سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 39

خطابات ناصر جلد دوم
۴۴۸
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
تعریف کرے مگا لے کر تمہارے پیچھے نہ پڑے ایسے بھی سچ ہیں جو غصہ دلا دیتے ہیں اگلے آدمی
کو کیوں دلاتے ہو غصہ، نبی کریم نے منع فرمایا ہے۔یہ زبان کی پاکیزگی چل رہی ہے۔دھونے
کے علاوہ کسی کی چغلی نہیں کرنی کسی کی غیبت نہیں کرنی زبان سے کرتے ہیں ناں آپ کسی پر
تہمت نہیں لگانی ، کسی کو گالی نہیں دینی، کسی کو زبان سے ایذا نہیں پہنچانی ، دکھ نہیں دینا وغیرہ وغیرہ۔اتنی تفصیل میں گئی ہے شریعت اسلامیہ اور کوئی فلسفے تو نہیں ہیں جن کو سمجھانے کے لئے کسی بہت
بڑے فلاسفر کی ضرورت ہو اور آپ کو سمجھنے کے لئے مہینوں کی ضرورت ہو۔اگر آپ توجہ سے سنیں اور یاد رکھیں تو میرا ایک دفعہ کہنا ٹھیک ہے منہ میں لقمہ پڑ گیا دا ئیں
ہاتھ سے لیا مِمَّا يَلِیگ لیا پھر کیا کرنا ہے اس کو چبا کے کھاؤ اور کتنے لقمے کھانے ہیں کہ بھوک
لگے تو شروع کرو اور ابھی بھوک ہو تو ختم کر دو انہوں نے بڑا معرکہ مارا ڈائیٹنگ (dieting) کا
ایک جنون پیدا کر دیا جس سے بڑی بیماریاں پیدا ہو گئیں میں ذاتی طور پر ایسے آدمیوں کو جانتا
ہوں جو بیمار ہو گئے ڈائٹنگ (dieting) کے نتیجہ میں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈائیٹنگ کا
اتنا اچھا بنایا تھا یہ فارمولا کہ بھوک لگے تو شروع کرو اور ابھی بھوک ہو تو ختم کر دو۔یہ پانچ سات چیزیں میں نے ایک دوست کو دی تھیں کہ نکالو سارے حوالے تو اتنا موٹا
مسودہ تیار ہو کے آ گیا بڑا لطف آیا اس میں سے ایک ایک لے کے کبھی کوئی اور لے لے گا
ایک میں لے لوں گا کام آتے رہیں گے مسودہ ہو گیا ریفرنس کے لئے ، بتا میں یہ رہا ہوں کہ اتنی
عظیم کتاب ہے۔اور عورت کے متعلق آج بڑا اعتراض ہو رہا ہے بعض ہماری اپنی نالائقیوں کے نتیجہ میں کہ
اسلام میں عورت کے حقوق نہیں بتائے ، قائم کئے ، حفاظت کی ، یہ بات نہیں چار سو دس آیت سے
زیادہ تو ایسی ہیں جن میں عورت کا عورت کر کے ذکر کیا گیا ہے، کتنا بڑا مضمون ہوگا کہ ایک ہی
آیت چار مختلف جگہ سے میں نے لی ہے وہ اس کے اندر ہی مضمون نہیں ختم ہو رہا چار سو دس جگہ لیکن
ان میں سے بعض جگہیں ایسی ہیں کہ ایک ہی آیت کہہ رہی ہے کہ جہاں بھی کم کر کے قرآن کریم میں
حکم دیا گیا ہے یا ایھا الذین کہہ کے بات کی گئی ہے اس میں مرد اور عورت ہر دو شامل ہیں تو ساری
قرآن کریم کی جو تعلیم ہے اس میں عورت اسی طرح شامل ہے گیلی مٹی سے بنایا مردکو بھی عورت کو

خطابات ناصر جلد دوم
۴۴۹
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
-
بھی یہ مدارج میں سے گزار کے ارتقائی مدارج میں سے گزار کے اس کا جسم بناوہ ایک جیسے ہے کوئی
فرق نہیں جو اس جسم میں اس کے نفس میں طاقتیں تھیں نوع کے لحاظ سے جو مرد میں ہیں قرآن کریم
کہہ رہا ہے جو مرد میں ، وہ عورت میں ہیں۔جو طاقتیں ساری کائنات کے مقابل انسان کو رکھ کے
خدا تعالیٰ نے انسان میں پیدا کیں سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ
جَمِيعًا (الجاثية :۱۴) کہ نوع انسانی کو تمام وہ قو تیں اور صلاحیتیں دے دی گئیں جن کے نتیجہ میں
وہ کائنات پر حکمرانی قائم کر سکتا ہے کیونکہ کائنات کی ہر چیز اس کی خادم بنا کے پیدا کی گئی ہے یہ جو قو تیں
اور صلاحیتیں ہیں جس طرح مردوں کو دی گئیں قرآن کریم کہتا ہے عورتوں کو بھی دی گئیں، پاکیزگی جو
