سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 40
خطابات ناصر جلد دوم
۴۶۰
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۸۰ء
جہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نور اور حسن نہیں پہنچا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور اور حسن کو پہنچانا ہے
انشاء اللہ تعالیٰ۔ہم کمزور ہیں۔ہم غریب ہیں۔ہم بے کس ہیں۔ہم دنیا کے دھتکارے ہوئے
ہیں۔لیکن خدا کے دھتکارے ہوئے ہم نہیں۔ہم غریب ہیں۔ہمارے پاس دولت نہیں لیکن ہم
نے اس کا دامن پکڑا ہے جو ہر دو جہان کا مالک ہے اور سارے خزانوں کی بادشاہت اس کے
ہاتھ میں ہے۔( نعرے ) اور جس نے قرآن عظیم میں یہ اعلان کیا:۔اِنَّ اللهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ (ال عمران: ۳۸)
اور اس کے لئے ہم دعا کرتے ہیں اور ہمارا یہ مشاہدہ ہے کہ اس زمانہ میں وہ ہمارے ساتھ
یہی سلوک کر رہا ہے کہ بغیر حساب کے وہ دینے والا ہے۔ہم کمزور ہیں کوئی طاقت ہم میں نہیں۔اچھی طرح سمجھ لو اور یا درکھو کہ کوئی طاقت ہم میں نہیں لیکن سب طاقتوں کا جو سر چشمہ ہے اس کے
قدموں میں ہم بیٹھے ہوئے ہیں۔( نعرے)
قرآن کریم نے فرمایا ہے:۔وَلِكُلٍ وَجْهَهُ هُوَ مُوَلِيهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ (البقرة : ۱۴۹)
پچھلی صدی میں میں نے تمہیں اس آیت کی روشنی میں دو ماٹو دیئے تھے۔حمد اور عزم۔قیامت
تک وہ قائم رہیں گے۔اللہ تعالیٰ کے اتنے احسان ہیں ہم پر کہ پندرھویں صدی تو کیا اگر قیامت
تک کی ساری صدیاں ان احسانات پر ہم خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتے رہیں اور اس کی حمد کے گیت
گاتے رہیں جو چودھویں صدی میں ہم پر ہوئے تب بھی ہم اس کا شکر ادا نہیں کر سکتے۔لیکن نعماء اور
فضلوں اور رحمتوں اور برکتوں کی یہ بارش بند تو نہیں ہوئی۔اس میں تو شدت پیدا ہو رہی ہے ہر روز۔حمد ہم نے کرتے چلے جانا ہے۔چاہے اس کو اس کی انتہا ء تک نہ پہنچا سکیں کمزور انسان ہیں لیکن جس
حد تک ممکن ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کے شکر گزار بندے بنتے ہوئے اس کی حمد میں مشغول رہیں
اور جو کچھ ہم نے دیکھا اور جو کچھ ہم نے پایا چودھویں صدی میں اس نے ہمیں یہ وضاحت سے سمجھا
دیا کہ خدا تعالیٰ ہماری کوششوں میں برکت ڈالتا ہے اگر ہماری کوششیں اس کی رضا کے لئے ہوں اور
ہماری کوششوں کے ساتھ عاجزانہ دعائیں شامل ہوں اس لئے ہم نے تھک کے بیٹھ نہیں جانا بلکہ
پورے عزم کے ساتھ ، پورے حوصلہ کے ساتھ اور پوری جرات کے ساتھ اس پندرھویں صدی میں
خطابات ناصر جلد دوم
۴۶۱
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۸۰ء
اسلام کی خدمت میں آگے سے ہی آگے بڑھتے چلے جانا ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ
لیکن اس صدی میں جو اور ذمہ واریاں ہیں ان کے مد نظر میں کچھ اور اصولی ماٹو زآر
دیتا ہوں اور وہ ہیں یہ۔محبت اور پیار - حمد ، عزم۔محبت و پیار عزم کا نتیجہ اور تعلق عمل سے ہے، کرنا کیسے کرنا، محبت
اور پیار سے، دنیا کے دل ہم نے اس صدی میں خدا اور اس کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے محبت
اور پیار سے جیتنے ہیں۔ہم نے محبت اور پیار کرنا ہے۔ان لوگوں سے بھی جو آج خدا تعالیٰ کو
گالیاں دینے والے ہیں۔ہم نے پیار کے ساتھ ان کو راہِ راست پر لانے کی کوشش کرنی ہے
لیکن اس محبت اور پیار کے سب سے زیادہ مستحق وہ ہیں۔کا خر کنند دعوای حب پیمبرم ( در مشین فارسی صفحه ۱۰۷)
ہمارے مسلمان بھائی، ان کو ہم نے محبت اور پیار سے ایک نقطہ پر جمع کرنے کی کوشش کرنی ہے
تا کہ اسلام اور امت مسلمہ جو پہلے زمانوں میں بنیان مرصوص کی طرح دنیا کے سامنے کھڑی ہوئی اور تمام
