سرورق
خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 43
خطابات ناصر جلد دوم
۴۹۶
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
سب اقسام سے اعلیٰ ہیں کیونکہ ان کے ذریعہ سے صرف اخبار غیبیہ ہی معلوم نہیں ہوتے بلکہ
عاجز بندہ پر جو مولیٰ کریم کی عنائتیں ہیں ان سے بھی اطلاع دی جاتی ہے اور ایک لذیز اور
مبارک کلام سے ایسی تسلی اور تشفی اس کو عطا ہوتی ہے اور خوشنودی حضرت باری تعالیٰ سے
مطلع کیا جاتا ہے جس سے بندہ مکروہات دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے بڑی قوت پاتا ہے
گویا صبر اور استقامت کے پہاڑ اس کو عطا کئے جاتے ہیں۔اسی طرح بذریعہ کلام اعلیٰ درجہ
کے علوم اور معارف بھی بندہ کو سکھلائے جاتے ہیں اور وہ اسرار خفیہ و دقائق عمیقہ بتلائے
جاتے ہیں کہ جو بغیر تعلیم خاص ربانی کے کسی طرح معلوم نہیں ہو سکتے اور اگر کوئی یہ شبہ پیش
کرے کہ یہ تمام امور جن کی نسبت بیان کیا گیا ہے کہ قرآن شریف کے کامل اتباع سے
حاصل ہوتے ہیں کیونکر اسلام میں ان
کا تحقق في الخارج ہونا بہ پایۂ ثبوت پہنچ سکتا ہے۔تو
اس وہم کا جواب یہ ہے کہ صحبت سے۔اور اگر چہ ہم کئی مرتبہ لکھ چکے ہیں لیکن بغیر اندیشہ
طول کے پھر مکر رہر یک مخالف پر ظاہر کرتے ہیں کہ فی الحقیقت یہ دولت عظمی اسلام میں
پائی جاتی ہے۔کسی دوسرے مذہب میں ہرگز پائی نہیں جاتی اور طالب حق کے لئے اس کے
ثبوت کے بارے میں ہم آپ ہی ذمہ دار ہیں بشرط صحبت و حسن ارادت و حقق مناسبت اور
صبر اور ثبات کے یہ امور ہر یک طالب پر بقدر استعداد اور لیاقت ذاتی اس کی کے کھل سکتے
ہیں۔( براہین احمدیہ چہار حصص روحانی خزائن جلد اول صفحه ۵۴۳ تا ۵۴۵ حاشیه در حاشیه نمبر۳)
تو یہ وہ گروہ ہے جس کے مربی اور استاد اور تربیت دینے والے اور اس مقام تک پہنچانے
والے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔خدا تعالیٰ کے ہزاروں ہزار درود اور سلام ہوں اس کو
اس شخص پر جو اس
گروہ کا خاتم خاتم العارفین ہے۔اب میں لیتا ہوں انبیاء کی نسبت۔ایک گروہ ہے سلسلہ نبوت حضرت آدم سے لے کے
کہتے ہیں ایک لاکھ بیس ہزار یا ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء آچکے ہیں۔اس نسبت سے جیسا کہ میں
نے بتایا تھا بہت سارے پہلو ہیں یعنی خاتم الانبیا کے انبیا کی نسبت سے بھی بہت سارے پہلو
ہیں۔کیوں ہم کہتے ہیں کہ آپ تمام انبیا کے خاتم ہیں؟ وہ کون سے کمالات آپ کو دیئے گئے جس
کے نتیجہ میں آپ تمام انبیا سے افضل ہو گئے۔اب میں ایک ایک لے کے ان کا بیان کروں گا۔
خطابات ناصر جلد دوم
۴۹۷
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ایک خاص فخر دیا گیا ہے کہ وہ ان معنوں
سے خاتم الانبیا میں کہ ایک تو تمام کمالات نبوت ان پر ختم ہیں اور دوسرے یہ کہ ان کے بعد
کوئی نئی شریعت لانے والا رسول نہیں اور نہ کوئی ایسا نبی ہے جو ان کی امت سے باہر ہو۔چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۸۱)
انبیاء کی نسبت سے خاتم النبیین جو ہیں آپ یعنی وہ افضلیت، وہ کمال، بہت سارے
کمالوں کی وہ انتہا جس نے آپ کو ممتاز کر دیا سارے انبیا پر ، پہلی حیثیت، پہلا جو مقام آپ کا ہے
وہ ہے ” زندہ نبی، زندگی بخش نبی کوئی ایسا نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے سوا دنیا
میں نہیں کہ جس کی روحانی زندگی قیامت تک ممتد ہو۔آئے شریعتیں بھی لائے۔بزرگ نبی تھے
اس میں شک نہیں۔انہوں نے اللہ تعالیٰ کے بندوں کی خدمت کی۔اخلاقی اور روحانی طور پر ان
کے درجات کو بلند کرنے کی اللہ کی نگاہ میں کوشش کی۔یہ درست ہے مگر وہ ایک ہی ہے۔جو زندہ
ہے اپنے روحانی فیوض کے لحاظ سے اور زندگی بخش ہے۔یعنی اس کے اندر یہ قوت اور طاقت پائی