آپ کا مقصد تھاناں، ہر حکم جو ہے وہ پیار کے ساتھ ، وہ محبت کے ساتھ حکمت بتا کے دلیل دے کے، وہ
عقل کو قائل کر کے، جذبات کو اپیل کر کے لے جا رہا ہے کہ پاک بن جاؤ، مطہر بن جاؤ خدا کی نگاہ میں
دعوئی نہ کر بیٹھنا اپنی طرف سے لیکن خدا کی نگاہ میں پاک بنے کی کوشش کرو ہر چیز تمہاری پھر یہ دنیا جو ہے
ی زندگی جو ہے یہ تو ہے ہی وقتی لیکن اس پاکیزگی تک پہنچانے کی ذمے داری جو ہے وہ تو ان لوگوں کی
ہے ناں جنہوں نے قرآن کریم کو سمجھ اور محمصلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت سے واقف ہوئے اور اللہ تعالیٰ کا
احسان حاصل کیا۔یہ خانہ کعبہ کے تیس مقاصد جن کا میں نے ذکر کیا جن کا پہلا اور آخری حصہ مل گیا
آئے۔یعنی ایسی تعلیم جو سارے نوع انسانی کے لئے ہے ہر انسان کے لئے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
علاوہ اور کوئی ایسی تعلیم نہیں لایا اور آپ کی تعلیم چار حصوں میں تقسیم، جن میں سے دو کے متعلق مختصراً
میں نے کہا ہے اور تیسری چیز ہے حکمت اس کے بڑے پہلو ہیں۔قرآن کریم کے ہر حکم میں ہمیں ایک دو بنیادی حکمتیں ہیں وہ بیان کرنے لگا ہوں ہر حکم جو
ہے اس کے اندر اعتدال کے پہلو کو مدنظر رکھا گیا ہے تا کہ انسان تھک نہ جائے اور دلبر داشتہ نہ ہو
جائے ، اعتدال کا پہلو مثلاً کھانے پینے کے متعلق اعتدال کا حکم ، روزہ رکھنے کے متعلق اعتدال کا
حکم، ایک تو یہ کہ ہر روزہ مہینے کے سارے دنوں کے چوبیس گھنٹے کا روزہ نہیں بلکہ دن کا روزہ رکھا،
تو دن اور رات میں ایک اعتدال پیدا کر لیا جو دن کی جسمانی کوفت تھی یا جسمانی تکلیف تھی یا جو
جسمانی طور پر روزمرہ کی عادت میں فرق پڑا تھا عام طور پر لوگ کھانا کم نہیں کرتے میں نے بڑا
مطالعہ کیا ہے کچھ زیادہ ہی کھا لیتے ہیں مثلاً جولوگ رمضان سے باہر پراٹھا نہیں کھاتے وہ رمضان

خطابات ناصر جلد دوم
۴۵۰
اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۹ء
میں کھا لیتے ہیں با قاعدہ گھی کے ساتھ ، پھر قطع نظر اس کے فوائد اس کے پھر بھی ہیں، اس بحث میں
نہیں میں اس وقت پڑتا۔پھر ایک ہمارے صحابی تھے ان کا اسلام جوش میں آیا اس نے اپنی بیوی کو کہا کہ میں تو روز ہی
روزہ رکھوں گا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع ملی اس نے کروا دی یہ تو کہتا ہے میں روز روزہ
رکھوں گا آپ نے اس کو بلایا کہا نہیں تم مہینے میں تین روزے رکھ لیا کرو ایک نیکی کا ثواب دس گنا
ہوتا ہے تمیں روزوں کا ثواب تمہیں مل جائے گا۔انہوں نے کہا نہیں یا رسول اللہ میں اس سے زیادہ
رکھتا ہوں اسی طرح وہ کرتے کرتے پھر آپ نے کہا سب سے زیادہ جو ہے وہ یہ ہے شکل کہ ایک
دن رکھو ایک دن چھوڑو۔روز نہیں رکھو گے تم اور بھی حقوق ہیں جو تم نے ادا کرنے ہیں تو یہ کتنی بڑی
ہے ہر چیز میں یہ حکمت ہے۔کھانا ہے مثلاً قرآن کہتا ہے كُلُوا کھاؤ، قرآن نے یہ نہیں کہا کہ نہ کھاؤ۔قرآن کہتا ہے
جو حلال ہے کھاؤ قرآن کریم نے کہا ہے کہ ہر کھانے کی نعمت میں نے اے مسلمان میں نے تیرے
لئے پیدا کی ہے لولاک لما خلقت الافلاک آپ کے متبعین کے لئے ہوئی ناں ہر چیز اچھی
کھاؤ وَاشْرَبُوا اور اچھی حلال پینے کی چیزیں ہیں پیو کوئی نہیں روکتا جس چیز سے ہم روکتے ہیں
وَلا تُسْرِفُوا اسراف نہ کرنا۔اس زندگی میں بیمار ہو جاؤ گے اخروی زندگی میں بداخلاقوں میں تمہارا نام
شمار ہو گا ثواب تمہیں نہیں ملے گا بہت ساری بداخلاقیاں پیدا ہو جائیں گی بہت سے حقوق ہیں جو تلف
ہو جائیں گے بہت سے لوگ ہیں جو تمہاری توجہ کو اپنی طرف کھینچ نہیں سکیں گے اگر تم نے کھانے