طاغوتی طاقتوں کو اس کے نتیجہ میں شکست ملی، پھر سے بنیان مرصوص بن جائے اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم
کے نام کو آپ کی عزت اور احترام کو اور آپ کے نور اور حسن کو دنیا میں پھیلانے والے سارے ہی
لوگ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں اور کوئی اختلاف با ہمی نہ ہے اور یہ سب کچھ محبت اور پیار
سے ہوگا۔اس واسطے سارے غصے دل سے نکال ڈالو۔ساری تلخیاں بھول جاؤ۔صرف اپنا مقصد
سامنے رکھو کہ ہم نے محبت اور پیار سے دنیا کے دل جیتنے ہیں اور سب سے زیادہ مستحق ہماری محبت،
ہمارے اس پیار کے وہ لوگ ہیں جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والے ہیں۔اور چوتھا مائو خدمت یعنی حمد ، عزم، پیار، خدمت۔نوع انسانی یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ
ہمارے خیر خواہ پیدا ہوں۔دنیا یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ دنیا انانیت کو چھوڑے اور خدمت کے مقام
پر کھڑی ہو۔اگر ہر شخص دوسرے کی خدمت کے لئے تیار ہو جائے تو آج دنیا سے فسادمٹ جاتا
ہے اور فساد نے مٹنا ہے اس صدی میں۔میں تمہیں بتارہا ہوں فساد نے مٹنا ہے اس صدی میں
انشاء اللہ اور میرے اور تمہارے ہاتھوں سے مٹنا ہے اور ہمیں اس کے لئے قربانیاں دینی پڑیں گی
اور ہم اس کے لئے قربانیاں دیں گے۔(نعرے)
خطابات ناصر جلد دوم
۴۶۲
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۸۰ء
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک نام خیر مجسم ہے اور اسی کی وجہ سے امت مسلمہ
أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران : 11) قرار پائی یعنی ایسی امت جو دوسروں کی بھلائی اور خیر خواہی
کے لئے قائم کی گئی ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے۔کسی کی برائی نہیں چاہتا۔کسی کو دکھ نہیں پہنچانا، اس
دنیا سے جو اس وقت گند میں پھنسی ہوئی ہے، جو اس وقت مصائب میں پھنسی ہوئی ہے۔جو اس وقت
دکھوں میں پھنسی ہوئی ہے۔جو اس وقت بے چینی اور بے اطمینانی میں پھنسی ہوئی ہے۔یہ سارے
دکھ اور بے چینیاں اور بے اطمینانیاں ہم نے دور کر کے ان کے ماحول میں ، ان کی معیشت میں خوشی
اور اطمینان کے سامان پیدا کرنے ہیں تا کہ وہ محسوس کریں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واقع میں اور
حقیقی طور پر دنیا کے محسن اعظم ہیں۔اب ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا کرے کہ ہم اپنی ذمہ واریوں کو سمجھنے
والے ہوں۔ان کو ادا کرنے والے ہوں۔خدا کے حضور کچھ پیش کرنے والے ہوں اور دعاؤں
کے ذریعہ اور دعاؤں کے ذریعہ اور دعاؤں کے ذریعہ ، بے حد دعاؤں کے ذریعہ اس کی رحمت
اور فضل کو جذب کرنے والے ہوں۔آمین
آؤ دعا کرلیں۔حضور انور کی اقتدا میں اجتماعی دعا ہوئی جس میں تمام حاضرین جلسہ شامل ہوئے۔از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )
خطابات ناصر جلد دوم
۴۶۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
اصل زندگی کام اور ایسے اعمال کا نام ہے جن سے
خدا راضی ہو جائے اور وہ مقبول اعمال بن جائیں
دوسرے روز کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء بمقام ربوه ده
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔اس وقت تعلیمی میدان میں آگے نکلنے والوں میں سے بعض کو تمغات بطور انعام کے دیئے گئے ہیں۔جو ایک بڑا اور بڑا ہی اہم منصوبہ تعلیم کا میں نے اس سال شروع کیا، اس کی یہ ابتداء
ہے اور سالِ رواں میں تمغے حاصل کرنے والوں کی تعداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے چودہ بنتی ہے
