سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 41
خطابات ناصر جلد دوم
۴۷۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۸۰ء
بچوں نے پڑھ لینی چاہئیں اور اگر آپ کو یہ تین ہزار سے زیادہ چاہئیں ہوں گی تو پھر یہ ہدایت ہے
خدام الاحمدیہ کے لئے کہ وہ مزید شائع کریں۔یہ بارہ جو بچوں کی کتابیں ہیں، ان کی مجموعی قیمت
بتیس روپے ہے۔کوئی ایسی زیادہ نہیں ہے۔کلمیں بنالیں جو کریں۔مشاورت سے پہلے ان کے
پاس کوئی کتاب نہ ہوا اور مشاورت سے پہلے آپ کے گھر میں کوئی کتاب سلامت نہ ہو۔بچہ پڑھے
گا تو پھاڑ بھی دے گا نا کہیں سے۔اس لئے کہ مشاورت کے بعد ان کتب کو دوبارہ چھپوا کے میں
بیرون پاکستان بھجوانے کا انتظام سوچ رہا ہوں۔اس سے پہلے آپ اپنا حصہ لیں۔قرآن پبلیکیشنز نے قرآن کریم معرلی یعنی متن بغیر ترجمے کے ہے اور اسی طرح قرآن
پبلیکیشنز نے سیپارے بھی اول دوئم اور سوئم شائع کئے ہیں اور قرآن کریم متن بغیر ترجمہ جو
جیسی سائز ہے زیر طباعت ہے زیر طباعت جو جیسی سائز ہے وہ افریقہ میں بڑا مقبول ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو تفسیر پانچ جلدوں میں شائع ہوئی تھی۔جب میں
نے کراچی اور بعض دیگر مقامات پر تحریک کی تو انہوں نے کہا کہ جی ہمیں تو ملتی نہیں۔ہم لینا چاہتے
ہیں وہ سن لیں کہ اس وقت مل رہی ہے اور دو مہینے کے بعد میرے پاس شکایت کریں کہ اب نہیں
مل رہی۔پھر میں اور چھپوا دوں گا انشاء اللہ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب جس
چھپیں تو جلد تر نکل جانی چاہئیں۔آپ کی لائبریری میں ہونی چاہئیں۔آپ کو عادت ہونی چاہئے
ان کے پڑھنے کی۔بار بار پڑھنے کی۔گھر میں سنانے کی۔بچوں کو پڑھانے کی۔جماعت بڑھ رہی
ہے demand بھی ، مطالبہ بھی بڑھنا چاہئے۔بہت سارے نام ہیں جنہیں میں چھوڑتا جاتا
وں۔جتنی کتابیں بھی چھپتی ہیں یہ اس کا اشتہار دیں گے ان کی طرف توجہ ہونی چاہئے۔اس کا
آپ کے ساتھ تعلق نہیں۔جماعت ہائے کرہ ارض کے ساتھ تعلق ہے۔لندن مشن سے دیباچہ
تفسیر قرآن انگریزی میں چھپ گیا۔لندن مشن سے دیباچہ تفسیر قرآن فریج زبان میں چھپ گیا۔اس کی بڑی ضرورت تھی۔ترجمہ قرآن جرمنی اور سوئٹزر لینڈ سے دس ہزار چھپا ہے۔جرمن
ٹرانسلیشن اور ڈنمارک میں ڈینیش ترجمہ قرآن کریم کا اور امن کا پیغام ڈینش زبان میں اور
انڈونیشین زبان میں ترجمہ قرآن مع مختصر نوٹ گیارہ سے اکیس سیپاروں تک چھپ چکے ہیں وہاں
کی جماعتیں اس سے فائدہ اُٹھائیں۔نائیجیریا مشن نے ترجمہ سورۃ فاتحہ اور سورۃ بقرہ یورو با زبان
خطابات ناصر جلد دوم
۴۷۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
میں مع نوٹس شائع کیا ہے۔نجی مشن قرآن کریم کا کویتی زبان میں ان کی جو لوکل زبان ہے شائع کر رہی ہے۔آئیوری کوسٹ مشن نے فریج زبان میں مختلف قسم کے پمفلٹس شائع کئے ہیں۔احمد یہ اکیڈمی ربوہ
نے احمدیت کی امتیازی شان مصنفه مولوی دوست محمد صاحب اور جماعت احمدیہ کی ملی خدمات
محمد اور احمدیہ خ
مولوی دوست محمد صاحب کی لکھی ہوئی شائع کی ہیں۔اس سفر میں اللہ تعالیٰ نے بعض نئے خیالات اپنی رحمت سے عطا کئے اُن میں سے ایک
فولڈر کا تصور تھا۔منصوبہ تھا وہ یہ کہ گرمیوں میں لکھوکھا بلکہ کروڑوں سے زیادہ ایک وقت میں
سیاح یوروپین ممالک میں اور امریکہ میں ساؤتھ امریکہ میں جاپان وغیرہ یعنی ساری دنیا میں
سیاح پھر رہا ہوتا ہے۔ملینز (millions) کی تعداد میں تو یورپ میں پھر رہا ہوتا ہے اس وقت وہ
فارغ بھی ہوتا ہے گھر سے دور بھی ہوتا ہے۔اگر چھوٹا سا دو ورقہ فولڈر دو ورقہ اگر چار نہیں اس کی ہو