میں اسراف کیا آپ ضرورت سے زیادہ موٹاپے کی طرف مائل ہو کے بیمار رہنے لگ جاؤ گے مستقل
بیماری آ جائے گی یہ اعتدال کھانے میں اور باریکیوں میں ، خدا تعالیٰ تو علام الغیوب، کھانا کھاؤ لیکن
جو ہم نے مختلف اقسام کے کھانے پیدا کئے ہیں سب کا حصہ دو کھانے میں تمہارے لئے پیدا کیا ہے۔بنیئے کی طرح جو اپنی دوکان پہ بیٹھ کے لڈو ہی کھائی چلے جاتا ہے اور موٹا ہو جاتا ہے میٹھا بھی کھاؤ مقدار
کے مطابق ، گھی بھی کھاؤ تھوڑ اسا ، سٹارچ بھی کھاؤ یہ جو آئے ہیں گندم وغیرہ کے پروٹین بھی کھاؤ ،
پروٹین میں پھر آگے قسمیں بنادیں اللہ تعالیٰ نے ، بڑا دیالو ہے خدا ، بڑا مہربان ہے، بڑا اس نے
ہم پر رحم کیا ہے بڑی چیزیں پیدا کر دیں پروٹین ہمیں اس نے دی عام گوشت جو ہے کئے کا گوشت ،

خطابات ناصر جلد دوم
۴۵۱
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
گائے کا گوشت ، بکرے کا گوشت بھیٹر کا گوشت اور مرغی کا گوشت اور پرندوں کا گوشت پھر آگے
آبی پرندے اور خشکی کے رہنے والے ہیں پرندے کا گوشت۔پھر مچھلی کا گوشت ان سب میں پروٹین
پائی جاتی ہے اور اب اطباء نے ایلو پیتھی میں تجربہ کر کے یہ کہا ہے کہ ہر ایک کو اس کا حصہ دو اگر تم
نے اپنی صحت ٹھیک رکھنی ہے۔اور نٹس (Nuts) جو خشک میوہ ہے جو آج کل اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ
بہت سارے ترستے ہی ہوں گے کہ کھا ئیں یا نہ کھا ئیں یہ بڑی اچھی ہے صحت کے لئے چیز، بادام،
پستہ ، اخروٹ ،مونگ پھلی یہاں ہماری ہے ہاں نٹس جو ہیں کم ہیں امریکہ میں تو ۵ قسم کے نٹس پائے
جاتے ہیں یہ بڑے اچھے ہیں تھوڑا سا مکھن کھاؤ ہر چیز تھوڑی تھوڑی کھاؤ تا کہ کسی چیز میں اسراف نہ ؟
جائے ایک تو ہے کھانے کا اسراف ایک اس کے جو Components ہیں حصے ہیں ان میں
اسراف نہیں کرنا تھوڑا تھوڑا کھاؤ ہر ایک کا صحت بڑی اچھی رہے گی جنہوں نے اس کو معلوم کیا اور
جن کے خیال میں آیا توجہ کرتے ہیں وہ اسی طرح کرتے ہیں چار پانچ بادام کھالئے ، آدھا انڈا کھالیا
ایک ربع مچھلی کا کھا لیا تھوڑا سا، یعنی یہ ضروری نہیں کہ ایک ہی وقت میں چوزا اور بکری کا گوشت کھالیا
ایک وقت وہ کھالیا ایک نوالہ ادھر سے کھا لیا بہر حال آگے پیچھے کر کے اور صحت قائم رہتی ہے۔اگر تم نہ کرو گے گوشت بالکل نہیں کھاؤ گے جرات نہیں ہوگی بزدل بن جاؤ گے تجربہ ہے
گوشت نہ کھانے والے عام طور پر بزدل ہوتے ہیں الا ما شاء اللہ۔اگر صرف گوشت کھاؤ گے
تر کاریاں نہیں کھاؤ گے دوسری چیزیں نہیں کھاؤ گے تو خونخوار وحشی بن جاؤ گے اعصاب پر اثر پڑتا
ہے کھانے کا یہ اور ہے اعتدال دنیا کی مخلوقات میں۔یہ بڑی حکمتوں والی کتاب ہے حکمتیں اس لئے
بتا رہا ہوں احکام میں اعتدال رکھا مثلاً معاف کر وحکم ہے معاف کرو ساتھ ہی قرآن نے کہا ہر وقت
معاف نہیں کرنا۔انتقام اور عفو کے درمیان ایک اعتدال قائم کیا ہے کہ اگر عفو سے فائدہ ہو عفو سے
کام لو۔اگر انتقام سے اگلے آدمی کی اصلاح ہوتی ہے انتقام سے کام لو۔حکمت یہ جو میں نے مثال دی تھی وہ اخلاق فاضلہ میں اور قوتوں اور صلاحیتوں میں توازن
پیدا کر کے اور عجیب اصول دنیا کے سامنے رکھ دیا کہ جو بداخلاقی ہے وہ کوئی ایسا کام نہیں جو اپنی
ذات فی نفسہ بداخلاقی کا کام ہو بلکہ بے موقع اور بے محل اس کا کرنا جو انسان کو خدا نے قوت دی
ہے وہ بغیر وجہ کے تو نہیں لیکن بے موقع بے محل بے وقت کسی کا کوئی کام کرنا یہ بد اخلاقی ہے۔

خطابات ناصر جلد دوم
۴۵۲
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
