامان پیدا کرتا ہے۔آسمانوں اور زمین کی پیدائش کو بھی ، یہ یاد رکھیں بہت سارے لوگ اس چیز کو بھول جاتے ہیں
آسمانوں اور زمین کی پیدائش حرکت اور زمانہ کو بھی آیت کہا گیا قرآن کریم میں یعنی سورج کی
پیدائش یہ آیت اللہ ہے یعنی اگر اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ سے سورج نہیں بنایا تو تم نے بنایا
کسی اور نے بنایا۔کون ہے دعوی کرنے والا کہ میں نے جا کے سورج کو بنادیا تھا۔جو چیز بھی اس کا ئنات میں اس مادی دنیا میں اور جو غیر مادی ہے اس میں بھی ظہور پذیر ہوتی
ہے جو عدم سے وجود میں ظاہر ہوتی ہے یعنی پہلے نہیں تھی ہوگئی وہ آیت ہے اس کی ایک موٹی مثال ہے
تو وہ چھپی ہوئی لیکن موٹی بھی ہے وہ دے دیتا ہوں جو فلکیات کے ماہر ہیں وہ کہتے ہیں کہ جو پہلا
آسمان ہے سات آسمانوں میں سے جس میں ستارے اور سورج وغیرہ ہیں یہ قبیلوں میں بٹے ہوئے
ہیں ستارے، یعنی ان کے اندر اپنی ایک اجتماعی زندگی ہے ان
کی ، ان
کو انگریزی میں گلیکسی کہتے ہیں اور
بے شمار سورج ایک ایک گلیکسی میں ہیں۔بے شمار سورج ایک گلیکسی میں اور ہر گلیکسی اپنے راستے پر حرکت
میں ہے کسی نامعلوم طرز کی طرف اس کی حرکت ہے جہت کی طرف اس کی حرکت ہے لیکن
گلیکسی اور گلیکسیز بے شمار ہیں ان کی بھی گنتی نہیں کر سکا انسان لیکن یہ حرکت پیرال (parallel)
نہیں بلکہ اس طرح ہے یعنی ہر آن دو گلیکسیز کے درمیان فاصلہ بڑھتا چلا جاتا ہے اور جب اتنا فاصلہ
ہو جائے دو گلیکسی کے درمیان
کہ غیر محدود بے حد و حساب سورج اس کے ایک، جس کے اندر ہوتے
ہیں ناں ایک نئی گلیکسی وہاں سما سکے اتنا فاصلہ ہو جائے وہ تو کہتے ہیں وہاں وہ گلیکسی پیدا ہو
خطابات ناصر جلد دوم
۴۴۵
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
جاتی ہے اب یہ جو پیدائش ہے یہ ہے خَلْقِ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ (ال عمران : ۱۹۱) یہ آیت
نہیں عظیم نہیں نشان خدا تعالیٰ کی عظمتوں اور اس کے جلال کی طرف راہنمائی نہیں کرتی یہ چیز۔تو اس چیز کو بھی آیت قرآن کریم نے کہا اِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ
الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَتِ لِأُولى الْأَلْبَابِ (آل عمران: ۱۹۱) ہاں یہ ضرور کہا ہے صاحب فراست ہونا
چاہئے آدمی کو پتا لگ جائے گا کہ معمولی واقعات نہیں رونما ہونے والے بلکہ خدا تعالیٰ کی عظمتوں
کے نشان ظاہر کرنے والے عظیم نشان ہیں اللہ تعالیٰ کے۔اس کو بھی اللہ تعالیٰ نے آیات قرآن کریم
میں میں نے نوٹ تو کئے تھے بہت ساری آیات جو قرآن کریم نے سینکڑوں یہ ظاہری چیزیں ہیں
پانی کا سمندروں سے بخارات کے ذریعے اٹھایا جانا قرآن کہتا ہے یہ آیت ہے پھر اس کو اس بخار کا
سمٹ کے اور گاڑھا ہو جانا تھک (Thick) ہو جانا پانی کا اکٹھا ہو جانا۔جس میں سے قطرے بہہ
سکیں اللہ تعالیٰ قرآن میں کہتا ہے یہ آیت ہے۔پھر اس بادل کا کسی خاص جہت کی طرف چل پڑنا ہوا کا آنا اور اس کو اڑا کر لے جانا خدا کہتا
ہے یہ آیت ہے، پھر کسی ایک جگہ جا کے ہوا کا رک جانا ار بادل کا ٹھہر جانا اور نہ برسنا۔خدا کہتا ہے
یہ آیت ہے یا برس جانا خدا کہتا ہے یہ آیت ہے۔سینکڑوں ہزاروں تو شاید نہیں سینکڑوں تو یقیناً