جائیں یعنی دو ورقوں کا چھوٹا سائز بن جاتا ہے تو وہ فولڈر بن جاتا ہے۔تو یہ مجھے خیال آیا اور وہاں
میں نے فوری طور پر تو کہا وہ یورپ کو کہ تم شائع کرنے شروع کر دو۔چنانچہ وہ فولڈر شائع ہو گیا۔ٹرکش زبان میں اور البانین زبان میں اور اٹالین زبان میں اور جرمن زبان میں جو سوئٹزر لینڈ میں بولی
جاتی ہے اس میں اور فرنچ سوئٹزر لینڈ میں اور جرمن ، جرمنی میں اور ڈینش زبان میں اور سویڈیش
زبان میں اور نارو بکنین زبان میں اور ہسپانیہ کی زبان میں اور انگلستان کی زبان میں۔یہ بارہ ہو
گئے اور گی آنا میں چھپ گیا تیرہ اور ماریشس میں چھپ گیا چودہ اور نبی میں چھپ گیا پندرہ شاید اور
بھی کچھ ہوں لیکن سب سے آگے نکل گئی ماریشس کی جماعت۔انہوں نے ایک لاکھ پانچ ہزار کی
تعداد میں یہ فولڈر چھاپا دو صفحے کا۔اس کا عنوان تھا۔”مہدی موعود اور مسیح موعود آگئے احمدیت کیا
9266
ہے انگریزی زبان میں اور فرنچ میں شائع کیا۔ایک دن ساری جماعت نے یوم تبلیغ منایا اور
ماریشس کے قریباً ہر گھر میں فولڈر پہنچا دیا۔پچہتر ہزار فولڈر جماعت احمدیہ نے ایک دن میں تقسیم
کر دیا۔اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے۔انہوں نے نمونہ قائم کر دیا دوسروں کے لئے۔اصل سکیم جو ہے
وہ اگلے سال کا سیاحت کا جو موسم آئے گا۔اس سے پہلے میں نے کہا ہے کہ ہر ملک کو کوئی پچپیں تمہیں
ملکوں سے فولڈر چھپ کے دوسرے ملکوں میں جانے چاہئیں مثلاً جاپان کا جاپانی زبان میں جو چھپے وہ
خطابات ناصر جلد دوم
۴۷۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۸۰ء
یورپ کے ہر ملک میں ہو۔وہاں سے جو سیاح چلے ہر ملک میں اس کے ہاتھ میں اگر اس کی اپنی زبان
میں وہی فولڈر ملتا رہے بار بار اس کی طبیعت پر بڑا ہی اثر پڑے گا۔تبلیغ بڑے زور شور سے
جماعت احمدیہ نے شروع کر دی ہے کہ جہاں میں جاتا ہوں میرے ہاتھ میں پکڑانے والا ایک فولڈر
موجود ہوتا ہے وہاں۔وقف جدید نے کچھ ٹرانسلیشنز (Translations) شائع کئے ہیں۔دعوت الا میر کا ترجمہ
سندھی میں اور گورونانک جی سندھی میں اور یا در رکھنے کی باتیں پشتو میں اور احمدیت کا پیغام پشتو میں اور
احمدیت کا پیغام اردو میں اور وصال ابن مریم اردو میں اور آیت خاتم النبین اور جماعت احمدیہ
کا مسلک اردو میں اور انصار اللہ نے چودھویں اور پندرھویں صدی کا سنگم اور بعض دوستوں نے اور بھی
کتابیں لکھی ہیں۔ان سب کتابوں کی طرف توجہ کریں اور سارے جو ہیں نا کتابیں لکھنے والے ادارے
بھی اور افراد بھی مجھے پندرہ روزہ ر پورٹ دیا کریں کہ ان
کی کتنی پکری ہورہی ہے۔امداد دوران سال
ہماری ساری جماعتی انجمنیں جو ہیں ادارے ہیں وہ کارکنوں کو گزارہ دیتے ہیں۔گزارے کے
علاوہ امداد بھی دیتے ہیں۔مثلاً ایک طریقہ یہ ہے کہ سارے سال کی سارے dependents جو گھر
میں کھانا کھانے والے ہیں ، ساڑھے چار من سالانہ فی کس کا اندزاہ کر کے نصف گندم ان کو مفت
بطور ہدیہ کے ادارہ دے دیتا ہے۔تو اس پر کافی رقم خرچ ہوتی ہے۔مثلاً اگر کسی کے گھر میں دس
افراد ہیں بہت سارے بچے ہیں ماشاء اللہ۔تو پنتالیس من گندم کی ضرورت پڑی ان کو۔تو
ساڑھے بائیس من گندم صد را انجمن احمد یہ مفت اس گھر کو دے دیتی ہے اور بقیہ ساڑھے بائیس من
کے پیسے قرض دے دیتی ہے۔جو ماہوار تنخواہ سے کٹ جاتے ہیں۔سارے سال کا اناج روٹی کی
شکل میں ان کے پاس ہوتا ہے۔اس شکل میں کوئی آدمی بھوکا نہیں رہ سکتا۔اگر غلطی نہ کر بیٹھے۔تفصیل میں تو میں اس وقت نہیں جا سکتا تھا خلاصہ یہ نکالا ہے کہ صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے
۱۲۴۸۷۴۳ روپے کی امداد دی گئی ان میں سے ۱۲۳۷۱۱ روپے کی امداد انجمن کے کارکنوں کو دی