جب طبعی قوتوں کو موقع محل اور ضرورت کے مطابق استعمال کیا جائے وہ اخلاق فاضلہ بن
جاتے ہیں۔پھر پاکیزگی ہے، پاکیزگی کے متعلق دو باتیں اصولی بیان کیں ایک انسان کو یہ کہا
فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ (النجم :۳۳) اپنے آپ کو پاک نہ کہا کرو گنہگار ہو جاؤ گے غرور پیدا
ہو جائے گا شیطان کی گود میں چلے جاؤ گے ہمیشہ عاجزانہ راہوں کو اختیار کرو کبھی جوش میں آکے
نہ کہو میں بڑا پاک، میں بڑا ولی میں بڑا یہ میں بڑا وہ ہر شخص خدا کے حضور ایک عاجز وجود ہے اور
جس چیز کو اسلام پاکیزگی کہتا ہے وہ یہ لپ سٹک اور سرخی کلوں پر لگانے کا نام نہیں ہے ظاہری آنکھ نے
جسے دیکھنا ہے اس کا دل سے تعلق ہے قرآن نے کہا فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ (النجم :۳۳)
دیکھ کبھی اپنے آپ کو پاک نہ کہنا هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (النجم : ۳۳) اس بات کا علم اللہ تعالیٰ
کو ہی ہے کہ کون متقی ہے اور کون نہیں ہے۔جب یہ کہا کہ خدا کو ہی علم ہے کہ کون پاک اور کون نہیں اور کون مطہر اور کون نہیں کون متقی اور
کون نہیں تو پھر انسان
کو تو تبھی پتا لگے گا ، جب خدا بتائے گا کسی استاد سے اس کی سند نہیں لے سکتے
قرآن کہتا ہے نہیں نہیں هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقی اللہ کو پتا ہے یہ بھی استاد کو نہیں پتا کسی مجسٹریٹ سے
لے کے جا کے کوئی پرانا کاغذ جو ہے اس کی تصدیق اور ثبوت مہیا نہیں کیا جاسکتا ہے اس کے سامنے،
گواہوں کے ساتھ ، اسلام نے یہ اعلان کیا ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ کی راہ میں پاک اور متقی ہوگا
خدا تعالیٰ خود اس کے متقی اور پاک ہونے پر گواہی دے گا اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں متعدد مقامات
پر بتایا ہے کہ جو میری نگاہ میں پاک اور مطہر ہوں میں ان کے ساتھ اس قسم کا سلوک کرتا ہوں۔ایک
جگہ فرمایا إِنَّ الَّذِيْنَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ( حم السجدة : ۳۱) جنہوں نے کہا کہ رب حقیقی ہمارا
اللہ تعالیٰ ہے ہم ہر قسم کی ربوبیت اور نشو و نما کے لئے اس کے محتاج ہیں اسی سے مانگیں گے اسی سے
لیں گے وہ دے گا تو ہماری نشو و نما ہوگی ورنہ نہیں ہوگی ثُمَّ اسْتَقَامُوا ( حم السجدة : ۳۱) پھر وہ
اپنے اس عہد پر سختی سے قائم رہتے ہیں استقامت سے قائم رہتے ہیں تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ
الْمَلَيْكَةُ اَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا ( حم السجدۃ:۳۱) اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کو ان کے
پاس
بھیجتا ہے انہیں تسلی دیتا ہے خوف کے اوقات میں ، ان
کو تسلی دیتا ہے جس وقت کوئی کوتاہی اور
غفلت ہو جائے اور وہ بے چین ہو کر خدا سے تو بہ اور استغفار کرتے ہیں اور نہیں جانتے کہ ان کی

خطابات ناصر جلد دوم
۴۵۳
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
تو بہ اور استغفار قبول بھی ہوئی ہے یا نہیں اور بے چینی میں ان کے اوقات گزر رہے ہوتے ہیں
آسمان کے فرشتے نازل ہوتے ہیں اور کہتے ہیں لَا تَحْزَنُوا غم نہ کرو خدا نے تمہیں معاف
کر دیا۔آسمانی نشانوں کے ساتھ وہ ان کی پاکیزگی کو ظاہر کرتا ہے اس نے قرآن کریم کی عظمت
اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جلال کو ثابت کرنے کے لئے قرآن کریم میں یہ اعلان کیا تھا لا يَمَسُّةَ
إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة) :۸۰) که قرآن کریم کا فہم وہی شخص حاصل کر سکتا ہے جو پاک اور
مطہر ہو کیونکہ یہ پاک کا کلام ہے اور پاک کے سینے میں ہی یہ نور پیدا کر سکتا ہے۔تو جو اس کے نیک بندے ہیں ان کو وہ قرآن کریم کے مطابق سکھاتا ہے لیکن نیک بندے
اور نیک بندے میں فرق ہے ناں ان کو جو سکھاتا ہے یہ تو تسلی ان کو ہو جاتی ہے کہ خدا کا پیار ہمیں
حاصل ہو گیا لیکن یہ ان کو شوق نہیں ہوتا کہ یہ کہیں کہ ہم ساتویں آسمان پر پہنچ گئے جو ملتا ہے اس پر
وہ خوش ، جتنا ملتا ہے اس پر خدا تعالیٰ کے شکر گزار بندے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہم سب کو اپنا
شکر گزار بندہ بنائے رکھے اور اپنی رحمتوں سے ہمیں ہمیشہ نواز تار ہے۔اب میں اس مضمون کو اسی پر ختم کرتا ہوں اور آخر میں دعا سے قبل ، دعا ہماری دوطریقوں یہ
ہے کچھ میں دوستوں سے کہتا ہوں کہ ان باتوں کے لئے دعا کریں پھر ہم ہاتھ اٹھا کے دعا
کرتے ہیں ان پر دو قسم کی دعاؤں سے قبل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس پڑھ
کے سنانا چاہتا ہوں۔حضور فرماتے ہیں:۔"خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو، ( گروہ سے مراد جماعت احمد یہ ہے ) خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو
اپنا جلال ظاہر کرنے کے لئے اور اپنی قدرت دکھانے کے لئے پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے تا
دنیا میں محبت الہی اور توبتہ النصوح اور پاکیزگی اور حقیقی نیکی اور امن اور صلاحیت اور بنی نوع انسان
کی ہمدردی کو پھیلا دے۔سو یہ گروہ اس کا وہ خالص گروہ ہوگا اور وہ انہیں آپ اپنی روح سے قوت
دے گا اور انہیں گندی زیست سے صاف کرے گا اور ان کی زندگی میں ایک پاک تبدیلی بخشے گا۔وہ جیسا کہ اس نے اپنی پانچ پیشن گوئیوں میں وعدہ فرمایا ہے۔وعدہ فرمایا ہے اس گروہ کو بہت
بڑھائے گا اور ہزار ہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا وہ خود اس کی آبپاشی کرے گا اور اس کو

خطابات ناصر جلد دوم
۴۵۴
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
نشو ونما دے گا یہاں تک کہ ان کی کثرت اور برکت نسلوں میں عجیب ہو جائے گی اور وہ اس
چراغ کی طرح جو اونچی جگہ رکھا جاتا ہے دنیا کی چاروں طرف اپنی روشنی کو پھیلائیں گے اور
اسلامی برکات کے لئے بطور نمونہ کے ٹھہریں گے اور وہ اس سلسلہ کے کامل متبعین پر رحم بھی کرے
گا اور انہیں قبولیت اور نصرت دی جائے گی اس رب جلیل نے یہی چاہا ہے وہ قادر ہے جو چاہتا
ہے کرتا ہے ہر ایک طاقت اور قدرت اسی کو ہے جو وعدے دیئے گئے ہیں وہ بڑے عظیم ہیں یہ عظیم
وعدے ہم پر جو ذمے واریاں ڈالتے ہیں بہت ہی عظیم ہیں یہ ہمارا کام ہے کہ ہم اپنے اخلاص
سے ، ہم اپنے ایثار سے ، ہم انسانوں سے اپنی ہمدردی سے ہم بے لوث خدمت کے ساتھ خدا کی
مخلوق کی ہم ہر ایک کے دکھوں کو دور کرنے کی کوشش کے نتیجہ میں ہم ہر ایک کو سکھ پہنچانے کی کوشش
کی وجہ سے اپنے رب کریم کی نگاہ میں وہ مقام حاصل کریں چھوٹا یا بڑا جس کا ذکر اس اقتباس میں
پایا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم میں سے اکثر کو اس کی توفیق عطا کرے اور اللہ تعالیٰ ہماری نسلوں میں نسلاً بعد نسل
اس کے مطابق نیک اور پاک اور خدا کی خدائی میں امن کو قائم کرنے والے اور لوگوں کی بھلائی
چاہنے والے اور نیکی کرنے والے پیدا ہوتے رہیں اور اللہ تعالیٰ اس دنیا میں امن کو قائم کرے،