جاتی ہے کہ وہ زندگی دے اور اس کی توفیق بھی ملتی رہی اور ملتی رہے گی خدا تعالیٰ کی بشارتوں کے
ساتھ کہ مردوں کو زندہ کیا اس نے اور زندگی کرتا چلا جائے گا قیامت تک۔آپ کی نبوت قیامت
تک جاری رہے گی۔آپ کی اس زندگی کا تعلق تمام اقوام عالم سے ہے اور ہر زمانہ سے تعلق رکھتی
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام فرماتے ہیں۔( جو شروع میں جو زندگی آپ نے عطا
کی۔وحشی قوم عرب کے حالات آپ پڑھیں تو ان سے زیادہ شاید درندہ قوم ہی کوئی دنیا میں پیدا
نہ ہوئی ہو۔پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو کامل اور اکمل نبی اور محسن اور زندگی بخش رسول بن کے آ۔تھے۔انہوں نے اپنا کام وہاں سے شروع کر دیا۔وہاں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان
کے حالات کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں )۔وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گز را کہ لاکھوں مردے تھوڑے
دنوں میں زندہ ہو گئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ پکڑ گئے اور آنکھوں کے
اندھے بینا ہوئے اور گونگوں کی زبان پر الہی معارف جاری ہوئے اور دنیا میں یکدفعہ
خطابات ناصر جلد دوم
۴۹۸
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس سے کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا۔کچھ جانتے ہو وہ کیا تھا۔وہ ایک فانی فی اللہ کی اندھیری راتوں کی دعائیں ہی تھیں
جنہوں نے دنیا میں شور مچا دیا۔اور وہ عجائب باتیں دکھلائیں کہ جو اس امّی بیکس سے
محالات کی طرح نظر آتی تھیں۔“ ( برکات الدعار وحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۱۷۱۰)
جس کو روٹی دینے کے لئے بھی وہ تیار نہیں تھے اس نے ان کی جھولیاں روحانی خزائن سے
بھر دیں۔اللَّهُمَ صَلّ وَسَلَّمْ وَبَارِكْ عَلَيْهِ وَالِهِ (نعرے)
پھر آپ کی قوت قدسیہ اور روحانی فیوض و ہیں ختم نہیں ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جاودانی زندگی پر یہ بھی بڑی ایک بھاری دلیل ہے کہ
حضرت ممدوح کا فیض جاودانی جاری ہے اور جو شخص اس زمانہ میں بھی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی پیروی کرتا ہے۔ایک روحانی زندگی اس کو بخشی جاتی ہے۔اور آسمانی مد دیں
اور سماوی برکتیں اور روح القدس کی خارق عادت تائیدیں اس کے شامل حال ہو جاتی ہیں
اور وہ تمام دنیا کے انسانوں میں سے ایک منفر دانسان ہو جاتا ہے یہاں تک کہ خدا تعالیٰ اس
سے ہمکلام ہوتا ہے اور اپنے اسرار خاصہ اس پر ظاہر کرتا ہے اور اپنے حقائق ومعارف کھولتا
ہے اور اپنی محبت اور عنایت کے چپکتے ہوئے علامات اس میں نمودار کر دیتا ہے اور اپنی
نصر تیں اس پر اتارتا ہے اور اپنی برکات اس میں رکھ دیتا ہے اور اپنی ربویت کا آئینہ اس کو بنا
دیتا ہے اس کی زبان پر حکمت جاری ہوتی ہے اور اُس کے دل سے نکات لطیفہ کے چشمے نکلتے
ہیں۔( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد پنجم صفحه ۲۲۱ ۲۲۲)
دوسری نسبت خاتم الانبیا ہونے کے لحاظ سے، دوسرا پہلو جس کی رو سے آپ تمام انبیا سے
افضل اور خاتم الانبیا ہیں وہ یہ ہے کہ آپ کو ایک کامل کتاب ملی۔ایک ایسی شریعت جس کے اندر وہ
علوم کوٹ کوٹ کے بھر دیئے گئے کہ قیامت تک انسانی نسل کو کوئی ایسا مسئلہ پیش نہیں آ سکتا جس کا
حل اس قرآن عظیم میں نہ ہو۔میں نے بہت سے دورے کئے ہیں باہر۔اور وضاحت کے ساتھ یہ بات ان کے سامنے
خطابات ناصر جلد دوم
۴۹۹
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
پیش کی کہ تمہارا یہ مسئلہ تھا۔تم نا کام ہوئے اسلام اس کا یہ حل پیش کرتا ہے۔تم نہیں کہو گے مجھے کہ یہ
حل جو ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔اور کسی کو جرات نہیں ہوئی یہ کہنے کی کہ جوحل آپ بتا رہے ہیں