یعنی چودہ احمدی طلبہ وطالبات ایسے ہیں جنہوں نے بورڈ میں یا یو نیورسٹی میں اول پوزیشن یا دوئم یا
سوئم پوزیشن حاصل کی ہے۔ان میں سے آٹھ وہ ہیں جنہوں نے اول پوزیشن حاصل کی ہے۔الحمد للہ اور چار وہ ہیں جنہوں نے دوئم پوزیشن حاصل کی ہے اور دو وہ ہیں جنہوں نے سوئم
پوزیشن حاصل کی ہے۔یہ ایک چھوٹا سا حصہ ہے اس منصوبہ کا لیکن ایک بڑے منصوبے کا ایک
ضروری حصہ ہے۔جو میرا منصوبہ ہے اس کا اہم حصہ دعا ہے۔وہ دعا جو میں نے کی اور کرتا ہوں۔وہ
دعا ہے جس میں آپ کو شریک ہونا چاہئے۔جب میں نے اعلان کیا اس سکیم کا ، اس منصوبہ کا تو میں
نے یہ دعا بھی کی کہ اے خدا! اگلے دس سال میں جماعت احمدیہ کو ایک سو جینیس (Genius)
ذہن عطا کر۔اس کے لئے میں دعائیں کر رہا ہوں اور اس کے لئے آپ سے بھی میں یہ چاہتا
ہوں کہ آپ دعائیں کریں۔فرسٹ آنا یا دوسری یا تیسری پوزیشن لینا بڑی اچھی چیز ہے یعنی بڑا اچھا مقام طالب علم
حاصل کرتا ہے لیکن Genius نہیں۔ان میں سے بعض Genius ہوتے ہیں، بعض نہیں
ہوتے۔پہلے بھی میں نے بتایا تھا کہ قریباً چار سال ہوئے پنجاب یونیورسٹی سے ایک طالب علم نے
ایم ایس سی فزکس میں اتنے نمبر لئے کہ اس کا نتیجہ کچھ عرصہ اس خیال سے روکا گیا کہ اگر اسی طرح
خطابات ناصر جلد دوم
۴۶۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
نمبر شائع کر دیئے جائیں تو بعد میں آنے والوں کے لئے اس ریکارڈ کو توڑنا مشکل ہو جائے گا اور
یہ نمبر جو اس نے لئے یہ ڈاکٹر عبدا السلام صاحب کے نمبروں سے بہر حال زیادہ تھے کیونکہ اس نے
ریکارڈ قائم کیا۔بہر حال نتیجہ نکلا اور گزشتہ سال ہماری ایک احمدی بچی نے پنجاب یونیورسٹی سے
اس بچے کا ریکارڈ توڑ دیا اور وہ اس وقت آکسفورڈ میں تعلیم حاصل حاصل کر رہی ہے اور ہمارا جو
بچہ جس نے پہلے ریکارڈ توڑا تھا، اس نے ابھی پی ایچ ڈی کا کورس ختم نہیں کیا تھا کہ آکسفورڈ اور
کیمبرج جیسی مشہور ترین یونیورسٹیز اس کو لیکچر دینے کے لئے بلا لیتی تھیں۔سو دنیا میں نمبر دینے میں انصاف بھی برتا جاتا ہے اور بے انصافی بھی برتی جاتی ہے۔ساری دنیا میں یہ ہو رہا ہے۔کسی کی شکایت نہیں میں کر رہا۔ایک واقعہ ہے لیکن دنیا میں کسی بچے کو
ذہن عطا کرنا، یہ انسان کا کام نہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے اور اسی سے ہمیں مانگنا چاہئے اور میں
اُمید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو سنے گا اور جماعت احمدیہ میں اگلے دس سال میں ایک
سوGenius دماغ، جو ذہین دماغوں سے بھی اوپر نکلے ہوئے ہوتے ہیں، وہ پیدا ہو جائیں گے
انشاء اللہ تعالیٰ اس کے فضل کے ساتھ۔اس کے لئے جو ذمہ واری ہم پر ہے۔وہ دو حصوں میں
بٹ جاتی ہے۔ایک ہمارے بچوں کی ذمہ واری کہ وہ اپنے اوقات کو اور اپنی صلاحیتوں کو ضائع نہ
کریں اور اسی کے ساتھ ہی حصہ یہ ہے کہ ان کے گارڈین کی ، ان کے ماں باپ کی یہ ذمہ واری کہ
وہ ان کی تربیت صحیح کریں کیونکہ ذہنی آوارگی بھی ذہنی صلاحیت کو مجروح کر دیتی ہے۔دوسرے ان
کی صحت کا خیال رکھیں اور ان کے کھانے کا خیال رکھیں۔کھانے کے لحاظ سے بعض چیزیں ذہنوں کو مضبوط کرنے والی ہیں۔ذہنوں میں جلا پیدا
کرنے والی ہیں۔پرانے زمانے میں تو بادام اور اخروٹ اس کام کے لئے بہت اچھے سمجھے جاتے تھے۔اس نئے زمانہ میں نئی تحقیق نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ سویا بین جو عام بینز (Beans) یعنی دالیں ہیں ان ہی
میں سے ایک ہے لیکن دوسری ہر دال سے مختلف کیونکہ اس میں ایک تو لحمیات۔پروٹینز بہت زیادہ ہیں۔دوسرے اس کی پروٹینز کا اثر جسم پر Acid نہیں یعنی یہ گاؤٹ وغیرہ کی بیماری نہیں پیدا کرتیں بلکہ
اس
کو دور کرنے والی ہیں الکلائین ہیں۔تیسرے یہ کہ اس کے اندر چکنائی بہت ہے۔چوتھے یہ کہ اس