اس وقت دنیا اگر سوچے بلکہ پریشان کن حالات میں سے زندگی گزار رہی ہے اور کہا نہیں جاسکتا
کہ کب اور کس وقت کوئی عالمگیر ہلاکت کا سامنا نہ کرنا پڑے انسان کو۔دعائیں کریں کہ انسان
اپنی خاطر ، اپنی نسلوں کی خاطر تو بہ کرے اور خدائے واحد و یگانہ کی طرف رجوع کرے اور خدا کی
باتوں کو مانے اور اپنے اندھیروں کو دور کرنے کے لئے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے نور کی بھیک مانگیں
اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے حصہ لے کر دنیا میں نور پھیلانے والے بنیں اور ہر ایک دوسرے
کا بھائی بن کر زندگی گزارنے والا ہو دشمن بن کر نہیں۔ہر ایک دوسرے کا خیر خواہ ہو بدخواہ نہ
بنے۔اللہ تعالیٰ ہر جہت سے، ہر پہلو سے ہر ایک کو امن کے قیام میں کچھ کرنے کی طاقت عطا
کرے اور اس کی طرف ان کی راہنمائی کرے اور اللہ تعالیٰ جو مختلف قوموں کے درمیان
اختلافات اور انتشار اور شکر رنجیاں ہیں انہیں دور کر دے اور بین الاقوامی سطح پر امن کا سورج
طلوع ہو جائے اور اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جو اسلام کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں خواہ وہ دنیا کے

خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء
کسی حصہ میں ہی کیوں نہ ہوں اپنی برکتوں سے نوازے اپنے فرشتوں سے ان کی نصرت کرے اور
مد دکو آئے اور ان پر موسلا دھار بارش کی طرح ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور ان کی قلم اور زبان
میں برکت ڈالے اور ان کے دلوں کو ہر عیب اور ناپاکی سے پاک کر دے اور انسان کی محبت سے
بھر دے اور خدا کی مخلوق کا خیال کرنے والے وہ ہوں صرف انسان پر ہی نہیں خدا کی دوسری مخلوق
پر بھی وہ رحم کرنے والے اور اس کی تکلیف کو دور کرنے والے بن جائیں اور خدا کرے کہ دولت
کی کمی کی وجہ سے اگر کسی جگہ انسان دکھ اٹھا رہا ہے تو دولت کی مساوی تقسیم اس دکھ کو دور کرنے کا
باعث بن جائے اور دنیا میں کوئی پیٹ رات کو بھوکا نہ سوئے اور کوئی پیٹ زیادہ کھانے کی وجہ سے
رات کو پیٹ درد میں مبتلا نہ رہے اللہ تعالیٰ ہر طرف سے ہم پر رحم کرے، ہمیں بخشے ، ہماری غلطیوں
کو معاف کرے ہماری کوتاہیوں کو نظر انداز کرے قیامت کے دن ان لوگوں میں ہمیں اٹھائے جو
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں کے نیچے اٹھائے جائیں گے۔آمین۔آؤ اب مل کر دعا کر لیتے
ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ ناصر ہو دوست احباب واپس تشریف لے جائیں گے کچھ آج کچھ کل
کچھ پرسوں۔جہاں بھی ہوں آپ ، راہ میں ہوں، گھروں میں ہوں پھر سفر میں کسی نکلیں اللہ تعالیٰ
آپ کی حفاظت کرے۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو اللہ تعالیٰ ہر خیر کے سامان آپ کے لئے پیدا
کرے۔اللہ تعالیٰ ہر دکھ سے آپ کو محفوظ رکھے آپ کی زندگیوں میں برکت ڈالے۔عمریں
بڑھائے نیتیں جو ہیں ان میں اور زیادہ اخلاص پیدا کرے اور خدا توفیق دے ہم سب کو کہ آئندہ
سال انشاء اللہ اسی کی توفیق سے ہم پھر جمع ہوں اس کی حمد کے ترانے گانے کے لئے ، اس کے حضور
عاجزانہ جھک کر دعائیں مانگنے کے لئے ، اپنے جسم کے پانی کا کچھ حصہ آنسوؤں کی شکل میں اس کے
آستانہ پر چھڑکاؤ کرنے کے لئے پیش کرنے کے لئے ، اس کے پیار کو حاصل کرنے کے لئے۔میں اس کے جھنڈے کو بلند کرنے کے لئے ، دلوں میں محمد کے نام کی محبت پیدا کرنے کے لئے۔آؤ دعا کرلیں۔(از آڈیو کیسٹ)

۴۵۶
خطابات ناصر جلد دوم

خطابات ناصر جلد دوم
۴۵۷