قرآن کریم میں اس کا ئنات سے مادی کائنات سے تعلق رکھنے والے اللہ تعالیٰ کے جو عظیم جلوے
ہیں اور اللہ تعالیٰ کا ہر جلوہ ہی عظیم ہے ان کو آیت کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔تو ایک تو خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ( آل عمران : ۱۹۱) یہ آیت ہوئی دوسرے زمانے
کو وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ (ال عمران : ۱۹۱) یہ زمانہ ہی ہے ناں۔آپ کہہ دیتے ہیں کل جو
گزر گیا دن کل کا دن اور پرسوں جو آنے والا دن ہے وہ پرسوں کا دن وہ زمانہ جو ہے وہ اپنی
مستقل ایک حیثیت میں آپ کے ذہن میں آتا آپ کی زندگیوں میں آتا اور ایک ایک دن جس کو
آپ ایک معمولی سی چیز سمجھ کے اس پر توجہ نہ کرتے ہوئے گزار دیتے ہیں اور ایک دن آپ کو پتا
لگتا ہے کہ ایک ایک دن کر کے ۸۰ سال ہماری عمر گزرگئی اور بوڑھے ہو گئے کمر یں جھک گئیں چلا
نہیں جاتا کان جو ہیں ٹھیک طرح سن نہیں رہے آنکھیں ٹھیک طرح دیکھ نہیں رہیں وہ جو رعب اور
دبدبہ خاندان کے اوپر تھا وہ بابے بڑھے کا رہا نہیں۔اور بولا ایک ایک دن تھا۔تو ایک دن بھی
خطابات ناصر جلد دوم
۴۴۶
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
بڑ از بر دست تھا اور واقعہ میں آیت تھا خدا کی۔یہ بھی آیت ہے اور شق قمر جو ہے وہ بھی آیت ہے قرآن کریم کی اصطلاح میں یعنی جو
انبیاء علیہم السلام یا دوسرے برگزیدہ اولیاء کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ معجزات اور نشانات آسمانی
دکھاتا ہے ان کو بھی قرآنی اصطلاح میں آیت کہا جاتا ہے تو اس لحاظ سے دو بنیادی طور پر ختمیں
ہیں آیات کی۔ایک وہ خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے جو اس کا ئنات میں ظاہر ہوتے اور عدم سے
وجود میں اور وجود سے عدم میں تبدیلی پیدا کرتے چلے جاتے ہیں وہ جلوے اسی کا ئنات میں،
مادی کائنات میں پیدا ہوتے ہیں اور حرکت پیدا کر دیتے ہیں عمر کو ایک دن بڑھا دیا ہر صبح سورج
اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ ہر صبح جو سورج چڑھا اس نے ایک دن آپ کی عمر کا بڑھا دیا اور یہ ہمارا
محاورہ ہے لیکن موت کہتی ہے کہ تمہارا ایک دن زندگی کا کم کر دیا۔موت نے اپنے نقطہ نگاہ سے دیکھنا ہے ، ہم نے اپنے نقطہ نگاہ سے دیکھنا۔ہم کہتے ہیں
ہمارا ایک دن بڑھا دیا۔موت مسکرا کے کہتی ہے ایک دن تمہارا ، عمر کا کم کر دیا اور اِقْتَرَبَتِ
السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ وَإِنْ يَرَوْا أَيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُسْتَمِرُّ ( القمر : ۳۲) اى
طرح کے الفاظ ہیں ذہن سے نکل گئے بہر حال ہر دو کو اللہ تعالیٰ نے آیات کہا ہے تو يَتْلُوا عَلَيْهِمُ
ایت کا مطلب یہ ہے کہ وہ نبی دنیا کو انسان کو ہر مرد کو ہر عورت کو امریکہ میں رہنے والے کو اور
افریقہ کے جنگلوں میں رہنے والوں کو اور عربی بولنے والے علاقوں میں رہنے والوں کو اور رشیا میں
رہنے والوں کو آیات بتائے گا پہلے کب یہ آیات بتائی گئی ہیں ہمیں ہمیں کب کہا گیا کہ بے تو جگہی
سے گزر نہ جایا کرو آیات اللہ کے پاس سے بلکہ ہر ظہور ہر ایک چمکا ر خدا تعالیٰ کی صفت کی خدا تعالیٰ
