سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 42
خطابات ناصر جلد دوم
۴۸۴
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء
گھنٹے کام کرنا چاہتا ہوں۔تو جتنا کم سے کم کھانا میں کر سکتا ہوں وہ کر دیتا ہوں لیکن جو خلا پیدا ہو جاتا
ہے اس میں کوئی چیز تو بھری جانی چاہئے۔آپ اپنی دعاؤں سے اس خلا کو پُر کر دیں۔میں بھی دعا
کرتا ہوں۔آپ بھی کریں اللہ تعالیٰ کام لیتا رہتا ہے۔اصل چیز تو زندگی میں کام ہے۔اصل
زندگی ہے ہی کام کا نام اور ایسے اعمال کا نام جن سے خدا راضی ہو جائے اور وہ مقبول اعمال بن
جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی مقبول اعمال کی توفیق دیتا چلا جائے اور مجھے بھی توفیق دے کہ میں
جب تک زندہ ہوں ایسے عمل کرتا رہوں جو اسلام کی عظمت کو قائم کرنے والے ہوں۔خدا تعالیٰ کی
وحدانیت کو انسان کے دل میں گاڑنے والے ہوں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار جو ہے اور آپ
کا جلال اور جمال جو ہے اس سے دنیا آشنا ہو جائے ان کے نتیجہ میں۔ایک دوسرے کے لئے دعائیں کرتے ہوئے غلبہ اسلام کی شاہراہ پر اللہ تعالیٰ ہمیں آگے
سے آگے بڑھنے کی توفیق عطا کرتا چلا جائے۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔(نعرے)
پھر حضور انور نے فرمایا نعرے لگاؤ۔نعرہ تکبیر۔اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر۔خاتم الانبیاء۔زندہ باد۔اسلام زندہ باد، زندہ با د احمدیت۔زندہ باد۔پھر حضور انور نے فرمایا۔ذرا ٹھہریں۔ذرا ٹھہریں۔اب میرے ساتھ شامل ہو جائیں۔لا اله الا الله لا اله الا الله لا اله الا الله لا اله الا الله _ لا اله الا الله لا اله الا الله
لا اله الا الله لا اله الا الله
اور پھر حضور انور نے فرمایا۔السلام علیکم ورحمته الله وبركاته
از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )
خطابات ناصر جلد دوم
۴۸۵
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
اس صدی میں خدا تعالیٰ کی وحدانیت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کا پیار قائم ہو گا اسلام غالب آئے گا
اختتامی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔﴾
آج میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وہ عظیم مرتبہ اور مقام بتاؤں گا جس کا ذکر ہمیں قرآن کریم
میں نظر آتا ہے۔مضمون شروع کرنے سے قبل میں ایک دو باتیں ایسی کہنا چاہتا ہوں جو آپ ذہن
میں رکھیں تا کہ نتیجہ نکالنے میں آپ کو آسانی رہے۔ہمارے لٹریچر میں یعنی جو کتا ہیں امتِ مسلمہ کے عظیم صلحاء اور اولیاء نے اور محققین نے لکھیں
ان میں خاتم کا لفظ مختلف شکلوں میں بڑی کثرت سے ہمیں ملتا ہے۔سات نمونے میں نے اس
وقت نوٹ کئے ہیں۔ویسے بڑی کثرت سے پایا جاتا ہے۔مثلاً
خاتم الشعراء ہے۔خاتم الشعرا بہتوں کو کہا گیا۔خاتم الاولیاء لکھا گیا۔خاتم الائمہ لکھا گیا۔خاتم المجتھدین لکھا گیا۔خاتم المحققین لکھا گیا۔خاتم المحدثين المفسرین لکھا گیا
انسان خاتم المخلوقات الجسمانیہ یہ بھی آیا ہے ہماری کتب میں۔اور یہ جو آخری خاتم المخلوقات الجسمانیہ ہے۔یہ تفسیر کبیر میں ہے جو امام فخر الدین رازی کی ہے۔بیسیوں جگہ اس محاورے کو استعمال کیا گیا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور فضیلت دو طرح بیان ہوئی ہے۔قرآن کریم
خطابات ناصر جلد دوم
۴۸۶
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
میں۔ایک نسبتی لحاظ سے اور ایک نسبتی لحاظ سے نہیں بلکہ حقیقتاً جو ساری دنیوی نسبتوں سے بالا ہو کر
آپ کی فضیلت ہے وہ بھی بیان ہوئی ہے۔جو عنوان اس وقت میرے مضمون کے ہیں وہ یہ ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن عظیم کی تعلیم کی روشنی میں خاتم الکل ہیں۔یعنی تمام