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۸۰ء
چودھویں صدی کے ساتھ ہمارا ، ہمارے محبوب
محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کا بڑا گہرا تعلق ہے
افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۶ / دسمبر ۱۹۸۰ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے قرآن کریم کی مندرجہ ذیل
دعائیہ آیات دو دو تین تین دفعہ مع ترجمہ پڑھیں :۔رَبَّنَا اتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيْئُ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا (الكهف : ١١)
اے ہمارے رب! ہمیں اپنی رحمت سے نواز۔اے ہمارے رب ہمارے دلوں میں اپنی مخلوق
کے لئے رحمت کے جذبات پیدا کر اور اے ہمارے مولا ! ہمیں آزادی اور کامیابی کا رستہ دکھا۔رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ
صَالِحًا تَرْضَهُ وَ اَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّلِحِينَ (النمل: ٢٠)
اے میرے رب ! مجھے توفیق دے کہ تیری نعمت کا جو تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کیا
ہے شکریہ ادا کر سکوں اور ایسا عمل کر سکوں جو تیری رضا کے مطابق ہو اور اپنے رحم کے ساتھ تو مجھے
اپنے بزرگ بندوں میں داخل کر اور ایسے سامان پیدا کر اور مجھے ایسی توفیق دے کہ ہمیشہ اعلیٰ درجہ
کے اخلاق سے آراستہ رہوں۔رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرُ (القصص: ۲۵)
اے ہمارے رب ! کون کسی کا ہوتا ہے۔ہم تیرے نالائق مزدور ، دنیا کے دھتکارے ہوئے
ہیں مگر ہیں تو تیرے، اے ہمارے رب تو بہتر جانتا ہے کہ کس چیز میں ہماری بھلائی ہے۔پس تو
جو کچھ بھی بھلائی کا سامان ہمارے لئے کرے۔ہم اس کے محتاج ہیں۔رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (التخريم : ٩)
اے ہمارے ربّ! تو نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نوع انسانی کے لئے ایک کامل نور بنا کر

خطابات ناصر جلد دوم
۴۵۸
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۸۰ء
بھیجا۔تو نے اس نور سے ہمیں بھی حصہ دیا اپنی رحمت اور فضل سے۔اے خدا اس نور کو ہمارے لئے
مکمل کر۔تو ہر چیز پر قادر ہے۔رَبَّنَا أُتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرة : ۲۰۲)
اے ہمارے رب! ہمیں اس دنیا کی زندگی میں بھی کامیابی دے اور حسنات سے نواز اور
آخرت میں بھی کامیابی دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔ربنا اے ہمارے رب! ہم تمام دوسرے ارباب سے تو بہ کرتے ہوئے تیری طرف لوٹتے
ہیں۔انسان نے بہت سے ارباب بنالئے۔اپنے حیلوں اور دغا بازیوں پر اسے بھروسہ ہو گیا۔اپنے علم یا قوت بازو کا انہیں گھمنڈ، اپنے حسن یا مال و دولت پر انہیں فخر ، اسی طرح کے ہزاروں
اسباب ہیں جو ان کی زندگیوں کے ساتھ بطور ار باب کے لگے ہوئے ہیں۔اے خدا ! ہم نے ان
سب ارباب کو ترک کیا۔ان سے بیزار ہوئے۔اے واحد لاشریک کچے اور حقیقی رب ! ہم تیرے
حضور سر نیاز کو جھکاتے ہیں۔اے خدا ! ہماری دعاؤں کو سن اور ہماری مرادوں کو پورا کر اور اپنے
وعدوں کو جو اس زمانہ سے تعلق رکھتے ہیں ہماری زندگی میں ہمیں دکھا۔اے خدا ! لوگ جھوٹ ہی کو
اپنا رب بنا بیٹھے ہیں۔کہتے ہیں جھوٹ کے بدوں گزارا مشکل ہے۔بعض ہیں جو چوری اور رہزنی
اور فریب دہی کو اپنا رب بنائے ہوئے ہیں۔ان کا اعتقاد ہے کہ اس راہ کے سوا ان کے واسطے
حصول رزق کی کوئی راہ نہیں۔بعض ایسے ہیں جن کو اپنی ہی حیلہ بازیوں پر اعتماد اور بھروسہ ہے۔ان کو خدا سے استعانت اور دعا کرنے کی کیا حاجت۔لیکن اے خدا! ہمیں تو تجھ سے دعا کرنے کی
