سرورق

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء), حصہ 44

خطابات ناصر جلد دوم
۵۰۸
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
(بنی اسراءیل :۸۲) کہ حق آیا اور باطل بھاگ گیا اور باطل نے بھا گنا ہی تھا۔حق سے
مراد اس جگہ اللہ جل شانہ اور قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اور باطل
سے مراد شیطان اور شیطان کا گروہ اور شیطانی تعلیمیں ہیں سو دیکھو اپنے نام میں خدائے
تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کیونکر شامل کر لیا اور آنحضرت کا ظہور فرمانا خدا
تعالیٰ کا ظہور فرمانا ہوا ایسا جلالی ظہور جس سے شیطان معہ اپنے تمام لشکروں کے بھاگ گیا
اور اس کی تعلیمیں ذلیل اور حقیر ہو گئیں اور اس کے گروہ کو بڑی بھاری شکست آئی۔اسی
جامعیت تامہ کی وجہ سے سورۃ آل عمران جز تیسری میں مفصل یہ بیان ہے کہ تمام نبیوں سے
عہد و اقرار لیا گیا کہ تم پر واجب و لازم ہے کہ عظمت و جلالیت شان خاتم الرسل پر جو
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ایمان لاؤ اور ان کی اس عظمت اور جلالیت کی اشاعت کرنے
میں بدل و جان مدد کرو۔اسی وجہ سے حضرت آدم صفی اللہ سے لے کرتا حضرت مسیح کلمہ اللہ
جس قدر نبی و رسول گزرے ہیں وہ سب کے سب عظمت و جلالیت آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کا اقرار کرتے آئے ہیں۔(سرمہ چشم آریہ روحانی خزائن جلد نمبر ۲ صفحه ۴ ۲۷ تا ۲۸۰)
اسی طرح آپ فرماتے ہیں:۔قرآن شریف میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و فعل کو۔۔۔۔۔خدا کا قول
اور فعل ٹھہرایا گیا ہے مثلاً قول کی نسبت یہ آیت ہے۔وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى
إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْى يُوحَى (النجم :۵،۴) یعنی اس نبی کا قول بشری ہواؤ ہوس کے
چشمہ سے نہیں نکلتا بلکہ اس کا قول خدا کا قول ہے۔اب دیکھو کہ اس آیت کی رو سے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کل اقوال خدا تعالیٰ کے اقوال ثابت ہوتے ہیں پھر اس کے
مقال پر ایک دوسری آیت ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کے افعال بھی خدا تعالیٰ
کے افعال ہیں جیسا کہ فرمایا ہے۔وَمَا رَمَيْتَ اذْرَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَلَى
(الانفال: ۱۸) یعنی جو کچھ تو نے چلایا یہ تو نے نہیں بلکہ خدا نے چلایا۔پس اس آیت سے
ثابت ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے افعال بھی خدا تعالیٰ کے افعال ہیں۔“
ریویوآف ریلیجنز اردو جلد اوّل نمبر ۵ صفحه ۲۰۵)