کائنات میں سب سے زیادہ افضل یعنی جو آپ کی نسبت، آپ کا مقام اور مرتبہ اس عالمین ، اس
کائنات کے ساتھ ہے۔اس لحاظ سے آپ خاتم الکل ہیں۔انسان جس کی خاطر اور حقیقتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر ہی مجھے یوں کہنا چاہئے
انسان جس کی خدمت کے لئے ہر دوسری چیز پیدا کی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم جن کے لئے یہ کائنات
بنائی گئی تو انسان کی نسبت سے آپ خاتم انسانیت ہیں۔اور پھر انسانوں میں جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو مومنین کی ایک جماعت
پیدا ہوئی۔مومنین کی اس جماعت میں آپ کا مقام خاتم المومنین ہے۔یعنی مومنوں میں سب سے
زیادہ فضلیت رکھنے والے مومن، اول المسلمین محمدصلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ہیں۔ان مومنین میں عارفین ہیں جو مومنوں میں بڑا درجہ ہے۔اس لحاظ سے ، اس نسبت کے
ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم العارفین ہیں۔اور دنیا کی طرف جو رسول اور انبیاء آئے ان کی نسبت سے آپ خاتم النبیین ہیں۔اور خاتم النبین جو آپ ہیں انبیاء کی نسبت سے یعنی باقی تمام انبیاء سے افضل، اس کی بہت سی
جہتیں ہیں جن کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے۔(الف)۔آپ خاتم النبین ہیں تمام انبیاء سے افضل ہیں اس لئے کہ آپ کی رسالت اور
نبوت ہمیشہ کے لئے تا قیامت قائم رہنے والی ہے۔آپ ایک ابد تک قیامت تک زندہ رہنے
والے نبی ہیں اور سلسلہ نبوت میں آپ کے علاوہ کوئی ایسا نبی نہیں۔(ب)۔جو الکتاب آپ لے کر آئے۔جو شریعت کا ملہ آپ نے مبعوث ہونے کے بعد
نوع انسانی کے ہاتھ میں دی۔اس کے لحاظ سے آپ خاتم النبیین ہیں یعنی کوئی اور ایسا رسول
نہیں ، شریعت لانے والا رسول جسے الکتاب، یعنی کامل شریعت ملی ہو۔جس کے متعلق یہ کہا گیا ہو۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ (المادة : (۴) تفصیل میں میں آگے جاؤں گا۔اس وقت
:
خطابات ناصر جلد دوم
MAL
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
صرف عنوان بتا رہا ہوں۔اور یہ الکتاب جو ہے اس میں صرف یہ خوبی نہیں کہ انسانی فطرت کے
تمام تقاضوں کو پورا کرنے والی ہے بلکہ اس میں یہ قوت اور طاقت بھی ہے کہ اس کے فیوض قیامت
تک جاری رہنے والے ہیں۔یعنی جو مفہوم ایک زندہ رہنے والے نبی کے اندر پایا جاتا ہے وہی مفہوم
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی الکتاب کے اندر بھی پایا جاتا ہے۔یعنی یہ نہیں کہ قرآن کریم
نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے مسائل کو حل کیا بلکہ دنیا میں ہر نسل جو نئے مسائل لے کر پیدا
ہوتی ہے اُن نئے مسائل کو حل کرنے کی طاقت اور قوت اس کتاب عظیم میں ہے۔اس لحاظ سے
(1) دنیا کا کوئی نبی ایسا نہیں جو نوع انسانی کے لئے کامل اسوہ ہو۔اسوۂ حسنہ کے لحاظ سے نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم سلسلہ نبوت میں منفرد ہیں اور فضیلت کا یہ ایک عظیم پہلو ہے جو آپ میں پایا جاتا
ہے۔اور (ح) اس معنی میں کہ آپ ایک ایسے رسول ہیں کہ روحانی نعماء کے حصول کے لئے یہ
ضروری ہے کہ آپ کی اتباع کی جائے۔کوئی شخص جو آپ سے آزاد ہو کر یہ دعوی کرے کہ میں
نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فیوض سے بالا ہو کر خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کیا جھوٹا ہے اور
دُنیا میں اور کوئی ایسا نبی نہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام صاحب شریعت ایک بزرگ نبی تھے اس میں
شک نہیں۔لیکن اسی زمانہ میں جو بنی اسرائیل میں انبیاء کا زمانہ ہے دنیا کے دوسرے خطوں میں