گئی اور ۶۲۵۰۳۲ روپے کی امداد ان مستحقین کو دی گئی جو صدرا انجمن احمدیہ کے کارکن نہیں لیکن جو
ضرورت مند ہیں ان کی ضرورتیں پوری ہونی چاہئیں۔تحریک جدید کی طرف سے اپنے کارکنوں کو
خطابات ناصر جلد دوم
۴۷۵
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
۳۲۲۷۰۰ کی امداد دی گئی۔وقف جدید کی طرف سے مستحقین کو ۱۲۰۰۰ اور ا
۱۲۸۵۸۴ کی امداد دی گئی۔اپنے
عملے کو
انصار اللہ نے اپنے عملے کو ۲۰۲۷۲ کی امداد دی۔خدام الاحمدیہ نے اپنے عملے کو ۲۶۷۰۰ کی امداددی۔لجنہ اماءاللہ نے اپنے عملے کو۱۵۷۰۲ کی امداد دی اور ۶۵۰۰۸ روپے کی ان بہنوں کو دی امداد
جوان کی کارکن نہیں ہیں ویسے حاجتمند ، مستحق تھیں ان کی استحقاقی امداد ان کو دی گئی۔یہ کل سارے
سال میں اٹھارہ لاکھ انتالیس ہزار سات سونو (۱۸۳۹۷۰۹) روپے کی امداد اس طرح دی گئی۔تعلیم القرآن کلاس
تعلیم القرآن کلاس میں وقف عارضی۔واقف اور واقفہ پندرہ دن کا وقف بنیادی طور پر کر کے
جاتے ہیں۔کوئی تھوڑی سی سستی پیدا ہو گئی ہے۔سال رواں میں صرف گیارہ سو بہتر واقفین گئے ہیں
جماعت کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔صرف پندرہ دن وقف کرنا ہے اور بہت سے دینی اور روحانی فوائد
ہیں جو اس کے حاصل ہوتے ہیں۔یہاں ایک درس القرآن کلاس غالباً تین ہفتے کی ہے دو ہفتے کی کلاس ہے اس میں دو ہزار سے
زائد طلبہ وطالبات شامل ہوئیں اور عام طور پر طالبات اس میں زیادہ آتی ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے
اور اللہ تعالی طلبہ کے دل میں شرم پیدا کرے اور غیرت پیدا کرے۔وہ آگے بڑھیں اپنی بہنوں سے۔وقف بعد از ریٹائر منٹ
ایسے واقف ایک سو پندرہ ہیں ہمارے پاس لیکن جو ریٹائر ہونے والے ہیں وہ وقف
کر دیں اور ثواب لیتے رہیں اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے اسے وہ کیا کرے گا ان کے ساتھ سلوک۔تحریک جدید
سپین۔سپین میں پیڈرو کے مقام پر ۹ / اکتوبر ۱۹۸۰ء بروز جمعرات اس خاکسار نے
۷۴۴ برس کے بعد مسجد کی بنیادرکھی ( نعرے)
میں نے ایک خطبہ میں بتایا تھا کہ جب سپین کے مسلمان اسلام کے اخوت کے سبق کو بھول گئے
خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
اور آپس میں لڑنا شروع کر دیا تو آج سے قریباً ۷۴۴ برس قبل عیسائیوں نے اس حالت کو دیکھ کے
قرطبہ اور اس کا نواحی علاقہ جو بہت بڑا تھا اس پر حملہ کیا اور بعض مسلمان نوابزادے جن کو اپنی فکر تھی۔اسلام کی فکر نہ تھی۔وہ عیسائیوں کے ساتھ مل کر اس حملہ میں شامل ہوئے اور ان کی مدد کی اس بات میں
کہ یہ علاقہ اسلام کے ہاتھ سے نکل کے عیسائیت کے ہاتھ میں چلا جائے۔اس پر ۴۴ ۷ برس
گزر گئے۔اب اس علاقے میں پہلی دفعہ یہ مسجد بنی ہے لیکن جو آخری معرکہ ہوا غرناطہ میں اس پر
کچھ کم پانچ سو سال گزرے ہیں۔اس واسطے اخباروں میں ہمارے کبھی پانچ سوسال کے بعد مسجد کی
بنیاد رکھی گئی لکھا گیا کبھی سات سو سال کے بعد لیکن جیسا کہ میں نے بتایا قرطبہ جہاں یہ بنیا درکھی گئی
ہے ، وہ علاقہ عیسائیوں کے ہاتھ میں چلا گیا جس کے بعد وہاں کوئی مسجد نہیں بنی اس دردناک واقعہ
یعنی جو شکست کھانی پڑی اسلام کو اس کے ۷۴۴ برس کے بعد پہلی مسجد کی بنیاد اللہ تعالیٰ کی رحمت اور
اس کے فضل سے وہاں رکھی گئی۔جو فضاء وہاں پیدا ہوئی ( جسے الفاظ بیان نہیں کر سکتے ) وہ سوائے
خدا کے اور کوئی پیدا نہیں کر سکتا یعنی پیڈ رو آباد جہاں زمین خریدی ہم نے پہلے یہ پوچھ کے کہ مسجد
بنانے دو گے یا نہیں۔انہوں نے کہا ٹھیک ہے بنالو۔پھر اس کا نقشہ وغیر ہ Approve ہو گیا۔اور اس دن وہ گاؤں جو تھا اس طرح ہماری خوشی میں شامل تھا جس طرح ان کی عبادت گاہ کی بنیاد