خطابات ناصر جلد دوم
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
میں نے بتایا تھا کہ ایک خاتم ہیں آپ نسبتی فضیلتوں اور کمالات کے لحاظ سے جن میں۔خاتم الکل
خاتم انسانیت
خاتم المومنین
خاتم العارفین
خاتم النبین
اور ایک آپ کو افضلیت حاصل ہوئی ہے جو ایک صاف اور مصفی مشفی اور کامل اور حقیقی
اور نسبتوں سے پاک افضلیت اور وہ یہ افضلیت ہے کہ آپ نے ایک ایسے مقام عبودیت اور مقام
محبت ذاتی کو اپنے رب کی نگاہ میں حاصل کیا کہ اللہ تعالیٰ میں فنا ہو کر اپنے وجود کو کھو بیٹھے
(نعرے۔نعروں کے دوران فرمایا۔ابھی لگاتے ہیں ذرا ٹھہر جائیں۔نعرے لگانے کا بھی وقت
آجاتا ہے) اور اصل فضیلت فضیلت ہی ہے نسبتی ہو یا حقیقی لیکن آپ کی حقیقی عظمت آپ کا مقام
اور شان وہ یہ نہیں ہے کہ کسی نسبت کو سامنے رکھتے ہوئے ہم بات کر رہے ہیں۔( مثلاً ابھی ہم نے
انعام دیا ہے ایک بچی کو کہ وہ لڑکیوں میں فرسٹ آئی۔اس کو ہم نے سونے کا تمغہ دیا لیکن وہ
یونیورسٹی کے نتیجے میں فرسٹ نہیں آئی ) نسبتی چیز کلی طور پر خالص کمال کی طرف اشارہ نہیں کر رہی
ہوتی۔لیکن جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حقیقتا ملا وہ کامل افضیلت تھی اور وہ کامل افضیلت ملی خدائے
واحد و یگانہ کی عبودیت اور محبت میں کامل طور پر فنا ہو جانے کے نتیجے میں اور اس فنا کے نتیجہ میں کہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور محمد کے خدا میں کوئی فرق نہیں رہا اور خدا تعالیٰ نے جس طرح اپنے وجود اور
صفات کے لئے غیرت دکھائی اور اس عالمین میں اسی طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اللہ کی
غیرت نے دنیا میں اللہ تعالیٰ کے جلال اور اس کے جمال کے جلوے ظاہر کئے۔( نعرے)
یہ جو ہے نا کامل فنافی اللہ اور ظلی طور پر ایک وحدت کا ہو جانا یہ افضلیت ہے بڑی عجیب اور
قرآن کریم نے اس کو بیان کیا اور اس عظمتوں والے رسول کو اس عظمتوں والے نبی کو ہم مانے
والے ہیں اوراس ایمان کے نتیجہ میں ہم نے اپنے زندہ خدا کا اپنی زندگیوں میں ایسا مشاہدہ کیا کہ
دنیا کی کوئی طاقت ہم سے یہ نہیں کہلو اسکتی کہ خدا نہیں یا اس نے ہم سے یہ پیار نہیں کیا۔طارق نے

خطابات ناصر جلد دوم
۵۱۰
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
کشتیوں کا سہارا لینا نہیں چاہا اور اس نے کشتیوں کو جلا دیا اور اپنے افسروں کے پروٹیسٹ
(Protest) کے باوجود اس نے کہا مجھے ان کی ضرورت نہیں خدائے واحد و یگانہ پر میرا تو کل
ہے۔اس وقت دنیا نے اسے پاگل سمجھا لیکن ہوا وہی جو خدا نے چاہا اور آج میں تمہیں بتاتا ہوں
کہ مجھے بھی دنیا کے کسی سہارے کی ضرورت نہیں خدا تعالیٰ میرا سہارا ہے اور اسی پر میرا تو کل ہے
اور میں تمہیں بتا تا ہوں کہ اس صدی میں خدا تعالیٰ کی وحدانیت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار قائم
ہوگا۔اسلام غالب آئے گا۔دل اس کے لئے جیتے جائیں گے دنیا جو چاہے جیسا چاہے کرلے،
جتنا چاہے زور لگا لے۔ہوگا وہی جو خدا چاہے گا۔(نعرے)
(اس موقع پر سٹیج سے حسب ذیل نعرے لگائے گئے اور حاضرین نے اس زور سے نعرے
بلند کئے کہ فضا ان نعروں سے گونج اٹھی۔نعرہ تکبیر
اللہ اکبر
خاتم النبین
زنده باد
خاتم المومنین
زنده باد
خاتم العارفین
زنده باد
خاتم انسانیت
زنده باد
انسان کامل
زنده باد
خانہ کعبہ
پائندہ باد
زنده باد
اسلام
حضرت مسیح موعود کی جے
حضرت امیر المومنین زنده باد
محبت کا سفیر مرزا ناصر احمد زندہ باد
خلیفہ ذوالقرنین زنده باد
نعرہ تکبیر
آخر میں حضور انور نے فرمایا:۔اللہ اکبر

خطابات ناصر جلد دوم
۵۱۱
اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۸۰ء
اب دعا کے ساتھ جلسے کو ختم کریں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کا ہر جگہ ہی حافظ و ناصر ہو۔آپ کی
دعاؤں کو قبول کرے۔آپ کی غلطیوں کو معاف کرے۔آپ کی خطاؤں اور آپ کے قصوروں کو
نظر انداز کرے۔آپ سے ہمیشہ پیار کرے۔آپ کی مدد کرتا رہے۔دنیا کے ہر شر سے آپ کو
محفوظ رکھے۔شیطان کا ہر وار جو آپ پر ہونا کام رہے۔دنیا میں جو مبلغین اس وقت پھیلے ہوئے
دین اسلام
کی تبلیغ کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرے۔ان کے کاموں میں برکت ڈالے۔ان
زبانوں میں تا خیر دے۔جو دُکھیا انسانیت ہے اللہ تعالیٰ ان کے دکھوں کو دور کرے۔ہمارے بھائی
جو کابل سے مہاجرین کے پاکستان میں آئے ہوئے ہیں وہ بھی گھر بار چھوڑ کے تکلیفوں میں زندگی
کے دن گزار رہے ہیں ان کے لئے بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی تکلیفوں کو دور کرے اور
ایسے سامان پیدا کرے کہ وہ واپس اپنے گھروں کو جائیں اور عزت اور آرام کے ساتھ اپنی زندگیاں
پھر سے بسر کرنے لگیں اور کوئی دھبہ ان کے اوپر نہ لگے کسی کی طرف سے بھی بلکہ اللہ تعالیٰ کے فرشتوں
کا سایہ ان کے سروں پر ہو اور ہر تکلیف اور ہر بیماری سے اور ہر زخم سے اور ہر دکھ سے اللہ تعالیٰ انہیں
محفوظ رکھے اور اطمینانِ قلب پیدا کرنے کے سامان ان کے لئے پیدا کرے اور کشمیر میں جو
ہمارے بھائی ہیں ان کی تکلیفوں کو بھی خدا دور کرے اور دکھیا انسانیت جو اندھی ہے اور انہیں نظر
نہیں آرہا کہ کس گڑھے کی طرف ان کے قدم اٹھ رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو آنکھیں عطا کرے اور
جہنم میں گرنے سے انہیں بچالے اور ان راہوں کی طرف ان کی راہنمائی کرے جو خدائے
واحد و یگانہ کی رضا کی طرف لے جانے والی ہیں۔آؤ دعا کر لیں۔نہایت پُر سوز دعا کے بعد جو حضور کی اقتدا میں کی گئی۔حضور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے
حسب ذیل دعائیہ کلمات کے ساتھ احباب کو الوداع کہا۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔آپ سب کا اللہ تعالیٰ حافظ و ناصر ہو۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔( از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )

۵۱۲
خطابات ناصر جلد دوم

خطابات ناصر جلد دوم
۵۱۳
افتتاحی خطاب ۲۶ / دسمبر ۱۹۸۱ء
ہماری خواہش ہے کہ ساری دنیا کو اکٹھا کر کے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لا جمع کریں
افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۶ / دسمبر ۱۹۸۱ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ
وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (البقرة : ١٣٠)
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأَمِينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ
وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلْلٍ مُّبِيْنٍ ( الجمعة :٣)
پھر حضور انور نے فرمایا:۔حضرت
ابراہیم علیہ السلام کو ایک الہامی دعا سکھائی گئی اور آپ نے وہ دعاخود بھی کی اور اپنی
نسل سے بھی کروائی۔جو یہ تھی کہ
اے ہمارے رب ! انہی میں سے ایک ایسا رسول مبعوث فرما جو انہیں تیری آیات پڑھ کر سنائے
اور انہیں کتاب سکھائے اور حکمت اور دلائل سکھائے اور انہیں پاک کرے یقینا تو ہی غالب ہے اور
تیری قدرتوں کا مظاہرہ حکمت کی بنیاد پر ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے جو دعا حضرت ابراہیم علیہ السلام سے
کروائی اسے قبول بھی کرنا تھا اور قبول کیا اور اس کا اعلان قرآن کریم میں کیا گیا ، سورۃ جمعہ میں کہ وہی
خدا ہے جس نے ایک ان پڑھ قوم کی طرف اسی قوم میں سے ایک شخص کو رسول بنا کر بھیجا جو اُن کو
خدا کی آیات سناتا ہے اور اُن کو پاک کرتا ہے اور اُن کو کتاب اور حکمت سکھاتا ہے الفاظ کی ترتیب
ان دو آیات میں بدلی ہوئی ہے اور جس میں حکمت ہے کیونکہ قرآن کریم قرآن حکیم ہے حکمت بتاتا
اور دلیل دیتا ہے۔جو قبولیت دعائے ابراہیم کا اعلان ہے اور جس آیت میں یہ اعلان کیا گیا ہے اس میں

خطابات ناصر جلد دوم
۵۱۴
افتتاحی خطاب ۲۶ دسمبر ۱۹۸۱ء
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ الامین میں بھی انہیں میں سے ایک شخص کو اللہ تعالیٰ نے عظیم آیات
دے کر مبعوث کیا ویز جیمز تا کہ وہ ان آیات کے نتیجہ میں حصول تزکیۂ نفس کی راہ پر چلنا
شروع کر دیں۔وَيُعَلِّمُهُمُ الكتب اور تزکیہ نفس کرتے ہوئے جو عظیم شریعت قرآن کریم ،
محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ذریعہ سے اس قوم کو دی گئی ہے اُس کا علم زیادہ سے زیادہ حاصل
کرنے لگیں اور اس کی حکمتیں سیکھنے لگیں اس آیت میں اس طرف بھی اشارہ کیا گیا کہ نشانات
کے ذریعے قبول ہدایت کا سامان پیدا ہوا اور ایک حد تک تزکیہ ہو گیا لیکن قرآن کریم ایک ایسی
کتاب ہے لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ۸۰) کہ اس کے علوم حقیقی حقیقی طور پر وہی سیکھ
سکتے اور سمجھ سکتے ہیں جن کے اندر تزکیہ نفس پایا جائے تو آیات کے نتیجہ میں ایک حد تک تزکیہ نفس
پیدا ہو گیا اور تزکیہ نفس کے نتیجہ میں قرآنی علوم پہلے سے زیادہ انہیں حاصل ہوئے اور قرآنی آیات
اور تعلیم کی حکمتیں پہلے سے زیادہ ان کی سمجھ اور فراست اور عقل میں آئیں جس کے نتیجہ میں ان کا
تزکیہ ترقی کر گیا اور اس راہ پر وہ آگے بڑھ گئے مزید تزکیہ کے حصول کے بعد انہیں قرآن کریم
کے چھپے ہوئے مزید بطون حاصل ہوئے حکمتیں انہوں نے پائیں اور تزکیۂ نفس اور آگے
بڑھ گیا زیادہ طہارت اور پاکیزگی انہیں حاصل ہوئی اور اس کے نتیجہ میں قرآنی علوم اور زیادہ
انہیں ملے اور کیونکہ قرآن کریم کے علوم غیر محدود ہیں اس لئے اُمت محمدیہ کے لئے غیر محدود
ترقیات اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے حصول کی راہیں کھول دی گئیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے اس طریق سے ان لوگوں کی تربیت شروع کی جو آپ پر ایمان لائے جیسا کہ دوست جانتے
ہیں قرآن کریم کتابی شکل میں ایک وقت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں نہیں دیا گیا
بلکہ آیت آیت اتری بلکہ بعض دفعہ آیت کے ٹکڑے مختلف اوقات میں نازل ہوئے اور اپنی جگہ پر
بحکم ربی جبرائیل علیہ السلام کی ہدایت کے مطابق وہ رکھ دیئے گئے اور صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کی اس طرح پر ایک عظیم تربیت ہو گئی اتنے پالش ہوئے ، اتنے مہذب بن گئے کہ وہ اپنی وحشت
میں مشہور زمانہ تھے اپنے اخلاق میں آسمان کے ستارے کہلائے اور جو نمونہ انہوں نے غیروں
کے سامنے پیش کیا اخلاقی لحاظ سے اور علمی فراست کے نتیجہ میں اور دل کے تقویٰ کے لحاظ سے اور
احسان دوسروں پر کر کے اور ایک نور جو انہیں دیا گیا اور حسن جو ان میں پیدا کیا گیا اس کا مظاہرہ

خطابات ناصر جلد دوم
۵۱۵
افتتاحی خطاب ۲۶ / دسمبر ۱۹۸۱ء
کر کے اس نے آہستہ آہستہ دنیا کے دل جیتنے شروع کئے اور جن کے دل جیتے گئے نور کے اس
سمندر میں پڑ کر وہ بھی آہستہ آہستہ نورانی بنتے چلے گئے اور وہ اُسوہ اپنی وسعتوں میں پھیلتا چلا گیا
اور دُنیا کے جس حصہ تک پہنچا وہاں اس نے اپنا اثر چھوڑا۔وہاں اس نے نور پیدا کیا قلوب انسانی
میں ، وہاں اس نے حسن پیدا کیا ان کے برتاؤں میں وہاں اس نے اثر پیدا کیا اُن کے نمونہ میں ،
اور اوروں کو کھینچا، پھر اوروں کو کھینچا اور جب سے حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعویٰ
کیا اس وقت سے لے کر آج تک یہ سلسلہ جاری رہا کبھی زوروں میں رہا جیسا کہ پہلے زمانہ میں
کبھی وسعتوں میں بکھرا ہوا ، زور تو تھا لیکن نظر نہیں آرہا تھا کیونکہ پھیلاؤ بہت بہت ہو چکا تھا۔کوئی
زمانہ ایسا نہیں ان ۴۰۰ سالوں میں کہ جس میں خدا تعالیٰ کے عاشق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے فدائی پیدا نہ ہوئے ہوں جنہوں نے صحیح تربیت حاصل کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت
قدسیہ کے نتیجہ میں اور ہوتے ہوتے پھر یہ زمانہ آ گیا جس میں مسیح اور مہدی معہود کا نزول مقدر تھا
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے انتہائی عشق کرنے والا ایک شخص پیدا ہوا اس قسم کی اتباع کہ
پہلوں نے بھی لکھا اپنی تحریر میں کہ وہ آنے والا مہدی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عکس کامل
ہوگا یعنی ہر پہلو میں کامل اتباع کرنے والا ایک قدم بھی ادھر اُدھر نہیں اٹھے گا اس کا ، اور اس کے
نتیجہ میں اللہ تعالیٰ جس غرض کے لئے اسے بھیجے گا اُس مقصد کے حصول کے لئے ایک جماعت
پیدا ہوگی جسے آج جماعت احمد یہ کہتے ہیں اور جسے بعض لوگ اپنی ناسمجھی کی وجہ سے قادیانی یا
لاہوری گروپ کے نام سے بھی یاد کرتے ہیں۔سوال یہ نہیں کہ کس نام سے اُس جماعت کو یاد کیا
جاتا ہے سوال یہ ہے کہ کیا ذمہ داریاں ہیں اس جماعت پر جو انہوں نے پوری کرنی ہیں سوال یہ
ہے کہ کون سی نعمتیں ہیں جو اپنی زندگی کی ہر گھڑی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر نازل ہو رہی
ہیں سوال یہ ہے کہ جو آیات، جو معجزات ، جو نشانات آسمانی ، صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ایمانوں کو مضبوط کرنے کے لئے پہلے زمانہ میں نازل ہوئیں کیا اس زمانہ میں جماعت احمد یہ
کے افراد پر وہ آیات ، وہ نشانات ، وہ معجزات ظاہر ہورہے ہیں یا نہیں ، سوال یہ ہے کہ جس
طرح خدا نے اپنی محبت کے اظہار کے لئے پہلوں سے کلام کیا اس جماعت سے بھی اسی طرح
وہ ہم کلام ہورہا ہے جیسا کہ وعدہ دیا گیا تھا اور یہ سب کچھ فیضان محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے گھر

خطابات ناصر جلد دوم
۵۱۶
افتتاحی خطاب ۲۶ / دسمبر ۱۹۸۱ء
سے تو کچھ نہ لائے خدا کی دین ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے مل رہی ہے آنے
والے نے کہا
وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے
جب تک جماعت احمدیہ کے افراد اس روحانی اور اخلاقی تربیت کو کمال تک پہنچانے کی
جد و جہد کرتے رہیں گے اور ہر دکھ سہہ کر دنیا میں سکھ پھیلانے کی کوشش کریں گے گالیاں سنیں
گے دعائیں دیں گے ، دکھ پائیں گے خوشحالی کے سامان پیدا کریں گے، جب تک کہ احمدی کی
آنکھ خیر دیکھے گی دُنیا کے لئے شر نہیں تلاش کرے گی ، جب تک اُس کی زبان حقارت سے نہیں
بولے گی بلکہ عزت کے الفاظ میں ہر انسان کے ساتھ مخاطب ہوگی ، جب تک جوارح خدمت
نوع انسانی میں لگے رہیں گے جب تک خدا تعالیٰ کی نعمتوں کے حصول کے بعد اور زیادہ بجز اور
انکساری اور تواضع کی کیفیت دلوں میں پیدا ہوگی اور زمین کی طرف جھکتے چلے جائیں گے اس
وقت تک خدا تعالیٰ کی نعمتیں آسمانوں سے بارش کے قطروں سے بھی زیادہ نازل ہوتی چلی جائیں
گی اور ہم اپنے کام میں آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔پس جو ایسی باتیں جن کو آپ کی
طبیعتیں پسند نہیں کرتیں وہ سنیں تو خدا کے لئے خدا کے بندوں کے حق میں دعائیں کرنے لگ
جائیں اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے انسان کو اپنا عبد بننے کے لئے پیدا کیا ہے اس لئے پیدا نہیں کیا
کہ وہ ایک دوسرے کو دکھ پہنچائیں۔اذیت دیں حقارت کی نگاہ سے دیکھیں انسان نے ایک
وقت میں افریقہ کے ممالک میں انسانیت کو اس قدر حقارت کی نگاہ سے دیکھا کہ جب میں
۱۹۷۰ء میں وہاں گیا تو میں نے محسوس کیا کہ یہ قو میں سمجھتی ہیں۔دنیا میں کوئی شخص ان سے پیار
کرنے والا پیدا نہیں ہوا اور جب میں نے خدا کے فضل سے اور حضرت مہدی علیہ السلام کی
تربیت کے نتیجہ میں ان کے ایک بچہ کو پہلی دفعہ جلسہ عام میں اٹھایا سینہ سے لگایا اور اُسے بوسہ دیا تو
خوشی کی اس قدر لہر دوڑی ان کے اندر کہ ویسے خوشی میں آواز نہیں بظاہر لیکن میرے کانوں نے
اس خوشی کی لہر کو سنا، مجھے خوشی بھی ملی کہ جو ان کا حق تھا اُن کو ملا اور مجھے دکھ بھی ہوا کہ کس قدر
بدنصیبی میں دن گزارے ہیں ان قوموں نے کہ وہ سمجھنے لگ گئے ہیں کہ دنیا کی کوئی قوم ان سے
پیار کرنے والی ابھی پیدا نہیں ہوئی۔پس جو مقصد ہے ہمارا، خدا تعالیٰ کے نور کو دنیا میں پھیلا نا اور

خطابات ناصر جلد دوم
۵۱۷
افتتاحی خطاب ۲۶ / دسمبر ۱۹۸۱ء
انسان کے سینوں کو اس سے منور کرنا اور جو مقصد ہے ہمارا کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے حسن سے حسن
پیدا کرنا، انسان کی زندگی جس کے نتیجہ میں وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو کر ،
امت واحدہ بن کر، نوع انسانی سارے ایک ہو کر، ایک خاندان بن جائیں اس مقصد سے نظر
نہیں ہٹانی نہیں مٹانی ، نہ ادھر دیکھنا ہے نہ اُدھر دیکھنا ہے، اس غرض کے لئے یہ جلسہ قائم کیا گیا
جلسہ قائم کرنے والے نے۔اس مقصد کے حصول کے لئے ہم یہاں جمع ہوتے ہیں جس قدر ممکن
ہو حاصل کرو کچھ ، جس قدر ممکن ہو حاصل کر کے جو نیک اور پاک باز جو خیر کی باتیں دیکھو وہ دنیا
تک پہنچاؤ۔عاجزی کے ساتھ ہماری کسی سے لڑائی نہیں۔میں نے بار بار ا علان کیا کہ ہم کسی سے
دشمنی نہیں رکھتے ان سے بھی جو غلط فہمی کے نتیجہ میں خود کو ہمارے دشمن سمجھتے ہیں ہم ان سے بھی پیا
کر کے ان کے لئے دعائیں کرنے والے ہیں اور ہم اُمید رکھتے ہیں کہ اگر آج کی نسل نہیں تو آنے
والی نسل ہمارے اس جذ بہ کو پہچان کر ہمارے اندر شامل ہو جائے گی اس لئے نہیں کہ ہمیں کچھ چاہئے
بلکہ اس لئے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے یہ بھائی خدا تعالیٰ کے نور اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
برکتوں سے محروم نہ رہیں جس طرح ہم نے جو پایا وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پایا ہماری خواہش
ہے کہ ساری دنیا کو اکٹھا کر کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لا جمع کریں۔پس اپنے مقام کو پہچانیں اور کسی چیز کی پرواہ نہ کریں وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ
حَسْبُهُ ( الطلاق : م ) تمہیں تسلی دلائی ہے تمہارے پیارے ربّ نے کہا ہے مجھ پر تو کل کرتے رہنا
تمہیں کسی اور کی ضرورت نہیں پڑے گی فَهُوَ حَسْبُهُ اللہ کہتا ہے میں تمہارے لئے کافی رہوں گا
بدظنی کریں گے آپ مجھ پہ نہیں کبھی نہیں کریں گے، اللہ ہمارے لئے کافی ہے اس پر ہمارا تو کل ہے
خدا تعالیٰ کا جو منصو بہ اس زمانہ میں اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کا ہے اور یہ منصوبہ ہے کہ غالب
کرے گا وہ جماعت احمدیہ کی حقیر جاں نثاری کی کوششوں سے، وہ تو پورا ہوگا ہمیں اپنے رب کریم
سے بے وفائی نہیں کرنی چاہئے ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن دیکھ کر کسی غیر کی طرف آنکھ نہیں اٹھانی
چاہئے ہمیں قرآن کریم کی تعلیم کی عظمتوں کو جاننے کے بعد، شناخت کرنے کے بعد، پہنچاننے کے
بعد کسی اور ازم یا تعلیم یا عقیدے کی طرف توجہ نہیں کرنی چاہئے۔قرآن سمجھنے کے لئے خدا کے حضور
عاجزانہ دعا کرنی چاہئے کہ وہ ہمیں اپنے فضل سے وہ طہارت عطا کرے جس کے نتیجہ میں اس کے

خطابات ناصر جلد دوم
۵۱۸
افتتاحی خطاب ۲۶ / دسمبر ۱۹۸۱ء
اپنے اعلان کے مطابق کہ لَا يَمَسُّةٌ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ۸۰) قرآن کریم کے خزانے
ہمیں ملتے رہیں ہمارے گھر دنیا کے خزانوں سے نہیں قرآن کریم کے خزانوں سے ہمیشہ بھرے
رہیں اللہ تعالیٰ کرے کہ ایسا ہی ہو۔اب اس افتتاح کے ساتھ میں جاتا ہوں اور آپ اپنے کام میں مشغول رہیں ، سنیں،
نیک باتوں کو یاد رکھیں ، ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں، اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعائیں کریں،
اللہ تعالیٰ آپ کو سمجھ، عقل عمل صالح کی توفیق عطا کرے اور خدا تعالیٰ ہمیشہ آپ کا حافظ اور ناصر رہے
اور کسی اور کے سپر د آپ کو نہ کرے وہی ہمارے لئے کافی ہے۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
(از آڈیو کیسٹ)
谢谢

خطابات ناصر جلد دوم
۵۱۹
دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء
ساری دنیا کے دل خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے جیتے جائیں گے
دوسرے کا خطاب جلسہ سالانہ فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۸۱ء بمقام ربوه ده
خطاب شروع فرمانے سے قبل حضور نے یونیورسٹی اور بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے
والے احمدی طلبہ کو اپنے دست مبارک سے تمغات پہنائے۔اس سلسلہ میں حضور انور نے فرمایا:۔الحمد للہ، اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے کہ دو سال میں اللہ کے فضل سے بنتیں طلبہ یو نیورسٹیز اور بورڈ
میں اوپر کی پوزیشنیں حاصل کر کے اور اول زیادہ ، دوئم اس کے بعد تعداد میں اور چند ایک۔تیسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی کا تمغہ بھی لیا۔جس قدر آپ خدا تعالیٰ کا شکر ادا کریں کم ہے۔ایک دفعہ ایک ایسے طالبعلم کو جو بہت اچھے نمبر لے کے پاس ہوا تھا داخلہ نہ ملا اس نے
ہائیکورٹ میں اپیل کر دی۔وہاں جب بحث ہوئی تو جج نے یہ مخالف گروپ کو جو اس کو رڈ کرنے
والے تھے، کہا کہ میرے پاس آنے کی بجائے تمہیں خدا تعالیٰ کے پاس جانا چاہئے تھا کہ احمدیوں
کو عقل نہ عطا کرے۔(نعرے)
پھر تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا :۔أَصْحَابِي كَا لَتُجُوْمِ بِأَيِّهِمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمُ (مشكوة باب مناقب الصحابة )
کہ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں جس کی اقتداء کرو گے ہدایت پا جاؤ گے، اپنے مقصود کو
پالو گے، اللہ تعالیٰ کے ساتھ تمہارا زندہ تعلق ہو جائے گا۔میرے نقشِ قدم پر چلنے والے بن جاؤ گے۔ان چند الفاظ میں ایک تو یہ بتایا گیا کہ صحابۂ صحابہ میں فرق ہے جیسا کہ عملاً ہماری تاریخ نے
بھی ہمیں یہ بتایا۔بعض وہ بھی تھے حدیث العہد کہ جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت کم
صحبت پائی تھی اور آپ کے وصال کے بعد ارتداد کی راہوں
کو اختیار کر لیا اور وہ بھی تھے کہ جنہوں نے

·

آج 10 میں سے 10 باقی