چکنائی میں ایک کیمیا ہے۔کیمیاوی جزو ہے اس کا نام ہے سو یا لیسے تھن (Soya lecithin) اور
خطابات ناصر جلد دوم
۴۶۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
اب نئی تحقیق پچھلے چند سال کے اندر ہوئی ہے خصوصاً سو یا لیے تھن سب سے اچھی ہے۔سو یا لیسے تھن
ایک طالب علم کے ذہن کو تیز کرتی ہے۔اس کے حافظہ کو بھی تیز کرتی ہے۔انہوں نے تجربہ یہ کیا ہے
کہ ایک طالب علم سومنٹ میں جو چیز یاد کرتا ہے عام حالات میں اگر سو یا لیسے تھن اس کو دی جائے تو
ساٹھ منٹ میں وہ یاد کر لیتا ہے۔یعنی چالیس فیصد اس کا وقت بچ جاتا ہے یا چالیس فیصد وہ زیادہ مواد اپنے ذہن میں محفوظ
کر لیتا ہے اور بعض تجربے جو میں نے کئے ہیں اس وقت تک وہ بڑے مفید ثابت ہوئے ہیں۔وہ
طالب علم بھی تھے اور نہیں بھی تھے۔ایک ڈاکٹر انگلستان میں ریسرچ کا کام کر رہے تھے جب میں نے
وہاں اپنے بچوں کو کہا (جب میں دورے پر تھا) کہ تم سو یا لیسے تھن استعمال کیا کرو تو انہوں نے بھی
شروع کر دی اور وہ بتاتے ہیں کہ انہیں بہت ہی فائدہ ہوا ہے۔ویسے بھی ذہین تھے۔اللہ تعالیٰ نے یہ
چیز بھی انسان کے لئے پیدا کی ہے۔اس سے انہوں نے فائدہ اُٹھایا اور جب ان کا پیپر (Paper)
پڑھا گیا تو انہیں بہترین ریسرچ سکالر declare کیا گیا۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کی عطا ہے۔ایک اور بچہ
ہاراtop پر آگیا۔دنیا کی نگاہ میں آگیا۔یہ تو ایک دوسرا حصہ ہے اس سکیم کا تیسرا حصہ یہ تھا کہ جو اچھے طالب علم ہیں۔جو
Genius ہے اسے ہر قیمت پر جماعت نے سنبھالنا ہے۔ہر خرچ جو اس کا ذہن مانگتا ہے یعنی
اس کے حالات ، اس کی قابلیت ، وہ اس کے اوپر خرچ کرنا چاہئے جماعت کو کیونکہ یہ تو انتہائی
ناشکری ہوگی کہ اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو سنے اور ہمیں انتہائی قابل بچے دے اور ہم جب وہ بچے
آگے نکلیں تو انہیں سنبھالیں نہ اور وہ ضائع ہو جائیں۔اس سے بڑی نالائقی ہماری ،اس سے بڑا
گناہ، اس سے بڑی ناشکری کوئی نہیں ہوسکتی۔وہ تو ہم نے بہر حال سنبھالنے ہیں انشاء اللہ اس کے
علاوہ جوان سے ذرا نچلے درجے کے ہیں۔اچھی فرسٹ ڈویژن لیتے ہیں۔لیکن Genius نہیں۔فرسٹ بھی آجاتے ہیں۔اب یہ جولڑ کے آٹھ فرسٹ آئے ہیں۔ہم نہیں کہہ سکتے کہ ان میں سے
کوئی Genius نکلے گا یا نہیں۔ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا کرے سارے ہی Genius نکلیں
لیکن ابھی ہم کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن جو فرسٹ ڈویژن ، اچھی فرسٹ ڈویژن لینے والے لڑکے
ہیں۔ان کو جہاں تک ممکن ہو جماعت آگے پڑھائے یعنی اچھی فرسٹ ڈویژن لینے والے لڑکوں کو
خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
پانچویں جماعت سے پکڑے۔پانچویں پھر آٹھویں۔وظیفے کا امتحان دیا جاتا ہے۔پھر دسویں۔پھر
بارہویں پھر چودھویں۔پھر سولہویں اور جماعت کے بچوں کو سنبھالے اس کے لئے ایک حد تک
ریکارڈ منصوبہ کے مطابق بن گیا ہے لیکن پورا ریکارڈ نہیں بنا۔کیونکہ کئی مختلف شکلوں میں اسے میں
محفوظ کرنا چاہتا ہوں۔رجسٹروں میں وہ ہو گیا ایک حد تک۔ایک حصہ اب بھی طلباء کا ایسا ہے کہ جن
کی اطلاع ہمارے پاس نہیں اور وہ رجسٹروں پر ان کے نام نہیں چڑھائے گئے لیکن پنتالیس پچاس
ہزار طالب علم کا نام تو آ گیا ہے۔میرا اندازہ ہے کہ ایک لاکھ طالب علم ہے ہمارا۔ایک لاکھ اس
کا مطلب ہے کہ قریباً پچاس فیصدی ایسے بچے ہیں جن کے ناموں کی اطلاع ہمیں نہیں ملی۔یہ ماں
باپ کا فرض ہے کہ ہمیں ان کی اطلاع دیں۔پھر کارڈ سسٹم پر ان کو لے کے آتا ہے۔پھر کمپیوٹر پر
ان کو لے کے آنا ہے۔کمپیوٹر کا یہ فائدہ ہے کہ بڑی جلدی وقت کا ضیاع نہ کرتے ہوئے ان کے