رکھی جارہی ہے۔اتنے خوش تھے کہ ان کے چہروں سے خوشی اور مسرت کے دھارے پھوٹ کر باہر
آرہے تھے۔یہ ان کے دل کی کیفیت نہ میں پیدا کر سکتا ہوں نہ آپ کر سکتے ہیں۔یہ تو خدا نے پیدا
کردی ( نعرے ) اس
کی تعمیر پر قریباً ہمیں لاکھ روپیہ خرچ آئے گا یعنی اتنی ہزار پاؤنڈ سٹرلنگ اور یہ
سارا خرچ جماعت ہائے احمد یہ انگلستان اپنی صد سالہ جو بلی کی مد سے خرچ کر رہے ہیں۔ہمارے
حالات ایسے ہیں کہ ہم مجبور ہیں کہ اس قسم کی نیکیوں میں حصہ نہ لے سکیں جن کا تعلق بیرون
پاکستان سے ہے کیونکہ ہمارے ملک کو فارن ایکسچینج کی تنگی رہتی ہے اور باہر پیسہ جانا مشکل ہے
بہر حال
اللہ تعالیٰ جزا دے ہمارے ان بھائیوں کو جو انگلستان میں رہتے ہیں اور وہ یہ قربانی دے
رہے ہیں اور انشاء اللہ اس عظیم کام میں قریباً سارا حصہ جو ہے وہ انہی کا ہوگا معمولی معمولی رقمیں
یورپ کے دیگر ملکوں سے بھی آئی ہیں کنٹریکٹ جو ہمارے آرکیٹیکٹ نے تیار کیا ہے۔ان ملکوں میں
کنٹریکٹ تیار کرنا پڑتا ہے قانونا، اور اس کی پابندی کرنی پڑتی ہے ہر دو کو، بنانے والے ٹھیکیدار کو بھی
خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
اور جو بنوار ہے ہیں ان کو بھی اس میں یہ بھی لکھنا پڑتا ہے کہ اتنی دیر میں میں ٹھیکیدار تیار کر کے دوں گا۔اس نے یہ معاہدہ لکھا ہے کہ میں دس مہینے میں یہ مسجد اور مشن ہاؤس تیار کر دوں گا اور اگر کسی وجہ سے دیر
ہوئی تو ایک مہینے سے زیادہ دیر نہیں ہوگی یعنی زیادہ سے زیادہ وہ گیارہ مہینے میں تیار ہو جائے گی۔جس کا مطلب یہ ہے کہ انشاء اللہ انشاء اللہ انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت سے
آئندہ سال کے جلسہ سالانہ سے قبل وہ مسجد اس بات کے لئے تیار ہو چکی ہوگی کہ خلیفہ وقت کسی
وقت وہاں جا کے اس کا آفیشل افتتاح کر دے۔دعائیں کریں کہ بڑی برکتوں کا موجب ہو اور
اس علاقہ میں اسلام کو پھیلانے کا موجب ہو۔( نعرے)
گیا نا جنوبی امریکہ میں ایڈنبرگ ایک مقام ہے وہاں ایک مسجد تعمیر ہو چکی ہے۔امریکہ میں
ایک احمدی دوست ہیں جہاں تک مجھے اطلاع ہے مسجد قریبا تعمیر کر چکے ہیں ایک نئی مسجد کی تعمیر
امسال مکمل ہوئی ہے۔جب میں گیا ہوں اس وقت وہ کہتے تھے قریباً تیار ہے۔سپین یورپ کے سب سے جنوبی حصہ میں ہے۔سب سے دور اس کے مخالف سمت ناروے
ہے یعنی شمال میں۔سپین جنوب میں ہے وہ شمال میں ہے۔وہاں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک
انتظام کیا ہے بہت بڑی عمارت جو خرید لی گئی ہے اور یکم اگست کو اس مسجد کا جس کا نام میں نے
مسجد نور رکھا میں نے افتتاح کیا تو دو بڑے مقامات پر مساجد کا اور مساجد کی برکات کے پھیلانے
کا انتظام سال گزشتہ کے اندر ہو گیا۔اسی طرح مغربی اور مشرقی افریقہ میں تو اتنی مساجد بنتی ہیں کہ
وہ ایک لمبی فہرست بن جاتی ہے ہر مہینے مجھے خط ملتے ہیں وہاں سے کہ فلاں جگہ مسجد کا سنگ بنیاد
رکھ دیا فلاں جگہ بن گئی۔افتتاح ہو گیا۔کام شروع کر دیا۔تحریک جدید کے ماتحت مشن ہاؤسز
گیانا جارج ٹاؤن میں تعمیر ہو گیا نیا مشن ہاؤس۔انگلستان میں پانچ مقامات پر جہاں
ہمارے احمدیوں کی کافی آبادیاں تھیں لیکن مل بیٹھنے، اجتماعی، پروگرام کے لئے کوئی جگہ نہیں تھی۔وہاں
پانچ عمارتیں خرید کر پانچ مراکز قائم کر دیئے گئے۔ان میں سے ایک کے علاوہ باقی چار کا میں نے
افتتاح کیا۔جب میں وہاں تھا اس سال کی گرمیوں میں۔کچھ ٹیکنیکل تھوڑا سا سقم تھا برمنگھم کے
خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
پتہ
متعلق۔وہاں میں جانہیں سکا لیکن میرے ہوتے ہوئے اس پر پورا قبضہ ہو چکا تھا۔نبی آئی لینڈ