قرآن کریم کی طرف سے جو پیش ہوا ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ ٹھیک نہیں کیونکہ وہ واقعہ میں ٹھیک ہے
اور ان کو ماننا پڑتا ہے اسے۔خدا نے اعلان کیا۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ (المآيدة : ٤) اے
نوع انسانی قیامت تک کے لئے میں نے تمہارے دین کو کامل کر دیا تمہارے لئے اور اس لئے
وَاتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المآيدة : ۴) قیامت تک جس نعمت کی بھی تمہیں ضرورت پڑے گی تمہیں
اس قرآن میں سے وہ مل جائے گی وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ( المايدة : ۴) اس کو نہ
چھوڑنا۔اس پر عمل کرتے رہنا میری رضا کو پا لو گے۔کوئی یہ نہیں کہہ سکتا آج کہ چودہ سو سال پہلے
یہ کتاب نازل ہوئی تھی ہمارے مسائل کو کیسے حل کرے گی۔چودہ سو سال پہلے جو کتاب خدا کی
طرف سے
محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی تھی چودہ سوسال پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ آج کے
مسائل کو یہ حل کرے گی۔( نعرے)
(ب) تو دوسرا پوائنٹ (Point) یہ تھا افضیلت کا کہ ایک کامل کتاب کامل شریعت دی
گئی۔اور اس کو میں نے اکٹھا بیان کر دیا ہے۔تیسرا پہلو یہ ہے کہ یہ کتاب زندہ رہنے والی کتاب ہے۔قیامت تک کوئی ایسا زمانہ
نہیں آئے گا کہ کوئی کہے جی یہ اب مردہ ہو گئی۔اس کو طاق نسیان پر رکھ دو۔جو ایسا کرے گا حماقت
کی بات کرے گا اور نقصان اُٹھائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔مگر ہمارا مشاہدہ اور تجربہ اور اُن سب کا جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں اس بات کا گواہ
ہے کہ قرآن شریف اپنی روحانی خاصیت اور اپنی ذاتی روشنی سے اپنے بچے پیروکو اپنی طرف
کھینچتا ہے اور اس کے دل کو منور کرتا ہے اور پھر بڑے بڑے نشان دکھلا کر خدا سے ایسے
تعلقات مستحکم بخش دیتا ہے کہ وہ ایسی تلوار سے بھی ٹوٹ نہیں سکتے جو ٹکڑہ ٹکڑہ کرنا چاہتی
ہے۔وہ دل کی آنکھ کھولتا ہے اور گناہ کے گندے چشمہ کو بند کرتا ہے اور خدا کے لذیذ مکالمہ
مخاطبہ سے شرف بخشتا ہے اور علوم غیب عطا فرماتا ہے اور دعا قبول کرنے پر اپنے کلام سے
اطلاع دیتا ہے اور ہر ایک جو اُس شخص سے مقابلہ کرے جو قرآن شریف کا سچا پیرو ہے خدا
خطابات ناصر جلد دوم
♡
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
اپنے ہیبت ناک نشانوں کے ساتھ اس پر ظاہر کر دیتا ہے کہ وہ اُس بندہ کے ساتھ ہے جو اس
کے کلام کی پیروی کرتا ہے۔“
چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۰۹،۳۰۸)
چوتھا پہلو جس کی رو سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم باقی سب انبیا پر افضلیت
رکھتے ہیں اور اس وجہ سے آپ خاتم النبین ہیں یہ ہے کہ آپ اسوۂ حسنہ ہونے کے لحاظ سے کامل
ہیں یعنی ایک تو تھی قرآن کریم کی تعلیم دوسرے آپ
کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی کہ آپ قرآن
کریم پر عمل کر کے نوع انسانی کو دکھا دیں۔ہر حکم پر آپ نے عمل کر کے دکھا دیا۔کچھ پر اس طرح
کہ وہ آپ کی زندگی کا حصہ بن گئے۔کچھ پر اس طرح کہ آپ کے صحابہ کی زندگی کا وہ حصہ-
اور آپ نے فیصلہ کیا کہ اسلام یہ کہتا ہے کہ یعنی آپ کا کلام بھی اسوہ بنا آپ
کا عمل بھی اسوہ بنا اور
اللہ تعالیٰ نے قرآن میں یہ اعلان کیا۔لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ
وَذَكَرَ اللهَ كَثِيرًا (الاحزاب : ۲۲)
ہر وہ شخص جو خدا کا پیار حاصل کرنا چاہتا ہے اور ہر وہ شخص جو اخروی زندگی میں اللہ تعالیٰ
کے پیار کی جنتوں میں رہنا چاہتا ہے اس کے لئے ایک ہی طریقہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