کوائف سامنے آسکتے ہیں یہ انعامات دینے کا جو حصہ ہے لطیفہ یہ ہوا کہ ہمارے ایک ناظر صاحب
نے کہا کہ حضرت صاحب نے کیا انعام کا سلسلہ شروع کیا ہے ایک تولہ سونا ایک تمغے میں۔کوئی
اڑھائی ہزار کا خرچ آجاتا ہے اگر سو بچے آجائیں فرسٹ سیکنڈ تو اڑھائی لاکھ روپیہ خرچ کرنا
پڑے گا۔مجھے جب کسی نے بتایا میں نے کہا جو خدا ہمیں ایک سو ذہین بچہ دے گا جو یو نیورسٹی اور
بورڈ میں فرسٹ آئے گا وہ اڑھائی لاکھ روپیہ بھی دے دے گا ان پر خرچ کرنے کے لئے۔اس
واسطے مجھے فکر نہیں ہے اس کی نیز ہم نے ان کی تعلیم پر خرچ کرنا ہے غریب خاندان میں ذہین بچہ
پیدا ہو جاتا ہے صرف اس وجہ سے اس کے ماں باپ غریب ہیں اس کو اس کے حقوق سے محروم
نہیں کیا جاسکتا لیکن جائز حق ہونا چاہئے۔بعض ماں باپ نا مجھی اور عدم علم کی وجہ سے لکھ دیتے ہیں
کہ ہمارا بچہ ساتو میں آٹھویں میں پڑھتا ہے اس کا چار سو روپیہ وظیفہ مقرر کر دیں اور عام طور پر
میرا خیال ہے اوّل تو فیس ہی کوئی نہیں اور کتابوں کا زیادہ سے زیادہ خرچ بھی تمیں چالیس سے
زیادہ نہیں ہے۔تو اس مطالبہ پر شاید کسی کو غصہ آتا ہو مجھے تو نہیں آتا۔میں مسکرایا کرتا ہوں کہ
بہر حال ایک جوش ہے کہ اس کو آگے نکلنا چاہئے باقی ہم سمجھا دیتے ہیں کہ تمہارے اندازے غلط۔جو اس کا حق ہے وہ اس کو ضرور مل جائے گا اور بچے کی ذہانت کو ماں باپ کے عیش کے لئے تو نہیں
استعمال کیا جا سکتا کہ بچے کی وجہ سے اتنے پیسے مل جائیں کہ ہم اپنا معیار کچھ زیادہ بڑا کر لیں۔
خطابات ناصر جلد دوم
۴۶۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
وہ اللہ تعالیٰ سے دعائیں کریں۔میں تو ہمیشہ دعا کرتا ہوں کہ آپ کے اقتصادی معیار خدا تعالیٰ
بڑھاتا ہی چلا جائے اور آپ میں سے ہر ایک اپنے بچے کیا دوسروں کے بچے جو ابھی تک احمدی
نہیں ہوئے ( انشاء اللہ ہو جائیں گے ) ان کو پڑھانے کی بھی آپ
کو تو فیق مل جائے۔اس وقت تک دو متضا د تصور اور فلسفے علم کے متعلق دنیا میں رائج ہیں۔ایک دنیا تو یہ کہتی ہے
کہ ہماری ساری ترقیات کا انحصار د نیوی علوم پر ہے اور ایک دنیا یہ کہتی ہے کہ دنیوی علوم سیکھنا کفر
ہے۔قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ نہ دنیوی علوم سیکھنے پر تمہاری ساری ترقیات کا انحصار اور نہ اس کا
سیکھنا کفر۔قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کا ئنات کو پیدا کیا اور جتنے بھی مروجہ علوم ہیں
اور وہ علوم بھی جو دس بیس سال کے بعد پھر مروجہ کی فہرست میں آجائیں گے ان میں جو اصول بھی
انسان کو نظر آئے بنیادی طور پر وہ بنیادی اصول جن پر ان علوم کی عمارت تعمیر کی گئی ہے۔وہ
خدا تعالیٰ کا بنایا ہوا ایک قانون ہے۔تو قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ کائنات کے گوشے گوشے میں اور
قرآن کریم کی آیات میں تلاش کر و خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے اور قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ اس
دنیا کے ذرے ذرے میں اور قرآن کریم کے لفظ لفظ میں میری صفات کے جلوے تلاش کرو اور جو
بھی خدا تعالیٰ کی صفات کا جلوہ ہے ، وہ کفر نہیں ہو سکتا اور صرف ایک حصہ لے کے اور دوسرے
حصہ کو چھوڑ دینا تقویٰ نہیں ہوسکتا یہ ناشکری ہے۔یعنی جو حصہ چھوڑ دیا وہ ناشکری ہے جو شخص یہ کہتا
ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے مادی دنیا میں ظاہر ہوئے ، ان اصولوں پر جن علوم کی
عمارتیں بنیں ، ان میں تو مجھے دلچسپی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی صفات کے جو جلوے ہماری زندگیوں کی
خوشحالی کے لئے قرآن کریم کی آیات اور اس کے الفاظ میں نظر آتے ہیں اس میں مجھے کوئی دلچپسی
نہیں میں تو ایسے شخص کو مفلوج سمجھوں گا کہ جس کے وجود کا آدھا دھڑ ( نچلا ) تو زندہ ہے لیکن آدھا
دھر (اوپر کا ) مردہ ہو چکا ہے۔اس لئے میں تو جماعت کو یہ کہوں گا دنیا کا ہر علم اس لئے سیکھنا ضرور
ی ہے کہ دنیا کے ہر علم کی بنیاد خدا تعالیٰ کی صفات کے جلووں پر ہے اور قرآن کریم کے اسرار اور
رموز کی تلاش اس لئے ضروری ہے کہ قرآن کریم کی آیات میں بھی تمہیں خدا تعالیٰ کی صفات کے
جلوے نظر آ ئیں گے۔یہ کائنات ہے کیا ؟ سوائے اس کے کہ خدا تعالیٰ کی صفات جو اس کا ئنات
سے تعلق رکھتی ہیں ان کے جلووں کا مجموعہ ہے یہ کائنات۔بعض جلو وں نے کیمسٹری بنا دی۔
خطابات ناصر جلد دوم
۴۶۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
بعض جلووں نے فزکس بنادی۔بعض نے بیالوجی (Biology) بنا دی۔بعض جلووں نے انسان
بنا دیا۔بعض نے انسان کی نفسیات بنادی۔سائیکالوجی بنادی۔بعض نے انسان کی اخلاقیات کی
ہدایت کے سامان پیدا کر دیئے۔بعض نے روحانی رفعتوں کے لئے جن راہوں کی ضرورت تھی ،
وہ متعین کر دیں اور واضح اور روشن کر دیں۔کس کو آپ چھوڑ سکتے ہیں ، اس خیال سے کہ اس کو
چھوڑ کے بھی بھر پور زندگی گزار سکیں گے جو خدا کو پیاری ہوگی اور خدا تعالیٰ کی جنتوں میں ہمیں لے
جانے والی ہوگی۔اگر آپ جلووں کی ناشکری کریں گے جو اس دنیا میں ظاہر ہوئے جس کے متعلق
قرآن کریم نے اعلان کیا تھا کہ:۔سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجانية :۱۴)
تو آپ جیسا نا شکرا کوئی نہیں ہوگا اور اگر آپ دنیا اور اس کا ئنات اور سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي
السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جو ہے اس کے صحیح استعمال کو نظر انداز کر دیں گے، ہلاکت ہے آپ
کے لئے ، مر جائیں گے آپ۔کیونکہ جس نے کوئی چیز پیدا کی ہے وہی بتائے گا کہ اس کا استعمال
کیسے کرنا ہے۔آپ کو تو پتہ ہی نہیں کیسے استعمال کرنا ہے۔مثلا کھانا ہے۔بڑی موٹی سی مثال دے
رہا ہوں آپ کہیں گے ہر آدمی کہہ سکتا ہے میں نے کھانا کھانا ہے۔میں کہتا ہوں نہیں کہ سکتا۔قرآن کریم نے کہا ہے اسراف نہیں کرنا۔میں کہتا ہوں نہیں کر سکتا کیونکہ بعض آدمی انسانوں میں
سے ہیں جو میں نے خود دیکھے ہیں مثلاً بنئے دکان پر بیٹھے ہوتے ہیں کوئی ورزش نہیں ہضم کرنے کا
کوئی صحیح طریق نہیں Calories burn کرنے کا کوئی سامان نہیں اور میٹھا کھا رہے ہوتے
ہیں اور یوں پیٹ بڑھا ہوتا ہے کہ جہاں میں کھڑا ہوں ان کا پیٹ وہاں ( تین فٹ آگے ) تک
پہنچا ہوا ہے۔ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ہزار بیماریاں۔بلڈ پر یشر دل کی تکلیفیں۔وہ مٹھائی
کھاتے کھاتے مر جاتے ہیں۔یہ کوئی زندگی ہے مٹھائی کھاتے کھاتے مرنا۔زندگی تو یہ ہے کہ مرکے
بھی خدا کی جنت میں پہنچ جانا ( نعرے) اس لئے میں یہ نہیں کہتا کہ دنیوی علوم دنیا کی خاطر سیکھو۔یا
قرآن کریم کو پڑھو اس واسطے کہ تم ملا بن جاؤ۔میں یہ کہتا ہوں کہ تم دنیوی علوم اور قرآن کریم کے
اسرار اور رموز اس لئے سیکھو کہ خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کا جلال اور اس کا حسن اور اس کا احسان
اور اس کی قدرتیں اور اس کی رحیمیت کے اور رحمانیت کے جو جلوے ہیں اور جس طرح وہ غفور ہو کے
خطابات ناصر جلد دوم
۴۶۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
اپنے بندوں کو معاف کرتا اور جس طرح وہ حفیظ ہو کے حفاظت کرتا ہے اپنی مخلوق کی ان جلووں کو
دیکھو تمہارے دلوں میں پیار پیدا ہوا اپنے رب کا اور پھر یہ دنیا بھی تمہارے لئے جنت اور دوسری
دنیا بھی تمہارے لئے جنت بن جائے۔اس لئے یہ منصوبہ بنایا گیا ہے۔میں نے کہا تھا کہ جو شخص
قرآن کریم کو سیکھنا چاہتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کی ان صفات کے جلووں کا
اسے زیادہ سے زیادہ علم حاصل ہو جو د نیوی علوم کہلاتے ہیں۔یعنی اس کا ئنات میں ، اس مادی دنیا
میں جوصفات خدا تعالیٰ کی ظاہر ہو رہی ہیں اپنے جلوے دکھا رہی ہیں ان کا علم حاصل ہو گا تو قرآن
زیادہ سمجھ آئے گا ور نہ تھوڑا آئے گا۔جتنا جتنا علم اس کا ،صفات باری تعالیٰ کے متعلق جتنی جتنی اس
کی معرفت ، اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کے متعلق بڑھتی چلی جائے گی اتنا اتنا وہ اس قابل ہوتا چلا
جائے گا کہ قرآن کریم کی گہرائیوں میں جائے اور وہاں سے قیمتی موتی اور ہیرے اور جواہرات
ان گہرائیوں سے نکالے اور خود بھی فائدہ اٹھائے اور دنیا کے فائدے کے بھی سامان پیدا
کرے۔علم سیکھا جاتا ہے تحقیق سے جو آدمی خود کرتا ہے۔مشاہدہ سے جو آدمی آنکھیں کھلی رکھتا ہے
اپنے آگے پیچھے دیکھتا ہے کیا ہو رہا ہے۔علم سیکھتا ہے انسان کسی دوسرے کی تحقیق اور اس کے
مشاہدے سے علم سیکھتا ہے انسان اپنے ذاتی تجربہ سے۔مثلاً بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کو پتہ
نہیں ہوتا کہ فلاں چیز کی انہیں الرجی ہے یعنی کھانے سے انہیں پھنسیاں۔پست اچھل آئے گی تو وہ
جب چیز کھاتا ہے اس کو فورا پتہ لگ جاتا ہے وہ پت اچھل آتی ہے الرجک ہے وہ اس چیز کا۔تو یہ
تجربہ ہو گیا نا۔کتابیں پڑھنا اس لئے ضروری ہے کیونکہ انسان اکیلا اپنی چھوٹی مختصر سی زندگی میں
اس ساری کائنات کی سیر تو نہیں کر سکتا۔دوسروں نے جو علوم حاصل کئے انہوں نے یا ان کو ، اور
کسی شخص نے کسی کتاب میں اکٹھا کر دیا۔کتابیں پڑھنا بہت ضروری ہے۔بہت ضروری ہے۔سپین میں ایک بادشاہ گزرا ہے (کسی انگریز نے لکھا ہے کہ جو بہت کتابیں پڑھنے والا
انسان ہو وہ اچھا بادشاہ نہیں بنا کرتا ) اس نے کمزوریاں دکھائیں لیکن اسے اتنا شوق تھا علوم کے
حصول کا کہ دنیا کے کونے کونے میں اس نے اپنے آدمی مقرر کئے ہوئے تھے کہ ہر اچھا لکھنے والا ابھی
کتاب
لکھ نہیں پاتا تھا کہ وہ اس سے معاہدہ کر لیتا تھا کہ جو تمہارا پہلا نسخہ۔ان دنوں میں یہ مطبع خانے تو
ہوتے نہیں تھے ہاتھ سے
لکھی جاتی تھیں۔جو پہلا نسخہ تمہارا لکھا جائے ہاتھ سے وہ ہیں ہزار روپے،
خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
چالیس ہزار روپے، لاکھ روپے میں خرید لوں گا۔مجھے دے دینا اپنی زندگی میں۔کچھ تو پہلے کتب خانہ
ہوگا۔شاہی محل میں لاکھ ، ڈیڑھ لاکھ کتاب اس نے اکٹھی کی اور ساری کتب کو پڑھا اور حاشیے پر نوٹ
لکھے اور بڑے علمی وہ نوٹ تھے بعد محققین اور علماء بڑی قدر کی نگاہ سے جنہیں دیکھا کرتے تھے۔باتیں جو میں آپ سے کر رہا ہوں یہ خدا تعالیٰ نے ایک چھوٹی سی آیت میں مجھے سمجھائیں۔إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعَلَمُوا (فاطر : ٢٩)
عالم اس آیت میں اس شخص کو کہا گیا ہے جو خدا تعالیٰ کی صفات کی معرفت رکھنے کی وجہ سے
اپنے اندر خشیة اللہ پیدا کرتا ہے۔تو خدا تعالیٰ کی صفات
کا علم رکھنا صحیح عالم بننے کے لئے ضروری
ہے۔ہمارے ہاں بہت سی کتب چھپتی ہیں۔جب نہیں چھپتیں بہت کی شکایتیں میرے پاس آنی شروع
ہو جاتی ہیں۔یہ شکایتیں آتی ہیں کہ کتابیں نہیں چھپ رہیں۔جب چھنے لگتی ہیں تو پھر بھی بہت سی
شکایتیں میرے پاس آنے لگتی ہیں۔یہ شکایتیں آنے لگتی ہیں کہ ہم نے کتابیں شائع کی ہیں۔لوگ ان
کولے کے پڑھتے نہیں۔یہ تو درست نہیں ہے۔ایک تو رسالے ہیں اخبار ہیں۔الفضل ہے۔درست ہے میرے پاس شکایت بھی آتی ہے اور میں اسے صحیح تسلیم کرتا ہوں کہ ہر روز کا الفضل بہت
سے لوگوں کے لئے (ساروں کے لئے نہیں) ایسا ہوتا ہے کہ وہ دومنٹ دیکھ کے کہتا ہے کہ اس میں