میں بڑی شاہراہ پر ایک بہت شاندار Complex یعنی مسجد بھی ہے اور مشن ہاؤس بھی ہے۔پن
نہیں کتنی دکانیں بھی انہوں نے بنالی ہیں۔نائیجیریا میں دو نئے مشن ہاؤسز۔چار نئے سیکنڈری
سکول اور ایک نئے ہسپتال نے کام شروع کیا ہے۔نائیجیریا میں جماعت کی طرف سے لیگوس (جو
ان کا موجودہ دارالخلافہ ہے ) سے قریباً بارہ میل دور ایک بڑی شاہراہ پر احمد یہ سیٹلمنٹ کی تعمیر
شروع ہو گئی ہے۔وہاں ایک مشن ہاؤس اور ایک ہسپتال بھی بنایا جا رہا ہے اس جگہ بعض احمدی
دوستوں نے اپنے مکانات تعمیر کئے ہیں اور میں بعض حصوں کا سنگ بنیاد بھی رکھ کے آیا ہوں۔اسی
طرح غانا کے تین مقامات پر زمینیں لی گئی ہیں اور بڑی تیزی سے وہاں کام ہو رہا ہے۔یوگنڈا میں
سیاسی حالات کی وجہ سے ہماری تبلیغ رک گئی تھی۔پھر پچھلے سال شروع ہو گئی اللہ کے فضل سے
اور وہاں کے عوام کا بڑا رجوع ہے جماعت احمدیہ کی طرف اور وہ بڑے ذہین ہیں۔بڑی دور کی
سوچتے ہیں۔انہوں نے دور کی سوچی اور ہمیں تار دی کہ فوری طور پر ہم چھ طالب علم دینی تعلیم کے
لئے ربوہ بھجوار ہے ہیں کیونکہ کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ہمارے ملک کے حالات کس وقت کیا پلٹا کھا
جائیں۔ہمارا ایک سیکنڈری سکول وہاں کام کر رہا ہے۔جاپان کے ایک سہ ماہی رسالہ Voice of Islam شائع ہونا شروع ہو چکا ہے۔ابھی
چھوٹا ہے بڑھ جائے گا انشاء اللہ۔انڈونیشیا میں بھی مربی تیار کرنے کے لئے انتظام کر دیا گیا ہے۔وقف جدید
وقف جدید کے ۶۶ معلمین کام کر رہے ہیں اور جو مانگ ہے آپ کی جو میرے سامنے بیٹھے
ہو وہ کئی سو کی ہے۔اب مجھے آپ بتائیں کہ میں کئی سو معلم چھیاسٹھ میں سے کیسے پورا کر دوں۔کیونکہ معلم بچے دے کے تو اپنی تعداد نہیں بڑھاتا جس طرح بھیڑیں دے دیتی ہیں۔آپ تھک گئے ہوں ایک لطیفہ آپ کو سنا دوں۔میں نے ایک وقت میں کئی سال ہوئے
آٹھ بھیر میں خریدیں یعنی یہ واقعہ ہے۔سات مادہ اور ایک نر۔ان آٹھ میں سے ہیں مرگئیں اور
انیس میں نے بیچ دیں اور پچپیں میں نے کھا لیں اور اکیس بائیس میرے پاس ہیں۔معلم نہیں اس
خطابات ناصر جلد دوم
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
طرح کر سکتے۔آپ کو اپنے بچے بطور واقف دینے پڑیں گے۔معلم بنانے کے لئے تب کام چلے گا۔فضل عمر فاؤنڈیشن
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خطبات فاؤنڈیشن نے کتابی شکل میں شائع کئے
ہیں۔ان سے بھی جماعت کو فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ان کے اندر بڑے علوم بھرے ہوئے ہیں۔انعامی مقابلہ جات کے سلسلہ میں اہل علم اصحاب سے بعض مقالے موصول ہوئے ہیں جن پر غور کیا
جا رہا ہے ہاں انہوں نے اس سال جو نمایاں کام کیا ہے وہ یہ ہے کہ جو بیرونی ممالک سے آئے
ہوئے ہیں ان کے لئے دو زبانوں میں انگریزی اور انڈونیشین میں ترجمہ کا انتظام کیا ہے۔یہ
دوکھو کھے ادھر بنے ہوئے ہیں۔یہاں چاٹ نہیں سکتی۔یہاں وہ ترجمہ کرنے والے بیٹھے ہوئے
ہیں جو تر جمہ ساتھ ساتھ کرتے ہیں وہ بالکل بند ہیں۔آواز ان کی باہر نہیں جاتی انہوں نے کانوں
کے ساتھ یہ لگائے ہوئے ہیں۔(غیر ملکیوں نے ) جو انگریزی جانتے ہیں یا انڈونیشین۔اور یہ
مترجم ان کو اسی وقت ترجمہ کر کے بتاتے جاتے ہیں۔اس کی ابتدا ہوگئی ہے اور اس کا اندازہ جب
باہر سے مختلف ایجنسیز سے لگایا گیا تو ان کا خیال تھا کہ ہم شاید ڈیڑھ سو ایسے ہیں چھپیں لاکھ میں
تیار کر کے دیں گے۔تو اللہ بھلا کرے احمدی انجینئر ز کا انہوں نے کہا ہم بہت ستا بنا سکتے ہیں پیسے
نہ ضائع کریں۔چنانچہ میرا خیال ہے یہ دو سو اٹھائیس ہیں اور اسی ہزار روپے میں انہوں نے تیار