نقش قدم کو تلاش کرے اور پھر ان کے اوپر چلے۔(نعرے)
اور ایک اور پہلو جس کی رو سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باقی تمام انبیا پر افضلیت رکھتے ہیں اور
اس وجہ سے خاتم الانبیاء ہیں یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کے بغیر چھوٹے سے چھوٹا مقام بھی
حاصل نہیں کیا جاسکتا۔قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران:۳۲)
یعنی کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ آدھی باتیں تو ہم محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں کر لیتے ہیں اور اپنی زندگی کا
نصف جو ہے وہ کسی اور کے سپرد کر دیتے ہیں۔کچھ ہم اسلام کی مانیں گے کچھ ہم یورپ کی تہذیب کی
طرف مائل ہو جائیں گے۔خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ جب تک ہر بات میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیروی نہیں کرتے تم خدا تعالیٰ کا انعام نہیں پاسکتے۔پہلے تو ایسا نہیں تھا ( نعرے) حضرت عیسی علیہ السلام
نے موسیٰ علیہ السلام کی اس تعلیم کو بدل دیا کہ جو تیرے چیڑ مارتا ہے تو اس کے بھی چھیڑ لگا اور انتقام
خطابات ناصر جلد دوم
۵۰۱
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
لے۔بزدلی نہیں دکھانی۔حضرت عیسی علیہ السلام نے کہا جو تیری ایک گال پہ چپیڑ مارتا ہے دوسری بھی
اس کے آگے کر دے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نہ اتباع کی نہ اپنے ماننے والوں سے اتباع کروائی اور
خدا سے نبوت حاصل کر لی۔لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے ذرہ بھر خلاف کرنا، خلاف
جانا ہلاکت ہے خدا تعالیٰ کے غضب اور قبر کی آگ آپ کے او پر بھڑ کنی شروع ہو جائے گی۔اس
وجہ سے خدا نے کہا کہ میں نے محمد کو افضل الرسل اور خاتم الانبیا بنادیا اور اسی وجہ سے ہم آپ کو،
ان ساری چیزوں کو دیکھتے ہوئے۔افضل الرسل اور خاتم النبیین سمجھتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔”ہم جب انصاف کی نظر سے دیکھتے ہیں تو تمام سلسلۂ نبوت میں سے اعلیٰ درجہ کا
جوانمرد نبی اور زندہ نبی اور خدا کا اعلیٰ درجہ کا پیارا بی صرف ایک مرد کو جانتے ہیں۔جس کا نام محمد مصطفی و احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور جو شخص پیروی کرے گا وہ بھی پائے
گا اور ایسی قبولیت اس کو ملے گی کہ کوئی بات اس کے آگے انہونی نہیں رہے گی۔زندہ خدا جو
لوگوں سے پوشیدہ ہے اس کا خدا ہو گا۔اور جھوٹے خدا سب اس کے پیروں کے نیچے کچلے
اور روندے جائیں گے۔“ (سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۸۳٬۸۲)
اور وہ آخری پہلو جو میں نے نوٹ کئے ہیں ان میں سے آخری یہ ہے کہ تمام انبیاء جو پہلے
گزرے تھے ان میں جو بھی ہر نبی میں کمال تھا تمام انبیاء کے کمالاتِ متفرقہ جو تھے وہ اس ایک
وجود میں جمع کر دیئے۔( نعرے) اور اس حقیقت کی طرف قرآنِ کریم کی آیت کا یہ حصہ اشارہ کرتا
ہے۔فَيَهُدُهُمُ اقْتَدِه (الانعام:۹۱) تو ان تمام ہدایات متفرقہ کو اپنے وجود میں جمع کر لے جو
ایک نبی خاص طور پر اپنے ساتھ رکھتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم تمام ان اخلاق فاضلہ کا جامع ہیں جو نبیوں میں
متفرق طور پر پائے جاتے تھے اور نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں فرمایا ہے۔إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ ( القلم : ۵) تو خلقِ عظیم پر ہے۔۔۔اس آیت کا مفہوم ہے کہ
جہاں تک اخلاق فاضلہ و شمائل حسنہ نفسِ انسانی کا حاصل ہو سکتے ہیں وہ تمام اخلاق کاملہ نامہ
نفس محمدی میں موجود ہیں۔سو یہ تعریف ایسی اعلیٰ درجہ کی ہے جس سے بڑھ کر ممکن نہیں۔اور