ایک اور شریعت لانے والا نبی تھا اور ان لوگوں کے لئے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شریعت پر عمل
کرنا ضروری نہیں تھا یعنی یہ مطالبہ ہی ان سے نہیں تھا۔(ضروری کا لفظ بھی غلط ہے ) ان کے لئے
حکم تھا کہ نہ کریں اس پر عمل، بلکہ ایک اور شریعت تھی جس کے اوپر عمل کرنا ان کے لئے ضروری
قرار دیا گیا تھا۔صرف محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سلسلہ نبوت میں ایک واحد اور منفرد اور عظیم فضیلت
والے نبی ہیں کہ روحانی مدارج کے حصول کے لئے آپ کی اتباع ضروری ہے۔اس کے بغیر
کوئی روحانی مقام حاصل نہیں کیا جاسکتا۔اور ( واو ) اس معنی میں آپ خاتم النبیین ہیں کہ تمام گزشتہ انبیا کے تمام کمالات اور جب میں یہ
فقرہ آپ کے سامنے بول رہا ہوں کہ تمام انبیا کے تمام کمالات تو میری مراد صرف ان انبیاء سے نہیں جن کا
ذکر قرآن کریم میں ان کا نام لے کر آتا ہے بلکہ قرآن کریم نے خود کہا ہے ایک جگہ کہ بعض انبیاء کا ہم نے
نام لے کر ذکر کر دیا۔اور بہتوں کا ہم نے ذکر نہیں کیا۔جو ایک لاکھ چوبیس ہزار یا ایک لاکھ بیس ہزار پیغمبر
خطابات ناصر جلد دوم
۴۸۸
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
دنیا کی طرف آیا ان تمام کے کمالات متفرقہ جو تھےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کمالات متفرقہ کو اپنے وجود کے
اندر جمع کرنے والے ہیں۔اور اس لحاظ سے آپ افضل الانبیاءاور خاتم النبین ہیں۔جیسا کہ میں نے شروع میں کہا تھا کہ نسبتی طور پہ بھی فضیلت ہے اور مستقل حیثیت میں بھی
بغیر نسبتوں کے بھی آپ کو عظمتوں کا نہایت اعلیٰ مرتبہ اور مقام دیا گیا ہے اللہ تعالیٰ کی طرف
سے۔ایک مثال دیتا ہوں قرآن کریم میں آتا ہے۔لَا يَسْتَوِي الْقَعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِى الضَّرَرِ وَالْمُجهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فَضَّلَ اللهُ الْمُجْهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقَعِدِينَ دَرَجَةً :
وَكُلًّا وَعَدَ اللهُ الْحُسْنَى وَفَضَّلَ اللهُ الْمُجْهِدِينَ عَلَى الْقَعِدِينَ أَجْرًا عَظِيمًا (النَّسَاء : ٩٦)
یہاں مومنوں کے دو گروہوں کا ذکر ہے۔ایک وہ جو اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ خدا تعالیٰ
کی راہ میں جہاد کرنے والے ہیں۔اور ایک وہ جو خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے
ساتھ جہاد کرنے والے نہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے ان دونوں کا درجہ، مرتبہ اور مقام فضیلت کے لحاظ
سے برابر نہیں ہے۔اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جنہوں نے اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ذریعہ سے
جہاد کیا ان کو ہم نے دوسروں پر فضیلت دی ہے وہ افضل ہیں ان سے باوجود اس کے کہ سب سے
اللہ تعالیٰ نے بھلائی کا وعدہ کیا ہے سب کو اللہ تعالیٰ اجر دے گا اور اپنی رضا کی جنتوں میں انہیں داخل
کرے گا۔لیکن مومن مومن میں فرق ہے۔ایک وہ مومن جو مال اور نفوس سے جہاد کرنے والا ہے اور
ایک وہ مومن خدا تعالیٰ سے اجر پانے والا جو ایسا نہیں کرتا دونوں کو اجر ملے گا۔لیکن وَفَضَّلَ اللهُ
الْمُجْهِدِينَ عَلَى الْقَمِدِينَ أَجْرًا عَظِيمًا ( النِّسَاء : ٩٦) جو جہاد کرنے والے ہیں اپنے اموال اور
نفوس کے ساتھ ان کو اجر عظیم ملے گا۔ایک وہ مومن ہیں جن کو اجر ملے گا لیکن اجر عظیم نہیں ملے گا۔اسی طرح قرآن کریم میں جہاں رُسُل کا ذکر آیا ہے۔وہاں یہ بھی حکم دیا۔لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ
اَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ (البقرة :۲۸۶) کہ رسول رسول میں فرق نہیں کیا جاتا اس واسطے کہ یہ ایک