کر دیئے ہیں۔ان کے لئے بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزا دے۔اور انشاء اللہ یہ بھی بڑھ
جائے گا۔پھر اور بھی ہو جائیں گے۔ہمیں تو ڈرایا گیا تھا کئی سال سے تجویز تھی لیکن باہر کی ایجنسیز
اننار و پیہ مانگتی تھیں کہ جرات نہیں ہوئی۔( تین بچے کہتے ہیں کہ ہم گم گئے ہیں اور اگر تین باپ یہ
سمجھتے ہوں کہ وہ گم ہو گئے ہیں اپنے بچوں سے تو یہاں آجائیں)
صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ
اللہ تعالیٰ نے اس میں بھی برکت ڈالی۔جو گوٹن برگ میں مسجد بنی ایک پہاڑی کی چوٹی کے
او پر بہت خوش نما جگہ۔آدھے شہر سے نظر آتی ہے رات کو بھی دن کو بھی اور ایک مرکز بن گیا تبلیغ کا
وہ صد سالہ جو بلی فنڈ جو یورپ میں جماعت احمدیہ نے اکٹھا کیا تھا اس فنڈ سے یہ مسجد بنی۔
۴۸۰
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
خطابات ناصر جلد دوم
صد سالہ جوبلی فنڈ کا ایک ثمرہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ دے دیا۔پھر جو ایک عالمی کسر صلیب کا نفرنس Deliverance of Christ from"
the cross لنڈن میں ۱۹۷۸ء میں ہوئی اس کے اوپر بھی بڑا خرچ کرنا پڑا تھا۔وہ بھی
صد سالہ جوبلی انگلستان نے خرچ کیا۔اس کے بہت اچھے نتائج نکلے اور سپین کی مسجد کا میں ذکر
کر چکا ہوں یہ بھی صد سالہ کا ثمر ہے۔ہاں میں یہ بھی بتا دوں قرطبہ کے نواح میں مسجد کی جو بنیاد
رکھی گئی۔دنیا میں متعدد مسلم ممالک نے اس مسجد کی بنیاد کی جو خبر شائع کی ہے اس میں انہوں نے
اعلان کیا ہے کہ عالم اسلام کے لئے یہ بڑی خوشخبری ہے کہ 9 اکتوبر کو قرطبہ کے قریب ایک مسجد کی
بنیا دمرزا ناصر احمد نے رکھی۔تو آپ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ عالم اسلام کے لئے خوشیوں اور
برکتوں کا اسے موجب بنائے۔یہ جو تعلیمی پالیسی جس کا پہلے ذکر کیا میں نے ، وہ بھی صد سالہ جو بلی کے ساتھ تعلق رکھتی
ہے۔اس کا بار عام چندوں پر تو پڑہی نہیں سکتا اس لئے کہ وہ آپ مجلس مشاورت میں پاس کر چکے
تھے تو اس واسطے میں نے اس کو منسلک کر دیا۔صد سالہ جو بلی کے ساتھ۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے
تسلی بخش طریق پر صد سالہ جو بلی اس ذمہ داری کو بھی نباہ لے گی۔تعلیمی
امنصوبہ کا ایک حصہ بہت ضروری ہے۔اتنا ضروری ہے کہ مجھے ڈر لگتا ہے کہ آپ پوری
طرح اگر نہ سمجھے تو جماعت کو بڑا نقصان ہوگا۔وہ یہ ہے کہ میں نے اعلان کیا کہ اگلے دس سال
میں اور پھر ہمیشہ کے لئے سکول کی عمر کا کوئی بچہ ایسا نہیں ہونا چاہیے جو میٹرک سے پہلے سکول چھوڑ
دے۔یہ سن لیں پھر سنیں۔اگلے دس سال میں اور پھر ہمیشہ کے لئے سکول
کی عمر کا کوئی بچہ ایسا نہیں
ہونا چاہئے جو میٹرک سے پہلے سکول چھوڑ دے اور ہرلڑ کی مڈل ضرور پاس کرے۔لڑکیوں کے
لئے میں نے مڈل اس لئے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ بعض ایسے علاقے ہیں جہاں
لڑکیوں کے لئے ہائی سکول نہیں ہیں۔اس واسطے جہاں ہائی سکول ہیں ان کے لئے تو یہی ہے کہ وہ
دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کریں لیکن جہاں نہیں ہیں میں ان کے اخلاق خراب نہیں کرنا
چاہتا۔وہCoeducation میں نہ جائیں مڈل تک رہیں۔قریباً ہر جگہ وہ مڈل تک جائیں اور
جہاں زیادہ تعداد ہوگی احمدی بچیوں کی وہاں کوشش کریں گے کہ کو چنگ سنٹر ان کے لئے بنا دیئے
خطابات ناصر جلد دوم
۴۸۱
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
جائیں۔استانیاں رکھ کر جہاں وہ تیاری کریں دسویں جماعت تک کی۔جہاں ایسی ضرورتیں ہوں