خطابات ناصر جلد دوم
۵۰۲
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
اسی کی طرف اشارہ ہے جو دوسری جگہ کہ آنحضرت صلی علیہ وسلم کے حق میں فرمایا ہے۔وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا ( النساء:۱۱۴) یعنی تیرے پر خدا کا سب سے زیادہ
فضل ہے۔( کیونکہ سارے انبیاء کے کمالات جو اللہ تعالیٰ نے ان کو عطا کئے تھے اللہ تعالیٰ نے
وہ تجھے عطا کر دیئے اور ایک وجود میں وہ سارے کمالات جمع ہو گئے کمالات متفرقہ۔ناقل )
براہین احمدیہ حصہ چہار قصص روحانی خزائن جلد نمبر صفحه ۶۰۶ حاشیه در حاشیه نمبر۳)
اس لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء کو ختم کرنے والے اپنے کمالات تامہ کے ساتھ۔اللہ تعالیٰ کی برکات اور رحمتیں اور صلوات وسلام ہوں آپ پر ( نعرے)۔یہ تو نسبتی فضیلتیں جن کا میں نے ذکر کیا۔کائنات کے لحاظ سے خاتم الکل
انسان کے لحاظ سے خاتم انسانیت
مومنوں کے لحاظ سے خاتم المومنین
عارفوں کے لحاظ سے خاتم العارفین
انبیاء کے لحاظ سے خاتم الانبیاء
لیکن ایک فضیلت ایسی ہے جو نسبت سے نہیں بلکہ اپنی ذات میں وہ ایک کامل فضیلت نے
اور وہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم الوہیت کے مظہر اتم تھے تمام صفات الہیہ کے اتم و اکمل
مظہر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔میں ہمیشہ تعجب کی نگاہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی نبی جس کا نام محمد ہے ( ہزار ہزار درود
اور اسلام اس پر ) یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے۔اس کے عالی مقام کا انتہا معلوم نہیں ہوسکتا اور
اس کی تاثیر قدسی کا اندازہ کرنا انسان کا کام نہیں۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۱۸)
رای مارای میں بھی یہی بتایا گیا ہے یہ وہ جو ہے اپنی ذات میں افضیلت اور کمال قطع نظر نسبتوں
اور موازنہ کے جو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا ہوا کہ آپ افضل ہیں اپنی ذات میں وہ یہ ہے
وہ مقام کہ جس کا انسان کی عقل اندازہ نہیں لگا سکتی۔اشارے قرآن کریم میں پائے جاتے ہیں اور
خطابات ناصر جلد دوم
۵۰۳
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
اسی پر ہم ایمان رکھتے ہیں اور وہی چیز ہمارے دلوں میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو اور پیار کو
پیدا کرتی ہے۔وہی چیز ہمارے دلوں میں یہ تڑپ پیدا کرتی ہے کہ ہم آپ کے نقش قدم کی تلاش کریں اور
ان راہوں پر چلیں جن راہوں پر آپ چلتے رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
جس کا نفسی نقطہ انتہائی درجہ کمال ارتفاع پر واقع ہے۔یعنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سرمه چشم آریہ روحانی خزائن جلد نمبر ۲ صفحه ۲۵۱ بقیه حاشیه )
اس کے لئے اس کے سمجھنے کے لئے دو چیزوں کا سمجھنا ضروری ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے عبودیت کی راہوں کو اس طرح اختیار کیا نا عبدُه وَرَسُولُهُ
کہ کسی اور انسان کو وہ مقام حاصل نہیں۔اور محبت ذاتی یعنی جس میں لالچ کوئی نہیں تھی۔جو
معرفت اور خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات کی شناخت کے بعد پیدا ہوتی ہے ایک ایسا عشق جو کلی طور پر
اپنے محبوب میں فنا کو چاہتا ہے اور عملاً ایسا ہی ہو جاتا ہے۔ان دو چیزوں کے نتیجے میں مظہر اتم
صفات الوہیت جسے ہم کہتے ہیں وہ حالت پیدا ہوئی عبودیت اور محبت ذاتی۔اور اس مقام کے
نتیجہ میں آپ نے امت محمدیہ میں ایسے گروہ پیدا کئے جومحمد صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ اپنے پر چڑھائے
ہوئے تھے اور جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کیفیت ہے عبودیت کی اور جو آپ کی کیفیت ہے