ب ہے۔اللہ تعالیٰ خود اپنی حکمتِ کاملہ سے ایک وقت میں ایک شخص کو چُنتا اور کہتا ہے کہ جا اور
میرا پیغامبر بن اور جو تعلیم میں تجھے دیتا ہوں وہ اپنی قوم کی طرف جا کے ان کو سنا اور ان کو کہو خدا
تم سے یہ مطالبہ کرتا ہے جیسا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
کو اللہ تعالیٰ نے شریعت دی اور ان کو یہود کی
خطابات ناصر جلد دوم
۴۸۹
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
طرف بھیجا۔باوجود اس کے رسولوں میں سے ایک دوسرے کے درمیان کوئی فرق نہیں خدا تعالیٰ
نے یہ بھی فرمایا قرآن کریم میں تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ (البقرة : ۲۵۴)
بعض کو بعض پر فضیلت ہے۔یہ نسبتی فضیلت کا ذکر جہاں انبیاء کی فضیلت کا اور رسولوں کی فضیلت کا
ذکر قرآن کریم میں آتا ہے وہاں نسبتی فضیلت کا ذکر آتا ہے اور اس نسبتی فضیلت میں سورۃ البقرہ میں
ہی ہے۔تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ مِنْهُمْ مَنْ كَلَّمَ اللهُ وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ
دَرَجَتِ (البقرة :۲۵۴)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تحریر فرمایا ہے کہ وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَتِ بعض
کے درجات کو بہت بلند کیا اس سے مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کے درجات اللہ تعالیٰ نے
تمام دوسرے رسولوں سے زیادہ بلند کئے اور آپ کو افضل الرسل اور خاتم النبین بنادیا گیا۔اس کے علاوہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کلی فضیلت حاصل ہے قطع نظر اس کے کہ دنیا
میں جو بیشمار اور چیزیں ہیں۔قطع نظر اس کے کہ انسان بنائے اور انسانوں کو خدا تعالیٰ نے اس لئے
پیدا کیا کہ وہ اس کے عبد بنیں۔قطع نظر اس کے کہ مومن ایمان لانے والے ہیں ان کا ایک گروہ
ہے ان میں سے عارفین ہیں۔رسل ہیں جو ان کی طرف آتے ہیں خود اپنی ذات میں ایک عظیم
فضیلت کے مالک ہیں۔جو فضیلت اپنی انتہا تک پہنچی ہوئی ہے۔اس کا قرآن کریم کی اس آیت
بھی استدلال کیا جاتا ہے کہ وَاَنْزَلَ اللهُ عَلَيْكَ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَمَكَ مَا لَمْ تَكُن
تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيْمًا ( النِّساء :۱۱۴) قرآن کریم کے بہت سے بطون
ہیں ، ایک بطن ، ایک معنی اس آیت کے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تجھ پر کامل کتاب اتاری اور اس
کتاب کا اصول یہ ہے کہ جب یہ حکم دیتی ہے تو حکمت بھی ساتھ بیان کرتی ہے بڑی عظیم کتاب
ہے اور جو کچھ تو نہیں جانتا تجھے سکھایا اور تجھ پر اللہ کا بہت بڑا فضل ہے وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ
عظیما یہ جو کتاب ملی اور حکمت ملی اُس میں تو ذکر تھا رسول کا یعنی وہ فضیلت جو آپ کو الرَّسُولُ النَّبِی کی
حیثیت سے ملی لیکن وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا اس کے علاوہ بھی فضل عظیم تجھے عطا کیا گیا
جس کا ذکر میں اس مضمون کے آخر میں انشاء اللہ تعالیٰ کروں گا۔پہلا عنوان ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مرتبہ کے لحاظ سے اور نسبتی فضیلت کے لحاظ
خطابات ناصر جلد دوم
۴۹۰
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
سے جب ہم کائنات کو ، پوری کی پوری کائنات کو اپنے سامنے رکھتے ہیں تو آپ کا مقام خاتم الكل
کا ہے یعنی سب سے ارفع و اعلی مخلوق۔خدا تعالیٰ نے جو چیز بھی پیدا کی اس کے اندر کمال رکھا ہے
اُس نے جس غرض کے لئے پیدا کی اس غرض کو پورا کرنے کی طاقت اس میں رکھی۔چاند کو اس
نے پیدا کیا اور ایک دور کے اندر راتوں کو چاندنی بکھیرنے کی اس کے اندر طاقت رکھی۔یہ اس کا
کمال ہے سورج میں اپنا کمال ہے ایک گاجر ہے اس میں اپنا کمال ہے چھپے ہوئے کمال ہیں
سارے۔اب تازہ کمال گاجر کا یہ نکلا ہے کہ دل کو طاقت دیتی ہے یہ بہت ساری یعنی بیشمار صفات
اس کے اندر پائی جاتی ہے۔تو میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ خاتم الکل کے ایک معنی یہ ہیں کہ وہ تمام
کمالات جو اس کائنات کی ہر شے میں اللہ تعالیٰ نے پیدا کئے ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا جائے
ان
کو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالات کو جو اللہ تعالیٰ کی عطا ہیں دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو
پ کا پلڑا بھاری ہو گا اس واسطے بھی آپ خاتم الکل ہیں۔دوسرے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْاَفَلاكَ ( موضوعات كبير
زیر حرف لام ) یہ حدیث ہے یعنی خدا تعالیٰ کا یہ منشا ظاہر ہوا ہم پر کہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیدائش مقصود نہ ہوتی تو یہ کائنات بھی پیدا نہ کی جاتی۔اس نقطہ کے لحاظ سے، اس حیثیت میں ، اس
جہت سے آپ خاتم الکل ہیں۔اور اس لحاظ سے آپ افضل ہیں ساری کائنات سے کہ قرآن کریم
نے اعلان کیا کہ رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِینَ ہیں۔صرف انسان کے لئے رحمت نہیں۔بلکہ اس عالمین کی
ہر شے کے لئے رحمت بنا کے نبی اکرم بھیجے گئے ہیں اور قرآن کریم کی تعلیم نے ہمیں نے پہلے بھی
کئی دفعہ کہا بڑا اہم مضمون ہے، بہت وسیع مضمون ہے، لیکن قرآن کریم کی تعلیم نے ایسے اصول
بیان کئے ہیں جن میں کائنات کی ہر شے کے حقوق متعین کئے گئے ہیں اور ان کی حفاظت کی گئی
ہے۔ایک طرف یہ کہنا کہ ہر چیز کو تمہاری خدمت پر لگایا یعنی انسان کو کہا ہے تیرے لئے پیدا
کی ہے تو اس سے فائدہ اُٹھا۔انسان کی صحت کو قائم رکھنے کے لئے ایک جانور کی جان لی جاتی ہے
تا کہ اس کو بہترین قسم کی پروٹینز (Proteins) ملیں۔یہ درست ہے جائز ہے۔اللہ تعالیٰ کا انعام
ہے بڑا۔لیکن اس کے باوجود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا ہے کہ جس جانور کو ذبح کرنے
کی اجازت ہے اپنی صحت کے قائم کرنے کے لئے اس کو دکھ دینے کی اجازت نہیں ہے آپ نے
خطابات ناصر جلد دوم
۴۹۱
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
فرمایا جو پالتو جانور ہے تمہارے گھر کا اس پر تیر نہیں چلاؤ گے تم اس واسطے کہ تیر کے چلنے اور ذبح
ہونے کے درمیان شاید چند سیکنڈ کاممکن ہے ایک منٹ کا وقفہ لگے۔اگر تیر مرغی کے اوپر چلایا ہےممکن
ہے ایسی جگہ لگے کہ وہ تکلیف میں تڑپتی ہوئی دور چلی جائے اور چند منٹ لگ جائیں اس کے پکڑنے
میں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ چند سیکنڈ کے بعد اسے پکڑا جائے اور اس کو ذبح کر لیا جائے۔ایک سیکنڈ کی
بھی تکلیف نہیں دینی لیکن کھا لینا ہے۔اتنا لطیف اور حسین بیلنس (Balance) توازن قائم کیا
ہے اس سے خدمت لینے میں اور اس کے حقوق کو ادا کرنے میں صلی اللہ علیہ علی و آلہ وسلم۔تو اس لحاظ سے آپ خاتم الکل ہیں کہ اعلان کیا گیا کہ آپ رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِینَ ہیں۔یہ بھی
حدیث میں آیا ہے کہ ایک فاحشہ کو خدا تعالیٰ نے اس لئے معاف کر دیا کہ کتنے کا ذکر ہے یا بلی کا
کہ وہ پیاسی مر رہی تھی اور اس نے اپنی جوتی میں پانی نکال کر اسے پانی پلا دیا۔اس کی زندگی کی
حفاظت کی ہے نا رحمة للعالمین نے۔پھر تو ازن غذا کا۔کھانے کو ضائع نہ کرو۔اسراف نہ کرو۔جو کھاؤ ہضم کرو۔اتنی لمبی تعلیم ہے اتنی وسیع تعلیم ہے، اتنی حسین تعلیم ہے اس قدر افادیت سے پر تعلیم
ہے کہ آدمی اور اس کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ( الجاثية : ۱۴) اور لَو لَاكَ لَمَا خَلَقْتُ