کافی بچیاں ہوں اور دوست چاہیں تو وہ مجھے اپنی تجویز لکھ کر بھجوادیں۔بچوں میں تعلیم کا شوق پیدا کرنے کے لئے ایک اعلان میں نے یہ بھی کیا۔شاید اس کا
کثرت سے اعلان نہیں ہوا، ہونا چاہئے ہوتے رہنا چاہئے کہ وہ تمام طالبعلم اور طالبات جو بورڈ
میں یا یو نیورسٹی میں دو یا تین سو سے اوپر کے جو ہیں وہ ( مختلف امتحانات میں مختلف تعداد رکھی
ہے ) اگران میں آئیں تو ان کو میں دعائیہ کلمات لکھ کے اپنے دستخطوں سے کوئی کتاب تحفہ ہ دوں گا
تو جو تین سو یا دوسو کے اندر آنے والے ہیں۔وہ بہر حال ذہین بچے ہیں ان کے اندر مزید شوق
پیدا کرنے کے لئے یہ منصوبہ بنا و منتظم ہیں اس لئے ان کو چاہئے کہ اس کی طرف توجہ دیں اور بار بار
یاد دلا ئیں کیونکہ بعض نے مجھے کہا کہ ہم نے لکھا تھا اور ہمیں کوئی جواب نہیں ملا۔نصرت جہاں سکیم
۱۹۷۰ء میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے ایک منصوبہ شروع کیا گیا تھا مغربی افریقہ کے چھ ممالک
میں ہائر سیکنڈری سکول کھولنے کا اور کلینک کھولنے کا اور اس وقت میں نے ایک لاکھ پاؤنڈ چندہ کی
جماعت سے اپیل کی تھی۔جماعت نے دولاکھ سے زیادہ اکٹھا کر دیا یعنی دو لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ
قریباً تین لاکھ پاؤنڈ اکٹھا ہو گیا۔اس سے ہم نے کام شروع کیا اللہ پر توکل کرتے ہوئے۔ہمارے
نوجوان ڈاکٹروں نے وقف کیا تین تین سال کے لئے یا بعض نے کچھ زیادہ سالوں کے لئے اور منصوبہ
یہ تھا کہ ہر ملک میں چار چار ہسپتال اور چار چار نئے سکول کھولے جائیں گے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے
اتنی برکت ڈالی ہے کہ ساری دنیا کے دماغ بھی وہاں تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔جو منصوبہ ترین لاکھ روپے کے سرمایہ سے شروع ہوا تھا اس سے جو کام ہورہے ہیں اس کا اندازہ
اس سے ہوسکتا ہے کہ صرف غانا میں اس دفعہ جب میں گیا ہوں تو چلتے وقت میں نے عبد الوہاب بن آدم
وہاں کے امیر جو ہیں ان سے پوچھا کہ تمہارے پاس اس وقت ریز رو میں کتنے پیسے ہیں نصرت جہاں
کے تو انہوں نے کہا کہ two and half million پچیس لاکھ سیڈیز اور ایک سیڈی تین روپے
پچپن پیسے کا ہے۔جس کا مطلب ہے کہ قریباً اسی لاکھ روپیہ ایک ملک کے ریزرو میں اور کام شروع کیا تھا
خطابات ناصر جلد دوم
۴۸۲
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
تر پن لاکھ سے۔چار ملکوں میں سولہ ہسپتال اور سولہ سکول۔سولہ سے زیادہ ہی کام کر رہے ہیں
وہاں اور اتنی برکت اتنی مقبولیت ہے وہاں کہ ساتھ سے ملکوں سے آ جاتے ہیں millionair
اور آپریشن کرواتے ہیں اور فیس دیتے ہیں۔پیسہ بڑا ہے ان کے پاس کہتے ہیں دس ہزار، بیس ہزار
روپیہ جو فیس لینی ہے لو ہمارا علاج کرو۔کیونکہ سارے علاقہ میں چھ ممالک ہمارے( اور اس کے علاوہ
اور بہت سارے ملک ) عام شہرت ہو چکی ہے کہ ہمارے بہت سے اچھے ہسپتال ہیں۔بلڈنگوں کے لحاظ
سے یورپین ڈاکٹرز ہیں دوائیاں ہیں اوزار ہیں۔سارا کچھ ہے لیکن شفا صرف جماعت احمدیہ کے
ہسپتال میں ہے۔یہاں تک کہ بعض اوقات وزراء اپنے ہسپتال کے بجائے ہمارے چھوٹے چھوٹے
ہسپتالوں میں آجاتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ایک ونگ (Wing) بنا پھر دوسرا بنا اور پھر تیسرا بنا
اور عمارتیں بھی شاندار بن چکی ہیں۔خدا تعالیٰ پیسے دیئے جاتا ہے اور ان ہی پر ہم خرچ کرتے چلے
جاتے ہیں۔کیونکہ نہ ہمیں ان کی سیاست سے کوئی غرض ہے نہ ہمیں ان کی دولت سے کوئی دلچسپی ہے۔ان کا مال ہے ان پر خرچ ہورہا ہے اور یہ تو ہم نے نظارہ دیکھا خدائے قادر و توانا کی قدرتوں کو مگر دنیا اتنی