اور مدد مانگنے کی حاجت ہے۔ہماری حاجت روائی کر۔ہماری دعاؤں کوسن اور انہیں قبول کر اور ہم پر
رحم کر۔ہم ناچیز انسان ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں، ہم میں کوئی خوبی نہیں۔ہمارے عمل بھی ان
بلندیوں تک نہیں پہنچے جن بلندیوں تک تو انہیں دیکھنا چاہتا ہے۔مگر اے خدا! تو تو دیالو ہے۔یخشن ہار
ہے۔تو دینے والا ہے، تو عطا کرنے والا ہے۔تو نے ہماری زندگیوں سے بھی پہلے ، ہمارے وجود
سے بھی پہلے بے شمار ، ان گنت نعماء ہمارے لئے پیدا کر دیں۔اب جب تو نے ہمیں پیدا کیا تو ہمیں
توفیق دے کہ ہم تیرے حضور کچھ پیش کر سکیں اور ایسا کر کہ جو بھی ہم عاجزانہ رنگ میں ٹوٹی پھوٹی
چیزیں تیرے حضور پیش کریں تو انہیں قبول کرلے اور اپنی رضا کی جنتیں ہمارے لئے مقدر کر دے۔

خطابات ناصر جلد دوم
۴۵۹
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۸۰ء
پندرھویں صدی ہجری کا یہ پہلا جلسہ ہے اور پندرھویں صدی ہجری کے پہلے جلسے کا۔پہلا دن ہے اور پندرھویں صدی ہجری کے پہلے دن کی یہ پہلی تقریر، افتتاحی تقریر ہے۔جب ہم ماضی
کی طرف دیکھتے ہیں تو پچھلی صدی ، چودھویں صدی ایک ایسی صدی ہے جس کے ساتھ ہمارا اور
ہمارے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اور ہمارے پیارے مذہب اسلام کا بڑا گہرا تعلق ہے۔جو
صدی گزرگئی اس میں ہم نے ابتلا بھی دیکھے۔ہم نے اس میں آگیں بھی بھڑکتی پائیں ہم
امتحانوں میں سے بھی گزرے۔ہم نے ان تمام ابتلاؤں اور امتحانوں میں اللہ تعالیٰ کی مدد اور
نصرت کو آسمانوں سے بارش کے قطروں سے بھی زیادہ برستے بھی پایا۔ہم نے خدا تعالیٰ کے نام
کو دنیا میں پھیلانے کے لئے حقیر کوششیں بھی کیں۔ہم نے یہ نظارہ بھی دیکھا کہ ہماری حقیر
کوششوں کے ایسے نتائج نکلے کہ جن کی کوئی نسبت ہی نہیں تھی ہماری کوششوں کے ساتھ۔جہاں
ہم نے پیسہ دیا وہاں ایک کروڑ روپیہ نتیجہ نکل آیا محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے رحم کے ساتھ۔مگر مجموعی طور پر اگر نظر ڈالی جائے جانے والی صدی پر تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
عظیم روحانی قوت، قوت قدسیہ کے نتیجہ میں جو انقلاب بپا ہوا اور جس نے اس زمانہ میں اپنے
عروج کو پہنچنا تھا اس کی بنیاد پڑی۔آنے والی صدی میں ان بنیادوں پر وہ عمارتیں تعمیر کی جانے والی ہیں کہ جن میں نوع انسانی
بسیرا کرے گی اور اس کے لئے ہمیں ہی کچھ کرنا ہے۔ہم پر بہت سی ذمہ واریاں عائد ہوتی ہیں۔ہم نے اپنوں کے بھی اور غیروں کے بھی دل جیتنے ہیں۔غلط فہمیاں دور کرنی ہیں۔اسلام کے
حسن اور نو رکوان کونوں تک پہنچانا ہے جہاں شیطانی ظلمات کی حکومت قائم ہے۔ہم نے بھولے
بھٹکوں کو صراط مستقیم دکھانی ہے۔ہم نے ان لوگوں کو جو بداخلاقیوں کو تہذیب سمجھ رہے ہیں،
با اخلاق اور مہذب بنانا ہے۔ہم نے ان کو جو انسان کے شرف اور اس کی عزت کو پہچانتے نہیں،
یہ یقین دلانا ہے کہ انسانی زندگی میں اطمینان صرف اس وقت پیدا کیا جاسکتا ہے جب انسان،
انسان کی عزت اور احترام کرنے لگے۔ہم نے ان کو جو انسانوں کے حقوق غصب کر رہے ہیں،
اسلام کی یہ تعلیم دینی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر فرد واحد کے حقوق قائم کئے اور جب تک ان حقوق کی
ادا ئیگی کا صحیح اور پورا سچا انتظام نہ ہو، نوع انسانی اطمینان قلب حاصل نہیں کر سکتی۔ہم نے اس جگہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی