سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 5

خطابات ناصر جلد دوم
۳۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
شامل ہو گئے۔نماز کے بعد مجھے دوستوں نے بتایا کہ جب ہم رکوع میں جانے لگے تو ان کو چونکہ
رکوع کرنے کا پتہ نہیں تھا اس لئے وہ ادھر اُدھر دیکھنے کے بعد رکوع میں چلے گئے جب قیام کیا تو
پھر ادھر اُدھر دیکھا اور دوسرے لوگوں کی طرح رکوع سے قیام کر لیا اس طرح سجدہ میں چلے
گئے۔گویا اس موقع پر موجود تمام عیسائیوں نے بھی ہمارے ساتھ پورے ارکان نماز ادا کئے۔صرف اس لئے کہ میں نے خدا کے اس اعلان کو دہرایا تھا وَ أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا
مَعَ اللهِ أَحَدًا (الجن : ١٩)
تو یہ ہے خدا کے کلام کی برکت اور یہ ہے اسلام کی مسجد کی شان۔یہ مسجد بہت خوبصورت
ہے۔اس کو دیکھنے کے لئے اب تک جب بھی کوئی عیسائی یا غیر مسلم آتا ہے تو اگر نماز کا وقت ہوتا
ہے وہ بھی نماز میں شامل ہو جاتا ہے۔خدا تعالیٰ نے ہمیں اسلام جیسا عظیم مذہب دیا ہے اور قرآن
جیسی حسین شریعت عطا کی ہے لیکن افسوس ہے لوگ اسے بھلا بیٹھے ہیں۔لوگوں کی یہ بھول بھی
بہت بڑی بھول ہے۔پس میں بتایہ رہا تھا کہ اس سال خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کے
زیر اہتمام پندرہ نئی مساجد تعمیر ہو چکی ہیں اور میرے علم کے مطابق درجنوں مسجد میں اس وقت
زیر تعمیر ہیں۔تراجم قرآن مجید : پھر جہاں تک قرآن مجید کے تراجم کا سوال ہے، ہم نے انشاء اللہ دُنیا
کی ہر زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ کرنا ہے لیکن اس وقت تک صرف سات زبانوں میں قرآن کریم
کے تراجم ہو چکے ہیں۔اس سال دونئی زبانوں میں قرآن کریم کے ترجمے ہوئے ہیں ، جن میں
ایک لو گنڈی زبان بھی ہے۔سکولوں اور کالجوں کا اجراء: عام دنیوی علوم بھی انسان کو خدا تعالیٰ کی قدرت کے
نظاروں سے متعارف کراتے ہیں۔چنانچہ تحریک جدید کے ماتحت علم کی روشنی سے انسانی دلوں کو
منور کرنے کے لئے چھہتر سکول اس وقت جماعت مختلف ممالک میں ( پاکستان اور ہندوستان سے
باہر ) چلا رہی ہے۔یہ سکول زیادہ تر مغربی اور مشرقی افریقہ میں قائم ہیں۔ان میں سولہ چھوٹے
کالج ہیں جو ہمارے ملک میں انٹر میڈیٹ کالج کہلاتے ہیں۔جہاں ایف اے اور ایف ایس سی
تک تعلیم دی جاتی ہے۔بیرون ملک میں انہیں ہم ہائر سیکنڈری سکول کہتے ہیں۔ویسے افریقہ میں

خطابات ناصر جلد دوم
۳۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
تقریباًہمارے تمام سکولوں میں ایف ایس سی تک پڑھائی ہوتی ہے۔یہ تمام سکول خدا کے فضل
سے بڑی کامیابی سے چل رہے ہیں اور وہاں کے مقامی لوگ بھی درجنوں کی تعداد میں ان سکولوں
میں اساتذہ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور وہ بڑے اچھے دل کے مالک ہیں۔ایک وقت
میں سیرالیون کی حکومت نے یہ اعلان کیا کہ وہ تمام سکولوں کو نیشنلائز کرے گی یعنی قومی تحویل میں
لے لے گی۔ہمارے مبلغ بہت گھبرائے۔انہوں نے مجھے اطلاع دی تو میں نے انہیں لکھا کہ ہم
نے ان ہی کے لئے یہ سکول بنوائے تھے۔حکومت ان کو نیشنلائز کرے گی تو کیا ہو جائے گا۔یہ
سکول ہم نے اپنے گھر میں تو نہیں لے جانے۔اُنہی کی خاطر ہم نے بنائے ہیں تو اگر وہ قومیانہ
چاہتے ہیں تو بڑی خوشی سے ایسا کر لیں۔چنانچہ جب میں ۱۹۷۰ ء میں مغربی افریقہ کا دورہ
کرتے ہوئے سیرالیون پہنچا تو اس وقت تک وہاں ہمارے تمام سکول قومیائے جاچکے تھے لیکن
ان میں تعلیم و تربیت کا انتظام حسب سابق ہمارا ہی چل رہا تھا۔نہ ہمارے استادوں کو نکالا گیا۔نہ
ہمارے انتظام کو بدلا گیا۔جس طرح پہلے وہاں کے مقامی لوگ انتظام میں شامل تھے اسی طرح
اب بھی ہیں۔سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں قائم شدہ ہمارے احمد یہ سیکنڈری سکول کی
آخری کلاس جو ایف اے، ایف ایس سی کا امتحان پاس کر چکی تھی اس کلاس نے میرے وہاں پہنچنے
سے پہلے سندات حاصل کرنی تھیں۔پرنسپل کے ذہن میں یہ بات آئی اور انہوں نے لڑکوں سے کہا
تم سندات لے لو گے کیا مزہ آئے گا۔چونکہ ہیڈ آف دی کمیونٹی یعنی خلیفہ المسیح تشریف لا رہے
ہیں ان کے ہاتھ سے دلوائیں گئے تو تمہارے لئے یہ امر بہت ہی خوشی کا موجب ہوگا۔انہوں نے
کہا کہ اگر ان کے ہاتھ سے ہمیں سندات دلوانی ہیں تو ہمارے بیعت فارم بھی پُر کروا ئیں۔چنانچہ
اس کلاس کے تمام عیسائی بچے جنہوں نے انٹر میڈیٹ امتحان پاس کر کے سندیں لینی تھیں بلا استثنا
سب نے اسلام میں شمولیت اختیار کی اور وہ سندات لے کر چلے گئے۔پس نوع انسانی کی ہم یہ خدمت کر رہے ہیں اور اس خدمت کے ذریعہ سے ہم ان کے
دماغوں میں آہستہ آہستہ یہ بات بھی ڈالتے رہتے ہیں کہ چاہے تم کیمسٹری سیکھو یا فزکس پڑھوسب
کچھ حاصل کرو لیکن یہ بات بھی یاد رکھو کہ تمہاری ترقی کا راز اسلام میں ہے۔چنانچہ میں نے
سیرالیون میں یونیورسٹی کے فارغ التحصیل بچوں سے ایک تقریر میں انہیں بتایا کہ خدا تعالیٰ

خطابات ناصر جلد دوم
۴۰
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
تمہیں اپنی نعمتوں سے نوازا ہے۔اس نے تمہارے باغات کے درخت پھلوں سے بھر دیئے ہیں۔یعنی نعمتوں کے طور پر تمہیں پھل عطا ہوئے ہیں لیکن یہ یاد رکھو کہ کوئی پھل خود بخود آ کے تمہاری گود
میں نہیں گرے گا۔تمہیں یہ پھل درخت پر چڑھ کر خود توڑنے ہوں گے۔یعنی محنت کرنی پڑے گی۔پس خدا نے تمہیں عقل و سمجھ عطا کی ہے۔تم محنت کرو اور ترقی حاصل کرو۔میں نے افریقن بھائیوں سے بھی کہا کہ دیکھو! دنیا علم میں بہت ترقی کر گئی ہے اور حصول علم
میں بہت آگے نکل گئی ہے۔یہ تو درست ہے لیکن جہاں تک خدا تعالیٰ کی قدرت کا سوال ہے، دنیا
اس وقت علوم کے سمندروں کے کناروں پر کھڑی ہے۔اس لئے تمہیں مایوس ہونے کی ضرورت
نہیں۔تم حصول علم میں اس سے بھی آگے نکل سکتے ہو کیونکہ علموں
کا خزانہ تو بند نہیں ہوا۔پس یہ باتیں ان کے دماغوں میں ڈالنے کے لئے اور انہیں دینی اور دنیوی ہر دولحاظ سے
ترقی دینے کے لئے ہم وہاں گئے ہیں، ان سے پیسے حاصل کرنے کے لئے تو نہیں گئے۔میں نے
اپنے دورہ کے دوران اس حقیقت کو کھل کر بیان کیا۔چنانچہ میری ان باتوں سے وہاں کے تمام
سربراہان
مملکت ، افسرانِ بالا ، جملہ امیروں اور غریبوں نے اتفاق کیا اور کسی نے بھی اس کی تردید
نہیں کی۔میں ان سے یہی کہتا تھا کہ دیکھو ہم یہاں صرف تمہاری خدمت کے لئے آئے ہیں ہم
چاہتے ہیں کہ تمہارے دل میں خدائے واحد و یگانہ کی محبت اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق
پیدا ہو جائے۔اس غرض کے لئے کسی جگہ پچاس سال سے اور کسی جگہ چالیس سال سے ہم با قاعدہ
تمہاری خدمت میں مصروف ہیں۔تم بھی گواہ ہو اور تمہاری حکومتیں بھی گواہ ہیں اور تمہاری
انتظامیہ بھی گواہ ہے کہ اس عرصہ میں نہ ہم نے کبھی تمہاری سیاست میں دلچسپی لی ہے۔نہ ہم نے
تمہارے اموال پر نگاہ کی ہے بلکہ اس کے برعکس احمدیوں نے باہر کے ممالک میں کمائی کی اور اپنی
کمائی خدا کی خوشنودی کے لئے تمہارے آگے ڈال دی تاکہ تم ترقی کرو۔علاوہ ازیں تم نے بھی جو
مالی قربانی دی وہ باہر نہیں گئی وہ بھی آپ کی بہتری پر خرچ ہوئی۔خدا تعالیٰ تو بہت دینے والا ہے۔وہ خدا جو تمہیں یہاں دیتا ہے، وہی خدا ایک احمدی کو انگلستان میں دیتا ہے اور اس طرح دوسرے
ملکوں میں بھی اپنے پیاروں کو دیتا ہے لیکن یہ بات کہ خدا تعالی کس طرح چھپر پھاڑ کر دیتا ہے، میں
اسے نصرت جہاں
سکیم کے ضمن میں بیان کروں گا۔

خطابات ناصر جلد دوم
ام
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
وقف جدید : یہ تحریک تربیتی کام کرتی ہے اور اس کے علاوہ اصلاح وارشاد کا کام بھی کرتی
ہے۔اس کے تحت تھوڑی سی ٹریننگ کے بعد ہم مخلص دلوں کو باہر بھیج دیتے ہیں اور خدا تعالیٰ ان
کے ذریعہ بڑے اچھے نتائج نکال رہا ہے۔اس تحریک میں کام کرنے والے بعض اچھے اور بعض
درمیانے درجے کے واقفین ہوتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے مجموعی طور پر کام تسلی بخش
ہے۔اس سلسلہ میں یہ کہوں گا کہ ایک تو نو جوانوں کو چاہئے کہ جن کو اللہ تعالیٰ ہمت دے کم از کم
مڈل پاس کر کے آئیں۔چند ماہ یا ایک سال کا کورس ہے۔اس کے بعد اپنے اسی ملک میں خدمت
دین کا کام کریں۔معلمین وقف جدید جب سندھ میں ہندوؤں کے علاقے میں گئے اور انہوں
نے ہندوؤں کو تبلیغ کی تو ہزاروں ہندو مسلمان ہو گئے۔اب وہ بے چارے پریشان ہورہے ہوں
گے کہ ہم کیا ہو گئے ہیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید کے تحت مختلف دیہات
میں اس سال نو مساجد تعمیر کی گئی ہیں۔فضل عمر فاؤنڈیشن: یہ ایک محدود ادارہ ہے جسے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی پیاری
یاد میں ایک فنڈ کی شکل میں قائم کیا گیا تھا۔اس کی وصولیوں کا وقت گذر چکا ہے۔جماعت نے
اس فنڈ میں دل کھول کر حصہ لیا۔اب اس فنڈ کے ذریعہ مختلف کام ہو رہے ہیں۔یہ فنڈ بھی
جماعت ہی کا ہے۔شکل ذرا بدلی ہوئی ہے۔اس ادارہ نے بعض عمارتیں بنا کر جماعت کو تحفہ دی
ہیں مثلاً ہماری خلافت لائبریری ہے اس کی عمارت اس فنڈ سے تعمیر ہوئی ہے۔اس کا فرنیچر بھی
فاؤنڈیشن نے تیار کروا کر دیا ہے۔اس ضمن میں احباب جماعت سے میں یہ کہوں گا کہ جس
دوست کے پاس کوئی فالتو کتاب ہو وہ اس کو لائبریری میں بھجوا دیا کریں بجائے پھاڑنے یا
پھینک دینے کے بہتر ہوگا کہ اس لائبریری میں بھجوا دیں تا کہ وہ آئندہ کام آتی رہیں۔پس جس
کسی دوست کے پاس کسی قسم کی بھی کوئی کتاب ہو تو وہ ہماری خلافت لائبریری میں بھجوا دیا
کریں۔اگر وہ اس کے کام کی نہ ہوگی تو دوسرے کے کام ضرور آجائے گی۔دنیا کی ہر کتاب کسی
نہ کسی رنگ میں ضرور کام آنے والی چیز ہے۔یہاں تک کہ بعض دفعہ ایسی کتابیں جن میں فضول
قسم کی کہانیاں ہوتی ہیں، وہ بھی بعض دفعہ کام دے جاتی ہیں۔میں ایسی کتابوں کو عام طور پر
بکواس کہا کرتا ہوں بعض دفعہ کام کر کے آدمی تھک جاتا ہے مثلاً کئی دن ایسے بھی آتے ہیں کہ

خطابات ناصر جلد دوم
۴۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
مجھے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے روزانہ کام کرنا پڑتا ہے۔ایسی صورت میں جب دماغ تھک جائے اور
رات کو نیند نہ آرہی ہو تو میں ایسے موقع پر اپنے گھر کہا کرتا ہوں کہ کوئی بکواس ہے تو لا ؤ ا سے
پڑھوں کیونکہ اس وقت دماغ سنجیدہ کتاب پڑھنے کو تیار نہیں ہوتا۔اس طرح جب اس قسم کی
کتاب کے چند صفحے پڑھتا ہوں تو نیند آ جاتی ہے۔غرض ہر کتاب کا کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور ہے۔چونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہر چیز تمہاری خدمت کے لئے لگائی ہوئی ہے تو اس قسم کی بکواس کو
بھی اللہ تعالیٰ نے ہماری خدمت پر لگایا ہوا ہے۔اسی طرح فاؤنڈیشن کے تحت مقالے لکھوائے جاتے ہیں۔مقالوں کے لکھنے کی طرف بہت
کم توجہ دی جاتی ہے۔اس بات کو میں مختصر طور پر اصولی رنگ میں بیان کروں گا۔ہمارا جو عالم طبقہ
ہے یعنی Scholars of Ahmadiyyat in Islam کو مقالہ لکھنے میں دلچسپی لینی
چاہئے۔اس سلسلہ میں نئے نئے مضامین لکھنے چاہئیں۔جو علماء سلسلہ کے ذاتی پسندیدہ مضامین
ہیں ان کے لئے وہ مجھے لکھ دیں میں ان مضامین کو اس فہرست میں شامل کروا دوں گا جن پر
مقالے لکھنے کی تحریک کی جاتی ہے۔پس اپنے اپنے ذوق کے مطابق مقالے لکھو اور پوری تحقیق
کرو اور ہر تحقیق کو اس کی انتہاء تک پہنچا دو۔میں پہلے بھی کئی بار بتا چکا ہوں، ۱۹۷ء میں مغربی افریقہ کے دورہ پر جب میں سیرالیون پہنچا
تو وہاں کے گورنر جنرل نے ہماری دعوت کا اہتمام کیا۔اس دعوت میں سیرالیون کے لاٹ پادری
کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔چنانچہ جب اس لاٹ پادری کا مجھ سے تعارف کروایا گیا تو چونکہ میرے
اور گورنر کے درمیان صوفے پر جگہ خالی پڑی تھی اس لئے اس پادری کو ز بر دستی وہاں بٹھا دیا گیا۔اب اس لاٹ پادری صاحب نے مجھ سے اس طرح باتیں شروع کیں کہ پتہ نہیں مشرقی ممالک
سے یہ کون جاہل آ گیا ہے۔اسے گویا دنیوی علوم کی کیا خبر ہے۔میں نے جب یہ تاثر لیا تو میں
دعا میں مشغول ہو گیا میں نے دل میں مختصر ا مگر بڑی تضرع سے دعا کی اور کہا اے خدا ! میں توحید
کا نمائندہ ہوں اور یہ تثلیث کا نمائندہ ہے اور سر اونچا کر کے بڑے فخر سے تو حید کے نمائندے
سے بات کر رہا ہے۔تو مجھے اپنے فضل سے کوئی ایسی بات سکھا کہ توحید کے آگے اس کا سر جھک
جائے۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے میرے دماغ میں دو مضمون ڈالے۔ایک Galaxies یعنی

خطابات ناصر جلد دوم
۴۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
ستاروں کا علم تھا جس کا اس نے نام بھی نہیں سُنا ہوا تھا اور اس مضمون کو بیان کر کے میں نے
ثابت کیا کہ خدا ایک ہے۔دوسرا مضمون ”Science of chance ، یعنی اتفاق کی سائنس
سے متعلق تھا اور اس سے بھی میں نے یہی ثابت کیا کہ خدائے واحد و یگانہ ہے۔خدا کی شان کہ
اس کا بھی اس نے نام نہیں سنا ہوا تھا۔جب میں نے ان دو مضامین پر گفتگو شروع کی تو اس کا سر
آہستہ آہستہ جھکنا شروع ہو گیا۔جب دعوت ختم ہوئی اور ہم واپس جانے لگے تو اس پادری کا
سر میرے سامنے اس طرح جھکا ہوا تھا کہ گویا وہ کسی سے جھک کر مصافحہ کر رہا ہو۔میں یہ دیکھ کر
بہت خوش ہوا اور یہ کہتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا کہ اے میرے خدا! میں نے تو تجھ سے یہ دعا
مانگی تھی کہ یہ پادری بڑے تکبر کے ساتھ تیرے نمائندہ کے سامنے بیٹھا ہے تو اپنے فضل سے اس
کا سر تو حید کے سامنے جھکا دے۔میں تیرا نمائندہ ہوں اور تیرا عاجز بندہ ہوں اور اپنے اندر
کوئی خوبی نہیں دیکھتا لیکن یہ تثلیث کا نمائندہ ہو کر اپنے آپ کو کچھ سمجھتا ہے تو نے اپنے
تو فضل
سے اس کا سر جھکا دیا۔فالحمد للہ علی ذالک
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے اور آپ نے کیا ہی درست اور بیچ فرمایا
ہے کہ اللہ تعالیٰ میری جماعت کے علماء کو اس قدر نور فراست عطا کرے گا کہ نہ صرف یہ کہ وہ اسلام
کی برتری دنیا میں ثابت کریں گے بلکہ اسلام کے خلاف تمام مذاہب کا بودا اور جھوٹا ہونا اور کمزور
ہونا دنیا پر ثابت کر دیں گے۔چنانچہ علم کی یہ شمع لے کر ہم میدان علم میں اترے ہیں اور اللہ تعالیٰ
کے جو وعدے ہیں وہ پورے ہو رہے ہیں۔میں نے اس ضمن میں ایک چھوٹی سی مثال دی ہے کہ
یہ خدا تعالیٰ ہی ہے جو ہمیں ہر موقع پر سکھاتا ہے۔ایک اور مزے دار بات بھی سنا دیتا ہوں۔۱۹۶۷ء میں جب میں یورپ کے دورے پر گیا تو دو عیسائی ایسوسی ایشنز اور ایک ادیبوں کی
ایسوسی ایشن نے ڈنمارک میں ہمارے انچارج مبلغ کو ٹیلی فون کیا کہ وہ امام جماعت احمدیہ سے
ملنا چاہتے ہیں۔اس وقت میں یورپ کے دوسرے مشنوں کا دورہ کر رہا تھا۔مجھے جب ہمارے
مبلغ نے اطلاع دی تو میں نے اسے بذریعہ فون بتایا کہ قلتِ وقت کے پیش نظر میں ان تینوں
جماعتوں سے الگ الگ نہیں مل سکتا بہتر ہوگا کہ وہ تینوں جماعتیں اکٹھی ہو کر ایک ہی وقت پرمل
لیں۔چنانچہ وہ تنظیمیں اس پر متفق ہو گئیں اور جب میں ڈنمارک پہنچاتو وہ اکٹھی ہو کر مقررہ وقت پر

خطابات ناصر جلد دوم
۴۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
ملنے آگئیں۔وفد کے جملہ اراکین بڑی تہذیب سے بات کرتے تھے۔اسلام کا نام بھی بڑے
ادب سے لیتے تھے لیکن ان میں سے ایک شخص نے تھوڑی سی شوخی دکھائی۔اس کا اعتراض یا جو
مسئلہ وہ پیش کرنا چاہتا تھا اس کا تعلق اصول فقہ سے تھا۔اب میں خدا کی شان بتا تا ہوں کہ جب
اس نے اعتراض کیا تو میری طبیعت میں آیا کہ میں کج بحثی نہیں کروں گا۔اس آدمی کے دائیں
طرف ایک پادری بیٹھا ہوا تھا اور اس کے دائیں طرف ایک اور پادری بیٹھا ہوا تھا۔پتہ نہیں مجھے
کیا سوجھی (اب تو پتہ ہے اس وقت پتہ نہ تھا ) فرشتوں نے میرے دماغ پر عجیب تصرف کیا میں
نے کہا میں تم سے بحث نہیں کرنا چاہتا۔میں نے اس تیسری جگہ پر بیٹھے ہوئے پادری کی طرف
اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ اس علم کا ماہر ہے۔یہ تمہیں بتائے گا کہ میں ٹھیک بات کہہ رہا ہوں اور
جو تم کہہ رہے ہو وہ غلط ہے۔چنانچہ اس پادری نے معترض کی طرف منہ کر کے میری طرف اشارہ
کرتے ہوئے کہا یہ ٹھیک کہتے ہیں۔تم غلط کہتے ہو۔بعد میں وہ پادری صاحب ہمارے
کمال یوسف صاحب سے ملے اور کہنے لگے میں تو ان بارہ میں سے ( وہ کل بارہ آدمی ملنے آئے تھے )
ایک تھا ہی نہیں۔مجھے تو رات دس گیارہ بجے فون کے ذریعہ اطلاع دی گئی کہ جن بارہ آدمیوں نے
ملنا تھا ان میں سے ایک آدمی کسی وجہ سے نہیں آ سکتا اس لئے تم بارہویں آدمی کی حیثیت میں وفد
میں شامل ہو جاؤ۔تو میں تو رات کے وقت شامل ہوا ہوں۔صبح انٹرویو تھا میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا
تھا کہ تم لوگوں نے تحقیق کر کے حضرت صاحب کو بتا دیا ہوگا کہ یہ شخص اس فن کا ماہر ہے اور میری
طرف اشارہ کر دیا لیکن یہ بتاؤ حضرت صاحب کو کس نے بتایا تھا کہ میں اس فن کا ماہر ہوں۔اب
وہ کیسے جانیں کہ خدا تعالیٰ نے بتایا تھا جو علام الغیوب ہے۔چنانچہ میرے منہ سے جب یہ فقرہ نکلا
اور اسے مخاطب کیا تو میں خود بھی بڑا پریشان ہوا۔میں نے دل میں کہا کہ اگر وہ شخص انکار کر دے
کہ میں اس فن کا ماہر نہیں ہوں تو میری بے عزتی ہو جائے گی کہ یہ کیا بات میرے منہ سے نکل گئی۔مگر یہ فقرہ تو خدا نے میرے منہ سے نکلوایا تھا اس لئے غلط کیسے نکل سکتا تھا۔پس جہاں ہم اپنے علم سے بات کرنے کے ناقابل ہوتے ہیں، وہاں اس بشارت کے نتیجہ
میں اللہ تعالیٰ کا فرشتہ آکر ہمارے منہ سے بات کہلوا دیتا ہے۔۱۹۶۷ ء کا ایک اور واقعہ بھی بتا دیتا
ہوں۔ہالینڈ میں ایک پریس کانفرنس ہوئی جس میں بہت سے صحافی شریک تھے پچپیس تھیں صحافیوں

خطابات ناصر جلد دوم
۴۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
کے ایک ہجوم سے سارا کمرہ بھرا ہوا تھا۔ان دنوں عرب اسرائیل جنگ کی وجہ سے عیسائیوں میں
مسلمانوں کے خلاف بڑا سخت بغض تھا چنانچہ اس پر یس کا نفرنس کے دوران ایک صحافی نے مجھ
سے یہ سوال کیا کہ آپ نے ہمارے ملک میں کتنے مسلمان بنالئے ہیں۔اس نے سوچا تھا کہ ان کا
یہاں تھوڑا بہت اثر ہو رہا ہے۔میں سوال کروں گا یہ کہیں گے ایک دو در جن مسلمان ہوئے ہیں
اور بس۔اس طرح ان کا یہ اثر زائل ہو جائے گا۔غرض جب اس نے یہ سوال کیا تو میں نے کہا
میرا اور تمہارا اس بات میں اختلاف ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے کتنا زمانہ اس دنیا میں
گذار ا یا وہ کتنا عرصہ زندہ رہے۔چلو تم اس بات کو بھی چھوڑ دو تمہارے نزدیک وہ جتنے سال اس
دنیا میں رہے تھے۔انہوں نے ساری عمر میں جتنے عیسائی بنائے تھے، اس سے زیادہ ہم تمہارے
ملک میں مسلمان بنا چکے ہیں۔اب عمر بھر میں پہلی دفعہ اچانک مجھ سے ایسا سوال ہوا تھا اور اس کا
جواب تو میرا دماغ سوچ بھی نہ سکتا تھا اور عین اس وقت جب کہ سوچنے کا وقت ہی نہیں تھا۔اس صحافی نے اچانک یہ سوال کیا اور میں نے اس کا جواب دیا تو وہ بے چارہ اتنا شرمندہ ہوا
کہ اس نے اپنا سر جھکا لیا اور دوبارہ مجھ سے سوال کرنے کی جرات نہ کی۔قریباً چالیس منٹ
کے بعد میں خود ہی اس سے مخاطب ہوا اور کہا تم نے سوال کر کے ہی دلچسپی لینی چھوڑ دی ہے
لیکن میری دلچسپی برقرار ہے۔تم کوئی اور بات پوچھو۔اس نے ڈرتے ڈرتے کچھ اور سوال
کئے مگر خدا نے ہر سوال کا جواب موقع پر سجھا دیا اور یہ خدا کا فضل تھا جس پر میں خدا کا جتنا بھی
شکر ادا کروں کم ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہر احمدی کو یہ بشارت دی ہے۔اس بشارت کے
ہوتے ہوئے ہم میں سے اگر کوئی شخص پیچھے ہٹے، جھجکے اور گھبر ائے یا اس کی طبیعت میں اگر یہ خیال ہو
کہ وہ دنیا میں کیسے آگے نکلے گا تو وہ شخص بیوقوف ہے۔اسے چاہئے کہ ایسی جہالتیں چھوڑ دے۔پس مجھے اور تمہیں یہ وعدہ دیا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے اتنا علم دیں گے کہ اسلام کے
خلاف دنیا کی جہالتوں کو جہالت ثابت کر دیا جائے گا تبھی تو ہم دنیا کے دل اسلام کے لئے جیتیں
گے۔غرض یہ مقالے جو فضل عمر فاؤنڈیشن کی طرف سے انعامی مقابلہ میں لکھے جاتے ہیں ، ان کی
تعداد بڑھنی چاہئے۔ویسے ان کے لئے تھوڑا سا انعام بھی رکھا ہوا ہے، وہ بھی حاصل کرنا چاہئے۔

خطابات ناصر جلد دوم
۴۶
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
اس میں بھی اللہ تعالیٰ کی برکت ہے۔یہ انعام ایک ہزار روپے سے بڑھا کر ڈیڑھ ہزار روپے فی
مقالہ کر دیا گیا ہے۔خطبات محمود کا ایک حصہ چھپ چکا ہے اور دوسرا تیار ہے۔شوریٰ تک انشاء اللہ
ہپ جائے گا اسی طرح سوانح حیات حضرت فضل عمر رضی اللہ عنہ کی پہلی جلد تیار ہو چکی ہے۔میرے چھوٹے بھائی مرزا طاہر احمد صاحب سوانح حیات حضرت فضل عمر رضی اللہ عنہ کو ایڈٹ کر
رہے ہیں۔اس کا ایک حصہ مکمل ہو چکا ہے اور انشاء اللہ جلد چھپ جائے گا۔یہ کتاب بعض مستحق
طلباء کو بھی دی جائے گی۔جماعت کی طرف سے اس سال دو جگہ بہت زیادہ ضرورت پیدا ہوگئی تھی۔گوساری
ضرورتیں تو ہم پوری نہیں کر سکتے تھے لیکن میں نے جماعت کو کہا کہ ایک تو تمہاری فوری ضرورتیں
ہیں اور ایک اللہ تعالیٰ کے عظیم فضل ہیں۔تو جو اللہ تعالیٰ کے فضلوں نے تم کو دینا ہے، وہ تو نہ میں تم
کو دے سکتا ہوں اور نہ جماعت دے سکتی ہے لیکن یہ کہ کوئی شخص حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کے محبوب مہدی کی طرف منسوب ہو اور وہ بھوکا رہے تو یہ تو نہیں ہوگا۔چنانچہ اس سلسلہ میں
جماعت کو بارہ لاکھ سے زائد رقم خرچ کرنی پڑی۔کیونکہ میرے دل میں غیرت تھی اس لئے اس
کے لئے جماعت سے کوئی چندہ نہیں مانگا گیا۔جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں، اس وقت پچاس سے
زیادہ ملکوں میں ہماری جماعتیں قائم ہو چکی ہیں۔ان میں سے اکثر نے مجھے لکھا کہ ہم تڑپ رہے
ہیں۔ہمیں اجازت دیں۔ہم پیسے اکٹھے کر کے اپنے پاکستانی بھائیوں کے لئے بھجوائیں۔میں نے
انہیں کہا کہ یہاں آپ کے بھائیوں کو آپ کے پیسے کی ضرورت نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ یہیں سے ان
کے لئے انتظام کر دے گا۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے انتظام کر دیا۔مگر جن لوگوں کا حق
تھا اور جن کا یہ فرض تھا کہ وہ مدد کریں کیونکہ وہ دنیوی لحاظ سے مائی باپ سمجھے جاتے ہیں وہ اس
موقع پر اپنا فرض بھول گئے لیکن ہم کسی پر اعتراض کیوں کریں جب کہ اس کے بدلے میں ہم نے
اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو آسمان سے نازل ہوتے ہوئے دیکھا۔ویسے بھی بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں
جو کماتے تو ہیں لیکن وہ اپنی کم سے کم جو ضرورت ہے مثلاً یہ کہ ان کے افراد خانہ کوکھا ناملنا چاہئے یا
کپڑے ملنے چاہئیں ، وہ اپنی آمد سے ان اخراجات کو پورا نہیں کر سکتے ایسے دوستوں کو بھی بھائیوں
کی طرح کچھ نہ کچھ رقم چپ کر کے ان کے ہاتھ میں رکھ دی جاتی رہی ہے۔چنانچہ بارہ لاکھ روپے

خطابات ناصر جلد دوم
۴۷
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
کے علاوہ تین لاکھ روپے کی یہ رقم بھی جماعت نے خرچ کی۔مجلس نصرت جہاں : ۱۹۷۰ ء میں جب میں افریقہ کے دورے پر گیا تو گیمبیا میں اللہ تعالیٰ
کی طرف سے مجھے اشارہ ہوا کہ کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ ان ملکوں کی خدمت کے لئے جماعت
فوری طور پر خرچ کرنے کا انتظام کرے۔اس وقت میں نے پاکستانی احباب کو بھی اور بیرون ملک
کی جماعتوں سے بھی کہا تھا کہ جب خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ ایک لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ خرچ :
کرو تو کم از کم وہ ایک لاکھ پاؤنڈ ضرور دے گا۔مجھے جس بات کی فکر ہے وہ یہ ہے کہ میری اور آپ
کی طرف سے جو حقیر سی قربانی خدا تعالیٰ کے حضور پیش ہوگی وہ اسے قبول کرتا بھی ہے یا نہیں۔اس
کے لئے آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں قربانی کی توفیق بھی دے اور اسے قبول بھی فرمائے اور ہم
پر اپنی برکتیں نازل کرے۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے فضل فرمایا اندرون اور بیرون پاکستان کی تمام
جماعتوں نے اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اب ذرا خدا تعالیٰ کی برکتیں مشاہدہ ہوں۔میں اس حصہ کو بھی مختصر بیان کروں گا۔میں نے اس ضمن میں احباب جماعت سے یہ کہا تھا کہ میری یہ خواہش ہے کہ جتنے سال
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خلافت کے ہیں ، اتنے لاکھ روپے اس فنڈ میں جمع ہو
جائیں۔آج کل کے حساب سے یہ قریباً دولاکھ پاؤنڈ سے زائد رقم بنتی ہے۔چنانچہ میری اس
تحریک پر جماعت نے اس وقت تک باون تریپن لاکھ روپے کے قریب رقم دے دی۔ان ترپین
لاکھ روپے میں سے اگر ساری کی ساری نہیں تو اسی فیصد موجود ہے اور یہ ترپن لاکھ روپے کی رقم
ساری دنیا کے احمدیوں نے دی ہے۔یہ سرمایہ قریباً سارا موجود ہے۔اس میں سے تھوڑا سا خرچ
ہوا ہے۔پاکستان سے باہر کی جماعتوں
کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی کہ نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم
کے ماتحت جو کام کئے گئے ان پر پچھلے تین ساڑھے تین سال میں اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے فضل
سے بیرون پاکستان اور بیرون ہندوستان کی جماعتوں نے اس سکیم پر ایک کروڈ بائیس لاکھ روپے
خرچ کئے اور جماعت نے دیا کیا تھا، تریپن لاکھ روپے۔جس میں سے غالباً چالیس لاکھ روپے سے
زائد رقم اس وقت نقد موجود ہے اور ایک کروڑ بائیس لاکھ روپیہ باہر کی جماعتوں نے خرچ کر دیا۔وہ
روپیہ کہاں سے آیا تھا؟ یہاں کی جماعتوں نے تو وہ روپیہ نہیں دیا تھا۔احباب سوچیں اور

خطابات ناصر جلد دوم
۴۸
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
خدا تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور الْحَمْدُ لِلهِ ثُمَّ اَلْحَمْدُ للہ پڑھیں۔یہ ایک کروڑ بائیس لاکھ
روپے کی جو رقم ہے یہ جماعت نے تو نہیں دی تو پھر آئی کہاں سے؟ میں بتا تا ہوں کہ یہ کہاں سے
آئی۔یہ خدا تعالیٰ کے فضل کا نتیجہ ہے۔خدا کے کام تھے۔اس نے ان کے لئے اپنے خزانوں
کے منہ کھول دیئے اور یہ رقم آگئی۔ہمارے دل خدا کے شکر سے لبریز اور خدمت خلق کے جذبہ
سے معمور ہیں۔نائیجیریا کا ایک صوبہ سوکوٹو ہے وہاں کے گورنر نے اعلان کیا کہ اس کے صوبہ میں مسلمانوں
کی بہت بھاری اکثریت ہے قریباً 99 فیصد مسلمان ہیں لیکن وہ تعلیم میں بہت پیچھے ہیں اس لئے
لوگ ان
کی تعلیمی ترقی میں حکومت کی مدد کریں۔یہ ۱۹۷۰ء کی بات ہے میں اس وقت نائیجیریا میں
تھا۔اگلی صبح میں نے ایک احمدی نائیجیرین دوست کو جو گورنمنٹ کے سیکرٹری تھے گورنر کے پاس
بھیجا اس پیشکش کے ساتھ کہ ہم تمہارے صوبہ میں چار سکول کھولتے ہیں۔اس سلسلہ میں حکومت
ہم سے تعاون کرے۔سکولوں کے لئے زمین دے اور استادوں کو رہنے کے لئے اجازت نامے
دے۔چنانچہ گورنر صاحب بہت خوش ہوئے اور حکومت کی طرف سے تعاون کا یقین دلایا۔ہم
نے ان سے دولڑکیوں اور دولڑکوں کے سکول کھولنے کا وعدہ کیا تھا۔لڑکیوں کے سکولوں کے
کھولنے کے لئے کچھ مشکل پیش آگئی تھی اس لئے ان کے کھلنے میں تو کچھ دیر ہوگئی مگر ایک دو سال
ہی میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس علاقے میں لڑکوں کے دو سکول کھولنے کی توفیق مل گئی۔ان
سکولوں کی عمارتیں بھی بن گئی ہیں۔ان سکولوں کے اجراء پر ابھی تھوڑا ہی عرصہ گذرا تھا کہ وہاں کی
حکومت نے اعلان کر دیا کہ وہ تمام سکولوں کو نیشنلائز کر لیں گے اور جو خرچ ہوا ہے وہ دے دیں
گے۔جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں نے اپنے دوستوں
کو لکھ بھیجا کہ وہ وفد کی صورت میں
گورنمنٹ کے پاس جائیں اور ان کو بتائیں کہ وہ کیا سوچ رہے ہیں، ہم یہاں کوئی پیسے کمانے
آئے ہیں؟ ہم تو تمہاری خدمت کے لئے آئے تھے اگر تم سکول سنبھال سکتے ہو تو یہ دونوں سکول
ہماری طرف سے تحفہ پیش ہیں۔ہم ایک دھیلہ بھی ان کا معاوضہ نہیں لیں گے اس پر وہی گورنر
صاحب بڑے خوش ہوئے اور حیران بھی ہوئے۔مگر عیسائی جن کے وہاں سکول تھے وہ ہم سے
ناراض ہو گئے اور غصہ میں کہنے لگے کہ ہم نے تو حکومت سے پیسے لینے تھے۔تم نے معاوضہ لینے

خطابات ناصر جلد دوم
۴۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۴ء
سے انکار کر کے ہمیں بد نام اور شرمندہ کر دیا ہے۔پس خدا تعالیٰ نے ہمیں دنیا کی خدمت کا جذ بہ دیا ہے۔وہاں پتہ ہے اس وقت تک کتنی
عمارتیں بن گئیں ہیں؟ افریقہ کے ان ملکوں میں جن کا میں نے دورہ کیا تھا اس وقت تک نصرت
جہاں آگے بڑھو سکیم کے تحت سولہ جگہوں پر ہسپتال کام کر رہے ہیں جن میں انیس کوالیفائیڈ
ڈاکٹر کام کر رہے ہیں۔ان کے علاوہ نرسیں اور باقی عملہ وہاں کا مقامی ہے۔ان ڈاکٹروں میں دو
لیڈی ڈاکٹرز جو دو ڈاکٹروں کی بیویاں ہیں خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہیں۔میں نے
شروع میں جو تحریک کی تھی اس میں کہا تھا کہ اگر میاں بیوی دونوں ڈاکٹر ہوں اور وہ اس غرض کے
لئے وقف کریں تو ان دونوں کو وہاں بھجوا دیا جائے گا لیکن اکیلی لیڈی ڈاکٹر کو نامحرموں کے ساتھ
کیسے بھیج دوں۔یہ تو نہیں ہو سکتا کہ اسلام کی ایک خدمت کرتے ہوئے ، ہم اسلام کا دوسرا حکم توڑ
دیں۔چنانچہ اس بات کی اجازت دی گئی تھی کہ ڈاکٹر کے ساتھ ان کی بیوی بھی جاسکتی ہے۔چنانچہ
دولیڈی ڈاکٹر ز جن کے میاں بھی کوالیفائیڈ ایم بی بی ایس اور بڑے اچھے تجربہ کار ڈاکٹر ز ہیں وہ
ہمیں مل گئی ہیں اور وہ بھی وہاں کام کر رہی ہیں۔اس طرح کل انیس ڈاکٹر وہاں کام کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان ہسپتالوں میں اب تک دس لاکھ باسٹھ ہزار مریضوں کا علاج ہو چکا ہے اور
آٹھ ہزار سات سو تیرہ آپریشن ہو چکے ہیں۔بعض ایسے آپریشن بھی ہوئے ہیں جن کو داخل کرتے
ہوئے عیسائی ہسپتال گھبراتے تھے۔کیونکہ وہ کیس (Case) بہت الجھے ہوئے تھے لیکن ہمارے
بعض ڈاکٹر بہت دعا کرنے والے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے۔انہوں نے خدا تعالیٰ پر توکل
کرتے ہوئے ان
کا آپریشن کیا اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایسے مریضوں کو شفا عطا کی۔جس
کی وجہ سے افریقی دنیا میں ایک تہلکہ مچ گیا۔پس جب کہ میں نے ابھی بتایا ہے ہمارے ان ہسپتالوں میں دس لاکھ باسٹھ ہزار مریضوں کا
علاج ہوا۔تقریباً نو ہزار آپریشن کئے گئے۔ہمارا خیال تھا کہ ہم ان ہسپتالوں میں غریب لوگوں کا
مفت علاج کریں گے لیکن خدا نے کہا ہم امیروں
کو بھی بھیج دیں گے۔ایک دفعہ علاج کی غرض سے
گورنمنٹ کا ایک وزیر بھی آگیا۔اس کے دوستوں نے کہا تمہارا گورنمنٹ کا ہسپتال ہے تم وزیر ہو
اور گورنمنٹ کے ہسپتال میں ہر قسم کی سہولت ہے۔تم یہاں کیوں آگئے؟۔تو اس وزیر نے جواب

·

آج 10 میں سے 10 باقی