محبت ذاتی کی وہ تو ہم جان نہیں سکتے وہاں تک ہماری پہنچ نہیں۔لیکن جو آپ نے اپنی امت میں
عبودیت کے رنگ میں رنگے ہوئے اور محبت ذاتی میں مست اور خدا کے عشق میں فنا ہونے والے
پیدا کئے وہ ہمارے سامنے آ جاتے ہیں۔اس سے ہمیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ ان کا معلم اور استاد
اور ان
کا بادشاہ اور آقاکس بلندشان کا تھا۔صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان دو گروہوں کی جن کی تربیت عبودیت اور محبت ذاتی
کے رنگ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کی ہے یہ بیان کی ہے۔آپ فرماتے ہیں۔اور منجملہ ان عطیات کے ایک کمال عظیم جو قرآن شریف کے کامل تابعین کو دیا جاتا
ہے عبودیت ہے یعنی وہ باوجود بہت سے کمالات کے ہر وقت نقصانِ ذاتی اپنا پیشِ نظر
رکھتے ہیں اور بشہود کبریائی حضرت باری تعالیٰ ہمیشہ تذلل اور نیستی اور انکسار میں رہتے ہیں
اور اپنی اصل حقیقت ذلت اور مفلسی اور ناداری اور پر تقصیری اور خطاواری سمجھتے ہیں اور ان
خطابات ناصر جلد دوم
۵۰۴
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
تمام کمالات کو جو ان کو دیئے گئے ہیں اس عارضی روشنی کی مانند سمجھتے ہیں جو کسی وقت آفتاب
کی طرف سے دیوار پر پڑتی ہے۔جس کو حقیقی طور پر دیوار سے کچھ بھی علاقہ نہیں ہوتا اور
لباس مستعار کی طرح معرض زوال میں ہوتی ہے پس وہ تمام خیر و خوبی خدا ہی میں محصور
رکھتے ہیں اور تمام نیکیوں کا چشمہ اس کی ذات کامل کو قرار دیتے ہیں اور صفات الہیہ کے کامل
شہود سے ان کے دل میں حق الیقین کے طور پر بھر جاتا ہے کہ ہم کچھ چیز نہیں ہیں۔یہاں
تک کہ وہ اپنے وجود اور ارادہ اور خواہش سے بکلی کھوئے جاتے ہیں اور عظمت الہی کا
پُر جوش دریا ان کے دلوں پر ایسا محیط ہو جاتا ہے کہ ہزار ہا طور پر نیستی ان پر وارد ہو جاتی ہے
اور شرک خفی کے ہر یک رگ وریشہ سے بکی پاک اور منزہ ہو جاتے ہیں۔“
(براہین احمدیہ ہر چہار حصص روحانی خزائن جلد نمبر اصفه۵۴۳٬۵۴۲ حاشیه در حاشیہ نمبر۳)
یہ وہ ایک گروہ ہے امتِ مسلمہ میں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت میں
عبودیت کے اس مقام کو حاصل کیا جو مقام ان کے استاد اور مربی کا ہے وہ تو جیسا کہ قرآن کریم
نے بتایارای مارای ہماری سمجھ اور عقل سے بالا ہے بہر حال عبودیت کا ایک بلند مقام اور افضیلت
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوئی۔اور دوسرے محبت ذاتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔از انجملہ ایک مقام محبت ذاتی کا ہے جس پر قرآن شریف کے کامل متبعین کو قائم کیا
جاتا ہے اور ان کے رگ وریشہ میں اس قدر محبت الہی تاثیر کر جاتی ہے کہ ان کے وجود کی
حقیقت بلکہ ان کی جان کی جان ہو جاتی ہے اور محبوب حقیقی سے ایک عجیب طرح کا پیاران
کے دلوں میں جوش مارتا ہے اور ایک خارق عادت انس اور شوق ان کے قلوب صافیہ پر
مستولی ہو جاتا ہے کہ جو غیر سے بکلی منقطع اور گستہ کر دیتا ہے اور آتشِ عشق الہی ایسی
افروختہ ہوتی ہے کہ جو ہم صحبت لوگوں کو اوقات خاصہ میں بدیہی طور پر مشہود اور محسوس ہوتی
ہے بلکہ اگر محبانِ صادق اس جوش محبت کو کسی حیلہ اور تدبیر سے پوشیدہ رکھنا بھی چاہیں تو یہ
ان کے لئے غیر ممکن ہو جاتا ہے۔جیسے عشاق مجازی کے لئے بھی یہ بات غیر ممکن ہے کہ وہ
اپنے محبوب کی محبت کو جس کے دیکھنے کے لئے دن رات مرتے ہیں اپنے رفیقوں اور ہم
خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
صحبتوں سے چھپائے رکھیں بلکہ وہ عشق جو ان کے کلام اور ان کی صورت اور ان کی آنکھ اور
ان کی وضع اور ان کی فطرت میں گھس گیا ہے اور ان کے بال بال سے مترشح ہورہا ہے وہ ان