الافلاک ( موضوعات کبیر زیر حرف لام) کو سامنے رکھ کے اس نتیجے پہ پہنچتے ہیں کہ ہر چیز
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پیدا کی گئی ہے۔باقیوں نے آپ کے طفیل لی ہے۔تو اس واسطے
میں تو کہا کرتا ہوں کہ جو بہترین چیز میرے زمانہ میں میرے ماحول میں پیدا ہوئی میرے لئے
ہے۔اگر مجھے نہیں ملتی کسی وجہ سے، کوئی اور غاصب لے لیتا ہے وہ بہترین چیز اور مجھے یقین ہے مجھے
خدا تعالیٰ ثواب دیتا ہے۔ورنہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم رحمتہ للعالمین نہیں بنتے۔بہر حال اس کو ذوقی مسئلہ سمجھ
لیں لیکن میرا یہی مسئلہ ہے۔تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کل کائنات کی نسبت سے خاتم الکل ہیں یعنی
ساری دنیا کے کمالات کے مقابلہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالات کو افضیلت حاصل ہے۔اس کا ئنات میں ایک نوع ہے نوع انسانی جہاں تک انسانوں کا تعلق ہے محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
خاتم انسانیت ہیں۔اس کے لئے ہم انسانِ کامل کا لفظ بھی بولتے ہیں یعنی جب سے انسان پیدا ہوا
جب تک رہے گا اس کرہ ارض پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نوع انسان میں ایک فرد واحد انسان کامل کی
خطابات ناصر جلد دوم
۴۹۲
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
حیثیت میں ہمارے سامنے پیش ہوئے۔تین ایسی چیزیں چاہئیں تھیں انسان کامل جس کے نتیجے میں
بنے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے کامل ترین استعدادیں ، صلاحیتیں اور قابلیتیں
عطا کیں۔ان قابلیتوں اور صلاحیتوں کی نشوونما کے لئے جو مناسب حالات تھے وہ پیدا کئے۔اور
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تو فیق دی کہ ان موافق حالات میں اپنی صلاحیتوں کی نشو و نما کریں اور اس
نشو ونما کو کمال تک پہنچائیں۔انسانِ کامل بن گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ پر انسانیت ختم ہو
گئی۔خاتم انسانیت ، بن گئے تمام کمالات انسانیت آپ پر ختم ہوئے اور آپ انتہائی نقطہ ارتفاع
پر جہاں تک نشو و نمائے انسانیت کا سوال ہے انتہائی نقطہ کمال پر جا پہنچے۔انسانِ کامل ہیں تو اس
نسبت سے آپ خاتم انسانیت ہیں۔جہاں تک نوع انسان کا سوال ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پوری شان کے
ساتھ اس کو اس طرح بیان کیا۔تیسرا درجہ محبت کا وہ ہے جس میں ایک نہایت افروختہ شعلہ محبت الہی کا انسانی محبت کے
مستعد فتیلہ پر پڑ کر اس کو افروختہ کر دیتا ہے اور اس کے تمام اجزا اور تمام رگ وریشہ پر استیلا
پکڑ کر اپنے وجود کا اتم اور اکمل مظہر اس کو بنادیتا ہے۔اور اس حالت میں آتشِ محبت الہی
لوح قلب انسان کو نہ صرف ایک چمک بخشتی ہے بلکہ معاً اس چمک کے ساتھ تمام وجود بھڑک
اٹھتا ہے اور اس کی لوئیں اور شعلے ارد گرد کو روز روشن کی طرح روشن کر دیتے ہیں اور کسی قسم کی
تاریکی باقی نہیں رہتی اور پورے طور پر اور تمام صفات کاملہ کے ساتھ وہ سارا وجود آگ ہی آگ
ہو جاتا ہے اور یہ کیفیت جو ایک آتش افروختہ کی صورت پر دونوں محبتوں کے جوڑ سے پیدا
ہو جاتی ہے اُس کو روحِ امین کے نام سے بولتے ہیں کیونکہ یہ ہر ایک تاریکی سے امن بخشتی ہے
اور ہر یک غبار سے خالی ہے۔۔۔۔اور اس کو رائی مارائی کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔کیونکہ اس
کیفیت کا اندازہ تمام مخلوقات کے قیاس اور گمان اور وہم سے باہر ہے اور یہ کیفیت صرف دنیا
میں ایک ہی انسان کو ملی ہے جو انسانِ کامل ہے جس پر تمام سلسلہ انسانیہ کا ختم ہو گیا ہے اور
دائرہ استعدادات بشریہ کا کمال کو پہنچا ہے۔“ ( توضیح مرام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۳ ۶۴۷)
پھر آپ فرماتے ہیں۔
خطابات ناصر جلد دوم
۴۹۳
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
”وہ انسان جس نے اپنی ذات سے اپنی صفات سے اپنے افعال سے اپنے اعمال
سے اور اپنے روحانی اور پاک قومی کے پُر زور دریا سے کمالِ تام کا نمونہ علماً وعملاً وصدقاً وثباتاً
دکھلایا اور انسان کامل کہلایا۔( اتمام الحجة روحانی خزائن جلد ۸ صفحہ ۳۰۸)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ:۔”صاف ظاہر ہے کہ کامل انسان جو شفیع ہونے کے لائق ہو وہی شخص ہوسکتا ہے جس نے ان دونوں
تعلقوں سے ایک طرف خدا سے تعلق اور دوسری طرف بنی نوع انسان سے تعلق۔یہ بریکٹ
میں میں نے لکھا ہے جس نے ان دونوں تعلقوں سے۔ناقل ) کامل حصہ لیا ہو اور کوئی شخص بحجز
ان ہر دو قسم کے کمال کے انسان کامل نہیں ہوسکتا۔ریویو آف ریلیجنز جلد نمبر ۵ صفحه ۱۷۹)
تیسری نسبت جس نسبت سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم ہیں وہ ہے مومنین کے
ساتھ آپ کا تعلق جب خدا تعالیٰ نے کہا ایمان لاؤ تو آپ کو بھی تو فرمایا تھا نا خدا نے کہ ایمان لاؤ
اور جو ماننے والے تھے ان کو بھی کہا تھا۔تو مومنوں کی ایک جماعت بن گئی۔پھر وہ بڑھی لاکھوں
کروڑوں ہوگئی آپ کی بعثت کے بعد۔اس وقت بھی آپ کی طرف منسوب ہونے والے کروڑوں
میں ہیں۔تو خاتم المومنین، یعنی مومنوں میں جو ایمان کا کمال ہے جو مومن ہونے کے کمالات ہیں
سب سے زیادہ کمالات رکھنے والا انسان۔اس کو دوسرے لفظوں میں اول المسلمین “ بھی کہتے
ہیں یعنی سب سے بلند سب سے بلندشان والا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔اللہ تعالیٰ جل شانہ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وَقُل رَّبِّ زِدْنِي
عِلْمًا ( طه : ۱۱۵) یعنی اے میرے رب تو مجھے اپنی عظمت اور معرفت شیون
اور صفات کا علم کامل بخش۔اور پھر دوسری جگہ فرمایا۔وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ
المُسْلِمِينَ (الانعام: ۱۶۴) اِن دونوں آیتوں کے ملانے سے معلوم ہوا کہ ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو اول المسلمین ٹھہرے تو اس کا یہی باعث ہوا کہ اوروں کی نسبت
علوم معرفت الہی میں اعلم ہیں یعنی علم ان کا معارف الہیہ کے بارے میں سب سے بڑھ کر
ہے اس لئے ان کا اسلام بھی سب سے اعلیٰ ہے اور وہ اول المسلمین ہیں۔“
آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۸۷،۱۸۶)
خطابات ناصر جلد دوم
۴۹۴
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
تو اس نسبت سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم المومنین، ٹھہرے اور قرار دیئے گئے قرآن کریم
میں پھر مومنین میں سے اور اوپر اٹھنے والے روحانی رفعتیں حاصل کرنے والے، ایک جماعت بن گئی جو
عام مومنین سے بلند ہو کر عارفوں کے گروہ میں شامل ہوئی اور ایک عارفوں کا گروہ بن گیا۔عارفین
کی نسبت سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم خاتم العارفین ہیں۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔اقتباس پڑھنے سے پہلے ایک وضاحت چاہئے۔آپ 'خاتم العارفین ہیں اور آپ عارف
بنانے والے ہیں۔یعنی آپ کو اللہ تعالیٰ نے یہ قوت عطا کی ہے کہ جو آپ کی پیروی اور اتباع میں
مومنوں کے مقامات سے بلند ہو جائے وہ عارفین کے گروہ میں خود آپ کی قوت قدسیہ کے نتیجے میں
شامل ہو جاتا ہے۔یعنی آپ بطور استاد کے، بطور معلم کے، بطور مربی کے ایک گروہ کی تربیت کر کے ان
کی استعدادوں اور صلاحیتوں کے مطابق ان کو عام مومنین کے گروہ سے بلند کرتے ہیں شروع سے
بعثت کے وقت سے قیامت تک کیونکہ روحانی زندگی خدا تعالیٰ نے آپ کو ابدا لآباد تک دی ہوئی ہے۔اور یہ عارفین کا ایک گروہ ہے تو جو عارف بنانے والا ہے۔اسی کو ہم کہیں گئے خاتم العارفین، کہ جس سے
عارفوں نے اپنے کمال حاصل کئے اور جس کے نہایت منجھے ہوئے ہاتھ سے اُن کی روح کو پالش کیا گیا
اور مہذب بنایاوہ بہر حال خاتم العارفین ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت خاتم العارفین صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی عظمہ
اس شکل میں بیان کرتے ہیں کہ آپ نے کس طرح عارفین کے گروہ کے اندر اپنی قوت قدسیہ کے نتیجہ
میں کمال پیدا کئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔اور منجملہ ان عطیات کے (جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے امت محمدیہ کے گروہ کو
ملے۔ناقل) ایک یہ ہے کہ ان کی معرفت اور خدا شناسی بذریعہ کشوف صادقہ و علوم لدنیہ و
الہامات صریحہ ومکالمات ومخاطبات حضرت احدیت و دیگر خوارق عادت بدرجہ اکمل وا تم پہنچائی
جاتی ہے۔یہاں تک کہ ان میں اور عالم ثانی میں ایک نہایت رقیق اور شفاف حجاب باقی رہ جاتا
ہے جس میں سے ان کی نظر عبور کر کے واقعات اخروی کو اسی عالم میں دیکھ لیتی ہے۔(یہ
عارفین کا گروہ ہے تربیت یافتہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا۔ناقل ) برخلاف دوسرے لوگوں
خطابات ناصر جلد دوم
۴۹۵
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
کے کہ جو باعث پر ظلمت ہونے اپنی کتابوں کے اس مرتبہ کاملہ تک ہرگز نہیں پہنچ سکتے بلکہ
ان
کی کجھ تعلیم کتابیں ان کے حجابوں پر اور بھی صد ہا حجاب ڈالتے ہیں اور بیماری کو آگے سے
آگے بڑھا کر موت تک پہنچاتے ہیں اور فلسفی جن کے قدموں پر آجکل بر ہمو سماج والے
چلتے ہیں اور جن کے مذہب کا سارا مدار عقلی خیالات پر ہے وہ خود اپنے طریق میں ناقص
ہیں اور ان کے نقصان پر یہی دلیل کافی ہے کہ ان کی معرفت باوجو دصد با طرح کی غلطیوں
کی نظری وجوہ سے تجاوز نہیں کرتی اور قیاسی انکلوں سے آگے نہیں بڑھتی اور ظاہر ہے کہ جس
شخص کی معرفت صرف نظری طور تک محدود ہے اور وہ بھی کئی طرح کی خطا کی آلودگیوں سے
ملوث۔وہ شخص بمقابلہ اس شخص کے جس کا عرفان بداہت کے مرتبہ تک پہنچ گیا ہے اپنی
علمی حالت میں بغایت درجہ پست اور منزل ہے ظاہر ہے کہ نظر اور فکر کے مرتبہ کے آگے
ایک مرتبہ بداہت اور شہود کا باقی ہے یعنی جو امور نظری اور فکری طور پر معلوم ہوتے ہیں وہ
ممکن ہیں کہ کسی اور ذریعہ سے بدیہی اور مشہود طور پر معلوم ہوں۔سو یہ مرتبہ ہداہت کا
عند العقل ممکن الوجود ہے اور گو بر ہمو سماج والے اس مرتبہ کے وجود فی الخارج سے انکار ہی
کریں پر اس بات سے انہیں انکار نہیں کہ وہ مرتبہ اگر خارج میں پایا جاوے تو بلاشبہ اعلیٰ و
اکمل ہے۔اور جو نظر اور فکر میں خفایا باقی رہ جاتے ہیں ( پیچیدگیاں اور اندھیرے۔ناقل )
ان کا ظہور اور بروز اُسی مرتبہ پر موقوف ہے اور خود اس بات کو کون نہیں سمجھ سکتا کہ ایک امر کا
بدیہی طور پر کھل جانا نظری طور سے اعلیٰ اور اکمل ہے۔مگر نہایت بدیہی اور روشن طریق
معرفت الہی کا جو اس کے وجود پر بڑی ہی مضبوط دلیل ہے یہ ہے کہ اس کے بندوں کو الہام
ملتا ہے اور قبل اس کے جو حقائق اشیا کا انجام کھلے ان پر کھولا جاتا ہے اور وہ اپنے معروضات
میں حضرت احدیت سے جوابات پاتے ہیں اور اُن سے مکالمات اور مخاطبات ہوتے ہیں
اور منظر کشفی ان کو عالم ثانی کے واقعات دکھلائے جاتے ہیں اور جزا سزا کی حقیقت پر مطلع
کیا جاتا ہے اور دوسرے کئی طور کے اسرار اخروی ان پر کھولے جاتے ہیں اور کچھ شک نہیں کہ
یہ تمام امور علم الیقین کو تم اور اکمل مرتبہ تک پہنچاتے ہیں اور نظری ہونے کے عمیق نشیب سے
بداہت کے بلند مینار تک لے جاتے ہیں بالخصوص مکالمات اور مخاطبات حضرت احدیت ان