اندھی کہ دنیا ہی بجھتی ہے کہ امریکہ کسی کو دولت دے سکتا ہے دنیا نہ بجھتی ہے کہ اسرائیل کسی کو دولت دے
سکتا ہے دنیا یہ بجھتی ہے کہ سعودی عرب کسی کو دولت دے سکتا ہے لیکن اندھی دنیا یہ بجھتی ہے کہ اگر کوئی
نہیں دے سکتا تو خدا تعالیٰ کسی کو دولت نہیں دے سکتا۔(نعرے) لیکن ہر احمدی یہ سمجھتا ہے کہ
اِنَّ اللهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ (ال عمران : ۳۸)
اگر پیسہ دیتا ہے تو خدا ہی دیتا ہے وہ پیسہ جو برکتوں والا۔وہ پیسہ جو افا دیت والا وہ پیسہ جو
اسلام کے نور کو پھیلانے والا۔وہ پیسہ جو قائم رہنے والا۔باقی ساری دولتیں عارضی ظلمتیں
پھیلانے والی۔خدا سے دور لے جانے والی ہیں۔(نعرے)
اتنی مقبولیت ہو چکی ہے کہ ایک امیر ملک میں یہ واقعہ ہوا۔ایک بڑے ملک کے ان ہی ملکوں
میں سے۔جس میں بہت ساری سٹیٹس ہیں۔ایک سٹیٹ کے ایک بہت ذمہ دار آدمی نے مجھے اس
وقت لکھا جب میں یورپ کے سفر پر روانہ ہونے والا تھا لیکن سفر میں پھر مجھے خط ملا کہ وہ کہتے ہیں
کہ ہمارا جو صوبہ ہے سٹیسٹ ہے اس میں 1/3 مسلمان ہیں ، 1/3 عیسائی ہے۔1/3 بد مذہب
ہے۔بت پرست ، عیسائی بد مذہب لوگوں میں تبلیغ کر رہے ہیں۔انہیں عیسائی بنارہے ہیں اور
خطابات ناصر جلد دوم
۴۸۳
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
ہمارے ملک میں کوئی ایسی جماعت نہیں جو عیسائیوں کا مقابلہ کر سکے۔صرف آپ لوگ ان کا
مقابلہ کر سکتے ہیں اگر آپ یہ نہیں چاہتے کہ یہ سٹیسٹ عیسائی سٹیٹ بن جائے تو فوری طور پر یہاں
چارنے ہائر سیکنڈری سکول جو انٹر میڈیٹ کا لجز ہمارے ہاں کہلاتے ہیں وہ کھولیں۔میں نے سفر
میں ہی اس کی اجازت دے دی اور دو کے متعلق تو ابتدائی کام شروع ہو گئے ہیں وہ میرا خیال ہے
شاید کھل گئے ہیں یا ایک آدھ مہینہ میں کھل جائیں گے۔باقی دو کے متعلق زمین کی ہوئی ہے۔جگہ
کے انتخاب کے بعد۔بہت سارے ریڈ ٹیپ ازم (Red-tapism) ہوتے ہیں۔دفتری کام
ہے لمبا ہوتا رہتا ہے لیکن وہ ملک جو احمدیت کی قدر کو پہچانتا ہی نہیں تھا اللہ تعالیٰ نے ایسا سامان کیا
نصرت جہاں سکیم کے ذریعہ کہ خود ہمیں کہہ رہے ہیں کہ آؤ اور سکول کھولو۔پھر جب میں اس سفر
میں ہی تھا تو مہینے ڈیڑھ مہینے بعد ایک اور خط مجھے ملا کہ ہمیں صرف سکولوں کی ہی ضرورت نہیں
ہمارے ہاں دو ہسپتال بھی چاہئیں۔تا کہ یہ جو بد مذہب ہیں ان کو مسلمان بنایا جائے اور عیسائی
سٹیٹ بننے سے اس سٹیٹ کو روکا جائے۔انسان تو ایک عاجزانہ تدبیر کرتا ہے اور کر سکتا ہے لیکن وہ جو سب قدرتوں کا مالک ہے اس
کے حضور آپ دعا کریں کہ ان کے دل میں جو یہ تڑپ پیدا ہوئی ہے اور جو ان کو یہ نظر آرہا ہے کہ
جماعت احمد یہ اس سٹیٹ کو عیسائی سٹیٹ نہیں بنے دے گی ، اللہ تعالی ان کی خواہش اور ان کے
اندازے کے مطابق ایسا کرے کہ جماعت احمدیہ کو توفیق ملے کہ اس سارے 1/3 کو وہ اسلام
میں داخل کرنے میں کامیاب ہوں۔اور وہ ہمیشہ کے لئے ایک مسلم سٹیٹ بن جائے۔بعض تفاصیل تو میں نے چھوڑ دیں اس لئے کہ پرسوں تک اینٹی بائیوٹک کھا تا رہا ہوں اپنی
بیماری کی وجہ سے۔اس کی وجہ سے اتنا ضعف ہو گیا تھا آج صبح کہ میں نے مستورات میں جو تقریر
ہوتی ہے اس کو چھوٹا کرنے کی کوشش کی تھی بہر حال بہت ضعف محسوس کر رہا تھا اور اب بھی کر رہا
ہوں لیکن اب میں نے ضعف کی بات کی ہے اور ضعف کی بات کر رہا ہوں ویسے جب میں کام کر
رہا ہوتا ہوں اس وقت مجھے احساس نہیں ہوتا کہ کتنا ضعف ہے مجھے۔دوسرے میری یہ عادت ہے
کہ جب میں کام کر رہا ہوں تو میں کھانا اپنا کم کر دیتا ہوں ویسے بھی میں کم خور ہوں اس لئے کہ
آدمی زیادہ کھالے تو سر بھاری ہو جاتا ہے۔غنودگی آجاتی ہے۔چوکس اور بیداررہ کے چوبیس