کے چھپانے سے ہرگز چھپ ہی نہیں سکتا۔اور ہزار چھپائیں کوئی نہ کوئی نشان اس کا نمودار
ہو جاتا ہے اور سب سے بزرگ تر ان کے صدق قدم کا نشان یہ ہے کہ وہ اپنے محبوب حقیقی کو
ہر یک چیز پر اختیار کر لیتے ہیں اور اگر آلام اس کی طرف سے پہنچیں تو محبت ذاتی کے غلبہ
سے برنگ انعام ان کو مشاہدہ کرتے ہیں اور عذاب کو شربت عذب کی طرح سمجھتے ہیں۔کسی
تلوار کی تیز دھاران میں اور ان کے محبوب میں جدائی نہیں ڈال سکتی اور کوئی بلدیہ عظمیٰ ان کو
اپنے اس پیارے کی یادداشت سے روک نہیں سکتے اسی کو اپنی جان سمجھتے ہیں اور اسی کی محبت
میں لذات پاتے اور اسی کی ہستی کو ہستی خیال کرتے ہیں اور اسی کے ذکر کو اپنی زندگی کا
ماحصل قرار دیتے ہیں۔اگر چاہتے ہیں تو اسی کو اگر آرام پاتے ہیں تو اسی سے۔تمام عالم
میں اسی کو رکھتے ہیں اور اسی کے ہو رہتے ہیں۔اسی کے لئے جیتے ہیں۔اسی کے لئے مرتے
ہیں۔عالم میں رہ کر پھر بے عالم ہیں اور با خود ہو کر پھر بے خود ہیں نہ عزت سے کام رکھتے
ہیں نہ نام سے نہ اپنی جان سے نہ اپنے آرام سے بلکہ سب کچھ ایک کے لئے کھو بیٹھتے ہیں
اور ایک کے پانے کے لئے سب کچھ دے ڈالتے ہیں۔لا یدرک آتش سے جلتے جاتے
ہیں اور کچھ بیان نہیں کر سکتے کہ کیوں جلتے ہیں اور تفہیم اور فہیم سے صسم و بکم ہوتے ہیں
اور ہر یک مصیبت اور ہر یک رسوائی کے سہنے کو طیار رہتے ہیں اور اُس سے لذت پاتے
ہیں۔( براہین احمدیہ چہار حصص روحانی خزائن جلد اصفحه ۵۴۰،۵۳۹ حاشیه در حاشیه نمبر۳)
یہ شاگرد ہیں جو استاد ہے اس کا مقام ہم نہیں سمجھ سکتے وہ اتنا بلند ہے یہ عبودیت کا مقام اور یہ محبت
کا افضل مقام ، ان دو افضلیتوں کے نتیجہ میں وہ عظیم افضلیت، وہ فضیلت، وہ مرتبہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو
ملا جو اپنی ہی شان رکھتا ہے اور دنیا جو ہے وہ سمجھ ہی نہیں سکتی کہ یہ کیسے ہو گیا کہ ہم میں سے ایک انسان
مظہر اکمل واتم صفات باری تعالی بن گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔کہ وہ اپنے جیسا خدا بھی نہیں بناتا کیونکہ اس کی صفت احدیت اور بے مثل اور مانند
ہونے کی جو ازل ابدی طور اس میں پائی جاتی اس طرف توجہ کرنے سے اس کو روکتی ہے ہاں
خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
اس طرح پر وہ اپنی ذات بیمثل و مانند کانمونہ پیدا کرتا ہے کہ اپنی ذاتی خوبیاں جن پر اس کا علم
محیط ہے عکسی طور پر بعض اپنی مخلوقات میں رکھ دیتا ہے اور (اپنے۔ناقل ) کمالات کا انتہائی
درجہ جو حقیقی طور پر اس کو حاصل ہے ظلی طور پر اس مخلوق کو بھی بخش دیتا ہے جیسا کہ اسی کی
طرف قرآن شریف میں اشارہ بھی ہے۔وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَتٍ (البقرة :۲۵۴)
اس جگہ صاحب درجات رفیعہ سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مراد ہیں جن کو ظلی طور پر
انتہائی درجہ کے کمالات جو کمالات الوہیت کے اظلال و آثار ہیں بخشے گئے۔“
سرمه چشم آریہ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۲۳۲ تا ۲۳۵ حاشیه )
پھر آپ فرماتے ہیں
اور جو تشبیہات قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوخلقی طور پر خداوند قادر مطلق سے
دی گئیں ہیں ان میں سے ایک یہی آیت ہے۔جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ثُمَّ دَنَا فَتَدَتی۔فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنى (النجم: ۱۹) یعنی وہ (حضرت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم )
اپنی ترقیات کا ملہ قرب کی وجہ سے دو قوسوں میں بطور وتر کے واقع ہے بلکہ اس سے نزدیک تر۔اب ظاہر ہے کہ وتر کی طرف اعلیٰ میں قوس الوہیت ہے سو جب کہ نفس پاک محمدی اپنے شدتِ