میرے مطلب کی کوئی چیز نہیں لیکن بہت سارے ایسے ہیں جن کے مطلب کے لئے اس میں بھی
چیزیں ہیں لیکن اگر ایک مہینے میں پانچ ایسے Issue روزانہ افضل کے جو ہیں وہ آپ کومل جاتے ہیں
کہ دس نئی کام کی باتیں آپ کے علم میں آگئیں تو اس مہینے میں جو آپ نے خرچ کیا چند روپے الفضل
کے اوپر اس قیمت سے زیادہ کی علمی با تیں آپ کومل گئیں اگر آپ کے دل میں علم کی قدر ہے۔انصار اللہ
کا ماہنامہ ہے وہ بھی محنت کرتے ہیں۔ماہنامہ خالد اچھا اُبھر رہا ہے بہت اچھا ہو گیا ہے۔تحریک جدید کا
یہ
ماہنامہ ہے۔مصباح ہے۔تشخیز الا ذہان ہے۔ہفتہ وار لا ہور ہے۔کچھ اور بھی ہوں گے۔اب ماہنامہ خالد نے بڑے پیار کے ساتھ ایک باتصویر نمبر نکالا اور وہ کہتے ہیں وہ پکا نہیں۔ان کو لیتا ہوں میں پہلے انہوں نے بچوں کے لئے بہت سی کتابیں لکھوائیں اور بچوں کی کتابوں کی
ضرورت بھی تھی اور میں نے اس کی تحریک بھی کی تھی۔بچوں کے لئے کچھ ایسی کتب بھی چھپی ہیں جو
خود میرے کہنے پر وہ لکھی گئیں۔ان کے پاس اس وقت بڑی تھوڑی کتابوں کا سیٹ ہے۔صرف بارہ۔
خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
ہمارے نبی پیارے نبی۔رحمت للعالمین اور عالم اطفال - سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔پیارے
اسلام کی پیاری باتیں۔رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی باتیں۔پیارے مہدی کی پیاری باتیں۔سیرت
حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ۔سیرت حضرت
عمر رضی اللہ عنہ۔سوانح فضل عمر رضی اللہ عنہ سوانح
حضرت علی رضی اللہ عنہ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیاں۔حضرت بلال رضی اللہ عنہ۔اب یہ بلال جو ہے یہ میرے کہنے پر بچوں کے لئے لکھی گئی ہے۔مجھے اس لئے خیال آیا کہ غالبا ۱۹۷۸ء
میں جب میں لندن میں تھا۔یہ Deliverance of Christ from the Cross پر
ہماری کانفرنس تھی۔تو وہاں ایک دوست نے مجھے تحفہ دی ایک انگریز کی لکھی ہوئی کتاب بلال وہ
کتاب پڑھ کے عجیب کیفیت ہوتی ہے دل کی۔میں نے بعض دوستوں کو کہا کہ یہ بڑی اچھی ہے
پڑھنی چاہئے کہ ہمارے ایک نو مسلم کمال ڈنمارک کے ہیں۔اس دفعہ بات ہورہی تھی تو کہنے لگے
میں نے وہ منگوائی تھی انگلستان سے (وہ انگریزی جانتے ہیں ) اور میں نے پڑھی اور میری آنکھوں
میں آنسو آگئے۔میں نے انہیں کہا کہ جب میں نے پڑھی میری بھی آنکھوں میں آنسو آئے۔وہ
عجیب کتاب ہے۔جو اس انگریز نے لکھی وہ بھی عجیب ہے۔میں نے یہاں کہا کہ بچوں کے لئے
بچوں کی زبان میں ( ہماری تاریخ بھری ہوئی ہے۔حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے ذکر سے ترجمہ
نہیں کرنا۔اپنی کتاب لکھو بچوں کے لئے )۔تین حصوں میں اس نے شائع ہونا ہے پہلا حصہ چھپ
گیا ہے اور بڑی اچھی ہے۔میں سمجھتا ہوں ہر احمدی بچے کو وہ پڑھنی چاہئے اور ہزاروں کی تعداد
میں ہوں گی ( دو چار ہزار ) کہتے ہیں بک نہیں رہی اور یہ رسالہ جو ہے خالد۔بہت سے تو اس کے
اندر مضمون تھے میرے اپنے ہی سفر کے ساتھ تعلق رکھنے والے۔میں نے پڑھے۔میں تو اس لئے
بھی پڑھتا ہوں کہ دیکھوں کوئی غلط باتیں نہ لکھ گئے ہوں لیکن میں نے ہی محسوس کیا کہ یہ جماعت
کے نوجوانوں کو ( نو جوانوں کا ہے ) یہ پڑھنا چاہئے۔اس لئے میں اس وقت ہر ضلع کے ضلعی قائد
اور ضلعی امیر دونوں کی ایک کمیٹی بنا تا ہوں اور میری ہدایت یہ ہے کہ آپس میں سر جوڑو اور سارے
خدام کو خالد دو۔ان کے Issue ہیں بڑے اچھے جو نئے ہیں باقی تو ان کی خریداری اچھی چل
رہی ہے۔تین تین ہزار ہیں۔انا للہ۔میں سمجھا تھا کہ دس دس ہزار ہیں۔اتنی چھوٹی تعداد ہے۔مشاورت سے پہلے ساری بک جانی چاہئے نمبر ایک نمبر دو یہ کہ مشاورت سے پہلے آپ کے