کی طرف نشاندھی کرنے والی ہے۔وہ تمہیں بلاتی ہے تمہارے پیدا کرنے والے رب کریم کی
طرف اس کی طرف توجہ کرو اور اسی سے خیر مانگو خیر پاؤ۔دوری کی راہوں کو اختیار نہ کرو اور اسی
طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ایک ہی نبی ہیں جنہوں نے حیات جاودانی پائی ہے اپنے
رب کریم سے ان کی قوت قدسیہ کے نتیجے میں جس طرح ہزاروں زبر دست معجزات اور آیات اس
زندگی نے جو ظاہری جسمانی زندگی تھی ظاہر ہوئے اسی طرح آخری زندگی میں ظاہر ہورہے ہیں
ہماری تاریخ بھری پڑی ہے بہت ساری کتابیں بدقسمتی سے ضائع ہو گئیں ہیں لیکن جن کو خدا تعالیٰ
خطابات ناصر جلد دوم
۴۴۷
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
کی نگاہ نے ایک پاک اور مطہر اور تزکیہ یافتہ پایا ان کو بغیر نشانوں کے نہیں چھوڑا يَتْلُوا عَلَيْهِمْ
ایتیم پھر دوسروں کے لئے محرم بنے انہوں نے کہا دیکھو تم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ایسا رسول ہے جو
آیات تمہیں بتائے گا۔ہمارے پاس آؤ ، ہماری زندگی کو دیکھو، ہمارے ارد گرد دیکھو ، آیات ہر قسم
کی ظاہر ہو رہی ہیں۔والكتب یہ جو کتاب ہے یہ تو مضمون ویسے ساری دنیا کو ہی اپنے اندر سمیٹنے والا ہے قرآن کریم
کی تعلیم جو ہر شعبہ زندگی کو اپنے احاطے میں لئے ہوئے ہے اور ہر چھوٹی بڑی چیز کے متعلق حکم دیا
قرآن کریم نے یا قرآن کریم کی تفسیر بیان کرتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے۔مثلاً کھانا ،
کتنے لوگ ہیں شرم آتی ہے مجھے آپ سے بھی پوچھتے ہوئے کہ آپ سے آپ تو بڑے آگے نکل
گئے دین میں، لیکن ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے جو کھانے کے متعلق سوچتے ہیں کیا ہمیں تعلیم دی اتنی
چھوٹی بات کہ قل بیمینک و قُل مِمَّا يَلِیگ اس وقت تھال میں سارے کھاتے تھے کہا
دائیں ہاتھ سے کھا اور جو سامنے تیرے کھانا پڑا ہوا ہے پرات میں اسی میں سے لقمہ لوادھر ادھر بوٹیوں
کی تلاش نہ کر دوسرے کو متلی شروع ہو جائے گی۔یعنی اس کو با اخلاق با ادب بنایا دوسرے کو گھن کی
تکلیف سے بچایا بڑے احسان کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت محمدیہ پر۔پہلے اس سے
کہ دیا تھا کہ گندے ہاتھ لے کے۔مثلاً آدمی ورکشاپ میں کام کرتا ہے کوئی اعتراض کی بات
نہیں گریں لگی ہوئی ہوتی ہے موبل آئل لگا ہوا ہے موٹر ورکشاپ میں اور اسی طرح ہاتھ دھوئے بغیر
آکر وہ خوراک والے شوربے میں سے بوٹیاں یا لقمے لینے شروع کر دے دوسرے آدمی کو گھن
آئے گی۔کہا ہاتھ دھو پہلے آئے۔پاکیزگی کے متعلق اتنی تفصیل سے تعلیم دی گئی ہے جسم کے حصے
ہیں میں نے اسی مضمون کے سلسلے میں بہت سارے حوالے نکلوالیا کرتا ہوں۔وقت کے لحاظ سے
مجھے پتا ہوتا ہے کام نہیں آئیں گے علم بڑھ جاتا ہے زبان کی پاکیزگی ، اب زبان کی پاکیزگی کئی
طرح کی ہے کتاب کے متعلق یعنی جو تعلیم قرآن کریم نے دی الکتب ہے ناں اس کی تفاصیل بتا رہا
ہوں، جھوٹ نہ بول ہر وقت سچ نہ بول ، موقع اور محل کے مطابق بات کر محض سچ نہیں بولنا بلکہ قول سدید
کرنا ہے بعض آدمی اس طرح سچ بولتے ہیں وہ تھوڑا سا پیچ دار بھی کر دیتے ہیں اس
کو یہ نہیں کرنا اور
طیب کہنا ہے اور قول حمید یعنی ایسی بات کہو، منہ سے نکالو اپنے ، معاشرے میں ، کہ دنیا تمہاری