قرب اور نہایت درجہ کی صفائی کی وجہ سے وتر کی حد سے آگے بڑھا اور دریائے الوہیت سے
نزدیک تر ہوا تو اس نا پیدا کنار دریا میں جا پڑا اور الوہیت کے بحر اعظم میں ذرہ بشریت گم
ہو گیا۔اور یہ بڑھنانہ مستحدث اور جدید طور پر بلکہ وہ ازل سے بڑھا ہوا تھا اور ظنی اور مستعار
طور پر اس بات کے لائق تھا کہ آسمانی صحیفے اور الہامی تحریریں اس کو مظہر اتم الوہیت قرار دیں
اور آئینہ حق نما اس کو ٹھہر اویں پھر دوسری آیت قرآن شریف کی جس میں یہی تشبیہ نہایت
اصفی و اجلی طور پر دی گئی ہے یہ ہے۔اِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ
يَدَ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمُ (الفتح :(1) یعنی جو لوگ تجھ سے بیعت کرتے ہیں وہ خدا سے
بیعت کرتے ہیں۔خدا کا ہاتھ ہے جو ان کے ہاتھوں پر ہے۔واضح ہو کہ جولوگ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم سے بیعت کرتے تھے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر بیعت کیا
کرتے تھے اور مردوں کے لئے یہی طریق بیعت کا ہے سو اس جگہ اللہ تعالیٰ نے بطریق مجاز
خطابات ناصر جلد دوم
۵۰۷
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات کو اپنی ذات اقدس ہی قرار دے دیا۔اور ان کے ہاتھ کو اپنا ہاتھ قرار دیا۔یہ کلمہ مقام جمع میں ہے جو بوجہ نہایت قرب آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں بولا گیا ہے اور اسی مرتبہ جمع کی طرف جو محبت تامہ دوطرفہ پر موقوف
ہے اس آیت میں بھی اشارہ ہے۔مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَبِّي
(الانفال: ۱۸) تو نے نہیں چلایا خدا نے ہی چلایا جب کہ تو نے چلا یا ایسا ہی یہ اشارہ اس
دوسری آیت میں پایا جاتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِيْنَ أَسْرَفُوا
عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا
(النمر : ۵۴) یعنے ان کو کہہ دے کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر اسراف کیا
( یعنی ارتکاب کبائر کیا ) تم خدا کی رحمت سے ناامیدمت ہو وہ تمہارے سب گناہ بخش دے
گا۔اب ظاہر ہے کہ بنی آدم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تو بندے نہیں ہیں بلکہ سب نبی و
غیر نبی خدائے تعالیٰ کے بندے ہیں لیکن چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے مولیٰ کریم
سے قرب
اتم یعنی تیسرے درجہ کا قرب حاصل تھا سو یہ خون بھی مقام جمع سے سرزد ہوا اور
مقام جمع قاب قوسین کا مقام ہے جس کی تفاصیل کتب تصوف میں موجود ہے ایسا ہی اللہ تعالیٰ
نے مقام جمع کے لحاظ سے کئی نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے رکھ دیئے ہیں جو خاص
اس کی صفتیں ہیں جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام محمد رکھا ہے جس کا ترجمہ یہ ہے کہ
نہایت تعریف کیا گیا سو یہ غایت درجہ کی تعریف حقیقی طور پر خدائے تعالیٰ کی شان کے لائق
ہے مگرظاتی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی ایسا ہی قرآن شریف میں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نور جو دنیا کو روشن کرتا ہے اور رحمت جس نے عالم کو زوال سے بچایا
ہوا ہے آیا ہے اور رؤف اور رحیم جو خدائے تعالیٰ کے نام ہیں ان ناموں سے بھی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم پکارے گئے ہیں اور کئی مقام قرآن شریف میں اشارات و تصریحات سے
بیان ہوا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مظہر اتم الوہیت ہیں اور ان کا کلام خدا کا کلام
اور ان کا ظہور خدا کا ظہور اور ان کا آنا خدا کا آنا ہے چنانچہ قرآن شریف میں اس بارے
میں ایک یہ آیت بھی ہے وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا